اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

309
سبیل الرشاد جلد دوم
وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدا میں نے اس کے پہلے دو 2 Points پر زور دیا اور ضمناً
یہ بھی بتا دیا کہ کوئی شخص خدا کے گھر میں بدنیتی سے داخل نہ ہو اور یہ ٹھیک ہے۔عقل بھی یہی فتویٰ دیتی
ہے۔تو پتہ ہے اس کا کیا اثر ہوا؟ جمعہ کی نماز شروع ہوئی تو کئی سو عیسائی اور دوسرے غیر مسلم نماز میں
شامل ہو گئے لیکن چونکہ اُن کو پتہ نہیں تھا کہ رکوع کس طرح کرنا ہے اس لئے جب ہم رکوع میں گئے تو وہ
ایک دوسرے کو اِدھر اُدھر دیکھ کر رکوع میں چلے گئے۔پھر قیام میں ایک دوسرے کی طرف دیکھتے تھے۔پھر سجدے میں گئے۔پھر سجدے سے اٹھے اور پھر سجدے میں گئے۔پھر التحیات میں بیٹھے۔غرض پوری نماز
میں ہمارے ساتھ شامل رہے اور یہ اس آیت کریمہ کا اثر تھا۔وَأَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا (الجن: 19)
اور کتنا عظیم اثر تھا کہ اس کا سلسلہ اب تک چل رہا ہے۔چنانچہ پچھلے سال یا اس سے پچھلے سال
میں نے پوچھا تو مجھے بتایا گیا کہ بعد میں بھی لوگ نماز میں شامل ہو جاتے رہے ہیں۔کیونکہ ڈنمارک کا کوئی
اخبار ایسا نہیں تھا جس نے اس کے متعلق نہ لکھا ہو سوائے ایک کے جو غالبًا ہفتہ وار ہے۔غیر ممالک کے
اخباروں نے بھی لکھا۔اس لئے سارے ملک کو یہ پتہ لگ گیا تھا کہ ہم نے مسجد کے متعلق یہ اعلان کر دیا
ہے۔اس واسطے جو لوگ سیر کرنے کے لئے اس علاقے میں آتے ہیں ، وہ اس خوبصورت مسجد کو دیکھنے
کے لئے بھی آجاتے ہیں اور اگر اُس وقت نماز کا وقت ہو تو وہ بلا لحاظ مذہب نماز میں شامل ہو جاتے ہیں۔چنانچہ اس طرح اب تک دس ہزار سے زائد لوگ نماز پڑھ چکے ہیں۔یعنی یہ وہ لوگ ہیں جو مسلمان نہیں
بلکہ وہ خدا کو مانتے ہیں۔انہوں نے اس مسجد میں خدا کی عبادت کی۔کیونکہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ مسجد
کے دروازے ہر موحد پر کھلے ہیں۔قرآن کریم کی تعلیم کو پھیلانے کے لئے وہاں جو مسجد بنائی گئی تھی وہ
خدا کا گھر ہے۔انسان تو اس کا کسٹوڈین(Custodian) ہے مالک نہیں ہے۔ہمارے
منتظمین نے اپنے اندازے کے مطابق اس افتتاح کے بعد تھوڑے سے وقفہ میں یا جمعہ
کی نماز کے بعد light refreshment کے طور پر چائے یا کافی کی پیالی ، بوتل اور ایک آدھ چھوٹا سا
کیک بھی رکھا ہوا تھا۔ڈنمارک میں ہمارے مبلغ اور دوسرے مقامی احمدیوں کا خیال تھا کہ انہوں نے جو
دعوت نامے بھیجے ہیں شاید تین ساڑھے تین سو آدمی آئیں گے لیکن وہاں پہنچ گئے ایک ہزار آدمی۔ہم نے
اس موقع پر وہاں خدا کی ایک اور شان دیکھی کہ خدا تعالیٰ اس طرح بھی پیار کرتا ہے۔چنانچہ جب منتظمین
گھبرائے ہوئے میرے پاس آ کر کہنے لگے کہ اب کیا ہوگا ؟ میں نے کہا کیا ہو گیا۔کہنے لگے ہم نے
اندازہ لگایا تھا تین سوساڑھے تین سو سے زیادہ آدمی نہیں ہو گا اس لئے اس کے مطابق انتظام کیا گیا لیکن

310
سبیل الرشاد جلد دوم
یہاں تو ایک ہزار آدمی آ گیا ہے۔میں ہنس پڑا۔میں نے کہا جس کا ہم کام کر رہے ہیں وہ خود ہی اس کا
انتظام کر دے گا۔تمہیں کیوں فکر ہے۔خیر یہ ایک فقرہ تھا جو ایک جذبہ سے میرے دل سے نکلا وہ میں نے
کہہ دیا۔(اس وقت صحیح الفاظ مجھے یاد نہیں لیکن مفہوم یہی تھا ) جمعہ کی نماز ہوئی پھر احباب مل بیٹھے اور
چائے، کافی، بوتل ، جو جس کی مرضی تھی پیا چلے گئے ، تو منتظمین میرے پاس آ گئے۔باچھیں کھلی ہوئی اور
مسکراتے چہروں کے ساتھ مجھے کہنے لگے کہ خدا کی شان ہے۔ایک ہزار آدمی کو ہم نے لائٹ ریفریشمنٹ
بھی پیش کر دی اور ہمارے پاس سامان بھی بچا پڑا ہے۔قرآن سے لوگوں کو دور کرنے کی ایک نئی افسوسناک روایت :
پس یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض ہے۔خدا تعالیٰ کی
صفات کے جلوے ہیں جنہیں ہم نے قرآن کریم کی تعلیم اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل
مشاہدہ کیا ہے۔یہ سارا فیض تو دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو دیا گیا تھا جو آپ کی زندگی میں بھی
ظاہر ہوا اور اب بھی ظاہر ہورہا ہے اور اب کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسلام ایک مُردہ مذہب ہے جس کی
شان پہلے گزر چکی اب نہیں آسکتی۔ایسا نہیں۔اسلام ایک زندہ مذہب ہے۔جو ہمیشہ اپنے زندہ ہونے کا
ثبوت دیتا ہے۔لیکن بعض لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ تم کہو نعوذ باللہ ، نعوذ باللہ قرآن کریم میں کوئی صداقت
نہیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔تم نے اس بات کے اظہار پر کیسے جرات کر لی۔یہ تو ایسی بات ہے
کہ چودہ سو سال میں کسی عیسائی اور کسی یہودی تک نے کھل کر یہ نہیں کہا کہ نعوذ باللہ قرآن کریم ایک فضول
کتاب ہے۔جو چیز آج تک نہیں ہوئی وہ تم اپنی طرف سے پیدا کر کے نئی روایات قائم کر رہے ہو۔اور
احمدیوں سے کہتے ہو کہ وہ یہ کہیں قرآن کریم میں کوئی صداقت نہیں اور اس میں کوئی نو رنہیں ، قرآن کریم
میں کوئی ہدایت نہیں ، اس میں کوئی رہبری نہیں، یا یہ کہ قرآن کریم انسان کو خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچا تا۔حالانکہ قرآن کریم نے ہدایت کو ایک ایسے رنگ میں پیش کیا ہے کہ انسان مجبور ہو جاتا ہے کہ وہ اس
ہدایت کے لانے والے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے لگے۔ہم احمدیوں کے دل میں قرآن کی عظمت گاڑ دی گئی ہے :
ہم تو اس قرآن کو مانتے ہیں جس کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے۔جس میں قیامت تک کے
انسان کے لئے رہبری اور ہدایت کے سامان موجود ہیں۔آج کے بعض ایسے مسئلے ہیں جن کے بارہ میں
دُنیا کے دانا اور عقلمند لوگ، بڑے ہوشیار اور صاحب فراست لوگ اکٹھے ہوئے اور انہوں نے اُن کوحل

311
سبیل الرشاد جلد دوم
کرنے کی کوشش کی لیکن اس صدی میں جو ہماری تاریخ کی پہلی صدی ہے ( حضرت مہدی علیہ السلام کے
دعوی کے چند سال بعد بیسیویں صدی عیسوی شروع ہوئی ، جو اب ۷۶ ویں سال میں ہے ) دُنیا کے یہ عقلمند
انسان ان مسائل کو حل نہیں کر سکے۔دو خطرناک بین الاقوامی جنگیں ان کی اس ناکامی پر گواہ ہیں۔دو
عالمی جنگیں ہوئیں جنہوں نے ساری دُنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انسان نے انسان کی گردن کاٹی۔کیا یہ
مصیبت جو انسان پر انسان کے ہاتھ سے آئی یہ ثابت کرتی ہے کہ آج کے انسان کو قرآن کریم کی
ضرورت نہیں اور وہ اپنے مسائل کو خود ہی حل کر سکتا ہے۔نہیں۔اس سے الٹ ثابت کرتی ہے۔یہ تو بڑی
موٹی چیزیں ہیں جن کو ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے۔ورنہ خود میرے جیسے ایک ناچیز انسان کے دماغ میں بھی
سینکڑوں ہزاروں باتیں ایسی آتی رہتی ہیں اور میرا دماغ کہتا ہے اچھا! ایک یہ بھی چیز ہے جس سے ثابت
ہوتا ہے کہ انسانی عقل مسائل کے حل کے لئے کافی نہیں ہے۔اُسے خدا تعالیٰ کی ہدایت کی ضرورت ہے۔اس
کے باوجو دلوگ کہتے ہیں تم اعلان کرو کہ ہم قرآن کریم کو سمجھتے ہی کچھ نہیں۔گویا ہم قرآن کریم کی صداقت کا
انکار کریں۔ہم کیوں انکار کریں۔ہم تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھی ہیں
اور جن کے دل میں قرآن کریم کی عظمت گاڑ دی گئی ہے اور جن کے دلوں کی کیفیت یہ بنادی گئی ہے۔خدا نے ہماری روح کو آنحضرت کے عشق اور پیار سے بھر دیا ہے :
-
قرآں کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے
تم ہمیں یہ کہتے ہو کہ ہم قرآن کریم کے ماننے سے انکار کر دیں۔ہم کیسے انکار کر دیں۔ہم
کہتے ہیں تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لاؤ۔وہ عظیم ہستی جس نے میرے سر سے لے کر
پاؤں تک احسان کئے ہیں۔کیا میں اس کے احسانوں کو بھول جاؤں؟ یا آپ بھول جائیں گے۔آپ نے ہم پر اتنے زبر دست احسان کئے کہ آپ کے ایک ایک احسان پر آدمی کئی کئی دن تک گفتگو
کر سکتا ہے۔آپ نے انسانی زندگی کی کسی چھوٹی سے چھوٹی بات کو نظر انداز نہیں فرمایا اور یہ چھوٹی
چھوٹی باتیں بھی بہت کچھ بتاتی ہیں۔نوع انسانی سے آپ کو اتنا پیار تھا اور آپ انسانیت کا اتنا خیال
رکھتے تھے کہ آپ نے یہاں تک بتا دیا کہ مسواک اس طرح کرو۔ڈاکٹروں کو دانتوں کی صفائی کے
صحیح طریق کا اب پتہ لگا ہے حالانکہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے فرمایا تھا
کہ جب مسواک کرو تو اوپر کے دانتوں کی مسواک اس طرح کرو کہ تمہاری حرکت مسوڑوں سے نچلی
طرف ہو اور نچلے دانتوں کی اس طرح کرو کہ نیچے سے اوپر کی طرف ہو تا کہ مسوڑوں کو زخم اور
نقصان نہ پہنچے۔اب بتاؤ ہم لوگ جو آپ کے مقام کو سمجھنے والے ہیں اور ہم جو اس کو چہ کے واقف ہیں ،

312
سبیل الرشاد جلد دوم
ہم جو صبح سے لے کر شام تک اور شام سے لے کر صبح تک محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والے
ہیں اور اس کے باوجود سمجھتے ہیں کہ ہم آپ کے احسانوں کا شکر ادا نہیں کر سکتے۔ہمیں تم کہتے ہو کہ ہم اپنا
رشتہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قطع کر دینے کا اعلان کر دیں۔کیا ہم پاگل ہو گئے ہیں۔نہیں
خدا تعالیٰ نے ہمیں فراست عطا کی ہے۔خدا تعالیٰ نے ہماری رُوح کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
عشق اور پیار سے بھر دیا ہے۔ہم آپ کا انکار کیسے کر سکتے ہیں۔موجودہ ماحول میں ان حقائق کو ذہن نشین کرانا اور زیادہ ضروری ہے :
پس یہ وہ باتیں ہیں جو انصار کو سمجھنی چاہئیں اور اُن کا یہ فرض ہے کہ وہ اطفال اور خدام کو بھی
سمجھاتے رہیں۔اب اس ماحول میں یہ بات نہایت ضروری ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتب بھری پڑی ہیں ان چیزوں سے۔میں نے اس سلسلہ میں کچھ حوالے نکلوائے تھے۔لیکن بہت ساری
باتیں ذہن میں بھی حاضر رہتی ہیں۔وہ تو میں نے بیان کر دیں۔اس کے علاوہ چند حوالے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے پڑھوں گا۔آپ فرماتے ہیں :
مجھے بتلایا گیا ہے کہ تمام دینوں میں سے دینِ اسلام ہی سچا ہے۔مجھے
فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدایتوں میں سے صرف قرآنی ہدایت ہی صحت کے کامل درجہ پر
انسانی ملاوٹوں سے پاک ہے۔مجھے سمجھایا گیا ہے کہ تمام رسولوں میں سے کامل تعلیم
دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی پاک اور پُر حکمت تعلیم دینے والا اور انسانی کمالات کا اپنی
زندگی کے ذریعہ سے اعلیٰ نمونہ دکھلانے والا صرف حضرت سیدنا ومولانا محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم ہیں۔اور مجھے خدا کی پاک اور مظہر وجی سے اطلاع دی گئی ہے کہ میں اس کی
طرف سے مسیح موعود اور مہدی معہود اور اندرونی اور بیرونی اختلافات کا حکم ہوں۔پھر آپ فرماتے ہیں :
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ زمین پر وہ ایک ہی انسان کامل گزرا ہے جس کی
پیشگوئیاں اور دُعائیں قبول ہونا اور دوسرے خوارق ظہور میں آنا ایک ایسا امر ہے
جواب تک امت کے سچے پیروؤں کے ذریعہ سے دریا کی طرح موجیں مار رہا ہے
بجز اسلام وہ مذہب کہاں اور کدھر ہے جو یہ خصلت اور طاقت اپنے اندر رکھتا ہے اور
وہ لوگ کہاں ہیں اور کس ملک میں رہتے ہیں جو اسلامی برکات اور نشانوں کا مقابلہ
اربعین نمبر اول صفحه ۳ - ۴ ، مورخہ ۲۳ / جولائی ۱۹۰۰ء روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۳۴۵

سبیل الرشاد جلد دوم
کر سکتے ہیں۔اگر انسان صرف ایسے مذہب کا پیرو ہو جس میں آسمانی روح کی کوئی
ملاوٹ نہیں تو وہ اپنے ایمان کو ضائع کرتا ہے۔مذہب وہی مذہب ہے جو زندہ
مذہب ہو اور زندگی کی روح اپنے اندر رکھتا ہو اور زندہ خدا سے ملاتا ہو اور میں
صرف یہی دعوی نہیں کرتا کہ خدا تعالیٰ کی پاک وحی سے غیب کی باتیں میرے پر کھلتی
ہیں اور خارق عادت امر ظاہر ہوتے ہیں بلکہ یہ بھی کہتا ہوں کہ جو شخص دل کو پاک کر
کے اور خدا اور رسول پر سچی محبت رکھ کر میری پیروی کرے گا وہ بھی خدا تعالیٰ سے یہ
313
نعمت پائے گا۔ہماری سب سے بڑی ذمہ داری
قبل اس کے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور اقتباس پڑھوں ، میں یہ بتا
دینا چاہتا ہوں کہ اس دُنیا کے جو دکھ اور پریشانیاں ہیں ، اُن کو دُور کرنے کے لئے ہم پر بہت کچھ کرنے کی
ذمہ داری ہے۔لیکن سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم دعائیں کریں۔میں نے بعض نیم تربیت یافتہ
نو جوانوں کے منہ سے بھی یہ بات سنی ہے کہ یہ لوگ ایسے ہو گئے ہیں کہ ان
کو تو کبھی ہدایت نہیں ملے گی۔یہ غلط بات ہے۔ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے لیکن پیار سے اور احسن طریقہ پر دلائل دے کر سمجھانا یہ
ہمارا کام ہے اور پھر دُعائیں کرنا کہ خدا تعالیٰ جس کے ہاتھ میں انسان کا دل ہے جیسا کہ رسول اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انسان کا دل ، خدا کی دو انگلیوں کے درمیان ہے۔اُنگلیوں کے بدلنے سے
اس کا زاویہ بدلتا رہتا ہے۔پس ہدایت خدا دیتا ہے۔میں نے یا آپ نے کسی کو ہدایت نہیں دینی۔لیکن
ہمارا یہ کام ہے کہ ہم لوگوں کو پیار سے سمجھا ئیں۔ہم نے ساری دُنیا کے دل جیتنے ہیں۔ہم نے پیار کے
ساتھ اور محبت کے ساتھ اس عظیم مہم میں اُن کو بھی شامل کرنا ہے جو اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور
آج ہمارے مخالف ہیں۔ہمیں دُکھ بھی دیتے ہیں لیکن ہمارے دل میں کسی کی دشمنی نہیں ہے جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس اقتباس سے ظاہر ہے جسے میں ابھی پڑھ کر سناؤں گا۔سب سے زیادہ اہم ہتھیار جو دنیا میں ہمیں دیا گیا ہے ( میں دُنیا کی بات کرتا ہوں ) وہ دُعا کا
ہتھیار ہے۔اس وقت جو عیسائی دُنیا ہے اُن کے عقائد میں اختلاف ہے۔غیر مسلم دنیا ہے۔ایک طرف
روس میں بسنے والا دہر یہ ہے دوسری طرف سرمایہ دارانہ حکومتیں ہیں جو عیسائیت کا لیبل لگائے ہوئے
ہیں۔لیکن پتہ نہیں اُن کا کیا مذہب ہے۔بہر حال ان سب کے لئے ہم نے دُعائیں کرنی ہیں کہ وہ اپنے
اربعین روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۳۴۶

314
سبیل الرشاد جلد دوم
رب کو پہچانے لگیں اور اس کے قہر اور غضب کے طمانچے سے اپنے آپ
کو محفوظ کر لیں۔پس جہاں تک دُعا کا تعلق ہے اس سلسلہ میں جو سب سے پہلی بات ہے۔وہ ہے ایک احمدی کے
دل میں اس یقین کا پیدا ہونا کہ خدا تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور اس کے لئے کوئی چیز ان ہونی نہیں ہے۔دُعا
کی بعض شرائط بھی ہیں اور وہ میں بتا دیتا ہوں کہ کیا ہیں۔بعض ایسی شرائط ہیں کہ عام طور پر لوگوں کے خیال
میں نہیں آتیں۔اس دُنیا میں قانونِ قدرت کارفرما ہے۔خدا کا ایک عام قانونِ قدرت ہے جس پر ہماری
سائنس، ہمارے علوم اور ہماری تحقیق کی بنیاد ہے۔یہ ایک عام قانون ہے۔عام طور پر آگ جلاتی ہے اور
پانی ٹھنڈا کرتا ہے۔حتی کہ جم کر برف بن جاتا ہے یعنی پانی کے اندر خنکی ہے۔اس کی اپنی فطرت کے اندر خنکی
ہے۔مثلاً آگ پر پانی اُبل رہا ہے۔اگر برتن اُلٹ جائے تو وہی آگ جس کے نتیجہ میں وہ اُبل رہا تھا اس کو
بجھا دیتا ہے۔غرض یہ ایک عام قانون قدرت ہے۔لیکن اس کے پیچھے ایک اور قانون کام کر رہا ہے اور وہ بڑا
زبر دست قانون ہے اور وہ قانون ہے کہ ہوگا وہی جو خدا چاہے گا۔عام قانون کے مطابق خدا چاہتا ہے کہ
عام حالات میں عام قانون کے مطابق ہو، تا کہ انسان اِن علوم سے بے بہرہ نہ رہے۔قانون کے مطابق علمی
ترقی کرے۔تحقیق کرے۔آگے بڑھے۔نئی چیزیں دریافت کرے۔نئی چیزیں بنائے۔اور ان سے
فائدے اُٹھائے ہوائی جہاز بنائے۔ایٹم بنائے ( مگر خدا کرے غلط استعمال نہ کرے ) ستاروں پر کمندیں
ڈالے، چاند پر جائے۔غرض یہ ساری کائنات ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے اسے
اپنے بندوں کے لئے مسخر کیا ہے۔اب ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ ان چیزوں کو سمجھے۔ان کو پر کھے اس کا علم
پڑھے اور اصول سیکھے۔قانونِ قدرت پر اس کا علم حاوی ہو۔اس سے فائدہ اُٹھائے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا
ہے ان سب کے پیچھے ایک اور قانون چل رہا ہے۔جس کی رُو سے ہوتا وہی ہے جو خدا چاہتا ہے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مختصر سے اقتباس میں اسی طرف اشارہ فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں :
اُس کی (اللہ تعالیٰ۔ناقل ) قدرت کی نسبت اگر کوئی سوال کیا جائے تو
ا
بجز آن خاص باتوں کے جو اس کی صفات کا ملہ اور مواعید صادقہ کے منافی ہوں باقی
سب امور پر وہ قادر ہے۔اور یہ بات کہ گو وہ قادر ہو مگر کرنا نہیں چاہتا یہ عجیب
بے ہودہ الزام ہے جبکہ اس کی صفات میں كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شأن (الرحمن: 30)
بھی داخل ہے اور ایسے تصرفات کہ پانی سے برودت دُور کرے یا آگ سے خاصیت
احتراق زائل کر دیوے۔اس کے صفات کا ملہ اور مواعید صادقہ کی منافی نہیں ہیں۔“
برکات الدعا صفحه ۳۲ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۸ - ۲۹

سبیل الرشاد جلد دوم
315
عام قانون قدرت کے پیچھے خدا کا ایک خاص قانون جاری ہے :
بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو آگ نے کیسے نہیں
جلایا۔یہ تو کوئی قصہ لگتا ہے ہم ایسے لوگوں سے کہتے ہیں کہ آگ نے اس لئے نہیں جلایا کہ عام قانونِ
قدرت کے پیچھے خدا کا ایک خاص قانون جاری ہے اور وہ یہ کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے۔حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے بارہ میں وہی قانون کارفرما تھا۔خدا نے آگ کو حکم دیا کہ میرے پیارے بندہ پر عام
قانون نہیں چلے گا۔اس لئے آگ نے اُن کو نہیں جلایا۔وہ اُن پر ٹھنڈی ہو گئی۔خالی ٹھنڈی ہی نہیں ہوئی
بلکہ اُن کے لئے سلامتی کا ایک زبر دست نشان بھی بن گئی۔یعنی اس آگ نے اُن کے لئے خالی برودت
ہی نہیں پیدا کی بلکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے سلامتی کے سامان بھی پیدا کئے۔خدا تعالیٰ نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایک عظیم معجزہ عطا فرمایا۔لیکن ہمارے اس زمانہ میں دہر یہ لوگ کہتے ہیں یہ کیا
بات ہے کہ آگ نے نہیں جلایا۔پتہ نہیں کیا قصہ ہے۔اس کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے دیا ہے۔آپ نے فرمایا تم کہتے ہو کیا ہوا اور کیا نہیں۔آپ نے فرمایا۔میں مہدی ہو کر اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک محبوب روحانی فرزند کی حیثیت میں تمہاری طرف آیا ہوں۔تماشے دکھا نا میرا
کام نہیں لیکن میں تمہیں کہتا ہوں کہ اگر تم میرے خلاف یہ منصوبہ بناؤ۔میرے خلاف آگ جلا ؤ اور مجھے
اس میں پھینک دو تو آگ مجھے بھی نہیں جلائے گی کیونکہ خدا نے مجھے فرمایا ہے آگ تیرے لئے بھی بردا
وَسَلَامًا بن جائے گی۔پس اصل چیز دُعا ہے جس سے خدا اپنا خاص قانون جاری فرماتا ہے۔کیونکہ قانون قدرت کے
پیچھے ایک اور قانون چل رہا ہوتا ہے۔ہر قانونِ قدرت ظاہری شکل میں عملاً اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب
اس کو اندر سے خدا تعالیٰ کا حکم ہو کہ ظاہری شکل میں نمودار ہو جائے۔میں نے کئی دفعہ درخت کے پتوں
کی مثال دی ہے۔میں اُسے پھر دُہرا دیتا ہوں۔قرآن کریم کہتا ہے کہ درخت کا ہر پتہ خدا کے حکم سے گرتا
ہے۔یہ اس کا عام قانون ہے جو اس کائنات میں چل رہا ہے۔لیکن قانونِ قدرت نے یہ کہا کہ بعض
درخت موسم خزاں میں پت جھڑ کرتے ہیں، بعض موسم بہار میں کرتے ہیں یا سارا سال کر رہے ہوتے
ہیں ، کچھ پتے گر جاتے ہیں کچھ نئے آ جاتے ہیں۔ایک ایسا درخت جو موسم بہار میں پت جھڑ کرتا ہے اور
سارے پتے بالکل جھاڑ دیتا ہے وہ کالج کے Cottage میں تھا جہاں میں رہا کرتا تھا۔جب اُس کے پت
جھڑ کا موسم آیا تو ایک دن مجھے یہ خیال آیا کہ قرآن کریم نے کہا ہے پتے جھڑنے کے لئے عام قانون

316
سبیل الرشاد جلد دوم
کافی نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے ایک اور قانون کام کر رہا ہے جو ہمارے سامنے نہیں آتا۔وہ عام طور پر
