اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
235
سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الثال رحمہ اللہ تعالی کا انتقامی خطاب
فرموده ۱۹ ارنبوت ۱۳۵۰ بهش ۱۹ نومبر۱۹۷۲ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز بیر بوہ
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائیں :
اَوَلَا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ
وَلَا هُمْ يَذَّكَّرُونَ۔قَالُوا بَلَى وَلَكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ أَنْفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ
الْاَمَانِى حَتَّى جَاءَ أَمْرُ اللهِ وَغَرَّكُم بِاللهِ الْغَرُورُ ) )
اور پھر فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں منافقوں کا ذکر کیا ہے اور اس رنگ میں ان کا ذکر کیا ہے اور
نفاق کے ہر پہلو پر اس تفصیل سے روشنی ڈالی ہے کہ ایک مسلمان کے لئے منافقوں کی ذہنیت کو سمجھنا
مشکل نہیں رہا۔غرض قرآن کریم میں نفاق کے متعلق بڑی کثرت سے ذکر کیا گیا ہے۔اس سے ہم تین نتائج
اخذ کرتے ہیں۔ایک یہ کہ وہ لوگ، وہ سلسلہ اور وہ جماعت جو قرآن کریم سے محبت اور پیار کرنے والی
ہے اور قرآن کریم کو حرز جان بنانے والی ہے اور قرآن کریم پر فدا ہونے والی ہے اور قرآن کریم کے
رموز و اسرار کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ طور پر جھکنے والی ہے۔اُس کے ساتھ منافقوں
کا وجود ہمیشہ پایا جاتا رہے گا۔اسی لئے تو قرآن کریم نے جماعت مومنین کو بار بار اور ہر رنگ میں
منافقین کے متعلق آگاہ کیا اور ان کے حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ہم اس سے دوسرا نتیجہ یہ اخذ کرتے ہیں کہ امت مسلمہ کو چوکس اور بیدار رہ کر منافقوں کی نگرانی
کرنی چاہئے۔الہبی جماعتوں میں منافقوں کا وجود تو ساتھ لگا ہوا ہے۔لیکن ان کے شر سے خود کو اور امت
سوره توبه آیت ۱۲۶ سورۃ الحدید آیت ۱۵

سبیل الرشاد جلد دوم
236
کو بچایا جا سکتا ہے، اُن ذرائع کے ساتھ اور اُن طریقوں کو بروئے کارلاتے ہوئے جو اللہ تعالیٰ نے خود
ہی قرآن کریم میں بیان کر دیئے ہیں۔ہم تیسرا نتیجہ یہ اخذ کرتے ہیں کہ اس گروہ کی ہدایت کے لئے ہر ممکن کوشش ہونی چاہئے۔کیونکہ
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو ہدایت کے سامان پیدا کئے ہیں۔اور جو ہدایت میں ترقیات کے سامان
پیدا کئے ہیں وہ صرف کافر و مومن ہی کے لئے نہیں بلکہ کافر و مومن کے علاوہ منافق کے لئے بھی ہیں۔اس
لئے جہاں ہمارا یہ فرض ہے کہ تکمیل اشاعت ہدایت میں منکرینِ اسلام پر دنیا کے جس مقام پر بھی ہوں
وہاں قرآن عظیم کی عظیم روحانی طاقت کے ساتھ جارحانہ حملے کر یں۔وہاں ہمارے لئے یہ بھی ضروری
ہے کہ جو ہمارے اندر منافق پائے جاتے ہیں ، ان کی اصلاح کی کوشش بھی کریں۔دلیل کے ساتھ بھی اور
سمجھا کر بھی اور دعاؤں کے ساتھ بھی کہ اللہ تعالیٰ اس بد بخت گروہ کو جن کے لئے اسی کے فرمان کے
مطابق جہنم کی سب سے نچلی ، سب سے زیادہ دکھ دینے والی جگہ مقرر کی گئی ہے ، انہیں اپنے فضل۔سے یہ
توفیق عطا فرمائے کہ وہ اس نہایت ہی بھیا نک عذاب سے خود کو بچاسکیں اور ہدایت پا جائیں۔تاہم کچھ
ہدایت پا جاتے ہیں مگر اکثر جہنم کے نچلے حصے کی زینت بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس سے ہر شخص کو محفوظ
رکھے۔بہر حال قرآن کریم میں جو کثرت سے منافقین اور ان کے نفاق کا ذکر آیا ہے۔اس سے یہ تین
نتیجے نکلتے ہیں جن کا میں نے ابھی مختصراً ذکر کیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں جس کی میں نے
ابھی تلاوت کی ہے۔ان کی اصلاح کے لئے ایک پُر حکمت طریق بیان فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا
وہ دیکھتے نہیں کہ سال میں ایک دو بار ان کو آزمائش میں ڈالا جاتا ہے۔ان کو آزمائش میں اس لئے ڈالا
جاتا ہے کہ وہ تو بہ کریں اور خدا تعالیٰ کی طرف جھکیں اور اس کا ذکر کریں۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
بہت سے تو بہ بھی نہیں کرتے اور خدا تعالیٰ کی طرف رجوع بھی نہیں کرتے۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
سال میں ایک دو بار منافقوں کو آزمائش میں ڈالا جانا چاہئے۔اور منافق کی سب سے بڑی آزمائش یہ
