اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
297
سید نا حضرت خلیفہ اصبح الثالث رحمہ اللہ تعالی کا انتقامی خطاب
فرموده ا ارشہادت ۱۳۵۵۶ ہش ۱۱ را پریل ۱۹۷۶ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز بید بوہ
سید نا حضرت
خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ نے مورخہا ارشہادت ۱۳۰۵ہش بمطابق اراپریل۱۹۷۶ء
کو انصار اللہ مرکزیہ کے نمائندہ اجتماع سے جو خطاب فرمایا تھا، اس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج کا ہمارا اجتماع انصار اللہ ، ہنگامی نوعیت کا ہے۔اس لئے کہ اس کو پچھلے سال اکتوبر
۱۹۷۵ء کی ۲۶۔۲۷ - ۲۸ تاریخ کو منعقد ہونا چاہئے تھا۔لیکن جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ سے قبل بتایا تھا
کہ حسن ظنی سے کام لیتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ شاید کسی غلط فہمی کی بناء پر اپنے مقررہ وقت پر انصار
اللہ کا اجتماع نہ ہو سکا۔اس لئے میں نے یہ ہدایت کی تھی کہ ۲۶ - ۲۷۔۲۸ اکتوبر کی بجائے امسال اپریل
میں بھی ایک مختصر سا اجتماع کر لیا جائے تا کہ گزشتہ سال بغیر اجتماع کے نہ رہے۔دین کے کاموں سے محبت کرنے والی فدائی جماعت :
میں نے انصار اللہ مرکزیہ کے دفتر کو یہ ہدایت کی تھی کہ اگر ۱/۵ انصار اللہ آ جائیں تو اس سے
ہمارے اجتماع کی غرض پوری ہو جائے گی۔لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دین
کے کاموں سے محبت کرنے والی ایک فدائی جماعت عطا کی ہے اس لئے وہ اس میں پیچھے کیسے رہ سکتی تھی۔چنانچہ ۱۹۷۳ء کے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ ۵۳۵ مجالس شامل ہوئی تھیں۔اس لحاظ سے جیسا کہ میں
نے ہدایت کی تھی اگر کم از کم ۱۰۷ مجالس آجائیں تو اجتماع کی غرض پوری ہو جاتی لیکن اس کی بجائے ۳۸۱
مجالس آگئی ہیں۔الحمد لله على ذالك
اسی طرح نمائندگان جو زیادہ سے زیادہ انصار اللہ کے اجتماع میں کبھی شامل ہوئے ، وہ
۹۵۳ تھے۔لیکن اس اجتماع میں ۵۷۲ نمائندے شامل ہوئے ہیں یعنی ۵/ انہیں بلکہ اس کے نصف سے بھی

سبیل الرشاد جلد دوم
298
زیادہ ہیں۔اراکین کی زیادہ سے زیادہ تعداد ۱۹۵۳ تھی۔اس اجتماع میں اراکین کی تعداد ۱۲۱۶ ہے اور
یہ بھی ۳/۵ ہیں ۱/۵ نہیں۔پس اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے۔اللہ تعالیٰ اس رُوح کو جماعت میں ہمیشہ قائم
رکھے۔اس اجتماع میں شامل ہونے والوں اور پیچھے رہنے والوں ہر دو کو احسن جزاء عطا فرمائے۔کیونکہ
انہوں نے نظامِ جماعت کا حکم مانا اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔مجھے بتایا گیا ہے کہ انصار اللہ کے اس اجتماع کے پروگرام کا کچھ حصہ ابھی باقی ہے اس لئے اس
وقت میں جو باتیں کہوں گا وہ انصار اللہ کے اس نمائندہ اجتماع کی آخری گفتگو نہیں ہوگی۔بلکہ میرے
یہاں سے واپس جانے کے بعد آپ دوست آرام سے یہاں بیٹھے رہیں گے۔اور اپنے پروگرام کو پایہ
تکمیل تک پہنچائیں گے اور اگر گھنٹہ دو گھنٹہ کھانے میں دیر ہو جائے تو میرے لئے اور آپ کے لئے بھی
کوئی ایسی پریشانی کی بات نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسلام جیسا پُر حکمت مذہب ہمیں دیا ہے جس نے ایسے
موقعوں پر نمازیں جمع کرنے کی اجازت دی ہے۔پس اس موقع پر بھی نماز میں ظہر و عصر جمع کر لی جائیں۔معروف عذر کے بغیر بھی نمازیں جمع کرنے کی سنت
بچپن میں اتنا بچپن تو نہیں طالب علمی کے زمانہ میں بعض چیزیں سمجھ میں نہیں آتی تھیں کیونکہ وہ
عملی زندگی میں پڑ کر سمجھ آتی ہیں۔بچپن کے زمانہ میں جب حدیث میں پڑھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ن بِغَيْرِ مَطَرٍ وَلَا عُذْرِ نمازیں جمع کروا دیں تو سمجھ نہیں آتا تھا کہ یہ کیا بات ہے۔مگر اب اس کی سمجھ
آئی کہ عذر ، راوی کو سمجھ نہیں آیا۔کوئی ایسی ضرورت یا حکمت ہوگی جسے ہر آدمی سمجھ نہیں سکتا۔اس واسطے یہ
روایت محفوظ کر لی گئی تا کہ ایسے طور پر نمازیں جمع کرنے والوں پر لوگ اعتراض نہ کریں۔بعض معترض
دماغ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ تم بلا عذر نمازیں جمع کیوں کرتے ہو۔ہم اس لئے جمع کرتے ہیں کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معروف عذر کے بغیر بھی نماز جمع کرنے کی سنت قائم کر دی۔لیکن اس کا یہ مطلب
