افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
355
سید نا حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالیٰ کا افتاحی خطاب
فرموده ۱/۲۷ خاء۱۳۵۷ بهش ۲۷/اکتوبر ۱۹۷۸ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ
سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۲۷/ اخاء ۱۳۵۷ ہش بمطابق
۲۷ / اکتوبر ۱۹۷۸ء کی سہ پہر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے جو خطاب
فرمایا تھا ، اُس کا مکمل متن افادہ احباب کے لئے ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
عرصہ ہوا میں نے انصار اللہ کو ایک بات بتائی تھی۔میرا خیال ہے کہ بہت سے انصار وہ بات
بھول چکے ہیں۔میں نے بتایا تھا کہ انصار جوانوں کے جوان ہیں۔وہ بوڑھے نہیں ہیں۔وہ اپنے آپ کو
جوانوں کے جوان سمجھیں۔یہ فقرہ انصار پر بہت سی ذمہ داریاں عائد کرتا ہے۔ایک تو یہ اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ
انسان کے نفس کے بھی اس پر بہت سے حقوق ہیں۔اُن میں سے پہلا اور بنیادی حق یہ ہے کہ اپنی صحتوں کو
ٹھیک رکھا جائے اور جسموں کو مضبوط بنایا جائے۔انسان کی وہ عمر جس کو ہم بڑھا پا کہتے ہیں اس کے متعلق کسی شاعر نے کہا ہے
ضعف و ناطاقتی و سستی و اعضا شکنی
ایک گھٹنے سے جوانی کے بڑھا کیا کیا کچھ
بر جو بڑھاپا ہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جسم کو جس قسم کے کھانے کی عادت ہوتی ہے ، بہت سی وجوہات کی
بناء پر ایک خاص عمر کے بعد انسان وہ کھانا نہیں کھا سکتا۔کچھ نفسیاتی چیزیں بھی بیچ میں آ جاتی ہیں، کچھ

سبیل الرشاد جلد دوم
ایلو پیتھک ڈاکٹر غلط مشورے دے دیتے ہیں۔356
موجودہ تحقیق نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بڑھاپے میں بھی ہڈیاں اگر مضبوط رہیں تو انسانی صحت
بڑی اچھی رہے گی۔اُس کے لئے کیلشیم (چونا) کھانا بڑا ضروری ہے۔ایک وقت میں انگلستان کے
ایلو پیتھک ڈاکٹروں نے یہ مشورہ دیا کہ ۳۵ سال کے بعد کیلشیم کھانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی اور اب
پھر بہت سے غلط مشورے دے کر شاید لاکھوں، لاکھوں انسانوں کی صحتیں خراب کرنے کے بعد وہ اس
نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ۳۵ سال تو کیا ۱۳۵ سال کی عمر ہو تب بھی کیاشیم استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔میں
نے ۸۵ سال کی عمر کے ایک ایسے جو ان کی تصویر دیکھی ہے جس کا ایک دانت بھی گرا ہوا نہیں تھا اور وہ
بڑے مضبوط جسم کا مالک تھا۔وَ هَنَ الْعَظمُ مِنی کا اس پر کوئی اطلاق نہیں ہوتا تھا اور یہ اس لئے تھا
کہ اُس نے خدا کے قانون کی پابندی کی تھی۔اُس نے اپنے ایک چھوٹے سے نوٹ میں لکھا تھا کہ وہ ہر
روز صبح نہار منہ ۸ گولیاں کیلشیم کی چباتا ہے اور پھر ناشتہ کرتا ہے۔آج کل کھانے پینے کی مصنوعی چیزوں کے استعمال کا رواج بڑھ رہا ہے۔گو ہمارے ملک میں
یہ وباء نہیں لیکن مغربی ممالک میں یہ وباء عام ہے۔وہاں لوگ Processed فوڈ جوٹین اور کاغذ کے
ڈبوں میں بند ملتی ہے ، اُسے استعمال کرتے ہیں اور اب تو وہ اس کے استعمال میں یہاں تک پہنچ گئے ہیں
کہ انہوں نے مصنوعی دودھ بنالیا ہے۔مصنوعی مکھن بنالیا ہے۔مصنوعی پنیر بنا لیا ہے۔مصنوعی دہی بنالیا
ہے اور لوگوں کی صحبتیں خراب کرنے کے لئے بازار میں بیچنا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ وہاں شور مچ گیا ہے
کہ مصنوعی طور پر خوردنی اشیاء بنانے والی کمپنیوں نے مغربی قوموں کی صحت خراب کر دی ہے۔ظاہر ہے
جو چیز مصنوعی طور پر تیار کی جاتی ہے اس میں وہ تمام اجزاء تو نہیں ہوتے جو خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت
نے چیزیں بنا کر اُن کے اندر پیدا کئے تھے۔دوسرے یہ کہ غیر معقول طریقے سے مصنوعی چیزیں تیار کرنے
کی صورت میں انسان نے ضروری اجزاء کم کر دیئے۔مثلاً زمین سے کام لینا شروع کیا۔خدا تعالیٰ نے
زمین کے اندر جو معد نیاتی اجزاء ر کھے ہوئے تھے ان کو بیچ میں سے زیادہ نکال لیا اور واپس کم کیا اور اس
کا نتیجہ یہ ہوا کہ مثلاً Zinc (زنک) ایک دھات ہے۔خدا تعالیٰ نے اسے ہمارے کھیتوں میں بھی رکھا ہوا
ہے۔لیکن اس کا کسی کو پتہ نہیں تھا۔اب جب سائنس نے ترقی کی اور سائنسدانوں نے ٹیسٹ کرنے
شروع کئے تو معلوم ہوا کہ جن کھیتوں میں ہمارے زمیندار ”وائی کرتے ہیں اُن میں زنک دھات کی
شکل میں بھی موجود ہوتی ہے۔لیکن بہت زیادہ فصلیں لینے کے ساتھ اور مصنوعی کھا دیں ڈالنے کے نتیجہ
میں زنک اور دوسری معدنیات کی کمی ہوگئی۔جب کھیت میں کمی واقع ہوئی تو جو چیز کھیت میں اُگی اس میں
"

357
سبیل الرشاد جلد دوم
بھی کمی ہو گئی۔جتنا زنک گندم میں پہلے تھا اب اتنا نہیں ہے۔جتنا ز تک مکی میں پہلے تھا اب اتنا نہیں ہے
جتنا زنک باجرے میں پہلے تھا اب اتنا نہیں ہے۔جتنا زنک انسان کو کھانے میں پہلے ملتا تھا اب اتنا نہیں
مل رہا۔اس تحقیق کو محاورہ Trace Elements کہا جاتا ہے۔اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ گو بہت ہی
تھوڑی مقدار میں انسانی جسم کو زنک کی ضرورت ہے لیکن صحت کو برقرار رکھنے کے لحاظ سے یہ چیز بڑا اہم
کردار ادا کرتی ہے۔یہاں تک کہ یہ جو پراسٹیٹ گلینڈ کی بیماری ہے اور جس کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ
یہ عام طور پر بوڑھوں کو ہوتی ہے اس کے متعلق ریسرچ کرنے والوں نے کہا ہے کہ یہ زیادہ تر زنک کی کمی
کے نتیجہ میں پیدا ہو جاتی ہے۔میرا ذاتی تجربہ ہے۔جب میں نے اس بیماری کے بارہ میں مختلف رسالوں
میں اس قسم کے مضامین پڑھے تو پھر کئی دوست جن کو یہ تکلیف تھی اُن کو میں نے کہا میں نے اس طرح پڑھا
ہے تم اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کے بعد اس کو استعمال کر کے دیکھ لو۔چنانچہ بہتوں نے استعمال کیا اور شروع
ہی میں بیماری کو پکڑ لیا اور اُن کی تکلیف رفع ہو گئی اور اُن کو آپریشن کرانے کی ضرورت ہی نہ پڑی۔اس
لئے خدا تعالیٰ نے انسان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے جو کھانے کی چیزیں یا کھانے کی چیزوں کے اندر
Trace Elements ہیں۔جن میں کیلشیم بھی ہے وہ بھی ہم نے کم کر دیا۔زمین کے اندر بہت سی
معدنیات ہیں۔اس تفصیل میں اس وقت جانے کی ضرورت نہیں۔پھر وٹامن میں کھانے کے اندران میں
ہم نے کمی کر دی۔مثلاً یہ جو دل کی بیماریاں ہیں (اس وقت تک نو بیماریوں کا پتہ لگا ہے انسان مستقبل میں
کیا مزید تحقیق کرے گا ابھی پتہ نہیں) ان کے متعلق لوگ یہ کہتے ہیں کہ گندم کا جو بیج ہوتا ہے اس میں ایک
Germ ( جرم ) ہوتا ہے جو پھوٹتا ہے۔یعنی جب ہم گندم بوتے ہیں تو اس کا بیج ایک جگہ سے پھوٹ پڑتا
ہے۔پھر اس کا پودا بن جاتا ہے۔اس پیج کے اندر تیل ہوتا ہے۔اور اس تیل کے اندر وٹامن ای
(E) ہوتی ہے۔وٹامن ای میں خدا تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ انجائنا ( دل کے درد ) کا بہترین
علاج ہے۔دل کی بیماریاں صرف اس کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔لوگوں نے بڑا تیر مارا کہ انہوں
نے آٹا پینے کے بڑے بڑے کارخانے بنا دیئے ہیں۔اتنے بڑے بڑے کارخانے کہ ان میں سے ہر ایک
کارخانہ ہزار ہاٹن گندم گھنٹوں کے اندر پیس دیتا ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے گندم کے ہر دانہ میں
تیل ہوتا ہے۔اگر یہ پیج میں چھوڑ دیا جائے اور پسے ہوئے آئے پر 20/15 دن گزر جائیں تو اس باسی
آٹے میں ایک قسم کی بساندھ پیدا ہو جاتی ہے۔پھر وہ آٹا کھانے والے لوگ مل کے مالک کو کہتے تھے یہ تم
کیا بد بو دار آٹا دے رہے ہو۔چنانچہ مل مالکان نے کہا چلو Wheat Germ ہی نکال دو۔جب اس جرم
کو نکال کر آٹا پیسنا شروع کیا تو وہ جو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اس میں اللہ تعالیٰ نے

سبیل الرشاد جلد دوم
358
وٹامن ای رکھی ہوئی تھی ، اس سے محروم کر دیا اور لوگ بیمار ہونے لگے۔یہ بیماری ہمارے ملک میں تو کم
ہے لیکن بیرونی ملکوں میں زیادہ ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جو گندم ہے اس کی اپنی کیفیت جیسا کہ
میں نے بتایا ہے وہ نہیں ہے جو ہونی چاہئے۔غرض میں انصار بھائیوں کو بتانا یہ چاہتا ہوں کہ وہ بوڑھے نہیں ، جوانوں کے جوان ہیں۔اس
لئے وہ خوب گرد نہیں اٹھا کر اور سینے تان کر اور مسکراتے چہروں کے ساتھ زندگیاں گزاریں اور اپنے ہی
بچوں یعنی خدام الاحمدیہ کے سامنے سر نہ جھکائیں اور صحت کو قائم رکھنے کے لئے ترکیبیں ضرور کریں۔جن
کے متعلق میں وقتاً فوقتاً بتا تا رہتا ہوں اور اس وقت بھی اُن کی یاد دہانی کرا رہا ہوں۔خدا تعالیٰ نے ہماری
صحتوں کو قائم رکھنے کے لئے جو چیزیں کھانے کی بنائی تھیں اُن سے یا تو ہمیں محروم کر دیا گیا ہے یا ہم نے
اپنے آپ
کو خود ہی محروم کر لیا ہے مثلاً ہمارے ملک میں یہ ایک عادت ہے کہ لوگ گندم کا استعمال کرتے
ہیں اور بعض دوسری اجناس کو ترک کر دیتے ہیں۔اب دیکھیں امریکہ ہے یہ دنیوی لحاظ سے بہت امیر
ملک ہے۔امریکیوں نے بہت دولت اکٹھی کر لی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے مکی کا آٹا کھانا نہیں
چھوڑا اور باجرے کا آٹا کھانا نہیں چھوڑا۔بڑی دیر کی بات ہے۔میں اُس وقت چھوٹا ہوا کرتا تھا۔ہمارے ہاں پہلے پہل جب ۵۹۱آئی تو
دیہاتیوں نے شور مچا دیا کہ انگریز بڑا نا لائق ہے۔اس نے ہماری صیحتیں کمزور کرنے کے لئے یہ نیا پیج مہیا
کر دیا ہے۔گندم کا پرانا بیج تو بہت اچھا تھا۔اس میں تو بڑی طاقت تھی۔لیکن کچھ عرصہ کے بعد انہوں نے
یہ کہنا شروع کر دیا کہ انہیں ۵۹۱ چاہئے۔دوسری گندم نہیں کھانی۔اب تو اور بھی نرے میدے والی چیزیں
سامنے آگئی ہیں۔آٹا پسنے والی مشینیں اکثر اجزاء نکال لیتی ہیں حتی کہ جو چھان یعنی Bran ہے وہ بھی
نکال لیتی ہیں اور چھان میں بڑی طاقت ہے۔اس میں وٹامنز بھی ہیں اور اگر انسان گندم کا آٹا کھائے
جس میں سے چھان الگ نہ کیا گیا ہو تو انتریوں کی کوئی ایسی بیماری نہیں ہوتی جس کے نتیجہ میں سر جن کو
انتری کا آپریشن کرنا پڑتا ہے۔اس قسم کی بیماری ہوتی ہی کوئی نہیں۔اور یہ صرف Bran کا نتیجہ ہے۔لیکن لوگوں نے گندم کا چھان نکال کر گھوڑوں کو دینا شروع کر دیا۔ایک دن گھوڑوں نے انسان کو کہا !
عظمند و ! تم نے ہمیں Bran کھلا کر مضبوط بنا دیا تمہارا بہت شکریہ۔چنانچہ انسان کو پتہ لگا کہ گھوڑے کو
انتڑیوں کی کوئی بیماری نہیں ہوتی تو پھر جب یہ تحقیق کی گئی کہ کیوں نہیں ہوتی تو پتہ لگا کہ Bran ہم نے
کھانا چھوڑ دیا تھا اور گھوڑوں کو دینا شروع کر دیا تھا۔اس لئے اُسے انتڑیوں کی بیماری نہیں ہوتی۔خدا
تعالیٰ نے گندم انسان کے لئے پیدا کی ہے۔یہ تو ٹھیک نہیں کہ اس میں سے ایک اچھا حصہ نکال کر گھوڑوں

6
359
سبیل الرشاد جلد دوم
کو کھلا دیا جائے اور اس کا Germ یعنی وٹامن ای کو کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر پھینک دیا جائے۔پس
ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو چیز جس شکل میں بنائی ہے اس کو اسی شکل میں کھانے کی
کوشش کی جائے۔دیہاتوں میں لوگ چکیوں کا پسا ہوا آٹا کھاتے تھے مگر اب دیہاتوں نے بھی اپنی چکیاں چھوڑ
دیں۔میں نے امریکہ سے ایک چھوٹی سی چکی منگوائی ہے، بڑی سستی اور ہے بھی بڑی چھوٹی سی۔دومنٹ
میں آدھ سیر آٹا پیس دیتی ہے۔میں چونکہ بہت کم کھانے والا ہوں۔ایک وقت میں میں ایک چھٹانک
آٹا کھاتا ہوں۔ایک دن کا پسا ہوا آٹا دو تین دن تک میرے کام آ جاتا ہے۔چکی میں جو آٹا پستا ہے اس
میں سے کوئی چیز نہیں نکلتی۔نہ اس کا جرم نکلتا ہے اور نہ اس کا سوڑھا نکلتا ہے۔ایک دفعہ مجھے خیال آیا
یہ جو میں نے امریکہ سے چکی منگوائی ہے ، کیوں نہ میں یہاں سے پتہ کرواؤں۔پرانے زمانے میں جب
یہاں کے لوگ چکیاں استعمال کرتے تھے تو اُن کی ضرورت کے لئے چکیاں سپلائی کرنے والے تاجروں کو
پتہ ہوتا تھا کہ چکی کا بہترین پتھر کہاں سے ملتا ہے اور اچھے پتھر کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ جب اُسے آٹا پیسنے
کے لئے استعمال کیا جائے تو اس کے اندر کرک“ نہ آئے۔خدا تعالیٰ نے بڑے مضبوط پتھر ، چکیاں
بنانے کے لئے بھی تو بنائے ہوئے ہیں لیکن جب انسان نے چکی کا استعمال چھوڑ دیا تو کسی کو پتہ ہی نہ رہا
کہ اچھا پتھر کہاں سے ملتا ہے۔چنانچہ ایک دن بعض دیہاتی دوست ملاقات کے لئے آئے ہوئے تھے۔میں نے اُن میں سے ایک دوست سے کہا میں نے پتھر کی چنگی خریدنی ہے۔میں لوں گا مول، مفت نہیں
لوں گا۔اگر کسی کے گھر میں چکی پڑی ہوئی ہو تو تلاش کر کے ایک چکی مجھے لا دیں۔خیر انہوں نے کئی دنوں
تک تلاش کی۔آخر کار بڑی مشکل سے ڈھونڈ کر وہ ایک چکی لے آئے۔پس میں دوستوں کو یہ نصیحت کرتا
ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں چکیاں رکھیں اس سے اُن کی صحت اچھی رہے گی۔اُن کی بیویوں اور بیٹیوں کی
بھی ورزش ہوتی رہے گی۔سب گھر والوں کی بھی صحت اچھی رہے گی کیونکہ چکی کا پسا ہوا تازہ بتازہ آٹا
میسر آئے گا۔پھر میں بڑی دیر سے کہہ رہا ہوں کہ دوست اپنے گھروں میں کوئی نہ کوئی پھل دار درخت ضرور
لگا ئیں۔جس آدمی کے پاس پانچ مرلے زمین ہے اس میں بھی کئی درخت لگ جاتے ہیں۔پہلے سال
انجیر پھل دے دیتا ہے۔دوسرے سال شہتوت پھل دے دیتا ہے۔کوئی پھل کھائیں اس کے اندر بہت سی
اچھی غذائیت والی چیزیں ہوتی ہیں۔میں نے سویا بین کے متعلق کہا تھا۔اس میں کچھ محنت کرنی پڑتی ہے۔اس طرف دوستوں نے توجہ نہیں کی۔بہر حال مجھے غرض ہے نہ سویا بین سے۔نہ شہتوت سے، نہ انجیر سے،

سبیل الرشاد جلد دوم
360
مجھے غرض ہے غلبہ اسلام سے۔اس سلسلہ میں جو ذمہ داریاں احباب پر ڈالی گئی ہیں وہ چونکہ بہت اہم ہیں
اس لئے میں چاہتا ہوں کہ احباب کو جسمانی لحاظ سے اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو اٹھا
سکیں اور اُن سے کما حقہ عہدہ برآ ہوسکیں۔پھر تربیت کے لحاظ سے کچھ ذمہ داریاں بہر حال بڑوں پر عائد ہوتی ہیں۔بعض جوان بھی ایسے
ہیں جو اپنے گھر کے ذمہ دار ہیں۔مثلاً ایک ۳۰/۲۵ سال کا نوجوان ہے جو آزاد ہو گیا ہے۔وہ علیحدہ گھر
کر رہا ہے، اس کی بیوی ہے اور بچے ہیں۔اس کا گھر مستقل حیثیت سے آباد ہے جس کی ساری
ذمہ داریاں اس نوجوان پر عائد ہوتی ہیں لیکن دیہات میں بھی اور شہروں میں بھی اور اس نوجوان کے
لحاظ سے بھی جس نے علیحدہ گھر آباد کیا ہے۔یہ تو نہیں ہوتا کہ کوئی شخص اپنے دل سے اپنے ماں باپ کی
محبت کو نکال کر باہر پھینک دے۔ابھی تک اپنے بڑوں کے ساتھ اور بزرگوں کے ساتھ اس کا تعلق قائم
ہے۔لیکن جو بزرگ ہیں۔وہ بزرگ بننے کے لئے تیار نہیں۔یہ عجب تماشا ہے۔پس جو بزرگوں کی ذمہ داری ہے وہ اُن کو اٹھانی چاہئے۔اُن کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کے
کانوں میں ہمارے دین کی باتیں ڈالیں۔ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائیں۔اس زمانے کی ضرورت
یاد دلائیں۔یہ وہی زمانہ ہے جس میں پیشگوئیوں کے مطابق غلبہ اسلام کی ضرورت مہدی معہود علیہ السلام
کی بعثت کا باعث بنی۔دینی ضرورت کے بغیر تو خدا تعالیٰ کے برگزیدہ لوگ نہیں آتے۔غرض ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا وہ عظیم الشان کام جس کی تعمیل جماعت احمدیہ کے
ذریعہ مقدر ہے۔خدا تعالیٰ نے احباب کو اس جماعت میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔اب یہ
ضروری ہے کہ اس کی ذمہ داریاں اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔یہ ایک نسل کا کام نہیں یہ کام تو نسلاً
بعد نسل جاری رہنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ابھی تین صدیاں پوری نہیں ہوں گی
کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آ جائے گا۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ ۲۹۰ سال کے بعد اسلام غالب آئے
گا۔آپ نے یہ فرمایا ہے کہ تین صدیوں سے زیادہ وقفہ نہیں گزرے گا کہ اسلام غالب آ جائے گا۔میں نے بہت سی پیشگوئیوں پر غور کیا۔زمانے کے حالات دیکھے۔چنانچہ پرانی اور نئی پیشگوئیوں کو دیکھ کر
میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی جس میں ہم دس بارہ سال کے بعد
داخل ہونے والے ہیں غلبہ اسلام کی صدی ہے اور اس صدی میں انشاء اللہ اللہ تعالیٰ ہی کے فضل اور اس
کے رحم سے دنیا کی اکثریت اسلام میں داخل ہو جائے گی۔پس غلبہ اسلام کی بہت بھاری ذمہ داری
جماعت احمدیہ پر ڈالی گئی ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کے لئے ہمیں ہر وقت کوشاں رہنا چاہئے۔

سبیل الرشاد جلد دوم
361
میں پہلے بھی بتا چکا ہوں یورپ کے سفر میں ، پریس کانفرنسوں میں، اخباری نمائندے مجھ سے
پوچھ لیتے ہیں کیا میں یورپ کو بھی مسلمان بنانا چاہتا ہوں ؟ اس پر ایک تو میں اُن کو یہ جواب دیا کرتا ہوں
کہ مسلمان بنانا چاہتے ہیں کا اگر تمہارا یہ مطلب ہے کہ میں ڈنڈے کے زور سے تمہیں مسلمان بنانا چاہتا
ہوں تو یہ بات غلط ہے۔کیونکہ میرے نزدیک تو مذہب میں ڈنڈا جائز ہی نہیں ہاں یہ صحیح ہے کہ میرے دل
میں یہ خواہش اور تڑپ ہے کہ ہم اسلام کے حسن کو تمہارے سامنے کچھ اس طرح پیش کریں کہ تم اسے قبول
کرنے پر مجبور ہو جاؤ اور تمہیں یہ احساس ہو جائے گا کہ اسلام سے باہر تمہاری فلاح نہیں ہے۔اگر تم نے
خیر و برکت کی زندگی گزارنی ہے تو تمہیں اسلام قبول کرنا پڑے گا اور یہ بھی کہ تم یورپ کا پوچھ رہے ہو میرا
تو یہ اندازہ ہے اگلے ۱۱۰ ۱۱۵ سال کے اندر (ابھی ہماری اس صدی کے بھی دس سال رہتے ہیں۔ان کو
بھی شامل کر کے اگلے ۱۱۰۔۱۱۵ سال کے اندر ساری دنیا اسلام میں داخل ہو جائے گی۔اور اس کی دلیل
میں یہ دیتا رہا ہوں کہ قریباً ۹۰ سال پہلے ایک ایسے شخص نے جو یکا و تنہا تھا اُس نے یہ اعلان کیا تھا کہ
خدا تعالیٰ نے مجھے اس لئے کھڑا کیا ہے کہ میں ساری دنیا میں اسلام کو غالب کروں۔یہ ایک ایسی آواز تھی
جسے کوئی سننے والا نہیں تھا خود اس کے گھر والے اُس کی قدر کو نہیں پہچانتے تھے۔لوگ اس کی مخالفت پر
کھڑے ہو گئے بلکہ They got united against him ساری دنیا اکٹھی ہو کر اس کے مقابلے میں
کھڑی ہو گئی۔ہر مذہب کے لوگوں نے اس کی مخالفت کی۔لیکن اس مخالفت کے باوجود وہ جو اکیلا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس پر ایسا فضل کیا کہ نوے (۹۰) سال میں وہ ایک سے ایک کروڑ بن گیا۔اب اگر اگلے سو
سال میں اس کروڑ میں سے ہر ایک، ایک کروڑ بن جائے تو ضرب لگا کر دیکھ لو کیا شکل بنتی ہے۔چنانچہ
فرنکفرٹ میں بھی جب میں نے یہی جواب دیا تو ایک بڑا اچھا شریف اور منجھا ہوا ثقہ صحافی میرے قریب
ہی بیٹھا ہوا تھا۔میں نے اس سے کہا ذرا ضرب دے کر دیکھیں کیا شکل بنتی ہے۔پہلے تو اس نے سمجھا کہ
ویسے باتیں کرتے ہوئے فقرہ بول گئے ہیں۔تو میں نے اسے کہا میں آپ کو یہ کہہ رہا ہوں کہ مہربانی فرما
کرمیری خاطر تکلیف برداشت کریں اور دس ملین کو دس ملین کے ساتھ ضرب دیں۔تو اس شریف آدمی
نے جب ضرب دی تو وہ سمجھا کہ غلطی ہوگئی ہے۔پھر اس کو کاٹا میں اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔پھر اس نے
دوبارہ ضرب دی تو پھر بھی وہی شکل سامنے آئی۔تب وہ مسکرایا۔اس نے گردن اٹھائی اور مجھے کہنے لگا اتنی
تو دنیا کی آبادی نہیں ہو سکتی۔میں نے اُسے کہا۔میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اتنے ہو جائیں گے میں یہ کہہ رہا
ہوں کہ جب پچھلے ۹۰ سال میں ایک سے ایک کروڑ ہو گیا تو یہ بات غیر ممکن نہیں ہے کہ اگلے سو سال میں
دنیا کی اکثریت اسلام میں داخل ہو جائے گی۔پس اس طرح میں اُن لوگوں کو سمجھاتا رہا ہوں کہ اگلی

سبیل الرشاد جلد دوم
صدی میں اسلام دنیا پر غالب آ جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔362
یہ تو ہم نے پیشگوئیوں سے اندازہ لگایا ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف انذاری پیشگوئیوں کے نتیجہ
میں دعا اور صدقات کی ضرورت ہوتی ہے اور جو بشارتیں ہیں اُن کے لئے کچھ نہیں کرنا پڑتا۔یہ بات غلط
ہے۔سب سے بڑی بشارتیں تو آدم سے لے کر آج تک حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی
تھیں۔آپ کے ماننے والوں نے پہلے دن سے لے کر آج تک اس حقیقت کو سمجھا اور اسی کے مطابق عملی
جد و جہد بھی کی کہ جتنی بڑی بشارت ہوتی ہے اُتنی بڑی ذمہ داریاں بھی عائد کی جاتی ہیں۔پس وہ
ذمہ داریاں جو اس وقت میں احباب جماعت کو بتا رہا ہوں، یہ ایک نسل پر نہیں پڑیں۔اگر یہ اگلے سو
ڈیڑھ سو سال میں وقوعہ ہو جانا ہے۔انشاء اللہ اور جس کے نتیجہ میں دُنیا کی اکثریت اسلام کے اندر داخل
ہو جائے گی تو یہ کئی نسلوں کا کام ہے۔یہ ایک نسل کا کام نہیں ہے۔اس لئے ہر بڑی نسل کا اور ہر زمانے
کے انصار کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سنبھالیں اور اُن کو تیار کریں ذہنی طور پر اور اخلاقی طور پر اور
رُوحانی طور پر کہ اس نقطہ نگاہ سے اُن پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، وہ انہیں بشاشت قلب کے ساتھ
اور مسکراتے چہروں کے ساتھ ادا کرنے والے بہنیں خواہ ساری دنیا ہی اکٹھی ہو کر اُن کے مقابلے پر کیوں
نہ آ جائے۔انہوں نے قدم آگے ہی بڑھاتے چلے جانا ہے۔تب خدا تعالیٰ کی برکتوں کی جماعت وارث
بن سکتی ہے۔اور انشاء اللہ بنے گی۔پس تربیت اولاد بڑی اہم ذمہ داری ہے۔اس کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے۔اس کے لئے
ایک تو ہر باپ کو اپنے بچے کا دوست بننا چاہئے۔کئی باپ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کو ایسی خونخوار
نظروں سے دیکھتے ہیں کہ وہ اُن کے سامنے بات کرتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔بیٹا تو ایسا ہونا چاہئے کہ
بے تکلف ہر بات اپنے باپ سے کر دے ورنہ اس کی ذہنی اور اخلاقی نگرانی نہیں کی جاسکتی۔بہر حال یہ
ذمہ داریاں ہیں جن کی میں احباب جماعت کو یاد دہانی کرا رہا ہوں۔اب میں اپنے اصل مضمون کی طرف آتا ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْاَ نْفْسِ
وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصُّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُوْنَ أُولَيكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتُ مِنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَيْكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ۔ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آزماتا ہے اور کچی بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا اپنے
سورة البقره آیت ۱۵۶ تا ۱۵۸

سبیل الرشاد جلد دوم
363
پیارے بندوں سے یہ بڑا ہی پیارا سلوک ہوتا ہے کہ وہ اُن کا امتحان لیتا ہے۔جس ابتلاء کا یہاں ذکر ہے
اُس ابتلاء میں جب اُن کو ڈالتا ہے تو یہ اُس کے پیار کا نتیجہ ہوتا ہے۔یہ ناراضگی کا نتیجہ نہیں ہوتا۔لیکن
بعض لوگ اسے عذاب میں تبدیل کر لیتے ہیں۔اس آیت سے ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ جس ابتلاء کا خدا تعالیٰ نے یہاں ذکر کیا ہے وہ تھوڑا سا ہے۔فرما یا بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ کچھ تھوڑا سا میں تمہیں ابتلاء میں بھی ڈالوں گا۔یہ بڑا لطیف اور حسین فقرہ
ہے۔اگر انسان کی ساری عمر بھی اس ابتلاء میں سے گزرے تب بھی تھوڑا سا ہی ابتلا ء ہوتا ہے۔کیونکہ یہ
ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی معظمند انکار نہیں کر سکتا کہ قرآن کریم نے یہ کیا ہی سچا اعلان کیا ہے :
وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً )
اللہ تعالیٰ نے اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں انسان پر موسلا دھار بارش کی طرح برسائی ہیں۔تو اس
موسلا دھار بارش میں اگر کوئی ایک ژالہ یا اولہ یا برف کا ایک قطرہ کسی کان کے پاس آلگے اور اس سے تھوڑی سی درد ہو
تو وہ چیخنے تو نہیں لگ جاتا۔در حقیقت یہ بھی خدا تعالیٰ کے پیار ہی کا ایک اظہار ہوتا ہے۔اس پیار کی ایک مثال مجھے یاد آ گئی۔ہمارے ایک بزرگ تھے۔ایک دن بڑی گرمی کے زمانے
میں اُن کے دل میں برف کھانے کی خواہش پیدا ہوئی۔یہ صدیوں پہلے اُس زمانے کی بات ہے جب
برف بنانے کے کارخانے نہیں ہوتے تھے۔بس اُن کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی اور ایسے وقت پیدا
ہوئی جب کہ سورج کی تپش کی وجہ سے شدید گرمی تھی اور دو پہر کا وقت تھا اور آسمان پر کوئی بادل نہیں تھا۔چنانچہ جوں ہی اُن کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی۔انہوں نے دیکھا ایک چھوٹی سی بدلی آئی ہے اور وہ
اُن کے سر پر آ کر ٹھہر گئی ہے۔اور اس سے قطرے گرنے شروع ہو گئے ہیں۔چنانچہ ژالہ باری سے اُن کا
صحن برف سے بھر گیا۔وہ بڑے سخت جذباتی ہو گئے۔انہوں نے وہ اولے اکٹھے کئے۔وہ اتنے جذباتی
ہوئے کہ اتنا پیار کرنے والا ہے میرا رب۔ادھر میرے دل میں برف کھانے کی خواہش پیدا ہوئی اور
اُدھر میرے لئے اس کا سامان پیدا کر دیا گیا۔انہوں نے ایک اولہ اُٹھایا اور الحمد للہ کہہ کر اپنے منہ میں
ڈالا اور باقی سارے اولے اپنے اردگرد ہمسایوں اور دوستوں میں تقسیم کر دیئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی
رحمت کا یہ نشان مجھے دکھایا ہے۔پس یہ ہے ہمارا رب کریم جو بڑا پیار کرنے والا ہے اور اپنی نعمتوں کو موسلا دھار بارش کی طرح
ہم پر نازل کرنے والا ہے۔اگر وہ تھوڑے عرصہ کے لئے ہمیں آزماتا ہے جو اس کی عظیم نعماء کی بارش کے
سوره لقمان آیت ۲۱

سبیل الرشاد جلد دوم
364
مقابلے میں اپنی کیفیت اور کمیت ہر دو لحاظ سے بالکل چھوٹی چیز ہے تو ہمیں وہ نمونہ دکھانا چاہئے جس کی
طرف اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ تمہیں تھوڑی سی
تکلیف بھی پہنچاؤں گا۔تھوڑا سا آزماؤں گا، تمہارا امتحان لوں گا۔تمہارے لئے تھوڑے سے خوف کے
حالات پیدا ہوں گے۔خوف کئی قسم کے ہوتے ہیں۔بعض دفعہ مخالف بڑی دھمکیاں دیتے ہیں۔وہ
ڈراتے ہیں کہ یوں ہو جائے گا اور یوں ہو جائے گا۔مجھے یاد ہے ۵۳ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
کے پاس ایک بہت بڑے لیڈر کا پیغام آیا کہ (نعوذ باللہ ) اب تو آپ ختم ہو گئے۔آپ نے اپنی اور
جماعت کی جان بچانی ہے تو ایک ہی صورت ہے کہ جو لکھا ہوا ڈرافٹ ہم آپ
کو بھیجیں اُس پر دستخط کر دیں
ور نہ آپ مارے گئے۔کسی نے جب یہ پیغام دیا تو حضرت صاحب نے فرمایا میں تو خدا کو ماننے والا
ہوں۔انسانوں کی پرستش کرنے والا تو نہیں ہوں۔دنیا کے ہر خطہ میں کسی نہ کسی وقت اس قسم کے حالات
بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔لیکن جو مومن ہے اس کے لئے جب کبھی خوف کے حالات پیدا ہوں تو وہ اپنے خدا
کو بھول تو نہیں جا تا۔پھر فرما یا والجوع اور بھوک سے تمہیں آزماؤں گا۔یہ آزمائش بھی آتی ہے۔ایک تو اس طرح
کہ قریش مکہ نے مسلمانوں گو شعب ابی طالب میں قید کر دیا۔مسلمانوں کی ایسی ناکہ بندی کی کہ اُن کے
کھانے کے سارے راستے بند کر دیئے اور کہا کہ ہم تمہیں بھوکا مار دیں گے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے
اعلان کیا ہے کہ تم رازق ہو یا میں رازق ہوں۔پس وہ مسلمانوں کو بھوکا تو نہیں مار سکے البتہ کفار نے
مسلمانوں کو تکلیف ضرور دی جسے انہوں نے بشاشت کے ساتھ برداشت کیا۔ایک بہت بزرگ صحابی کہتے
ہیں کہ ایک رات اندھیرے میں میرے جوتے کے نیچے کوئی چیز آئی اور مجھے احساس ہوا کہ وہ کوئی نرم چیز
ہے۔میں نے اُسے اٹھایا اور کھا لیا اور مجھے کچھ پتہ نہیں وہ کیا چیز تھی۔یہ حال تھا اُن کی بھوک کا۔لیکن اس
ابتلاء کو بھی انہوں نے بڑی خندہ پیشانی سے برداشت کیا۔پھر جنگ احزاب کے موقع پر ایک صحابی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور
عرض کیا یا رسول اللہ ! اب تو تکلیف بہت بڑھ گئی ہے۔آزمائش کا زمانہ لمبا ہو گیا ہے۔انہوں نے اپنی
قمیض اٹھائی اور یہ ایک طریقہ تھا میرے خیال میں ضرور فائدہ دیتا ہو گا کہ اگر معدے کو دبایا جائے تو
بھوک کا احساس کم ہو جاتا ہے تو اس کے لئے وہ یہ کرتے تھے کہ کوئی چیز لے کر پٹکے کے ساتھ معدے پر
باندھ دیتے تھے۔غرض انہوں نے اپنا پیٹ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھایا جس پر ایک پتھر چٹکے کے
ساتھ باندھا ہوا تھا۔عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ حالت ہو گئی۔ہم پتھر باندھے ہوئے پھر رہے ہیں۔آپ

365
سبیل الرشاد جلد دوم
نے فرمایا اچھا تو ادھر دیکھو۔آپ نے اپنی قمیض اٹھائی۔دو پتھر باندھے ہوئے تھے۔لیکن اُس وقت بھی
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے مسلمان بھی پتھر باندھے پھرتے تھے اور بھوک سے نڈھال
تھے۔اس آزمائش کو بھی بشاشت کے ساتھ برداشت کر رہے تھے۔باپ بیٹے کے راز و نیاز کی طرح
انہوں نے علیحدگی میں آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ظاہر کر دیا تھا کہ وہ پتھر باند ھے پھرتے ہیں لیکن
کوئی واویلا تو نہیں کیا تھا۔چیخ و پکار تو نہیں کی تھی۔ہاں وہ خدا کے حضور جھکتے تھے اور اس سے مخلصی کی
دعائیں کرتے تھے۔پھر جب ہجرت ہوئی تو ابھی چند سال نہیں گزرے تھے کہ مکہ میں قحط پڑ گیا اور وہاں سے مدینہ
میں ایک وفد آ گیا اور اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا۔کیا آپ اپنے بھائیوں کو بھوکا ماریں
گے؟ آپ نے فرمایا۔نہیں۔اور یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے مکہ میں بھی اور
مدینے میں بھی آپ کو بھوک کے ابتلا میں ڈالا تھا ، اُن کے لئے فوراً کھانے کا انتظام کر دیا۔آپ نے
لوگوں کو مسجد نبوی میں بلایا اور اُن سے فرمایا مکے کو راشن بھیجنا ہے۔اس کا انتظام کرو۔اس انتظام پر ایک
دوروز لگے ہوں گے لیکن اُن کے لئے انتظام کرنے میں ایک منٹ کی بھی تا خیر نہیں کی اور یہ برداشت نہیں
کیا کہ اہل مکہ بھو کے رہیں۔پھر فرمایا وَ نَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْاَنْفَس بعض دفعہ مال کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔لوگ مکان جلا
