کراچی کے اجتماع سے خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
423
قرآنی علوم سیکھنے میں مہارت حاصل کرو
مجلس انصاراللہ کراچی سے خطاب
سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۳۱ اگست ۱۹۸۱ء کو مجلس انصار اللہ
کراچی سے جو خطاب فرمایا تھا، اس کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔حضور نے فرمایا : ناظم صاحب ضلع مجھے یہ بتائیں کہ انصار اللہ کہتے کسے ہیں؟ یعنی آپ کا
پروگرام کیا ہے؟ آپ کیا کرتے ہیں؟ اپنا تعارف کروائیں۔اس پر ناظم صاحب نے اپنی ششما ہی
رپورٹ پیش کی تو ( بیوت ) میں انصار کی حاضری کے ذکر پر حضور نے فرمایا۔مسجد میں آکر نماز با جماعت ادا کرنے کا مسئلہ
یہ جو ( بیت ) میں آ کر نماز باجماعت ادا کرنے کا مسئلہ ہے۔یہ مسئلہ اس طرح نہیں ہے کہ اگر
قریب ترین ( بیت ) ۲۰ میل دُور ہو تو پانچوں نمازیں وہاں جا کر پڑھا کرو۔بالکل یہ مسئلہ نہیں ہے۔پھر کیا
مسئلہ ہے۔یہ لاؤڈ سپیکر وغیرہ تو اب نئی چیز میں آگئی ہیں۔ساری دُنیا میں ایک ہی اذ ان سُنانے کی کوشش
بھی کی جاتی ہے۔اور کبھی ممکن بھی ہوسکتی ہے۔خانہ کعبہ کی اذان مغرب کی دی جائے اور دُنیا کے کسی خطہ
میں ایسی مسجد بھی ہو تو وہاں صبح کا وقت ہو۔چکر میں ہے نا گولائی میں۔بہت سی احادیث سے پتہ لگتا ہے
اور جو صحابہ کرام کا عمل تھا۔اس سے بھی پتہ لگتا ہے کہ مسجد کی وہ دُوری کہ جہاں نماز کے لئے جمع ہونا نماز
باجماعت کے لئے ضروری ہے وہ ہے کہ اُس مسجد کی اذان کی آواز وہاں تک پہنچ جائے۔جس کا مطلب یہ
ہے کہ کراچی میں جماعت احمد یہ بکھری ہوئی ہے۔۳۳ حلقے تو ہم نے انتظامی ضرورت کے لئے بنائے ہیں۔نماز با جماعت کے لئے تو ممکن ہے دو سو جگہوں کی ضرورت ہو۔۲۰۰ جگہ میں نے جان بوجھ کے کہا ہے۔۲۰۰
مساجد نہیں کہا یعنی جو ایک خاص گھر اللہ تعالیٰ کا بنایا جاتا ہے۔وَاَنَّ المَسَاجِدَ لِلهِ (الجن: 19)۔اور
وہاں نماز کے لئے مسلمان جمع ہوتے ہیں۔اس لئے کہ نماز با جماعت کے لئے اُس قسم کی مسجد کی ضرورت نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضَ مَسْجِدًا ساری کی ساری زمین اللہ تعالیٰ
نے میرے لئے میری امت کے لئے مسجد بنا دی۔تو اتنے فاصلے پر کہ جہاں سے آواز آ جاتی ہے وہاں کوئی

424
سبیل الرشاد جلد دوم
ایسی جگہ ہونی چاہئے۔جہاں دوست اکٹھے ہو جائیں ورنہ اگر آپ ایک حلقہ جس میں ایک ایسا احمدی
گھرانہ بھی ہے جو اُس حلقہ کی مسجد سے دو تین میل دور ہے اور آپ یہ امید رکھیں کہ خدا تعالیٰ کا حکم بجا
لاتے ہوئے اسے دو تین میل پانچ دفعہ آنا چاہئے۔یہ خیل غلط ہے۔اور خدا تعالیٰ نے جو سہولت اور نرمی
امت محمدیہ کے لئے پیدا کی یہ اُس کے خلاف ہے۔اس لئے اگر آپ نے نماز با جماعت اس معنی میں
کروانی ہے جس معنی میں کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ اکٹھے ہوا کرو۔تو نماز پڑھنے کے لئے جگہوں کے فاصلے
اتنے ہونے چاہئیں
کہ بغیر لاؤڈاسپیکر کے اذان کی آواز پہنچ جائے۔ہو سکتا ہے کہ بعض ایسے حالات ہوں
کہ آپ وہاں اذان نہ دے سکیں لیکن یہ تو ایک موٹا اندازہ ہے کہ یہاں سے اذان کی آواز پہنچ جائے گی
یا نہیں پہنچے گی۔اب آپ نے کہا ایک حلقہ ہے وہاں دو مساجد ہیں۔اُس کا دائرہ جو ہے اُس حلقے کا اس کے
ایک کنارے سے دوسرے کنارے کا فاصلہ ۳۔۴ میل کا ہے۔تو کوئی شخص ایسا بھی ہو گا جس کی آواز
آدھے میل یا میل تک پہنچ جائے لیکن عام طور پر انسان کی آواز اذان دیتے ہوئے اتنے فاصلے پر نہیں
پہنچتی۔اس میں زیادہ جذبہ کا سوال ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی زندگی میں جمعہ کے لئے بھی
ایک یہ شکل نظر آئی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک اور صحابی کی شراکت سے ایک باغ لیا تھا وہاں
کام کرتے تھے۔تو ایک جمعہ ان کے شریک آکے پڑھا کرتے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اور
دوسرا جمعہ خود حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آ کے پڑھتے تھے پتہ نہیں کتنا لمبا زمانہ تھا لیکن بہر حال یہ ایک
واقعہ ہوا۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ اعتراض کرنے کی بجائے کام کرنا چاہئے۔جب میں کہتا ہوں ” اعتراض
کرنے کی بجائے تو میرے دماغ میں اعتراض ہے کہ فلاں شخص مسجد میں آ کے نماز با جماعت ادا نہیں
کرتا۔اور اُس کا گھر اُس جگہ سے جہاں جماعت احمد یہ اُس حلقے میں نماز باجماعت ادا کر رہی ہے،
فاصلے پر ہے ایسا کہ اس کے لئے پانچوں وقت آنا تکلیف مَا لَا يُطَاق “ ہے اس کا جو ایک بُر انتیجہ نکلا۔وہ یہ کہ یہ عادت پڑ گئی۔جماعت میں یہ بڑی عادت ہے اور میں جماعت احمدیہ کی بات کرتا ہوں کیونکہ یہ
نسبتاً زیادہ پیار کے ساتھ خدا تعالیٰ کے لئے ایک جگہ جمع ہو کر اس کے حضور جھکنے کی کوشش کرتے ہیں کہ
مغرب وعشاء اور صبح کی نمازیں ہو جائیں اور ظہر و عصر کے متعلق کوئی خیال ہی نہیں۔حالانکہ اگر ایک
آبادی ظہر اور عصر کے وقت کسی اور جگہ اکٹھی ہوتی ہے اور صبح و شام کے وقت اُن کے گھروں کے قریب
جب وہ فارغ ہوتے ہیں کسی اور جگہ اکٹھی ہوتی ہے تو دونوں جگہوں پر ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ وہ نماز

سبیل الرشاد جلد دوم
با جماعت ادا کر سکیں۔پھر تعلیم القرآن کے ذکر پر فرمایا:
جو شخص صحیح معنی میں تفسیر صغیر پڑھ سکتا ہے وہ صحیح معنی میں درس بھی دے سکتا ہے۔مرکزی امتحانات
مرکزی امتحانات کے ذکر پر فرمایا:
425
جس نوجوان نے مقابلہ کا امتحان دینا ہو وہ مقابلے کی تیاری کیا کرتا ہے۔کیوں کرتا ہے؟ اس
لئے کرتا ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے اور کامیابی کے نتیجہ میں اُسے بہت سے انعامات ملیں۔تو اس سے
زیادہ انعامات جہاں ملنے کا سوال ہو وہاں کیوں نہیں وہ پڑھتا ؟
اصل تو ہمارے پاس ایک ہی کتاب ہے۔قرآن عظیم اور وہ کتب جو قرآن کریم کے معانی بیان
کرنے کے لئے لکھی جاتی ہیں یا وہ باتیں جو قرآن کریم کی طرف توجہ دلانے کے لئے کہی جاتی ہیں۔باقی
تو سارے کھلونے ہیں۔کسی نے بتایا کہ کسی کالج میں کوئی طالب علم مائیگریشن کے لئے گیا۔اب نہ وہاں کا
پرنسپل احمدی ، نہ طالب علم احمدی، اور بتانے والا بھی احمدی نہیں۔اس نے باہر سے چک میں دیکھا کہ
کوئی صاحب پرنسپل صاحب کی کرسی پر بیٹھے ہوئے اور لاتیں میز پر رکھی ہوئیں اور ایک چھوٹا سا جس طرح
ایک بچوں والی کوئی کتاب ہوتی ہے وہ اس کے ہاتھ میں ہے اور پڑھ رہا ہے۔اُس نے خیال کیا کہ
پرنسپل صاحب کہیں باہر گئے ہوئے ہیں اور اُن کا جو چپیڑ اسی ہے وہ عیش کر رہا ہے۔یہ ذہنی عیاشی کہ میں
پرنسپل کی کرسی پر بیٹھا ہوا اور ایک کتاب اپنے علم کے مطابق پڑھ رہا ہوں۔خیر اُس نے پوچھا۔میں
آ جاؤں اندر۔اُس صاحب نے کہا ہاں آ جاؤ اندر۔اندر گئے تو اس نے دیکھا کہ اُن کے ہاتھ میں ”علی
با با چالیس چور کتاب بچوں والی وہ تھی پکڑی ہوئی۔اور وہ پڑھ رہے ہیں۔تو اس کو یقین ہو گیا کہ یہ جو
میرا اندازہ تھا وہ درست نکلا۔اُس نے پوچھا کہ مجھے پرنسپل صاحب سے کام ہے۔آپ بتا سکیں گے کہ
مجھے کہاں مل سکتے ہیں۔اُس نے جلدی سے لاتیں نیچے کیں اور بیٹھ کے یوں کہنے لگا۔میں ہی پرنسپل ہوں۔تو جس کو پیار نہیں ہے اپنے پیشے اور اپنے مضمون کے ساتھ اور اپنی زندگی کے ساتھ ، وہ توجہ نہیں
کرے گا۔لیکن جو شخص ایسا ہو جسے پیار ہو اور ہر احمدی کے دل میں ایسا پیار ہونا چاہئے۔پیار ہوا اپنی زندگی
کے ساتھ۔اور یہ جانتا ہو کہ زندگی یہاں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اُس نے مرنے کے بعد آگے چلنا ہے۔اُسے
یہ کوشش کرنی پڑے گی کہ وہ نعماء جو مرنے کے بعد اُخروی زندگی کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہیں اور موعودہ

سبیل الرشاد جلد دوم
426
ہیں یعنی جن کا وعدہ قرآن کریم میں دیا گیا ہے۔اُن کے حصول کے لئے جو طریق بتائے گئے ہیں اور جو
شرائط رکھی گئی ہیں ، میں اُن کی طرف توجہ کروں۔جس شخص کو پتہ ہی نہیں ہو گا وہ کام کیسے کرے گا۔ہر عمل
کی بنیاد معرفت پر ہے۔یعنی اُس
کو پتہ ہونا چاہئے کہ کیوں کروں۔یہ علم ہے کیا ؟ ہر ملکی بنیاد معرفت پر
ہے۔اگر معرفت ، عرفان۔شناخت کا علم نہ ہو تو عمل ہو ہی نہیں سکتا۔جس شخص کو یہ پتہ نہیں کہ موٹر کیسے
چلاتے ہیں۔وہ موٹر نہیں چلا سکتا۔جس شخص کو یہ پتہ نہیں کہ ہوائی جہاز کیسے چلایا جاتا ہے۔وہ ہوائی جہاز
نہیں چلا سکتا۔جس شخص کو یہ علم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا کی کونسی راہیں کھولی ہیں وہ اُن را ہوں پر چل
ہی نہیں سکتا۔یہ ایک موٹی بات ہے۔تو کیوں نہیں توجہ کرتے۔کوئی مصروفیت نہیں اس قسم کی۔(اس موقع
پر حضور نے زعیم اعلیٰ صاحب سے استفسار فرمایا کہ جو مرکز کی طرف سے سہ ماہی امتحان لیا جاتا ہے اس
میں کتنے انصار نے حصہ لیا ) اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے حلقے ایسے ہیں جن میں دس پندرہ فیصد انصار
امتحان میں شامل ہوتے ہیں ورنہ ان کے انصار پچاس فیصد سے زائد نہ ہو جاتے اور آپ کے ذمہ کیا کام
ہے۔(اس پر زعیم اعلیٰ صاحب نے بتایا کہ تعلیم و تربیت کے علاوہ اصلاح و ارشاد کے کام ہیں تو حضور
نے فرمایا ) تربیت کے کام تو ابھی بہت رہتے ہیں۔انصار کا یہ تربیتی کام نہیں کہ وہ جو عمر کے لحاظ سے اُن کے Dependents ہیں اُن کی تربیت کا
خیال رکھیں ؟ اس رپورٹ میں غالباً یہ فقرہ نہیں آیا کہ کوئی احمدی اپنے بچوں سے تربیت کے معاملہ میں غافل نہ
رہے۔پھر حضور کے ارشاد پر زعیم اعلیٰ صاحب نے اصلاح و ارشاد کے کام کی رپورٹ پڑھی اور بتایا کہ اس
کام کی طرف توجہ ذرا گھٹ گئی ہے۔حضور نے دریافت فرمایا کہ یہ احساس انصار کو ہوا یا اُن کے
عہدیداروں کو ہوا۔عرض کیا گیا کہ یہ عہدیداروں کو ہوا۔حضور نے فرمایا۔اس کا مطلب ہے جن لوگوں کو
ہم دعوت دیتے ہیں وہ قبول نہیں کرتے اور کم آتے ہیں۔ویسے عزم اور ہمت کی کمی ہے۔فولڈروں کی اشاعت
ابھی دو ایک ہفتے ہوئے مجھے سوئٹزرلینڈ سے یہ اطلاع ملی کہ وہاں پہاڑوں پر جس طرح ہمارے
گوجر ہوتے ہیں وہاں رو مینش زبان بولنے والے خاندان رہتے ہیں جن کی تعداد کم و بیش ستر اسی ہزار
ہے۔اور تین زبانیں بولتے ہیں یعنی رو مینش ڈاسکیکٹ Dialect تین قسم کی وہاں بولی جاتی ہے۔تین
Dialects پچھلے سال جب میں نے فولڈر تقسیم کرنے کا منصوبہ دیا تو نسیم مہدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے
بڑی تیزی سے کام کرنے والے ہیں۔انہوں نے مجھے لکھا کہ رو مینش زبان بولنے پڑھنے والے تو بڑے

427
سبیل الرشاد جلد دوم
تھوڑے ہیں لیکن اگر کہیں تو اس زبان میں بھی فولڈر ہم شائع کر دیں۔میں نے کہا ضرور شائع کرو۔اُس
وقت تک اُن کو ابھی یہ نہیں معلوم ہوا تھا کہ تین Dialects ہیں۔اتفاقاً یہ ہوا کہ جس Dialect میں
انہوں نے فولڈر شائع کیا وہ سب سے زیادہ بولنے والی زبان کوئی تمیں چالیس ہزار کے درمیان کوئی
تعداد ہے۔وہ لوگ او پر پہاڑوں میں رہتے ہیں، زیادہ تر تو وہ بازاروں میں ملتے ہی نہیں بڑی مشکل
ہے۔وہاں جو پوسٹ آفس ہے اُس نے ایک بڑی ہی عجیب ( آپ کو عجیب اس واسطے لگے گی کہ یہاں
کوئی تخیل ہی نہیں اُس کا) ایک سہولت مہیا کی ہے اور وہ یہ کہ ٹکٹ لگائے بغیر یعنی ہر فولڈر پر علیحدہ علیحدہ
ٹکٹ لگانے کی ضرورت نہیں۔مثلاً ایک گاؤں کوئی x (ایکس ) لے لیا۔اُس کے سارے گھر پانچ سو ہیں
اُس علاقے میں ، رومینش زبان بولنے والے۔پانچ سو گھروں کی فہرست ہر پوسٹ آفس میں موجود
ہے۔تو پوسٹ آفس والے کہتے ہیں کہ ایک بنڈل بنا کے ہمیں دے دو۔اُس کا چارج بہت کم ہے ٹکٹ
کے مقابلہ میں اور ہم اپنے پوسٹ آفس کو بھیج دیں گے اور وہاں ڈاک کے ساتھ ہر گھر میں وہ فولڈر پہنچا
دے گا۔چنانچہ پہلی کوشش میں انہوں نے اس مشکل جگہ پہ جہاں آدمی کا پہنچنا بڑا وقت چاہتا تھا۔اس سے
فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹھ ہزار فولڈر اتنی آبادیوں میں جن کی ٹوٹل تعداد کم و بیش آٹھ ہزار بنتی تھی۔کچھ
او پر ہوں گے اس طرح وہ فولڈر پہنچا دیئے۔اور نیوز بلیٹن جو ہے وہ ریلیز کر دی۔اُس کے اوپر دو
اخباروں نے بڑا دلچسپ مضمون لکھا بڑے غصہ میں کہ یہ کیا ہو گیا ہے ہماری قوم کو ہم عیسائی ہیں (وہ
کیتھولک ہیں زیادہ ) اور اپنے مذہب سے بڑا پیار رکھتے ہیں لیکن ہم نے یہ خیال ہی نہیں کیا کہ جو پٹرول
لے کے ہم اپنی کاروں میں ڈالتے اور استعمال کرتے ہیں۔وہ پیسہ اب مسلمان ملکوں کو جا رہا ہے۔اور