بھی نہیں ہے کہ آپ گھروں میں ویسے ہی نمازیں جمع کر لیا کریں۔جب دینی کام کے لئے کوئی انتظام کرنا
ہو یا امام وقت نمازیں جمع کرنا مناسب سمجھے تو اُسوۂ نبوی پر عمل کرتے ہوئے وہ نمازیں جمع کر کے
پڑھائے۔ایسی صورت میں نمازیں جمع کرنے کا عذر تو ضرور ہو گا لیکن راوی کو نہیں سمجھ آ رہا ہو گا کہ کیوں
جمع کی گئیں۔بہر حال عملی زندگی میں آکر بہت سارے مطالب خود بخود حل ہو جاتے ہیں۔انصار اللہ کی گونا گوں ذمہ داریاں
اب میں انصار اللہ کی بات کرتا ہوں۔انصار اللہ " کا لفظ ان بزرگ احمد یوں پر بہت ساری

سبیل الرشاد جلد دوم
299
ذمہ داریاں ڈالتا ہے جو اس تنظیم سے وابستہ ہیں، اس کے اراکین ہیں۔ایک ذمہ داری یہ ہے کہ
انصار اللہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ہمارے جو طفل ہیں یا خادم کہلانے والے ہیں جن کا اطفال الاحمدیہ یا
خدام الاحمدیہ کی تنظیم سے تعلق ہے ، وہ حقیقتاً خدا تعالیٰ کے اطفال اور خدا تعالیٰ کے لئے بنی نوع انسان
کے خدام بنیں۔اس کے لئے ہم تفصیل میں بھی جاتے ہیں اور ہم آپس میں اصولی باتیں بھی بیان کیا
کرتے ہیں۔ہمارے دین کی ، ہمارے اسلام کی ، ہماری تعلیم کی ، ہماری ہدایت اور ہماری شریعت
اسلامی کی جو بنیاد ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کا وہ علم رکھنا جو قرآن عظیم میں بیان ہوا
ہے اور جس کی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عملاً یا قولاً تفسیر بیان فرمائی ہے یا اُن بزرگ ہستیوں نے
بیان فرمائی ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت محمدیہ میں تیرہ سوسال تک پیدا ہوتے رہے۔جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جاں نثاری دکھائی اور اس سے انتہائی طور پر محبت کی۔قرآن کریم کے
نئے سے نئے علوم جو کتاب مکئون ہی تھے ، وہ انہوں نے خدا سے سیکھے اور پھر ضرورتِ زمانہ یا ضرورتِ
علاقہ کے مطابق لوگوں کو جو مسائل پیش آگئے تھے اُن کو انہوں نے حل کیا اور پھر آخر میں جیسا کہ بتایا گیا
تھا صحیح اور مہدی علیہ السلام آگئے اور خدا تعالیٰ نے آپ کی بعثت سے لے کر قیامت تک نوع انسانی کو
جس قدر مسائل پیش آنے والے تھے۔آپ کو اُن سب کا حل تفصیل کے ساتھ یا بیج کے طور پر بتا دیا۔کیونکہ آپ نے اللہ تعالیٰ سے انتہائی تعلق محبت پیدا کیا۔اور محبت الہی کو انتہائی طور پر حاصل کرنے کے
بعد قرآن کریم کے حقائق و معارف اور اسرار روحانیہ کو پایا۔آپ نے عشق محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میں فنا
ہو کر قرآن کریم کی تفسیر بیان فرمائی۔یہ محض ہمارا اعتقاد ہی نہیں بلکہ ہماری زندگیوں کا ہر وہ لمحہ جو مخالف
اسلام کا مقابلہ کرنے میں گزرتا ہے وہ اس بات پر شاہد ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام نے محض اسلام
کے دفاع کے لئے نہیں بلکہ اسلام کو دُنیا کے تمام ادیان اور سب از منہ پر غالب کرنے کے لئے زبردست
عقلی دلائل دیئے اور آسمانی نشانوں کے اتنے وسیع دروازے کھول دیئے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے اور دُنیا
کو یہ بات مانی پڑتی ہے کہ مہدی علیہ السلام کا حقیقتاً وہی مقام ہے جس کا ذکر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنی مجالس میں بڑے پیار اور محبت سے کیا تھا۔یہ ایک بنیادی چیز ہے جسے انصار اللہ سے تعلق رکھنے
والے احمدیوں کے ذہنوں میں ہر وقت خاص رہنا چاہئے اور انصار اللہ کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر وقت چوکس
اور بیدار رہ کر اپنے ماحول کا جائزہ لیتے رہیں کہ اطفال اور خدام کے ذہنوں سے یہ اصولی با تیں زائل تو
نہیں ہو جاتیں یا اُن کے ذہنوں میں دھندلا تو نہیں جاتیں۔

سبیل الرشاد جلد دوم
300
۷ ستمبر کی آئینی ترمیم کے معنے
اس وقت جیسا کہ میں ایک عرصہ سے جماعت احمدیہ کو بار بار توجہ دلا رہا ہوں ، حالات کچھ اس
قسم کے پیدا ہو گئے ہیں کہ ہمیں اور بھی زیادہ ضرورت پڑ گئی ہے کہ ہم ان باتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں۔یہ
ضرورت نئی نہیں لیکن اس نے نیا رنگ بدلا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام یوں تو اپنی کتب میں اپنے
آپ کو اسلام کے جرنیل کی حیثیت میں اور بنی نوع انسان کے خادم کے طور پر بڑے زبر دست دلائل کے
ساتھ پیش کر رہے تھے لیکن ابھی آپ نے مسیحیت کا دعویٰ نہیں کیا تھا اور نہ بیعت لینی شروع کی تھی جس کا
مطلب ہے کہ ابھی ایک احمدی بھی نہیں تھا مگر آپ کے گھر میں بیسیوں بلکہ سینکڑوں کفر کے فتوے موجود
تھے۔پس جہاں تک کسی دوسرے شخص کی طرف سے ہمیں کا فر یا غیر مسلم قرار دینے کا سوال ہے، یہ کوئی نئی
بات نہیں ہے۔البتہ پہلے تھوڑے لوگوں نے کہا پھر بہتوں نے کہنا شروع کر دیا۔پہلے ایک خاص علاقے
میں احمدیوں کو کافر کہا گیا۔اب ساری دُنیا میں لوگ احمد یوں کو کافر کہنے لگ گئے ہیں۔یہ کوئی نئی بات نہیں
ہے۔تاہم ۱۹۷۴ء سے پہلے حکومتوں نے قانون یا دستور کی اغراض کے لئے احمدیوں کو کبھی Not"
"Muslim نہیں قرار دیا تھا۔اس سے مخالفت کے جو نئے زاویے پیدا ہوئے ، میں اُن میں نہیں جاؤں
گا۔شاید اس سلسلہ میں مجھے کوئی بات کرنی پڑے تا ہم زیادہ تر میں اپنے موقف کو بیان کروں گا۔۷ ستمبر ۱۹۷۴ء کو جو ترمیم پیش ہوئی اور اُس وقت اسمبلی میں جو پاس ہو ا جسے اُس وقت کے
نمائندہ دماغ نے سمجھا، وہ ہمارے پرائم منسٹر صاحب کی ۷ ستمبر ۱۹۷۴ء کی تقریر میں بیان ہو چکا ہے یعنی یہ
کہ ۷ ستمبر کی ترمیم کے کیا معنے لئے گئے اور اُن کے دماغ میں جو چیز تھی وہ ظاہر ہوگئی۔آخر وہی ہر چیز کے
کرتا دھرتا ہیں۔وہ پیپلز پارٹی کے ذمہ دار لیڈر تھے جس کی حکومت تھی اور اس واسطے انہوں نے جو سمجھا
وہ اپنی تقریر میں بڑے دھڑلے کے ساتھ بیان کر دیا۔پس اس ترمیم کے بارہ میں انہوں نے جو بیان
دیا۔اس کے علاوہ کوئی اور معنے نہیں لئے جا سکتے۔بعد میں آنے والے حالات میں کئی اور چیزیں سامنے آ
سکتی ہیں اور انسان کے دماغ کو دُھندلا کر سکتی ہیں لیکن اُس وقت جب کہ یہ ترمیم پاس ہوئی اس کے متعلق
اُن کے دماغ میں جو کچھ تھا وہ اُنہوں نے بیان کر دیا کہ وہ اس ترمیم کے متعلق یہ سمجھتے ہیں۔احباب جانتے ہیں میں نے مشاورت کے موقع پر بھی کہا تھا اور بعد میں خطبہ جمعہ میں بھی بیان
کیا ہے کہ غیر ( مخالف ) ہمیں جو مرضی چاہے سمجھتا رہے۔اس کی زبان کو ہم نہیں بند کر سکتے۔ہما را حق بھی
کوئی نہیں کہ ہم یہ کہیں کہ جو اپنے متعلق ہم سمجھتے ہیں وہی تم ہمارے متعلق بھی سمجھو۔یہ ہمارا حق نہیں ہے۔تمہارا یہ حق ہے کہ تم جو چاہو سمجھو اور جو چاہو اسمبلی میں پاس کرو۔یہ تمہارا حق ہے لیکن تمہارا یہ حق نہیں ہے
کہ تم یہ کہو کہ تم ہمیں جو سمجھتے ہو ہم بھی اپنے آپ کو وہی سمجھنے لگ جائیں۔یہ تمہاراحق نہیں ہے اور جس چیز

سبیل الرشاد جلد دوم
301
کو آخر بھٹو صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ موجودہ زمانہ ( ماڈرن ٹائمنر ) میں ایسی باتیں تو نہیں کی جا
سکتیں جن سے ساری دُنیا بھڑک اُٹھے کہ یہ کیا ہو گیا۔تم یہ کیا کر رہے ہو۔اس واسطے اس زمانہ میں رہنے
والے ایک سیاسی دماغ نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ اپنے خیال کا اُس دن اظہار کیا جس سے اُن کا اصل
مطلب ظاہر ہو جاتا ہے۔لیکن اس کا کیا کیا جائے کہ ہمارے بہت سے مخالف جھوٹ کو جائز سمجھتے ہیں بلکہ
بعض دفعہ تو حیرانی ہوتی ہے کہ جہاں تک ہماری مخالفت کا تعلق ہے بعض لوگ تو ایسے بھی ہیں جن کا اوڑھنا
بچھونا ، کھانا پینا اور رہنا سہنا سوائے جھوٹ کے اور کچھ نہیں ہے۔چنانچہ گزشتہ مشاورت پر میں نے تقریر کی
تو انہوں نے ایک جگہ یہ لکھ دیا گیا کہ مرزا ناصر احمد نے یہ کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں غیر مسلم نہیں کہہ
سکتی۔حالانکہ میں نے اس کے الٹ کہا تھا۔میں نے تو کہا تھا کہ دنیا جو چاہے ہمیں کہتی رہے۔آخر ۸۰
سال سے ہم اپنے متعلق غیر مسلم کا لفظ سنتے آئے ہیں اور اس کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ کا جو ر ڈ عمل ہے یعنی
پیار کا اور محبت کا اور نصرت کا اور مددکا۔وہ دیکھتے آئے ہیں۔ہمیں کیا فرق پڑتا ہے۔پس میں نے تو یہ
کہا تھا کہ دُنیا ہمیں جو چاہے سمجھے پا کہے مگر لکھنے والے نے یہ لکھ دیا کہ دُنیا کی کوئی طاقت ہمیں غیر مسلم نہیں
کہ سکتی۔گویا کہ ہم لنگوٹے گس کر گشتی کرنے کے لئے اکھاڑے میں آگئے ہیں۔ہمیں کشتی کرنے کی کیا
ضرورت ہے۔میں نے تو بتایا ہے کہ ہمارا موقف ہی یہ ہے کہ جب ہمیں مدد کی ضرورت پڑے، جب
ہمیں دُکھ پہنچایا جائے ، جب ہمیں تکلیف محسوس ہو تو ہم اپنے پیار کرنے والے رب کی محبت اور اس کے
پیار میں نہاں ہو جاتے ہیں۔ھے
66
نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں
پس میں نے جو کہا تھا لکھنے والے نے اُس کے اُلٹ بیان کر دیا تا کہ اس طرح شاید پیپلز پارٹی
کو غصہ آ جائے۔اگر پیپلز پارٹی کے کرتا دھرتا صاحب اختیار و اقتدار لوگ سمجھدار ہیں تو اُن کو کیوں غصہ
آئے گا۔وہ تو بات سمجھ گئے کہ میں نے بات وہی کی ہے جو بھٹو صاحب نے ۷ ستمبر کو کی تھی۔تم جو مرضی
چاہو کہو لیکن ہم اپنے متعلق جو سمجھتے ہیں کہ ہم ہیں ، ہم اس کا اعلان کرتے ہیں۔میں نے مولوی
دوست محمد شاہد صاحب کو کہا تھا کہ وہ مجھے بھٹو صاحب کی تقریر کا اردو تر جمہ دے جائیں لیکن انہوں نے
مجھے پشتو کا ترجمہ بھجوا دیا اس لئے میں مجبور ہوں کہ بھٹو صاحب نے جو اصل زبان اختیار کی تھی یعنی
انگریزی ، اس میں سے بعض حصے پڑھوں۔چنانچہ جو ترمیم پاس ہوئی اُس کے آخری الفاظ یہ تھے۔"Is not a Muslim for the purposes of the Constitution or Law۔"
کہ دستور یا قانون کی اغراض کے لئے احمدی " Not Muslim" ہو گا یعنی وہ مسلمان نہیں سمجھا

سبیل الرشاد جلد دوم
302
جائے گا یہ نہیں کہ وہ مسلمان نہیں ہے۔گویا احمدیوں کو دستور یا قانون کی اغراض کے لئے مسلمان نہیں سمجھا
جائے گا یا ان لوگوں کو بھی جو کسی شکل میں مہدی کے منتظر ہیں۔ہر احمدی کا یہ آئینی حق ہے کہ وہ اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کرے :
چنانچہ ۷ ستمبر ہی کو اس ترمیم کے متعلق پرائم منسٹر صاحب نے جو تقریر کی اس کا ایک
پیرا گراف اس طرح شروع ہوتا ہے۔یہ فیصلہ ایک ہی وقت میں دینی بھی ہے اور لادینی بھی۔"This is both a religious and secular decision"
"It is a religious decision because it affects the majority of the
population which is Muslim"
اس کو ہم مذہبی فیصلہ صرف اس لئے کہہ رہے ہیں کہ یہ فیصلہ اثر انداز ہوتا ہے ایک ایسی پاکستانی
اکثریت پر جو پیدائشی طور پر مسلمان ہیں۔اس واسطے ہم اس فیصلہ کو مذہبی فیصلہ نہیں کہیں گے۔It is a Secular decisin because We live in Modern times۔"
اور یہ فیصلہ سیکولر ( لا دینی) ہے کیونکہ ہم ماڈرن ٹائمنز میں رہتے ہیں۔سیکولر کے معنے انگریزی
زبان میں مختلف ہوتے ہیں۔جب سیکولر (Secular) کا لفظ ریجن (Religion) کے مقابلے میں
آئے تو اس کے دو معنے ہو سکتے ہیں۔ایک Worldly ( دُنیا دارانہ ) اور ایک Non Sacred
یعنی جس میں مذہبی تقدس نہ ہو۔گویا پرائم منسٹر صاحب کے اعلان کے مطابق یہ مذہبی تقدس والا فیصلہ بھی
ہے اور دُنیا دارانہ فیصلہ بھی ہے اور انہوں نے اُس دن اسے دُنیا دارانہ فیصلہ اس لئے قرار دیا کہ ہم
ماڈرن ٹائمنر ( Modern Times) میں رہتے ہیں۔اگر ہم اس قسم کی سختی کریں کہ کوئی شخص اپنے آپ کو
مسلمان سمجھتے ہوئے بھی مسلمان نہ سمجھے تو ساری دُنیا میں شور مچ جائے گا۔اس واسطے انہوں نے صاف
بات کر دی کہ صرف یہ فیصلہ ہوا ہے کہ دستور یا قانون کی اغراض کے لئے احمدیوں کو مسلمان نہیں سمجھا
جائے گا۔جب بات دستور کی ٹھہری تو پھر ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ ہمارا دستور ہمیں کیا کہتا ہے۔ہمارا
دستور کہیں بھی یہ نہیں کہتا کہ احمدی اپنے آپ کو مسلمان نہ سمجھیں۔دستور میں یہ Clause ہے ہی نہیں۔اس کے برعکس یہ Clause ہے جسے بھٹو صاحب نے بیان کیا ہے۔کہتے ہیں :
"Have a
secular constitution۔"
اور یہ فیصلہ اس لئے سیکولر ہے کہ ہما را دستور بھی مذہبی نہیں بلکہ سیکولر ہے۔

سبیل الرشاد جلد دوم
and believes in the citizens the Country having equal right
303
اور دستو ر اس بات میں یقین رکھتا ہے اور یہ اس کی رُوح ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کے ایک
جیسے حقوق ہیں اُن میں کوئی امتیاز نہیں برتا جاسکتا اور اس کے بعد وہ کہتے ہیں :
Every Pakistani has a right to profess his religion proudly with
Confidence and without Fear
کہ ہر پاکستانی کا یہ حق ہے کہ وہ جس مذہب پر چاہے ، اُس پر فخر کے ساتھ اعتقاد ر کھے اور کسی
سے نہ ڈرے۔بلا خوف و خطر یہ اعلان کرے کہ میرا یہ مذہب ہے اور یہ اس لئے کہ ہم ماڈرن ٹائمنر میں
رہتے ہیں۔اگر ہم اس کے علاوہ کوئی اور بات کہہ دیں تو ساری دنیا میں شور پڑ جائے گا۔ہمارے پرائم
منسٹر صاحب بڑے صاحب فراست ہیں۔اُن کے اس قول کے مطابق میں یہ کہہ رہا ہوں کہ دُنیا کی جو
مرضی ہے وہ ہمیں کہے لیکن دُنیا کی کوئی طاقت ایک احمدی کو اس بات پر مجبور نہیں کر سکتی کہ وہ اپنے آپ کو
ایک غیر مسلم سمجھے۔۷ ستمبر کے اُسی دن جس دن یہ ترمیم پاس ہوئی تھی بھٹو صاحب نے گارنٹی دی اور
ساری دُنیا کو مخاطب کر کے بڑے واضح الفاظ میں کہہ دیا ( ماڈرن ٹائمنز میں جو رہتے ہیں ) کہ ہم نے تو
احمدیوں
کو یہ کہا ہی نہیں کہ تم اپنے آپ کو غیر مسلم سمجھو۔ہم نے تو یہ کہا ہے کہ فخر سے اپنی گردنیں اُٹھاؤ اور
بغیر کسی خوف و خطر اپنے مذہب کا اعلان کرو۔ہر احمدی یہ کہتا ہے کہ میرا مذہب اسلام ہے تو آپ کو کون
روک سکتا ہے کہ آپ اپنے مذہب اسلام کا انکار کریں یا یہ کہہ دیں کہ احمدی مسلمان نہیں ہیں۔لیکن اس
بات کا کیا علاج ہے کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم احمدی خود کو مسلمان سمجھتے ہیں اور اپنے مسلمان ہونے کا
اعلان کرتے ہیں تو ہمارا مخالف کھڑا ہو جاتا ہے اور وہ یہاں تک لکھ دیتا ہے کہ احمدیوں نے دستور سے
بغاوت کی ہے۔اگر دستور سے کوئی بغاوت ہوئی ہے تو ۷ ستمبر ۱۹۷۴ء کو خود پرائم منسٹر صاحب کر چکے
ہیں۔احمدیوں نے بغاوت نہیں کی۔لیکن ۷ ستمبر کو پرائم منسٹر صاحب (Prime Minister) نے بھی
بغاوت نہیں کی بلکہ ایک سچی بات تھی جس کا انہوں نے اُس دن اعلان کر دیا۔غرض ہر احمدی جو اپنے آپ کو
مسلمان کہتا ہے وہ بھی دستور سے بغاوت نہیں کرتا۔ہر احمدی کا یہ دستوری حق ہے کہ وہ اپنے مذہب کا اظہار
کرے۔دستور نے زیر دفعہ ۲۰ ہر شہری کو یہ حق دیا ہے کہ ہر شخص کا جو عقیدہ ہے وہ رکھے۔اس کا اعلان کرے۔اس
کی تبلیغ کرے اور یہ ہمارے پرائم منسٹر صاحب نے انتہائی فراست کے ساتھ اُس دن یہ اعلان کیا کہ اس
فیصلہ کا ایک پہلو یہ ہے کہ یہ سیکولر ہے۔گویا ہر احمدی کا یہ حق ہے کہ وہ کھڑے ہو کر فخر کے ساتھ گردن اونچی کر
کے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کرے اور کسی سے نہ ڈرے۔اس لئے کہ ہم زمانہ حاضرہ میں رہنے والے

سبیل الرشاد جلد دوم
304
ہیں اور ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔تم اپنے آپ کو احمدی مسلمان سمجھو اور اپنے آپ کو احمدی مسلمان کہو
اپنے عقائد کی تبلیغ کرو تمہیں کون روک سکتا ہے جب کہ خود دستور تمہیں اس کا حق دیتا ہے۔اسلام ہماری روح اور دل کی غذا ہے
لیکن بعض لوگ جو فتنہ پیدا کرنے والے ہیں اور جن میں سچ اور جھوٹ کی تمیز نہیں۔وہ ہمارے
خلاف جُھوٹ بولتے رہتے ہیں۔میں نے بتایا کہ میں نے جو بات کہی تھی اُس کے اُلٹ لکھ دیا۔حالانکہ
میں نے تو کہا تھا کہ کوئی جو چاہے ہمیں سمجھے۔ہم اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں اور سمجھتے رہیں گے۔کیونکہ
ہم اسلامی تعلیم پر عمل پیرا ہیں۔اسلام ہماری زندگی ہے۔یہ ہماری رُوح اور دل کی غذا ہے اسے چھوڑ کر
ہم نے کہاں جانا ہے۔اسلام کو چھوڑنے سے تو ہزار درجہ بہتر ہے کہ دُنیا ہمیں قتل کر دے۔ہم مرنے سے
نہیں ڈرتے۔ہم اپنے خدا کی ناراضگی اور قہر سے ڈرتے ہیں۔لوگ ہمیں اسی (۸۰) سال سے کافر کہتے
چلے آ رہے ہیں اور یہ تو "Not Muslim" سے بھی زیادہ سخت لفظ ہے۔لوگوں نے ہماری ہر لحاظ سے
Wholesale Condemnation کی کہ تم مسلمان نہیں۔کسی لحاظ سے بھی مسلمان نہیں۔ہر لحاظ سے
"Not Muslim" ہو۔مگر ہم ایسے لوگوں سے کہتے ہیں تم اسی (۸۰) سال سے یہ کہہ رہے ہو۔تمہاری
ان آوازوں ، تمہارے اس غصے ، تمہاری ان تیوریوں اور تمہاری آنکھوں کی اس سُرخی نے ہمیں کبھی
پریشان نہیں کیا اس لئے کہ ان آوازوں اور ان مخالفتوں کے ساتھ ساتھ ایک اور نہایت میٹھی ، بڑی محبت
بھری اور نہایت حسین آواز ہمارے کانوں میں پڑتی ہے یعنی خدائے ذوالعرش ہمیں یہ تسلی دیتا ہے کہ تم
اس شخص کے ماننے والے ہو جسے خُو دخدا نے یہ فرمایا تھا کہ وہ دُنیا میں یہ اعلان کر دے۔أَنَا أَوّلُ المُسْلِمِينَ
میں ہی سب سے بڑا مسلمان ہوں۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے۔ہم آپ کے
ماننے والے ہیں۔اپنے آپ کو مسلمان نہ کہنے کا ناگزیر مطلب
اس وقت ہر احمدی کے ذہن پر بڑا دباؤ پڑ رہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو Not"
"Muslim کہنا شروع کر دے یا کافر کہنا شروع کر دے۔آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس کا مطلب
کیا ہے۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ مثلاً با بو قاسم الدین صاحب اپنے آپ کو غیر مسلم کہنے لگ جائیں وہ دراصل
یہ چاہتا ہے کہ بابو قاسم الدین صاحب ( اور اسی طرح دوسرا ہر احمدی جس کے متعلق وہ غلط فہمی میں امید

305
سبیل الرشاد جلد دوم
لگائے بیٹھے ہیں ) یہ اعلان کریں کہ (نعوذ باللہ ) خدا واحد و یگانہ نہیں ہے۔تین خدا ہیں یا دس خدا ہیں یا
بت پرستوں کی طرح کیڑے مکوڑوں اور سانپوں کو خدا مانے اور خود ہی اپنے ہاتھوں سے پتھر اور لکڑی کے
بُت گھڑ کر اُن کے سامنے سجدے کرنے لگ جائیں اور خدائے واحد و یگانہ کو ماننا چھوڑ دیں۔اور یہ بات
اُس قرآن کریم کو ماننے والے کہتے ہیں جس نے اہل کتاب سے بھی یہ کہا تھا کہ جب تم پکڑے جاتے ہو
تو تم تثلیث کے قائل ہوتے ہوئے بھی کہتے ہو کہ اصل میں تو ہم ایک خدا کو مانتے ہیں۔میں ذاتی طور پر
گواہ ہوں میں نے عیسائیوں سے باتیں کی ہیں۔جب اُن سے کوئی اور بات نہ بنے تو کہہ دیتے ہیں ہم تو
ایک خدا کو مانتے ہیں۔چنانچہ اُن سے یہ کہا گیا کہ اچھا اگر تم ایک خدا کو مانتے ہو تو :
تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا الله
اس قرآن کریم کو ماننے والے کہتے ہیں کہ دُنیا کا ایک کروڑ احمدی یا بقول اُن کے اتنے احمدی
نہیں تو جتنے بھی ہیں وہ خدا سے اپنا رشتہ توڑ دیں۔اُس خُدا سے تعلق توڑلیں جس کی طرف تمہیں قرآن
کریم بلا رہا ہے اور جس کی طرف وہ خُو دکو منسوب کرتے ہیں۔پس جب بعض لوگ ہمیں یہ کہتے ہیں کہ تم اسلام کو چھوڑ دو اور اپنے آپ کو مسلمان نہ کہو تو
دراصل اُن کا یہ مطالبہ ہوتا ہے اور وہ ہمارے منہ سے یہ کہلوانا چاہتے ہیں کہ نعوذ باللہ نعوذ باللہ قرآن کریم
جھوٹ کا ایک پلندہ ہے اور اس کے اندر کوئی صداقت نہیں ہے۔اس کے اندر کوئی ہدایت نہیں ہے، اس
کی تعلیم اور اس کی تربیت انسان کو خدا تعالیٰ تک لے جانے والی نہیں ہے۔خدا تعالیٰ کا پیار کسی نے حاصل
کرنا ہو تو قرآن کریم کی ضرورت نہیں ہے۔کہتے ہیں تم اسلام کو چھوڑ دو اور اپنے آپ کو مسلمان نہ کہو تو
گویا تم یہ کہلوانا چاہتے ہو کہ نعوذ باللہ وہ لاکھوں اعتراضات جو محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری اور
حسین ذات پر عیسائیوں نے اور دوسرے لوگوں نے کئے ، وہ درست تھے۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نعوذ باللہ صداقت اور حقیقت زندگی سے کوئی تعلق نہیں رکھتے تھے۔میں ایسے الفاظ اپنی زبان پر نہیں لا سکتا
یعنی وہ الفاظ ہماری زبان پر نہیں آ سکتے۔ہماری زبانوں پر تو وہ الفاظ بھی نہیں آ سکتے جو بعض لوگوں نے
اپنی کتابوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لکھے ہیں۔حالانکہ ہم تو اس کائنات کی پیدائش کی
وجہ ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں۔اگر نبی کریم جیسی عظیم ہستی کو اللہ تعالیٰ نے پیدا نہ کرنا ہوتا
تو وہ اس کا ئنات ہی کو پیدا نہ کرتا۔اس کی کوئی اور حکمت چلتی۔وہ خدا ہے، وہ مالک ہے۔اس کی بڑی
پر حکمت اور عظیم صفات ہیں۔لیکن ہماری یہ کائنات جو اس وقت ہمیں نظر آ رہی ہے۔ہمارے نزدیک اس
سوره آل عمران آیت ۶۵

306
سبیل الرشاد جلد دوم
کی پیدائش کا سبب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔اس لئے ہم آپ ہی کی اتباع کو اپنی
نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ انسان اپنی کوشش سے خدا تعالیٰ کا چھوٹے سے چھوٹا پیار بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر حاصل نہیں کر سکتا۔انسان کو روحانی طور پر سرور اور خدا تعالیٰ
کا جو پیار حاصل ہوتا ہے اور جس کے نتیجہ میں وہ رُوحانی طور پر قر بانی اور ایثار دکھاتا ہے۔یہ پہلا قدم
ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں اُٹھایا جاتا ہے اور جو آخری قدم ہے وہ بھی آپ ہی کی
غلامی کا جوا اپنی گردن میں اُٹھانے سے نصیب ہوتا ہے۔آپ کی سچی اتباع ہی میں دین و دنیا کی کامیابی
ہے تو پھر کیا لوگ تم سے یہ کہلوانا چاہتے ہیں اور کیا آپ یہ کہنے کے لئے تیار ہیں کہ (نعوذ باللہ ) خدا نہیں
اور قرآن کریم جھوٹی کتاب ہے ( تمام حاضرین نے بیک زبان کہا نہیں۔ہرگز نہیں ) تو پھر کیا بعض لوگ
دُنیا کی اس عارضی زندگی کے لئے اور دُنیا کی جو اسمبلیاں ہیں اُن میں سیٹیں حاصل کرنے کے لئے یا
دوسرے چھوٹے چھوٹے فوائد حاصل کرنے کے لئے اسلام کو چھوڑ دیں گے ( اس پر بھی حاضرین نے کہا
نہیں۔ہر گز نہیں چھوڑیں گے ) ہاں مگر احمدی کہلانے کے باوجود ؤ ہی اسلام کو چھوڑے گا جس کے دل
میں نہ کبھی احمدیت داخل ہوئی اور نہ اسلام داخل ہوا۔جو پہلے بھی اسلام سے مرتد تھا اور اب اس رنگ
میں اسلام سے ارتداد اختیار کر لیتا ہے۔وہ واقعی مسلمان نہیں ہے۔جبراً اسلام چھڑوانے والوں کا ایک سوال:
میں یہ پوچھتا ہوں اُن لوگوں سے جو بعض لوگوں سے اسلام چھڑوانے کا اعلان کرواتے ہیں کہ
وہ جو تم نے ارتداد کی سزا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے۔وہ اس ( مرتد ) پر جاری کیوں نہیں ہوتا۔مجھے تو سمجھ نہیں
آتی۔یہ بھی ایک تضاد ہے۔ایک طرف کہتے ہیں کہ اسلام سے ارتداد کا اعلان کرو اور دوسری طرف کہتے
ہیں بے شک اعلان کے باوجود ہم تمہیں وہ سزا نہیں دیں گے۔جو ہمارے علماء پتہ نہیں کب سے کہتے چلے
آئے ہیں کہ مرتد کی یہ سزا ہے۔تو اگر واقعی وہ مرتد کی سزا ہے تو پھر تمہیں تو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ایسے شخص
کو تم اس سزا سے محفوظ رکھو۔کہنے والوں نے یہ کہا تھا کہ اسلام مرتد کی یہ سزا مقرر کرتا ہے۔اگر اسلام کوئی
سزا مقرر کرتا ہے تو پھر زید اور بکر کا یہ حق نہیں ہے کہ جو سزا اسلام نے مقرر کی تھی ، اسلام کے نام پر جو ملک
بنا تھا اس میں وہ سزا نہ دی جائے۔باقی ہمارے نزدیک ارتداد کا جو مسئلہ ہے اور جسے قرآن کریم نے دُنیا
کے سامنے پیش کیا ہے اور جس پر متعصب سے متعصب دماغ بھی اعتراض نہیں کر سکتا۔وہ نہایت پاکیزہ
مسئلہ ہے۔یعنی جہاں تک سزا کا تعلق ہے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نعوذ باللہ ظالم اور جابر ہے اور
اپنے بندوں پر زبر دستی کرنا چاہتا ہے۔یہ دُنیا خدا کے قانون میں بندھی ہوئی ہے۔مثلاً خدا تعالیٰ نے کہا

307
سبیل الرشاد جلد دوم
میرے پیدا کئے ہوئے اور بنائے ہوئے کھانے سے پیٹ بھرو گے تو سیری ہو گی۔یہ نہیں کہا کہ پتھروں
سے پیٹ بھر لو تو سیر ہو جاؤ گے۔خدا تعالیٰ نے کہا میں نے تمہارے جسموں کی سیری اور اُن کی نشو و نما کے
لئے جو چیزیں پیدا کی ہیں جتنی مقدار میں تمہاری ضرورت ہے اُتنی کھاؤ گے تو تمہاری صحت ٹھیک رہے
گی۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے کہا میری طرف سے جو ہدایت نازل کی گئی ہے اُس پر عمل کرو گے تو تمہاری
رُوحانی صحت ٹھیک رہے گی۔اور تمہاری روحانی نشو ونما صحیح طور پر ہوگی اور تمہیں روحانی نعمتیں ملیں گی۔دُنیا کے قانون دنیا کی لذتیں دیتے ہیں لیکن خدا نے جو قانون بنائے ہیں جن کو روحانی قوانین کہا جاتا
ہے۔خدا تعالیٰ کا یہ منشاء ہے کہ انسان اُن کو توڑے نہیں۔بے راہ روی نہ دکھائے اور اُن پر عمل کرے تو
کامیابی ہو گی۔ورنہ نہیں۔پس یہ ایک بنیادی تعلیم ہے اور اس کے مطابق ارتداد کے مسئلہ کو قرآن کریم نے بیان کیا ہے
اور کھل کر بیان کیا ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس پر کوئی متعصب سے متعصب عیسائی یا ہندو یا دہریہ
اعتراض نہیں کر سکتا۔اگر کوئی اعتراض کرے تو میں اس کو قائل کرنے کا ذمہ لیتا ہوں۔البتہ اگر کوئی ہٹ دھرمی
سے کام لے تو اس سے اسلامی تعلیم پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔لیکن میں اس وقت اس مسئلہ میں نہیں جا
رہا۔میں تو یہ بتا رہا ہوں کہ لوگوں نے مرتد کے بارہ میں جو مسئلہ بنایا تھا وہ شخص اس سزا سے کیسے بچ گیا جو
اعلان کرتا ہے کہ وہ مسلمان نہیں ہے۔جماعت احمد یہ عشق الہی میں سرشار رہنے والی جماعت ہے :
حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کی تو غرض ہی یہ تھی کہ آپ کے ماننے والے اللہ تعالی کی
تو حید پر صحیح معنے میں اور حقیقی طور پر قائم ہو جائیں اور خدا کی ذات اور صفات کو پہچاننے لگیں اور ایسے
مقبول عمل کریں یعنی جن کے اندر کوئی نقص نہ ہو اور خدا تعالیٰ جنہیں قبول کر لے۔وہ خدا تعالیٰ کی صفات
کی معرفت حاصل کریں اور اس کے پیار کے جلوے اپنی زندگیوں میں اور اپنے ماحول میں دیکھنے لگیں۔پس جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انتہائی طور پر عشق الہی رکھنے والی جماعت ہے اور
جیسا کہ قرآن کریم نے بیان کیا ہے خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کی معرفت رکھنے والی جماعت ہے۔خدا تعالیٰ کی توحید کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے اپنے دل میں ایک پختہ عزم رکھنے والی جماعت ہے۔یہ خدا
تعالیٰ سے کیسے منہ موڑلے گی۔اور اس سے کیسے اپنا تعلق قطع کرے گی۔تاہم دوست اس بات کو ذہن میں رکھیں
کہ جب میں جماعت احمد یہ کہتا ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر ایک احمدی اپنی استعداد کے مطابق عمل کرتا
ہے۔کچھ سیکھ رہے ہیں، کچھ ترقی کر رہے ہیں اور کچھ ترقی کرنے کے بعد اور ترقی کر رہے ہیں ــــــــی

308
سبیل الرشاد جلد دوم
لِلْمُتَّقِینَ کے مطابق تقوی بھی ہے اور ہدایت بھی ہے۔ہر ہدایت میں اسلام آگے سے آگے لے جاتا چلا جاتا
ہے۔ہم نے قرآن کریم میں بڑی حسین تعلیم پائی ہے۔اس میں بڑی وسعتیں ہیں۔اس میں بڑی برکتیں ہیں۔اور اس میں بڑی رحمتیں اکٹھی ہوگئی ہیں کہ ان کا غیر بھی اثر لئے بغیر نہیں رہ سکتے۔قرآنی تعلیم کی عظمت کا حیرت انگیز اثر :
میں پہلے بھی کئی بار بتا چکا ہوں ۱۹۶۷ء میں میں نے کوپن ہیگن ( ڈنمارک) میں خدا کے گھر
یعنی مسجد کا افتتاح کرنا تھا۔چونکہ وہ پہلا موقع تھا عملی آزمائش کا اس لئے میں خود بھی قرآنی تعلیم کی عظمت
پر حیران ہو گیا۔جہاں تک مسجد کا تعلق ہے اس کا مالک تو اللہ تعالیٰ ہے۔یہ خدا کا گھر ہے۔اس لئے وہاں
کی مسجد کے ہم کسٹوڈین(Custodian) تھے۔اس کا افتتاح کرنا تھا اس کے لئے جمعہ کا وقت مقرر تھا۔پہلے اذان ہوئی تھی۔پھر میں نے جمعہ کا خطبہ دے کر نماز پڑھانی تھی۔وہاں کے مبلغین نے مجھے جو مختلف
مشورے دیئے تھے وہ یہ تھے کہ یہ لوگ لمبی تقریریں سننے کے عادی نہیں ہیں اس لئے بڑے مختصر الفاظ میں
تقریر کریں۔بس دس منٹ میں دو تین باتیں جو آپ اُن سے کہنا چاہیں کہہ دیں لیکن میں نے وہاں ہیں
منٹ تک تقریر کی اور جو باتیں میں نے کہیں اُن میں ایک بات یہ بھی تھی کہ قرآن کریم کہتا ہے۔وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
میں نے کہا قرآن کریم نے اعلان کیا ہے کہ مسجد کا مالک اللہ ہے، انسان نہیں ہے اور
فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا کی تفسیر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عملاً یہ فرمائی ہے کہ اسلام میں ہر
مسجد کا دروازہ ہر موحد پر کھلا ہے خواہ کسی مذہب سے اس کا تعلق ہو۔فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا کہا
ہے یہ نہیں کہا کہ اسلام کے مطابق نماز پڑھے۔اسلامی تعلیم کے مطابق عبارت کرے۔بلکہ فرمایا اس میں
خدا تعالیٰ کی عبادت کی جائے۔غیر اللہ کی عبادت اس میں نہیں ہو سکتی۔فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا کی
رُو سے اس میں خدائے واحد و یگانہ ہی کی عبادت ہو سکتی ہے۔میں نے کہا عیسائیوں میں سے بہت سے
لوگ یو نیٹرین (Unitarian) ہیں یعنی خدائے واحد کو ماننے والے ایک سے زائد فرقے ہیں اور وہ
یو نیٹرین کہلاتے ہیں۔میں نے کہا وہ بھی اور دُنیا کا ہر وہ انسان جو اپنے اپنے رنگ میں ایک خدا پر ایمان
لاتا ہے۔وہ اس مسجد میں نماز ادا کر سکتا ہے۔وہ اس میں خدا کی عبادت کر سکتا ہے۔اُسے کوئی روک نہیں
سکتا۔نہ کسی انسان کا یہ حق ہے کہ وہ اُسے رو کے کیونکہ قرآن عظیم نے یہ اعلان کر دیا ہے
سورة الجن آیت ۱۹

آج 10 میں سے 10 باقی