افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2
207
سبیل الرشاد جلد دوم
بار بار خط لکھ رہے تھے کہ یہ جگہ مناسب نہیں ہے فلاں جگہ مناسب ہے۔وہاں ہسپتال ہونا چاہئے۔میں
نے کہا کہ جب میں نے فیصلہ کر دیا ہے تو وہیں بنے گا۔چنانچہ میں نے یہاں سے ڈاکٹر بشیر احمد صاحب کو
بھیج دیا۔وہ سرحد کے رہنے والے ہیں اور بڑے ہی مخلص ہیں۔انہوں نے بڑا اچھا کام کیا ہے۔چنانچہ اس علاقے کا جو عیسائی ہیلتھ آفیسر تھا اس نے ہمارے حق میں رپورٹ دے دی اور
رپورٹ دے کر وہ خود چھٹی پر چلا گیا۔اس کی جگہ عارضی طور پر جو دوسرا آدمی آیا ہے وہ بڑا متعصب تھا
اس نے عیسائی پادریوں اور ڈاکٹروں سے مل کر مرکزی حکومت پر زور دینا شروع کیا کہ ان کو ہسپتال
کھولنے کی اجازت نہ دو۔چنانچہ معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔پھرانہوں نے مجھے لکھنا شروع کیا کہ یہاں یہ قصہ ہے۔میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔تم گھبراتے کیوں ہو؟ چار پانچ مہینے تک یہی حالت رہی مگر انہوں نے اس عرصہ میں ہمارے ڈاکٹر کا
ریزیڈنشل پر مٹ منسوخ نہیں کیا کیونکہ پہلا ہیلتھ آفیسر یہ رپورٹ کر چکا تھا کہ عمارت بھی مناسب ہے اور
ڈاکٹر بھی اہل ہے۔چنانچہ حکومت نے کہہ دیا کہ جب تک ہم اجازت نہیں دیتے اس وقت تک یہ ڈاکٹر
پریکٹس کرے۔ہم کچھ نہیں کہیں گے چنانچہ اس نے پریکٹس شروع کر دی۔پریکٹس کے دوران ایک دن
کیتھولک کے علاوہ عیسائیوں کے دوسرے فرقے کا جو ہسپتال تھا اس کا یورپین ڈاکٹر اچانک مر گیا اور ان
کے پاس کوئی ڈاکٹر نہ رہا اور یہ جو کیتھولک ڈاکٹر تھا یہ ایک دن بیمار پڑ گیا اور اسی دن ایک بڑی خطرناک
مریضہ کا کیس آ گیا۔اس پر انہیں مجبور آرات کو ہمارے ڈاکٹر بشیر احمد صاحب کے پاس درخواست کرنی
پڑی کہ اس طرح ایک مریضہ آئی ہوئی ہے تم ہمارے ہسپتال میں آ کر اس کا اپریشن کر دو۔انہوں نے
اپریشن کیا اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہوا اور مریضہ اچھی ہوگئی۔احمدی ڈاکٹروں کی قربانی :
ہمارے احمدی ڈاکٹروں نے بڑی اچھی مثال پیش کی ہے۔دنیا میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ
مثلاً ایک ڈاکٹر جو لندن میں قریباً چار سو پونڈ ماہانہ کمارہا تھا وہ ساٹھ پونڈ ماہانہ پر وقف کرنے کے لئے تیار
ہو گیا۔میں نے اسے خود روکا ہوا ہے۔کیونکہ وہ ڈنیٹسٹ ہے اور مجھے ابھی ان کی ضرورت نہیں تھی۔ایک
اور ڈنیٹسٹ ڈاکٹر مجھے مل گئے تھے۔ان کو میں نے گیمبیا بھجوا دیا ہے اور اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔پاکستان میں نوری صاحب ہمارا ایک نوجوان ڈاکٹر ہے۔پچھلے سال وہ یونیورسٹی میں اپنے
لا ہو را پر یا میں فرسٹ آیا ہے۔اس نے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔وہ بغیر ہاؤس جاب کئے جانے کے