دیتے ہیں۔ڈکا نہیں لوٹ لیتے ہیں۔۷۴ء میں ایک موقع پر ایک کارخانے سے دس لاکھ روپے کی مونجی جلا دی
گئی۔میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ لوگ اسے لے جاتے اور کھا لیتے تو مجھے خوشی ہوتی۔ہم یہ سمجھتے چلو کسی
کے کام تو آئی۔مگر انہوں نے جلا کر راکھ کر دی۔بہر حال بھٹو صاحب کی اُس وقت یہ شان تھی۔اب اور شان
ہے۔اسی طرح لوگ قتل کر دیتے ہیں۔بعض دفعہ اس قسم کے حالات پیدا کر دیے جاتے ہیں جن سے اولا د کا
نقصان ہو جاتا ہے یہ بھی ایک آزمائش ہوتی ہے اور ہر آزمائش کے ساتھ ایک برکت بھی لگی ہوتی ہے۔ایک
حصے کی میں بتا دیتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا نے کہا میں تمہارے ماننے والوں کے نفوس اور
اموال میں برکت ڈالوں گا۔دشمن کہتا ہے میں بھوکا ماروں گا۔چنانچہ اُس وقت جو لوگ برسر اقتدار تھے وہ یہ
کہتے ہوئے بھی سنے گئے تھے کہ ہم احمدیوں کے ہاتھ میں کشکول پکڑا ئیں گے۔خدا نے کہا احمدی کے ہاتھ
میں تو کشکول نہیں آئے گا مگر تمہارے ہاتھ سے کبھی چھٹے گا نہیں۔پھر فرمایا۔وَالثَّمَراتِ محنت کے پھلوں میں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ایک لڑکا ہے جو بہت ذہین
ہے۔بہت اچھے نمبر لے کر فرسٹ آتا ہے۔اور قرآن کریم کہتا ہے :

سبیل الرشاد جلد دوم
366
أَنْ تُؤَدُّوا الْاَ مُنتِ إِلَى أَهْلِهَا
تم اہلیت کے مطابق Appointments ( تقرریاں ) کرتے وقت فیصلے کیا کرو۔لیکن اس کی
ذہانت کے باوجود اُسے ملازمت نہیں ملتی۔یہ گویا ثمرات سے محرومی ہے یا بعض دفعہ لوگ کھیتیاں اُجاڑ
دیتے ہیں یا فصلوں کو آگ لگا دیتے ہیں۔اس قسم کے نقصان پہنچانے کی حرکتیں بھی ہوتی ہیں۔یہ ویسے
دونوں طرح سے ہوتی ہیں۔خدا تعالیٰ تو آزماتا ہے۔وہ کبھی انسانوں کے ہاتھ سے آزماتا ہے اور کبھی
آفات سماویہ کے ذریعہ آزماتا ہے۔یہ مختلف قسم کی آزمائشیں ہیں جن کو قرآن کریم نے بیان کیا ہے ، ان میں قریباً ہر قسم کی آزمائش آ
جاتی ہے۔اس کے بعد خدا تعالیٰ کہتا ہے ایک چیز ظاہر کر کے بیان کی۔ایک چیز نتیجتا ہے کہ ماننے والے دو
گروہوں میں بٹ جاتے ہیں۔ایک وہ جو صبر نہیں کرتے اور کمزوری دکھا جاتے ہیں اور ایک وہ جو
کمزوری نہیں دکھاتے۔جو لوگ کمزوری دکھا جاتے ہیں ان کو تو کچھ نہیں ملتا۔ان کو نہ دنیا ملتی ہے اور نہ
دین ملتا ہے۔اس کی سینکڑوں مثالیں موجود ہیں جو لوگ کمزوری دکھا جاتے ہیں اور ماشاء اللہ کوئی چھ مہینے
کے بعد واپس آ جا تا ہے۔جب اُسے اپنی غلطی کا احساس ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی ڈھارس بندھاتا
ہے اور کہتا ہے تو کدھر پھر رہا ہے۔تو چل واپس کسی کو سال کے بعد یہ احساس ہو جاتا ہے۔کوئی ویسے
ٹوٹ بھی جاتا ہے۔آخر ہرے بھرے درختوں کی بعض ٹہنیاں اور لکڑیاں بھی تو ٹوٹ جاتی ہیں۔قانونِ
قدرت ایسا ہی چل رہا ہے۔لیکن جو لوگ صبر دکھاتے ہیں۔خدا تعالیٰ اپنے رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
سے فرماتا ہے۔اے رسول تم ان کو بشارت دو۔ایک تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کردہ
بشارت جو دنیا کی ساری نعماء سے بڑی ہے۔دنیا داروں کی طرف سے وصول ہونے والی ساری نعمتوں
سے بڑی ہے۔جس کی بشارت خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انسان کو دے رہے ہیں۔فرمایا
بَشِّرِ الشبرين اور صابر کے معنے یہ کئے إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ جب اس قسم کے ابتلاء جن کا ابھی ذکر
کیا ہے وہ مومنوں
کو پہنچتے ہیں تو وہ یہ کہتے ہیں۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ ہم خدا کی امانت ہیں۔ہماری
ہر چیز خدا کی امانت ہے۔خدا ہمارا خالق و مالک ہے۔سب کچھ اسی کا ہے۔ہمارا تو کچھ نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے فرمایا ہے:
گھر سے تو کچھ نہ لائے
یہ ایک حقیقت ہے کہ کائنات کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کی ہے۔انا للہ۔ہم اور ہماری ہر چیز خدا تعالیٰ کی امانت
اور اس کی ملکیت ہے۔وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ہم نے اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور اگر صبر کیا تو لوٹ کر
سورۃ النساء آیت ۵۹

آج 10 میں سے 10 باقی