1987ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
83
$1987
جماعتی و ذیلی تنظیموں کے عہدیداران خدمت دین کے لئے تمام افراد سے
کام لیں اور خدام دین کی تعداد بڑھائیں
(خطبہ جمعہ 14 اگست 1987ء)
" ہمارے امراء اور پریذیڈنٹ صاحبان اور دیگر عہدیداران کو یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ
مومنوں کے پہلے دو درجات جن کو صف اول اور صف دوئم کے درجے کے مومن قرار دیا جا سکتا ہے ان کا اس
آیت میں ذکر ہے۔ایک وہ ہیں جو ہر حال میں، ہر مشکل کے وقت بہر حال سابقون میں شامل رہتے ہیں اور
خدا کی خاطر ہر مصیبت کے دور میں بھی خدمت دین سے پیچھے نہیں ہٹتے۔بہت سے امراء اور عہدیداران ہیں
جو ان کے حال پر نظر رکھ کر راضی ہو جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ جو خدمت دین ادا کر رہے ہیں بس یہی کافی
ہیں۔حالانکہ ایک اور طبقہ بھی ہے جس کا اس آیت میں ذکر فرمایا گیا ہے اور وہ ہے بیٹھ رہنے والوں کا دوسرا
طبقہ جو ایمان کے لحاظ سے زخمی نہیں ہوتے حقیقۂ مومنوں کے ساتھ ہی ہیں اور ان سے بھی خدا تعالیٰ حسن
سلوک فرمائے گا لیکن وہ ایسا طبقہ ہے جو عملا عظیم قومی جہاد میں شامل نہیں ہے۔ایسے لوگ ، بہت سے ایسے
منتظمین ہیں چند نہیں بلکہ بہت سے ایسے منتظمین ہیں، جہاں تک میں نے دنیا کی جماعتوں کا جائزہ لیا ہے میرا
خیال ہے بدقسمتی سے اکثریت ہمارے منتظمین کی ایسی ہے جو اس دوسرے طبقے کو نظر انداز کر دیتی ہے اور ان
پر کام نہیں کرتی۔نتیجہ ان کی جماعتوں کی حالت یکساں سی رہتی ہے۔یعنی مقامی کوششوں کے نتیجے میں وہ ترقی
نہیں کرتی۔دیگر حالات تبدیل ہو جائیں بیرونی اثرات کے نتیجے میں ممکن ہے ان میں سے بعض سوئے ہوئے
بھی جاگ اٹھیں۔یعنی جہاں تک مقامی منتظمین کا تعلق ہے وہ نیم خوابیدہ طبقہ جو ضائع نہیں ہوا مگر جاگ کر
قومی جہاد میں حصہ بھی نہیں لے رہا اس کی طرف وہ متوجہ نہیں ہوتے۔چنانچہ بعض ایسی جماعتیں ہیں کہ بیسیوں
سال سے وہ اسی حالت میں ہیں جو خدا تعالیٰ کی تقدیر سے خود بخو دا چھے لوگ نکل کر آگے آگئے ،خدمت دین
میں پیش پیش ہیں انہی کے کام کے مجموعہ کو ہم جماعت کے کام کا مجموعہ قرار دے سکتے ہیں لیکن جو نسبتا کمزور
تھے یا خاموش بیٹھ رہنے والے تھے ان کو بیدار کرنے اور صف اول میں شامل کرنے کی کوئی انتظامی کوشش
نہیں کی گئی۔آج بھی ایسا حال ہے بعض جماعتیں میرے آنکھوں کے سامنے ہیں جن کے امراء مسلسل یہ خیال
رکھتے ہیں کہ نسبتا پیچھے رہنے والوں کو محنت کر کے آگے لایا جائے اور ان کو عظیم الشان درجات سے محروم نہ رکھا
جائے۔چنانچہ دن بدن ان جماعتوں کی حالت پہلے سے بہتر ہوتی چلی جاتی ہے اور جیسا کہ میں نے بیان
84
کیا اکثر صورتوں میں پریذیڈنٹ کو یا امیر کو بنے بنائے جو خلصین مل جائیں وہ ان پر راضی رہتا ہے اور خود مخلص
بنانا آتا نہیں۔اور آج کل ہم جس دور میں سے گزر رہے ہیں ہمیں کثرت کے ساتھ ان دونوں میں سے صف
اول کے مومنین کی ضرورت ہے کیونکہ مسائل اور مشکلات بڑھتے جارہے ہیں۔کچھ ایسے ہیں جو ہماری
آنکھوں کے سامنے ظاہر ہو چکے ہیں۔بہت سے ایسے ہیں جن کی دشمن تیاری کر رہا ہے، جن کی خبریں ہمیں دنیا
کے کونے کونے سے موصول ہورہی ہیں۔اگر آپ کو یہ اندازہ ہو کہ جماعت احمدیہ کی مخالفت کے لئے کتنے
نئے سکول اور کالج اور جامعہ کھولنے کا منصوبہ بن چکا ہے، اس کی شرارت کے جتنے بھی پہلوممکن ہیں ان سب کو
مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی جاچکی ہے، اربوں روپیہ دنیا میں خرچ کر کے آئندہ نسلوں میں جماعت احمدیہ کے
خلاف زہر پھیلانے اور مشکلات کے بیج بونے کے جو سامان کئے جا رہے ہیں اگر ان کا آپ کو اندازہ ہو
تو آپ میں سے جو کمزور ہیں وہ ممکن ہے مایوس ہو جا ئیں۔بہت بڑی بڑی طاقتیں ہیں جو اس پر کام کر رہی
ہیں اور ایسے دنیا کے ممالک جن میں اس وقت آپ کو امن دکھائی دے رہا ہے ان کے متعلق بھی نہایت ہی
خطرناک منصوبے ہیں جو اس وقت زیر عمل ہیں تو ہر جگہ کے امراء اور پریذیڈنٹ صاحبان اور دیگر
کارندوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے کہ آئندہ بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے پیش نظر ہمیں ابھی سے خدمت دین
کی صف اول میں کام کرنے والوں کی تعداد کو بڑھانا چاہئے۔اس سلسلے میں کچھ نفسیاتی روکیں بھی ہیں جن کا
تجزیہ ضروری ہے ورنہ بہت سے امیر اور پریذیڈنٹ صاحبان ایسے ہوں گے جن کو پتا ہی نہیں ہوگا اپنا کہ ہم
کیوں یہ کام نہیں کر رہے۔کچھ تو جیسا کہ میں نے ایک پہلے خطبہ میں بھی اشارہ کیا تھا اپنی بے وقوفی کی وجہ سے
یہ سمجھتے ہیں کہ کچھ لوگ ہمارے ساتھی ہیں اور کچھ لوگ ہمارے دشمن ہیں یعنی ناجائز طور پر بے وجہ بعض احمد یوں
پر اعتماد نہیں کرتے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو ہیں ہمارے مخالفین ان کو ایک طرف چھوڑ دو اور یہ چند لوگ اچھے ہیں یا
مخالف نہ بھی سمجھیں تو بدظنی کرتے ہیں۔جب ان سے پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں جی! یہاں تو قحط الرجال
ہے۔کام کرنے والے ملتے ہی کوئی نہیں۔قحط الرجال تو نہیں ہے لیکن قحط العقل ضرور ہو سکتا ہے۔قرآن کریم بتا
رہا ہے کہ قحط الرجال نہیں ہوتا۔بہت سے لوگ خاموش بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں تمہیں نظر نہیں آرہے ہوتے۔اس دور کی آزمائش نے ہمیں بتا دیا کہ ہمارے ہاں کثرت سے ہیں ایسے لوگ جن میں الرجال بننے کی خاصیت
موجود ہے، ان کو اگر صحیح طریق پر آپ آگے لانے کی کوشش کریں تو بہت اچھے اچھے لوگ آپ کے پاس
موجود ہیں جن کو آپ نظر انداز کئے بیٹھے ہیں۔پس بہت سے امراء ہیں جو بدظنی کرتے ہیں حالانکہ در حقیقت اگر گہری نظر سے دیکھا جائے تو دنیا
کے کسی دور میں بھی قحط الرجال نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔سب سے زیادہ خطرناک دور جسے قحط الرجال کا دور کہا
جاسکتا ہے وہ انبیاء کے ظہور کا دور ہوا کرتا ہے۔ایک دفعہ تو یوں دکھائی دیتا ہے کہ ایک شخص کے سوا خدا تعالیٰ
85
نے ہر دوسرے انسان کو ر ڈ فرما دیا ہے۔ایک وجود ابھرتا ہے اور اس کے اردگر دسارے فساد کی کیفیت دکھائی
دیتی ہے۔وہ لوگ جو انتہائی ردی حالت میں دکھائی دے رہے ہوتے ہیں وہ وجود ان پر ہاتھ ڈالتا ہے اور ان
کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنی شروع کر دیتا ہے۔يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايته وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ
لَفِي ضَللٍ مُّبِين O (الجمعة: 3)
یہ نقشہ ابھر نے لگتا ہے۔پس حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جتنا قحط الرجال
ممکن ہوسکتا تھا وہ تھا بظاہر لیکن اللہ کی تقدیر نے ثابت کیا کہ خدا کے بہادر بندوں کے سامنے قحط الرجال نام کی
کوئی چیز نہیں ہوتی۔جو اللہ پر توکل کرنے والے ہوتے ہیں۔دعاؤں سے خدا کی مدد مانگتے ہیں اور
جہاد فی سبیل اللہ اپنے اموال اور اپنی جانوں سے کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ان کو خدا یہ تو فیق
بخشتا ہے کہ جہاں مرد نظر نہ آرہے ہوں وہاں سے مرد پیدا کر کے دکھا دیتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے لکھا ہے کہ گوبر کے ٹکڑے نظر آتے تھے جن پر ہاتھ ڈال محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اور چمکتی ہوئی
سونے کی ڈلیوں میں تبدیل فرما دیا۔( القصائد الاحمدیہ صفحہ : 3)
پس آپ بھی تو اسی کے غلام ہیں، اسی کی محبت کا دعویٰ کرنے والے ہیں ، اسی عظیم وجود کے کام کو
آگے بڑھانے کا عہد لے کر اٹھے ہیں۔اس لئے جماعت احمدیہ کے افراد کو اگر کوئی امیر یہ کہہ کر رد کرتا ہے کہ
یہاں
قحط الرجال ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔اس کے ہاں عقل کا یا ایمان کا قحط ہو سکتا ہے لیکن قحط الرجال نہیں ،
اگر
قحط الرجال ہوتا نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ تو اس وقت پاکستان کے اکثر احمدی مرتد ہو چکے ہوتے۔میں
یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ پوری طرح بے عملی کا شکار ہیں لیکن نسبتیں ہوا کرتی ہیں، یہ دوگر وہ خدا تعالیٰ نے نمایاں طور
پر دکھائے ہیں یہ مطلب نہیں کہ ان کے درمیان
کوئی اور ٹکڑا ہی نہیں آتا ، درجہ بدرجہ فرق پڑا کرتے ہیں۔پس اس وقت میرا جائزہ یہ ہے کہ جماعت، ساری دنیا کی جماعتوں میں، اکثر جماعتوں میں اکثر
احمدی ایسے ہیں جو ابھی صف اول کے مجاہد نہیں ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ غیر معمولی کام کی گنجائش موجود
ہے۔اگر آپ ان سب کی تمام صلاحیتوں کو صف اول کی صلاحیتوں میں تبدیل کر دیں تو اتنی بڑی طاقت
جماعت احمد یہ بن چکی ہے کہ ساری دنیا کی طاقتیں مل کے بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔یہ طاقتیں خدا نے
دیکھیں ہیں تو ہم پر بوجھ ڈالے ہیں، یہ طاقتیں خدا کی تقدیر کو دکھائی گئی ہیں تبھی اتنے بڑے بڑے ابتلاؤں
میں سے جماعت کو خدا تعالیٰ نے گزارنا شروع کیا ہے۔کمزور، پیچھے ہٹنے والوں پر بھی تھوڑی تھوڑی ذمہ داری ڈالیں
پس ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے امرائے جماعت پر اور
86
پریذیڈنٹ صاحبان پر یا دیگر عہدیدار خواہ وہ قائد کہلائیں یا زعیم کہلائیں ، جو نام بھی ان کا رکھیں۔طریقہ کار یہ
ہونا چاہئے کے کچھ پیچھے ہٹنے والے یا کمزور رہنے والے آدمیوں پر تھوڑی تھوڑی ذمہ داریاں ڈالنی شروع
کریں۔ان کو اپنے ساتھ ملائیں ، ان سے محبت اور پیار کا سلوک کریں ان پر اعتماد کریں۔ان سے کہیں یہ یہ
کام جماعت کے ہونے والے ہیں چند ہی آدمی ہیں جن پر بار بار بوجھ ڈالے جاتے ہیں خطرہ ہے وہ تھک نہ
جائیں ان کی طاقت سے بوجھ بڑھ نہ جائے اس لئے آپ تھوڑ اسا ان کو سہارا دیں۔چنانچہ بعض اچھے آدمیوں
کے ساتھ بعض کمزور آدمی شامل کئے جائیں، نوجوانوں کو بھی پکڑا جائے اور کچھ نہ کچھ کام دیا جائے۔کام اگر دیا
جائے اور کوئی کام کرلے تو کسی شخص کا یہ احساس کے میں نے ایک اچھا کام کیا ہے یہ ہی اس کی جزا ہوا کرتی
ہے اور آئندہ کام کے لئے طلب دل میں پیدا ہو جاتی ہے۔ایک ایسا اہم نفسیاتی نقطہ ہے جس کو بھلا دینے کے
نتیجے میں ہم بہت سے ایسے آدمیوں کو ضائع کر دیتے ہیں۔کسی آدمی کو پکڑیں اس سے کوئی اچھا سا کام لے لیں
اور پھر دیکھیں کہ اس کے اندر کیسی بشاشت پیدا ہوتی ہے اور آئندہ اتنا کام نہیں بلکہ اس سے زیادہ کام کرنے کی
صلاحیت اس میں پیدا ہو جاتی ہے۔اسی طرح رفتہ رفتہ ترقی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور یہ کام ایسا
نہیں ہے کہ ایک دو دن میں ہو۔بعض دفعہ مہینوں بعض دفعہ کئی سال چاہئیں لیکن ایسی جماعتیں جو اس طرح
اپنے کمزوروں
کو طاقتوروں میں تبدیل کرنے کا عزم رکھتی ہیں اور حکمت کے ساتھ منصوبہ بنا کر ان پر کام کرتی
ہیں ان کی حالت دن بدن بدلتی چلی جاتی ہے۔اللہ کے فضل سے دنیا میں کئی ایسی بڑی بڑی جماعتیں ہیں جو بڑے بڑے صوبوں کا بوجھ اٹھانے
کے قابل ہوگئی ہیں، بڑے بڑے ملکوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہوگئی ہیں۔اور ایسی کثرت سے جماعتیں
ہیں جو ا بھی بیدار نہیں ہوئیں پوری طرح۔پس اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا کہ مومنوں میں سے جو القعِدِينَ
ہیں ، بیٹھ رہنے والے ان میں اور آگے بڑھنے والوں میں بہت فرق ہے، غیر معمولی فرق ہے۔تو اس میں ایک
خاص نقطہ ہے جو ہمیں بیان
فرمایا گیا ہے جو ہمیں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔جتنا ان میں فرق ہے اتنا ہی ہم ان
کے درجات سے محروم ہورہے ہیں۔معلوم یہ ہورہا ہے کہ ہم میں سے جو بہترین کام کرنے والے ہیں وہ نہ کام
کرنے والوں سے اتنا آگے نکل چکے ہیں کہ اگر نہ کام کرنے والوں کے قدم ہم بڑھانے شروع کریں ان کو
ساتھ ملانے کی کوشش کریں تو بہت سے درجات سے گزر کر ان کو وہاں تک پہنچنا ہو گا اور جتنے درجات سے وہ
گزریں گے اتنا ہی جماعت کو فائدہ ہے۔ہر درجے پر وہ جماعت کے لئے کچھ حاصل کرنے والے ہوں
گے، ان کی کوششیں ہر مقام پر جماعت کے لئے کوئی پھل پیدا کریں گی۔ترقی کی لامتناہی گنجائش موجود ہے یہ
بتارہی ہے یہ آیت۔اپنے اولین کو دیکھو اور اپنے آخرین کو دیکھو تمہارے اندر پوشیدہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
87
ہر سطح پر جماعتی ذمہ داریوں
کا بوجھ ڈالنے کے منصوبے بننے چاہئیں
پس اس نقطہ نگاہ سے دنیا کی ہر جماعت میں با قاعدہ منصوبہ بننا چاہئے ملکی سطح پر بھی ، صوبائی سطح پر
بھی اور جماعتی سطح پر بھی اور ایسے لوگ جن کی بہت سے صلاحیتیں ابھی Harness نہیں ہوئیں، ان کے
اوپر ذمہ داریوں کے بوجھ نہیں ڈالے گئے ، ان کے متعلق منصوبے بنائے جائیں کہ کس طرح ان کو آہستہ آہستہ
جماعت کے غیر معمولی فعال اور خدا کی رضا حاصل کرنے والے وجودوں میں تبدیل کرنا ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ اگر ہم ساری دنیا میں اس منصوبے پر عمل شروع کر دیں تو اس کے غیر معمولی
فوائد فوری اگر نظر نہ بھی آئیں تو آئندہ چند سال میں ظاہر ہوں گے اور ہمارے جتنے بھی نیک منصوبے ہیں ان
سب میں برکت پڑ جائے گی۔منصوبے اچھے جتنے چاہے ہوں اگر اچھے کارکن میسر نہ ہوں تو منصوبے بے معنی
ہو جایا کرتے ہیں۔اچھے کارکن میسر ہوں مگر تعداد کافی نہ ہو اور منصوبہ زیادہ بوجھ اٹھانے والا ہوتو پھر بھی انسان
بہت سی برکتوں سے محروم رہ جایا کرتا ہے۔تو جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت اعلیٰ منصوبوں کی کوئی
کمی نہیں ہے، جماعت خود ایک نہایت اعلیٰ منصوبہ ہے لیکن کام کرنے والوں کی کمی ہے اور جتنا آپ نے ترقی
کی ہے اتنا اس کمی کا احساس زیادہ پیدا ہوا ہے۔"
خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 540-549)
دعوت الی اللہ سے متعلقہ ہر عہد یدار، جماعت کے افراد کو فَصُرُهُنَّ
اليك کے مطابق اپنے ساتھ وابستہ کرے
"
(خطبہ جمعہ 28 اگست 1987ء)
یورپ کے چند ممالک کے اس مختصر دورے میں میں نے خصوصیت سے اس بات پر نظر رکھی کہ
جماعت کو جو بار با دعوت الی اللہ کی نصیحت کی جاتی رہی ہے اس کا کس حد تک عملاً اثر ظاہر ہوا ہے۔ہالینڈ میں
بھی میں نے اسکا جائزہ لیا ، جرمنی میں بھی، ڈنمارک اور سویڈن میں بھی اور اب ناروے آکر بھی ،
ملاقاتوں کے دوران بھی اور اس کے علاوہ جماعت سے گفت و شنید کے دوران میں نے اندازہ لگایا کہ ابھی
جماعت کی بھاری اکثریت ایسی ہے جو عملاً دعوت الی اللہ کے کام میں مشغول نہیں ہوئی اور اگر یہ کہا جائے کہ
پچانوے فیصد جماعت ابھی تک اس کام سے غافل پڑی ہے، عملاً اس کام میں سنجیدگی سے حصہ نہیں لے رہی تو
اس میں مبالغہ نہیں ہو گا۔بعض ممالک میں ممکن ہے یہ نسبت اور بھی زیادہ خراب ہو مگر جن ممالک میں توجہ شروع
88
ہو چکی ہے ان میں بھی بمشکل پانچ فیصد احمدی ایسا ہے جو فی الحقیقت دعوت الی اللہ کا حق ادا کر رہا ہے۔اس سلسلے میں کچھ تو میں براہ راست جماعت سے باتیں کرنی چاہتا ہوں اور کچھ امراء اور مربیان
اور صدران جماعت اور دیگر عہدیداران کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔خلیفہ وقت کی طرف سے دی گئی ہدایات کو بھلانا نہیں چاہئے
جب بھی ایک بات کی ہدایت کی جائے اور تکرار سے کی جائے تو اُسے بھلا دینا جائز نہیں ہے۔اس
خیال سے کہ اب یہ بات پرانی ہو گئی اور اب ہماری جواب طلبی نہیں ہوگی یہ درست بات نہیں ہے۔جواب طلبی کا
اسلامی نظام عام دنیاوی جواب طلبی کے نظام سے مختلف ہے۔دنیاوی جواب طلبی کے نظام میں تو بعض دفعہ
کاغذات داخل دفتر ہو جاتے ہیں، بعض افسروں کو بات بھول جاتی ہے اور انسان ایک نافرمانی کے باوجود پکڑ
سے بچ جاتا ہے لیکن اسلام میں جو جواب طلبی کا نظام ہے اس کی رُو سے تو ہر انسان پر فرشتوں کے پہرے بیٹھے
ہوئے ہیں۔وہ صبح بھی اور شام بھی خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق انسان کے حالات کا جائزہ
درج کرتے رہتے ہیں اور کوئی چیز بھی ان سے مخفی نہیں، کوئی چیز بھی ان کی نظر سے اوجھل نہیں اور کوئی ایسی بات
بھی نہیں جس کی ان
کو یاد دہانی کی ضرورت پڑے۔چنانچہ جو اہم امور خدا تعالیٰ نے بندے کو کرنے کے لئے
کہے ہیں اُن کا ایک سوالنامہ بھی ساتھ ساتھ تیار ہوتا چلا جا رہا ہے مختلف حالات کے مطابق اور عملاً ہم جو اس کا
جواب پیش کرتے ہیں وہ بھی تیار ہوتا چلا جاتا ہے۔پس کہنے والا دنیا میں بھول چکا ہو، سنے والا بھول چکا ہو مگر یہ جو خدا تعالیٰ کا آسمانی جواب طلبی کا نظام
ہے یہ تو کسی چیز کو نہیں بھولتا اور چونکہ جماعت احمدیہ کا تعلق دنیاوی حکومت سے نہیں بلکہ آسمانی حکومت سے
ہے اس لئے یہاں جزا سزا کا نظام بھی آسمانی ہے اگر تو دنیا میں سزا دینی ہوتی کوئی پھر تو جواب طلبی کرنے والے
بھول جائیں تو پھر فرق پڑتا اور کئی لوگ سزا سے بچ جاتے۔اگر خدا تعالیٰ نے فیصلہ کرنا ہے جزا سزا کا تو پھر دنیا
والے جواب طلبی کریں نہ کریں، بھول جائیں تب بھی نہ بھولیں تب بھی عملا کوئی بھی فرق نہیں پڑتا۔اس لئے
ان امور کو جن کا دین سے تعلق ہو نسبتاً زیادہ سنجیدگی سے دیکھنا چاہئے اور زیادہ کوشش اور جد و جہد اور ذمہ داری
کے ساتھ ان کی ادائیگی کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہ دعوت
الی اللہ کا پروگرام کوئی معمولی پروگرام نہیں ہے۔ہم اگلی صدی کے کنارے پر بیٹھے ہیں اور
ساری دنیا کو اسلام میں لانے کا تہیہ کر کے ایک سو سال سے جو کوشش کر رہے ہیں ابھی تک ایک سو سال میں
کسی ایک ملک میں بھی واضح اکثریت تو در کنار نصف تک بھی ہم نہیں پہنچ سکے۔دسواں حصہ بھی ابھی تک
ہمیں کامیابی نہیں ہوسکی کسی ملک میں۔تو ساری دنیا کو اسلام میں لانا یہ کوئی معمولی ذمہ داری نہیں ہے جو ہمارے کندھوں پر خدا تعالیٰ نے
89
ڈالی ہے۔اس کے لئے سنجیدگی سے تیاری کرنی ہے اور اس کے سوا اور کوئی حل بھی نہیں ہے کہ ہم میں سے ہر
شخص تبلیغ کرے اور مؤثر تبلیغ کرے اور چین سے نہ بیٹھے جب تک اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کی تبلیغ کو
پھل نہ لگنے لگ جائیں۔عہدیداران دعوت الی اللہ سے متعلق امور نہ بھولیں ان کے بھولنے سے جماعت بھی بھول جائے گی
تو جہاں تک عہدیداران
کا تعلق ہے ان کو بھولنا نہیں چاہئے ان کی خواہ میں جواب طلبی کروں یا نہ
کروں اگر وہ اس بات کو بھول جائیں گے تو جماعت بھی بھول جائے گی۔عہد یداروں پر بہت بھاری
ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خوب یا درکھیں اور بار بار پلٹ پلٹ کر جماعت کے حالات کو دیکھتے رہیں کہ کس
حد تک یہ کام آگے جاری ہے۔عموما یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ عہد یداران چند آدمیوں کے نیک کام کو اپنی
رپورٹ میں سمیٹتے ہیں اور جس طرح آسٹریلیا کے Obroganees تھے جو خود محنت کر کے چیزا گانے کی
بجائے جو قدرت پھل دیتی ہے اس کو سمیٹنے والے لوگ۔چنانچہ دنیا میں دو قسم کے رزق حاصل کرنے والے
ہیں ایک وہ جو اگاتے ہیں محنت کر کے اور پھر پھل کھاتے ہیں جیسے آج کل متمدن دنیا اکثر یہی کر رہی ہے۔فصلیں کاشت کرتی ہے، پھل والے درخت لگاتی ہے اور پھر جتنا محنت کرتی ہے اتنا اس کا پھل کھاتی ہے لیکن
کچھ قو میں جیسا کہ آسٹریلیا کے Obroganees تھے یا ہیں اور کچھ اور ممالک بھی ایسے ہیں جن کو
Gatherers کہا جاتا ہے وہ صرف سمیٹنے کا کام کرتے ہیں۔تو ا کثر منتظمین کام سمیٹ رہے ہیں۔خدا تعالیٰ
نے اپنے فضل سے جہاں دو، چار، دس داعی الی اللہ دے دیئے ان کی رپورٹوں کو سمیٹ کر ان کی رپورٹ بڑی
مزین ہو جاتی ہے اور خوبصورت ہو جاتی ہے اور یہ تاثر دیتے ہیں مرکز کو کہ گویا ساری جماعت بڑا اچھا کام کر
رہی ہے اور دیکھیں اتنا اچھا پھل لگ گیا حالانکہ بعض اوقات جو داعی الی اللہ ہیں ان کو بنانے میں ان کا کوئی
دخل نہیں ہوتا ان کو سجانے میں ان کا کوئی دخل نہیں ہوتا ان کو پہلے سے زیادہ بہتر کرنے میں ان کا کوئی دخل نہیں
ہوتا لیکن بعض جگہ ہوتا ہے۔بعض جگہ جماعت کا سارا نظام ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہوتا ہے، سر پرستی کر
رہا ہوتا ہے، ان کے ساتھ مل کر کام کو آگے بڑھا رہا ہوتا ہے۔تو وہ صاف نظر آ جاتا ہے۔رپورٹ تیار کرنے والوں کو ہدایت
تو جہاں تک رپورٹیں سمیٹنے کا تعلق ہے رپورٹیں تو کچھ نہ کچھ سج جاتی ہیں لیکن سمیٹنے والے کی
ذمہ داری ادا نہیں ہو جاتی۔اس کا کام یہ ہے کہ خود اپنی زمینیں بنائے ،اس کا کام یہ ہے کہ نئی کاشت کی کھیتیاں
پیدا کرے، اس کا کام یہ ہے کہ نئے درخت لگائے اور پھر خدا تعالیٰ کے سامنے صاف دل کے ساتھ پیش ہو کہ
اے خدا! اس سال میری محنت کا یہ پھل ہے، میں نے کوشش کی تو نے اپنے فضل کے ساتھ مجھے تو فیق عطا فرمائی
90
کہ میں نے تیری راہ میں نئے کھیت اگائے ہیں اور تیری راہ میں نئے باغ لگائے ہیں۔عہد یداران دعوت الی اللہ کے باغ اور کھیت لگائیں
تو دعوت الی اللہ کے باغ اور کھیت لگانے کا کام یہ عہد یداران کا کام ہے اور یہ محض نصیحت سے
نہیں ہوتا ، یہ محض یاددہانی سے بھی نہیں ہوتا ، یہ ساتھ لگ کر کام سکھانے سے ہوتا ہے۔بعض عادتیں راسخ
کرنے سے ہوتا ہے ، بعض لوگوں کو پکڑ کر اپنے ساتھ لگانا اور پھر ان کے ساتھ پیار کا تعلق قائم کر کے ان کے
دلوں میں کام کی محبت پیدا کرنا، یہ ایک فن ہے اور اس فن کے متعلق قرآن کریم نے ہمیشہ کے لئے ایک نہایت
ہی عمدہ اصولی روشنی ڈالی جس سے استفادہ کرنا چاہئے۔حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے سپر د خدا تعالیٰ نے قوموں کو زندہ کرنے کا کام کیا تھا۔وہ
قوموں کے نبی تھے بڑے عظیم الشان مقام کے نبی تھے اور خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تیرے ذریعے میں قوموں کو
نئی زندگی عطا کروں گا۔بڑے عاجز مزاج تھے۔حیران ہوئے کہ اتنا مشکل کام میں کیسے کرسکوں گا۔عرض کیا
رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْي الموتى (البقره: 221) زندگی تو تو نے ہی بخشنی ہے میں جانتا ہوں میرے
ذریعے ہو یا جو بھی تیرا منشا ہے لیکن تو بخشنے والا ہے۔میں جانتا تو ہوں کہ تو ان قوموں کو زندہ کر دے گا مگر کیسے
کرے گا مجھے بتا تو سہی میرے دل کو تسلی دے۔تو خدا تعالیٰ نے وہ راز ان کو سمجھایا کہ زندہ میں کروں گا لیکن
تیرے ذریعے کروں گا۔فرمایا چار پرندے لے ان کو اپنے سے مانوس کرلے۔اپنے لئے ان کے دل میں محبت
پیدا کر اور ان کے لئے اپنے دل میں محبت پیدا کر۔جب وہ مانوس ہو جائیں تو ان کو چار مختلف سمت کی
پہاڑیوں
پر چھوڑ دے پھر ان کو آواز دے، دیکھ کس سرعت کے ساتھ وہ تیری آواز کے اوپر اڑتے ہوئے چلے
آتے ہیں۔یہ نئی زندگی بخشنے کا جو نظام ہے خدا تعالیٰ نے خود حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو سمجھایا اور
ہمیشہ کے لئے ہمارے لئے نمونے کے طور پر پیش فرما دیا۔عہدیداران، بعض افراد جماعت سے احیائے موتی کا کام لیں
پس ہر مربی ، ہر مبلغ ، ہرا میر اور ہر صدر اور ہر متعلقہ عہد یدار کو خواہ وہ سیکرٹری اصلاح وارشاد ہو یا
جس حیثیت سے بھی اس کام میں اس کا تعلق ہو اس کو چاہئے کے جماعت کے بعض افراد کو پکڑے اور
فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ (البقرہ: 261 ) کے طابع ان کو اپنے ساتھ وابستہ کرے۔اپنے ساتھ ملا کر، پیار کا تعلق
قائم کر کے ان کی تربیت کرے تھوڑے تھوڑے کام ان کے سپر د کرے پھر ان کو دنیا میں پھیلا دے اور ان کے
ذریعے احیائے موتی کا کام لے۔اس طرح اپنی توفیق کے مطابق اس کی توجہ کو مرکز بدلتا رہے گا۔آج چار یا
آٹھ یا دس نو جوان پکڑے ان کی تربیت کی ان کو کام پر لگا دیا پھر دوبارہ کل آٹھ یا دس یا ہیں نوجوان جتنی بھی
91
توفیق خدا بڑھاتا چلائے اس کے مطابق ان کو لیا، ان کی طرف توجہ کی۔چند مہینے ان کے ساتھ محنت کی ، پیار اور
محبت کے ساتھ ان کو طریقے سمجھائے اور جب وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گے پھر وہ اپنا کام خود سنبھال
لیں گے۔اس طرح ہر وقت پیش نظر پہلے سے بڑھتی ہوئی تعداد رہنی چاہئے۔مسلسل ذہن میں یہ بات حاوی
رہنی چاہئے کہ میری جماعت میں دعوت الی اللہ کرنے والے پہلے سے بڑھے ہیں کہ نہیں بڑھے؟ کیا میں
پہلوں پر ہی راضی ہوں یا میں جان کر عمداً کوشش کر رہا ہوں کہ پہلے سے تعداد بڑھتی چلی جائے۔ہر طبقہ فکر سے رابطہ کے لئے الگ الگ ذرائع استعمال کریں
پھر اس کے علاوہ یہ امر بھی دیکھنے والا ہے کہ جن لوگوں کو تبلیغ کی جاتی ہے ان میں کتنے طبقات ہیں
اور کیا ہر طبقے کی طرف ہم متوجہ ہیں کہ نہیں ؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ بعض اچھی اچھی زمینیں ہیں جو ہمارے ملک
میں موجود ہیں ہم ان کی طرف توجہ ہی نہیں کر رہے، جہاں اتفاق سے ایک طرف رُخ ہو گیا بس اسی طرف رخ
چل رہا ہے حالانکہ خدا تعالیٰ نے مختلف ممالک میں مختلف قسم کے لوگ پیدا کئے ہیں کچھ باہر سے بھیجے ہیں اور ہر
طبقے کے اپنے اپنے حالات ہیں۔ہر طبقہ مزاج کے لحاظ سے یکساں مذہبی نہیں۔ہر طبقہ اپنی نفسیاتی کیفیت کے
لحاظ سے یکساں طور پر ایک نئی دعوت کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔مختلف طریق درکار ہیں، مختلف قسم
کے اسلوب چاہئیں تبلیغ میں۔چنانچہ آپ جب بھی کسی نئے طبقے کی طرف توجہ کریں گے دوبارہ از سر نو مبلغ کو یا
امیر کو جو بھی عہدیدار ہے اس طبقے کو ملحوظ رکھ کر نئی محنت کرنی پڑے گی۔جائزہ لینا پڑے گا کہ جن لوگوں کو میں
نے دعوت الی اللہ پر مقرر کیا ہے وہ اس طبقے کو مخاطب ہونے کے لئے تیار ہیں
کہ نہیں؟ اس کے لئے جائزہ لینا
پڑے گا کہ لٹریچر موجود ہے کہ نہیں ؟ کیسٹس موجود ہیں کہ نہیں؟ دیگر معلومات جو گفتگو کے دوران چاہئیں وہ ان
لوگوں کو معلوم ہیں کہ نہیں ؟ جس قوم کی طرف ، جس طبقہ انسانیت کی طرف توجہ ہے ان کے حالات کے متعلق
یہ لوگ آگاہ ہیں کہ نہیں۔یہاں زمیندار ہیں ناروے میں ان کے حالات اور ہیں شہری لوگوں کے اور ہیں ان کی مذہبی
کیفیت اور ہے شہری لوگوں کی مذہبی کیفیت اور ہے۔پھر یہاں باہر سے آکر بسنے والے ہیں۔ان میں عرب
ہیں، ان میں سے افریقین ہیں، ان میں ویت نامیز ہیں۔ایک بہت بڑا طبقہ ویت نام کا آج کل شمالی
علاقوں کی طرف رخ کر رہا ہے۔اسی طرح بعض دیگر مہاجرین ہیں مختلف ممالک کے، سیلون کے مہاجرین
ہیں، بعض اور ممالک کے مہاجرین ہیں۔ان لوگوں کی طرف توجہ کرنا ہے۔پھر قیدی ہیں کئی جرموں کے نتیجے
میں کئی بغیر جرم کے قید ہو جاتے ہیں۔کئی جرم کر کے قید ہوتے ہیں لیکن قید کے دوران ان کے اندر اصلاح کی
طرف توجہ پیدا ہو جاتی ہے۔اس وقت ان کے پاس وقت ہوتا ہے۔اُس وقت وہ خاص مزاج رکھتے ہیں نیک
باتوں کو سننے اور ان پر عمل کرنے کا۔پھر بیمار لوگ ہیں ، ہاسپٹل (Hospital) میں ،غریب لوگ ہیں جن کا یا
92
رشتہ داروں کی کمی کی وجہ سے یا بوڑھا ہونے کی وجہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔کئی مسافرا یکسیڈنٹس کا شکار ہو
جاتے ہیں۔ہر طرف ایسے طبقے پھیلے پڑے ہیں جن کوئی زندگی دینے کا کام آپ کے سپرد ہے اور ہر طبقے کو لو ظ
رکھ کر اس کام کو آگے بڑھانا ہوگا۔جب اتنے طبقے سامنے آجائیں اور ایک مربی پیش نظر رکھے کہ ہاں ان سب کو مخاطب کرنا میرا کام
ہے تو لا زما اس کے اندر Panic پیدا ہوگی ، اس کے اندر خوف و ہراس پیدا ہوگا کہ میرے پاس چار تو گنتی کے
آدمی ہیں جو تبلیغ کر رہے ہیں چار یا پانچ ہی تو ہیں جو اپنی رپورٹیں لا کر مجھے دیتے رہتے ہیں ، ان کو میں سب
جگہ کیسے استعمال کر سکتا ہوں۔اس لئے اگر وہ اپنی زمینوں کی فکر کرے گا تو اس کے لئے لا ز ما اور مزدور حاصل
کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔جس طرح زمین کا کام بڑھتا ہے تو مزدوروں کی تلاش بڑھ جاتی ہے زمیندار کو۔اس طرح راہ مولیٰ کے مزدور اس کو تلاش کرنے پڑیں گے کیونکہ خدا کی زمینیں بڑھ گئی ہیں۔انصار اور دیگر عہدیداران کو خلیفہ وقت کی نصیحت کو معمولی انداز میں نہیں لینا چاہئے
پس ایک کام کی طرف عدم توجہ، دوسرے کام کی طرف سے عدم توجہ پر مبذول ہو جاتی ہے۔ایک
کام کی طرف کما حقہ توجہ کریں تو دوسری توجہ خود بخود بیدار ہوتی ہے۔اسی طرح کام ایک دوسرے کو سہارا دے
کر آگے بڑھتے ہیں۔اس لئے سب سے اہم ذمہ داری کسی ملک کے امیر کی ہے، اس ملک کے مربی کی ہے
اور اس ملک
کی مجلس عاملہ کی من حیث المجموع ذمہ داری ہے اور متعلقہ عہد یداران کی ہے، اسی طرح خدام ہیں،
انصار ہیں۔اگر سارے اپنی ذمہ داریوں کو پیش نظر رکھ کر حکمت کے ساتھ مسلسل آگے بڑھیں گے اور جو
نصیحت کی جاتی ہے اس کو معمولی سمجھ کے نظر انداز نہیں کریں گے تو دیکھتے دیکھتے جماعتوں کی کایا پلٹ جائے
گی۔بعض دفعہ سنتے ہیں کہتے ہیں ہاں خلیفہ وقت نے کہہ دیا ہے ٹھیک ہے تھوڑی دیر کے بعد یہ بھی بھول جائے
گا ہم بھی بھول جائیں گے۔میں تو انشاء اللہ نہیں بھولوں گا کیونکہ مجھے خدایا دکر دیتا ہے، آپ بھولیں گے تو جرم
کریں گے۔میری تو دن رات کی یہ تمنا ہے ، دن رات کی دل میں ایک آگ لگی ہوئی ہے میں کیسے بھول سکتا ہوں۔آج جماعت کی سب سے بڑی ذمہ داری خدا کا پیغام پہنچانا ہے
اس لئے اللہ مجھے یاد کراتا رہے گا اور میں یاد رکھوں گا اور یاد آپ کو بھی کراتا رہوں گا لیکن اگر آپ
نے غفلت کی وجہ سے اس بات کو بھلایا تو یاد رکھیں آپ خدا کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔نہ بھولیں نہ بھولنے
دیں۔آج جماعت کی سب سے بڑی سب سے اہم ذمہ داری خدا کا پیغام دوسروں تک پہنچانا ہے اور اس
میں ہم پہلے ہی پیچھے رہ گئے ہیں۔کون سا وقت رہ گیا ہے ضائع کرنے کا؟
ہر شخص کو تربیت دیں پیارا اور محبت سے سمجھا کر آگے بڑھا ئیں اور جو ایک دفعہ اس میدان کا سوار بن
93
جائے گا وہ پھر آپ کو دوبارہ اس کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ کام ہی ایسا ہے دنیا والے
جس طرح نشہ کرتے ہیں تو نشہ ان کو سنبھال لیتا ہے اسی طرح تبلیغ کا ایسا کام ہے کہ جو نشے سے بڑھ کر طاقت
رکھتا ہے اور تبلیغ کرنے والے کو سنبھال لیتا ہے۔داعی الی اللہ پھر داعی الی اللہ ہی بنا رہتا ہے اس کو کسی اور کام
میں دلچسپی ہی نہیں رہتی ، بعض داعی الی اللہ تو اپنے گھر کے حالات بھول جاتے ہیں، اپنے خاندانوں کو بھول
جاتے ہیں، دن رات ایک کام کی لگن ہو جاتی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں جب
احمدیت تیزی سے پھیلی ہے تو یہ وجہ تھی۔ایسے ایسے صحابہ تھے جن کو اپنے تن بدن کی کسی اور چیز کی ہوش ہی
نہیں رہتی تھی۔دعوت الی اللہ میں مصروف ہوتے تھے تو ہر دوسری چیز بھول جایا کرتے تھے۔فَصُرُ هُنَّ إِلَيْكَ کے معنی
تعلیم اور تربیت کا کام جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے علمی پہلو سے بڑھ کر محبت اور پیار کے تعلق
کے قیام کے ذریعے ہوتا ہے۔جس طرح مرغی اپنے پروں کے نیچے لیتی ہے بچوں کو اور وہی اس کی تربیت
ہے۔جماعت کو اپنے پروں کے نیچے لینے کی عادت ڈالنی پڑے گی عہدیداروں کو اور پروں کے نیچے لے کر
پروں میں سمیٹنے کی صرف نہیں، طاقت دے کر پھر آگے چھوڑنے کی ، پھر اڑنے کی مشق کرانے کی ، پھر آزاد
زندگی گزارنے کی۔یہ ہے وہ تربیت جو دعوت الی اللہ کی تیاری کے لئے ضروری ہے۔جس کا راز ہمیں
فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ نے بتا دیا کہ اے ابراہیم ! میں تیرے لئے ضرور قوموں کو زندہ کروں گا ،زندہ میں ہی
کرتا ہوں لیکن تجھے وہ کرنا ہو گا جو میں تجھے بتاتا ہوں۔محبت اور پیار سے پرندوں
کو پکڑ اور اپنے ساتھ لگالے
اپنی محبت ان کے دل میں پیدا کر اور پھر ان کی تربیت کر پھر دیکھ کس طرح وہ تیری آواز کے تابع وہ سارے
کرشمے کر کے دکھا ئیں گے جو تو ان سے توقع رکھے گا۔اس سلسلے میں جہاں تک علمی پروگرام کا تعلق ہے ہم اس کے مکمل ہونے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ایک
مربی کو جامعہ میں تربیت دینے کے لئے سات سال لگ جاتے ہیں اور جب وہ نکلتا ہے تو ابھی کچا ہوتا ہے۔مختلف میدانوں میں جب اس سے مقابلہ کروایا جاتا ہے تو اس وقت محسوس ہوتا ہے کہ سات سال
کی تعلیم کے
با وجود بعض دفعہ بڑے نمایاں نمبر حاصل کرنے کے باوجود عملی میدان میں جب پڑتا ہے تو کئی قسم کی دقتوں کا
سامنا کرنا پڑتا ہے۔وقت پر بات بھول جاتی ہے، گفتگو کا سلیقہ یاد نہیں رہتا، دلیل یاد بھی تھی تو اس وقت
الٹی پلیٹی دلیل شروع ہو جاتی ہے جو طریقے اور داؤ کے مطابق نہیں ہوتی۔علم ہے مگر استعمال درست نہیں لیتا۔کہیں نئے اعتراض آتے ہیں تو آدمی حیران اوسان ہو جاتا ہے کہ اوہو! اس کا جواب تو میں نے کتاب
میں پڑھا کوئی نہیں تھا۔
94
دعوت الی اللہ میں علم کی کمی حائل نہ ہو
تو عملاً جو تبلیغ ہے وہ علمی تبلیغ سے کچھ مختلف ہو جایا کرتی ہے اور محض علمی تیاری بھی اگر آپ کی کرائی
جائے تو میں نے بتایا ہے Whole Time سات سال کا کورس کرنا پڑے گا۔اب کہاں جماعت اتنی
توفیق رکھتی ہے، کہاں اتنا صبر ہے ہمیں کہ ہر شخص کے لئے سات سات سال کے کورس کریں اور پھر تو قع رکھیں
کہ وہ تبلیغ کرے۔لیکن عملاً تجربہ میں اگر فور داخل ہو جائیں اور توکل رکھیں اللہ تعالیٰ پر اور دعا کریں تو اتنے
لمبے علم کی ضرورت نہیں ہے۔خدا تعالیٰ خود مربی بن جاتا ہے خدا تعالیٰ خود معلم ہو جاتا ہے۔ایک داعی الی اللہ
اگر خالصہ اللہ اللہ کی محبت میں کام شروع کرتا ہے، اس پر تو کل کر کے کام شروع کرتا ہے تو بسا اوقات خدا اس
کی ایسی ایسی حیرت انگیز رہنمائی فرماتا ہے کہ اُسے پتا ہی نہیں ہوتا کہ کس طرح اس کو یہ دلیل ذہن میں آئی اور
کس طرح خدا تعالیٰ نے اس کو عظیم الشان غلبہ عطا کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں جہلاء کو بھی اللہ تعالیٰ بڑے بڑے علماء پر غلبہ
عطا کر دیا کرتا تھا۔اس لئے کہ وہ نیک اور مخلص اور متقی لوگ تھے اپنے علم پر توکل کرنے والے نہیں تھے بلکہ خدا
تعالیٰ کے سہارے اس کے فضل پر تو کل کرنے والے تھے اور سارے علموں کا سر چشمہ خدا ہے، وہی گر سکھاتا
ہے کہ کیسے تم غالب آؤ۔حضرت موسیٰ جب فرعون سے گفتگو کر رہے تھے تو قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ بار بار
آپ کی توجہ خدا کی طرف مبذول ہوتی تھی۔اللہ تعالیٰ ہی ان کو جوابات سکھاتا چلا جارہا تھا کہ یہ جواب دو، یہ
جواب دو، یہ جواب دو۔اس لئے وہی خدا ہے ہمارا۔وہ آپ کی بھی اسی طرح پرورش کرے گا ، آپ کی بھی اسی طرح
سر پرستی کرے گا۔اس لئے علم کی کمی کو عذر نہ رکھیں علم کی کمی کا بہانہ لے کر میدان سے نہ بھاگیں۔جو کچھ آپ
کے پاس ہے وہ خدا کے سپر د کر دیں پھر دیکھیں خدا اپنا حصہ کتنا ڈالتا ہے۔یہ بات میں وسیع تجربے کے بعد کہہ
رہا ہوں۔جو احمدی بھی لاعلمی کے باوجود تبلیغ کے میدان میں کودتے ہیں ہر قسم کے دشمن سے واسطے کے باوجود
کبھی بھی خفت محسوس نہیں کرتے کبھی خدا ان کو ذلیل نہیں ہونے دیتا۔تبلیغ کے ذرائع جن کو آج کے دور میں استعمال کیا جا سکتا ہے
پھر آج کل کے زمانے میں تو بہت سے ایسے نئے ذرائع ایجاد ہو گئے ہیں جس سے تبلیغ کی اہلیت
کی کمی یا زبانیں نہ جانے کا نقص بڑی آسانی سے دور ہو جاتا ہے۔کیسٹس ہیں ان میں عربی کے سوال جواب
کے پروگرام بھی درج ہیں، عربی کے لیکچر بھی درج ہیں مختلف مسائل کے اوپر ، ٹرکش زبان میں کیسٹس ہیں اور
دنیا کی افریقین اور دیگر ایشیائی زبانوں اور بعض مغربی زبانوں مثلاً انگریزی ، فریج ، جرمن ان سب