1982ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 3

25
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں سکھا گئے ہیں ان سے باہر نکلنے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔اس چار دیواری
کے اندر رہتے ہوئے ہم عظیم الشان فتوحات حاصل کر سکتے ہیں۔مسجد سپین کے افتتاح کے نتیجہ میں ذمہ داریوں کا احساس کریں
دوسرا حصہ جس کی طرف میں آپ کی توجہ دلانی چاہتا ہوں۔وہ ان ذمہ داریوں سے تعلق رکھتا ہے
جو مسجد بشارت ( سپین ) کے افتتاح کے بعد خصوصیت کے ساتھ ہم پر عائد ہوتی ہیں۔میں نے پہلے بھی بیان
کیا تھا کہ مسجد بشارت (سپین) کی تعمیر اور اس کا افتتاح ایک عام مسجد کی تعمیر اور ایک عام مسجد کا افتتاح نہیں
ہے اور اگر یہی مقصود ہو تو اس کے کوئی بھی معنی نہیں ہیں یعنی کسی جگہ ایک مسجد بنادی جائے اور ساری دنیا میں
اپنی فتح کے گیت گاتے پھریں کہ عظیم الشان فتح ہو گئی ، پین فتح ہو گیا۔اس سے بڑی بے وقوفی کوئی نہیں ہوگی۔جنت الحمقاء میں بسنا اسی کا نام ہے مسجد کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں وہ پورے کرنے پڑیں گے اور وہ عظیم الشان
تقاضے ہیں جو بے انتہا سمتوں میں پھیلے پڑے ہیں۔مجھ سے پین میں جب یہ سوال ہوا کہ اس مسجد کے بعد آپ اگلی مسجد کہاں بنا ئیں گے اور کب
بنائیں گے۔؟ تو میں نے کہا کہ آپ کو یہ فکر لگی ہوئی ہے۔مگر مجھے تو یہ فکر ہے کہ اس مسجد کے لئے نمازی کہاں
سے آئیں گے۔میں انشاء اللہ تعالیٰ پہلے پین میں نمازی پیدا کروں گا جب یہ مسجد بھر جائے گی اور اس کی
دیوار میں پھٹنے والی ہوں گی تب ہم اس کو بھی وسیع کریں گے اور نئی مسجد میں بھی بنائیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔پس اسی پیغام کے تحت میں نے یورپ کی مجالس اور جماعتوں کے سامنے مختلف پروگرام رکھے اور آپ کے
سامنے بھی رکھتا ہوں۔غیر ملکی زبانیں سیکھیں اور اس میں مہارت حاصل کریں
سب سے اہم چیز یہ ہے کہ جس قوم کو آپ نے مخاطب ہونا ہے اس قوم کی زبان ہی اگر آپ کو نہ آتی
ہو تو آپ مخاطب کس طرح ہوں گے۔اس قوم کے کردار کا آپ نے مطالعہ نہ کیا ہو تو آپ کو کیا پتہ لگے گا کہ
کس طرح اس قوم کے دل جیتے جا سکتے ہیں اس کی تاریخ کا آپ کو علم ہونا چاہئے۔اس کے جغرافیائی حالات کا
علم ہونا چاہئے سیاسی رجحانات کا آپ کو علم ہونا چاہئے اور اس ملک کی زبان پر مقدرت حاصل کرنے کے بعد
آپ کو وہاں بکثرت مبلغ بھیجنے چاہئیں ایک یا دو یا تین مبلغوں سے تو ملک فتح نہیں ہوا کرتے۔آپ کو ایسی
پلاننگ کرنی پڑے گی کہ سپین کے ہر حصے میں مستقلاً رابطے کا انتظام ہواو پھر اس زبان میں لٹریچر پیدا کیا جائے۔اس زبان کی ضرورتوں کو صوتی آلوں کے ذریعے بھی پورا کیا جائے اور نشر واشاعت کے ذریعے بھی پورا
کیا جائے۔یہ اتنا بڑا کام ہے کہ اگر خدا تعالیٰ توفیق نہ دے تو اس کو سرانجام دینا ناممکن ہے۔اگر ہم صرف

26
سپین پر ہی اپنی ساری قو تیں اور روپیہ صرف کر دیں تب بھی ہماری ضروریات پوری نہیں ہوتیں اس لئے اپنے
دماغ سے یہ بات کلیہ نکال دیں کہ کسی جگہ مبلغ بھیج دیا اور ہماری ذمہ داری پوری ہوگئی ہرگز پوری نہیں ہوئی مبلغ
تو ایک جرنیل کے طور پر جاتا ہے جس نے وہاں جائزہ لینا ہے اور مختلف امور میں راہنمائی کرنی ہے اس ملک
میں بسنے والے احمدیوں کی جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے یہ ہر احمدی کا کام ہے اور ہر احمدی کو اس میں حصہ لینا
پڑے گا۔فوجیں صرف جرنیلوں سے تو سر نہیں ہوا کرتیں۔ایک جگہ جرنیل بھیج دو لیکن کوئی فوج اس کو مہیا نہ کرو
گولہ بارود مہیا نہ کرو کوئی Infantry مہیا نہ کرو اور کہو کہ اکیلے جاؤ اور فتح کر لو یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ دنیا
میں تو اس کا سوال
نہیں پیدا ہوتا مذ ہب کے معاملات میں بھی ایسے نہیں ہوا کرتا۔جب موسیٰ علیہ السلام سے ان کی فوج نے یہ کہا تھا کہ جا تو اور تیرا خدا لڑ وہم یہاں بیٹھ رہتے ہیں۔تو
خدا نے کیا جواب دیا تھا ؟ وہ چاہتا تو اکیلے موسیٰ کے ہاتھ پر بھی سارے علاقے کو فتح کر سکتا تھا۔لیکن خدا نے
انہیں کہا اچھا! اب بیٹھ رہو بیٹھے رہنے والی قوموں کو میری نصرت نہیں ملے گی تو موسی سے بڑھ کر بھی آپ کوئی
مبلغ پیدا کر سکتے ہیں؟ یہ وہ جرنیل تھا جسے خدا نے خود اپنی آنکھوں کے سامنے تیار کیا تھا۔جو پیدائش سے بھی
پہلے اللہ کے پیار کی نظر میں تھا۔وہ جو اللہ کے حکم سے لہروں پر ایک صندوق میں تیرتارہا۔اور لہروں
کو توفیق نہ ملی
اس کو غرق کرنے کی وہ جس کے مقابل پر جب اس دنیا کا سب سے بڑا جبار بادشاہ آیا تو انہیں لہروں میں وہ
غرق ہو گیا اور اس کو کوئی چیز بچ نہ سکی جب اس کی قوم نے کہا کہ جا تو اور تیرا خدا کیلے لڑتے پھر واللہ کی تقدیر
نے کہا نہیں فتح تمہارے مقدر میں نہیں ہے اس
کیلئے تمہیں انتظار کرنا پڑے گا جب تک تم میرے اس جرنیل کی
آواز پر لبیک کہنے کیلئے تیار نہیں ہوتے تمہارے مقدر میں کوئی فتح نہیں لکھی جائے گی۔چنانچہ وہ چالیس سال
تک بھٹکتے رہے اور انکے ساتھ خدا کا یہ بندہ۔موسیٰ بھی ویرانوں میں بھٹکتا رہا۔پس خدا کی تقدیر کو چھوڑ کر آپ کس طرح ملکوں کو فتح کر سکتے ہیں ؟ ایک جرنیل مہیا کر دینا اور کہنا کہ
اب تم اکیلے لڑو اور ہم بیٹھ رہتے ہیں۔یہ نہیں ہو سکتا سارے احمدیوں کو اپنی ساری طاقتیں استعمال کرنی پڑیں
گی۔اور صرف سپین میں نہیں بلکہ ہر ملک میں وسیع پیمانے پر آپ کو اپنی ساری طاقتوں کو اسلام کے لئے جھونکنا
پڑے گا۔سپین کے لئے وقف عارضی کی تحریک
چنانچہ پین کے متعلق تو میں نے یورپ میں یہ تحریک کی کہ ہمارے جتنے احمدی نوجوان ہیں وہ فوری
طور پر سپینش زبان سیکھنا شروع کریں جو ریٹائر ہو رہے ہیں وہ وقف عارضی میں اپنے نام لکھا ئیں۔یعنی
سال بہ سال ریٹائر منٹ کے بعد کا جو وقف ہوتا ہے وقف عارضی سے کچھ مختلف نوعیت کا اس میں اپنے نام پیش
کریں اور بتائیں کہ ہم اپنے خرچ پر کتنا عرصہ پین جا کر تبلیغ اسلام کر سکتے ہیں اور جو نام لکھا ئیں وہ ابھی سے

27
زبان
سیکھنی شروع کریں۔پھر چھٹیوں میں وہاں سیر کے لئے جاتے ہیں وہ وہاں تبلیغ بھی کریں۔میں نے ان
سے کہا کہ پین کی طرف تو آج کل سارے یورپ اور امریکہ کا رجحان ہے اور سیر کے لئے بڑی پیاری جگہ ہے
آپ کے لئے تو ایک پنتھ اور دو کاج والا معاملہ ہے اگر آپ
تبلیغ اسلام کے لئے نکلیں گے تو سیر پیچھے تو نہیں رہ
جائے گی آپ کی سیر میں مزا بہت بڑھ جائے گا۔یورپ اور امریکہ تو وہاں اس لئے جاتا ہے کہ روپیہ خرچ
کر کے ان کو عیاشی کے نئے نئے رستے دکھائے۔اور ان کو ذلیل اور رسوا کرے۔وہ تو اس لئے جاتے ہیں کہ
تا اہل سپین زیادہ سے زیادہ شیطان کی آغوش میں چلے جائیں اور اس وقت سپین میں جو امن ہے۔وہ بھی باقی
ندر ہے یہ امر واقعہ ہے اور یہی ہو رہا ہے۔چنانچہ وہاں کی مجالس میں جب مجھ سے بے تکلف سوال ہوئے اور
ان سے بات ہوئی تو انہوں نے خود بھی یہ خطرہ محسوس کیا کہ امریکن اور مغربی قوموں کا جو Influence
ٹورسٹس (Tourists ) یعنی سیاحوں کی شکل میں ظاہر ہو رہا ہے یہ ہمارے اندر بڑی خرابیاں پیدا کر رہا ہے
بے حیائی بڑھی ہے اور اس کے علاوہ عیاشی کے نئے نئے ذریعے ہمارے سامنے آرہے ہیں ہم ایک غریب قوم
ہیں۔ہمارے اندر اس کی توفیق نہیں۔جب توفیق سے بڑھ کر عیاشی سامنے آتی ہے تو ہمیشہ کر پشن پیدا ہوتی
ہے۔ہمیشہ رشوت ستانی داخل ہو جاتی ہے۔یہ بے چینیاں میں نے ان کے اندر محسوس کی ہیں۔میں نے کہا
ایک طرف یہ بے چینیاں پیدا کرنے والے جا رہے ہیں تو دوسری طرف خدا کے بندے بے چینیاں دور
کرنے والے بھی جانے چاہئیں۔آپ جائیں اور ان
کو پاکیزہ معاشرے کی طرف بلائیں آپ جائیں اور ان
سے پاکیزہ دوستیاں کریں ان کو بتائیں کہ ہم اسلام کی طرف سے امن اور صلح اور محبت اور آشتی کا پیغام آپ
کے لئے لے کر آئے ہیں۔مختلف دیہات میں جائیں اور ان تک یہ پیغام پہنچائیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھی Response ہوئی یعنی بڑے جوش و ہوش کے ساتھ
وہاں احباب نے وعدے کیے کہ ہم اس کام کے لئے حاضر ہیں جب بھی خدا ہمیں توفیق دے گا ہم اپنی
چھٹیاں سپین میں گزاریں گے۔لیکن اس کے لئے کچھ نظم و ضبط اور ترتیب کی ضرورت ہے۔چنانچہ وہاں میں نے یہ ہدایت دی تھی
اور اب تحریک جدید کو یہ ہدایت دیتا ہوں کہ وہ یہاں سے اس پروگرام
کو منظم کرے۔مثلاً اندلس کی سرزمین ہے
اس میں چونکہ اسلام کا زیادہ اثر رہا ہے اس لئے وہاں کے لوگ زیادہ خلیق اور زیادہ محبت کرنے والے ہیں۔اور اندلس کی سرزمین ہی میں ہم نے مسجد بنائی ہے وہ کافی وسیع علاقہ ہے وہاں چار یا پانچ صوبے ہیں اور کافی
آبادی ہے۔اگر تحریک جدید اندلس کے علاقے واقفین کی تعداد معلوم کر کے تقسیم کر دے کہ یہ حصہ جرمنی کے
سپرد ہے یہ حصہ سوئٹزر لینڈ کے سپر د ہے، یہ ڈنمارک کے، یہ ناروے کے، یہ سویڈن کے، یہ فرانس کے اور اسی
طرح فلاں حصہ انگلستان کے سپرد ہے تو سپین میں بہت جلد اسلام پھیل سکتا ہے۔نقشے کے اوپر معین کر دیا

28
جائے کہ ہم آپ کو یہ قلعے دیتے ہیں آپ نے سر کرنے ہیں اور مقابلہ ہوگا کہ کون سا ملک پہلے وہاں اسلام کا
جھنڈا گاڑتا ہے۔یہ سارے واقفین مبلغ وہ ہوں گے جو عارضی طور پر اور طوعی طور پر اپنے نام پیش کر رہے ہوں
گے اور سلسلے پر ان کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔واقفین عارضی کو مواد مہیا کیا جائے
ان واقفین کی مدد کے لئے یہ سکیم بنائی گئی ہے (یہ بھی اللہ تعالیٰ نے تو فیق عطا فرمائی کہ اس طرف
میری توجہ کو پھیرا ) کہ ہمارے پین کے مبلغ جو بہت اچھا بولنے والے ہیں اور خصوصاً ان کے بیٹے منصور احمد
صاحب جو نہایت ہی پاکیزہ شستہ سپینش بولتے ہیں اور ان کے اندر خدمت کا بڑا جذ بہ ہے، ( ڈاکٹر ہیں لیکن
طوعی طور پر اسلام کی خدمت کرنے کا بہت شوق رکھتے ہیں ) ان کے سپرد یہ کام کر دیا جائے کہ جس طرح یہاں
سوال و جواب کی کیسٹ ہوتی ہے اس طرح وہ اپنے تجربے کی روشنی میں سپین کے ماحول کے لئے پانچ یا چھ
کیسٹ تیار کریں اور سپینش احمدی اور کچھ دوسرے سپینش دوست اکٹھے ہوں اور اس مجلس میں سوال وجواب
ہوں اور مؤثر جواب ریکارڈ کر کے تمام یورپ کے مشنوں کو یہ کیسٹ بھجوا دی جائیں اور ان کے ساتھ ان کا لکھا
ہوا ترجمہ بھی جائے۔یہ جو واقفین عارضی جائیں گے ان کو زبان سیکھنے میں کچھ وقت لگے گا اور ہماری حالت تو
وہی ہے جو غالب نے کہی۔عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتاب دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہونے تک
کہاں ہم انتظار کریں کہ یہ زبان سیکھیں تب وہاں تبلیغ ہو۔اس لئے وہ اپنے ساتھ یہ کیسٹ لے
جائیں اور کیسٹ کے شروع میں یہ آواز ریکارڈ ہو کہ ہم آپ کی زبان نہیں جانتے مگر ہمارے دل میں آپ
سے باتیں کرنے کے بڑے ولولے ہیں۔اس لئے یہ کیسٹ ہیں۔آپ ان کو سنیں اور اگر آپ کے ذہن میں
کوئی سوال پیدا ہوا تو آپ ہمیں لکھ کر دیں یا کیسٹ میں ریکارڈ کرواد ہیں۔ہم اپنے مبلغ کو بھیجیں گے ان کا پتہ
یہ ہے اور آپ ان سے براہ راست گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔پس مختلف موضوعات پر ہسپانوی زبان میں کیسٹ
تیار ہوں مسلمان بننے کے طریقے بتائے جائیں۔مسلمان بننے کے بعد کی ذمہ داریاں بتائی جائیں۔اسی طرح
نماز پڑھنے کے طریقے طہارت کے مسائل اور اسلامی معاشرے کے روز مرہ کے مسائل پر مشتمل کیسٹ تیار
ہوں اور ان واقفین کے پاس یہ کیسٹ موجود بھی ہوں تا کہ جب کوئی اسلام قبول کرے تو ساتھ ہی اس کو
تربیت کا تحفہ بھی پیش کر دیں کہ اب تم پوچھنا چاہو گے کہ اسلام کیا ہے اور اس پر کس طرح عمل ہوتا ہے؟ یہ
کیسٹ سن لو۔اس میں اسلام کی ساری باتیں آگئی ہیں اس طرح ہم بغیر کسی انتظار کے انشاء اللہ تعالی اوسیع
پیمانے پر سپین کے ملک میں تبلیغ کر سکیں گے۔جہاں تک دیگر دنیا کا تعلق ہے اس کے متعلق پین کی مجلس شوری میں سکیم طے ہوئی اور ایک ہدایت

29
جاری کی گئی۔اس پر کہاں تک عمل شروع ہو چکا ہے اس کا ابھی جائزہ لینا باقی ہے اب میں پھر تحریک جدید کو اس
طرف توجہ دلاتا ہوں۔اس وقت جو صدر مجلس انصار اللہ ہیں وہی وکیل اعلی تحریک جدید بھی ہیں۔وہ سن رہے
ہیں۔وہ نوٹ کریں گے اور انشاء اللہ ذمہ داری کے ساتھ اس پر عمل درآمد کی کوشش کریں گے۔وہ سکیم یہ ہے کہ
" سوسالہ جو بلی " منانے سے پہلے ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور کچھ تھے پیش کرنے چاہئیں۔خالی
نعرے تو خدا تعالیٰ قبول نہیں فرمائے گا۔اس کے لئے تو ایسا عمل صالح چاہیئے جو ہماری ” اللہ اکبر“ کی آواز کو
رفعت عطا کرے گا۔یہ نکتہ قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے کہ تمہارے نیک ارادے اور بلند بانگ دعاوی
(خواہ نیتیں بھی اچھی ہوں ) اپنی ذات میں اڑنے کی طاقت نہیں رکھتے وہ زمین پر پڑے رہتے ہیں۔کونسی
چیز ان کو اٹھا کر خدا کے عرش تک پہنچاتی ہے؟ وہ تمہارے نیک اعمال ہیں۔إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ (فاطر:11)
جب نیک اعمال کی قوت ان کو نصیب ہوتی ہے تو تم دیکھو گے کہ وہ عظیم الشان طریق پر اڑنا شرع
کر دیں گے اور اتنی بلند پروازی اختیار کریں گے کہ وہ آسمان کے کنگروں تک جا پہنچیں گے۔یہ ہے وہ مضمون
