1989ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 3

130
نصیحت کی ہے کہ کیسٹس سے ہم استفادہ کر سکتے ہیں اوراس
کمی کو دور کر سکتے ہیں۔کیسٹس کے ذریعہ تعلیمی وتربیتی پروگرام جاری کریں
اس ضمن میں میں اب اس خطبہ کے ذریعے ساری دنیا کی جماعتوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ کیسٹس
میں تربیتی پروگرام اورتعلیمی پروگرام اس طرح بھریں جیسے ایک بالکل چھوٹے بچے اور ان پڑھ کو کوئی چیز کھائی
جا رہی ہے اور یہ نہ سوچیں کہ ایک ٹیسٹس میں آپ تیزی سے کوئی مضمون بھر دیں اور توقع رکھیں کے لوگ بار بار
سنیں گے بلکہ تھوڑی بات پھیلا کر کریں اور بار بار کریں۔یہاں تک کی ایک کیسٹ اگر پوری جماعت کو
نہیں سنبھال
سکتی تو نہ ہی دو ٹیسٹس لگالیں تین لگا لیں لیکن جو شخص بھی ٹیسٹس سننا شروع کرے ساتھ ساتھ اس کو
بات یاد ہوتی چلی جائے۔اس کا مضمون ذہن نشین اور دل نشین ہوتا چلا جائے۔اس مقصد سے
تمام دنیا میں خصوصاً دیہاتی علاقوں میں ٹھوس تربیت کے پروگرام مرتب ہونے
چاہئیں اور افریقہ میں ہر زبان میں جو افریقہ میں بولی جاتی ہے اسی طریق سے پیسٹس تیار کئے جائیں یعنی جیسا
کہ آپ دیکھ چکے ہیں اس کثرت سے اب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ میں احمدیت کی طرف رجحان ہوا ہے
کہ خوشی اور تشکر کے جذبات کے ساتھ اسی قدر فکر کے جذبات نے بھی دل کو گھیر لیا ہے ان لوگوں کی تربیت ہم
کیسے کریں گے۔تو میں سمجھتا ہوں کہ چونکہ یہ نئے زمانے کی ایجادات اسلام کی خدمت کے لئے ہی دراصل انسان کو
عطا ہوئی ہیں اس لئے ان سے پورا استفادہ کرنا چاہئے۔گزشتہ چند سالوں سے ہم نے افریقہ میں ہر قسم کے
جدید آلات جماعتوں کو مہیا کرنے شروع کئے ہوئے ہیں اور ٹیسٹس کے علاوہ ویڈیوز بھی اور آڈیو ویڈیو کے
دوسرے جو بھی نئے ذرائع انسان کو عطا ہوئے ہیں ان سے جماعت کو بھی مستفید کرنے کے لئے پروگرام بھی
ہیں اور ساتھ ساتھ جس حد تک توفیق مل رہی ہے وہ آلات مہیا بھی کئے جارہے ہیں۔تو جہاں تک آڈیو ویڈیو کا
تعلق ہے، ویڈیو کے ذریعے پیغام دکھانے کا افریقہ اور بعض دوسرے غریب ممالک میں وہ شاذ کے طور پر
استعمال تو ہو سکتے ہیں۔چند مجالس میں تو استعمال ہو سکتے ہیں روز مرہ کی زندگی میں وہ کارآمد نہیں ہو سکتے۔روز مرہ کی زندگی کے لئے آڈیو ٹیسٹس وہ جن کا صرف سننے سے تعلق ہے تصویر میں ساتھ نہیں ہوتیں بالکل ہلکے
چھوٹے چھوٹے ٹیسٹس ریکار ڈرنکل آئے ہیں جو ایک فیملی کی ضرورت کو تو بہت عمدگی سے پورا کر سکتے ہیں لیکن
بعض غریب ممالک ایسے ہیں جہاں یہ بھی پوری طرح موجود نہیں اور بڑے بڑے علاقے ہیں جہاں بہت کم
آڈیو ٹیسٹس لوگوں کے پاس موجود ہیں۔اس لئے جہاں تک ان غریب ممالک کا تعلق ہے انشاء اللہ تعالیٰ اس نئی تحریک کے نتیجے میں جو میں
نے آپ کے سامنے رکھی تھی افریقہ اور ہندوستان کے غریب علاقوں کے لئے ہم ٹیسٹس پر بھی خرچ کریں گے

131
اور تربیت کے لئے جو بھی ضرورتیں ہیں وہ انشاء اللہ پوری کریں گے لیکن آڈیو کی ضرورت اس لئے زیادہ ہے
کہ اکثریت ان علاقوں کی پڑھنا بھی نہیں جانتی اور معلمین بھجوا کر ان کی تربیت کرنا بہت مشکل ہے۔اس لئے
جماعتی نظام کے تابع ہر احمدی جماعت کے لئے بالآخر ایک ایسا کیسٹس ریکارڈر مہیا ہو جانا چاہئے جو مضبوط
ہو۔دیہاتی علاقوں میں چونکہ اس کا استعمال بعض دفعہ نازک نہیں ہوتا بلکہ بختی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔استعمال
میں ملائمت نہیں ہوتی بلکہ سختی پائی جاتی ہے۔اس لئے نازک مشینیں ٹوٹ جاتی ہیں اور بڑی جلدی ضائع ہو
جاتی ہیں۔اس لئے تحریک جدید کے اس شعبہ کو جس نے یہ کام کرنا ہے یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ دیہات
کی مناسبت سے وہ آلات چنیں جائیں اور ٹھوس آلات ہوں، بڑی آواز والے ہوں تاکہ دیہاتی تربیت کے
لئے ایک مسجد میں بچوں کو اور بڑوں کو اکٹھا کر کے ان کی تربیت کے پروگرام بنائے جائیں اور ان سے وہ سب
مستفید ہوں۔اگر بیک وقت سارے علاقوں میں ہر گاؤں میں ایسی چیزیں مہیا نہ ہو سکتی ہوں جو آہستہ آہستہ
ہو جائیں گی انشاء اللہ پھر علاقوں کو چھوٹے چھوٹے حلقوں میں تقسیم کر لیا جائے اور ایک حلقے میں دو تین چار
پانچ گاؤں رکھے جاسکتے ہیں اور اس میں ایسا پروگرام رکھا جا سکتا ہے کہ باری باری یہی مشین اپنی لیسٹس کے
ساتھ گھومنا شروع کرے۔جب ایک پروگرام پہلے دے دیا اور پھر اگلے پروگرام کو شروع کرنے سے پہلے وہی
پہلا پروگرام دوسرے راؤنڈ میں شروع کرا دیا۔چکر لگا کے واپس پہنچے تو پہلا پروگرام پھر سنایا اور اس کی یاد دہانی
کے طور پر اسے پھر دوبارہ سنایا اور اگلے پروگرام کا پہلا سبق دے دیا۔چھوٹے چھوٹے پروگرام بنا کر ان کو عام کریں
اس ضمن میں ایک بہت اہم بات بتانے والی یہ ہے کہ اتنا Ambitious پروگرام ، اتنا وسیع
ولولے والا پروگرام پہلے نہ بنا لیں کہ وہ ہضم نہ ہو سکے لوگوں کو۔چھوٹے پروگرام پہلے بنائیں اور ان کو عام کر
دیں۔اس کے بعد آرام سے بیٹھ کر پھر دوسرا پروگرام سوچیں اور پھر اس کو لیسٹس میں بھر کر پھر مہیا کرنا شروع
کریں۔ایک نماز سے شروع کریں تو پھر نماز کے بعد اگلے قدم بھی اٹھا ئیں۔نماز کے علاوہ روز مرہ کے
مسائل جو ایک مسلمان کو معلوم ہونے چاہئیں ان پر تربیتی پروگرام ریکارڈ کئے جائیں۔پھر حضرت اقدس محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات ، آپ کے صحابہ کے حالات پر سادہ چھوٹی چھوٹی باتیں جو ہر عشق
کا دعوی کرنے والے کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں وہ بیان کی جائیں اور اس طرح یہ جو سال کا بقیہ حصہ ہے اس
میں کم سے کم اتنے پروگرام ہمارے تیار ہو جائیں کہ ہم پھر اطمینان سے کہہ سکیں کہ اگلی صدی میں ہم ایک
تربیت کا نہایت عمدہ اور قابل عمل پروگرام لے کر داخل ہوئے ہیں۔امید ہے اس سلسلے میں جماعتیں جا کر
اپنے فرائض کی طرف متوجہ ہوں گی۔جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے پاکستان کی جماعتیں چونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خود اپنے بوجھ

132
اٹھانے کے قابل ہیں اس لئے میں نے پاکستان کا نام نہیں لیا تھا اس تحریک میں۔ایک ہمارے معزز بزرگ
ہیں جنہوں نے مجھے توجہ دلائی کہ آپ نے افریقہ اور ہندوستان کے نام تو لے لئے لیکن پاکستان کا نام بھول
گئے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے ان کی توجہ دلانے سے خیال آیا۔ہو سکتا ہے اور دلوں میں بھی یہ خیال پیدا ہو۔نعوذ بالله کی ناراضگی کے نتیجے میں نہیں بلکہ خوش اعتقادی کے نتیجے میں یہ بات ہوئی ہے مجھے پورا یقین
ہے پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کی جماعتیں اللہ کے فضل سے خود کفیل ہیں نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ جب تک
حکومت کے قوانین اجازت دیتے تھے وہ دنیا کی جماعتوں کے بوجھ بھی اٹھائے ہوئے تھی۔اس لئے یہ کیسے
ممکن ہے کہ اپنے بوجھ خود نہ اٹھا سکیں۔تو جہاں تک پاکستان کی جماعتوں
کا تعلق ہے وہ اللہ کے فضل کے ساتھ
اپنی ساری ضرورتیں خود پوری کرتی رہیں گی اور ان ضرورتوں کو وہ خاص طور پر پیش نظر رکھیں گی۔قرآن کریم کے تلفظ کی درستگی کے بارے ہدایات
قرآن کریم کے متعلق ایک دفعہ پھر میں بتاؤں کہ نماز اس طرح سکھانی شروع کرنی ہے کہ پہلے نماز
کے کچھ لوازمات بتائے جائیں اور نماز کا مختصر تعارف کروایا جائے۔پھر اس کے بعد کہا جائے کہ اب تیار ہو نماز
یاد کرنے کے لئے اور پھر نماز کی ایک ایک سطر یا ایک ایک آیت جو بھی صورت ہو وہ آہستگی سے پڑھ کر سنائی
جائے۔جو غلطیاں عموماً ان علاقوں میں تلفظ کی پائی جاتی ہیں ان کی طرف ساتھ ہی توجہ بھی دلائی جائے اور
متنبہ کیا جائے کہ بعض لوگ " و " کو "ب " پر جاتے ہیں اور "ب" کو " و" بڑھ جاتے ہیں۔اسی طرح
دوشس میں فرق نہیں کر سکتے اور بھی بہت سے علاقائی تلفظ کے رجحانات ہیں جو روز مرہ قرآن کریم کی
تلاوت میں دقتیں پیدا کر دیتے ہیں۔تو جس علاقے میں جو تلفظ کی غلطیاں پائی جائیں بتایا جائے کہ ہم نے یہ
پڑھایا تھا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، سم اللہ نہیں ہے یا بشم اللہ نہیں ہے۔آپ غور سے سنیں اس کو
اس طرح ادا کرنا ہے اور جہاں ٹھہرنا ہے وہاں ٹھہر کے بتایا جائے کہ یہاں ٹھہرنا ہے۔جہاں نہیں ٹھہر نا وہاں یہ
بتایا جائے کہ یہاں نہیں ٹھہرنا اور رفتہ رفتہ آہستگی کے ساتھ خوب اچھی طرح تلفظ سمجھاتے ہوئے ایک دفعہ نماز
کے ایک حصے سے گزار دیا جائے پھر کہا جائے کہ اب ہم آہستہ آہستہ اس کی رفتار کو کچھ تیز کریں گے آپ
ہمارے ساتھ شامل ہوں۔پھر رفتہ رفتہ اس کی رفتار تیز کر کے ان کو بتایا جائے۔پھر کچھ دیر کے بعد کہا جائے کہ
اب ہم اچھی تلاوت کی آواز کے ساتھ اسی چیز کو دوبارہ پڑھ کے سناتے ہیں۔آپ میں اگر کوئی ترنم کا جذ بہ
ہے، ترنم کا شوق ہے تو آپ اس آواز کی نقل کی کوشش کریں یا اسی طرز پر پھر اپنی آواز میں جو آپ کو پسند ہے وہ
