اختتامی خطاب
سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2
381
سبیل الرشاد جلد دوم
علیہ وسلم کی اتباع کے طفیل خدا تعالیٰ سے جو دلائل عیسائیت کے خلاف اور حقانیت اسلام کے حق میں ملے
اس کا یہ نتیجہ ہے کہ ہم نے جو کانفرنس کی اس کا بہت اثر ہوا۔ہم ایک چھوٹی سی جماعت ہیں ، غریب سی
جماعت کوئی اقتدار نہ رکھنے والی جماعت لیکن قربانیاں کرنے والی جماعت ، جس کے دوسو کے قریب
فدائی اپنے خرچ پر پاکستان سے اس کا نفرنس میں چلے گئے۔غریب غریب لوگ ہمیں شکلیں دیکھتا تھا تو
حیران ہوتا تھا کہ انہوں نے پیسے کہاں سے اکٹھے کئے یہاں آنے کے لئے۔اُن کو تو کسی نے ایک دھیلہ
باہر سے نہیں مدد نہیں دی۔اپنے خرچ پر گئے۔اُن کے دلوں میں جوش تھا کہ عیسائیت کے مرکز سے خدائے
واحد و یگانہ کی بزرگی اور کبریائی کی آواز بلند ہو گی ہم بھی جا کر اس میں شامل ہوں۔جس وقت اس کا نفرنس کا چرچا ہوا تو دونمایاں اثر ہوئے۔ویسے تو بہت سے اثرات ہیں لیکن یہ
مضمون زیادہ لمبا بیان نہیں کیا جا سکتا۔ابھی اسے بیان کرتے ہوئے ہم انشاء اللہ آگے بھی چلیں گے۔بہر حال دو باتیں بہت نمایاں ہیں۔ایک یہ کہ وہ کپڑا جو غالباً چودہ فٹ تین انچ لمبا اور چارفٹ سات انچ
چوڑا ہے جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب سے اترنے کے بعد مرہم لگا کر رکھا گیا تھا اور اس پر مرہم
کے نشان اور حضرت مسیح کی شبیہ بھی ہے ( لوگ کہتے ہیں۔صحیح یا غلط یہ وہ جانیں ) اس کو کفن مسیح بھی کہتے
ہیں اور شراؤڈ آف ٹیورن بھی کہتے ہیں۔کیونکہ وہ ٹیورن کے گرجا میں ہے اس کے متعلق انہوں نے
یہ اعلان کیا کہ مئی کے مہینے میں اس کا سائنسی طریقوں سے ٹیسٹ ہوگا۔اب سائنس نے بڑی ترقی کر لی
ہے۔ایک کار بن ۱۴ کا ٹیسٹ ہے جو کپڑے کی عمر بتا سکتا ہے۔اگر وہ ٹیسٹ لیں تو وہ بتا دے گا کہ یہ دو
ہزار سال پہلے کا ہے یا صرف ۵۰۰ سال پہلے کا ہے۔ویسے ۵۰۰ کا نہیں ہے اس سے زیادہ عرصہ سے تو ان
کے پاس ہے۔تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ غالباً ایک ہزار یا بارہ صد سال سے اُن کے پاس ہے اور اس سے
پہلے بھی یہ محفوظ چلا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مئی میں وہ ٹیسٹ بھی ہوگا اور دوسرے اور بہت سے ٹیسٹ
ہوں گے۔پھر جب ہماری طرف سے یہ اعلان ہوا کہ ۲۔۳۔۴ جون کو جماعت احمدیہ کی طرف سے
کا نفرنس ہو گی تو چرچ نے اعلان کیا کہ ٹیورن شراؤڈ کے متعلق ، کفن مسیح کے متعلق جو سائنسی تحقیق ہونی
تھی وہ غیر معین عرصہ کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔اس بات کو میں اختتام تک پہنچا دوں اس کے بعد میں
کا نفرنس کے اثرات بھی بتاؤں گا۔میرے واپس آنے سے چند دن پہلے ایک احمدی نے امریکہ کے کسی
اخبار کا تراشہ مجھے بھیجا۔اس میں یہ لکھا تھا کہ چرچ نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب اکتو بر میں کسی وقت وہ
سائنسی تحقیق ہوگی۔انہوں نے بہت ترقی یافتہ آلات بنائے ہیں جو تصویر میں لیں گے۔امریکہ کا ہوائی
جہازوں کا محکمہ وہ آلات استعمال کرتا ہے اور وہ بڑے Sophisticated ہیں اور بڑے عجیب اور ان
سبیل الرشاد جلد دوم
382
کے خیال میں بڑے صحیح نتائج نکالتے ہیں اور گھنٹوں میں نتائج نکل آتے ہیں کیونکہ جو جنگ کے ساتھ تعلق
رکھنے والی بات ہے اگر کوئی شخص کہے کہ میں جو چیز امریکہ کی فوج کے ہاتھ میں رکھ رہا ہوں۔یہ تمیں سال
کے بعد نتیجہ بتائے گی تو قوم اُس کے منہ پر تھپڑ مارے گی کہ تمیں سال میں تو ہم پتہ نہیں دو جنگیں لڑ چکے ہوں
گے۔تیس سال پہلے کا نتیجہ ہم کیا کریں گے۔پس ایسے آلات ہیں جو منٹوں میں نہیں تو گھنٹوں میں نتیجہ نکال
دیتے ہیں اور اس کا پتہ لگ جاتا ہے۔انہوں نے بڑی Advanced لیبارٹریز بنا لی ہیں۔بہر حال
انہوں نے اعلان کیا کہ یہ سائنسی تحقیق اکتوبر میں ہوگی لیکن اس تحقیق میں کار بن ۱۴ کا ٹیسٹ نہیں ہوگا جس
سے کہ عمر کا پتہ لگتا ہے اور اس وجہ سے نہیں ہوگا کہ ابھی تو یہ ٹیکنیک (Technique) پوری طرح مکمل بھی
نہیں ہوئی۔جب مکمل ہو جائے گی تو پھر دیکھیں گے۔اس کے علاوہ جو تصاویر لینی ہیں اور دوسرے ٹیسٹ
ہیں وہ اکتوبر میں ہوں گے۔لیکن ان
کا نتیجہ آج سے تہیں سال کے بعد بتایا جائے گا۔جو آلات تم استعمال
کر رہے ہو ان سے تو نتیجہ گھنٹوں میں پتہ لگ جاتا ہے۔یہ تمیں سال تک اس کو راز میں رکھنے کا اعلان ہمیں
بتا تا ہے کہ اس میں کیا حکمت ہے۔جب وہاں پرو پیگنڈا ہوا تو یورپ کے عیسائیوں اور دنیا میں دوسرے عیسائیوں میں ایک
بے چینی پیدا ہوئی کہ یہ کیا ہو رہا ہے کہ یا تو ہم ان کے ملکوں پر یلغار کر کے ان کے ایمانوں پر بھی ڈاکہ مارا
کرتے تھے اور ان کی دنیوی دولتوں پر بھی ڈاکہ مارا کرتے تھے۔Colonial age میں جس وقت یہ
لوگ سارے افریقہ میں اور ہندوستان میں بھی حاکم بن گئے تھے تو یہ ساری دنیا کی دولت لوٹ کر اپنے اپنے ملکوں
میں لے گئے تھے اور یا یہ حال ہے کہ ایک مسلمان جماعت لندن میں آ کر ہمارے ایک عیسائی ملک میں آ کر،
ہماری ایمپائر (Empire) جو دنیا میں سب سے بڑی تھی اس کے دل میں اپنی کا نفرنس منعقد کر رہی ہے۔وہ
ایمپائر جس کے متعلق وہ یہ دعوی کرتے تھے کہ اس پر کبھی سورج غروب نہیں ہوتا۔اس کا سورج غروب ہو گیا اور اس
ایمپائر کے دل میں اس کے مرکز میں کچھ نئی کر نیں۔اسلام کی روشنی کی کرنیں نظر آنے لگ گئیں۔یہ کیا بات ہوگئی۔اس گھبراہٹ کو دیکھ کر عیسائیت کے مختلف فرقوں نے جو وہاں ایک کونسل آف برٹش چرچز Council of)
(British Churches بنائی ہوئی ہے۔ان کی طرف سے ۲۳ مئی کو ہماری کانفرنس سے قریباً دس دن پہلے ایک
پریس ریلیز جاری ہوئی اور اس کے نیچے ایک نوٹ تھا کہ اخبارات اس خبر کو کانفرنس کی ابتداء تک شائع نہ کریں
جب کا نفرنس شروع ہو تو اس وقت شائع کی جائے۔مجھے صحیح تاریخ یاد نہیں کہ انہوں نے مئی کا آخری دن
مقرر کیا ہوا تھا یا جون کا پہلا دن تھا۔کچھ اخباروں نے اسے شائع بھی کر دیا۔اس کی ایک کاپی انہوں نے
