اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
275
سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحم اللہ تعالیٰ کا انتقامی خطاب
فرموده ۱۱ار نبوت ۱۳۵۲۶ بهش ۱۱ نومبر ۱۹۷۳ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے اا نومبر ۱۹۷۳ء کو انصار اللہ مرکز یہ کے سالانہ
سیدنا حضرت
اجتماع کا اختتامی خطاب فرمایا اس کا متن ذیل میں درج ہے۔میری آج کی تقریر کا موضوع بڑی ہی اہم دعائیں ہیں جن کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا
چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے :
وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًاO
یعنی رسول نے کہا۔اے میرے رب ! میری قوم نے تو اس قرآن عظیم کو پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا ہے۔یہ حقیقت ہمیں تسلیم کرنی پڑتی ہے کہ امت محمدیہ پر ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے یا آچکا ہے جس
میں بعض جگہوں پر یا بعض زمانوں میں ایسے لوگ پیدا ہونے والے ہیں جو اس قرآن عظیم کو مجور بنا دیں
گے۔اس قرآن عظیم کو پیٹھ پیچھے پھینک دیں گے اور اس کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔یہ آیہ کریمہ پڑھ
کر طبیعت میں بڑا ہی دُکھ اور پریشانی پیدا ہوتی ہے اور بڑا ہی استغفار کرنا پڑتا ہے اور بڑی ہی دُعا کرنی
پڑتی ہے۔اپنے متعلق بھی اور اپنوں کے متعلق بھی اور اسی دعا (یعنی دو دعاؤں میں سے پہلی دُعا ) کی
طرف میں اس وقت احباب جماعت کو توجہ کرانا چاہتا ہوں۔دوست دُعا کریں اور بڑی کثرت سے
دُعائیں کریں کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے زمانہ میں جماعت احمدیہ کو جو غلبہ اسلام کے لئے قائم کی گئی
ہے۔جس کی رُوح قرآنِ عظیم ہے ، جس کی زندگی کا انحصار اس عظیم کتاب میں ہے۔جس کی جان ، جس کا
دل اور جس کا وجود اس کے بغیر کچھ بھی نہیں۔خدا نہ کرے کہ ہماری اس جماعت میں کوئی ایسا گروہ پیدا
ہو یا کوئی ایسا فرد ہی پیدا ہو جو قرآن کریم کو مہجور بنانے والا ہو۔قرآن کریم سے دوری کے نتیجہ میں اسلامی تاریخ نے جو بھیا تک شکلیں ہمارے سامنے پیش کی
سورة الفرقان آیت ۳۱
276
سبیل الرشاد جلد دوم
ہیں اُن کا ایک ورق آج ہمارے سامنے ہے۔اور وہ یہ کہ جماعت احمدیہ پر تحریف قرآن کا فتویٰ لگایا جا
رہا ہے اور ملک میں فتنہ و فساد پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ کہہ کر کہ نعوذ باللہ جماعت احمدیہ نے
قرآن کریم میں تحریف کی ہے۔یہ الزام تین شکلوں میں عائد کیا گیا ہے۔گزشتہ سال یہ فتنہ سب سے پہلے بلوچستان میں کھڑا کیا گیا۔اور جیسا کہ مجھے وثوق سے بتایا گیا
ہے، وہاں کے علماء نے جو اپنے آپ کو مذہبی قائد سمجھتے ہیں، یہ شور مچا دیا کہ دیکھو کہ کتنا ظلم ہو گیا ! جماعت
احمد یہ قرآن کریم کے مقطعات کا ترجمہ کرنے لگ گئی ہے۔( بعض سورتوں سے پہلے آنے والے حروف
مثلا الم۔الرا۔وغیرہ کوحروف مقطعات کہتے ہیں ) یہ تو بڑا ظلم ہو گیا۔جماعت احمدیہ نے یہ بدعت شروع
کر کے بڑا ظلم کیا۔احمدی گناہِ کبیرہ کے مرتکب ہوئے اور کافر بن گئے۔وجہ یہ کہ انہوں نے حروف
مقطعات کا ترجمہ کر دیا ہے۔علاوہ اس کے کہ ہماری عقل یہ کہتی ہے کہ ان حروف کا ترجمہ کیا
جائے۔ہماری تاریخ بھی یہ کہتی ہے کہ ان کا ترجمہ کیا گیا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
سے لے کر اس وقت تک یعنی مہدی معہود علیہ السلام کے زمانہ تک ان کا ترجمہ ہوتا چلا آیا ہے۔صحابہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان حروف کا ترجمہ کیا۔اُن کے بعد آنے والوں نے ترجمہ کیا۔غرض
احادیث کی بعض کتب میں عموماً اور ہماری تفسیر کی کتب میں خصوصاً اور بڑی کثرت کے ساتھ مقطعات کے
ترجمے موجود ہیں ہمارے دوسرے لٹریچر میں بھی ان کے ترجمے پائے جاتے ہیں۔مگر اب قرآن کریم
سے گویا اتنا بعد اور دُوری پیدا ہو گئی ہے کہ جو ماضی کی باتیں تھیں یا جو کتاب مکنون کے حصے کتاب مبین میں
بدل چکے تھے اُن کا بھی علم نہیں رہا۔صرف یہی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر دُکھ دہ یہ حقیقت ہے کہ ان میں ایک
آدمی بھی ایسا نہیں جو کھڑا ہو کر یہ کہے کہ تم کیا با تیں کر رہے ہو۔ان حروف کے ترجمے تو پہلے ہو چکے ہیں۔اب یا
تو یہ جہالت کی انتہاء ہے اور یابُزدلی کی انتہاء ہے۔کوئی ایک شخص بھی کھڑا ہو کر یہ نہیں کہتا کہ تم نے کیا شور مچارکھا