ہے کہ منافقین کے متعلق قرآن کریم کی جو تعلیم ہے اسے جلسوں میں ، تقاریر میں کھلے بندوں بیان کیا
جائے۔اس لئے گاہے گاہے اس قسم کی تقاریر اللہ کے حکم اور اسی کی ہدایت کے مطابق ہوتی ہیں جن میں
کسی کا نام تو نہیں لیا جا تا صرف یہ کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے منافق کی یہ علامت بیان فرمائی ہے اور اس
کے بعد مثلاً میں اگر تقریر کروں تو میرے پاس خط آ جاتے ہیں۔کوئی کہتا ہے میں تو منافق نہیں۔کوئی کہتا
ہے فلاں تو منافق نہیں ہے۔تمہارے دل میں چور تھا وہ نکل آیا۔نانوے ہزار نانو مخلصین کے دل میں

سبیل الرشاد جلد دوم
237
تو یہ خیال نہیں پیدا ہوا کہ یہ ان کے متعلق کہا گیا ہے لیکن جس کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا اس کو اپنے ایمان
کی فکر کرنی چاہئے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ منافقوں کو سال میں ایک دو بار ضرور آزمائش میں ڈالنا
چاہئے۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے منافق کی ایک بڑی آزمائش اور امتحان یہ ہے کہ قرآن کریم میں
نفاق کے بارہ میں جو تعلیم دی گئی ہے۔اس پر تقریر کر دی جائے۔اس حکم کے ماتحت آج میں یہ تقریر کر رہا
ہوں۔اور اس میں مومن اور منافق ہر دو کے متعلق انشاء اللہ کچھ کہوں گا۔وباللہ التوفیق۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کے دن وہ بد قسمت منافق جن کے لئے ہر خیر کے دروازے
کھولے گئے تھے مگر انہوں نے ہر خیر رب کریم کو ٹھکرا دیا۔جن کے لئے آسمان کے دروازے کھولے گئے
تھے اور رفعتوں کے سامان پیدا کئے گئے تھے لیکن وہ اس زمین کی طرف اور زمین کے سامانوں اور زمین
کے آراموں اور زمین کی آسائشوں کی طرف جھک گئے۔چنانچہ قیامت کے دن جس وقت ایک گروہ جہنم
کی طرف جا رہا ہو گا تو مخلص مومن جنہوں نے خلوص کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دے کر اس
کی رضا کو حاصل اور اس کی جنتوں کو پایا ہو گا۔منافق ان سے کہیں گے تم ادھر جا رہے ہو اور ہم ادھر، کیا
بات ہے۔کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کو جواب دیا جائے گا۔قَالُوا بَلی کہ ہاں ٹھیک ہے تم ظاہر میں ہمارے ساتھ تھے لیکن اندرونی طور پر ہمارے ساتھ
نہیں تھے۔لیکن ہمارے ساتھ ہونے کے باوجو دفَتَنتُم اَنْفُسَكُمْ تم نے اپنے لئے خود اپنے ہاتھوں اور
اپنی کرتوتوں اور اپنے اعمال اور بدنیتوں اور نفاق کے نتیجہ میں جہنم کے سامان پیدا کئے۔اس لئے بظاہر
ہمارے ساتھ ہوتے ہوئے بھی تم ہمارے ساتھ نہیں رہے اور اس نتیجہ کے حقدار نہیں بنے جس کے
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہم حقدار بنے ہیں۔ہمارے لئے اس کی رضا کی جنت ہے اور تمہارے لئے وہ ہے
جسے تمہارے ہاتھوں نے کمایا ہے۔یہاں سورہ حدید کی اس آیہ کریمہ میں منافقوں کے متعلق تین بنیادی باتیں بیان کر کے ایک
منافق اور مومن میں ایک امتیاز اور فرقان پیدا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کو کہا جائے گاتَرَبَّصْتُمْ
تم نے ہماری ہلاکت کا انتظار کیا۔قرآن کریم میں تین قسم کی ہلاکتوں کے انتظار کا نمایاں طور پر ذکر کیا گیا
ہے۔(ممکن ہے کوئی اور بھی ہو لیکن اس وقت میرے ذہن میں تین باتیں ہی آئی ہیں ) ایک خود منافقوں
کی طرف سے منافقانہ ریشہ دوانیاں ہوتی ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے مومنوں کی جماعت کو نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس مجاہد جماعت کو جو ساری دنیا میں اشاعت

238
سبیل الرشاد جلد دوم
اسلام کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ان کو اپنی ریشہ دوانیوں سے کمزور یا ہلاک کر دیں گے یا نا کام کر دیں
گے۔لیکن ان کو نظر آتا ہے کہ وہ ریشہ دوانیاں تو کرتے ہیں لیکن بے نتیجہ رہتی ہیں۔ان سے وہ مقصد
حاصل نہیں ہوتا جو مقصد وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔چھ مہینوں کی کوششوں کے بعد وہ نتیجہ تو یہ دیکھنا چاہتے
ہیں کہ چھ مہینے پہلے کے مقابلہ میں اس وقت جماعت کمزور ہو گی لیکن نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جماعت کہیں سے
کہیں ترقی کر کے آگے نکل چکی ہوتی ہے۔پھر اُن کے چور دل یہ محسوس کرتے ہوئے کہ ہماری
ریشہ دوانیاں نا کام ہو گئیں۔یہ امید لگاتے ہیں کہ کوئی آسمانی حادثہ نازل ہوگا۔اور اس جماعت کو ہلاک
کر دے گا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ
دوائر یعنی حوادث آسمانی کا وہ تمہارے لئے انتظار کر رہے ہیں کہ اس طرح جماعت مومنین
ہلاک ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے بھی اُسے ہمارے سامنے کھول کر رکھا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے پیارے اور محبوب بندوں پر مصائب کے
پہاڑ گرا دیتا ہے۔یہ تو صحیح ہے مگر یہ اس لئے نہیں ہوتا کہ وہ ان کو ہلاک کرے بلکہ اس لئے کہ وہ دنیا پر یہ
ثابت کرے کہ یہ میرے محبوب بندے ہیں۔اور اگر ان پر کوہ ہمالیہ بھی گر پڑے گا تو وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو
جائے گا مگر میرے یہ بندے نا کام نہیں ہوں گے۔پس منافق وہ ہے جس کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ کوئی حادثہ ایسا رونما ہو جس کی وجہ سے
جماعت ہلاک ہو جائے۔کوئی بیماری پڑ جائے یا آپس میں جھگڑے پیدا ہو جا ئیں یا کسی جماعت کے ٹوٹنے
کے سامان پیدا ہو جا ئیں وغیرہ وغیرہ۔پتہ نہیں منافق کیا باتیں سوچتا ہوگا۔لیکن اس میں بھی وہ نا کام ہوتا
ہے۔پھر جس وقت معاند اور دشمن اسلام، اسلام کو مٹانے کے لئے حملہ آور ہوتا ہے۔مثلاً جس وقت کفار
مکہ ایک ہزار لشکر جرار کے ساتھ مدینہ پر حملہ آور ہوئے۔تو ان کے مقابلہ میں قریباً ایک تہائی مسلمان تھے
اور قریباً نہتے تھے۔مسلمانوں کے پاس کفار کے مقابلہ میں فوجی ساز وسامان بھی بہت تھوڑا تھا۔اس وقت
ایک منافق اس انتظار میں تھا کہ اب دشمن آ گیا ہے۔چمکدار تلواریں (سییوف ہندی اس وقت بڑی
مشہور تھیں ) ان کے ہاتھ میں ہیں ، گھوڑے ہیں ، اونٹنیاں ہیں ، کھانے کا سامان ہے ، جتھہ ہے اتحاد ہے،
مال و دولت ہے اور ان کے مقابلہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ بالکل غریب پھٹے ہوئے
کپڑوں میں ٹوٹی ہوئی اور زنگ آلود تلواروں کے ساتھ کفار کے ساتھ کیا لڑیں گے۔آج تو ان کے لئے
سورة التو به آیت ۹۸

سبیل الرشاد جلد دوم
239
(نعوذ باللہ ) موت کا دن ہے۔چنانچہ یہ اُس وقت کا منافق تھا جو یہ کہتا تھا کہ بس مسلمان مارے جائیں گے مگر اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اس
قسم کے منافقانہ خیالات کا یہ جواب دیتا ہے کہ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلَّا إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ )
کہ ٹھیک ہے دشمن حملہ آور ہوا ہے اور تمہارے نزدیک ہماری یعنی مسلمانوں کی ہلاکت کے سامان پیدا ہو
گئے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کا جو فیصلہ ہے اور اللہ تعالیٰ کا اس چھوٹی سی جماعت کے ساتھ جو سلوک ہے اس
سے ہم یہ نتیجہ اخذ نہیں کرتے کہ دشمن ہلاک کرنے کے لئے آیا ہے۔بلکہ یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں یعنی تمہارا یہ
نظریہ ہے کہ اب ہم ہلاک ہوئے کہ ہوئے۔خدا تعالیٰ کے فضل کے باعث ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ تم
دراصل دو اچھی باتوں میں سے ایک کا ہمارے لئے انتظار کر رہے ہو۔اگر تم یہ امید رکھتے ہو کہ ہم مارے
جائیں گے تو یہ تو ہمارے لئے شہادت یا عزت کا موجب ہے۔شہادت کا اسلام میں بڑا درجہ ہے۔اس
لئے وہ یعنی شہدا ء تو بڑے انعام کے وارث بنیں گے۔ناکامیوں کے وارث تو نہیں بنیں گے۔ان سے
ان کے صفحہ ہستی سے مٹ جانے کا سلوک تو نہیں کیا جائے گا۔بلکہ ان سے ایک شہید کا سلوک کیا جائے
گا۔جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ ان کو مردہ بھی نہ کہو۔جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے
اتنی حسین اخروی زندگی عطا کی ، کون احمق ہے جو ایسے شخص کو مردہ کہے گا ان کو مردہ نہ کہو۔وہ زندہ ہیں۔بلکہ وہ دوسروں کو زندگی دینے والے ہیں یعنی وہ دوسروں کے لئے ایک اسوۂ حسنہ قائم کرنے والے
ہیں۔دلوں میں ایک نو ر اور عقلوں میں ایک جلاء پیدا کرنے والے ہیں۔اس لئے ان کو تم مردہ نہ کہو۔فرمایا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ دشمن ہمیں مار کر ہلاک کر دے گا۔خدا کہتا ہے تم میں سے کفار کے ساتھ لڑتے ہوئے
جو لوگ مارے جائیں گے وہ تو شہید ہوں گے ان کو مردہ نہیں کہا جاسکتا۔اور کچھ وہ ہوں گے جن کو شہادت
