اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم)

سبیل الرشاد جلد دوم
455
سیدنا حضرت خلیفة انز
یلمسیح الثالث رحمہ اللہتعالیٰ کا انتقامی خطاب
فرموده کیم نبوت ۱۳۶۰ بهش یکم نومبر ۱۹۸۱ء بمقام بیت اقصیٰ ربوہ )
سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ یکم نبوت ۱۳۶۰ ہش یکم نومبر ۱۹۸۱ء کو
بیت اقصیٰ میں مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے جو اختتامی خطاب فرمایا تھا وہ ذیل میں درج
کیا جاتا ہے:
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کی ایک صفت الیتی ہے۔یعنی اپنی ذات میں زندہ اور ہر قسم کی زندگی اور حیات
بخشنے والا۔ایک قسم یہ ہے کہ انصار اللہ میں زندگی کے آثار بڑھاتا آ رہا ہے۔پچھلے سال انصار اللہ کی جو
مجالس اس اجتماع میں شامل ہوئیں ان کی تعداد ۷۵۵ اور جو نمائندگان آئے ان کی تعداد ۱۸۲اتھی۔سالِ رواں میں جو مجالس شامل ہوئیں ہیں ان کی تعداد ۸۴۲ یعنی ۷ ۸ زیادہ اور نمائندگان ۱۳۰۵ یعنی
۱۲۳ زیادہ۔یہ ۴۲ ۸ مجالس شامل ہوئی ہیں اور کل مجالس ۹۳۶ ہیں۔تو جو رہ گئی ہیں، ان کو اپنی فکر کرنی
چاہئے اور ہمیں ان کی بہت فکر کرنی چاہئے۔کل میں اس آج کی تقریر کے متعلق سوچ رہا تھا کہ کس مضمون پر میں کچھ کہوں تو ایک بہت وسیع
مضمون اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھایا۔اتنا وسیع کہ مجھے بڑی کوشش کر کے سمیٹنا پڑا۔اور بنیادی چار باتیں میں
نے اس مضمون میں سے اٹھائی ہیں اور وہ مضمون تھا تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ الله اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ
اپنی زندگی میں پیدا کرو۔یہ بہت بڑا مضمون ہے۔بنیادی طور پر خدا تعالیٰ کی صفات دو پہلو رکھتی ہیں۔ایک تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ فرمایا
کہ وہ السُّبُوحُ ہے۔عربی میں اس کا تلفظ دونوں طرح ہے ”س“ کی زبر کے ساتھ بھی اور پیش کے
ساتھ بھی۔اور الْقُدُّوسُ ہے۔لغت میں ہے کہ اَلسُّبُوحُ اور الْقُدُّوسُ ساری عربی زبان اس شکل میں
صرف دو لفظ اپنے اندر رکھتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے بار بار توجہ ہمیں دلائی کہ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ

سبیل الرشاد جلد دوم
456
وَ الْأَرْضِ اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے۔پاک اور منزہ ہے ہر
عیب سے۔اور مَا فِي السَّمَوتِ وَ الْاَرْضِ جو کچھ زمین و آسمان میں ہے سب اس کی پاکیزگی
کے ترانے گاتے ہیں۔دنیا میں اس وقت جو شکل مذاہب کی ہمارے سامنے آتی ہے صرف ایک مذہب اسلام ہے جس
نے اللہ تعالیٰ کی ذات کو کلی طور پر ہر عیب سے پاک اور منزہ قرار دیا ہے۔باقی جو مذاہب ہیں جب وہ
نازل ہوئے اس وقت تو تخیل یہی دیا گیا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے مگر ان کی عقلیں اس
مضمون کی گہرائی تک نہیں پہنچ سکیں اور بعد میں بہت کچھ بدعات اس مذہبی عقیدہ میں اصولی بنیادی عقیدہ
میں شامل ہو گئیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات میں بہت سے نقائص اس کے اندر پائے جاتے ہیں لیکن جو صحیح اور
حقیقی اسلام اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ہمیں دیا وہ ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ اللہ
تعالی کی ذات کلی طور پر ہر عیب اور نقص اور کمزوری اور ضعف سے پاک اور منزہ ہے۔بعض لوگ گزشتہ
تیرہ سو سال میں بھی اس حقیقت کو بھول بیٹھے۔یہ کہنا کہ نعوذ باللہ خدا تعالیٰ جھوٹ بول سکتا ہے یہ جہالت کا
اظہار تو ہے، حقیقت کا اظہار نہیں ہے۔حقیقت یہی ہے کہ خدا تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے۔اللہ تعالیٰ پاک
ہے اور پاکیزگی کو پسند کرتا ہے اور پاکیزگی کو قائم کرنے کے لئے اس نے قرآن کریم میں بہت سے
احکام ہمیں دیئے ہیں۔ان چاروں باتوں کے متعلق احکام کا جو تعلق ہے وہ میں آخر میں بیان کروں گا۔دوسری بنیادی بات اللہ تعالیٰ کی صفات کے متعلق قرآنی تعلیم میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام
صفات حسنہ سے متصف ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اور اس کو اپنی ذات اور صفات اور محامد میں من کل الوجوہ کمال حاصل ہے )
