افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

سبیل الرشاد جلد دوم
271
رکن ہیں۔صرف اُس کی طرف منسوب نہیں ہوتے بلکہ ہمارے اندر ایک اسلامی رُوح پائی جاتی ہے۔پس میں نے اعلان کیا کہ جو ضلع اپنے ماحول کے اندر اس طرح ملاپ کرے گا میں اُسے ایک ہزار روپیہ
انعام دوں گا۔چھ ماہ کے اندر سر گودھا نے سائیکل سوار وفود بھیج کر جن میں سے بعض وفود میں انصار بھی شامل
تھے۔اپنے ضلع کے ایک ہزار اسی کے قریب گاؤوں میں سے ایک ہزار انتالیس گاؤوں کے ساتھ ملاپ کیا۔لیکن ، سیالکوٹ کے انصار یہاں بیٹھے ہیں نا ؟ سیالکوٹ اس معاملہ میں بڑا پیچھے رہا ہے۔حالانکہ وہاں بہت سی جماعتیں ہیں۔اُنہوں نے توجہ ہی نہیں کی۔سیالکوٹ ان ضلعوں میں سے ہے جہاں
بڑی جماعتیں ہیں۔اور جنہوں نے اس امر کی طرف سب سے کم توجہ کی۔مجھے بڑی شرم آئی کیونکہ
سیالکوٹ کے بہت سے دوستوں کے ساتھ میرے ذاتی تعلقات بھی ہیں۔میں وہاں گیا بھی ہوں۔بلکہ
مجھے پھر خیال آیا کہ شاید میرا قصور ہو۔اور میری غفلت اور کوتا ہی ہو۔پاکستان بننے کے بعد سیالکوٹ ایک
طرف پڑ گیا۔جو ہمارے عام سفر کے دوران راستے میں نہیں آتا۔تو میں نے سوچا کہ اگر مناسب جگہیں
تلاش کی جائیں ( جو میں کروں گا ) اور میں ایک آدھ دن کے لئے سال میں دو تین مرتبہ جاتا رہوں اور
وہاں دوستوں سے ملوں اُن سے پیار کروں۔پیار سے اُنہیں سمجھاؤں کہ تمہارے اوپر یہ ذمہ داریاں
ہیں۔انہیں نبھاؤ۔ستی نہ کرو۔آپس کی لڑائیاں چھوڑ دو۔جھگڑے ختم کرو۔اپنی پوری توجہ اپنے مقصود کی
طرف کرو۔اور یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں تمہاری راہ کا کا نشانہ بنیں۔پھر اللہ تعالیٰ فضل کرے تو ان کے اندر
بھی وہ زندگی پیدا ہو جائے گی۔زندہ تو وہ ہیں۔کوئی احمدی سوائے منافق کے مردہ نہیں۔سو وہ جماعتیں
زندہ تو ہیں مگر سوئی ہوئی ہیں۔ان کو بیدار کرنا ضروری ہے۔اس کے لئے کوشش کریں گے۔لیکن اس وقت
میں اُن تمام اضلاع کو توجہ دلاتا ہوں جنہوں نے اس طرف پوری توجہ نہیں دی کہ یہ تو سالانہ مقابلہ ہے اور
اگلے سال کا ایک ہزار روپے کا انعام اُس ضلع کو ملے گا ؟؟ اگلے سال کی کوششوں میں جو اول آئے گا۔اُس کا وقت میں نے مستقل طور پر اب پندرہ ستمبر رکھ دیا ہے۔پندرہ ستمبر تک رپورٹیں آنی چاہئیں۔اور پھر
یہاں جائزہ لے کر انعام کا فیصلہ ہو جائے گا۔اگر اس نسبت سے بھی بیس فیصد تعداد ان سائیکل سوار وفود
میں انصار کی ہوگی اور جو ضلع اول آیا ہے مثلاً اگر سو (۱۰۰) وفود سائیکل سواروں کے باہر گئے تو بیس فیصد
انصار بھی گئے ہیں تو پھر میں انعام انصار اللہ کے اجتماع میں دیا کروں گا۔اور اگر خدام الاحمدیہ نے آپ کو
آگے نکلنے نہیں دیا یا آپ کو وہ پوری طرح بیدار
نہیں کر سکے تو پھر انعام خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں دیا