ہمارے لندن مشن کو بھی بھیجی۔مجھے دکھائی گئی تو میں نے کہا کہ میں بڑا خوش ہوں کہ انہوں نے ہمیں دعوت
383
سبیل الرشاد جلد دوم
دی ہے کہ اس مضمون پر ہمارے ساتھ dialogue کرلو، مذاکرہ کرلو۔اس دعوت نامہ کے اندر ہمیں یہ
عجیب بات نظر آئی کہ پہلے ایک خط تھا اور اس کے بعد پریس ریلیز تھی اور خط میں تھا کہ open
dialogue یعنی کھلی بات چیت ہوگی چھپی ہوئی نہیں ہوگی۔نیچے جو پریس ریلیز تھی اس میں لکھا ہوا تھا کہ
unpublicised ہوگی یعنی اسے شائع نہیں کیا جائے گا بلکہ چھپا کر رکھا جائے گا۔ایک ہی وقت میں وہ
open بھی ہوگی اور unpublicised بھی ہو گی۔اس کا مطلب ہمیں سمجھ نہیں آیا بہر حال میں نے کہا کہ
ہم اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔کانفرنس کے آخری دن ۴ جون کو میں نے ایڈریس پڑھا اس کے بعد مکرم
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے کونسل آف چرچز کا دعوت نامہ پڑھ کر سنایا اور پھر اس کا جواب خود
میں نے پڑھکر سنایا۔کچھ پوائنٹس تھے ان کا جواب دیا اور میں نے کہا بڑی اچھی بات ہے ہم تو ہر وقت تیار
ہیں اور صرف ” کونسل آف چرچر سے ہی نہیں بلکہ یہ مذاکرہ دنیا کے مختلف حصوں میں ہونا چاہئے۔ایشیا
میں بھی ہونا چاہئے ، انگلستان میں بھی ہونا چاہئے اور امریکہ اور دوسری جگہوں میں بھی ہونا چاہئے اور
صرف تمہارے مختلف چرچز کی تنظیم سے نہیں بلکہ کیتھولیسزم (Catholicism) سے بھی ہونا چاہئے۔جو کہ سب سے بڑی اور مضبوط جماعت ہے جس کا head روم میں پوپ ہے۔چنانچہ ان کو بھی میں نے
دعوت دی کہ آپ بھی مذاکرہ میں تبادلہ خیال میں شریک ہوں خواہ ان کے ساتھ مل کر یا علیحدہ جیسے آپ
چاہیں۔ہمیں تو خدا نے پیدا ہی اس کام کے لئے کیا ہے ہم کسی سے گھبراتے تو نہیں۔غرض ایک تو اس دن
اعلان ہو گیا اور پھر ان صاحب کو لکھ کر بھیجا گیا جو غالبا سیکرٹری یا صدر ہیں جن کے دستخط سے وہ دعوت
نامہ آیا تھا کہ امام جماعت نے اسے منظور کر لیا ہے۔اب آپ شرائط طے کریں لیکن انہوں نے کوئی
جواب نہیں دیا۔غالباً ۳ ۴ ہفتے کے بعد میں نے کہا کہ تم خاموش کیوں بیٹھے ہو ان کو یاد دہانی کراؤ۔پھر
ان کو reminder بھیجا گیا یاددہانی کرائی گئی۔اور اس کا جواب ایک اور پادری کی طرف سے آیا جو انہی کے
ساتھی تھے۔انہوں نے ان صاحب کا نام لیا جن کے دستخط سے پہلا خط آیا تھا اور لکھا کہ انہوں نے مجھے ہدایت
کی ہے کہ میں آپ کو یہ خط لکھوں کہ وہ کہتے ہیں کہ مجھے تو اسلام کے متعلق کچھ پتہ ہی نہیں ہے اس واسطے میں
آپ کے قبول دعوت نامہ کا کیا جواب دوں؟ اس لئے وہ عیسائیت کے ماہروں سے مشورہ کر کے جواب دیں
گے۔یہ نہیں لکھا کہ اس مشورہ پر وہ ایک مہینہ لگائیں گے یا ایک صدی لگائیں گے۔یہ وہ جانیں واللہ اعلم۔میں
نے وہاں سے ساری دنیا میں احمدیوں
کو یہ کہا کہ تم اپنے اپنے ملکوں میں ان کا دعوت نامہ اور میرا جواب وہاں
کے بشپس (Bishops) کو بھجواؤ اور ان سے کہو کہ اگر تم تیار ہو تو ہم تمہارے ساتھ بھی تبادلہ خیال کرنے کو تیار
ہیں۔اس وقت جس فرقے کی طاقت سب سے زیادہ ہے کیتھولیسزم ہے اگر باقی سب فرقوں کو ملا کر ایک فرقہ
384
سبیل الرشاد جلد دوم
سمجھا جائے تب بھی سب سے زیادہ طاقت کیتھولسزم کی ہے۔چنانچہ میں نے کہا کہ کیتھولک بشپس کوضرور
لکھو اور ساری دنیا میں کیتھولک بشپس کو لکھا گیا لیکن اکثر نے جواب ہی نہیں دیا۔صرف چند ایک نے
جواب دیا اور جنہوں نے جواب دیا انہوں نے یہ جواب دیا کہ ہم جماعت احمدیہ سے کوئی گفتگو کرنے کے
لئے تیار نہیں ہیں۔اس کا نفرنس کے جو نتائج ابھی تک نکلے ہیں وہ بڑے شاندار ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ صد سالہ
منصو بہ کو خدا تعالیٰ نے یہ بڑی برکت عطا کی ہے کہ اس کے ذریعہ سے یہ کانفرنس منعقد ہوئی اور غلبہ اسلام
میں ہماری حرکت جو آگے ہی آگے بڑھ رہی ہے اس میں اپنے اثرات کے لحاظ سے نمایاں حصہ اس
کا نفرنس کا ہے اور ہو گا۔ایک اور بڑا اچھا نتیجہ یہ نکلا کہ عیسائی محققین نے بھی تحقیق شروع کی تھی کہ حضرت
مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے بلکہ زندہ اُترے اور جو دس گم شدہ قبائل تھے Lost tribes of
Israel ان میں جا کر انہوں نے تبلیغ کی اور کشمیر گئے اور وہاں وفات پائی اور وہاں ان کی قبر ہے چنانچہ
اس کا نفرنس کے نتیجہ میں معلوم ہوا کہ بہت سے لوگوں نے تحقیق کی تھی لیکن ان
کی تحقیق کا نتیجہ کتابی شکل میں
شائع نہیں ہوا تھا۔مسو دے پڑے ہوئے تھے۔سویڈن کی ایک عورت نے لکھا کہ میرے باپ نے تو
ساری عمر تحقیق کر کے وہی نتیجہ نکالا تھا جس پر آپ اس وقت کا نفرنس کر رہے ہیں اس لئے مجھے بہت دلچسپی
ہے۔میرا باپ تو فوت ہو گیا ہے۔مسودہ میرے پاس پڑا ہوا ہے اس کی زندگی میں نہیں چھپ سکا اور نہ
میں چھاپ سکی ہوں۔آپ مجھے دعوت دیں کہ میں بھی آکر attend کروں۔چنانچہ وہ بھی آگئی اور اسی
طرح چھپے ہوئے اور بہت سے لوگوں کی طرف سے اطلاع آگئی کہ ہم نے بھی تحقیق کی ہے اور اسی نتیجے پر
پہنچے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے بلکہ زندہ اترے اور بعد میں لمبا عرصہ زندہ رہے اور
انہوں نے بنی اسرائیل کے گمشدہ دس قبائل میں تبلیغ کی۔بارہ میں سے دس قبائل یعنی اتنی فیصد لوگوں میں
انہوں نے تبلیغ کی اور ان کو عیسائی بنایا اور ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے اور اسلام کو قبول
کرنے کے لئے تیار کیا اور انہوں نے اسلام کو قبول کر لیا اور جنہوں نے قبول نہیں کیا ان کو میں نے دعوت
دی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ چند منٹ کے لئے آپ اسی انگریزی تقریر کا ایک حصہ سن لیں۔(چنانچہ حضور رحمۃ اللہ علیہ نے لندن کا نفرنس میں اپنی تقریر کا ایک حصہ تقریباً ۵ منٹ تک ٹیپ
ریکارڈر کے ذریعہ سنایا جس میں آپ نے احسن رنگ میں عیسائیوں کو خدائے واحد و یگانہ کی طرف اور
اسلام کی طرف بلایا تھا )
سبیل الرشاد جلد دوم
پھر فرمایا:
385
بڑی وضاحت کے ساتھ اس کا نفرنس میں حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق قرآن کریم نے جو
بیان کیا ہے اسے اور انجیل میں اس وقت بھی اور ان حالات میں بھی جو حقیقتیں پائی جاتی ہیں انہیں تاریخ
میں حضرت مسیح کے متعلق جو باتیں ہیں انہیں ، طب کی کتب میں حضرت مسیح علیہ السلام کے صلیب سے زندہ
اُترنے کے متعلق جو شہادتیں ہیں انہیں اور اس قسم کے دیگر تمام مضامین کو بیان کیا گیا۔مختلف مقررین اور
محققین نے جن میں احمدی بھی تھے اور وہ بھی تھے جو احمدی نہیں اور اسلام کی طرف منسوب ہونے والے
ہیں اور عیسائی بھی تھے اور والله اعلم شاید بعض ایسے بھی ہوں جو عیسائیت کو چھوڑ چکے ہوں۔ان سب
نے مقالے پڑھے اور ہر چیز کھول کر بیان کر دی۔میں نے چونکہ آخر میں بولنا تھا اس لئے میرے لئے
دقت یہ تھی کہ مجھ سے پہلے ہر موضوع پر بہت تفصیل کے ساتھ کوئی نہ کوئی بول چکا تھا۔اس لئے اور میں
خوش ہوں کہ اس لئے مجھے بہت دعائیں کرنے کی توفیق ملی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے مضمون میں شرمندہ
نہ کیا بلکہ ایک نہایت اچھا اور مؤثر مضمون تیار ہو گیا اور جیسا کہ آپ نے سنا جو چیز صرف میں ہی کر سکتا تھا
یعنی ان کو دعوت دینا اسلام کی طرف اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول کرنے کی طرف اور خدا تعالیٰ کی
وحدانیت کو تسلیم کر لینے کی طرف، وہ دعوت میں نے بڑے پیار کے ساتھ مگر زور دار الفاظ میں اُن تک
پہنچا دی اور جن علاقوں کی خبریں اس انگریز ایجنسی کے پاس پہنچیں جن کو ہم نے اطلاعات اکٹھی کرنے
کے لئے مقرر کیا تھا اس کے مطابق ۱۴ کروڑ انسانوں تک یہ آواز پہنچ گئی۔لیکن یہ تعداد کم ہے کیونکہ ہماری
اطلاع کے مطابق ان علاقوں کے علاوہ افریقہ کے عیسائی اخباروں نے اس کا نفرنس کے متعلق اور اس
عقیدہ کے متعلق ۴ ۴ صفحے کے ضمیمے لکھے اور ایک شخص کہنے لگے کہ مجھے میرے کسی واقف نے اطلاع دی
ہے کہ ساؤتھ امریکہ میں (جہاں ہمارا کوئی مشن بھی نہیں اور ہمیں براہ راست کوئی اطلاع بھی نہیں آئی )
ایک اخبار نے نصف صفحے سے زیادہ ان عقائد کے متعلق خبر دی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
تصویر بھی شائع کی۔اسی طرح ایران میں اور ایشیا کے بہت سے ملکوں میں چھپا۔جاپان میں ٹوکیو سے
انگریزی کا ایک بہت بڑا اخبار نکلتا ہے اس میں ایک لمبی خط و کتابت شائع ہوئی۔وہاں ہمارے مبلغ نے
اس میں مضمون لکھا پھر کسی نے اس کے خلاف اور کسی نے اس کی تائید میں لکھا لمبا چوڑ اقصہ چلا۔اخبار کچھ
عرصے کے بعد اسے بند کر دیتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ خود اخبار پر اتنا اثر تھا کہ انہوں نے ہمارے مبلغ
کو لکھا کہ اب ہم صرف ایک خط شائع کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد بند کر دیں گے اور ہم چاہتے کے آخری
خط جو شائع ہو وہ تمہارا ہو۔چنانچہ ہمارے مبلغ کو موقع مل گیا اور انہوں نے سارا مواد اکٹھا کر کے مجموعی
طور پر جو کچھ ہو چکا تھا اور جو چرچ کا رد عمل تھا اس کے بارہ میں خط لکھ دیا۔دعوت تو خود چرچ نے دی تھی
386
سبیل الرشاد جلد دوم
اور اب ان کا رد عمل بڑا عجیب ہے۔اگر ہم نے دعوت دی ہوتی تو تم کہتے کہ نہیں مانتے لیکن تم نے دعوت
دی اور ہم نے مان لی اور خوشی سے مانی اور ہم نے کہا کہ پیار اور محبت کی فضا میں تبادلہ خیال ہونا چاہئے
تا کہ دنیا پر حقیقت آشکار ہو اور جب ہم نے اسے مان لیا تو تم نے بہانے کرنے شروع کر دیئے۔لیکن میں
سمجھتا ہوں کہ یہ چلے گا نہیں کسی نہ کسی وقت عیسائی دنیا اپنے پادریوں کو مجبور کرے گی کہ وہ مذاکرہ
کریں۔انشاء اللہ ! غرض یہ ایک بہت بڑا کام ہے جس کے کرنے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا کی ہے اور
اگلی صدی کے استقبال کا جو منصوبہ ہے اس کے لئے تیار کیا ہے اور عیسائی دنیا کو پکڑ کر جھنجوڑا ہے۔سویڈن میں سٹاک ہام میں ایک پریس کا نفرنس میں مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا اس قبر کو کھود کر اس
کی تحقیق ہونی چاہئے ؟ میں نے کہا ہونی چاہئے۔کہنے لگے کہ ہوئی یا نہیں ؟ میں نے کہا نہیں ہوئی۔کہنے
لگے کہ ہم نے تو ایک مضمون شائع کر دیا ہے جس میں کسی کے حوالے سے یہ لکھ دیا ہے کہ اس کی تحقیق ہوئی
ہے۔میں نے کہا آپ نے غلط لکھ دیا ہے۔سویڈن کے ایک اور شہر مالمو میں بھی ہماری جماعت ہے۔میں سٹاک ہام سے گوٹن برگ آیا جہاں ہماری ( بیت ) ہے وہاں سے ڈنمارک جاتے ہوئے رستہ میں
مالمو آتا ہے۔وہاں میں دو تین گھنٹے کے لئے ٹھہرا تو اتفاقا وہاں وہی شخص مل گئے جن کا مضمون چھپا تھا۔وہ سویڈن کے مانے ہوئے محقق ہیں۔میں نے ان کو کہا کہ یہ کیا آپ نے غلط بات لکھ دی۔انہوں نے کہا
میں اس کا ذمہ دار نہیں مجھے ایک کشمیری نے بتایا تھا اور میں یونہی بے خیالی میں لکھ گیا کہ قبر کھودی گئی اور
اس کی تحقیق ہوئی۔پُرانے زمانے میں دستور تھا اور مسلمانوں کی بعض قبریں ایسی ہیں کہ اصل جگہ جہاں
دفنا یا جا تا تھا اس کے اوپر ایک کمرہ سا بنا کر اس کمرے کی چھت پر بالکل اسی قبر کی نقل بنا دیتے تھے تا کہ
اصل قبر محفوظ رہے۔مثلاً حضرت مسیح فوت ہوئے تو سارے یہودیوں نے جو ان کی تبلیغ سے عیسائی ہوئے
تھے کثرت سے وہاں آنا تھا اور ہر قسم کے آدمی ہوتے ہیں، کوئی مٹی اٹھاتا ہے کوئی کسی چیز کو چھیڑتا ہے۔اس لئے اس کی حفاظت کے لئے اس کے اوپر بالکل اسی کی شکل کی قبر بنائی ہوئی ہے اور اس کے سرہانے
دیار رکھنے کی جگہ پر صلیب بنی ہوئی ہے۔کسی مسلمان کے سرہانے تو کوئی صلیب نہیں بنا تا۔یہ بھی ایک دلیل
ہے اور بہت سی باتیں ہیں۔جو چیز میں آپ کو بتانے لگا ہوں وہ یہ ہے اس قبر کی تحقیق نہیں ہوئی لیکن ایک
سیکنڈ کے لئے بھی ہمارے دل میں کوئی گھبراہٹ پیدا نہیں ہوئی۔اس واسطے کہ یہ بتانے والا علام الغیوب
خدا ہے کہ یہاں حضرت
مسیح دفن ہیں۔دنیا جو چاہے کر لے لیکن ثابت یہی ہوگا کہ حضرت مسیح کا جسد عنصری
اسی جگہ دفن ہے۔اس کے علاوہ اور کچھ ثابت ہو ہی نہیں سکتا۔لیکن ہمارے اختیار میں تو نہیں کہ ہم وہاں جا
کر تحقیق کریں اس واسطے جب مجھ سے پوچھا گیا کہ ہونی چاہئیے ؟ تو میں نے کہا کہ ہونی چاہئے۔ہماری
387
سبیل الرشاد جلد دوم
کا نفرنس میں اس سلسلہ میں ایک ریزولیوشن (resolution) بھی پاس ہوا تھا۔جو کام کرنے والے ہیں وہ بڑے عظیم ہیں اور وہ بڑی محنت چاہتے ہیں ، بڑی قربانی چاہتے
ہیں ، آنے والی نسلوں کی بڑی تربیت چاہتے ہیں۔میرے ذہن میں اور بھی باتیں تھیں وہ پھر کسی وقت
بیان ہو جائیں گی۔اب اس وقت میں دعا پر اس کو ختم کروں گا۔جو چیز میں آپ
کو بتا نا چاہتا تھا جس کے
کچھ حصے میں نے بتائے ہیں وہ یہ ہے کہ انگریزی کا محاورہ ہے 'In the thick of it‘ پیشگوئیوں کے
مطابق جو جنگ نور کی ظلمات سے آخری جنگ قرار دی گئی تھی وہ گھمسان کی شکل اختیار کر گئی ہے اور اس
کے وسط میں اس وقت ہم اپنے آپ کو کھڑا پاتے ہیں۔پس یہ بے فکری کا اور بے پروائی کا زمانہ نہیں نہ
میرے لئے نہ آپ کے لئے نہ میرے بچوں کے لئے اور نہ آپ کے بچوں کے لئے۔ہمیں اُس وقت تک
چین سے نہیں بیٹھنا چاہئے جب تک کہ ہم ظلمات کی یلغار کو جیسا کہ پیشگوئی کی گئی ہے اور بشارت دی گئی
ہے اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے شکست نہ دے دیں اور اللہ جو نُورُ السَّمَوَاتِ وَالاَ رُضِ ہے اس کا نور
ساری دنیا میں پھیل جائے اور انسان کا دل اس سے منور ہو جائے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد
پورا ہو جائے کہ نوع انسانی کو امت واحدہ بنا دیا جائے اور جو امت واحدہ سے باہر رہنے والے ہوں ان
کی دنیا میں کوئی حیثیت باقی نہ رہے اور دنیا کی بڑی بھاری اکثریت سارے انسانوں کا ۹۵ فیصد یا ۹۸
فیصد یا ۹۹ فیصد یا ہزار میں سے ۹۹۹ مسلمان ہو چکے ہوں۔اس قسم کے حالات انشاء اللہ پیدا ہوں گے
لیکن یہ حالات جو ہمیں افق غلبہ اسلام پر روحانی آنکھ سے نظر آ رہے ہیں اس کے لئے ہمارے جسموں
اور ہماری روحوں نے قربانیاں دینی ہیں لیکن یہ قربانیاں محض مادی قربانیاں نہیں ہیں بلکہ ان میں بنیادی
حیثیت رکھنے والی قربانی یہ ہے کہ ہم اپنے وقتوں کو خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ اور متضرعانہ دعاؤں میں
خرچ کریں کہ خدا تعالیٰ نوع انسانی پر رحم فرمائے اور انسانیت جو آج گندی زیست کی دلدل میں نیچے ہی
نیچے دھنستی چلی جا رہی ہے ، میں کہتا ہوں کہ گردن تک ڈوب گئی ہے ، خدا تعالیٰ کے فرشتے اس کو منہ سے
پکڑیں اور اوپر نکال لیں اور خدا تعالیٰ کے غضب اور قہر سے انسان کو محفوظ کر لیا جائے۔اور وہ خدا تعالیٰ
کو پہچاننے لگیں اس کی recognition معرفت اور عرفان انہیں حاصل ہو۔اس قدر پیار کرنے والے
رب سے وہ دُور پڑے ہیں۔اتنی محرومی! اور اس محرومی کا انہیں احساس نہیں۔محسن اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ
پہچانتے نہیں اور اس کے احسان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اتنا احسان ہے اتنا احسان ہے کہ سمندروں کے پانی تو
