1987ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2

95
میں ہمارے پاس کیسٹس موجود ہیں۔ویڈیوز بھی ہیں ، آڈیوز بھی ہیں لیکن اکثر مجھے یہ دیکھ کر تجب ہوا کہ مبلغین
نے یا جو ملکی عہد یداران تھے اُنہوں نے جماعت میں ان باتوں
کی تشہیر نہیں کی ہوئی۔بار بار یاد نہیں کرایا کہ
ہمارے پاس یہ سب کچھ موجود ہے۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بعض دفعہ ایک احمدی کا کسی ٹرک (Turk) سے واسطہ
پڑتا ہے یا کسی ویت نامی سے یا کسی اور سپینش سے مثلاً واسطہ پڑتا ہے تو مجھے خط لکھتا ہے کہ میں کیا کروں؟
میرے پاس
کیسٹس نہیں ہیں، میرے پاس لٹریچر نہیں ہے۔اب میرے ساتھ اور کئی آدمیوں کا وقت اس بات
میں استعمال ہوتا ہے، میں ضائع تو نہیں کہ سکتا یہ تو اچھی جگہ استعمال ہوتا ہے لیکن اس کے بغیر بھی اس کا کام
چل سکتا تھا اور ہمارا وقت بچ سکتا تھا۔اگر مربی نے پہلے سے بتایا ہوا ہوتا کہ یہ کیسٹس تو مرکز ہمیں مدت ہوئی
بھیج چکا ہے اور اگر مرکز نے نہیں بھیجی تھی تو مربی کا کام تھا مجھے لکھتا اور بتا تا کہ اس مضمون پر مجھ سے مطالبہ کیا گیا
میں نے جائزہ لیا ہمارے پاس کوئی ایسی کیسٹ نہیں حالانکہ مرکز میں یہ انتظام ہے اور سارے ملکوں کو ہدایت
ہے کہ اپنی زبان میں جو کیسٹس وہ تیار کرتے ہیں وہ دوسرے ملکوں کو بھجوائیں تا کہ دنیا کے ہر ملک میں ہر زبان
کی لائبریری قائم ہو جائے لیکن وہ ہو سکتا ہے اس لئے شکایت نہ کرتے ہوں کہ خود جو کیسٹس بناتے ہیں وہ
آگے نہیں بھجواتے۔اگر یہ احساس ہو کہ جو ہم نے کام تیار کیا ہے اس سے ساری دنیا استفادہ کرے تو پھر دنیا
سے استفادہ کرنے کا حق بھی پیدا ہو جاتا ہے۔پھر اگر کوئی نہ ان کو فائدہ پہنچارہا ہو تو خیال پیدا ہوتا ہے کہ ہم
تو بھجوا رہے ہیں باہر سے کوئی کیسٹ ہمیں نہیں ملتی۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ آنکھیں بند ہو جاتی ہیں اس طرف
سے۔خواہ مخواہ کیوں اتنا بوجھ اُٹھایا جائے کہ پھر اور مصیبت بنی رہے ہر طرف سے پھر مطالبے ہوں گے ، پھر
کیسٹ کو Duplicate کروانا ہوگا پھر آگے تقسیم کرانا ہوگا۔تو کسی ملک میں کوئی کمزوری نظر آرہی ہے، کسی
میں کوئی کمزوری نظر آرہی ہے اور جماعت کو پوری طرح آگاہ نہیں رکھا جا رہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو کیا کیا
ہتھیار مہیا فرما دیئے ہیں۔جہاں استفادہ ہوتا ہے اور جرمنی میں بہت حد تک ہوتا ہے وہاں بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے
زیادہ سے زیادہ دس فیصد داعی الی اللہ بنے ہوں گے اس سے زیادہ نہیں۔مگر جو کرتے ہیں وہ ایسے ایسے لوگ
ہیں جن کو جرمن زبان یا ٹرکش زبان تو کیا اردو بھی نہیں ٹھیک آتی۔ایک خط میں اُردو کے ساتھ دس پندرہ پنجابی
کے لفظ ملا کے لکھتے ہیں اور حال یہ ہے کہ اللہ ان کو پھل عطا فرما رہا ہے۔ان
کی تبلیغ کو پھل لگ رہے ہیں بعض
ایسے آدمی جن کو کسی چیز کا بھی زیادہ علم نہیں۔عربوں کو تبلیغ کر کے ان
کو کامیابی کے ساتھ تبلیغ کر کے ان کو احمدی
بنا چکے ہیں۔بعض ٹرکس (Turks) کو احمدی بنا چکے ہیں۔

96
تبلیغ میں زبان کا اثر انداز ہونا۔۔۔۔۔تو ایک عام آدمی جس کو ایک زبان ہی نہیں آتی، اس کو زیادہ دینی علم بھی نہیں ہے اس کو خدا
تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرما دی اس لئے کہ اس کا جذ بہ خلوص سچا تھا، اس لئے کہ اس کے دل کے بے قرار تمنا
تھی ، اس لئے کہ وہ دعا کرتا تھا اور پھر ایک خوبی جو ہر داعی الی اللہ میں ہونی ضروری ہے وہ اس میں موجود تھی
کہ زبان کا میٹھا تھا۔علم سارا بیکار ہو جاتا ہے اگر ایک انسان مشتعل مزاج ہو، اگر مغلوب الغضب ہو تو دنیا کے کسی کام کا
بھی نہیں رہتا۔خصوصا اس وقت جب غیر سے مقابلہ ہواُس وقت تو بہت ہی زیادہ تحمل ہونا چاہئے۔اپنے
جذبات پر کنٹرول اور حوصلے سے اس کی دشمنی کی بات کو سنا اور پھر محبت اور پیار سے اس کو سمجھا نا اور جواب دینا
یہ وہ ایسا ایک سلیقہ ہے تبلیغ کا جو اگر کسی کو آ جائے تو بہت بڑے بڑے عالموں پر وہ حاوی ہوسکتا ہے۔تبلیغ میں دماغ سے زیادہ دل جیتنے ہوتے ہیں اس نقطے کو یا د رکھنا چاہئے۔جب دل جیت لئے تو
تین چوتھائی کام وہیں ختم ہو گیا پھر دماغ جیتنا کوئی مشکل نہیں ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
اللہ تعالیٰ نے ایسا عظیم اور ایسا غالب کلام عطا کیا ہے کہ وہ علم کلام بڑوں بڑوں پر غالب آ جاتا ہے۔صرف
دشمنی کا جذ بہ یا نفرت اس کے درمیان میں حائل ہوتی ہے آپ اگر کسی سے محبت اور پیار سے اس کا دل جیت
لیں تو جو باتیں اس کے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کے درمیان حائل تھیں ، وہ دیوار جو بیچ
میں کھڑی تھی وہ ختم ہو جاتی ہے۔پس اپنی زبان کو سلیقہ دیں، اپنے دل کو سلیقہ دیں۔دل میں مٹھاس پیدا کریں اور زبان سے جو بات
نکلے وہ دل کی مٹھاس ہو۔اپنے اندر عجز اور انکسار پیدا کریں تو پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی
دعوت الی اللہ کو کتنی عظیم الشان برکت ملتی ہے۔دیکھتے دیکھتے دل فتح ہونے شروع ہو جائیں گے اور سب سے
آخر پر لیکن سب سے اہم یہ کہ دعا کی طرف میں پھر متوجہ کرتا ہوں۔تبلیغ میں دعا کا کردار
دعوت الی اللہ کی ہر منزل پر دعا کی عادت ڈالیں۔تبلیغ کے دوران دعا کریں گھر جا کر دعا کریں،
اپنے بچوں کو کہیں کہ دعا کرو۔اگر آپ اس سنجیدگی کے ساتھ دعوت الی اللہ کی طرف توجہ کریں گے اور اپنا دل بیچ
میں ڈال دیں گے، اپنی معصوم اولاد کو بھی ساتھ شامل کریں گے اور جذبے کے ساتھ ان کو کہیں گے کہ خدا کے
لئے میری مدد کر و۔میرا دل چاہتا ہے مگر میں مجبور اور بے اختیار ہوں میرا بس نہیں چل رہا۔پھر دیکھیں کہ خدا
ان معصوم بچوں کی دعائیں آپ کے ساتھ شامل کرے گا۔کتنی عظیم الشان طاقت پیدا ہو جائے گی آپ کے

97
الفاظ میں۔آپ قوموں
کو فتح کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں لیکن قوموں کو محبت اور پیار کے غالب جذ بے
اور دعاؤں کے ذریعے آپ نے فتح کرنا ہے۔یہ سلیقے سیکھنے ہیں اور یہ سلیقے اپنی اولا دکو سکھائیں۔دیکھتے دیکھتے
جماعت کی کایا پلٹ جائے گی نئی زندگی پیدا ہوگی ،نئی روحانیت آپ کو عطا ہوگی۔پھر یہ شکایتیں نہیں ہوں گی
کہ فلاں احمدی باہر سے آیا تھا اس نے فلاں گندگی شروع کر دی، فلاں باتیں اس نے اختیار کر لیں جماعت کی
بدنامی کا موجب بنا۔ایسی جماعت جو پھیل رہی ہو چاروں طرف جہاں نئے نئے لوگ داخل ہو رہے ہوں وہاں تو اللہ
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایسا روحانی ماحول پیدا ہو جاتا ہے کہ تربیت کی ضرورت ہی کوئی نہیں پڑتی ، تربیت خدا
خود کر نے لگ جاتا ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کے ان باتوں کو آپ پلے باندھیں گے اور یہ نہیں ہو گا کہ میں اگلے سال
