1986ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2
81
دخل دیں بلکہ ایسے پروگرام بنائیں جو جلسوں کی شکل میں بھی ہوں عملی پروگراموں کی شکل میں بھی ہوں اور
تربیتی رسالوں اور کتب کی شکل میں بھی ہوں اور ان
کا صح نظریہ ہو کہ ہم نے ماں باپ کی تربیت کرنی ہے کہ وہ
چھوٹے بچوں کی تربیت کر سکیں اور ایسے پروگرام اس طرح بنانے چاہئیں کہ وہ خشک نہ ہوں ان میں دلچپسی
ہو۔بعض ماؤں کو اللہ تعالیٰ نے بڑا سلیقہ دیا ہوتا ہے بچوں کی تربیت کا اور وہ گہری نظر کے ساتھ مطالعہ بھی کرتی
چلی جاتی ہیں۔اس طرح بعض باپوں کو بھی اللہ تعالیٰ خاص شعور بخشتا ہے اور اس قسم کے واقعات تاریخ انبیاء
میں بھی پھیلے پڑے ہیں۔قرآن کریم نے انبیاء کی جو تاریخ محفوظ کی ہے اس میں یہ واقعات پھیلے پڑے
ہیں۔اور اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں یہ واقعات پھیلے پڑے ہیں اور خود آپ کے بچپن
میں یہ واقعات پھیلے پڑے ہیں آپ اگر اپنے بچپن کی یادیں تازہ کریں کسی دن تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ
جب بہت چھوٹے ہوتے تھے تو کن چیزوں نے آپ پر بد اثرات ڈالے تھے اور کن چیزوں نے آپ پر نیک
اثرات ڈالے تھے۔کون سی چیزیں جن کی یاد میں آج بھی دل مہک اٹھتا ہے اور وہ آپ کے بعض نیکیوں کے
ساتھ متعلق ہیں۔قرآن کریم جو فرشتے مقرر فرماتا ہے ان کا ایک نہایت ہی لطیف نظام ہماری فطرت کے اندر
جاری ہے۔ہم اکثر اس کو محسوس نہیں کرتے ہیں اگر آپ بیدار مغزی کے ساتھ ان فرشتوں سے تعلق جوڑنے
کی کوشش کریں تو آپ کا تعلق ان سے قائم بھی ہوسکتا ہے۔ہر انسان کے اندر کچھ خوبیاں ہیں، کچھ بدیاں ہیں اور ان کی ایک تاریخ اس کے ذہن میں محفوظ چلی
آ رہی ہے۔اگر اس کو اپنے اندر ڈوبنے کا سلیقہ ہو، عادت ہو سو چنے اور غور کرنے کی تو بسا اوقات یہ ممکن ہے
کہ اگر سب نہیں تو اکثر بدیوں کے ساتھ سفر کرتا ہوا بچپن کے اس مقام تک پہنچ سکتا ہے جہاں پہلی دفعہ وہ بدی
پیدا ہوئی اور اس کے لئے دل میں کشش پیدا ہوئی ، کیوں ہوئی تھی اور وہ بدی کا فرشتہ جو اس کے ساتھ ہے اس
کو شیطان کہا جاتا ہے۔پتہ ہے کہ کون سا شیطان تھا کس وقت آیا تھا کس وقت اس نے میرے ذہن کے کس
حصہ پر قبضہ کر لیا تھا اور آج تک وہ چل رہا ہے ساتھ اور اسی طرح اس بدی کو زندہ رکھے ہوئے ہے اور آگے
بھاگتا چلا جاتا ہے۔تَوزُهُمْ أَذًا ( مریم): 84) آگے بڑھاتا ہے اور اکساتا چلا جاتا ہے اور اسی طرح
اگر وہ اپنی نیکیوں کا تجزیہ کرے تو اس کو معلوم ہوگا کہ بچپن میں کسی زمانہ میں کسی خاص چیز کے ساتھ کسی خاص
وجہ سے پیار ہو گیا تھا اور وہ وجہ اس کی نیکی کا فرشتہ ہے وہ اس کی اس نیکی کی حفاظت کرتا ہے، ہمیشہ اور اس کے
قدم آگے بڑھاتا ہے۔اگر آپ Consciously آنکھیں کھول کر ذہن کو روشن کر کے انبیاء کی سیرت اور سنت کا مطالعہ
کریں اور پھر خود اپنے واقعات پر غور کریں اور اپنے نفس میں ڈو میں تو آپ کے اندر سے ایک نہایت ہی
شاندار مربی رونما ہوگا۔آپ کی ذات کے اندر سے وہ شخص پیدا ہوگا جو اللہ کے فضل سے نہایت ہی عمدہ تربیت
82
کے طریقے جاننے والا ہوگا اور خدا کے فضل سے عملاً ایک اچھی نسل پیدا کرنے کی اہلیت رکھتا ہوگا لیکن چونکہ
بہت سے دوست بدقسمتی سے ان علمی، روحانی ، نفسیاتی سفروں کے قابل نہیں ہوتے ، قابل تو خدا نے سب
بنائے ہیں لیکن عادت نہیں پڑی اور غالبا یہ بچپن ہی کا خلا ہے۔پہلے سات سال یا چھوٹی عمر میں ان کا ذہن
دوسری طرف مائل رہا سطحی چیزوں کی طرف مائل رہا۔مثلاً آج کل جو ٹیلیویژن دیکھنے والے جو بچے ہیں ان کا
دماغ اس دنیا کی بجائے Space میں زیادہ رہتا ہے۔فرضی جن ، فرضی کائنات کے مالک اور قابض لوگ
اور فرضی ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرنے والے۔اس قسم کی چیزوں میں وہ بسنے لگ گئے ہیں۔روز مرہ کے
انسانی مسائل سے ان کو الگ کر دیا گیا ہے۔شاذونادر بچوں کا کوئی پروگرام دیکھیں گے جن میں انسانی ہمدردی
سے تعلق رکھنے والے، انسانی برائیوں سے تعلق رکھنے والے انسانی خوبیوں سے تعلق رکھنے والے، پروگرام
اس طرز سے دیئے گئے ہوں کہ بچے کو برائیوں سے نفرت اور خوبیوں سے پیار ہونے لگے۔سکول کے
سلیبسز میں بھی اس قسم کی نہایت ہی خوفناک تبدیلیاں آچکی ہیں۔بچوں کی تربیت پر کتب لکھنے کے لئے تمام تنظیمیں اپنے Pool بنا ئیں
اس پہلو سے بھی دیکھیں تو جماعت کی ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے۔بہت باشعور مربیوں کی
ضرورت ہے اور چونکہ عملاً واقعہ ایسا ہونا فوری طور پر ممکن نظر نہیں آرہا۔جب سچائی کی نظر سے دیکھیں تو اکثر
دوستوں
کو بدقسمتی سے اس سے محروم پاتے ہیں۔اس لئے ان لوگوں کی تربیت کے لئے یعنی ہر فرد بشر کی تربیت
کے لئے نظام جماعت کو یہ کام اپنے ہاتھ میں لینا چاہئے۔ان میں باشعور لوگ بھی ہوں گے ، ان میں اچھی اور
دلچسپ سو چھیں رکھنے والے لوگ بھی ہوں گے۔ہر قسم کی عورتیں بھی ملیں گی ، ہرقسم کے مرد بھی ملیں گے۔تو اپنی
اپنی تنظیم کے Pool بنا ئیں ان کے خیالات، ان کے تجارب کا۔وہ کتا بیں بھی لکھیں لیکن پیش نظر ماں باپ
ہوں اور ماں باپ پیش نظر ہوں خاص عمر کے بچوں کی خاطر۔اس نقطہ نگاہ سے آپ کوشش کریں اور جن ماں
باپ تک میری بات ویسے ہی براہ راست پہنچ رہی ہے ان کو انفرادی طور پر بھی اپنی ذمہ داری کو قبول کرنی
چاہئے اور بیدار رہنا چاہئے کیونکہ یہ وہ معاملہ ہے جس میں تنظیمیں کوشش تو ضرور کریں گی آپ کی مدد کی لیکن
تنظیموں سے نہیں پوچھا جائے گا۔آپ سے پوچھا جائے گا اس عمر کے بچوں پر جو نقش آپ نے مرتسم کر دیئے
اگر وہ جہنم میں لے جانے والے نقش ہیں تو بچوں ہی سے نہیں آپ سے بھی پوچھا جائے گا اور اگر ایسے نقش
مرتسم کر دیئے جو جنت میں رہنے والوں کے نقوش ہوتے ہیں تو آپ بڑے خوش نصیب ہیں کیونکہ آپ کی
اولاد در اولاد در اولاد کی نیکیاں بھی آپ کے نام پر ہمیشہ لکھی جائیں گی جو آپ کے درجات کی بلندی کا موجب
بنتی رہیں گی۔"
خطبات طاہر جلد 5 صفحہ 836-848)