مسلمان ملکوں نے اب یہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ یہ سارے ملکوں نے مل کے جماعت احمدیہ کو روپیہ دیا ہے
کہ وہ ہمارے علاقوں میں اسلام کی تبلیغ کریں۔یہ اچھی خاصی لمبی Commentary پر تنقید آ گئی ہے۔جرمن زبان میں یا شاید ایک دوسری زبان میں بھی ہے۔دو اخباروں نے لکھا ہے جرمن زبان میں بھی اور
اس کا ترجمہ بھی اردو میں۔تو بہت دلچسپ ہے نا۔لیکن آپ کے لئے عبرت بھی ہے۔اگر میں چھپیں
خاندان سوئٹزرلینڈ کے اس قسم کی تبلیغی مساعی کر سکتے ہیں۔آپ کیوں نہیں کر سکتے ؟ بہت شرم کی بات ہے۔ہے نا شرم کی بات۔اصل۔یہ ہے Personal Contact اور واقفیت پیدا کریں۔کوشش کریں تو بڑی واقفیت ہو
جاتی ہے۔یہ خیال غلط ہے کہ احمدی کے خلاف پاکستان میں تعصب بہت ہے۔میں تو جہاں اس قسم کا کوئی
اکٹھ ہو تو وہ آنکھیں دیکھا کرتا ہوں جو غضب ناک ہوں اور جن میں خون اُترا ہوا ہو، تیوریاں چڑھی

سبیل الرشاد جلد دوم
428
ہوئیں ہوں اور غصہ کے آثار ہوں چہرے پر۔مگر سارے مجمعے میں مجھے ایک بھی نہیں ملتا۔ابھی پولو کے لئے گئے ہوئے تھے۔بہت سارے لوگ تھے۔اچھے پڑھے لکھے بہت سارے
آدمی آئے ہوئے تھے وہاں۔لیکن ایک آنکھ میں بھی غصہ نہیں نظر آیا۔ایک دفعہ بچی کے پتے کا آپریشن راولپنڈی میں کوئی فوجی ہسپتال ہے وہاں ہوا۔تو وہاں میں
بچی کو پوچھنے گیا۔تو بہت سارے لوگ پھر رہے تھے۔میں نے بچی کا حال پوچھا۔اُس کی والدہ باتیں کر
رہی تھی۔میں باہر نکل آیا اپنے احمدی دوست بھی تھے۔تو سب کو دیکھا نظر ڈالی، جو پاس سے گزرتا تھا
سلام کرتا تھا۔مسکراتا تھا۔غصہ کوئی نہیں دکھاتا تھا۔۔یہ ٹھیک ہے کہ غصہ بہت ہے۔ایک خاص طبقہ ہے کوئی ! یا شاید اس سے بھی کم ہوگا۔ایک
چھوٹا سا نقطہ سارے پاکستان کے نقشے کے اوپر ہے وہ بڑا غصہ دکھاتے ہیں۔یہ بھی ٹھیک ہے کہ عارضی طور
پر پاکستانی شہریوں کا بھی اس میں حصہ شامل ہو جاتا ہے جنہیں غلط باتیں کر کے غصہ دلا دیا جاتا ہے۔لیکن
یہ بھی تو حقیقت ہے کہ سال میں گیارہ مہینے یہ لوگ جنہیں کبھی کبھی غصہ آتا ہے وہ بغیر غصے کے زندگی کے
دن گزار رہے ہوتے ہیں۔اور چاہتے ہیں کہ آپ اُن سے بات کریں۔ان کو بتائیں۔پس حقیقت کا کسی کو پتہ ہی نہیں مثلاً نبوت کا دعوی ہے۔مجھ سے سوال ہو گیا ۷۴ء میں کہ کیا
آپ (اُنہوں نے تو یہی کہا تھا ) مرزا غلام احمد صاحب کو نبی مانتے ہیں؟ میں نے کہا نہیں۔تو وہ بھی
پریشان اور ابو العطاء صاحب کہنے لگے کہ آپ نے تو ہمارے پاؤں کے نیچے سے زمین نکال دی۔پھر
میں خاموش ہو گیا کوئی ۲۵ - ۳۰ سیکنڈ کے لئے۔پھر میں نے کہا ہم اُمتی نبی مانتے ہیں۔اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نبی کی تعریف کی ہے۔اور امتی نبی کی بھی تعریف کی ہے اور اگر میں یہاں
پوچھوں کہ کس کو یہ دو مختلف تعریفیں جو نبی اور امتی نبی کی ہیں آتی ہیں تو کوئی ہاتھ کھڑا ہو گا (اس پر بعض
دوستوں نے ہاتھ کھڑے کئے۔آپ نے فرمایا ) نبی کی کیا تعریف ہے؟ ( جواب سننے پر فرمایا ) امتی نبی
کی ( پھر فرمایا ) ہاں کچھ قریب قریب پھر رہے ہیں۔اصل جواب نہیں ملا۔نبی اور امتی نبی کا فرق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ نبی اُسے کہتے ہیں جو مقام نبوت کے
حصول میں نبی متبوع کا کامل تابع ہے ہی نہیں۔ہونا ضروری نہیں اُس کا۔مثلاً بنی اسرائیل میں حضرت
موسیٰ علیہ السلام شریعت لے کے آئے اور اُن کے بعد نبی اسرائیل میں ایک ایک وقت میں سینکڑوں نبی
بھی ہو جاتے تھے۔ایک ایک گاؤں کا نبی لیکن اُن کو نبوت کا مقام اس لئے نہیں ملتا تھا کہ وہ حضرت موسیٰ

429
سبیل الرشاد جلد دوم
علیہ السلام کی شریعت کی پیروی کر رہے ہیں بلکہ وہ محض موہبت تھی۔وہ اس شریعت کی پیروی نہیں کر رہے
ہوتے تھے اور اُن کو نبوت مل رہی ہوتی تھی۔یعنی یہ ہی ایک Extreme کے اوپر مثال دینے لگا ہوں آپ
کو۔حضرت عیسی علیہ السلام بظاہر شریعت موسوی کے پیرو نبی تھے۔لیکن حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا تھا
کہ جو تیرے ایک منہ پہ ایک تھپڑ مارے تو اس کے منہ پر اس سے زیادہ زور سے تھپڑ مار دے۔اور
حضرت عیسی علیہ السلام نے کہا تھا کہ بالکل غصہ نہیں دکھانا یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کا یہ
