افتتاحی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

367
سبیل الرشاد جلد دوم
جانے کی صورت میں اس کا انعام حاصل کرنا ہے۔اور اگر خدا تعالیٰ کی ناشکری کی تو پھر معاملہ دوسرا ہے۔ویسے
خدا تعالیٰ مالک ہے۔وہ جو چاہے اپنے بندوں سے سلوک کرے۔اولیكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتُ مِنْ رَّبِّهِمْ
یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے وارث بنتے ہیں۔صلوٰۃ کا لفظ جب خدا کی طرف منسوب ہو تو
اس کے اور معنے ہوتے ہیں اور جب بندوں کی طرف منسوب ہو تو اور معنے ہوتے ہیں۔بندوں کے متعلق
تو ہم یہ کہتے ہیں کہ وہ درود پڑھیں یا دعا کریں لیکن اللہ تعالیٰ دُعا نہیں کرتا وہ تو دعا قبول کرنے والی ہستی
ہے۔یعنی وہ خود دیالو ہے۔وہ مانگنے والی ہستی تو نہیں۔دعا کے تو معنے ہی مانگنے کے ہوتے ہیں۔پس جب یہ لفظ
صلوۃ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہو تو اس کا مطلب الہی رحمت ہوتا ہے۔فرمایا۔صَلَوتٌ مِنْ رَّبِّهِمْ۔ایسے صابر لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی ایک نہیں، دو نہیں، بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں گی اور پھر خدا
تعالیٰ کے یہ انعام جو بندوں پر نازل ہوتے ہیں وہ تو بے شمار ہوتے ہیں۔ہم اُن کا احاطہ نہیں کر سکتے۔اس لئے ہم عام طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والی برکتوں اور اس کے فضلوں ، خدا تعالیٰ کی رحمتوں
اور اس کی نعمتوں ، خدا تعالیٰ کے پیار اور اس کی محبت کو چند ایک الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کرتے
ہیں۔یہاں چونکہ رحمت کا لفظ ظاہری طور پر آ گیا ہے۔اس لئے ہم کہتے ہیں کہ صلوٰۃ کی رو سے صبر کرنے
والوں کو خدا تعالیٰ کی رحمت بھی اور اس کے علاوہ دوسرے قسم کے جو فضل ہیں اور برکتیں ہیں اور نعمتیں ہیں
وہ بھی اُن کو ملیں گی۔پھر فرمایا۔اُولبِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے خدا تعالیٰ نے ہدایت
کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔پس اگر چہ خدا کے مومن بندوں پر ابتلاء آتے ہیں لیکن اس کے نتیجہ میں اُن
پر بہت بڑے انعام بھی نازل ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون کو بڑے لطیف رنگ میں بیان فرمایا ہے۔آپ
فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا اپنے بندہ سے یہ بڑا پیارا سلوک ہے کہ وہ اُسے امتحان میں ڈالتا ہے اور اس
کے نتیجہ میں بے شمار روحانی اور جسمانی ترقیات کے دروازے اُس پر کھول دیئے جاتے ہیں۔الہی
جماعتوں پر ابتلا ء اس لئے نہیں آتے کہ خدا تعالیٰ انہیں مٹانا چاہتا ہے۔یا انہیں کمزور کرنا چاہتا ہے۔بلکہ
اس لئے آتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اُن کو روحانی رفعتیں دینا چاہتا ہے۔اُن کے درجات کو بلند کرنا چاہتا ہے۔خدا تعالیٰ اپنی نعمتوں سے اُن کی جھولیاں بھرنا چاہتا ہے۔میں نے کئی دفعہ سوچا، صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا عجیب حالت تھی۔دشمن نے تلوار
میان سے نکالی اور کہا سب کی گردنیں کاٹ دیں گے اور اسلام کو مٹا دیں گے۔لیکن صحابہ کرام کی ذہنی کیفیت
اور ایمانی حالت کا یہ عالم تھا کہ آج کا ایک دولت مند شخص اپنے سونے والے کمرے سے نکل کر بیٹھنے

سبیل الرشاد جلد دوم
368
والے کمرے، ڈرائنگ روم میں جانے میں جو کوفت محسوس کرتا ہے ، اُس سے بھی کم وہ اس دنیا کو چھوڑ کر
اگلے جہان میں جانے میں محسوس کرتے تھے۔اُن کو یہ احساس تھا کہ یہ دُنیا تو ایک دارالا بتلا ء ہے۔اس
سے نکل کر خدا تعالیٰ کے پیار کی جنتوں میں جا رہے ہیں۔چھلانگیں مارتے ہوئے اور قربانیوں پر قربانیاں
دیتے چلے جاتے تھے۔یہ تو پھر خدا کی مرضی تھی جو ان کو کہتا تھا۔ابھی اس دنیا میں رہو ورنہ اُن کی خواہش
یہی ہوتی تھی کہ وہ ہنستے مسکراتے خدا کی راہ میں قربان ہو جائیں۔پس یہی وہ رُوح ہے جس کے پیدا کرنے کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ملکی زندگی
میں بہت سے صحابہ اور صحابیات کو بڑے دکھ دیئے گئے خصوصاً جو لوگ غلام تھے اور مسلمان ہو گئے تھے اُن
پر بہت زیادہ مظالم ڈھائے گئے۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو نگا کر کے تپتے ہوئے ریتلے میدان میں لٹا
دیا جاتا اور اُن کے سینے پر گرم پتھر رکھ کر اُن سے اسلام کا انکار کرنے کو کہا جاتا۔مگر اس انتہائی تکلیف اور
دُکھ کی حالت میں بھی اُن کے حلق سے احد احد “ ہی نکلتا تھا۔پھر اُن کے گلے میں رسہ ڈال دیا جاتا
اور شریر بچے اُن کو مکہ کی گلیوں میں گھسیٹتے پھرتے تھے۔ہماری ایک بزرگ بہن صحابی تھیں۔ایک شخص نے
اُن کی ران میں نیزہ مار کر اُن کو شہید کر دیا۔غرض صحابہ کرام نے خدا کی راہ میں ظلم وستم کا تختہ مشق بننا
یہاں تک کہ جان دے دینا گوارا کر لیا۔لیکن انہوں نے اپنے رب کریم سے قطع تعلق نہیں کیا۔نہ وہ
وو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و شان کو بھولے اور نہ انہوں نے آپ کے دامن کو چھوڑا۔غرض جو بات میں احباب جماعت سے اس وقت کہنا چاہتا ہوں۔وہ یہی ہے کہ وہ اپنے اندر
صحابہ کرام کا نمونہ پیدا کریں۔غور سے دیکھیں تو اس میں صحابہ کا اپنا کوئی کمال نہ تھا۔یہ کمال تھا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا۔( غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی