اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

سبیل الرشاد جلد دوم
247
اللہ تعالیٰ منافقین سے فرماتا ہے کہ دیکھو کہ تم شیطان کے دوست بن جاتے ہو حالانکہ حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو تمہاری نجات کے لئے مبعوث کئے گئے ہیں ان میں یہ صفات پائی جاتی ہیں اور پھر
خلی طور پر، کیونکہ قرآن کریم تو قیامت تک ہے اس کی کوئی آیت کسی زمانہ میں بھی منسوخ نہیں ہو سکتی۔ہم
یہ نہیں کہہ سکتے کہ بس یہاں تک اس کا دائرہ عمل تھا اور اس کے آگے قابل عمل نہیں۔اس کا دائرہ عمل
قیامت تک ممتد ہے۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات حسنہ ہیں وہ آپ کے پیاروں اور آپ سے
انتہائی پیار کرنے والوں اور آپ کے تابعین میں بھی پائی جاتی ہیں۔چنانچہ منافقین کی ان تین علامتوں
کے بتانے کے بعد جو شیطان ان میں پیدا کرتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دیکھو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
میں انہی کے ساتھ تعلق رکھنے والی تین صفتیں پائی جاتی ہیں اور وہ زیادہ اچھی ہیں۔ایک یہ کہ تَرَبَّصْتُم
یعنی قرآن عظیم کے قوانین، احکام اور اوامر و نواہی کی قیود اور پابندیوں کو قبول کرنے میں ایک ہچکچاہٹ
کا پیدا ہونا ( یہ تو تَرَبَّصُتُم کی رُو سے منافق کی علامت بتائی گئی تھی ) تو شیطان کہتا ہے کہ تو کیوں اتنی
قیود اور اتنی پابندیوں اور اتنے احکام کے نیچے اپنی گردن رکھتا ہے۔اس طرح تو تم نقصان اٹھاؤ گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم یہ دیکھو تمہاری طرف ایک ایسا رسول آیا ہے۔عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ کہ
تمہارا تکلیف میں پڑنا اس کو شاق گزرتا ہے یہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ایک نمایاں
پہلو ہے کہ آپ کسی کی تکلیف کو برداشت نہیں کر سکتے تھے اور ہر کسی کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے
حتی المقدور کوشاں رہتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے گروہ منافقین شیطان
تمہیں یہ کہتا ہے کہ اگر تم
اسلامی احکام کی پابندی کرو گے تو تکلیف میں پڑ جاؤ گے کیونکہ اتنی قیود ہیں اور اتنی پابندیاں ہیں کہ ان کو
برداشت نہیں کیا جا سکتا۔مگر کیا تم یہ دیکھتے نہیں کہ جس نبی پر ، جس رسول پر جس خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ
وسلم پر یہ کلام ، یہ شریعت اور یہ ہدایت نازل ہو رہی ہے۔اس کی فطرت
کتنی اچھی ہے کہ تمہارا تکلیف میں
پڑ جانا اس پر شاق گزرتا ہے۔اگر یہ احکام تمہیں تکلیف میں ڈالنے والے ہوتے تو وہ ان کو کبھی تمہارے
سامنے پیش نہ کرتا۔پھر تو یہ ایک کھلا تضاد ہوتا کہ قرآن کریم کچھ کہتا ہے اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کچھ اور کہہ رہے ہیں اسی لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے اخلاق کو دیکھنا ہو تو قرآن کریم کو دیکھ لو۔آپ کا جو اسوۂ حسنہ قرآن کریم کے الفاظ میں بیان ہوا
ہے آپ
کی عملی زندگی اسی کی تصویر ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا قرآن کریم کے احکام تمہیں تنگی میں
ڈالنے والے نہیں بلکہ تمہارے لئے میسر اور فراخی کے سامان پیدا کرنے کے لئے ہیں تمہیں دھوکا دینے
کے لئے نہیں تمہارے سامنے اس حکیم کتاب نے ہر چیز کھول کر بیان کر دی ہے۔اپنی عقلوں سے کام لوتو

wwww
248
سبیل الرشاد جلد دوم
فرمایا کہ شیطان تمہیں یہ کہتا ہے کہ ان احکام کو قبول کر کے اپنے لئے تنگی کے سامان پیدا کرو گے لیکن
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو احکام لے کر آئے ہیں ان کی زندگی کو تم دیکھو۔تمہیں نظر آئے گا کہ
عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ تمہارا تکلیف میں پڑنا اس کی طبیعت پر شاق گذرتا ہے۔شیطان تمہیں کہتا ہے کہ یہ تو
یقینی بات نہیں ہے کہ جو تمہیں کہی گئی ہے یعنی واز تَبتُم کہ شائد تمہیں ملے یا شائد تمہیں نہ ملے۔فرمایا اگر یقینی بات نہ
ہوتی تو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت تمہیں قرآنی ہدایت پیش نہ کرتی کیونکہ آپ کی فطرت میں ہے حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ
وہ تو تمہارے لئے خیر و برکت کا بھوکا ہے تم قربانیاں دینے سے اس لئے گھبراتے ہو کہ تمہیں شک ہے کہ
