1989ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2
118
عدالت میں دو دعویدار ماؤں کا جھگڑا پہنچا۔جن کے پاس ایک ہی بچہ تھا بھی ایک گھسیٹ کر اپنی طرف لے جاتی
تھی کبھی دوسری گھسیٹ کر اپنی طرف لے جاتی تھی اور دونوں روتی تھیں اور شور مچاتی تھیں کہ یہ میرا بچہ ہے۔کسی صاحب فہم کو سمجھ نہیں آئی کہ اس مسئلہ کو کیسے طے کیا جائے۔چنانچہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی عدالت
میں یہ مسئلہ پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ تو بڑا مشکل ہے طے کرنا کہ کس کا بچہ ہے۔اگر ایک کا بچہ ہوا اور
دوسری کو دے دیا گیا تو بڑا ظلم ہوگا اس لئے کیوں نہ اس بچے کو دوٹکڑے کر دیا جائے اور آدھا ٹکڑا ایک کو دے دیا
جائے اور آدھا ٹکڑا دوسرے کو دے دیا جائے تا کہ نا انصافی نہ ہو۔چنانچہ انہوں نے جلاد سے کہا کہ آؤ اور اس
بچے کو عین بیچ سے نصف سے دوٹکڑے کر کے ایک ایک کو دے دو، دوسرا دوسری کو دے دو۔جو ماں تھی روتی
چیختی ہوئی بچے کے اوپر گر پڑی کہ میرے ٹکڑے کر دو یہ بچہ اس کو دے دو لیکن خدا کے لئے اس بچے کو کوئی گزند
نہ پہنچے۔اُس وقت حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ اس کا بچہ ہے۔پس جو خدا کی خاطر جماعت سے
محبت رکھتا ہے کیسے ممکن ہے کہ وہ جماعت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے دے اور ایسی باتیں برداشت کر جائے کہ جس
کے نتیجے میں کسی کے ایمان کو گزند پہنچتا ہو۔وہ اپنی جان پر سب وبال لے لے گا اور یہی اُس کی سچائی کی
علامت ہے لیکن اپنی تکلیف کو دوسرے کی روح کو زخمی کرنے کے لئے استعمال نہیں کرے گا۔تو واقفین میں اس تربیت کی غیر معمولی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک دفعہ واقعہ نہیں ہوا، دو دفعہ نہیں ہوا
بیسیوں مرتبہ پہلے ہو چکا ہے اور اس کے نتیجے میں بعض دفعہ بڑے بڑے فتنے پیدا ہوئے ہیں اور ایک شخص سمجھتا
ہے کہ میں نے خوب چالا کی کی ہے خوب
انتقام لیا ہے۔اس طرح تحریک جدید نے مجھ سے کیا اور اس طرح
پھر میں نے اُس کا جواب دیا۔اب دیکھ لو میرے پیچھے کتنا بڑا گر وہ ہے اور یہ نہیں سوچا وہ گروہ اُس کے پیچھے
نہیں تھا وہ شیطان کے پیچھے تھا۔وہ بجائے متقیوں کا امام بنے کے وہ منافقین کا امام بن گیا ہے اور اپنے آپ کو
بھی ہلاک
کیا اور اپنے پیچھے چلنے والوں کو بھی ہلاک کیا۔پس یہ چھوٹی چھوٹی باتیں سہی لیکن غیر معمولی نتائج پیدا
کرنے والی باتیں ہیں۔بچپن سے ہی اپنے واقفین نو کو یہ باتیں سمجھا ئیں اور پیار اور محبت سے اُن کی تربیت
کریں تا کہ وہ آئندہ صدی کی عظیم لیڈرشپ کے اہل بن سکیں۔بہت سی باتوں میں سے اب وقت تھوڑا ہے
کیونکہ میں نے سفر پہ بھی جانا ہے۔واقف زندگی کا وفا سے بہت گہرا تعلق ہے
ایک بات میں آخر یہ یہ کہنی چاہتا ہوں ان کو وفا سکھائیں۔وقف زندگی کا وفا سے بہت گہرا تعلق
ہے۔وہ واقف زندگی جو وفا کے ساتھ آخری سانس تک اپنے وقف سے نہیں چمٹتا وہ جب الگ ہوتا ہے تو خواہ
جماعت اُس کو سزا دے یا نہ دے وہ اپنی روح پر غداری کا داغ لگا لیتا ہے اور یہ بہت بڑا داغ ہے۔اس لئے
آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اپنے بچوں کو وقف کرنے کا یہ بہت بڑا فیصلہ ہے اس فیصلے کے نتیجے میں یا تو یہ بچے
119
عظیم اولیاء بنیں گے یا پھر عام حال سے بھی جاتے رہیں گے اور ان کو شدید نقصان پہنچنے کا بھی احتمال ہے۔جتنی بلندی ہو اتنا ہی بلندی سے گرنے کا خطرہ بھی تو بڑھ جایا کرتا ہے۔اس لئے بہت احتیاط سے ان کی
تربیت کریں اور ان کو وفا کے سبق دیں۔بار بار سبق دیں۔بعض دفعہ واقفین ایسے ہیں جو وقف چھوڑتے ہیں
اور اپنی طرف سے چالا کی کے ساتھ چھوڑتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب ہم جماعت کی حد سے باہر نکل گئے ، اب
ہم آزاد ہو گئے اور اب ہمارا کچھ نہیں کیا جاسکتا۔وہ چالا کی تو ہوتی ہے لیکن عقل نہیں ہوتی۔وہ چالا کی سے اپنا
نقصان کرنے والے ہوتے ہیں۔ابھی کچھ عرصہ پہلے میرے سامنے ایک ایسے واقف کا معاملہ آیا جس کی
ایسے ملک میں تقرری تھی اگر وہاں ایک معین عرصہ تک وہ رہے تو وہاں کی نیشنیلٹی کا حقدار بن جاتا تھا اور بعض
وجوہات سے میں نے اُس کا تبادلہ ضروری سمجھا۔چنانچہ جب میں نے اُس کا تبادلہ کیا تو چھ یا سات ماہ ابھی
باقی تھے یعنی اُس مدت میں باقی تھے جس کے بعد وہ حقدار بنتا تھا۔اُس کے بڑے لجاجت سے اور محبت اور