نہیں ملے گی۔اور وہ کامیابی کے ساتھ واپس لوٹیں گے اور دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کی جنت میں وہ
داخل ہوں گے اور دنیا ان کی زندگیوں میں جنت کے نظارے دیکھے گی۔منافق سمجھتے تھے کہ ہلاکت آنے
والی ہے اور اس کا وہ انتظار بھی کر رہے تھے مگر مومن کو خدا نے کہا تم ان کو کہو تم إحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ کا
انتظار کر رہے ہو۔ہماری ہلاکت کا دراصل انتظار نہیں کر رہے یا ہمیں شہادت ملے گی یا ہمیں کامیابی ملے گی۔ہلاکت کہاں سے آئے گی۔ہلاکت کے لئے تو ہم پیدا ہی نہیں کئے گئے۔ہلاکت ہمارے مقدر کی بات نہیں،
تمہارے مقدر کی بات ہے۔پس ایک منافق کی ایک بنیادی علامت یہ ہے کہ وہ مخلصین کی ہلاکت کا انتظار کرتا ہے۔اپنی
سورة التو به آیت ۵۲

240
سبیل الرشاد جلد دوم
ریشہ دوانیوں سے مخلصین کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔پہلے ریشہ دوانیاں کرتا ہے پھر انتظار کرتا ہے۔مگر اس
کی ریشہ دوانیوں سے مومنین کو وہ نقصان نہیں پہنچتا جو وہ پہنچانا چاہتا ہے۔پھر وہ یہ انتظار کرتا ہے کہ کوئی
آسمانی بلا نازل ہو اور ان کو مٹا دے۔چنانچہ انتظار کرتے کرتے تھک جاتا ہے تو پھر وہ دیکھتا ہے کہ معاند
اپنی وحشیانہ قوت کے ساتھ مومنین پر حملہ آور ہوا ہے، جسے ہر لحاظ سے برتری حاصل ہے، ہتھیاروں کے
لحاظ سے سواریوں کے لحاظ سے، دولت کے لحاظ سے، کھانے پینے کی اشیاء کے لحاظ سے۔چنانچہ اسلام
کے ابتدائی دنوں میں مسلمانوں کے خلاف جب اس قسم کے حالات رونما ہوئے تو منافقین نے یہ سمجھا کہ
اب یہ مارے گئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان کی یہ امید بھی پوری نہ ہو گی۔کچھ مومنین اپنی جان کی قربانی
ضرور دیں گے۔مومن کو یہ نہیں کہا کہ تم یہ کہو کہ کون سی تلوار ہے جو کسی ایک مومن کی گردن بھی نہیں کاٹ
سکتی۔خدا نے کہا گردن مومن کی کٹے گی لیکن اسلام کی گردن نہیں کٹے گی۔کیونکہ اسلام مرنے کے لئے
نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ذہنیت کیوں پیدا ہوتی ہے۔یہاں منافق کی تین نشانیاں جو بیان کی گئی
ہیں۔ان پر میں نے غور کیا تو میری توجہ اس طرف پھیری گئی کہ یہ ذہنیت اس وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ
مذہب سے عام طور پر اور اسلام سے چونکہ وہ ایک کامل مذہب ہے اور اس نے انسانی زندگی کا کامل
احاطہ کیا ہوا ہے۔منافق اسلامی احکام اور ان کی پابندی سے جان چھڑانا چاہتا ہے کیونکہ اسلام صبح تہجد
کے وقت تم پر یہ حکم چلاتا ہے، کہتا ہے اٹھو اور دعائیں کرو، یہ فجر کے وقت کہتا ہے کہ نکلو اپنے بستروں سے
اور جا کر مسجدوں کو آباد کرو۔پھر ظہر کا وقت ہے پھر عصر کا وقت ہے پھر مغرب کا وقت ہے پھر عشاء کا وقت
ہے غرض پانچ وقتوں میں تمہیں اپنے کاموں سے چھڑوا کر گھروں سے باہر نکال کر مساجد کی طرف بھجوا تا
ہے۔اس کے علاوہ وہ نوافل ادا کرنے کی بھی ترغیب دلاتا ہے۔وہ مال و دولت کو جائز طریقوں سے
کمانے کی اجازت بھی دیتا ہے اور جب ایک انسان ، مرد مومن کما لیتا ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی
گردن کو جھکا دیا ہے تو اس کو اسلام کہتا ہے کہ اب تم کمائے ہوئے مال کی گٹھڑی باندھ لو اور باہر نکل کر
دیکھو تمہارے دوسرے بھائی کو اس مال کی ضرورت ہے۔وہ یہ نہیں کہتا کہ یہ سارا مال تیرا ہے اس لئے تو
خود ہی اسے کھا لے۔بلکہ وہ اس پر ایک ذمہ داری ڈالتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ ایک سائل ہے۔ایک محروم
ہے اس کی خدا دا د قوتوں اور استعدادوں کی نشو و نما نہیں ہو رہی۔مثلاً ایک لڑکا ہے جسے پڑھائی کے لئے
پیسوں کی ضرورت ہے یا کسی کو توانائی حاصل کرنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے یا کسی کو اخلاقی روشنی
کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے اور دولت کی ضرورت ہے۔باہر نکل اور ان میں اپنی جائز ضرورتوں سے

سبیل الرشاد جلد دوم
241
بچا ہوا مال تقسیم کر دے۔غرض پیسے خرچ کرنے پر پابندی لگا دی۔پھر اسی طرح مثلاً اوقات ہیں فرمایا
وقار عمل کرو۔خدمت خلق کرو۔باہر نکلو لوگوں کو دیکھو ان سے دوستی پیدا کرو۔وہ بیمار ہوں تو ان کی
عیادت کرو۔کوئی فوت ہو جائے تو اس کے ہاں تعزیت کے لئے پہنچو۔اس کے پسماندگان کی دلجوئی
کرو۔اپنے بھائی کے لئے مغفرت کی دعا کرو۔غیروں کے لئے ہدایت پانے کی دعا کرو۔چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی یہی فرمایا ہے ( مجھے حوالہ تو یاد نہیں مفہوم یاد ہے۔آپ نے فرمایا
ہے ) سر سے لے کر پاؤں تک اسلامی احکام تمہارے اوپر حاکم بنے ہوئے ہیں۔زمانہ کو لے لیجئے اس کے لحاظ سے۔مثلاً بچپن کے متعلق علیحدہ احکام دیئے گئے ہیں ، جوانی کے
متعلق علیحدہ احکام دیئے گئے ہیں۔بڑھاپے کے متعلق علیحدہ احکام نازل کئے گئے ہیں اور پھر انسان کے
بحیثیت انسان ہونے کے اس کی ساری زندگی کے متعلق احکام دیئے گئے ہیں۔صبح سے لے کر شام اور
شام سے لے کر صبح تک کے احکام بیان کئے گئے ہیں۔ہر چیز کو احکام کے اندر جکڑ دیا یہاں تک کہ تمہاری
نیند پر بھی حکم لگا دیا اور فرمایا۔وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ۔ہم نے رات کو تمہارے لئے سکینت اور طاقت
کو از سر نو بحال کرنے کے سامان پیدا کئے۔وہ دیوانہ شخص جو یہ چاہتا ہے کہ میں دن کو روزے رکھ کر اور
رات کو اپنا سر رشتی سے باندھ کر ساری رات خدا کا نام جپ کر خدا کو راضی کرلوں گا۔خدا نے فرمایا نہیں
کوئی انسان مجھے اس طرح راضی نہیں کر سکتا۔میری بات مانو گے تو مجھے پاؤ گے۔مجھے پانے کی اپنی طرف
سے ہدایات بنا کر پیش کرو گے تو پھر میں تمہیں نہیں ملوں گا۔کیونکہ میں تمہیں اپنا بندہ بنانا چاہتا ہوں۔تم
میری مرضی کے مطابق کام کرو گے تو میں اپنی ساری قدرتوں کے جلوے تم پر ظاہر کر دوں گا۔لیکن اگر تم
اپنی مرضی کے مطابق ایک خدا بنا کر اسے حاصل کرنے کی کوشش کرو گے تو تمہارا دماغ تو کسی خدا کی تخلیق
نہیں کر سکتا۔اس واسطے تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔بہر حال اسلام نے ایک مسلمان اور اس کی زندگی پر اپنے گونا گوں احکام عائد کئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم نے سات سو سے زیادہ احکام تمہارے
لئے دیئے ہیں۔اگر تم دیدہ و دانستہ اور بغاوت کرتے ہوئے اُن میں سے ایک حکم کی بھی خلاف ورزی
کرو گے تو خدا تعالیٰ کے قہر کی انگلیاں تمہاری گردن پر ہوں گی۔اور تمہیں جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔دراصل یہ قیود اور یہ پابندیاں انسان کی فطرت اور اس کی روح
کو ارتقائی مدارج اور بلندیاں طے کرنے
کے لئے عائد کی گئی ہیں۔اب ایک منافق کسی نہ کسی طریق سے اسلام میں شامل تو ہو جاتا ہے لیکن وہ ان قیود
اور ان پابندیوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔اس کی عجیب قابل رحم حالت ہوتی ہے۔وہ اسلام کو مان بھی لیتا ہے

242
سبیل الرشاد جلد دوم
مگر اسلام کی طرف سے عائد شدہ پابندیوں کے نیچے اپنی گردن نہیں رکھ سکتا۔اس واسطے وہ یہ انتظار کرتا
ہے کہ کسی طرح چھٹکارا ہو جائے۔بس قصہ ختم ہو جائے اور میں پھر اسی طرح دنیا میں عیش کرنے کے لئے
آزاد ہو جاؤں۔پس یہ تَرَبَّصْتُم اس طرف اشارہ کر رہا ہے کہ منافق اسلامی احکام بجالانے میں کوفت محسوس
کرتا ہے۔وہ بشاشت کے ساتھ ان احکام کو بجالانے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔اس لئے مسلمان کہلانے
کے باوجود وہ اس بات کا انتظار کر رہا ہوتا ہے کہ کسی طرح یہ تباہ ہوں اور ہم پھر آزاد ہو جا ئیں۔یہ منافق
کی ایک علامت ہے جو یہاں بیان کی گئی ہے۔یہ وہ بنیادی علامت ہے جو منافق کی ذہنیت سے تعلق رکھتی
ہے۔پھر فرمایا وَارْتَبْتُم ان کو کہا جائے گا کہ تمہارے اندر ایک اور وصف پایا جاتا ہے اور وہ تمہارے
دلوں میں ریب کے ہونے کا وصف ہے۔یقین کے فقدان کو ریب کہتے ہیں۔منافق کو کسی بات پر یقین نہیں
ہو تا قرآن کریم نے ایک دوسری جگہ از تبتُم کی تشریح بھی کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
إِنَّمَا يَسْتَأْذِنُكَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَارْتَابَتْ قُلُوبُهُمْ
فَهُمْ فِي رَيْبِهِمُ يَتَرَدَّدُونَ۔فرمایا منافقوں کے دل میں یہ شکوک و شبہات اور یقین کا فقدان اس وجہ سے پیدا ہوتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے فتح و ظفر کی جو بشارتیں دی ہوں اُن کے ساتھ انہیں یقین پیدا نہیں ہوتا۔تو چونکہ ان کو آخری
کامیابی پر یقین نہیں ہوتا۔اس لئے درمیانی عرصہ میں قربانیاں دینے کے لئے منافق تیار نہیں ہوتا۔جب
کہ مومن کی ساری قربانیاں اور اس کا مجاہدہ یقین کی بنیاد پر کھڑا ہوتا ہے۔جس شخص کو یہ پتہ ہو کہ مثلاً سوگز
کی دوڑ صرف مجھے تھکانے کے لئے کی گئی ہے۔اس کا جو انعام ہے وہ مجھے نہیں ملے گا تو اسے اس دوڑ سے
کوئی دلچسپی نہیں ہوگی۔لیکن اگر اس دوڑ میں ہی آپ کہیں کہ سونے کا تمغہ ملے گا تو پھر اس دوڑ میں ایک
کی بجائے سولر کے شامل ہوں گے۔تو نتیجہ کی کامیابی پر یقین کام کرنے کی جرات اور قربانیاں دلاتا ہے
لیکن منافق چونکہ اللہ تعالیٰ کی بشارتوں پر ایمان نہیں لاتا یعنی وہ بشارت جو آخری کامیابی یعنی فتح وظفر کے
متعلق ہے اس کے پورا ہونے پر اُسے یقین نہیں ہوتا اس لئے جو درمیانی عرصہ کے مختلف امتحان اور
مصائب ہیں ان کو وہ برداشت نہیں کرتا۔ان سے گھبراتا ہے۔حالانکہ اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ نے امت
محمد یہ کو کامیابی کی بشارتیں دی ہیں اور اخروی زندگی میں جنت کا بھی وعدہ دیا گیا ہے۔جو شخص آخرت پر
حقیقی ایمان نہیں لائے گا اور یہ نہیں سمجھے گا کہ واقع میں کوئی جنت ہے اور وہ اتنی حسین اور اتنی اعلیٰ اور اتنی
سورۃ التوبہ آیت ۴۵

243
سبیل الرشاد جلد دوم
عمدہ اور اتنی آسائشوں اور مسرتوں اور سرور والی ہے کہ جس کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے کہ ان خوبیوں
کا تم اس دنیا میں تصور بھی نہیں کر سکتے۔اگر اس پر یقین نہیں تو اس جنت کے حصول کے لئے کوئی کوشش
کیوں کرے گا۔اگر منافق کو اس دنیا میں آخری کامیابی پر یقین نہیں تو وہ قربانیاں کیوں دے گا۔وہ بدر
کے میدان سے واپس آ جائے گا۔وہ احد کے میدان میں فتنہ بپا کرے گا۔اور غداری کرے گا۔وہ ہر ایسے
موقع پر جہاں انتہائی جانی قربانی کا خطرہ پیدا ہو گا۔وہ اس میں شامل نہیں ہو گا۔اس لئے کہ وہ سمجھتا ہے کہ
یہ جنگ یہاں ہار جانی ہے اور اخروی زندگی میں کوئی جنت نہیں ہے۔پس شکوک و شبہات کے نتیجہ میں منافق کے اندر کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں اور وہ قربانیاں دینے
سے گریز کرتا اور ہچکچاتا ہے۔فرمایا اُس وقت یعنی میدان حشر میں کہا جائے گا کہ تم نے شک کیا۔لیکن
یہاں کہتے ہو کہ ہم بھی تمہارے ساتھ تھے، ہمیں بھی اپنے نور کا حصہ دو اور وہاں تم کہتے تھے کہ مرنے کے
بعد جنت ہے ہی کوئی نہیں۔جب انسان مر جائے گا تو سارا قصہ ختم ہو جائے گا۔آج تمہیں کیسے نور مل
جائے گا۔اس ریب کی وجہ سے جو تم اس دنیا میں کرتے رہے ہو اور جس کے نتیجہ میں تمہیں قربانیاں کرنے
کی توفیق نہیں ملی بلکہ تمہیں نفاق کی توفیق ملی جس کی سزا تمہارے سامنے ہے۔پس دوسری چیز جو منافق میں پائی جاتی ہے۔وہ یہ ہے کہ چونکہ اس کو اللہ تعالیٰ کی فتح و نصرت اور
جنتوں اور اس کی رضا کے حصول کے وعدوں پر یقین کامل نہیں ہوتا اور وہ شک میں پڑا ہوتا ہے۔کبھی
اسے شبہ پڑ جاتا ہے۔یعنی اس کی حالت لَا إِلى هؤلاء وَلَا إلى هؤلاء کی مصداق ہوتی ہے۔کبھی وہ
کہتا ہے کہ شاید یہ بات صحیح ہوا اور کبھی اس کا دل کہتا ہے کہ شاید یہ بات صحیح نہ ہو۔اس واسطے وہ مسلمان بھی
رہنا چاہتا ہے اور قربانیوں سے بچنا بھی چاہتا ہے۔وہ کبھی یہ نہیں سوچتا کہ کیا وجہ ہے کہ حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مخلصین صحابہ نے میدان جنگ میں ذاتی خوشی اور بشاشت سے اپنی
جانوں کو خدا کے حضور پیش کیا کہ اتنی خوشی اور بشاشت سے ایک شخص اپنے سونے والے کمرہ سے اپنے
بیٹھنے والے کمرہ میں نہیں آتا۔یہ یقین کامل کا نتیجہ تھا۔جتنا ان کو یہ یقین تھا کہ آج ہم زندہ ہیں اور میدانِ
کارزار میں دشمن کا دفاع کرنے کے لئے آئے ہوئے ہیں اتنا ہی ان کو یہ یقین تھا کہ مرنے کے بعد ایک
اور زندگی ہے اور دوزخ اور جنت برحق ہے ہم اٹھائے جائیں گے اور اسی دن فیصلہ کیا جائے گا۔اللہ
تعالیٰ کا قہر ہمارے مقدر میں ہو گا یا اس کی رضا اور اس کا پیار ہمارے مقدر میں ہوگا۔قہر کا تصور ، اگر واقع
میں اللہ ہے، اگر واقع میں مرنے کے بعد ایک اور زندگی ہے۔اگر واقع میں اس زندگی میں یا قہر یا رضا اور
محبت کے جلوے ظاہر ہوں گے تو ایک لمحہ کے لئے انسان یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ اللہ کے
قہر کو قبول کرے۔

سبیل الرشاد جلد دوم
244
اس لئے وہ قربانی دیتا ہے۔وہ خدا تعالیٰ کے غضب اور اس کے غصہ سے بچنے کے لئے قربانی دیتا ہے اور
وہ قربانی پر قربانی دیتا ہے اس کے پیار اور اس کی رضا کے پانے کے لئے۔لیکن منافق شک میں پڑا رہتا
ہے۔اسے اس بات کا یقین ہی نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کے پیار کے نتیجہ میں جنت ملے گی۔تاہم کبھی کوئی
نشان
دیکھ لیتا ہے تو سمجھتا ہے شاید یہ صیح ہے۔پھر جب اس سے قربانی کا مطالبہ ہوتا ہے تو کہتا ہے شاید غلط
ہے میں اپنے پیسے کیوں ضائع کروں، ہمیں اپنے جسم کو کیوں تکلیف میں ڈالوں۔کیوں میں اپنی بیوی اور
بچوں کی مفارقت برداشت کروں۔میں کیوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد پروانہ وار چکر لگاؤں؟
غرض یہی شک ہے جو منافق کو قربانیاں دینے اور ایثار دکھانے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں فدا ہو جانے اور
خدا کے لئے ایک موت کو قبول کر کے ایک نئی اور پیاری زندگی پانے میں روک بنتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَار تَبتُم قیامت کے دن ان کو کہا جائے گا۔کہ تم اس بات میں شک
میں پڑے ہوئے تھے کہ مرنے کے بعد کوئی زندگی بھی ہے، مرنے کے بعد کسی جنت کے ملنے کا امکان بھی
ہے، مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے سامان بھی پیدا کئے گئے ہیں۔اور اس کے نتیجہ میں تم
نے قربانیاں نہیں دیں۔تم نے وہ مطالبات پورے نہیں کئے جو تم سے تمہارے پیدا کرنے والے رب نے
کئے تھے۔مگر آج تم یہ کہتے ہو کہ ہمارا وہ رب جس پر تمہیں ایمان ہی نہیں تھا تم سے وہ وعدے پورے کر
دے جو اس نے مخلصین مومنین کے ساتھ کئے تھے۔یہ تو نہیں ہوسکتا۔وعدہ تو مخلص کے ساتھ ہے۔وعدہ تو
یقین کامل پر قائم ہو کر خدا کی راہ میں قربانیاں دینے والے کے لئے ہے۔تمہیں اس کی توفیق نہیں ملی تم نے
اپنے ہاتھوں سے اپنے لئے جہنم کے دروازوں کی چابیاں بنائیں اور ان چابیوں کو لے کر آج تم میدان
حشر میں اکٹھے ہو گئے ہو۔اب اس چابی سے جو تم نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے صرف جہنم کا قفل کھول
سکتے ہو۔اس سے جنت کا قفل نہیں کھل سکتا۔اس کے لئے اور چابی درکار ہے۔آج تم کو جنت کیسے مل
جائے گی۔آج تمہیں جہنم سے دور کیسے رکھا جا سکتا ہے۔پس قرآن کریم نے منافق کی دوسری صفت یہ بتائی ہے کہ وہ یقین کامل پر قائم نہیں ہوتا۔اس
میں آگے ایک چھوٹا سا فرق ہے لیکن اس کی تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاسکتا۔ورنہ دیر ہو جائے گی۔قرآن کریم نے کمزور ایمان والے اور منافق میں بھی فرق کیا ہے۔بہر حال جو منافق ہے وہ شکوک و
شبہات میں مبتلا رہتا ہے اور وہ یقین سے دور ہوتا ہے اسی لئے وہ قربانی نہیں دیتا۔یہ ایک پکی بات ہے
اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ہماری عقل اسے تسلیم کرتی ہے کہ جب تک کسی بات پر یقین نہ ہو۔اس
وقت تک اس کے لئے صحیح معنوں میں اور پورے طور پر قربانی نہیں دی جا سکتی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا

سبیل الرشاد جلد دوم
245
ہے۔اِنَّمَا يَسْتَأْذِنُكَ جہاد میں جانے کا موقع پیدا ہوتا ہے تو کہتے ہیں ہمیں اجازت دے دیں۔ہم
آپ کے ساتھ جہاد کے لئے باہر نہ نکلیں۔یہ ان لوگوں کا کام ہے جن کا ایمان پختہ نہیں ہوتا۔اور جو یوم
آخرت کو یقین کی نگاہ سے نہیں دیکھتے جس کے نتیجہ میں ارتَابَتْ قُلُوبُهُمْ فَهُمْ فِي رَيْبِهِمْ يَتَرَدَّدُونَ اس
وجہ سے وہ اس مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایک منافق کی تیسری صفت یہ بتائی ہے غَرَّتْكُمُ الْاَمَانُ حَتَّى جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ
وَغَرَّكُمْ بِاللهِ الْغَرُورُ شیطان ایک منافق کے دل میں دنیا اور اس کے سامانوں کی محبت اور پیار پیدا
کر دیتا ہے۔جھوٹی طمع پیدا کر کے اس کو دھوکا دیتا ہے اور ایک پکا مسلمان جو اللہ تعالیٰ کی ذات کی معرفت
اور اس کی صفات کا عرفان رکھتا ہے وہ شیطان کو کہتا ہے کہ جاؤ ہم تمہارے فریب میں نہیں آ سکتے۔لیکن
منافق اس کے فریب میں آ جاتا ہے اور دنیا اور دنیا کے اموال اور دنیا کی زمینیں اور دنیا کی وجاہتیں
اسے اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ایک جھوٹی طمع ہے جو ا سے دلائی جاتی ہے اور ایک جھوٹی طمع ہے جسے منافق
قبول کر لیتا ہے اور خدا کا دوست بننے کی بجائے وہ شیطان کا دوست بن جاتا ہے۔یہ حیاتِ دنیا سے
دلچسپی اور پیار اور دنیا کی نعمتوں پر فریفتہ ہونے کی جو صفت ہے یہ منافق میں پائی جاتی ہے اور یہ مومن
میں نہیں پائی جاتی اور اس کے نتیجہ میں ایک منافق اپنی عملی زندگی میں مذہب اسلام کو ایک مشغلہ اور کھیل بنا
لیتا ہے۔وہ اسے ایک بنیادی حقیقی اور ابدی صداقت نہیں سمجھتا اور نہ اسے اسلام کی اس بنیادی صداقت کو
سمجھنے کے نتیجہ میں ایک مسلمان پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ان کا احساس ہی ہوتا ہے۔اس لئے وہ
دنیا دارانہ خیالات میں بہہ جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سورہ انعام میں فرمایا
وَذَرِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَهُمْ لَعِبًا وَ لَهُوًا وَغَرَّتْهُمُ الْحَيوةُ الدُّنْيَا )
یعنی ورلی زندگی نے ان کو دھوکا میں ڈالا ہوا ہے۔اے رسول تو ان کو ان کے حال پر چھوڑ دے یعنی تو ان
کی فکر نہ کر ہم ان کے شر سے محفوظ رہنے کے سامان پیدا کر دیں گے۔پس یہ تیسری بنیادی حقیقت ہے کہ خواہشات ردّیہ جن کا تعلق دُنیا کی چھوٹی چھوٹی اور عارضی
لذتوں سے ہے ایک منافق ان کا شکار ہو جاتا اور اس طرح وہ ابدی سرور اور لذت سے محروم ہو جاتا
ہے۔شیطان اسے دھوکا دیتا اور یہ شیطان کے دھوکے میں آ جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا دوست بننے کی
بجائے وہ شیطان کا دوست بن جاتا ہے۔شیطان تو ہے ہی دھوکا دینے والا۔اس کا تو دوسرا نام ہی غُرُور
ہے۔یعنی دھوکا دینے والی ہستی۔وہ پہلے دھوکا دیتا ہے اور پھر قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ آتا ہے کہ
سورہ انعام آیت اے

246
سبیل الرشاد جلد دوم
وہ اپنی بریت کا اعلان کر دیتا ہے۔کہتا ہے میں نے تو تمہیں ایک بات
کہی تھی تم نے کیوں مانی تھی۔میں
نے تمہارے ساتھ فریب کیا تھا تم میرے فریب میں کیوں آگئے۔آج میرے اوپر کیا الزام دیتے ہو۔اللہ تعالیٰ نے سچ اور جھوٹ میں فرق کرنے کی تمہیں قوت عطا کی تھی تم نے کیوں استعمال نہ کی۔وہ بالکل
بُری ہو جاتا ہے۔اور منافق کے لئے جہنم کا دروازہ کھول دیتا ہے۔شیطان پرے ہو کر بیٹھ جاتا ہے۔گو
اُس نے بھی جہنم میں جانا ہے۔لیکن وہ منافق کو تو یہی کہتا ہے کہ میں تجھے جہنم میں نہیں لے کر آیا۔تیری
بد بختی تھی کہ تو میرا دوست بن گیا اور میں کانوں کو ہاتھ لگاتا ہوں میری تیری کوئی دوستی نہیں۔جہنم میرے
لئے بھی ہے لیکن میں تو تیرے ساتھ جہنم میں رہنا بھی پسند نہیں کرتا۔شیطان لعین میں معلوم ہوتا ہے اتنی
غیرت ضرور ہے کہ وہ جن کو دھوکا دیتا ہے اور جو اس کے دھوکے میں آ جاتے ہیں۔اپنی دوستی کا ہر وقت
انکار کرنے کے لئے تیار رہتا ہے۔لیکن بعض انسانوں میں بدقسمتی سے بعض دفعہ اتنی غیرت بھی نہیں ہوتی۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تیسری چیز جو تم منافق میں دیکھو گے وہ یہ ہے کہ وہ شیطان کا دوست
بن جائے گا اور ورلی زندگی کی عارضی خواہشات اس کی توجہ کو اپنی طرف کھینچ لیں گی اور جو ضروری باتیں
اور بنیادی صداقتیں ہیں ان کی طرف سے ان کی توجہ ہٹ جائے گی۔اور خدا کی بجائے شیطان کی طرف
اس کا رخ ہو جائے گا۔اور ٹور کی بجائے اندھیروں کی طرف وہ اپنے مکان کی کھڑکیاں کھول دے گا۔اور ظلمات سے اس کا مکان بھر جائے گا۔نور کی کوئی کرن وہاں داخل نہیں ہوگی اور اس کے نتیجہ میں اللہ
تعالیٰ اس کا ٹھکانا فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ بنادے گا یعنی جہنم میں جو سب سے زیادہ تکلیف
دہ مقام ہے وہ ایک منافق کا ٹھکانا بن جائے گا۔غرض سورہ تو بہ کی ان آیات میں منافقوں کے متعلق اور بھی کئی باتیں بڑی تفصیل سے بیان
ہوئی ہیں میں نے اس وقت صرف تین بنیادی باتوں کو لیا ہے۔ان کو بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے
ایک عجیب مضمون بیان فرمایا ہے۔اس طرح لگتا ہے کہ گویا سننے والوں، ایمان لانے والوں، پڑھنے
والوں اور قرآن کریم پر غور و فکر کرنے والوں کا زبر دستی پکڑ کر منہ دوسری طرف پھیر دیا گیا ہو۔ایک نیا
مضمون کھل کر ہمارے سامنے آجاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آخر میں فرماتا ہے:
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمُ
حَرِيصٌ عَلَيْكُمُ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمُه
سورہ النساء : ۱۴۶ سوره التوبه : ۱۲۸

آج 10 میں سے 10 باقی