اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم)
سبیل الرشاد جلد دوم
369
سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعلی کا انتقامی خطاب
فرموده ۲۹/اخاء ۱۳۵۷اهش ۲۹ اکتوبر ۱۹۷۸ء بمقام احاطه دفاتر مجلس انصاراللہ مرکز یہ ربوہ )
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع
۱۹۷۸ء کے موقع پر ۲۹ اکتوبر ۱۹۷۸ء کو جو بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمایا۔ذیل میں اس کا مکمل
متن درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
دنیا میں ہر جماعت کا کوئی نشان ہوتا ہے، کچھ علامات ہوتی ہیں ، کچھ مزاج ہوتا ہے، کچھ صفات
ہوتی ہیں۔اس وقت میں جماعت احمدیہ کے مزاج اور جماعت احمد یہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جو
صفات پیدا کی ہیں۔ان کے متعلق پہلے کچھ مختصر بیان کروں گا۔جماعت کی پہلی نمایاں صفت یہ ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کی عاجز اور منکسر المزاج جماعت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو عاجزانہ راہیں پسند ہیں۔اور جو
چیز ہمارے محبوب خدا کو پسند ہے وہی ہمیں بھی پسند ہے۔اس لئے ہم احمدی عاجزانہ راہوں کو اختیار
کرنے والے ہیں اور ہمارے دلوں میں کبھی تکبر اور فخر کے جذبات پیدا نہیں ہوتے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے جو انعامات میسر آتے ہیں اور وہ بے حد و شمار ہیں۔ہم علی وجہ البصیرت یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری
کسی خوبی کے نتیجہ میں ہمیں خدا کی طرف سے نہیں ملے بلکہ یہ محض اس کا فضل ہے کہ اس نے اپنے ان
انعامات سے ہمیں نوازا ہے۔دوسری صفت یہ ہے کہ ساری دنیا سے پیار کرنا اور ان کے لئے محبت کے جذبات رکھنا جماعت
احمدیہ کا شعار ہے اور یہ محض زبان کا دعویٰ نہیں بلکہ ہمارے اعمال کا ہر پہلو اس بات پر شاہد ہے کہ ہم
نوع انسانی سے پیار کرنے والے اور اس کی خیر خواہی کرنے والے ہیں اور دنیا کا کوئی انسان نہیں جس
سے ہمیں دشمنی ہو۔دشمنی کسی سے نہیں اور پیار کا جذبہ اور خیر خواہی کا جذ بہ ہر ایک کے لئے ہے اور میں نے
370
سبیل الرشاد جلد دوم
بڑا غور کیا اور بڑا مشاہدہ کیا۔دنیا میں سب سے زیادہ طاقت خدا تعالیٰ نے جس کو دی ہے وہ پیار ہے۔انسانی تاریخ میں کبھی ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ نفرتیں آخر کار کامیاب ہوئی ہوں بلکہ ہم نے ہمیشہ
یہی دیکھا کہ پیار و محبت کے حامل اور علمبر دار لوگوں کو خدا تعالیٰ نے اپنی رحمتوں سے نوازا اور انسان کے
خادموں سے خدا تعالیٰ نے پیار کیا۔انسان کے دشمنوں سے اس نے پیار نہیں کیا اور نہ ہی اپنی برکتوں سے
انہیں نوازا۔جب ہم کسی چیز کے متعلق بولتے ہیں تو صوتی لہروں کے ساتھ ہماری جذباتی لہریں بھی شامل
ہو جاتی ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ جب میں عیسائیوں اور دہریوں سے یورپ میں بات کرتا ہوں اور یہ
بات ان سے بیان کرتا ہوں کہ اسلام نے ہمیں محبت کرنا سکھایا ہے نفرت کرنا نہیں سکھایا۔تو ان کی آنکھیں
نم ہو جاتی ہیں۔تیسری صفت جو جماعت میں پائی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ایک امن پسند جماعت ہے جو
قانون شکنی نہیں کرتی۔اور فساد خواہ کسی رنگ میں بھی پایا جائے اس میں حصہ دار نہیں بنتی۔قانون کا
احترام کرتی ہے اور اگر خدا تعالیٰ کی محبت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق سے کوئی قانون نہ ٹکرائے تو وہ
قانون کی پابندی کرتی چلی جائے گی۔اور جہاں تک ہم نے دیکھا ہے اور آج کی دنیا کا مطالعہ کیا ہے۔انسان جان بوجھ کر ایسے قوانین نہیں بنا رہا جو دوسرے انسانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے والے ہوں
لیکن بعض دفعہ ایسے استثناء پائے جاتے ہیں کہ جو لوگ دنیا میں قانون چلانے والے ہیں افریقہ میں،
انگلستان میں ، یورپ میں ، امریکہ میں اور جزائر وغیرہ میں۔میں ساری دنیا کی بات کر رہا ہوں۔ان
میں سے بعض لوگ ایسے متعصب ہوتے ہیں جو قانون کا غلط استعمال کرتے اور بعض لوگوں کے مذہبی
جذبات سے کھیلنے لگ جاتے ہیں۔لیکن وہ قو میں جن میں ایسا واقعہ ہوتا ہے اسے پسند نہیں کرتیں۔مثلاً
میرے اسی سفر کے دوران جب میں نے مغربی افریقہ جانے کا پروگرام بنایا تو نائیجیریا کے ایک افسر نے
بلا وجہ اپنے بالا افسروں سے غلط باتیں بیان کر کے وقتی طور پر یہ حالت پیدا کر دی کہ نائیجیریا نے ویزا
دینے کے بعد ہمارا ویزا واپس لے لیا اور پھر چند دن کے بعد انہوں نے معذرت بھی کر دی کہ ہمیں بڑا
افسوس ہے کہ ایسا ہوا۔اور ہم خوش نہیں ہیں کہ ہم میں سے کسی شخص نے اس قسم کے حالات پیدا کئے۔اب
وہ اس سے کیا سلوک کرتے ہیں۔اس کا ہمیں علم نہیں۔نہ ہمارا اس سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہم کسی کی
بدخواہی کرتے ہیں۔اس لئے اگر وہ اس شخص کو معاف ہی کر دیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ اسی میں اس کی بھی اور
آوروں کی بھی بہتری ہے۔
371
سبیل الرشاد جلد دوم
میں یہ بتا رہا ہوں کہ قانون کا اجراء کرنے والے بعض دفعہ غلطی کرتے ہیں لیکن اس مہذب دنیا
میں غلط قسم کے قانون نہیں بنائے جار ہے۔إِلَّا مَا شَاءَ الله - اگر بنائے جاتے ہیں تو اس کے لئے بہت
سے عقلی اور اخلاقی دلائل دیئے جاتے ہیں کہ یہ قانون ہے اور اس کے پیچھے عقل یہ کہتی ہے اور اخلاقی
اقدار یہ کہتی ہیں۔مثلاً ساؤتھ افریقہ اس ملک میں بسنے والے افریقنز کا ملک ہے اور ہمارے نزدیک
سفید فام اقوم کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان کے ملک پر غاصبانہ قبضہ جمائے رکھیں۔۱۹۷۰ء کے دورے
میں جب میں افریقہ سے لندن واپس آیا۔تو اس وقت وہاں امیگریشن (Immigration) کے بارے
میں بڑا چرچا تھا کہ لوگ زیادہ آ رہے ہیں۔ان کی آمد کا سلسلہ بند کیا جائے۔وہاں جانے والوں میں
ہمارے علاقے اور ہمارے ملک کے لوگ بھی تھے۔اور دوسرے ممالک سے بھی آئے ہوئے تھے۔غیر ملکیوں نے کہا کہ اس کے منہ سے نکلوائیں کہ انگریز غیر ملکیوں پر بڑا ظلم کر رہے ہیں۔اور پھر اسے
ساری دنیا میں پھیلا ئیں۔مجھے پہلے پتہ لگ گیا۔میں نے انہیں کہا کہ جو بات سچی سمجھتا ہوں میں تو اسی کا
اظہار کروں گا تمہارے مطلب کی بات نہیں کروں گا۔میں سیاسی آدمی نہیں ہوں میں تو مذہبی آدمی ہوں
اور سچ بولنا میرا شعار ہے۔اور میرا فرض ہے اور میرا طرہ امتیاز ہے۔میں ڈپلومیسی(Diplomacy)
استعمال نہیں کر سکتا۔اس لئے میں نے انہیں کہا کہ ایسے سوال نہ کریں۔لیکن انہوں نے سوال کر دیا۔چنانچہ
جب انہوں نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ انگریز ہم لوگوں کو اپنے ملک میں آنے نہیں دیتے۔آجائیں تو ٹھہر نے
نہیں دیتے۔اس کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے تو میں نے جواب میں کہا کہ بات یہ ہے کہ انگلستان کا جزیرہ
انگلستان میں بسنے والوں کا ہے، انگریز کا ملک ہے اگر وہ تمہیں یہاں رہنے دیں تو یہاں رہو۔اگر وہ کہیں کہ
یہاں سے چلے جاؤ تو یہاں سے چلے جاؤ۔لیکن میں نے انہیں کہا کہ میں تمہیں ایک بات بتا دیتا ہوں۔اگر تم
ان کے دل جیتنے میں ناکام رہو تو تمہارا کوئی حق نہیں ہے کہ یہاں رہو۔اور اگر تم ان کے دل جیتنے میں
کامیاب ہو جاؤ تو وہ تمہیں ہرگز یہاں سے نہیں نکالیں گے۔پھر کسی نے مجھ سے سوال کیا کہ ساؤتھ افریقہ کے
متعلق کیا خیال ہے۔میں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ ، ساؤتھ افریقنز کا ہے۔وہاں انگریز کو رہنے کا کوئی حق
نہیں۔اگر افریقن کہیں کہ انگریز وہاں سے چلا جائے تو ان کو وہاں سے واپس آ جانا چاہئے۔اور اگر یہ ان
کے دل نہیں جیت سکتے تو ان کو وہاں رہنے کا کوئی حق نہیں۔لیکن اگر یہ ان کے دل جیت لیں۔اور وہ اپنی
خوشی اور پیار سے انگریز کو سفید فام کو وہاں رکھنے کے لئے تیار ہوں تو پھر کسی اور کو کوئی اعتراض نہیں ہونا
چاہئے۔غرض جس وقت دنیوی عقل اور کم عقلی کا مرکب غلط قسم کے قانون بنا تا ہے تو اس کے لئے بھی جواز
پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔عقلی جواز بھی اور اخلاقی جواز بھی۔مثلاً ساؤتھ افریقہ کہے گا کہ یہ لوگ
372
سبیل الرشاد جلد دوم
بڑے بیک ورڈ (Back ward) اور ترقی یافتہ نہیں ہیں۔اس لئے ہم ان کی خدمت کے لئے یہاں بیٹھے
ہیں۔کوئی گھر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ایک شخص آکر ان کو کہے کہ میں زبر دستی تمہاری نوکری
کروں گا۔انسانی ضمیر زبردستی کی نوکری کو برداشت ہی نہیں کرتی۔اگر وہ خدمت نہیں لینا چاہتے۔تو تم
کیوں زور دے رہو خدمت کرنے پر ، باہر نکل آؤ۔بہر حال وہ اس قسم کی باتیں بناتے ہیں۔اس کی تفصیل
میں جانے کی ضرورت نہیں۔لیکن آج دنیا کی ضمیر بیدار ہو چکی ہے۔اگر کسی جگہ غلط قسم کی عقلی دلیلیں دے
کر اور اخلاقی اقدار بیان کر کے غلط قسم کے قوانین بنائے جائیں تو پھر اس کے خلاف شور اٹھتا ہے۔اور
ایسے ملکوں پر دباؤ ڈالے جاتے ہیں کہ یہ تم کیا کر رہے ہو۔گو انسان بحیثیت مجموعی ابھی یہ طاقت نہیں رکھتا
کہ جہاں اس قسم کی اصلاحوں کی ضرورت ہو وہ یہ اصلاح کرنے میں کامیاب ہو سکے۔کیونکہ دھڑا بندی
ہے اور Spheras of influence ہیں اور کچھ بڑی قو میں ظالم کے ساتھ مل جاتی ہیں۔اس لئے جو بڑی
قو میں مظلوم کی مدد کر نا چاہتی ہیں وہ پوری طرح مدد نہیں کر سکتیں۔یہ حالت ہمیں آج کی دنیا میں نظر نہیں آ
رہی ہے۔لیکن اندر سے یہ چیز بھی نظر آ رہی ہے کہ ان کے دل سے یہ نکل رہا ہے کہ اگر تم نے غلط قانون
بنانا ہے تو اس کے لئے بھی ملمع سازی سے اور ڈپلومیسی (Diplomacy) سے کوئی جواز پیدا کرنے کی
کوشش کرو ورنہ دنیا میں شور پڑ جائے گا۔بہر حال جماعت احمدیہ کا یہ طرہ امتیاز ہے۔میں جماعت احمد یہ کہہ رہا ہوں کیونکہ میرے
مخاطب صرف پاکستان کے احمدی نہیں بلکہ ساری دنیا میں بسنے والے احمدی ہیں کہ وہ قانون کی پابندی
کرنے والی اور اخلاقی اقدار اپنے اندر پیدا کرنے والی جماعت ہے۔۱۹۷۶ء میں میں امریکہ گیا وہاں
ایک شہر ڈیٹین ہے اس میں بھی گیا۔وہاں کثرت کے ساتھ افریقہ سے غلام بنا کر لے جائے گئے لوگوں کی
اولادیں آباد ہیں اور اب وہ آزاد ہیں، غلام نہیں رہے۔لیکن ان کی حالت اچھی نہیں۔ان کا
مئیر (Mayor) سفید فام نہیں بلکہ افریقنوں میں سے ہی ہے۔اچھا پڑھا لکھا اور ہوشیار آدمی ہے۔مجھے
کہنے لگا کہ ہم آپ سے بہت خوش ہیں کہ آپ نے اخلاقی لحاظ سے ان لوگوں کی زندگی بدل دی ہے جنہوں نے
احمدیت کو قبول کیا اور کہنے لگا کہ آج تک کسی احمدی کے خلاف اخلاقی لحاظ سے ایک شکایت بھی ہمارے پاس
نہیں آئی اور دوسروں کے متعلق تو ہر روز بیسیوں بلکہ بعض دفعہ سینکڑوں شکایات آ جاتی ہیں اور ہم آپ کے
بڑے ممنون ہیں کہ آپ ہماری مدد کر رہے ہیں اور ہمارے معاشرے کو گند اور بُرائیوں سے صاف کر رہے
ہیں۔غرض میں ساری دنیا کے احمدیوں کے متعلق بات کر رہا ہوں کہ جماعت احمدیہ کی ایک صفت اور اس
کے مزاج کا ایک پہلو یہ ہے کہ وہ قانون شکنی نہیں کرتی۔اور نیکی کے کاموں میں اور قوم کے مفاد کے لئے
373
سبیل الرشاد جلد دوم
جو منصوبے بنائے جاتے ہیں ان میں حاکم وقت کے ساتھ پورا تعاون کرتی ہے۔لیکن اگر کوئی شخص اس
کے یہ معنے کرے کہ کوئی احمدی اپنے اس قدر پیار کرنے والے رب کریم سے کسی کے کہنے پر قطع تعلق کر
لے گا۔یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسے محسن اعظم کو جس کے احسانوں کے جلوے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں
ایک عقلمند انسان اپنی زندگی میں دیکھتا ہے چھوڑ دے گا تو یہ غلط فہمی پیدا ہی نہیں ہونی چاہئے اور ہمیں ایک
دوسرے کو کچھ کہنے کی بھی ضرورت نہیں۔ہر احمدی خدا تعالیٰ کے فضل سے خود سمجھتا ہے۔احمدی کہتے ہی
اسے ہیں جو اللہ ( جسے قرآن کریم نے پیش کیا ہے ) کی محبت میں اور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم (جن کی
عظمت اور جلال کو قرآن عظیم نے بڑی شان سے بیان کیا ہے ) کے عشق میں مست آگے سے آگے بڑھتا
چلا جا رہا ہے۔اور بھی بہت سے پہلو ہیں لیکن یہ تین چار باتیں کہنے کے بعد اب میں جو بہت سے کام ہمیں
کرنے ہیں ان کاموں کے متعلق اور دنیا کے حالات کے متعلق کچھ باتیں آپ سے کرنا چاہتا ہوں۔۱۹۷۳ء کے جلسہ میں میں نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے لئے ایک قدم جو
جماعت کو اٹھانا چاہئے اُس کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جو صدی گزر رہی ہے۔اس کی جو بلی ، اور یہ کہتے
ہوئے مجھے زیادہ لذت آتی ہے کہ اپنی زندگی کی دوسری صدی کے استقبال کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا
تھا۔استقبال کے لئے اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے جو لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّم میں اور قرآن کریم
میں سینکڑوں دوسری جگہ بتایا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور بزرگانِ امت کو جو وحی اور
کشوف اور رؤیا میں بتایا گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے جو علم پایا۔اس کو سامنے رکھ
کر میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہماری زندگی کی دوسری صدی ساری دنیا میں اسلام کے غالب آ جانے کی
صدی ہے۔اس واسطے جس صدی میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے غلبہ اسلام عملاً ہو جائے
گا۔اس عظیم صدی کا ہمیں استقبال کرنا چاہئے۔یہ ایک منصوبہ ہے اور وقت کے ساتھ اللہ تعالیٰ اور
منصوبے بھی ذہن میں ڈالتا ہے۔جو وقت پر آپ کو بتا دیے جاتے ہیں۔اس منصوبے کی بہت سی شاخیں
ہیں مثلاً یورپ کے جن ممالک میں مساجد اور ہمارے مرکز یعنی مشن ہاؤ سر نہیں بنے۔وہاں مساجد اور مشن
ہاؤسز بنا دیے جائیں تا کہ یورپ کے ہر ملک میں خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کا
مرکز قائم ہو جائے۔اور ہمارا مبلغ وہاں بیٹھے اور لوگوں سے تبادلہ خیال کرے اور ہر روز کے بدلتے
ہوئے حالات میں ان کی عقل اور سمجھ کے مطابق ان سے اسلام کی باتیں کرے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ ہر شخص سے اس کی سمجھ کے مطابق بات کیا کرو۔ہر ملک کا اپنا مزاج ہے۔اٹلی کا مزاج اور
سورة الصف آیت ۱۰
سبیل الرشاد جلد دوم
374
ہے اور سکنڈے نیوین کنٹریز کا مزاج اور ہے۔ہر مبلغ اپنے اپنے ملک کے حالات کے مطابق ان سے
بات کرے گا اور اسلام کی بنیادی حقیقتوں کو محفوظ رکھتے ہوئے ان کے بیان میں فرق کر جائے گا۔مثلاً
اسلام نے کہا ہے کہ سچ بولو اور ہم نے ہمیشہ سچ بولنا ہے لیکن سچ بولنے کے الفاظ اور طریقہ اور وقت کا
انتخاب وغیرہ بہت سی چیزوں میں فرق آ جاتا ہے۔ایک قوم کے سامنے اگر اخبار میں سچ بولا جائے اور
اس کی اشاعت کی جائے۔انٹرویو دیئے جائیں۔پریس کانفرنسز کی جائیں تو وہ اس کی طرف زیادہ توجہ
دیتی ہے اور ایک قوم ہے اس سے اگر زبانی باتیں کی جائیں یا سارے ہی حربے استعمال کئے جائیں تو وہ
توجہ کرتی ہے۔بہر حال ایک منصوبہ یہ ہے کہ یورپ کے ہر ملک میں مشن قائم ہو جا ئیں اس میں ابھی بہت
سی چھوٹی چھوٹی ٹیکنیکل اور قانونی دشواریاں بھی ہیں۔اوسلو میں ہم دو سال سے زمین لینے کی کوشش کر
رہے ہیں۔ان کا قاعدہ یہ ہے کہ اگر میونسپلٹی کسی کو کوئی جگہ دے۔صرف مسلمانوں کا یا ہمیں مسجد اور مشن
ہاؤس بنانے کے لئے نہیں یا کسی بھی مذہبی مقصد کے لئے ہی نہیں بلکہ کسی کا بھی کوئی پبلک جگہ بنانے کا
پروگرام ہوا اور وہ کہیں کہ ہمارے پاس یہ جگہ ہے۔جو ہم دے سکتے ہیں تو پہلے وہ اس کا سروے کرتے ہیں
اور پھر اخبار میں اعلان کرتے ہیں اور اس جگہ کے اردگرد بسنے والے لوگوں کو قانون نے یہ حق دیا ہے کہ
اگر تم نے کوئی اعتراض کرنا ہے کہ اس جگہ کو فلاں وجہ سے پبلک جگہ نہ بنایا جائے تو اعتراض کر دو اور پھر
کوئی نہ کوئی اعتراض ہو جاتا ہے۔لندن میں ہم نے خود سُنا ہے کہ بعض لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ جی ہمارے
ہمسائے کے پاس ایک کتا ہے وہ بھونکتا ہے اور ہمیں Disturb کرتا ہے۔کوئی کہتا ہے کہ ہم میاں بیوی
ا کیلیے خاموش زندگی گزارنے کے عادی ہیں اور ہمارے ہمسائے کے تین بچے ہیں جو شور کرتے ہیں۔( بچوں نے تو شور کرنا ہی ہے ) ان بچوں کے شور سے ہمیں نجات دلائی جائے۔میرے نزدیک ان کے
دماغ غلط طرف بھی چل پڑے ہیں۔بہر حال ان کو قانون نے یہ اجازت دی ہے کہ اگر کسی نے کوئی
Objection کرنا ہے کوئی اعتراض کرنا ہے تو وہ فیصلے سے پہلے بتا دے۔پھر اگر وہ اس قسم کے
اعتراض ہوں جو قابل قبول نہیں ہیں تو وہ خود ہی فیصلہ کر دیتے ہیں اور اگر کسی جگہ ان کو وزن نظر آئے یا یہ
نظر آئے کہ اگر ہم نے یہ نا معقول بات نہ مانی تو احتجاج بھی ہو سکتا ہے تو پھر وہ ان کو بلا کر بات کرتے
ہیں اور سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ تمہارا خیال غلط ہے۔تمہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی وغیرہ۔اس قسم
کی اور بہت سی روکیں ہوتی ہیں اور اوسلو میں بھی اس قسم کی روکیں پیدا ہوئیں۔ہم ایک دو جگہ اور
کوشش کر رہے ہیں۔اس سفر میں میری توجہ اس طرف بھی گئی کہ جن ممالک میں ابھی تک ہماری مساجد اور
سبیل الرشاد جلد دوم
375
مشن ہاؤس نہیں ہیں وہاں مسجد اپنے وقت پر بن جائے گی۔لیکن فی الحال کسی مناسب جگہ پر کوئی مکان
خرید لیا جائے جو اس ملک کی جماعت احمدیہ کی ملکیت ہو۔ملک ملک جماعت احمدیہ آزاد ہے۔اور وہ
خرید تے بھی ہیں وہ اپنے چندے اکٹھے کرتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے
کے لئے وہ بہت کوششیں کرتے ہیں۔میرا دل تو یہی کرتا تھا کہ میرے لندن چھوڑنے سے پہلے ان
سارے ملکوں میں مکان خرید لئے جائیں اور اس وقت یورپ کے مختلف ممالک کی جماعتوں کے پاس ان
کے اپنے چندے اتنے ہیں کہ اس میں کوئی روک نہیں تھی۔ہم نے یہاں سے تو پیسہ بھیجنا نہیں۔انہوں نے
ہی ایک دوسرے کی مدد کر کے خریدنا ہے۔لیکن اس وقت تک ابھی مناسب جگہ پر مناسب قیمت پر کوئی
مکان نہیں ملا تھا۔ایک ملک جس کو ہم نے بوجہ چھوٹا ہونے کے چھوڑا ہوا تھا بیلجیئم ہے۔فرینکفرٹ،
میں بیلجیئم کی قونصلیٹ کے انچارج مجھے ایک موقع پر ملے اور کہنے لگے کہ آپ نے ہمارا ملک کیوں
چھوڑا ہوا ہے۔سارے یورپ میں صرف ایک ہمارا ملک ہے جس نے یہ قانون بنایا ہوا ہے کہ مسلمانوں
کے باہمی فیصلے اسلامی فقہ کے مطابق ہوں گے، ہلکی قانون کے مطابق نہیں ہوں گے۔ہم نے آپ کا اتنا
خیال رکھا ہے لیکن آپ نے ہمارے ملک کو چھوڑ ہی دیا ہے اور سوچ ہی نہیں رہے کہ یہاں بھی مشن قائم
ہو۔چنانچہ میں نے وہاں آدمی بھیجا کہ پتہ کرو۔اس کے بعض حصے فرانسیسی بولنے والے بھی ہیں۔میرا
خیال تھا کہ اس علاقہ میں جو فرانسیسی بولنے والا ہے اس وقت ہم کوئی مناسب مکان لے کر اپنا مبلغ بھیج
دیں اور وہ وہاں جا کر کام کرے۔دوسرے اس وقت یورپ اور امریکہ اور افریقہ بلکہ مجھے یوں کہنا چاہئے کہ ساری دُنیا جماعت
احمدیہ سے یہ مطالبہ کر رہی ہے اور اس مطالبے میں شدت پیدا ہو رہی ہے کہ ہمیں قرآن کریم کے تراجم
دو اور ساری دنیا میں قرآن کریم کے تراجم پہنچانا بڑا وقت چاہتا ہے اور بڑی محنت چاہتا ہے اور بڑی
قربانی چاہتا ہے اور بڑا منصوبہ چاہتا ہے۔ہر ملک کا اپنا مزاج ہے اور پڑھنے کے لحاظ سے اپنی عادتیں
ہیں۔میں مثال میں غیر مذہبی کتب لے لیتا ہوں جس قسم کی چھپی ہوئی کتاب کے متعلق ہمارے ملک میں
کہیں گے کہ بڑی اچھی چھپی ہوئی ہے اور پڑھنے والے بڑے شوق سے خریدیں گے، بڑے افسوس کی
بات ہے کہ پڑھنے والے ہمارے ملکوں میں کم ہی ہیں۔بہر حال وہ کہیں گے کہ اس کی بہت اچھی اور
معیاری کتابت اور طباعت ہوئی ہے وہ کتاب جس وقت یورپ میں جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ بہت ہی
رڈی چھپائی اور کتابت ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر کوئی قیمتی چیز نہیں ہے۔ان کی اپنی عادتیں
ہیں۔مغربی افریقہ کے ایک ملک کی جماعت احمدیہ نے قرآن کریم کا ترجمہ کیا اور میرے خیال میں انہوں
376
سبیل الرشاد جلد دوم
نے بڑی غلطی کی ، غالبا ان کے پاس پیسے نہیں ہوں گے۔انہوں نے بہت کم تعداد میں چھپوا دیا۔انہوں
نے اپنے ملک میں نہیں بلکہ باہر کے ایک ملک میں جہاں ان ملکوں کے لئے بظاہر بہت اچھا چھپتا ہے ، پانچ
ہزار کی تعداد میں چھپوایا۔اور اس قرآنی ترجمہ کی ایک کاپی بطور نمونہ میرے پاس لندن بھیجی اور ساتھ ہی
یہ خط بھیجا کہ یہ تو ختم ہو رہا ہے۔ہمیں فوری طور پر دوسرے ایڈیشن کے لئے خط لکھنا پڑ رہا ہے۔ہمارے
تراجم بہت مقبول ہیں۔دن کے وقت بھی مقبول ہیں اور رات کے وقت بھی مقبول ہیں۔یعنی ایسے لوگ
بھی ہیں جو دن کی روشنی میں آکر قرآن کریم لے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس ترجمہ سے جو آپ نے کیا
ہے ہمیں تسلی ہوتی ہے اور ایسے بھی ہیں جو دن کے وقت آتے ہوئے شرماتے ہیں یا ڈرتے ہیں اور رات
کو اندھیرے میں چپکے سے آتے ہیں، کہتے ہیں کسی کو بتانا نہ لیکن اس کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں ہمیں قرآن
کریم کا ترجمہ دے دو۔دونوں قسم کے لوگ ہیں۔یورپ اور امریکہ میں رات کو آنے والے میرے
خیال میں کم ہی ہوں گے یا نہ ہوں گے۔لیکن افریقہ کے ممالک میں بہت سے ایسے بھی ہیں۔ہمارے
پاس خبریں آتی رہتی ہیں بہر حال یہ ایک کام کرنا ہے۔اگلی صدی کے آنے سے پہلے یہ کام شروع ہو جانا
چاہئے تا کہ جس وقت وہ صدی آئے اور خدا تعالیٰ اپنا فضل کرے اور کثرت سے لوگ اسلام میں داخل
ہونے لگیں اور آپ سے آکر کہیں کہ ہمیں اسلام کے متعلق کتابیں دو، قرآن کریم کے تراجم دو، نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات دو۔اسلام نے بچوں کو جو تعلیم دی ہے اور اسلام نے جو اخلاق سکھائے
ہیں ، اس کے متعلق ہمیں لٹریچر دو۔تو ہم یہ کہتا ہیں انہیں مہیا کر سکیں۔ہزاروں کتابوں کی ضرورت ہے ایسا
نہ ہو کہ ہمیں یہ جواب دینا پڑے کہ وہ تو ہمارے پاس نہیں ہیں۔ہمیں خدا تعالیٰ نے کس کام کے لئے پیدا
کیا ہے۔ہم علی وجہ البصیرت اس یقین پر قائم ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے لئے پیدا کیا ہے
اور اگر ہم نے اس کے مطابق کام نہ کئے تو ( اللہ محفوظ رکھے ) یہ خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے آنے والی
بات ہے۔میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ جتنا ہم کر سکتے ہیں وہ ہمیں کر دینا چاہئے۔ہمارا خدا بڑا پیار کرنے
والا ہے۔خدا یہ نہیں کہتا کہ جتنے کی ضرورت ہے وہ کرو بلکہ خدا یہ کہتا ہے کہ جتنے کی طاقت ہے وہ کرو اور
ضرورت اور طاقت کے درمیان جو فرق ہے وہ میں پورا کروں گا۔سارے کا ثواب تمہیں دے دوں گا وہ
مفت کا ثواب دیتا ہے لیکن ایک شرط کے ساتھ کہ جتنی طاقت ہے وہ کرو۔امریکہ کی بڑی آبادی ہے۔میں نے انہیں کہا کہ پہلا قدم یہ ہے کہ دس لاکھ قرآن کا ترجمہ
امریکہ میں تقسیم کیا جائے ، فروخت کیا جائے اور ایسا انتظام کیا جائے کہ لائبریریاں خریدیں۔بہت بڑا
منصوبہ ہے۔کئی سال ہوئے میں نے اس کا اعلان کیا تھا۔پھر میں نے سوچا کہ اس کے لئے پیسے کہاں سے
سبیل الرشاد جلد دوم
377
آئیں گے۔چنانچہ جب میں نے جائزہ لیا تو مجھے معلوم ہوا کہ خود امریکہ کی جماعت کے پاس اتنی رقم ہے
کہ اگر وہ دس لاکھ کے ہیں حصے کر کے ۵۰ ،۵۰ ہزار کا پیاں منگواتی چلی جائے اور بیچتی چلی جائے ( کچھ
مفت دے اور کچھ بیچے ) اور جب وہ رقم واپس آ جائے تو پھر ۵۰ ہزار اور لے لے تو اس طرح چار پانچ
سال کے اندر وہ دس لاکھ قرآن کریم تقسیم کر سکتی ہے۔اور یہ میں آپ کو بتا تا ہوں کہ ایک دفعہ دس لاکھ
امریکنوں کے ہاتھ میں آپ قرآن کریم کی دس لاکھ کا پیاں دے دیں تو اس کی مانگ بڑھ جائے گی۔ایک شخص کا دوست دیکھے گا وہ مانگے گا۔اگر باپ کو دلچسپی ہو گی تو اس کے گھر تین چار بچے پڑھنے لگیں
گے۔وہ جوان ہو کر اپنے گھر آباد کر لیتے ہیں وہ اپنے باپ کو کہیں گے کہ میں لے جا رہا ہوں۔وہ کہے گا
کہ نہیں میں تو اپنے گھر سے باہر نہیں دوں گا۔لڑکا کہے گا کہ پھر مجھے اپنا خریدنا چاہئے۔میں خدا تعالیٰ سے اُمید رکھتا ہوں کہ ان کے اسلام میں داخل ہونے سے بھی پہلے یہ حالات
پیدا ہو جائیں گے ، تو سب سے زیادہ دور ہم سے امریکہ کے علاقے ہی ہیں۔یہاں ہم ہیں اور زمین کے
دوسری طرف وہ ہیں لیکن ان کے اخلاص کا یہ حال ہے کہ ہماری قرآن کریم کی ایک انگریزی تفسیر پانچ
موٹی موٹی جلدوں میں ہے اور وہ قریباً ہر احمدی کے گھر موجود ہے۔جو بالکل تھوڑا عرصہ پہلے مثلاً پچھلے
سال احمدی ہوا ہے میں اس کی بات نہیں کر رہا لیکن جن کو احمدی ہوئے کچھ عرصہ گزر گیا ہے ان میں سے
کوئی ایک شخص بھی شاید ایسا نہیں ہے جس کے گھر میں وہ پانچ جلدوں کی تفسیر نہ ہو اور جسے وہ پڑھتا نہ ہو
اور اس کے نتیجہ میں وہ بعض دفعہ فون اٹھا کر ہمارے مبلغ کو کہتا ہے کہ میں اس جگہ اٹک گیا ہوں مجھے
سمجھ نہیں آ رہی مجھے بتاؤ۔مبلغ کو بھی تو سارے قرآن کریم کی تفسیر حفظ نہیں ہوتی اس لئے اس کو بعض دفعہ
کہنا پڑتا ہے کہ میں تمہیں Study کر کے بتاؤں گا۔ابھی نہیں بتا سکتا۔وہ قرآن کریم سے بڑا پیار
کرتے ہیں اور قرآن کریم ہے ہی ایسی چیز جس سے پیار کیا جائے۔ضمنا میں بتا دوں کہ ناظرہ پڑھنے والے بچوں کے لئے قرآن کریم کا متن موجود نہیں تھا۔اب
وہ چھپ چکا ہے۔بہت خوبصورت ہے۔قاعدہ یسرنا القرآن کی طرز پر اس کی کتابت ہے اور بازاری
قیمتوں کے لحاظ سے میرے خیال میں نصف سے بھی کم قیمت پر ملے گا کیونکہ ہم قرآن کریم ہر گھر میں پہنچانا
چاہتے ہیں اور ہر نسل کو پہنچانا چاہتے ہیں۔اس سے نفع کمانے کا ہمارا پروگرام نہیں ہے لیکن چونکہ بعض جگہ
مفت دینا پڑتا ہے اور کچھ اور اخراجات ہیں اس لئے بالکل معمولی سی رقم نفع کی ہوتی ہے جو بمشکل اپنے
اخراجات پورے کرتی ہے۔بہر حال میں آپ
کو بتانا چاہتا تھا کہ قرآن کریم شائع ہو گیا ہے۔اب آپ
اپنے بچوں کو ناظرہ قرآن کریم پڑھانے کے لئے اچھا، ستھرا غلطیوں سے پاک اور سستا قرآن کریم
سبیل الرشاد جلد دوم
قرآن
378
بشنز (Publications) سے خرید سکتے ہیں۔میرے پاس پہلی کا پی آ گئی ہے ممکن ہے اس کی
جلد بندی وغیرہ میں دس پندرہ دن اور لگ جائیں تاہم وہ جلد آنے شروع ہو جائیں گے۔میں نے صرف امریکہ کے متعلق بتایا ہے۔یورپ کے بعض ملک بھی ہمارے پیچھے پڑے ہوئے
ہیں کہ ہمیں قرآن کریم کا ترجمہ دو۔ان میں سے دو ملک ایسے ہیں جن میں زیادہ تر وہاں کے مسلمانوں کا
یہ مطالبہ ہے کہ ہمیں قرآن کریم کا ترجمہ دیں کیونکہ وہاں دہریت کی فضا زیادہ ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہم
اپنی نسلوں کو د ہر یہ نہیں بنانا چاہتے۔سوئٹزر لینڈ میں مجھے میرے بعض دوستوں نے جو احمدی نہیں تھے یہ کہا
کہ آپ یہاں آئے ہوئے ہیں اور اسلام پھیلا رہے ہیں ، یہاں پر لاکھوں کی تعداد میں مسلمان خاندان
ہیں لیکن ان کے بچوں کے پاس اسلام کے متعلق کوئی کتاب نہیں ہے آپ ہمیں ایسی کتابیں دیں۔غرض
دنیا میں یہ احساس بیدار ہو گیا ہے کہ ہمیں اسلامی اخلاق کے متعلق، اسلامی تربیت کے متعلق ، اسلامی تعلیم
کے متعلق ، اسلامی روحانیت کے متعلق لٹریچر ملنا چاہیئے اور وہ ہم سے مطالبہ کر رہے ہیں اور ہمارا فرض ہے
کہ ہم انہیں لٹریچر دیں۔کوئی اور بھی سمجھتا ہے تو وہ بھی ادا کرے۔ہمیں اس سے زیادہ خوشی کی اور کوئی
بات نہیں ہوگی۔لیکن میں تو اپنے متعلق ہی بات کروں گا کہ ہمارا یہ فرض ہے۔غرض دنیا میں احساس پیدا
ہو چکا ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ سویڈن میں ایک صحافیہ نے کہا کہ آپ اتنی دیر کے بعد ہمارے
علاقہ میں کیوں پہنچے ہیں۔اس کا مطلب یہ تھا کہ ہم روز بروز گندی زیست میں دھنسے چلے جاتے ہیں اور
آپ نے ہمارا خیال ہی نہیں کیا۔اتنی حسین تعلیم جو گند سے پاک کرنے والی ہے اسے اپنے پاس لے کر
بیٹھے رہے اور ہماری آپ لوگوں نے پروا ہی کوئی نہیں کی۔اس سے پہلے کیوں نہیں آئے۔پہلے جانے یا
نہ جانے کے متعلق تو خدائی تقدیر ہی کام کر رہی تھی۔ہمارے پاس تو نہ پیسہ، نہ اقتدار، نہ کوئی طاقت،
صرف ایک چیز ہے اور وہ بہت بڑی ہے اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کا فضل لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل تو نہ میں ، نہ آپ
آسمانوں سے چھین کر تو نہیں لا سکتے وہ تو اپنے پیار سے جب چاہے گا جتنا چاہے گا نازل کرے گا۔ہمارا
کام ہے کہ ہم الحمد للہ کہیں اور اپنی سی طاقت اس کی راہ میں خرچ کر دیں۔۔صد سالہ جوبلی کا اعلان ۷۳ء میں ہوا۔اس کے کچھ کام اگلی صدی کے آنے سے قبل ہونے
والے تھے مثلاً سب جگہ مشن بنانے وغیرہ۔اللہ تعالیٰ نے اس منصوبہ میں بڑی برکت ڈالی۔سب سے پہلے
برکت کا یہ موقع دیا کہ سویڈن میں اس منصوبہ کے تحت یورپ کی جماعتوں کے چندے اور قربانی سے مسجد
تعمیر ہوئی۔ہمارے ملک میں بسنے والوں کی ایک دھیلے کی بھی Contribution اور قربانی اس میں
شامل نہیں۔ساری کی ساری بیرونی جماعتوں کی قربانی ہے۔تھوڑی سی رقم انہوں نے امریکہ سے قرض لی تھی
379
سبیل الرشاد جلد دوم
جس کا ایک حصہ واپس کر دیا ہے اور دوسرا حصہ بھی عنقریب واپس ہو جائے گا۔چنانچہ ایک نہایت
خوبصورت مسجد گوٹن برگ ، سویڈن کی ایک پہاڑی کی چوٹی پر بنی ہے۔وہاں پتھریلی زمین تھی۔جس میں
اس سائبان کی اونچائی جتنے بڑے بڑے پتھر زمین میں دھنسے ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے وہ ہمارے لئے
ریز رور کھی ہوئی تھی کسی اور کے دل میں خواہش ہی نہیں پیدا ہوئی کہ اُس کو لے کر پتھروں کو صاف کر کے
وہاں کوئی چیز بنالے۔وہ ہمارے حصہ میں آگئی۔خاصی بڑی جگہ ہے غالباً دوا یکڑ کے قریب ہے۔غرض
اس چوٹی پر مسجد بن گئی ہے اور سارے شہر کو سوائے اس کے جو بعض پہاڑیوں کے سائے میں آیا ہوا ہے
مسجد نظر آتی ہے اور مسجد سے سارا شہر نظر آتا ہے۔نہایت شاندار اور خوبصورت مسجد ہے اور وہاں سے خدا
تعالیٰ کا نام بلند ہو رہا ہے اور یہ وہاں کا معمول ہے کہ روزانہ کوئی نہ کوئی وفد یا سکول کے ٹیچر ز کے ساتھ
کوئی پارٹی یا کچھ لوگ مسجد دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔عیسائیوں نے یہ مشہور کر دیا ہے کہ عورت مسجد میں
داخل نہیں ہو سکتی۔چنانچہ جب ۷۶ء میں ، میں نے اس کا افتتاح کیا تو عورتوں میں یہ شوق پیدا ہوا کہ ہم
جا کر دیکھیں تو سہی کہ وہ کون سی عمارت ہے جس میں عورت نہیں داخل ہو سکتی۔جب وہ آتی تھیں تو
ہمارے مبلغ اور دوسرے احمدی جو وہاں موجود ہوتے تھے ان کو کہتے تھے کہ تمہیں کسی نے غلط بتایا ہے تم
اندر جاسکتی ہو۔وہ کہتیں کہ اچھا! ہم جا سکتی ہیں ؟ وہ کہتے کہ صرف یہ ہے کہ تم پتہ نہیں کہاں پھرتی رہی ہو
تمہارے جوتوں کو گند لگا ہوا ہو گا ان کو باہر اُتار دو اور اندر چلی جاؤ۔چنانچہ وہ بڑے شوق سے اور پیار
کے ساتھ اندر جاتیں اور دیکھتیں۔مسجد اپنے اندر ایک عجیب شان اور ایک رعب کی کیفیت پیدا کرنے
والا خاصہ رکھتی ہے اور جو بھی اندر جاتے ہیں خواہ غیر مسلم ہوں بے ساختہ ان کی زبان سے نکلتا ہے کہ
یہاں تو بڑی پرسکون فضا ہے۔یہاں تو ہم پر عجیب اثر ہوتا ہے۔وہاں نہ کوئی تصویر ہے نہ کوئی اور سجاوٹ
کی چیز۔ایک چیز ہے جو اُس کو سجا رہی ہے اور وہ ہے خدا تعالیٰ کی بزرگی اور قدوسیت اور وحدانیت کی
تعلیم کو عام کرنے کا عزم جو نمازی وہاں اپنے دل میں لے کر جاتے ہیں اور جو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور
دعائیں کرتے ہیں وہ مسجد کے اندر کوئی ایسی چیز پیدا کرتے ہیں کہ جب عیسائی اس ہوا میں سانس لیتا ہے
تو اس سے اثر قبول کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔یہ ہے اَنَّ الْمَسْجِدَ لِله کا مفہوم۔جو مساجد خدا کے لئے اور
اُس کی رضا کے حصول کے لئے بنائی جائیں وہ اسی قسم کی مساجد ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ صد سالہ جوبلی منصوبہ نے اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ توفیق پائی کہ لندن
میں Deliverance of Jesus from the Cross کے موضوع پر کانفرنس ہوئی۔ہم سوچ بھی نہیں
سورة الجن آیت ۱۹
سبیل الرشاد جلد دوم
380
سکتے تھے کہ اس کے وہ نتائج نکلیں گے جو نکلے۔ایک بات جس کی کوئی اتنی اہمیت نہیں ہے لیکن بہر حال
اسے پڑھ کر لطف آیا یہ ہے کہ ایک عیسائی اخبار نے لکھا کہ کانفرنس ہوگئی اور انگلستان پر جو کہ عیسائی ملک
تھا اسلام کی زبر دست یلغار ہو گئی اور چرچ یعنی کلیسیا خاموش بیٹھا ہے۔پتہ نہیں ان کو کیا ہو گیا ہے۔کیا
سوچ رہے ہو تم ؟ خاموش کیوں بیٹھے ہو تمہارے اوپر تو زبر دست حملہ ہو گیا ہے۔یہ احساس اس کا نفرنس
نے پیدا کیا ہے۔وہ لوگ خاموش بیٹھے تھے جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے دعوئی سے پندرہ
ہیں سال قبل یہ اعلان کر چکے تھے ( اور وہ اعلان ہماری لائبریری میں محفوظ ہیں ) انہوں نے اعلان کیا کہ
سارا ویسٹ افریقہ خداوند یسوع کی جھولی میں ہے اور اب یہ حال ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اور
جماعت احمدیہ کی کوششوں میں خدا نے جو برکت ڈالی اس کی وجہ سے مغربی افریقہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ
عیسائی مسلمان ہو چکے ہیں اور انہوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب خداوند
یسوع مسیح کا جھنڈا مکہ اور مدینہ پر لہرائے گا۔اور اب یہ حالت ہے کیتھولک فرقہ جو کہ عیسائیت میں اپنی
تعداد کے لحاظ سے، اثر ورسوخ کے لحاظ سے، مال کے لحاظ سے ، رُعب کے لحاظ سے اور تنظیم کے لحاظ سے
سب سے بڑا فرقہ ہے اس نے اپنے پادریوں کو بھی یہ ہدایت کی ہے کہ کسی احمدی سے بات نہیں کرنی اور
نہ ان سے کوئی کتاب لے کر پڑھنی ہے۔وہ جھنڈا تو کبھی وہاں نہیں لہرائے گا اور اس کے بعد جو بات میں
کہنے والا ہوں وہ صرف ایک خواہش کا اظہار ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ایسا کبھی نہیں ہونے
دے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اگر اس کے لئے جان دینے کی ضرورت پڑی تو اس جھنڈے کے لہرانے سے
پہلے آخری احمدی کا خون بہہ چکا ہو گا۔( تمام حاضرین نے بیک آواز انشاء اللہ تعالیٰ کہا اور پھر
نعرہ ہائے تکبیر اور اسلام زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ) لوگ مختلف باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن
وہ باتیں ہمارے دل سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار تو نہیں چھین سکتیں اور نہ ملکہ کی عظمت کو ہمارے دل
سے مٹاسکتی ہیں۔پاکستان تو بعد میں بنا ہے پہلے ہندوستان تھا جس میں ہمارے یہ علاقے بھی شامل تھے۔۱۸۶۰ء اور ۱۸۸۰ء کے درمیان انہوں نے اس قسم کے اعلان کئے کہ ہندوستان کے سارے مسلمان
عیسائی ہو چکے ہوں گے۔یہاں ایک علامہ تھے جو بعد میں پادری بن گئے عمادالدین ان کا نام تھا۔انہوں
نے ایک مضمون لکھا جو ایک عیسائی کا نفرنس میں پڑھا گیا۔میرا خیال ہے کہ اس کی بھی ایک کاپی یہاں
ہمارے پاس موجود ہے۔اس میں انہوں نے کہا کہ وہ وقت آنے والا ہے کہ اس کے بعد اگر کسی ہندوستانی
عیسائی کے دل میں کبھی یہ خواہش پیدا ہوئی کہ وہ مرنے سے پہلے کسی مسلمان کا منہ تو دیکھ لے تو اس کی یہ
خواہش پوری نہیں ہو گی لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو محمد صلی اللہ