ترنم کے ساتھ نماز کی تلاوت کر کے دیکھیں کم سے کم قرآن کریم کے حصے کی۔بلکہ اسی کی ہونی چاہئے باقی کی تو
ترنم کی ضرورت نہیں ہے۔تو یہ سکھایا جائے۔

133
یہ پروگرام صبر آزما ہے محنت طلب ہے ، وقت چاہتا ہے
پھر اس کے بعد نماز کے ترجمے کی طرف متوجہ ہوں۔آہستہ آہستہ اسی طریق پر ترجمہ سکھائیں ، آخر
تک پہنچیں، کچھ حکمتیں بیان کریں اور یہ جو کورس ہے یہ کم سے کم دس پندرہ دن تک جاری رہنا چاہئے۔یہ ایسا
کورس نہیں ہے جو ایک دن میں ختم ہو سکے یا چند دنوں میں بھی ختم ہو سکے۔میرا اندازہ ہے کہ اگر اس طریق پر
اچھی طرح سمجھا کر پیار کے ساتھ پیسٹس تیار کی جائیں اور روزانہ آدھ گھنٹہ کوئی شخص متوجہ ہو یا وقت دے سکے تو
غالباً پندرہ دن کے اندر ہم یہ پہلی منزل طے کر سکتے ہیں۔پھر دوسرے حصے میں قرآن کریم کی بعض چھوٹی سورتیں اختیار کر کے ان کو اسی طریق پر آہستگی سے
سمجھا سمجھا کر صحیح تلفظ کے ساتھ یاد کروائی جائیں وہ سورتیں اور پھر ان کا ترجمہ پڑھا جائے۔ترنم کے ساتھ کسی
اچھے قاری سے اس کی تلاوت کروائی جائے اور سمجھایا جائے کہ جب بھی آپ کوئی آیت پڑھتے ہیں تو ہمیشہ
مضمون پر نگاہ رکھا کریں کیونکہ ایسے قاری جو مضمون کو بھلا کر قراءت کرتے ہیں ان کی قراءت عموماً مصنوعی سی
ایک مشینی آواز کی طرح محسوس ہوتی ہے لیکن جو آیات کے مضمون میں دل ڈالتے ہیں ان کی تلاوت دل سے
نکلتی شروع ہو جاتی ہے کیونکہ دل آیات کے مضمون میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے اور اس سے پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے
نہ صرف یہ کہ ان کو نئے نئے مطالب نصیب ہوتے رہتے ہیں بلکہ سننے والے بھی اس لذت کو محسوس کرتے ہیں
جو دل کی تلاوت میں پائی جاتی ہے دوسری تلاوت میں آنہیں سکتی۔تو اس مضمون پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے احباب جماعت کی ، بچوں کی ، بڑوں کی تربیت کرنی
چاہئے لیکن یہ خیال نہ کریں کہ آپ کے بڑوں کو سب کچھ آتا ہے اس لئے بچوں کی کلاسیں لگائیں گے۔میرا یہ
تجربہ ہے کہ ہماری بعض بڑی نسلیں بھی ان چیزوں سے ناواقف ہیں اور جب ہم بچوں کی طرف توجہ کرتے
ہیں تو بڑے خالی رہ جاتے ہیں۔پھر بعض دفعہ بڑوں کی طرف توجہ کرتے ہیں تو مسجد میں چونکہ اکثر مرد آتے
ہیں عورتیں محروم رہ جاتی ہیں اس لئے یہ پروگرام ایسے ہونے چاہئیں جس میں جماعت کا کوئی طبقہ بھی محروم
نہیں رہنا چاہئے اور عورتوں کو خصوصیت سے یہ باتیں یاد کرانی اس لئے ضروری ہیں کہ اگر ان کو یاد ہو جائیں تو
پھر اگلی نسلوں کی تربیت وہ خود سنبھال سکتی ہیں۔بچیوں کو اگر یہ چیزیں یاد ہو جائیں تو آئندہ کی نسل کی حفاظت
ہو جائے گی۔تو یہ پروگرام صبر آزما ہے، محنت طلب ہے ، وقت چاہتا ہے لیکن اتنا ضروری ہے کہ اس کو ہر
پروگرام پر اب اولیت دینی چاہئے۔تمام دنیا میں، دنیا کی تمام ایسی زبانوں میں جہاں احمدی موجود ہیں۔اس
قسم کی تربیت کی لیسٹس تیار ہوں، مقامی لوگوں کی اچھی آواز میں کوئی تلاوتیں سنائی جائیں اور قرآن کریم کی
چیدہ چیدہ آیات اور بعض چھوٹی سورتیں حفظ کروائی جائیں اور پھر ان کے مطالب ساتھ بیان کئے جائیں۔یہ
پروگرام جب آگے بڑھے اور یہ حصہ آپ طے کر چکیں پھر اس طرف متوجہ ہوں یا بعض صورتوں میں بیک وقت

134
بھی ایک اور پروگرام ساتھ چلایا جاسکتا ہے جلسے میں اور ٹیسٹس میں بھر کر دیہات میں پہنچائے جائیں۔انصار کو خوش الحانی سے تلاوت کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے
یہ
تجربہ میں نے وقف جدید میں کیا تھا اور اگر چہ تھوڑے پیمانے پر ہوا لیکن اللہ تعالی کے فضل سے
جہاں جہاں ہوا اس سے بہت ہی شاندار اور حوصلہ افزا نتائج نکلے۔جلسے سے مراد میری یہ ہے کہ ہم عمو ماً جب
معلمین کو ، انسپکٹر ان
کو یا دیگر جماعتی نمائندوں کو دوروں پر بھجواتے ہیں تو یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اعلیٰ معیاری
جلسہ وہاں منعقد کر اسکیں گے اور جماعت پوری طرح اس سے استفادہ کر سکے گی۔حالانکہ بہت سے ایسے آپ
کے سلسلے کے کارکن ہیں یا خدام اور انصار کے نمائندہ ہیں جن کی اپنی تلاوت اچھی نہیں ہے یا تلاوت صحیح کر
سکتے ہیں تو آواز بھونڈی ہے۔بے اختیاری ہے بیچاروں کی اس میں اختیار ہی کسی کا کوئی نہیں۔جو آپ نے
سنے ہوں گے قصے کہ وہ آواز اچھی کرنے والی گولیاں ملتی ہیں بازاروں میں یہ سب جھوٹ اور قصے ہیں محض۔آواز اللہ کی طرف انعام ہے، اس کی طرف سے ایک تحفہ۔جس بیچارے کو نصیب نہ ہو مجبور ہے۔بعض تو میں
نے دیکھا تلاوت ایسی خوفناک کرتے ہیں کہ لوگ بھاگتے ہیں اس سے۔بد آواز والے موذن کا قصہ
وہ آپ نے سنا ہو گا قصہ ایک جگہ کہتے ہیں ایک بہت ہی خوش الحان اذان دینے والا اذان دیا کرتا
تھا ہند و آبادی تھی اور اس کا ایسا اثر تھا اس کی آواز کا ایسا جادو تھا کہ جن ہندو گھروں تک وہ آواز پہنچتی تھی وہ
اسلام کی طرف مائل ہونے لگ گئے۔ایک ہندو ساہوکار کی بیٹی یہ روزانہ سنتی تھی اور اس کی دن بدن حالت
بدلتی چلی گئی اور اسلام کی محبت اس کے دل میں بھر گئی۔تب اس کے باپ کو خیال آیا کہ اس کا کچھ کرنا چاہئے یہ
نصیحتوں سے تو مانے گی نہیں۔اس نے اس مؤذن کو بہت سے پیسے دئے کہ میاں تم یہ گاؤں چھوڑ جاؤ اور ایک
نہایت ہی بد آواز والے شخص کو پیسے دئے کہ تم یہاں مؤذن بن جاؤ اور چند دن میں ہی دیکھتے دیکھتے اس کا
سارا اثر زائل ہو گیا۔یہ لطیفہ کے طور پر سنا ہوا ہے قصے کے طور پر لیکن محض قصہ نہیں ہے ان باتوں میں بڑی
گہرائی ہے۔اس لئے ایسے مربیان یا ایسے معلمین یا الگ دوسرے نمائندگان جو مختلف جماعتوں میں جاتے
ہیں ہرگز ضروری نہیں ہے کہ ان کی تلاوت اچھی ہو، ان کی آواز اچھی ہو اور وہ اثر پیدا کرسکیں پھر ان کی تقریر
کے انداز بھی الگ الگ ہوں گے اور ایک سلسلے کے عالم کی تقریر کا مقابلہ تو وہ نہیں کر سکتے اور پھر علماء علماء
میں بھی فرق ہے۔اس لئے ان باتوں کو سوچتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ پورا جلسہ ریکارڈ کراؤں۔چنانچہ اس زمانے میں نیا نیا کیسٹ ریکارڈر ایجاد ہوا تھا اس میں میں نے ایک جلسہ بنایا۔ایک
بہت اچھی تلاوت میں کسی سے نظم پڑھائی پھر ایک مضمون پر خاص موضوع چن کے اس میں تقریر بھر وائی اور

135
خیال تھا کہ جب یہ مقبول ہوا اور اس کے اچھے اثرات ہوئے تو پھر مختلف موضوعات پر جلسے بنا دئے جائیں
گے۔جلسہ، B جلسہ ، C جلسہ کبھی ایک جلسہ ہو جائے اور پھر اگلی دفعہ دوسرا جلسہ اس گاؤں میں ہو جائے
اور اگر ترتیب کے ساتھ ہم سارے دیہات کو تقسیم کر لیں نمبروں کے لحاظ سے تو ہر نیا نمائندہ اپنے ساتھ ایک
گاؤں میں ایک نیا پروگرام لے کر پہنچ سکتا ہے اور بہت سے ایسے مضامین جو ان دیہاتوں تک نہیں پہنچتے اور
جلسے میں بھی سب کو کہاں توفیق ملتی ہے بہت معمولی حصہ ہے جو جلسوں تک پہنچ سکتا ہے۔دور دور کی جماعتوں
کے لوگ تو بہت بھاری تعداد میں محروم رہ جاتے ہیں پھر جلسے پر آنے والے بھی ہر وقت جلسہ نہیں سنتے۔مصروفیات ہیں کئی قسم کی ، پھر وہ جب سن رہے ہوتے ہیں تو تو جہات ادھر ادھر ہو جاتی ہیں۔پھر جلسے کی
تقریروں کے انتخاب میں مقاصد اور ہوتے ہیں بعض دفعہ اور ٹھوس بنیادی تربیت مسلسل جلسے کی تقریر کا مقصد
نہیں ہوتی۔یہ پروگرام ہر علاقے کی ضرورتوں کے مطابق ہوں گے
تو اس پہلو سے اگر اچھے مضامین کا انتخاب کیا جائے اچھی نظمیں پڑھنے والے کی نظمیں اس میں
ریکارڈ کی جائیں اور ایک جلسہ بنا لیا اس کو پہلے پھیلا دیا پھر اس سلسلے میں ایک اور جلسہ بنالیا اور یہ جلسے ہر
علاقے کی ضرورتوں کے مطابق مختلف ہوں گے ایک پروگرام ہر جگہ نافذ نہیں ہوسکتا لیکن ایک طرز ضرور نافذ
ہوسکتی ہے۔تو امید ہے کہ اس پہلو سے بھی جماعتیں متوجہ ہوں گی اور گاؤں گاؤں میں بستی بستی میں ایسے تربیتی
اجلاس شروع ہو جائیں گے۔جہاں تک تبلیغی اجلاسوں کا تعلق ہے پاکستان جیسے ملک میں یا بعض اور ممالک میں ان پر تو پابندی ہو
بھی سکتی ہے کسی حد تک اور دخل اندازی کی جاتی ہے تو تربیت کے پہلو سے بھی کریں گے وہ لیکن إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهَ
اکثر دیہات میں اس کی سہولت ہوگی اور میں نہیں سمجھتا کہ اس پروگرام کو نافذ کرنے میں پاکستان جیسے ملک میں
بھی کسی قسم کی دقت ہو اور اگر ہو تو جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے قربانی کے میدانوں میں بڑی ثابت قدمی
سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہر قسم کے دباؤ کو بڑی مومنانہ جرات اور بہادری سے رد کر رہی ہے اور مقابلوں کے
لئے دن بدن اور زیادہ آمادہ ہوتی چلی جارہی ہے۔اس لئے یہ پروگرام اپنی ذات میں اتنے مفید اور اتنے
گہرے اور ضروری ہیں کہ اگر ان کے نتیجے میں جیسے کہ پہلے جماعت کو قربانی دینی پڑی ہے
کہیں کچھ قربانی دینی
پڑے تو میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کی جماعت اس معاملے میں کسی قسم کا تر ددکا اظہار کرے۔جہاں تک باقی دنیا کا تعلق ہے جو آزاد دنیا ہے جہاں انسانی قدروں کی حفاظت کی جاتی ہے جہاں
انسانی قدروں کی قدر کی جاتی ہے یہ ساری دنیا وسیع پڑی ہے آپ کے سامنے اور احمدیت کے صداقت کے
تحت اقدام ہے۔احمدیت کی صداقت کے قدموں کے نیچے ہے۔تو یہاں تو کسی قسم کی روک کا سوال ہی نہیں

136
پیدا ہوتا۔کھلے دل کے ساتھ خدا پر توکل کرتے ہوئے حکمت کے ساتھ دعاؤں کے ساتھ آگے قدم بڑھاتے
رہیں اور ٹھوس تربیت کا یہ بقیہ سال منادیں اور بقیہ سال نہیں بلکہ اس ساری صدی کو ٹھوس تربیت کی صدی بنانا
ہے اور یہ جو آپ کام کریں گے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اس کے بہت ہی نیک اثرات اور ٹھوس اثرات
مدتوں تک نسلاً بعد نسل ظاہر ہوتے چلے جائیں گے اور بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچاتے رہیں گے۔اور اس کے سوا اب ہمارے لئے اور چارہ بھی کوئی نہیں۔کثرت سے غیر معمولی طور پر بڑی تعداد
میں قو میں داخل ہو رہی ہیں اور اس سال جو آپ نے نظارہ ردیکھا ہے یہ ایک ابتدائی نشان ہے خدا تعالیٰ کی
طرف سے۔ایک نمونہ ہے چھوٹا سا۔آئندہ ایک ایک سال میں لکھوکھہا آدمیوں کو قبول کرنے کے لئے آپ
نے تیار ہونا ہے۔جونئی نسل کے واقفین ہیں ان کو بڑے ہونے میں وقت لگے گا وہ جب انشاء اللہ بڑے ہوں
گے تو اپنی ذمہ داریوں کو ضرور سنبھالیں گے لیکن ان کے آنے سے پہلے پہلے جو درمیان میں ایک خلا ہے اس کو
ساری جماعت نے مل کر پر کرنے کی کوشش کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور آئندہ صدی
کی تمام ذمہ داریوں کو اس شان کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ خدا کی پیار کی نگاہیں ہم پر پڑیں
خواہ دنیا ہم سے راضی ہو یا نہ ہو۔آمین۔( خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 566-576)
گورنمنٹ کی طرف سے ذیلی تنظیموں کے اجتماعات کے انعقاد کی مشروط
اجازت پر تبصرہ
(خطبہ جمعہ 20 اکتوبر 1989ء)
اب کچھ دنوں سے کچھ ایسے آثار ظاہر ہونے شروع ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت
پنجاب جماعت اسلامی کے اس حد تک زیر اثر نہیں رہی اور کچھ جماعت اسلامی کے پنجہ سے نکلنے کا احساس پیدا
ہو رہا ہے۔چنانچہ حال ہی میں ربوہ میں مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کو اور مجلس انصاراللہ مرکزیہ کو جو مرکزی اجتماع
منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے یہ بھی اسی رجحان کی نشاندہی کرنے والی باتیں ہیں۔اس سے پہلے ایک
لمبے عرصے تک اجتماعات کا انقطاع رہا۔اب بھی جو اجازت دی گئی ہے وہ بہت ہی بوجھل دل کے ساتھ اور
بے دلی کے ساتھ دی گئی ہے۔چنانچہ خدام الاحمدیہ کو یہ تاکید ہے کہ آپ
کا اجتماع بیت الاقصیٰ میں ہو اور اس
سے باہر کوئی اجتماع نہ ہو اور اس پر بھی پابندی یہ ہے کہ کسی قسم کا لاؤڈ سپیکر استعمال نہ ہو۔اب یہ عقل کے خلاف
بات ہے کہ پاکستان بھر کے نوجوانوں کا اجتماع ہو اور وہ ایک مسجد کے اندر سما جائے۔بیت الاقصیٰ خصوصیت

137
کے ساتھ اتنی چھوٹی ہو چکی ہے کے ربوہ کے باشندوں کے لئے بھی پوری نہیں ہوتی اور وہاں اس اجتماع کا سما
جانا یہ عقل کے خلاف بات ہے۔لیکن بہر حال جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بہتری کی طرف چھوٹا ہی سہی کچھ
قدم ضرور ہے۔اسی طرح انصار اللہ کے اجتماع کو بھی بڑے لمبے عرصے کے بعد اجازت دی گئی ہے۔جہاں
تک ہمارا تو کل ہے وہ تو خدا تعالیٰ کی ذات پر ہے اور جہاں تک ان مظالم کے خلاف فریاد ہے وہ بھی خدا تعالیٰ
ہی کے حضور میں ہے اور اگر چہ یہ ایک بہت معمولی سا فرق ہے ایسا فرق نہیں جس کے نتیجے میں دل بے ساختہ
ممنون احسان ہونے لگیں۔مگر ہمیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تعلیم دی ہے وہ یہ ہے کہ
چھوٹے سے چھوٹے ، ادنی سے ادنی احسان کو بھی جذ بہ شکر کے ساتھ قبول کرنا چاہئے۔اگر چہ یہ احسان ابھی
اتنا معمولی ہے کہ عدل کی حدود بھی پوری نہیں کرتا ہے اس لئے صحیح معنوں میں لغوی اعتبار سے اس کو احسان کہنا
درست نہیں ہے لیکن وہ جگہیں یا وہ ممالک جہاں سے عدل اٹھ چکا ہو وہاں عدل کا آغاز بھی ایک رنگ میں
احسان کا آغاز ہوا کرتا ہے۔پس اگر چہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ حکومت پنجاب کا یہ فعل ابھی عدل کے تقاضے پورے
کرنے سے بھی بہت پیچھے ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں جو حسن و احسان کی تعلیم دی گئی ہے اور حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح اپنے غلاموں کی تربیت فرمائی ہے ہمیں اس چھوٹے سے احسان کو
بھی نظر تشکر سے دیکھنا چاہئے۔اگر چہ یہ ممکن ہی نہیں بلکہ غالب گمان ہے اس جذبہ تشکر کی کوئی قدر نہیں کی جائے گی۔اگر چہ
حالات یہی بتاتے ہیں کہ اس چھوٹے سے نیک قدم کے بعد یہ خطرہ ہے کہ پھر اس قدم کو واپس کھینچنے کے لئے
ایک مہم شروع کی جائے گی اور وہ جماعت احمدیہ کے دشمن جو حکومت کو ڈرا دھمکا کر اپنے خاص ہتھکنڈوں کے
ذریعے جماعت احمدیہ سے عدل کا سلوک کرنے سے باز رکھتے ہیں وہ اس معمولی سے اظہار عدل کے بعد ایسی
مہم شروع کریں گے جس کے نتیجے میں یہ خطرہ موجود ہے کہ حکومت ان سے مرعوب ہو جائے۔لیکن امتثال امر
میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع کہ جو شخص بندوں کا ممنون نہیں ہوتا وہ میرا بھی ممنون نہیں ہوتا اس لئے جماعت
احمدیہ کو اس پر بھی خدا کے شکر کے علاوہ اس حکومت کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ انہوں نے عدل کی طرف کچھ
معمولی سی حرکت کی ہے۔اس شکر کے نتیجے میں ان سے تو ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں، کسی احسان کی توقع نہیں
لیکن چونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اگر میرے شکر گزار بندے بنو گے تو میں تمہیں اسکے نتیجے میں بہت دوں گا۔لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراہیم : 8) کا وعدہ اور لَأَزِيدَنَّكُھ میں بڑی شدت کے ساتھ ایک قوت کا
اظہار پایا جاتا ہے۔لَأَزِيدَنَّكُمْ میں ہوں جو بڑھانے والا ہوں اور میں یقیناً لازماً تمہیں بہت بڑھ
چڑھ کر دوں گا اگر تم میرے شکر گزار بندے بنو گے۔

138
پس چونکہ ہمارے اس جذبہ تشکر میں دراصل خدا کی شکر گزاری کا جذبہ کارفرما ہے اور وہی محرک
ہے اسی لئے اس جذ بہ تشکر کے ساتھ جب ہم خدا تعالیٰ کی حمد کے گیت گائیں گے اور اس پر بہت بہت خدا کا
شکر ادا کریں گے تو مجھے اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بہت ہی جزا د ینے والا خدا اس
جذ بہ تشکر کو بھی قبول فرمائے گا اور اس کی بڑھ چڑھ کر ہمیں جزا عطا فرمائے گا۔میں نے مختلف قسم کے فقیر دیکھے ہیں۔بعض فقیر ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو آپ زیادہ بھی دے دیں تو
ان کے چہرے سے شکر اور خوشی کے جذبات ظاہر نہیں ہوتے۔ان کے ماتھے پر سلوٹیں ہی پڑی رہتی ہیں۔بعض دفعہ پرانے زمانے میں میں نے دیکھا ہے کسی فقیر کو ایک روپیہ بھی دو اس زمانے میں روپیہ بڑی چیز ہوا
کرتا تھا۔تو وہ کہتا تھا بس ایہہ دتا اے؟“ یہی تھا تمہارے پاس اور کچھ نہیں تمہارے پاس۔اور بعض فقیر ایسے
ہوتے ہیں کہ ان کو ایک معمولی سی چیز بھی دے دو تو وہ فدا ہونے لگتے ہیں، دعائیں دیتے ہیں، اگلی نسلوں کو بھی
دعائیں دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمہیں یہ عطا کرے، یہ عطا کرے، تم نے فقیر کا دل خوش کر دیا ہے ایسے فقیر کے
لئے سب کچھ دے دینے کو جی چاہتا ہے۔اگر انسان کے اندر یہ جذبہ موجود ہے تو یقیناً یہ در اصل خدا تعالیٰ سے
ہم میں آیا ہے کیونکہ انسانی فطرت کو خدا تعالیٰ کے مزاج سے ایک ربط ہے۔ویسا ہی ربط ہے جیسا ہر خالق کے
ساتھ اس کی تخلیق کو ایک ربط ہوا کرتا ہے۔کہتے ہیں خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔اس کا یہ
مطلب تو یہ ہر گز نہیں کہ نعوذ باللہ ہم خدا کی صفات میں شریک ہو گئے ہیں اور خدا جیسے ہیں بلکہ اس کا یہ معنی ہے
کہ جیسے ہر مصور اپنے مزاج اور اپنے تصور کی انتہائی چھلانگ کے مطابق ایک تصویر بناتا ہے اور اس تصویر کے
نقوش اس کے ذہن کے نقوش سے ملتے ہیں۔اسی طرح خالق کا اپنی تخلیق کے ساتھ ایک گہرا رابطہ ہے۔پس
جب اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ میں تمہارے شکر کو قبول کرتے ہوئے تمہیں بہت زیادہ دوں گا تو یہ دراصل اللہ
تعالی کے شکر کا انداز ہے اور یہی جذبہ تشکر ہے جو نیک فطرت لوگوں میں پایا جاتا ہے خواہ وہ امیر ہوں خواہ وہ
غریب ہوں، خواہ وہ عطا کرنے والے ہوں خواہ وہ فقیر ہوں۔جنہوں نے خدا کے اس حسن سے حصہ پایا ہوان
کے اوپر تھوڑ اسا احسان بھی بڑے بڑے رنگ جماتا ہے اور وہ جذ بہ تشکر سے مغلوب ہو کر دعائیں دیتے ہوئے
اس احسان کو قبول کرتے ہیں۔پس خدا کی خاطر اگر ہم خدا کے شکر گزار بندے بنہیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ عطا کرنے
والے سے بہت بڑھ کر جس کی عطا کے نتیجے میں کوئی فقیر اس کو دعائیں دیتا ہے، اس کا شکر گزار بنتا ہے اس
سے بہت بڑھ کر اللہ تعالیٰ اس جذبے کو قبول فرمائے گا۔اس فقیر کی دعاؤں کے نتیجے میں جو دل میں بشاشت
پیدا ہوتی ہے اور محبت پیدا ہوتی ہے اور معطلی کے دل میں مزید دینے کی تمنا پیدا ہوتی ہے۔اس سے بہت بڑھ
کر اتنا بڑھ کر اس سے کوئی نسبت نہیں خدا تعالیٰ اپنے شکر گزار بندوں کو مزید عطا کرنے کے لئے ایک جوش

139
رکھتا ہے اور بہت ہی زیادہ حسن و احسان کے ساتھ جذ بہ تشکر کو قبول فرماتا ہے۔پس جماعت احمد یہ اگر شکر گزار بنے جیسا کے شکر گزار ہے اور یہ سال تو ہے ہی خدا تعالیٰ کے فضلوں
پر اس کے حسن و احسان پر اس کی حمد و ثناء کے گیت گانے کا سال۔مگر یہ سال کہنا بھی غلط ہے کہ ہماری تو ساری
زندگیاں خدا کے فضلوں کے گیت گاتی ہوئی گزر جائیں تو حق شکر ادا نہیں ہوسکتا مگر خصوصیت کے ساتھ اس
بدلتے ہوئے دور کے ابتدائی آثار کو جذ بہ تشکر کے ساتھ قبول کریں اور خدا سے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان
آثار کے پیچھے وہ رحمتوں کی بارش لے آئے یہ جن کی ابتدائی نشانیاں معلوم ہوتی ہیں۔یہ جذ بہ بھی ہم نے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی سیکھا ہے۔آپ کے متعلق
روایت آتی ہے کہ جب بعض دفعہ لمبے انقطاع کے بعد بادل گھر کے آتے تھے اور بارش کا پہلا قطرہ گرتا تھا تو
حضور اپنے رب کی محبت اور پیار میں جذبہ تشکر کے طور پر زبان باہر نکال کر اس قطرہ کو اپنی زبان پر لیا کرتے
تھے اور حمد وثنا کے گیت گایا کرتے تھے خدا کی اس رحمت پر۔تو بعید نہیں کہ اگر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور آپ کے عشق میں آپ بھی اسی طرح
اس احسان کو جو بظاہر احسان بھی نہیں احسان سمجھتے ہوئے اس نیکی کے پہلے قدم کو شکر کے ساتھ قبول کریں گے
اور اپنی زبان خدا کے حضور نکال کر اس کی رحمت کے قطرے کے طور پر اس کے حضور پیش کریں گے کہ اے خدا!
یہ رحمت کا قطرہ ہماری زبان پر گرے اس لئے کہ پھر اس کے بعد کثرت سے بارش برسنے لگے۔تو میں یقین
رکھتا ہوں کہ اس جذبہ کو خدا تعالیٰ قبول فرمائے گا۔اس مضمون کو بیان کرنے کے لئے میری توجہ آج رات ایک رؤیا کے ذریعے مبذول کروائی گئی۔اس رویا میں خدا تعالیٰ نے مجھے یہ دکھایا کہ جماعت احمدیہ کو دراصل خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کرنا چاہئے اور
التجائیں کرنا چاہئے اور نتیجے کے لحاظ سے اپنی دعاؤں پر ہی تو کل کرنا چاہئے۔شاید اس کا پس منظر یہ ہو کہ کل
مجھے بعض ایسی اطلاعیں ملیں کہ جن کے نتیجے میں معلوم ہوتا تھا کہ ہماری دنیا کی بعض جماعتوں نے حکومت
پاکستان پر اخلاقی دباؤ ڈالنے کے لئے غیر معمولی کارروائیاں کی ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے مجھے رویا میں سمجھایا
کہ دنیا کی کاروائیاں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں تم دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق قائم رکھو اور اسے
بڑھاؤ اور اسے مضبوط کرو۔تو خدا تعالیٰ یقیناً اپنے فضل اور رحم کے ساتھ تمہارے حالات کو تبدیل فرمادے گا اور
بے انتہار حمتیں نازل فرمائے گا۔"
خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 682-686)

140
آئندہ ہر ملک کی ذیلی تنظیموں کے صدران براہ راست خلیفہ وقت کو جوابدہ
ہوں گے
(خطبہ جمعہ 3 نومبر 1989ء)
"وقت کے ساتھ ساتھ جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں بھی بڑھتی چلی جارہی ہیں اور جہاں تک نظام
خلافت کا تعلق ہے بظاہر بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے نتیجے میں اس کو براہ راست پھیلتے ہوئے کاموں سے
واسطہ نہیں رہنا چاہئے اور سلسلہ وار بیچ میں دوسرے واسطوں کو پیدا ہونا چاہئے کیونکہ یہی دنیا کا نظام ہے
اور اسی طرح دنیا کے نظام بڑھتے اور پھیلتے ہیں لیکن جماعت احمدیہ میں یہ صورت نہیں ہے۔خلافت کے
ساتھ نظام کے ہر جز و، ہر شعبہ کا ایک ایسا گہرا براہ راست تعلق ہے کہ یہ تعلق محض نظام جماعت کے شعبوں ہی
سے نہیں ان سے پار اتر کر ہر فرد بشر سے بھی جہاں تک ممکن ہے یہ تعلق قائم ہوتا چلا جاتا ہے اور یہ تعلق کے
دائرے پھیلتے چلے جاتے ہیں۔بظاہر یہ بات نا ممکن دکھائی دیتی ہے اور دنیا کے دانشور جنہوں نے غور اور
قریب سے جماعت احمدیہ کا مطالعہ کیا ہے وہ یہی نتیجہ نکالتے ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ یہ ممکن
ہوتا چلا جارہا ہے بلکہ اس کی ضرورت اور بھی زیادہ شدت سے محسوس ہورہی ہے۔خلافت اور جماعت احمد یہ ایک چیز کے دو نام ہیں
