1982ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2
13
ہیں تو کینسر بن جاتی ہیں۔پس پیشتر اس کے کہ معاشرہ کی خرابیاں ہمارے اندر مزید نفوذ کریں۔ہمیں اپنے
دفاع کو کناروں پر مضبوط کرنا چاہئے اور اپنی سوسائٹی کو آج کل کے معاشرہ کی برائیوں سے کلیتہ محفوظ کر دینا
چاہئے اس ضمن میں بھی مجھے انشاء اللہ تعالیٰ توقع ہے کہ انصار ایک نمایاں کردارا دا کریں گے۔ان
کی تلقین اور
تعلیم کے ذریعہ خدا کے فضل سے نمایاں تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔جماعت احمد یہ ایک بہت ہی پیاری اور پاکیزہ جماعت ہے۔جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔اس میں کمزوریاں تو داخل ہوتی ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن بنیادی طور پر یہ ہیرے جواہرات سے زیادہ
قیمتی جماعت ہے۔ان کو معمولی سا اشارہ کر دو۔تھوڑا سا جگا دو تو یہ بڑی تیزی کے ساتھ اپنے اصل مقام کی
طرف واپس لوٹتے ہیں یورپ کے حالیہ دورہ میں مجھے بعض جگہ توجہ دلانے کا موقع ملا۔بعض جماعتوں میں
بعض کمزوریاں نظر آئیں۔میں نے ان کو توجہ دلائی تو انہوں نے بڑی تیزی کے ساتھ اس پر ردعمل دکھایا۔حالانکہ مجھے بہت بلند تو قعات تھیں۔لیکن بعض جگہ میری توقعات سے بھی بہت بڑھ کر رد عمل ظاہر ہوا اور ہر
معاملہ میں تعاون کا ایسا حیرت انگیز نمونہ دکھایا کہ میرا سارا وجود حمد سے بھر گیا اور درود سے بھر گیا۔میں نے کہا
دیکھو اللہ کی شان ہے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض ہے جس کے عظیم غلام کو ایسی روحانی قوت عطا
کی گئی کہ جب وقف زندگی کا مطالبہ کیا جاتا ہے اس کی طرف منسوب ہونے والے اپنے سارے وجود کو دین
کے لئے پیش کر دیتے ہیں اور کچھ بھی باقی نہیں رکھتے ان میں کوئی انانیت باقی نہیں رہتی کمزوریاں ہو جاتی ہیں
غفلتیں بھی ہو جاتی ہیں۔وقتی طور پر تو میں بھی سو جایا کرتی ہیں لیکن زندہ قوموں کو ذرا سا جگا دو تو بیدار ہو جاتی
ہیں بعض دفعہ پہلے سے بھی زیادہ مستعدی کے ساتھ کام کرنے لگ جاتی ہیں۔پس یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے جو انصار کے سپرد کیا جارہا ہے۔یہ تو لہو لگا کر شہیدوں میں داخل ہونے والی بات
ہے انصار ذراسی بھی محنت کریں گے تو انشاء اللہ بہت ہی شاندار وسیع گہرے اور دیر پا نتائج پیدا ہونگے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں تو فیق عطا فرمائے۔خدا تعالیٰ دن بدن جماعت احمدیہ کو اس اعلیٰ مقصد کی طرف
تیزی کیساتھ لے جانا شروع کرے جس کا ہمیں انتظار کرتے ہوئے ایک لمبا عرصہ گذر چکا ہے اب تو دل
بے قرار ہے۔خدا جلد از جلد فتح کا وہ دن دکھائے۔جب ساری دنیا میں حضرت محمد مصطفے کا جھنڈا بلند ہورہا ہو
اور دوسرے سارے جھنڈے سرنگوں ہو جائیں۔"
روزنامه الفضل ربوه 2 جون 1983 ء )
14
ہمیں لازماً واقفین کی تعداد بڑھانی پڑے گی اور بکثرت بچوں، بوڑھوں،
جوانوں اور عورتوں کو اس میدان میں جھونکنا پڑے گا
سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے سالانہ اجتماع انصار اللہ مرکزیہ کے موقع پر 6 نومبر
1982ء کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے دیئے گئے ایک عشائیہ میں سپاسنامہ کے جواب میں درج ذیل
ایمان افروز خطاب فرمایا۔مغربی قوموں میں یہ رواج ہے کہ ڈنر یعنی رات کے کھانے کے بعد تقاریر ہوتی ہیں۔مہمان
خاص جس کو مدعو کیا جاتا ہے وہ After dinner یعنی کھانے کے بعد تقریر کرتا ہے لیکن قرآن کریم میں اس
کے بالکل برعکس رواج کا پتہ چلتا ہے حضرت یوسف علیہ السلام نے کھانے سے پہلے تقریری فرمائی اور ان کے
دو ساتھی قیدیوں کو جن کو تبلیغ کرنا مقصود تھا فرمایا کہ جب تک کھانا نہیں لگتا ہم بیٹھ کر تبلیغی باتیں کرتے ہیں۔اسی
طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی لاہور میں کھانے کے انتظار میں احباب کو مخاطب فرمایا:
آج جب انصار نے مجھ سے پوچھا کہ ہم کھانے کے بعد گفتگو کا پروگرام رکھیں یا کھانے سے پہلے تو میرے
ذہن میں یہی دومثالیں تھیں جن کے پیش نظر میں نے کہا کہ کھانے سے پہلے رکھ لیں۔یورپ اپنے رواج قائم
کرتا ہے ہم اپنے رواج قائم کرینگے اس لئے اب ہم کھانے سے پہلے چند منٹ باتیں کرتے ہیں۔کھانے سے پہلے تقریر رکھنے میں کئی حکمتیں ہیں ایک تو یہ کہ مقرر کو بھی کھانے کا خیال ہوتا ہے اور سننے والوں کو
بھی ہوتا ہے ضرورت سے زیادہ لمبی تقریر نہیں ہوسکتی۔دوسرے یہ کہ کسی کو کھانے کے بعد کا خمار نہیں ہوتا اور
لوگ پورے ہوش و حواس کے ساتھ تقریریں سنتے ہیں کھانے کے بعد کی تقریروں میں تو سوتے اور جھومتے