ان کا اچھا نتیجہ نہیں نکلے گا اگر ان قربانیوں کا اچھا نتیجہ نہ نکلنا ہوتا تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت
تمہارے سامنے ان قربانیوں کا مطالبہ نہ کرتی اس واسطے کہ آپ کی فطرت میں ہے کہ آپ کے لئے خیر
و برکت کا متمنی ہو۔مگر شیطان
تمہیں غَرتُكُمُ الْآمَانِيُّ - وَغَرَّكُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ
کی رو سے امید دلاتا ہے لیکن چونکہ شیطان تم سے محبت نہیں کرتا وہ تمہیں جھوٹی امید میں دلاتا ہے اور ہماری
عقل یہ فیصلہ کرتی ہے کہ جو شخص کسی کو جھوٹی امید دلائے وہ محبت کرنے والا نہیں ہوتا۔جھوٹی امیدیں
دلانے سے ، امید دلانے والے کی محبت ظاہر نہیں ہوتی۔بلکہ اس شخص کے ساتھ لاتعلقی یا ایک قسم کی دشمنی
ظاہر ہوتی ہے۔وہ یہ کہتا ہے کہ جو مرتا ہے وہ مرے مجھے اس سے کیا غرض ؟ پس شیطان کی طرف سے یہ
چیز تو ظاہر ہوتی ہے۔لیکن اس کا پیار ظاہر نہیں ہوتا۔لیکن حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں تم
یہ مشاہدہ کرتے ہو کہ آپ مومنوں کے ساتھ حد درجہ محبت کرنے والے تھے اور ان پر بہت کرم والے تھے
اگر شیطان کی دلائی ہوئی امید میں اور جھوٹی طمع درست اور قابل اعتنا ہوتی تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی فطرت اس کی مخالف تمہارے سامنے کوئی بات نہ کرتی۔تمہارے سامنے ان وعدوں اور بشارتوں کا
رکھ دینا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جو رؤف اور رحیم ہیں یہ بتاتا ہے کہ ان میں شک کی کوئی
گنجائش نہیں۔پس اے میرے بھائی! اگر ایک دشمن تیرے ہاتھ میں زہر کا پیالہ دے اور تجھے یہ پتہ نہ ہو
کہ یہ زہر ہے۔یا تریاق ہے تو تیرے دل میں یہ شبہ پیدا ہوگا کہ میں اس کو پیوں یا نہ پیوں۔کیونکہ تُو جانتا
ہے کہ وہ شخص تیرا دشمن ہے۔لیکن تیرا باپ تیرے ہاتھ میں ایک پیالہ دے اور کہے کہ یہ دوائی ہے کیا تو
اس محبت کرنے والے باپ کی بات ماننے سے انکار کر دے گا؟ اور کیا تو یہ کہے گا کہ مجھے تو پتہ نہیں اس
میں کیا ہے کیوں پتہ نہیں؟ یہ یقین تو اس خدا نے تیرے دل میں پیدا کیا ہے۔جس کے دست قدرت نے
تیرے لئے شفا کا پیالہ پکڑا ہوا ہے۔اگر تو نے اس پیارے وجود صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی زندگی میں
رافت اور رحمت کے نمونے دیکھے ہیں ، صرف اپنوں کے لئے نہیں بلکہ عالمین کے لئے رحمت کے نمونے

249
سبیل الرشاد جلد دوم
دیکھے ہیں تو اس پیالہ میں جو چیز اس کا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے تو آگے بڑھ اور شوق کے ساتھ لے اور اسے
پی جا۔کوئی شک نہ کر بلکہ تو اس یقین کے ساتھ پی جا کہ جیسا کہ قرآن کریم نے اس کا دعویٰ کیا ہے اس
میں تیرے لئے شفا کا سامان پیدا کیا گیا ہے۔پس یہ تین بنیادی باتیں ہیں جو شیطان ، منافق کے دل میں پیدا کرتا ہے ان تین باتوں کا جواب
جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی فطرت میں نمونہ نظر آتا ہے اسے قرآن کریم نے مندرجہ بالا آیہ کریمہ
میں پیش کیا ہے۔اور پھر منافق کو جو آج زندہ ہیں یا ان کو جو کل زندہ ہوں گے۔تاہم جو مر گئے ہیں ان
سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔لیکن جو آج زندہ ہیں ان کے ساتھ ہمارا تعلق ہے۔جو آئندہ ہوں گے ان کے
ساتھ ہماری جماعت کا تعلق ہے کیونکہ قیامت تک کی تگ و دو اور قیامت تک کے جہاد اور مجاہدہ کرنے کا
کام جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔پس منافقین سے ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں اور آپ کی
فطرت میں یہ تین چیزیں تمہیں نظر آتی ہیں اور یقیناً نظر آتی ہیں تو پھر تو تم بتاؤ کہ تمہاری عقل کیا کہے
گی؟ اس کے باوجود تمہیں شیطان کی طرف جھکنا چاہئے یا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں جمع ہو جانا
چاہئے۔تمہاری فطرت صحیحہ کا یہی صحیح جواب ہوگا کہ اگر یہ صحیح ہے اور یقینا صحیح ہے تو پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کو شیطان لعین پر بہر حال ترجیح دینی پڑے گی۔دوست دعا کریں کہ منافقوں کو یہ بات سمجھ آ جائے اللہ تعالیٰ نے بلا وجہ اور بغیر کسی مصلحت کے تو
یہ نہیں فرمایا کہ منافقوں کو سال میں ایک دو دفعہ آزمائش میں ڈالنا چاہئے۔کیونکہ ہمارا تجربہ ہے کہ پانچ
چھ مہینے کی یا بعض دفعہ آٹھ دس مہینے کی خاموشی ہو تو پھر جس طرح جنگلی چوہا اپنے بل سے منہ باہر نکالتا ہے
منافق بھی اپنے بل سے منہ باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔اور وہ نہیں جانتا کہ جنہوں نے حضرت محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی ان صفات کے جلوے اپنی زندگیوں میں دیکھے ہیں وہ تمہارے فریب میں کبھی نہیں آ سکتے وہ
تمہارے لئے دعائیں کریں گے وہ تمہاری اصلاح کی کوشش کریں گے۔وہ تمہاری خدمت کریں گے
کیونکہ تم بھی خدا کی مخلوق ہو۔مگر وہ تمہارے دھوکا میں نہیں آئیں گے۔اور تمہیں سمجھا ئیں گے کہ دیکھو
شیطان کے چیلے نہ بنو۔بلکہ خدائے رحمان کے دوست بنو۔خدا نے کہا اور بڑے پیار سے کہا ( آدمی سوچتا
ہے تو جذبات میں آ جاتا ہے کہ اتنی عظیم ہستی اور ہمیں کہے ) کہ میں تمہارا دوست ہوں۔تم خدائے واحد
یگانہ ، قادر مطلق کے دوست بنے کی اہلیت رکھتے ہو۔اپنے نفسوں کو ٹو لو۔میں تو جب بھی اپنے نفس کو ٹو لتا
ہوں۔تو یہی جواب آتا ہے کہ نہیں اے خدا! میرے اندر کوئی اہلیت نہیں تھی یہ سب تیر افضل اور تیری

سبیل الرشاد جلد دوم
250
رحمت ہے پس ہم اس خدا کی طرف جھکیں گے ہمیں شیطان مردود سے کیا تعلق اور کیا واسطہ۔سوائے اس
کے جن کی گردن اس کے ہاتھ میں ہے۔اس وقت ہم آگے بڑھیں گے اور شیطان کا پنجہ پکڑ کر اس کو ان
کی گردن سے ہٹانے کی کوشش کریں گے۔تا کہ ہمارا ایک دوسرا بھائی اس کے شر سے محفوظ ہو جائے۔ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں اس کے یعنی منافقت کے بداثرات کو مٹانا ہمارا اصل مقصد ہے۔اب پھر میرے کانوں میں کچھ منافقوں کی بعض باتیں پڑی تھیں تو میری توجہ اس طرف پھری کہ
قرآن کریم کا ارشاد ہے کہ سال میں ایک دوبار ان کو آزمائش میں ڈالا کرو۔ان کے متعلق قرآنی احکام بیان
کیا کرو۔سو میں نے آج کچھ احکام بیان کر دیئے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ان آیات کی طرف توجہ پیدا کی جب میں نے
ان آیات کا آپس میں جوڑ کے متعلق غور کیا تو مجھے بڑا لطف آیا۔اللہ تعالیٰ بڑا اچھا اور بہترین معلم ہے میں منافقوں
کے متعلق پڑھ رہا تھا کہ اتفاقاً میری نظر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ان تین خوبیوں پر پڑ گئی ویسے تو منافقین کے
متعلق سورۃ توبہ میں تفصیل سے بیان ہوا ہے۔لیکن سورہ حدید میں ان کی ان علامتوں کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔پس قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے یہ اتنی عظیم کتاب ہے کہ اس کی عظمت کا آپ اندازہ نہیں
کر سکتے۔اس لئے اس سے پیار کریں۔آنکھیں بند کر کے پیار کریں کیونکہ جب بھی آپ نے آنکھ
کھولی۔اس کی عظمت کو اور بھی زیادہ بڑھا ہوا پایا۔کسی کو اس کا دھوکا نہیں لگ سکتا۔جو چیز ٹھنڈی ہے اور
اس کی ٹھنڈک کو آپ کی انگلیوں نے محسوس کیا ہے اس کے بعد آپ اس گلاس میں جس میں وہ چیز پڑی
ہوئی ہے آنکھیں بند کر کے ہاتھ ڈال دیں گے۔جو چیز پھینک رہی ہے اور اس کا ذرا سا بھی چھینٹا پڑ جائے
تو آپ کو اس کی جلن محسوس ہوتی ہے۔آپ آنکھیں بند بھی کریں تو اس کی طرف آپ کا ہاتھ نہیں بڑھے
گا۔غرض قرآن کریم کی عظمت کو ہم نے خود اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔قرآن کریم کی عظمتوں کو اپنی
زندگیوں میں مشاہدہ کیا۔ہم نے قرآن کریم کی مٹھاس اپنی زبان سے چکھی۔اس کی سریلی آواز کو
ہمارے کانوں نے سنا۔اس کی نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی خوشبو کو ہمارے ناکوں نے سونگھا۔ہمارے سارے
حواس اس کی عظمت کے قائل اور اس کی بڑائی کے مداح ہیں۔اس کو ہم نہیں چھوڑ سکتے۔قرآن کریم ہمیں
یہ کہتا ہے اور وضاحت سے بیان کر کے کہتا ہے اور کوئی الجھن اور شک باقی نہیں چھوڑتا۔چنانچہ منافقین
کے اس بیان میں بھی کہتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ یہ خوبیاں ہیں (جس کی تفصیل قرآن
کریم نے دوسری جگہ بھی بیان کی ہے ) ان خوبیوں کے بعد شیطان اگر اس کے برعکس وسوسہ پیدا کر کے
اور شکوک وشبہات پیدا کر کے نفاق پیدا کرنا چاہے تو تم شیطان کو دھتکار دو۔کسی دلیل کی ضرورت نہیں
ہے کیونکہ محمد ہست بر ہان محمد

251
سبیل الرشاد جلد دوم
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات وصفات ، آپ کی انسانی خدمات ، آپ کا احسان اور وہ
حسن جو خدا نے آپ کے اندر پیدا کیا وہ اس بات کا شاہد ہے کہ جب کوئی چیز محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت یا
خوبی کے یا آپ کے کسی حسن و احسان یا آپ کے کسی نور کے مقابلہ میں آئے گی تو دھتکار دی جائے گی۔اسے
ہم نے نہیں لینا۔منافقوں کو بھی یہ سمجھاؤ۔ہم کو قرآن کریم نے جیسا کہ فرمایا۔إِحْدَى الْحَسْنَین گووه
ایک خاص Context میں کہا گیا ہے۔لیکن جب دشمن سے لڑائی ہو تو اس وقت دو ہی چیزیں ہوتی
ہیں۔یا شہادت یا ظفر اور کامیابی ملتی ہے۔تیسری چیز کوئی نہیں ہوتی لیکن خدا تعالیٰ نے تو ہمارے ساتھ
اتنے حسن کے ، اتنی خوبیوں اور اچھائیوں کے وعدے کئے ہیں کہ ان کا شمار کوئی نہیں۔ہر ضمن میں ہر زاویہ
نگاہ سے آپ دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ ہم پر خدا تعالیٰ کی بے شمار مہر بانیاں ہیں۔قرآنِ کریم نے کہا ہے کہ
اگر خدا تعالیٰ کے احسانوں کو گننا چاہو تو نہیں گن سکو گے۔بارش کے قطرے گنے جا سکتے ہیں۔لیکن خدا
تعالیٰ کے احسانات اور اس کی نعمتوں کو نہیں گنا جا سکتا۔خدا تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک
مبارک وجود ہم پر احسان کرنے کے لئے ، خدا کے حسن کے جلوے اپنی زندگی میں ہمیں دکھانے کے لئے
مبعوث کیا تھا۔آپ کی تعلیم کے مقابلہ میں منافق کے دل میں شیطان بنیادی طور پر یہ تین بدصفات پیدا
کرنے کی کوشش کرتا ہے۔لیکن ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان
کے جلوے دیکھے ہیں۔ہم یہ جانتے ہیں کہ شیطان شیطان ہے۔وہ جعل سازی کرتا ہے۔دھو کے دیتا ہے
اور فریب کرتا ہے جو لوگ اپنی بدقسمتی کے نتیجہ میں یہ نہیں سمجھتے ان کو فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ،
سے بچانے کے لئے آپ کو چوکس اور بیدار رہ کر اُن کی اصلاح کی کوشش کرنی پڑے گی۔تا اللہ تعالیٰ کی
توفیق کے ساتھ یہ ذمہ داری بھی میں اور آپ خدا تعالیٰ کے فرمان اور منشاء کے مطابق نباہ سکیں۔اللہ
تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔یہ اجتماع آج ختم ہو رہا ہے۔آخری رپورٹ جو مجھے پہنچی ہے اس کے مطابق خدام الاحمدیہ اپنی
مجالس کی تعداد کے لحاظ سے ( جو اس دفعہ اجتماع میں شامل ہوئی ہیں ) دو مجالس آپ سے آگے نکل گئی
ہے۔اور آپ دو مجالس سے پیچھے رہ گئے ہیں۔میں نے لجنہ اماءاللہ کو کل خطاب کیا تھا۔اس میں میں نے
ان کو بتایا تھا کہ اپنا دائرہ خدمت بڑھاؤ۔عورتوں کی بعض مجبوریاں ہیں اس واسطے جب ہم مجالس کی
طرف سے شمولیت اور ان کی حاضری کو دیکھتے ہیں تو اس معیار پر ہم ان کو نہیں پر کھ سکتے۔لیکن بہر حال
جس حد تک ممکن ہو ان کو بھی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے اجتماع میں شامل ہونا چاہئے۔چنانچہ اس
دفعه لجنہ کی ۱۵۱/۱۵۰ مجالس لجنہ اماءاللہ کے اجتماع میں شامل ہوئی ہیں۔یہ تعداد پہلے کے مقابلہ میں بہت

سبیل الرشاد جلد دوم
252
زیادہ ہے۔ایک جان ، ایک جسم ، ایک روح کے ساتھ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو نباہنا ہے۔اس واسطے
ہمارے کام میں گہرائی بھی ہونی چاہئے۔اور ہمارے کام میں وسعت بھی ہونی چاہئے۔ہمیں ہر کام بہت
اچھی طرح بھی کرنا چاہئے۔اور خوب پھیلا کر بھی کرنا چاہئے۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا تھا کہ آپ خدمت بنی نوع کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور ہمارے عمل کا
دائرہ اور حدودا پنی زندگی تک یا اپنے ملک کی زندگی تک محدود نہیں ہے بلکہ ہمارا دائرہ عمل عوام الناس کی
زندگیوں کے دائرہ عمل اور دائرہ حیات تک ممتد ہے۔پس آپ ( یعنی انصار اللہ ) بھی اپنی خدمت کا دائرہ بڑھائیں اور میری ایک خواہش ہے اگر
آپ پورا کر دیں تو شاید آپ کے سامنے اس خواہش کے اظہار کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ مجھ پر بھی رحم کرے
اور آپ پر بھی رحم کرے گا۔وہ یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں پاکستان کے ہر گاؤں میں کم از کم ایک قرآن کریم
ہمارا چھپا ہوا پہنچ جانا چاہئے۔وہ سادہ ہو گاؤں کے حالات کے لحاظ سے یا وہ ترجمہ والا ہو۔مختلف
جگہوں کے مختلف حالات ہوتے ہیں۔بعض ایسے گاؤں بھی ہیں جہاں ایک آدمی بھی قرآن کریم نہیں پڑھ
سکتا۔یہ مسلمانوں کی بدقسمتی ہے ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ اس کو خوش قسمتی میں بدل دے۔بہر حال قرآن
کریم کا کم از کم ایک نسخہ ہر گاؤں میں پہنچ جانا چاہئے۔یہ کوئی ایسا بڑا کام نہیں ہے۔اس طرح ستر اسی
ہزار یا ایک لاکھ قرآن کریم کے نسخے تقسیم کرنے پڑیں گے۔اللہ تعالیٰ سامان پیدا کر رہا ہے۔ہماری بہنیں
یعنی لجنہ کی جو ممبرات ہیں وہ آپ کے ساتھ ہر قربانی میں بھی شامل ہیں۔مثلاً فضل عمر فاؤنڈیشن ہے،
نصرت جہاں ریز روفنڈ ہے یا دوسری مالی تحریکات ہیں وہ ان میں بھی شامل ہوتی ہیں۔اور یہ سوچنے والی بات
ہے (میں اس کا اعلان تو نہیں کروں گا آپ کو صرف توجہ دلانا چاہتا ہوں ) کہ وہ بعض ایسے کام کرتی ہیں جن
میں مردوں کو شامل نہیں کرتیں اور خود آگے نکل جاتی ہیں۔لیکن مرد کوئی ایسا نیکی کا کام نہیں کرتے (کم از کم اس
وقت میرے ذہن میں نہیں )
یا خدا کی راہ میں قربانی کا کام نہیں کرتے جس میں اُن کو ( یعنی احمدی مستورات کو ) باہر نکال
دیں۔اور کہیں تم اس میں شامل نہیں ہو سکتیں۔مثلاً انہوں نے اپنے چندے سے کئی مساجد بنوا دیں جس
میں مردوں کا کوئی حصہ نہیں۔کل ہی انہوں نے اپنے پچاس سالہ جشن کے موقعہ پر قریباً ایک لاکھ روپیہ
پاکستان کی لجنہ نے اور قریباً ایک لاکھ روپیہ غیر ممالک کی لجنہ نے اشاعت قرآن کریم کے لئے خلافت
کے حضور پیش کر دیا۔گو انہوں نے کہا تو یہی ہے کہ جیسے آپ کی مرضی ہو خرچ کریں۔لیکن میری پہلی اور
آخری مرضی یہی ہے کہ قرآن کریم کی ہمہ گیر اشاعت ہو۔لیکن یہ سوچنے والی بات ہے۔آپ بھی کوئی

سبیل الرشاد جلد دوم
253
ایسی راہ نکالیں کوئی نیکی کا ایسا کام کریں جس پر آپ عورتوں سے کہیں کہ تم گھر بیٹھو ہم تمہیں شامل نہیں
کریں گے۔عیسائیوں نے اسلام پر بڑا اعتراض کیا ہے کہ اسلام میں عورت کا کوئی درجہ نہیں ہے۔انہوں
نے اپنی حماقت کا مظاہرہ کیا ہے۔اسلام نے تو کہا ہے کہ عورت ہو یا مرد جو بھی نیکی کرے گا میں اسے اپنا
پیار دوں گا۔بہر حال میں نے انہیں (عورتوں کو ) کہا تھا کہ دائرہ خدمت میں وسعت پیدا کرو۔اُن کے
لئے مشکل ہے۔میں نے ان سے کہا تھا کہ انہیں کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ تمہیں بعض
دشواریاں ہے۔تمہارے راستے میں بعض روکیں ہیں تم ایسا انتظام کرو کہ دوسری عورتیں تمہارے گھر میں آ
جایا کریں۔مثلاً تمہاری غریب بہنیں ہیں تم ان کی خدمت کیا کرو۔لیکن آپ کے راستے میں یہ دشواری
نہیں ہے۔۔پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ دائرہ خدمت کو بڑا وسیع کریں۔روحانی طور پر بنیا دی خدمت یہی
ہے کہ قرآن کریم کی برکت اگر گھر گھر پہنچانے کے قابل نہیں تو قریہ قریہ اور گاؤں گاؤں ضرور پہنچا دینی
چاہئے۔آپ اس کام کے قابل ہیں اگر آپ ہمت کریں تو قابل ہیں۔پیسے کے لحاظ سے تو قابل ہیں۔لیکن قرآن کریم کو گاؤں گاؤں پہنچانے کا جو کام ہے وہ تو آپ نے کرنا ہے مگر اس طرح نہیں کہ یہاں
سے گئے۔پانچ سات دن بہت جوش دکھایا اور پھر خاموش ہو گئے۔یہ بڑے افسوس اور دکھ کی بات ہے۔مجھے اس سے بڑی تکلیف ہوتی ہے۔جو کام کرنا ہے اس کو کرتے رہیں جب تک کہ وہ اپنے کمال کو نہ پہنچ
جائے اور پورا نہ ہو جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کی مثال دی ہے کہ کونین سے ملیر یا کا
علاج کیا جاتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ کونین پوری ڈوز یعنی خوراک (Dose) میں کھائی جائے اگر کوئی شخص
ایک گرین کو نین کا ہزارواں حصہ کھائے اور کہے کہ میرا ملیریا بخار نہیں اترتا۔یوں ہی لوگ کہتے ہیں کہ
ملیریا کا علاج کونین سے کیا جاتا ہے۔میرا تو بخار نہیں اترتا۔تو یہ غلط ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جس طرح جسمانی بیماریوں میں پوری خوراک کے ساتھ دواؤں کا
استعمال کرنا ضروری ہے۔اسی طرح پوری خوراک کے ساتھ ساتھ روحانی غذاؤں کا استعمال بھی ضروری
ہے۔مثلاً ایک شخص چار روٹیوں سے سیر ہوتا ہے۔اب وہ کہے کہ میں ایک لقمہ کھا تا ہوں۔لوگ یو نبی کہتے
ہیں کہ روٹی سے پیٹ بھر جاتا ہے میں نے تو روٹی کھائی میرا تو پیٹ نہیں بھرا۔جب تک تم چار روٹیاں نہیں
کھاؤ گے۔اس وقت تک تمہارا پیٹ نہیں بھرے گا۔پس جب تک انسان اپنے کام کی انتہاء تک نہ پہنچ جائے اس
وقت تک اس کام کو چھوڑ نا نہیں چاہئے۔اور اس کے بغیر تو صحیح کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔

سبیل الرشاد جلد دوم
254
غرض میری یہ خواہش تو بڑی چھوٹی اور ابتدائی ہے اور وہ یہی ہے کہ ہر گاؤں میں جماعت کا
چھپا ہوا قرآن کریم کم از کم ایک نسخہ ضرور پہنچ جانا چاہئے۔آپ اپنے ارد گر د علاقے میں چکر لگا ئیں،
پیدل چلیں ہم گھر میں کرسیوں کے ساتھ بندھے رہنے والے بھی بعض دفعہ آٹھ آٹھ دس دس میل پیدل
چلے جاتے ہیں۔قرآن کریم کی اشاعت کے لئے تو پیدل چلنا کوئی ایسی بات نہیں۔یہاں اس وقت اکثر
دوست زمیندار ہوں گے۔وہ اپنے اردگرد کے گاؤں کو لیں۔وسعتِ خدمت کے لئے ساتھ کے گاؤں کو
لیں اور وہاں یہ کام بھی کریں۔ایک ضلع نے کہا تھا کہ ہماری جماعتیں کم ہیں میں نے کہا تھا میں تمہیں تین
مبلغ دیتا ہوں گاؤں والوں کو کہو۔اردگرد کے دیہات میں ان کی رشتہ داریاں ہیں۔وہاں مبلغ چلے
جائیں۔اور تبلیغ ان کو اس طرح کریں کہ دیکھو اسلام پر اللہ تعالیٰ کتنا فضل کر رہا ہے افریقہ میں امریکہ میں
یورپ میں جزائر میں بجی آئی لینڈ اور آسٹریلیا ، جاوا ، سماٹرا وغیرہ میں لوگ مسلمان ہورہے ہیں۔پہلے یہ
باتیں ان کو بتا ئیں۔پھر جب اُن کو دلچسپی پیدا ہو جائے گی تو پھر وہ خود بخود اور باتیں بھی سنیں گے۔پھر
ان کو کہیں کہ ہم اس لئے وہاں کامیاب ہیں کہ جو بات قرآنی تعلیم اور انسانی عقل کے خلاف ہے ہمیں خدا
نے یہ سمجھ عطا فرمائی کہ ان باتوں کو ر ڈ کر دیں جو اسلام میں بلا وجہ شامل ہوگئی ہیں اور ایسی باتیں کریں جو
اُن کی عقل میں آجائیں۔مثلاً وہ کہتے ہیں یہ کیا ہوا۔ان کی عقل میں نہیں آتا کہ ایک تین اور تین ایک کا
فلسفہ کیا ہے۔ہم ان کو کہتے ہیں کہ یہ ہے ہی فضول مسئلہ۔مگر وہ جن کے متعلق یہ مسئلہ بنایا گیا ہے وہ تو کبھی
کے کشمیر میں طبعی وفات پاچکے ہیں۔اس طرح گویا آپ نے وفات مسیح کی ایک دلیل دے دی۔پس اگر
آپ کسی شخص کو مخاطب کر کے یہ کہیں کہ تیرا عقیدہ غلط ہے۔اور اگر تو اس عقیدہ پر قائم رہا تو سیدھا جہنم
میں جائے گا۔تو وہ پڑ جائے گا۔اور آپ کی کوئی بات نہیں سنے گا۔اور اگر آپ یہ کہیں کہ ہم افریقہ میں
غلط عقائد کی درستی کے لئے یہ بات کرتے ہیں۔گویا غلط قسم کے عقائد جو اس کے دل میں ہیں اس کی
طرف منسوب نہ کریں اس کے غیر کی طرف منسوب کریں تو اس کو کوئی غصہ نہیں چڑھے گا۔آپ کہیں گے
دیکھو! افریقہ کے حبشی کہتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد فیضان الہی مل ہی نہیں سکتا۔لیکن ہم نے ان کو سمجھایا کہ دیکھو فیضان الہی مل تو سکتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی قوتیں اتنی ہی قوی اور شدید
ہیں کہ جتنی پہلے کسی زمانہ میں رہی ہیں۔اور وہ ہماری دعاؤں کو سنتا ہے وہ کہتے ہیں اچھا چالیس سال سے
ہمارے ہاں بچہ نہیں ہوا دعا کر کے دکھا ئیں کہ واقعی خدا تعالیٰ اسلام کی برکت سے اور حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے دعاؤں کو سنتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ ، ہماری دعاؤں کو سن کر اس کے ہاں بچہ
پیدا کر دیتا ہے۔تو گویا دعا قبول ہو گئی۔بعض دفعہ پہلے بتا دیتا ہے۔بعض دفعہ سکھوں اور عیسائیوں کے خط

255
سبیل الرشاد جلد دوم
آ جاتے ہیں کہ مثلاً ہم ہیں تو عیسائی لیکن ہمیں پتہ لگا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی دعا سنتا ہے۔اس واسطے آپ
ہمارے لئے دعا کریں مشرقی افریقہ کے غالباً نیروبی کے ایک سکھ کو ایک ایسی تکلیف تھی جس کا اس کے
پاس کوئی علاج نہیں تھا۔آخر لا چار ہو کر اس نے مجھے لکھا کہ آپ کے احمدی کہتے ہیں کہ خدا آپ کی
دعائیں سنتا ہے۔آپ میرے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ فضل کرنے والا ہے۔میں تو بالکل ذرہ ناچیز
ہوں۔خیر اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔اللہ تعالیٰ دنیا میں اپنے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا اظہار کرتا
ہے۔چنانچہ وہ شخص جسے دنیا نے کہا تھا کہ تیرا کام نہیں ہوسکتا۔اس کا کام ہو گیا۔اس کے دل میں ایک
پیار پیدا ہوا۔بعد میں عام دعاؤں کے متعلق لکھتا رہا۔اس کے یہاں سے جواب جاتے تھے۔ایک دن
اس کو خیال پیدا ہوا۔کہ میں نے اپنا کام کروالیا ہے۔خواہ مخواہ ان کے پیسے خرچ ہوتے ہیں میں ان کے
پیسے کیوں ضائع کرواؤں اس نے مجھے خط لکھا میں تو آپ کو خط لکھتا رہوں گا۔کیونکہ میرے دل میں آپ
نے ایک پیار پیدا کیا ہے۔ایک ایسی چیز دکھا کر جو کہیں سے نہیں ملی تھی وہ آپ کے ہاں سے مل گئی آپ کو
میرے خطوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔خواہ مخواہ چٹھیوں پر پیسے کیوں ضائع ہوں۔یہ اس کا نظریہ
تھا لیکن میرا نظریہ یہ تھا کہ اس کے خط کا جواب ضرور جائے گا۔یہاں بھی اس قسم کے کچھ اور نظریے ہیں۔مجھے ایک رپورٹ آ گئی کہ ہم نے دفتر میں ڈیڑھ سو خط دیکھے جن پر ٹکٹ لگے ہوئے تھے گویا خواہ مخواہ پیسے
ضائع ہورہے ہیں إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔تمہیں تو یہ چاہئے تھا کہ کلرک کو غصے میں آ کر چپیڑ لگا دیتے
تو میں
تمہیں معاف کر دیتا مگر اس ذہنیت کو میرے لئے معاف کرنا ممکن نہیں آپ خط نہیں لکھیں گے تو ہم
بڑے مستعد ہو جائیں گے اور خوب جوش و خروش کے ساتھ کام کریں گے اس لئے یاد دہانیوں کی کیا
ضرورت ہے۔اور ایسا کر کے دکھا دیں تو ہم مان لیں گے لیکن اگر خط نہ وصول کرنے کے نتیجہ میں پہلے
سے زیادہ ستی پیدا ہو گی تو خط لکھنے کے نتیجہ میں فرض کریں زیادہ جوش نہیں آیا صرف پانچ فیصد آ گیا تو
اگر ایسی جگہ آیا جہاں تم نے اپنے گاؤں میں وہ جوش نہیں دیکھا تھا۔لیکن اگر یاد دہانی کے خط نہیں جائیں
گے تو مشکل ہے جب تک اپنی اصلاح نہ کریں غرض ایسے آدمی کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ ایک ہزار سے زیادہ
جماعتیں ہیں تم ڈیڑھ سو خط کیوں بھیج رہے ہو۔تمہارے پاس زیادہ ٹکٹیں اور خط ہونے چاہئے تھے کیونکہ
قرآن کریم بار بار کہتا ہے ذَكَرُ ذَكِّرُ ذکر کہ یاد دہانیاں کرواتے رہا کرو۔اور جب مرکز یاد دہانی
کراتا ہے تو کہتے ہیں ٹکٹوں پر پیسے کیوں خرچ کر رہے ہو۔تم کہتے ہو کہ ان کا کوئی اثر نہیں تو کیا خط نہ لکھنے
کا اثر ہو جائے گا۔اگر تو یہ کہو کہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔پھر تو تمہاری حالت اس پارہ کی مانند ہوگی جسے اللہ تعالیٰ
نے ہمیں سبق سکھانے کے لئے بنایا ہے یعنی جب درجہ حرارت گر جاتا ہے تو پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آنے

256
سبیل الرشاد جلد دوم
لگتا ہے۔اسی طرح اگر روحانی حرارت میں کمی واقع ہونے لگے تو پھر تو تم اگر خدانخواستہ منفی ۵ پر منفی ۱۰
پھر منفی ۲۰ پھر منفی ۵۰ پر پہنچ گئے تو ٹھٹھر کر رہ جاؤ گے۔بالکل بے جان ہو جاؤ گے تمہارے جسموں میں
اگر روحانی گرمی نہیں رہے گی تو روح کا کوئی عملی مظاہرہ نہیں ہوگا۔اگر تم زیرو پر ہی کھڑے ہو تو جان تو
محفوظ ہے۔کسی وقت خدا تعالیٰ تمہیں اپنے جسم میں پیار کی حرارت اور تمازت پیدا کرنے کی توفیق دے
نا ہے۔لیکن اگر تم برف کی طرح ٹھنڈے اور بے جان تو دے بن گئے تو پھر تم کیا کرو گے۔پھر کہو گے کہ
تم ہمیں خط کیوں نہیں لکھتے تھے۔پھر کون کہے گا تم تو برف بنے ہوئے ہو گے اب تم میں اتنی جان تو ہے کہ تم کہتے
ہو کہ ہمیں یاد دہانی کیوں کرائی جاتی ہے۔اس سے پیسے ضائع ہوتے ہیں۔اگر ہم تمہیں یاد دہانیاں نہیں کرائیں
گے تمہارے اندر اتنی جان بھی نہیں رہے گی۔یہ احساس ہی نہیں رہے گا کہ کوئی یاد دہانی کراتا ہے۔جسے نہیں
کرانی چاہئے تھی یا کوئی یاد دہانی نہیں کراتا جسے یاد دہانی کرانی چاہئے تھی۔تم ان شیطانی وساوس سے بچنے کی دعا
سکتا۔کرتے رہا کرو۔فرمایا ( اس اثناء میں حضور نے چند گھونٹ قہوے کے پٹے ) میں سبز چائے کا قہوہ بغیر میٹھے کے
پیتا ہوں۔یہی میں نے اب پیا ہے تو مجھے ایک بات یاد آ گئی وہ آپ سے بھی کہنے والی ہے۔ہمارے ملک
میں وبائی امراض کے کیڑوں سے صاف پانی کا ہر جگہ انتظام نہیں ہے۔بلکہ اکثر جگہ نہیں ہے۔اس قسم کی
بیماریوں سے جو اس غفلت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں سب سے اچھی اور ستی تدبیر یہ ہے کہ آپ پانی ابال
کر پیا کریں۔اور جب تک کوئی اور تدبیر نہ آ جائے اس تدبیر پر عمل پیرا ر ہیں۔اگر آپ پانی ابال کر
پئیں گے تو چین کی طرح معدے اور انتڑیوں کی بیماریوں سے آپ قریباً محفوظ ہو جائیں گے۔قریباً اس
لئے کہ وہاں چین میں اللہ کا خانہ تو خالی ہے۔وہ تو اگر کسی کو تکلیف پہنچانا چاہے تو پہنچائے گا۔پانی کے
ذریعہ نہیں پہنچائے گا تو کسی اور ذریعہ سے پہنچائے گا۔یا خود پانی کو حکم دے گا۔ایسے کیڑے پیدا کر دے
گا جو ابلنے کے باوجود زندہ رہیں گے۔لیکن میں عام اصول خداوندی بیان کر رہا ہوں کہ پانی اُبالنے سے
(اچھے دو چار اُبالے آجائیں تو ) کیڑے مر جاتے ہیں۔لیکن اکثر لوگوں کو بغیر ابلا پانی پینے کی عادت
ہے۔اس واسطے جب آپ پانی کو ابال کر ٹھنڈا کر کے چھوٹے گھڑے میں رکھیں گے۔تو بالکل ٹھنڈا ہو
جائے گا۔لیکن اس کا مزہ بک بکا ہو گا ممکن ہے بعض زمیندار کہہ دیں کہ کیا مصیبت ڈال دی ہے۔اسے
پرے پھینکو۔اس قسم کا اظہار پہلے چین میں بھی کیا گیا تھا تا ہم ان کو ہم سے پہلے خیال آیا حالانکہ ہمیں
پہلے خیال آنا چاہئے تھا۔بہر حال انہوں نے پانی میں تھوڑی سی سبز چائے کی پتی ڈال دی اس سے پانی
میں موتیا رنگ آ جاتا ہے اور اس کا بک بکا پن دور ہو جاتا ہے۔اور اس چائے کی ہلکی سی لذت پیدا ہو

257
سبیل الرشاد جلد دوم
جاتی ہے۔چنانچہ اب چین کے لوگ یہی سبز چائے کا قہوہ پیتے ہیں۔میں نے ایک رسالہ میں پڑھا ہے کہ
وہاں پیٹ کی بیماری نہ ہونے کے برابر ہے۔اس لئے آپ بھی اُبلا ہوا پانی استعمال کیا کریں۔کیوں بیمار
ہو کر اپنا وقت ضائع کرتے ہیں اور اپنے آپ پر یہ ابتلاء لاتے ہیں کہ زندگی میں کئی لمحات ایسے بھی آ سکتے
ہیں جن میں آپ خود کو نیکیوں کے کام کرنے سے محروم کر دیں۔بہر حال یہ بھی ایک تدبیر ہے اور اللہ تعالیٰ نے
ہر تد بیر اس لئے بنائی ہے کہ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں اگر چہ حکم اسی کا چلتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں لیکن اس
کا یہ بھی حکم ہے کہ میری اس دنیا میں تدبیر کر و۔اس لئے میں اس قہوے کی شکل میں گرم پانی پیتا ہوں۔پہلے بھی ، درمیان میں بھی اور آخر میں بھی میرے پاس آپ کے لئے دعائیں ہی دعائیں ہیں۔میری دعا ہے کہ جہاں بھی آپ ہوں ربوہ میں، اہل ربوہ کی طرح رہائش اختیار کرنے والے، یا اپنے گاؤں
میں مکین ہونے کی شکل میں ،سفر اور حضر میں، جاگتے اور سوتے ، کام کرتے اور آرام لیتے غرض جس حالت میں
اور جس جگہ اور جس کیفیت میں بھی آپ ہوں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں آپ کے شامل حال رہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب
کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ اس نے اپنے فضل اور رحمت سے ہمیں جو قو تیں اور استعداد میں عطا فرمائی
ہیں۔ہم اس کی بتائی ہوئی تدابیر اور اس کے بتائے ہوئے طرق دعا کے نتیجہ میں ان قوتوں اور استعدادوں کی
کامل نشو و نما کرنے میں کامیاب ہو جائیں تا کہ اس کے کامل فضل اور کامل رضا ء ہمارے ورثہ اور مقدر میں ہو۔پس میں ان دعاؤں کے ساتھ آپ کو رخصت کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ آپ کے ساتھ
رہے۔ہماری دعائیں بھی آپ کے ساتھ رہیں۔بعض دفعہ بیماری میں ایسا وقت بھی آتا ہے کہ انسان
پوری طرح دعا ئیں نہیں کر سکتا۔آپ دعا کریں وہ وقت نہ آئے۔جب تک زندگی ہے آپ کی دعاؤں
سے چوکس دماغ ہر وقت آپ کی خدمت میں لگا رہے۔اب انصار ( اور ہمارے بچے بھی ) کھڑے ہو کر
عہد دوھرا ئیں گے۔اس کے بعد تمام حاضرین نے حضور کی اقتداء میں تجدید عہد کی۔پھر حضور نے فرمایا۔دعا کے بعد یہ اجتماع اور اس کی کارروائی اختتام پذیر ہوگی۔اس کے معا بعد دو کام ہیں ایک
نمازوں کا ادا کرنا اور دوسرا دو پہر کا کھانا کھانا میرا خیال ہے کہ پہلے ہم نمازیں پڑھ لیں۔نمازوں سے
فارغ ہو کر آپ اپنی اپنی جگہوں پر کھانا کھا ئیں گے۔ورنہ پھر سب کا اکٹھا ہونا مشکل ہو جائے گا۔نماز
مسجد مبارک میں ہوگی۔( غیر مطبوعہ )

سبیل الرشاد جلد دوم
258
منافق کون ہے
پس منافق وہ ہے جس کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ کوئی حادثہ ایسا رونما
ہو جس کی وجہ سے جماعت ہلاک ہو جائے۔کوئی بیماری پڑ جائے یا آپس میں جھگڑے
پیدا ہو جائیں یا کسی جماعت کے ٹوٹنے کے سامان پیدا ہو جائیں وغیرہ وغیرہ۔پتہ نہیں
منافق کیا باتیں سوچتا ہوگا۔لیکن اس میں بھی وہ نا کام ہوتا ہے۔پھر جس وقت معاند اور
دشمن اسلام، اسلام کو مٹانے کے لئے حملہ آور ہوتا ہے۔مثلاً جس وقت کفار مکہ ایک
ہزار لشکر جرار کے ساتھ مدینہ پر حملہ آور ہوئے۔تو ان کے مقابلہ میں قریباً ایک تہائی
مسلمان تھے اور قریباً نہتے تھے۔مسلمانوں کے پاس کفار کے مقابلہ میں فوجی ساز
د سامان بھی بہت تھوڑا تھا۔اس وقت ایک منافق اس انتظار میں تھا کہ اب دشمن آ گیا
ہے۔چمکدار تلواریں ( سیوف ہندی اس وقت بڑی مشہور تھیں ) ان کے ہاتھ میں ہیں،
گھوڑے ہیں ، اونٹنیاں ہیں ، کھانے کا سامان ہے ، جتھہ ہے اتحاد ہے، مال و دولت ہے
اور ان کے مقابلہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ بالکل غریب پھٹے ہوئے
کپڑوں میں ٹوٹی ہوئی اور زنگ آلود تلواروں کے ساتھ کفار کے ساتھ کیا لڑیں گے۔آج
تو ان کے لئے (نعوذ باللہ ) موت کا دن ہے۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحہ 239-238)

آج 10 میں سے 10 باقی