کراچی کے اجتماع سے خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

435
سبیل الرشاد جلد دوم
نہیں لگے ہوئے ، اُن کو مصیبت پڑی ہوئی ہوتی ہے۔تقSouth بدلتا تھا اپنا کمرہ گرمی سردی میں۔اور وہ
جو کھڑ کی ہے وہاں سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں۔اس طرف سورج زیادہ نہیں۔سایہ ہے، نسبتاً ٹھنڈی ہوا
ہے۔پھر کھڑ کی ایسی ہے کہ اگر آپ بیٹھ جائیں تو وہاں اتنی بڑی بڑی کرسیاں تو استعمال ہوتی ہوں گی۔لیکن وہاں بیٹھنے کے لئے قالین وغیرہ ہوتے تھے۔تو وہ اسی طرح معلوم ہوتا تھا کہ سر کے اوپر چھت ہے ہی
نہیں بلکہ آسمان ہے، اتنی وسعت نظر میں پیدا ہو جاتی تھی اور اس کے بیچ میں پرانی حویلیوں کی طرح حویلی
اور حویلی، الحمراء ہے۔اس کا فرش اونچا تھا۔کوئی چھ انچ ہو گا یا نو انچ۔اسی کمرے میں گائیڈ کہنے لگا یہاں
بیٹھ جائیں۔تو جو صحن کا نظارہ ہے وہ بدل جائے گا۔اس کے اندرفراخی اور گھٹن کا احساس کم کرنے والی کوئی
چیز بنا دی گئی ہے یعنی angle بدلنے سے سکون کا احساس آ جاتا ہے۔یہ اُن کو عقل دی تھی۔آپ سے میں
اس لئے باتیں کر رہا ہوں کہ آپ میرے نزدیک بڈھے نہیں ہوئے۔جوانوں کے جوان ہیں۔ہر وقت
سوچا کریں کہ کیا آپ اپنے رب سے، ان مسلمانوں کی نسبت جو قریباً نویں ہجری میں سپین میں تھے ان سے
کم پیار کرنے والے ہیں آپ کے دور میں تو مہدی آگئے۔آپ اُن پر ایمان لے آئے تو آپ کے دل
میں تو اُن سے زیادہ پیار ہونا چاہئے۔بہت ساری اور چیزیں شامل ہوگئیں ان کی زندگی میں۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ
اس موقع پر طوطے اڑتے ہوئے گزرے۔آپ نے اُن کے متعلق احباب سے پوچھا۔جواب
ملنے پر فرمایا اس واسطے ہر چیز میں دلچسپی لیا کریں۔اور یہ "كُل يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ - “ اگر یہ چیز نہ
ہوتی کہ پرندے کی پرواز ہر پرندے سے مختلف ہے۔ایک میل دور سے جانور اُڑ رہے ہوں۔طوطا اور
فاختہ تو میری آنکھ ایک سیکنڈ کے اندر پہچان جاتی ہے یہ کیا جانور ہے۔اور اللہ کی شان نظر آتی ہے۔اس
طرح نہیں کہ موٹرمیں ایک لاکھ نکلیں۔ایک قالب میں سے تو ایک ہی شکل اُن کی ، پھر رنگ اُن کو مختلف کر
کے MONOTONY کو توڑا گیا۔ورنہ تو آپ کے لئے یہ زندگی اجیرن ہو جاتی اگر ہر چیز ایک جیسی
ہوتی ایک ہی پھول ہوتا۔اس کا ایک ہی رنگ ہوتا۔ایک ہی زمانہ میں پتے گرتے ویسے ہی پتے نکل آتے۔کوئی تنوع نہ ہوتا۔اس واسطے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔کثرت شانِ دلیلِ
وحدت او کہ خدا تعالیٰ کی مخلوق میں جو کثرت اور تنوع ہمیں نظر آتا ہے۔وہ دلیل ہے اس بات کی کہ اللہ ایک
ہے۔یہ بڑا گہر افلسفہ ہے گھر جا کے سوچنا۔ہاں مَالَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلَّهِ وَفَّارًا وَ قَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا۔سوره الرحمن آیت ۳۰

سبیل الرشاد جلد دوم
436
میں بتا چکا ہوں کہ قرآن سے باہر کوئی چیز نہیں۔یہ بڑی عظیم کتاب ہے۔قرآن عظیم جس کو ہم کہتے ہیں
واقع میں عظیم ہے۔تو یہ کہتے ہیں آپ پڑھتے نہیں۔اب یا ان سے کشتی کر لیں یا میری تسلی کروا دیں۔قرآن پر غور کریں
قرآن کریم ایک تو روز پڑھنا چاہئے تفسیر صغیر سے ، سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جس کو ویسے
ترجمہ نہیں آ تا اگر وہ متن پڑھ رہا ہو تو پتہ نہیں لگے گا اگر وہ ایک رکوع دس منٹ میں پڑھے، تین منٹ
میں نہ پڑھے اور ترجمہ پر غور کرے یہ کیا ہے۔کیا باتیں اس میں لکھی ہیں۔تو نئی سے
نئی باتیں آپ کو ملنی
شروع ہو جائیں گی۔کوئی ایک آیت قرآنی ایسی نہیں جس کے معانی چودہ سو سال میں ختم ہو چکے ہوں،
قیامت تک نکلتے آئیں گے۔چھپے ہوئے بطون اس کے اندر اس طرح رکھے ہیں۔لیکن اُس کے لئے دُعا
اور پاکیزگی کی ضرورت ہے۔ایک آدمی پاکیزہ راہوں کو اپنی طرف سے کوشش کر کے معلوم کرے اور پھر
اُن پر چلنے کی کوشش کرے۔اور دوسرے دُعا کرے۔کیونکہ دُعا کے بغیر تو کچھ ملتا نہیں۔اُدْعُونِي
أَسْتَجِبْ لَكُمْ بڑا عجیب اعلان ہے۔یہ نہیں کہ دعا کرو۔دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کرلوں گا۔یہ
پورے معنے نہیں دے رہا۔کہا ہے مانگو مجھ سے میں تم کو دوں گا۔کیوں نہیں مانگتے آپ؟ اپنے لئے
مانگیں۔بچوں کے لئے مانگیں۔اس دنیا کے لئے مانگیں۔دُنیا تو ہلاکت کی طرف جا رہی ہے۔جانتی ہے۔۔اب جاننے لگ گئی ہے۔کہتے ہیں کچھ کر یں۔ایک صحافیہ کی آنسوؤں کی لڑی
۱۹۷۸ء سٹاک ہوم سویڈن کے دورے میں ایک پریس کانفرس میں میں نے قرآن کریم کی
تھوڑی سی باتیں بتا ئیں ایک گھنٹے میں تو قرآن نہیں ختم ہوتا۔۔وہ میرے سامنے جذباتی ہوتی گئی جب
با ہر نکلی تو میرے ایک ساتھی کو کہنے لگی، اور اس کی آنکھوں کے آنسوؤں کی دھار بہہ رہی تھی۔کہنے لگی
آپ اتنی دیر بعد کیوں آئے ہیں۔یہ بتاؤ مجھے ؟ مطلب یہ تھا کہ ہم گندگی میں دھنستے چلے گئے اور تم لوگوں
نے ہمارا خیال نہیں رکھا۔اور یہاں کہتے ہیں قرآن ہمیں کافی نہیں۔کہیں اور سے بھی ہمیں کچھ ڈھونڈ نا
چاہئے۔نیکی کی بات اور فلاح کی بات جس سے دین اور دنیا میں کامیابی ملتی ہے اور نور کی بات اور حسن
کی بات اور شفاء کی بات یہ تو قرآن کے علاوہ کہیں اور سے نہیں ملتی۔متوازن غذا
ربوہ سائیکل پر جانے کی بات ہوئی تو فرمایا مگر وہ اپنا فزیکل Physical Fitness کا ٹیسٹ

سبیل الرشاد جلد دوم
437
کروالیں۔یہاں سے کروالیں۔(صحت جسمانی کے ذکر پر فرمایا ) اصل میں جو صحت ہے اس کا تعلق
کھانے کے ساتھ ہے۔اور اچھا کھانا جو ہے اس کا تعلق میزان کے ساتھ ہے۔یعنی ایک Balance
قرآن کریم نے جو محاورہ چودہ سو سال پہلے بتایا تھا وہ اب انہوں نے عام کر دیا ہے یعنی Balanced
Food متوازن غذا۔متوازن غذا کا مطلب ہے کہ جن بہت سارے اجزاء سے مل کے کھانا بنتا ہے ان
میں ایک توازن پیدا ہونا چاہئے تا کہ جن بہت سے کیمیاوی اجزاء سے ہمارا جسم بنا ہے ان سارے اجزاء
کی Feeding ہوتی چلی جائے ورنہ وہ بنیا بیٹھا ہوتا تھا ہمیں نظر نہیں آتا لیکن بیٹھا ہوتا ہے۔بیٹھا اب
بھی اسی طرح ہوگا۔مثلاً مٹھائی بیچ رہا ہے۔ہر پانچ دس منٹ کے بعد ایک لڈواٹھا کے کھالیا۔اس کا پیٹ
آگے نکلا ہوا ہوتا ہے۔لیکن صحت کچھ نہیں۔تو یہ جو Balanced غذا ہے۔یہ آپ کے اعصاب کے لئے
مفید ہے۔آپ کے Muscles کے لئے مفید ہے۔آپ کی ہڈیوں کے لئے مفید ہے۔آپ کے بالوں
کے لئے مفید ہے۔آپ کے دانتوں کے لئے مفید ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ڈاکٹر ، جس کو علم
ہونا چاہئے تھا نیوٹریشن (Nutrition) کے متعلق ، اس کو پتہ کچھ نہیں۔ایک آدھ ہو گا کوئی لیکن جب
میں کہتا ہوں کہ پتہ کوئی نہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے ادارے یہاں نہیں ہیں کہ آٹھ کروڑ کی ساری
قوم کو بتانے والے ہوں کہ کیا کیا کھایا کرو۔امریکہ میں گند بھی بڑا کھاتے ہیں یہ صحیح ہے اُن کی مصیبت اور بڑھ گئی لیکن بہت سارے
رسالے جو مجموعی طور پر اُن کی آبادی سے ہر ہفتے تین چار گنا زیادہ تعداد میں چھپتے ہیں۔ان میں یہ
متوازن غذا کے متعلق بحث ہوتی ہے۔نئی Discoveries کا ذکر ہوتا ہے یہ بھی آنا چاہئے غذا میں ، یہ بھی
آنا چاہئے۔خالی ایک کھانا کافی نہیں۔کھانا ہضم ہونا چاہئے۔وہاں آپ کی ورزش آتی ہے یعنی اتنا
کھائیں کہ ہضم ہو جائے۔اتنا نہ کھائیں جو غنودگی پیدا کرے اور آپ سو جائیں اور آپ کو نماز بھی
چھوڑنی پڑے۔اور قرآن کریم کا وہ فتویٰ آپ کے اوپر لگ جائے کہ ”شکاری“ ہونے کی حالت میں
نماز نہ پڑھو۔یعنی مستی چڑھی ہوئی ہے ، معدہ بہت زیادہ بھر گیا اس کے نتیجہ میں (اس قسم کے نہیں ) چاق و
چو بند دماغ اور کھائیں۔میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ میرے جتنا کھائیں کیونکہ یہ آپ کے لئے اجتماعی طور پر
ممکن ہی نہیں۔میرے بہت سارے بھائی ہوں گے۔جو اتنا کھاتے ہوں گے یا اس سے بھی کم کھاتے
ہوں گے۔لیکن اصول یہ ہے کہ جتنا ہضم ہو جائے اتنا کھاؤ۔یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
جب بھوک ہو اُس وقت کھاؤ۔یہاں سے شروع کرتے ہیں۔بھوک کب ہوگی جب پہلا کھانا ہضم ہو گیا۔تبھی بھوک لگے گی نا۔تو اس میں بھی اس طرف اشارہ ہے کہ ہضم کی طرف بھی توجہ دو۔جب بھوک ہو تو کھاؤ۔

سبیل الرشاد جلد دوم
438
ابھی بھوک ہو تو چھوڑ دو۔زیادہ بوجھ نہ ڈالو۔خدا نے ایک سبق سکھا دیا ہے کہ میں نے اپنی تعلیم میں تم پر
بوجھ نہیں ڈالا۔تم کسی پر جو تمہارے ماتحت ہیں اُتنا بوجھ نہ ڈالو جوان کی طاقت سے باہر ہو۔نہ مزدور پر
ڈالو نہ معدے پر ڈالو۔وہ بھی تو آپ کا مزدور ہے۔ہر میدان میں ان قوموں نے بڑی ترقی کی مثلاً
جہاں مسلمان کو کرنی چاہئے تھی۔ایک زمانہ میں کی بھی تھی اب دوسروں نے اُن میدانوں پر قبضہ کر لیا۔اب ہم احمدیوں نے اُن سے یہ میدان چھینتے ہیں۔پتہ ہے؟ یہ تم انصار کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں
کے ذہن میں یہ بات ڈالو کہ جو ہماری دولت تھی ، متاع تھی اسلام کی وہ غیروں کے ہاتھ میں جا پڑی۔وہ
ہم نے ان سے چھینی ہے۔اب گوشت گوشت میں فرق ہے۔کراچی میں کھانے والا گوشت ہی نہیں ملتا۔تو
قرآن کریم میں مثلاً آ گیا لَحْمًا طَرِيًّا۔ایک یہ اصول کھانے کا۔دوسرے آ گیا مِمَّا يَشْتَهُونَ۔جس کو اشتہاء پیدا ہوا اسے کھانے کو ملنا چاہئے اور یہاں تو نفرت پیدا ہوتی ہے پھیپھڑے اور عجیب وغریب
ہڈیوں کی شکلیں ہوتی ہیں۔پاکستان میں دراصل گوشت کھایا ہی نہیں جاتا۔ہڈیوں کا جتنا سوپ بن سکتا تھا
اس کا سواں حصہ بنا کے سمجھتے ہیں ہم گوشت کا شور بہ کھا رہے ہیں۔شوربے میں ہڈی کا رس پورا نہیں آیا
ہوتا۔کیونکہ پکانے کا طریق درست نہیں ہے۔اور جب طاقت نہیں ہوگی تو وہ تو حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے ماننے والے تھے جنہوں نے کہا کہ خدایا خواہش تو بڑی ہے مگر جسم ساتھ نہیں دے رہا۔محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ایسے نہیں کہ خواہش تو ہے مگر جسم ساتھ نہیں دے رہا۔پہلے زمانہ میں وہ
جو بن گئے ویسا بننا ہے ہم نے۔اب میں بتاتا ہوں۔جسمانی طاقت کے لحاظ سے کیسے بنا ہے۔خدا کے
لئے انہوں نے اپنے جسموں کو مضبوط بنایا اور محنت برداشت کرنے کی طاقت پیدا کی۔مثلاً سب سے پہلے
دنیا کی دو میں سے ایک بہت بڑی طاقت کسری کی تھی جس نے مسلمانوں سے چھیڑ چھاڑ کی اُن سے لڑنا
پڑا۔لڑائی کی کیفیت کیا تھی ؟ اگر میں آپ میں سے کسی کو بات سمجھانے سے پہلے مثال دوں کہ خدام الاحمدیہ
میں سے کسی کو ایک چھ فٹ کی سوٹی دوں اور کہوں کہ اس کو اس طرح ہلاتا چلا جا۔آدھے گھنٹے کے بعد تھک
جائے گا۔بہت ہی بہادر ہوا تو ۴۵ منٹ کے بعد تھک جائے گا۔ہاتھ میں سوئی ہے یا تلوار ہے کوئی فرق
نہیں پڑتا کیونکہ جو جسم کے اوپر اس کا بوجھ پڑ رہا ہے وہ تو اس کی حرکت کے نتیجہ میں ہے نا۔اچھا اب یہ
میری بات ختم ہو گئی ہے۔اب میں وہاں سے شروع کرتا ہوں۔مسلمان فوجوں نے جن کی تعداد صرف ۱۸ ہزار تھی۔۴ ہزار گھوڑ سوار اور ۱۴ ہزار پیادہ ، انفنٹری
اور انہوں نے جو وہاں حضرت خالد بن ولید کی قیادت میں جنگیں لڑیں وہ ۴۔۵ جنگیں ہیں۔بعد میں بھی
یہی حال رہا کچھ تھوڑے سے فرق کے ساتھ لیکن میں انہی کو لیتا ہوں۔ان کے مقابلہ میں کسری کی فوج

439
سبیل الرشاد جلد دوم
تھی۔ہر لڑائی میں ایک تازہ دم ایرانی فوج آئی ہے اور مسلمان وہی ہیں۔کچھ شہید ہو گئے۔کم ہوئے ،
خدا نے بڑی حفاظت کی۔کچھ زخمی ہو گئے۔کم زخمی ہوئے خدا نے بڑی حفاظت کی۔مان لیتے ہیں۔لیکن
سارے کے سارے تھکے ہوئے۔ہر تیسرے دن کے بعد ایک تازہ دم فوج کے ساتھ مقابلہ اور مقابلہ یہ تھا
یہ جو میں نے چھوٹی سی مثال دی ہے آپ کو سمجھانے کے لئے کہ اٹھارہ ہزار کے مقابلہ میں کم و بیش اوسطاً
اسی ہزار کے قریب فوج۔آٹھ گھنٹے کی لڑائی فرض کر لیتے ہیں۔ایک دن کی لڑائی ہوتی تھی نا شام کوختم کر
دیتے تھے تو ہر دو گھنٹے کے بعد ایرانی فوج کا کمانڈر ان چیف اس فوج کو جو دو گھنٹے لڑ چکی ہے۔اس کو
واپس بلا لیتا تھا۔اور اُن کی لائنز میں سے بالکل تازہ دم فوج ہر دو گھنٹے کے بعد آگے آ جاتی تھی۔چار دفعہ
مسلمان فوج نے تازہ دم فوج سے صبح سے شام تک لڑائی کی اور ایرانی فوج نے دو دو گھنٹے تلوار میں چلائیں
اور مسلمانوں نے آٹھ گھنٹے تلوار چلائی۔یہ کمال ہو گیا۔جسمانی طاقت اور مہارت کا۔اب یہ حال ہے کہ
مسلمان کہتے ہیں جی ہم قرآن نہیں پڑھتے۔تو پھر مہارت کیسے پیدا ہو گی۔اور دعا ئیں نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ موقع پر آپ کو جواب کیسے سمجھائے گا۔مہارت کا یہ حال کہ پھر خالد بن ولید ہی چلے گئے قیصر کی
فوجوں کے مقابلہ میں تو دمشق کا انہوں نے محاصرہ کیا ہوا تھا۔عیسائی محاصرہ سے تنگ آ گئے تو اُن کے
جرنیل نے کہا ان کو ڈرانا چاہئے۔اور میں آپ کو بتاتا ہوں مسلمان ڈرا نہیں کرتے۔آپ یہ سبق یاد
رکھیں۔مسلمان کبھی ڈرا نہیں کرتا کیونکہ حکم یہ ہے فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِی اس زمانے میں بڑی
چوڑی چوڑی فصیلیں ہوا کرتی تھیں۔انہوں نے نوجوان عیسائی لڑکیوں اور پادری صاحبان کی فوج
ہتھیاروں سے لیس کر کے اور کئی ہزار کی تعداد میں رعب ڈالنے کے لئے فصیل پر کھڑا کر دیا۔خالد بن
ولید کو خدا نے بڑی فراست دی تھی۔بڑا اخلاص دیا تھا۔انہوں نے کہا اچھا یہ تم میرے ساتھ تماشا کر
رہے ہو۔انہوں نے اپنی فوج ذرا پیچھے ہٹائی اور تیر انداز یونٹ جو تھا اُن کو آگے بڑھایا۔اور اُن کو
ان ہونا حکم دیا۔اُن کو کہا میں تمہیں حکم دیتا ہوں کمانڈر ان چیف کی حیثیت میں کہ یہ فوج جو سامنے کھڑی
ہے۔ایک ہزار آدمیوں کی تیر چلا کے ان کی آنکھیں نکال دو۔اور گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے میں ایک ہزار آدمی کی
آنکھ اُن تیر اندازوں نے نکال دی۔اور اُس سے اُن کی شکست ہوگئی کیونکہ وہ وہاں سے نیچے اُتر کے
بھاگے ہیں۔اور وہ رعب ڈالنے کے لئے جمع ہوئے ہوئے تھے وہاں سے بھاگے ہیں سارا شہر Cross
کر کے اُس دروازے تک پہنچے۔سارے شہر میں یہ منادی کرتے ہوئے کہ لوگو! مسلمانوں نے ہماری
آنکھیں نکال دی ہیں اور یوں انہوں نے Surrender سرنڈر کر دیا۔یعنی جو منصوبہ بنایا گیا تھا۔رُعب
ڈالنے کے لئے وہ اُلٹا اُن کے اوپر پڑا۔لیکن ایک ہزار آدمی کی آنکھ نکالنا جو اوپر چڑھا ہوا میرا اندازہ

440
سبیل الرشاد جلد دوم
ہے میں نے تیراندازی کو بھی بہت Study کیا ہے۔وہ اسی یا سو گز سے تیر چلاتے تھے اور آنکھ کا نشانہ
کر لیتے تھے یہ کمال ہے کہ نہیں ؟ آپ یوں ہی میرے سامنے بیٹھے ہیں آپ بھی کمال حاصل کریں۔میں
آپ کو کہتا ہوں قرآن کریم کے علوم حاصل کریں۔( غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی