اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

سبیل الرشاد جلد دوم
287
کی حیثیت میں میں تمہیں یہ چیلنج کرتا ہوں اور پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ تم اب بھی اس چیلنج کو قبول نہیں
کرو گے اور اگر قبول کرو گے تو کامیاب نہیں ہو گے۔جب میں نے یہ چیلنج دہرایا تو میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ اگر بے وقوفی سے انہوں نے یہ
چیلنج قبول کر لیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سورہ فاتحہ کی مختلف پہلوؤں سے جو تفسیر فرمائی
ہے وہ اکٹھی نہیں ہے بلکہ آپ کی مختلف کتابوں میں بکھری ہوئی ہے۔اگر انہوں نے کہا کہ کہاں ہے سورہ
فاتحہ کی وہ تفسیر جس کا مقابلہ کرنے کی تم ہمیں دعوت دے رہے ہو؟ تو ہم اُن کو کتابی صورت میں نہیں دکھا
سکیں گے۔چنانچہ ہمارے کارکنوں کو جس حد تک توفیق ملی انہوں نے سورہ فاتحہ کی تفسیر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی مختلف کتابوں سے اکٹھی کی اور ایک نہایت حسین اور نہایت مؤثر اور نہایت ہی جامع
تفسیر کتابی صورت میں شائع ہوگئی۔سورہ فاتحہ کی جامع تفسیر
عیسائیوں نے سورہ فاتحہ کی اس تفسیر کا کیا مقابلہ کرنا ہے عیسائیت کی تعلیم تو اس کی گرد کو بھی نہیں پہنچ
سکتی۔کیونکہ وہ پچھلے زمانوں کے لئے تھی ، اب بدل گئی یا پیچھے رہ گئی۔اگر نہ بدلتی تب بھی یہ قرآن کریم کا
مقابلہ نہ کر سکتی۔کیونکہ عیسائیت کی تعلیم محدود زمانہ کے لئے تھی دوسرے اس میں تحریف ہو گئی۔اس میں
تبدیلیاں ہو گئیں۔لیکن قرآن کریم ایک جامع کتاب ہے۔اس کی تعلیمات کا دائرہ قیامت تک ممتد ہے اس
میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔تفسیر سورہ فاتحہ کا انگریزی ترجمہ بھی ہو چکا ہے لیکن اب تک کسی کو یہ جرات نہیں
ہوئی کہ وہ اس چیلنج کو قبول کرے حالانکہ میں نے اُن
کو یہ چیلنج با قاعدہ لکھ کر اور انگریزی میں ترجمہ اور ٹائپ
شدہ صورت میں اُن کے ہاتھوں میں پکڑایا تھا۔کیونکہ میں نے سمجھا زبانی بات ہو گی تو شاید یہ بھول
جائیں گے، اس لئے جب میرا اُن سے دو گھنٹے کا انٹر ویوختم ہوا تو میں نے یہ کہتے ہوئے اس چیلنج کو ڈ ہرایا کہ
اب میں تمہیں دو چیلنج دیتا ہوں۔یہ لکھے ہوئے ہیں ، ان کو لے لو اور اُن میں سے ایک سورۃ فاتحہ کے متعلق
تھا۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے۔میں آج ان کا ذمہ دار ہوں۔تم اپنے گھروں میں جا کر سوچو اور اپنے
بڑے اور چھوٹے پادریوں اور ہم پلہ لوگوں سے مشورہ کرو۔مگر ۱۹۶۷ ء میں حضرت مہدی معہود و مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے تیسرے خلیفہ نے جو چینج دُہرایا تھا عیسائیوں میں سے اب تک کوئی سامنے نہیں آیا۔مجھ سے پہلوں نے بھی یہ چیلنج دیئے اور بار بار ڈ ہرائے۔عیسائیوں کو بار بار یاد دہانی کرائی گئی مگر وہ مقابل پر
نہ آئے۔کیا ہم ان تفاسیر کو جو ایسے حقائق اور معارف پر مشتمل ہیں جن کے مقابلے کی کسی کو حجرات نہیں ہوسکی
اور نہ کبھی ہوگی ، اُن کو چھوڑ کر صرف اُن تفاسیر پر قانع ہو جائیں جن میں نعوذ باللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو

سبیل الرشاد جلد دوم
کذاب کہا گیا ہے اور اسی طرح کئی دوسرے انبیاء علیہم السلام
پر تہمتیں لگائی گئی ہیں۔ا
288
فضل
میں دوستوں کو یہ بتا رہا ہوں کہ دیکھو قرآن کریم کو مہجور بنا کر کتنی بھیا نک شکل بنتی ہے۔اس لئے
دوست دعائیں کریں۔دُعائیں کریں اور بہت دُعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ جماعت احمد یہ
فرمائے۔اس کے اندر کبھی کوئی گروہ یا کوئی فردا ایسا نہ ہو جو قرآن کریم کو مہجور سمجھنے والا ہو اور اس کی تعلیم کو
پیٹھ پیچھے پھینکنے والا ہو۔قرآن کریم تو ہماری زندگی ہے اور ہماری روح ہے۔یہ تو ہماری زندگی کا نور
ہے۔اس کے بغیر تو اس زندگی کا کوئی مزہ ہی نہیں۔اس لئے اگر دوست اس دُنیا کی جنت چاہتے ہیں اور
اس کے ساتھ ساتھ اُخروی جنت کی لذتیں اور سرور چاہتے ہیں تو پھر انہیں قرآن کریم کو مضبوطی کے ساتھ
پکڑ نا ہوگا۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چاہئے کہ قرآن کریم تمہارے اوپر یہ حکم
لگائے کہ تم خدا کے مومن بندے ہو اور قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے والے ہو۔اگر قرآن عزیز نے
تمہارے ایمان کی تصدیق نہ کی تو تم ہلاک ہو گئے۔آپ نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم کے سینکڑوں احکام
میں سے اگر کوئی ایک حکم کو بھی دیدہ دانستہ یا باغیانہ طور پر چھوڑتا ہے تو قرآن کریم کی گواہی اس کے
خلاف ہوگی اور خدا تعالیٰ کا غضب اُس پر بھڑ کے گا۔پس حضرت امام مہدی معہود علیہ السلام نے ہمیں بیدار کر دیا ہے۔آپ نے ہمیں تنبیہ کر دی
ہے۔اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ہر وقت چوکس اور بیدار ر ہیں اور قرآن کریم کو کبھی مہجور نہ بنا ئیں۔ہمارا
فرض ہے کہ ہم اپنے ماحول میں ، اپنی مجلسوں میں قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت کریں۔قرآن کریم کا
ترجمہ سیکھیں۔اس کی ایک نہایت ہی حسین اور جامع تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے
اس کو پڑھیں۔تاہم ہمارا ایک گروہ ان خوبصورت تفاسیر کو جاننے والا بھی ہو جو پہلوں کو دی گئی تھیں۔کیونکہ جیسا کہ میں اپنے گزشتہ خطبہ جمعہ میں بتا چکا ہوں۔کتاب مبین کی آج بھی ضرورت ہے۔پچھلے
چودہ سو سال سے کتاب مکنون کے اوراق کتاب مبین کے اوراق میں تبدیل ہوتے رہے ہیں۔اب بھی یہ
نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ زمانہ چلا گیا۔ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں رہی۔میں پھر مختصر ابتا دیتا ہوں کہ کتاب
مبین کی ہمیں اس لئے ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مطہر بندوں نے اللہ تعالیٰ ہی سے تفسیر سیکھ کر اسلام پر
ہونے والے جن اعتراضات کا از منہ ماضیہ میں ازالہ کیا تھا اور اسلام کو ایک زندہ مذہب ثابت کرنے
کے لئے جو حقائق پیش کئے تھے وہ پرانے تو نہیں ہو گئے۔اُن میں اکثر کو آج بھی دُہرایا جا رہا ہے۔اس
لئے اسلام پر کئے جانے والے ایسے اعتراضات کے جو جوابات پہلوں کو سکھائے گئے تھے اُن کی ہمیں
آج بھی ضرورت ہے۔

سبیل الرشاد جلد دوم
289
اسی طرح ماضی میں یعنی پچھلے چودہ سو سال میں ہر صدی میں جونئی اُلجھنیں پیدا ہوئیں اور اُن کو
سلجھانے کے لئے خدا تعالیٰ کے مظہر بندوں کو خدا کی طرف سے قرآن کریم کی جو نئی سے نئی تفسیر سکھائی
جاتی رہی ہے ، اُس کی آج بھی ضرورت ہے ، اس لئے کہ ان اُلجھنوں میں سے کچھ اُلجھنیں آج کی زندگی
میں بھی پیدا ہو جاتی ہیں ، اُن کو قرآن کریم کی روشنی میں سلجھانے کے لئے کتاب مکنون کے اوراق سکھائے
گئے تھے جواب کتاب مبین کے اوراق بن چکے ہیں اُن کی ہمیں آج بھی ضرورت ہے۔اس لئے ہم میں
سے ایک ایسا گروہ ضرور ہونا چاہئے جو اللہ تعالیٰ کے مظہر بندوں کی بیان کردہ تفاسیر کو دیکھے اور اُس پر غور
کرے۔یہ ایک بڑا دلچسپ مضمون ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ مثلاً تین سو سال پہلے اسلام پر یہ اعتراض
ہوا اور خدا کے فلاں مقرب ، محبوب اور مطہر بندہ نے خدا سے قرآن کریم کو سیکھ کر اس کا یہ جواب دیا تھا۔گویا زمانہ زمانہ میں اور ملک ملک میں بدلتے ہوئے حالات میں نئی سے نئی الجھنیں پیدا ہوتی رہیں جن کو
ہر زمانہ میں اور ہر خطہ ارض میں خدا کے مظہر بندوں نے خدا سے علم حاصل کر کے سلجھانے کی جو کوشش کی
اُس کی آج بھی ضرورت ہے کیونکہ وہ اُلجھنیں آج بھی پیدا ہو رہی ہیں۔انسانی زندگی کی ساری
الجھنیں ماضی کا قصہ تو نہیں بن گئیں۔اُن کو قصہ پارینہ تو نہیں سمجھ لینا چاہئے۔اُن میں بعض خود کو دُ ہراتی
رہتی ہیں۔اسلام پر پر انے اعتراضات کسی نہ کسی شکل میں کبھی نہ کبھی سامنے آ جاتے ہیں۔جیسا کہ یہ
اعتراض دُہرایا جاتا رہا ہے کہ ان هذا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
اگر یہ ایک پرانا اعتراض ہے جسے کفار مکہ نے بھی دُہرایا تھا۔لیکن کیا ہم اس کا جواب نہیں
ڈ ہرا ئیں گے۔اس لئے گو یہ اعتراض پہلے انبیاء علیہم السلام پر بھی کیا گیا تھا لیکن امت محمدیہ پر پہلی صدی
میں جو اعتراض ہوئے اُن میں سے بعض ایسے ہیں جو آج تک دُہرائے جار ہے ہیں۔پہلی صدی میں جو
اُلجھنیں پیدا ہوئیں اُن میں سے بعض ہماری زندگی میں آج بھی پیدا ہورہی ہیں۔اس لئے اُن کا جوصل
پہلوں کو سکھایا گیا تھا اس کا ہمیں بھی علم ہونا چاہئے۔علاوہ ازیں اسلام پر کئے جانے والے اعتراضات کو دُور کرنے کے لئے اور پیش آمدہ الجھنوں
کو سلجھانے کے لئے اس زمانہ میں حضرت مہدی معہود علیہ السلام نے ہمارے ہاتھ میں بنیا دی طور پر دو قسم
کی تفسیر دی ہے ایک تفصیلی تفسیر ہے اور دوسری اجمالی۔یعنی ایک وہ تفسیر ہے جس میں ہر چیز کو اس کی اصل
شکل میں تجزیہ کر کے اُسے نمایاں کر دیا گیا ہے، اور دوسری قسم کی تفسیر میں اجمالاً ذکر کر دیا گیا ہے۔مثلاً
ایک آیت ہوتی ہے اس کے متعلق ایک دو فقرے میں آپ نے مجملاً ذکر کر دیا ہے۔چنانچہ بعض دفعہ میں
سورۃ الانعام آیت : ۲۶

290
سبیل الرشاد جلد دوم
نے دیکھا ہے میرے سات خطبوں کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بیان کردہ ایک ایسا تفسیری نکتہ ہوتا ہے جسے
آپ نے صرف ایک فقرہ میں بیان فرمایا ہے۔جس طرح قرآن کریم فی نفسہ ایسی عظیم الشان کتاب ہے جس کے
اندر مکنون یعنی چھپی ہوئی باتیں قیامت تک دعوت غور وفکر دیتی رہیں گی، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر گو
اس رنگ میں تو نہیں لیکن ایک رنگ میں ایسی ضرور ہے کہ اس میں سے نئے سے نئے علوم قر آنی ہمارے سامنے
آتے رہتے ہیں جو قرآن کریم کے مکنون حصے کی تفاسیر کو سمجھنے کے لئے گویا کنجی کا کام دیتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے جس کا دروازہ نہ پہلے بند تھا اور نہ اب بند ہے۔قرآن کریم کے متعلق یہ سمجھ لینا کہ حالات حاضرہ میں یا
مستقبل میں پیش آنے والے جو مسائل ہیں قرآن کریم میں اُن کے حل کرنے کی طاقت نہیں ہے، سراسر غلط اور
قرآن کریم کو مہجور بنانے کے مترادف ہے۔قرآن کریم ایک زندہ کتاب ہے۔اللہ تعالیٰ پہلے کی طرح اب بھی
اپنے مظہر بندوں کو اس کے نئے سے نئے علوم سکھائے گا۔پس دوست دُعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کے مظہر بندوں
کو جو نئے سے نئے علوم اور اسرار روحانیہ سکھائے جائیں اللہ تعالیٰ اُن کے قبول کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔انصار اللہ اس دُعا پر بہت زور دیں
غرض ایک تو یہ دُعا ہے جس پر میں چاہتا ہوں کہ جماعت زور دے خصوصاً انصار اللہ۔یہ وہ دُعا
ہے جس کے نتیجہ میں اُن (انصار اللہ ) پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اُن سے تعلق رکھنے والی مستورات
اور اُن سے تعلق رکھنے والی بچیاں اور اُن سے تعلق رکھنے والے بچے یا اُن کے چھوٹے بھائی غرض سب کو
وہ چوکس اور بیدار رکھیں اور اُن کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ اُن کے لئے قرآن کریم کبھی مجبور نہ بنے کیونکہ
جیسا کہ میں مثالیں دے کر واضح کر چکا ہوں۔اس سے بڑے ہولناک اور تباہ کن نتائج پیدا ہوتے ہیں۔دوسری اہم دُعا :
دوسری دعا جس کی طرف میں دوستوں
کی توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ مختصراً یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللهَ
گو یا اللہ تعالیٰ کے پیار کے حصول کے لئے اور اخروی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی نعماء کا اہل بننے کے لئے ،
قرآن کریم کی رُو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات بنیادی طور پر اسوۂ حسنہ ہے۔اس
لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے دو پہلو ہیں۔آپ کی زندگی کا ایک پہلو بطور اسوۂ حسنہ
بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔دوسرے پہلو کا تعلق اس بنیاد پر کھڑی ہونے والی عمارت سے ہے یعنی اس
سورۃ الاحزاب آیت ۲۲

291
سبیل الرشاد جلد دوم
تفصیل سے ہے جو آپ کی زندگی میں عیاں ہے۔گویا ایک اجمالی پہلو ہے اور دوسرا تفصیلی۔جس طرح
بنیا د چھپی ہوئی ہوتی ہے اور عمارت نظر آ رہی ہوتی ہے۔اسی طرح آپ کی زندگی کا ایک پہلو مجمل اور
دوسر اتفصیلی یعنی ظاہر و عیاں۔تاہم آپ کی زندگی کے یہ دونوں پہلو ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔یہ ایک
ایسی صداقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔حضور تمام انسانوں سے افضل ہیں :
اسی طرح یہ بھی ایک صداقت ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم بوجہ اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑی اہم اور وسیع ذمہ داریاں سونپی تھیں۔اس لئے آپ
اپنی استعداد کے لحاظ سے تمام بنی نوع انسان سے افضل ہیں۔گویا آپ کی افضیلت کا ایک یہ پہلو بھی ہے
کہ آپ اپنی استعداد اور صلاحیت کے لحاظ سے تمام بنی نوع انسان سے افضل ہیں۔لازمی طور پر اس کا
نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ کوئی دوسرا انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بن سکتا۔اس لئے کہ کسی دوسرے انسان کو
اللہ تعالیٰ نے نہ وہ قوت و طاقت دی اور نہ وہ استعداد دی جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم منفرد ہیں۔بعض لوگ یہ اعتراض کر دیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے روک دیا کہ کوئی شخص حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے مقام تک نہ پہنچے یا ان سے آگے نہ نکلے۔یہ سوال نہیں ہے۔یہ اعتراض غلط ہے۔حقیقت کو سمجھا
ہی نہیں گیا۔سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا یعنی ہر فرد پر یہ
ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ وہ اپنی استعداد کے مطابق اپنی جسمانی اور ذہنی قوتوں کی نشو ونما کرے اور اپنے اندر
روحانیت اور اخلاق پیدا کرے۔لیکن جو چیز اس کی استعداد سے باہر ہے اس کی اس پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے
پس چونکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم امت محمدیہ کے لئے اسوۂ حسنہ ہیں اس لئے اپنی اپنی
استعداد کی کامل نشو ونما کے لحاظ سے اس امت میں آپ کے شبیہ اور مثل لاکھوں کروڑوں پیدا ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کامل استعدادوں کے مالک تھے۔لیکن کسی دوسرے کی استعداد کامل نہیں۔اس
لئے کمال استعداد میں تو مماثلت ممکن نہیں۔لیکن آپ نے جو اپنی استعدادوں کی کامل نشو و نما کی تھی اسی
طرح آپ کے متبعین میں سے لاکھوں کروڑوں نے اپنے اپنے دائرہ استعداد میں سنتِ نبوی کے مطابق
اپنی اپنی استعدادوں کی کامل نشو ونما کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مثل بن گئے۔لیکن
استعدادوں کے فرق نے ان دونوں کے مراتب کے درمیان آسمان وزمین کا فرق ڈال دیا۔جیسا کہ بشارتیں دی گئی تھیں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روحانی طور پر مستفیض ہونے
سورة البقره آیت ۲۸۷

292
سبیل الرشاد جلد دوم
والا اور آپ کی کامل اتباع کے لحاظ سے آپ کا کامل متبع ایک ہی وجود ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
مثیل محبوب اور پیارا ہے۔جسے آپ نے اپنا مہدی قرار دیا ہے۔آپ نے فرمایا ان لِمَهْدِينَا۔ہمارے
مہدی کی یہ یہ علامت ہے۔ظاہر ہے کہ جس پیارے وجود کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا مہدی کہا
ہو وہ آپ کے قریب تر ہے۔گو وہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو نہیں بنا اور نہ بن سکتا ہے لیکن آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے کامل انعکاس کی وجہ سے ہر دو میں فرق کرنا ایک عام انسان کے لئے مشکل ہے۔اس لئے
انسان کو اس مشکل مسئلہ میں نہیں پڑنا چاہئے۔ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ انعکاسی طور پر کوئی انسان جتنا بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوسکتا تھا اور آپ کی خوبیوں اور صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھا سکتا
تھا اتنا مقرب اور اس حد تک ایک مثیل بن گیا۔جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی اصطلاح میں مہدی
کہا گیا ہے۔اور بھی مہدی تھے جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے علم قرآن سیکھا اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں
کو ڈھالا۔لیکن مہدی ، مہدی میں اسی طرح فرق ہے جس طرح نیک ، نیک میں فرق ہوتا ہے۔مطہر مطہر
میں فرق ہوتا ہے خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کرنے میں فرق ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کے حضور دعا کرنے اور
اس کی قبولیت ، قبولیت میں فرق ہوتا ہے۔پس وہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل انعکاس لے کر کامل ظل بن کر آیا اور آپ کی
کامل مثل اور شبیہہ بن کر آیا اور مہدی کہلایا۔وہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنا قریب ہے کہ اگر
مہدی کے مقام کو پہچان لیا جائے تو عام انسان کی آنکھیں ان دو میں فرق نہیں کر سکتیں۔اسی لئے حضرت
مہدی معہود علیہ السلام کے حق میں آپ ہی کی زبان سے کہلوایا گیا۔مَنْ فَرَّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ الْمُصْطَفَى فَمَا عَرَفَنِي وَمَا رَأَى
یعنی اگر تمہاری آنکھ مجھ میں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) میں فرق کرے تو یہ تمہاری سمجھ کا قصور
ہے۔مہدی معہود اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنا قریب ہے کہ تمہاری آنکھ
اس فرق کو نہیں پہچان سکتی۔اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تم نے مہدی کی عظمت اور اس کے مقام کو نہیں پہچانا۔اسی لئے فرمایا کہ مجھ میں اور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم میں فرق نہ کرنا اور یہ اس لئے کہ آپ کی ذات میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل انعکاس تھا۔اور فنا فی محمد کا مقام آپ کو حاصل تھا۔اسلام سے قبل چونکہ ملک ، ملک اور زمانے ، زمانے کے حالات مختلف تھے اس لئے ہر ملک اور
زمانہ کے حالات کے مطابق نبی آئے اور اپنے اپنے حالات میں بنی نوع انسان کی اصلاح کی کوشش کی
1
خطبہ الہامیہ صفحه ۲۵۹ روحانی خزائن جلد ۱۶

293
سبیل الرشاد جلد دوم
لیکن حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ تمام انبیاء کی صفات کے جامع تھے۔آپ کے فیوض و
برکات کا دائرہ قیامت تک ممتد ہے اور خاتم الکتب آپ کے ہاتھ میں تھی۔اس لئے آپ نے یہ اعلان
فرمایا کہ میں تمام بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ کی توحید کے بندھنوں میں باندھوں گا۔پھر آپ نے یہ
بشارت دی کہ میرا ایک محبوب مہدی ہو گا جو میر امثیل ہو گا۔یہاں تک کہ مجھ میں اور اس میں فرق کرنا
مشکل ہو جائے گا۔فرق تو ہو گا مگر تم اس فرق کی طرف توجہ نہ دینا بلکہ اس نمونہ کو دیکھنا جو میری اتباع کامل
کے نتیجہ میں وہ پیش کرے گا۔گویا جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات ہمارے لئے
اسوہ حسنہ ہے اسی طرح حضرت مہدی معہود کا وجود بھی بوجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل انعکاس
اور کامل اتباع کے اس زمانے میں بہترین نمونہ ہے۔فنافی الرسول :
در حقیقت مہدی معہود علیہ السلام کی اپنی کوئی شخصیت نہیں ہے۔آپ کا وجود تو وہ مصفا آئینہ ہے
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی انوار کو اپنی پوری شان کے ساتھ ہم تک پہنچا رہا ہے۔یہ روشنی
شیشے کی نہیں۔یہ روشنی اس روحانی آفتاب کی ہے جو چودہ سو سال پہلے فاران کی چوٹیوں سے جلوہ گر ہوا
تھا۔یہ قوت قدسیہ اور روحانی تاثیرات مہدی کی نہیں بلکہ اُسی انسان کامل اور افضل الرسل کی ہیں جو خدا
کی صفاتِ حسنہ کا مظہر اتم اور تمام کمالات روحانی کا جامع تھا۔پس مہدی معہود کا اپنا تو کوئی وجود ہی نہیں رہا۔وہ تو فنافی الرسول کے درجہ کو پہنچ کر اپنے وجود کو
محمد کی ذات میں فنا کر بیٹھا۔اس مہدی کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی انوار اپنی پوری
شان کے ساتھ دنیا کے دلوں کو موہ لینے کے لئے آپ تک پہنچ گئے۔اب ہم میں سے ہر ایک پر ، مجھ پر بھی
اور آپ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس مماثلت کو حاصل کرنے کی انتہائی کوشش کریں۔اس
کے حصول کا امکان پیدا ہو چکا ہے۔اسلام کی اس بڑی ہی عجیب اور حسین تعلیم کو پھر سے اُشکارا کیا جا
چکا ہے، تاہم اس امر کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ لَا يُكَلَّفَ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کی رُو سے کسی بھی
انسان سے اس کی خدا داد قوت و طاقت اور استعداد سے باہر کچھ بھی نہیں مانگا جائے گا۔یہاں وسع“
میں وسعتِ نفس سے مراد استعداد نفس ہے یا وسعت سے مرا دصلاحیت نفس ہے۔اس لئے گو ہر ایک انسان
کی صلاحیت اور استعداد مختلف ہوتی ہے لیکن ہر انسان سے آج یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی جسمانی، ذہنی،
اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں کی کامل نشو ونما کو کمال تک پہنچائے اور پھر سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کر
دے۔ہر شخص اس بات کا مکلف ہے کہ خواہ اس کی استعداد مثلاً ایک اکائی ہو۔خواہ اس کی استعداد ایک

سبیل الرشاد جلد دوم
294
ارب اکائی ہو یا اس کی استعداد ان گنت اکائیوں پر مشتمل ہو۔اگر کوئی شخص اپنی استعداد کے مطابق اپنی
صلاحیت کے دائرہ میں اپنی استعدادا اور صلاحیت کی کامل نشو و نما کر لیتا ہے۔تو وہ گویا حضرت محمد مصطفے صلی
اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ کی کامل پیروی کرنے والا ہے اور اسی کے مطابق اللہ تعالیٰ اس سے پیار کرے
گا اور اسے ابدی جنت عطا ہوگی۔کیونکہ جہاں تک اسے پہنچنے کی طاقت دی گئی تھی وہاں تک وہ پہنچ گیا۔لیکن اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے فضلوں کی ناشکری کرتا ہے۔آج بھی ناشکری کرتا ہے۔جب مہدی آ گیا
اور مسیح دنیا میں نازل کر دیا گیا اور وہ اپنی استعدادوں کی صحیح اور کامل نشو و نما کرنے کی طرف توجہ نہیں کرتا یا
مجاہدہ کے ساتھ اس میں کامیاب ہونے کی کوشش نہیں کرتا۔وہ اللہ تعالیٰ کے ان فضلوں کا وارث نہیں بن
سکتا۔جن فضلوں کا وارث بننے کے لئے اس نے آپ کو پیدا کیا ہے اور توفیق دی کہ آپ مہدی معہود کی
جماعت میں شامل ہو جا ئیں۔ذمہ واری نباہنے کے لئے دعا:
پس یہ بھی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اس کے نباہنے کے لئے بھی بڑی دعا کی ضرورت ہے۔یہی وہ دوسری دعا ہے جس کی طرف میں آج احباب کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ہم میں سے ہر شخص یہ دعا
کرے کہ اے ہمارے رب ! ہم تہی دست اور کمزور اور ناکارہ ہیں۔تیری مدد کے بغیر ہم کچھ نہیں کر
سکتے۔تو نے ہمیں قو تیں اور استعداد میں تو عطا فرمائیں اور تو نے ہمیں یہ حکم بھی دیا ہے کہ ان کی نشو ونما کو
کمال تک پہنچاؤ مگر تیری مدد اور تیری نصرت ، تیرے فضل اور تیری رحمت کے بغیر ہم اپنی استعدادوں کی
کامل نشو و نما نہیں کر سکتے اس لئے ہم تجھ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ تو اپنے فضل اور اپنی رحمت سے ہمیں یہ
تو فیق عطا فرما کہ ہم اپنی صلاحیتوں کی کامل نشو ونما کرسکیں۔ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
انسانِ کامل ہیں۔آپ تمام نبیوں سے افضل ہیں، آپ کا دائرہ استعداد اور دائرہ صلاحیت اتنا بڑا اور
وسیع ہے کہ انسان کے تصور میں بھی نہیں آسکتا۔آپ کے روحانی کمالات اور فیوض کا دائرہ قیامت تک
پھیلا ہوا ہے۔اس میں ذرہ بھر بھی مبالغہ نہیں ہے۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تمام روحانی کمالات کے جامع ہیں اور آپ کے اسوۂ حسنہ کی کچی پیروی آج بھی انسان کو خدا کا مقرب
اور محبوب بندہ بنا دیتی ہے۔اس لئے ہم دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے خدا! ہمیں یہ توفیق عطا فرما کہ
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کی کامل پیروی کرتے ہوئے ہم اپنی استعدادوں اور
صلاحیتوں کی نشو ونما کر سکیں اور اس نقطہ نگاہ سے ہم بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مثیل بن جائیں۔پھر یہ مماثلت جو ایک بہت بڑے کی ایک بہت چھوٹے کے ساتھ ہوگی اور بڑی حسین مماثلت ہوگی۔اس

295
سبیل الرشاد جلد دوم
کے نتیجہ میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتوں اور رحمتوں کے طفیل اللہ تعالیٰ کا وہی پیار اور اسی
رنگ میں گواتنا شدید اور اتنا عظیم تو نہیں ہو سکتا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل تھا، ہم میں سے ہر
ایک کو حاصل ہو جائے گا۔جس پیار کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے پوری شان کے ساتھ
حاصل کیا تھا اور آسمانوں پر بلند ترین مقام پر فائز ہوئے تھے۔انصار
کو دو دعاؤں کی طرف خصوصی توجہ :
پس یہ وہ دو دعائیں ہیں جن کی طرف جماعت کو اور خصوصاً انصار کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔یہ
ٹھیک ہے نو جوانوں کو بھی توجہ کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ نوجوانوں کی عمروں میں برکت ڈالے۔اللہ تعالیٰ
انہیں بھی اس دنیا کو چھوڑنے سے قبل اس صداقت کو سمجھنے اور اسے پالینے کی تو فیق عطا فرمائے۔اور انہیں
بھی خدمات دینیہ بجالانے اور خدا کی رضا حاصل کرنے کا موقع ملے اور ان کا خاتمہ بالخیر ہو جائے۔اس
معنی میں کہ وہ بھی اپنی استعدادوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچا کر گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مثیل
اور تصویر بن گئے۔لیکن جوں جوں عمر گزرتی جاتی ہے۔موت کا وقت مقررہ قریب آتا چلا جاتا ہے۔اس
لئے جن دوستوں کی عمریں بڑی ہیں۔ان کے غور و فکر کا دائرہ بھی زیادہ وسیع ہونا چاہئے۔ان کی کوششیں
بھی زیادہ ہونی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی عاجزی کا اظہار بھی زیادہ ہونا چاہئے۔نہایت ہی
ابتہال کے ساتھ اور سینہ میں جس طرح ایک آگ لگی ہوتی ہے اس طرح خدا کے حضور جھکنا چاہئے تا کہ جو
کچھ وہ ہمیں دینا چاہتا ہے۔وہ ہم اس کی توفیق سے لینے کے قابل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی
ہو۔اللہ تعالیٰ کرے کہ دعاؤں کے نتیجہ میں اور کوشش اور عملی نمونہ کے ساتھ ہم دنیا کے دل حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے میں کامیاب ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے کہ
ہمارے بھائی جو مختلف خطہ ہائے ارض پر بسنے والے اور مختلف عقائد رکھنے والے ہیں ان پر تو حید حقیقی اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت آشکار ہو جائے اور وہ بشاشت کے ساتھ اور خوشیوں کے ساتھ اور
مسرتوں سے اپنی جھولیاں بھر کر دوڑتے ہوئے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے قُرب کی تلاش میں
آپ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں اور وہ آخری بشارت اور وہ کامل بشارت کہ جس سے بڑی بشارت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دی گئی (یعنی مہدی معہود کے ذریعہ اسلام کے عالمگیر غلبہ کی ) وہ جلد
پوری ہو۔تمام نوع انسان حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع نظر آئیں اور
نوع انسانی امتِ واحدہ بن جائے۔پھر نہ کوئی جھگڑا باقی رہے اور نہ کوئی اختلاف۔سارے مل کر ایک ہو کر

سبیل الرشاد جلد دوم
296
ایک دوسرے سے پیار کرنے والی قوم کی حیثیت میں اپنے دین اور دنیا کو سنوار نے میں لگے ہوئے ہوں
اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل کر رہے ہوں۔اب ہم کھڑے ہو کر عہد دہرائیں گے اور پھر بیٹھ کر دعا کریں گے۔پھر آپ بیٹھے رہیں گے۔میں آپ کو الوداع کہوں گا اور السلام علیکم کہ کر رخصت ہو جاؤں گا۔الوداعی کلمات :
عہد دہرانے اور اجتماعی دعا کرنے کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔یہاں بھی ، سفر میں بھی اور جب آپ اپنے گھروں میں
پہنچیں وہاں بھی آپ اس کی حفظ وامان میں رہیں۔اللہ تعالیٰ ہر آن اپنی رحمتوں کا سایہ آپ کے سروں
پر رکھے اور اپنی برکتیں لانے والے فرشتوں کو آپ کے گرد جمع رکھے اور آپ کو نیک ارادے رکھنے اور
ان کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ وہ سب راہیں آپ پر کھولے جو اسے خوش
کرنے والی ہیں۔اور پھر ان کو آپ پر ہمیشہ فراخ رکھے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہر طرح سے آپ کے ساتھ
ہو۔اب میں رخصت ہوتا ہوں اور آپ کو بھی رخصت کرتا ہوں۔روزنامه الفضل ۲۶ دسمبر ۱۹۷۳ء)

آج 10 میں سے 10 باقی