ایک قطرہ ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان کے سمندر کے مقابلہ میں۔لیکن ان لوگوں کو کوئی احساس
ہی نہیں ، کوئی علم ہی نہیں ، کوئی توجہ ہی نہیں ، ساری دنیا کو اس طرف لے کر آنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن تلوار
388
سبیل الرشاد جلد دوم
کے زور سے یا سر پھوڑ کر یا ایٹم بم استعمال کر کے یا اس سے بھی زیادہ مہلک ہتھیار جو آج انسان ایجاد کر رہا ہے
اس کے ذریعہ سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ جو اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے اس سے دعائیں کر کے اور محمد صلی اللہ علیہ
وسلم جنہوں نے ہمارے لئے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ کا اُسوہ چھوڑا
ہے، اس اُسوہ پر عمل کرتے ہوئے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ نبی ہیں ، قیامت تک کے لئے۔آپ
کی قوت قدسیہ اور روحانی فیضان بنی نوع انسان کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آپ کے قدموں پر جمع ہوں
اور آپ کے فیوض سے حصہ لیں۔پس آپ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر بھی فضل کرے اور رحم کرے
اور اپنے پیار سے ہمیں نوازے اور ہماری غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں آئندہ کی غلطیوں سے بچائے
اور بنی نوع انسان کی خدمت کا جو فریضہ ہم پر عائد کیا گیا ہے ہمیں اسے مادی لحاظ سے بھی اور روحانی لحاظ
سے بھی پوری طرح اور کامل طور پر نباہنے کی توفیق عطا کرے اور ہمیں توفیق دے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے ٹھاٹھیں مارنے والے پیار کے سمندر میں سے ہم اپنے برتن بھریں اور اس پیاسی دنیا کے مُنہ کے ساتھ
جا کر لگائیں اور اس پیار کے نتیجہ میں ان کے دلوں کو خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے میں کامیاب
ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔اب آپ جائیں گے۔خدا تعالیٰ سفر و حضر میں آپ کا ناصر ہوا اور محافظ ہو اور آپ اس کی پناہ
میں رہیں اور آپ کو وہ ہر شر سے محفوظ رکھے اور ہر خیر میں آپ کو حصہ دار بنائے۔آپ کو دُنیا پر احسان
کرنے والا وجود بنائے ، دنیا کا خادم بنائے ، فسادات کو دور کرنے والا بنائے ،فساد سے بچنے والا بنائے
اور آپ دنیا پر یہ ثابت کریں کہ خدا تعالیٰ نے ہم پر جو ذمہ داری ڈالی تھی خدا نے پھر اپنے فضل سے یہ
تو فیق بھی دی کہ ہم نے اس کو نباہ لیا۔اور جب ہم اپنے فرائض پورے کر کے مریں تو خدا تعالیٰ ہم سے
غصے نہ ہو اور ناراض نہ ہو بلکہ ہم سے پیار کرنے والا ہو اور ہم اس کی رضا کی جنتوں میں جانے والے
ہوں۔اللهم آمین۔اس خطاب کے بعد حضور نے انصار اللہ کا عہد دہر وایا۔تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر حضور کے
ساتھ یہ عہد دُہرایا اور اس کے بعد اجتماعی دعا ہوئی جس کے ساتھ یہ با برکت اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔( غیر مطبوعہ )
سورة الشعراء آیت ۴