اختتامی خطاب

سبیل الرّشاد (جلد دوم), حصہ 2

467
سبیل الرشاد جلد دوم
احمدیہ میں لے آئے تھے اور میں بھی وہاں کھیلتا رہا ہوں ان کے ساتھ۔بڑا چوکس دماغ رکھ کے کھیلنی پڑتی
ہے۔وہ یہاں سے بھیج دیں گے۔خدام الاحمدیہ کو سکھانے کے لئے گاؤں گاؤں اور بڑی معصوم ہے۔کوئی
چیز نہیں چاہئے بس زمین چاہئے اور ایک چھوٹی سی سوئی چاہئے لکیریں ڈالنے کے لئے اور اپنے ہاتھ
چاہئیں اور دماغ۔اور ورزش ہو جاتی ہے بڑی۔اور دوڑیں، چلیں، ہر روز ورزش کریں۔صحت کے لئے
متوازن غذا بھی، BALANCED DIET بھی چاہئے اور اس کا ہضم کرنا بھی ضروری ہے۔ورنہ
بنیوں کی طرح اتنا بڑا پیٹ سارے جسم سے بھی بڑا نکل آتا ہے۔وہ ٹھیک نہیں ہے۔اور انصار جو ہیں جو بڑی عمر کے انصار ہیں۔انصار کے دو حصے ہیں عمر کے لحاظ سے بھی، اور صحت
کے لحاظ سے بھی ، جو صحت اور عمر کے لحاظ سے بڑی عمر کے ہیں ان کے لئے بہترین ورزش سیر کرنا ہے۔ان کو اور کسی چیز کی ضرورت نہیں۔وہ چار پانچ میں سیر کیا کریں صبح۔نماز پڑھیں، قرآن کریم کی تلاوت
کریں اور گرمیوں میں ٹھنڈے ٹھنڈے اور سردیوں میں بکل مار کے سیر کو نکل جائیں اور چند میل سیر
کریں۔روزانہ کریں چھوڑ نا نہیں اس کو۔اس ورزش کے متعلق آپ انصار نے توجہ دینی ہے اور
خدام الاحمدیہ نے بھی آپ کو پکڑنا ہے۔میں نے اعلان کیا تھا کہ جسمانی لحاظ سے جماعت احمدیہ کے افراد کو دنیا میں سب سے زیادہ
صحت مند ہونا چاہئے۔اور اپنی اس صحت کو دنیا کے مفاد میں خرچ کرنے والا ہونا چاہئے۔مگے باز نہیں
ہیں ہم۔ہم پاؤں دبانے والے ہیں۔یہ یا درکھیں آپ۔ایک افسر تھے۔میں جب پرنسپل ہوا کرتا تھا کوئی
رقم انہوں نے کالج کو دینی تھی۔ایک دفعہ میں گیا تو کہنے لگے اچھا پھر دس دن کے بعد آجائیں۔دوسری
دفعہ گیا۔کہنے لگے پانچ سات دن کے بعد آجائیں۔تیسری دفعہ میں گیا تو پھر کہا کہ اتنے دن کے بعد آ
جائیں۔میں نے کہا دیکھیں ! میں نے اپنی زندگی کی ہوئی ہے وقف اور ہم سب نے وقف کی ہوئی ہے
زندگی اگر سوچیں تو۔میرا وقت ، میری عزت میرا سب کچھ خدا کے لئے وقف ہو گیا۔اگر آپ کے دماغ میں
یہ پروگرام ہو کہ میں سو دفعہ آپ کے گھٹنے کو ہاتھ لگاؤں گا تب آپ یہ رقم کا لج کو دیں گے جو اس کا حق بنتا
ہے۔تو مجھے سو دفعہ بلائیں نہیں کیونکہ میرا وقت بہت قیمتی ہے اور جگہ میں خرچ کرتا ہوں۔میں اسی وقت
آپ کے گھنٹے کو سو دفعہ ہاتھ لگا دیتا ہوں۔اتنا سخت شرمندہ ہوئے وہ اور انہوں نے اسی وقت کر دیا کام۔تو ہم خادم ہیں۔یہ جو د نیوی عزتیں ہیں جن کے تماشے آپ روز دیکھتے رہتے ہیں۔قرآن کریم
نے ہمارے سہارے کے لئے بڑا عجیب اعلان کر دیا تھا :

سبیل الرشاد جلد دوم
468
فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلهِ جَمِیعًا صحیح عزت ، ہر قسم کی عزت، ساری کی ساری عزت اللہ تعالیٰ کی عطا
ہے۔اس سے لیں آپ۔بڑی عزت دیتا ہے۔ہمارا مبلغ یہاں عام پھر رہا ہے ہوتا ہے۔آپ کے سامنے
سے گزرتا ہے۔آپ اس کی قدر ہی نہیں پہچان رہے ہوتے۔وہ افریقہ میں جاتا ہے۔جو صدر مملکت ہے،
وہ کھڑا ہو جاتا ہے۔جب اس کے دفتر میں ملنے جاتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ عزت دیتا ہے۔جو آپس میں
انہوں نے عزتیں بانٹیں ، آپس میں سر بھی اڑائے۔یہ تو دنیا اپنا کھیل کھیل رہی ہے۔ہم نے تو خدا تعالیٰ
کے کام کرنے ہیں اور وہ کھیل نہیں۔ہم نے سنجیدگی کے ساتھ خدمت کرنی ہے بنی نوع انسان کی۔اور ( میں نے بڑا مختصر کیا تھا۔مختصر ہی ہے میں سمجھتا ہوں ) چوتھی خدا تعالیٰ کی صفات کی بنیاد یہ ہے :
كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ اور اس کو باندھا ہے يَسْلُهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ زمين
و آسمان کی ہر شئے اپنی ضرورت اس سے مانگتی ، اس سے پاتی ہے۔عجیب اعلان ہے۔یہاں اگر ٹھہر جاتا
قرآن کریم تو وہ عظمت جو كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ کے ساتھ کہہ کے انسانوں کو شامل کیا ہے۔دوسری
چیزوں کو بھی ساروں کو شامل کیا ہے۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ کہہ کے یہ اعلان کیا کہ ترقیات کے
غیر محدود دروازے تمہارے اوپر کھول دیئے ہیں ہم نے۔اس کی صفات کا ہر جلوہ پہلے سے مختلف ہوتا
ہے۔انسان کا خدا تعالیٰ کے قرب کی طلب میں ہر قدم پہلے سے آگے بڑھنا چاہئے۔اس لئے
كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ سے فائدہ اٹھانے کے لئے خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق ہر آن اس کے حضور عاجزانہ
متضرعانہ دعا کے ساتھ قائم کرنا ضروری ہے جو ممکن نہیں۔جب تک ہم نہایت عاجزی کے ساتھ اس کے
حضور جھکیں اور اسی کی مدد سے اس کے ساتھ زندہ تعلق کو قائم کریں۔66
غیر محدود ترقیات کے دروازے یہ اعلان کھولتا ہے۔ہر قدم فلاح اور رفعت کی طرف بڑھتے
رہنا چاہئے اللہ کے فضل سے کیونکہ (یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فقرہ ہے ) انسان اپنے
تمام کمالات اور تمام حالات اور اپنے تمام اوقات میں خدا تعالیٰ کی ربوبیت کا محتاج ہے۔اس
واسطے ہر احمدی کو انفرادی طور پر اور جماعت کو جماعتی طور پر اور جماعت احمدیہ کو اجتماعی طور پر اپنے تمام
کمالات اور تمام حالات اور تمام اوقات میں خدا تعالیٰ کی ربوبیت کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہیئے اور
خدا کی رضا کو حاصل کر کے اپنی زندگی کے مقصود کو پالینا چاہئے تا کہ دنیا میں ایک ایسی جماعت ہو جو کسی
اور کو دکھ دینے کا سوچے بھی نہ۔سب کے سکھ کا سامان پیدا کرنے کی نیت سے اپنا قدم آگے بڑھا رہی ہو۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا کرے آمین۔النساء آیت ۱۴۰ سورة الرحمن آیت ۳۰ براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد اصفحه ۴۵۸ حاشیہ

سبیل الرشاد جلد دوم
469
اس کے بعد حضور نے فرمایا:
ایک بج گیا۔کھانا اور نماز کون پہلے۔کون بعد میں؟ ( منتظمین سے دریافت کرنے پر فرمایا )
کہتے ہیں کھانا تیار ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کھانے والے بھی تیار ہیں۔اس لئے ہم یہ کرتے ہیں ، اس
وقت ایک ہے تو ڈیڑھ گھنٹہ کافی ہے میرے خیال میں۔کیونکہ شفٹ بھی بعض دفعہ کرنی پڑتی ہے تو
انشاء اللہ نمازیں میں جمع کراؤں گا۔مسجد مبارک میں اڑھائی بجے اور جو دوسری مساجد ہیں وہاں بھی میں
ان کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اڑھائی بجے نمازیں جمع کرائیں تا کہ جو دوست دوسری مساجد میں جا کے
نمازیں پڑھیں وہ بھی با جماعت نماز پڑھ سکیں۔اب ہم دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا میں ایسے حالات پیدا کرے کہ آج وہ جو اللہ تعالیٰ کو
گالیاں دینے والے ہیں لا الہ الا اللہ کا ورد کرنا شروع کر دیں۔اور آج وہ جو انسانیت میں فساد اور
دُکھ پیدا کرنے والے ہیں وہ امن اور سکھ پیدا کرنے کی کوشش کرنے لگ جائیں۔اور آج وہ انسان جو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے نہیں وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے
آجائے اور آپ کی بیشمار بے انتہا بر کتوں اور فیوض سے حصہ لینے لگے اور یہ دُکھی انسانیت خوشحال خوش
باش انسانیت بن جائے۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں ، جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا کرے کہ ہم اس کے فضل اور
اس کی رحمت اور اس کی توفیق سے اپنی تمام ذمہ داریاں اپنی پوری توجہ اور پوری محنت اور پوری طاقت
سے ادا کریں۔اور خدا ہماری کوششوں کو قبول کرے اور اپنی رضا کی جنتیں ہمارے لئے مقدر کر دے۔اور اللہ تعالیٰ آپ کا ہر آن ہر جگہ سفر اور حضر میں حافظ و ناصر ہو اور اپنی برکتیں آپ کے اوپر برسائے۔آپ کو اہل بنائے اس کا کہ جو کہا وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وہ عملاً پوری ہوں
اور آپ کو احساس ہو اور آپ شکر گزار بندے بن کے اپنی زندگی گزارنے والے ہوں۔آؤاب دعا
کرلیں۔طویل اور پُر سوز اجتماعی دعا کروانے کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سوره لقمان آیت ۲۱
( غیر مطبوعہ )

سبیل الرشاد جلد دوم
صفات حسنہ کا رنگ اپنی زندگی پر چڑھائیں
صفات حسنہ کا رنگ اپنی زندگی پر چڑھاؤ۔خدا تعالیٰ اپنی صفات میں اور محامد میں من
کل الوجوہ کامل ہے۔اور قرآن کریم کے سارے اوامر، پہلے میں نواہی کی بات کر رہا تھا۔ہر حکم
جو ہے وہ خدا تعالیٰ کی کسی نہ کسی صفت کا رنگ ہمارے اوپر چڑھانے والا ہے۔اگر ہم قرآن کریم
کی تعلیم کو کلی طور پر FOLLOW کرنے والے ہوں، اس کی اتباع کرنے والے ہوں
إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر وحی قرآنی کی اتباع کرنے والے ہوں تو ہماری زندگی ساری کی
ساری ایسی ہو جائے جس میں اللہ تعالیٰ کے نور اور اس کی چمک دنیا کو نظر آئے۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحہ 461)
470

آج 10 میں سے 10 باقی