بالکل واضح حکم منسوخ کرنے والے تھے۔اور پھر بھی نبوت پانے والے تھے۔پس امتی نبی اُسے کہتے ہیں کہ جو اپنے نبی متبوع کے فیض کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں کرتا۔یعنی
زمین آسمان کا فرق ہے۔ان دو تعریفوں میں اس واسطے کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایسا
کھڑا نہیں ہو سکتا جو اپنے اس دعوی میں سچا ہو کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع نہیں کی
پھر بھی خدا نے مجھے نبی بنا دیا۔ہو ہی نہیں سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔نبوت
تو بہت بڑا مقام ہے اسے علیحدہ چھوڑو۔کوئی چھوٹی سی چھوٹی روحانی خوبی کسی میں نہیں پیدا ہو سکتی جب
تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل حاصل نہ کی گئی ہو۔اور یہ زمین آسمان کا فرق ہے یعنی ایک وہ
ہے جسے اس مقام تک پہنچنے کے لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نبوت پر عمل کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔بیچ میں Consideration ہی نہیں ہے اور دوسرا وہ ہے جو ایک قدم بھی اگر ہٹا تا ہے تو چھوٹے سے چھوٹا
روحانی درجہ بھی اُسے نہیں مل سکتا۔اس واسطے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔یعنی
کوئی ایسا شخص جو آپ سے علیحدہ ہو کے آپ کے مقابلے میں کھڑا ہو کے کہے، مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کی ضرورت نہیں اور مجھے کوئی روحانی مقام مل گیا۔آہی نہیں سکتا۔ناممکنات میں سے ہے۔لیکن امتی
اگر ہو یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے والا ہو تو وہ صالح بھی ہوگا صرف اس لئے کہ اُس نے
اتباع کی۔وہ شہید بھی ہوگا صرف اس لئے کہ اُس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اپنے دائرہ
استعداد کے اندر رہ کر کی۔اور وہ صدیق بھی ہو گا صرف اس لئے کہ اُس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اتباع کی۔اور نبی بھی ہوسکتا ہے اگر وہ فنافی محمد کے بلند تر مقام تک پہنچ جائے۔یعنی اُسے سب سے بڑے
ارفع مقام کے حصول کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں فنا ہونا پڑے گا۔تو یہ ہمیں جب کہتے ہیں کہ یہ کافر ہیں تو اگر ہم نبی کے معنے ہی نبوت کو جاری سمجھیں تو ہم واقعی
کا فر ہیں یعنی ہم آپ کہتے ہیں کہ پھر ہم کافر ہیں۔لیکن ہم وہ نبوت جاری نہیں سمجھتے۔ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ جو شخص
محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا۔جس شخص نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم مقام کو پہچانا۔اور آپ کی رفعت کو

430
سبیل الرشاد جلد دوم
شناخت کیا۔اور اس یقین پر قائم ہوا کہ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ
خدا تعالیٰ کا پیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا۔اور اگر چلے گا تو وہ
خدا تعالیٰ سے سب کچھ ہی پالیتا ہے۔جتنی اُس کی جھولی ہو گی اتنی وہ بھر دی جائے گی۔اب اگر آپ ان کی
یہ غلط فہمی دور کر دیں کہ نبی اس معنی میں جس معنی میں وہ نبی مانتے ہیں اور ہم بھی نبی مانتے ہیں یعنی خالص نبی۔امتی کی صفت ساتھ ملائے بغیر تو وہ بات ان کی اور ہماری ٹھیک ہے۔لیکن اگر ہم وہ مانتے ہی نہیں اور ہم پہ خواہ
مخواہ ایک الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم امتی نبی نہیں مانتے بلکہ نبی مانتے ہیں تو یہ بالکل غلط ہے۔کیا کوئی اور نبی بھی آسکتا ہے
دوسرے ویسے نبوت موہتی ہے۔یعنی شکل یہ بنتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے کہ کسی کو موہبت نبوت اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک تیرے وجود میں اس کی کامل فنا نہ ہو۔اسی واسطے ایک سوال یہ بھی کیا گیا اور کیا جا سکتا ہے کہ کیا کوئی اور نبی بھی آسکتا ہے ؟ تو امت محمدیہ
میں ، جب ہم نے یہ تعریف کر دی تو صرف وہ امتی نبی آ سکتا ہے جس کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اُمّت کو دی ہو اُس کے علاوہ نہیں آ سکتا۔تو جب سوال کیا گیا تو میں نے یہ جواب دیا کہ ہمارے نزدیک
امت محمدیہ میں صرف وہ نبی ہو سکتا ہے جو آپ کی کامل اتباع کرنے والا ہوا ور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس
کے آنے کی خبر دی ہو۔اور ہمارے علم کے مطابق صرف ایک کی خبر دی ہے۔اگر آپ کے علم کے مطابق اور
ہوں تو مان لینا اُن کو۔لیکن بہر حال ہمیں تو ایک ہی کی خبر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی اہمیت
یعنی یہ یقینی بات ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کے چھوٹے سے چھوٹا روحانی درجہ بھی
نہیں حاصل کیا جاسکتا۔یہ ہمیں تب پتہ لگتا ہے جب ہم قرآن کریم کے مقام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقام کو سمجھنے لگ جائیں۔اب مثلاً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام یہ ہے کہ قرآن کریم کے علاوہ آپ کی زندگی کا کوئی پہلو قرآن کریم
کو چھوڑتے ہوئے یا قرآن کریم کے مخالف اور متضاد ہے ہی نہیں إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى جو
وحی ہوتی ہے میں صرف اس کی اتباع کرتا ہوں۔اور اس بات کو تفصیل سے کئی جگہ پر بیان کیا۔تو جو وحی
ہوئی اس کی اتباع کرنے والے کے متعلق ہی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ خُلق کیا تھے۔سوره آل عمران آیت ۳۲ سوره یونس آیت ۱۶

سبیل الرشاد جلد دوم
431
خُلُقُهُ الْقُرْآنَ یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے۔جو قرآن نے کہا آپ نے کر دکھایا۔اب اگر یہ جو باتیں میں نے
کی ہیں۔دماغ میں آجائیں تو خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے لئے آپ میں سے ہر ایک شخص کو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنا پڑے گا۔اور اس کے بغیر اور کوئی راستہ ہی نہیں ہے۔اور کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔ہر چیز ہمارے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے
اب یہ بات چھوڑ کے ایک نئی بات کرتا ہوں۔ہر چیز ہمارے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی۔وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ 0
خدا تعالیٰ نے اس عالمین میں، اس یونیورس میں جو کچھ بھی پیدا کیا انسان کے فائدہ کے لئے
پیدا کیا ہے اس لئے انسان کو اُس میں دلچسپی لینی چاہئے۔(اس موقع پر کچھ جانور اڑتے دکھائی دیئے تو
حضور نے احباب سے دریافت کرنے کے بعد فرمایا یہ تیر دو قسم کے ہیں۔ایک وہ ہے جن کے اوپر سفید
سفید داغ ہوتے ہیں کا لا تلیر۔دراصل تلیر اسی کو کہتے ہیں۔اس کو غلطی سے ہماری زبان میں تلیر ہی کہا جاتا
ہے۔یہ آپ نے ٹھیک ہی کہا لیکن یRed Breasted ہیں ان کے پورا سرخ نہیں گلابی آتا ہے اور یہ
دو دو ہزار کی ڈار میں بھی ملتا ہے۔ویسے اسے مارنا نہیں چاہئے کیونکہ ہمیں فائدہ پہنچا رہا ہے۔یہ ٹڈی کو
کا تا ہے۔جس وقت ٹڈی دل آتا ہے تو ہزار ہا اڑ رہے ہوتے ہیں اور یہ ۵۔۱۰ منٹ میں ۱۰۰۔۲۰۰ کو کاٹ
کاٹ کر نیچے پھینکتا چلا جاتا ہے۔یہ بھی خدا تعالیٰ کی شان ہے اُس نے تمہارے فائدہ کے لئے بنایا ہے۔آپ نے کس کالج میں تلیر کو پڑھایا تھا کہ ہمارے فائدہ کے لئے آسمانوں میں جا کر ٹڈیوں کو کا ٹا کرو۔تو یہ میں نے اس واسطے بات کی کہ اکثر لوگوں کو اپنے خادموں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ہر چیز میں
دلچسپی لیں فائدہ کے لئے نہیں دلچسپی لیں گے تو پھر خرابی ہوتی ہے ، ہلاکت پیدا ہو جاتی ہے اس کے نتیجہ
میں یعنی ہوائے نفس آ جاتی ہیں۔جب یہ واضح ہے کہ تمہارے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے تو سوچنا پڑے
گا کہ ہمارا حقیقی فائدہ کس چیز میں ہے۔کس استعمال میں ہے۔مثلاً پھر یہ نہیں ہوگا کہ بس شراب پی لی اُٹھ کے باسور
کھالیا۔بلکہ یہ سوچنا پڑے گا کہ کہیں شراب اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الْشَيْطَنِ (المائده :91)
تو نہیں۔شراب کی جہاں
ممانعت ہے وہاں یہ کہا گیا ہے۔رجس ایک گندی چیز ہے اور اس کا پینا عملِ
شیطن ہے۔تو میں اس واسطے کہہ رہا ہوں آپ کو بتا رہا ہوں کہ دُنیا میں ایسے لوگ بھی پیدا ہو گئے جنہوں
نے یہ فتویٰ دے دیا کہ چونکہ عرب بڑا گرم ملک ہے۔اس لئے وہاں شراب حرام ہو گئی ورنہ حرام نہیں
ہے۔تو خدا تعالیٰ نے غیر مشروط طور پر اعلان کیا۔رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ شیطانی کام ہے۔جو یہ
سورۃ الجاثیہ آیت ۱۴۔

سبیل الرشاد جلد دوم
432
کرے گا وہ شیطان کا چیلا ہو جائے گا۔رپورٹ کے اگلے حصے کے بارہ میں سن کر حضور نے دریافت فرمایا:
صف دوم کی تعریف کیا ہے۔زعیم اعلیٰ صاحب نے بتایا کہ جو انصار ۴۰ سے ۵۵ سال کی عمر کے
ہیں وہ انصار کی صف دوم کہلاتے ہیں۔سائیکل کا فائدہ
پھر فرمایا۔سائیکل چلانے سے انسان کو کیا فائدہ ہے۔اس پر زعیم اعلیٰ صاحب نے بتایا کہ یہ ایک
قسم کی ورزش ہے۔اور تمام بیماریوں سے بچاتی ہے مثلا دل کی بیماری وغیرہ سے۔پھر فرمایا۔تمام بیماریوں سے نہیں۔صحت کو ٹھیک کرتا ہے اور دل کے لئے سائیکل چلانا بہت اہم
ہے۔پھر دریافت فرمایا بنیادی طور پر دو قسمیں سائیکلوں کی کون سی ہیں۔سائیکلیں دونوں ہی دو پہیوں
والی ہیں۔ایک سائیکل ہے جو چلے بغیر کلو میٹر بتاتی جاتی ہے کہ آپ اتنا چل لئے۔وہ صرف ورزش کے
لئے ہے۔یعنی اپنے کمرے میں آپ اُس کے اوپر بیٹھ کے دو چار کلو میٹر سائیکل چلا لیتے ہیں۔ورزش کے
لئے بہت سارے مریضوں کے لئے بھی دے دیتے ہیں۔یہاں بھی بنتی ہے۔کراچی میں بھی بن رہی ہے
میرا خیال ہے کئی سال سے شروع ہے۔لیکن بہت لکھی ہے ابھی تک۔قیمتیں بھی نسبتا کم ہیں۔میں نے پچھلے
سال اپنی Exercise کے لئے جرمنی سے خریدی تھی میرے پاس پہلے بھی تھی وہ بہت پرانی ہو گئی تھی تو اُسی
دکان پر دوسری سائیکل بھی تھی۔دو ہزار ، اڑھائی ہزار میں اچھی سائیکل تھی۔اس لحاظ سے تو ہمارا ملک مہنگا
نہیں۔لیکن وہ بہت خوبصورت بنی ہوئی اور بہت اچھی اور پائیدار تھی۔ایک تو یہ ہے کہ مثلاً بوٹ ہے۔ایک بوٹ ہے یہاں کا بنا ہوا ہے اور میرے خیال میں بہت سارے باپ جو ہیں وہ میری تصدیق کریں
گے کہ پچاس ساٹھ روپے اس کی قیمت ہو گی یا شاید اس سے زیادہ اور سال میں تین چار دفعہ وہ ٹوٹ
جاتے ہیں۔نئے لیں اور بالکل چیتھڑے اڑ جاتے ہیں اُن کے۔اور ایک بوٹ ہے جس کو سات سال
استعمال کرنے کے بعد میں ویسے ہی تنگ آ گیا۔اس کو تو میں نے ایک اور صاحب کو دے دیا۔میں نے
کہا لینا ہے تو لے لو۔انہوں نے کہا ہاں دے دیں۔اُس میں بالکل کوئی فرق ہی نہیں پڑا تھا۔بہترین خدمت لیں
انسان کو خدا تعالیٰ نے خالی یہ نہیں کہا کہ ساری چیزیں اس عالمین کی میں نے تیری خدمت پہ لگا
دیں۔یہ بھی ساتھ ہی کہا اور وہ زیادہ بڑا نعام ہے کہ عالمین کی ہر شے سے بہترین خدمت لینے کی عقل

سبیل الرشاد جلد دوم
433
تیرے دماغ میں پیدا کر دی اور اُس طرف ہمارے ملکوں کے لوگوں کا دماغ ہی نہیں جاتا یعنی عجیب عجیب
چیزیں سوچتے رہتے ہیں مثلاً بالی بہت مشہور ہے بُوٹ بنانے کی کمپنی۔اور وہ ہر قسم کے بُوٹ بناتے ہیں۔اُن کی دکان پہ میں گیا تو انہوں نے کہا یہ گر گابی ہے۔اس کے اندر خاص نئی چیز ہم نے یہ ایجاد کی ہے کہ نم
جگہ میں آپ پھرتے رہیں اس کے اندر نمی نہیں جائے گی۔لیکن ہوا کی سرکولیشن Circulation اس کے
اندر رہے گی جو پسینہ آ جائے گا پاؤں کا وہ خشک ہو جائے گا۔بظاہر دو متضاد با تیں ہیں کہ ہوا جو ہے اس
کے لئے تو سانس لینے کا ایسا انتظام ہو اور ساتھ ہی وہ پانی کو بھی روک رہا ہو۔اُس کے لئے کوئی نہ کوئی
سوراخ انہوں نے کئے ہوئے ہیں، پھرتے رہو اندر بالکل نمی جائے گی ہی نہیں۔بوٹ اندر سے خشک
رہے گا۔یہاں تو برساتی نالے کی طرح بوٹ کے اندر پانی چلا جائے گا۔خوبانی اور بادام پر گلاب کا پھول
یہ جو عزم ہے کہ ہم نے زیادہ سے زیادہ خدمت لیتے چلے جانا ہے، ترقی کرنی ہے ، یہ تو مسلمان
کے لئے تھا۔یہاں بھی ہے۔جا کے پتہ لگتا ہے۔ابھی سپین میں کچھ آثار ہیں۔غرناطہ کا جو حمل ہے۔پہلے بھی
میں نے بتایا تھا پانی ایسی جگہ سے لے آئے کہ ابھی تک ان کو پتہ ہی نہیں کہ مسلمان انجینئر نے کیا طریقہ
اختیار کیا۔پھر وہاں بڑی کثرت سے بادام اور خوبانی کے درخت پر گلاب کے پھول کا پیوند کر دیا۔تو بڑے
بڑے درخت خوبانی کے اور بادام کا درخت تو بہت بڑا نہیں ہوتا۔دس بارہ فٹ تک جاتا ہے۔اُن کے اوپر
نہایت خوبصورت گلاب کا پھول لگا ہوا۔تو اب وہ فن وہاں کا انسان بھول ہی گیا۔جب مسلمانوں کو
عیسائیوں نے مارا۔گردنیں اڑائیں تو ساتھ بہت سارے جو فن تھے اُن کی گردنیں بھی اُڑا دیں۔الحمرا کے محل کی حیران کن باتیں
پہلے شاید میں نے یہاں بتایا تھا کہ ایک سوچو میں ستونوں کا ایک حصہ ہے الحمرا میں۔جس وقت
وہ بنایا گیا تو انجینئر کو حکم ہوا کہ یہاں زلزلے آتے ہیں تو ستون اس طرح بناؤ کہ زلزلے آنے کے نتیجہ
میں چھت نہ گرے۔تو انہوں نے بالکل سیدھے ستون نہیں رکھے۔ویسے نظر نہیں پہچانتی۔ہمارا گائیڈ کہنے
لگا۔ایک طرف کھڑے ہو کے دیکھیں تو سہی۔یہ ۴۰ ستون جو لمبی سائڈ کے اوپر نظر آ رہے ہیں۔وہ
سیدھے ہیں ہی نہیں۔کوئی پانچ سات انچ ادھر ہلا ہوا ہے اپنی جگہ سے یعنی اپنی سدھائی سے اور کوئی اُدھر
ہلا ہوا ہے۔یعنی گروپ اس طرح اکٹھے کر دیئے ہیں۔وہ کہنے لگا کہ یہ اس لئے ہے کہ مسلمان انجینئر نے
زلزلے کی لہروں کے جو رخ تھے۔لہر پیدا ہوتی ہے نا زمین کے اندر۔اُن کو سٹڈی (Study) کیا اور اُن کو

434
سبیل الرشاد جلد دوم
سٹڈی کرنے کے بعد اُن Pillars کو اس طرح رکھا کہ اگر زلزلے کی ایک لہر کا اینگل ایسا بن جائے کہ ایک
Pillar بوجھ کو سہارنے سے انکار کر دے تو چھت نہیں گرے گی۔دوساتھ کے Pillars اس کے بوجھ تو اُٹھانے
والے موجود ہیں۔عجیب چیز ہے وہ۔اور پھر یہ کہ یہاں آپ سارے لوگ سڑکوں پر تو جاتے ہیں نا۔کوئی سڑک تھوڑی سی خراب ہو
جائے تو مہینوں بعض دفعہ سالوں وہ آپ کو نظر آتی رہتی ہے۔گڑھے نظر آتے رہتے ہیں۔وہ جودُ کھ دینے
والی چیز سٹرک میں اِمَاطَةُ الأذى عَنِ الْطَرِيقِ ہونا چاہئے تھا فور ادُ کھ دُور ہونا چاہئے تھا وہ نظر آتی رہتی
ہے۔سپین کے مسلمان بادشاہ نے کہا کہ میں ایک دن بھی کسی Pillar کوٹوٹا ہوانہیں دیکھنا چاہتا۔بہت نازک
مزاج تھے نا۔خدا تعالیٰ کے نعماء سے بڑے فائدہ اُٹھانے والے اور آرام حاصل کرنے والے تھے۔انہوں نے
ایک عجیب کام کیا ہے۔میں تو حیران ہو گیا۔Pillar کے نیچے ایک تو ایک چوڑی سی تھڑی بناتے ہیں۔پھر اس
کے وسط میں سے Pillar اُٹھتے ہیں۔پھر اوپر جہاں وہ Arch آنی ہے وہاں بھی چوڑائی شروع ہو جاتی ہے۔جہاں او پر چوڑائی شروع ہوئی جہاں نیچے چوڑائی ختم ہوئی۔ان کے درمیان Pillar ہے۔پتھر کا گھڑا ہوا چھوٹا سا۔اور اوپر بھی اور نیچے بھی کسی Metal کی پلیٹ رکھی ہوئی ہے۔تو اگر کر یک آ جائے کسی Pillar میں یا گر جائے تو
بنے بنائے ستون پڑے ہوتے ہیں۔بس وہاں سے لا کے اس کو وہاں کھڑا کر دیں گے۔یعنی آدھے گھنٹے یا گھنٹے
کے اندر وہ مکمل ہو جائے گا۔یہاں تو فلش کے اندر خرابی ہو تو دو تین دن ہمارے امیر صاحب مستری کو ڈھونڈتے
رہتے ہیں نا۔عجیب اُن کے دماغ تھے۔وہاں ایک جگہ ہم کھڑے ہوئے اُن کے بادشاہ سلامت کے رہنے کا جو
حصہ تھا وہ شمالاً جنو با تھا۔جنوب کی طرف سورج زیادہ آتا ہے تو شمال والے حصہ میں کھڑ کی کوئی نہیں تھی۔ساری
دیوار Solid تھی۔پتہ نہیں اس میں مسالہ بھی کوئی خرچ ایسا کیا ہو گا۔کہنے لگا سارا دن اس کے اوپر جو دھوپ پڑتی
ہے اس کی گرمی سردیوں کے دنوں میں رات کو اس کمرے میں آتی ہے۔یہ کمرہ بادشاہ سلامت کا بیڈ روم تھا۔وہ
سردیوں کا اس طرح کا تھا اور گرمیوں میں جو شمال کی طرف ہے وہاں ٹھنڈی ہوا آتی تھی۔ایک کھڑ کی اس Bed
Room میں نظر آ رہی تھی۔خیر ہم دیکھ رہے تھے کہ عام کھڑ کی کی طرح ہے۔گائیڈ کہنے لگا یہ عام کھڑ کی نہیں
ہے۔آپ بیٹھ جائیں اس کے پاس تو آپ دیکھیں گے تو احساس میں کیا فرق پڑ گیا آپ کے۔تو میں تو
نہیں بیٹھا۔میں نے منصورہ بیگم سے کہا بیٹھیں یہاں۔وہ بیٹھیں اور میر محمود صاحب تھے اُن کو کہا۔جو بھی
بیٹھا۔انہوں نے کہا کہ یہ احساس ہی نہیں رہتا کہ ہم چھت کے نیچے ہیں بلکہ آسمان کے نیچے بیٹھنے کا
احساس ہوتا ہے اور بالکل کھلا ما حول محسوس ہوتا ہے۔اور اسی طرح اور چیزیں۔ہر چیز میں فائدہ والی چیز
بنانا کہ گھٹن نہ پیدا ہو۔گرمی میں ویسے گھٹن ہو جاتی ہے۔جہاں بیچاروں کے کمروں کے اندر ائیر کنڈیشنر

آج 10 میں سے 10 باقی