جو قرآن کریم ہمیں سکھا رہا ہے اور بڑا سائنٹیفک مضمون ہے جس طرح آپ ایک بہت اچھا جہاز بنا کے رکھ
دیں اور اس میں پٹرول نہ ڈالیں تو وہ بیچارہ یونہی پڑا رہے گا۔خواہ کتنی بھی اچھی صنعت ہو۔جہاز میں اگر طاقت
نہیں ہوگی تو وہ کس طرح اُڑ سکے گا ؟ تو اسلام سائنٹیفک مذہب ہے کہ مختلف حصوں کی ضروریات کو کھول کھول
کر بیان کرتا ہے اور اپنی اپنی جگہ ہر ایک کی ضروریات کو تسلیم کرتا ہے محض کہانیوں میں بسنے والا مذہب
نہیں ہے۔پس اسلام کی اس تعلیم کے پیش نظر اگر چہ نعرہ ہائے تکبیر بہت ہی پُر لطف چیز ہیں اور بلند ارادے اور
دعاوی اور فتح کے خواب دیکھنا بھی بڑا ضروری ہے کیونکہ اسی کے نتیجے میں منصوبے بنتے ہیں لیکن محض یہ چیزیں
تو کافی نہیں۔منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے خون کی ضرورت ہے مگر وہ کونسا خون ہے جو ان
منصوبوں میں بھرا جائے گا تو وہ زندہ ہوں گے؟ وہ آپ کے اعمال صالح کا یہ خون ہے جب تک آپ اعمال
صالحہ کے خون سے ان نیک ارادوں کو نہیں بھرتے ، یہ نیک ارادے زندہ نہیں ہوں گے اور خدا کے حضور قبول
نہیں کیے جائیں گے۔صد سالہ جشن کس طرح منائیں
پس ہم سو سالہ جشن کس طرح منائیں؟ اور اپنے رب کے حضور کیا پیش کریں۔بہت سی باتوں میں سے ایک یہ
بات میرے پیش نظر ہے کہ ہم یہ عہد کریں کہ کم از کم سوممالک میں تبلیغ کے ذریعے اسلام کا جھنڈا گاڑ دیں گے
یعنی احمدیت کے ہر سال کیلئے ہم ایک نیا ملک فتح کرلیں گے۔اس
کیلئے بھی بہت بڑے منصوبے کی ضرورت

30
ہے اور بڑی تیزی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پڑے گی بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں کی زبان ہمیں
نہیں آتی۔وہاں بھی کیسٹ کا طریقہ بڑی عمدگی کے ساتھ کام کر سکتا ہے اس کے بعد لٹریچر Follow
up کرے گا۔ہم انتظار بہر حال نہیں کر سکتے زبان نہیں آتی تو بغیر زبان کے ہی جانا پڑے گا اور اللہ تعالیٰ کی
دی ہوئی توفیق کے مطابق جو ہتھیار میسر ہیں وہ لے کر نکلنا پڑے گا خدا تعالیٰ یہ تو کہتا ہے کہ تم مری آواز پر لبیک
کہو اور جو کچھ ہے حاضر کر دو۔مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقره:4) ہے جن کی وہ ہم سے توقع رکھتا ہے مگر
توفیق سے بڑھ کر کی تو قع ہم سے نہیں رکھتا اس لئے جو کچھ میسر ہے اگر ہم اسے لے کر تبلیغ کے لئے نکل جائیں
گے تو مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل آسمان سے نازل ہوگا اور ہر کمی کو پورا کر دے گا۔اس سکیم کو اس طرح چلانا ہے کہ تمام ممالک کے سپر د کچھ اور ممالک کئے جائیں۔جہاں جہاں
جماعتیں قائم ہیں ان کو صرف یہ نہ کہا جائے کہ اپنے ملک میں جماعتیں بڑھائیں۔بلکہ تحریک جدید کی طرف
سے معین کر دیا جائے۔مثلاً ماریشیس ہے۔اسے کہا جائے کہ افریقہ کے کسی قریبی ملک میں جہاں وہ جاسکتے
ہوں۔وہاں انہوں نے احمدیت کا جھنڈا گاڑنا ہے۔افریقہ کے ممالک جو دنیا کے کناروں پر ہیں اور جہاں
احمدیت قائم ہے۔وہ اندر کی طرف حرکت کر سکتے ہیں۔شمال کی طرف کمی ہے تو وہاں جاسکتے ہیں فرنچ سپیکنگ
افریقہ ( french speaking africa یعنی فرانسیسی بولنے والے افریقی ممالک میں کمزوری ہے
تو وہاں داخل ہو سکتے ہیں۔اٹالین سپیکنگ افریقہ Africa italian speaking یعنی اٹالین بولنے
والے افریقی علاقوں میں کمی ہے تو وہاں داخل ہو سکتے ہیں۔اصولی اور عمومی منصوبہ بندی کرنا تحریک جدید کا کام ہوگا پھر تفصیلی منصوبہ وہ ملک تیار کرے گا پھر وہ
تحریک جدید کو بھیجے گا اور اس کو منظور کروانے کے بعد ایک اجتماعی مرکزی منصوبہ قائم کرے گا۔اس سکیم کے
تحت (سوسالہ جوبلی منانے کے لئے ہمارے پاس صرف پانچ چھ سال رہ گئے ہیں۔) اگر تین مہینے کے اندر
اندر ہم چھلانگ مارنے کیلئے تیار ہو جائیں اور دعائیں کرتے رہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے توقع ہے کہ
ہر سال ہمیں نئے نئے پھل ملنے شروع ہو جائیں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔منصوبہ کی کامیابی کے لئے دعائیں کریں
اس سکیم میں پاکستان کا ایک حصہ دعا کا ہے بڑی کثرت کے ساتھ دعائیں کریں اور بڑی با قاعدگی
کے ساتھ دعائیں کریں اتنا گہرا اثر ہوتا ہے دعا کا اور اتنا حیرت انگیز اور معجزانہ اثر ہوتا ہے کہ انسان تصور میں
بھی نہیں لاسکتا۔اس سفر کے دوران کئی لحاظ سے مجھ پر بہت بوجھ تھا ایک کے بعد دوسری مجلس میں جانا پڑتا تھا اور
خیالات کو مجتمع کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا تھا۔یہاں تک کہ بعض دفعہ بڑے بڑے اہم خطابات کرنے کیلئے

31
چند منٹ بھی میسر نہیں آتے تھے۔ادھر ملاقاتیں ختم ہوئیں ادھر جا کر خطاب کیا۔میرے پاس تو صرف یہی دعا کا حربہ تھا اور میں سمجھتا تھا کہ یہ اتنا بڑا حربہ ہے کہ اس کے بعد مجھے فکر
ہی
نہیں رہتی تھی میں دعا کرتا تھا کہ اللہ میاں! تیرے کام کیلئے نکلا ہوں تو نے ہی سکھانا ہے میری اپنی حیثیت ہی
کوئی نہیں۔وقت ملتا بھی اور توفیق نہ ملتی تو بھی کچھ نہیں کر سکتا تھا۔اس لئے اپنے فضل سے آپ ہی دماغ میں
ڈال آپ ہی جواب سکھا ، آپ ہی مضمون روشن فرما اور توفیق عطا فرما کہ ایسی زبان میں ادا کروں کہ لوگ سمجھ
سکیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ کا فضل ہوا اور ایسی مجالس میں بھی جہاں بالکل اچانک خطاب کرنے کا موقع ملا، وہاں
خدا تعالیٰ کے فضل سے پاک تبدیلی نظر آئی۔چنانچہ ایک ایسی ہی مجلس میں ایک انگر یز آیا ہوا تھا جو بالکل نیا تھا اور اس کو مذہب میں کوئی خاص
دلچسپی بھی نہیں تھی ایک دوست اسے پکڑ کر لے آئے اس نے صرف ایک سوال کیا اور اس سوال کا جو جواب خدا
نے مجھے سکھا یا وہ میں نے دیدیا۔چند دن ہوئے اس کا خط آیا ہے کہ میں نے ایک ہی سوال کیا تھا اور اس کے
جواب سے میرے دل پر اتنا گہرا اثر پڑا ہے کہ مجھے جواب سنتے سنتے یہ یقین ہو گیا تھا کہ یہ کچے لوگ ہیں اس
لئے آپ میرے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے قبول حق کی توفیق عطا فرمائے۔پس اصل چیز سچائی ہے آپ کے جواب میں سچائی ہونی چاہئے اور سچائی کی توفیق بھی دعا ہی سے
ملتی ہے اور سچائی کے حقوق ادا کرنے کی توفیق بھی دعا ہی سے ملتی ہے۔پس دعائیں کریں اور کثرت کے ساتھ دعائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے سارے منصوبوں کو کامیاب
فرمائے اور ان منصوبوں کی کمزوریوں کو دور فرمائے۔نئی نئی راہیں ہم پر کھولے اور ان راہوں پر قدم مارنے کی
توفیق بخشے ہر فتح کی اُمید کو ایک حقیقی فتح میں تبدیل کر دے۔ہر فتح ونصرت کی خواب
کو ایسی بچی تعبیر میں تبدیل
کر دے کہ دنیا بھی اس تعبیر کو دیکھنے لگے۔صرف خواب بین کو وہ نظارہ نظر نہ آرہا ہو بلکہ دنیا کے سامنے وہ نظارہ
نقشوں میں اُبھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہو۔یہ وہ مقصد ہے جو دعاؤں کے ذریعے سے ہم نے حاصل کرنا ہے اور اگر دردمندانہ دعاؤں کے
ساتھ پاکستان کی ساری جماعت کوشش کرے تو ہر ملک جو فتح ہو گا اس میں آپ کا حصہ شامل ہو جائے گا۔یہ
ٹھیک ہے کہ روپے پیسے کے ذریعے اب ہم مدد نہیں کر سکتے۔یہاں کی سکیموں میں تو مدد کر سکتے ہیں اور کریں
گے انشاء اللہ۔مگر قانون ایسے ہیں کہ ہم اپنا روپیہ باہر نہیں بھجوا سکتے پاکستان اور ہندوستان کے لئے جو پہلے
مزے تھے اب وہ نہیں رہے کہ ساری دنیا کا بوجھ پہلے ہندوستان نے اٹھا رکھا تھا پھر پاکستان نے اٹھا رکھا تھا
روپیہ باہر بھجوانے میں روکیں پیدا ہو رہی ہیں لیکن کام کے رستے میں روکیں پیدا نہیں ہو رہی ہیں۔ہماری
تمناؤں اور خواہشوں کے رستے میں روکیں ضرور پیدا ہو جاتی ہیں جہاں تک کام کا تعلق ہے وہ تو جاری ہے۔

32
32
جتنا روپیہ ہم یہاں سے بھجواتے تھے اس سے سینکڑوں گنا زیادہ روپیہ باہر سے ملنا شروع ہو گیا ہے پس کام تو
انشاء اللہ جاری رہیں گے ہمیں صرف یہ خواہش ہوتی ہے کہ کاش! ہم اب بھی روپے کے ذریعے اسی طرح مدد
کرتے جس طرح پہلے کیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ رفتہ رفتہ یہ روکیں بھی دور فرما دے گا اور یہ بھی دعاؤں کے
ذریعہ سے ہی ہوگا۔انشاء اللہ۔ہر مجلس ہر سال ایک گاؤں میں احمدیت کا پودا لگائے۔مجلس انصاراللہ ہر اس گاؤں میں احمدیت پہنچانے کی کوشش کرے جہاں احمدیت نہیں ہے
جہاں تک پاکستان کی جماعت کا تعلق ہے میں مجلس انصاراللہ کے سامنے خصوصیت سے یہ پروگرام
رکھتا ہوں پہلے بحیثیت صدر مجلس انصار اللہ بھی یہ پروگرام آپ کے سامنے رکھا تھا کہ ایک ایسے گاؤں میں
احمدیت کو قائم کرنے کی کوشش کریں جہاں پہلے احمدیت قائم نہیں ہے۔اگر ہر مجلس ہر سال ایک نئے گاؤں میں
احمدیت نافذ کر دے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے چند سالوں کے اندر اندر اس ملک کی فضا تبدیل ہو جائے گیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دشمن بھی منصوبے بناتا ہے اور مکر کرتا ہے۔اور اللہ بھی منصوبے بناتا ہے اور
ایک مکر کرتا ہے۔وَاللهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ (آل عمران : 55 ) اور اللہ کا مکر بہتر ہوتا ہے اپنی خوبیوں کے لحاظ
سے بھی اور انجام کار بھی وہی غالب آیا کرتا ہے۔پس جتنا وہ مکر کر رہے ہیں آپ کو ذلیل اور رسوا کرنے کے
لئے اور مٹانے کے لئے اور آپ کی جڑیں اکھاڑنے کے لئے آپ بھی مقابل پر مکر کریں اور وہ مکر کریں جو اللہ
کا مکر ہوتا ہے جو خَيْرُ الماکرین کا مکر ہوتا ہے۔دیکھتے دیکھتے اللہ کی تائید کے ساتھ یہ ساری بستیاں
انشاء اللہ احمدی ہو جائیں گی۔یہاں احمدیت کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔پس وہ جو ہمیں مٹانے کے لئے خواہاں ہیں، یہ ان لوگوں کی خوا میں ہیں جو کبھی پوری نہیں ہوں گی
وہی خواب پوری ہوگی جو میرے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب تھی جو آپ کے عاشق کامل حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواب تھی۔ساری دنیا میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا گاڑا جائے گا۔اور دشمن
اسلام کی ساری خواہیں نا کام جائیں گی۔پوری نہیں ہوں گی اور نا مراد نکلیں گی۔اور ہر جگہ ہر بستی ، ہر قریہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جھنڈا گاڑا جائے گا یعنی وہی جھنڈا جو درحقیقت حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم
کا جھنڈا ہے تمام دشمنان اسلام کی ہر خواب نامراد جائے گی اگر آپ دعائیں کریں گے، آپ احسن تدبیر سے
کام لیں گے، اگر آپ برائی کا بدلہ حسن و احسان سے دیں گے اور صبر سے کام لیں گے تو یہی ایک تقدیر ہے جو
پوری ہونی ہے۔اس کے سوا اور کوئی تقدیر نظر نہیں آتی۔اس کیلئے منصوبہ بنائیں۔اس کے لئے مجلس مرکز یہ
سر جوڑ کے بیٹھے اور معین دیہات تقسیم کر کے آپ کے ذمے لگائیں۔اور پھر ضلع وار مقابلے کروائیں اور
دیکھیں کہ کون پہلے نئے نئے دیہات میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا جھنڈا گاڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

33۔۔۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آپ کا حافظ و ناصر ہو جس طرح آپ یہاں سے خوشیاں سمیٹ کر
جار ہے ہیں اسی طرح خوشیوں کے ساتھ ہی گھر پہنچیں بلکہ ان خوشیوں کو ہر لحاظ سے برکتیں ملیں اور آپ کی
خوشی سے واپسی کی خبریں مل کر ہمارے دل بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کی حمد کے ساتھ اور اس کے نشکر
کے ساتھ بھر جائیں۔"
روزنامه الفضل ربوہ 9 جون 1983 ء)
زعماء انصار اللہ نماز کی یادد بانی مساجد میں کرانے کی بجائے بے نمازیوں
کے گھر گھر جائیں
خطبہ جمعہ 19 نومبر 1982ء)
"سوال یہ ہے کہ خدام الاحمدیہ یا انصار اللہ یا دیگر تنظیمیں ان لوگوں کو کس طرح سنبھالیں؟ جب میں
نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ قرآن کریم پہلی ذمہ داری بیرونی تنظیموں پر نہیں ڈالتا۔بلکہ پہلی ذمہ داری گھروں پر
ڈالتا ہے اور یہ ایک بڑا ہی گہرا اور پر حکمت نکتہ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر گھر اپنے بچوں کی نماز کی حفاظت نہیں
کریں گے تو بیرونی دنیا لاکھ کوشش کرلے وہ اس قسم کے نمازی پیدا نہیں کر سکتی جو گھر کی تربیت کے نتیجے میں
پیدا ہوتے ہیں۔پس میں تمام گھروں کو یہ تلقین کرتا ہوں کہ وہ بڑی ہمت اور جد وجہد کے ساتھ نمازی پیدا کرنے
کی کوشش کریں۔اور ہمارے ماضی میں جو نیک مثالیں ستاروں کی طرح چمک رہی ہیں ان کی پیروی کریں۔حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب کا نمونہ
بہت سی مثالوں میں سے میں ایک مثال اپنے چھوٹے پھوپھا جان حضرت نواب محمد عبد اللہ خاں
صاحب کی دیتا ہوں۔ان کو نماز سے، بلکہ نماز با جماعت سے ایسا عشق تھا کہ لوگ بعض دفعہ بیماری کے عذر کی
وجہ سے مسجد نہ جانے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں، لیکن وہ بیماری کے باوجودمسجد جانے کے بہانے ڈھونڈا
کرتے تھے۔دل کے مریض تھے اور ڈاکٹر نے بشدت منع کیا ہوا تھا کہ حرکت نہیں کرنی۔لیکن اس کے باوجود
آپ ایک Wheel Chair میں بیٹھ کر ( پہیوں والی وہ کرسی جس پر بیٹھ کر مریض خود اپنے ہاتھوں سے اس
کے پیئے گھماتا ہے ) رتن باغ لاہور میں جہاں نماز میں ہوتی تھیں ، (اس وقت مسجد نہیں تھی اس لئے رتن باغ