ہے ، مقطعات کے ترجمے تو ہمیشہ سے ہوتے چلے آرہے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لے کر
اس وقت تک ان کا ترجمہ اور تفسیر بیان ہوتی چلی آئی ہے۔ان کے معانی و مطالب بیان کرنے کی کوشش کی
جاتی رہی ہے۔بایں ہمہ ہم پر یہ اعتراض کر دیا کہ ہم نے حروف مقطعات کا ترجمہ کیوں کیا ہے۔جب میں نے یہ باتیں سنیں تو مجھے دراصل اس وجہ سے زیادہ دُکھ ہوا کہ دیکھو اس قوم نے
قرآن کریم جیسی عظیم کتاب کو مہجور بنا دیا ہے۔اس میں اُن کی اتنی دلچسپی بھی نہیں رہی کہ قرآن کریم کی جو
تفسیر پہلے بیان ہو چکی ہے اُس کا تو علم حاصل کریں۔اگر آج کی قرآنی تفسیر کو اُن کے دل اپنے گنا ہوں
تفسیر کبیر رازی بجوشانی صفحہ سے تفسیر ابن کثیر اردو پارہ نمبر ۲۵ تفسیر روح البیان جو اول صفحه ۲۰
سبیل الرشاد جلد دوم
277
کے نتیجہ میں قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تو کم از کم تفسیر کی اُن کتب کا تو اُن کو علم حاصل ہونا چاہئے جن
کے متعلق یہ مان چکے ہیں کہ فلاں فلاں تفسیری کتب بڑے پایہ کی کتب ہیں۔اس اعتراض کی دوسری شکل
یہ سامنے آئی کہ جماعت احمدیہ نے نعوذ باللہ قرآن کریم بدل دیا ہے۔اس پر لوگوں نے بڑا شور مچایا اور
ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا اور ایک فتنہ برپا کر دیا۔حتی کہ یہ بات ہماری اسمبلی میں نمائندگان تک جا پہنچی کہ دیکھو
قرآن کریم میں تحریف ہوگئی۔بڑا ظلم ہو گیا۔احمدی لوگ کافر اور اسلام کے دشمن ہیں اس لئے کہ یہ
قرآن کریم میں تحریف کرتے ہیں مگر جب کہا گیا کہ وہ قرآن ہے کہاں؟ جس میں تحریف کی گئی ہے تو
سب خاموش ہو گئے کیونکہ نہ کوئی ایسا قرآن ہے اور نہ پیش کیا جا سکتا ہے۔اُمت مسلمہ میں وہ لوگ بھی پائے جاتے ہیں جنہوں نے قرآن کریم کی سینکڑوں آیات کو
منسوخ سمجھ لیا۔چنانچہ علماء متقدمین کے نزدیک قرآن کریم کی پانچ سو سے زائد آیات منسوخ سمجھی گئی
ہیں پھر ابن عربی کے زمانہ میں منسوخ ہونے والی آیات کی تعداد ہیں تک پہنچی ہے اور پھر شاہ
ولی اللہ محدث دہلوی کے سامنے جب مسیح آیات کا مسئلہ پیش ہوا تو انہوں نے ان کی تعداد پانچ بتائی۔مگر جب مہدی معہود مبعوث ہوئے تو آپ نے یہ اعلان فرمایا کہ قرآن کریم وہ کتاب ہے جس کی کوئی
آیت تو کیا اس کا کوئی شععہ کوئی زیر یا کوئی زبر اور نقطہ تک منسوخ نہیں ہوسکتا۔جنہوں نے پانچ سو سے
زیادہ آیات کو منسوخ سمجھا اور اس کا اعلان کیا وہ تو تمہارے نزدیک تحریف کرنے والے نہیں تھے لیکن
جس وقت امام وقت یا جس مہدی معہود علیہ السلام نے دنیا میں یہ اعلان فرمایا کہ قرآن کریم کی کسی آیت
کے منسوخ ہونے کا سوال تو در کنار اس کا کوئی شعفہ یا نقطہ یا زیر اور زبر تک بھی منسوخ نہیں ہو سکتی وہ آج
تحریف کرنے والے ٹھہرے۔اُمّتِ مسلمہ میں ایک فرقہ وہ بھی ہے جو کہتا ہے کہ یہ قرآن کریم جو ہمارے
ہاتھوں میں ہے جسے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے بڑی محنت کر کے اکٹھا کیا تھا ( ویسے یہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لکھا گیا تھا) اور اسے صحیح ترتیب دے کر اس کو قرآن کریم کی موجودہ شکل میں جمع
کیا تھا۔یہ ہمارے ہاتھوں میں چلا آ رہا ہے۔مگر ایک فرقہ امت مسلمہ میں ایسا بھی ہے جو یہ کہتا ہے کہ یہ
قرآن تحریف شدہ ہے اس میں سے کئی سورتیں نکال دی گئی ہیں۔اور اس میں گویا بڑی زبردست
تحریف کر دی گئی ہے۔میں نے اپنی آنکھوں سے پٹنہ میں خدا بخش لائبریری میں قرآن کریم کا وہ نسخہ
دیکھا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ صحیح ہے۔اس میں ایک سورت وہ بھی تھی جس کا نام سورۃ علی تھا۔الفوز الکبیر فی اصول التفسیر صفحہ ۱۶ تا ۱۸ مصنفہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی مطبوعہ ( فارسی )لاہور مطبع علیمی۔تفسیر صافی صفحه ۱۳
278
سبیل الرشاد جلد دوم
اس کی عبارت پڑھ کر پتہ لگتا تھا کہ وہ قرآن کریم کا حصہ نہیں۔بلکہ انسان کی بنائی ہوئی عربی ہے۔میں
اس وقت اس بحث میں نہیں پڑ رہا کہ انہوں نے یہ کیوں کیا اور نہ اُن پر اس وقت تنقید کرنا میرے مد نظر
ہے۔میں تو یہ بتا رہا ہوں کہ قرآن کریم سے بعد اور دُوری اور اسے مہجور سمجھ لینے کا نتیجہ یہ ہوا کہ جنہوں
نے قرآن کریم کے اس نسخے کو جو ہمارے ہاتھوں میں ہے محرف اور مبدل ہونے کا اعلان کیا اُن کے
متعلق تو کوئی شور نہیں مچایا۔لیکن جنہوں نے یہ اعلان کیا کہ اس کا ایک حرف بلکہ اس کا ایک شعشہ بھی نہیں
بدل سکتا، اُن کے متعلق کہ دیا جاتا ہے کہ انہوں نے قرآن کریم میں تحریف کر دی ہے۔چنانچہ جب یہ مطالبہ کیا گیا کہ قرآن کریم کا تحریف شدہ نسخہ تو ہمیں بتاؤ۔ہم بھی تو دیکھیں تم نے
کیا معرکہ مارا ہے۔مگر کسی سے کوئی جواب نہ بن پڑا۔تو اب آہستہ آہستہ اس طرف آرہے ہیں کہ قرآن
کریم کی معنوی تحریف کی گئی ہے جس کی واضح مثال ہفت روزہ چٹان ہے۔جو آہستہ آہستہ یہ
خیال کر رہا تھا کہ اُس نے غلطی کی کہ قرآن کریم کی لفظی تحریف کا لکھ دیا۔چنانچہ اُس نے اپنے ٫۵نومبر
۱۹۷۳ء کے شمارہ میں لکھا :
پچھلے دنوں مرزائیوں نے قرآن کریم کے ترجمہ میں تحریف و تغلیط کر
کے جو قرآن شائع کیا اور اس کی تقسیم کے لئے جو طریق اختیار کیا وہ اب ڈھکا چھپا
نہیں کھل کر سامنے آچکا ہے۔“
پس معلوم ہوا کہ مخالفین کے نزدیک ہم پر ترجمہ میں تحریف و تغلیط کا الزام ہے۔اور یہ ایک
عجیب فقرہ ہے۔قرآن کریم کا کوئی ترجمہ جس کے متعلق مترجم نے یہ دعوی کیا ہو کہ اللہ تعالیٰ کی وحی نے
اُسے یہ ترجمہ سکھایا ہے ، اس کے متعلق تو یہ اعلان ہو سکتا ہے کہ اس میں تحریف کی گئی حالانکہ وہ خدا کی وحی
تھی۔لیکن اگر کوئی ایسا ترجمہ ہے جسے اللہ تعالیٰ کی وحی نے نہیں سکھا یا اس کے بارہ میں تحریف کا سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا۔وہاں تو اختلاف کا سوال پیدا ہوتا ہے۔غرض ہر وہ تفسیر جس کے متعلق تغییر کرنے والے نے یا آیت کا معنی کرنے والے نے یہ اعلان
کیا ہو کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ تفسیر سکھائی ہے اور یہ معنی بتائے ہیں۔اگر اس کے متعلق خدا تعالیٰ کا کوئی
برگزیدہ شخص یہ کہتا ہے کہ یہ غلط ہے۔اور رڈ کر دینے کے قابل ہے تو پھر تو تمہارا یہ حق ہے کہ تم یہ کہو کہ جو
معنی اور تفسیر وحی الہی کے نتیجہ میں انسان کے ہاتھ میں دی گئی ہے۔اس کو تم رڈ کرتے ہو اور اس کے
مقابلہ میں ایک دوسری تفسیر پیش کرتے ہو تو پھر تو یہ واقعی تحریف ہوگئی۔لیکن وحی کا دروازہ تم نے بند کر دیا
ہوا ہے اور جو انسان کی تفسیر ہے اس میں تحریف کے اعتراض کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس کا تو تصور بھی
279
سبیل الرشاد جلد دوم
نہیں کیا جا سکتا۔پس یہ غلط فقرہ ہے جو محض فتنہ وفساد پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔جہاں تک تغلیط یعنی غلط ترجمہ کا سوال ہے شیعوں کا ایک ترجمہ ہے۔بریلویوں کا دوسرا ترجمہ ہے۔دیو بندیوں کا تیسرا ترجمہ ہے۔اسی طرح فرقہ وارانہ عقائد کے نتیجہ میں ترجمے بدل گئے یا زمانہ، زمانہ کے
لحاظ سے ترجموں میں تبدیلی پیدا ہوگئی۔مثلاً جب اردو میں ترجمے ہونے لگے تو جن لوگوں نے سب سے پہلے
ترجمے کئے اُن کو تر جمہ کرنے میں بڑی دقت پیش آئی۔اُن کے سامنے کوئی ترجمہ نہ تھا جو ان کی اس کوشش کی
بنیاد بن سکے۔تاہم انہوں نے بڑی کوشش، محنت اور دعاؤں کے ساتھ اپنے اپنے زمانہ کے حالات کے لحاظ
سے اور ذہنی صلاحیتوں کے نتیجہ میں جو ترجمے کئے وہ بعد کے زمانہ میں آکر بدل گئے۔کیونکہ بعض نے لفظی
ترجمہ کیا اور معنوں کو سامنے نہیں رکھا۔شاید اس لئے کہ وہ ڈرتے ہوں گے کہ لوگ کہہ دیں گے یہ تم نے کیا کر
دیا ؟ تم نے خود ہی قرآن کریم کے معنے سمجھانے شروع کر دیئے ہیں یا انہوں نے یہی ضرورت سمجھی ہوگی کہ
عربی الفاظ کا ترجمہ کر دیتے ہیں بعد میں آنے والے خود ہی دعاؤں کے بعد تفسیری معانی سیکھ جائیں گے۔پھر جب اردو زبان نے ترقی کی اور بیچ میں حالات زمانہ میں ایک نیک تبدیلی رونما ہوئی تو بعد میں آنے
والے لوگوں نے ترجمے بدل دیئے مگر ان بدلے ہوئے ترجموں کو باوجود اس حقیقت کے کہ یہ پہلوں سے
مختلف ہیں ، آپ تغلیط تو نہیں کہہ سکتے اور نہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ تحریف ہے۔غرض عملاً دیکھنے میں یہ
آیا کہ قرآن کریم کا ایک ترجمہ ہوا جو پہلوں سے مختلف تھا۔پھر اس کے بعد ایک اور وہ بھی مختلف تھا۔مترجم
نے اپنی سمجھ کے مطابق اور تفسیر جو کسی کے دماغ میں آئی اس کے مطابق ترجمہ کر دیا۔پھر زمانہ، زمانہ کے
حالات مختلف تھے۔زبان ارتقائی ادوار میں سے گزرتی ہے، اس لئے تراجم مختلف ہو گئے۔پھر کسی کے سامنے
یہ تھا کہ قرآن کریم جو عربی میں ہے عربی کے ہر لفظ کا ترجمہ سکھا دیا جائے۔ذہین آدمی خود ہی اس سے
استدلال کرلے گا۔کسی کو خدا تعالیٰ نے تفسیر سکھائی۔اس نے اس تفسیر کے مطابق قرآن کریم کا ترجمہ کیا۔اب اسے ہم اختلاف تو کہہ سکتے ہیں مگر ترجمے کے اختلاف، تغلیط یا تحریف نہیں کہہ سکتے البتہ غلط ترجمہ کئے
جانے کا امکان رہتا ہے اور وہ یہ کہ جب ایک شخص نے یا بہت سے اشخاص نے جو مختلف تراجم کئے ہوئے
ہوں وہ پہلوں کے ترجموں سے مختلف بھی ہوں اور لغت عرب بھی اُن کی مستعمل نہ ہو۔پھر تو یہ تغلیط ہے اسے
ہم غلط ترجمہ کہیں گے۔مثلاً ایک لفظ ز کسی ہے۔عربی لغت اس کے پندرہ سولہ معنے بتاتی ہے۔پندرہ سولہ
معنوں میں یہ لفظ عربی زبان میں استعمال ہوتا ہے۔مثلاً زکوۃ ، تزکیہ وغیرہ۔مجھے یاد ہے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنی تفسیر میں ایک جگہ اس لفظ کے پندرہ سولہ
معنوں میں سے منتخب کر کے غالبا گیارہ معنے لئے ہیں اور ان کو حل لغت میں درج کر دیا ہے۔یہ بتانے کے
سبیل الرشاد جلد دوم
280
لئے کہ اس لفظ کو عربی زبان میں اِن ان معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن جب تفسیر بیان کی تو
صرف چھ سات معنوں کو لیا۔یعنی حل لغات میں تو گیارہ معنے دے دیئے لیکن تفسیر میں کچھ معنے چھوڑ دیئے۔ایک دفعہ میں ایک مضمون پر غور کر رہا تھا۔اس سلسلہ میں یہ آیہ کریمہ بھی زیر غور آئی جس میں
زکی کا لفظ استعمال ہوا ہے اور جس کی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے تفسیر بیان فرمائی ہے۔چنانچہ
میں نے جب یہ تفسیر پڑھی تو مجھے بڑی دلچسپی پیدا ہوئی۔یہ دیکھ کر کہ گیارہ معنے حل لغات میں دے دیئے
ہیں۔لیکن آپ نے تفسیر کرتے وقت فائدہ اٹھایا صرف چھ سات معنوں سے۔چنانچہ جب میں نے اس پر
غور کیا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے یہ سکھایا کہ لغوی لحاظ سے جو معنے باقی رہ
گئے تھے اگر اُن پر بنیا درکھ کر تفسیر کی جاتی تو یہ ایک بہت لمبا اقتصادی مضمون بن جاتا لیکن چونکہ پہلے ہی
تفسیر لمبی ہو رہی تھی۔اس لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ان معانی کی تفسیر کو چھوڑ دیا لیکن حلِ
لغات میں ان کو درج کر دیا۔چنانچہ میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ آپ کو ان معنوں کی تفسیر بھی سکھائی گئی تھی لیکن
جگہ کی قلت کی وجہ سے آپ نے چھوڑ دی۔پھر اللہ تعالیٰ نے نئے سرے سے ان کی تفسیر مجھے سکھائی اور
میں نے اقتصادی مضامین کے سلسلہ میں استعمال کیا۔نہ صرف یہ بلکہ جو لغوی معنے نہیں دیئے گئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے اُن میں سے بھی ایک معنی کی تفسیر سکھا دی۔پس اگر تر جمہ میں ایک شخص اپنے مضمون کے لحاظ سے ترجمہ کرتے ہوئے ذکی کے ایک معنے لیتا
ہے۔ایک دوسرا متر جم کوئی دوسرے معنے لیتا ہے اور نئی تفسیر بیان کرتا ہے تو یہ اختلاف ہے مگر دونوں معانی
اپنی اپنی جگہ پر صحیح ہیں۔زیادہ سے زیادہ ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ دو مختلف تفاسیر کی بنیا دان دو معانی پر رکھی گئی
ہے۔لیکن اگر کوئی شخص ایک ایسا ترجمہ کرے جو لغت کے لحاظ سے درست نہ ہو تو یہ غلط ترجمہ ہے۔اس
سے قرآن کریم کی معنوی حیثیت پر حرف آتا ہے۔یہ صحیح ہے۔لیکن ہمارے ترجمہ اور تفسیر کے متعلق کوئی
آدمی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ ان کی بنیا دلغوی معنوں کے خلاف اور ان سے متضاد ہے۔یعنی یہ کوئی نہیں کہہ
سکتا کہ ہم نے کسی آیت یا لفظ کے وہ معنے دے دیئے ہیں جن کی عربی لغت متحمل نہیں۔جہاں تک تفسیر کا تعلق ہے
میں یہ کئی بار بتا چکا ہوں کہ قرآن کریم ، کتاب مبین بھی ہے اور کتاب مکنون بھی ہے۔کتاب
مکنون سے تفسیر قرآنی کے وہ بطون مراد ہیں جن میں اسرار و رموز یا چھپے ہوئے مضامین پائے جاتے
ہیں۔جن کا علم اللہ تعالیٰ کے مظہر بندوں کو دیا جاتا ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا
سبیل الرشاد جلد دوم
281
لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ یعنی قرآن کریم کے کتاب مکنون والے حصے کو مظہر بندوں کے سوا اور کوئی چھو
نہیں سکتا۔ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔قرآن کریم کی پہلوں نے جو تفسیریں کیں اُن کے دو حصے ہیں۔ایک وہ تفسیر جس میں کئی باتیں
روا یتا بیان کر دی گئیں۔اور ایک وہ تفسیر ہے جس میں مفسرین نے قرآن کریم اور اس کے معانی اور تفسیر کو
خود سمجھ کر بیان کیا ہے۔ظاہر ہے ایسی تفسیری کتب جن میں بہت سی باتیں روایتاً درج کر دی گئی ہیں۔اُن
کے اندر کمزوری پائی جاتی ہے۔مثلاً یہ لکھ دیا گیا کہ نعوذ باللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جھوٹ بولا
اسی قسم کی اور بھی کئی روایات بیان کر دیں جن میں دوسرے انبیاء علیہم السلام پر اتہامات لگائے
-
گئے ہیں۔اب ایسی تفسیر تو آج کے علماء ظاہر کو قابل قبول ہے۔جس میں انبیاء علیہم السلام پر تہمتیں
لگائی گئی ہیں۔لیکن وہ تفسیر قابل قبول نہیں جس کی تفسیر میں نہ صرف تمام انبیاء کو معصوم قرار دیا گیا ہے بلکہ
جس کے نتیجہ میں دُنیائے عیسائیت کو یہ چیلنج دیا گیا ہے کہ اگر تم سورۃ فاتحہ کے معانی کے مقابلے میں اپنی
پوری تو رات میں سے سورۃ فاتحہ میں مذکور روحانی اسرار نکال دو تو ہم سمجھیں گے کہ تمہارے ہاتھ میں کچھ
ہے۔یہ حسین تفسیر تو رڈ ہونے کے قابل مگر یہ چیز قبول کرنے کے قابل کہ فلاں نبی نے یہ جھوٹ بولا اور
فلاں نبی نے یہ گناہ کبیرہ کیا۔اگر ہم حسن ظنی سے کام لیں تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایسی روایات دراصل آنے
والی نسلوں کو یہ بتانے کے لئے تھیں کہ قرآن کریم کی بعض تفسیری روایات کے بارہ میں سوچ سمجھ سے کام
لینا۔ساری روایات قبول کرنے کے قابل نہیں ہوتیں۔چنانچہ بعض مجد دین جنہوں نے اپنے اپنے وقتوں میں
بڑے معرکۃ الآراء کارنامے انجام دیئے انہوں نے اپنے ماننے والوں میں یہ اعلان کر دیا ( خود میں نے اس
قسم کا اعلان پڑھا ہے ) کہ اس قسم کی تفاسیر کو نہ پڑھو کیونکہ ان میں ہر قسم کا رطب و یابس جمع کر دیا گیا ہے۔پس یہ عجیب بات ہے کہ جو آج کی تفسیر ہے یعنی مہدی معہود علیہ السلام نے خدا سے سیکھ کر جو تفسیر
بیان فرمائی ہے۔اس پر تو لوگ اعتراض کرتے ہیں مگر جنہوں نے خدا سے سیکھے بغیر اس قسم کی باتیں بھی
ریکارڈ کر دیں جورڈ کے قابل ہیں اُن کو قبول کر لیتے ہیں۔بے شک تم حسن ظن سے کام لو۔ہم بھی حسنِ
ظن سے کام لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں اور رحمتوں سے ایسے مفسرین کو بھی بہترین جزا دے جنہوں
نے اس قسم کے اعتراضات بھی لکھ دیئے جورڈ کے قابل ہیں۔میں سمجھتا ہوں یہ تمہارے سامنے رکھے ہی
اس لئے گئے تھے کہ ہر اسلامی ضمیر اسلام کا ہر تربیت یافتہ اور بیدا ر ضمیر ان چیزوں کو رڈ کر دے اور
بخاری جلد ۴ صفحه ۱۴۶ امصری و ترمذی جلد۲ صفحه ۱۴۶ مجتبائی - تفسیر ابن کثیر زیر آیت بَلْ فَعَلَهُ كَثِيرُ هُمُ (الانبياء: ۶۴)
تفسیر معالم التنزیل جلد ۲ صفحه ۳۵ - صفحہ ۱۲۸ - صفحہ ۱۷۵ جلد اول - جلالین مع کمالین وغیرہ صفحہ ۳۷۹ تفسیر ابن جریر
طبری جلد ۳ صفحه ۳۵۹
282
سبیل الرشاد جلد دوم
خدا تعالیٰ نے اپنے مطہر بندوں کو قرآن کریم کے جوڑ و حانی علوم سکھائے اُن کو قبول کرے۔غرض یہ بڑی
عجیب بات ہے کہ پرانی تفاسیر میں سے قابلِ اعتراض حصوں کو تو لوگ قبول کر لیتے ہیں۔لیکن مہدی معہود
علیہ السلام نے خدا سے سیکھ کر جو تفسیر بیان فرمائی ہے اسے رڈ کر دیتے ہیں۔جہاں تک مہدی معہود علیہ السلام کی تفسیر کا تعلق ہے اس کا تجزیہ ہم کرتے ہیں۔آپ نے ایک
وہ تفسیر کی جو براہ راست اللہ تعالیٰ سے سیکھی جس کی آج کے زمانہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اور
الجھنوں کو سلجھانے کے لئے اور خدمت انسانی کی راہوں کو فراخ کرنے کے لئے اور انسان انسان کو
قریب سے قریب تر لانے کے لئے اس وقت ضرورت تھی۔گویا تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنا کر
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے قرآن کریم کے جن علوم کی
ضرورت تھی وہ مہدی معہود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے سیکھے اور لوگوں تک پہنچائے۔امام مہدی کا مقامِ حکم کی تفسیر
آپ کی تفسیر کا ایک دوسرا پہلو ہے اور اس کا تعلق اُن غلطیوں کو دُور کرنے سے ہے جو پرانی
روایات کی صورت میں پہلے مفسرین نے شامل کر دیں۔اسلام میں ان غلطیوں کے راہ پا جانے کی ایک
وجہ یہ تھی کہ قرآن کریم کی تفسیر کرتے وقت وہ احادیث قبول کر لی گئیں جو نہ روایتاً درست تھیں اور نہ در ایتاً
درست تھیں۔اس لئے کسی آدمی کا یہ کہنا کہ فلاں بات حدیث میں آتی ہے اور تم اسے رڈ کرتے ہو عقلاً
بھی صحیح نہیں ہے۔پھر عجیب بات یہ ہے کہ احادیث پہنچانے والوں میں سے سب سے زیادہ ثقہ اور قابلِ
اعتبار حضرت امام بخاری ہیں۔اب حضرت امام بخاری کو تو یہ حق دیا جاتا ہے کہ وہ قریباً چھ لاکھ احادیث
کے مجموعہ میں سے قریباً پانچ لاکھ اکانوے ہزار احادیثوں کو رڈ کر دیں لیکن حضرت مہدی معہود علیہ
السلام کو یہ اختیار نہیں دیا جاتا کہ حضرت امام بخاری کی وساطت سے جو قریباً نو ہزار حدیثیں اُس تک
پہنچیں ، اُن کے متعلق خدا سے علم پا کر یہ کہے کہ اُن میں سے فلاں فلاں حدیثیں رڈ کرنے کے قابل ہیں۔حضرت امام بخاری کا مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی معہوڈ کے برابر نہیں ہوسکتا۔یہ
علیحدہ بات ہے کہ کوئی یہ کہہ دے کہ مہدی معہود علیہ السلام کا مقام و مرتبہ اسے
سمجھ نہیں آیا۔ایسی صورت
میں لوگوں کو چاہئے کہ وہ ہم سے حضرت مہدی معہود علیہ السلام کی صداقت کے دلائل سنیں۔خدائے
واحد و یگانہ نے حضرت مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ اپنے فرشتوں کے ذریعہ جو عظیم برکتیں
نازل فرمائی ہیں۔ہم سے اُن کا علم حاصل کریں۔اسلام کی ترقی کے لئے جو اس وقت کامیاب کوششیں ہو
بستان المحد ثین ( اردو ) تالیف علامہ شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی ترجمہ مولانا عبدالسمیع صاحب صفحہ ۷۳
283
سبیل الرشاد جلد دوم
رہی ہیں ، اُن سے آگاہی حاصل کریں۔ہم نے حضرت مہدی معہود علیہ السلام کو مہدی معہود علیہ السلام علیٰ
وجہ البصیرت اور پورے یقین کے ساتھ مانا ہے۔ہم نے اپنی آنکھوں ، دل اور دماغ سے پورا کام لیتے
ہوئے مہدی معہود علیہ السلام کے دعوئی پر غور کیا اور اُسے صحیح پایا اور آپ کی صداقت کو تسلیم کیا۔یہ وہ صداقت ہے جس پر آسمان نے گواہی دی۔یہ وہ صداقت ہے جس پر زمین نے گواہی
دی۔مہدی معہود علیہ السلام وہ وجود ہے جس کی صداقت پر پہلوں نے گواہی دی اور جس کی صداقت پر
قرآن کریم بھی گواہ ہے۔یہ وہ موعود ہے جس کی علامتیں نہ صرف مخبر صادق حضرت رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بیان فرمائی ہیں بلکہ آپ سے پہلے کے انبیاء علیہم السلام نے بھی بتائی ہیں اور پھر وہ علامتیں
حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے وجود میں پوری بھی ہو گئیں جن کا پورا کرنا انسان کے بس میں نہ تھا۔مثلاً کہا
گیا تھا کہ مقررہ دنوں میں مقررہ مہینہ میں آگے پیچھے سورج اور چاند کو گرہن لگے گا۔اب گرہن لگنا
میرے اور تیرے اختیار میں تو نہیں اور نہ مدعی مہدویت کے اختیار میں تھا۔جس وقت یہ نشان ابھی ظاہر
نہیں ہوا تھا معترض اعتراض کرتا تھا کہ ہم کیسے ایمان لائیں۔مہدی کی تو یہ علامت تھی اور یہ ظاہر نہیں
ہوئی۔مگر جب وہ علامت ظاہر ہوگئی تو کہنے لگے یہ حدیث جھوٹی ہے۔کیا یہ حدیث اس لئے جھوٹی ہے کہ
یہ حرف بحرف پوری ہو گئی ہے؟ کیا تمہیں یہ حق پہنچتا ہے کہ جو حدیث عملاً پوری ہو جائے ، اُس کو جھوٹا قرار
دے دو۔مگر تمہارے نزدیک مہدی معہود کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی حدیث کے متعلق اپنی نورانی
فراست سے اور خدا سے علم حاصل کر کے یہ کہے کہ وہ قابل قبول نہیں ہے۔تمہیں تو یہ حق پہنچتا ہے کہ تمہارا
ہر فرقہ حدیث کے اپنے مطلب کے معنے کر لے مگر کیا مہدی معہوڈ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ یہ کہے تم جو معنی کر
رہے ہو یہ غلط ہیں۔حالانکہ مہدی کو تو خدا کے بزرگ ترین انسان حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
حَكَمُ قرار دیا ہے۔اُس نے تو فرقے فرقے کے درمیان فیصلہ کرنا تھا۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ مختلف فرقے مہدی معہود کے خلاف کیوں اکٹھے ہو گئے۔اس لئے اکٹھے
ہوئے کہ ہر فرقہ کہتا ہے کہ چونکہ ہمارے فرقہ کے بعض عقائد کو مہدی معہوڑ نے غلط قرار دیا ہے اس لئے
إِنْ لِمَهْدِيّنَا ايَتَيْنِ لَمْ تَكُونَامُنُدُ خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ يَنْكَسِفُ القَمَرُ لِأَوَّل لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ
وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِى النِّصْفِ مِنْهُ وَلَمْ تَكُونَا مُنْدُ خَلَقَ اللهُ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ (دار قطنی صفحه ۱۸۸)
قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوْشَكَنْ أَنْ يَنْزِلَ فِيكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ
حَكَما عَدْلاً فَيَكْسِر الصَّلِيْب وَيَقْتُلُ الْخَنْزِيرَ وَيَضَعُ الْحَرَبَ وَيَفِيْضُ الْمَالَ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ
حَتَّى تَكُونَ السَّجَدَةُ الْوَاحِدَة خَيْرٌ مِّنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ( بخاری کتاب الانبیاء باب شدة الزمان )
284
سبیل الرشاد جلد دوم
ہم ان
کو نہیں مانتے۔چنانچہ ہر فرقہ آپس کی جنگ بُھول کر حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے خلاف اکٹھا
ہو گیا۔یہ عجیب وجہ اتفاق ہے۔بریلویوں نے کہا کہ چونکہ اُن کے بعض عقائد سے اختلاف رکھنے والا
مہدی آ گیا ہے اس لئے وہ اسے تسلیم نہیں کرتے۔اور دیوبندیوں نے کہا کہ چونکہ اُن کے بعض عقائد
سے اختلاف کیا گیا ہے اس لئے وہ اسے قبول نہیں کرتے۔حالانکہ خود بریلوی دیوبندیوں کے اُن عقائد
سے متفق نہیں اور دیوبندی بریلویوں کے اُن عقائد سے اتفاق نہیں کرتے لیکن سب نے اکٹھے ہو کر
اعتراض کر دیا اس ایک شخص پر جو غلبہ اسلام کے لئے کھڑا ہوا تھا اور جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
حَكَمُ قرار دیا تھا۔یہ سب اسلام کے غلبہ کی راہ میں روک بننے کے لئے اکٹھے ہو گئے اور اُس کے مشن کو
نا کام کرنے کے لئے اُس پر حملہ آور ہو گئے۔غرض لوگوں نے یہ نہ سوچا کہ جس کی مخالفت پر وہ کمر بستہ
ہیں اُسے تو حکم قرار دیا گیا ہے اس کا تو کام ہی یہ ہے کہ دنیا خواہ ناراض ہو خدا کا منشاء پورا ہو۔صرف
ایک ہی ذات ہے جس کو خوش کرنے کے لئے وہ آیا ہے۔اور وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے معلم حقیقی خدائے
واحد و یگانہ کی ذات بابرکات ہے۔باقیوں کی اُس نے نہ پر واہ کرنی تھی اور نہ کی۔اور نہ ہم اُس کے متبع
ہی حق وصداقت کے مقابل کسی کی پرواہ کرتے ہیں۔پس قرآن کریم کو مہجور بنا کر اس قسم کے بھیانک حالات پیدا ہو گئے کہ جو پہلے کہا گیا تھا لوگ
اُسے بھی بھول گئے۔مثلاً حروف مقطعات کی تفسیر کی جاچکی ہے اور پُرانی تفسیر کی کتابوں میں شائع شدہ
موجود ہے مگر کہتے ہیں مقطعات کی تفسیر کرنا کفر ہے۔بہت بڑا ظلم ہے۔اس سے تو آدمی واجب القتل بن
جاتا ہے۔اب اس قسم کا جھوٹا اور غلط الزام لگایا جاتا ہے مگر کوئی شخص کھڑا ہو کر یہ نہیں کہتا کہ ہوش کرو کیوں
جھوٹی باتیں کر رہے ہو۔پھر کہہ دیا گیا کہ احمدیوں نے قرآن میں تحریف کر دی ہے۔کیا تحریف کی ہے
کوئی نہیں بتا تا۔یہ بھی عجیب بات ہے۔جن لوگوں نے قرآن کریم میں پانچ سو آیات منسوخ کر دیں وہ تو
بزرگ ٹھہرے اور سچے مسلمان ! لیکن جو قرآن کی آیات کو منسوخ نہیں سمجھتے اور جو نسخ کے قائل نہیں وہ
لوگوں کے نزدیک تحریف کے مرتکب اور اسلام کے دشمن ہو گئے۔پرانی تفسیروں میں ” یہودی روایات
کے چھپنے کی بھی اجازت ہے اُن کے پڑھنے کی بھی اجازت ہے۔حتی کہ اُن کو پڑھ کر اور از بر یاد کر کے
آدمی علامہ بھی بن جاتا ہے۔یہ سب کچھ تو جائز ہے لیکن اگر قرآن کریم کی ایسی تفسیر کی جائے جس میں
اللہ تعالیٰ کا منشاء اور حالات حاضرہ میں قرآن کریم کی رہنمائی کا ذکر ہے اور غلط روایات کا محاکمہ کیا گیا
ہو تو وہ نا جائز۔یہ کیسی اسلام دوستی ہے؟ جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں مسلمان راویوں اور مفسرین نے
سبیل الرشاد جلد دوم
285
یہودیوں کی روایات کو لے لیا اور انہیں جابجا بیان کر دیا۔میں اس کے یہ معنی بھی لے سکتا ہوں اور لیتا
ہوں کہ ان راویوں اور مفسرین نے کہا ایک حکم کے آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ہمارے پاس
روایات کی شکل میں جو بھی رطب و یا بس پہنچا ہے ہم اُسے درج کر دیتے ہیں۔جب وہ حکم آئے گا تو
وہ خود ہی ان کے صحیح یا غلط ہونے کا حکم لگائے گا۔وہ خود ہی یہ فیصلہ کرے گا کہ یہ گند ہے اسے باہر نکال
دو۔یہ صداقت ہے اسے اپنا لو۔یہ تو تھا اُن روایتیوں کے بارے میں جو مفسرین نے قرآن کریم کی تفسیر
کرتے ہوئے اپنی کتابوں میں درج کر دیں۔اب میں حدیث کو لیتا ہوں قرآن کریم کی احسن تفسیر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشادات سے ہوتی ہے۔کیونکہ ہمیں یہ تعلیم دی گئی ہے اور یہی صداقت ہے کہ قرآن کریم چونکہ ایک
کامل اور مکمل کتاب ہے ، اس لئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی ارشاد قرآن کریم میں زیادتی
نہیں کرتا بلکہ قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت کی تفسیر کرتا ہے گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام
ارشادات دراصل قرآن کریم کی تفسیر ہیں۔اب یہ فیصلہ کرنا باقی رہ جاتا ہے کہ آیا کون سا ارشاد
فی الواقعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلا ہے۔اس مشکل کو حضرت امام بخاری نے
حل کر دیا۔اُن کے پاس جو حدیثیں یا خبریں یا روایتیں پہنچیں اُن کی تعداد چھ لاکھ تھی۔ان میں سے
حضرت امام بخاری نے پانچ لاکھ کا نوے ہزار روایتوں کو تو ر ڈ کر دیا یہ کہہ کر کہ یہ مشکوک ہیں اس لئے
قابل قبول نہیں۔اور صرف نو ہزار کو اپنی نیک نیتی کے ساتھ قبول کر لیا۔یہی حال دوسرے مؤلفین حدیث
کا ہے۔پس یہاں حدیث کا سوال نہیں۔اصل سوال یہ نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کو رد کیا
جاتا ہے۔بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام نے حکم کی حیثیت میں کسی حدیث کے
متعلق یہ فیصلہ کرنا ہے کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے بھی یا نہیں۔حضرت امام بخاری کو تو یہ حق
دیا گیا کہ وہ اپنے احادیث کے مجموعہ میں سے پانچ لاکھ کا نوے ہزار احادیث کے متعلق یہ فیصلہ کریں کہ یہ
اُن کے نزدیک مشکوک ہیں۔اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب نہیں ہو سکتیں۔لیکن یہی
لوگ امام مہدی کو یہ حق دینے کے لئے تیار نہیں کہ ان نو ہزار احادیث میں سے جن کو امام بخاری نے قبول
کیا یا دیگر علماء حدیث نے ان میں سے کچھ کے متعلق یہ کہے کہ تم نے یہ غلطی کی۔یہ تو حضرت نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نہیں ہو سکتا۔اس لئے اِن ان وجوہ کی بناء پر میں اسے رڈ کرتا ہوں۔چنانچہ اسی حقیقت اور اپنی اسی حیثیت کے پیش نظر حضرت مہدی معہود و مسیح موعود علیہ السلام نے
دنیا میں بڑی تحدی کے ساتھ یہ اعلان فرمایا میں اس کا مفہوم بیان کروں گا ، کتاب میں اصل عبارت
286
سبیل الرشاد جلد دوم
موجود ہے ) کہ مہدی معہود قرآن کریم کی جو تفسیر کرے، اس کے متعلق تمہیں ماننا پڑے گا کہ وہی درست
ہے اور جس حدیث کے متعلق مہدی کہے کہ یہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے وہ تمہیں ماننا
پڑے گا اور جس کے متعلق وہ یہ حکم لگائے کہ یہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نہیں ہے اس کے
متعلق تمہیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نہیں ہے۔یہ کوئی ایسا حق نہیں جو
تمہارے لئے ایک اچنبہ ہو۔پانچ لاکھ اکانوے ہزار روایات اور احادیث پر امام بخاری نے حکم لگایا کہ
وہ قابل قبول نہیں اور تم نے خاموشی کے ساتھ اس حکم کو قبول کیا اور امام بخاری کا اسے بڑا کارنامہ بتایا۔لیکن امام مہدی علیہ السلام اگر پچاس (۵۰) سو (۱۰۰) روایات واحادیث پر حکم کی حیثیت سے یہ حکم
لگائے کہ یہ احادیث درست نہیں اور رڈ کی جاتی ہیں یارڈ کے قابل نہیں اور قبول کی جاتی ہیں تو یہ بات
تمہیں ناگوار گزرتی ہے اور تم فساد پر آمادہ ہو جاتے ہو۔حالانکہ اس حق کو ان علماء کے متعلق تم قبول کر
چکے ہو جنہیں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم نہیں کہا۔آخر انسان کو اپنے اندر کچھ تو رشد پیدا
کرنی چاہئے۔لوگوں کو بات کرتے وقت کچھ تو سوچنا چاہئے کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں۔حضرت مہدی معہود کا عیسائیت کو چیلنج
پس جماعت احمدیہ پر قرآن کریم کے ترجمہ میں تحریف اور تغلیط کا اعتراض بالکل بے جا ہے۔ہمیں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنی رحمت سے اور اُن بشارتوں کے مطابق جو امت محمدیہ کو دی گئی تھیں،
حضرت مہدی معہود علیہ السلام کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ہمارا مشاہدہ ہے اور کئی لوگ اس حقیقت
کے معترف ہیں کہ اسلام کے خلاف عیسائیت کی یلغار سب سے بڑی یلغار تھی۔جس کا حضرت امام مہدی
علیہ السلام نے تن تنہا مقابلہ کیا اور عیسائیت کے مقابلہ میں اسلام کو ایک زندہ مذہب ثابت کیا۔آپ نے
عیسائیوں کو یہ چیلنج دیا کہ تم اپنی ساری تو رات سے خدا تعالیٰ کی ذات وصفات و دیگر روحانی علوم کے متعلق
وہ تعلیم بیان نہیں کر سکتے جو قرآن کریم کی ایک چھوٹی سی سورت یعنی سورہ فاتحہ میں بیان ہوئی ہے۔میں نے اس چیلنج کو ۱۹۶۷ء میں ڈنمارک میں دُہرایا تھا۔میں نے پادریوں سے کہا ہو سکتا ہے تم
کہو پادریوں کی پہلی نسلوں نے اس طرف توجہ نہیں کی۔اس لئے آج جبکہ تم میں سے چوٹی کے پادری
موجود ہیں میں اس چیلنج کو پھر یاد کرا تا ہوں۔(اُن میں سے ایک وہ پادری بھی موجود تھا جو تقسیم ملک سے
پہلے ہندوستان میں کم و بیش ۲۷ سال تک عیسائی مشن کا انچارج رہا تھا ) میں نے اُن سے کہا تم اس غلطی میں
نہ رہنا کہ ایک چیلنج تھا جسے دنیا بھول جائے گی۔میں اس چینج کو ہرا تا ہوں۔مہدی معہود کے نائب اور خلیفہ