افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

سبیل الرشاد جلد دوم
233
بشارتیں پوری ہوں گی اور جماعت احمد یہ اسلام کو دنیا میں غالب کرے گی اور ہر دل میں خدا تعالیٰ کی
تو حید کا جھنڈا گاڑ دیا جائے گا۔اور ہر نفس انسانی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر لا رکھا جائے
گا۔اس وقت ہاں اس وقت ہر ایک آدمی ایک دوسرے کا خادم ہو گا۔غرض اس وقت جماعت احمدیہ نے
ایک مختصر تعداد کے باوجود تمام بنی نوع انسان کا خادم بنتا ہے۔یہ ذہنیت اس کے اندر پیدا ہونی چاہئے
تا کہ وہ بشارت پوری ہو کہ تمام دنیا میں اسلام کا جھنڈا لہرانے لگے۔اور قرآن عظیم کی حکومت قائم ہو
جائے۔پھر کون خادم اور کون آتاہم سارے ہی ایک دوسرے کے خادم ہوں گے۔اس وقت آقا بننے کے
لئے جد و جہد نہیں کی جایا کرے گی اس وقت اچھے خادم بننے کے لئے جد و جہد ہو گی۔اور اسی میں انسان کو
لذت اور پیار ملے گا اور اسی کے بعد خدا تعالیٰ اپنے بندے کے پاس آئے گا اور کہے گا کہ میرے بندوں میں
سے تجھ سا پیارا کوئی نہیں پیدا ہوا۔میں نے کہا تھا کہ تمہیں بطور اخرجَتْ لِلنَّاسِ پیدا کیا گیا ہے۔اور تم
نے اپنی عملی زندگی میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی تم لوگوں کی بھلائی اور بہتری کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔پس دوست اس حقیقت کو سمجھیں تا کہ آپ اس بشارت کو پاسکیں جو ایک عظیم بشارت ہے۔اور
جس کا حلقہ ساری دنیا پر پھیلا ہوا ہے۔اسی واسطے میں نے شروع میں کہا تھا کہ آپ کی جد وجہد کی
سرحد میں عوام الناس کی جہاں تک سرحدیں ہیں ، وہاں تک پہنچتی ہیں۔اگر وہاں تک نہ پہنچیں تو آپ اس
بشارت کے کیسے حامل ہو سکتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے اس انتہائی پیار کو جس کو پہلوں نے بڑی کثرت سے
پایا اور جس کا وعدہ بعد میں آنے والوں کے لئے یعنی اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں جماعت احمدیہ کے ذریعہ
بھی پورا ہونا ہے۔لیکن یہ وعدہ آپ کی غفلتوں کی وجہ سے پورا نہیں ہوگا۔آپ کی سستیوں اور نالائقیوں
کی وجہ سے پورا نہیں ہوگا بلکہ آپ کے اس مقام کو سمجھنے کے بعد اپنی ساری کوشش دنیا کی خدمت میں لگا
دینی پڑے گی۔تب خدا تعالیٰ کے فرشتے آ کر وہ کام کریں گے جو آج انسان کی طاقت سے باہر نظر آ رہا
ہے۔خدا کرے کہ ہم اس حقیقت کو سمجھیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پانے والے ہوں۔“
( غیر مطبوعہ )

سبیل الرشاد جلد دوم
اسلام کے معنی
ہم عام طور پر بار بار جماعت کے سامنے یہ بات تو لاتے رہتے ہیں کہ اسلام
کے معنی اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی گردن کو رکھ دینے کے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو اس کی راہ
میں جان تک قربان ہو جائے۔اللہ تعالیٰ جو رب العالمین ہے اُس نے ہماری ربوبیت
کے لئے اس سارے جہان کو ، اس عالم کو پیدا کیا ہے۔اور ہم میں تسخیر کرنے کی طاقت
اور اس عالمین میں تسخیر ہو جانے کی قوت پیدا کی ہے۔ہمارا جو کچھ بھی ہے یا تو اس عالم
کی وجہ سے اور ان جہانوں کے نتیجہ میں ہے یا ان طاقتوں اور قوتوں یا اس عقل اور
فراست کی وجہ سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائی ہے۔(سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 221)
234

آج 10 میں سے 10 باقی