1982ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم)

1
$1982
کیا آپ اپنے بچوں کی اخلاقی ، روحانی تربیت اور انہیں حقیقی احمدی بنانے کے
لئے پوری کوشش اور توجہ کے ساتھ دعا کرتے ہیں؟
خطبہ جمعہ 8 اکتوبر 1982ء)
ایک اور بات یہ ہے کہ آپ کو امراء اور جماعت کے عہدیداران کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں سے
آگاہ ہونا ضروری ہے۔امراء اور عہدیداران خلافت کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔جو بالآخر ساری جماعت کی
تنظیم کی ذمہ دار ہے۔چنانچہ اس نظام کے کارکنان کی حیثیت سے انہیں خلافت کے نظام سے بعض حقوق عطا کئے
جاتے ہیں۔وہ اپنے مقام کے لحاظ سے مختلف ہیں۔بعض اوقات کسی خاص عہدیدار کے حقوق نہ جانے یا نہ سمجھنے کی
وجہ سے مسائل ابھرتے ہیں۔لوگوں
کو نہ تو اپنے حقوق کا علم ہوتا ہے اور نہ ہی ان عہد یداروں کے حقوق کا جنہیں
بعض کا موں پر مقرر کیا گیا ہو۔چنانچہ یہ بہت اہم بات ہے کہ جماعت انگلستان ان سب دوستوں کو بتائے کہ عہد یداران کی کیا حدود
ہیں۔ان کے حقوق اور فرائض کیا ہیں۔اور ان کی کیا حدود ہیں جن پر وہ بطور امیر ،صدر یا کسی اور حیثیت میں مقرر
کئے گئے ہیں۔اگر آپ اپنے حقوق اور اپنے فرائض سے واضح طور پر آگاہ ہوں تو کسی کو غلط فہمی اور نا اتفاقی کے بیچ
ہونے کی جرات نہیں ہوسکتی۔ان چیزوں کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ جہالت ہے۔جہالت اور تاریکی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔علم
روشنی ہے۔چنانچہ سب سے پہلے روشنی پھیلانی چاہئے۔تا کہ ہر شخص راستہ دیکھ سکے۔اس صورت میں ان باتوں
کے پھیلنے کا امکان بہت کم ہے کیونکہ بصارت درست ہو تو پھر انسان دوسرے لوگوں سے ٹکرا تا نہیں پھرتا، ماسوا
جنگلی انسانوں کے۔ایسا ہوتا تو ہے مگر بہت کم۔نارمل ذہن رکھنے والے افراد ایک ہی مقصد کو حاصل کرنے کے
لئے دوسروں سے ٹکراتے نہیں پھرتے۔چنانچہ ساری جماعت کو احمدیت کی روایات کے مطابق اپنے حقوق سے
بھی آگاہ ہونا چاہئے اور نظام میں اپنے سے بالا افراد کے حقوق سے بھی۔یہاں میں نے بالا افراد کا لفظ بولا ہے۔میری مراد اس سے انتظامی طور پر بالا افراد سے ہے ورنہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں تو بعض افراد انتظامی طور پر بالا افراد
سے کہیں زیادہ بلند ہونگے۔کیونکہ یہ تو دل اللہ تعالیٰ کے خوف اور تقویٰ کا معاملہ ہے کہ کون دراصل بلند مقام پر
فائز ہے۔تو میں صرف انتظامی طور پر بالا افراد کا ذکر کر رہا ہوں۔

2
اب میں یہاں پر بعض حقوق کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔اول یہ کہ اگر کسی امیر نے غلطی سے آپ کو کوئی
غلط حکم دے دیا ہے اور اگر وہ حکم قرآنی تعلیمات کے منافی نہیں آپ کو اسکی اطاعت کرنی ہے۔جیسا میں نے
واضح کر دیا ہے اگر وہ حکم قرآن کریم کی تعلیمات کے منافی نہیں تو پھر آپ پر اطاعت فرض ہے۔اور اگر کسی
آیت قرآنی کی تفسیر میں اختلاف بھی ہو تب بھی آپ نے بات ماننی ہے۔کیونکہ یہ آپ کا کام نہیں کہ اسکی
تاویل ڈھونڈ کر امیر کی اطاعت نہ کرنے کا بہانہ تلاش کریں۔"
(خطبات طاہر جلد اول صفحہ 189-190)
انصار اللہ سمیت تمام تنظیمیں جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنے گھروں اور
ماحول میں خوبصورتی پیدا کریں
(خطبہ جمعہ 29 اکتوبر 1982ء)
گھروں کے سلسلہ میں ایک چھوٹی سی بات میں بہر حال کرنا چاہتا ہوں۔ویسے تو سارے گھر جو
اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کئے ہیں خدا تعالیٰ کے گھر ہیں لیکن اللہ تعالیٰ بعض دفعہ یہ بھی مطالبے کرتا ہے اور یاد
کرواتا ہے اور بعض دفعہ نہیں بھی کرواتا۔جب مومن کے گھر میں کوئی مہمان آتا ہے اور وہ اپنے منہ ملاحظہ کی
بجائے خدا کی خاطر اس کو جگہ دیتا ہے تو اس وقت وہ ثابت کرتا ہے کہ ہاں میرا گھر خدا کا گھر ہے۔تو یہاں آکر
وہ دائرہ مکمل ہو جاتا ہے۔ہماری ہر چیز پھر خدا کی ہو جاتی ہے۔امتحان کے بعض ایسے ہی دن آنے والے ہیں یعنی جلسہ سالانہ۔اس موقع پر آکر حقیقت میں ربوہ
کے سارے گھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر بن جاتے ہیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے سارے گھر اللہ کے گھر ہو جاتے ہیں۔اس لیے خوب دل کھول کر اپنے گھر نظام جلسہ کو پیش
کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھا کر یہ ظاہر کریں کہ مجبورا تو ہم نے مَالِكِ يَوْمِ الدِّين کے حضور پہنچنا ہی
ہے اس سے تو ہمیں کوئی مفر نہیں، لازما جانا ہے۔اگر اس دنیا میں بھی خدا کو طوعاً ملك يوم الدين (سورة
فاتحہ : 4) تسلیم کر لیں گے تو قیامت کے دن اس کی مالکیت سے زیادہ حصہ پائیں گے اور زیادہ رحم کی نگاہ سے
دیکھے جائیں گے۔پس اس پہلو سے ربوہ والے اپنے گھروں کو خوب بشاشت کے ساتھ پیش کریں۔پہلے بھی کرتے
ہیں اس دفعہ اور بھی زیادہ محبت کے ساتھ پیش کریں اور کارکنان بھی اپنی ساری طاقتوں کو مالک یوم الدین کے
حضور پیش کر دیں۔بے شمار کام ہوتے ہیں اور جو اس وقت ہمارے پاس عملہ مہیا ہے وہ اتنا تھوڑا ہے کہ حقیقت

3
میں وہ تقاضے پورے نہیں کر سکتا۔محض اللہ کا فضل ہے۔ہر دفعہ حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح کام ہو گئے۔جیسا
کہ میں نے بیان کیا ہے ہم بہر حال للہی جماعت ہیں اللہ کی خاطر کام کرتے ہیں وہ اپنے فضل سے فرشتوں
کے ذریعہ کام پورے کر دیتا ہے۔لیکن خدا کے فضل کو ہم انتہا کی شکل میں اس وقت دیکھتے ہیں۔جب ہم اپنی
قوتوں
کو انتہا تک پہنچا دیتے ہیں جب ہم اپنی قوتوں کو آدھے راستہ میں چھوڑ دیتے ہیں تو پھر خدا کا فضل بھی
آدھے راستے تک رہتا ہے۔اس لئے ہم کوشش کریں گے کہ جس قدر بھی ممکن ہوطوعی طور پر اپنے وقت کو بھی
خدا کے حضور پیش کر دیں۔تیسری شکل یہ ہے کہ مہمانوں کے لئے اپنے گھروں کو خوب سجا دیں۔جب آپ کے مہمان آتے
ہیں تو آپ اپنے گھروں کو خوب سجاتے ہیں۔اللہ کے مہمان آئیں گے تو کیا آپ اپنے گھروں
کو نہیں سجائیں
گے۔کیا آپ اپنی گلیوں کو صاف نہیں کریں گے۔کیا خدا کی خاطر آپ یہ خیال نہیں رکھیں گے کہ ربوہ کے بعض
محلوں میں رات کو چلتے ہوئے گندی نالیوں میں بھی پاؤں پڑ جاتے ہیں۔گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ان
سے
بد بوئیں بھی اٹھتی ہیں۔پس جب آپ اپنے مہمانوں کی خاطر اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہیں۔تو اب تو
خدا کے مہمان آنے والے ہیں۔اس لئے اپنے گھروں کی بھی صفائی کریں۔اپنی گلیوں کی بھی صفائی کریں۔ان ڈھیروں کو بھی دور کرنے کی کوشش کریں۔جو بد بو پھیلاتے ہیں۔اور اس سلسلہ میں جماعت کی جتنی بھی
تنظیمیں ہیں وہ ساری تیزی کے ساتھ عملی توجہ شروع کر دیں۔یعنی سکیمیں بھی بنا ئیں اور پھر ان
کو عمل میں
ڈھالیں انصار الله لجنہ اماءاللہ اور خدام الاحمدیہ یہ ساری تنظیمیں کام کریں اور جلسہ سالانہ کا نظام اسکی عمومی
نگرانی کرے۔اس کے بعد پھر سجاوٹ کا وقت بھی آئے گا۔میرے ذہن میں ایک نقشہ یہ بھی ہے کہ غریب
کے مکان کو خوبصورت بھی بنایا جائے اور سجایا بھی جائے لیکن ابھی فورا تو اس کا وقت نہیں۔“
خطبات طاہر جلد اوّل صفحہ 247 تا 249)
انصار اللہ تحریک جدید کے دفتر دوم کی طرف توجہ کرے
خطبہ جمعہ 5 نومبر 1982ء)
اس سے پہلے دو دفتروں میں سے ایک دفتر یعنی دفتر اول خدام الاحمدیہ کی خصوصی تحویل میں دے
دیا گیا ان معنوں میں کہ وہ چندوں کی طرف خصوصی توجہ کریں۔دفتر دوم انصاراللہ کے سپرد کیا گیا کہ وہ اس
طرف توجہ کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے انصار نے اس میں بڑی محنت سے کام کیا ہے۔تیسرا دفتر ، دفتر سوم
کسی ذیلی تنظیم کے سپردنہیں کیا گیا۔ہو سکتا ہے یہ بھی وجہ ہو اس میں غفلت اور کمزوری کی۔تو امید ہے کہ لجنہ
اماءاللہ انشاء اللہ تعالی بڑی تیزی کے ساتھ اس طرف توجہ کرے گی اور لجنہ کا تجربہ یہ ہے کہ جب وہ کسی کام کی

4
طرف توجہ کرتی ہیں تو ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ مردوں کو شرمندہ کریں اور ان کو پیچھے چھوڑ جائیں۔اور
بسا اوقات وہ اس میں کامیاب بھی ہو جاتی ہیں۔اس لئے مرد بھی کمر ہمت کس لیں۔جب وہ دوڑیں گی تو
آپ کو بھی دوڑنا پڑے گا۔آپ قوام ہیں۔آپ کو اپنا وقار اور اپنا مقام قائم رکھنے کے لئے قربانیوں میں لازماً
آگے بڑھنا ہو گا۔اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے فَاسْتَبِقُوَ الْخَيْراتِ کا ایک بہت ہی حسین منظر ہمارے
سامنے آ جائے گا۔یعنی جماعت کے تمام حصے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے دوڑ کر رہے ہوں گے۔دنیا انصار کو بلا رہی ہے کہ ہمیں بچاؤ
اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم دنیا کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ہر آن بڑھتی
ہوئی قربانی پیش کرتے رہیں۔خدمت کے نئے نئے میدان ظاہر ہو رہے ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ پھیل
رہے ہیں اور دنیا کی طرف سے آپ کو بڑی کثرت کے ساتھ بلا وادیا جارہا ہے۔آپ کو جو جماعت احمدیہ کے
خدام ہیں، جو جماعت احمدیہ کے انصار ہیں، جو جماعت احمدیہ کی لجنات ہیں۔دنیا کے ممالک آپ کو بلا رہے
ہیں کہ آؤ اور ہمیں بچاؤ۔اگر آپ نے اس آواز پر لبیک نہ کہا تو کوئی اور ایسا کان نہیں ہے جس کے پر دے اس
آواز سے لرزنے لگیں اور یہ آواز ان کے دلوں میں ارتعاش پیدا کر دے۔اول تو ان کو کوئی بلا نہیں رہا اور اگر
بلائے گا بھی تو سننے والے کان نہیں ہیں اور اگر سننے والے کان بھی ہوں تو وہ دل میسر نہیں ہیں جو خدا کی خاطر
قربانیوں کے نام پر ہیجان پکڑ جاتے ہیں اور وہ اعضاء میسر نہیں ہیں جو عمل کے لئے بے قرار ہو جاتے ہیں۔یہ
توفیق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو عطا ہوئی ہے۔اس لئے ساری دنیا کے تقاضے آپ
نے ہی پورے کرنے ہیں۔پس دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان پھیلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ہمیں آگے بڑھنے اور لبيك
لبيك اور اللهم لبيك کہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین"
خطبات طاہر جلد اول صفحہ 259-260)
نئی نئی بد رسوم کے خلاف جہاد کا کام میں خصوصیت سے انصار اللہ کے سپرد
کرتا ہوں
انصار اللہ خصوصیت کے ساتھ رضا کارانہ وقف کی طرف توجہ کریں
(سالانہ اجتماع انصار اللہ مرکزیہ سے 5 نومبر 1982ءکو افتتاحی خطاب )
اللہ تعالی کا بہت ہی احسان ہے اور اس کی حمد کے گیت گانے چاہئیں کہ وہ جماعت احمدیہ کو مسلسل

5
نیکی کے ہر میدان میں پہلے سے آگے ہی آگے بڑھاتا چلا جا رہا ہے۔ہمارا ہر اجتماع خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پہلے سے زیادہ با برکت اور زیادہ پر رونق ہوتا ہے اور ہر
اجتماع پر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ شامل ہونے والے نئی امنگیں اور نئے ولولے لے کر واپس جاتے ہیں
اور ان کا آنے والا سال پچھلے سال سے ہر پہلو سے بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کا یہ ایک
ایسا زندہ نشان ہے جسے دنیا کی کوئی مخالفت کبھی بھی جماعت احمدیہ سے چھین نہیں سکی۔اور کبھی بھی دنیا کی کوئی
مخالفت اللہ کی اس نصرت کے نشان کو جماعت احمدیہ سے چھین نہیں سکے گی۔ہم انشاء اللہ تعالیٰ اس کے فضل
اور اسی کے رحم کے ساتھ اس کی رحمت اور نصرت اور برکتوں کے سایہ تلے آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔اعداد و شمار کے لحاظ سے بعض پہلوؤں سے اگر چہ تعداد میں معمولی سی کمی نظر آتی ہے لیکن جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے مجموعی لحاظ سے خدا کے فضل سے تعداد میں یعنی آج پہلے دن شامل ہونے والوں کی تعداد
میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔مجالس کی تعداد کی شرکت کا جہاں تک تعلق ہے گذشتہ سال سے یہ شرکت کم ہے یعنی
732 کے مقابل پر آج جس وقت رجسٹریشن بند کی گئی اس وقت تک 671 مجالس شریک ہوئی تھیں اور
اراکین کی شرکت کے لحاظ سے بھی بہت معمولی یعنی 31 کی کمی ہے لیکن اس کے مقابل پر زائرین جو رجسٹرڈ
نہیں ہوئے اور اس تعداد میں شامل نہیں۔ان کی تعداد گزشتہ سال سے تقریبا 996 زیادہ ہے۔ایک پہلو سے
جو معمولی سی کمی واقع ہوئی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دوسرے پہلو سے اس کو پورا فرما دیا ہے اور تعداد
بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہمارے دل اس کی رضا پر بہت راضی ہیں۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ۔جہاں
تک سائیکل سواران کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس دفعہ انصار نے نئی منزلیں طے کی ہیں۔اس
میں بہت سی ایسی مجالس شامل ہوئی ہیں جو اس سے پہلے کبھی شامل نہیں ہوئی تھیں مثلاً جھنگ ،سیالکوٹ ،
راولپنڈی۔، ملتان اور اوکاڑہ کی مجالس پہلے کبھی سائیکل سوار بھیجنے کی توفیق نہیں پاتی تھیں۔اب اللہ کے فضل
سے انہوں نے بھی انصار سائیکل سوار وفود یہاں بھیجوائے ہیں۔علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کچھ اور
منزلیں بھی اس لحاظ سے طے ہوئی ہیں کہ پہلے جو انصار سائیکلوں پر آیا کرتے تھے ان کی اوسط عمر بالعموم چھوٹی
ہوتی تھی یعنی خدام کی عمر سے نکل کر جب وہ انصار اللہ میں داخل ہوتے تھے تو قریب کے زمانہ میں وہ اپنے
آپ کو اس قابل سمجھتے تھے کہ سائیکل پر سفر کرسکیں۔گزشتہ سال خدا تعالیٰ کے فضل سے کچھ دوست نسبتا زیادہ عمر
کے بھی سائیکلوں پر تشریف لائے تھے لیکن اس سال ان کوششوں میں بہت نمایاں اضافہ ہوا جو انصار کی
جواں ہمتی کا اس لحاظ سے ایک نشان ہے کہ سائیکل سواران میں ایک اسی (80) سالہ بزرگ بھی شامل ہیں۔یہ بزرگ مکرم چوہدری عطاء اللہ صاحب ہیں جو خدا تعالیٰ کے فضل سے توفیق پاتے ہوئے بڑی جواں ہمتی کے
ساتھ چک 117 چھور ضلع شیخو پورہ سے سائیکل پر ربوہ پہنچے ہیں یہ تو نسبتا نزدیک کا فاصلہ ہے۔انصار کے

6
ایک جواں ہمت رکن مکرم علی محمد صاحب جن کی عمر 75 سال ہے تھر پارکر سندھ سے 700 میل کا سفر کر کے
یہاں پہنچے ہیں۔ان کے ساتھ ایک نو مسلم نوجوان ہیں جن کے والدین ابھی تک ہندو ہیں۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا
انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے قبول اسلام کی توفیق پائی ہے۔اس سال خدام الاحمدیہ کے اجتماع پر بھی
سائیکل پر آئے تھے ان کو ایسا لطف آیا کہ اب انصار اللہ کے اجتماع پر بھی ساتھ چل پڑے اور اس بزرگ
دوست علی محمد صاحب کے ساتھی بن کر پھر تشریف لائے ہیں۔انصار کو خدام سے آگے بڑھنا چاہئے
پس اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔احمدی بوڑھے دن بدن جوان ہوتے جارہے ہیں۔انصار اللہ کے لئے
یہ خوشی کی بات ہے اور خدام الاحمدیہ کے لئے ایک لحاظ سے لمحہ فکریہ۔بوڑھوں اور جوانوں کا ایک مقابلہ ہے
جس میں پہلے تو میں انصار کے ساتھ ہوا کرتا تھا۔یعنی چھ مہینے پہلے تک یہی کیفیت تھی کیونکہ میں بھی با قاعدہ
مجلس انصاراللہ کا ایک رکن تھا۔اگر چہ خدام بھی ہمارے اپنے بھائی اور بچے ہیں لیکن مقابلہ کی اسلامی روح
کے پیش نظر میری دلی کوشش بھی یہی ہوتی تھی اور دعا بھی یہی ہوتی تھی کہ انصار آگے بڑھیں لیکن اب تو دونوں
میں سانجھا ہو گیا ہوں۔اس لئے یہ بہت مشکل ہے کہ ایک کے لئے دوسرے سے زیادہ دعا کروں اب تو یہ
حال ہے کہ دونوں میں سے جو جیتے گا اسی کی خوشی ہوگی۔آپ کو اپنے اپنے دائرہ میں یہ رشک کا مقابلہ جاری
رکھنا چاہئے اور اپنے اپنے دائرہ میں پہلے سے بڑھ کر دعائیں کرنی چاہئیں انصار کی پوری کوشش ہونی چاہئے
کہ وہ اپنے اوپر سے بڑھاپے کا داغ مٹائیں اور جوانوں کو جواں ہمتی سے پھیلنج کریں اور جوانوں کی بھی پوری
کوشش ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو جو صحت اور توانائی نسبتاً زیادہ بخشی ہے۔وہ اس کی لاج رکھیں اور
بوڑھوں کو آگے نہ نکلنے دیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔ہماری اجتماعی زندگی کے بعض پہلو ایسے ہیں جن میں
انصار کو بہر حال خدام پر فوقیت حاصل ہے۔وہ عمر کے لحاظ سے جماعت کے ایسے طبقہ میں شامل ہیں جن کو عموماً عبادت کی زیادہ توفیق ملتی ہے۔دعاؤں کی زیادہ توفیق ملتی ہے۔بعض انصار تو ایسے بھی ہیں جو لیٹے رہتے ہیں کچھ بھی نہیں کر سکتے مگر ان کی
دعاؤں میں اتنی قوت اور اتنی شوکت ہوتی ہے کہ وہ لیٹے لیٹے ہزاروں چلنے پھرنے والوں سے آگے نکل جاتے
ہیں۔ایسے ہی انصار بزرگوں میں سے حضرت مولوی محمد الدین صاحب ایک ہیں جن کی عمر اس وقت سو سال
سے کچھ تجاوز کر چکی ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم اور نہایت مخلص خدام میں سے ہیں۔چار پائی پر
پڑے ہوئے ہیں۔بولنے کی بھی پوری طاقت نہیں لیکن جب میں پین سے واپس آکر ان سے ملنے گیا تو انہوں
نے مجھے بتایا کہ تمام عرصہ وہ دعائیں کرتے رہے ہیں۔کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مسجد بشارت سپین کی
افتتاحی تقریبات کو کامیاب کرے۔نیز فرمایا کہ میرے دل میں یہ حسرت رہی کہ کاش ! میں بھی شامل ہو سکتا

7
میں نے کہا آپ کی جگہ خدا تعالیٰ کے فرشتے شامل ہو رہے تھے آپ کی یہ دعائیں قبول ہونے کے منظر ہم نے
اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔اس لئے آپ سے زیادہ اور کون اس تقریب میں شامل تھا پس انصار اللہ میں
یسے بھی بزرگ ہیں جو بہت بوڑھے ہیں۔بستر پر پڑے ہوئے ہلنے جلنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے۔دوسرے
لوگ سہارا دیتے ہیں تو حرکت کرتے ہیں۔لیکن ان کے دل زندہ اور ہمتیں جوان ہیں۔ان کی دعاؤں میں اتنی
طاقت ہے کہ وہ عرش کے پائے ہلا دیتی ہیں۔غرض اس لحاظ سے انصار اللہ کا یہ کام ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل
اور دعاؤں کی برکت سے بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھیں۔بڑھاپے کی کمزوریاں ان کے کام میں جو کمی پیدا
کر دیتی ہیں۔اس کی کمی کو دعاؤں کی برکت سے وہ پورا کر سکتے ہیں بلکہ پورا کرنے سے بھی زیادہ اپنے دامن
کو برکتوں سے بھر سکتے ہیں۔میں نے آج خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے سال نو کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔اور
تحریک جدید کے مالی قربانی کے پہلو کوخصوصیت کے ساتھ جماعت کے سامنے رکھا تھا۔لیکن تحریک جدید کے
نظام میں اور بھی بہت سے پہلو ہیں جو مالی قربانی کے ساتھ پہلو بہ پہلو چلنے چاہئیں۔ان میں سے ایک وقف
زندگی ہے۔خدا کے دین کی خدمت کے لئے رضا کارانہ وقف کریں
وقف زندگی سے متعلق میں آج انصار اللہ کوتحریک کرنا چاہتا ہوں۔وہ خصوصیت کے ساتھ وقف کی
طرف توجہ کریں اس وقت سلسلہ کو خدمت کرنے والوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔خدمت کے کام پھیل
رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہر شعبہ میں کارکنوں کی کمی محسوس ہورہی ہے جو کام اس وقت ہاتھ میں ہیں ان کو پورا
کرنے کے لئے بھی مزید انسانی قوت کی ضرورت ہے لیکن جو کام ابھی تشنہ پڑے ہوئے ہیں۔بعض ابھی توجہ
طلب ہیں ان کے لئے اور بھی زیادہ کثرت کے ساتھ انصار چاہئیں۔سورہ صف کی ان آیات میں جو آپ کے
سامنے ابھی تلاوت کی گئی تھیں یعنی من انصاری اِلَى الله۔اس میں خدا کی طرف لے جانے والے انصار
خدا کی خاطر اپنے نام پیش کرنے والے انصار مراد ہیں۔اس میں شک نہیں کہ انصار کے لفظ میں صرف وہی
لوگ شامل نہیں جن کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہے مَنْ اَنْصَارِي إِلَى اللَّہ کے اس اعلان میں بوڑھے
بھی شامل ہیں اور بچے بھی جوان بھی شامل ہیں اور عورتیں بھی غرض زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے اور
عمر کے ہر دور سے تعلق رکھنے والے اس میں شامل ہیں۔لیکن انصار کو خصوصیت کے ساتھ میں اس وجہ سے
مخاطب ہوں کہ ہماری بعض ضرورتیں فوری طور پر انصار پوری کر سکتے ہیں۔ہمارے بہت سے ایسے انصار ہیں جو ریٹائر منٹ کی عمر کو پہنچنے والے ہیں۔بہت سے ایسے بھی ہیں
جور یٹائر منٹ
کو پہنچ چکے ہیں۔ان میں سے کئی ایسے بھی ہوں گے جن کو ذریعہ معاش کی کچھ اور صورتیں حاصل
ہوگئی ہوں۔روزی کمانے کے کچھ نئے رستے میسر آگئے ہوں لیکن کچھ ایسے بھی ہوں گے اور غالباً زیادہ تعداد

8
ایسے دوستوں کی ہوتی ہے جن کو ریٹائر منٹ کے بعد کوئی کام نہیں ملتا۔پس جن کو کام نہیں ملتا ان کی اس سے
زیادہ خوش نصیبی اور کیا ہو سکتی ہے کہ وہ اپنی بقیہ عمر خدا کے دین کی خدمت کے لئے رضا کارانہ طور پر وقف
کر دیں ( یہ وقف خصوصی وقف ہے اس لئے یہ رضا کارانہ طور پر ہوگا۔اس میں سلسلہ ان کو مالی لحاظ سے کچھ
بھی نہیں دے گا۔اگر وہ گھر بیٹھے گزارہ کر لیتے ہیں تو مرکز میں آکر بھی گزارہ کر سکتے ہیں۔ہاں اگر کوئی
مجبور ہو۔گھر سے جدا ہو کر وہ علیحدہ خوراک وغیرہ کے انتظام کی سکت نہ پاتا ہو تو اس کے کھانے اور رہائش
وغیرہ کے انتظام کی حد تک رعایت دی جاسکتی ہے۔مگر بہر حال چونکہ کام بہت بڑھ رہا ہے اس لئے خالص
رضا کار واقفین کی بھی ضرورت ہے۔)
دوسرے وہ دوست جو ملا زمت سے فارغ ہونے کے بعد رزق کے بعض اور رستے پالیتے ہیں۔ان
کو نئے نئے ذرائع معاش میسر آجاتے ہیں۔ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ آپ نے زندگی کا ایک بڑا حصہ
دنیا کمانے میں صرف کیا۔اب یہ چھوٹی سی آزمائش آپ کو در پیش ہے۔اب اس قصہ کو ختم کریں۔کیا پتہ خدا کی
طرف سے کس وقت کسی کو بلا وہ آجائے۔اگر چہ عمر کا ایک بڑا حصہ آپ نے مقامی طور پر خدمت کرنے میں
گزارا۔لیکن با قاعدہ واقف کے طور پر نہیں سلسلہ کے کاموں میں پیش پیش رہ کر خدمت کی توفیق ملی۔اس
سے انکار نہیں لیکن جو لطف ساری زندگی پیش کر دینے میں ہے وہ لطف اس قسم کی خدمتوں میں میسر نہیں آسکتا۔یہ لطف بھی کیا لطف ہے کہ انسان اپنے ہاتھ سے اپنی رضا کی گردن پر چھری رکھ دے۔اور وہ پھر اپنا ہاتھ
اٹھالے اور سلسلہ سے کہے کہ آپ جس کے ہاتھ میں چاہو یہ چھری پکڑا دو ہم اُف نہیں کریں گے۔پس اگر
انسان اپنے دل میں کوئی امنگ نہ رہنے دے۔کوئی تمنا نہ رہنے دے۔وہ یہ فیصلہ کرلے کہ دنیا کی زندگی کے
جو مزے لوٹنے تھے وہ لوٹ چکا ہوں اب سب کچھ خدا کیلئے ہے۔اس ارادہ اس اخلاص اور اس نیت کیساتھ
زندگی پیش کرنے کا ایک الگ لطف ہے اس لئے ایسے انصار جن کو دنیا کے ذرائع معاش میسر ہوں۔وہ اگر
اپنے دل میں یہ ہمت پاتے ہوں۔اگر ان کے حالات اجازت دیتے ہوں۔تھوڑے ہی گزارہ کرنے کی
توفیق پالیتے ہوں تو ان کو میں یہی کہوں گا کہ یہ بہت بہتر راستہ ہے۔وہ اپنے آپ کو خدمت دین کے لئے پیش
کریں اور سلسلہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں حصہ لیں کیونکہ جتنے زیادہ واقفین اس وقت میسر
آئیں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنی ہی تیزی کے ساتھ اسلام کو چہار دانگ عالم میں فتح نصیب ہوگی۔بیرون ملک جا کر خدمت دین کرسکیں
علاوہ ازیں ایسے واقفین بھی چاہئیں جو یہ تو فیق رکھتے ہوں کہ مرکز سے باہر جا کر بھی خدمت دین
کر سکیں۔یہ بھی اس قسم کا رضا کارانہ وقف ہوگا۔اس تحریک سے پہلے بھی بعض دوستوں نے اپنے نام اس سلسلہ میں پیش کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے

9
فضل سے یہ ایک ہوا چلی ہے انگلستان میں بھی یورپ کے دوسرے ممالک میں بھی واپس آیا تو کراچی میں بھی
اور یہاں آنے کے بعد پنجاب کی مختلف جماعتوں سے بھی ایسے نام پہنچ چکے ہیں جنہوں نے اسی ارادہ کا اظہار
کیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی خاطر رضا کارانہ طور پر اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔چنانچہ بعض دوستوں نے تو
یہاں تک اصرار کیا کہ ابھی اس وقت ہمارا وقف قبول کیا جائے اور اسی وقت خدمت سپرد کی جائے۔چند دن
ہوئے سرگودہا کے ایک دوست تشریف لائے۔کہنے لگے میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں ابھی تک میر اوقف قبول نہیں
ہوا۔میں نے کہا ہمیں تو بڑی ضرورت ہے۔آپ کو انشاء اللہ کسی جگہ لگا دیں گے۔انہوں نے کہا مجھے چین نہیں
آئے گا مجھے ابھی لگائیں۔اور کوئی کام نہیں تو مجھے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں کلرک لگا دیں۔یہ نہیں تو بے شک
مدد گار کارکن بنادیں۔میں کوئی شکوہ نہیں کروں گا۔کوئی سوال نہیں ہو گا کہ مجھے کس آسامی پر لگایا جارہا ہے۔پر
ابھی لگائیں۔ورنہ میرے دل کو چین نصیب نہیں ہوگا۔چنانچہ اسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری صاحب پاس
کھڑے تھے۔میں نے ان سے کہا کوئی کام ان کے سپر د کریں۔اللہ کے فضل سے انہوں نے اسی وقت کام
شروع کر دیا۔جس خدمت پر لگایا جائے ،انعام سمجھیں
پس ایسے زندہ دل اور ایسے جواں ہمت انصار کی ضرورت ہے۔جو ان نیک ارادوں کے ساتھ
اپنے نام پیش کریں کہ انہیں جہاں بھی جس شکل میں بھی خدمت کے کام پر لگایا جائے گا وہ اس کو انعام سمجھیں
گے۔اللہ کی رحمت تصور کریں گے۔اگر ادنیٰ سے ادنی کام پر بھی لگایا جائے گا۔تب بھی وہ خوش ہوں گے۔کہ
خدا کے نوکر ہیں اگر کام نہیں بھی ہوگا۔ان کا وقت بظاہر ضائع بھی ہو رہا ہو گا تب بھی وہ یہ سمجھیں گے کہ خدا کی
خاطر بیٹھے انتظار کر رہے ہیں۔اس سے بہتر زندگی اور کیا ہو سکتی ہے۔خدا کی خاطر یہ بیکاری بھی ہزار ہا کاموں
سے بہتر ہوتی ہے۔ملٹن نے اس مضمون کو سمجھا۔اس نے اپنے شعر میں اس کو بیان کیا ملٹن وہ شاعر ہے جو آخری عمر
میں اندھا ہو گیا تھا ایک ایسا آدمی جس کی فعال زندگی گزری ہو۔تمام عمر کاموں میں صرف ہوئی ہو وہ اگر آخری
عمر میں اندھا ہو جائے تو اس کے دل کی ایک خاص کیفیت ہوتی ہے۔وہ قدم قدم پر بڑا دکھ محسوس کرتا ہے ملٹن
میں نیکی بھی پائی جاتی تھی۔وہ خدا کا ایک خاص خوف بھی دل میں رکھتا تھا۔اس کی محبت بھی رکھتا تھا۔چنانچہ
اس نے اپنی ایک نظم میں اپنی اس کیفیت کو ظاہر کرتے ہوئے اپنے دل کو اسی طرح تسکین دی اس نے کہا۔They also serve who stand and wait
کہ اے ملٹن ! تم غم نہ کرو۔وہ بھی تو خدمت ہی میں ہوتے ہیں جو کھڑے ہو کر حکم کا انتظار
کر رہے ہوتے ہیں۔ہم لوگ تو اس سے کہیں زیادہ عارف باللہ ہیں۔وہ تو ایک تصوراتی خدا سے

10
محبت کرتا تھا ہم ایک حقیقی خدا کے بندے ہیں ہم ایک ایسے خدا کے بندے اور عاشق اور محب ہیں جو
سب حقیقوں سے زیادہ بچی حقیقت ہے پس ہمیں اس سے کہیں زیادہ عاجزی اور گریہ وزاری کے
ساتھ اپنے نفوس کو خدا کے حضور پیش کرنا چاہئے اور ایسے لوگ کثرت کے ساتھ اپنے نام پیش کریں جو
زندگی کا ایک بڑا حصہ دنیا میں گزار چکے ہیں۔ان کے بچے بڑے ہو گئے ہیں۔وہ اپنے آپ کو
سنبھالنے لگ گئے ہیں کافی ہو گئی دنیا کی خدمت۔اب سلسلہ کو ختم کرنا چاہئے اور اللہ کے حضور حاضر ہو
کر یہ عہد کریں کہ جو بھی خدمات ان کے سپرد کی جائیں گی وہ ان کو بجالائیں گے اور ذمہ داریوں کو
خوشی خوشی اٹھا ئیں گے وہ اپنے آپ کو بڑا ہی خوش قسمت سمجھیں کہ وہ آخری سانس جو لیں گے وہ خدا
کی خاطر حاضر ہونے والے انصار کے طور پر سانس لے رہے ہوں گے۔نو جوانوں کو آگے لانے میں انصار کا کردار
وقف کا ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ نو جوان آگے آئیں۔اس لحاظ سے بھی انصار بہت بڑی خدمت
انجام دے سکتے ہیں۔کیونکہ انصار عمر کے لحاظ سے جماعت کا وہ گروہ ہے جن کے بچے اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ان کے ساتھ محبت رکھتے ہیں ان کے ساتھ خلوص اور عقیدت رکھتے ہیں ماں باپ یا گھر کے بزرگوں کے طور پر
ان کا خاص احترام کرتے ہیں۔اس لئے انصار کی طرف سے کہی ہوئی بات ان کے دل پر خاص اثر کرتی ہے
اس لئے انصار کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں اور عزیزوں خواہ وہ ان کے اپنے بیٹے ہوں یا بھائی یا بہن کے بیٹے
ہوں ان کو بار بار نصیحت کریں ان کو یہ باور کرائیں کہ وہ سب سے زیادہ امن کی زندگی وقف کی زندگی ہے۔سب سے زیادہ سکینت اور طمانیت کی زندگی وقف کی زندگی ہے۔اللہ تعالیٰ واقفین کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔جو
واقفین وفا کے ساتھ اپنے عہد پر قائم رہتے ہیں ان کو خدا کبھی ضائع نہیں کرتا ان کی اولادوں کو کبھی ضائع نہیں
کرتا دنیا بھی پھر ان کے پیچھے چلی آتی ہے حقیقت یہ ہے کہ اس سے زیادہ طمانیت بخش کوئی زندگی نہیں جو خدا
کے دین کی خدمت میں صرف ہورہی ہو۔انصار بچوں
کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں
غرض انصار کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں
کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں۔دنیا کے لحاظ سے ان کو زیور تعلیم سے
خوب مڑ تین کریں اور پھر ان سے کہیں کہ اب اپنے نام خدمت دین کے لئے پیش کرو۔یہ ایک عمومی تحریک
ہے جس میں انصار سلسلہ کی بہت بڑی مدد کر سکتے ہیں۔گھر گھر چرچا کر سکتے ہیں اور ایک نئی رو چلا سکتے ہیں
تا کہ اس کثرت کے ساتھ واقفین پیش ہوں کہ ہمیں ان میں سے چناؤ کرنا پڑے یہ خیال نہ ہو کہ واقفین کم
ہیں بلکہ یہ احساس ہو کہ واقفین زیادہ آگئے ہیں فی الحال ضرورت اتنی نہیں ہے جب تک ہم ان کے لئے جگہ نہ

11
بنالیں ان کا وقف قبول نہیں کر سکتے اس کیفیت اور اس شان کے ساتھ جماعت اس سے پہلے وقف کی تحریک
میں
کئی بار حصہ لے چکی ہے۔مجھے یاد ہے قادیان کے زمانہ میں جبکہ ابھی جماعت کی تعداد بھی بہت تھوڑی تھی حضرت مصلح موعود
نے آغاز میں وقف کی تحریک کی تو بڑی کثرت کے ساتھ نام آتے تھے ایسی درد بھری درخواستیں لے کر نو جوان
آیا کرتے تھے کہ ان کو پڑھ کر دل پگھل جاتا تھا۔وہ اپنی ہر چیز نذرانہ کے طور پر لے کر حاضر ہو جاتے تھے۔وہ
کہتے تھے اے خدا کے خلیفہ ! ہم تیرے حضور حاضر ہیں ہمارا وقف قبول کر۔ہم کبھی کوئی شکوہ زبان پر نہیں لائیں
گے جو گزارہ دینگے ہم اس کو قبول کریں گے۔بعض خطوط میں نے بھی دیکھے ہیں ان کو پڑھتے ہوئے آنکھوں
سے آنسو رواں ہو جاتے تھے اور دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتے تھے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو کیسے پیارے عشاق عطا فرمائے ہیں۔پس انشاء اللہ الہی دیوانوں کے ذریعہ سے آج دنیا میں
انقلاب بر پا ہوگا۔فرزانوں کے ہاتھوں تو دنیا بہت ویران ہو چکی اور اب بالکل تباہی کے کنارے پر جا کھڑی
ہے۔احمدیت کے دیوانوں نے دنیا کو اس تباہی سے بچانا چاہئے۔ہمیں ان دیوانوں کی ضرورت ہے
پس ہمیں ان دیوانوں کی ضرورت ہے۔جو دنیا کی چمک دمک کی پرواہ نہ کریں بلکہ اس کی آنکھوں
میں آنکھیں ڈال کر اس کو رد کر دیں اس کو دھتکار دیں اور کہیں کہ ہم خدا کے بندے ہیں خدا کے حضور حاضر
ہوں گے۔تیری طرف ہر گز مائل نہیں ہوں گے غرض انصار اللہ کو عمر کے لحاظ سے ایک ایسا مقام حاصل ہے کہ
اگر وہ اپنے اپنے ماحول میں خدام کو وقف زندگی کے لئے آمادہ کریں ان کے دلوں میں غلبہ اسلام کے ولولے
پیدا کریں۔خدمت دین کی امنگیں پیدا کریں۔تو یہ بھی ان کی طرف سے بہت بڑی خدمت کے مترادف ہے۔بد رسوم کے خلاف جہاد انصاراللہ کے سپرد کرتا ہوں
تیسرے نئی نئی بد رسوم کے خلاف جہاد کا کام ہے جسے میں خصوصیت کے ساتھ انصار اللہ کے سپرد
کرتا ہوں تحریک جدید کے بہت سے مطالبات میں سے ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ دوست اپنی زندگی کو تفتیش سے
بچا کر سادگی کی طرف لے آئیں۔دنیا نے آج مختلف زیتوں اور تعیش اور کئی قسم کے لہو ولعب کے سامان ایجاد
کر لئے ہیں۔اگر انسان ان میں مبتلا ہو جائے یا کوئی قوم یا معاشرہ ان میں مبتلا ہو جائے تو پھر ان سے اپنا
دامن چھڑا کر اپنے آپ کو خدمت کے کاموں کی طرف مائل کرنا بہت مشکل کام ہو جاتا ہے اس لئے خدمت
اسلام کی جس راہ پر ہم گامزن ہیں اس کا یہ تقاضا ہے کہ حرام تو حرام بعض حلال چیزیں بھی ہم چھوڑ دیں تا کہ وہ
معاشرہ پیدا کیا جا سکے جو ہمارے مقصد کے حصول میں محمد ہو۔ہر ماحول میں ہر قسم کا پھل دار درخت نہیں لگا کرتا

12
بعض جگہ بعض زمینوں میں بعض آب و ہوا میں بعض قسم کے پودے لگتے ہیں۔اور نشو ونما پاتے ہیں لیکن بعض
دوسری قسم کی آب و ہوا میں وہی پودے چند دن بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔پس ایسی قومیں جنہوں نے عظیم الشان
کام کرنے ہوں جنہوں نے عظیم الشان خدمات بجالانی ہوں جنہوں نے اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے اپنی
زندگیاں وقف کرنی ہوں ان کے معاشرہ میں لازما سادگی کی آب و ہوا ہونی چاہئے۔ورنہ قیش کی آب و ہوا
میں پلنے والے پودے سادگی کی آب و ہوا میں زندہ نہیں رہ سکتے اور سادگی کی آب و ہوا میں پلنے والے نقیش
کی آب و ہوا میں زندہ نہیں رہ سکتے پس ہمیں اپنا ایک ماحول پیدا کرنا پڑے گا۔اپنی ایک فضا پیدا کرنی پڑے
گی۔جس ملک میں بھی ہم رہیں اس ملک کی فضا سے اس حد تک مختلف ہوگی اس میں مذہبی اقدار زیادہ ہونگی
اس میں سنجیدگی زیادہ ہوگی اس میں سادگی زیادہ ہوگی اس میں زندگی کی لذتوں کے رُخ مختلف ہوں گے۔لذتیں تو پھر بھی ہم حاصل کرتے رہیں گے۔مگر یہ لذتیں اعلیٰ لذات ہوں گی۔یہ وہ لذتیں ہونگی جو قربانی کے
نتیجہ میں حاصل ہوتی ہیں جو خدمت کے نتیجہ میں حاصل ہوتی ہیں عظمت کردار کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہیں
اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لذتیں دنیا کی لذتوں سے بہت زیادہ بالا اور بہت زیادہ فائق ہوا کرتی ہیں۔اس لئے
کسی بے لذت زندگی کی طرف تو آپ کو نہیں بلایا جارہا۔آپ کو زیادہ پاکیزہ زیادہ باقی رہنے والی اور زیادہ
عظیم الشان لذتوں کی طرف بلایا جارہا ہے جو آپ کی زندگی پر ایک دفعہ اگر قبضہ کر گئیں تو پھر آپ چاہیں گے
بھی تو ان سے نکل کر باہر نہیں جاسکیں گے۔نیکیوں میں بھی لذت ہوا کرتی ہے اور بدی کی لذت سے زیادہ ہوا
کرتی ہے اس لئے اپنے معاشرہ میں پاک تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کریں مرور زمانہ سے جو بدیاں رفتہ رفتہ
ہمارے معاشرہ میں داخل ہو گئی ہیں ان کی بیخ کنی کا کام شروع کریں بیاہ شادی پر بعض بد رسوم ہمارے معاشرہ
میں داخل ہو رہی ہیں۔اسی طرح بے پردگی پھیلتی جارہی ہے اس کے خلاف ایک جہاد کرنا پڑے گا۔اسی طرح
دنیا کی لذتوں کے حصول کے لئے باہمی دوڑ شروع ہوگئی ہے اور ذوق بگڑ رہے ہیں۔یہ دنیا کا حال ہے جو میں
بیان کر رہا ہوں۔ہماری جماعت اس سے متاثر ہو رہی ہے ہماری جماعت کے لوگ اس قسم کے معاشرہ میں
مغلوب ہو جاتے ہیں۔یعنی زیادہ وسیع تعداد کے معاشرہ کے اندر تھوڑی تعداد میں رہتے ہیں۔لازماً ان پر کچھ
اثر پڑتا ہے اور رفتہ رفتہ ہمارے کناروں پر بیماری کا اثر ظاہر ہونے لگ جاتا ہے۔قرآن کریم ہمیں اپنی
سرحدوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیتا ہے۔فرماتا ہے۔اگر تم زندہ رہنا چاہتے ہو۔اگر تم اپنی اقدار کو زندہ رکھنا
چاہتے ہو تو تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرو یعنی بیماری کو باہر جا کر پکڑ واسکو موقع نہ
دو۔کہ وہ اندر داخل ہو جائے۔چنانچہ سرحدوں کی حفاظت میں غفلت کے نتیجہ میں بعض دفعہ بیماریاں اندر اتر
آتی ہیں یعنی جلد کی بیماریاں خون میں داخل ہو جاتی ہیں۔خون کی بیماریاں گلینڈز میں چلی جاتی ہیں۔پھر زیادہ
Vital یعنی نہایت اہم گلینڈز میں داخل ہو جاتی ہیں۔یہاں تک کہ جب وہ اور زیادہ زندگی کے اندرڈ ویتی

آج 10 میں سے 10 باقی