افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
221
سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالت
نا
رت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا افتتاحی خطاب
فرموده ۱۷ رنبوت ۱۳۵۰۰ بهش ۷ ارنومبر ۱۹۷۲ء بمقام احاطہ دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
ساڑھے تین بجے شام سید نا حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۱۷ نومبر۱۹۷۲ء کو جلس
انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح فرمایا۔اس موقع پر حضور رحمہ اللہ کے افتتاحی خطاب کا مکمل
متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی۔كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ )
اور پھر فرمایا ”ہم نے انصار کے اس اجتماع کو دعاؤں سے شروع کیا اور ہماری ہر آن یہ دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحم سے ہماری نیک خواہشات کو پورا کرے اور ہماری پاک دعاؤں کو قبول فرمائے۔اللہ تعالیٰ نے اسلام میں ایک مسلمان کو جو تعلیم دی ہے وہ یہ ہے کہ اس کا یعنی انسان کا اپنا کچھ
نہیں۔سب کچھ اس کے رب کا ہے۔اور سب کچھ اس کی مخلوق کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔انسان اپنی
زندگی رکھتے ہوئے بھی اپنی زندگی نہیں رکھتا۔اور اپنی تمام دولت و ثروت کے با وجو د جیب خالی رکھتا ہے
اور اپنی ساری طاقت اور اقتدار کے ہوتے ہوئے بھی ایک خادم کی حیثیت میں دنیا میں پیدا ہوا ہے۔ہم عام طور پر بار بار جماعت کے سامنے یہ بات تو لاتے رہتے ہیں کہ اسلام کے معنی اللہ تعالیٰ
کے سامنے اپنی گردن کو رکھ دینے کے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو اس کی راہ میں جان تک قربان ہو جائے۔اللہ
تعالیٰ جو رب العالمین ہے اُس نے ہماری ربوبیت کے لئے اس سارے جہان کو ، اس عالم کو پیدا کیا
ہے۔اور ہم میں تسخیر کرنے کی طاقت اور اس عالمین میں تسخیر ہو جانے کی قوت پیدا کی ہے۔ہمارا جو کچھ
بھی ہے یا تو اس عالم کی وجہ سے اور ان جہانوں کے نتیجہ میں ہے یا ان طاقتوں اور قوتوں یا اس عقل اور
فراست کی وجہ سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائی ہے۔سورة آل عمران آیت: ۱۱۱

سبیل الرشاد جلد دوم
222
ایک مادہ یعنی ٹھوس چیز ہے جس سے ہم کام لیتے ہیں۔یہ ایک طاقت ہے جس سے ہم اپنے
فائدہ کے لئے خدا کی مخلوق کا استعمال یا اسے تسخیر کرتے ہیں۔یہ مادی اشیاء نہ ہم نے پیدا کیں اور نہ پیدا
کر سکتے ہیں۔یہ سب اللہ تعالیٰ کی عطا ہیں اور جس طاقت کے نتیجہ میں ، جس ہنر کے حاصل کرنے کے بعد،
جس عقل و فراست کی وجہ سے ہم اس عالمین کو تسخیر کرتے اور انسان کے فائدہ کے لئے اس مادہ سے نئی نئی
چیزیں اور نئی سے نئی طاقتیں نکالتے ہیں۔یہ سب اللہ تعالیٰ کی دین ہے۔غرض یہ مادی دنیا اور ہماری یہ
قوتیں اور استعداد میں نہ تو ہماری پیدا کردہ ہیں۔اور نہ ہم ان کو پیدا کر سکتے ہیں۔یہ ایک موٹی بات ہے
جسے ہر انسان کی عقل تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک چھوٹے سے فقرہ میں
اس حقیقت کو بیان فرمایا ہے کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔گھر سے تو کچھ نہ لائے"
پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ربوبیت کے لئے اللہ تعالیٰ کی رحمانیت نے جلوے دکھائے۔چنانچہ جب
انسان نے فعل اور عمل کے میدان میں داخل ہونا تھا۔اور جہاد اور مجاہدہ کرنا تھا۔اور کوشش اور محنت کرنی
تھی اور احسان کے نتیجہ میں اپنی محنت کی قوت کو اجاگر کرنا تھا اور اسے بڑھانا تھا یا اپنے اندر زیادہ طاقت
پیدا کرنی تھی تو اُس وقت بھی ہمیں یہی فرمایا کہ خدائے رحیم کی برکت کے بغیر تم کامیاب نہیں ہو سکتے۔کیونکہ انسان خواہ کتنا ہی ہوشیار کیوں نہ ہو۔خواہ کتنا ہی سمجھ دار کیوں نہ ہو۔خواہ کتنا ہی محنتی کیوں نہ ہو۔خواہ وہ کتنے ہی اچھے طریق پر مثلاً اپنی کھیتی کو تیار کر دے۔اس میں وقت پر دانہ ڈال دے۔جسے کھیتی
باڑی کی اصطلاح میں آپٹیم پیریڈ (Optimum Period) کہتے ہیں یعنی وہ وقت جس میں بیج بونے
سے سب سے زیادہ گندم پیدا ہونے کی امید رکھی جا سکتی ہے۔پھر وہ وقت پر کھاد دے۔وقت پر پانی
دے۔غرض اس ساری محنت کے باوجود پھر بھی کچھ نہ کچھ خامیاں ضرور رہ جاتی ہیں جو بعض دفعہ انسان کو
معلوم ہوتی ہیں۔بعض دفعہ اس کو معلوم نہیں ہوتیں۔چنانچہ بسا اوقات ہمارا کوشش کرنا اور روپیہ کو خرچ
کرنا رائیگاں جاتا اور ہماری دن رات کی محنت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔اس لئے نتیجہ نہیں نکلتا کہ یہ تو خدائے
رحیم ہی ہے جو ہماری مدد کو آتا اور وہ ہماری قربانیوں کا ، ہماری محنتوں کا اور ہماری کوششوں
کا نتیجہ نکالتا
ہے۔اور ہمیں وہ غذا دیتا ہے تب جس باغ کو ہم نے اپنے خون سے سینچا تھا۔وہ ہمیں ثمر آور نظر آتا ہے۔اور اس کے پھل ہمیں ملتے ہیں۔دنیا میں بھی ایک جنت ہمارے لئے پیدا کی جاتی ہے اور مرنے کے بعد تو
ایک جنت ہے ہی۔جو اتنی حسین جنت ہے جس کا ہم آج تصور بھی نہیں کر سکتے وہ ہمارے مقدر اور نصیب
میں ہوتی ہے۔میں نے آپ کے سامنے یہ باتیں اس لئے زیادہ تفصیل کے ساتھ اور بار بار رکھی ہیں کہ

سبیل الرشاد جلد دوم
223
اس کے دوسرے پہلو کے بارہ میں جس کا تعلق أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ سے ہے اس کے متعلق میں آج کچھ
زیادہ تفصیل کے ساتھ گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔جب یہ کائنات پیدا کی گئی جس میں تسخیر ہو جانے کا مادہ رکھا گیا اور جب انسان کو قو تیں اور
استعداد میں دی گئیں جن کی روح اشیائے عالم کو تسخیر کرنا ہے یعنی اس کائنات کی تمام چیزوں کو حسب
ضرورت اور استعداد کام پر لگانا ہے تو اس سلسلے میں عقلاً دو نظریے قائم ہوئے۔ایک کو اسلام نے دھتکار
دیا اور ایک کو اسلام نے اپنالیا۔چنانچہ ایک نظریہ یہ ہے کہ انسان کہتا ہے۔میں ہوں۔میرے لئے دنیا میں یہ سب کچھ پیدا کیا گیا
ہے۔اس لئے میں اپنے نفس کی خاطر اور اپنے وجود کی خاطر اور اپنے خاندان کی خاطر اور اپنے بیوی بچوں کی
خاطر محنت کروں گا۔میں کماؤں گا۔میں گندم پیدا کروں گا۔خود کھاؤں گا اور دوسروں کو کھلاؤں گا اور اس
طرح میری زندگی کا مقصد پورا ہو جائے گا۔پس ایک یہ نظریہ ہے جسے اسلام نے دھتکار دیا اور رڈ کر دیا ہے۔اس کو قبول نہیں کیا۔مگر جو
لوگ دنیا دار ہیں۔انہوں نے اس نظریے کو قبول کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ خدا نے دنیا کو ہمارے لئے
پیدا کیا ہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھائیں گے یا جو لوگ خدا کو نہیں مانتے وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ دنیا کچھ ایسی
بنائی گئی ہے کہ جو ہماری محنت اور کوشش کے اثر کو قبول کرتی اور ہمیں فائدہ پہنچانے کے لئے تیار ہو جاتی
ہے لہذا ہم اس سے فائدہ حاصل کریں گے۔میں ایک فرد کے لحاظ سے اور ہم ایک قوم کے لحاظ
سے جتنا کما سکیں گے اور جس طرح کما سکیں گے ہم کمائیں گے اور فائدہ اٹھائیں گے۔اس نظریے میں
کوئی اخلاقی پابندیاں تسلیم نہیں کی گئیں۔جہاں تسلیم کی گئیں ( دنیا کی عقل کی میں بات کر رہا ہوں ) وہاں
بھی وہ ظاہری لحاظ سے تھیں۔کیونکہ بعض لوگ اس وقت تک اخلاقی پابندیوں کو مانتے نظر آتے ہیں۔جب تک کہ ان کا ذاتی یا قومی مفاد اس کو برداشت کرتا ہو۔جب ان کے قومی یا ذاتی مفاد کے خلاف بات
ہو جائے تو پھر ان اخلاقی پابندیوں کے قائل نہیں رہتے۔یہ نظریہ آگے پھر دوحصوں میں تقسیم ہو گیا۔دنیا کا ایک وہ حصہ جنہوں نے بحیثیت قوم سب کچھ اپنا ہی سمجھ لیا۔اور کہہ دیا کہ بس خدا نے سب
کچھ انگلستان میں بسنے والوں کے لئے پیدا کیا ہے۔چنانچہ آج سے دو سال پہلے انگریزوں نے یہ سمجھا کہ
جہاں سے ہمیں مال و دولت اور آرام و آسائش کے سامان مل سکتے ہیں۔ہم دنیا میں نکلیں گے اور وہاں
سے حاصل کریں گے چنانچہ وہ ہندوستان میں آئے اور ہمیں لوٹا اور پھر افریقہ میں گئے وہاں سے انہوں
نے دولت سمیٹی اور وہاں کے رہنے والوں کا کوئی خیال نہیں کیا۔وہ امریکہ میں گئے۔امریکہ کی آج اور

224
سبیل الرشاد جلد دوم
حالت ہے۔آج سے چند سو سال قبل اس کی حالت یہ نہیں تھی۔وہاں ریڈ انڈینز (Red Indians) کے
نام سے بعض قبائل رہائش پذیر تھے۔انگریز وہاں جا پہنچے اور ان کا بڑی بُری طرح سے قتل عام کیا کہ اب
بھی اس کے تصور سے انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔حتی کہ وہ ملک جس کے وہ باشندے تھے
اس میں ان کا زندہ رہنا ناممکن بنا دیا گیا۔پھر بعد میں جب ان کو لوٹ لاٹ لیا اور جب پچاس فیصد اور
بعض جگہ تو نوے فیصد قبیلے مارے گئے تو دنیا کو دکھانے کے لئے اُن پر گویا یہ بڑی مہربانی کی اور بڑا
احسان کیا کہ زمین کے چھوٹے چھوٹے قطعے بنا دیے تاکہ وہ ان پر آباد ہوں اور زندگی کے دن
گزار ہیں۔اس کو اخلاق نہیں کہتے۔یہ تو جب اعتراضات زیادہ پڑنے لگے تو ان سے بچنے کے لئے جو
اُن کا (ریڈ انڈینز کا ) اپنا تھا یعنی جو ان کی ملکیت تھی۔اس میں سے ہزارواں حصہ دیا اور کہہ دیا دیکھو ہم تم
پر کتنا احسان کر رہے ہیں۔ابھی تک، میں سمجھتا ہوں ان کے یعنی ریڈ انڈینز اور جو باہر سے لٹیرے گئے
ہوئے تھے ان کے درمیان صحیح معنوں میں مساوات نہیں پائی جاتی۔۔پھر یہ انگریز آسٹریلیا پہنچ گیا اور وہاں کچھ لوگ تھے ان کو Aborigines کہتے ہیں۔ان کا بُری
طرح قتل عام کیا۔کچھ ان میں سے بچ گئے ہیں۔ورنہ یہ تو ان کو بالکل مٹا دینا چاہتے تھے۔حالانکہ وہ اتنا
بڑا علاقہ ہے کہ کوئی ڈیڑھ سو سال بعد بھی اس کو ابھی تک پوری طرح آباد نہیں کر سکے۔بہر حال بڑا لمبا
زمانہ گزر گیا۔اسی طرح جہاں بھی انگریز گئے وہاں ان کی یہ ذہنیت کارفرما رہی کہ جو کچھ اس دنیا کا مل سکتا
ہے ، لے لو۔خواہ اس سے دنیا کے کتنے بڑے حصے کو ، دنیا کی کتنی اقوام کو اور کتنے کروڑوں انسانوں کو
تکلیف پہنچے بس لوٹ مار کر و۔دولت سمیٹو اور اپنے گھروں کو لے جاؤ۔پھر یہی انگریز آئس لینڈ پہنچے اور وہ بے چارے غریب جن کا تمدن پرانا تھا یعنی یہ صحیح ہے کہ وہ
اس قسم کے تہذیب یافتہ نہیں تھے گویا ان کو سگریٹ کی عادت نہیں تھی۔انگریز نے کہا ہم تمہیں مہذب
بناتے ہیں یہ لوسگریٹ پیو، تمبا کو استعمال کرو۔یہ شراب لو۔اس کا استعمال کرو۔اور جو اُن کی دولت تھی وہ
سگریٹوں کے پیکٹ کے بدلے سمیٹ کر چلتے بنے۔مثلاً ان کی دولت تھی۔برف میں اللہ تعالیٰ نے جو
جانور پیدا کئے ہیں۔ان کی کھالیں یعنی سمور جو بڑی قیمتی چیز ہے۔وہ وہاں سے لوٹ کر لے آئے اور بھی
جتنی بھی ان کی دولت تھی وہ سگریٹ کے بدلے میں لے آئے ان کو سگریٹ کا نشہ لگایا۔شراب کا نشہ لگایا۔اور ان کا سب کچھ لوٹ کر لے آئے۔میں نے خود وہاں انگلستان کے لوگوں کے مضمون پڑھے ہیں بعض
لوگوں میں کہیں کہیں شرافت پائی جاتی ہے وہ اُبھر آتی ہے۔انہوں نے برملا اعتراف کیا کہ انگریز
آئس لینڈ کے باشندوں کا سب کچھ چھین کر لے گئے ہیں۔تو یہ گویا کوئی Isolated یعنی یہ نہیں کہ یہ کوئی اتفاقی

225
سبیل الرشاد جلد دوم
واقعہ ہے۔یہاں ہوا یا وہاں ہو گیا۔بلکہ یہ واقعات ایسے ہیں جو ایک نظریہ کی نشاندہی کر رہے ہیں۔انہوں نے خدا تعالیٰ کو نہیں پہچانا لیکن انہوں نے خدا تعالیٰ کی خلق کو دیکھا اور انہوں نے زمین کو پیدا
کرنے والے ، زمین کے اندر صفات کو پیدا کرنے والے خدا کو تسلیم نہیں کیا ، نہ اس کو پہچانا اور نہ اس کی
صفات کی معرفت حاصل کی لیکن انہوں نے زمینی مخلوق کو پہچانا اور انہوں نے کہا یہاں تو بڑی گندم پیدا ہو
و
سکتی ہے، یہاں تو بڑے چاول پیدا ہو سکتے ہیں یہاں تو بہت کپاس پیدا ہوسکتی ہے یا دوسری فصلیں آگ
سکتی ہیں۔یا یہاں کیلوں کے باغات لگائے جا سکتے ہیں یا ذرا اور نیچے چلے جائیں تو ہیرے جواہرات مل
سکتے ہیں۔اور ذرا اور نیچے چلے جائیں تو ہم پیٹرولیم حاصل کر سکتے ہیں۔پس انہوں نے خدا کو نہیں پہچانا لیکن خدا کی مخلوق یعنی انسانوں کے علاوہ جو دوسری کائنات ہے
اور جو ایک خاص غرض کے لئے بنائی گئی تھی۔اور جس میں خدا تعالیٰ نے بے شمار فائدے کی چیزیں رکھی
تھیں۔انہوں نے ان سے فائدہ اٹھایا مگر اس کے جو حق دار تھے ان کو محروم کر دیا۔اب یہ ایک موٹی بات
ہے اور اسے ہر عقل کا آدمی سمجھ سکتا ہے کہ جس نے کائنات کو پیدا کیا وہی بتائے گا کہ میں نے اسے کیوں
پیدا کیا۔جس نے پیدا ہی نہیں کیا وہ کیسے بتا سکتا ہے کہ اس چیز کو کیوں پیدا کیا گیا ہے۔پس ہر چیز کے
معاملہ میں خواہ وہ زمین سے تعلق رکھتی ہو یا آسمان سے تعلق رکھتی ہو۔اُس کا علم حاصل کرنے کے لئے خدا
کی طرف متوجہ ہونا اور رجوع کرنا چاہئے تا کہ ہمیں پتہ لگے کہ وہ چیز کیوں پیدا کی گئی ہے۔پس یہ ایک نظریہ ہے جو میں نے بتایا ہے ، آگے پھر دوحصوں میں تقسیم ہو گیا ہے اور اسلام نے
اس کو رڈ کیا ہے۔اسلام نے جو نظریہ ہمارے سامنے رکھا ہے اور جسے ہماری فطرت قبول کرتی اور ہماری
عقل تسلیم کرتی ہے اور جس کے متعلق ہمارا رب ہمیں قرآن عظیم میں اپنی ہدایت اور شریعتِ کاملہ کی رُو
سے فرماتا ہے وہ یہ ہے کہ۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
تمہیں”الناس کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔سب بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے تمہیں پیدا
کیا گیا ہے۔چونکہ عمل وہی شخص کرتا ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور قرآن عظیم پر ایمان لاتا ہے
اس لئے اگر چہ قرآن عظیم کے مخاطب جنکی طرف قرآن نازل ہوا۔یعنی بنی نوع انسان ہیں۔لیکن جو لوگ
ایمان لاتے ہیں وہی صاحب بصیرت بنتے ہیں۔اور عقل اور فراست سے کام لے کر اس شریعت کے
اسرار اور رموز معلوم کرتے ہیں اور ان صداقتوں کو خود بھی پہچانتے ہیں اور دنیا کے سامنے بھی پیش کرتے ہیں۔پس أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کی رو سے فرمایا کہ ہر مسلمان کی زندگی کی سرحدیں اس کی اپنی زندگی پر جا

226
سبیل الرشاد جلد دوم
کر ختم نہیں ہو جاتیں اور اس کے فوائد تک ہی آگے نہیں بڑھتیں بلکہ ہر مسلمان کی سرحدیں وسعت میں
بنی نوع انسان کی سرحدوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔میں اس وقت جس چیز کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔وہ
یہ ہے کہ عملی زندگی میں اس کے آگے بہت سے نتائج نکلتے ہیں۔مثلاً ایک بالکل چھوٹا زمیندار ہے اس کے
لئے ساڑھے بارہ ایکڑ کا یونٹ رکھا گیا۔لوگ سمجھتے ہیں کہ اس سے ایک خاندان پل جاتا ہے۔اب اگر
وہ پہلا نظریہ ہو تو اس کے مطابق تو اس شخص کو اتنی محنت کرنی چاہئے کہ اس کے خاندان کا پیٹ بھر سکے
کیونکہ اس نے جو کچھ کرنا ہے اپنے لئے کرنا ہے۔اور اب اگر فرض کریں کہ اس کے خاندان کے دس
افراد ہوں، بڑا کنبہ ہے، میاں بیوی اور آٹھ بچے کھانے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے بڑافضل کیا ہے ان
کے نفوس میں برکت ڈالی ہے تو گویا اگر نصف سیر غلہ فی کس روزانہ کے حساب سے ساڑھے چارمن غلہ
ایک سال کے لئے درکار ہے۔تو دس افراد کے لئے پینتالیس من غلہ کی ضرورت ہے۔تو اگر وہ شخص چھ
ایکڑ میں غلہ لگاتا ہے اور پینتالیس من حاصل ہو جاتا ہے تو گویا اس کا پیٹ بھر گیا۔علا وہ ازیں اس نے
اپنی زمین میں کچھ کپاس لگائی کچھ اور چیزیں لگائیں۔اور اس طرح اپنی ضرورتیں پوری کر لیں۔اب
پہلے نظریہ کے مطابق ( جو دراصل غیر اسلامی نظریہ ہے ) یہ شخص بڑا کامیاب نظر آتا ہے۔مگر اسلام اسے
قبول نہیں کرتا۔وہ کہتا ہے تیری کوشش اور محنت کی سرحدیں تو تیری اپنی زندگی یا تیرے خاندان کے جو
تقاضے ہیں ان سرحدوں تک نہیں جاتیں۔بلکہ جہاں انسانیت کی سرحد ختم ہوتی ہے۔وہاں تیری محنت کی
سرحد ختم ہوتی ہے۔پس وہ اس اسلامی نظریہ کی رو سے زیادہ سے زیادہ محنت کرتا ہے جس کی اسے اپنے
لئے تو ضرورت نہیں ہوتی مگر بنی نوع انسان کو ضرورت ہوتی ہے۔اس نظریے کا دوسرا حصہ جو ذکر کرنے سے رہ گیا ہے مختصر یہ ہے کہ مثلاً انگریز با ہر گئے ہیں یعنی
اپنے ملک سے آگے گئے ہیں۔لیکن ان کی وسعت انسانی سرحدوں کی انتہاء کو نہیں پہنچی۔مثلاً روسی کہے گا
کہ ہم نے انٹرنیشنل پرولیٹیریٹ (INTERNATIONAL PROLETARIAT) کے لئے بھی
کام کرنا ہے۔اسی طرح چینی سوشلسٹ یہ کہے گا کہ جو باہر کے ملکوں میں ہمارے ہم خیال لوگ ہیں ان کی تقویت
کے لئے اور ان کی بہبود کے لئے بھی ہم نے محنت کرنی ہے۔میرا تاثر یہ ہے کہ روس اپنی نفسانی حدود سے ابھی
باہر نہیں نکلا۔لیکن چین اپنی نفسانی حدود سے یعنی خود غرضی کی حدود سے کچھ باہر آ گیا ہے، گوا بھی وہاں تک نہیں
گیا جہاں تک اسلام لے کر جانا چاہتا ہے لیکن وہ خود غرضی کی حدود سے کسی قدر باہر آ گیا ہے۔مگر اسلام یہ کہتا
ہے کہ اے انسان تو نے اپنے لئے زندگی نہیں گزارنی تو نے بنی نوع انسان کے لئے زندگی گزارنی ہے۔پس یہ ذہنیت ایک احمدی کے اندر پیدا ہونی چاہئے کہ اس کی زندگی کی دوڑ اس کے اپنے ہی

227
سبیل الرشاد جلد دوم
محمد ود ما حول تک نہیں ہے بلکہ وہ افریقہ تک جاتی ہے ، وہ امریکہ تک جاتی ہے وہ آسٹریلیا تک جاتی ہے وہ
یورپ تک جاتی ہے وہ روس تک جاتی ہے ، وہ چین تک جاتی ہے وہ جزائر تک جاتی ہے اور ہر ضرورت کو
اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔یعنی صرف جسمانی ضرورت نہیں یا صرف تعلیمی ضرورت نہیں بلکہ اس نے ہر
ضرورت انسانی کو اپنی اس ذہنیت کے اندر سمیٹا ہوا ہے۔ہر احمدی اپنی زندگی کی جد و جہد میں یہ کوشش کرتا
ہے اور کہتا ہے کہ جو میری ذمہ داری افریقہ کے عوام کی غذائی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ہے میں پورا
زور لگا کر لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا اپنی جگہ پر درست ہے ) یہ کوشش کروں گا کہ اس کی مددکر
سکوں۔اگر ہم سب یہ جملہ معترضہ ہے، پاکستان میں ایسا کر لیں تو ہم بھک منگے بننے کی بجائے اللہ تعالیٰ
کے اس حکم کے ماتحت دوسری اقوام کی غذائی ضرورتوں کو پورا کرنے والے بن جائیں گے اور بن سکتے
ہیں کیونکہ ایک مسلمان جب خلوص نیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی طاقتوں کو اس کی مخلوق کی بھلائی
کے لئے خرچ کرتا ہے تو اس کے نتائج دوسروں کی کوششوں سے بہر حال زیادہ اچھے نکلتے ہیں اور نکلنے بھی
چاہئیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا ہمارے ساتھ وعدہ ہے اور اکثر حالات میں اچھے نتائج نکلتے بھی ہیں۔بہت سے
لوگ ہیں جن کا اپنا ذاتی مشاہدہ ہے۔میرا بھی ایک ذاتی مشاہدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ، اس محاورہ کے مطابق
کہ اللہ تعالیٰ چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے یا آسمان پھاڑ کر دیتا ہے ، اس طرح وہ بے حساب دیتا ہے۔لیکن خلوص
نیت ہونا چاہئے۔تا ہم صرف غذائی ضرورتوں کا سوال نہیں۔انسان کی غذائی یا دوسری جسمانی ضرورتوں
کے علاوہ مثلا تعلیمی ضرورتیں ہیں۔انسان کی تعلیمی دور محض اپنے تک محدود نہیں رہنی چاہئے۔اب ان دنوں گندے ماحول کا ہمارے احمدی طلباء کے ذہنوں پر بھی اثر پڑا ہے۔وہ سمجھتے ہیں
اور آج کل یہ خیال عام ہے کہ ہنگامے کروڈ گریاں مل ہی جائیں گی۔سٹرانکس(Strikes) کریں گے
اور ڈگری لے لیں گے گویا اب ڈگریاں لینا بڑا آسان ہو گیا ہے۔پہلے طالب علم بڑی محنت کیا کرتا تھا۔آدھی آدھی رات تک جاگتا اور محنت کرتا تھا۔ہم خود طالب علمی کے زمانے میں آدھی آدھی رات تک
پڑھتے رہے ہیں۔ہمیں یہ فکر لگا رہتا تھا کہ اگر محنت نہیں کریں گے تو اچھے نمبر نہیں لیں گے۔یا پاس نہیں
ہوں گے۔لیکن اب آسان ہو گیا ہے۔بس ایک جلوس نکالو۔نعرہ لگاؤ اور جس کسی معصوم دکاندار کی دکان
سامنے آ جائے اس کے شیشے توڑ دو۔اب بتاؤ اس دکاندار کا کیا قصور ہے۔حکومت اگر تمہیں ڈگریاں نہیں
دیتی تو اس میں اس بے چارے دکاندار کا تو کوئی قصور نہیں ہے لیکن یہ فیشن بنالیا گیا ہے کہ اس طرح اپنا
غصہ نکالو اور پھر حکومت سے کہو کہ جی ہمیں ڈگریاں دے دو۔مگر امتحان کے لئے تیاری نہ کرو۔جو
سوره آل عمران آیت ۲۸۷

سبیل الرشاد جلد دوم
228
طالب علم امتحان کی تیاری کرتا ہے وہ تو ایک دن کے لئے بھی اپنا امتحان ملتوی نہیں کروانا چاہتا۔لیکن جو
طالب علم تیاری نہیں کرتا وہ کہتا ہے دو مہینے اور مل جائیں۔وہ اس میں بھی نہیں پڑھتا پھر کہتا ہے کہ اچھا دو
مہینے اور مل جائیں۔چنانچہ انہی ہنگاموں اور سٹرائکس (Strikes) کی وجہ سے اب اس سال کے بہت
سارے امتحان اگلے سال کے امتحانوں کے قریب قریب چلے گئے ہیں۔اس سے مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے اور
بڑی پریشانی ہوتی ہے خصوصاً جب میں یہ سوچتا ہوں کہ کچھ احمدی بچے بھی اس گندے ماحول اور گندی فضا
سے متاثر ہوتے ہیں۔لیکن اگر ہماری تعلیمی کوششیں یعنی حصول علم کی کوششیں محض حصول علم کے لئے نہ
ہوں بلکہ علم کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے یا سکھانے کے لئے بھی ہوں۔اگر ہمیں یہ نظر آ رہا ہو کہ افریقہ
میں اس وقت کئی لاکھ اساتذہ کی ضرورت ہے۔جب آپ اس غرض کے لئے پڑھیں گے اور علم حاصل
کریں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا تمہیں بھوکا نہیں مارے گا۔تمہاری اس نیت کے نتیجہ میں
شاید تمہیں اس دنیا میں بھی دوسروں سے زیادہ دے دے اور اگلی دنیا میں جو تمہیں جزا ملنی ہے وہ یقیناً ملنی
ہے۔اُس کا تو حساب ہی کوئی نہیں۔پس ایک احمدی مسلمان کو اس نیت سے پڑھنا چاہئے کہ اس نے
صرف اپنے یا اپنے خاندان کی ضرورتیں پوری نہیں کرنی بلکہ خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا اور اس کے کان میں
بڑے پیار سے یہ آواز پہنچائی کہ تم اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کی رو سے لوگوں کی بھلائی کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔تم الناس“ یعنی ساری دنیا کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔تمہارا دائرہ عمل اپنے
نفس یا اپنے قبیلے یا اپنی قوم یا اپنے ملک تک محدود نہیں ہے بلکہ ساری دنیا کے عوام کی جو حدود ہیں ان کی
آخری حدوں تک پھیلا ہوا ہے۔اگر ہم اپنا وقت ضائع نہ کریں ، اگر ہم اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو سمجھیں تو ہم دنیا سے آگے نکل سکتے
ہیں لیکن اس وقت تک ہم نہیں نکل سکے۔یہ ایک حقیقت ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔یہ نعرہ لگانا کہ ہم
ساری دنیا سے علم میں آگے نکل جائیں گے لیکن پڑھنے کی بجائے جلوس نکالنے لگ جائیں تو اس کا آپس
میں کوئی تعلق نہیں۔یہ تو قول اور فعل میں تضاد کے مترادف ہے۔کبھی نعروں کے ساتھ بھی کسی نے علم
حاصل کیا ہے۔یا ایجادات کی ہیں؟ مثلاً آئن سٹائن تھا یا دوسرے بڑے بڑے سائنسدان تھے یا
ڈاکٹر سلام ہیں۔انہوں نے بڑی ریسرچ کی ہے اور علمی میدان میں نئی سے نئی دریافتیں کی ہیں۔کیا
انہوں نے نعرہ لگا کر کی ہیں؟ نہیں انہوں نے دن رات سوچ کر اور دعائیں کر کے اور محنت کر کے اور
خلوص نیت کے ساتھ کوشش کر کے نئی چیزیں دریافت کی ہیں۔نئی نئی چیزیں دریافت کرنے کا یہی عمدہ
طریق اور بہترین اصول ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے انسان تیرا نفس ہی نہیں ، یا تیرا خاندان ہی

229
سبیل الرشاد جلد دوم
نہیں ، یا تیرا قبیلہ ہی نہیں ، تیری برادری یا دوستوں کا حلقہ ہی نہیں ، تیرا ملک ہی نہیں بلکہ دنیا کے سارے
عوام ہیں جن کی خدمت کرنے کے لئے تمہیں پیدا کیا ہے۔ان کی سرحدوں تک تیری کوشش مؤثر ہونی
چاہئے۔یہ نہیں ہونا چاہئیے کہ علم کے میدان میں کوئی کوشش نہ کی اور بے مقصد ہنگاموں میں اپنا قیمتی وقت
ضائع کر دیا۔پھر جب ہم دنیا کے میدان میں نگاہ ڈالتے ہیں تو خالی اس چیز کی ہی ضرورت نہیں بلکہ دوسرے
نمبر پر بھی نہیں یعنی مادی اشیاء اور علم کے علاوہ کچھ اور علم بھی ہمیں حاصل کرنا چاہئے۔مثلاً ان کو اچھے
اخلاق کی ضرورت ہے۔اب ان کو اچھے اخلاق سکھانے کے لئے وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ کی روسے
پہلے خود اپنے اخلاق اچھے بنانے پڑیں گے۔اگر اپنے اخلاق اچھے نہیں بنائے تو گویا حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ
الایمان کے جذبہ کے خلاف کام کیا اور اگر اپنے اخلاق اچھے نہیں بنائے یعنی ایسے اخلاق جو ساری دنیا
کے اخلاق پر اثر انداز ہونے والے ہوں تو گویا ہم أُخْرِجَتْ لِلنَّاس کی بشارت کے خلاف عمل کرنے
والے ہوں گے۔اب اخلاقی لحاظ سے جب ہم دنیا پر نظر ڈالتے ہیں تو بعض علاقے ، بعض قبائل اور بعض قو میں
ایسی نظر آتی ہیں جن میں آداب بھی نہیں پائے جاتے حالانکہ آداب ہی اخلاق کی بنیا د ہوتے ہیں۔یعنی
ان میں بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔رہن سہن کی تمیز نہیں ہے۔کپڑے پہنے کی تمیز نہیں ہے ، کھانے پینے کی
تمیز نہیں ہے گویا اس قسم کے جو آداب ہیں وہ بھی ان کے اندر نہیں پائے جاتے۔اچھے اخلاق کا تو سوال
ہی نہیں۔بعض ایسے ملک ہیں جہاں یہ اعلان کیا گیا کہ اخلاق کیا ہوتا ہے۔وہ کہتے ہیں جو چیز ہمارے
منصوبہ میں ممد و معاون ہے وہ اچھے اخلاق ہیں۔اور ہر وہ بات جو ہمارے راستے میں روک بنتی ہے وہ بُرا
خلق ہے۔گو یا اگر سچ بولنا تمہارے راستے میں روک ہے تو سچ نہ بولو۔اگر جھوٹ بولنا تمہارے راستے میں
محمد ہے تو یہ اچھا خلق ہے اس پر عمل کرو۔چنانچہ بہت بڑی بڑی قومیں ایسی ہیں جو اس قسم کے نظریے رکھتی
ہیں۔احباب کو ان کے متعلق غور کرنا چاہئے مثلاً روس نے خدا کا انکار کیا۔اخلاق کا مضحکہ اڑایا اور کہا
اخلاق کیا چیز ہوتے ہیں تاہم ایسے ملکوں کو ہم پر انہیں کہتے ہمیں ان پر رحم آتا ہے۔اخلاقی اقدار سے اُن کے انکار کی ایک وجہ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ چونکہ صحیح اور بچے اخلاق
مذہب سکھاتا ہے مگر جس مذہب سے اُن کا واسطہ پڑا وہ عیسائیت تھی جو مذہبی اور اخلاقی اقدار سے محروم ہو
رہی تھی۔دوست یہ یا درکھیں کہ ہمارے نزدیک تمام انبیاء اور مرسلین اللہ تعالیٰ کے مقرب اور نیک بندے
تھے۔ہماری اُن کے حق میں ہر وقت دعا ئیں رہتی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم اُن کو بھی

230
سبیل الرشاد جلد دوم
شامل کرتے ہیں۔جو آپ کے روحانی بچے تھے اور جو آپ سے پہلے آئے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم تو حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے بھی خاتم النبین تھے۔سارے انبیاء علیہم السلام کا روحانی تعلق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا ہی ہے۔جیسے ایک بچے کا باپ کے ساتھ ہوتا ہے۔لیکن اُن کو
چونکہ ایک وقت تک ایک خاص قوم کی طرف ان کی مخصوص بُرائیاں دور کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔وہ اپنا
کام کر گئے تو ان کی ضرورت نہ رہی۔پھر اگلا نبی آ گیا۔چنانچہ جس وقت عیسائیت اپنی نہایت گری ہوئی
زندگی میں داخل ہو رہی تھی۔اس وقت اُن لوگوں کے ساتھ ان روسی کمیونسٹوں وغیرہ کا واسطہ پڑا جو
مذہب کا نام لیتے تھے مگر خود بداخلاقیوں میں ملوث تھے۔اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے کہا مذ ہب کیا
ہوتا ہے اور یہ اخلاق کیا ہوتے ہیں۔اگر یہ پادری مذہب کے نمائندے ہیں تو تو بہ بھلی ہمیں ان کی
ضرورت نہیں اور اس لحاظ سے ان کا نتیجہ ٹھیک ہے کیونکہ ان کے اپنے اخلاق نہیں تھے۔مذہب جس غرض
کے لئے پیدا کیا گیا اس غرض کی کوئی جھلک ان کی زندگیوں اور کوششوں اور ان کے عمل میں نظر نہیں آ رہی
تھی۔میں نے بڑے بڑے اشترا کی لیڈروں کی کتابوں میں خود پڑھا ہے کہ اخلاق کوئی چیز نہیں وہ کہتے
ہیں جو چیز ہمارے منصوبہ میں ( جو انہوں نے بنایا ہے وہ اچھا ہے یا بُرا اس کے متعلق میں اس وقت کچھ
نہیں کہہ رہا ) مد ہے وہ اخلاق ہے بہر حال انہوں نے اخلاق کا مذاق اڑایا اور مذہب اور اخلاق کو چھوڑ
دیا یہ گویا بعض لحاظ سے مفلوج اقوام ہیں۔اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔ان کی حالت بالکل اس آدمی کی ہے
جس کے ایک بازو پر فالج گرے تو دوسرا باز و کام کر رہا ہوتا ہے یا اس کی ایک لات حرکت بھی نہیں کر رہی
ہوتی اور دوسری میں پوری طاقت ہوتی ہے۔یا مثلاً اس کے چہرے کا ایک حصہ لقوہ کی وجہ سے ٹیڑھا ہو
جاتا ہے جبکہ دوسرا حصہ بالکل ٹھیک ہوتا ہے یا اس کی ایک آنکھ پر اثر ہوتا ہے تو دوسری ٹھیک ہوتی ہے تو
اس طرح انسان کی جو انسانی زندگی ہے اور میں انسانی زندگی کی یہ تعریف کروں گا کہ اس سے مراد انسان
کی وہ زندگی ہے جس میں اس کا جسم جس میں اس کا ذہن جس میں اس کی اخلاقی قوتیں اور جس میں اس
کے روحانی قومی ایک جیسی مناسب نشو و نما حاصل کرنے کے بعد ایک صحت مند فرد کی شکل میں اسے دنیا کے
سامنے پیش کرتی ہے۔پس اس لحاظ سے روس مفلوج ہے گو اس نے جسمانی لحاظ سے بڑی ترقی کی ہے مثلاً اب
ہمارے اتھلیٹ بھی باہر جاتے ہیں مگر ان کا پتہ نہیں لگتا کہ کہاں ہیں۔وہ ان روسیوں کی ہوا کو بھی نہیں
پہنچتے۔پس یہ جسمانی طاقت کی نشو و نما ہی ہے جس کے نتیجہ میں وہ سو گز کی دوڑ میں بھی آگے نکل گئے۔جس
کے نتیجہ میں ( کبڈی انہوں نے کھیلنی شروع نہیں کی گشتی شروع کر دی اور وہ کشتی میں آگے نکل گئے۔

231
سبیل الرشاد جلد دوم
کیونکہ انہوں نے اپنے ملک کی جسمانی طاقتوں کی نشو ونما کو کمال تک پہنچا دیا۔مگر ہم نے اس ملک میں اپنی
جسمانی طاقتوں کو کمال تک نہیں پہنچایا۔لیکن ہم مفلوج نہیں ہم کمزور ہیں۔یعنی Constitutionally
Weak جسمانی ساخت کے لحاظ سے کمزور ہیں۔یعنی جسمانی طور پر ہر پہلو سے ہم کمزور ہیں۔لیکن مفلوج
نہیں۔پھر ایسے ملک ہیں جنہوں نے اخلاق کو تو لے لیا لیکن وہ روحانی قوتوں کو بھول گئے۔وہ بھی ایک
لحاظ سے مفلوج ہیں۔لیکن ان کے وجود کا ایک چوتھائی حصہ فالج زدہ ہے۔جنہوں نے اخلاق کو چھوڑا ان
کے آدھے جسم پر فالج کا حملہ ہے۔جن کو علم سے کوئی مس نہیں ، وحشی قبائل ہیں۔ان کا تو کوئی قصور نہیں۔یہ سرمایہ دار قوموں کا قصور ہے کہ انہوں نے اپنی خود غرضی کی وجہ سے ان
کو علم نہیں سکھایا۔ان کی ہے
قوتوں پر فالج کا اثر ہے اور جو جسمانی لحاظ سے بھی کمزور ہیں۔ان کا تو گویا کوئی عضو بھی ہل نہیں رہا۔بہر حال اسلام نے یہ کہا ہے کہ تمہاری ان علاقوں میں بھی ضرورت ہے۔یعنی تمہاری اور
تمہاری کوششوں کی اور تمہارے عمل کی تمہارے مجاہدہ کی اور تمہاری دعاؤں کی ان علاقوں میں بھی
ضرورت ہے جن کے نہ جسم اچھے نہ ان کے ذہن اچھے نہ ان کے اخلاق اچھے اور نہ ان میں روحانی اقدار
پائی جاتی ہیں۔اسی طرح تمہیں ان سرحدوں پر بھی جانا ہوگا کہ جہاں تمہیں ایسے لوگ ملیں گے کہ ان کے
جسم تو اچھے ہیں لیکن ان کی ذہنی، اخلاقی اور روحانی نشو و نما نہیں ہوئی۔تمہیں ان سرحدوں پر بھی جانا
پڑے گا۔جن کے جسم بھی اچھے جن کی ذہنی نشو ونما بھی ہوئی ہوئی ہے۔لیکن اخلاقی اور روحانی قوتوں کی
