1989ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
106
$ 1989
واقفین نو کی تعلیم و تربیت کے لئے ذیلی تنظیموں سے استفادے کئے جاسکتے ہیں
خطبہ جمعہ 10 فروری 1989ء)
آئندہ صدی کی تیاری کے سلسلے میں ایک بہت ہی اہم تیاری کا تعلق واقفین نو سے ہے۔وقف نو
کی جو میں نے تحریک کی تھی اس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بارہ سو سے زائد ایسے بچوں کے متعلق
اطلاع مل چکی ہے جو وقف نو کی نیت کے ساتھ دعائیں مانگتے ہوئے خدا سے مانگے گئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے
اپنے فضل سے اُن کی خیر وعافیت کے ساتھ ولادت کا سامان فرمایا۔یہ چھوٹے چھوٹے بچے آئندہ صدی کے
واقفین نو کہلاتے ہیں۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے خطوط مسلسل ملتے چلے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں دو
طرح کی تیاریاں میرے پیش نظر ہیں مگر اس سے پہلے کہ میں تیاری کا ذکر کروں میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ
وقف نو کے لئے جتنی تعداد کی توقع تھی اتنی تعداد بلکہ اس کا ایک حصہ بھی ابھی پورا نہیں ہو سکا اور جہاں تک میں
نے جائزہ لیا ہے اس میں پیغام پہنچانے والوں کا قصور ہے۔بہت سے ایسے ممالک ہیں جہاں عامۃ الناس
تک یہ پیغام پہنچایا ہی نہیں گیا اور جن دنوں یہ تحریک کی گئی تھی اُن دنوں کیسٹ کا نظام آج کی نسبت بہت کمزور
حالت میں تھا اور افریقہ کے ممالک، ایسے دیگر ممالک جہاں اُردو زبان نہیں سمجھی جاتی اور بعض علاقوں میں
انگریزی بھی نہیں سمجھی جاتی وہاں ترجمہ کر کے کیسٹس پھیلانے کا عملاً کوئی انتظام نہیں تھا۔اس وجہ سے وہ جو
براہ راست پیغام کا اثر ہوسکتا ہے اُس سے بہت سے احمدی علاقے محروم رہ گئے۔بعد ازاں مؤثر رنگ میں
اس تحریک کو پہنچانا یہ انتظامیہ کی ذمہ داری تھی مگر بعض جگہ ذمہ داری کو ادا کیا گیا اور بعض جگہ یا ادانہیں کیا گیا یا
نیم دلی کے ساتھ ادا کیا گیا ہے۔پیغام پہنچا نا صرف کافی نہیں ہوا کرتا کس جذبے کے ساتھ پیغام پہنچایا جاتا
ہے، کس محنت اور کوشش اور خلوص کے ساتھ پیغام پہنچایا جاتا ہے۔یہ پیغام کے قبول کرنے کے ساتھ گہرا تعلق
رکھتا ہے۔مختلف دنیا میں پیغمبر آئے بنیادی طور پر ایک ہی پیغام تھا یعنی خدا کا پیغام بندوں کے نام لیکن جس
شان کے ساتھ وہ پیغام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے پہنچایا اس شان سے کوئی اور پہنچا نہیں سکا اور
جس عظمت اور قدر اور قربانی کی روح کے ساتھ آپ
کا پیغام قبول کیا گیا ویسے تاریخ انبیاء میں کسی اور کا پیغام
قبول نہیں کیا گیا۔اس لئے پیغام پہنچانا کافی نہیں۔کس رنگ میں اور کس جذبے کے ساتھ ، کس خلوص کے
ساتھ ، کس درجہ محبت اور پیار کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے پیغام پہنچایا جاتا ہے۔یہ وہ چیزیں ہیں جو پیغام
کی قبولیت یا عدم قبولیت کا فیصلہ کیا کرتی ہیں۔اس لئے میری خواہش یہ تھی کم سے کم پانچ ہزار بچے اگلی صدی
-
107
کے واقفین نو کے طور پر ہم خدا کے حضور پیش کریں۔ابھی کافی سفر باقی ہے اس تعداد کو پورا کرنے میں اور
دوست یہ لکھ رہے ہیں کہ جہاں تک اُن
کا تاثر تھایا میں نے جو شروع میں خطبے میں بات کی تھی اس کا واقعہ یہی
نتیجہ نکلتا ہوگا کہ جو اس صدی سے پہلے پہلے بچے پیدا ہو جائیں گے وہ وقف نو میں لئے جائیں گے اور اُس کے
بعد یہ سلسلہ بند ہو جائے گا لیکن جس طرح بعض دوستوں کے خطوط سے پتا چل رہا ہے وہ خواہش رکھتے ہیں
لیکن یہ سمجھ کر کہ اب وقت نہیں رہا وہ اس خواہش کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے اُن کے لئے اور مزید تمام دنیا
کی جماعتوں کے لئے جن تک ابھی یہ پیغام ہی نہیں پہنچا میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ وقف نو میں شمولیت کے
لئے مزید دو سال کا عرصہ بڑھایا جاتا ہے اور یہ عرصہ فی الحال دو سال کا بڑھایا جا رہا ہے تا کہ اس پہلی تحریک
میں شامل ہو جائے ورنہ یہ تحریک تو بار بار ہوتی ہی رہے گی لیکن وہ خصوصاً تاریخی تحریک جس میں اگلی صدی کے
لئے ایک واقفین بچوں کی پہلی فوج تیار ہو رہی ہے اُس کا عرصہ آج تا دو سال تک بڑھایا جارہا ہے۔اس
عرصے میں جماعتیں کوشش کر لیں اور جس حد تک بھی ممکن ہو یہ فوج پانچ ہزاری تو ضرور ہو جائے اس سے بڑھ
جائے تو بہت ہی اچھا ہے۔واقفین نو بچوں کے والدین کی ذمہ داریاں
بہت سے والدین مجھے لکھ رہے ہیں کہ ان کے متعلق اب ہم نے کرنا کیا ہے؟ جیسا کہ میں نے
بیان کیا تھا اس کے دو حصے ہیں اوّل جماعت کی انتظامیہ کو کیا کرنا ہے اور دوسرا بچوں کے والدین کو کیا کرنا ہے؟
جہاں تک انتظامیہ کا تعلق ہے اُس کے متعلق وقتاً فوقتاً میں ہدایات دیتارہا ہوں اور جو جو نئے خیال میرے دل
میں آئیں یا بعض دوست مشورے کے طور پر لکھیں ان کو بھی اس منصوبے میں شامل کر لیا جاتا ہے لیکن جہاں
تک والدین کا تعلق ہے آج میں اس ذمہ داری سے متعلق کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں۔خدا کے حضور بچے کو پیش کرنا ایک بہت ہی اہم واقعہ ہے کوئی معمولی بات نہیں ہے اور آپ یا درکھیں
کہ وہ لوگ جو خلوص اور پیار کے ساتھ قربانیاں دیا کرتے ہیں وہ اپنے پیار کی نسبت سے اُن قربانیوں کو سجا کر
پیش کیا کرتے ہیں۔قربانیاں اور تحفے دراصل ایک ہی ذیل میں آتے ہیں۔آپ بازار سے شاپنگ کرتے
ہیں عام چیز جو گھر کے لئے لیتے ہیں اُس کو باقاعدہ خوبصورت کاغذوں میں لپیٹ کر اور فیتوں سے باندھ کر سجا
کر آپ کو پیش نہیں کیا جاتا لیکن جب آپ یہ کہتے ہیں کہ یہ ہم نے تحفہ لینا ہے تو پھر دکاندار بڑے اہتمام سے
اُس کو سجا کر پیش کرتا ہے۔پس قربانیاں تحفوں کا رنگ رکھتی ہیں اور اُن کے ساتھ سجاوٹ ضروری ہے۔آپ
نے دیکھا ہوگا بعض لوگ تو مینڈھوں کو ، بکروں کو بھی خوب سجاتے ہیں اور بعض تو اُن کو زیور پہنا کر پھر قربان
گاہوں کی طرف لے کر جاتے ہیں، پھولوں کے ہار پہناتے ہیں اور کئی قسم کی سجاوٹیں کرتے ہیں۔انسانی
قربانی کی سجاوٹیں اور طرح کی ہیں۔انسانی زندگی کی سجاوٹ تقویٰ سے ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے پیار اور اُس
108
کی محبت کے نتیجے میں انسانی روح بن ٹھن کر تیار ہوا کرتی ہے۔پس پیشتر اس سے کہ یہ بچے اتنے بڑے ہوں
کہ جماعت کے سپرد کئے جائیں گے۔ان ماں باپ کی بہت ذمہ داری ہے کہ وہ ان قربانیوں کو اس طرح تیار
کریں کہ ان کے دل کی حسرتیں پوری ہوں۔جس شان کے ساتھ وہ خدا کے حضور ایک غیر معمولی تحفہ پیش
کرنے کی تمنا رکھتے ہیں وہ تمنائیں پوری ہوں۔اس سے پہلے جو مختلف ادوار میں واقفین جماعت کے سامنے
پیش کئے جاتے رہے اُن کی تاریخ پر نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ کئی قسم کے واقفین ہیں کچھ تو وہ تھے
جنہوں نے بڑی عمروں میں ایسی حالت میں اپنے آپ کو خود پیش کیا کہ خوش قسمتی کے ساتھ اُن کی اپنی تربیت
بہت اچھی ہوئی ہوئی تھی اور وقف نہ بھی کرتے تب بھی وقف کی روح رکھنے والے لوگ تھے۔صحابہ کی اولا دیا
اول تابعین کی اولا دا چھے ماحول میں، اچھی پرورش اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اچھی عادات سے سجے
ہوئے لوگ تھے۔وہ واقفین کا جو گروہ ہے وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر پہلو سے زندگی کے ہر شعبے میں نہایت
کامیاب رہا۔پھر ایک ایسا دور آیا جب بچے وقف کرنے شروع کئے گئے یعنی والدین نے اپنی اولا د کو خود وقف
کرنا چاہا۔اس دور میں مختلف قسم کے واقفین ہمارے سامنے آئے ہیں۔بہت سے وہ ہیں جن کو والدین سمجھتے
ہیں کہ جب ہم جماعت کے سپرد کریں گے تو وہ خود ہی تربیت کریں گے اور اس عرصے میں انہوں نے اُن پر
نظر نہیں رکھی۔پس جب وہ جامعہ میں پیش ہوتے ہیں تو بالکل ایسے Raw میٹریل کے طور پر، ایسے خام
مال کے طور پر پیش ہوتے ہیں جس کے اندر بعض مختلف قسم کی ملاوٹیں بھی شامل ہو چکی ہوتی ہیں اُن کو صاف
کرنا ایک کار دارد ہوا کرتا ہے۔اُن کو وقف کی روح کے مطابق ڈھالنا بعض دفعہ مشکل بلکہ محال ہو جایا کرتا
ہے اور بعض بد عادتیں وہ ساتھ لے کر آتے ہیں یعنی بعض باتیں جماعت ویسے سوچ بھی نہیں سکتی لیکن امر
واقعہ یہ ہے کہ بعض لڑکوں کو جامعہ میں چوری کے نتیجے میں وقف سے فارغ کیا گیا ہے۔کسی کو جھوٹ کے نتیجے
میں وقف سے خارج کیا گیا ہے۔اب یہ باتیں ایسی ہیں جن کے متعلق یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ اچھے
نیک، صالح احمدی میں پائی جائیں کجا یہ کہ وہ واقفین زندگی میں پائی جائیں لیکن معلوم یہی ہوتا ہے کہ والدین
نے پیش تو کر دیا لیکن تربیت کی طرف توجہ نہ کی یا اتنی دیر کے بعد اُن کو وقف کا خیال آیا کہ اُس وقت تربیت کا
وقت باقی نہیں رہا تھا۔بعض والدین سے تو یہ بھی پتا چلا کہ انہوں نے اس وجہ سے بچہ وقف کیا تھا کہ عادتیں
بہت بگڑی ہوئی تھیں اور وہ سمجھتے تھے کہ اُس طرح تو ٹھیک نہیں ہوتا وقف کر دو تو آپ ہی جا کر جماعت سنبھال
لے گی اور ٹھیک کرے گی۔جس طرح پرانے زمانے میں بعض دفعہ بگڑے ہوئے بچوں کو کہتے تھے اچھا اس کو
تھانیدار بنوا دیں گے تو یہ جماعت میں چونکہ نیکی کی روح ہے۔تھانیداری کا تو خیال نہیں آتا اُن کو لیکن واقف
بنانے کا خیال آجاتا ہے حالانکہ تھانیداری سے تو ایسے بچوں کا تعلق ہو سکتا ہے وقف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔بہت بعید کی بات سوچتے ہیں یہ لوگ۔وہ تو لطیفہ ہے تھانیداری والا لیکن یہ تو دردناک واقعہ ہے۔وہ تو ایک ہنسنے
109
والی کہاوت کے طور پر مشہور ہے یہ تو ایک بہت بڑا زندگی کا المیہ ہے کہ خدا کے حضور پیش کرنے کے لئے آپ
کو بس گندہ بچہ نظر آیا ہے، ناکارہ محض بچہ نظر آیا ہے جو ایسی گندی عادتیں لے کر پلا ہے کہ آپ اُس کو ٹھیک نہیں
کر سکتے۔اس لئے یہ جو تازہ کھیپ آنے والی ہے بچوں کی اس میں ہمارے پاس خدا کے فضل سے بہت سا
وقت ہے اور اب ہم اگر ان کی پرورش اور تربیت سے غافل رہیں تو خدا کے حضور مجرم ٹھہریں گے اور ہر گز پھر
یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اتفاقاًیہ واقعات ہو گئے ہیں۔اس لئے والدین کو چاہئے کہ ان بچوں کے اوپر سب سے
پہلے خود گہری نظر رکھیں اور جیسا کہ میں بیان کروں گا بعض تربیتی امور کی طرف خصوصیت سے توجہ دیں اور اگر
خدانخواستہ وہ سمجھتے ہوں کہ بچہ اپنے تابع طبع کے لحاظ سے وقف کے اہل نہیں ہے تو اُن کو دیانتداری اور تقویٰ
کے ساتھ جماعت کو مطلع کرنا چاہئے کہ میں نے تو اپنی صاف نیت سے خدا کے حضور ایک تحفہ پیش کرنا چاہا تھا
مگر بد قسمتی سے اس بچے میں یہ یہ باتیں ہیں اگر ان کے باوجود جماعت اس کو لینے کے لئے تیار ہے تو میں
حاضر ہوں ورنہ اس وقف کو منسوخ کر دیا جائے۔پس اس طریق پر بڑی سنجیدگی کے ساتھ اب ہمیں آئندہ ان
واقفین نو کی تربیت کرنی ہے۔واقفین نو میں اخلاق حسنہ نظر آنے چاہئیں
جہاں تک اخلاق حسنہ کا تعلق ہے اس سلسلے میں جو صفات جماعت میں نظر آنی چاہئیں وہی صفات
واقفین میں بھی نظر آنی چاہئیں بلکہ بدرجہ اولیٰ نظر آنی چاہئیں۔ان صفات حسنہ سے متعلق ، ان اخلاق سے
متعلق میں مختلف خطبات میں آپ کے سامنے مختلف پروگرام رکھتا رہا ہوں اور اُن سب کو ان بچوں کی تربیت
میں خصوصیت سے پیش نظر رکھیں۔خلاصہ ہر واقف زندگی بچہ جو وقف نو میں شامل ہے بچپن سے ہی اُس کو سیچ
سے محبت اور جھوٹ سے نفرت ہونی چاہئے اور یہ نفرت اُس کو گو یا ماں کے دودھ میں ملنی چاہئے اور باپ کی
پرورش کی بانہوں میں۔جس طرح ریڈی ایشن کسی چیز کے اندر سرایت کرتی ہے اس طرح سچائی اُس کے دل
میں ڈوبنی چاہئے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ والدین کو پہلے سے بہت بڑھ کر سچا ہونا پڑے گا۔ضروری نہیں ہے
کہ سب واقفین زندگی کے والدین سچائی کے اُس اعلیٰ معیار پر قائم ہوں جو اعلیٰ درجے کے مومنوں کے لئے
ضروری ہے اس لئے اب ان بچوں کی خاطر اُن کو اپنی تربیت کی طرف بھی توجہ کرنی ہوگی اور پہلے سے کہیں
زیادہ احتیاط کے ساتھ گھر میں گفتگو کا انداز بنانا ہوگا اور احتیاط کرنی ہوگی کہ لغو باتوں کے طور پر یا مذاق کے طور
پر بھی وہ آئندہ جھوٹ نہیں بولیں گے کیونکہ یہ ایک خدا کی مقدس امانت اب آپ کے گھر میں پل رہی ہے اور
اس مقدس امانت کے کچھ تقاضے ہیں جن کو آپ نے بہر حال پورا کرنا ہے۔اس لئے ایسے گھروں کے ماحول
سچائی کے لحاظ سے نہایت صاف ستھرے اور پاکیزہ ہو جانے چاہئیں۔
110
قناعت کا واقفین نو سے بڑا گہرا تعلق ہے
قناعت کے متعلق میں نے کہا تھا اس کا واقفین سے بڑا گہرا تعلق ہے۔بچپن ہی سے ان بچوں کو
قانع بنانا چاہئے اور حرص و ہوا سے بے رغبتی پیدا کرنی چاہئے اور عقل اور فہم کے ساتھ اگر والدین شروع سے یہ
تربیت کریں تو ایسا ہونا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔دیانت اور امانت کے اعلیٰ مقام تک اُن کو پہنچانا ضروری ہے۔مزاح کے اندر پاکیزگی ہونی چاہئے
بچپن سے اُن کے اندر مزاج میں شگفتگی پیدا کرنی چاہئے۔ترش روئی وقف کے ساتھ پہلو بہ پہلو
نہیں چل سکتی۔ترش رو واقفین زندگی ہمیشہ جماعت میں مسائل پیدا کیا کرتے ہیں اور بعض دفعہ خطرناک فتنے
بھی پیدا کر دیا کرتے ہیں۔اس لئے خوش مزاجی اور اس کے ساتھ حمل یعنی کسی کی بات کو برداشت کرنا یہ صفت
بھی واقفین بچوں میں بہت ضروری ہے۔یعنی یہ دونوں صفات واقفین بچوں میں بہت ضروری ہیں۔مذاق اچھی چیز ہے یعنی مزاح لیکن مزاح کے اندر پاکیزگی ہونی چاہئے اور مزاح کی پاکیزگی دو
طرح سے ہوا کرتی ہے۔کئی طرح سے ہو سکتی ہے لیکن میرے ذہن میں اس وقت دو باتیں ہیں خاص طور پر۔ایک تو یہ کہ گندے لطائف کے ذریعے دل بہلانے اور اپنے یا غیروں کے دل بہلانے کی عادت نہیں ہونی
چاہئے اور دوسرے یہ کہ لطافت ہو اُس میں ، مذاق اور مزاح کے لئے ہم لطافت کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں
یعنی لطیفہ کہتے ہیں اُس کو۔لطیفہ کا مطلب ہی یہی ہے کہ بہت ہی نفیس چیز ہے اور ہر قسم کی کرختگی اور بھونڈھا پن
لطافت سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ کثافت سے تعلق رکھتا ہے۔چنانچہ ہندوستان کی اعلیٰ تہذیب میں جب بھی ایسے
خاندانوں میں جہاں اچھی روایات ہیں کوئی بچہ ایسا لطیفہ بیان کرتا تھا جو بھونڈھا ہواُس کو کہا جاتا تھا کہ یہ لطیفہ
نہیں ہے یہ کثیفہ ہے۔یہ تو بھانڈھ پن ہے۔تو بھانڈھ پن اور اچھے مزاح میں بڑا فرق ہے۔اس لئے جو
مزاح ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی زندگی میں کہیں کہیں نظر آتا ہے کیونکہ اکثر مزاح
کے واقعات اب محفوظ نہیں ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کے صحابہ کی زندگی میں وہ مزاح
نظر آتا ہے اور خلیفہ اسیح الثانی کی طبیعت میں بھی بڑا مزاح تھا لیکن اُس مزاح کے ساتھ دونوں قسم کی
پاکیزگی تھی لیکن بعض ایسے دوستوں کو بھی میں نے دیکھا جنہوں نے مزاح سے یہ رخصت تو حاصل کر لی کہ
مزاح میں کبھی وقت گزار لینا کچھ کوئی بری بات نہیں ہے لیکن یہ فرق نہیں کر سکے کہ مزاح کے ساتھ پاکیزگی
ضروری ہے۔چنانچہ بعض نہایت گندے اور بھونڈے لطیفے بھی اپنی مجلسوں میں بیان کرتے رہے اور بعض
لوگوں نے اُس سے سمجھ لیا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا حالانکہ بہت فرق پڑتا ہے۔اپنے گھر میں اچھے مزاح کو جاری
کریں، قائم کریں لیکن برے مزاح کے خلاف بچوں کے دل میں بچپن سے ہی نفرت اور کراہت پیدا کریں۔
111
یہ چھوٹی سی بات ہے بظاہر اور اس پر میں نے اتنا وقت لیا ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ انسانی زندگی میں خصوصاًوہ
زندگی جو تکلیفوں سے تعلق رکھتی ہو، جو ذمہ داریوں سے تعلق رکھتی ہو، جہاں
کئی قسم کے اعصابی تناؤ ہوں وہاں
مزاح بعض دفعہ بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسانی ذہن اور انسانی نفسیات کی حفاظت کرتا ہے۔غناء کے نتیجے میں غریب سے شفقت پیدا ہوتی ہے
غناء کے متعلق میں پہلے بیان کر چکا ہوں، قناعت کے بعد پھر غناء کا مقام آتا ہے اور غنا کے نتیجے
میں جہاں ایک طرف امیر سے حسد پیدا نہیں ہوتا وہاں غریب سے شفقت ضرور پیدا ہوتی ہے۔غناء کا یہ
مطلب ہرگز نہیں کہ غریب کی ضرورت سے انسان غنی ہو جائے۔اپنی ضرورت سے غنی ہوتا ہے غیر کی ضرورت
کی خاطر۔یہ اسلامی غنا میں ایک خاص پہلو ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔اس لئے واقفین بچے ایسے
ہونے چاہئیں جو غریب کی تکلیف سے غنی نہ بنیں لیکن امیر کی امارت سے غنی ہو جا ئیں اور کسی کو اچھا دیکھ کر اُن
کو تکلیف نہ پہنچے لیکن کسی کو تکلیف میں دیکھ کر وہ ضرور تکلیف محسوس کریں۔تلاوت سے بچوں کے دلوں میں محبت الہی کے جذبات اٹھنے چاہئیں
جہاں تک اُن کی تعلیم کا تعلق ہے جامعہ کی تعلیم کا زمانہ تو بعد میں آئے گالیکن ابتداء ہی سے ایسے
بچوں کو قرآن
کریم کی تعلیم کی طرف سنجیدگی سے متوجہ کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں یقینا انشاء اللہ نظام جماعت
ضرور پروگرام بنائے گا۔ایسی صورت میں والدین نظام جماعت سے رابطہ رکھیں اور جب بچے اس عمر میں
پہنچیں جہاں وہ قرآن کریم اور دینی باتیں پڑھنے کے لائق ہوسکیں تو اپنے علاقے کے نظام سے یا براہ راست
مرکز کو لکھ کر اُن سے معلوم کریں کہ اب ہم کس طرح ان کو اعلی درجہ کی قرآن خوانی سکھا سکتے ہیں اور پھر قرآن
کے مطالب سکھا سکتے ہیں کیونکہ قاری دو قسم کے ہوا کرتے ہیں ایک تو وہ جو اچھی تلاوت کرتے ہیں اور آواز
میں اُن کی ایک کشش پائی جاتی ہے اور تجوید کے لحاظ سے وہ درست ادائیگی کرتے ہیں لیکن اُس سے جان نہیں
پڑا کرتی۔ایسے قاری اگر قرآن کریم کے معنی نہ جانتے ہوں تو وہ تلاوت کے بت تو بنا دیتے ہیں ، تلاوت کے
زندہ پیکر نہیں بنا سکتے۔وہ قاری جو تلاوت کرتے ہیں سمجھ کر اور اُس تلاوت کے اُس مضمون کے نتیجے میں اُن
کے دل پگھل رہے ہوتے ہیں ، اُن کے دل میں خدا کی محبت کے جذبات اُٹھ رہے ہوتے ہیں اُن کی تلاوت
میں ایک زائد بات پیدا ہو جاتی ہے جو اصل ہے زائد نہیں۔وہ روح ہے اصل تلاوت کی۔تو ایسے گھروں میں
جہاں
واقفین زندگی ہیں وہاں تلاوت کے اس پہلو پر بہت زور دینا چاہئے۔خواہ تھوڑا پڑھایا جائے لیکن ترجمہ
کے ساتھ مطالب کے بیان کے ساتھ پڑھایا جائے اور یہ عادت ڈالی جائے بچے کو کہ جو کچھ بھی وہ تلاوت کرتا
ہے وہ سمجھ کر کرتا ہے۔ایک تو روز مرہ کی صبح کی تلاوت ہے اُس میں تو ہو سکتا ہے کہ بغیر سمجھ کے بھی ایک لمبے
112
عرصے تک آپ کو اُس کو قرآن کریم پڑھانا ہی ہوگا لیکن ساتھ ساتھ یہ ترجمہ سکھانے اور مطالب کی طرف متوجہ
کرنے کا پروگرام بھی جاری رہنا چاہئے۔نماز کی پابندی اور نماز کے جو لوازمات ہیں اُن کے متعلق بچپن سے تعلیم دینا اور سکھانا یہ بھی جامعہ
میں آکر سیکھنے والی باتیں نہیں اُس سے بہت پہلے گھروں میں اپنے ماں باپ کی تربیت کے نیچے یہ باتیں بچوں
کو آ جانی چاہئیں۔جماعتی اخبار اور رسائل کا مطالعہ کریں
اس کے علاوہ تعلیم میں وسعت پیدا کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور دینی تعلیم میں وسعت کا
ایک طریق یہ ہے کہ مرکزی اخبار اور رسائل کا مطالعہ رہے۔بدقسمتی سے اس وقت بعض ممالک ایسے ہیں
جہاں مقامی اخبار نہیں ہیں اور بعض زبانیں ایسی ہیں جن میں مقامی اخبار نہیں ہیں لیکن ابھی ہمارے پاس
وقت ہے اور گزشتہ چند سالوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتوں میں اپنے اپنے اخبار جاری کرنے کے
رجحان بڑھ چکے ہیں۔تو ساری جماعت کی انتظامیہ کو یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ جب آئندہ دو تین سال
میں یہ بچے سمجھنے کے لائق ہو جائیں یا چار پانچ سال تک سمجھ لیں تو اُس وقت واقفین نو کے لئے بعض مستقل
پروگرام، بغض مستقل فیچرز آپ کے رسالوں اور اخباروں میں شائع ہوتے رہنے چاہئیں کہ وقف نو کیا ہے، ہم
ان سے کیا توقع رکھتے ہیں؟ اور بجائے اس کے کہ اکٹھا ایک دفعہ پروگرام ایسا دے دیا جائے جو کچھ عرصے کے
بعد بھول جائے۔یہ اخبارات چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تربیتی پروگرام پیش کیا کریں اور جب ایک حصہ رائج
ہو جائے تو پھر دوسرے کی طرف متوجہ ہوں پھر تیسرے کی طرف متوجہ ہوں۔واقفین بچوں کی علم کی بنیاد وسیع
ہونی چاہئے۔عام طور پر دینی علماء میں یہی کمزوری دکھائی دیتی ہے کہ دین کے علم کے لحاظ سے تو اُن کا علم کافی
وسیع اور گہرا بھی ہوتا ہے لیکن دین کے دائرے سے باہر دیگر دنیا کے دائروں میں وہ بالکل لاعلم ہوتے ہیں اور
اس نے اسلام کو بہت شدید نقصان پہنچایا ہے۔وہ وجوہات جو مذاہب کے زوال کا موجب بنتی ہیں اُن میں یہ
ایک بہت ہی اہم وجہ ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کو اس سے سبق سیکھنا چاہئے اور وسیع علم کی بنیاد پر قائم دینی
علم کو فروغ دینا چاہئے۔یعنی پہلے بنیاد عام دنیا وی علم کی وسیع ہو اُس پر پھر دینی علم کا پیوند لگے تو بہت ہی
خوبصورت اور بابرکت ایک شجر طیبہ پیدا ہو سکتا ہے۔اس لحاظ سے بچپن ہی سے ان واقفین بچوں کو عام جنرل
نالج بڑھانے کی طرف متوجہ کرنا چاہئے یعنی آپ متوجہ خود ہوں تو ان کا علم آپ ہی آپ بڑھے گا یعنی ماں
باپ متوجہ ہوں اور بچوں کے لئے ایسے رسائل ، ایسے اخبارات لگوایا کریں، ایسی کتابیں ان کو پڑھنے کی عادت
ڈالیں جس کے نتیجے میں ان کا علم وسیع ہو اور جب وہ سکول میں جائیں تو ایسے مضامین کا انتخاب ہو جس سے
سائنس کے متعلق بھی کچھ واقفیت ہو ، عام دنیا کے جو آرٹس کے مضامین ہیں لیکن سیکولر مضامین مثلاً معیشت
113
ہے، اقتصادیات، فلسفہ، نفسیات اور حساب ، تجارت وغیرہ ایسے جتنے بھی متفرق امور ہیں ان سب میں سے
کچھ نہ کچھ علم بچے کو ضرور ہونا چاہئے۔علاوہ ازیں پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہئے کیونکہ سکولوں میں تو اتنا زیادہ
انسان کے پاس اختیار نہیں ہوا کرتا یعنی پانچ مضمون، چھ مضمون ، سات مضمون رکھ لے گا بچہ، بعض یہاں دس
بھی کر لیتے ہیں لیکن اس سے زیادہ نہیں جاسکتے۔اس لئے ضروری ہے کہ ایسے بچوں کو اپنے تدریسی مطالعہ کے
علاوہ مطالعہ کی عادت ڈالنی چاہئے۔اب یہ چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے واقفین زندگی بچوں کے والدین میں
سے اکثر کے بس کی نہیں یعنی اُن کو تو میں نصیحت کر رہا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ بہت سے ایسے ہیں بیچارے
افریقہ میں بھی ، ایشیا میں، یورپ، امریکہ میں جن کے اندر یہ استطاعت نہیں ہے کہ اس پروگرام کو وہ واقعہ عملی
طور پر اپنے بچوں میں رائج کر سکیں اس لئے یہ جتنی باتیں ہیں یہ متعلقہ شعبوں کو تحریک جدید کے متعلقہ شعبہ کو
نوٹ کرنی چاہئیں اور اس خطبے میں جو زکات ہیں اُن کو آئندہ جماعت تک اس رنگ میں پہنچانے کا انتظام کرنا
چاہئے کہ والدین کی اپنی کم علمی بھی اور اپنی استطاعت کی کمی بچوں کی اعلی تعلیم کی راہ میں روک نہ بن سکے۔چنانچہ بعض جگہوں پر ایسے بچوں کی تربیت کا انتظام شروع ہی سے جماعت کو کرنا پڑے گا۔بچوں کی تربیت کے لئے ذیلی تنظیموں سے استفادہ کریں
بعض جگہ ذیلی تنظیموں سے استفادے کئے جاسکتے ہیں مگر یہ بعد کی باتیں ہیں اس وقت تو ذہن میں
جو چند باتیں آرہی ہیں وہ میں آپ کو سمجھا رہاہوں کہ ہمیں کس قسم کے واقفین بچے چاہئیں۔ایسے واقفین بچے
چاہئیں جن کو شروع ہی سے اپنے غصے کو ضبط کرنے کی عادت ہونی چاہئے ، جن کو اپنے سے کم علم کو حقارت کی
نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے، جن کو یہ حوصلہ ہو کہ وہ مخالفانہ بات سنیں اور حمل کا ثبوت دیں۔جب اُن سے کوئی
بات پوچھی جائے تو تحمل کا ایک یہ بھی تقاضا ہے کہ ایک دم منہ سے کوئی بات نہ نکالیں بلکہ کچھ غور کر کے جواب
دیں۔یہ ساری ایسی باتیں ہیں جو بچپن ہی سے طبیعتوں میں اور عادتوں میں رائج کرنی پڑتی ہیں اگر بچپن سے
یہ عادتیں پختہ نہ ہوں تو بڑے ہو کر بعض دفعہ ایک انسان علم کے بہت بلند معیار تک پہننے کے باوجود بھی ان عام
سادہ سادہ باتوں سے محروم رہ جاتا ہے۔عام طور پر دیکھا گیا ہے جب کسی سے کوئی سوال کیا جاتا ہے تو فوراً
جواب دیتا ہے۔خواہ اس بات کا پتا ہو یا نہ ہو پھر بعض دفعہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ ایک بات پوچھی اور جس شخص
سے پوچھی گئی ہے اُس کے علم میں یہ تو ہے کہ یہ بات ہونے والی تھی لیکن یہ علم میں نہیں ہے کہ ہو چکی ہے اور
بسا اوقات وہ کہہ دیتا ہے کہ ہاں ہو چکی ہے اور واقفین زندگی کے اندر یہ چیز بہت بڑی خرابی پیدا کرسکتی ہے۔میں نے اپنے انتظامی تجربہ میں بارہا دیکھا ہے کہ اس قسم کی خبروں سے بعض دفعہ بہت سخت نقصان پہنچ جاتا ہے
مثلا لنگر خانہ میں میں ناظم ہوتا تھا تو فون پر پوچھا کہ اتنے ہزار روٹی پک چکی ہے۔کہ جی ہاں پک چکی ہے۔تسلی ہوگئی۔جب پہنچا وہاں تو پتا لگا اس سے کئی ہزار پیچھے ہے میں نے کہا آپ نے یہ کیا ظلم کیا ہے، یہ جھوٹ
114
بولا، غلط بیانی کی اور اس سے بڑا نقصان پہنچا ہے کہ نہیں جی جب وہ میں نے یہ بات کی تھی اس سے پہلے ،
آدھا گھنٹہ پہلے اتنے ہزار ہو چکی تھی تو آدھے گھنٹے میں اتنی تو ضرور بنی چاہئے تھی یعنی فارمولا تو ٹھیک ہے لیکن
واقعاتی دنیا میں فارمولے تو نہیں چلا کرتے۔واقعہ ایسی صورت میں یہ بات نکلی کہ وہاں کچھ خرابی پیدا ہوگئی،
کوئی آپس میں لڑائی ہوگئی ، گیس بند ہو گئی۔کئی قسم کی خرابیاں ایسی پیدا ہو جاتی تھیں تو جس آدھے گھنٹے میں
اُس نے کئی ہزار کا حساب لگا یا وہ آدھا گھنٹہ کام ہو ہی نہیں رہا تھا۔تو یہ عادت عام ہے۔میں نے اپنے وسیع
تجربے میں دیکھا ہے کہ ایشیا میں خصوصیت کے ساتھ یہ بہت زیادہ عادت پائی جاتی ہے کہ ایک چیز کا اندازہ لگا
کر اُس کو واقعات کے طور پر بیان کر دیتے ہیں اور واقفین زندگی میں بھی یہ عادت آجاتی ہے یعنی جو پہلے سے
آئے ہوئے ہیں اور اُن کی رپورٹوں میں بھی بعض دفعہ ایسے نقص نکلتے ہیں جس کی وجہ سے جماعت کو نقصان
پہنچتا ہے۔اس لئے اس بات کی بچپن سے عادت ڈالنی چاہئے کہ جتنا علم ہے اس کو علم کے طور پر بیان کریں،
جتنا اندازہ ہے اُس کو اندازے کے طور پر بیان کریں اور اگر بچپن میں یہ عادت آپ نے نہ ڈالی تو بڑے ہو کر
پھر دوبارہ رائج کرنا، بڑی عمر میں رائج کرنا بہت مشکل کام ہوا کرتا ہے کیونکہ ایسی باتیں انسان بغیر سوچے کرتا
ہے۔عادت کا مطلب ہی یہ ہے خود بخود منہ سے ایک بات نکلتی ہے اور یہ بے احتیاطی بعض دفعہ پھر انسان کو
جھوٹ کی طرف بھی لے جاتی ہے اور بڑی مشکل صورتحال پیدا کر دیتی ہے کیونکہ ایسے لوگوں میں سے بہت
سے میں نے ایسے دیکھتے ہیں جب اُن سے پوچھا جائے کہ آپ نے یہ کیوں کیا تو بجائے اس کے کہ اُس کی
صاف بات بیان کریں کہ یہ ہم سے غلطی ہو گئی ہم نے اندازہ لگایا تھا وہ اپنی پہلی غلطی کو چھپانے کے لئے
دوسری دفعہ پھر جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی ایسا عذر تلاش کرتے ہیں جس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔جب اُس
عذر کو پکڑیں تو پھر ایک اور جھوٹ بولتے ہیں۔خجالت الگ، شرمندگی الگ سب دنیا اُن پہ ہنس رہی ہوتی ہے
اور وہ بیچارے جھوٹ پہ جھوٹ بول کے اپنی عزت بچانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔یہ چیز میں بچپن سے
شروع ہوتی ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے جب گھر میں پکڑے جاتے ہیں کسی بات پر کہ آپ نے یہ کہا تھا یہ نہیں
ہوا اُس وقت وہ ایسی حرکتیں کرتے ہیں اور ماں باپ اس کا نوٹس نہیں لیتے۔اس کے نتیجے میں مزاج بگڑ جاتے
ہیں اور پھر بعض دفعہ ایسے بگڑتے ہیں کہ ٹھیک ہو ہی نہیں سکتے عادتا وہ یہ کام شروع کر دیتے ہیں۔تو ایسے
واقفین اگر جامعہ میں آجائیں گے تو جامعہ میں تو کوئی اور ایسا جادو نہیں ہے کہ اچانک ان کی یہ پرانے بگڑے
ہوئے رنگ اچانک درست ہو جائیں۔ایسے رنگ درست ہوا کرتے ہیں غیر معمولی اندرونی انقلابات کے
ذریعے۔وہ ایک الگ مضمون ہے۔ہم ایسے انقلابات کے امکانات کو رد نہیں کر سکتے لیکن یہ دستور عام نہیں
ہے۔اس لئے ہم جب حکمت کے ساتھ اپنی زندگی کے پروگرام بناتے ہیں تو اتفاقات پر نہیں بنایا کرتے بلکہ
دستور عام پر بنایا کرتے ہیں۔پس اس پہلو سے بچوں کو بہت گہری تربیت دینے کی ضرورت ہے یعنی جھوٹ
115
نہیں ہوا کرتا ایک عادت ہے کہ تخمینے کو ایک اندازے کو حقیقت بنا کر پیش کر دینا۔دیانت پر زور دیں
پھر عمومی تعلیم میں ان کی بنیاد وسیع کرنے کی خاطر ان
کوٹائپ سکھانا چاہئے جو ٹائپ سیکھ سکتے ہوں۔اکاؤنٹس رکھنے کی تربیت دینی چاہئے۔دیانت پہ جیسا کہ میں نے کہا تھا بہت زور ہونا چاہئے۔اموال میں
خیانت کی جو کمزوری ہے یہ بہت ہی بھیانک ہو جاتی ہے اگر واقفین زندگی میں پائی جائے اور اُس کے بعض
دفعہ نہایت ہی خطرناک نتائج نکلتے ہیں۔وہ جماعت جو خالصہ طوعی چندوں پر چل رہی ہے اُس میں دیانت کو
اتنی غیر معمولی اہمیت ہے گویا دیانت کا ہماری شہ رگ کی حفاظت سے تعلق ہے۔سارا مالی نظام جو جماعت
احمدیہ کا جاری ہے وہ اعتماد اور دیانت کی وجہ سے جاری ہے۔اگر جماعت میں یہ احساس پیدا ہو گیا خدانخواستہ
کہ واقفین زندگی اور سلسلے کے اموال میں کام کرنے والے خود بد دیانت ہیں تو اُن کو جو چندے دینے کی توفیق
نصیب ہوتی ہے اس توفیق کا گلا گھونٹا جائے گا اور چاہیں گے بھی تو پھر اُن کو واقعہ چندہ دینے کی توفیق نہیں ملے
گی۔اس لئے واقفین کو خصوصیت کے ساتھ مالی لحاظ سے بہت ہی درست ہونا چاہئے اور اس لحاظ سے
اکاؤنٹس کا بھی ایک گہرا تعلق ہے۔جو لوگ اکاؤنٹس نہیں رکھ سکتے اُن سے بعض دفعہ مالی غلطیاں ہو جاتی ہیں
اور دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ بد دیانتی ہوئی ہے اور بعض دفعہ مالی غلطیوں کے نتیجے میں جن کو اکاؤنٹس کا طریقہ نہ
آتا ہولوگ بد دیانتی کرتے ہیں اور افسر متعلقہ اُس میں ذمہ دار ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ لوگ جو
اموال پر مقرر ہیں اُن کا مالی لحاظ سے دیانت کا معیار جماعت احمدیہ میں اتنا بلند ہے کہ دنیا کی کوئی جماعت بھی
اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتی لیکن خرابیاں پھر بھی دکھائی دیتی ہیں۔عمداً بد دیانتی کی مثالیں تو بہت شاذ ہیں یعنی
انگلیوں پر گنی جاسکتی ہیں لیکن ایسے واقعات کی مثالیں بہت سی ہیں ، بہت سی سے مراد یہ ہے کہ مقابلہ بہت ہیں
کہ جن میں ایک شخص کو حساب رکھنا نہیں آتا، ایک شخص کو یہ نہیں پتا کہ میں دستخط کر نے لگا ہوں تو میری کیا
ذمہ داری ہے اس کے نتیجے میں، کیا مجھے دیکھنا چاہئے۔جس کو جمع تفریق نہیں آتی اس بیچارے کے نیچے بعض
دفعہ بددیانتی ہو جاتی ہے اور بعد میں پھر الزام اُس پر لگتے ہیں اور بعض دفعہ تحقیق کے نتیجے میں وہ بری بھی ہو
جاتا ہے بعض دفعہ معاملہ الجھا ہی رہتا ہے پھر۔ہمیشہ ایہام باقی رہ جاتا ہے کہ پتا نہیں بددیانت تھا یا نہیں تھا۔اس لئے اکاؤنٹس کے متعلق تمام واقفین بچوں کو شروع ہی سے تربیت ہونی چاہئے اور ان کا تب ہی میں نے
حساب کا ذکر کیا تھا ان کا حساب بھی اچھا ہو اور ان کو بچپن سے تربیت دی جائے کہ کس طرح اموال کا حساب
رکھا جاتا ہے۔روزمرہ سودے کے ذریعے سے ان کو یہ تربیت دی جاسکتی ہے اور پھر سودا ان کے ذریعے بھی
منگوایا جائے تو اُس سے ان کی دیانتداری کی نوک پلک مزید درست کی جاسکتی ہے۔مثلاً بعض بچوں سے ماں
باپ سودا منگواتے ہیں تو وہ چند پیسے جو بچتے ہیں وہ جیب میں رکھ لیتے ہیں۔بد دیانتی کے طور پر نہیں اُن کے
116
ماں باپ کا مال ہے اور یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ پیسے کیا واپس کرتے ہیں۔وہ وقت ہے تربیت کرنے کا۔اُس وقت
اُن کو کہنا چاہئے کہ ایک دھیلہ ایک دمڑی بھی ہو جب سودے کے طور پر منگوائی جائے تو وہ واپس کرنی چاہئے۔پھر چاہے دس روپے مانگو دھیلے کی بجائے اُس کا کوئی حرج نہیں لیکن جو دھیلا جیب میں ڈالا جاتا ہے بغیر بتائے
کہ جی بچ گیا تھا اس کا کیا واپس کرنا تھا اُس میں آئندہ بد دیانتی کے بیج بو دیئے ہیں، آئندہ بے احتیاطیوں
کے بیج بو دیے ہیں۔تو قو میں جو بگڑتی اور بنتی ہیں دراصل گھروں میں ہی بگڑتی اور بنتی ہیں۔ماں باپ اگر
باریک نظر سے اپنے بچوں کی تربیت کر رہے ہوں تو عظیم مستقبل کی تعمیر کر رہے ہوتے ہیں یعنی بڑی شاندار
قومیں اُن کے گھروں میں تخلیق پاتی ہیں لیکن یہ چھوٹی چھوٹی بے احتیاطیاں بڑے بڑے عظیم اور بعض دفعہ
سنگین نتائج پر منتج ہو جایا کرتی ہیں۔تو مالی لحاظ سے اُن کو تقویٰ کی باریک راہیں سکھائیں کہ جتنی باتیں میں کہہ
رہا ہوں ان سب کا تقویٰ سے ہی تعلق ہے اصل میں تو تقویٰ کی یہ کچھ موٹی راہیں ہیں جو عام لوگوں کو آتی ہیں
کچھ مزید باریک راہیں ہیں اور واقفین کو ہمیں نہایت لطیف رنگ میں تقویٰ کی تربیت دینی چاہئے۔نظام جماعت کی اطاعت اور ذیلی تنظیموں سے وابستہ کرنے کی عادت بچپن سے ڈالیں
اس کے علاوہ سخت جانی کی عادت ڈالنا، نظام جماعت کی اطاعت کی بچپن سے عادت ڈالنا،
اطفال الاحمدیہ سے وابستہ کرنا، ناصرات سے وابستہ کرنا ، خدام الاحمدیہ سے وابستہ کرنا، انصار اللہ جو بعد میں
آئے گی لیکن پندرہ سال کی عمر تک خدام کی حد تک تو آپ تربیت کر سکتے ہیں۔خدام کی حد تک اگر تربیت ہو
جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر انصار کی عمر میں بگڑنے کا امکان شاذ کے طور پر ہی کوئی ہوگا اور نہ جتنی لمبی نالی
سے گولی چلائی جائے اتنی دور تک سیدھا رہتی ہے۔خدام کی حد تک اگر تر بیت کی نالی لمبی ہو جائے تو خدا کے
فضل سے پھر موت تک وہ سیدھا ہی چلے گا انسان۔الا ماشاء اللہ۔تو اس پہلو سے بہت ضروری ہے کہ نظام کا
احترام سکھایا جائے۔پھر اپنے گھروں میں کبھی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے نظام جماعت کی تخفیف ہوتی ہو یا
کسی عہدیدار کے خلاف شکوہ ہو۔وہ شکوہ اگر سچا بھی ہے اگر آپ نے اپنے گھر میں کیا تو آپ کے بچے ہمیشہ
کے لئے اُس سے زخمی ہو جائیں گے۔آپ تو شکوہ کرنے کے باوجود اپنے ایمان کی حفاظت کر سکتے ہیں لیکن
آپ کے بچے زیادہ گہرا زخم محسوس کریں گے۔یہ ایساز خم ہوا کرتا ہے جس کو لگتا ہے اس کو کم لگتا ہے جو دیکھنے والا
ہے قریب کا اُس کو زیادہ لگتا ہے اس لئے اکثر وہ لوگ جو نظام جماعت سے تبصرے کرنے میں بے احتیاطی
کرتے ہیں اُن کی اولادوں کو کم و بیش ضرور نقصان پہنچتا ہے اور بعض ہمیشہ کے لئے ضائع ہو جاتی ہیں۔واقفین بچوں کو ناصرف اس لحاظ سے بچانا چاہئے بلکہ یہ سمجھانا چاہئے کہ اگر تمہیں کسی سے کوئی شکایت ہے خواہ
تمہاری تو قعات اس کے متعلق
کتنی عظیم بھی کیوں نہ ہوں اُس کے نتیجے میں تمہیں اپنے نفس کو ضائع نہیں کرنا
117
چاہئے۔اگر کوئی امیر جماعت ہے اور اُس سے ہر انسان کو توقع ہے کہ یہ کرے اور وہ کرے اور کسی توقع کو اُس
سے ٹھوکر لگ جاتی ہے تو واقفین زندگی کے لئے بہت ضروری ہے کہ اُن کو یہ خاص طور پر سمجھایا جائے کہ اُس
ٹھوکر کے نتیجے میں تمہیں ہلاک نہیں ہونا چاہئے۔یہ بھی اسی قسم کے زخم والی بات ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے
یعنی در اصل ٹھو کر تو کھاتا ہے کوئی عہدیدار اور لحد میں اتر جاتا ہے دیکھنے والا۔وہ تو ٹھو کر کھا کر پھر بھی اپنے دین
کی حفاظت کر لیتا ہے اور اپنی غلطی سے انسان استغفار تو کرتا ہے لیکن ہلاک نہیں ہو جایا کرتا اکثر سوائے اس
کے کہ بعض خاص غلطیاں ایسی ہوں لیکن جن کا مزاج ٹھو کر کھانے والا ہے وہ اُن غلطیوں کو دیکھ کر بعض دفعہ
ہلاک ہی ہو جایا کرتے ہیں، دین سے متنفر ہو جایا کرتے ہیں اور پھر جراثیم پھیلانے والے بن جاتے ہیں۔مجلسوں میں بیٹھ کر جہاں دوستوں میں تذکرے ہوئے وہاں کہہ دیا جی فلاں صاحب نے تو یہ کیا تھا ، فلاں
صاحب نے یہ کیا تھا۔ساری قوم کی ہلاکت کا موجب بن جاتے ہیں۔تو بچوں کو پہلے تو اس بلا سے محفوظ رکھیں
پھر جب بڑی عمر کے ہوں تو اُن کو سمجھائیں کہ اصل تو محبت خدا اور اُس کے دین سے ہے۔کوئی ایسی بات نہیں
کرنی چاہئے جس سے خدا کی جماعت کو نقصان پہنچتا ہو۔آپ کو اگر کسی کی ذات سے تکلیف پہنچی ہے یا
نقصان پہنچا ہے تو اُس کا ہر گز یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ آپ کو حق ہے کہ اپنے ماحول کے دوستوں کے ایمانوں کو ، اپنے
بچوں ، اپنی اولادوں کے ایمانوں کو بھی آپ زخمی کرنا شروع کر دیں۔اپنا زخم حوصلے کے ساتھ اپنے تک
رکھیں اور اُس کے اندمال کے جو ذرائع با قاعدہ خدا تعالیٰ نے مہیا فرمائے ہیں اُس کو اختیار کریں لیکن لوگوں
میں ایسی باتیں کرنے سے پر ہیز کریں۔آج بھی ایسی باتیں ہو رہی ہیں جماعت میں اور ایسے واقعات میری
نظر میں آتے رہتے ہیں۔ایک شخص کو کوئی تکلیف پہنچی ہے اور اس نے بعض مخلصین کے سامنے وہ باتیں بیان
کیں اور باتیں سچی تھیں اور یہ سوچا نہیں کہ ان مخلصین کے ایمان
کو کتنا بڑا اس سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔بعض
واقفین زندگی نے بھی ایسی حرکتیں کیں اُن کو شکوہ ہوا انتظامیہ سے تبشیر سے، کسی سے اور نو احمدی غیر ملکوں کے
مخلصین بیچارے ساری عمر بڑے اخلاص سے جماعت سے تعلق رکھتے تھے اُن کو اپنا ہمدرد بنانے کی خاطر یہ
بتانے کے لئے کہ دیکھیں جی ہمارے ساتھ یہ ہوا ہے وہ قصے بیان کرنے شروع کئے اور خود تو اُسی طرح بیچ کے
واپس چلے گئے اپنے ملک میں اور پیچھے کئی زخمی روحیں پیچھے چھوڑ گئے۔اُن کا گناہ کس کے سر پہ ہو گا یہ بھی ابھی
طے نہیں ہوا کہ منتظمہ کی غلطی بھی تھی کہ نہیں اور جہاں تک میں نے جائزہ لیا غلطی منتظمہ کی نہیں تھی ، بدظنی پر سارا
سلسلہ شروع ہوا۔لیکن اگر غلطی ہوتی بھی تب بھی کسی کا یہ حق نہیں ہے کہ اپنی تکلیف کی وجہ سے دوسروں کے
ایمان ضائع کرے۔پس سچا وفادار وہ ہوا کرتا ہے جو خدا تعالیٰ کی جماعت پر نظر رکھے اور اُس کی صحت پر نظر
رکھے۔پیار کا وہی ثبوت سچا ہے جو حضرت سلیمان نے تجویز کیا تھا اور اس سے زیادہ بہتر قابل اعتماد اور کوئی
بات نہیں۔آپ نے سنا ہے، بارہا مجھ سے بھی سنا ہے، پہلے بھی سنتے رہے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت سلیمان کی