208
سبیل الرشاد جلد دوم
لئے تیار تھا۔لیکن جب میں نے دوستوں سے مشورہ کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اگر اس کو Higher
Qualification کے لئے امریکہ یا انگلستان بھیجنا ہو تو پھر اس کے لئے ہاؤس جاب کرنا ضروری ہے۔چنانچہ میں نے اسے کہا کہ پہلے ہاؤس جاب کرو۔غالباً ڈیڑھ دو مہینے تک اس کا ہاؤس جاب ختم ہورہا ہے
اس کے متعلق میرا پروگرام یہ ہے کہ پہلے اُسے وہاں بھجوا دیں گے پھر تین سال کا عرصہ وہاں خدمت
کرے گا۔اس عرصہ میں پیسے بھی کمائے گا اور کچھ جوڑے گا اور پھر وہ لندن جائے گا اور وہاں دواڑھائی
سال میں Higher Degree لے گا۔بلکہ میرا خیال ہے کہ وہ اس سے بھی جلدی لے لے گا۔کیونکہ وہ
ماشاء اللہ بڑا ذہین بچہ ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی ذہانت اور صحت کو قائم رکھے اور اُسے لمبی زندگی عطا فرمائے۔اسی طرح کئی اور نو جوان ڈاکٹروں نے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا۔دنیا تو بڑے بڑے جبہ پوشوں کو بھی مقناطیس کی طرح اپنی طرف کھینچ رہی ہے لیکن یہ تو جماعت ہی
اللہ تعالیٰ نے عجیب پیدا کر دی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہمیں دے گا اور ہمیں کچھ
نہیں کرنا۔خدا تعالیٰ نے بڑی وضاحت سے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ اپنا پورا زور لگا لو پھر جو کی رہ جائے گی وہ
میں پوری کر دوں گا۔اب
غلبہ اسلام کے لئے جتنی طاقت کی ضرورت ہے یا جتنے انسانوں کی اور جتنے مال
و دولت کی ضرورت ہے، اس کا شاید کروڑواں حصہ بھی ہمارے پاس نہیں ہے مگر آج ہمارے کان میں یہ
آواز پڑ رہی ہے کہ جتنی ضرورت ہے اس کا کروڑواں حصہ تم خرچ کر دو باقی میں دے دوں گا۔یہ
اللہ تعالیٰ کا کتنا فضل اور رحم ہے۔مغربی افریقہ میں سکولوں کا اجراء :
جہاں تک نئے سکولوں کے اجراء کا تعلق ہے۔نائیجیر یا پیچھے رہ گیا ہے۔نائیجیریا میں کچھ جذباتی
بات بھی آگئی تھی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے شروع میں جب وہاں مبلغ بھیجے اور جماعت قائم
ہوئی تو اس وقت جو ہمارے دوست وہاں گئے تھے ان کو یہ خیال آیا کہ یہاں سکول کھلنے چاہئیں۔مسلمان
کو
بچے تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔چنانچہ انہوں نے وہاں سکول کھولے۔وہاں کے مقامی لوگوں نے بھی مدد
کی۔جس وقت وہ سکول آمد کا ذریعہ بن گئے تو بعض مقامی احمد یوں کو ٹھوکر لگی۔کوئی کانسٹی ٹیوشن
Constitution ابھی تک بنی نہیں تھی اور عہدیدار وہ تھے اور چونکہ کانسٹی ٹیوشن کوئی نہیں تھی اس لئے
لیگل کیس کوئی نہیں بنتا تھا۔انہوں نے سکول سنبھال لئے اور پیسے کھانے شروع کر دیئے۔میں نے اپنی نائیجرین جماعت سے کہا کہ میری غیرت یہ تقاضا کرتی ہے کہ اُن سے دُگنے سکول
میں یہاں جلدی سے جلدی کھلواؤں۔سولہ ہائر سیکنڈری سکول یعنی انٹرمیڈیٹ کا لنج کا میں وعدہ کر کے آیا
209
سبیل الرشاد جلد دوم
ہوں۔ان کے علاوہ اور بھی ہیں۔گیمبیا میں ایک سکول کھل گیا ہے صرف یہ ایک ہی نہیں اور کئی جگہ بہت
سے سکول کھلنے ہیں مثلاً اس عرصہ میں غانا میں چار ہائر سیکنڈری سکول کھل چکے ہیں اور ان سکولوں کو ہم
انٹرمیڈیٹ کالج کہہ سکتے ہیں۔وہاں یہ ہائر سیکنڈری سکول کہلاتے ہیں یعنی بارہ سال کا کورس بلکہ شاید
تیرہ سال کا کورس ہے۔پس سیرالیون میں چار سکول کھل چکے ہیں، نائیجیریا میں دو سکول کھلے چکے ہیں۔گیمبیا میں ایک
سکول کھل چکا ہے۔غانا میں ایک سکول کھل چکا ہے۔ان کی کل تعداد آٹھ بنتی ہے اور ان آٹھ سکولوں کا
خرچ یعنی جو شروع کا سرمایہ ہے۔مثلاً بلڈنگ ہے، فرنیچر ہے اور دیگر سامان ہے وغیرہ وغیرہ پانچ سال کا
خرچ فی سکول ہیں ہزار پونڈ ہے اور اس طرح اس سال آٹھ سکولوں کے لئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پونڈ
سالا نہ خرچ کا وعدہ اور عہد ہو چکا ہے۔یعنی خرچ تو وہ پانچ سال میں ہوگا۔کیونکہ ہر سال نئی کلاس نے کھلنا
ہے۔پہلے سال تو سارا خرچ کرنا ضروری نہیں ہوتا کیونکہ پہلے سال ایک نویں کلاس ہی ہوتی ہے (وہاں
ہائر سیکنڈری میں آٹھویں کلاس نہیں ہوتی ) پھر دسویں ، پھر گیارہویں ، پھر بارہویں پھر تیرہویں کلاس
غرض پہلے سال نویں کلاس ہوتی ہے۔اس لئے شروع میں تھوڑ ا خرچ کرنا پڑتا ہے۔ان میں سے نائیجریا
کے جو سکول کھلے ہیں ان میں جنوری ۱۹۷۲ء میں دوسری کلاس آ جائے گی۔تو پھر یہ چار سکول بن جائیں
گے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے۔نائیجریا کے شمال مغرب میں سکو تو کا صوبہ ہے۔وہاں کے گورنر
نے لیگوس کا بینہ کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے آتے ہوئے ایئر پورٹ پر یہ اعلان کیا کہ ہم تعلیم میں
بہت پیچھے ہیں اور اس واسطے ہم نے ایمر جنسی ڈیکلر (Emergency Declare) کر دی ہے اور پبلک
کو چاہئے کہ وہ میرے ساتھ تعاون کرے۔میں نے اپنے ایک دوست کو بھیجا۔میں نے کہا میری طرف
سے اُسے کہو کہ میں تعاون کرتا ہوں۔چار سکول کھولتا ہوں۔آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور دو قسم کا
تعاون کریں۔ایک یہ کہ زمین مفت دیں کیونکہ میں پاکستان سے زمین نہیں لا سکتا اور دوسرے ریزیڈنشل
پرمٹ دیں۔کیونکہ اس کے بغیر ہمارے ٹیچر یہاں رہ نہیں سکتے۔اس پر وہ بہت خوش ہوا اور ہر قسم کے
تعاون کا یقین دلایا۔چنانچہ ان چار میں سے دو سکول ایک سال کے اندر کھل گئے ہیں اور ڈیڑھ سال کے
اندراندر چار بن جائیں گے۔دراصل دولڑکوں کے کھولنے تھے اور دولڑکیوں کے۔وہ تو حکومت کی ریڈ
ٹیپ ازم ایسی چلی کہ لڑکوں کے سکول کے لئے زمین مل گئی۔اور لڑکیوں کے لئے نہیں ملی اور میں دونوں
( یعنی لڑکے اور لڑکیوں کے سکول) ایک جگہ کھولنا چاہتا ہوں اس واسطے کہ میں نے وہاں میاں بیوی ٹیچرز
کو بھجوانا ہے اور اگر بیوی میاں سے ۲۰۰ میل دور رہے تو محرم کے بغیر غیر ملک میں عورت کا اتنی دور رہنا
210
سبیل الرشاد جلد دوم
مناسب نہیں ہے۔مگر وہاں کی لوکل جماعت کے ذہن میں خود ہی یہ آ گیا اور انہوں نے بڑا اچھا کیا کہ
شروع میں لڑکے اور لڑکیوں کو اکٹھا داخل کر دیا کیونکہ انہوں نے سمجھا کہ نویں جماعت میں لڑکیاں اور
لڑکے اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کے لئے الگ الگ سکول کی ضرورت نہیں۔دسویں میں ہم دو کالج
بنا دیں گے۔لڑکیوں کو ادھر لے جائیں گے (سیکنڈ ایئر میں ) اور لڑکے یہاں رہ جائیں گے اور اس طرح
چارسکول ہو جائیں گے۔پس جنوری ۷۲ء میں نائیجریا میں چار سکول ہو جائیں گے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ فضل کر رہا
ہے اور ان ممالک ہی میں آمد کے ذرائع پیدا کر رہا ہے۔اب ان کو خرچ کے لئے رقم کی ضرورت تھی۔یہاں سے تو ہم بھی نہیں سکتے۔کیونکہ ملک میں فارن ایکسچینج کی وقت ہے۔اس لئے ہم یہاں سے کوئی پیسہ
با ہر نہیں بھیج سکتے اور نہ بھیج رہے ہیں۔ایک اعتراض اور اس کا جواب :
بعض لوگ بغیر سوچے سمجھے اعتراض کر دیتے ہیں کہ یہ ضرور کوئی شرارت کرتے ہوں گے، یہ نہیں
سوچتے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں ہماری جماعتیں ہیں۔بعض دیگر ممالک میں بھی دقتیں ہیں
جہاں سے ہم پیسے باہر نہیں بھیج سکتے۔لیکن ہم انگلستان سے بھیج سکتے ہیں۔جرمنی سے بھیج سکتے ہیں۔سوئٹزر لینڈ سے بھیج سکتے ہیں، امریکہ سے بھیج سکتے ہیں۔امریکہ نے ۲۳ / ہزار ڈالر کے وعدے کئے اور
غالباً ۱۰ ۱۲ ہزار ڈالر اس وقت تک وہ جمع بھی کر چکے ہیں۔میں نے سہولت کی خاطر امریکہ اور
Continent کے جو پیسے ہیں یہ سوئٹزرلینڈ میں جمع کرا دیئے ہیں۔غرض بیرون پاکستان کی جو ہماری احمدی جماعتیں ہیں وہ ان کو پیسے بھیجتی ہیں۔البتہ ہم یہاں
سے جو آدمی بھیجتے ہیں ان کا کرایہ دیتے ہیں اور یہاں سے جتنی کتا ہیں قانو نا ساتھ جا سکتی ہیں وہ ساتھ
بھجواتے ہیں یا بعض دوسرا سامان بھی ہے مگر ہم قانون کے اندر رہتے ہوئے خرچ کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ فضل کرے اور یہاں ہمارا پریس لگ جائے تو ہمارا دل کرتا ہے کہ ہمارے پاس جتنے پیسے
ہیں یعنی پاکستان کی جماعت کا کل چندہ ساڑھے ستائیس لاکھ ہے۔اس میں سے دولاکھ رکھ کر چھپیں لاکھ کی
حکومت سے اجازت لے کر ایک سال کے اندراندر قرآن کریم شائع کر کے ساری دنیا میں پھیلا دیں۔( غیر مطبوعہ )