خلوص کے خط آنے شروع ہوئے کہ مجھے کچھ مزید مہلت دے دی جائے یہاں قیام کی اور میں نے وہ مہلت
دے دی۔بعض صاحب فہم لوگوں نے یہ سمجھا کہ وہ مجھے بیوقوف بنا گیا ہے۔چنانچہ انہوں نے لکھا کہ جناب یہ
تو چالا کی کر گیا ہے آپ کے ساتھ اور یہ تو چاہتا ہے کہ عرصہ پورا ہو اور پھر آزاد ہو جائے وقف سے پھر اس کو
پر واہ کوئی نہ رہے۔تو میں نے اُن کو بتایا یا لکھا کہ مجھے سب پتا ہے۔آپ کیا سمجھتے ہیں کہ مجھے علم نہیں کہ کیوں یہ
ایسا کر رہا ہے لیکن وہ میرے ساتھ چالا کی نہیں کر رہا وہ اپنے نفس کے ساتھ چالا کی کر رہا ہے۔وہ اُن لوگوں
میں ہے جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے يُخْدِعُونَ اللهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا
أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ (البقرہ:10) اس لئے میں اس کی ڈور ڈھیلی چھوڑ رہا ہوں تا کہ یہ جو مجھے فطن
ہے اور آپ کو بھی ہے یہ کہیں بدظنی نہ ہو۔اگر وہ اس قسم کا ہے جیسا آپ
سمجھ رہے ہیں اور جیسا مجھے بھی گمان
ہے تو پھر وقف میں رہنے کے لائق نہیں ہے۔تو بجائے اس کے کہ بدظنی کے نتیجے میں یعنی اس ظن کے نتیجے
میں جو بدظنی بھی ہوسکتی ہے اگر یہ ظن غلط ہو تو بدظنی ہے۔ہم اُس کو بدلتے پھریں اور اُس کو بچاتے پھریں۔اُس کو موقع ملنا چاہئے۔چنانچہ وہ حیران رہ گیا کہ میں نے اُس کو اجازت دے دی ہے۔پھر اُس نے کہا اب
مزید اتنا مجھے مل جائے تو پھر اتنا روپیہ بھی مجھے مل جائے گا۔میں نے کہا وہ بھی تم لے لو بے شک اور جب وہ
واپس گیا تو اُس کے بعد وہی ہوا جو ہونا تھا۔کیسی بیوقوفوں والی چالا کی ہے۔وہ بظاہر سمجھ کی بات جو تقویٰ سے
خالی ہوا کرتی ہے اُس کو ہم عام دنیا میں چالا کی کہتے ہیں۔بچوں کو چالا کیوں سے بچائیں
پس اپنے بچوں
کو سطحی چالاکیوں سے بھی بچائیں۔بعض بچے شوخیاں کرتے ہیں اور چالاکیاں
کرتے ہیں اور ان کو عادت پڑ جاتی ہے۔وہ دین میں بھی پھر ایسی شوخیوں اور چالاکیوں سے کام لیتے رہتے
120
ہیں اور اُس کے نتیجے میں بعض دفعہ اُن شوخیوں کی تیزی خود اُن کے نفس کو ہلاک کر دیتی ہے۔اس لئے وقف کا
معاملہ بہت اہم ہے۔اُن کو یہ سمجھائیں کہ خدا کے ساتھ ایک عہد ہے ہم نے تو کیا ہے بڑے خلوص کے ساتھ
اگر تم اس بات کے متحمل نہیں ہو تو تمہیں اجازت ہے کہ تم واپس چلے جاؤ۔ایک گیٹ اور بھی آئے گا جب یہ
بچے بلوغت کے قریب پہنچ رہے ہوں گے اُس وقت دوبارہ جماعت ان سے پوچھے گی کہ چاہتے ہو کہ نہیں
چاہتے۔ایک دفعہ امریکہ میں وہ جو ڈزنی لینڈ میں ایک رائیڈ ایسی تھی جس میں بہت ہی زیادہ خوفناک موڑ
آتے تھے، رفتار بھی تیر بھی اُس رائیڈ کی اور اچانک بہت تیزی کے ساتھ مڑتی تھی تو کمزور دل والوں کو خطرہ تھا
کہ ممکن ہے کہ کسی کا دل ہی نہ بیٹھ جائے۔چنانچہ انہوں نے وارنگز لگائی ہوئی تھیں کہ اب بھی واپس جاسکتے ہو،
اب بھی واپس جاسکتے ہو اور پھر آخری ایک وارننگ تھی سرخ رنگ میں کہ اب یہ آخری ہے اب واپس نہیں
جاسکو گے۔تو وہ بھی ایک گیٹ جماعت میں آنے والا ہے جب ان کے بچوں سے جو آج وقف ہوئے ہیں
ان سے پوچھا جائے گا کہ اب یہ آخری دروازہ ہے پھر تم واپس نہیں جاسکتے۔اگر زندگی کا سودا کرنے کی ہمت
ہے، اگر اس بات کی توفیق ہے کہ اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دو اور پھر کبھی واپس نہ لو۔پھر تم آگے آؤ
ور نہ تم اُلٹے قدموں واپس مڑ جاؤ۔تو اُس دروازے میں داخلے کے لئے آج سے ان کو تیار کریں۔وقف وہی
ہے جو وفا کے ساتھ تادم آخر قائم رہتا ہے۔ہر قسم کے زخموں کے باوجود گھٹتا ہوا انسان بھی اسی راہ پہ بڑھتا ہے
واپس نہیں مڑ کرتا۔ایسے وقف کے لئے اپنی آئندہ نسلوں کو تیار کریں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو، اللہ ہمیں توفیق
عطا فرمائے کہ ہم واقفین کی ایک ایسی فوج خدا کی راہ میں پیش کریں جو ہر قسم کے ان ہتھیاروں سے مزین ہو
جو خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے ضروری ہوا کرتے ہیں اور پھر اُن پر اُن کو کامل دسترس ہو۔آمین۔"
خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 83 100t )
ہم سب مل کر نسلوں کی نگہداشت کریں تو یہ ان نسلوں پر ایک احسان ہوگا
"
خطبہ جمعہ 17 فروری1989ء)
سکھیں
واقفین زندگی کی بیویوں کے لئے یا واقفین زندگی لڑکوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ یہ سلیقہ
کہ کسی سے اس کی توفیق سے بڑھ کر نہ توقع رکھیں نہ مطالبہ کریں اور قناعت کے ساتھ کم پر راضی رہنا سیکھ لیں۔اس ضمن میں ایک اہم بات یہ بتانی چاہتا ہوں کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وقف کی ایک تحریک
کے ساتھ یہ بھی تحریک فرمائی کہ امیر گھروں کے بچوں کے لئے گھر کے باقی افراد کو یہ قربانی کرنی چاہئے کہ اس
کے وقف کی وجہ سے اس کے لئے خصوصیت کے ساتھ کچھ مالی مراعات مہیا کریں اور یہ سمجھیں کہ جتنا مالی لحاظ
121
سے اس کو بے نیاز بنائیں گے اتنا بہتر رنگ میں وہ قومی ذمہ داریوں کی امانت کا حق ادا کر سکے گا۔اس نصیحت کا
اطلاق صرف امیر گھرانوں پر نہیں بلکہ غریب گھرانوں پر بھی ہوتا ہے۔ہر واقف زندگی گھر کو یعنی ہر گھر کو جس
میں کوئی واقف زندگی ہے آج ہی یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ خدا ہمیں جس معیار پر رکھے گا ہم اپنے واقف زندگی
تعلق والے کو اس سے کم معیار پر نہیں رہنے دیں گے یعنی جماعت سے مطالبے کی بجائے بھائی اور بہنیں اور
ماں باپ اگر زندہ ہوں اور توفیق رکھتے ہوں یا دیگر قریبی مل کر ایسا نظام بنائیں گے کہ واقف زندگی بچہ اپنے
زندگی کے معیار میں اپنے گھر والوں کے ماحول اور ان کے معیار سے کم تر نہ رہے۔چنانچہ ایسے بچے جب
زندگی کی دوڑ میں حصہ لیتے ہیں تو کسی قسم کے Inferiority Complex یعنی احساس کمتری کے شکار
نہیں رہتے اور امانت کا حق زیادہ بہتر ادا کر سکتے ہیں۔جہاں تک بچیوں کی تعلیم کا تعلق ہے اس میں خصوصیت کے ساتھ تعلیم دینے کی تعلیم دلوانا یعنی بی ایڈ
کروانا۔مطلب یہ ہے کہ ان کو استانیاں بنے کی ٹرینینگ دلوانا خواہ ان کو استانی بنانا ہو یا نہ بنانا ہوان کے لئے
مفید ثابت ہو سکتا ہے۔اسی طرح لیڈی ڈاکٹر ز کی جماعت کو خدمت کے میدان میں بہت ضرورت ہے۔پھر
کمپیوٹر سپیشلسٹ کی ضرورت ہے اور Typist کی ضرورت ہے اور یہ سارے کام عورتیں مردوں کے ساتھ
ملے جلے بغیر سوائے ڈاکٹری کے باقی سارے کام عمدگی سے سرانجام دے سکتی ہیں۔پھر زبانوں کا ماہر بھی ان کو
بنایا جائے یعنی لٹریری نقطہ نگاہ سے، ادبی نقطہ نگاہ سے ان کو زبانوں کا چوٹی کا ماہر بنانا چاہئے تاکہ وہ جماعت کی
تصنیفی خدمات کر سکیں۔اس طرح اگر ہم سب اپنے آئندہ واقفین نسلوں کی نگہداشت کریں اور ان کی
پرورش کریں، ان کو بہترین واقف بنانے میں مل کر جماعتی لحاظ سے اور انفرادی لحاظ سے سعی کریں تو میں امید
رکھتا ہوں کہ آئندہ صدی کے اوپر جماعت احمدیہ کی اس صدی کی نسلوں کا ایک ایسا احسان ہوگا کہ جسے وہ ہمیشہ
جذ به تشکر اور دعاؤں کے ساتھ یاد کریں گے۔آخر پر یہ بتانا ضروری ہے کہ سب سے زیادہ زور تربیت میں دعا پر ہونا چاہئے یعنی ان بچوں کے
لئے ہمیشہ دردمندانہ دعائیں کرنا اور ان بچوں کو دعا کرنا سکھانا اور دعا کرنے کی تربیت دینا تا کہ بچپن ہی سے
یہ اپنے رب سے ایک ذاتی گہرا تعلق قائم کر لیں اور اس تعلق کے پھل کھانے شروع کر دیں۔جو بچہ دعا کے
ذریعے اپنے رب کے احسانات کا مشاہدہ کرنے لگتا ہے وہ بچپن ہی سے ایک ایسی روحانی شخصیت حاصل کر
لیتا ہے جس کا مربی ہمیشہ خدا بنا رہتا ہے اور دن بدن اس کے اندر وہ تقدس پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے جو خدا
سے بچے تعلق کے بغیر پیدا نہیں ہوسکتا اور دنیا کی کوئی تعلیم اور کوئی تربیت وہ اندرونی نقدس انسان
کو نہیں بخش
سکتی جو خدا تعالیٰ کی معرفت اور اس کے پیار اور اس کی محبت کے نتیجے میں نصیب ہوتا ہے۔پس ان بچوں کی
تربیت میں دعاؤں سے بہت زیادہ کام لیں۔خود ان کے لئے دعا کریں اور ان کو دعا کرنے والے بچے بنائیں۔
122
میں امید رکھتا ہوں کہ ان ذرائع کو اختیار کر کے انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کے سپرد کرنے سے پہلے
پہلے ہی یہ بچے ہر قسم کے حسن سے آراستہ ہو چکے ہوں گے اور ایسے ماں باپ بڑی خوشی کے ساتھ اور کامل
اطمینان کے ساتھ ایک ایسی قربانی خدا کے حضور پیش کر رہے ہوں گے جسے انہوں نے اپنی توفیق کے مطابق
خوب سجا کر اور بنا کر خدا کے حضور پیش کیا ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان اعلیٰ تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے۔آمین۔"
( خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 108-110)
دوسری صدی کی تیاری میں انصار بھی کوشاں ہیں
(خطبہ جمعہ 17 مارچ 1989ء)
" جس طرح ہر سال رمضان شریف میں آخری دنوں میں ایک جمعہ آتا ہے جسے ہم جمعۃ الوداع کہا
کرتے ہیں اسی طرح احمدیت کی پہلی صدی کے آخر پر آج یہ وہ جمعہ ہے جسے ہم اس صدی کا جمعۃ الوداع کہہ
سکتے ہیں۔جوں جوں وقت قریب آ رہا ہے دل کی دھڑکنیں تیز تر ہوتی چلی جارہی ہیں اور آج ہی صبح ہالینڈ کے
امیر صاحب نے فون پر ایک بات کرنی تھی جو ہالینڈ ہی کے باشندے ہیں انہوں نے بھی بے ساختہ یہ کہا کہ
اب تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے تیز رفتار گاڑی پہ بیٹھ کر ہم اگلی صدی میں داخل ہونے والے ہیں۔جیسے ہوائی
جہاز جب ایئر پورٹ پر اتر رہا ہوتا ہے تو اُس وقت رفتار کا زیادہ احساس ہوتا ہے بہ نسبت اس کے کہ جب وہ
ہوا میں اُڑ رہا ہو۔اس وقت صرف یہی محسوس نہیں ہوتا کہ انسان ایئر پورٹ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے
جہاز میں بیٹھا ہوا بلکہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایئر پورٹ بھی بڑی تیزی کے ساتھ اُس جہاز کی طرف بڑھ رہی
ہے جس میں مسافر سفر کرتے ہیں۔تو اس وقت تو ویسی ہی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور تمام دنیا سے احمدی
مردوں، عورتوں اور بچوں کے جو خطوط مل رہے ہیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ تمام دنیا کے احمدیوں کے دلوں میں
ایک مقیم ہیجان برپا ہے۔سارے ہی بہت تیزی کے ساتھ مختلف رنگ میں اگلی صدی میں داخل ہونے کے
لئے تیاریاں کر رہے ہیں اور مختلف ممالک کے لوگ اپنی اپنی زبانوں میں مختلف نفسے بنارہے ہیں جو انصار بھی
پڑھ کر ریکارڈ کر کے بھجوا رہے ہیں، خدام بھی بھجوا رہے ہیں، بجنات بھی ، ناصرات بھی اور انگلستان سے متعلق
بھی مجھے معلوم ہے کہ یہاں بھی ایسے نغمات تیار کئے گئے ہیں۔تو ایسے نغمات کے دن آنے والے ہیں جن
میں ہم خدا کی حمد کے ترانے گائیں گے اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجیں گے اور
اسی طرح حمد و ثناء کے ساتھ اور درود پڑھتے ہوئے اور درود کے راگ الاپتے ہوئے اور خدا کی حمد کے گیت
123
گاتے ہوئے ہم انشاء اللہ اگلی صدی میں داخل ہوں گے۔"
( خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 167-168)
ناظم صاحب انصار اللہ سیا لکوٹ کی ایک اچھی روایت پر احباب جماعت کو
اپنے خاندانوں کی تاریخ لکھنے کی تحریک
(خطبہ جمعہ 17 مارچ 1989ء)
"میں نے اس سے پہلے اپنے افریقہ کے دورے میں ایک ہدایت دی تھی معلوم نہیں کس حد تک
اُس پر عمل ہوا کہ یہ ایک ایسا اچھا خلق ہے اپنے بزرگوں کی نیکیوں
کو یا درکھنا اور اُن کے احسانات کو یا درکھ کے
اُن کے لئے دعائیں کرنا۔اس خلق کو ہمیں صرف اجتماعی طور پر نہیں بلکہ ہر گھر میں رائج کرنا چاہئے۔چنانچہ
غالباً کینیا کی بات ہے وہاں میں نے ایک کمیٹی بٹھائی کہ وہ سارے بزرگ جو پہلے کینیا پہنچے تھے جنہوں نے
آکر یہاں
قربانیاں دیں جماعت کی بنیادیں استوار کیں اُن کے حالات اکٹھے کرو ان حالات کو زندہ رکھنا
تمہارا فرض ہے ورنہ تم زندہ نہیں رہ سکو گے اور مجھے تعجب ہوا اور بڑا دکھ امیز تعجب ہوا جب میں نے نوجوان
نسلوں سے ان کے آبا ؤ اجداد کے متعلق پوچھا تو پتا لگا کہ اکثر کا کچھ پتا نہیں تھا۔نام جانتے تھے یہ پتا تھا کہ
فلاں زمانے میں کوئی صاحب آئے تھے ، بعضوں کو یہ بھی پتا تھا کہ اُس کی قبر کہاں ہے ، وہ دادا جو کسی وقت آیا
تھا یا پڑ دادا جو کسی وقت آیا تھا وہ کہاں چلا گیا بعضوں
کو تو یہاں تک علم نہیں تھا چنانچہ میں نے اُن کو بتایا کہ یہ تو
بہت عظیم الشان قربانیاں کرنے والے انسان تھے۔انہوں نے ہی وہ بنیادیں قائم کی ہیں جن پر آج تم قائم ہو
کر اپنے آپ کو ایک بلند عمارت کے طور پر دیکھ رہے ہو۔چنانچہ اُس کمیٹی نے بڑا اچھا کام کیا اور ایک عرصے
تک میرے ساتھ اُن کا رابطہ رہا اور بعض ایسے بزرگوں کے حالات اکٹھے کئے جو نظر سے اوجھل ہو چکے تھے۔اس لئے ہر خاندان کو اپنے بزرگوں کی تاریخ اکٹھا کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہئے اور اُس تاریخ کو اُن کی
بڑائی کے لئے شائع کرنے کی خاطر نہیں بلکہ اپنے آپ کو بڑائی عطا کرنے کے لئے۔اُن کی مثالوں کو زندہ
کرنے کے لئے ، اُن کے واقعات کو محفوظ کریں اور پھر اپنی نسلوں کو بتایا کریں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو تمہارے
آباء واجداد تھے۔کن حالات میں کس طرح وہ لوگ خدمت دین کیا کرتے تھے، کس طرح وہ چلا کرتے تھے،
کس طرح بیٹھا کرتے تھے، اوڑھنا بچھونا کیا تھا، اُن کے انداز کیا تھے؟ مجھے یاد ہے ایک دفعہ سیالکوٹ دورے
پر گیا انصار اللہ کا صدر تھا اُن دنوں میرے ساتھ مکرم چوہدری محمد اسلم صاحب جو اُس زمانے میں انصار اللہ
سیالکوٹ کے ناظم تھے وہ بھی ہمسفر تھے یہ مکرم چوہدری شاہ نواز صاحب کے بھائی تھے۔تو حسن اتفاق سے
124
ہمارا سفر اُن سڑکوں پر ہوا جن سڑکوں پر کسی زمانے میں انہوں نے بچے کے طور پر اپنے والد کو چلتے دیکھا تھا اور
نئے احمدیوں کے ساتھ جو قافلہ در قافلہ قادیان کو جایا کرتے تھے۔عجیب روح پر ور وہ نظارہ تھا ہما را غالبا تانگہ
تھا یا موٹر تھی جو بھی تھا جب اُن سڑکوں سے گزر رہا تھا تو ایک ایک یا داُن کے ذہن میں تازہ ہوتی چلی جارہی
تھی۔وہ تو بتایا کرتے تھے کہ اگر چہ استطاعت تو تھی لیکن ہمارے ابا جان مرحوم اس بات کی زیادہ لذت محسوس
کیا کرتے تھے کہ پیدل قادیان جائیں۔چنانچہ گاؤں گاؤں سے چھوٹے چھوٹے قافلے اُس قافلے کے ساتھ
ملتے چلے جاتے تھے اور جلوس بنتا چلا جاتا تھا اور کئی لوگ ساتھ پنجابی کے گیت گاتے ہوئے ،صدا ئیں الاپتے
ہوئے اُس قافلے کی رونق بڑھا دیا کرتے تھے اور نئی روحانی لذتیں اس کو عطا کیا کرتے تھے۔کہتے ہیں میں
بھی کئی دفعہ انگلی پکڑ کے ساتھ اس طرح چل رہا ہوتا تھا میرے باقی بھائی بھی۔جتنا مزہ اُس زمانے میں اُن
جلسوں کا اور قادیان اس طرح پیدل جلوس کی صورت میں جانے کا آیا ویسا اُن کو پھر ساری عمر کبھی مزہ نہیں
آیا۔مزے تو آئے کئی کئی رنگ کے مزے آئے لیکن وہ بات اپنے رنگ میں ایک الگ بات تھی۔تو اُن
بزرگوں کی باتیں جس طرح انہوں نے پیار سے کیس اس سے میرا دل بھی بے ساختہ دعاؤں سے بھر گیا اور میں
نے سوچا کہ کاش سارے خاندان دنیا کے اسی طرح اپنے بزرگوں کو یا درکھیں اور اپنے بزرگوں کے تذکرے
اپنے خاندان میں اپنے بچوں سے کیا کریں۔بعض اُن میں سے ایسے بھی ہوں گے جن کو یہ استطاعت ہوگی کہ
وہ ان واقعات کو چھپوا دیں کتابی صورت میں لیکن ان کو میں ایک بات کی تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ بسا اوقات
ایسے واقعات اکٹھے کرنے والے احتیاط سے کام نہیں لیتے۔بعض ایسی روایات بیان کر دیتے ہیں اپنی
یادداشت کی غلطی کی وجہ سے جو بعض دوسری روایات سے ٹکرا جاتی ہیں۔بعض ایسی باتیں بیان کر دیتے ہیں جو
کم عمری کی وجہ سے نا کبھی کے نتیجے میں وہ صحیح پہچان نہیں سکے۔واقعہ کسی اور رنگ میں ہوا بات کسی اور رنگ میں
کی گئی اور اس بچے نے کچھ اور سمجھ لیا اور وہی بیان کر دیا۔تو یقیناً ایسے راویوں کو جھوٹا تو نہیں کہا جاسکتا لیکن غلطی
انسان سے ہوتی ہے اور یہ روایتیں ایسی قیمتی اور مقدس ہیں اور جماعت کی ایسی امانت ہے کہ ان میں ہم چھوٹی
اور ادنی غلطیاں بھی پسند نہیں کر سکتے اس لئے اگر کسی نے ان بزرگوں کے حالات اس نیت سے چھپوانے ہوں
کہ باقی بھی استفادہ کریں تو ان کا اخلاقی اور جماعتی فرض ہے کہ وہ نظام جماعت سے پہلے اس کی اجازت
لیں اور علماء ان کتب کو پڑھ کر اچھی طرح اس بات کا جائزہ لے لیں کہ کوئی ایسی بات نہیں جو کسی پہلو سے بھی
جماعت کے لئے مضر ہو یا غلط دعوے کئے گئے ہوں یا ضرورت سے بڑھ کر فاخرانہ انداز اختیار کیا گیا ہو جبکہ
بڑائیوں کے بیان میں عاجزانہ طریق اختیار کرنا چاہئے۔تو کئی قسم کے خطرات لاحق ہوتے ہیں ایسی باتوں
میں اس لئے ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ یہ کام کریں اور میں امید رکھتا ہوں کہ اگر اس نسل میں ایسے ذکر
زندہ ہو گئے اللہ تعالیٰ آپ کے ذکر کو بھی بلند کرے گا اور آپ یا درکھیں کہ اگلی نسلیں اسی طرح پیار اور محبت سے
125
اپنے سر آپ کے احسان کے سامنے جھکاتے ہوئے آپ کا مقدس ذکر کیا کریں گی اور آپ کی نیکیوں کو ہمیشہ
زندہ رکھیں گی۔اسی طرح سلسلہ بہ سلسلہ صدی به صدی ہر جوڑ پر خدا تعالیٰ ایسے انتظام کرتا رہے گا کہ جماعت
کے ولولے تازہ ہو جائیں ، جماعت کے عزم بڑھ جائیں پہلے سے بھی زیادہ بڑھ جائیں، نئے حوصلے بلند ہوں
اور وہ امانت جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کی ہے اُس کو ہم آدھے راہ میں اپنی غفلتوں کے ساتھ پھر ضائع نہ کر
دیں۔اللہ کرے کہ ہم اس شان سے اور اس عجز کی شان کے ساتھ اس تو کل سے اور اس تو کل کی شان کے
ساتھ اس دعا سے اور اس دعا کی شان کے ساتھ انگلی صدی میں داخل ہوں کہ ہمارا ہر قدم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم کی راہوں پر آگے بڑھتار ہے اور ایک قدم بھی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی راہوں سے ہٹ کر آگے نہ
بڑھے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔"
( خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 176-178 )
انصار سمیت دیگر تنظیموں نے امریکہ میں مساجد کی تعمیر میں خوب قربانی کی ہے
(خطبہ جمعہ 7 جولائی 1989ء)
ایک آخری بات جو اپیل کے متعلق میں کہنی چاہتا تھا وہ مسجد واشنگٹن کے لئے اپیل کرنی ہے۔مسجد
واشنگٹن مرکزی ہونے کی حیثیت سے سب سے زیادہ امریکہ کی جماعت کے لئے لائق توجہ ہونی چاہئے۔اب
تک جو صورتحال ہے بعض دوسری جگہ مثلاً پورٹ لینڈ میں ، لاس اینجلس میں مساجد بڑی اچھی اچھی بن چکی
ہیں لیکن ابھی تک واشنگٹن میں کوئی مسجد نہیں بنی۔پھر بہت سے مراکز قائم کئے گئے ہیں گھر خرید کر اور زمینیں
خرید کر جن میں عمارتیں موجود تھیں اور ان کو مساجد میں تبدیل کیا گیا ہے۔اس دفعہ جب میں امریکہ میں داخل
ہوا تھا تو Rochester میں ایک ایسا ہی گھر تھا جو خریدا گیا اور بہت ہی اچھی جگہ پر خوبصورت گھر ہے جس
کے ایک حصے کو مستورات کے لئے مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے ایک حصے کو مردوں کے لئے مسجد میں تبدیلی کیا گیا
ہے۔اس قسم کی بہت سی مساجد امریکہ میں موجود ہے لیکن واشنگٹن میں جو پہلا مشن تھا ( اور بہت پرانی بات
ہے) جب وہ مشن بنایا گیا تھا، بہت تھوڑی ضرورت کے پیش نظر بنایا گیا تھا وہ وہیں تک محدود ہے اور اس کے
بعد کوئی مسجد اور نہیں بنی۔یہ Newjercy اور New York ہے وہاں اللہ کے فضل سے بن گئی ہے۔آتی
دفعہ شمالی نیو جرسی میں بھی ان کا مرکز میں نے دیکھا ، خدام نے بڑی محنت کر کے اور انصار نے بھی لجنہ نے بھی
بڑا خوبصورت بنا دیا ہے اس عمارت کو اور وہاں بھی جماعت کا مرکز قائم ہو گیا ہے۔تو واشنگٹن میں ضرورت ہے کیونکہ آپ سب امریکہ سے وہاں اکٹھے ہوتے ہیں اپنے سالانہ
126
اجتماعات کے لئے اور سب سے زیادہ ضرورت اگر مسجد کی ہے امریکہ میں تو واشنگٹن میں ہے۔اس پہلو سے
میں آپ کے سامنے یہ تحریک کرنی چاہتا ہوں کے خدا تعالیٰ نے کچھ انتظام تو فوری طور پر کر دیا ہے یعنی
لجنہ اماءاللہ نیو یارک کو تحریک ہوئی کہ وہ اس موقع پر یعنی صد سالہ جشن کی خوشی میں میری پہلی دفعہ یہاں آمد کے
موقع پر مجھے تمیں ہزار ڈالر کا چیک پیش کریں تا کہ میں اپنی مرضی سے جہاں چاہوں خرچ کروں۔وہ چیک میں
نے سوچا کہ سب سے زیادہ مستحق مسجد واشنگٹن ہے کہ اس کے لئے پیش کیا جائے۔"
(خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 468-469)
ذیلی تنظیموں کو مساجد آباد کرنے کی تحریک
(خطبہ جمعہ 7 جولائی 1989ء)
" مساجد کے ساتھ ہماری زندگی ہے یہ میں آپ
کو بتاتا ہوں۔بچپن سے میرے دل میں خدا نے یہ
جذ بہ ڈال رکھا ہے۔بے حد محبت مسجد کی عطا کی ہے۔میں خدام الاحمدیہ میں تھا سائق تھا، زعیم تھا، مختلف
عہدوں پر ترقی کرتا ہوا صدر بنا۔انصار اللہ میں گیا لیکن ہمیشہ مجھے اس بات کا جنون رہا کہ جہاں بھی جاؤں
مسجد میں بھرنے کی تلقین کروں کیونکہ یہ نظارہ میں برداشت ہی نہیں کر سکتا کہ ہمارے گھر آباد ہوں اور خدا کے
گھر خالی ہوں اس لئے جب مسجدیں بنائیں تو اس بات کو نہ بھولیں کے ان مسجدوں کو بھرنا بھی ہم نے ہے۔مسجدیں بنا کر خالی چھوڑنا بہت ہی ایک ویران منظر پیش کرتا ہے، بہت ہی تکلیف دہ بات ہے اور یہ میں آپ کو
بتا دیتا ہوں کہ اگر آپ خدا کے گھر بھریں گے تو اللہ آپ کے گھر بھرے رکھے گا۔جو خدا کے گھروں کو رونق بخشتا
ہے اس کے گھروں کو ضر ور رونق عطا ہوا کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھیں کہ اپنے گھر
کی رونق چھوڑ کر مسجد میں رہ جایا کرتے تھے، مسجد کی صفوں میں لیے جایا کرتے تھے بعض دفعہ اور دیکھیں خدا
نے کتنی برکت ڈالی ہے آپ سب کے گھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر ہیں۔کتنی عظیم الشان
برکت ہے ساری جماعت میں۔دنیا کے کونے کونے میں خدا تعالیٰ عظیم الشان بابرکت گھر عطا کر رہا ہے
جماعت کو۔مسجدیں بھی اور مشن ہاؤس بھی اور ذاتی گھر بھی ہم سب کا تو سب کچھ ایک ہی ہے اور ہر چیز
جماعت ہی کی ہے۔پس اس پہلو سے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مسجدیں بنانے کے ساتھ اگر آپ مسجدیں آباد
کرنے کی نیت داخل رکھیں گے اس میں اور پوری وفا کے ساتھ خدا کے گھروں کو آباد کرنے کی کوشش کریں گے
تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کے گھروں کو ویران نہیں کر سکتی، کوئی دنیا کی طاقت آپ کی رونقیں چھین نہیں سکتی۔جو
127
اپنی زمینیں لے کر مسجدوں میں حاضر ہو جائے خدا کے حضور پیش کرنے کے لئے کیسے ممکن ہے کہ خدا دنیا کو یہ
توفیق دے کہ ان کی زمینیں چھین لے۔پس مضمون کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں اس میں آپ کی زندگی کا راز ہے اور زندگی کا سر چشمہ ہے اس
بات میں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس کی عبادت کے حق ادا کرنے والے اس کے منظور
نظر بندے بنیں۔"
خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 471-472)
ذیلی تنظیمیں ٹھوس منصوبہ بندی کے ذریعہ تربیتی خلا کو پُر کریں
(25 اگست 1989ء)
اس ضمن میں مزید غور کرتے ہوئے بعض مشوروں کے دوران میری توجہ اس طرف مبذول ہوئی
کہ جماعت کی ٹھوس تربیت کی طرف جتنی توجہ ہونی چاہئے وہ ابھی تک کما حقہ نہیں ہوئی۔اس ضمن میں جب
میں نے مزید غور کیا تو اس رنگ میں اس بات کو پیش کیا ہی نہیں جاسکتا۔امر واقعہ یہ ہے کہ کبھی بھی دنیا میں
تربیت کا حق ادا ہو ہی نہیں ہو سکتا۔یہ ایک لامتناہی سلسلہ ہے اس کا کوئی کنارہ نہیں ہے۔اس لئے ہر مقام پر
جب ہم ترقی کی راہوں میں سفر کرتے ہوئے پہنچیں گے تو یہ بات ہمیشہ پیش نظر رکھنی چاہئے آئندہ بھی ہمیشہ
پیش نظر رہنی چاہئے کہ کوئی مقام بھی ہماری آخری منزل نہیں ہے اور گزشتہ سفر کے نتیجے میں جو سبق ہم نے سیکھے
ہیں ان سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے ماضی سے روشنی لیتے ہوئے مستقبل کے لئے ہمیں روشنی تلاش کرنی
چاہئے اور مستقبل کے لئے زیادہ بہتر لائحہ عمل طے کرنا چاہئے۔اس لئے جب میں نے کہا کہ ہم تربیت کی طرف کما حقہ توجہ نہیں کر سکے تو میری مراد یہ نہیں تھی کہ
نعوذ بالله جماعت تربیت سے غافل رہی ہے۔میری مراد یہ ہے کہ جب جس منزل پر بھی میں دیکھتا ہوں
مجھے بہت سے خلا دکھائی دیتے ہیں۔اپنی ذات میں بھی اور اپنے ماحول میں بھی اور میرا یقین اور زیادہ بڑھ
جاتا ہے کہ خدا کے سوا کوئی کامل نہیں ہے اور خدا کی طرف حرکت کرنا ہی کمال ہے اس لئے جماعت کو خدا کی
طرف متحرک رکھنے کے لئے اور ہمیشہ جماعت کا قدم آگے بڑھانے کے لئے موثر پروگرام اور نہایت عمدہ پر
حکمت منصوبے بناتے رہنا چاہئے اور اس ضمن میں ہر در جے کو لو ظ رکھنا چاہئے۔جہاں تک عمومی اخلاقی تعلیم کا تعلق ہے گزشتہ چند سالوں سے میں اپنے خطبات میں اس بات پر
زور دیتارہا ہوں لیکن مجھے اپنے ماضی کے تجارب پر غور کرتے ہوئے یہ بات یاد آئی کہ ابھی بنیا دی ٹھوس تربیت
128
میں بہت سی کمی موجود ہے اور اگر ہم اپنے دیہات کے احمدیوں اور چھوٹے بچوں اور نو جوانوں کو بھی سامنے
رکھیں تو آپ یہ بات معلوم کر کے یقینا دکھ محسوس کریں گے کہ ایک اچھے احمدی مسلمان کا جو معیار ہونا چاہئے
علمی اور روزانہ کے دستور کا وہ اس بنیادی سطح پر آپ کوتسلی بخش صورت میں دکھائی نہیں دے گا۔ذیلی تنظیموں کو تربیت کے سلسلہ میں ابھی بہت محنت کرنا ہے
میں جب سفر کیا کرتا تھا وقف جدید کے سلسلے میں یا خدام الاحمدیہ کے یا بعد میں انصار اللہ کے سلسلے
میں تو اکثر میرا رجحان اس طرف ہوا کرتا تھا کہ بجائے اس کے کہ تقریر کر کے اور جوش دلا کے واپس آجاؤں
مجالس میں بیٹھ کر پوچھا کرتا تھا کہ آپ کلمہ سنائیں۔سورۃ فاتحہ سنائیں اور نماز کا ترجمہ بتا ئیں۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے کے حالات سے متعلق کوئی سوال کر دیا۔اس دوران مجھ پر یہ ایک
انکشاف ہوا کہ اس پہلو سے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور دیگر تنظیموں کو ابھی بہت محنت کرنا باقی ہے اور اسی
دوران مجھے یہ بھی محسوس ہوا کہ صحیح تلفظ میں بہت نقائص پائے جاتے ہیں اور سورۃ فاتحہ جن کو آتی بھی ہے یا نماز
کا باقی حصہ جن کو از بر بھی ہے وہ بھی صحیح عمدہ تلفظ کے ساتھ اس کو ادا نہیں کر سکتے اور اسی طرح ان کو تر جمہ میں
بھی یا تو وقتیں پیش آتی تھیں یا بعض لوگوں
کو تر جمہ آتا ہی نہیں تھا۔اصل تربیت تو نماز نے کرنی ہے
تو اصل تربیت تو نماز نے کرنی ہے۔اگر ہم اپنی نمازوں کے لوازمات درست نہ کریں تو با وجوداس
کے کہ ہم تعلق باللہ پر زور دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا لطف اٹھا ئیں نماز میں مگر وہ لطف
اٹھانے کا جو طریق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا تھا اس سے غافل رہتے ہوئے ہم ہرگز اس لطف
اٹھانے کے متعلق وہ تو قعات نہیں رکھ سکتے جو ایک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکتب میں پڑھے ہوئے
تربیت یافتہ متعلم یا ایسے طالب علم کو حقیقی روحانی لذتیں حاصل ہو سکتی ہیں اور یہ ترقیات اس کو نصیب ہو سکتی
ہیں۔ان کے ساتھ ایک ایسا شخص مقابلہ نہیں کر سکتا جو ان باتوں کے ذاتی علم سے عاری ہوا اور نماز جو وہ پڑھتا
ہے اس کے مطالب سے ناواقف ہو اور محض محبت کے نام پر خدا تعالیٰ سے کچھ باتیں کرتا ہو۔محبت دونوں
صورتوں میں ضروری ہے اس میں کوئی بھی شک نہیں۔خواہ ایک بہت ہی بڑا عالم جو نماز کے ایک ایک لفظ کی
تہہ تک بھی پہنچ سکتا ہو اور اس کے ہر قسم کے مطالب پر اس کو عبور ہواگر نماز پڑھے اور خدا کی محبت سے عاری ہو
تو اس کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا لیکن یہ کہنا کہ صرف محبت کافی ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے سکھائے ہوئے طریق سے الگ رہ کر وہ محبت کافی ہو سکتی ہے یہ درست نہیں۔کیونکہ محبت بھی حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے ہم نے سیکھنی ہے اور نماز میں جو آپ نے قرآن کریم کی آیات چنی یا مثلاً
129
سورۃ فاتحہ یا اور قرآن کریم کے مضامین اور مطالب سے دعائیں لے کر نماز میں داخل فرما ئیں یا جو تسبیح تحمید
ہمیں نماز میں پڑھنے کی ہدایت فرمائی یہ سارے امور محبت الہی پر مبنی تھے اور محبت الہی کے مختلف پہلوؤں کی
طرف متوجہ کرنے والے تھے۔اس لئے محبت اگر ایک شخص کی انفرادی ہو اور وہ صاحب عرفان نہ ہوتو وہ محبت اس کو بہت زیادہ بلند
مقام تک نہیں پہنچا سکتی۔محبت کی بھی تو بے شمار منازل ہیں۔محبت بھی تو ایک لامتنا ہی چیز ہے۔کیسے محبت کرنی
ہے یہ ضمون ہے جس کو اگر آپ پیش نظر رکھیں تو قرآن کریم سے صاف پتا چلتا ہے کہ ویسے محبت کرنی ہے جیسے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی۔قُل اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُخبكُمُ الله ( آل عمران : 32) اے محبت کے دعویدارو ! اگر تم خدا سے محبت کرنا چاہتے ہو
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله میری طرح کرو جس طرح میں کرتا ہوں تب خدا تم سے محبت کرے گا۔یعنی محبت کا جو آخری پھل ہے وہ تمہیں مل جائے گا۔خالی ایک طرف کی محبت کے کیا معنی ہیں۔اگر جس سے
محبت ہے وہ منہ موڑے رکھے اور اس کا وصل نصیب نہ ہو تو یک طرفہ محبت تو صحرا میں آواز میں دینے کے
مترادف ہے۔اس لئے قرآن کریم کی آیت اتنی کامل ایسی حسین ہے کہ بارہا میں نے اس کا ذکر کیا ہے مگر میں
تھکتا نہیں۔کیسا عمدہ کلام ہے فرمایا اے خدا کی محبت کے دعویدارو! اگر تم محبت کرنا چاہتے ہوئے تو اے محمد ! ان
سے کہہ دے کہ میری طرح کرو اور اس کا کیا نتیجہ ہوگا خدا تم سے محبت کرے گا۔کتنا عظیم الشان پھل ہے لیکن
اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح محبت نہیں کریں گے تو کچھ نہ کچھ تو خدا کا پیارمل سکتا ہے لیکن اس آیت کا
کوئی مومن مصداق نہیں بن سکتا۔اس لئے نمازوں کے اوپر مزید گہری توجہ کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے ہر احمدی بچے ، بڑے کو سو فیصدی نماز کا ترجمہ آنا چاہئے ، اس کے آداب آنے چاہئیں ، نماز کے سلسلے میں
جولوازمات ہیں وہ معلوم ہونے چاہئیں اور متعلقہ مسائل معلوم ہونے چاہئیں۔اس سلسلے میں ہمارے پاس جو
کمی ہے وہ اساتذہ کی ہے۔وقف جدید کے معلمین بھی اسی خاطر دیہات میں پھیلائے گئے تھے کہ وہ جا کر
اس تربیت کی کمی کو دور کریں گے لیکن ایک تو مشکل یہ ہے کہ خود وقف جدید کے جو معلمین تھے ان کا اپنا معیار
اتنا بلند نہیں تھا اور دوسرا یہ کہ وہ بہت ہی تھوڑے ہیں جماعت کی تعداد کے مقابل پر۔جماعت کی تعدا د تو اب
کثرت سے پھیلتی ہی چلی جارہی ہے اور وقف جدید کے معلمین تو پہلے بھی پورے نہیں آسکتے تھے ایک پاکستان
میں ہی آپ دیکھ لیں ہزاروں جماعتوں میں ایک سو سے کم معلمین کس طرح اپنے فرائض ادا کر سکتے ہیں اور
ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں اور دنیا کے اکثر حصوں میں وقف جدید ہے بھی نہیں۔ایسے معلم کہاں سے آئیں
گے۔اس کا ایک حل میرے ذہن میں آیا جس کے متعلق میں نے اپنے مرکز سے آنے والے ناظم وغیرہ کو