جائے گا۔ممکن ہے اس میں کوئی تبدیلی ہو۔لیکن فی الحال میں یہی اعلان کرتا ہوں۔اب جس ضلع کے ہر گاؤں کے متعلق آپ کا کوئی نہ کوئی احمدی واقف ہونا چاہئے۔ایک گاؤں

سبیل الرشاد جلد دوم
272
ہے۔اُس میں ایک مریضہ پڑی ہے۔اُس کا علاج کرنے والا کوئی نہیں۔ایک گاؤں ہے اُس میں ایک
خاندان رات کو بھو کا سویا ہے اُس کو روٹی دینے والا کوئی نہیں۔ہمیں خدا نے اس لئے پیدا کیا ہے کہ ہم
الناس کی تمام ضروریات اپنی طاقت کے مطابق پوری کرنے کی کوشش کریں۔احمدی یہ دعویٰ تو نہیں کر
سکتا کہ وہ اس قابل ہے کہ دنیا کی تمام ضروریات پوری کر دے۔لیکن احمدی کو دنیا کے سامنے یہ نمونہ پیش
کرنا چاہئے کہ اپنی طاقت کے مطابق جتنا وہ کر سکتا تھا اُتنا کر دیا۔اور اُس میں اُس نے غفلت اور کوتا ہی
نہیں برتی۔ایک غفلت اور کوتا ہی وہ ہے کہ آپ کے علم میں کوئی ضرورت مند ہے اور آپ نے اُس کی
ضرورت پوری نہیں کی۔ایک غفلت اور کوتا ہی یہ ہے کہ آپ نے یہ کوشش ہی نہیں کی کہ معلوم کریں کہ
ضرورت مند کون ہے۔یہ بھی ایک قسم کی غفلت اور کوتا ہی ہے۔اور اتنا بڑا علاقہ یعنی سارا ملک ہے۔اب
سیالکوٹ میں غالباً دو ہزار نو سو سے اوپر گاؤں ہیں۔سرگودھا میں چک بندی ہوئی تھی وہاں ڈیرے گاؤں
کے ساتھ ہی منسلک ہیں۔ان کو ہم گاؤں نہیں کہتے۔وہاں گاؤں کی تعداد قریباً ایک ہزار اناسی ہے۔یہ
فرق ہے۔یہ تعداد ایک ایک ضلع کی ہے۔لیکن سارے پاکستان میں جتنے گاؤں ہیں ہر گاؤں میں ملاپ
کرنا ان سے پیار کرنا۔یہ آپ کا کام ہے۔میں نے سائیکل سواروں سے کہا ہے کہ تم ہمارے منا ظر کی
حیثیت سے نہیں جاؤ۔تم اُس احمدی کی حیثیت سے وہاں جاؤ جس نے اپنا اچھا نمونہ دکھانا ہے۔اُن سے
ملو۔اُن سے باتیں کرو۔اُن سے کہو کہ ہمارے شہر میں آؤ۔تو اگر تمہیں اس وجہ سے کہ انجان ہو۔شہر کا پتہ
نہیں تو ہمارے پاس آ جاؤ۔یہ ہمارا پتہ ہے اور ہم وہاں تمہارا کام کریں گے تمہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچے
گی۔تم وہاں ہمارے مہمان ٹھہر و۔اس قسم کی دعوت اُنہیں دو۔پس جتنی طاقت ہے اتنا تو کرو۔اطِيعُوا اللهَ وَالرَّسُولَ اس میں جہاں یہ بتایا گیا ہے۔کہ وسعت سے زیادہ خدا تعالی بوجھ نہیں ڈالتا
وہاں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ جتنی طاقت ہے اگر اُس سے کم بوجھ اُٹھاؤ گے۔تو خدا تعالیٰ کی گرفت
میں تم آ جاؤ گے۔سائیکل کے ذریعہ اپنے ماحول میں سے ملاپ ایک بڑی فائدہ مند چیز ہے۔میں بتا رہا
ہوں کہ بعض مصلحتیں ہیں جو بتائی نہیں جاتیں۔جب وقت آئے گا تو بتا دیں گے۔ایک مصلحت یہ ہے کہ
ہمارا یہ دعوئی ہے اور یہ جو شیطان کے خلاف اس جنگ کی آخری لڑائی لڑی جا رہی ہے۔اُس کا تقاضا یہی
ہے۔اگر ہم نے نوع انسانی کو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہے تو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے
پیار کی جھلکیاں اُن تک پہنچنا چاہئیں۔اور اس کی لذت اُن کو ملنی چاہئے تب وہ آئیں گے ورنہ اُن کو کیا
دیپی۔وہ کچھ جانتے ہی نہیں نہ اسلام کا اُن کو پتہ نہ خدا تعالیٰ کا پتہ نہ اس کی صفات کی خبر نہ اسلام کے
حسن کا پتہ نہ اُس کے نور کی چمک اُنہوں نے دیکھی۔نہ اُس کے فائدوں سے واقفیت حاصل کی۔نہ

سبیل الرشاد جلد دوم
273
قرآن کریم کی تعلیم کی حکمتیں سیکھیں۔تو پھر تو وہ دُور رہیں گے۔یہ چیزیں ان تک پہنچا نا ہمارا کام ہے۔انصار اللہ کا ایک بڑا کام قرآن کریم کی تعلیم دوسروں تک پہنچانا ہے۔بچوں کو بھی سکھا نا عورتوں
کو بھی سکھانا اور دنیا کو بھی سکھانا ان کا کام ہے۔اس کی طرف اتنی توجہ نہیں جتنی ہونی چاہئے۔قرآن کریم
ناظرہ ہے۔جس کسی گاؤں میں شیعہ ہے وہابی ہے یا حنفی ہے۔اگر وہ کہتا ہے کہ میں قرآن کریم پڑھنا
چاہتا ہوں۔لیکن میرے پاس حمائل نہیں ہے تو تم اُس کا انتظام کرو۔قرآن کریم تو ہمارا سانجھا خزانہ ہے۔اس پر صرف ہماری اجارہ داری تو نہیں۔سارے
مسلمان ہیں۔ان تک اُن کو پہنچاؤ۔یہ ایک بڑی خدمت ہوگی۔اور یہ کام تمہارے ذمہ ہے۔اور جیسا کہ
میں نے اپنی بہنوں کے اجتماع میں اعلان کیا تھا۔آپ کی ذمہ داری ہے کہ عورتوں کے اندر کمزوری پیدا
نہ ہو۔ہماری بچیوں کو حضرت خولہ سے آگے نکلنا چاہئے اس لئے کہ جس محاذ پر تاریخ نے ہمیں خولہ کو جو
ہماری ایک پرانی بزرگ بہن ہے اور بزرگ بچی ہے۔یہ واقعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ کا ہے۔جس محاذ پر اپنے گھوڑے پر سوار دشمن کی صفوں کے کبھی دائیں کنارے پر جا کر قیصر کے سپاہی کو وہ ہلاک
کرتی تھی۔اور کبھی بائیں کنارے پر۔یہ فاصلہ تو بڑا تھوڑا تھا۔اور جو خولہ آج پیدا ہونی چاہئے اُس نے
کبھی آسٹریلیا کے محاذ پر جا کر روحانی اسلحہ سے اسلام کا حملہ کرنا ہے اور کبھی امریکہ میں اور کبھی روس میں
بھی اور کبھی افریقہ کے صحراؤں میں۔اُس کا محاذ بڑا وسیع ہے۔اس لئے اُس کی زیادہ تربیت ہونی چاہئے
ورنہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھا سکتی پس اپنی عورتوں کو سنبھالو۔یہ انصار کی ذمہ داری ہے۔الا ماشاء اللہ ہر خاندان میں کوئی نہ کوئی انصار کی عمر کا فرد موجود ہے۔اکثریت ایسے خاندانوں کی ہے جن
کے اندر انصار کی عمر کے بڑے بزرگ موجود ہیں۔ان کی ذمہ داری ہے کہ عورت کو بہکنے نہ دیں۔ان کی
ذمہ داری ہے کہ عورت کو غافل نہ ہونے دیں ان کی ذمہ داری ہے کہ عورت کو اس طرف لگائیں کہ وہ
قرآنی علوم کو سیکھے۔ان کی ذمہ داری ہے کہ ایک احمدی عورت اس حقیقت کو اس طرح پہچانے جس طرح
وہ یہ پہچانتی ہے کہ یہ دن ہے اور سورج چڑھا ہوا ہے۔کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں شیطانی طاقتوں
کے ساتھ عبادالرحمان کی آخری جنگ جاری ہے۔اور اس طرح آخری جنگ جاری ہے۔اور اس آخری
جنگ کی آخری لڑائی مہدی معہود کی بعثت کے ساتھ شروع ہو چکی۔اور اسلام کے غلبہ کے دن نزدیک
ہیں۔اور وہ دن ہم سے بڑی قربانیاں چاہتے ہیں۔ان قربانیوں کے پیش کرنے کے لئے وہ عورت تیار
ہو۔یہ انصار اللہ کی ذمہ داری ہے۔میں نے خدام سے بھی کہا تھا کہ جا کر اپنی ماؤں کو سمجھاؤ۔لیکن بیٹا
اپنی ماں کو اس طرح نہیں سمجھا سکتا جس طرح بڑا بھائی اپنی چھوٹی بہن یا خاوندا اپنی بیوی یا بزرگ باپ اپنی

سبیل الرشاد جلد دوم
274
بچیوں کو سمجھا سکتا ہے۔پس خدام کو بھی میں نے کہا ہے کہ ضد کر کے اور مچل کر وہ ماؤں کو سمجھا سکتے ہیں۔اور تم لوگوں بزرگانہ رویہ اختیار کر کے اپنے خاندان کی اپنے سے چھوٹی عورتوں کو سمجھا سکتے ہو۔الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ میں مرد کا ایک فرض یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ عورت کی قوتوں
کی صحیح نشو و نما کرے۔میرے نزدیک قوام کی ایک تفسیر یہ بھی ہے۔دیگر قومی کے علاوہ عورت کے روحانی قومی کی صحیح نشو و نما کرنے کی ذمہ داری بھی مرد پر ڈالی گئی
ہے۔اور بچوں کے قومی کی کامل نشو ونما کی پوری ذمہ داری ایک خاص عمر تک عورت پر ڈالی گئی ہے۔اور
اس طرح بھی اسلام نے مرد اور عورت کے درمیان مساوات قائم کر دی ہیں ایک طرف مرد کو کہا کہ اس
ماحول میں تو ذمہ دار ہے۔ایک طرف عورت کو یہی ذمہ داری ایک دوسرے ماحول میں دے دی۔اپنے
اپنے ماحول کے مطالبات اور ضروریات کے لحاظ سے اور طاقتوں کے لحاظ سے اور اثر کے لحاظ سے
مساوات کو قائم کر دیا پس انتظامی لحاظ سے انصار اللہ دو صفوں میں بٹ گئے۔صف اول میں ۵۵ سال
سے زائد عمر کے انصار ہوں گے اور صف دوم جو چالیس سال سے لے کر 55 تک کی عمر کے انصار ہوں
گے۔اور اطفال بھی دو صفوں میں بانٹ دیئے گئے ہیں۔صف اول میں طفل کی عمر سے لے کر بارہ سال کی
عمر تک کے بچے ہوں گے۔اور صنف دوم میں وہ اطفال ہیں جن کی عمر تیرہ اور پندرہ سال کے درمیان
ہے۔اطفال کی یہ صف دوم۔تین سال کے اندر اندر اپنے وقت پر خدام الاحمدیہ میں داخل ہو جائے گی۔اور خدام کی ایک ہی صف ہے۔انہوں نے محاذ کے اُوپر جا کر اسلام کی راہ میں ہر قسم کی قربانیاں دینی
ہیں۔اپنی عمر کے لحاظ سے اور اپنی تربیت کے لحاظ سے اُن کو ایسا ہونا چاہئے۔اور ایسے ہیں یعنی تربیت
کے لحاظ سے اُن کو ایسا ہونا چاہئے اور عمر کے لحاظ سے وہ ایسے ہیں کہ جسمانی لحاظ سے بھی اور دوسرے
محاذوں پر بھی وہ انتہائی قربانیاں دے جائیں۔یہ ان کا کام ہے اور انصار کا یہ کام ہے کہ وہ یہ عہد کریں کہ اپنے بچوں کو وہ اپنے سے آگے نکلنے
نہیں دیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔( غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی