1986ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم)

69
$1986
عہد یداران ، تقوی کے معیار کو بڑھا کر سلسلے کے اموال خرچ کریں
(خطبہ جمعہ 4 اپریل 1986ء)
" دوسرا حصہ ہے وہ لوگ جو اموال خرچ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔یعنی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مختلف
کارکن جو خدا کی راہ میں آنے والے اموال کو خرچ کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ان میں واقف زندگی بھی
ہیں اور غیر واقف زندگی بھی ہیں۔پاکستان میں کام کرنے والے بھی ہیں اور باہر کے ملکوں میں بھی۔ایسے
ممالک میں بھی ہیں جو خدا کے فضل سے بہت خوش حال ہیں اور کم سے کم معیار پر بھی اگر وہاں واقفین رہیں
تب بھی ان کی حالت پاکستان میں بسنے والے واقفین کے مقابل پر اعلیٰ سے اعلیٰ معیار سے بھی اونچی ہے اور
ایسے ممالک میں بھی ہیں جہاں اتنی غربت ہے، اتنا معیار گرا ہوا ہے کہ بعض دفعہ ایک ہفتہ پہلے جب ہم ان
کے وظائف میں اضافہ کا اعلان کرتے ہیں تو اس کے بعد یہ اطلاع آتی ہے کہ اب اس مال کی قیمت
یہاں آدھی رہ گئی ہے اور امر واقعہ ایسا ہو چکا ہے کہ چند دن کے اندر اندر جب وظائف میں اضافہ کیا گیا تو
وہاں سے اطلاع ملی کہ اب تو یہاں روپے کی قیمت 113 رہ گئی ہے۔بہر حال مختلف حالات میں واقفین
زندگی ہوں یا غیر واقفین زندگی خدا کی راہ میں اس قربانی کی توفیق بھی پا رہے ہیں اور کچھ بے احتیاطیاں بھی کر
رہے ہیں۔جو بے احتیاطیاں کرنے والے ہیں ان کو میں متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ بے احتیاطیاں رفتہ رفتہ
بد دیانتیوں میں بدل جایا کرتی ہیں۔اس لئے اگر آپ بے احتیاطی سے بچیں گے اور شروع میں ہی تقویٰ کے
معیار کو بڑھا کر سلسلے کے اموال خرچ کریں گے تو اس کا دہرا فائدہ پہنچے گا۔اول یہ کہ آپ خدا تعالیٰ کی نظر میں
زیادہ مقبول ٹھہریں گے۔آپ کے ذاتی اموال میں بہت برکت ہوگی۔آپ کی زندگی کے ہر شعبہ میں اللہ
تعالیٰ برکت عطا فرمائے گا۔آپ کی خوشیوں میں برکت بخشے گا، آپ کے ایمان اور خلوص میں برکت بخشے گا
اور دوسرا یہ کہ جماعت احمدیہ کے مالی قربانی کے معیار کو آپ اونچا کرنے والے ہوں گے۔جماعت کا پیسہ خرچ کرنے والے اور دینے والے کے تقویٰ کا بڑا گہرا تعلق ہے
امر واقعہ یہ ہے کہ خرچ کرنے والے کے تقویٰ کا پیسہ دینے والے کے تقویٰ سے گہرا تعلق ہوتا
ہے۔جہاں خرچ کرنے والوں کا تقویٰ اونچا ہو ، وہاں خدا کی راہ میں قربانی کرنے والوں کا تقویٰ بھی خود بخود

70
اونچا ہوتا چلا جاتا ہے۔چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ اکثر احمدیت سے باہر چندے مانگنے والوں کی یہی مصیبت
ہے۔بے شمار روپیہ پڑا ہوا ہے اور بے شمار ایسے دل بھی ہیں جو خدا کی راہ میں خرچ کرنا چاہتے ہیں مگر بد بختی
ہے بعض قوموں کی کہ وہاں تقویٰ کے ساتھ خرچ کرنے والے نہیں ملتے۔اس لئے دلوں میں
گانٹھیں پڑ گئی
ہیں۔دینے والا ہاتھ کھلتا نہیں ہے کیونکہ وہ جانتا ہے لمبے تجربہ کی بناء پر کہ اس قوم کے لینے والوں نے کبھی
دیانت کا مظاہرہ نہیں کیا۔لیتے کسی اور نام پر ہیں اور خرچ کسی اور نام پر کرتے ہیں۔ان کی شکلیں بتارہی ہوتی
ہیں کہ یہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے لوگ نہیں ہیں مانگنے والے ہیں۔پس یہ بیماری جب بہت بڑھ جاتی
ہے پھر تو قوم کے لئے ایک کوڑھ کی شکل اختیار کر جاتی ہے۔لیکن آغاز بھی اگر اس کا ہو تب بھی نقصان پہنچتا ہے
اور بالعموم مختلف اتار چڑھاؤ جو دینے والوں کے آپ کو نظر آئیں گے ان کا تعلق خرچ کرنے والوں کے تقویٰ
کے اتار چڑھاؤ سے ضرور ہوگا۔اس لئے ضروری ہے کہ سلسلہ کے اموال دنیا کے جس گوشہ میں بھی وصول ہو
رہے ہیں اور جس کونے میں بھی خرچ کئے جارہے ہیں ، وہاں تقویٰ کے معیار کو دونوں طرف سے اونچا کیا
جائے۔دینے والوں کے معیار کو ہی نہیں بلکہ خرچ کرنے والوں کے معیار کو بھی اونچا کیا جائے۔جماعتی اداروں کے چار شعبے جن میں بے احتیاطی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں
جو بے احتیاطی کی صورتیں میرے سامنے آ رہی ہیں، مختلف وقتوں میں توجہ بھی دلائی جاتی ہے لیکن
اب میں سمجھتا ہوں کہ یہ ضروری ہے کہ خطبہ میں بھی بالعموم ان کی طرف متوجہ کیا جائے۔جہاں تک ہمارے
مشنر کا تعلق ہے یا پاکستان میں جو ادارے کام کر رہے ہیں ان
کا تعلق ہے۔تین چار ایسے شعبے ہیں جہاں بے
احتیاطی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔بجلی کا خرچ ہے، ٹیلیفون کا خرچ ہے، مہمان نوازی کا خرچ ہے اور سفر
خرچ۔یہ وہ چار شعبے ہیں جہاں سے بے احتیاطی شروع ہوتی ہے اور جب یہ بے احتیاطی آگے بڑھ جائے تو
پھر بد دیانتی شروع ہو جاتی ہے جو پھر ہر شعبہ پر اثر انداز ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے الا ماشاء
اللہ اگر خدا کسی کی پردہ پوشی نہ فرمائے تو میں کہہ نہیں سکتا مگر بظاہر بد دیانتی کی کوئی مثالیں میرے سامنے نہیں
آئیں۔بہت ہی شاذ کے طور پر بعض جماعت میں واقعات ہوتے ہیں بدیانتی کے مگر وہ ضروری نہیں کہ
کارکنان ہی میں ہوں ، چندہ وصول کرنے والوں میں بھی ہوتے ہیں۔وہ اتنا تھوڑا ہے کہ وہ ناممکن ہے عملا کہ
کسی قوم کے معیار کو اتنا بلند کر دیا جائے کہ ایک فرد بشر بھی کوئی کمزوری نہ دکھائے۔کوشش تو ہونی چاہئے مگر
بہر حال ایک آئیڈیل ایسا ہے جسے انسان کبھی بھی حاصل نہیں کر سکتا۔جہاں تک عام معیار کا تعلق ہے میں سمجھتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے واضح بددیانتی موجود نہیں ہے لیکن بے احتیاطی کی بد دیانتی ضرور موجود ہے اور
وقت ہے کہ ہم اسے سختی کے ساتھ دبائیں۔ایک آدمی جو انگلستان بیٹھا ہوایا امریکہ میں بیٹھا ہوا اپنے خرچ پر اپنے گھر فون نہیں کر سکتا اگر اس کو

71
یہ سہولت ہو کہ جماعت کے خرچ پر جبکہ کوئی نہیں دیکھ رہا جتنا چاہے فون کر لے اور ہرلمحہ جو گزرتا ہے اس کا فون
پر اس کا دل اتنا نہ کٹ رہا ہو کہ جماعت کا اتنا خرچ ہو رہا ہے تو یہاں اس کو میں کہتا ہوں وہ بے احتیاطی جو
بددیانتی پر منتج ہو جاتی ہے۔خواہ انسان واضح طور پر اس بات کو سوچے یا نہ سوچے لیکن بہترین حل اس کا یہ ہے
کہ ہر وہ خرچ جو اپنے طور پر وہ کر سکتا ہے اگر اس خرچ کے وقت اس کو تکلیف ہوتی ہے اور جماعت کے اسی قسم
کے خرچ پر تکلیف نہیں ہوتی تو ایسا شخص تقویٰ کے معیار سے گرا ہوا ہے۔بجلیاں جل رہی ہیں تو جلتی چلی جا
رہی ہیں، پر واہ ہی کوئی نہیں اور بے شمار خرج اس کی وجہ سے ہو جاتا ہے۔سردی کے موسم میں گرمی کی ضرورت
پڑتی ہے، گیس جل رہی ہے اور بعض دفعہ ضرورت سے زیادہ جل رہی ہے، کھڑکیاں بھی کھلی ہیں تب بھی کوئی
پرواہ نہیں۔ان چیزوں کو آپ بے احتیاطیاں کہیں گے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ یہ بے احتیاطیاں بے دردی کے
نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں اور بے دردی اور بے حسی اور تقویٰ اکٹھے نہیں رہا کرتے۔ایسی بے درد دی اور ایسی
بے حسی جو فرق کر کے دکھائے۔جماعت کے خرچ میں تو موجود ہو اور ذاتی خرچ میں موجود نہ ہو وہ تقویٰ کے
خلاف ہے اور یہ صورت حال بالآخر بد دیانتی پر منتج ہو جاتی ہے۔اسی لئے اب ہم نے آڈٹ کے انتظام کو زیادہ
منظم کیا ہے اور بہت زور دیا جا رہا ہے کہ ہر جگہ آزاد آڈیٹر یعنی حساب کرنے والے جو جماعتی نظام سے بالکل
آزاد ہوں، وہ اپنی رپورٹیں براہ راست مجھے بھجوائیں اور ایک سرسری نظر ڈالنے سے ہی آڈٹ کی رپورٹ پر
اندازہ ہو جاتا ہے کہ کس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔آڈٹ کے لئے اللہ تعالیٰ نے تقویٰ کا اندرونی نگران مقرر کر رکھا ہے
اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ایسے مواقع پیش نہیں آنے چاہئیں کہ آڈٹ کے نظام پر اتنا زور دینا
پڑے کیونکہ آڈٹ کا نظام حقیقت میں اموال کی صحیح حفاظت یا پوری حفاظت نہیں کر سکتا۔کوئی نگران جو بیرونی
ہو وہ سچی اور حقیقی حفاظت اموال کی کر ہی نہیں سکتا۔خدا تعالیٰ نے تقویٰ کا ایک اندرونی نگران مقرر فرما دیا
ہے اور یہ وہ نگران ہے جس کا براہ راست عالم الغیب والشہادہ سے تعلق ہے کیونکہ تقویٰ خدا کی ذات سے پھوٹتا
ہے۔اس کا مستقل رشتہ ہمیشہ کا ایک رابطہ ہے اپنے رب کے ساتھ۔اس لئے اس کو بھی خدا تعالیٰ نے عالم
الغيب والشهادة كى صفات عطا فرما دی ہیں۔تقویٰ کی آنکھ وہ بھی دیکھ رہی ہوتی ہے جو بیرونی آڈیٹر کو نظر
آتا ہے اور وہ بھی دیکھ رہی ہوتی ہے جو بیرونی آڈیٹر کو نظر ہی نہیں آسکتا۔ان باریکیوں تک بھی چلی جاتی ہے جو
نیتوں کے پردوں میں چھپی ہوئی ہوتی ہیں۔اس لئے تقویٰ کی بصیرت کو تیز کریں اور اسی کی اپنا نگران
بنا ئیں۔اگر آپ اس طرح کریں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آپ کے اموال میں بھی برکت پڑے گی
اور جماعت کے اموال میں بھی ہر لحاظ سے برکت پڑے گی۔اگر ایک آنہ آپ خرچ کریں گے تو تقویٰ کے ساتھ خرچ کیا جانے والا آنہ ایک آنے کی قیمت نہیں

72
دیتا وہ بعض دفعہ لکھوکھہا روپے کی قیمت دے دیتا ہے۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو اللہ پر ایمان لانے والے ہی
سمجھ سکتے ہیں، دنیا دار کو اس بات کی سمجھ ہی نہیں آسکتی اور پھر بے شمار تقویٰ کے نتائج دور رس ظاہر ہوتے چلے
جاتے ہیں جو آئندہ نسلوں تک بھی پہنچتے ہیں۔اس لئے اس بارے میں جتنی بھی تاکید کی جائے کم ہے کہ خرچ
کرنے والے تقویٰ کے معیار پر قائم ہوں اور اگر کسی کی آنکھ کے سامنے ان کے نقائص نہیں بھی آتے تب بھی
خدا کا خوف اختیار کریں کیونکہ دنیا کے اموال کھانا بھی ایک بد دیانتی ہے اور مکروہ چیز ہے لیکن وہ مال جو
دینے والوں نے پتہ نہیں کس کس پاکیزہ نیت کے ساتھ ، کسی پیار کے ساتھ کس محبت کے ساتھ کیا کیا قربانیاں
کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور پیش کیا۔اس مال پر منہ مارنا تو نہایت ہی گندی حرکت ہے۔عام معیار
سے بہت زیادہ گری ہوئی حرکت ہے۔"
( خطبات طاہر جلد 5 صفحہ 261-265)
ہندوستان میں تحریک شدھی میں انصار کو اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین
(خطبہ جمعہ 22 اگست 1986ء)
یہ بھی ایک تحریک ہے جو شدھی کی جس کا مقابلہ ہم بڑی کامیابی سے کر رہے ہیں۔لیکن اگر
ہندوستان کی حکومت یہ بجھتی ہے کہ اتنے خوفناک حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے جماعت اس طرح پھنس چکی
ہے کہ وہ ہماری تحریک کو نظر انداز کر دے گی تو اس خواب و خیال کی دنیا سے باہر آجائیں۔کسی قیمت پر بھی
اسلام کے خلاف ہونے والے حملے کو جماعت احمد یہ ہر گز نظر انداز نہیں کر سکتی۔کہیں بھی یہ حملہ ہو گا کہیں بھی
اسلام کو بری آنکھ سے دیکھا جائے گا تو صف اول پر لڑنے کے لئے ہمیشہ جماعت احمدیہ کے خدام اور انصار اور
ضرورت پڑی تو مستورات بھی سامنے آئیں گی۔ہندوستان میں تحریک شدھی کے خلاف جہاد کا اعلان
اس لئے میں ہندوستان میں شدھی کی تحریک کے خلاف جہاد کا ایک عام اعلان کر رہا ہوں۔اور اس
وقت ناظر صاحب اعلیٰ بھارت حسن اتفاق سے یہیں موجود ہیں اور ایڈیشنل ناظر صاحب امور عامہ بھی یہاں
موجود ہیں اس لئے ان کو اب جلد سے جلد واپس چلے جانا چاہئے مجھ سے ہدایات لے کر اور بڑی تیزی کے
ساتھ اتنا نمایاں خدمت کا کام کرنا چاہئے کہ دشمن کی زبان سے اسکی پکار ہم سنے لگیں۔دشمن کے قلم سے ان
واقعات کو پڑھنے لگیں اور اس کی گونج سارے بھارت میں سنائی دینے لگے۔اس شدت کے ساتھ اس

73
تحریک کے خلاف جماعت احمدیہ نے انشاء اللہ تعالیٰ مقابلہ کرنا ہے اور باقی ساری دنیا کی جماعتیں جس طرح
دعاؤں کے ذریعہ پاکستانی جماعتوں کی مدد کر رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے سہارے ان کو اپنی دعاؤں
کے ذریعہ مہیا کرنے میں اپنی پوری سعی کر رہی ہیں اور ہم ان دعاؤں کے اثرات دیکھ بھی رہے ہیں۔خدا کے فضل تو ویسے بھی نازل ہونے ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا یہ ایک عجیب
خاص بندے سے پیار کا سلوک ہے کہ جب ان کاموں میں بھی جن کاموں میں خدا نے بہر حال یہ فیصلے کئے
ہوتے ہیں کہ میں ان کو کر کے رہوں گا ان کاموں میں بھی بندہ کہتا ہے کہ اے اللہ ! میں بھی چاہتا ہوں کہ یہ
ہو جائے تو وہ اور زیادہ شان کے ساتھ ان کاموں کو کرتا ہے یہ بتانے کے لئے کہ ہاں میں نے تیری آواز کو بھی
سنا تیری کوشش کا بھی دخل ہو گیا ہے۔جب آپ دھکیل رہے ہوتے ہیں کا رکو تو ایک کمزور اور نا تو ان آدمی اور
لنگڑا بھی ہو بے چارہ وہ بھی اگر ہاتھ لگادے تو لوگ یہ تو نہیں کہا کرتے کہ جاؤ بھا گو تمہاری ضرورت نہیں ہے۔اگر شرافت ہو، اگر حیاء ہو تو کہتے ہیں ہاں ہاں ہم تمہیں جگہ دیتے ہیں آؤ تم بھی شامل ہو اور تحسین سے اسکو
دیکھتے ہیں۔اللہ تو سب شکریہ ادا کرنے والوں سے زیادہ شکر یہ ادا کرنے والا ہے۔ہر خدمت کرنے والے کو
زیادہ احسان مندی کی نگاہ سے دیکھنے والا ہے۔"
خطبات طاہر جلد 5 صفحہ 567-568)
ذیلی تنظیمیں بچوں کی تربیت کی خاطر ماں باپ کی تربیت کا بھی اہتمام کریں
خطبہ جمعہ 19 دسمبر 1986 ء)
اس خطبہ کے لئے جس کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوں میرا ارادہ تھا کہ تربیتی مضمون اختیار
کروں کیونکہ بار بار بعض تربیتی پہلو ایسے ہیں جن کا جماعت کو بتانا اور اس کی یاد دہانی کروانا بہت ضروری ہو
جاتا ہے۔وقتاً فوقتاً مختلف قسم کے مضامین میں چنتا ہوں اور پھر کوشش کرتا ہوں کہ ان کے کچھ پہلوؤں پر اچھی
طرح روشنی ڈالوں۔کچھ پہلو بچ جاتے ہیں پھر ان کو میں آئندہ کے لئے اٹھارکھتا ہوں اور وقتی ضروریات کے
خطبے بھی بیچ میں آتے رہتے ہیں۔بہر حال اس مرتبہ میں نے یہی ارادہ کیا تھا کہ تربیت سے متعلق جو عمومی رنگ ہے اس کے
او پر میں کچھ بیان کروں
گا لیکن اس عرصہ میں پشاور سے ہمارے ایک احمدی مخلص دوست جو خود احمدی ہوئے
ہیں۔جوانی سے ذرا آگے بڑھ کر درمیان کی جو عمر ہے اس میں اور بڑا عملی ذوق رکھتے ہیں نفسیات ان کا مضمون
رہا ہے، جماعتی دینی معاملات میں سوچ بچار پر ان کے نفسیات کے مضمون کا بھی اثر پڑتا رہتا ہے ان کی طرف
سے ایک ایسے ہی مضمون سے متعلق خطبہ دینے کے لئے یا جماعت کو عمومی نصیحت کرنے کے لئے مجھے متوجہ

74
کیا گیا ہے اور نصیحت کا ایک خاص پہلو ہے جو ان کے پیش نظر تھا۔ان کو چونکہ سوچ بچار کی عادت ہے مختلف
تربیتی مسائل پر غور کرتے رہتے ہیں اس لئے وہ لکھتے ہیں کہ میں نے جماعتی نظام پر بہت غور کیا اور کرتا رہتا
ہوں اور جتنا غور کیا میں حیرت میں ڈوبتا چلا گیا کہ حضرت مصلح موعود کواللہ تعالیٰ نے کیسا عظیم الشان اور کامل
تربیتی نظام قائم کرنے کی توفیق بخشی ہے لیکن ایک پہلو ایسا ہے جس کے متعلق میرا ذہن پوری طرح مطمئن
نہیں ہو سکا اور بار ہا خیالات میرے دل کو کریدتے رہے کہ یہ پہلو کیوں تشنہ ہے اور وہ ہے پیدائش سے لے
کرسات سال کی عمر تک بچوں کو کسی نظام کے سپرد نہ کرنا۔وہ لکھتے ہیں کہ انسانی عمر کے جو مختلف
ادوار ہیں نفسیاتی لحاظ سے سب سے اہم دور یہ ابتدائی دور ہے اس دور میں بچہ جو سیکھ جائے وہ سیکھ جاتا ہے
اور پھر مزید سیکھنے کی اہلیت اس میں پیدا ہو جاتی ہے اور اگر اس دور میں کسی پہلو سے اس کی تعلیم میں تشنگی رہ
جائے تو بسا اوقات بڑی عمر میں جا کر وہ قشنگی پوری ہو ہی نہیں سکتی اور وہ پہلو ہمیشہ کے لئے ایک خلا بن جاتا ہے
جس طرح بعض دفعہ شیشہ ڈھالتے وقت اندر بلبلے رہ جاتے ہیں اس طرح انسانی دماغ میں بھی بعض علمی
پہلوؤں سے بلبلے رہ جاتے ہیں اور یہ بات ان کی درست ہے۔بچوں
کو چھوٹی عمر میں زبانیں سکھلائیں
میں نے بھی جہاں تک مطالعہ کیا ہے بعض سائنسدان تو اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ چھوٹی عمر میں ہی
اگر زبان سکھائی نہ جائے اور لمبا خلا مثلاً سات آٹھ سال تک مسلسل خلا چلا جائے تو اس کے بعد بچہ کوئی زبان
سیکھ ہی نہیں سکتا۔یعنی پھر جتنا چاہیں آپ زور لگا ئیں جتنی چاہیں کوشش کر لیں وہ مستقل خلاء پیدا ہو جائے
گا۔اسی طرح بعض علوم یا بعض ذوق ایسے ہیں جو بچپن میں پیدا نہ ہوں تو پھر آگے پیدا نہیں ہوتے۔تو ان کو یہ
خیال آیا کہ کیوں ان
کو کسی تنظیم کے سپردنہیں کیا گیا۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس عمر میں بچے ماں اور باپ کے سپرد ہیں اور اس پہلو سے قرآن کریم بھی روشنی
ڈالتا ہے اور احادیث میں بھی کثرت سے اس کا ذکر ملتا ہے۔ہاں ان کو اس طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے
، بار بار یاد دہانی کی ضرورت ہے۔چند لمحات کے بعد بچے کے کان میں اذان دینا اور دوسرے کان میں تکبیر کہنا
یہ ایک بہت ہی عظیم الشان اور گہر احکم ہے اور یہ بتانے کے لئے ہے کہ بچے کی عمر کا ایک لمحہ بھی ایسا نہیں ہے جو
تربیت سے خالی رہے اور کوئی لمحہ ایسا نہیں ہے جس کے متعلق تم جوابدہ نہیں ہو گے۔عملاً جب ہم اذان دیتے
ہیں تو بچہ تو اس اذان کے لئے جوابدہ نہیں ہے نہ اس تکبیر کے لئے جوابدہ ہے نہ ان باتوں کو سمجھ رہا ہے۔ماں
باپ کو متوجہ کیا جارہا ہے جوابدہ تم نے پہلے دن سے دینی رنگ میں تربیت کرنی ہے۔اگر نہیں کرو گے تو تم
جوابدہ ہو گے اس میں اور بھی بہت سی حکمتیں ہیں لیکن ایک بڑی اہم حکمت یہ ہے۔

75
بچپن میں سات سال کی اہمیت
تو قرآن کریم میں جب فرماتا ہے قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا تو اس میں
جہاں تک اولاد کا تعلق ہے یہ بچانے کا عمل پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے اور اگر سات سال کی عمر
خصوصیت کے ساتھ اہمیت رکھتی ہے جیسا کہ سائنسدان کہتے ہیں اور بعض فرق بھی کرتے ہیں بعض سات
سال کو کچھ بڑھا دیتے ہیں بعض کچھ کم کر دیتے ہیں لیکن عموماً اس پر یہ اتفاق ہے کہ سات سال کے لگ بھگ عمر
بہت ہی اہمیت رکھتی ہے وہاں
پہنچ کر بچہ نفسیاتی لحاظ سے پختگی میں داخل ہو جاتا ہے یعنی پختگی کی جانب قدم
اٹھانے لگتا ہے تیزی سے اور وہ کچی عمر نفسیاتی جواثر کو قبول کرنے والی عمر ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ حساس
سات سال سے پہلے پہلے ہی ہے۔اس لئے جہاں تک اس کی اہمیت کا تعلق ہے اس سے تو کوئی انکار نہیں ہے لیکن جب ہم آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو دیکھتے ہیں تو جہاں تک فرائض کا تعلق ہے ان کا آغا ز سات سال کی عمر سے
نرمی کے ساتھ ہوتا ہے اور تربیت کا جو ظاہری رسمی دور ہے وہ سات سال کے بعد ہی شروع ہوتا ہے۔دس سال
کی عمر کے بعد بچوں کو مارنے کی اجازت بھی مل جاتی ہے اور بارہ سال کی عمر کے بعد پھر ان کو اتنا پختہ سمجھا جاتا
ہے کہ اب وہ بالکل آزاد ہیں نصیحت کرو لیکن ان پر ہاتھ نہیں اٹھانا۔جو کچھ تم نے کرنا تھا تم کر چکے ہو اس خیال
سے جماعتی نظام میں اطفال کی عمر سات سال کے بعد مقرر کی گئی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشادات سے اس عمر کی یہ اہمیت تو بہر حال ملتی تھی کہ اس کے بعد تربیت رسمی طور پر بھی با قاعدہ شروع کر دی
جائے لیکن دوسرے ارشادات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ تربیت کا دور پہلے بھی جاری تھا۔اس کے کچھ اور پہلو ہیں
اور اس دور کے بعد کچھ اور پہلو ہیں۔اس نقطۂ نگاہ سے جب ہم مزید غور کرتے ہیں تو بعض اور ایسے ارشادات نظر آتے ہیں جس کا اس
مضمون سے تعلق ہے مثلاً بچے کی خیار کی عمر کیا ہے؟ یہ ایک ایسی بحث ہے جو فقہاء میں چل رہی ہے کہ اگر بچے
سے یہ پوچھنا ہو کہ تم نے ماں کے پاس رہنا ہے یا باپ کے پاس جانا ہے علیحدگی کی صورت میں تو وہ کون سی عمر
ہے۔بہت سے فقہاء سات سال کی عمر بتاتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جو نو سال یا دس سال کی عمر بتاتے
ہیں لیکن سات سال سے کم نہیں کوئی بتاتا ہے۔سات سال
کا یقینا کوئی تعلق ضرور ہے اور سات سے دس سال
کی عمر اس لحاظ بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ یہ ایک موڑ کا دور ہے۔سات سال سے پہلے کچا دور ہے اثر پذیر
ہونے کا۔سات سال کی عمر تک اپنے فیصلے کا کچھ نہ کچھ اختیار بچے کو ہو جاتا ہے، کچھ شعور پیدا ہو جاتا ہے اور
اسی لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سات سال کی عمر سے اس کو نصیحت کر کے نمازیں پڑھاؤ۔(ابو داؤد كتاب الصلواة حديث نمبر : 417)

76
عبادات کے مزے چکھانے شروع کر دو۔معلوم ہوتا ہے اس میں یہ فیصلے کی قوت پیدا ہو چکی ہے کہ
ہاں میں نے کچھ کرنا ہے۔اس لئے اس اختیار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کو بتانا شروع کر دو لیکن
Passive یعنی ایسے رنگ میں اثر کو قبول کرنا کہ جس میں ارادے کا نمایاں دخل نہ ہو یہ عمر جتنی چھوٹی ہواتنا
ہی اس عمل میں زیادہ شدت پائی جاتی ہے۔اس لئے جتنا چھوٹا بچہ ہوا تنازیادہ اثر پذیر ہوتا ہے قوت فیصلہ کے
ذریعہ نہیں بلکہ طبعی طور پر Instinctive طور پر۔وہ جب ماں باپ کو مسکراتے دیکھ رہا ہوتا ہے تو بعض دفعہ
ماں باپ کی مسکراہٹ کی ایک جھلک بلا ارادہ اس کی مسکراہٹ میں اس طرح داخل ہو جاتی ہے کہ وہ بڑھاپے
تک قائم رہتی ہے۔ماں باپ کی باتیں کرنے کا طریق ، ان کے غصے کا اظہار کیسے ہوتا ہے، وہ خوش کیسے ہوتے
ہیں۔یہ ساری وہ چیزیں ہیں جو بچہ قبول کر رہا ہے لیکن ارادہ کے ساتھ نہیں کر رہا اور چونکہ ارادے کے ساتھ نہیں
کر رہا اس لئے ایک طبعی فطری عمل کے طور پر چیزیں اس کے اندر داخل ہورہی ہیں۔جو چیزیں اس دور
میں طبعی فطری عمل کے طور پر اس کے اندر داخل ہو جائیں بعد میں ان کو بالا رادہ طور پر ڈھال لینا اور ان کو زیادہ
خوبصورت بنادینا یہ ممکن ہے لیکن جو اس عمر میں اس کے اندر داخل ہی نہ ہوئی ہیں وہ خلا ہیں جو پھر بعد میں
بھرے نہیں جاسکتے۔سات سال سے قبل بچوں
کو تنظیموں کے سپرد نہ کرنے کی حکمت
اس لئے جب ہم سات سال کی عمر سے پہلے بچے کو تنظیموں کے سپرد نہیں کرتے ہیں تو دوسری
حکمتوں کے علاوہ ایک حکمت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادے کو ڈھالنے کے لئے تو اجازت
دی ہے اس طرح کیونکہ شریعت میں اپنا ارادہ شامل ہونا ضروری ہے۔شریعت میں صرف دوسرے کا ارادہ کافی
نہیں ہے۔اس لئے جہاں شرعی فرائض یا مناہی آجاتے ہیں وہاں سات سال سے پہلے بچے کو احکام جاری
کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ایسیا حکام جاری کرنے کی اجازت نہیں بچن احکام میں اس کے ارادے کا دخل
ہو پس یہ وہ فرق ہے جس کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔دوسری اہمیت اس بات کو بہت ہے کہ بہت چھوٹی عمر میں بچوں کو ماں باپ کے سوا کسی دوسرے
کے زیراثر لانا یہ خود ایک غیر نفسیاتی حرکت ہے۔اگر آپ بہت چھوٹی عمر میں بچوں کو ان کے ماں باپ سے
علیحدہ کر دیں یا ماں باپ کے متعلق یہ سمجھیں کہ ان کو ان بچوں کی تربیت کا حق نہیں بلکہ اس سے زیادہ کسی
تنظیم کو حق ہے تو یہ عملاً اشتراکیت کی طرف ایک نہایت ہی سنگین قدم ہے اور واقعہ اشترا کی نظریہ کے
ساتھ اس کا گہرا جوڑ ہے۔یعنی ایسا نظریہ جو سطحی اشتراکیوں کا نظریہ نہیں بلکہ جو ان کے فلسفے کی جان ہے
اس نظریے کی روح سے اگر آپ دیکھیں تو ان کے نزدیک سوسائٹی بالغ ہی تب ہوگی جب پہلے دن کا بچہ
بھی سٹیٹ کے زیر اثر آ جائے۔

77
-
وہ فلسفہ یہ کہتا ہے کہ جب ماں اور باپ بچوں پر اثر ڈالنا شروع کریں ابتدائی عمر میں اس کے بعد سٹیٹ پھر اپنی
مرضی میں ان کو پوری طرح ڈھال ہی نہیں سکتی ہے۔وہ بھی یہ جانتے ہیں ، اس حقیقت سے واقف ہیں کہ
ابتدائی دور بہت اہمیت رکھتا ہے۔اس لئے وہ کہتے ہیں کہ پہلے دن کا بچہ ہی سٹیسٹ کا بچہ ہے ، ماں باپ کا ہے
ہی نہیں اور ماں باپ کا ہونا یہ ایک تصور پایا جاتا ہے کہ اس ماں باپ کا بچہ ہے، اس تصور کی جڑ ضرور کاٹنی ہے۔اس لئے شادی کا نظام ہی اٹھ جانا چاہئے۔یہ ہے ان کی آخری تھیوری یعنی اس نظریے کا آخری قدم۔مذہبی
سوسائٹی میں جب وہ باتیں کرتے ہیں تو اس طرح پوری تفصیل سے وہ اپنے اس نظریے سے واقف نہیں
کرواتے۔ان کو یہ ڈر ہے کہ اگر مثلاً پاکستان کے غرباء میں خواہ وہ کتنے ہی غریب کیوں نہ ہوں یہ بتایا جائے
کہ بالآخر جب تم کیمونسٹ ہو جاؤ گے اور اشتراکیت کا یہاں قبضہ ہو جائے گا ہم یہ سلوک تم سے کریں گے،
تمہارا شادی کا نظام ختم کر دیں گے تمہیں اپنے بچوں
کا پتہ بھی نہیں لگنے دیں گے ہسپتالوں میں جا کر بچے
کرواؤ گے اور ہسپتالوں کے جو بچے ہیں وہ حکومت اٹھا لے گی۔ماں کو فارغ کر کے پھر کارخانے بھیج دیا جائے
گا یا جہاں بھی اس کو بھجوانا ہوگا۔یہ ایسا بنیادی نظریہ ہے جس کو ٹالا نہیں جاسکتا ہے۔جب پوچھا جائے کہ آپ
اس پر عمل کیوں نہیں کر رہے تو کہتے ہیں کہ ابھی ہم پختہ نہیں ہوئے ،ابھی اشتراکیت کا بہت سا حصہ ایسا ہے جو
عمل کی دنیا میں نہیں ڈھالا گیا ہے کیونکہ ہم ابھی اس کو پوری طرح قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئے۔لیکن
لاز ما آخری قدم یہ اٹھنا ہے ورنہ اس کے بغیر اشتراکیت کا نظام ستحکم نہیں ہوسکتا ہے، اس کے اندر تضادات رہ
جائیں گے۔تربیت میں والدین کی ذمہ داریاں
تو اس پہلو سے بھی دیکھا جائے تو سات سال تک کی عمر کی اہمیت یعنی پہلے دن کے بچے کی اہمیت
ان لوگوں کے ذہن میں بھی واضح ہے لیکن اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا کہ کلیہ بچوں کو اپنا لویعنی نظام کے
سپر د کر دو۔ہاں ماں باپ کے اوپر ذمہ داریاں بڑھاتا چلا جاتا ہے اور ان کو بار بار توجہ دلاتا چلا جاتا ہے۔اسلام
میں چونکہ عائلی نظام ہے اور عائلی نظام کا اس سوشلسٹ تصور سے ایک براہ راست ٹکراؤ ہے، بیک وقت دونوں
قائم نہیں رہ سکتے۔اس لئے حضرت مصلح موعودؓ جو دین کی گہری فراست رکھتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی تائید اور
ہدایت کے تابع خواہ وہ لفظوں میں ہو یا عملاً ہو، اس کے تابع جماعت احمد یہ کیلئے ایک اصلاح کا نظام قائم
فرمارہے تھے اور چونکہ آپ کے اوپر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان مقبول دعاؤں کا سایہ تھا جو آپ
کی پیدائش سے بھی پہلے کی گئی تھیں اور آپ کی پیدائش سے بھی پہلے ان کی مقبولیت کے متعلق آپ کو کھلے
لفظوں میں مطلع کر دیا گیا تھا کہ جس طرح کا تم چاہتے ہو ویسا ہی بیٹا میں تمہیں عطا کروں گا۔اس لئے حضرت
مصلح موعودؓ سے اس بنیادی معاملہ میں غلطی ہو ہی نہیں سکتی تھی۔یہ حکمت تھی سات سال کے بعد بچوں کو نظام

78
کے سپرد کرنے کی اس سے پہلے دخل دینے کی اجازت نہ دینے کی اور اس نظام کو جو بڑے گہرے شرعی فلسفے پر
مبنی ہے کوئی خلیفہ بھی آئندہ تبدیل نہیں کر سکتا لیکن جو ان کو خلا نظر آ رہا ہے وہ خلا اپنی جگہ موجود ہے اس کی طرف
توجہ دلانا خلفاء کا کام ہے اور ماں باپ کو یاد دہانی کروانا جن کے بچے ہیں اور جن کے سپرد ہیں اور جو پوچھے
جائیں گے جن کے متعلق قرآن کریم کا حکم ہے قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا اے وہ لوگو
جو ایمان لائے ہو! اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو آگ کے عذاب سے بچاؤ۔تو سوسائٹی ان بچوں سے زیادہ پیار رکھتی ہے زیادہ، ہمدردی رکھتی ہے، زیادہ ان پر حق رکھتی ہے،
بہ نسبت ان کے جنہوں نے بچپن کے زمانہ میں بڑی مصیبتیں جھیل کر اور بڑی قربانیاں دے کر اپنی اولا د کو
پروان چڑھایا ہے جو ان کے خون سے بنے ہیں ، ان کی ہڈیوں کے حصے ان میں داخل ہوئے ہیں۔ان کے عملاً
جگر گوشے ہیں ان سے ان کو الگ نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ان کی ذمہ داریوں کی طرف ان کو متوجہ کیا جاسکتا ہے۔پھر یہ زمانہ محنت طلب بہت ہے۔اس وقت سوسائٹی کی نظر میں جو بچے ہیں چھوٹی عمر کے بچے ان کو
تو بچے صرف اس وقت اچھے لگتے ہیں جب وہ تیار ہو کر سج دھج کر باہر نکل آئیں جب وہ بیمار نہ ہوں ، جب وہ
ضد نہ کر رہے ہوں ، جب وہ شور نہ مچارہے ہوں، جب کوئی چیز نہ توڑ رہے ہوں اس وقت وہ سوسائٹی کو بڑے
پیارے لگتے ہیں۔جب ان میں سے کوئی حرکت شروع کر دیں تو دیکھنے والوں کے اچانک تیور بدلنے لگتے
ہیں۔آپ کے گھر میں بچہ کسی دوست کا آجائے تو آپ دیکھیں آپ کوکتنا پیارا لگے گا اگر وہ بڑ اسجا دھجا اچھی
اچھی باتیں کر رہا ہے لیکن جس وقت اس نے آپ کے گلدان پر توڑنے کے لئے ہاتھ ڈالا تو پھر دیکھیں آپ
کے تیور کیسے بدلتے ہیں۔جس وقت اس کا کوئی فضلہ نکلا، بد بو پھیلی اور پھر اسی حالت میں کرسیوں پر بیٹھنے لگایا
کھانے میں ہاتھ ڈال کر اس نے آپ کے کپڑوں سے ملنے کی کوشش کی پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ بچے کیا ہوگا۔اس عمر میں بچوں کو غیروں سے سپرد کر دینا جو اتنا حوصلہ ہی نہیں رکھتے کہ ان کے منفی پہلوؤں میں بھی حو صلے کے
ساتھ چل سکیں جن میں استطاعت ہی نہیں ہے کہ وہ ان کے تکلیف دہ حصوں کو کشادہ پیشانی کے ساتھ اور
مسکراہٹ کے ساتھ برداشت کر سکیں۔یہ تو ماؤں کا جگرا ہے کہ رات کو بھی اٹھتی ہیں اور ان کی ہر مصیبت اور ہر
تکلیف کے وقت ان کا ساتھ دیتیں اور ان کو صاف ستھرا بناتی۔جب وہ تیار ہو کر باہر آجائیں تو ان سے پیار
کر لینا یہ تو کوئی اتنی بڑی انسانیت نہیں ہے یہ تو ایک طبعی اور فطری چیز ہے پھول سے بھی تو آپ پیار کر لیتے
ہیں۔کانٹے سے پیار، یہ ہے امتحان اور اس امتحان پر مائیں پورا اترا کرتی ہیں یا باپ پورا اترتے ہیں کسی حد
تک۔سوسائٹی اس بات کی اہل ہی نہیں ہے کہ وہ اس حالت میں ان بچوں کو پکڑے۔جب شعور کی دنیا میں وہ
داخل ہورہے ہو نگے پھر وہ آپ کی دنیا ہو جائے گی پھر آپ بھی شعور کی دنیا میں رہنے والے ہیں آپ ایسی
باتیں ان سے کر سکتے ہیں جس کی زبان وہ سمجھیں اور اس زبان میں وہ آپ کو جواب دیں۔

79
بچوں کی تربیت میں اسلام کا نظام بہت گہرا اور متحلم ہے
پس اسلام کا نظام ایک بہت ہی گہرا اور مستحکم نظام ہے اس میں خلا کوئی نہیں ہے لیکن ذمہ داریاں
الگ الگ ہیں اور معین کی گئی ہیں۔اس لئے جہاں تک اس ضرورت کا تعلق ہے جو ہمارے اس مخلص دوست کو
محسوس ہوئی ہے اس سے ایک ذرہ کا بھی مجھے اختلاف نہیں۔ہاں جو طرز ان کے ذہن میں ابھری اس سے
مجھے اختلاف ہے جس کے دلائل میں نے بیان کئے کہ کیوں اختلاف ہے۔لیکن میں ماں باپ کو متوجہ کرنا چاہتا
ہوں کہ ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے خصوصاً ایسے علاقوں میں بسنے والے ماں باپ پر جیسے یہ علاقہ ہے جہاں
ہم آج کل بس رہے ہیں اور آج کل زندگی کے دن گزار رہے ہیں ، جیسے یورپ کی اور ریاستیں ہیں، جیسے مشرق
بعید کی بعض ریاستیں ہیں جیسے ہندوستان کے بعض علاقے ہیں۔ان سب علاقوں میں غیر معمولی طور پر غیر
اسلامی قدریں غالب ہیں۔سکول جانے کی بچے کی جو عمر ہے وہ سات سال سے پہلے شروع ہو جاتی ہے اور
اس عمر میں جو نہایت ہی حساس عمر ہے یعنی چار سال یا ساڑھے چار سے لے کر سات سال کا زمانہ یہ خصوصیت
کے ساتھ خطرے کی گھنٹی بجاتا ہے۔جو بچے وہاں ننگے بچوں
کو کھیلتے دیکھتے ہیں جنگی لڑکیوں کو نہاتے دیکھتے ہیں
اور اس قسم کی بہت سی حرکتیں ناچ گانے۔آپ یہ نہ سمجھیں کہ وہ بچے ہیں ان کے اوپر بہت ہی گہرے اثرات
مترتب ہورہے ہیں اور بعض دفعہ اس رنگ میں احساسات ان کے ذہنوں کے نقش و نگار بن رہے ہوتے ہیں
کہ بعد میں آپ کھرچنے کی کوشش کریں تو زندگی کھرچی جاسکتی ہے مگر وہ نقش و نگار نہیں کھرچے جاسکتے
ہیں۔مستقلاً انکے نفسیاتی وجود کا ایک حصہ بن چکے ہوتے ہیں جس طرح کسی سانچے میں کوئی چیز پگھلی ہوئی ڈال
دی جائے جب وہ جم جائے گی تو پھر توڑی جاسکتی ہے پھر وہ ڈھالی تو نہیں جاسکتی۔اس لئے نہایت ہی اہم دور
ہے اس دور میں ماں باپ کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے کہ وہ ایسے بداثرات کے مقابل پر بالا رادہ نیک اثرات
پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اس میں ان کے لئے بہت سے ایسے پہلو ہیں جن پر ان کو خود عمل کرنا پڑے گا۔اپنی زندگی کی نہج بدلے بغیر وہ اس عمر میں بچے پر نیک اثر نہیں ڈال سکتے۔وہ سنے سے زیادہ دیکھ کر اثرات قبول
کر رہا ہے۔سن کر بھی کرتا ہے تو لاشعوری طور پر کر رہا ہے۔سمجھ کر نہیں کر رہا طبعا فطرتا جس کو Instinct کہتے
ہیں Instinct کے ذریعہ جو چیز اس کو اچھی لگ رہی ہے وہ اسے قبول کر رہا ہے اور Instinct کے ذریعہ جو
چیز سے بری لگ رہی ہے وہ اس سے دور ہٹ رہا ہے۔کھانے کے معاملہ میں آپ دیکھ لیں اس عمر میں
آپ بچے کو لاکھ کوشش کریں گے کہ یہ چیز اچھی ہے یہ کھاؤ وہ کہے گا کہ نہیں مجھے نہیں اچھی لگتی لیکن جب وہ
سات سال یا اس سے بڑا ہو جائے یا کم و بیش اس عمر کو پہنچے تو پھر وہ بات کو سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ
ہاں میں کوشش کرتا ہوں اور کچھ دیر کوشش کے بعد اس کو اچھی بھی لگنے لگ جاتی ہے بعض بیوقوف مائیں جو
چیز ان کے نزدیک اچھی ہوتی ہیں وہ بچے کو مار مار کے کھلا رہی ہوتی ہیں یہ سوچ ہی نہیں سکتیں کہ یہ

80
بہت بھیانک حرکت ہے۔بعض دفعہ اس سے ہمیشہ کے لئے نفرت پیدا ہو جاتی ہے بعض دفعہ نفسیاتی بیماریاں
ایسی پیدا ہو جاتی ہیں اس لئے ہرگز کبھی ایسی حرکت کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔تو زبردستی کی عمر بہر حال
نہیں، پیار کی عمر ہے اور پیار کی عمر بھی ایسی کہ دلکشی کی عمر ہے اگر آپ دلکشی کے ذریعہ سے اس بچے کی فطرت پر
اثر انداز ہوں گے تو بچہ اثر کو قبول کرے گا۔بھیا نک بن کر آپ اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔طوعا و کرها
دو ہی پہلو ہیں۔اسکو بھیانک بنیں تو دور بھاگے گا ہر اس قدر سے جس کے لئے آپ بھیا نک بن کر کوشش
کرتے ہیں اس میں آپ نا کام ہو جائیں گے اور دور بھاگے گا۔اس چیز سے جس کی طرف آپ اس کو لانا
چاہتے ہیں اس کو پیار ہونا ضروری ہے اور وہ دلکشی سے ہوسکتا ہے زبر دستی کا پیار بھی ممکن ہی نہیں ہے۔اس کے لئے ماں باپ کو بڑی ذہانت کے ساتھ اور بیدار مغزی کے ساتھ اپنے بچوں میں اس عمر
میں دلچسپی لینی چاہئے۔اگر نماز کی محبت پیدا کرنی ہے تو اگر اپنے ماں باپ کو سج دھج کر با قاعدہ پیار کے ساتھ ،
سلیقہ کے ساتھ نماز پڑھتے دیکھیں گے تو شروع میں ہی بیشتر اس کے کہ وہ سکول جانے لگیں ان کے دل میں
نماز کی محبت پیدا ہو چکی ہوگی اگر بعض اور آداب دیکھیں گے تو ان کے دل میں بھی ان کا پیار پیدا ہو چکا ہوگا۔ٹیلیویژن کے پروگرام ہیں ان کے متعلق بہت سی باتیں کہنے والی ہیں وہ بعد میں کسی وقت انشاء اللہ
وقت ملا تو کہوں گا۔لیکن اس میں بھی اختیار کی باتیں ہیں شروع میں چھوٹی عمر میں آپ ان کو ٹیلیویژن سے نوچ
کرا لگ تو پھینک نہیں سکتے لیکن کس حد تک ٹیلیویژن دیکھنے دینا ہے، کیا دیکھنا ہے ان کے ساتھ بیٹھ کر کیا
تبصرے کرنے ہیں۔کس طرح فطرتا آہستہ آہستہ بعض اچھی چیزوں کا پیار بڑھانا ہے بعض بُری چیزوں سے
روکنا ہے۔یہ تو ایک بہت ہی گہرا حکمت کا کام ہے بڑی جان سوزی بھی چاہتا ہے اور دماغ سوزی چاہتا ہے
اور ان سارے امور میں قرآن کریم اور سنت نبوی نے ہمارے لئے راستے روشن کئے ہوئے ہیں۔کوئی ایک
بھی راستہ ایسا نہیں ہے ایک بھی ڈنڈی ایسی نہیں جس پر آپ قدم رکھنا چاہیں اور اندھیرے آپ کو ڈرائیں اگر
آپ نے قرآن اور سنت کا مطالعہ کیا ہو کیونکہ جہاں بھی اور جس ڈنڈی پر بھی آپ قدم رکھنا چاہیں گے وہاں
قرآن اور سنت کی کوئی نہ کوئی مشعل روشن ہوگی وہ آپ کی رہنمائی کر رہی ہوگی۔بچوں کی تربیت کے لئے ماں، باپ کی تربیت ضروری ہے
تو اس لئے میں نے یہ سوچا کہ چونکہ بہت سے ماں باپ بلکہ اکثر ماں باپ ان باتوں میں خود نا بلد
ہیں کہ ان کو کیا کرنا چاہئے اور اس بات کی اہلیت نہیں رکھتے اور بچوں کی تربیت ہم براہ راست کر نہیں سکتے اس
لئے اس کا ایک ہی علاج ہے کہ اس عمر کے بچوں کی تربیت کے لئے ماں باپ کی تربیت کی جائے اور اس کے
لئے یہ کام ہم تنظیموں کے سپرد کر سکتے ہیں۔یہ پروگرام انصار اپنے ہاتھ میں لیں، خدام اپنے ہاتھ میں لیں
اور لجنات اپنے ہاتھ میں لیں۔ان کا کام یہ نہیں ہے کہ بچوں کے معاملہ میں والدین کے کام میں براہ راست

آج 10 میں سے 10 باقی