معجزانہ شکل میں ہمارے سامنے آتا ہے۔تو میں بھی دیکھوں کہ یہ کیا بات ہے۔چنانچہ بہت سے پتے جھڑ
رہے تھے بہت سے سبز تھے اور بہت سے بالکل زرد ہو گئے تھے۔ایک رات میں نے ایک چھوٹی سی ٹہنی کو
دیکھا جس کے پتے زرد تھے اور اس کے ساتھ ملی ہوئی ایک اور ٹہنی تھی جو بالکل زرد ہو چکی تھی۔اس میں
کوئی جان نہیں تھی۔مُردہ ہو چکی تھی لیکن اُن کے ساتھ کچھ پتے تھے جو ابھی سبز تھے۔اُن میں ابھی زردی
نہیں آئی تھی۔میں نے اُن کو نشان لگا دیا۔اگلی صبح کو جا کر خدا کا یہ نشان دیکھا کہ سبز پتہ زمین پر گرا ہوا تھا
اور زرد پتہ اپنی جگہ پر تھا۔غرض قانونِ قدرت اپنی جگہ کام کر رہا ہے لیکن قانونِ قدرت کے پیچھے خدا کا
ایک اور قانون کام کر رہا ہے۔جو اپنے وقت پر مجزا نہ شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔دوست نوع انسانی کے لئے دعا کریں:
پس دوستوں سے میں یہ کہتا ہوں کہ وہ دُنیا کے لئے دعا کریں۔یہ ایک طفل تسلی نہیں ہے بلکہ
یہ ایک حقیقت زندگی ہے۔دوست دعا کریں۔دُنیا اس وقت ان کی دعاؤں کی محتاج ہے۔خدا تعالیٰ اپنے
فضل سے نوع انسانی کو یہ توفیق عطا کرے کہ وہ حقیقت زندگی کو سمجھیں اور اللہ اور اس کی صفات کا عشق
اُن کے دل میں پیدا ہو اور اسلام کی حقانیت اُن کے دل میں سمندر کی طرح موجزن ہو جائے اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار اُن کی روح کی غذا بن جائے اور وہ بحیثیت نوع انسانی خدا تعالیٰ کے
اُن انعاموں کے وارث بن جائیں جن فضلوں اور رحمتوں کے حصول کے لئے نوع انسانی کو پیدا کیا گیا
ہے۔غرض دُنیا آپ کی دعاؤں کی محتاج ہے اور دُعا محض دکھاوے
کی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ یہ ایک حقیقت
ہے۔یہ ایک اثر رکھنے والی چیز ہے۔ساری دُنیا کے ڈاکٹر انسانوں کو جو Tonics دیتے ہیں وہ مل کر بھی
انسان میں اتنی طاقت نہیں پیدا کر سکتے جتنی طاقت ایک مقبول ہونے والی دُعا پیدا کر سکتی ہے۔دُعا انسان
کو موت سے نکال کر ایک صحت مند زندگی کی رفعتوں تک پہنچا دیتی ہے۔جولوگ خود کو جماعت کا دشمن سمجھتے
ہیں دوست اُن کے لئے بھی دُعا کریں کیونکہ ہمارے وجود کی ایک ہی غرض ہے اور وہ یہ ہے کہ نوع انسانی
اپنے رب کو پہچاننے لگے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوع انسانی پر جو احسانات کئے ہیں اُن کی
گرویدہ ہو جائے اور آپ کی صداقت کو ماننے لگ جائے۔غرض دُعا شروع کرنی ہے مگر پہلے اپنے لئے دُعا کرنی ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں :
پس تم سوچ لو کہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے کیونکر تم بچ سکتے ہو۔اگر تم خدا

سبیل الرشاد جلد دوم
کی آنکھوں کے آگے متقی ٹھہر جاؤ تو تمہیں کوئی بھی تباہ نہیں کر سکتا اور وہ خود تمہاری
حفاظت کرے گا۔اور دشمن جو تمہاری جان کے درپے ہے تم پر قابو نہیں پائے گا۔ور نہ تمہاری جان کا کوئی حافظ نہیں اور تم دشمنوں سے ڈر کر یا اور آفات میں مبتلا ہو کر
بے قراری سے زندگی بسر کرو گے اور تمہاری عمر کے آخری دن بڑے غم اور غصہ کے
ساتھ گزریں گے۔خدا اُن لوگوں کی پناہ ہو جاتا ہے جو اس کے ساتھ ہو جاتے ہیں۔سو خدا کی طرف آجاؤ اور ہر ایک مخالفت اس کی چھوڑ دو اور اس کے فرائض میں
سستی نہ کرو اور اس کے بندوں پر زبان سے یا ہاتھ سے ظلم مت کرو اور آسمانی قہر
اور غصب سے ڈرتے رہو۔یہی راہ نجات ہے۔317
یہ اقتباس تو اپنے لئے دعائیں کرنے کے لئے پڑھا ہے۔دوسروں کے لئے دُعائیں کرنے
کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
میں تمام مسلمانوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں پر یہ بات
ظاہر کرتا ہوں کہ دُنیا میں کوئی میرا دشمن نہیں ہے۔میں بنی نوع سے ایسی محبت کرتا
ہوں کہ جیسے والدہ مہربان اپنے بچوں سے بلکہ اس سے بڑھ کر۔میں صرف ان باطل
عقائد کا دشمن ہوں جن سے سچائی کا خون ہوتا ہے۔انسان کی ہمدردی میرا فرض ہے
اور جھوٹ اور شرک اور ظلم اور ہر ایک بدعملی اور ناانصافی اور بداخلاقی سے
66
بے زاری میرا اصول۔“
دنیا جو چاہے کہتی رہے ہم خود کو مسلمان کہتے اور سمجھتے ہیں :
میں پھر واپس آتا ہوں اُن باتوں کی طرف جو ابھی میں نے آپ سے کہی تھیں کہ ہم اسلام کو
چھوڑ نہیں سکتے۔ہم خدا سے قطع تعلق نہیں کر سکتے۔ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار میں غرق ہیں
اور آپ کی محبت میں فنا ہو چکے ہیں۔ہم آپ سے دُوری کی راہوں کو اختیار نہیں کر سکتے۔دُنیا جو چاہے
ہمیں کہتی رہے۔ہم خود کو ایک مسلمان کہتے اور سمجھتے ہیں اور دن رات ہماری یہ کوشش رہتی ہے کہ ہم اپنے
آپ کو عملی طور پر اسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ ) کا مصداق بنا ئیں اور اس کے لئے دُعائیں
کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۷۱-۷۲ اربعین نمبرا روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۳۴۴
سورة آل عمران آیت ۲۱

سبیل الرشاد جلد دوم
318
کریں۔اور کوشش کریں کہ خدا کی نگاہ میں بھی ہم بچے اور حقیقی مسلمان بن جائیں ، چنانچہ اس ضمن میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
و کیا میں اس نعمت معرفت اور علم صحیح کو ر ڈ کر دوں جو مجھ کو دیا گیا ہے؟ یا
وہ آسمانی نشان جو مجھے دکھائے جاتے ہیں اُن سے منہ پھیر لوں یا میں اپنے آقا اور
اپنے مالک کے حکم سے سرکش ہو جاؤں۔کیا کروں مجھے ایسی حالت سے ہزار دفعہ
مرنا بہتر ہے کہ وہ جو اپنے حسن و جمال کے ساتھ میرے پر ظاہر ہوا ہے میں اُس سے
برگشتہ ہو جاؤں۔یہ دُنیا کی زندگی کب تک اور یہ دُنیا کے لوگ مجھ سے کیا وفاداری
کریں گے۔تا میں اُن کے لئے اُس یار عزیز کو چھوڑ دوں۔“
پس ہم دُنیا کے لئے اُس یار عزیز کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔اس کے لئے ہمیں خدا تعالیٰ کی نصرت
اور اس کی مدد کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہمیں خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کی ضرورت
ہے۔آؤ دعاؤں کے ساتھ ہم اس کے دامن کو جھنجوڑ یں اور اس سے کہیں کہ اے خُدا! تو اپنے فضل اور
رحمت سے ہمیں یہ ہمت اور طاقت عطا کر کہ دنیا جو کہنا چاہے کہتی رہے۔ہم اُس کی نگاہ میں کبھی غیر مسلم نہ
ٹھہریں۔آواب دُعا کریں۔اُس نہایت پُر سوز اجتماعی دعا کے بعد حضور نے فرمایا آپ کا پروگرام جاری رہے گا۔ہمت سے
اور فراست سے اپنے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو گا۔( غیر مطبوعہ )
اضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۳۰ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۹۷

آج 10 میں سے 10 باقی