ہوئے آدمی نظر آجاتے ہیں کھانے سے پہلے کی تقریر میں اس طرح نظر نہیں آسکتے۔اور بھی بہت سی حکمتیں
ہونگی۔لیکن یہ دو میرے ذہن میں آئیں اور میں نے بیان کر دی ہیں۔سپاسنامے میں جس سفر کا ذکر کیا گیا ہے۔اس کا مرکزی نقطہ وہی ہے جو پہلے بیان کر دیا گیا کہ جو بھی
اس سفر میں میسر آیا محض اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ میسر آیا۔ورنہ حقیقت یہ ہے کہ میں کیا اور میری
بساط کیا یہ وہی یورپ ہے جہاں کبھی خیمہ لے کر کبھی Haver sack پیچھے رکھ کر میں پھرا کرتا تھا اور انہی
گلیوں سے گزرتا تھا لیکن کسی کو پرواہ ہی نہیں تھی کہ کون آیا اور کون گزر گیا۔تبلیغی گفتگو کا بھی موقعہ ملتا تھا تو زیادہ
سے زیادہ ایک دو تین یا چار کو متوجہ کر سکتا تھا۔یہ وہی وجود ہے اس میں کوئی فرق نہیں۔لیکن جب اللہ تعالیٰ نے
محض اپنے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکت کے ساتھ مجھے اس سفر کی تو فیق عطا فرمائی تو بالکل کا یا
پلٹ گئی۔
15
اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی اور ہمت عطا کی۔لوگ سمجھتے تھے کہ میں تھک گیا ہوں گا لیکن مجھے تو پتہ ہی
نہیں لگتا تھا کہ تھکاوٹ کیا چیز ہے، حالانکہ بعض دفعہ ایسا پروگرام ہوتا تھا کہ بظاہر تھک جانا چاہئے لیکن اس میں
کوئی تکلف نہیں تھا اللہ تعالیٰ نے خود بخود ایک طبعی طاقت پیدا فرما دی تھی جس کے نتیجہ میں تھکاوٹ کا کوئی
احساس نہیں رہتا تھا اور ساتھ ساتھ ایسی روحانی غذا ملتی تھی جو درحقیقت ایک توانائی پیدا کر رہی تھی ، جومستغنی کر
رہی تھی ہر دوسرے آرام سے مثلا جب ہم جماعت احمدیہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جلد جلد ہونے والی
پاک تبدیلیاں دیکھتے تھے ( پہلے بھی وہ ایک پاک جماعت ہے اس میں کوئی شک نہیں۔اس کے باوجو دروحانی
ترقی کے میدان میں تو کوئی آخری منزل نہیں ہے ایک منزل کے بعد دوسری دوسری کے بعد تیسری۔یہ ایک
لامتناہی سلسلہ ہے۔) جب احمدی احباب کونئی منزلیں طے کرتے دیکھتے تھے تو دل اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ
بھر جاتا تھا۔بارہا ایسے نظارے دیکھے ہیں کہ ایسے نوجوان جو پہلے نمازوں میں سست تھے (جیسا کہ بعد میں
انہوں نے خود ذکر کیا کہ ہم تو پانچ وقت نمازیں بھی نہیں پڑھا کرتے تھے ) تہجد میں حاضر ہونے لگے۔بڑے
درد اور کرب کے ساتھ دعائیں کرنے لگے اور دعاؤں کیلئے کہنے لگے اور ان کی دعاؤں کی درخواست یہ نہیں
ہوتی تھی کہ ہمیں دنیا ملے۔دعا کی درخواست یہ ہوتی تھی کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ دین احمد کے لئے
فدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ وہ روحانی غذا ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔یہ جسم کے انگ انگ کو
سہلاتی تھی تسکین پہنچاتی تھی اور نئی طاقت اور توانائی سے بھر دیتی تھی۔پھر غیروں کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ نے اسی قسم کے فضلوں کے نظارے دکھائے بسا اوقات ایسا ہوا
کہ پریس کا نفرنس میں بڑی معاندانہ نظروں سے دیکھا گیا بعض اوقات تو وہ اس طرح Cross
examine کرتے تھے کہ منہ سے تو نہیں کہتے تھے کہ تم جھوٹ بول رہے ہو مگر سمجھتے یہی تھے کہ جھوٹ بول
رہے ہیں۔ان کی گفتگو سے ایسا معلوم ہوتا تھا تعداد کے اوپر Criticism کرتے ہر بات جو ہم بیان کرتے
تھے اس کو بڑی تنقیدی نظر سے دیکھتے تھے لیکن رفتہ رفتہ رنگ بدل جاتا۔دیکھتے دیکھتے ان کی طبیعتیں نرم پڑ جاتی
تھیں اور ملائم ہو جاتی تھیں۔آنکھوں میں ادب آجا تا تھا اور محبت پیدا ہو جاتی تھی۔دوحر بے جو بارہا استعمال کئے گئے دونوں نے ہی ہمیشہ الٹا اثر دکھایا ان کے نقطہ نگاہ سے ایک تو خمینی
صاحب کو ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا تھا۔جب وہ دیکھتے تھے کہ اسلام کی رد سے ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور
اثر پیدا ہورہا ہے تو با قاعدہ ایک محادلے یا مناظرے کی شکل بن جاتی تھی۔پریس کانفرنس تو محض نام تھا۔پھر وہ
خمینی صاحب تک پہنچ جاتے تھے اس کا اللہ تعالیٰ نے جو جواب دینے کی توفیق عطا فرمائی وہ میں انشاء اللہ کل
ذکر کروں گا۔محض اس غرض سے کہ تا آپ کو معلوم ہو کہ بعض باتوں کا جواب کس طرح دینا چاہئے کیونکہ وہ
جواب میں نے مؤثر دیکھا اور یورپ کے ہر ملک میں ہر مجلس میں مؤثر دیکھا ایک بھی ایسی جگہ نہیں جہاں اس
16
جواب کو سننے کے بعد بے اطمینانی کا اظہار ہوا ہو۔بلکہ ہمیشہ شرمندگی میں سر جھکتے دیکھے ہیں۔اسلام عورت کو زیادہ بلند مقام دیتا ہے
دوسرے عورت کے مقام کے متعلق پوچھا جاتا اور یہ سوال ہمیشہ عورتوں کی طرف سے ہوتا تھا
عورتیں پر یس کی نمائندہ بہت کثرت سے ہوتی ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کی شان تھی کہ پریس کی مجلس کے دوران
جوابات کے بعد وہ نمائندگان بلند آواز سے اقرار کرنے لگتی تھیں کہ ہاں یہ ٹھیک ہے کہ اسلام عورت کو زیادہ
بلند مقام دیتا ہے۔اور پریس کی طرف سے اتنا کھلم کھلا اقرار حیرت میں ڈال دیتا تھا۔پریس
کانفرنسیں ہی نہیں ہوئیں بلکہ بہت سی ایسی مجالس بھی منعقد ہوئیں جن میں معززین کو بلایا
جاتا تھا بے تکلفی سے باتیں ہوتی تھیں اور میں محسوس کرتا تھا کہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایک پاک تبدیلی
پیدا ہو رہی ہے اور یورپ میں ایک خاص ہوا چلی ہے جو دلیل کو سننے کے لئے ان کو آمادہ کر رہی ہے اور ان
کے اندر خطرات کے احساس کو بیدار کر رہی ہے۔اسی لئے طبیعت میں بڑی فکر پیدا ہوتی تھی کہ ہماری کوششیں اس کے مقابل پر کچھ بھی نہیں ہیں
ہمیں لازماً ان کوششوں
کو تیز کرنا پڑے گا لا ز ما واقفین کی تعداد بڑھانی پڑے گی اور بکثرت اپنے بوڑھوں،
بچوں، جوانوں اور عورتوں کو اس میدان میں جھونکنا پڑے گا۔کیونکہ جب مطالبے بڑھ جائیں تو ان کو بہر حال
پورا کرنا پڑے گا اور ہمیں پورا کرنا پڑے گا۔ہمارے سوا ہے ہی کوئی نہیں ہمیں چنا ہے اللہ تعالیٰ نے ان
مطالبوں کو پورا کر نے کیلئے اس احساس کے ساتھ پھر اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرماتا تھا کئی قسم کی سکیمیں ذہن میں
داخل فرماتا تھا ان کو بیان کرنے کی توفیق بخشتا تھا اور ان کو قبول کرنے کے لئے جماعت میں ایک رو چلا دیتا تھا۔پس یہ چند باتیں ہیں جو میں یہاں مختصر ا عرض کر سکتا ہوں جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا آپ کی
بھوک آپ کو یاد کرا رہی ہوگی اور مجھے اگر چہ بھوک تو نہیں ہے لیکن یہ یاد ہے کہ کھانا بہر حال کھانا ہے۔باقی
باتیں انشاء اللہ کل سہی۔میں آپ کا بہت ممنون ہوں آپ نے بڑی محبت کے ساتھ اور بڑے پیار کے ساتھ سلوک فرمایا
اب بھی اور اس سے پہلے بھی جب تک انصار سے وابستہ رہا ہوں بہت ہی غیر معمولی تعاون فرمایا ہے۔حالانکہ میری کوئی حیثیت نہیں تھی میری کوئی بساط نہیں تھی میں یہاں تھا ہی نہیں جب آپ نے مجھے صدر چنا تھا
اس وجہ سے میں اپنے آپ کو بڑا اوپر محسوس کرتا تھا۔عمر کے لحاظ سے اگر چہ بوڑھا تو تھا لیکن اپنے آپ کو
بوڑھا ماننے کے لئے تیار نہیں تھا اس لئے بھی اوپر ا لگتا تھا کہ بوڑھا بھی بنوں بلکہ بوڑھوں کا صدر بن کے
بیٹھ جاؤں اور دوسرے اس لئے کہ مجھ سے پہلے جیسا کہ آپ کو علم ہے میرے بڑے بھائی مکرم صاحبزادہ مرزا
مبارک احمد صاحب بہت لمبا عرصہ تک انصار کی صدارت فرماتے رہے ہیں اور مجھے کسی مجلس عاملہ میں بھی
17
شامل ہونے کا موقع نہیں ملا۔پہلے میں خدام الاحمدیہ کے کاموں میں مصروف رہا۔پھر دوسرے کاموں میں
مصروف رہا اس لئے بالکل تجربہ نہیں تھا کہ اس مجلس کے کیا آداب ہیں؟ اس کو کس طرح چلانا ہے؟ اس وجہ
سے پریشانی تھی مگر حقیقت یہ ہے کہ نام تو لگ جاتے ہیں جس کے ذمہ کام لگایا جاتا ہے۔ورنہ جماعت کے کام
اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے اور ساری جماعت ایک وجود کے طور پر ہے جو تمام پاک کوششوں میں شامل ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کارکنوں کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے کسی نہ کسی حیثیت سے محض اللہ
تعاون
فرمایا اور یہ مجلس پہلے سے آگے بڑھتی رہی۔ایک دور کا سوال نہیں ہے ہر دور میں یہ مجلس آگے بڑھے گی میں آپ
کو یہ بتادیتا ہوں کہ آگے بڑھنا
آپ کے مقدر میں لکھا ہوا ہے ہر اگلے دور میں محسوس ہوگا کہ یہ مجلس پچھلے دور سے آگے بڑھ گئی لیکن نہ پچھلوں
کا قصور ہوگا نہ اگلوں کی خوبی ، حقیقت یہ ہے کہ جس قوم کے مقدر میں آگے ہی آگے جانا ہے اس نے آگے
بڑھنا ہے اس کے لئے کبھی ٹھہرنے کا وقت نہیں آئے گا نہ آپ کیلئے آ سکتا ہے نہ انشاء اللہ تعالیٰ آئیگا۔اللہ تعالی
ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہمارے اعمال اس راہ میں حائل نہ ہو جائیں کیونکہ جہاں تک تقدیر الہی کا تعلق ہے
وہ یہی ہے۔"
روزنامه الفضل ربوہ 8 جون 1983ء)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاد کے جو طریق بتائے ہیں ان پر عمل
کرنے سے فتح و نصرت لاز ما قدم چومے گی
جب انصار جوان ہونے کا ارادہ کرتے ہیں تو خدا کے فرشتے
اوپر سے جوانی کا حکم دے دیتے ہیں کہ ہو جاؤ جوان !
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 7 نومبر 1982 ء سے اختتامی خطاب )
اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان اور کرم ہے۔کہ ہر پہلو سے مجلس انصار اللہ کا یہ اجتماع خدا تعالیٰ کے
فضل سے کامیاب رہا اور پہلے اجتماع کی نسبت بڑھ کر رہا۔افتتاحی تقریر میں میں نے آپ سے یہ گزارش کی تھی
کہ اگر چہ چند پہلوؤں سے گذشتہ سال سے یہ اجتماع پیچھے ہے لیکن عمومی طور پر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
نمایاں
ترقی نظر آ رہی ہے۔اس دوران معلوم ہوتا ہے مجلس مرکز یہ نے پھر کچھ کوشش کی ہے اور کچھ اعداد وشمار کی
دوبارہ چھان بین کی گئی ہے۔اس وقت جو نتیجہ سامنے ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
18
ہر جہت سے ہمارا یہ سال بھی گذشتہ سال سے آگے نکل گیا ہے۔چنانچہ بیرون ربوہ پاکستان سے 942 مجالس
ربوہ ایک اور بیرون پاکستان سے 9 مجالس یہ کل 952 مجالس شریک ہوئی ہیں۔جبکہ گذشتہ سال 842
مجالس شریک ہوئی تھیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے نمایاں ترقی ہے۔اس دفعہ باہر سے آنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جہاں تک تعدا داراکین کا
تعلق ہے اس میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی نمایاں اضافہ ہے اس سال 700 اراکین زیادہ تشریف
لائے ہیں جہاں تک زائرین کا تعلق ہے اس میں خدا کے فضل سے 1138 کا اضافہ ہوا ہے اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ جماعت میں ایک عمومی بیداری کا رجحان ہے اور عمومی ولولہ اور جماعتی کاموں میں دلچسپی بڑھ رہی
ہے کیونکہ جہاں تک انصار کا تعلق ہے لازماً مجلس مرکزیہ کی کوششوں کا اس میں دخل ہوگا اللہ تعالیٰ نے ان کو
قبول فرمایا اور پہلے سے بہتر حاضری ہوئی لیکن جہاں تک زائرین کا تعلق ہے یہ جماعت کے عمومی رجحان کا پتہ
دیتا ہے پچھلے سال زائرین کی تعداد 3147 تھی اس کے مقابل پر امسال یہ تعداد 4275 ہے۔پس اللہ تعالیٰ
کا بہت ہی احسان ہے اور ہم امید رکھتے ہیں اس کے فضلوں سے کہ وہ ہمیشہ ہمیں انشاء اللہ پہلے سے آگے
بڑھاتا رہے گا۔امسال انصار سائیکل سوار زیادہ تعداد میں آئے ہیں
جہاں تک سائیکل سواروں کا تعلق ہے۔اس میں ہمیں بہت ہی نمایاں کامیابی نصیب ہوئی ہے
انصار سائیکل سوار اتنی تعداد میں اور اس کثرت سے پہلے کبھی نہیں آئے تھے ایک دفعہ 1973 ء میں 35 انصار
سائیکل سوار آئے تھے اس کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہو گیا کیونکہ یہی سمجھا جانے لگا کہ خدام کا کام ہے کہ وہ
سائیکلوں پر آئیں انصار نہیں آسکتے۔پچھلے سال یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا۔گزشتہ سال 82 انصار سائیکلوں
پر تشریف لائے تھے اس کے مقابل پر امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے 197 تشریف لائے ہیں ایک سائیکل
سوار ممبر انصار اللہ جنہوں نے انعام لیا ہے ان کی عمر ما شاء اللہ اسی سال ہے اور آپ نے دیکھ لیا ہے کہ انعام
لینے کے لئے وہ کس طرح دو سیڑھیاں چڑھے تھے۔ان کی ہمت کا اندازہ کریں کہ وہ ماشاء اللہ سارا رستہ
(117) چک چور ضلع شیخو پورہ تار بوہ ناقل ) سائیکل پر طے کر کے آئے۔صرف ربوہ کی چڑہائی پہ آ کر رہ گئے
تھے دریائے چناب کے جو دو پل ہیں وہاں ان کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ اب میں سائیکل پر تو جانہیں
سکتا پیدل جاؤں یا کسی اور ذریعہ سے پہنچوں۔پھر ان کے ساتھیوں نے مدد کی انہوں نے کہا آپ سائیکل پر
بیٹھے رہیں ہم آپ کو دھکا دے کے لے جاتے ہیں۔چنانچہ ان کو دھکا دیا گیا لیکن سائیکل پر سے نہیں اتر نے
دیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی ہمت ہے کیونکہ جو چڑھائی نہیں چڑھ سکتا اس کے لئے پیدل چڑھنا بھی مشکل
تھا اس لئے اس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں تھا کہ وہ سائیکل پر بیٹھے رہیں اور دھک دے کر ان کو آگے کیا جائے۔
19
دوسرے صاحب جو سائیکل پر تشریف لائے تھے انہوں نے تو بہت ہمت کی ہے 75 سال کی عمر
ہے اور تھر پارکر سے آئے ہیں اور صرف ایک دن میں انہوں نے 110 میل سائیکل چلایا۔ان کے ساتھی جو
نسبتاً جوان ہیں ( غالبا 42 سال کی عمر ہوگی ) انہوں نے کل مسجد مبارک میں نماز مغرب کے بعد یہ واقعہ سنایا کہ
جب ہم چلنے لگے تو میر اصرف یہی ایک ساتھی تھا اور تھا کوئی نہیں مجھے بڑی فکر پیدا ہوئی میں نے صاف جواب
دے دیا کہ میں ان کے ساتھ نہیں جاسکتا پھر میں نے مزید تسلی کی خاطر ان کے گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر پوچھا کہ بابا
جی کدی گوڈے وچ درد ہوئی اے۔وہ کہتے ہیں انہوں نے جواب دیا کدی ہٹی نہیں۔ہوئی تے ہوئی ہٹی کدی
نہیں یہ تھے دوسائیکل سوار جور بوہ آنے کے لئے تیار بیٹھے تھے اور کوئی تیسرا شامل نہیں ہو رہا تھا۔اس پر قائد
صاحب ضلع نے اس نوجوان نو مسلم کو جو پچھلے سال بھی آئے تھے اور اس سال خدام الاحمدیہ کے اجتماع پر بھی
سائیکل پر تشریف لائے کھڑے پاؤں کہا کہ آپ تیار ہو جائیں انہوں نے کہا ٹھیک ہے میں حاضر ہوں۔تب
ان کو ہمت ہوئی ان کو ساتھ لانے کی یہاں تک تو ان کو باباجی کے اوپر باتیں کرنے کا موقع ملا۔کہتے ہیں۔سو
سنار دی اک لوہار دی یعنی سوسنار کی ایک لوہار کی۔ان باتوں کے بعد میں نے بابا جی سے پوچھا کہ آپ
بتائیں آپ کو رستے میں گھٹنے کی درد نے پھر تکلیف تو نہیں دی۔انہوں نے کہا سارے رستے ہوئی نہیں اس کو
ہوتی رہی ہے اور اتنی ہوئی ہے کہ اس نے درد کے لئے تیل کی ایک بوتل ساتھ لی اور وہ کہیں جھنگ میں بھول
گیا تو سارا رستہ رو تا آیا کہ میری تیل کی بوتل رہ گئی ہے۔اللہ کی شان دیکھیں جب خدا کے فضل سے انصار جوان ہونے کا ارادہ کرتے ہیں تو خدا کے فرشتے
اوپر سے جوانی کا حکم دے دیتے ہیں کہ ہو جاؤ جوان۔اس لئے آپ اپنی ہمتیں جو ان کریں۔آپ پر اللہ کے
فضل نازل ہوں گے اور ہر لحاظ سے اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے گا۔کل شام میں نے کھانے کے موقع پر اپنے نہایت مختصر خطاب میں ایک واقعہ سے متعلق وعدہ کیا
تھا کہ انشاء اللہ کل اس کے متعلق کچھ عرض کروں گا۔وہ واقعہ یہ ہے کہ جہاں کہیں بھی ہم یورپ میں گئے ہیں۔خمینی صاحب ساتھ رہے ہیں۔خمینی صاحب کے بارہ میں سوالات کا جواب
جہاں تک ثمینی صاحب کا تعلق ہے وہ ایک معزز قوم کے ایک معز ز سردار ہیں۔ان کی عزت اور
احترام سب پر فرض ہے۔جس حد تک ظاہری اخلاق اور معاملات کا تعلق ہے ہمیں ہر قومی سردار کی عزت کرنی
چاہئے جہاں تک بعض کمزوریوں کا تعلق ہے۔وہ کس قوم میں نہیں ہوتیں۔بعض لوگ کئی غلط فیصلے کر دیتے ہیں
جن کے نتیجے میں بداثرات پیدا ہو جاتے ہیں۔چنانچہ انہی بداثرات کے نتیجے میں یورپ کی پریس کانفرنسوں میں ہر جگہ ثمینی صاحب کا نام لیا گیا۔سارے
20
یورپ میں اور مغربی ممالک میں یہ بھیا نک تصویر کھینچی جاتی کہ اس وقت انتہائی ظلم ہورہا ہے اتنا شدید ظلم ہورہا
ہے کہ گویا شاہ کے زمانے کے مظالم اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اور یہ سارا ظلم اسلام کی طرف سے
ہو رہا ہے جس کے نمائندہ اس وقت خمینی ہیں۔یہ وہ پس منظر ہے جس میں یہ سوال کیا جاتا تھا اور مقصد ان
کا یہ تھا کہ اگر ہم خمینی صاحب کے خلاف
کوئی کلمہ بولیں تو سارے یورپ کے اخبار اس کو اچھالیں اور کہیں کہ دیکھو! مینی کو Condemn کیا جارہا
ہے۔اور اگر ہم کچھ نہ کہیں تو سارا یورپ سمجھ لے کہ یہ بھی اسی قسم کا ایک اسلام ہے جو آج ہمارے پاس آ گیا
ہے اور ہمیں اس اسلام میں کوئی دلچسپی نہیں جو مظالم کی تعلیم دیتا ہو۔یہ وہ مشکل رستہ تھا جس پر وہ مجھے کھینچ کر لانا
چاہتے تھے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے اس کا مؤثر جواب دینے کی توفیق عطا فرمائی۔یہ جواب
میں اس لئے بیان کرنا چاہتا ہوں کہ اس میں بعض تبلیغی حکمتیں ہیں جن کا آپ کے سامنے کھول کر رکھنا ضروری ہے۔اس کا ایک جواب تو میں نے ان
کو یہ دیا کہ جب آپ خمینی صاحب پر حملہ کرتے ہیں اور مظالم کی
داستان کو اچھالتے ہیں تو آپ یہ فرق نہیں کرتے کہ مسلم قوم اور مسلم لیڈر ایک اور چیز ہے اور اسلام ایک اور
چیز ، اسلام ایک مذہب کا نام ہے اس کی ایک تعلیم ہے اس کی طرف منسوب ہونے والے سارے کے سارے
اس تعلیم پر ہر پہلو سے کار بند نہیں ہیں۔اگر اسلام پر آپ نے حملہ کرنا ہے تو اسلام کی تعلیم کی رو سے حملہ کریں
مجھے بتائیں کہ اسلامی تعلیم میں کہاں مظالم کی تلقین کی گئی ہے۔کہاں بنی نوع انسان کے حقوق غصب کرنے کی
تلقین کی گئی ہے؟ لیکن ایک مسلمان کے کردار کو سامنے رکھ کر جس کو خود آپ نے پینٹ کیا ہے اور ہمیں پتہ
نہیں کہ آپ کا بیان کس حد تک درست ہے اور کس حد تک غلط ہے ہم نہیں جانتے کہ اصل واقعات کیا ہیں
آپ مجھ سے فتویٰ چاہتے ہیں ان باتوں کے متعلق جن کی آپ نے یک طرفہ تصویر کھینچی ہے اور اسلام کی
انصاف کے بارہ میں تعلیم مجھے اس بات سے منع کرتی ہے کہ میں یک طرفہ فتویٰ جاری کروں لیکن اگر سو
فیصدی تسلیم بھی کر لیا جائے کہ آپ کا بیان درست ہے وہ نہایت ظالم ہیں انہوں نے اسلام کے نام پر حد
سے زیادہ مظالم کئے ہیں تب بھی آپ کو اعتراض کا کوئی حق نہیں آپ اپنی تاریخ کو بھلا کر کس طرح
اعتراض کر سکتے ہیں۔مذہبی مظالم کے سلسلہ میں یورپ کی ایسی بھیا نک تاریخ آپ کے سامنے کھلی پڑی ہے کہ ایک
ملک کی ایک ملکہ نے اپنی تھوڑی سی زندگی کے دور میں پانچ پانچ ہزار معصوم لوگوں کو زندہ آگ میں جلوا دیا اس
الزام پر کہ وہ جادوگری کرتی تھیں یعنی ایسی عورتیں جن کے اوپر الزام تھے کہ یہ جادوگر نیاں ہیں۔اور وہ پینتی
چلاتی انکار کرتی رہیں کہ جادو گری سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہمیں علم ہی نہیں کیہ جادوگری ہوتی کیا ہے؟ اس کے
با وجود انہیں جلا دیا گیا میں صرف ایک ملکہ کا ذکر کرتا ہوں جو انگلستان کی ملکہ تھی تاریخ نویس لکھتے ہیں کہ صرف
اس کے زمانے میں پانچ ہزار عورتوں کو زندہ آگ میں جلایا گیا ہے۔اس الزام کے نتیجے میں کہ وہ جادوگرنیاں
21
تھیں میں نے ان سے کہا کہ پین کی Inquisition کی تاریخ آپ کے سامنے ہے۔الزامات کے نتیجے میں
عیسائی نے عیسائی پر ایسے ایسے درد ناک مظالم کئے ہیں کہ اس تاریخ کے مطالعہ سے ہی انسان کے رونگٹے
کھڑے ہو جاتے ہیں۔آدمی پڑھتے پڑھتے پاگل ہونے والا ہو جاتا ہے کہ ایک انسان کسی دوسرے انسان پر
اتنے مظالم کر سکتا ہے؟ پھر جرمنی کی تاریخ آپ کے سامنے پڑی ہے
تمام عیسائی مورخین یہ تسلیم کرتے ہیں کہ
جرمنی کو تبلیغ کے ذریعے عیسائی بنانے کے لئے چرچ کی ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور اس قوم نے کلینڈ
عیسائیت
کو رد کر دیا۔تب ہم نے تلوار پکڑی اور تلوار کی کاٹ پریز بر دستی ان کو عیسائی بنایا ہے۔ایک جرمن بھی از
خود عیسائی نہیں ہوا۔پس ساری جرمن قوم گواہ ہے کہ آپ نے تلوار کے زور سے ان کو زبردستی عیسائی بنایا ہے۔آپ ایک مینی پیش کر رہے ہیں۔آپ کے گریبان میں تو ہزاروں خمینی شور مچار ہے ہیں۔آپ اس گریبان کی
آواز کو کیوں نہیں سنتے آپ کو صرف اسلام کا ایک مینی نظر آ رہا ہے۔اور اس مینی کی آواز پر آپ اسلام کو متہم کر
رہے ہیں اس لئے آپ کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں۔جب تفصیل کے ساتھ بیان کیا جاتا تھا۔تو ان کی گردنیں جھک جاتی تھیں اور بلا استثنا ایک جگہ بھی
ایسا نہیں ہوا کہ کسی پریس کا نفرنس میں یا مجلس میں جہاں بڑے بڑے رؤسا اور صاحب
فکر مدعو ہوا کرتے تھے۔یہ سوال کرنے والوں نے پھر کوئی ایسا لفظ بولا ہو۔جب میں دیکھتا تھا کہ ان کے سر جھک گئے ہیں اور ان کے پاس کوئی جواب نہیں تو پھر میں اُن کو
اصل مقصد کی طرف لاتا تھا۔کیونکہ میرا مقصد یہ تو نہیں تھا کہ اسلام کی طرف سے محض ایک فتح کا اعلان
کیا جائے۔ہمارا مقصد تو دل جیتنا ہے صرف احساس شکست دلا دینا اور تذلیل کرنا نہیں لیکن بعض دفعہ دل جیتنے
سے پہلے تکبر توڑ لئے جاتے ہیں۔اور احساس شکست پیدا کرنا پڑھتا ہے جو فی ذاتہ مقصد نہیں ہے۔اس کا
مقصد صرف یہ ہے کہ کسی طرح وہ اس قابل ہو جائیں کہ ان کے دل تیار ہوں اور ہم اسلام کے لئے ان کو جیتیں
جب یہ قدم اٹھ جاتا تھا اور ان کے دلوں کی زمین تیار ہو جاتی تھی تب میں ان سے ایک اور بات کہتا تھا۔اسلام ہمیں انصاف کی تعلیم دیتا ہے
میں ان سے
کہتا تھا کہ آپ دیکھیں اسلامی اخلاق اور آپ کے اخلاق میں کتنا بڑا فرق ہے۔آپ
کے پاس ایک ثمینی آیا اور آپ نے شور مچاتے مچاتے گلے پھاڑ لئے اور اس ایک مینی کا انتقام آپ اسلام سے
لے رہے ہیں ہمارے پاس آپ کے ہزار ہاضمینی ہیں لیکن ہم نے عیسائیت کے خلاف ایک لفظ بھی منہ سے
نہیں نکالا۔کیوں نہیں نکالا؟ اس لئے کہ اسلام ہمیں انصاف کی تعلیم دیتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ جب وہ مظالم
عیسائیت کے نام پر ہورہے تھے تو عیسائیت کا ایک ذرہ بھی قصور نہیں تھا ان جاہلوں کا قصور تھا۔ان تاریکی کے
بچوں کا قصور تھا جنہوں نے خدا کے ایک پاک مذہب۔محبت کے مذہب کو اس قدر ذلیل اور رسوا کیا کہ اس
22
22
محبت کے نام پر مظالم کی ایک ایسی تعلیم دی اور مظالم کی تعلیم پر ایسا عمل کر کے دکھایا کہ ساری دنیا کی بہیمانہ تاریخ
بھی اس سے شرما جاتی ہے لیکن ہم آپ کے مذہب کا دفاع کرتے ہیں ہم کہتے ہیں خبردار ! عیسائیت کے
خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولنا یہ سچا مذ ہب تھا۔اللہ کا مذہب تھا۔عیسائیت کا ایک ذرہ بھی اس میں قصور نہیں۔ان
ظالم لوگوں کا قصور ہے جن کو حق نہیں تھا عیسائیت کی طرف منسوب ہونے کا لیکن وہ منسوب ہوئے۔میں نے
کہا اسلامی اخلاق اور آپ کے اخلاق میں یہ فرق ہے ہم آپ کی زیادتی کے باوجود آپ کے دل مجروح نہیں
کرنا چاہئے۔جب ان کو یہ بات بتائی جاتی تھی تو ان کے چہروں کی کیفیت بالکل مختلف ہو جاتی تھی شکست کا جو
احساس تھا وہ طمانیت میں بدل جاتا تھا وہ سمجھ جاتے تھے کہ ہاں عیسائیت پر کوئی حملہ نہیں ہوالیکن ساتھ ہی
اسلام کی اعلیٰ اخلاقی تعلیم کی برتری بھی از خود ان کے دلوں پر ظاہر ہو جاتی تھی۔مخالف کے جواب کا ایک طریق
میں یہ واقعہ آپ کے سامنے اس لئے کھول کر رکھ رہا ہوں کہ طریق تبلیغ میں یہ ساری چیزیں
ضروری ہیں۔بعض دفعہ غیرت کا تقاضا ہوتا ہے کہ جوابی حملہ کیا جائے اگر آپ محض کمز ور دفاع پر یا یک طرفہ
دفاع پر رہیں تو آپ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔یہی طریق ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں سکھایا۔جب عیسائیوں نے اسلام
پر اور سرور دو عالم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر حملے کئے تو آپ نے ان لوگوں کو اچھی
طرح لتاڑا۔غیرت کا تقاضا تھا کہ سخت جواب دیا جائے اور ان کو بتایا جائے کہ ناپاک حملوں کے نتیجے میں کس
طرح دل دکھتے ہیں۔اور یہ بتایا جائے کہ تمہاری مثال تو ایسی ہے کہ ”چھاج بولے سو بولے چھلنی کیا بولے“
تم تو اسلام کی چھاج کے مقابل پر چھلنی کی طرح ہو۔تم پر تمہاری اپنی زبان میں اتنے خوفناک الزام عائد کئے
جا سکتے ہیں کہ جب تم ان کو پڑھو گے اور تمہارا دل زخمی ہو گا تب تمہیں سمجھ آئے گی کہ مصطفے کے غلاموں کا تم نے
کس طرح دل دکھایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوب جہاد
چنانچه اسی طرز جہاد نے ہمیں روشنی عطا فرمائی۔اب دیکھیں! آپ کے فن جہاد کا کتنا حیرت انگیز
کمال ہے۔عیسائیوں کے جواب میں آپ حضرت عیسی پر تو حملہ کر نہیں سکتے تھے۔حضرت مسیح کو تو ایک پاک
رسول سمجھتے تھے اس لئے ایسا عمدہ اور پیارا طریق اختیار کیا کہ آپ بار ہا مسیح" کو بچاتے رہے اور مسیح کی
پاکیزگی بھی بیان فرماتے رہے۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی بیان فرمایا کہ وہ مسیح جس پر ہم ایمان لاتے ہیں وہ تو
23
قرآن والا مسیح ہے جو نہایت پاکیزہ رسول، نہایت نیک، ہر لحاظ سے اچھا اور خدا کا برگزیدہ اور پیارا تھا لیکن وہ
می جو تم پیش کر رہے ہو ، وہ یسوع جو تم پیش کر رہے ہو جس کو بائبل خدا کا بیٹا کہتی ہے جس کا ہمارے
نزدیک کوئی وجود نہیں مگر تمہارے نزدیک وہ حقیقت ہے تمہاری اپنی بائیبل کی زبان میں وہ ایسا تھا اور وہ ایسا تھا
کیسی شان کے ساتھ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اپنی غیرت اور محبت کا اظہار بھی فرما دیا اور
ساتھ ہی قرآن کا بھی دفاع کیا۔اور مسیح کا بھی دفاع کیا۔یہ ہے جہاد کا وہ اسلوب جو حضرت مسیح موعود نے ہمیں سکھایا ہے اور ہر میدان میں ہمیں اسی
اسلوب کے ساتھ نکلنا پڑے گا۔یہ وہ بنیادی ہتھیار ہیں جن کے ساتھ لیس ہو کر جب مسلمان نکلتا ہے تو اس
کے لئے شکست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پھر آپ نے جس طرح دلجوئیاں فرمائیں وہ بھی ہمارا فرض ہے حملے کا
جواب حملے سے دینا اور محض دفاع تک محدود نہ رہنا فن حرب میں انتہائی ضروری ہے۔مجھے یاد ہے ہمیں بچپن میں ایک دفعہ قادیان میں گنگا دیکھنے کا موقع ملا ( گت کا تو خیر ہم کھیلا بھی
کرتے تھے ) گتنے کا مقابلہ دیکھنے کا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو بہت شوق تھا آپ نے صحت کو
برقرار رکھنے کی طرف بہت توجہ دلائی۔مختلف ذرائع سے بتاتے رہتے تھے کہ گھوڑ سواری سیکھوگت کا سیکھو اور
مردانہ کھیلوں میں حصہ لو۔آپ نے قادیان میں گنے کو بہت رواج دیا۔ایک دفعہ حضور کو خیال آیا کہ یہ جو
گتکے باز ہیں یہ صرف قانونی ابیچ بیچ ہی ہیں یا واقعی ان کو دوسروں پر فضیلت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔چنانچہ
آپ نے ایک مضبوط زمیندار جاٹ کو بلایا اور گٹکے کے استاد کو بھی اس کو آپ نے کہا کہ تم تو گنکا جانتے ہو،
