افتتاحی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
259
سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثاث رحمہ اللہ تعالی کا فتاحی خطاب
کا
فرموده ۹ رنبوت ۱۳۵۲ بهش ۹ نومبر ۱۹۷۳ء بمقام احاطہ دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے بر موقع ۳۰ ویں مرکزی سالانہ اجتماع مجلس انصار
اللہ مرکز یہ ربوہ کی افتتاحی تقریر میں تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
خدام الاحمدیہ کے اجتماع کے موقع پر میں نے اپنے بچوں کے سامنے یہ مضمون بیان کیا تھا اور
اسی مضمون کو ایک دوسرے پیرا یہ میں ممبرات لجنہ اماء اللہ کے سامنے اور اطفال کے سامنے مختصراً
دوسرے رنگ میں بیان کیا۔اور وہ مضمون یہ تھا کہ پہلی وحی کے ساتھ شیطان سے انسان کی ایک جنگ
شروع ہوئی اور جیسا کہ پہلے نوشتوں میں بھی یہ خبر دی گئی تھی اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشادات بھی اسی طرف اشارہ کرتے ہیں۔شیطان سے عباد الرحمان کی یہ جنگ جو آدم سے شروع ہوئی
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔جب رب العالمین کی ربوبیت انسان کی تربیت کرتے ہوئے اُسے مختلف ادوار میں سے گزار کر
اُس مقام پر لے آئی جہاں رب العالمین کے جلوے نوع انسانی پر ایک جیسے ظاہر کئے جاسکتے تھے تو اُس
وقت رب العالمین کی طرف سے نوع انسانی کی ایک ہی وقت میں اجتماعی روحانی اور دیگر ترقیات کے لئے
ایک رحمت آسمانوں سے نازل ہوئی جسے قرآنِ عظیم نے رحمۃ للعالمین کہا ہے۔یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
وجود۔اور جیسا کہ بتایا گیا تھا بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عبادالرحمان کی شیطان اور شیطانی
گروہ اور شیطانی خیالات کے ساتھ ایک آخری جنگ کا آغاز ہو گیا۔بنگل بجا دیا گیا۔اعلان جنگ ہو
گیا۔اور یہ جنگ جو اُمتِ محمدیہ نے شیطانی طاقتوں اور ظلمات کی حکومت سے لڑنی تھی اسے آخری جنگ
کہا گیا۔
سبیل الرشاد جلد دوم
260
جنگ اور لڑائی میں فرق ہے۔مختلف محاذوں پر مختلف اوقات میں جو لڑی جاتی ہے وہ جنگ
کہلاتی ہے۔اور کسی ایک محاذ پر کسی ایک وقت میں جو معرکہ ہوا سے لڑائی کہتے ہیں۔انگریزٹی میں اس
کے لئے War اور Battle کے دو مختلف الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ شیطانی طاقتوں سے آخری جنگ شروع ہو گئی۔اور
چونکہ شیطان کو ہمیشہ کے لئے مغلوب کرنا تھا اور شیطان پر روحانی طاقتوں اور عبادالرحمان کا یہ غلبہ ہمیشہ کا
غلبہ تھا جس کے بعد تمام جنگیں جو بیرونی محاذ پر مذہبی طور پر لڑی جاتی ہیں وہ ختم ہو جانی تھیں اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے مقصود کا معراج تھا کہ نوع انسانی کو اُمتِ واحدہ بنا کر اللہ تعالیٰ کے
قدموں میں اکٹھا کر دیا جائے اس لئے عقلاً بھی اور بشاراتِ ربانی کے لحاظ سے بھی اس جنگ کی آخری
لڑائی آخری زمانہ کے لئے مقد تھی۔اور یہ آخری زمانہ وہ زمانہ ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے اُس فاتح جرنیل نے آنا تھا جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کے نام سے موسوم کیا اور مسیح کا
اُسے لقب دیا اور اپنے پیار کا اس رنگ میں اظہار کیا کہ امت محمدیہ کے کروڑوں کروڑ افراد میں سے کسی
کے ساتھ بھی اُس پیار کا اظہار نہیں کیا گیا۔اور وہ یہ کہ فرمایا کہ جب وہ آئے تو اُسے میرا سلام پہنچا دینا
یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سلامتی اور فتح کی دعائیں اُس کے ساتھ ہوں گی اور آپ نے یہ کہا کہ
”ہمارے مہدی کی یہ دو علامتیں ہیں۔اِنَّ لِمَهْدِينَا میں بڑے ہی پیار کا اظہار ہوتا ہے۔اور وہ اس
لئے کہ اس روحانی جرنیل نے شیطانی طاقتوں کے ساتھ وہ آخری جنگ فاتحانہ طور پر اور کامیابی کے
ساتھ لڑنی تھی کہ جو اُس جنگ کی آخری لڑائی تھی جس جنگ کی ابتداء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے ایک
رحمۃ للعالمین کی حیثیت سے شروع ہوئی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ایک وجود ہیں جو اعظم ہیں۔احسان کے میدان میں دیکھیں تو
آپ محسن اعظم ہیں۔علم سکھانے کے میدان میں دیکھیں تو آپ معلم اعظم ہیں۔دین کو از سرِ نو زندہ
