اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2
345
سبیل الرشاد جلد دوم
غرض مُنْعَمُ عَلَیہ کے حقیقی معنے میں مصداق جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے دو
گروہ ہیں۔ایک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور خیر القرون کے زمانہ کے بزرگ جو بڑی
کثرت سے ہیں اور جنہوں نے لوگوں کی بھلائی کے لئے یہ کام کیا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
قرآن کریم کی جو تفسیر بیان فرمائی تھی اس کو احادیث کی کتب میں جمع کر دیا۔اُن کو جو تفسیر سمجھ آئی وہ لکھ
دی ، جو کچھ دوسروں سے سنا وہ لکھ دیا۔اگر اُن کو کچھ تاریخی شواہد ملے صحیح یا غلط اُن کو اپنی تفسیر وں میں لکھ
دیا۔لیکن اُن کے سامنے یہ مقصد نہیں تھا کہ امت فرقہ فرقہ نہ ہو جائے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ عملاً فرقہ
فرقہ بن گئی۔اگر خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہوتا کہ ان بزرگوں کے کثیر گروہ کے نتیجہ میں اُمت میں فرقے نہیں
پیدا ہوں گے تو ہر گز نہ پیدا ہوتے کیونکہ خدا تعالیٰ کے حکم کے خلاف تو کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔پس یہ تو تھے ہمارے بزرگ مفسرین، محدثین اور فقہاء جو اپنے اپنے علم کے اساتذہ اور امام
تھے۔اسی طرح متکلمین ہیں گو یہ زیادہ تر بعد کے زمانہ میں ہوئے لیکن متکلمین نے مناظرے کرنے شروع
کر دیے تھے اور پھر ان کو ایسی عادت پڑی مناظرے کرنے کی کہ سرحدوں پر دشمن اپنی فوجیں لے کر حملہ
آور ہو رہا ہوتا تھا اور شہروں میں، بازاروں میں لوگ دومنا ظر علماء کا مناظرہ سننے میں دلچسپی لے رہے
ہوتے تھے۔اس بات کو ہماری تاریخ نے ریکارڈ کیا ہے کہ ایسے حالات بھی پیدا ہو گئے تھے کہ لوگ
سرحدوں کی حفاظت کی بجائے مناظرے سننے میں راتیں گزار رہے ہوتے تھے۔لیکن مُنْعَمُ عَلَيْهِ کا یہ جو
گر وہ ہے جس کا تعلق حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور پھر خیر القرون کے ساتھ ہے، اس
زمانہ میں تو کوئی تفرقہ پیدا نہیں ہوا بلکہ انہوں نے ہر میدان اور ہر علم میں ترقی کی اور ہمارے استفادہ کے
لئے بہت سا قیمتی مواد اکٹھا کر دیا۔بہت سی کتابیں مفقود ہو گئیں۔کہا جاتا ہے کہ اب بھی دُنیا کی بعض
لائبریریوں میں بعض کتابیں محفوظ ہیں۔خدا کرے کہ وہ جماعت احمد یہ کومل جائیں کیونکہ ان کتابوں میں بڑے
کام کی باتیں ہیں۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ماسکو کی لائبریری میں بھی مسلمانوں کا بہت سا لٹریچر محفوظ ہے۔خدا
کرے کہ وہ محفوظ رہے اور پھر یہ لوگوں کے سامنے آ جائے۔پس یہ ثُلَّةٌ مِّنَ الأَوَّلِینَ کا جو گروہ کثیر ہے اس کے اندر ہمیں یہ چیز نظر نہیں آتی کہ اس گروہ کثیر
کا مقصد یہ تھا کہ دنیا میں اسلام کو غالب کیا جائے کیونکہ اُن کے زمانہ میں ایسا نہیں ہوا۔یہ کام تو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے کرنا ہے۔آپ کے زمانہ میں ادیان باطلہ کا زور ہوا مثلاً عیسائیت ہے، دہریت
ہے اور ہندو ازم ہے یہ سب اپنے اپنے علاقوں میں اسلام پر حملہ آور تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ اسلام کو مٹا دیں
گے لیکن پیشگوئی یہ تھی۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ
-
346
سبیل الرشاد جلد دوم
میں اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا۔تمام مذاہب کا بطلان ثابت کر کے دنیا کے دل سے اپنی
صداقت منوائے گا اور نوع انسانی کو امت واحدہ بنادے گا۔یہ بشارت دی گئی تھی لیکن مُنْعَمُ عَلَيْهِ کا جو
پہلا گر وہ ہے اور جو تین صدیوں پر پھیلا ہوا ہے ، ان کے ساتھ اس کا تعلق نہیں۔بعد میں فیج اعوج کے
زمانہ میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر مسلمان آپس میں لڑ پڑتے تھے۔حالانکہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں بہر حال
وجہ اختلاف نہیں بنتی تھیں کیونکہ اختلاف عقیدہ اور بات ہے اور آپس میں لڑ پڑنا اور بات ہے۔اس کے
متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کا اظہار فرمایا ہے۔لیکن مسلمانوں نے آپ کے اظہار
ناراضگی کے باوجود آپس میں لڑنا شروع کر دیا۔کسی نے آمین بالجہر کہہ دی تب کوئی دوسرا لڑ پڑا۔نہیں کہی
تب کوئی دوسرا لڑ پڑا۔کسی نے ہاتھ باندھ کر کسی مسجد میں نماز پڑھ لی تب لڑائی ہو گئی کسی نے ہاتھ چھوڑ کر
نماز پڑھ لی تو وہاں لڑائی ہو گئی۔یہ وہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن کا حل بھی موجود تھا۔ہماری اپنی روایات
میں ان کا حل موجود تھا مگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی تفرقہ بازی شروع ہوگئی۔اور یہ اس لئے ہوا کہ
مہدی کا ابھی زمانہ نہیں آیا تھا جس میں یہ آخری وعدہ دیا گیا تھا کہ بنی نوع انسان کو امتِ واحدہ بنا دیا
جائے گا۔اس کا ابھی وقت نہیں آیا تھا۔اس لئے باوجود اس کے کہ پہلی تین صدیوں میں خدا کے برگزیدہ
بندے ابرار و اخیار اور اولیاء اللہ بڑی کثرت سے پیدا ہوئے۔یہاں تک کہ اُن کے مقابلے میں وہ
مقربین الہی کوئی حیثیت نہیں رکھتے جو فیج اعوج کے زمانے میں دریائے عظیم کی مانند تھے۔گویا ایک
ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کہ لو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتنی زبر دست قوت قدسیہ کام کر رہی تھی لیکن امتِ
واحدہ بنانے کی کوئی صورت پیدا نہ ہوئی۔اُس وقت ویسے بھی یہ بات ناممکن تھی۔اسلام کا عالمگیر غلبہ اور
نوع انسانی کے دل جیت کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر کے ان کو امت واحدہ بنانے کا کام
مسیح موعود کے ذریعہ پورا ہونا مقدر ہے۔اُس وقت یہ کام ویسے بھی ناممکن تھا کیونکہ ذرائع آمد ورفت کے
نہ ہونے کی وجہ سے مثلاً افریقہ سے تاشقند یا ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچنا کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن
اب ذرائع آمد و رفت میں انقلابی ترقی آجانے سے سالوں کا سفر چند گھنٹوں میں طے ہو جاتا ہے۔ہمارے
کئی تاریخ دان اور سیاح ایسے تھے جو سالہا سال گھر سے باہر رہے۔وہ اپنے گھر سے رخصت ہو کر چلتے تھے
کہ پتہ نہیں زندہ واپس بھی آتے ہیں یا نہیں۔چنانچہ ساری عمر چلتے چلتے کوئی چین پہنچ گیا اور کوئی کہیں سے
کہیں پہنچ گیا۔ایسے لوگ جہاں بھی گئے وہاں انہوں نے اپنے علم کے مطابق اسلام پھیلایا۔پس اسلام کی ترقی میں خدا تعالیٰ کی اور حکمتیں تھیں جو کام کر رہی تھیں اور وہ بڑی شاندار حکمتیں
تھیں۔میں اس وقت ان حکمتوں کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔بہر حال یہ بات بالکل واضح ہے کوئی شخص
347
سبیل الرشاد جلد دوم
اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ یہ گروہ کثیر جو خدا تعالیٰ کے اولیاء اور ابرار اور اخیار پر مشتمل ہے اور پہلی تین
صدیوں پر پھیلا ہوا ہے۔اُن کے اندر ہمیں وحدت نہیں نظر آتی۔کوئی حنفی ہے، کوئی مالکی ہے، کوئی شافعی
ہے، کوئی حنبلی ہے۔کوئی ایک صوفی کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور دوسروں کے ساتھ اختلاف رکھنے والا اور
لڑائی مول لینے والا ہے۔کوئی دوسرے بزرگ صوفی کے ساتھ تعلق رکھنے والا ہے اور باقیوں کو پسند نہیں
کرتا۔یہ ایک انتشار ہے جو امت میں پایا جاتا تھا لیکن اس کے باوجود اسلام ترقی کر رہا تھا۔خدا تعالیٰ کا
منشاء یہ تھا کہ اسلام اُس وقت کی معروف دنیا میں پھیل جائے ، چنانچہ پہلی تین صدیوں میں مسلمان سپین کی
طرف سے فرانس کے اندر گھس گئے۔سارا افریقہ اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو گیا۔اور اسی طرح
دوسرے ممالک میں اسلام دُور دُور تک پھیل گیا۔گو اس عرصہ میں ارتداد کے دور بھی آئے اور ان کی
بڑی لمبی تاریخ ہے لیکن جب کبھی ایسے حالات پیدا ہوئے۔خدا کے اس برگزیدہ گروہ نے تو حید کا نعرہ لگا کر
خدا کے نام پر لوگوں کو پھر اکٹھا کر دیا اور اُن کو ایک بار پھر خدا تعالیٰ کی توحید اور حضرت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی عظمت کے دائرہ کے اندر لے آیا۔غرض مشرق و مغرب میں ایک مد وجزر تھا جو اسلام کے حق میں
نظر آتا تھا۔مسلمان کبھی اوپر اٹھتے تھے اور کبھی نیچے گر جاتے تھے۔ان کے اندر کوئی ٹھہراؤ نہیں تھا۔امت
مسلمہ میں اتفاق نہیں تھا۔وہ ایک ہی فرقے اور ایک ہی جماعت کی لڑی میں منسلک نہیں تھے۔پس یہ تصویر بنتی ہے اس گروہ کثیر کی جو خیر القرون میں پھیلا ہوا ہے۔میں پھر کہتا ہوں کوئی یہ نہ
سمجھے کہ اُن کی کوئی عظمت نہیں تھی۔یقیناً اُن کی بڑی عظمت تھی۔ایک لحاظ سے تو ان کی اتنی بڑی عظمت تھی
کہ بعد میں قیامت تک کوئی اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس گروہ کثیر کے پہلے حصہ نے حضرت
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کے مبارک قدموں میں بیٹھ کر آپ سے روحانی فیوض حاصل
کئے تھے۔اگر مجھے ایک لمحہ کے لئے یہ شرف مل جائے تو میں ہزار زندگیاں اس ایک لمحہ پر قربان کرنے کے
لئے تیار ہوں۔میں تو اس وقت اُس مجموعی شکل کی بات کر رہا ہوں جو اسلام کی پہلی تین صدیوں یعنی
خیر القرون کے اندر ہمیں نظر آتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اُس وقت مسلمانوں میں وحدت نہیں پیدا ہو سکی۔وہ
فرقہ فرقہ بن گئے۔اس کے بعد پھر میج اعوج کا زمانہ آ گیا اور اس کے اندر تو پھر جو دراڑیں پڑ گئی تھیں اُن
کے فاصلے بڑھنے شروع ہوئے اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ مسلمان کی تلوار نے مسلمان کی گردن اڑانی
شروع کر دی۔مسلمانوں نے تو سیاست میں بھی بہت ترقی کی تھی لیکن سیاست بھی اختلافات کا شکار ہو گئی
اور اس میں بھی تفرقہ نظر آنے لگ گیا۔چنانچہ محمد بن قاسم جس نے خدا تعالیٰ پر بھروسہ کر کے نہایت
بے سروسامانی کی حالت میں برصغیر پاک و ہند میں قدم رکھا تھا اور کہا تھا کہ جس خدا کے نام کو بلند کرنے
348
سبیل الرشاد جلد دوم
کے لئے وہ اس سرزمین پر اُترا ہے، وہ اسے نا کام نہیں کرے گا اور بے سہارا نہیں چھوڑے گا۔چنانچہ ایسا
ہی ہوا اور خدا تعالیٰ نے انہیں فتح عطا کی مگر اسلام کے اسی بطل جلیل کی گردن بادشاہ وقت کے دربار میں
اڑا دی گئی اور یہ اس لئے ہوا کہ ابھی نوع انسانی کا امت واحدہ اور ایک خاندان بن جانے کا وقت نہیں
آیا تھا۔اُس وقت خدا تعالیٰ کی دوسری حکمتیں تھیں جو اسلام کی ترقی میں کارفرما تھیں۔پھر امت واحدہ
بنے کا وقت آ گیا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے اور آپ
خاتم الانبیاء ہیں اس لئے خدا نے یہ نہ چاہا کہ وحدت اقوامی آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی زندگی میں ہی کمال تک پہنچ جائے کیونکہ یہ صورت آپ کے زمانہ کے خاتمہ پر
دلالت کرتی تھی یعنی شبہ گذرتا تھا کہ آپ کا زمانہ وہیں تک ختم ہوگیا۔کیونکہ جو آخری
کام آپ کا تھا وہ اُسی زمانہ میں انجام تک پہنچ گیا۔اس لئے خدا نے تکمیل اس فعل کی
جو تمام قو میں ایک قوم کی طرح بن جائیں اور ایک ہی مذہب پر ہو جائیں ، زمانہ محمدی
کے آخری حصہ میں ڈال دی جو قرب قیامت کا زمانہ ہے اور اس تکمیل کے لئے اسی
امت میں سے ایک نائب مقرر کیا جو مسیح موعود کے نام سے موسوم ہے اور اُسی کا نام
خاتم الخلفاء ہے۔پس زمانہ محمد دمی کے سر پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور اس
کے آخر میں مسیح موعود ہے۔اور ضرور تھا کہ یہ سلسلہ دنیا کا منقطع نہ ہو جب تک کہ وہ
پیدا نہ ہو لے کیونکہ وحدت اقوامی کی خدمت اُسی نائب النبوت کے عہد سے وابستہ
کی گئی ہے اور اُسی کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے اور وہ یہ ہے
هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
(سورۃ الصف: 10) یعنی خداوہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو ایک کامل ہدایت اور سچے دین
کے ساتھ بھیجا تا اس کو ہر ایک قسم کے دین پر غالب کر دے یعنی ایک عالمگیر غلبہ اس کو عطا کرے
اور چونکہ وہ عالمگیر غلبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ظہور میں نہیں آیا اور ممکن نہیں کہ
خدا کی پیشگوئی میں کچھ تختلف ہو۔اس لئے اس آیت کی نسبت اُن سب متقدمین کا اتفاق ہے
جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں کہ یہ عالمگیر غلبہ مسیح موعود کے وقت میں ظہور میں آئے گا۔چشمہ معرفت صفحه ۸۲-۸۳ - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۹۰-۹۱
سبیل الرشاد جلد دوم
پھر آپ رسالہ الوصیت میں فرماتے ہیں :
” خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں
آباد ہیں کیا یورپ اور کیا ایشیا۔ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف
کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے
لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کرو۔مگر نرمی اور اخلاق اور
دعاؤں پر زور دینے سے
349
جیسا کہ میں نے شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک حوالہ پڑھ کر سنایا تھا کہ آیت
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِنَ الْآخِرِينَ خالص محمدی گروہ جو ہر ایک پلید ملونی اور آمیزش سے پاک
اور توبہ نصوح سے غسل دیئے ہوئے ایمان اور دقائق عرفان اور علم اور عمل اور تقویٰ کے لحاظ سے ایک کثیر التعداد
جماعت ہے۔یہ اسلام میں صرف دو گروہ ہیں یعنی گروہ اولین و گروه آخرین جو صحابہ اور مسیح موعود کی جماعت سے
مراد ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ ایک گروہ کثیر آخرین میں پیدا کیا
جائے اور وہ محمدی گروہ ہو۔چنانچہ آپ نے فرمایا ہے
وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے“
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں میں سے جو کچھ پایا وہ حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ذریعہ سے پایا۔اور ہم بھی جو کچھ پاسکتے ہیں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے
ذریعے سے پا سکتے ہیں۔لیکن قرب قیامت اور روحانی طور پر ظلمت کے اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے ہم پر
یہ فضل فرما یا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے انتہائی پیار کرنے والا بلکہ آپ کے عشق میں فنا ہو جانے
والا ایک وجود مہدی اور مسیح کی شکل میں ہماری طرف بھیجا۔ہم نے مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو پہچانا اور خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کی۔پر ثُلَّةٌ مِنَ الْاَوَّلِينَ کی رو سے یہ جو دوسرا محمدی گروہ ہے یعنی پہلا گر وہ حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور خیر القرون کے ابرار و اخیار کا۔اور دوسرا گر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی جماعت ہے۔اب اس جماعت کا یہ کام ہے کہ غلبہ اسلام کی وہ آخری مہم جو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ذمہ لگائی گئی تھی یہ گروہ آخرین اس کے لئے مجاہدہ کرے۔صدق و ایثار کے نمونے دکھائے۔خدا کی راہ میں مال و جان کی قربانیاں دے اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی کچھ اس رنگ میں ادائیگی
رسالہ الوصیت صفحہ ۶۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶ - ۳۰۷
350
سبیل الرشاد جلد دوم
کرے کہ جماعت احمد یہ دنیا کے لئے ایک نمونہ بن جائے اور اپنی زبان سے اور اپنے عمل سے نوع انسانی
کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کی طرف کھینچنے والی ہو۔پس جیسا کہ میں بتا چکا
ہوں۔ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِنَ الْآخِرِينَ کی رو سے پہلے اور آخری گروہ میں جو فرق
ہے اسے بیان کر کے اس کے جو نتائج نکلتے ہیں ان کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔پہلوں میں ہمیں وحدت نظر نہیں آتی۔وہ فرقہ فرقہ بن گئے۔فقہ کے میدان میں بھی فقہاء کے
چار بڑے گروہ بن گئے اور پھر آگے ان کے بھی یعنی حضرت امام ابوحنیفہ کے دونوں شاگردوں نے ان
سے اختلاف کیا۔وہ اپنے چھوٹے چھوٹے گروہ لے کر بیٹھ گئے اور یہ گویا امت میں وحدت اور ایکا پیدا
کرنے کی اور ایک جھنڈے تلے جمع کرنے کی کوشش نہیں ، اسلام کو پھیلانے کی ضرور کوشش ہے۔خدا
تعالیٰ کی طرف لے جانے کی کامیاب کوشش ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بڑی جزا دے۔انہوں نے اسلام کی
بڑی خدمت کی ہے اس میں کوئی شک نہیں۔لیکن وہ زمانہ ویسے بھی اس بات کا اہل نہیں تھا اس لئے کہ میں
نے بتایا ہے کہ افریقہ اور مشرق میں اتنا فاصلہ تھا کہ بعض دور دراز ملکوں میں پہنچنا ہی مشکل تھا۔ذرائع
آمد و رفت نہیں تھے۔سفر کے وسائل موجود نہیں تھے۔چھاپے خانے نہیں تھے۔کتا بیں نہ چھپ سکتی تھیں نہ
دُور دُور تک پہنچ سکتی تھیں لیکن اب سالوں کے کام دنوں اور گھنٹوں میں ہو جاتے ہیں۔زمانہ مادی
انقلاب کے بعد ایک روحانی انقلاب کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو چکا ہے۔یہ ذمہ داری کہ اقوام عالم کو
وحدت اقوامی میں پرو دیا جائے یہ آخرین کی اس جماعت پر ہے جو مسیح موعود کی جماعت ہے۔اس لئے
اس گروہ میں کوئی ایک مرکزی نقطہ ایسا ہونا چاہئے جو پہلے گروہ میں خلافت راشدہ کے بعد مفقود ہو گیا تھا۔پس اب جماعت احمدیہ میں خلافت احمد یہ وہ مرکزی نقطہ ہے جس کے بغیر خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ
پورا نہیں ہوسکتا کہ نوع انسانی کو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیا جائے گا۔اور
یہ گروہ اُتنا ہی بڑا ہے جتنا پہلا گر وہ تھا شاید کچھ کم ہوگا۔مُنْعَمُ عَلَیہ کے پہلے گروہ سے۔لیکن وہ ایک سلسلہ
میں پروئے ہوئے نہیں تھے۔وہ موتی ایک لڑی میں منسلک نہیں تھے۔لیکن اب ایک مرکزی نقطہ ہے۔گو
اُس وقت لاکھوں کی تعداد میں خدا تعالیٰ کے مقربین اولیاء اللہ اور ابرار واخیار تھے لیکن خلافت راشدہ جو
تھوڑے سے عرصہ تک رہی اس کے بعد وہ کون سا مرکزی نقطہ تھا جس کے گردوہ مضبوطی سے جمع ہو
جاتے۔جہاں سے اُن کو ہدایت ملتی یا جہاں سے اُن کو دعائیں ملتیں یا جہاں سے اُن کو ر ہنمائی ملتی یا جہاں
سے ان کو وہ منصوبے ملتے جس کے نتیجہ میں اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کی کوشش کی جاتی۔سورۃ الواقعہ آیت ۴۰ - ۴۱
351
سبیل الرشاد جلد دوم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رسالہ الوصیت میں دو انقلابی نظام قائم کئے ہیں۔ایک مادی
دنیا میں نظام وصیت ہے۔جو چندہ وصیت آپ دیتے ہیں اس کے ذریعہ سے یہ نظام قائم ہے۔حضرت
مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنی بعض تقاریر میں اس پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔میں اس وقت
اس تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔آپ نے فرمایا ہے کہ اگر سارے احمدی اپنی جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کا
۱/۱۰ دینے لگیں تو ایک ایسا زمانہ آ جائے گا کہ مرکز کے پاس اتنی دولت ہوگی کہ جس سے کوئی آدمی ایسا
نہیں رہے گا جس کے حقوق پورے نہ ہو رہے ہوں۔یہ عمل تو شروع ہے۔گوا بھی ابتداء میں ہے اس میں
شک نہیں لیکن وہ ایک نظام ہے جس کی طرف ساری دنیا میں توجہ پیدا ہو رہی ہے۔مثلاً امریکہ جو مادی دنیا
میں پھنسا ہوا ہے وہاں ہمارے احمدی دوستوں میں یہ رو پیدا ہوگئی ہے کہ وصیت کرنی چاہئے پھر اُن میں
یہ خیال پیدا ہوا کہ بہشتی مقبرے میں کیسے جائیں گے۔بہشتی مقبرہ کی شاخیں ہونی چاہئیں یا کوئی ایسا انتظام
ہونا چاہئے جہاں اکٹھے ہو کر دعائیں ہو جائیں۔وہ بہشتی مقبرہ تو نہیں ہو گا لیکن بہر حال اس سے ملتی جلتی کوئی چیز ہو
گی کہ جس سے وہ مقصد پورا ہو جائے کہ جو مالی قربانیاں کرنے والے ہیں اُن کے لئے دعائیں ہوتی رہیں۔پس یہ
نظام وصیت ہے جو د نیوی لحاظ سے ایک انقلابی نظام ہے۔رسالہ الوصیت کی رو سے دوسرا نظام ایک روحانی نظام اور نہایت ہی عظیم نظام ہے اور وہ ہے
نظام خلافت اور یہی جماعت احمدیہ کا مرکزی نقطہ ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رسالہ
الوصیت میں فرمایا ہے کہ جس قسم کی زبر دست قدرت کا ہاتھ خدا تعالیٰ میری زندگی میں دکھا رہا ہے (جو
لوگ آپ کی کتابوں میں پڑھتے ہیں وہ پھر غور سے پڑھیں بہت کم لوگ اس طرف توجہ کرتے ہیں ) آپ
نے فرمایا ہے کہ جس قسم کی زبر دست قدرت کا ہاتھ خدا تعالیٰ میرے ذریعہ سے دکھا رہا ہے اور جس
زبر دست قدرت کا میں مظہر ہوں۔میں تمہیں کہتا ہوں کہ قیامت تک اس قسم کی قدرت اب تم میں نہیں
آئے گی۔لیکن آپ نے فرمایا کہ مایوس ہونے کی کوئی بات نہیں۔خدا تعالیٰ اپنی زبردست قدرت کا ایک
اور ہاتھ دکھائے گا اور اسے آپ نے قدرت ثانیہ کہا ہے۔آپ نے فرمایا۔میرے بعد ایسے وجود ہوں
گے جو قدرت ثانیہ کے مظہر بنیں گے اور اس زبر دست قدرت یعنی قدرت ثانیہ کا ظہور میرے مرنے کے
معاً بعد شروع ہو جائے گا۔اس میں کوئی فاصلہ نہیں ہو گا کہ تمہیں سو سال تک انتظار کرنا پڑے۔دوسرے
آپ نے فرمایا کہ قدرت ثانیہ کے ظہور کا سلسلہ قیامت تک ممتد ہے یہ منقطع نہیں ہوگا۔خدا تعالیٰ اپنی
زبر دست قدرتوں کا ہاتھ قیامت تک دکھاتا رہے گا ، مظاہر قدرت ثانیہ کے ذریعہ سے۔اور یہ سلسلہ
قیامت تک منقطع نہیں ہو گا۔پس جب یہ قدرت ثانیہ کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہونا۔تو ظاہر ہے
سبیل الرشاد جلد دوم
352
قدرت اولی تو بیچ میں نہیں آئے گی۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ باتیں کھول کر بیان کر
دی ہیں۔ایک بات اور میں بتا دیتا ہوں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا یہ عقیدہ تھا اور میرا بھی یہی
ہے اور میں سمجھتا ہوں ہمیشہ یہی رہے گا کہ خدا تعالیٰ خلافت احمدیہ کو بادشاہت نہیں دے گا اور نہ خلافت
احمدیہ کو بادشاہت میں کوئی دلچسپی ہے۔خلافت احمد یہ دنیا میں ایک روحانی انقلاب پیدا کرنے کے لئے
قائم کی گئی ہے۔خلافت احمد یہ اس لئے قائم کی گئی ہے کہ جو بیج حضرت مسیح و مہدی علیہ السلام کے ذریعہ
بویا گیا اس کی آبیاری کرے اور مہدی علیہ السلام کا جو مشن تھا اس کی تکمیل کرے۔جیسا کہ میں نے ابھی رسالہ الوصیت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس پڑھ کر
سنایا ہے۔اس میں جہاں خلافت کا ذکر ہے وہیں آپ نے فرمایا ہے :
خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں
آباد ہیں، کیا یورپ اور کیا ایشیا ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف
کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے
لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔“
اور یہی مقصد ہے جس کے حصول کے لئے خلافت احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔خلافت احمدیہ کو اس لئے قائم کیا
گیا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّم کی جو بشارت دی گئی تھی اس
کے مطابق جو روحانی انقلاب پیدا کرنا ہے اس کے لئے ایک منصو بہ بنایا جائے اور اس پر عمل کروایا جائے۔پس خلافت احمدیہ کو اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ دعاؤں کے ساتھ ، اخلاق کے ساتھ،
حسن معاملہ کے ساتھ اور حسن مجادلہ کے ساتھ یعنی احسن رنگ میں تبادلہ خیالات کرتے ہوئے دنیا کے دل
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتے جائیں۔قرآنی تعلیم اور اسلامی شریعت میں بڑی طاقت
ہے۔اسلامی شریعت و ہدایت کو کسی مادی طاقت کی ضرورت نہیں۔اسلامی تعلیم کے اندر اس قدرحسن پایا
جاتا ہے اور اس کے اندر اس قدر احسان پایا جاتا ہے کہ کوئی بھی انسان جس کے سامنے اس کے حسن و
احسان کی باتیں کی جائیں اس کا دل اس کی طرف مائل ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔پس یہ وہ غرض اور مقصد ہے جس کے لئے مہدی ومسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا گیا اور اس مقصد
کے حصول کے لئے یعنی بنی نوع انسان کو اُمتِ واحدہ بنانے کے لئے ایک مرکزی نقطہ یعنی خلافت احمدیہ کو
قائم کر دیا گیا ہے۔اب یہ آپ کا کام ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کے لئے اور خدا تعالیٰ
سبیل الرشاد جلد دوم
353
کے ارادوں کو پورا کرنے کے لئے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے لئے اور خدا تعالیٰ کی جنتوں
میں بطور لیڈر داخل ہونے کے لئے یعنی ساری دنیا آپ کے پیچھے چل کر خدا کی جنتوں میں داخل ہونے
والی ہو ، آپ خلافت احمدیہ کے اس مرکزی نقطہ کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں اور اپنی نسلوں کو بھی اس کی اہمیت
بتا ئیں۔یہ مرکزی نقطہ یعنی خلافت احمد یہ کوئی معمولی چیز نہیں ہے۔جیسا کہ آپ نے ایک اقتباس میں سُنا،
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے خدا تعالیٰ اپنے نشانوں کے ساتھ ان (جماعت مسیح موعود ) کے
ایمانوں کو مضبوط کرے گا۔تم نے ہاں ! میں تم سے پوچھتا ہوں کیا تم نے پچھلے تین سال میں خدا تعالیٰ کے نشان
بارش کی طرح آسمانوں سے برستے ہوئے دیکھے ہیں یا نہیں۔(سارے اجتماع سے دیکھے ہیں! ” دیکھے
ہیں !!‘ کی ندا اور اس کے ساتھ نعرہ ہائے تکبیر بلند ہوئے )
پس خدا تعالیٰ تو سچے وعدوں والا ہے۔وہ اپنے وعدے پورے کر رہا ہے۔آپ بھی اس کے
سامنے صدق و وفا کا نمونہ دکھا ئیں۔اور اپنے عہد کو نبھا ئیں۔اللہ تعالیٰ کی ساری برکتوں کے آپ بھی
اسی طرح وارث بن جائیں گے جس طرح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانہ میں اور پھر
خیر القرون میں ایک گروہ کثیر اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کا وارث بنا تھا۔آمین
اب ہم اپنا عہد دہرائیں گے۔اس کے بعد اجتماعی دعا ہوگی اور پھر آپ واپس اپنے اپنے گھروں کو جائیں
گے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ سب کا سفر میں بھی اور حضر میں بھی حافظ و ناصر ہو۔حضور کی اقتداء میں تجدید عہد اور پُر سوز اجتماعی دعا کے ساتھ یہ نہایت ہی بابرکت اجتماع
اختتام پذیر ہوا۔( غیر مطبوعہ )
سبیل الرشاد جلد دوم
اب جماعت کا یہ کام ہے کہ وہ صدق وایثار کے نمونے دکھلائے
پس ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ کی رو سے یہ جو دوسرا محمدی گروہ ہے یعنی پہلا گروہ
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور خیر القرون کے ابرار وا خیار کا۔اور دوسرا
گروہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت ہے۔اب اس جماعت کا یہ کام ہے کہ غلبہ
اسلام کی وہ آخری مہم جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ لگائی گئی تھی یہ گروہ
آخرین اس کے لئے مجاہدہ کرے۔صدق و ایثار کے نمونے دکھائے۔خدا کی راہ میں
مال و جان کی قربانیاں دے اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی کچھ اس رنگ میں ادائیگی
کرے کہ جماعت احمد یہ دنیا کے لئے ایک نمونہ بن جائے اور اپنی زبان سے اور اپنے
عمل سے نوع انسانی کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کی طرف
کھینچنے والی ہو۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحہ 349-350)
354