بڑے ماہر ہو تم نے صرف دفاع کرنا ہے اور اس پر جوابی حملہ نہیں کرنا اس نے صرف حملہ کرنا ہے۔آپ
دونوں کا مقابلہ کرا کے دیکھتے ہیں کہ کون جیتتا ہے اس جاٹ نے اندھوں کی طرح لاٹھیاں چلانی شروع
کیں۔اس نے دورو کیں ، چار روکیں ، پانچ روکیں پھر کوئی لاٹھی اس کی ٹانگ پڑی کوئی پیٹ پر پڑی کوئی سر
پر آئی لوگ ہنس پڑے کہ دیکھو جی ! گٹکے کا استاد بنا پھرتا ہے اور ایک جاٹ سے ہار گیا ہے اس نے کہا حضور
بات یہ ہے کہ گٹکے میں تو حملہ بھی ہوتا ہے اور دفاع بھی ہوتا ہے اگر کسی کو صرف دفاع پر مجبور کیا جائے تو
ناممکن ہے کہ وہ صحیح دفاع کر سکے۔جب تک اگلے کو یہ خوف نہ ہو کہ مجھ پر بھی پڑے گی اس وقت تک اس کو
مارنے کا سلیقہ بھی نہیں ہوتا اور دفاع کے لئے تو ایک آدمی کے ہاتھ باندھے جاتے ہیں تو تھوڑا سا گت کا اس
طرح بھی کروادیں کہ اس کو کہیں کہ تم پر بھی پڑے گی پھر میں دیکھوں گا کہ وہ مارنے کیلئے بچتا بھی ہے کہ
نہیں۔خیر حضور ہنس پڑے۔آپ نے فرمایا میں جانتا ہوں تمہاری بات ٹھیک ہے۔پس مسلمانوں کے ساتھ پہلے یکطرفہ مقابلہ ہوتا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے
اور آپ نے اسلوب بدلا مسلمان بے چارے مجبور تھے۔حضرت عیسی علیہ السلام کو نبی مانتے تھے اور وہ یکطرفہ
24
حملے پر حملہ کرتے چلے جاتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اور امہات المومنین پر نہایت خوفناک گند
اُچھالتے تھے اور مقابل پر مسلمان کیا کرتا تھا اُٹھتا تھا اور چاقو مار دیتا تھا۔اس طرح دنیا میں اور زیادہ ذلیل ہوتا
تھا۔لوگ کہتے تھے ان کے پاس کوئی دفاع نہیں ہے۔سوائے چاقو کے اور کچھ نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام آئے اور مقابلے کے سارے رنگ بدل دیئے۔آپ نے فرمایا میں بھی حملہ کروں گا اور زیادہ شان کے
ساتھ حملہ کروں گا اور خدا کے شیروں کی طرح تم پر جھپٹوں گا۔تم میرے آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے کی
جرات کرتے ہو؟ کس طرح بیچ کر جاؤ گے مجھ سے پھر ایک اور عجیب منظر ہمارے سامنے آتا ہے۔اسلام کا یہ
عظیم الشان پہلوان جَرِيٌّ اللهِ فِى حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ تو اس شان کے ساتھ اسلام کے اور حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کے اور امہات المومنین کے انتقام کے رہا تھا۔اور پیچھے ایک شور پڑ گیا ان مسلمانوں کی طرف
سے جن کے دفاع میں یہ پہلو ان لڑ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ تم عیسی پر حملے کرتے ہو۔تم فلاں نبی کی بے عزتی
کرتے ہو؟ تمہارا کوئی تعلق نہیں اسلام کے ساتھ۔یعنی اسلام کے لئے لڑنے والا اور اس شان کے ساتھ جنگ
کو نئے اسلوب عطا کرنے والا۔اس کی پشت محفوظ نہیں تھی۔پیچھے سے اس پر حملے ہورہے تھے وہ مڑتا تھا اور
چو کبھی لڑائی لڑتا تھا۔ان کو بھی جواب دیتا تھا ، سامنے والوں کو بھی جواب دیتا تھا۔دائیں بھی لڑتا تھا اور بائیں
بھی لڑتا تھا ساری عمر حضرت مسیح موعود علیہ السلام، اسلام کے مجاہد کے طور پر زندہ رہے اور اسی حالت میں آپ
نے جان دی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اسلوب جہادکو اختیار کریں
پس اس آقا کا نام لیتے ہیں تو اس کے رنگ بھی تو سیکھیں۔بڑھا یا کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو مجاہدے
کی راہ میں حائل ہو سکے۔نبی آخری دم تک لڑتا ہے اور آخری دم تک یہ پیغام دیتا ہے اپنے ماننے والوں کو کہ
اسی اسلوب پر چلو گے تو میرے ساتھ وفا کے وعدے پورے ہوں گے ورنہ پورے نہیں ہوں گے۔اس لئے
تمام انصار کو یہ سوچ لینا چاہئے کہ وہ مجاہدین اسلام ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے لئے جہاد
کے جو طریق بیان فرما دیئے ہیں اور ہمارے سامنے کھول دیئے ہیں ان کو چھوڑ کر ہم نے نہیں لڑنا ان کے
دائروں کے اندر رہ کر لڑنا ہے پھر آپ دیکھیں فتح و نصرت لازما آپ کے قدم چومے گی اور اس کے سوا آپ
کے مقدر میں کوئی اور چیز نہ ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ بظاہر یہ چھوٹے چھوٹے گر ہی وہاں دورے کے دوران میرے کام آئے ہیں
جہاں بھی غیروں کے ساتھ اسلام کی طرف سے مقابلے ہوئے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا
سکھایا ہوافنِ جنگ ہی تھا جو ہمیشہ میرے کام آیا۔پس میں اپنے تجربے کے بعد آپ کو بتا رہا ہوں کہ دنیا میں کسی طرف سے بھی حملہ ہو جوفنون حرب