کرنے اور اسے کمال تک پہنچانے کے نقطہ نگاہ سے دیکھیں تو آپ مسجد داعظم ہیں اور رحمت کے لحاظ سے
دیکھیں تو آپ رحمتہ للعالمین ہیں۔شریعت کے لحاظ سے دیکھیں تو آپ خاتم الانبیاء ہیں جن پر خاتم الکتب
کا نزول ہوا۔شیطان سے جنگوں کے لحاظ سے دیکھیں تو آپ وہ قائد اعظم اور جرنیل اعظم ہیں جنہوں نے
اپنی براہ راست نگرانی Direction اور ہدایت کے مطابق اپنی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اپنی روحانی
زندگی کے طفیل جو صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے۔اس آخری جنگ کی قیادت کرنی تھی اور جس کی
انتہا اُس لڑائی پر ہونی تھی جواب شروع ہو گئی جس کا تعلق مہدی معہود کے ساتھ تھا۔مہدی آگئے۔شیطان
ا
261
سبیل الرشاد جلد دوم
کے ساتھ اس جنگ کی آخری جھڑپ اور اس عظیم جنگ کی آخری لڑائی شروع ہو چکی۔اور یہ ایک حقیقت
ہے سوچنے والا دماغ اور علم رکھنے والا ذہن اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ یہ آخری لڑائی ہے۔اس جنگ
عظیم کی جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگ ہے اور جسے مہدی نے اور آپ کی جماعت نے لڑنا تھا۔اگر یہ
حقیقت ہے تو ہم جو مہدی کی طرف منسوب ہونے والے اور اپنے آپ کو شیطان سے اس آخری لڑائی
لڑنے والی فوج کے سپاہی گرداننے والے ہیں ہم پر کتنی عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اتنی عظیم
ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔اُسی طرح جس طرح طاغوتی طاقتوں کا
اکٹھے ہو کر اسلام پر حملہ آور ہونے کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔یہ جنگ آج سے کچھ عرصہ پہلے شروع ہوئی۔میں نے اپنے بچوں اطفال الاحمدیہ کو بھی اُس وقت جو میرے ذہن میں آیا تھا بتایا تھا کہ یہ
جنگ اُس وقت شروع ہوئی کہ جب دُنیا کی تمام شیطانی طاقتیں اسلام پر اس رنگ میں یلغار کر رہی تھیں
اور اسلام کی طرف سے مدافعت کا فقدان اس طور پر تھا کہ شیطانی طاقتوں کو یہ یقین ہو گیا کہ وہ کامیاب
ہوں گی۔اور اسلام کو ہمیشہ کے لئے مٹا دیا جائے گا۔چنانچہ ہمارے پاس اس قسم کے بیسیوں حوالے
موجود ہیں۔ان حوالوں کا تعلق مہدی معہود کی بعثت سے معا پہلے کے زمانہ سے ہے۔شیطانی طاقتوں نے
جو اسلام پر حملہ آور ہو رہی تھیں ایک طرف یہ کہا کہ وہ دن آنے والا ہے کہ جب ملک ہند میں ایک
مسلمان بھی باقی نہیں رہے گا۔اور اگر اس زمانہ میں کسی کے دل میں کبھی یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کسی مسلمان
کی شکل دیکھے تو اُس شخص کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔کیونکہ کو ئی مسلمان ہی نہیں رہے گا۔دوسری طرف ان طاقتوں نے یہ اعلان کیا کہ عنقریب بر اعظم افریقہ خداوند یسوع مسیح کی گود
میں ہوگا اور وہاں سے بشمول اسلام ہر دوسرا ازم (Ism) اور مذہب اور عقیدہ مٹا دیا جائے گا۔اور تیسری طرف انہوں نے یہ اعلان کیا کہ وہ وقت آ رہا ہے کہ جب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ
پر خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا لہرائے گا۔اسلام پر اس قسم کی یلغار تھی۔اتنا ز بر دست حملہ تھا اور ان کو
اسلام کا دفاع کرنے والا کوئی نظر نہیں آ رہا تھا۔اس لئے وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم کامیاب ہو جائیں گے۔اُس
وقت اُس نازک وقت میں خدا وند تعالیٰ نے جو اپنے دین کی حفاظت کرنے والا ہے اور جو محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کی طرف منسوب ہونے والوں کو کبھی لاوارث نہیں رہنے دیتا اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئی۔اور
مہدی معہود مبعوث ہو گئے اور اس طرح اس نازک وقت میں اس شخص نے جو ایک وقت میں اکیلا تھا
اسلام کے دفاع کا بیڑا اُٹھایا۔اور پہلے تن تنہا اور بعد میں اپنے گر د جمع ہونے والوں کی تربیت کر کے
ایک بہت ہی مختصر اور چھوٹا سا گروہ پیدا کیا۔پھر اس تربیت کے نتیجہ میں اس گروہ کی تعداد کو بڑھاتے
سبیل الرشاد جلد دوم
262
ہوئے ایک فوج تیار کی جو دشمنانِ اسلام کی اس زبر دست یلغار کے مقابلہ میں سینہ سپر ہوگئی اور دشمن کے
وار اُس نے اپنے سینے پر ہے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور وہ حملہ پسپا ہو چکا ہے۔وہی لوگ جو ۱۸۵۰ء
سے لے کر ۱۸۸۰ء کے زمانہ میں یہ کہتے تھے اور اعلان کرتے تھے اور دعویٰ کرتے تھے وہی حملہ آور لوگ
یہ ماننے پر مجبور ہوئے کہ افریقہ میں اگر وہ ایک عیسائی بناتے ہیں تو اُن کے مقابلہ میں جماعت احمد یہ نو
افراد کو اسلام میں داخل کرتی ہے وہی لوگ اس ملک ہند سے جہاں ایک مسلمان کو بھی دیکھنا اور برداشت
کرنا نہیں چاہتے تھے وہاں وہ ناکام ہوئے۔یہ واقعہ قسیم ہند سے پہلے ہی ہو گیا تھا۔ہندوستان اور
پاکستان میں یہ نظر آ رہا ہے کہ وہ لوگ نا کام ہوئے۔اور اُن کے ارادے خاک میں مل گئے۔اُن کی
پسپائی کے بعد ایک وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو للکارا۔اور فرمایا کہاں ہیں وہ پادری
جو چوراہوں پر کھڑے ہو کر یہ للکارتے تھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی معجزہ نہیں دکھایا۔اور آج
اُنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں میں سے ایک غلام کے ذریعہ اتنے معجزات دیکھے کہ اُس کے
مقابلہ میں آنے کے لئے وہ تیار نہیں۔اور اُن کی زبانیں گنگ ہوگئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
دنیا کو یہ بتایا کہ میرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ ایسی قوم تیار کر رہا ہے کہ یہ قوم جو اسلام کو دُنیا سے مٹانے کے
در پے تھی اُس قوم کے بچوں سے بھی بات کرتے ہوئے گھبرائے گی۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ افریقہ میں ہمارا ایک دس سال کا بچہ ایک اتوار کے روز ہاتھ میں
کچھ رسالے لئے کھڑا تھا۔اور جو کوئی اُس کے پاس سے گزرتا اور وہ ذہین بچہ اُس کے متعلق سمجھتا تھا کہ یہ
پڑھ سکتا ہے تو وہ اُس کے ہاتھ میں کوئی رسالہ یا کوئی پمفلٹ یا دو ورقہ یا کوئی کتاب دے دیتا تھا۔اُس
بچے کے اندازے کے مطابق ایک پڑھا لکھا بڑے اچھے لباس میں ملبوس بظا ہر کھا تا پیتا ادھیڑ عمر کا ایک شخص
اُس کے پاس سے گزرا اُس بچے نے ایک رسالہ اُس شخص کو دیا۔چلتے چلتے اُس شخص نے رسالہ پر سرسری
نگاہ ڈالی۔اور دس پندرہ قدم چلنے کے بعد واپس لوٹا۔اور اُس بچہ سے کہنے لگا کہ تمہیں معلوم نہیں میں
کیتھولک عیسائی ہوں اور ہمیں یہ ہدایت ہے کہ نہ کسی احمدی سے کوئی کتاب لینی ہے اور نہ اُس کی بات
سننی ہے۔پس وہ لوگ جو دنیا سے اسلام کو مٹانا چاہتے تھے وہ اپنی پہلی یلغار میں پسپا ہوئے۔اب وہ یہ
دعوی نہیں کر سکتے۔بعض چھوٹے چھوٹے علاقوں کے متعلق بعض دفعہ وہ یہ مہم سی بات کرتے ہیں کہ جی کچھ
کہ نہیں سکتے کہ عیسائیت کے پاس یہ علاقہ جائے گا یا اسلام کے پاس جائے گا۔لیکن اس قسم کے فقرے
بذات خود اعتراف شکست کے مترادف ہیں۔
263
سبیل الرشاد جلد دوم
بہر حال وہ حملہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فاتح اعظم ہونے کی حیثیت میں اور آپ
کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں مہدی معہود کے ذریعہ پسپا ہو گیا۔لیکن ہمارا کام یہاں ختم نہیں ہوا۔جماعت
احمدیہ کا قیام صرف دفاع کرنے کے لئے نہیں تھا۔جماعت احمدیہ کا قیام اُس زمانہ میں ہوا جس کے متعلق
کہا گیا تھا کہ مہدی کے ذریعہ شیطان کو آخری شکست دینے کے بعد نوع انسانی کو وحدت اقوامی میں
ملت واحدہ بنا کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیا جائے گا۔حملہ آور تو پسپا ہو چکا لیکن اب
ہماری روحانی اسلحہ کے ساتھ جارحانہ یلغار شروع ہو چکی ہے۔اور اُس وقت تک اس میں نہ کمی آئے گی نہ
کمی آنے دینی چاہئے جب تک یہ بشارت پوری نہ ہو جائے کہ ساری دنیا اسلام کی آغوش میں آ جائے۔اور ساری دنیا، مشرق و مغرب میں بسنے والے اور شمال اور جنوب میں رہنے والے بھی ، سفید فام بھی اور
گندمی رنگ والے بھی اور زرد رنگت والے بھی اور مور کی طرح خوبصورت رنگ والے افریقین بھی تمام
کے تمام بلا امتیاز رنگ و نسل و ملک و ملت خدائے واحد ویگانہ کی پرستش کرنے لگیں۔اور دُنیا سے شرک گئی
طور پر مٹا دیا جائے۔اور دہریت کا خاتمہ ہو جائے اور مختلف ISMS ، نظریات جو آج کل اِدھر اُدھر سر
نکالتے رہتے ہیں وہ سارے کے سارے نیست و نابود ہو جائیں ، اور صداقت پورے طور پر نوع انسانی پر
قابض ہو جائے۔اور اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ کا نور اور سراج منیر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور نوع انسانی
کو اپنی نورانی چادر میں اس طرح لپیٹ لے کہ ظلمت کا کوئی اندھیرا پہلو اُس کے اندر داخل نہ ہو سکے۔پس ہمارا کام شروع ہے اور آخری کامیابی تک چلتا چلا جائے گا۔اتنا عظیم کام ہم اُسی صورت
میں ظاہری حالات میں سر انجام دے سکتے ہیں۔جب اس کے لئے انتہائی کوشش کریں۔ویسے تو
اللہ تعالیٰ ہی کارساز ہے۔لیکن ہمارے اُوپر ذمہ داریاں ہیں اور تد بیر کرنے کا کام ہمارے سُپر د ہے۔آسمانوں سے فرشتوں کے نزول کے ساتھ تائیدات اور نصر تیں بھیجنے کا کام اللہ تعالیٰ کا ہے۔لیکن قربانیاں
دینا اور دین کی راہ میں تکالیف برداشت کرنا دین کی راہ میں اپنے اموال اور اوقات اور توجہ کو وقف کر
دینا اپنے علم کے ہر روشن پہلو کو دین کی خاطر وقف کر دینا یہ ہماری ذمہ داری ہے۔اور جو ہماری
ذمہ داری ہے۔وہ ہم نے نبھانی ہے۔اور یہ کام اُس وقت تک جاری رہنا ہے جب تک کہ اس لڑائی میں
آخری مورچہ فتح نہیں کر لیا جاتا۔اور اس کے بعد مسیح اور مہدی کے متعلق یہ جو بتایا گیا تھا کہ وہ جنگیں ختم
کر دے گا تو اُس کی ایک شرح یہ ہے کہ جب بیرونی محاذ پر دشمن کا خاتمہ ہو جائے گا تو جنگ ختم ہو جائے
گی۔کیونکہ دشمن ختم ہو گیا تو جنگ ختم ہو گئی۔اور یہ اس طرف اشارہ ہے کہ اسلام غالب آچکا ہو گا۔پھر
بیرونی محاذ پر کوئی جنگ نہیں ہو گی۔بہر حال یہ اُن باتوں کا خلاصہ ہے جو میں نے اپنے بچوں
264
سبیل الرشاد جلد دوم
اطفال الاحمدیہ اور بہنوں لجنہ اماءاللہ کے سامنے پچھلے ہفتہ اُن کے اجتماعات میں کیں۔اس وقت اس پس
منظر کے بعد جو میں نے ابھی آپ کو بتایا اور جس کا بتا نا ضروری تھا میں کچھ انتظامی باتیں کرنا چاہتا ہوں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر مہدی معہود کی جماعت نے شیطان کے ساتھ اتنی زبردست لڑائی
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ہو کر لڑنی ہے تو اُس جماعت کا کوئی حصہ کمزور نہیں ہونا چاہئے۔دیکھو! جب دُنیوی جنگیں لڑی جاتی ہیں تو اگر فوج کا میمنہ یا میسرہ یا بالفاظ دیگر فوج کا دایاں باز و یا بایاں
باز و کمزور ہو تو بڑا خطرہ ہوتا ہے کہ دشمن اُس کمزوری سے فائدہ اُٹھا کر گھیرے میں لینے کی کوئی تدبیر
کرے۔اور اس طرح بڑا ز بر دست نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔پس اس جنگ میں محاذ جنگ کا کوئی حصہ
بھی کمزور نہیں رہنا چاہئے۔اسے یہ جنگ برداشت نہیں کرتی۔نہ ہم اسے برداشت کرنے کے لئے تیار
ہیں۔اور اس الہی جماعت میں یہ خلیفہ وقت کا کام ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ کسی حصہ میں کمزوری نہ رہے۔میں نے اپنی بہنوں سے کہا مفلوج عورت جماعت احمدیہ کی اس مہم میں شریک نہیں ہو سکتی۔اور
اُس کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں رہے گا۔یا تو اپنا علاج کرو اور مفلوج نہ رہو۔اور اپنے خاوندوں اور
اپنے باپوں اور اپنے بھائیوں اور اپنے بیٹوں کے پہلو بہ پہلو شیطان کے خلاف اس آخری لڑائی میں حصہ
لو یا جماعت کو چھوڑ دو اور ہمارے پاس سے چلی جاؤ !!
میں نے اپنے بچوں سے کہا کہ کہانی لمبی ہے مختصر تمہیں سناتا ہوں۔یہ کہانی آدم سے شروع
ہوئی تھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کا اختتام ہوتا ہے۔یعنی شیطان سے آخری جنگ کی کہانی۔وہ جنگ
شروع ہو چکی تم یہ نعرے لگاؤ اور انہوں نے لگائے اور میں بڑا خوش ہوں کہ ہم شیطان سے یہ آخری جنگ
لڑیں گے۔اور کامیاب ہوں گے!!
پس بچے کا ذہن اگر اس صداقت کو قبول کرلے تو وہ اس کے لئے تیاری بھی کرے گا۔پھر وہ
خاموش نہیں بیٹھے گا۔ہر تیاری کے لئے تکالیف برداشت کرنی پڑتی ہیں۔پہلی جماعت جو علم کے میدان
میں سب سے چھوٹی جماعت ہے اُس میں کامیاب ہونے کے لئے بھی تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔اور جو او پر کی جماعتیں ہیں مثلا بی اے یا ایم اے یا ایم ایس سی یا دنیا دار لوگ جو دنیا کی خاطر پی ایچ ڈی
کرتے ہیں وہ بے حد محنت کرتے ہیں۔میں آکسفورڈ میں پڑھتا رہا ہوں۔وہاں اچھا پڑھنے والا وہ سمجھا
جاتا تھا جو دورانِ سال اوسطاً بارہ تیرہ گھنٹے روزانہ پڑھتا تھا۔اور درمیانہ درجہ میں پڑھنے والا وہ سمجھا
جاتا تھا کہ جس کی اوسط روزانہ 9 گھنٹے کے قریب ہوتی تھی۔اور نالائق طالب علم جس کے متعلق یہ کہا جاتا
تھا کہ پتہ نہیں یہاں کیا کرنے آ گیا ہے وہ ہوتا تھا جو اوسطاً صرف پانچ چھ گھنٹے روزانہ پڑھتا تھا۔میرا
۔265
سبیل الرشاد جلد دوم
خیال ہے کہ ہمارے ملک میں الا ما شاء اللہ اچھا طالب علم بھی اوسطاً سات آٹھ گھنٹے سے زیادہ روزانہ
نہیں پڑھتا۔لیکن اُن لوگوں نے دنیا میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھنا تھا وہ اس بنیادی صداقت کو سمجھ
گئے تھے کہ جب کوئی چیز حاصل کرنی ہو تو اس کے لئے تیاری کرنی پڑتی ہے۔اور ہر تیاری محنت طلب
اور تکلیف میں ڈالنے والی ہوتی ہے۔اور اُس تکلیف کی برداشت کے بعد انسان کو کامیابی حاصل
ہوتی ہے۔پہلے زمانہ میں ہمارے بزرگ بھائیوں نے تلوار کے ساتھ اسلام کی جو جنگیں لڑیں اس لئے کہ
تلوار نیام میں سے مسلمانوں کی گردنیں اڑانے کے لئے نکلی تھی۔اللہ تعالیٰ نے اُسی تلوار کے ساتھ کفار کی
گردنیں اڑا دیں۔اُس زمانہ کے حالات تھے۔اللہ تعالیٰ کی مصلحت یہی تھی۔نکھد تلوار ، ٹوٹی پھوٹی تلوار
جس کا لوہا بھی درست نہیں تھا۔غریب لوگ Under nourished ، جن کو کھانے کے لئے بھی پوری
طرح نہیں ملتا تھا۔اُن کے جسم بھی اُتنے مضبوط نہیں تھے جتنے کہ مقابلہ کے قیصر وکسریٰ کے پہلوانوں کے
جسم تھے۔اور حالت یہ تھی کہ خلافتِ اولی کے زمانہ میں کسری یا قیصر کے ساتھ جو جنگیں ہوئی تھیں تو تعداد
میں اسلامی فوج اور کسری یا قیصر کی فوج میں اتنا فرق تھا کہ کسری یا قیصر کی افواج کے سپہ سالار ہر گھنٹے دو
گھنٹے بعد لڑ نے والی فوج کو پیچھے ہٹا لیتے تھے اور ایک تازہ دم فوج اگلی صف میں بھیجتے تھے۔مسلمانوں کی
تعداد اتنی کم تھی کہ ایک ہی صف آگے تھی۔اس لئے پیچھے ہٹانے یا تازہ دم صف آگے بھیجنے کا سوال نہیں
تھا۔ایک سپاہی صبح تلوار چلانی شروع کرتا تھا اور جب تک شام کے اندھیرے یا شام کا جھٹپٹا پھر تلوار کو
نیام میں نہیں لے جاتا تھا۔اُس وقت تک
وہ تلوار چلاتا تھا۔آپ کوئی سوئی لے کر کسی جھاڑی کے اوپر
مارنا شروع کریں۔پانچ منٹ کے بعد آپ کے بازو شل ہو جائیں گے۔انہوں نے ہاں انہی غریب اور
کمزور جسموں اور ناقص ہتھیار والوں نے کہیں تو مشقت کی۔دعائیں کیں۔دعا بھی ایک تدبیر ہے۔تلوار
چلانے کی تربیت حاصل کی۔اُن کو معلوم تھا کہ دشمن ہمارے مقابلہ میں ایک گھنٹہ بعد تازہ دم فوج لے
آئے گا۔لیکن ہمارے پاس اتنی تعداد نہیں کہ ہماری اگلی صف پیچھے چلی جائے اور پچھلی آگے آ جائے۔اس کے لئے اُنہوں نے تیاری کی کتنی تیاری اُنہوں نے کی ہوگی۔اُن کے بچوں کو دیکھو! یہاں تک
میں نے تاریخ میں خود پڑھا ہے کہ بھائی بھائی کے سر پر سیب رکھ کر تیر کے ساتھ اُس سیب کو اُڑا دیتا تھا۔اور اُسے پتہ تھا کہ کوئی خطرہ کی بات نہیں۔میرا نشانہ اتنا عمدہ ہے کہ خطا نہیں جائے گا۔چھوٹے بچوں نے
یہاں تک تربیت حاصل کرنے کی طرف توجہ دی۔میں اس سے کوئی اور استدلال نہیں کر رہا صرف یہی
استدلال کرنا چاہتا ہوں کہ تربیت کے حصول میں اُنہیں اتنا شغف تھا کہ وہ اُس عمر میں میدانِ جنگ میں
سبیل الرشاد جلد دوم
266
جانے کے اہل نہیں تھے لیکن نشانہ بازی میں اور تلوار چلانے میں وہ بہت آگے تھے۔اُس وقت اسلام کے
پاس جو اصل اسلحہ تھا وہ اسلام کی اندرونی خوبیاں اور اُس کا حُسن اور اُس کا نو ر تھا۔لیکن دشمن نے مجبور کیا
اور تلوار نکال لی۔اور تلوار کا مقابلہ مجبوراً تلوار سے کرنا پڑا۔پھر بھی اسلام نے کہا کہ ہے تو یہ ایک ذیلی چیز
لیکن اس میں بھی تو مجھے شکست نہیں دے سکتا۔اُن کے دلوں میں یہ عزم تھا۔اس لئے کہ وہ جانتے تھے کہ شیطان کے ساتھ جنگ کی ابتداء ہو
چکی اُنہوں نے ایک Pattern۔۔۔خاکہ۔۔۔بنانا ہوتا ہے پہلی لڑائیاں بعد میں لڑی جانے والی
لڑائیوں کا ایک خاکہ تجویز کرتی ہیں۔اگر پہلی لڑائیوں میں پسپائی ہو جائے تو بعد میں بعض دفعہ صفیں بھی
درست نہیں کی جاسکتیں۔اب بھی ان جنگوں میں ایسا ہی ہوا۔جرمنی نے دوسری جنگ عظیم میں ایک
چھوٹے سے حصہ میں اس طرح یلغار کی کہ سینکڑوں میل اندر چلا گیا۔اور انگریز جیسی سلطنت جس کی زبان
British
Empire کہتے ہوئے تھکتی نہ تھی اُن کو ڈنکرک جیسی مصیبت کا سامنا کرنا پڑا۔پس پہلی جنگوں کی
بڑی اہمیت ہوتی ہے۔وہ جنگ جو چودہ سو سال پر پھیلی ہوئی تھی اُس جنگ کی پہلی لڑائیاں بہت زیادہ
اہمیت رکھتی ہیں۔دنیا کی کوئی مثال اِس کو نمایاں نہیں کر سکتی۔اور قرونِ اولیٰ میں مسلمانوں نے دوفتم کی
جنگ لڑی۔اصل جنگ جو قرآن کریم کے روحانی اسلحہ کے ذریعہ تھی وہ بھی لڑی گئی۔اور جو تلوار کی جنگ
تھی وہ بھی لڑی گئی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہمارے ایک محبوب جرنیل خالد بن ولیڈ آئے۔آپ اُن
کے خطبے پڑھیں۔اس طرح معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی بہت بڑا عالم خطبے دے رہا ہے۔اسلام کی رُوح
اُن کے اندر گڑی ہوئی تھی۔ان کے اندر سے جو نکلتا تھا وہ خالص اسلام تھا۔معلوم ہوتا ہے انہیں ایک جگہ
قیصر کے ساتھ مقابلہ میں یہ معلوم ہوا کہ بہت زیادہ فرق اسلامی فوج اور دشمن کی فوج میں تھا۔دشمن کی فوج
کئی لاکھ تھی۔اور اسلامی فوج تمہیں چالیس ہزار تھی۔اس موقعہ پر حضرت خالد بن ولیڈ نے ایک طویل خطبہ
دیا۔اُس میں اُنہوں نے یہی کہا کہ جیت یا ہار کا انحصار سپاہ کی تعداد یا ہتھیاروں کی برتری پر نہیں ہوا
کرتا۔بلکہ خدا تعالیٰ کے منشاء پر ہوتا ہے۔اس لئے تم گھبراؤ نہیں۔خدا کا وعدہ ہے کہ تم جیتو گے۔اور وہ
جیتے۔کسری کے مقابلہ میں بھی بہت تھوڑی تعداد تھی۔چودہ ہزار کی فوج لے کر اُن کو پہلے مدافعت کرنا
پڑی اور پھر حملہ بھی کرنا پڑا۔اور ہر جنگ میں جو دو تین دن کے بعد ہوتی تھی چالیس پچاس یا بعض
اوقات ساٹھ ستر ہزار کی تعداد میں تازہ دم ایرانی فوج مقابلہ میں آئی تھی۔اور یہ وہی پرانے تھکے ہوئے
سپاہی ، ان میں سے بھی کچھ زخمی اور کچھ شہید ہو جاتے تھے۔حضرت خالد بن ولیڈ نے حضرت ابوبکر
سبیل الرشاد جلد دوم
267
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کمک کے لئے درخواست کی تو آپ نے صرف ایک آدمی کی کمک بھیجی۔اس کی تفصیل
لمبی ہے پہلے بعض دفعہ میں بتا چکا ہوں۔بہر حال یہ فوج دنیا کی نگاہ میں معمولی حیثیت کی تھی۔لیکن اُن کے
دل خدا تعالیٰ کے یقین سے اس قدر بھرے ہوئے تھے کہ دشمن کو اُنہوں نے یہ پیغام بھیجا کہ ہم سے لڑنے
کی غلطی مت کرو تو بہت اچھا ہے۔کیونکہ جتنا پیار تمہیں اس زندگی اور اس زندگی کے عیش سے ہے اُس
سے زیادہ پیار ہم موت اور جنت کی نعماء سے کرتے ہیں۔ایک مٹھی بھر فوج اتنے زبر دست دشمن کے
مقابلہ میں اُسے یہ نصیحت کرتی ہے۔اُن کے سپہ سالار کو ایک ایک لاکھ روپے کے ہیرے جڑے ہوئی
ٹوپی پہننے کی اجازت تھی۔جو اُن کو انعام میں ملتی تھی۔یہ بڑے منجھے ہوئے جرنیل ہوتے تھے۔جو مقابلہ
میں آئے تھے۔اور اُن کے مقابلہ میں ایک چھوٹی سی فوج ، صحراء میں سے نکلی۔اُس محسن اعظم و معلم اعظم
اور اُس رحمت للعالمین نے اُن کے اندر ایک عظیم تبدیلی پیدا کر دی تھی کہ وہ اپنی حقیقت کو پہچاننے لگے
تھے۔پس اس دور کی اس عظیم جنگ کو اگر ہم نے کامیابی کے ساتھ لڑنا ہے تو ہمارا کوئی پہلو بھی کمزور
نہیں ہونا چاہئے۔نہ ہمارے انصار کمزور ہونے چاہئیں نہ ہمارے خدام کمزور ہونے چاہئیں۔نہ ہمارے
اطفال کمزور ہونے چاہئیں۔نہ ہماری ناصرات کمزور ہونی چاہئیں۔اور نہ ہماری لجنہ کی ممبرات کمزور
ہونی چاہئے۔مجھے انصار اللہ میں ایک کمزوری نظر آئی ہے۔میں نے کہا تھا کہ آج کی یہ ساری باتیں دراصل
پس منظر ہیں۔آج میں کچھ انتظامی باتیں کرنا چاہتا ہوں۔وہ باتیں میں مختصر ا کروں گا۔کیونکہ اُن کا تعلق
عمل کے ساتھ ہے۔پھر خود ہی وہ باتیں ابتدائی ادوار میں سے گزر کر unfold۔منکشف ہوتی رہیں گی۔اور پھیل جائیں گی۔اور میں اُمید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اُن کے اچھے نتا ئج نکلیں۔انصار اللہ کی عمر ہم نے چالیس سال سے اوپر رکھی ہے۔ہمارے عہدے دار بالعموم بڑی عمر کے
ہیں۔اور ہونا بھی ایسا ہی چاہئے۔وہ تجربہ کار اور پڑھے لکھے ہیں۔جماعت کے پرانے سپاہی ہیں۔لیکن
بعض کام ایسے ہیں جن کا کم و بیش تعلق نسبتاً چھوٹی عمر سے بھی ہے۔مثلاً جب میں نے خدام سے یہ کہا اور
خوشی کی بات یہ ہے کہ اُس میں ہمارے بچے بھی شامل ہوئے۔خدام سے میں نے یہ کہا کہ سائیکل چلانا
سیکھو اور اتنی مشق کرو کہ ایک دن میں بغیر سُلا دینے والی تھکاوٹ کے تم سومیل سائیکل سفر کر لو۔خدام کا
رد عمل بڑا پیارا ہوا۔اور میں اُن کے اِس رد عمل سے بڑا خوش ہوں اور ان کے لئے ہر آن دُعا گو ہوں
کہ اللہ تعالیٰ اُن کے اخلاص میں اور اُن کی قوتوں میں برکت ڈالے۔خدام کراچی سے سائیکلوں پر
سبیل الرشاد جلد دوم
268
آئے۔حیدر آباد سے آئے۔پھر تھر پارکر سے بھی آئے جو حیدر آباد کے پرلے سرے پر ہے۔جہاں
ہماری زمینیں ہیں۔کوئی ۴۹ کا ایک گروپ وہاں سے آیا۔اور کچھ راستہ میں ان سے ملے۔یہ لوگ اسی
توے میل روزانہ کا فاصلہ طے کرتے ہوئے۔گویا چھلانگیں لگاتے یہاں پہنچ گئے۔جب میں نے انصار سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں بھی سائیکل چلانے کی مشق کرنی
چاہئے۔تو ہمارا جو۵ ۷ سال کا عہدیدار ہے وہ تو سوچے گا کہ میں اتنا سائیکل کیسے چلا سکتا ہوں وہ صیح سوچے گا کہ
۷۵ سال کی عمر میں سو میل روزانہ سائیکل نہیں چلایا جا سکتا۔لیکن خالی وہ یہ نہیں سوچتا کہ میں نہیں چلا سکتا
بلکہ اس سے وہ یہ نتیجہ نکالتا ہے کہ انصار اللہ کا یہ کام نہیں۔اور یہ نہیں سوچتا کہ جس وقت ایک صاحب
عزم و ہمت احمدی انتالیس سال کی عمر میں اور چالیسویں سال میں سو میل سائیکل چلا سکتا ہے تو وہی شخص
ایک سال کے بعد انصار اللہ میں داخل ہو کر سو میل سائیکل کیسے نہیں چلا سکتا۔یقیناً چلا سکتا ہے۔پس اسی
لئے ایک تجویز میرے ذہن میں یہ آئی ہے کہ آج میں انصار اللہ کی دو صفیں مقرر کرتا ہوں۔اُن کی صف اول تو بزرگوں کی صف ہے۔کیونکہ اُن کا زیادہ تر کام اسی نوعیت کا ہے۔لیکن انصار اللہ کی ایک صف دوم ہوگی۔جس کی عمر ۴۰ سے ۵۵ سال کی ہوگی۔میں اس سوچ
میں تھا۔بعض سے مشورہ کیا۔تو اُنہوں نے یہ مشورہ دیا کہ ۵۵ سال کا کون سا بوڑھا ہو جاتا ہے۔احمدی تو
۵۵ سال میں بوڑھا نہیں ہوتا۔الا ماشاء اللہ۔بیماریاں بھی انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔پس ۴۰ سال
سے ۵۵ سال کی عمر تک کی صف دوم اور ۵۵ سال سے زائد کی صفِ اوّل، یہ دو صفیں ہو جائیں گی۔اور
انصار اللہ میں صدر مجلس انصار اللہ کے ساتھ ایک نائب صدر مجلس انصار اللہ ہوگا جس کی عمر ۴۰ سے ۴۷
سال کے درمیان ہونی چاہئے۔یعنی وہ اپنی عمر کے درمیان میں کہیں کھڑا ہونا چاہئے تا کہ وہ کم عمر اور بڑی
عمر والوں دونوں کو سنبھال سکے۔اب اس وقت صرف صدر مجلس انصار اللہ ہیں۔اس وقت کے بعد اور
اسی اجتماع میں اُس نائب صدر کا انتخاب ہوگا۔جس میں حصہ لینے والے صرف وہ انصار ہوں گے جن کی
عمر ۴۰ سے ۵۵ سال کے درمیان ہے۔اور ایک مجلس انصار اللہ کے مستعد ممبر کو نا ئب صدر مجلس انصار اللہ
منتخب کرو۔اور دعائیں کرو۔اور میری بھی دُعا ہو گی کہ اللہ تعالیٰ اُسے اتنی ہمت عطا کرے کہ وہ اُن
کاموں میں بھی جن کا بظاہر زیادہ تعلق خدام الاحمدیہ کی عمر سے ہے۔انصار اللہ کو پیچھے نہ رہنے دے۔اور
اپنی انتہائی کوشش کرے۔پھر ایک وقت میں یہ درست ہے کہ انسان اپنی عمر کے لحاظ سے قانونِ قدرت
کے مطابق بعض کا م نہیں کر سکتا۔قانونِ قدرت اور خدا تعالیٰ کی حکمتوں سے نہ ہم نے جنگ کرنی ہے نہ ہم
ایسا سوچ سکتے ہیں۔لیکن جب تک ہم انصار میں آنے کے بعد بھی اس قسم کے کام کر سکتے ہیں اُس وقت
269
سبیل الرشاد جلد دوم
تک ہمیں کرنے چاہئیں۔چونکہ کوئی کمزوری بھی کسی جہت اور پہلو سے ہم برداشت نہیں کر سکتے۔اور اس
کے ساتھ ہی اطفال الاحمدیہ کے نظام میں بھی ایک ترمیم کا اعلان کرتا ہوں۔اطفال الاحمدیہ کی بھی دو صفیں
ہوں گی۔ایک طفل کی عمر غالبا ۷ سال ہے۔سات سال سے لے کر بارہ سال تک اُن کی صف دوم ہو گی۔اور تیرہ چودہ اور پندرہ سال،
ان تین سال کی عمر کے اطفال کی صف اوّل ہو گی۔کیونکہ یہ ایسی عمر ہے جس میں (سارے بچے تو نہیں )
بعض بچے جسمانی مشقت اتنی ہی اُٹھا سکتے ہیں جتنی خدام اُٹھا سکتے ہیں۔مثلاً جو سائیکل سوار قافلہ نبی سر روڈ
(سندھ) سے آیا وہ قافلہ کافی بڑا تھا۔اُس میں دو اطفال تھے۔جو ۹۰ یا سومیل روزانہ طے کر کے وہاں
سے یہاں پہنچے۔اور اس قسم کے ہزاروں اطفال ہو سکتے ہیں۔اس کی مثال پہلے زمانہ میں ملتی ہے۔ایک
جنگ میں اُس زمانہ کے دو اطفال فوج میں شامل تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب جائزہ لیا تو
فرمایا کہ تم دونوں جنگ میں شامل نہیں ہو سکتے۔اُنہوں نے کہا ہم نے شامل ہونا ہے۔آپ نے کوئی
امتحان لیا۔اس میں ایک طفل کامیاب ہو گیا۔آپ نے اُسے شامل کر لیا۔تو دوسرے نے کہا یا رسول اللہ !
میں نے بھی شامل ہونا ہے۔آپ نے کہا تم چھوٹے ہو تم شامل نہیں ہو سکتے۔اُس نے کہا میری اس سے
گشتی کرا لیں۔اس طرح وہ بھی شامل ہو گیا۔پس اس قسم کے اطفال بھی ہیں جو مشقت برداشت کرنے میں بہت باہمت ہیں۔سائیکل چلانے
کی مہم بھی تربیت کا ایک حصہ ہے۔اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ان میں سے بعض ، سمجھداروں کے
سامنے آگئے اور انہیں معلوم ہو گیا۔پس یہ مہم بے فائدہ اور بغیر مصلحت کے نہیں تھی۔لیکن جیسا کہ میں نے
انگلستان میں بھی کہا تھا کہ غلیلیں رکھو۔اور مصلحت نہ پوچھو۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
الامامُ جُنَّةٌ يُقْتَلُ مِن وَرَائِهِ۔جو امام کہتا ہے اُس کو ماننا ہے۔اُس کے پیچھے کھڑے ہو کر تم نے لڑنا
ہے۔مصلحتیں نہیں پوچھنی۔اس میں یہ بھی اشارہ ہے۔بس مصلحتیں نہ پوچھیں۔میں اب یہ اعلان کرتا
ہوں کہ مجھے انصار میں سے ہیں ہزار سائیکل سوار چاہئیں۔میں نے کہا ہے کہ مجھے ایک لاکھ احمدی سائیکل
سوار چاہئیں۔میں ان کو احمدی سائیکل کہتا ہوں۔جس سائیکل پر احمدی سوار ہے وہ سائیکل بھی احمدی
ہے۔اُس کی نیت وہی ہے نا ! جو اُس کے سوار کی ہے۔پس مجھے انصار اللہ میں سے ۲۰ ہزار سائیکل چاہئیں اور اطفال میں سے دس ہزار سائیکل
چاہئیں۔اور ستر ہزار خدام میں سے چاہئیں۔اس مرتبہ یہ پہلا تجربہ تھا۔اور قریباً سات سوسائیکل سوار
ربوہ سے باہر کے خدام اپنے اجتماع میں شامل ہوئے۔ہم نے جو یہاں جائزہ لیا ہوا ہے اُس کے مطابق
سبیل الرشاد جلد دوم
270
ساڑھے سات سوسائیکل ربوہ کے خدام کے پاس ہیں۔گویار بوہ میں اُس دن کل چودہ سو خدام سائیکل
موجود تھے۔اور آج جو مجھے رپورٹ ملی ہے اس کے مطابق شاید اکتیس انصار سائیکل کے ذریعہ اپنے
اجتماع میں شامل ہونے کے لئے ربوہ کے باہر سے آئے ہیں۔تاہم یہ کوئی کمزوری نہیں کیونکہ اس کے
لئے انہیں نہ تو تحریک کی گئی اور نہ تیاری کروائی گئی۔بہر حال اب آئندہ کے لئے میں بتا رہا ہوں کہ میں
ہزار انصار سائیکل سوار ، دس ہزار اطفال سائیکل سوار اور ستر ہزار خدام سائیکل سوار سات سال کے اندر
اندر جتنی جلدی ہو سکے مجھے چاہئیں۔آپ کوشش کرتے چلے جائیں۔اب سائیکل کی قیمت چار سو روپے
سے او پر ہوگئی ہے۔ایک لاکھ سائیکل کا مطلب ہے چار کروڑ روپے۔یہ بہت بڑا خرچ ہے۔پس جولوگ
نیا سائیکل نہیں خرید سکتے وہ سکینڈ ہینڈ لے لیں۔جب میں آکسفورڈ میں داخل ہوا تو کئی دوستوں نے کہا کہ سائیکل پر سوار ہو کر باہر ڈور سیر کو جایا
کریں گے۔میں نے کہا میرے پاس تو سائیکل نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سائیکل کا یہاں تو کوئی مسئلہ
ہی نہیں ہے۔ایک طالب علم نیا خریدتا ہے۔جب جاتا ہے تو کسی کو دے جاتا ہے۔پھر وہ بعد میں آنے
والے کو دے جاتا ہے۔اس طرح سائیکل طالبعلموں کی کئی نسلیں گزار کر بھی یہاں موجود ہیں۔میں نے کہا بڑی اچھی بات ہے چنانچہ اُس زمانہ میں جب پونڈ کی قیمت گیارہ روپے کے برابر تھی میں نے
چھپیں شلنگ یعنی چودہ روپے کا ایک سائیکل خریدا۔وہ بڑا پرانا تھا۔لیکن میرے کام کا تھا۔جب ہم نے
جانا ہوتا تھا تو اُس پرانے سائیکل پر بیٹھ کر باہر چلے جاتے تھے۔پندرہ بیس یا تمیں میل تک اتوار کے دن
سیر کر آتے تھے۔ورزش بھی ہو جاتی تھی۔پس ضروری نہیں کہ نئے سائیکل ہی لئے جائیں۔ہاں جو نئے
لے سکتے ہیں وہ ضرور نئے لیں۔جو نئے نہیں لے سکتے اُن کو اگر کہیں سے بیس روپے کا سائیکل بھی ٹوٹا پھوٹا
مل جائے تو لے لیں اور اسے ٹھیک کریں۔تھوڑے سے پرزے اُس کے اندر ڈال لیں اور اُسے قابل
استعمال بنالیں۔میں نے مشاورت پر مجلس شوری کو کہا تھا کہ میں اُس ضلع کو جو خدام الاحمدیہ کی نگرانی میں
اپنے ضلع میں سائیکل سواروں کے وفود بھیج کر ہر شہر اور قصبہ اور چھوٹے گاؤں سے ملاپ کرے ایک ہزار
رو پیدا نعام دوں گا۔اس میں ہمارے نقطہ نگاہ سے جو بڑی حکمت ہے وہ یہ ہے کہ اگر ہمارا دعویٰ تو یہ ہو کہ ہم اُس
امت کے زندہ رکن ہیں جن کو خدا نے اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کہا۔یعنی دنیا کی بھلائی کے لئے جنہیں پیدا کیا
گیا ہے۔اور حال ہمارا یہ ہو کہ اپنے ضلع کے گاؤں کے اقتصادی حالات اور وہاں کے لوگوں کی تکالیف
سے بے خبر ہوں تو أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ہونے کا دعویٰ ہم کس طرح کر سکتے ہیں۔کہ ہم اُس اُمت کے زندہ