اور یہاں وہ پہلی بات بھی آپ نے فرمائی۔”اور رذائل سے بکلی منزہ ہے“
چونکہ وہ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور حکم اس نے دیا تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ اللَّهِ۔اس لئے
اللہ تعالیٰ نے اپنی تعلیم میں اور خلق کائنات میں ایسے سامان پیدا کئے کہ انسان اپنی تمام اور ہر قسم کی
قابلیتوں ، استعدادوں اور صلاحیتوں پر خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ چڑھا سکے۔تیسری بنیادی تعلیم خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق قرآن کریم میں یہ دی گئی کہ اللہ تعالیٰ
کی ذات میں تضاد نہیں پایا جاتا۔اور اس کا ذکر سورۃ الملک میں بھی ہے جہاں کہا گیا ہے کہ تمہیں کوئی
الحشر آیت ۲۵ براہین احمدیہ روحانی خزائن جلد اصفحه ۴۳۶ براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد اصفحه ۴۳۶

457
سبیل الرشاد جلد دوم
تفاوت اور فتور نظر نہیں آئے گا۔عربی زبان میں تَفَاوَتَ الشَّيْئَان کے معنی یہ کئے گئے ہیں اِخْتَلَفَا وَ
تَبَاعَدَا مَا بَيْنَهُمَا کہ آپس میں ان کا اختلاف ہو۔اسی کو ہم تضاد کہتے ہیں نا۔اور ان کے درمیان بعد
پایا جائے۔مفردات راغب نے کہا ہے اس کے معنی ہیں۔لَيْسَ فِيْهَا مَا يَخْرُجُ عَنْ مُقْتَضَى
الحِكْمَةِ کہ خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے جو کائنات پر ظاہر ہوئے اور جس سے ہر چیز پیدا ہوئی اس
نے ساری کائنات کو اس طرح باندھ دیا کہ کسی پہلو سے بھی جو حکمت کا تقاضا تھا، جو خدا تعالیٰ چاہتا تھا اس
سے ادھر اُدھر نہیں ہوئی کوئی چیز۔یہ ایک مکمل LOGICAL WHOLE ہے۔اتنی بڑی کائنات اتنی
چیزیں ہیں اس میں اتنی اشیاء ہیں ، اتنے فرد ہیں کہ ہمارے تصور سے بھی بالا ہیں۔یعنی ہم اس کو سوچ بھی
نہیں سکتے اس وسعت کو وسعت تعداد کو۔اور ہر چیز ایک دوسرے سے بندھی ہوئی ہے۔مثلاً ایک جہت
جس میں وہ بندھی ہوئی ہے یہ ہے کہ ہر چیز خدا تعالیٰ کی پاکیزگی کو بیان کر رہی ہے اور ہر چیز اس کے محامد
کو بیان کر رہی ہے۔اور دوسرے اس جہت سے کہ اس کائنات کی ساری چیزیں مل کے اس میں ، کوئی ان
میں کوئی تفاوت اور تقضاد نہیں ، انسان کی خدمت پر لگی ہوئی ہیں۔کوئی ایک چیز ایسی نہیں سارے عالمین
میں ، اس یونیورس UNIVERSE میں ، اس کائنات میں کہ جو انسانی خدمت کرنے سے انکار
کرے۔ہر لحاظ سے تضا د سے پاک اور اختلال اور وھن ، کمزوری سے پاک۔یعنی نہ اس میں کوئی فساد
ہے اور نہ کوئی کمزوری۔یہ جو تضاد نہیں بلکہ ہر چیز ایک دوسرے کی جو حکمت ہے پیدائش کی، اس کے ساتھ تعاون کرنے
والی ہے، اس سے نکلی آگے ایک اور چیز نکلی کہ اس ساری کائنات میں ” میزان “ اور ” توازن پایا جاتا
ہے۔یہ بڑا عجیب اصول ہے قرآن کریم میں وَضَعَ الْمِیزَانَ یعنی ساری کائنات میں تضاد نہیں، میزان
ہے اور جو ریسرچ اب ہو رہی ہے نئی سے نئی وہ اس حقیقت کا ملہ کو جو قرآن کریم نے بیان کی ہے اسے سچا
ثابت کر رہی ہے۔توازن کا مطلب یہ ہے کہ اس کائنات میں عالمین میں کامل نسبتیں قائم ہیں۔مثلاً متوازن غذا
ہم کہتے ہیں۔بڑا چھوٹا سا ایک پہلو میزان کا۔متوازن غذا وہ ہے جو ایک فرد زید کی غذائی ضروریات میں
BALANCE پیدا کرتا ہے کہ اتنی پروٹین (PROTEIN) اتنے CARBOHYDRATESاتنی
MINERALS اس قسم کی جتنی چیزیں ہیں ان کو۔پھر اب تو یہ اس حد تک آگے ریسرچ میں چلے گئے
ہیں کہ جو پروٹین ہیں ان کے منبعے مختلف ہیں۔گائے کا گوشت ہے ، بکری اور بھیڑ کا گوشت ہے، مچھلی کا
سورة الرحمن آیت ۸

458
سبیل الرشاد جلد دوم
گوشت ہے، مرغی اور پرندوں کا گوشت ہے اور دودھ میں پروٹین (PROTEIN) ہیں۔اس سے پھر
آگے پنیر وغیرہ ملتا ہے۔ایک چکر میں نے ایک رسالے میں بنا ہوا دیکھا جس نے پروٹین کو اتنا حصہ دے
کے چکر کا اور پھر آگے اس میں تقسیم کی ہوئی تھی کہ اصل BALANCE تب قائم ہوتا ہے کہ جب اس
طرح ہم اپنی پروٹین میں پروٹین کے اندر بھی ایک بیلنس BALANCE قائم کریں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ جو شخص گوشت ہی کھاتا رہے گا اس کے اخلاق کے اوپر اثر پڑے
گا۔ان کی اس ریسرچ نے ثابت کیا جو شخص گوشت ہی کھاتا رہے گا اس کے اخلاق پر اثر پڑے گا۔اور یہ
ہمارے ہاں ہے کہ جو مثلاً گائے اور بھینسے کا گوشت کھاتے رہتے ہیں ہمیشہ ان کے اخلاق کے اوپر
ایک خاص قسم کا اثر پڑتا ہے۔تو یہ میزان جو ہے تضاد نہیں ، تو ہم ایک منفی بات کہہ رہے تھے نا۔لیکن مثبت چیز یہ ہے کہ اس
عالمین میں میزان ہے۔تو ازن ایک قائم کیا گیا ہے۔ہر چیز دوسرے کی مدد کر رہی ہے اس کی مد اور
معاون ہے یعنی حصول مقصد کے لئے ممد اور معاون ہے۔کائنات کی پیدائش کی غرض انسان کی خدمت
کرنا تھا نا تو ہر چیز دوسرے کی مد اور معاون ہے انسان کی خدمت کرنے میں۔ہر چیز دوسرے کو سہارا
دیتی ہے یہ بھی میزان کے اندر ہے۔اب اتنے ستارے ہیں اور قرآن کریم نے کہا ہے وہ اپنے رستوں
کے اوپر چل رہے ہیں۔ایک میزان قائم کر دی کہ اتنا فاصلہ رکھو تب زمین اپنا مقصد پورا کر سکتی ہے کہ
انسان اس پر زندہ رہے۔انہوں نے ریسرچ کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر یہ راستہ یہ جو فاصلہ ہے سورج
اور زمین کا اگر اس میں فرق پڑ جائے، زیادہ قریب ہو جائے تو زمین جل جائے یعنی زندگی یہاں نہ رہ
سکے۔زیادہ دور ہو جائے تو اتنی سردی ہو کہ زندگی نہ رہ سکے۔تو ایک خاص نظام کے ساتھ تو ازن جو ہے
وہ قائم کیا گیا ہے، نسبت قائم کی گئی ہے اور اس کو قائم رکھا ہوا ہے خدا تعالیٰ نے۔عظیم ہستی ہے ہمارا خدا
ہمارا رب کریم۔یہ جو میزان ہے (میں نے کہا نا تضاد نہیں، میزان ہے ) اس میزان میں ایک تصور ہے زوجین
کا۔یہ اسی کا ایک حصہ ہے آگے۔زوجین کا مطلب یہ ہے کہ اس عالم میں وہ ایک دوسرے پر اثر انداز
ہونے والی ہیں۔ایک مؤثر ہے۔اثر پیدا کرتی ہے اور ایک چیز اثر قبول کرنے والی ہے۔ایک اور رنگ
میں وہ مؤثر بن جاتی ہے لیکن بہر حال زوجین ہیں، اثر ڈالنے والی اور اثر قبول کرنے والی۔ہر چیز
دوسرے کے اوپر اثر ڈال رہی ہے، اثر قبول کر رہی ہے۔یعنی مؤثر بھی ہے اور متاثر ہو نیوالی بھی ہے لیکن
ایک نسبت ہے کلّی طور پر۔خدا تعالیٰ کی ذات ہر چیز پر اثر ڈالنے والی ہو اور کوئی مخلوق میں سے ایسی چیز

459
سبیل الرشاد جلد دوم
نہیں جو خدا تعالیٰ پر اثر ڈالنے والی ہے۔اس واسطے جہاں میزان کے ساتھ یہ زوجین کا ذکر ہے اس کے
عملی پہلو کو تو میں لوں گا انشاء اللہ بعد میں لیکن بڑا لطف آتا ہے جب ہم یہ پڑھتے ہیں کہ وَمِنْ كُلِّ
شَيْ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ
ہر چیز میں زوجین رکھ دیا مؤثر اور متاثر ہونے والی لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ تا کہ تم اس سے
فلسفیانہ طور پر نصیحت حاصل کرو۔اور پھر نتیجہ بڑا عجیب نکالا فَفِرُّوا اِلَی اللہ ایک ہستی ہے جو
اثر انداز ہوتی ہے اور تم اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔تمہاری خصلت ،تمہاری فطرت یہ ہے کہ اس سے
اثر قبول کرو۔فَفِرُّوا إِلَى اللهِ جب تک یہ فَفِرُّوا إِلَى الله کی حقیقت انسانی زندگی میں قائم نہ
ہو وہ اپنے مقصد حیات کہ خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق پیدا کرے یہ ہو نہیں سکتا۔اور چوتھی بنیادی چیز خدا تعالیٰ کی صفات میں یہ ہے کہ ہر چیز اور انسان ، وہ صرف خدا تعالیٰ سے
اپنی ضرورتیں طلب کرتا ہے۔اس کے معنی یہ نہیں کہ کوئی بیوقوف دوسروں سے طلب نہیں کرتا فطرت انسانی
میں ہے خدا سے طلب کرنا اور حقیقت کا ئنات یہ ہے کہ صرف خدا دینے والا ہے۔یعنی مانگ لینا، کشکول
آگے بڑھا دینا چونکہ انسان پر جبر نہیں ہے وہ کر لیتا ہے۔کسی کا اس کشکول میں ڈال دینا یہ بھی جبر نہیں
ہے، ڈال دیتا ہے۔لیکن جو نتیجہ لینے کے بعد انسانی زندگی میں نکلنا چاہئے وہ نہیں نکلتا جب تک دینے والا
اللہ تعالیٰ نہ ہو اور لینے والا انسان نہ ہو۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی صفات جو ہیں ان میں سے ان کی بنیادی باتیں جو ہمیں قرآن کریم سے معلوم
ہوئیں، ان میں سے میں نے چار اٹھا ئیں۔اب ہم اپنی زندگی جماعت احمدیہ کی زندگی جو بٹی ہوئی ہے
جماعت احمدیہ کی تنظیم اور ذیلی تنظیموں میں۔انصار اللہ ہے، لجنہ ہے ، خدام الاحمدیہ ہے۔پھر خدام الاحمدیہ
کے ساتھ اطفال لگے ہوئے ہیں۔لجنہ کے ساتھ ناصرات لگی ہوئی ہیں۔ہماری زندگی پر یہ چاروں بنیادی
حقیقتیں اثر انداز ہوتی ہیں اور اگر ہم اس حقیقت کو بھول جائیں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔پہلی بات یہ تھی کہ ہر عیب سے پاک ہے خدا تعالیٰ اور اس پاکیزگی کے ترانے ساری کائنات گا
رہی ہے۔انسانوں میں سے بعض بیوقوف زبان سے نہیں گاتے۔بعض صاحب عرفان خدا تعالیٰ کی تسبیح
کرتے رہتے ہیں۔اس کی قدوسیت کے ترانے گاتے رہتے ہیں۔لیکن وہ جن کی زبان پر خدا کی
پاکیزگی کا ذکر نہیں آتا ان کے جسم کے ذرے ذرے میں سے خدا تعالیٰ کی پاکیزگی کے ترانے باہر نکل
رہے ہیں۔مثلاً دل کی حرکت ہے۔اب
کوئی دہر یہ خدا کو گالیاں دینے والا جو ہے وہ اپنے دل کی حرکت پر کوئی
سورۃ الذریت آیت ۵۰

سبیل الرشاد جلد دوم
460
کنٹرول نہیں رکھتا۔یہ نہیں کہ خدا تعالیٰ دل کو کہے بس کافی ہو گیا۔بند ہو جاؤ اور دہر یہ کہے خدا تو ہے ہی نہیں۔اس لئے اے میرے دل تو نے اس آواز کو سنا نہیں۔وہ مر جائے گا۔جو مرضی سوچتا رہے وہ۔اللہ پاک ہے اور پاکیزگی کو وہ پسند کرتا ہے۔ہمیں پاک زندگی گزارنی چاہئے۔ہمارے
سارے پروگرام ایسے ہونے چاہئیں کہ ہمیں پاک زندگی گزارنے کی تربیت دیں اور اس قابل بنائیں کہ
ہم پاک زندگی گزارنے لگیں۔اس کے لئے قرآن کریم نے جو تعلیم دی وہ نوا ہی میں ہے۔نہ کرو۔یعنی ہر
گند سے بچالیا نا۔گندہ کھانا مت کھا ؤ وغیرہ وغیرہ۔سارے نواہی جو ہیں۔احکام قرآنی آگے دو
حصوں میں
منقسم ہوتے ہیں۔ایک کا تعلق خدا تعالیٰ کی سیو حیت اور قدوسیت سے ہے اور دوسرا جو گروہ
ہے احکام کا ، اس کا صفات حسنہ سے ہے۔تو جن احکام کا تعلق خدا تعالیٰ کی سبو حیت اور قد وسیت سے ہے
انہیں ہم نوا ہی کہتے ہیں۔جو گند کو دور کر کے اس قابل بناتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت انسان کی طرف مائل
بہ توجہ ہو سکے۔مثلاً ایک شخص جو خدا تعالیٰ سے پیار کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کی معرفت رکھتا
ہے اور اس کے عشق میں مست ہے اس کو سب سے زیادہ دکھ دینے والی بات یہ ہے کہ کوئی اس کے محبوب
اللہ کو گالی دے۔اس سے زیادہ اور کوئی بات تکلیف دہ نہیں اس کے لئے ہو سکتی۔اب اس وقت جماعت احمدیہ، (یہ میں ایک اور بیچ میں بات لے آیا ہوں۔پھر اس طرف
آ جاؤں گا) کے لئے سب سے زیادہ دکھ وہ دو باتیں بن گئیں۔نمبر ایک اللہ تعالیٰ کے خلاف باتیں سننا
اور گالیاں سننا۔دوسرے نمبر ہمارے پیارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بدزبانی کی باتیں سننا،
جب ۷۴ء میں اور اب بھی بہت گالیاں دیتے ہیں بڑے جوش میں آجاتے ہیں جو ان۔میں ان کو کہا کرتا
ہوں جو میں تعلیم اب بتا رہا ہوں آپ کو کہ جب ہم ان گالیوں کے بدلے لے چکیں گے جو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئیں پھر ان گالیوں کی طرف آئیں گے جو ہمیں دی جا رہی ہیں۔اس وقت تو جو
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق ہے وہ سوچ بھی نہیں سکتا اپنی ذات کے متعلق۔اور ان کا بدلہ لاٹھی سے تو ہم
نے نہیں لینا۔ان کا بدلہ یہ ہے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بُرا بھلا کہنے والے کا بدلہ یہ ہے کہ ہم اس
شخص کے دل میں محمد کا پیار پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔تو میں بتا رہا تھا کہ سب سے زیادہ دکھ دہ بات ایک مسلم مومن کے لئے یہ ہے کہ اتنی عظیم ہستی
جس کی وہ معرفت رکھتا ہے، جس کی نعماء سے اس کی جھولیاں بھری ہوئی ہیں، جو ہر دُکھ کے وقت اس کے دُکھ کو دور
کرنے کے سامان پیدا کرتا ہے جو اتنا پیار کر نیوالا ہے کہ اس کی خطاؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے موسلا دھار بارش
کی طرح اپنی نعمتیں اس کے اوپر برسا رہا ہے، اس کو وہ گالیاں دینے لگ جاتا ہے۔سب سے زیادہ دکھ دہ یہ بات

سبیل الرشاد جلد دوم
461
ہے۔حکم یہ ہے۔لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ T یہ میں نواہی میں سے، جو روکنے والی
چیزیں ہیں ان میں سے سب سے سخت یہ لے رہا ہوں لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُونِ اللَّهِ تو ساری
نوا ہی جو کہتے ہیں نہ کر ، نہ کر نہ کر ، یہ نہ کر ، یہ نہ کر یہ نہ کر، وہ ساری نوا ہی جو ہیں وہ انسانی زندگی سے گند
کو اور ناپاکی کو دور کر نیوالی ہیں۔اس واسطے ہمارے سارے پروگرام ایسے ہونے چاہئیں جو ہماری
انفرادی اور اجتماعی زندگی سے نا پا کی کو دور کر نے والے ہوں۔صفات حسنه
صفات حسنہ کا رنگ اپنی زندگی پر چڑھاؤ۔خدا تعالیٰ اپنی صفات میں اور محامد میں من کل الوجوہ کامل ہے۔اور قرآن کریم کے سارے اوامر، پہلے میں نواہی کی بات کر رہا تھا۔ہر حکم جو ہے وہ خدا تعالیٰ کی کسی نہ کسی صفت کا
رنگ ہمارے اوپر چڑھانے والا ہے۔اگر ہم قرآن کریم کی تعلیم کو کلی طور پر FOLLOW کرنے والے ہوں ،اس
کی اتباع کرنے والے ہوں اِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرما یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر وحی قرآنی کی اتباع کرنے والے ہوں تو ہماری
زندگی ساری کی ساری ایسی ہو جائے جس میں اللہ تعالیٰ کے نور اور اس کی چمک دنیا کو نظر آئے۔ساری صفات کا تو اس وقت ذکر نہیں میں کر سکتا، ایک کا کروں گا۔جس طرح وہاں میں نے
کیا تھا کہ لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ بالكل Extreme پہ یہاں جو وسعت کے لحاظ
سے سب سے بڑی ہے۔وہ حکم میں لیتا ہوں وہ امر ہے۔ربوبیت۔اللہ رب ہے۔ہمیں کہا ہے کہ جہاں تک تمہیں خدا طاقت اور استعداد دے اندرونی طور پر بھی
یعنی اپنی سوسائٹی میں بھی، اپنے ماحول میں بھی اور ساری دنیا میں بھی ، جہاں بھی مدد کی اور ربوبیت کی
ضرورت ہو جہاں تک تمہیں خدا تعالی طاقت دے وہ تمہیں کرنی چا ہے۔ہماری زندگی اپنے وسائل کے
لحاظ سے محدود ہے۔میں نے ”ہماری جب کہا ”جماعت احمدیہ کی میری مراد ہے ، جماعت احمدیہ کی
زندگی اپنے وسائل کے لحاظ سے محدود ہے لیکن اپنے فرائض کے لحاظ سے غیر محدود ہے۔اس واسطے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی صفات کا جو رنگ ہمیں نظر آتا ہے وہ محض انسانوں تک
ہی محدود نہیں بلکہ کل کائنات کے متعلق آپ کی رحمت جو ہے وہ جوش مارتی نظر آتی ہے۔ہمارے پروگرام ایسے ہونے چاہئیں جن کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی اس صفت پہ ہو کہ ہم نے
پرورش کرنی ہے۔بہتوں کو شاید سمجھ نہ آئے میرے ذہن میں کیا ہے۔ہم نے پرورش کرنی ہے اس بچے
کی جو ہمارے گھر میں پیدا ہوتا ہے اسلامی رنگ میں۔ہم نے اسلامی رنگ میں پرورش کرنی ہے اُس
سورۃ الانعام آیت ۱۰۹ سوره یونس آیت ۱۶

462
سبیل الرشاد جلد دوم
بچے کی جو ہمارے ہمسائے میں پیدا ہوتا ہے، ہم نے پرورش کرنی ہے، اس بچے کی جو ہمارے محلے میں
پیدا ہوتا ہے یا ہمارے شہر میں پیدا ہوتا ہے ، ہم نے پرورش کرنی ہے اس بچے کی اسلامی رنگ میں جو
ہمارے ملک میں یا دوسرے ممالک میں پیدا ہوتا ہے، ہم نے پرورش کرنی ہے اس بچے کی جو جماعت
احمدیہ میں پیدا ہوتا ہے اور ہم نے پرورش کرنی ہے۔ربوبیت کی صفت اپنے میں پیدا کرنے کے لئے اس
بچے کی جو جماعت احمد یہ میں نہیں بلکہ جماعت احمدیہ سے باہر دنیا کے کسی خطہ کسی جگہ کسی محلے کسی گھر
میں پیدا ہوتا ہے۔یہ ہمارا آئیڈیل ہے۔آج ہمارے لئے یہ ممکن نہیں لیکن ہماری جد و جہد اور کوشش ( جو
آخر میں بتاؤں گا بات ) وہ یہ ہے جو ہمارے لئے جو مقرر کیا ہے خدا نے کہ کرنی پڑے گی تمہیں ایک دن۔اس کے لئے تیاری کرو۔اس کے لئے صفات حسنہ، پہلے اپنی ذات آتی ہے نا۔تو اس واسطے میں بڑی دیر سے کہہ رہا
ہوں اب دہراؤں گا لیکن اس مضمون کا چھوٹا سا حصہ بنا کر جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں اور
استعدادوں کی کامل نشو ونما کرنا فرض ہے ہر اس شخص کا جو ہم میں پیدا ہو اور ابھی اگر وہ بچہ ہے تو جو
ذمہ دار ہیں اس کے اور گارڈین ہیں ان کا یہ فرض ہے۔اس کے بغیر ہم جو ایک وسیع فرض کا میدان ہے
اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔جب تک ہم اپنے اندر جماعت احمدیہ کے ہر فرد کی نشو ونما کو کمال تک نہیں
پہنچاتے ، ہم آگے بڑھ کر دوسروں کے گھروں میں نو را ور حسن لے کے کیسے پہنچ سکتے ہیں۔تضاد نہیں ، خدا تعالیٰ کی صفات میں تضاد نہیں۔قرآن کریم نے سورہ الملک میں دو لفظ استعمال
کئے ہیں۔ایک تو یہ کہ تفاوت نہیں۔دوسرے یہ کہ فتور نہیں۔میں نے بتایا کہ یہ جو ہے تفاوت اسی کے معنی
ہیں تضاد کے اِخْتَلَفَ، اختلاف ، تضاد اسی کو کہتے ہیں نا ایک چیز اس سے مختلف دوسری چیز۔اور اس کا
مثبت پہلو ، اس لفظ کا یہ ہے کہ لَيْسَ فِيْهَا مَا يَخْرُجُ عَنْ مُقْتَضَى الْحِكْمَةِ خدا تعالیٰ جو حکیم خدا ہے،
جس کی صفات کے جلووں میں حکمت کاملہ انسان کو نظر آتی ہے اس حکمت کا جو تقاضا ہے خدا تعالیٰ کی صفت کا کوئی جلوہ
اس سے باہر نہیں جاتا۔اور فتور کے معنی ہیں کمزوری اور فساد۔یہ دونوں ایسے معنی ہیں جن کے پیچھے قضا د جھلک رہا ہے۔ہمارے اندر ایک توازن پیدا ہونا چاہئے۔میں نے بتایا ہے یہ تضاد منفی حصہ ہے اور توازن، میزان جو
ہے وہ اسی چیز کا مثبت حصہ ہے۔تو ازن انسان کی، فرد کی زندگی میں بھی ہے ، کھانے میں بھی ہے، اس کی ورزش
میں بھی ہے، اس کی ذہنی نشو ونما میں بھی ہے، اس کی قربانیوں میں بھی ہے۔مثلاً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا إِنَّ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا کہ اپنے نفس کو بھول کے دین کی خدمت کرنا غلط ہے۔ایک توازن
بخاری کتاب الصوم باب حق الاصل في الصوم

463
سبیل الرشاد جلد دوم
پیدا کر دیا نا۔دین کی خدمت اور نفس کے حقوق یعنی غیر کے حقوق ( دین کی خدمت کا مطلب ہے غیر کے
حقوق ) غیر کے حقوق اور نفس کے حقوق میں ایک توازن پیدا کیا۔انہوں نے کہا تو ازن قائم رکھو۔اپنے
نفس کا حق بھی ادا کرو اور دوسروں کے حقوق بھی ادا کرو۔کیونکہ اگر اپنے نفس کے حقوق ادا نہیں کرو گے تو
غیروں کے حقوق ادا کرنے کے قابل نہیں رہو گے۔اگر اپنے نفس کے حقوق ادا نہیں کرو گے اور اپنا کھانا لمبے
عرصے تک کسی ایسے شخص کو ، کھانا جس کو میسر نہیں کھلاتے رہو گے تو بیمار پڑ جاؤ گے اور اِذَا مَرِضْتُ کا مقام ہو
جائے گا تمہارا۔ایک قیادت کا جو مقام اللہ تعالیٰ نے ایک احمدی کو دیا وہ اس سے چھن جائے گا۔اس لئے ہماری جو تنظیمیں ہیں ان کے اندر بھی ایک توازن ہونا چاہئے۔اس طرف ابھی تک
توجہ شاید اس لئے نہیں تھی کہ ابھی ابتداء تھی نشو و نما کی ، اس لئے میں نے انتظامی ڈھانچے میں بھی کچھ
تبدیلیاں سوچی ہیں۔کچھ میں بعد میں بتاؤں گا ، وہ نشو ونما کے ذریعے سے پیدا ہوں گی۔ایک تو یہ کہ
مثلاً اطفال ہیں۔یہ خدام الاحمدیہ کی ایک برانچ ہے لیکن ان کا تعلق ماں سے بھی ہے اور باپ سے
بھی۔جو انصار کا ہو، تو جہاں تک اطفال کا تعلق ہے (میں موٹی ایک مثال دے رہا ہوں آپ کو سمجھانے
کے لئے ) اس میں انصار بھی بیچ میں آجاتے ہیں، لجنہ اماءاللہ بھی بیچ میں آجاتی ہے۔یہ خرابی اس طرح
پیدا ہوئی (میں خود بھی رہا ہوں صدر خدام الاحمدیہ اور اب بھی میرے سامنے ایسی باتیں آتی ہیں کہ بعض
والدین یہ سمجھتے ہیں کہ ”جی اسی بچہ خدام دے سپرد کر دتا تے ہن سانوں اوہدے نال کوئی تعلق
نہیں۔کیوں نہیں تعلق ؟ تمہارے خدا نے اس کے ساتھ تعلق پیدا کیا۔تو ایک توازن ہونا چاہئے تنظیموں
کے درمیان۔باپ اس کا انصار میں ہے ، ماں اس کی لجنہ میں ہے۔ان کا آپس میں تعلق ہونا چاہئے۔جو
تربیت کے لئے اور مختلف استعدادوں کی نشو ونما کے لئے ہماری کوشش ہے جب تک ماں اور باپ تنظیم
کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے یعنی ان کی تنظیمیں، فرد بھی اور تنظیمیں بھی، اس وقت تک ہم کامیاب ہی نہیں
ہو سکتے۔مثلاً ایک بچہ ہے وہ صحت کے لحاظ سے کمزور ہے۔خدام الاحمدیہ اس کا طبی معائنہ کرواتی ہے اور
کہتی ہے اسے ملٹی وٹامنز کی ضرورت ہے۔بہت ساری وٹامنز اس کو کھانی چاہئیں۔اب خدام الاحمدیہ کے
ذمے یہ کام ہی نہیں ہے کہ ہر طفل کو حسب ضرورت وٹامنز خرید کے دے اور MINERALS خرید کے
دے۔وہ کہیں گے ماں باپ کو کہ تم کرو اور ماں باپ اس طرف توجہ نہ دیں تو میزان UPSET ہو گیا نا۔تضاد پیدا ہو گیا۔خدا نے کہا تھا کہ میری صفات کے جلوے پیدا کرو اور ان جلووں میں تضاد نہیں۔ہماری
زندگی میں تضاد پیدا ہو گیا۔ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ایک دفعہ مجھے چینی سفیر سے ملنے کا اتفاق ہوا۔میں تو سوچتا یہی ہوں کہ اسلام کا تعارف

سبیل الرشاد جلد دوم
464
کرواؤں۔میں نے دو تین باتیں ذہن میں رکھیں۔ایک یہی تھی کیونکہ چیئر مین ماؤزے تنگ نے ایک
مضمون لکھا کہ تضاد کو ( یہ کسی علاقے کے متعلق تھا ) یہاں کس طرح دور کیا جائے تو میں نے ان سے کہا
مجھے بھی دلچسپی ہے اگر انگریزی ترجمہ ہو تو آپ مجھے دیں میں پڑھنا چاہتا ہوں۔پھر میں نے یہاں سے
بات شروع کی نا ، توجہ ان کی اپنی طرف پھیرنے کے لئے۔میں نے کہا آپ حیران ہوں گے کہ ۱۹۵۸ء
میں کچھ حالات پیدا ہوئے اور ان حالات کے پیش نظر چیئر مین ماؤ نے اس خاص خطہ میں جو حالات پیدا
ہوئے وہاں کے CONTRADICTIONS کے متعلق ایک مضمون لکھا۔مجھے اس میں کیسے دلچسپی ہو
گئی اور کیوں دلچسپی پیدا ہوگئی۔میں نے کہا مجھے اس لئے دلچسپی پیدا ہوئی کہ ہمیں قرآن کریم نے کہا ہے کہ
خدا تعالیٰ کی صفات میں کوئی CONTRADICTION نہیں ہو گی، تمہیں نظر نہیں آئے گی اور کوئی
نہیں ہے۔اور تمہاری زندگیوں میں بھی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں CONTRADICTION‘
تضاد نہیں ہونا چاہئے۔پھر میں نے اس کو بتایا کہ خدا نے مجھے قوت مشاہدہ دی ہے۔میں نے بڑا سوچا غور کیا
لوگوں کے حالات کا مشاہدہ کیا اس نتیجہ پہ پہنچا کہ اکثر ناکامیاں، تضاد CONTRADICTION کے نتیجے
میں پیدا ہوتی ہیں۔مثلاً آپ کو ایک بات بتاؤں CONTRADICTION کی۔ایک نوجوان
لڑکا غالبا تین سال تک ہر سال مجھے یہ لکھتا رہا، دعا کریں میں یونیورسٹی میں فرسٹ آؤں اور وہ ہر سال ہر
مضمون میں فیل ہوتا تھا۔جو اس کی قابلیت ہی نہیں تھی وہ اس کی خواہش تھی۔تو جب خواہش اور قابلیت کا
تضاد ہوا، ناکامی پیدا ہو گئی۔تو وہ بڑا حیران ہوا۔اس کے اوپر بڑا اثر پڑا کہ اچھا اسلام اور قرآن کریم
نے یہ تعلیم دی ہے CONTRADICTION کے متعلق۔اور بھی دو باتیں تھیں۔تین باتیں اس کے
سامنے رکھیں قرآن کریم کی عظمت کو ثابت کرنے کے لئے۔اس لئے ایک تو مجلس تو ازن میں قائم کرنا چاہتا ہوں جس میں جماعت احمدیہ، انصار اللہ اور
خدام اور لجنہ کے نمائندے ( جس شکل میں بھی ہوں ) یہ آئیں اور وہ میزان پیدا کریں۔ہماری ، ایک تو
جماعت ہے وہ سب کے اوپر حاوی ہے اور نیچے دوسری ایسوسی ایشنز ہیں۔ہم ایک جہت کی طرف پورا
زور لگا رہے ہوں جس طرح رسہ کشی میں سارے رستہ کھینچنے والے ایک ہی طرف زور لگارہے ہوتے ہیں
اگر پانچ ANGLE کا بھی فرق پڑ جائے کسی ایک رستہ کھینچنے والے کا تو ٹیم ہار جاتی ہے۔ایک سدھائی
میں وہ رستہ کھینچا جائے تبھی ٹیم جیتی ہے ورنہ نہیں جیتی۔اس واسطے ایک سدھائی کی طرف ایک سیدھا
پوائنٹ ہمارے سامنے ہے نقطہ مرکزی ، صراط مستقیم ، اس کے اوپر سارے چل کے آگے بڑھ رہے ہوں۔یہ ایک تو بنیادی، ایک نئی بات کا میں اعلان کر رہا ہوں۔یہ قائم ہو جائے گی ایک مہینے کے اندر۔

465
سبیل الرشاد جلد دوم
صدرانجمن احمد یہ اور انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ ذمہ دار ہیں اور مشورہ کریں پھر لجنہ سے بھی مشورہ ہوگا۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صفاتِ حسنہ خدا تعالیٰ کی جو ہیں ، اپنے اخلاق میں وہ رنگ
چڑھانا یہ عمل ہے۔اعمالِ صالحہ میں آتا ہے یہ۔یہ عقیدہ نہیں ہے۔اور اعمال صالحہ میں ایک تو انفرادی
اعمال ہیں دوسرے اجتماعی اعمال ہیں۔اور یہ سارے اجتماعی اعمال جو ہیں وہ اجتماعی طاقت ، جو مقصد
ہے، جو ٹارگٹ ہے وہاں وہ Hit کرنے چاہئیں پوری طاقت کے ساتھ۔یہ نہیں کہ خدام الاحمدیہ کہیں
Hit کر رہی ہے۔اور وہ کہیں اور Hit کر رہے ہیں۔اس واسطے ایک دوسرے کی نگرانی بھی کرے گی
مجلس تو ازن۔لیکن اب جو میں جو دوسری بات کہنے لگا ہوں وہ اور ہے۔( حضور ایدہ اللہ نے محترم صدر
صاحب انصار اللہ سے دریافت کرنے کے بعد کہ صدر کے نیچے کتنے شعبے میں فرمایا ) چودہ شعبے ہیں اور اتنی
نصیحتیں کی ہیں۔میں کل ہدایت نامہ ان کا لے گیا تھا۔تو میں نے دیکھا تو پھر میں نے سمجھا کہ اس میں کوئی
ترمیم میرے لئے مشکل ہے کرنی۔مجھے سارا کچھ بدلنا پڑے گا۔میرا خیال ہے کہ ہر شعبے کے قائد کو بھی نہیں
یاد ہو گا۔اگر میں انہی کو پوچھوں کہ بتا دو۔کتنے ہیں تمہارے لکھے ہوئے فرائض تو وہ نہیں بتا سکیں گے
مجھے۔یہ کام کرنا ہے۔یعنی وعظ کر کے خاموش ہو جانا یہ پرانے زمانے کے واعظوں کا تو کام ہوگا۔نہ
خلیفہ وقت کا یہ کام ہے۔نہ خلیفہ وقت کے جو جوارح ہیں ہاتھ پاؤں ( یہ سارے عہد یدار ) ان کا یہ کام
ہے۔عمل عمل عمل۔عمل کے لئے میں نے یہ سوچا کہ صدر اور نائب صدر اس وقت ہیں آپ کے ، اس کے علاوہ
چار نا ئب صدر ہوں گے۔اور ان کے ذمے ایک سے زائد شعبے ہوں گے تین تین، چار چار اور وہ مجھے ہر
مہینے صرف یہ رپورٹ دیں گے کہ ان شعبوں میں کیا کام ہوا۔مہینے میں ایک بار ماہانہ رپورٹ یعنی عمل کے
متعلق رپورٹ دیں گے ہر مہینے اور ہر مہینے ہم مرکز میں ایک دفعہ وہ جو مجلس تو ازن ہے اس کی میٹنگ
یہاں ہوا کرے گی۔جب مجھے توفیق ہوگی میں بھی بیچ میں بیٹھوں گا۔یہاں ہر مہینے باہر سے بھی لوگ آئیں
گے اور ہر مہینے اس میں جو ممبر نہیں ان کے ایک حصے کو بلایا جائے گا۔مثلاً سارے پاکستان کو چار حصوں میں
تقسیم کر کے ہر سہ ماہی میں ایک حصہ آجائے گا۔یعنی سال میں ایک دفعہ وہ یہاں آئیں گے۔ان کے
سامنے باتیں ہوں گی اور جلسہ سالانہ پر غیر ملکیوں کو بھی بیچ میں شامل کیا جائے گا۔اور یہ عمل کی اب میں بات کر رہا ہوں۔یعنی صفات حسنہ کا رنگ اور اس میں تضاد نہ ہو۔میں نے لجنہ
سے کہا کہ ہر لجنہ ممبرات لجنہ کے لئے کھیل کو د اور ورزش ، بیٹھیں وہاں نیکی کی باتیں کرنے ، کریں ) کوئی
کلب بناؤ۔اب سات آٹھ سو کلبز (CLUBS) وہ چھ مہینے یا سال میں نہیں بن سکتیں۔اس واسطے درجہ

466
سبیل الرشاد جلد دوم
بدرجہ ہم آگے بڑھیں گے۔پہلا درجہ یہ ہے کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک ایک کلب بن جائے کم از کم۔اور اس کے ذمہ دار لجنہ کے علاوہ انصار اور خدام الاحمدیہ ہیں۔کیونکہ میرا خیال یہ ہے کہ اگر ہو سکے تو چار
کنال زمین ورنہ دو کنال سے کم نہ ہو وہ لی جائے ، کرائے پر لی جائے خالی ، پلاٹ گاؤں میں۔یہ
شاملات میں اکٹھے ہو کے جو آپ کے ہیں اس میں سے آپ لیں۔بہر حال میں مفت استعمال نہیں کرنا
چاہتا۔اگر مثلاً شاملات ہے اور احمدی بہت ہیں وہاں۔وہ اگر کہیں نہیں جی یہ ساروں کی زمین ہے۔آپ
اس کو استعمال کریں۔ان کو بھی میں کہوں گا کہ شاملات کی اگر کوئی مد ہے اکٹھی ، تو کم کرا یہ لے لولیکن دو
کرائے پر اور لجنہ میں میں نے کہا تھا کہ نو سال کے کرایہ پر لوں گا کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر دس
سال قبضہ رہے تو پھر قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔میں کوئی پیچیدگی کسی کے لئے پیدا نہیں کرنا
چاہتا۔اس سال ہر تحصیل میں لجنہ کے لئے ایک کلب بن جائے۔ایک دوست نے تو ، بڑی ہمت کا کام
ہے ، اتنی ہمت زیادہ تھی کہ میری طبیعت پہ بوجھ تھا۔میں نے کہا پہلے تحقیق تو کرو لکھا کہ میرے پاس فلاں
گاؤں میں چار کنال زمین ہے اور وہ چار کنال میں دیتا ہوں اس کام کے لئے۔ویسے وہ دوسری جگہ کہیں
مزدوری وغیرہ کر رہا ہے۔تو کوئی ایسی بات نہیں ہے دو کنال سے چار کنال تک کی زمین۔اس کو ہم فوری
طور پر ، جس طرح وہ پٹھان دیوار میں بناتے ہیں نا اونچی اونچی ، اس قسم کی دیوار بنا دیں گے۔اگر وہ نہیں
خرچ کر سکتے تو مرکز ، لجنہ اماءاللہ کا جو مرکز ہے وہ خرچ کرے گا دیوار بنانے پر۔یہ میں کہتا ہوں ان کا
احاطہ ہو با پر د۔پہلا میرا مقصد یہ ہے کہ ان کو احساس ہو کہ عورتوں کو با پر درہنا چاہئے۔اور ایک چھوٹا سا
کمرہ بالکل چھوٹا سا چاہے ۸× ۸ کا ہو یا ۷ × ۱۰ کا ہو جس میں چیزیں ( پھر آ جائیں گی کھیلنے والی ) وہاں
ان کو محفوظ سٹور کر لیا جائے۔جس میں ہم ان کو کہیں گے کہ بیٹھنے کی جگہ ، تخت پوش عام لکڑی لے کے جس
طرح ہوتا ہے ( کا وچ (COUCH) وغیرہ تو فضول بن گئے ہیں گاؤں والوں کے لئے ، ہم تو ابھی تک
استعمال کر رہے ہیں لکڑی کے تخت ) وہ ہوں ، بیٹھیں وہاں۔نیکی کی باتیں کریں۔میں نے لجنہ کو کہا تھا۔ایک شرط ہے میری کہ وہاں عورتیں جمع ہو کے آپس میں لڑیں گی بالکل نہیں۔تو یہ جواب بنے گی مجلس تو ازن ، ان کا کام ہے کہ یہ پورا کریں۔میں عمل چاہتا ہوں۔اس
سال ہر
تحصیل میں لجنہ کا ایک کلب بن جائے۔اس کے علاوہ (ان کو تو کھلی زمین مل جائے۔دیوار کی ضرورت نہیں ) خدام الاحمد یہ ہرایسی مجلس
میں جہاں بہت تھوڑے خدام نہیں کافی ہیں ، وہاں وہ اکٹھے ہوں۔وہاں میروڈ بہ کھیلیں گلی ڈنڈا کھیلیں۔وہاں بڑی اچھی ایک ورزش ہے بہت ہی اچھی جو انڈونیشین سٹوڈنٹس ( جب میں پڑھا کرتا تھا ) مدرسہ

آج 10 میں سے 10 باقی