اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
333
سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث رحم اللہ تعالی کا انتقامی خطاب
فرموده ۳۰ را خا۱۳۵۶۶ بهش ۳۰ اکتوبر۱۹۷۷ء بمقام احاطہ دفا تر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۳۰ را خاء۱۳۵۶ بهش بمطابق ۳۰ر
اکتوبر ۱۹۷۷ ء دفاتر انصار اللہ مرکزیہ کے لان میں سالانہ اجتماع انصار اللہ سے جو اختتامی خطاب فرمایا
تھا۔اس کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوّذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ایک رُوحانی انقلاب بپا کرنے کے لئے مبعوث
ہوئے تھے۔آپ کی بعثت کا مقصد یہ ہے کہ انسان جو خدا سے دور چلا گیا، اُسے دوبارہ خدا کی طرف
لے کر آئیں اور نیکی اور تقویٰ اور صلاحیت اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی جو راہیں خدا کے
نزدیک کشادہ اور درست اور مستقیم ہیں ، انسان پر وہ راہیں کھولیں۔آپ کا وجو د سب انسانوں سے
عظیم ، بہت ہی برکتوں والا ، بڑے احسان کرنے والا اور دُنیا کی انتہائی خیر خواہی کرنے والا اور ایک عض
روحانی طاقت رکھنے والا وجود تھا جس سے استفادہ کرنا انسان کے لئے قیامت تک ممکن ہے کیونکہ آ۔کا زمانہ اپنی بعثت سے لے کر قیامت تک ممتد ہے۔اور اب انسان سوائے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے کہیں اور سے کوئی خیر اور خوبی حاصل نہیں کر سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور افاضہ رُوحانیہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور ہمیں نہایت ہی دلنشیں پیرا یہ میں
یہ باتیں سمجھائی ہیں۔میں اس وقت آپ کے چند اقتباسات پڑھوں گا۔آپ فرماتے ہیں :
در میں ہمیشہ تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے
ہزار ہزار دُرود اور سلام اُس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔اس کے عالی مقام کا
انتہاء معلوم نہیں ہو سکتا۔اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔

334
سبیل الرشاد جلد دوم
افسوس کہ جیسا حق شناخت کا ہے اُس کے مرتبہ کو شناخت نہیں کیا گیا وہ تو حید جو دُنیا
سے گم ہو چکی تھی وہی ایک پہلوان ہے جو دوبارہ اس کو دنیا میں لایا۔اُس نے خدا
سے انتہائی درجہ پر محبت کی اور انتہائی درجہ پر بنی نوع کی ہمدردی میں اس کی جان
گداز ہوئی۔اس لئے خدا نے جو اس کے دل کے راز کا واقف تھا اس کو تمام انبیاء
اور تمام اولین و آخرین پر فضلیت بخشی اور اُس کی مرادیں اُس کی زندگی میں اس کو
دیں۔وہی ہے جو سر چشمہ ہر ایک فیض کا ہے اور وہ شخص جو بغیر اقرار افاضہ اُس کے
کسی فضیلت کا دعویٰ کرتا ہے وہ انسان نہیں ہے بلکہ ذریت شیطان ہے کیونکہ ہر
ایک فضیلت کی کنجی اس کو دی گئی ہے اور ہر ایک معرفت کا خزانہ اس کو عطا کیا گیا ہے
جو اس کے ذریعہ سے نہیں پاتا وہ محروم از لی ہے۔ہم کیا چیز ہیں اور ہماری حقیقت کیا
ہے۔ہم کافر نعمت ہوں گے اگر اس بات کا اقرار نہ کریں کہ توحید حقیقی ہم نے اسی
نبی کے ذریعہ سے پائی اور زندہ خدا کی شناخت ہمیں اسی کامل نبی کے ذریعہ سے اور
اس کے ٹور سے ملی ہے اور خدا کے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی جس سے ہم
اُس کا چہرہ دیکھتے ہیں۔اسی بزرگ نبی کے ذریعہ سے ہمیں میسر آیا ہے۔اس
آفتاب ہدایت کی شعاع دُھوپ کی طرح ہم پر پڑتی ہے اور اُسی وقت تک ہم منور
رہ سکتے ہیں جب تک کہ ہم اُس کے مقابل پر کھڑے ہیں۔اسی طرح آپ فرماتے ہیں:
وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں
مُردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ
گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری
ہوئے اور دُنیا میں یک دفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے
دیکھا اور نہ کسی کان نے سُنا۔کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی
اندھیری راتوں کی دُعائیں ہی تھیں جنہوں نے دُنیا میں شور مچا دیا اور وہ
عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس اُمی بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔اللهم صلّ وسلم وبارك عليه واله بِعَدَدِ هَمِّهِ و عَمِّهِ وَ حُزنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ
حقیقۃ الوحی طبع چہارم صفحه ۱۱۵-۱۶ اروحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱۸-۱۱۹

335
سبیل الرشاد جلد دوم
ہے
وَأَنْزِلُ عَلَيْهِ انوار رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبَدِ
انسانیت کے اس عظیم محسن کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں قیامت تک خدا تعالیٰ کے پیارے اور خدا
سے پیار حاصل کرنے والے بندے پیدا ہوتے رہیں گے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جُدا ہو کر تو کوئی شخص خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل نہیں کر
سکتا۔اور وہ دُعا جو سورہ فاتحہ میں سکھائی گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ اُمت محمدیہ کو منعم علیہ گروہ میں شامل کرے گا ، وہ
دُعا بڑی کثرت سے پوری ہوئی۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ کثرت کمیت
کے لحاظ سے اور صفائی کیفیت کے لحاظ سے حقیقی معنی میں منعم علیہ کے دو گروہ ہیں۔ایک گروہ حضرت نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور پھر ان کے بعد تین صدیوں تک پیدا ہونے والے ابرار واخیار پر مشتمل
ہے۔اسی لئے اسلام کی پہلی تین صدیاں خیر القرون کہلاتی ہیں۔اس گروہ کے ایک حصے نے تو حضرت نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بلا واسطہ رُوحانی تربیت حاصل کی اور پھر جو لوگ بعد میں آنے والے تھے
انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی اثر قبول کر کے اپنے وجود میں ایک عظیم روحانی انقلاب
پیدا کیا اور دُنیا کے لئے وہ ہدایت کا باعث بنے۔دوسرا گر وہ صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر مشتمل
ہے کیونکہ انہوں نے بھی بالواسطہ طور پر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی رُوحانی تربیت سے حصہ
پایا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
خدا تعالیٰ نے تمام مسلمانوں کو سورۃ فاتحہ میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ وہ
اس فریق کی راہ خدا تعالیٰ سے طلب کرتے رہیں جو مُنْعَمْ عَلَيْهِمُ کا فریق ہے اور
سُنْعَمُ عَلَيْهِمْ کے کامل طور پر مصداق باعتبار کثرت کمیت اور صفائی کیفیت اور نعمائے
حضرت احدیت از رُوئے نص صریح قرآنی اور احادیث متواترہ حضرت مرسل
یزدانی دو گروہ ہیں۔ایک گروہ صحابہ اور دوسرا گروہ جماعت مسیح موعود۔کیونکہ یہ
دونوں گروہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کے تربیت یافتہ ہیں کسی اپنے اجتہاد کے
محتاج نہیں۔وجہ یہ کہ پہلے گروہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موجود تھے جو خدا سے
براہ راست ہدایت پا کر وہی ہدایت نبوت کی پاک توجہ کے ساتھ صحابہ رضی اللہ عنہم کے دل میں
ڈالتے تھے اور اُن کے لئے مرتی ہے واسطہ تھے اور دوسرے گروہ میں مسیح موعود ہے جو خدا
سے الہام پاتا اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت سے فیض اٹھاتا ہے لہذا اس کی
برکات الدعاء۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۰-۱۱

سبیل الرشاد جلد دوم
336
جماعت بھی اجتہاد خشک کی محتاج نہیں ہے جیسا کہ آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا
بهم (سورة الجمعه: 4) سے سمجھا جاتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں :
"حسب منطوق آیت ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ O و ثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ (سورة
الواقعہ: 40-41) خالص محمدی گروہ جو ہر ایک پلید ملونی اور آمیزش سے پاک اور
تو به نصوح سے غسل دیئے ہوئے ایمان اور دقائق عرفان اور علم اور عمل اور تقویٰ کے
لحاظ سے ایک کثیر التعداد جماعت ہے یہ اسلام میں صرف دوگر وہ ہیں یعنی گروہ اولین و
گروه آخرین جوصحابہ اور مسیح موعود کی جماعت سے مراد ہے
اسی طرح آپ فرماتے ہیں :
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِينَ O وَتُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ يعنى
ابرار و اخیار کے بڑے گروہ جن کے ساتھ بدمذاہب کی آمیزش نہیں وہ دو ہی ہیں۔ایک پہلوں کی جماعت یعنی صحابہ کی جماعت جو زیر تربیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہے۔دوسری پچھلوں کی جماعت جو بوجہ تربیت روحانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے جیسا کہ آیت وَاخَرينَ مِنْهُمُ (الجمعه 4) سے سمجھا جاتا ہے صحابہ کے رنگ
میں ہیں۔یہی دو جماعتیں اسلام میں حقیقی طور پر مُنْعَمْ عَلَيْهِمْ ہیں اور خدائے تعالیٰ
کا انعام اُن پر یہ ہے کہ اُن کو انواع و اقسام کی غلطیوں اور بدعات سے نجات دی
ہے۔اور ہر ایک قسم کے شرک سے ان کو پاک کیا ہے اور خالص اور روشن تو حیدان کو
عطا فرمائی ہے جس میں نہ دجال کو خدا بنایا جا تا ہے اور نہ ابن مریم کو خدائی صفات کا
شریک ٹھہرایا جاتا ہے اور اپنے نشانوں سے اس جماعت کے ایمان کو قوی کیا ہے اور
اپنے ہاتھ سے ان کو ایک پاک گروہ بنایا ہے۔مُنْعَمُ عَلَيْهِ کے یہ دو گروہ جن کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ذکر کیا ہے۔ان کے متعلق میں
نے رمضان کے آخری درس میں تفصیل سے روشنی ڈالی تھی۔کیونکہ اُس وقت آپ میں سے بہت سے
دوست یہاں موجود نہیں تھے اس لئے یاد دہانی کے طور پر مختصر دوبارہ بیان کر دیتا ہوں۔مُنْعَمُ عَلَيْهِ کے
تحفہ گولڑویہ صفحہ ۱۳۸۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۲۴ تحفہ گولڑویہ صفحہ ۱۳۹-۱۴۰۔روحانی خزائن جلد ۱۷
صفحه ۲۲۵ - ۲۲۶ تحفہ گولڑویہ صفحہ ۱۴۱ - ۱۴۲۔روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۲۲۷ - ۲۲۸
66

337
سبیل الرشاد جلد دوم
یہ دو گروہ جو کمیت کے لحاظ سے اتنی کثرت میں ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں خیر القرون
کے بعد اور مسیح و مہدی کی بعثت سے قبل کا جو درمیانی زمانہ ہے یعنی فیج اعوج کا زمانہ جو اسلام کے تنزل کا
زما نہ کہلاتا ہے ، اس میں بھی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض حاصل کر کے اللہ تعالیٰ کے پیار کو
حاصل کرنے والے مقربین الہی ایک دریائے عظیم کی مانند تھے۔تا ہم مُنْعَمُ عَلَیہ کے ان دو گروہوں کے
مقابلہ میں یہ دریائے عظیم کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ان دو مُنعَمُ عَلَیہ گروہوں میں ہمیں جو فرق نظر آتا ہے
اور وہ بڑا اہم ہے آج میں اس کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔جیسا کہ بتایا گیا ہے مُنْعَمُ عَلَيْهِ گر وہ وہ ہے جو پہلی تین صدیوں پر پھیلا ہوا ہے۔میں سمجھتا ہوں
وہ اپنی تعداد کے لحاظ سے لاکھوں کروڑوں تک پہنچا ہوا ہے اور اپنے روحانی انوار اور اخلاقی اقدار کے
لحاظ سے اس شان کا ہے کہ صرف دُنیائے اسلام ہی میں اُن کی عزت واحترام نہیں بلکہ وہ لوگ جو اسلام
کے مخالف تھے وہ بھی دنیوی لحاظ سے اسلام کے ابرار واخیار کے سامنے اپنی گردنیں جھکانے پر مجبور ہو
گئے۔چنانچہ انہوں نے بھی مسلمانوں سے فیض حاصل کیا۔اور یہ فیض مسلمانوں کا اپنا نہیں تھا بلکہ یہ حضرت
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کا ایک حصہ تھا۔پس میں آج کا مضمون اسلام کے ان بزرگوں کے ذکر سے شروع کرتا ہوں جن کا مختلف شعبہ ہائے
زندگی کے ساتھ تعلق تھا۔اس گروہ میں قرآن کریم کے بڑے زبر دست مفسر پیدا ہوئے۔بڑے زبر دست محدث
پیدا ہوئے۔جنہوں نے احادیث جمع کیں اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہم تک پہنچائے۔بڑے زبر دست متکلمین پیدا ہوئے۔جن کے علم کلام نے دُنیا میں ایک تہلکہ مچا دیا۔بڑے زبر دست مورخین پیدا
ہوئے۔بڑے زبر دست صوفیاء پیدا ہوئے۔بڑے زبر دست سیاستدان پیدا ہوئے۔بڑے زبر دست حساب دان
پیدا ہوئے۔بڑے زبر دست اطباء پیدا ہوئے۔غرضیکہ ہر علم کے بڑے زبردست ماہر پیدا ہوئے۔جب میں نے
بعض مضامین مثلاً تاریخ کا نام لیا، طب کا نام لیا تو اگر چہ بظاہر ان علوم کا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
روحانی فیوض کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن چونکہ ساری کائنات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیدا کی گئی
ہے۔اس لئے اس کا ئنات کے ہر شعبہ کا تعلق لازما محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہے چنانچہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ قرآن کریم میں ہمیں ہر علم کے متعلق بنیادی ہدایت دی گئی ہے جس کا میں علی وجہ
البصیرت ذکر کرتا رہتا ہوں۔میرے پاس جب کبھی کوئی سائنسدان آتا ہے ، میں اس کو سمجھا تا ہوں کہ دیکھو! سائنسز ( علوم )
میں سے جس کسی علم پر تم نے تحقیق کی ہے اور اُسے مدون کیا ہے ان میں سب سے کامل علم جس میں شک کی

۔338
سبیل الرشاد جلد دوم
کوئی گنجائش نہیں سمجھی جاتی وہ علم حساب ہے مثلاً دو اور دو چار بنتے ہیں لیکن چوٹی کے حساب دان دماغ نے
علم حساب کی بنیا د مفروضات پر رکھی ہے اور اس طرح بنیادی طور پر ایک خامی پیدا کر دی ہے کیونکہ جس
عمارت کی بنیا د مفروضے پر کھڑی کی جائے گی اگر وہ مفروضہ نیچے سے نکل جائے تو ساری عمارت دھڑام
سے نیچے آجائے گی۔ہمارے احمدی اور بعض غیر احمدی بچے بھی جوایم۔اے وغیرہ کے طالب علم ہوتے
ہیں وہ مجھے ملنے آتے ہیں تو میں اُن کو سمجھاتا ہوں کہ ہمیں اصل ہدایت اور نور حضرت محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عطا ہوا ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اسلام
کی پہلی تین صدیوں میں خصوصاً اور بعد کی صدیوں میں عموماً ہر میدان میں ایسے لوگ کثرت کے ساتھ پیدا
ہوئے جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ایک بڑا عظیم وجود ہے کہ جن
سے فیض حاصل کر کے لاکھوں انسان دُنیا کے رہبر بن گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل خدا تعالیٰ
سے سیکھ کر کوئی علم تاریخ میں رہنمائی کرنے والا بن گیا۔کوئی خدا تعالیٰ سے سیکھ کر علم طب میں رہنمائی
کرنے والا بن گیا اور کوئی خدا تعالیٰ سے علم پا کر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے منور ہو کر علم
کلام کے میدانوں میں سب سے آگے نکل گیا۔کسی نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے انتہائی محبت کر
کے اور خدا تعالیٰ کے عشق میں فنا ہو کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات مبارکہ اور ارشادات عالیہ کو
جمع کرنے میں کمال حاصل کیا۔کئی ایک ایسے بزرگ بھی تھے جنہوں نے قرآن کریم کی تفسیر کر کے اُمت
محمد یہ سے خراج تحسین حاصل کیا۔غرض اپنی اپنی جگہ ان سب کی بڑی شان ہے لیکن ایک چیز نمایاں ہے کہ خلافتِ راشدہ کے بعد
یہ گروہ کثیر ، خدا کے برگزیدوں کی یہ جماعت ، اخیار وابرار کی یہ جماعت ، مجددین اور اولیاء اللہ کا یہ گروہ
کہ جن کی لاکھوں کی تعداد تھی اُن کا کوئی مرکزی نقطہ نہیں تھا جس کے ساتھ وہ بندھے ہوئے ہوتے اور
اس میں خدا تعالیٰ کی کوئی نہ کوئی حکمت تھی۔میں نے بتایا ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تو
قیامت تک ممند ہے۔آپ کو بشارت دی گئی ہے۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِه که اسلام تمام ادیان
پر غالب آئے گا اور نوع انسانی کو امت واحدہ بنا کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیا جائے
گا۔لیکن ساتھ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اسلام کے عروج کا جو زمانہ ہے یعنی زمانہ کے لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی جو سیر روحانی ہے، امت مسلمہ اس عروج کو ضرور پہنچے گی لیکن پہنچے گی آپ کے ایک نائب نبوت یعنی
مہدی اور مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں۔قرآن کریم نے بھی یہی بتایا ہے۔قرآن کریم کی تفسیر کرتے
سورۃ التوبہ آیت ۳۴۔نیز سورۃ الصف : ۱۰)

339
سبیل الرشاد جلد دوم
ہوئے ہمارے پہلے بزرگوں نے بھی یہی بتایا ہے اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے بھی
یہی پتہ لگتا ہے اور پھر وحی و الہام کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی یہی بات بتائی گئی ہے۔پس یہ گروہ کثیر ہے مفسرین۔محدثین۔متکلمین اور دیگر اخیار و ابرار کا جو کسی مرکزی نقطہ کے
ساتھ بندھا ہوا نظر نہیں آتا۔یہ لاکھوں بزرگ جب کسی نقطہ مرکزیہ کے ساتھ بندھے ہوئے نہیں تھے تو اس
سے جو چیز پیدا ہونی تھی وہ پیدا ہوئی اور وہ یہ کہ امت محمدیہ میں وحدت نہیں پیدا ہوسکی۔اور نہ پیدا ہونی
ہئے تھی کیونکہ انسان کو امت واحدہ بنانے کا کام مہدی اور مسیح کے سپر دکھا اور ان کی بعثت میں ابھی دیر
نفی۔پہلی تین صدیوں میں گو اسلام کو بہت ترقی حاصل ہوئی لیکن اُس وقت امت واحدہ بنانے کا وعدہ ہی
نہیں تھا۔اب میں مثال کے طور پر بعض مضامین کو لیتا ہوں۔میں نے حوالے تو بہت نکلوائے ہیں لیکن وہ
سب اس وقت بیان نہیں ہو سکیں گے۔میں پہلے علم تفسیر کو لیتا ہوں۔مفسرین میں جو چوٹی کے نام لئے
جاتے ہیں اُن میں حضرت حسن بصری ہیں ۲۱ھ میں ان کی ولادت ہوئی اور ۱۱۰ ھ میں ان کی وفات
ہوئی۔حضرت زید عدنی مدنی ہیں جن کی ۱۳۶ھ کو وفات ہوئی۔حضرت عطا بن دینار ہیں ۱۲۶ھ میں ان
کی وفات ہوئی۔ان کا بھی چوٹی کے مفسرین میں شمار ہوتا ہے۔پھر عبدالرحمن مغربی ہیں۔عبداللہ سجستانی
ہیں۔انہوں نے اپنی تفسیر میں ناسخ منسوخ کی بحث چھیڑ دی۔کچھ مفسرین سمرقند کے ہیں۔کچھ بخارا کے
ہیں اور کچھ افریقہ کے ہیں۔قطیبہ بن شریح وہ مفسر ہیں جنہوں نے اپنی تفسیر میں شیعہ خیالات بیان کئے
ہیں۔شیعہ بزرگوں میں سے امام حسن عسکری مفسر ہیں۔جب ہم ان بزرگوں کی تفسیروں کو دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ اُمت کا ایک حصہ ایک مفسر
کے ساتھ چمٹ گیا اور دوسرا حصہ دوسرے کے ساتھ چمٹ گیا۔مفسرین میں سے جو شیعہ خیالات کے تھے
اُن کی تفسیروں کے ساتھ شیعہ فرقے چمٹ گئے یعنی وہ ان کو شوق سے پڑھنے لگے۔ان کو سمجھنے لگے اور اپنی
نسلوں کو اس کی تعلیم دینے لگے اور اس طرح ہر فرقہ علیحدہ علیحدہ نمایاں ہونا شروع ہو گیا۔دوسرے
قرآن کریم کی تفسیر کے جو اصول ہیں ان کو ان تفاسیر میں ایک حد تک نظر انداز کیا گیا۔چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ان اصولوں کو پھر کھول کر بیان کیا تا کہ تفسیر کرتے ہوئے آگے پھر تفرقہ نہ پیدا
ہو۔مثلاً ایک یہ اصول ہے کہ قرآن کریم اپنی تفسیر خود بیان کرتا ہے۔اس کی بعض آیات کی تفسیر بعض
دوسری آیات کر رہی ہوتی ہیں۔تفسیر قرآن کا ایک یہ اصول بھی ہے کہ قرآن کریم چونکہ خدا تعالیٰ کا کلام
ہے اس کے اندر کوئی تضاد نہیں پایا جاتا۔قرآن کریم کی دو آیات جو مختلف جگہوں سے لی گئی ہوں اُن کی

340
سبیل الرشاد جلد دوم
کوئی ایسی تفسیریں نہیں کی جاسکتیں جن میں آپس میں تضاد پایا جاتا ہو۔اور نہ ہی قرآن کریم کی کوئی ایسی
تفسیر کی جاسکتی ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان فرمودہ اور مسلمہ تفسیر کے مخالف ہو۔اسی طرح
قرآن کریم کی کوئی ایسی تفسیر بھی نہیں کی جاسکتی کہ جو اللہ تعالیٰ کی جو عظمت اور بزرگی اور جلال اور کبریائی
اور شان قرآن کریم نے بیان کی ہے وہ اس کے خلاف ہو یعنی اگر کوئی مفسر کسی آیت کی کوئی ایسی تفسیر کر
دے جو خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے خلاف ہو تو وہ صحیح تفسیر نہیں سمجھی جائے گی۔قرآن کریم کی کوئی
ایسی تفسیر صحیح نہیں سمجھی جائے گی جو عربی لغت کے خلاف ہو۔اگر ایسا ہو تو پھر تفسیر بالرائے بن جاتی ہے۔میں آپ کو ایک لطیفہ سنا دیتا ہوں۔گورنمنٹ کالج لاہور میں ہمارے ایک اُستاد تھے۔ایک دفعہ
انہوں نے عربی کے پرچے میں مجھے فیل کر دیا۔میں بڑا حیران ہوا کہ مجھے کیوں فیل کیا ہے۔کیونکہ میرا
خیال تھا سا دے سے سوال ہیں مثلاً مفردات ہیں اُن کی جمع اور جمع کی مفر لکھنی تھی۔اگر مفرد اور جمع صحیح
لکھی گئی ہے تو پورے نمبر ملنے چاہئیں اگر نہیں لکھی گئی تو ایک نمبر بھی نہیں ملنا چاہئے۔ہمیں پر چہ واپس مل
جاتا تھا۔جب مجھے پر چہ ملا تو میں نے دیکھا کہ انہوں نے مجھے فیل کرنے کے لئے یہ اصول بنایا کہ صحیح
پرچہ پر سرخ پنسل سے چرخی ڈال دی۔یعنی جمع کی مفر د صحیح تھی اور مفرد کی جمع صحیح تھی۔مگر انہوں نے چرخی
ڈالی اور نمبر کاٹ لئے۔مجھے تو شرمندگی کا سامنا کرنا تھا وہ سٹاف روم میں بیٹھے ہوئے تھے۔سٹاف میں
مسلمان بھی تھے اور عیسائی بھی۔ہندو بھی تھے اور سکھ بھی۔میں اُن کے پاس گیا چونکہ استاد کا ہمیشہ ادب
کرنا چاہئے اس لئے میں نے بڑے ادب سے کہا یہ جو آپ نے چرخیاں ڈالی ہیں معلوم ہوتا ہے کسی غلط
فہمی کا نتیجہ ہے ورنہ جمع کی مفرد درست ہے اور مفرد کی جمع درست ہے۔لیکن کسی غلط فہمی کی وجہ سے چرخی پڑ
گئی۔نمبر کاٹنے تھے آپ نے کاٹ لئے تو مجھے کہنے لگے نہیں یہ درست نہیں۔میں نے کہا یہ تو آسان بات
ہے۔میں عربی لغت کی کتاب لے آتا ہوں۔اگر اس نے اس مفرد کی یہی جمع دی ہے تو درست ہے ورنہ
نہیں اور اگر اس جمع کا یہی مفرد دیا ہے تو درست ہے ورنہ نہیں۔تو وہ سب کے سامنے آرام سے میری
طرف منہ اٹھا کر کہنے لگے لغت کا کیا ہے اس میں سے تو ہر چیز نکل آتی ہے۔پس اگر تفسیر میں بھی اس طرح کیا جائے تو پھر تو کام نہیں چلتا اس لئے قرآن کریم کی تفسیر کا ایک
اصول یہ ہے کہ قرآن کریم کے کسی لفظ کے وہ معنے نہ کئے جائیں جن کی عربی لغت حامل نہیں ہو سکتی۔اسی
طرح کے اور بہت سے اصول ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے کے مفسرین کا جو عمل تھا اور اُن
کا جو طریق تھا اس میں اصول تفسیر کو عموماً نظروں کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ویسے اس میں کوئی شک نہیں کہ
انہوں نے اس میدان میں بڑی محنت کی اور دین کی بڑی خدمت کی اللہ تعالیٰ اُن کو جزا دے اور اُن کے

341
سبیل الرشاد جلد دوم
درجات بلند کرے لیکن اصول تفسیر کو مدنظر نہ رکھنے سے بعض سقم پیدا ہو گئے مثلاً قرآن کریم نے بتایا ہے کہ
خدا تعالیٰ کے انبیاء معصوم ہوتے ہیں۔لیکن بعض مفسرین نے تفسیر کرتے ہوئے کسی نبی پر ایک الزام لگا دیا
دوسرے پر دوسرا الزام لگا دیا اور بڑے سخت الزام لگا دیئے۔کسی نبی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگا دیا اور کسی
پر کچھ اور الزام لگا دیا۔حالانکہ خدا تعالیٰ نے وضاحت کے ساتھ قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے کہ کوئی
جھوٹا آدمی خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل نہیں کر سکتا کجا یہ کہ وہ خدا تعالیٰ کے پیار کا اتنا بلند درجہ حاصل کر لے
کہ خدا تعالیٰ اسے نبوت کے مقام پر فائز کر دے اور ایک دُنیا کا اس کو رہبر بنا دے اور ایک دنیا کو کہے کہ
اس کی اتباع کرو تو کیا پھر لوگ جھوٹ بولنے میں اس کی اتباع کریں گے۔پس قرآن کریم کی تفسیر کرنے کے جو اصول ہیں کسی سے کسی اصول میں غلطی ہو گئی۔کوئی کہیں کسی
اصول کو نظر انداز کر گیا اور کوئی کہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ حضرت عثمان بن فودگی جو حضرت مسیح موعود علیہ
السلام سے ایک صدی قبل نائیجریا اور اس کے اوپر نائیجر کا جو علاقہ ہے۔اس میں بشارتوں کے ماتحت
تجدید دین کا کام کرتے رہے یعنی وہاں کے جو اولیاء اللہ تھے اُن کو خدا تعالیٰ نے یہ بشارت دی تھی کہ خدا
تم میں سے ایک مجدد پیدا کرنے والا ہے۔چنانچہ ان بشارتوں کے مطابق حضرت عثمان بن فودی جب
مجد دبنے تو انہوں نے اپنے ماننے والوں کو کہا کہ تفسیر میں بالکل نہ پڑھنا کیونکہ ان میں رطب و یابس بھی آ
گیا ہے۔پس قرآن کریم جیسی عظیم کتاب جو خود اپنی تفسیر کی رہبری کرنے والی ہے اور بتاتی ہے کہ اس طرح
میری تفسیر کرنی ہے اور اس طرح نہیں کرنی اس میں بھی لوگ غلطیاں کر گئے۔لیکن تھے وہ بڑے بزرگ۔انہوں نے بدنیتی سے غلطیاں نہیں کیں۔لیکن ایسی غلطیاں ہوئیں اور خدا تعالیٰ نے اُن کو ان غلطیوں سے محفوظ
نہیں کیا کیونکہ ان غلطیوں کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان امت واحدہ نہ بن سکے اور ابھی اس کا وقت بھی نہیں آیا
تھا۔مفسرین ایک دوسرے کی تصحیح بھی کرتے رہتے تھے۔کوئی مان جاتے تھے اور کوئی نہیں مانتے تھے۔پھر بعد
میں جب میج اعوج کا زمانہ آیا اور ظلمات نے زور پکڑ لیا تو پھر اس سے فتنے پیدا ہوئے ورنہ شروع میں امت
مسلمہ اس قسم کے فتنوں سے محفوظ رہی۔دوسرے نمبر پر آتی ہیں احادیث کی کتب۔محدثین میں حضرت امام بخاری ہیں (۱۹۴۔۲۵۶ھ )
حضرت امام مسلم ہیں (۲۰۶ ۲۶۱ ھ ) امام نسائی ہیں (۲۱۵ ۳۰۳ ھ ) ابوداؤد ہیں (۲۰۲-۲۷۵ھ)
امام ترمذی (۲۰۰ - ۲۷۹ ھ ) ابن ماجہ ہیں۔امام مالک ہیں (۹۵-۱۷۹ھ ) یہ ویسے فقہ کی طرف زیادہ
مائل ہیں اس لئے موطا امام مالک کو صحاح ستہ میں شمار نہیں کیا گیا لیکن حدیث کی بڑی اچھی کتاب ہے۔یہ
بزرگ بھی پہلی تین صدیوں میں پھیلے ہوئے ہیں جو خیر القرون کہلاتی ہیں۔احادیث کے اکٹھا کرنے میں

342
سبیل الرشاد جلد دوم
ان بزرگوں نے بڑی محنت کی۔حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور سنت کا مجموعہ ہے جو
روایتیوں کے ذریعہ ہمارے ان بزرگوں تک پہنچا یعنی ایک شخص کہتا ہے کہ فلاں شخص نے مجھ سے بیان کیا
اور اس سے فلاں شخص نے بات کی اور اسے فلاں نے بتایا تھا کہ فلاں موقع پر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے یہ فر ما یا تھا یا یہ کام کیا تھا۔تین چار بلکہ بعض دفعہ تو چھ سات راویوں کے ذریعہ حدیث پہنچتی ہے۔پس محدثین نے اپنی طرف سے بڑی محنت کی۔انہوں نے یہ دیکھا کہ راوی ثقہ ہے یا نہیں۔پھر یہ بھی
دیکھا کہ راوی کا حافظہ درست ہے یا نہیں۔پھر یہ بھی دیکھا کہ درایت کے اعتبار سے راوی کیسا ہے یعنی
دینی علوم میں اس کی سمجھ ایسی ہے کہ دینی معاملات میں اس کی بات پر اعتبار کیا جا سکے۔پھر حدیث پر فقہ کی
بنیاد پڑی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات جو امت محمدیہ کو ایک کرنے کے لئے ہیں اُن کے نتیجہ
میں امت محمدیہ میں بہت سے گروہ بن گئے حدیث کی وجہ سے بھی اور حدیث پر جو فقہ کی بنیاد پڑی اس کی
وجہ سے بھی کیونکہ فقہ میں چار اماموں کی وجہ سے چار مختلف فقہی مسلک بن گئے۔ایک امام ابوحنیفہ کی فقہ
ہے دوسری امام شافعی کی فقہ ہے تیسری امام مالک کی فقہ ہے اور چوتھی امام احمد بن حنبل کی فقہ ہے۔یہ چار
فقہی مسلک ہیں۔دنیا کے مختلف علاقوں میں کہیں ایک فقہ پر عمل کیا جا رہا ہے۔اور کہیں دوسری فقہ پر عمل
کیا جا رہا ہے۔اس سے فقہی معاملات میں ایک تفرقہ پیدا ہو گیا۔حالانکہ تھے یہ بڑے بزرگ۔اس میں
کوئی شک نہیں۔لیکن ان بزرگوں کی جو کثرت ہے ان کے اندر خدا تعالیٰ کی یہ حکمت ہمیں نظر نہیں آتی کہ
ان کو کسی ایک مرکزی نقطے سے باندھ کر امت کو ان تفرقوں سے بچالیا جائے جو بعد میں پیدا ہو گئے تھے۔ہمارے ذہن میں بھی بہت سی حکمتیں آتی ہیں لیکن نہ بھی آئیں تب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم جانتے
ہیں کہ خدا تعالیٰ کا کوئی کام بھی حکمت کے بغیر نہیں ہوتا۔جہاں تک فقہ کا تعلق ہے ایک فقہ افریقہ کے اندر رائج ہوگئی۔دوسری مدینہ جو اُس وقت ہمارا
اسلامی مرکز تھا اس کے اندر رائج ہو گئی۔حضرت امام مالک مدینہ کے فقہیہ تھے۔چنانچہ مدینہ میں بسنے
والوں نے جواحادیث ان کے سامنے بیان کی تھیں وہ صرف ان احادیث پر بنیا د رکھ کر مسائل حل کرتے
تھے اور چونکہ صحابہ رضوان
اللہ علیہم بکھر چکے تھے۔دنیا میں پھیل چکے تھے۔ان سے جو روایتیں مروی ہوتی
تھیں ان کے متعلق حضرت امام مالک کہتے تھے نہیں ! میں ان کی طرف نہیں جاؤں گا۔میں صرف مدینہ
کے راویوں کولوں گا۔اس لئے ان پر فتوے بھی لگ گئے لیکن بہر حال ایک اختلاف پیدا ہو گیا۔(میں
حدیث اور فقہ کو اکٹھا بیان کر رہا ہوں ) پھر جہاں تک احادیث کا تعلق ہے گو صحیح بخاری اصح الکتب بعد
کتاب اللہ سمجھی جاتی ہے۔لیکن اس کے اندر بھی ہمیں دو نقص نظر آتے ہیں۔ایک تو یہ کہ بہت محتاط ہونے

سبیل الرشاد جلد دوم
343
کی وجہ سے بہت سی احادیث جو درست تھیں یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ارشادات تھے لیکن
راوی کمزور ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنی صحیح میں اُن کو درج نہیں کیا۔یہ ٹھیک ہے حضرت امام بخاری
نے بڑی محنت کی ہے صحاح ستہ میں ان کی کتاب جو بخاری شریف کہلاتی ہے سر فہرست ہے لیکن صحیح بخاری
میں گل ۱۹۰۸۲ حادیث ہیں جبکہ صحیح مسلم میں ۱۲۰۰۰ ہیں۔اب یہ جو ۳۰۰۰ احادیث کا فرق ہے۔اس کی
وجہ سے بھی اس لحاظ سے تفرقہ پڑ گیا کہ جن علاقوں میں لوگ مسلم کی حدیث کو پکڑنے والے تھے۔انہوں
نے ان کو ترجیح دی اور وہ جو زائد حدیثیں تھیں وہ بھی ان کے سامنے آ گئیں۔ابن رشد جو اندلس کے ایک بہت بڑے فلاسفر اور بہت بڑے دینی عالم تھے انہوں نے ایک
کتاب لکھی ہے جس کا نام بدایۃ المجتھد ہے۔اس میں انہوں نے فقہاء کا جو اختلاف ہے وہ بیان کیا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ مثلاً ایک حدیث حضرت امام ابو حنیفہ کے پاس پہنچ گئی تھی لیکن امام شافعی کو نہیں پہنچی تھی۔اس
لئے امام ابوحنیفہ نے اور فتویٰ دیا اور امام شافعی نے اور فتویٰ دیا۔پس ایک تو یہ ہے کہ امام بخاری نے
بڑی احتیاط کی اس لئے بہت سی احادیث جو صحیح تھیں وہ اُن تک نہیں پہنچ سکیں مثلاً جو احادیث صوفیائے
کرام نے لی ہیں ان میں سے بہت ساری ایسی ہیں کہ جو محدثین کے پاس نہیں پہنچی تھیں دوسرے یہ کہ
با وجود اتنی احتیاط کے پھر بھی بخاری میں ایسی حدیثیں ملتی ہیں جن کا ٹکراؤ ہو جاتا ہے، خود بخاری کی
دوسری احادیث سے یا جن کا ٹکراؤ ہو جاتا ہے ، قرآن کریم کے بعض مضامین کے ساتھ۔پس یہ دو خامیاں احادیث کی کتب میں ہمیں نظر آتی ہیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جگہ جگہ ٹولیاں
بن گئیں اور امت محمدیہ امت واحدہ نہ بن سکی۔ٹولیاں بن گئیں اسلام کے اندر اور یہ بڑھتی چلی گئیں۔تا ہم ان بزرگوں کا جو زمانہ تھا اس میں لوگ ایک دوسرے کی نہایت عزت اور احترام کرنے والے تھے۔ان کا آپس میں الا ماشا اللہ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں تھا۔لیکن بعد میں آنے والوں نے ان بزرگوں کے
اختلافات کو وجہ تفریق بنا لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احادیث کی صحت کے بارہ میں اصول بیان کرتے ہوئے فرمایا
ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو پرکھنے کے لئے کہ آیا راوی کی روایت درست
ہے یا نہیں۔ایک یہ اصول ہے کہ ہر وہ قول جس کو راوی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتا
ہے اگر وہ بات قرآن کریم کی کسی آیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا قول نہیں ہوسکتا اور اگر کسی راوی کی کوئی روایت قرآن کریم سے کچھ زائد کر رہی ہے تو ظاہر ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسا بھی نہیں فرما سکتے تھے اور اگر قرآن کریم سے کچھ کم کر رہی ہے تب بھی

344
سبیل الرشاد جلد دوم
ماننا پڑے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نہیں فرما سکتے تھے کیونکہ آپ نے تو خدا تعالیٰ کی وحی سے دنیا
میں یہ اعلان فرمایا تھا۔اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ قرآن کریم ایک کامل شریعت اور مکمل
ہدایت کے طور پر تمہارے ہاتھ میں دے دی گئی ہے۔اب اس سے نہ کچھ زائد ہو سکتا ہے اور نہ کچھ کم ہو
سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں اس بارہ میں جو دوسری بات بتائی وہ یہ ہے کہ ہر وہ
حدیث جس کو محدثین نے قبول نہیں کیا اور ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا کیونکہ اُن کو اس میں کوئی نقص نظر
آیا لیکن اگر خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت بتاتی ہے کہ وہ درست ہے تو وہ حدیث صحیح ہے۔جس حدیث کی صحت
پر خدا تعالیٰ کا فعل گواہ ہے اس کے ماننے میں تردد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مثلاً آئندہ کے متعلق کوئی
پیشگوئی ہے۔اگر وہ واقع میں پوری ہو جاتی ہے تو وہ حدیث صحیح ہے کیونکہ خدا کے علا وہ تو کسی کو علم غیب نہیں۔عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ تو اسی کی ذات ہے۔آئندہ کی خبر میں دینے والی صرف وہی ذات ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حدیث کی صحت کے بارہ میں تیسری بات ہمیں یہ بتائی کہ
نیکی کی ہر وہ بات جو حدیث کی کتابوں میں بیان ہوئی ہے اگر وہ قرآن کریم کی تعلیم کے خلاف نہیں اور ہمیں یہ بھی
سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کس آیت کی تشریح ہے تو چونکہ وہ حدیث حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب
ہوتی ہے اس لئے ہمارے دل میں آپ کا جو پیار ہے، وہ ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم اس کو قبول کر لیں اور اس کے
مطابق عمل کریں کیونکہ اس میں خرابی کی کوئی بات نہیں۔وہ قرآن ، قرآن کریم کی کسی آیت یا اس کے کسی مضمون
کے خلاف نہیں ہے۔غرض حدیث اور حدیث پر جو فقہ کی بنیا د رکھی گئی ہے اس کی وجہ سے امت محمدیہ مہدی علیہ السلام
کی بعثت سے قبل مختلف فرقوں میں بٹ گئی۔خدا تعالیٰ نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بتا دیا تھا کہ
تیری امت ۷۲ فرقوں میں بٹ جائے گی۔ویسے ۷۲ کا یہ عمل بھی تحقیق طلب ہے۔میں نے کسی جگہ پڑھا
ہے اور میرے ذہن پر یہ اثر ہے کہ اوّل تو ۷۲ تعداد نہیں بلکہ ان کی کثرت کی طرف اشارہ ہے۔دوسرے
یہ کہ اسلام میں کچھ فرقے پیدا ہوتے تھے۔پھر ختم ہو جاتے تھے۔کچھ فرقے بنتے تھے۔اور پھر مٹ جاتے
تھے۔پھر کچھ نئے فرقے بیچ میں پیدا ہو جاتے تھے۔لیکن یہ صحیح ہے کہ امت محمدیہ فرقہ فرقہ ہوگئی۔اس حالت
میں بھی کثرت کمیت ہے یعنی بڑی کثرت سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے افاضۂ روحانیہ سے فیض
حاصل کر کے خدا تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے والا یہ گروہ ہے جس کی لاکھوں کی تعداد ہے۔سورۃ المائدہ آیت ۴

آج 10 میں سے 10 باقی