کے صحن میں نماز میں ہوا کرتی تھیں ) با قاعدگی کے ساتھ وہاں پہنچا کرتے تھے۔جب مسجد گھر سے دور ہوگئی
تو اپنے گھر کو مسجد بنالیا اور اردگرد کے لوگوں کو دعوت دی کہ تم پانچوں وقت نماز کے لئے میرے گھر آیا کرو۔اور مسجد

34
کے جس قدر حقوق عائد ہوتے ہیں ، ان سب کو ادا کرتے تھے۔یعنی جب انہوں نے یہ اعلان کیا کہ میرا
گھر مسجد ہے تو پانچوں نمازوں کے لئے آپ کے گھر کے دروازے کھلے رہتے تھے۔صبح کے وقت نمازی آتا
تھا تو دروازے کھلے ہوتے تھے۔رات کو عشاء کی نماز کے لئے آتا تھا تب بھی دروازے کھلے ہوتے تھے اور
دو پہر کو بھی دروازے کھلے رہتے تھے۔پھر نمازیوں کے لئے وضو کا انتظام تھا اور دیگر سہولتیں بھی مہیا تھیں۔یہ
سب کچھ آپ اس لئے کرتے تھے کہ آپ کو نماز با جماعت سے ایک عشق تھا اور یہ پسند نہیں کرتے تھے کہ کسی
حالت میں بھی آپ کی کوئی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے سے رہ جائے۔چنانچہ آپ کی اولاد میں بھی اللہ
تعالیٰ کے فضل سے
نماز کی بڑی پابندی پائی جاتی ہے۔اہل قادیان میں جماعت کا شوق
یہ صرف ایک نمونہ ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔اسی قسم کے ہزار ہا نمونے قادیان میں رہنے
والوں کی یادوں میں بس رہے ہونگے۔نماز کا اتنا شوق پایا جاتا تھا اور اس کی اتنی تربیت تھی کہ قادیان کے
پاگل بھی نمازی رہتے تھے ایسے پاگل جو دنیا کی ہر ہوش گنوا دیتے تھے۔وہ نماز پڑھنے کے لئے اکیلے مسجدوں
میں پہنچ جایا کرتے تھے۔نماز پڑھنے کی عادت ان کی زندگی میں ایسی رچ بس گئی تھی کہ وہ اس سے الگ ہو ہی
نہیں سکتے تھے۔ایسے ہی ایک راجہ اسلم صاحب ہوا کرتے تھے۔جب پاگل پن کی انتہاء ہوگئی تو بیچارے گھر
سے باہر چلے گئے۔پاگل پن میں جو بھی اندرونہ ہو وہ باہر آجاتا ہے۔چونکہ ان پہ نیکی کا غلبہ تھا اس لئے
(آخری اطلاع کے مطابق) تبلیغ کے جنون سے غالبا روس کی طرف چلے گئے تھے۔پھر انہیں دوبارہ کبھی نہیں
دیکھا گیا۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان پر کیا گزری۔لیکن پاگل پن کے انتہا کے وقت بھی پانچوں نمازوں میں مسجد
میں آیا کرتے تھے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے اصحاب کو خدا تعالیٰ نے عبادت کے قیام کی جو
توفیق بخشی تھی وہ اگلی نسل یعنی تابعین تک بھی بڑی شدت کے ساتھ جاری رہی۔اب ہم ایک ایسی جگہ پہنچے ہیں
جہاں تابعین اور تبع تابعین کا جوڑ ہے اور اگر ہم نے اس وقت بشدت اپنی نمازوں کی حفاظت نہ کی تو خطرہ ہے
کہ آگے بے نمازی پیدا ہونے نہ شروع ہو جائیں۔اس لئے ہمیں غیر معمولی جہاد کی روح کے ساتھ نماز کے
قیام کی کوشش کرنی چاہیئے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ جہادگھروں سے شروع ہوگا۔جلسہ سالانہ کے ایام میں نماز با جماعت کا التزام
اب جلسہ سالانہ کے ایام قریب آرہے ہیں اور ربوہ کے گھروں کو خدا تعالیٰ ایک غیر معمولی حیثیت
عطا کرنے والا ہے وہ گھر جو نمازی گھر ہیں ان کا فیض دنیا کے کناروں تک پہنچ جائے گا۔دور دور سے آنے
والے جو لوگ ان کے ہاں ٹھہریں گے وہ ان سے نیک نمونہ پکڑیں گے اور ان آنے والوں میں سے اگر کوئی

35
بے نمازی بھی ہوں گے تو یہ گھر ان کو نمازی بنادیں گے۔لیکن اس کے ساتھ ایک یہ خطرہ بھی ہے کہ اگر وہ گھر
جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان ٹھہرتے ہیں، بے نمازی ہوں تو ہو سکتا ہے کہ یہ ان
مہمانوں کی عادتیں بھی بگاڑ دیں اور ان کو بھی نمازوں سے غافل کر دیں۔اس طرح ان گھروں کی حالتِ بے
نمازی بھی زمین کے کناروں تک پہنچ سکتی ہے۔یعنی ایک طرف وہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں حاصل کر سکتے
ہیں تو دوسری طرف ان رحمتوں سے محرومی کی بھی کوئی حد نہیں رہتی۔پس خصوصیت کے ساتھ اپنے گھروں کو اس طرح بھی سجائیں کہ وہ عبادت اور ذکر الہی سے معمور ہو
جائیں۔جب مہمان آتے ہیں تو ان کے لئے گھروں کو سجایا جاتا اور انہیں زینت بخشی جاتی ہے۔میں نے ایک
خطبہ جمعہ میں اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ربوہ کو ایک غریب دلہن کی طرح سجانا چاہئے لیکن مومن کی اصل
سجاوٹ تو تقویٰ کی سجاوٹ ہے، نماز کی سجاوٹ ہے۔خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ
(الاعراف:32) میں یہی اشارہ کیا گیا ہے کہ اصل زینت تو وہ ہے جو نمازوں کے ساتھ پیدا ہوتی ہے۔نمازیں سنوارو گے تو مسجدیں بھی زینت اختیار کر جائیں گی۔لیکن اگر بغیر سنوارے کے نمازیں پڑھو گے تو
تمہاری مسجد میں بھی ویران ہو جائیں گی۔پس اپنے گھروں کو زینت بخشومہمانوں کے استقبال کی تیاری کرو۔اللہ کے ذکر کو گھروں میں بھی کثرت سے بلند کرو اور بار بار بچوں کو بھی اس کی تلقین کرو تا کہ ہر گھر خدا کے ذکر کا
گہوارہ بن جائے اور ہر مہمان جو آپ کے ہاں ٹھہرے ، وہ اگر کمزور بھی ہے تو آپ کی مثال سے طاقت
پکڑے اور ذکر الہی کی طاقت لے کر یہاں سے واپس لوٹے۔ربوہ میں نماز با جماعت کی مساعی کے لئے لائحہ عمل
جہاں تک میرا نظری جائزہ ہے میں سمجھتا ہوں ربوہ کی پوری آبادی جمعہ میں بھی حاضر نہیں ہوتی۔ربوہ کی آبادی ہمیں معلوم ہے اور جتنے فیصد لوگوں کو مسجد میں پہنچنا چاہئے اتنے یہاں نظر نہیں آتے۔چونکہ ہمارا
موازنہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا، دوسری سوسائٹیوں سے نہیں ہے بلکہ ہمارے معیار بہت بلند
ہیں۔ہماری ذمہ داریاں بہت وسیع ، بہت اہم ، بہت گہری اور بہت بھاری ہیں۔اس لئے ان کی ادائیگی کے
لئے بھی ہمیں اسی قسم کی تیاریاں کرنی پڑیں گی اور نماز کے قیام کے بغیر ہم دنیا کی تربیت کرنے کے اہل نہیں ہو
سکتے۔اس لئے جمعہ کی نماز میں بھی حاضری کو بڑھانا چاہئے اور اس کے لئے بھی گھروں میں تلقین کرنی پڑیگی۔زعمائے انصار اللہ کا فرض
صدران محلہ جات اور زعماء انصار اللہ کا فرض ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ صرف مسجدوں میں نماز کی
تلقین اور یاد دہانی کا پروگرام بنائیں، اگر کوئی ایسے گھر ہیں جو مسجد میں نہیں آتے تو گھروں میں جائیں اور گھر

36
والوں سے ملیں اور ان کی منت کریں اور ان کو سمجھائیں کہ تمہارے گھر بے نور اور ویران پڑے ہیں۔کیونکہ جو
گھر ذکر الہی سے خالی ہے وہ ایک ویرانہ ہے اور جس گھر میں بے نمازی پیدا ہور ہے ہیں وہ تو گویا آئندہ نسلوں
کے لئے ایک نحوست کا پیغام بن گیا ہے اس لئے ہوش کرو اور اپنے آپ کو سنبھالو اور نمازوں کی طرف توجہ کرو
اس سے تمہاری دنیا بھی سنورے گی اور تمہارا دین بھی سنورے گا کیونکہ عبادت میں ہی سب کچھ ہے۔عبادت
پر قائم رہو گے تو خدا کے حقوق ادا کرنے والے بھی بنو گے اور بندوں کے حقوق ادا کرنے والے بھی بنو گے۔پس یہ نصیحت گھروں کے دروازوں تک پہنچانی پڑے گی اور بار بار وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا کا نقشہ پیش کرنا پڑے
گا۔یعنی جو بھی یہ عہد کرے کہ میں گھروں میں نماز کا پیغام پہنچاؤں گا اور گھر والوں
کو تاکید کروں گا اور ان کو
ہوش دلاؤں گا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں ، اس کو یہ نیت بھی کرنی پڑے گی کہ میں پختہ عزم اور
مستقل مزاجی کے ساتھ یہ کام کروں گا کیونکہ ایسا کہنا تو آسان ہے لیکن اس پر عمل بہت مشکل ہو گا۔وجہ یہ کہ
چند دنوں کے بعد انسان پر غفلت غالب آجاتی ہے اور وہ اس کام کو جو اس نے شروع کیا ہوتا ہے چھوڑ بیٹھتا
ہے۔اس لئے اگر نتیجہ حاصل کرنا ہے تو وَ اصْطَبرُ عَلَيْهَا کے مضمون کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔جب تک خدا تعالیٰ
کی اس واضح تلقین کو ہمیشہ مدنظر نہ رکھا جائے کہ نماز کی تلقین میں صبر اور دوام اختیار کرنا چاہیئے اس وقت تک ہم
اعلیٰ مقصد کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔"
خطبات طاہر جلد اول صفحہ 285-288)
کیا آپ اپنے بچوں کی اخلاقی ، روحانی تربیت کے لئے اور انہیں حقیقی
احمدی بنانے کے لئے دعائیں کرتے ہیں
مجلس انصاراللہ انڈونیشیا کے اجتماع کے موقعہ پر پیغام)
( حضور کا پیغام انگریزی زبان میں تھا جس کا مکمل ترجمہ درج ذیل ہے)
پیارے بھائیو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکانن !
مجلس انصار اللہ انڈونیشیا اپنا دوسرا سالانہ اجتماع مغربی جاوا Manislor Kuningan
میں منعقد کر رہی ہے میری دعا ہے کہ اجتماع کامیاب ہو۔اور مجھے اُمید ہے کہ اسے ممبروں کی اخلاقی اور روحانی
ترقی کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہوگا۔جماعت احمد یہ انڈونیشیا نے مجھ سے انڈونیشیا کے دورہ کی درخواست کی ہے میرے دورہ کی بنیاد
اس بات پر ہوگی کہ جماعت انڈونیشیا کس حد تک اپنی موجودہ اخلاقی اور روحانی حالت میں بہتری کی تگ ودو

·

آج 10 میں سے 10 باقی