نشو و نما نہیں ہوئی۔تمہیں ان سرحدوں پر جانا پڑے گا جن کی جسمانی، ذہنی اور ایک حد تک اخلاقی قوتوں
کی نشو ونما تو ہوئی ہے لیکن ان کی روحانی نشو و نما نہیں ہوئی۔تمہیں ان سرحدوں تک بھی جانا پڑے گا جن
کی جسمانی ذہنی اخلاقی اور ایک حد تک روحانی نشو ونما ہوئی ہے لیکن کامل طور پر نہیں ہوئی۔لیکن چونکہ
قرآن کریم کا حکم ہے کہ قوتوں کی کامل نشو ونما ہونی چاہئے۔اور قوتوں کو کمال نشو ونما تک پہنچانے کے
لئے اپنے نفس کے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی کوشش کرنی چاہئے۔پس ایک احمدی کی ذہنیت یہ
ہونی چاہئے اور ایک احمدی کو یہ عرفان ہونا چاہئے کہ وہ ایک مسلمان کی حیثیت سے اسی اہم غرض کے لئے
پیدا کیا گیا ہے۔وہ محض اس لئے نہیں پیدا کیا گیا کہ وہ اپنے نفس کی ضرورتوں کو پورا کرے اور اپنے نفس
کے چار قسم کے قومی کی نشو و نما کو کمال تک پہنچائے نہ وہ اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں اور
اپنے خاندان ، اپنے دوستوں یا اپنے قبیلے کی یا اپنے ملک کی ہر چہار قسم کی قوتوں کی نشو و نما میں حصہ لے
اور ان کو کمال تک پہنچانے کی کوشش کرے۔بلکہ اسے تو خدا تعالیٰ نے ساری دنیا کا خادم بنایا ہے کوئی ایک
آدمی کا خادم بنتا ہے۔کوئی دو کا خادم بنتا ہے۔گاؤں کا چوکیدار ہے وہ اس گاؤں کا خادم ہے۔ضلع کا

سبیل الرشاد جلد دوم
232
ڈی سی اس ضلع کا خادم ہے۔حکومت کا صدر اس ملک کا خادم ہے۔لیکن میں جماعت کے ہر چھوٹے
بڑے سے کہتا ہوں کہ تمہیں دنیا اور اس کی وجاہتوں سے بے تعلق کر کے ، تمہارے دل سے دنیا کی محبت کو
ٹھنڈا کر کے اُخْرِجَتْ لِلنَّاس کی رو سے باہر نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے
تمہیں تمام بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔باہر نکلو اور جس جس جگہ خدمت کی ضرورت
ہے۔وہاں خدمت بجا لاؤ۔پس جب تک یہ ذہنیت ہمارے اندر پیدا نہیں ہو گی۔آپ سنیں ! اور اچھی
طرح یا درکھیں !! اُس وقت تک بعثت مہدی معہود کی غرض کامیابی کے ساتھ پوری نہیں ہو سکے گی۔جو آپ نے جا بجا یہ فرمایا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذمہ جو یہ کام لگایا گیا تھا کہ وہ تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنا دے میں ( یعنی مسیح موعود ) آپ کے
جرنیل کی حیثیت میں بھی اور آپ کے فرزند کی حیثیت میں تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانے کے
لئے مبعوث ہوا ہوں۔پس حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے جو وعدے دیئے تھے وہ بنیادی طور پر دو
تھے۔ایک تھا تکمیل ہدایت کا وعدہ اور بشارت یعنی آپ کو یہ بشارت دی گئی تھی کہ جو کتاب نازل ہوئی
اور آخر وقت تک نازل ہوتی رہی ) وہ کامل اور مکمل شریعت کی حیثیت میں آپ پر نازل ہوگئی۔اور یہ
ایک چیلنج ہے جسے ہم غیروں سے بحث کرتے وقت دھراتے ہیں کہ کوئی صداقت ایسی نہیں کہ جو کہیں اور نظر
آئے اور قرآن کریم میں بنیادی طور پر نہ ملتی ہو۔کیونکہ تفصیل تو ساری دنیا میں مختلف رنگ اختیار کرتی
ہے۔ہر زمانہ میں مختلف رنگ اختیار کرتی رہی ہے۔لیکن ہدایت کے سارے کامل اصول اور نہایت حسین
صداقتوں کو قرآن کریم نے اپنے اندر جمع کر لیا ہے۔پس ایک تکمیل ہدایت کی بشارت دی گئی تھی جسے
اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا۔گویا یہ بشارت آپ کی زندگی میں پوری ہو گئی تھی۔اور اس وقت کی معروف
دنیا میں اس کی اشاعت بھی ہوئی۔لیکن جو دوسرا وعدہ دیا گیا تھا۔یعنی صرف یہ نہیں کہا گیا تھا کہ آپ کے
وجود میں تکمیل ہدایت ہوگی۔بلکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ آپ کے ذریعہ تکمیل اشاعت ہدایت بھی ہوگی۔یعنی
آپ کے ذریعہ سے ساری دنیا اس نور سے جو قرآن کریم کی شکل میں نازل ہوا منور ہو گی۔تمام اقوام
عالم اور تمام ملک جن میں سے بعض آج ہمیں گالیاں دینے والے ہیں اور خدا تعالیٰ کا انکار کر نے والے
ہیں وہ بھی سب کے سب اس نور سے منور ہوں گے۔یہ بشارت دی گئی ہے گویا دنیا با ہمی اتحاد اور اخوت
اور پیار اور محبت کے نتیجہ میں اس طرح بن جائے گی کہ گویا یہ ہر ایک دوسرے کا خادم بن جائے گا۔آج
ہر ایک آدمی دوسرے کا خادم نہیں۔کیونکہ جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے لیکن جس وقت خدائی

آج 10 میں سے 10 باقی