آؤں تو پھر ویسی ہی حالت میں دیکھوں۔بدلتی ہوئی حالتوں میں زندہ قومیں چلا کرتی ہیں، ایک حال پر
نہیں کھڑی رہا کرتیں۔اس لئے آپ
کو ہمیشہ ہر لحاظ سے آگے سے ترقی کرنی چاہئے اور میں جانتا ہوں کہ ایک
سال میں ناممکن ہے سوائے اس کے کہ اللہ معجزہ دکھائے ، ناممکن ہے کہ نوے فیصد آدمی جو داعی الی اللہ نہیں وہ
داعی الی اللہ بن جائیں لیکن یہ ضرور ممکن ہے کہ داعین الی اللہ کی تعداد دگنی ہو جائے اگر دس تھے تو میں ہو
جائیں اگر ہمیں تھے تو چالیس ہو جائیں۔پس اپنی توفیق کے مطابق کام کریں آپ کی توفیق سے بڑھ کر میں آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا کیونکہ خدا
بھی نہیں بوجھ ڈالتا لیکن اگر آپ اپنی توفیق کے مطابق کام کریں تو خدا نے آپ کو بہت بڑے بڑے بوجھ
اُٹھانے کے قابل بنایا ہے۔اگر خدا نے آپ کو بڑے بوجھ اُٹھانے کے قابل نہ بنایا ہوتا تو ساری دنیا کا بوجھ
ہر گز آپ کے کندھوں پر نہ ڈالتا۔اپنی عظمت کو سمجھیں، اپنی خوابیدہ قابلیتوں کو سمجھیں ، آپ میں وہ طاقتیں
موجود ہیں جنہوں نے دنیا کی تقدیر بدلنی ہے۔یہ احساس خود اعتمادی پیدا کریں۔پھر جب دعا کے ذریعے اور
تو کل کے ذریعے آپ کام کریں گے تو انشاء اللہ عظیم الشان کام آپ دنیا میں کر کے دکھائیں گے۔اللہ اس کی
توفیق عطا فرمائے۔آمین۔"
خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 561-573)

98
ہر مجلس عاملہ ماہانہ میٹنگ میں تبلیغ کے موضوع کو زیر بحث لائے
خطبہ جمعہ 6 نومبر 1987ء)
امراء کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے اور ان کی مجالس عاملہ کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے، سیکرٹریان تبلیغ کو یہ
بات یاد رکھنی چاہئے۔صرف ایک دفعہ کی یا دو دفعہ کی نصیحت کافی نہیں ہے۔آپ سب جو جماعت کے عہدیدار
ہیں ، آپ کا جماعت سے واسطہ روز روز کا پڑنے والا ہے۔میں ہر خطبے میں تو اس بات
کو چھیڑ نہیں سکتا اور بہت
سے مضامین ہیں جن کی طرف توجہ دینی پڑتی ہے۔ساری دنیا کے بہت سے مسائل ہیں جن کو باری باری
زیر نظر لا کر جماعت کے سامنے رکھنا ہوتا ہے اور نہ میں بار بار یہاں آسکتا ہوں اس لئے جو عہد یدار ہیں وہ ان
الزراع میں داخل ہیں جو میرے ساتھ شامل کئے گئے ہیں ان کو مسلسل توجہ کرنی چاہئے۔آپ نے دیکھا ہو
گا بعض زمیندار خود کھیتوں پر حاضر نہیں رہ سکتے ان کی بڑی بڑی زمینیں ہوتی ہیں۔آتے ہیں اور چلے
جاتے ہیں لیکن اچھے مینیجر رکھتے ہیں اور اچھے مینیجر پھر ان کی نصیحتوں کو یا درکھتے ہیں جو وہ آکر ہدائتیں
دے کر جاتے ہیں ان پر عمل کرواتے ہیں اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دن بدن زمیندارہ کی
حالت بہتر ہونی شروع ہو جاتی ہے اور اگر مینیجر کمزور پڑ جائیں یا بات سنیں اور بھلا دیں تو پھر وہ دورے
بے کار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مضمون جو ہے یہ ان سب الزراع پر صادق آتا ہے جو کسی ملک کی انتظامیہ سے تعلق
رکھتے ہیں، مجلس عاملہ مرکزیہ ہو یا مقامی مجالس عاملہ ہوں کیونکہ میں نے تمام مجالس عاملہ کی ذمہ داری لگائی ہے
کہ ہر مہینے وہ تبلیغ کے موضوع کو ضرور زیر بحث لائیں اور کوئی مجلس عاملہ ایسی نہ ہو جس میں مہینے ایک بار
ایجنڈے پر یہ مضمون نہ ہو کہ ہم نے تبلیغ کو زیر نظر لانا ہے اور دیکھنا ہے کہ ہم کیا کوششیں کر رہے ہیں؟ ان
کوششوں کا کیا نتیجہ نکلا رہا ہے؟ کتنے نئے احمدیوں کو ہم نے داعی الی اللہ بنا دیا ہے اور ایک نیا اعزاز بخشا ہے
داعی الی اللہ بنا کے ان لوگوں میں شامل کر دیا ہے جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے اور کتنے داعی الی اللہ ہیں جو
کمزور تھے یا ان کو طریقہ نہیں آتا تھا ان کو ہم نے طریقے سمجھائے ان کی کمزوری کو دور کیا ان کی مدد کی
یہاں تک کہ اللہ کے فضل کے ساتھ وہ پہلے سے بہتر داعی الی اللہ بن گئے۔اس قسم کے مضامین پر غور کرنے کے
لئے میں نے ہدایت کی تھی کہ ہر مجلس عاملہ ایک دفعہ اسے زیر غور لائے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ ایسا نہیں
ہوا۔بہت کم ممالک نے سنجیدگی سے اس ہدایت کی طرف توجہ دی ہے اور یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اگر آپ
خلیفہ وقت کی ہدایت ، میں ہوں یا کوئی بھی ہو جو بھی اس منصب پر فائز ہوتا ہے خواہ میرے جیسا کمزور ہی کیوں
نہ ہواگر اس کی ہدایات کو آپ نظر انداز کریں یا تخفیف کی نظر سے دیکھیں گے تو آپ سے برکتیں اُٹھ جائیں گی۔

99
میرا ساری زندگی کا تجربہ ہے یعنی میں تو خلیفہ ابھی چند سال ہوئے بنا لیکن میں نے دو خلافتوں کو
دیکھا ہے بڑے غور کے ساتھ اور قریب سے اور میرا ساری زندگی کے تجربے کا نچوڑ یہ ہے کہ خلیفہ وقت کی
ہدایت پر اگر آپ اخلاص کے ساتھ سنجیدگی کے ساتھ توجہ دیں گے خواہ آپ کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے تو آپ
کے کاموں میں غیر معمولی برکت پڑے گی اور اگر آپ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے بھلا ئیں گے تو
پھر آپ کے کاموں میں سے برکت اٹھ جائے گی۔جماعت کو اس وقت بڑی تیزی کے ساتھ کام کو آگے
بڑھانے کی ضرورت ہے اور کثرت کے ساتھ الزراع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اس لئے اس معاملے
کی طرف زیادہ سنجیدگی سے توجہ کرنی چاہئے۔"
( خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 731-733)
ذیلی تنظیموں کو بھی جماعت کی انجمنوں کے ساتھ قدم ملا کر آگے بڑھنا چاہئے
خطبہ جمعہ 25 دسمبر 1987ء)
اطفال الاحمدیہ کے چندے میں بھی جو اطفال کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے اس میں بھی عمومی
طور پر تو ترقی ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ جس انجمن کے سپر د اطفال کا چندہ ہے انہوں نے سنتی دکھائی ہے کیونکہ
گزشتہ سال سے بعض جماعتوں میں اطفال کے چندوں میں نمایاں کمی ہے جبکہ بالغوں کے چندے میں
نمایاں ترقی ہے اس کا مطلب ہے جماعت کا کوئی قصور نہیں ہے جن انجمنوں کے سپرد یہ ذمہ داری ہے کہ وہ
فلاں چندے کو سنبھالیں، فلاں چندے میں جماعت کو آگے لے کر بڑھیں ان انجمنوں کی غلطی ہے، ان مجالس
کی غلطی ہے۔اس لئے جو ذیلی مجالس تنظیمیں ہیں ان
کو بھی جماعت کی انجمنوں کے ساتھ قدم ملا کر آگے کو چلنا
چاہئے یعنی جب تک وہ آگے بڑھتی ہیں قدم ملا کے آگے بڑھیں اگر وہ پیچھے رہیں تو پھر بے شک آگے نکل
جائیں لیکن پیچھے رہنے کا حق نہیں ہے بہر حال۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ ذیلی انجمنیں جن کے سپر دالگ
الگ خدمت کے کام کئے گئے ہیں وہ ان کی طرف نظر رکھیں گی اور پہلے کی نسبت بہتر کام کریں گی۔"
خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 880)

آج 10 میں سے 10 باقی