ابھی حال ہی میں ایک ایسی کتاب کینیڈا سے شائع ہوئی ہے جس کا میں نے گزشتہ خطبہ میں بھی ذکر
کیا تھا۔پروفیسر Nino Gultairy نے ایک کتاب لکھی ہے Conscience and Coercion
اس میں جماعت احمدیہ کے نظام کا مطالعہ کرتے ہوئے معلوم ہوتا ہے وہ اپنی ذہانت کی وجہ سے بہت گہرائی
میں اترے ہیں اور خصوصیت کے ساتھ خلافت کا جماعت کے ساتھ رابطہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
میرے لئے یہ ایک نا قابل یقین چیز تھی کہ مگر میں نے غور سے دیکھا تو یہ نا قابل یقین چیز واقعۂ موجود پائی۔وہ
کہتے ہیں میرے لئے بہت مشکل ہے کہ میں صحیح معنوں میں بیان کرسکوں جو میں نے دیکھا ہے مگر خلاصہ یہ کہ
سکتا ہوں کہ خلافت اور جماعت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں اور دونوں اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ باہم
پیوست ہیں کہ ایک کو دوسرے سے الگ شخصیت کے طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔اپنے محبت کے تعلق میں،
اپنے نظام کے تعلق میں اپنے مسائل کے تعلق میں ایک ہی وجود بن گیا ہے اور اس ضمن میں وہ ایک بہت ہی
دلچسپ بات یہ لکھتے ہیں کہ میں نے جب خلافت کے کاموں پر غور کیا تو مجھے یوں معلوم ہوتا تھا کہ یہ ناممکن چیز
ہے یہ نہیں ہوسکتا۔لیکن جب میں نے قریب سے دیکھا اور ملاقاتیں کیں تو مجھے پتا لگا کہ واقعہ یہ ناممکن ممکن بنا
ہوا ہے۔بہت سے احمدیوں سے میں نے سوال کیا کہ آخر یہ کیوں ہوا ہے تو انہوں نے کہا یہ معجزہ ہے اور خدا کی

141
ہستی کا ثبوت ہے اور اس بات سے ہمارے یقین زندہ رہتے ہیں اور ایمان تازہ ہوتے ہیں کہ جو چیزیں دنیا
کی نظر میں ناممکن ہیں وہ اللہ تعالیٰ نے جماعت میں ممکن کر دکھائی ہیں۔تو وہ لکھتے ہیں کہ جو چیزیں ایک بیرونی
نظر سے دیکھی جائیں لَا يَنْحَلُ دکھائی دیتی ہیں ان کا حل جماعت احمدیہ کے نزدیک یہی ہے کہ خدا ایک زندہ
ہستی ہے جس کا جماعت سے تعلق ہے اور وہ جماعت کے لئے ناممکن کاموں
کو ممکن بناتا چلا جاتا ہے۔میں ان کے اس مطالعہ سے بڑا متاثر ہوا کیونکہ میں نے کبھی کسی مستشرق کو بیرونی جائزہ کے سوا
گہرائی میں اترتے نہیں دیکھا۔بڑے بڑے عالموں کی کتابیں میں نے پڑھی ہیں لیکن ان کے تمام مطالعے
سرسری ہوتے ہیں اور جلد سے نیچے نہیں اترتے۔اس مصنف نے حیرت انگیز زکاوت کا ثبوت دیا ہے اور معلوم
ہوتا ہے ان کے اندر کوئی روحانیت کا مادہ ہے جس کی وجہ سے ان کو خدا تعالیٰ نے اندر اترنے کی بصیرت عطا
فرمائی۔بالعموم نظام جماعت کا ان کا مطالعہ درست اور قابل اعتماد ہے اور اس پہلو سے یہ کتاب نہ صرف
پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے بلکہ غیر از جماعت دوستوں اور غیر مسلموں کو بھی جماعت کا تعارف کروانے کے لئے
ایک بہت اچھی کتاب ہے۔جہاں تک عقائد کی تفاصیل کا تعلق ہے، جہاں تک اختلافات کا تعلق ہے بہت معمولی بعض جگہیں
ایسی ہیں جہاں انسان چاہتا ہے، دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ اگر یہ اس بارے میں نسبتاً زیادہ تفصیل۔گفتگو کر لیتے تو شاید یہ ایک آدھ ستم بھی نہ باقی رہتا لیکن یہ چیزیں تو ہر مصنف کی کتاب میں خواہ وہ کیسا ہی گہرا
محقق کیوں نہ ہو پائی جاتی ہے لیکن ان کی کتاب میں سب سے کم پائی جاتی ہیں۔اس ذکر کی ضرورت اس وجہ
سے پیش آئی کہ جماعت احمدیہ کے ذیلی نظام پر غور کرتے ہوئے میں نے اس ضرورت کو محسوس کیا کہ اس کے
روابط میں کچھ تبدیلی پیدا کی جائے اور اس تبدیلی کا رجحان اسی طرف ہے جو میں نے بیان کیا اور جو اس
مصنف نے بھی محسوس کیا کہ ہر نظام کے ہر شعبے کا ایک براہ راست واسطہ خلیفہ وقت کے ساتھ پایا جاتا ہے جو
کام کے پھیلنے کے باوجو د درمیان میں منقطع نہیں ہوتا اور کسی اور تعلق کا محتاج نہیں رہتا۔چنانچہ انہوں نے ایک مثال یہ لکھی کہ جن دنوں میں میں انگلستان آیا ہوا تھا۔نیو یارک سے غالباً
ایک انجینئر پہنچے ہوئے تھے وہ ایک احمدیہ مسجد کا تفصیلی نقشہ اور اس کی ساری پلان اور مستقبل کے متعلق کیا کیا
وہاں ہوگا وہ سب چیزیں لے کر آئے تھے اور انہوں نے ان کو بتایا کہ جب تک ہم خلیفہ وقت کو دکھا کر اس
سے تمام تفاصیل منظور نہ کروالیں اور مزید ہدایت نہ حاصل کرلیں ہمیں تسلی نہیں ہو سکتی۔اس لئے ہم مجبور ہیں۔چنانچہ وہ کہتے ہیں دنیا بھر میں اتنے کام اس طرح ہو رہے ہیں تفصیل کے ساتھ اور یہ سارے ایک ذات میں
اکٹھے کیسے ہو سکتے ہیں۔چنانچہ اس ضمن میں انہوں نے بات چھیڑی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی