1990ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 3
186
ہے اور وہ ہرلمحہ زندگی کا ایک موڑ بن جاتا ہے جس میں انسان دنیا کی طرف سے رخ پھیر کر دین کی طرف رخ
اختیار کر لیتا ہے۔پس دعا کریں کہ آپ کو بھی زندگی کا کوئی ایسا ہی لمحہ نصیب ہو جو زندگی کا ایسا موڑ بن جائے
جس میں آپ کا رخ دنیا سے ہٹ کر خدا کی طرف ہو جائے اور اگر یہ ہو جائے تو پھر آپ کی ہجرت دنیا وی لحاظ
سے بھی کامیاب ہوگی اور دینی لحاظ سے بھی کامیاب ہوگی اور آپ کو زندگی کا مقصد حاصل ہو جائے گا۔تو اس
پہلو سے انصار کو بھی ، خدام کو بھی اور لجنات کو بھی اپنے ممبروں کو اور ممبرات کو یاد دلاتے رہنا چاہئے کہ
ہمیں بالآخر لازماً خدا کی طرف ہجرت کرنا ہے اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو پھر بھی بہر حال ہم خدا ہی کی طرف
لوٹیں گے۔۔۔۔۔انصار اپنے ممبر کو اسفل السافلین معاشرے سے نکل کر خدا کی طرف رجوع کرنے کا سبق دے
اَسْفَلَ سَفِلِينَ کا مطلب یہ ہے کہ بد سے بدتر اور بدتر سے بدترین ہوتا چلا جائے گا۔یعنی وہ
واپس حیوانی خصلتوں کی طرف لوٹ جائے گا۔قرآن کریم کے اس بیان کی صداقت ہمیں ان انسانوں کی
زندگی میں ملتی ہے جو لذت حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کی گندگی پر منہ مارتے ہیں اور جب ان کو عام ان باتوں
میں لذت نہیں ملتی جو خدا نے صحت مند لذتیں انسان کے لئے پیدا کی ہیں تو پھر وہ گندگی کو کھودتے کھودتے
اور زیادہ غلاظت کی تہہ تک اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ جو Drug کے ذریعے ایک قسم کی روحانی لذت
حاصل کرنے کا جنون ہے یہ دراصل اسی کوشش کا دوسرا نام ہے اور اس کے علاوہ جنسیات میں جس حد تک
انسان اس وقت ارزل ہو چکا ہے اور اَسْفَلَ سَفِلِینَ کی طرف لوٹ چکا ہے اس کا سارا مغربی معاشرہ
گواہ ہے لیکن ماضی کی طرف لوٹنا اور حیوانی صفات اختیار کر کے لذت حاصل کرنے کی کوشش کرنا انسان کے
کسی کام نہیں آسکتا۔وہ دن بدن پاگل ہوتا چلا جاتا ہے۔یہاں تک کہ لذتیں معنی کھو دیتی ہیں ان کی کوئی
حیثیت باقی نہیں رہتی۔اس کو کچھ سمجھ نہیں آتی کہ میں کیا کروں۔اس پاگل پن میں پھر بہیمانہ تحریکات چلتی
ہیں۔کئی قسم کے جنون پیدا ہوتے ہیں کئی قسم کی Cults نکلتی ہیں۔کہیں چھٹے بجا بجا کر اپنی روح کی تسکین کے
سامان
کی کوشش کی جاتی ہے کہیں بال بڑھا کر کہیں بال منڈھوا کر، کہیں ایک دوسرے پر ظلم کر کے، کہیں جتھے
بنا کر جرم کرنے کے نتیجے میں لذت حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔یہ سارے وہی نقوش ہیں جن کے
متعلق قرآن کریم نے نشاندہی کی تھی کہ ان نقوش پر چلتے ہوئے تم الٹے پاؤں واپس اونی حالتوں کی طرف
لوٹ جاؤ گے سوائے اس کے کہ تم ایمان لے آؤ اور اعلیٰ بہترین عمل اختیار کر واس صورت میں تمہارے لئے
ترقی کا ایک لامتناہی سلسلہ کھلا ہوا ہے۔پس خدام کو اور لجنات کو اور انصار کو یہ سبق اپنے ہر مبر کو پڑھانے چاہئیں کہ یہ جو مغرب کا معاشرہ
187
جس میں آج احمدی دم لے رہے ہیں۔یہ اَسْفَلَ سَفِلِینَ کا معاشرہ ہے۔ہرطرف سے آپ کو آواز میں
پڑیں گی کہ آؤ اور دنیا کی لذتوں میں ہمارا ساتھ دو اور ہمارے ساتھ مل کرواپسی کے وہ سفر اختیار کرو جن کے
نتیجے میں ہم حیوانی اور بہیمانہ لذتیں حاصل کر رہے ہیں۔دوسری طرف خدا تعالی کی آواز ہے کہ یہ تمہارے
تنزل اور ذلتوں کے رستے ہیں پھر خدا کی طرف تمہارا رجوع نہیں ہو سکے گا سوائے اس کے کہ فرشتے ہانک
کر تمہیں لے کے جائیں لیکن لذتوں کی طرف نہیں جنموں کی طرف تم ہانکے جاؤ گے اس لئے اس مقام سے
واپس لوٹو آگے بڑھوا اور جن مقاصد کی خاطر تمہیں حیرت انگیز طور پر روحانی ترقی دی گئی ہے ، شعور دیا گیا ہے،
غیر معمولی طور پر لطافتوں کے ادراک کی طاقتیں عطا کی گئی ہیں لطافتوں کو سمجھنے کی طاقتیں عطا کی گئی ہیں ان
پر غور کرو، ان سے سبق سیکھو اور آگے بڑھو اور اپنے خدا کی طرف حرکت کرو اور خدا کی طرف سفر اختیار کرو۔یہ
سفر اس دنیا میں ہونا ضروری ہے ورنہ پھر اس دنیا میں جا کر یہ سفر اختیار نہیں کیا جاسکتا۔یہ وہ بات ہے جو قرآن
کریم بار بار آپ کو سمجھاتا ہے یہ بات ہے جو آپ کو خصوصیت سے اپنی نئی نسلوں
کو سمجھانی چاہئے کیونکہ جب
تک ایک مضبوط فلسفہ ان کی حفاظت نہیں کرے گا وہ دنیا کی ظاہری اور سرسری لذات میں کھوئے جائیں گے۔کوئی تنظیم اپنے کسی ممبر کے ساتھ ہمیشہ جڑ کر نہیں رہ سکتی۔زندگی کے بہت ہی ایسے مواقع ہیں جن میں انسان
تنہا سفر کرتا ہے اور تنظیم کی نظر وہاں تک نہیں پہنچتی تنظیم کی پابندیاں اس کو کسی خاص حالت پر مقید نہیں رکھ سکتی
ایسے وقتوں میں جو معاشرے کے غالب اثرات ہیں وہ یقیناً اس کو اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہو سکتے
ہیں۔سوائے اس کے کہ اس کا دل اور اس کا دماغ دونوں مطمئن ہوں کہ یہ معاشرہ گندہ اور ظالم ہے اس کے
لئے نقصان دہ ہے اور پوری طرح مطمئن ہوں کہ جو راہ اس نے اختیار کی ہے اس کے پیچھے ایک گہرا فلسفہ
ہے، ایک بہت بڑی حکمت ہے۔یہ باتیں سمجھنے کے بعد پھر وہ ان کے خطرات سے باہر آ سکتا ہے بشرطیکہ
دعا کا بھی عادی ہو، بشر طیکہ وہ قدم قدم پر خدا تعالیٰ سے مدد مانگنے والا ہو اور اسی پر توکل کرنے والا ہو۔پس جہاں آپ جھوٹ سے توبہ کر کے خدا کی پناہ میں آئیں گے وہاں اس سفر میں جو یہ دوسرا
سفر ہے خدا آپ کا یقیناً ساتھ دے گا اور غیر معمولی طاقت عطا کرے گا۔ہر خطرے سے آپ کو بچائے گا
اور اس رستے پر ڈال دے گا جوغیر ممنون ہے جو بھی ختم نہ ہونے والا ہے۔ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ
ہمیں اس
کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی توفیق کے بغیر ہم اس دنیا کے حالات بدل نہیں سکتے جس دنیا میں اس
وقت یہاں موجود ہیں۔اس دنیا کو آج دلائل سے بڑھ کر خدا والوں کی ضرورت ہے۔لوگ بارہا مجھ سے
پوچھتے ہیں کہ ہم تبلیغ کیسے کریں؟ ہم تبلیغ کرتے تو ہیں مگر اثر نہیں دکھاتی۔تبلیغ و ہی اثر دکھاتی ہے جو خدا والے
کی تبلیغ ہو۔جوان تجارب سے گزرا ہوا ہو۔جانتا ہو کہ ایک خدا ہے وہ جانتا ہو کہ وہ خدا اس کے ساتھ ہے۔بار ہا اس کے پیار اور قرب کے جلوے دیکھ چکا ہو اس کی بات میں وزن ہوتا ہے اس کی بات میں قوت عطا کی
188
جاتی ہے اس کی بات میں گہرا اثر رکھا جاتا ہے۔پس یہ دو باتیں جو میں نے آپ کو بتائی ہیں ان پر آپ قائم
ہو جائیں اور پھر تبلیغ کریں اور درد دل سے تبلیغ کریں۔اچھے دوستوں کو تلاش کریں اور ان کے ساتھ تعلقات بڑھائیں کیونکہ تبلیغ کا ایک اور بھی بہت اہم
گر ہے جسے آپ کو لازماً سیکھنا چاہئے کہ تبلیغ رستہ چلتے پیج کا چھٹا دینے کا نام نہیں ہے بلکہ بڑی گہری حکمت کے
ساتھ ایسی کاشت کا نام تبلیغ ہے جس کی انسان پھر مسلسل حفاظت کرتا ہے جو اس کے اپنے دائرہ اختیار میں ہوتی
ہے ورنہ بیج پھیلانا تو کوئی تبلیغ نہیں ہے۔آپ دنیا میں زرخیز سے زرخیز علاقے میں بیج پھیلاتے چلے
جائیں، پیچھے پیچھے پرندے اس بیچ کو چگتے چلے جائیں گے۔جانور اس کو آ کر ضائع کرتے چلے جائیں گے کبھی
پانی کا فقدان ہوگا کبھی کسی اور چیز کا نقصان ہوگا اور جو بیج آپ پھیلائیں گے وہ پیچھے سے ضائع ہوتا چلا جائے
گا لیکن وہ بیج کام کا بیج ہوا کرتا ہے جسے ایک انسان اپنے کھیت میں اگا تا ہے جو اس کے قبضے میں ہوتا ہے۔اس
کی حفاظت کرنا جانتا ہے روز اسکی پرورش کرتا ہے اس کے ساتھ مانوس ہو جاتا ہے اس کو اپنے ساتھ مانوس
کرتا ہے اور یہی وہ سچی تبلیغ ہے جو پھل دیتی ہے۔“
خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 536-543)
تمام کام خدا کے فضل سے ہوں گے، اپنا اور اپنے ماتحتوں کے
تقومی کے معیار کو بلند کریں
مجلس انصاراللہ یو کے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر خطبہ جمعہ 21 ستمبر 1990ء)
" آج جمعۃ المبارک کے دن مجلس انصار اللہ UK کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے اور اس میں
شرکت کے لئے یورپ کی بعض دوسری مجالس کے نمائندگان بھی تشریف لائے ہوئے ہیں۔اسی طرح آج ہی
ماریشس کی جماعت کا سالانہ جلسہ منعقد ہورہا ہے اور امیر صاحب ماریشس کا مجھے پرسوں خط ملا ہے جس میں
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ چونکہ آپ کا یہ خطبہ براہ راست ماریشس میں سنا جار ہا ہوگا اس لئے
ہمارے اس جلسے کو ملحوظ رکھتے ہوئے چند کلمات ہماری جماعت کو مخاطب کر کے بھی کہیں اس سے جماعت کی
حوصلہ افزائی ہوگی۔جہاں تک جماعتی نظام کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔اس پہلو سے کہ پاکستان کی جماعتوں سے باہر پہلے وہ نظام جو پاکستان میں یا اس سے پہلے ہندوستان میں
رائج تھا وہ تمام دنیا میں اس طرح تفصیل سے رائج نہیں ہوا تھا بلکہ بالعموم دستور یہی تھا کہ جو مرکزی نمائندہ
189
بطور مربی کسی ملک میں مقرر کیا جائے وہی امیر ہوا کرتا تھا اور دراصل اسی کی وساطت سے مرکز سے ساری
جماعت کا رابطہ رہتا تھا یا بعض صورتوں میں عدم رابطہ کا بھی وہی ذمہ دار بنتا تھا۔گزشتہ چند سالوں سے
اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی کہ سارے نظام عام کو ہمہ گیر کیا جائے اور جماعت احمد یہ دنیا میں جہاں کہیں
بھی پائی جائے ایک ہی نظام کی لڑیوں میں منسلک ہو۔ایک ہی اسلوب پر چل رہی ہو اور ملک ملک کا فرق نہ
رہے۔اس کے ساتھ ہی کچھ عرصہ پہلے ایک یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ
صدران مجالس کا تعلق براہ راست خلیفہ وقت سے ہو
ނ
صدران مجالس مرکز یہ یعنی خدام الاحمدیہ کے صدر اور انصار اللہ کے صدر اور لجنہ کی صدر، یہ تمام دنیا
کے صدران نہ ہوں بلکہ ہر ملک کا صدر اپنے ملک کے لحاظ سے جواب دہ ہو اور وہی اس ملک میں آخری
ذمہ دار ہو جس کا تعلق براہ راست خلیفہ وقت سے ہو اور اس طرح دنیا میں ہر صدارت کا نظام بھی پاکستان کے
صدارت کے نظام سے متوازی جاری ہو جائے اور یہ نہ ہو کہ صدارتیں پاکستان کی صدارت کے تابع ، ان کی
وساطت سے خلیفہ وقت سے رابطہ رکھیں۔ان دونوں انتظامی تبدیلیوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل۔غیر معمولی بیداری پیدا ہوئی اور نشو و نما کے لحاظ سے ایک ایسے دور میں داخل ہوئی ہے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے
بہت ہی امید افزا ہے بہت تیزی کے ساتھ جماعت کے ہر حصے، ہر شعبے اور ہر طبقہ زندگی میں بیداری پیدا ہو
رہی ہے۔اس کے نتیجے میں ذمہ داریاں بھی بڑھ رہی ہیں اور بعض امراء پر اور بعض صدران پر اتنا بڑا بوجھ پڑا
ہے کہ بعض دفعہ وہ پریشان ہو جاتے ہیں اور بعض دفعہ راہنمائی کے لئے مجھے لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعتی کام اس تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور جماعتی معاملات میں دلچسپی لینے والوں کی تعداد اس تیزی سے
بڑھ رہی ہے اور پھر نئے نئے پروگرام بھی ملتے چلے جارہے ہیں تو کس طرح ہم ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ
ہوسکیں گے۔صرف ملکی سطح ہی پر نہیں بلکہ ملک کے اندر مقامی سطح پر بھی بعض احمدیوں پر جب ذمہ داری ڈالی
جاتی ہے تو وہ اس ذمہ داری کے تقاضوں کے خیال سے لرزتے ہیں اور بڑے ہی انکسار اور لجاجت سے خط
لکھتے ہیں کہ ہم کیسے اس اہم ذمہ داری کو ادا کر سکیں گے۔تو جہاں بیداری عام ہوتی چلی جارہی ہے وہیں
بیداری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ذمہ داریاں بھی ساتھ بڑھتی چلی جارہی ہیں۔عہدیداران کو دوباتوں کی طرف توجہ
اس پہلو سے میں نے سوچا کہ آج دو باتوں کی طرف تمام دنیا کے امراء کو بھی اور صدران کو بھی اور
اسی طرح ان تمام عہدیدران کو متوجہ کروں جن دو باتوں پر نظام جماعت کا انحصار ہے اور اسی طرح باقی
عہدیداران بھی اس نصیحت میں شامل ہیں۔اگر وہ ان باتوں کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کر کے ان سے
190
منسلک ہو جائیں گے، زندگی بھر ان باتوں سے چھٹے رہیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ ان کے سارے مسائل آسانی
سے حل ہوں گے اور جماعت احمدیہ کے نظام کو چلانے کے متعلق کسی قسم کی بلا وجہ کی فکر لاحق نہیں ہوگی۔ایک فکر
تو وہ ہوتی ہے جو ہر ذمہ دار آدمی کو ذمہ داری کے ساتھ ہی لاحق ہو جاتی ہے۔اس کا تعلق تو اس کی زندگی سے
ہے۔موت تک یہ فکر اس کو دامنگیر رہتی ہے اور ایک فکر وہ ہوتی ہے جو بدانتظامی کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔پس میں جس فکر کے دور ہونے کی خوشخبری دیتا ہوں وہ بد انتظامی کے دور ہونے کی فکر سے نجات کی خوشخبری دیتا
ہوں۔ذمہ داری کے فکر سے نجات کی خوشخبری نہیں وہ اگر میں دوں تو ایک بری خبر ہوگی۔تو ہر عہد یدار اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ ، ایک فکر میں تو مبتلا ہے اور زندگی بھر مبتلا رہے گا اس کا فکر میں مبتلا رہنا اس کی زندگی کی
علامت ہے اور اس کے اس فکر کے بڑھنے کی دعا کرنی چاہئے کم ہونے کی نہیں۔لیکن جہاں کام کے بوجھ
بڑھنے کے نتیجے میں خلا رہ جاتے ہیں اور عہدیداران کی تربیت کی کمی کی وجہ سے پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں وہ
فکریں بہر حال دور ہونی چاہیں اور ان کے دور ہونے کے علاج بھی سوچتے رہنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ اس قسم کی فکروں سے ہمارے تمام عہدیداران کو آزاد کرے۔جب تک خدا کا فضل شامل حال نہ ہو ا نتظام چلانا مشکل ہے
پہلی بات تو اس مثال کے ساتھ آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو غالباً پہلے بھی بیان کر چکا ہوں اور آپ
میں سے کئی نے حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی کتاب میں پڑھی بھی ہوگی۔ایک موقعہ پر ان کی
والدہ سے ہندوستان کے وائسرائے نے یہ سوال کیا کہ مجھے بتائیں کہ کیا ایک چھوٹے سے گھر کا انتظام چلانا
زیادہ مشکل ہے یا ایک ایسی عظیم سلطنت کا انتظام چلانا جس پر سورج نہ غروب ہوتا ہو۔تو ان کی والدہ نے
بڑے تحمل سے اور بڑی گہری فکر کیساتھ جواب دیا کہ اگر خدا کا فضل شامل حال
نہ ہو تو چھوٹے چھوٹے گھر کا
انتظام بھی چلایا نہیں جا سکتا چھوٹی سے چھوٹی ذمہ داری کو بھی ادا نہیں کیا جاسکتا اور اگر خدا کا فضل شامل حال ہو
جائے تو بڑی سے بڑی سلطنت کا انتظام چلانا بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہر پہلو سے آسان ہو جاتا ہے خود بخود
چلنے لگتا ہے۔تقویٰ کی کتنی گہری بات ہے جو صرف متقیوں کو نصیب ہو سکتی ہے اور ایک عارف
باللہ کا کلام ہے
اس کے سوا کسی کے ذہن میں ایسا خوبصورت ، ایسا حسین، ایسا حقیقی جواب آہی نہیں سکتا۔پس اس بات کو یاد رکھیں کہ جماعتی ذمہ داریاں بڑھنے کے نتیجے میں جہاں آپ کی ذمہ داریاں
بڑھتی ہیں وہاں اللہ سے تعلق رکھنے کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی ذمہ داریاں بڑھتی ہیں اور وہ بندے جو خدا سے
پیار کرتے ہیں اور خدا پر انحصار کرتے ہیں ان کے کام خدا خود آسان کر دیتا ہے اور ان کے کام از خودرواں ہو
جاتے ہیں اس لئے سب سے بڑی نصیحت یہ ہے کہ کاموں کے بڑھنے کے نتیجے میں آپ خدا سے تعلق
بڑھائیں اور اس پر انحصار کریں۔اس کا برعکس بہت ہی خطرناک ہے جہاں آپ یہ خیال کریں کہ گویا آپ
191
کے زور پر کام چل رہے ہیں وہاں نفسانیت کا ایک کیڑا داخل ہو جاتا ہے جو نیک اعمال کو کھانے لگتا ہے اور
وہیں کاموں میں خرابی کی بنیاد میں پڑ جاتی ہیں، خرابی کا آغاز شروع ہو جاتا ہے۔اس لئے وہ لوگ جو خدا ہی پر
تو کل رکھتے ہیں اور یقین کرتے ہیں کہ سارے کام خدا کے فضلوں سے چلیں گے وہ ہمیشہ دعاؤں میں مصروف
رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے کام بہتر ہوتے چلے جاتے ہیں اور بہتر ہونے کے نتیجے میں ان کو
تکبر کی ٹھوکر نہیں لگتی بلکہ انکسار بڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ پر توکل بڑھتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے محبت بڑھتی ہے۔اس
کے لئے دل میں تشکر کے زیادہ جذبات پیدا ہوتے ہیں اور اس کے رد عمل کے نتیجے میں پھر خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ
پورا ہوتا ہے کہ جو بھی میرا شکر گزار بندہ ہو گا اس کو میں مزید دوں گا۔پس سب سے اہم نکتہ یہی ہے جس کو آپ یاد رکھیں، پلے باندھ لیں
کبھی ایک لمحہ کے لئے بھی
بھلا ئیں نہیں کہ انتظام خواہ کتنے ہی بڑے اور وسیع تر ہوتے چلے جائیں خدا کے فضل سے چلیں گے اور جولوگ
خدا سے تعلق رکھتے ہیں ان کے کام آسان ہو جایا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ خود اپنے فضل سے وہ کام بنادیتا ہے
اس لئے اپنا تعلق بڑھائیں اور پھر دعاؤں پر زور دیں اور یا درکھیں کہ جب بھی کوئی مشکل پیش آئے سب سے
پہلا خیال دعا کا ہونا چاہئے اور سب سے پہلا سہارا خدا کا ڈھونڈنا چاہئے یہ عادت زندگی بھر آپ کے کام آئے
گی اور ہمیشہ آپ کے سارے کام آسان کرتی چلی جائے گی۔اللہ سے تقویٰ بڑھانا ہو تو تقویٰ کا معیار بھی بڑھانا چاہئے
دوسرا پہلو تقویٰ کا ہے جس کا اسی سے تعلق ہے۔اللہ سے تعلق بڑھانا ہو تو تقویٰ کا معیار بھی بڑھانا
چاہئے اور اس پر میں بہت دفعہ گفتگو کر چکا ہوں لیکن یہ مضمون اتنا وسیع ہے بلکہ عملاً لا متناہی ہے۔میں سمجھتا ہوں
کہ جس طرح خدا کی ذات لامتناہی ہے اس طرح تقویٰ کا مضمون بھی لامتناہی ہے کیونکہ اس کا خدا کی ذات
سے گہرا تعلق ہے۔تقویٰ کا تمام تر انحصار اللہ تعالیٰ پر ہے اس لئے متقی کے بلند مراتب اختیار کرنے کے ساتھ
ساتھ تقویٰ کا مضمون بھی پھیلتا چلا جاتا ہے اور وسعت اختیار کرتا چلا جاتا ہے اور اس کی کوئی حد نہیں آتی۔اس
پہلو سے خواہ لاکھ خطبات بھی دیئے جائیں یہ مضمون اپنی ذات میں ختم ہونے والا مضمون نہیں۔عہدیداران واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا کی دعا کرتے رہیں
آج میں اسی پہلو سے امراء کو اور دیگر عہدیداران کو ، صدران مجالس ہوں یا دیگر عہدیداران ہوں،
ان کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس دعا کو جس کی طرف میں پہلے بھی متوجہ کر چکا ہوں اس کو خصوصیت
کے ساتھ اپنا لازمہ بنالیں۔اس دعا کے ساتھ چمٹ جائیں اور اس دعا کو اپنے ساتھ چمٹا لیں اور وہ یہ ہے کہ
واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا کہ اے خدا! ہمیں متقیوں کا امام بنا۔یہ دعا کرتے ہوئے جب وہ اس پر
192
غور کریں گے تو اس کے نتیجے میں نئے نئے مضامین ان کو سجھائی دیں گے اور وہ مضامین ان کے کام آسان
کریں گے۔خاص طور پر اس مضمون کو پیش نظر رکھیں کہ اگر کوئی امیر ہے یا صدر ہے یا جیسا کہ میں نے کہا ہے
دوسرا عہد یدار ہے، اس کا کام تب اچھا ہو گا اگر وہ متقیوں کا امام بننے کی دعا بھی کرے گا اور کوشش بھی کرنے
گا اور اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کا معیار بڑھانے کی کوشش کرے گا۔عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ منتظمین یہ سمجھتے
ہیں کہ ہم اگر حسن انتظام سے آراستہ ہوں یعنی ہم میں یہ صلاحیت ہو کہ ہم اچھا انتظام چلا سکیں تو یہی کافی ہے
حالانکہ ہرگز یہ کافی نہیں ہے۔حسن انتظام اپنی ایک اہمیت رکھتا ہے لیکن وہ مہرے جن کو اس نے چلانا ہے وہ
مادہ جس سے اس نے کام لینا ہے اس کی اپنی صفات ہیں، اپنی حصلتیں ہیں جن کے اچھے ہونے کے نتیجے میں
حسن انتظام بہتر پھل لائے گا اور جن کے کمزور ہونے کے نتیجے میں حسن انتظام کو بھی اسی طرح کمزور اور ناقص
پھل لگیں گے۔ہماری جماعت کا کارکن وہ مادہ ہے جس کا معیار بڑھانا ضروری ہے اگر اس مادے کو تقویٰ نصیب
ہو تو اس کے اندرنئی صفات ابھریں گی ، نئی خصوصیات پیدا ہوں گی اور ایک اچھا منظم ایسے مادے سے بہت
بڑے بڑے کام لے سکتا ہے۔اگر تقویٰ کا معیار گرا ہو تو یہ ایک بوسیدہ اور بریکار مادہ ہوگا جس کے نتیجے میں
اچھے سے اچھا حسن انتظام بھی اس پر اچھا عمل نہیں دکھا سکتا اور اچھا نتیجہ پیدا نہیں کرسکتا۔جو بوسیدہ چیز ہے اس
کو کہاں تک آپ سنبھال سکتے ہیں جو شکل بھی دیں گے وہ شکل عارضی ثابت ہوگی اور رخنوں والی ہوگی۔اس
لئے مٹیریل یعنی مادے کا اچھا ہونا بہت ہی ضروری ہے اور یہ دعا ہمیں یہ بات سکھاتی ہے کہ دینی انتظامات
میں، دینی معاملات میں ہر امیر ، ہر صاحب عمل کو اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کا معیار بڑھانے کی فکر کرنی چاہیئے
ورنہ وہ دعا اثر نہیں دکھائے گی جس کے ساتھ اس دعا کی تائید میں نیک اعمال شامل نہ ہوں۔یہ وہ عمل صالح
ہے جو دعا کو رفعت عطا کرتا ہے۔پس ہر دعا کیساتھ عمل صالح کا ایک مضمون بھی چسپاں ہے، اس کے ساتھ
وابستہ ہے، اس کو لازم ہے اور اسی عمل صالح کو اختیار کرنا چاہئے جس کے لئے دعا کی جاری ہے۔پس تمام امراء اور تمام عہدیداران کی بہت بڑی ذمہ داری ہے اور ان کی اپنی کامیابی کا انحصار اس
بات پر ہے کہ جہاں وہ اپنے لئے متقیوں کا امام ہونے کی دعا کریں وہاں اپنے ماتحتوں کا تقویٰ کا معیار
بڑھانے کی کوشش کریں اور اس پہلو سے مجھے یہ خلا محسوس ہوتا ہے کہ جماعت کے ہمارے بہت سے منتظمین
بھی اس کو براہ راست اپنی ذمہ داری نہیں سمجھتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دو الگ الگ باتیں ہیں۔ہم ہیں انتظام کے
سر براہ اور مربیان یا بعض بزرگ لوگ تقویٰ کے سربراہ ہیں اور گویا یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں حالانکہ جماعت
احمدیہ میں جو ایک روحانی جماعت ہے حسن انتظام کو حسن تقویٰ سے الگ کیا ہی نہیں جاسکتا۔ایک ہی چیز کے دو
نام ہیں۔مومن کی زندگی کے وجود کا تقویٰ ایک دائمی حصہ ہے۔اس لئے یہ باطل تصور دل سے بالکل نکال
193
دیں کہ آپ منتظم ہیں اور تقویٰ کے نگران اور لوگ ہیں۔آپ ہی منتظم ہیں اور آپ ہی تقویٰ کے نگران بھی ہیں
اس لئے سب سے زیادہ آپ کی نظر اپنے ماتحت کارکنوں کے تقویٰ پر بھی ہونی چاہئے اور عام افراد جماعت
کے تقوی پر بھی ہونی چاہئے اور ہمیشہ اس فکر میں غلطاں رہنا چاہئے کہ میرے دائرہ کار میں جو احمدی بستے ہیں
خواہ کسی حیثیت سے بھی ہوں، کسی عمر سے تعلق رکھنے والے ہوں، ان کے تقویٰ کا کیا حال ہے ان پر نظر رکھنی
ضروری ہے ان کی کمزوریوں
کو دور کرنے کے لئے ہمیشہ تجزیاتی نظر اختیار کرنی چاہئے۔لیکن تجزیاتی نظر سے
مراد تخریبی ،تنقیدی نظر نہیں یا منتقمانہ نظر نہیں اس معاملے میں جماعت کو بار بار نصیحت کی ضرورت ہے۔بعض لوگ اپنی خشکی کو نیکی سمجھنے لگتے ہیں اور خشک مزاجی کی وجہ سے کیونکہ وہ بدی کرنے کے اہل ہی
نہیں ہوتے ، کیونکہ مزاج ہی بڑا خشک ہوتا ہے اس میں رس ہی کوئی نہیں ہوتا ، اس سے کوئی نچوڑے گا کیا ؟ نہ
نیکی نچڑتی ہے نہ بدی نچڑتی ہے اور وہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم تقویٰ کے بڑے اعلیٰ معیار پر فائز ہیں اور ان کی
علامت یہ ہے کہ ان کی تنقیدی نظر ہمیشہ لوگوں کو چھلنی کرتی رہتی ہے اور کبھی اندرونی نظر سے اپنے آپ
کو نہیں
دیکھتے اور یہ بھی نہیں دیکھتے کہ میری باتیں کس کو تکلیف پہنچاتی ہیں یا آرام پہنچا رہی ہیں۔میں بنی نوع انسان
کے فائدے کے لئے باتیں کر رہا ہوں یا اپنا ایک دبا ہوا جذبہ انتقام پورا کر رہا ہوں اور یہ ظاہر کر رہا ہوں کہ میں
بہتر ہوں تم لوگ گندے ہو۔ایسے لوگ نیکوں پر بھی تنقید کرتے ہیں یہ بتانے کے لئے جی یہ فلاں بات میں تو
نیک ہوگا۔آپ کو لگتا ہوگا اندر سے پھولو تو یہ حال ہے اور گویا خدا نے ان کو داروغہ بنایا ہوا ہے۔اندر سے
پھولنے کا، یہ پھولنے کا لفظ پنجابی ہے لیکن ہے بہت بر حمل اطلاق پانے والا اس لئے میں نے عمداً اس کو استعمال
کیا ہے۔یعنی کرید کرید کر اندر سے تلاش کر کے قریب سے دیکھ کر معلوم کرنا کہ کون کون سے نقص اس پر دے
کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں جو خدا کی ستاری کا پردہ ہے۔پس یہ خدا کی ستاری کے پردے کو چاک کر کے اس
سے پرے جھانک کر مومنوں کی برائیاں تلاش کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔امیر کا منتظم کا ایسی آنکھ سے احتراز ضروری ہے اور ایسی سرشت سے اس کو تو بہ کرنی چاہئے اور اللہ
تعالی کی پناہ میں آنا چاہئے۔اس کی نظر بالکل اور طریق سے اپنی جماعت کو، اپنے ماتحتوں کو دیکھتی ہے۔جیسے
ماں اپنے بچے کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔اس کی نظر میں پیار ہوتا ہے، اس کی نظر میں فکر ہوتا ہے، اس کی نظر جب
کسی برائی کو تلاش کرتی ہے تو اس کو گہر اغم لگادیتی ہے ، روگ لگا دیتی ہے اور وہ بے چین ہو جاتا ہے دوسرے کو
بے چین نہیں کرتا خود بے چین ہوتا ہے اور اس بے چینی کے نتیجے میں اس کے دل سے جو دعائیں اٹھتی ہیں ان
میں ایک عجیب شان پیدا ہو جاتی ہے جو مقبولیت کی شان ہے اور اس کی نصیحت میں اثر پیدا ہو جاتا ہے۔پس
اس پہلو سے خامیوں پر نظر رکھیں کیونکہ خامیوں کو دور کرنے کی ذمہ داری ہر عہدیدار کی ذمہ داری ہے جو اپنے
دائرہ کار میں اثر دکھائے لیکن اس نظر سے جس نظر سے میں نے آپ کو تلقین کی ہے اس نظر سے خامیوں پر نگاہ
194
رکھیں اور ان کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں اور یاد رکھیں کہ جتنا زیادہ آپ اپنے ماتحتوں کے تقویٰ
کے معیار کو بلند کریں گے اتنے ہی عظیم الشان کامیاب منتظم ثابت ہوں گے اور اللہ کی نظر میں آپ کا اپنا مرتبہ
بلند ہوگا۔اس سلسلے میں ایک اور چیز بھی ہے جو قرآن کریم ہمیں تقویٰ کے معیار کو بڑھانے کے لئے بتاتا
ہے۔اس کو خصوصیت سے پیش نظر رکھنا چاہئے اور وہ یہ ہے کہ: إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ ط
(الحجرات : 14) تم میں سب سے زیادہ معزز اللہ کے نزدیک وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہو۔یہ بات
بالکل درست ہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز شخص وہی شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہو۔لیکن یہ
بات بھی تو درست ہے کہ جو اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ متقی ہوگا وہ سب سے زیادہ اللہ کے رنگ ڈھنگ
اختیار کرنے کی کوشش کرے گا۔پس ہر متقی کا کام ہے کہ تقوی کو عزت دے۔کیونکہ تقوی خدا کی نظر میں عزت
پاتا ہے۔یہ وہ بنیادی نکتہ ہے جس کو اپنے روزمرہ کے معاملات میں اختیار کرنے کے نتیجے میں جماعت میں
تقویٰ کی قدر و قیمت بڑھے گی اور اس سلسلے میں بھی بعض خطرات ہیں جن سے بیچ کر چلنا ضروری ہے۔قادیان میں مجھے یاد ہے کہ ہم نے یہ باتیں ورثے میں پائی تھیں یعنی وہ نسلیں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کے ساتھ مل کر بڑھی ہیں اور اس ماحول کو انہوں نے پایا ہے۔ان کی اپنی کوئی خوبی
نہیں تھی مگر صحابہ کی جو تربیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمائی تھی اس کے نتیجے میں یہ روز مرہ
کی باتیں تھیں جن کا نصیحت سے تعلق نہیں تھا بلکہ ایک معاشرتی ورثہ تھا اور اس ورثے میں یہ بات شامل تھی کہ
عزت کے لائق وہی ہے جو نیک ہے اور اس میں یہ کلاس کا جو فرق ہے یہ بالکل کلیۂ نظر انداز ہو جایا کرتا تھا
یعنی مختلف طبقات جو دنیا کی نظر میں یعنی دنیا کے پیمانوں سے بنائے جاتے ہیں اور جن میں دنیاوی وجاہت ،
عہدہ، مقام ، مرتبہ، دولت یہ سارے وہ محرکات ہیں جو کسی نہ کسی رنگ میں حصہ لیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں
کلاسز کا وجود ابھرتا ہے اور طبقات بنتے ہیں۔یہ بھی ایک طبعی روز مرہ جاری رہنے والا سوشل نظام ہے اور اس
سے مومن بھی کلیہ بچ ہی نہیں سکتا کیونکہ یہ ایک نظام ہے جو خود بخود تشکیل پاتا چلا جاتا ہے اور طبقات ابھرتے
چلے جاتے ہیں لیکن جہاں تک عزتوں کا تعلق ہے وہاں عزتوں کے معاملے میں مومن ہمیشہ اللہ تعالی
کے اس
فرمان کو پیش نظر رکھتا ہے کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَنفُسِكُمْ (الحجرات : 14)
طبقات بے شک ہوں۔ہم نے تمہیں شعوب اور قبائل میں بھی تقسیم کیا ہوا ہے اس طرح انسان بھی طبقات میں
بٹ جاتا ہے لیکن جہاں تک عزتوں
کا تعلق ہے، تم ہمیشہ تقویٰ کو عزت دینا کیونکہ خدا تقولی کو عزت دیتا ہے۔اس اصول کو ہم نے قادیان میں اس زمانے میں کارفرما دیکھا جس کا میں نے ذکر کیا ہے اور یہ میں
بتانا چاہتا تھا کہ اس کا نصیحتوں سے تعلق نہیں تھا۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اخلاقی تربیتی
195
ورثہ تھا جو ان نسلوں نے پایا تھا۔اس ورثے کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے اور اس کی سرمایہ کاری کی ضرورت
ہے۔اب وہ دور آ گیا ہے جس دور میں اس ورثہ کو دوبارہ بڑھانا چاہئے کیونکہ تمام دنیا میں پھیلنے والی جماعتوں
نے یہ ورثہ از خود اپنے آباؤ اجداد سے نہیں پایا۔اس لئے میں نے لفظ سرمایہ کاری استعمال کیا۔یہ جماعت
احمدیہ کا بہت ہی قیمتی سرمایہ ہے اور تعداد کے مقابل پر یہ سرمایہ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اس لئے اس سرمائے
کو بڑی حکمت کے ساتھ اور بڑی محنت کیساتھ دانش مندی سے بڑھانا چاہئے اور حرکت میں لانا چاہئے۔پس امراء اور عہدیداران اگر یہ بات ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ تقویٰ کو عزت ملنی چاہئے تو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے یہ سرمایہ دوبارہ نشو ونما پانے لگے گا اور جماعت پھر اس پہلو سے بہت ہی متمول ہوتی چلی جائے
گی۔یہاں تک کہ ہم اس دور کی تمام نسل کو اس پہلو سے اتنا متمول اور غنی کر دیں کہ آئندہ آنے والی نسل پھر شکر
کے ساتھ ان کی طرف دیکھے جس طرح ہم نے بڑے ہی شکر کے ساتھ جھکی ہوئی نگاہوں سے اپنی پہلی نسلوں کو
دیکھا تھا اور اس بات کو ہمیشہ دل میں جانشین کیا کہ ہم ان کی دولتوں کا سرمایہ حاصل کرنے والی نسل ہیں۔ویسا
ہی آج کی نسل خدا کرے کہ اس پہلو سے اتنی متمول ہو جائے کہ وہ آئندہ آنے والی تمام نسلوں کو جو ساری دنیا
میں کہیں بھی ہوں ان کو یہ سرمایہ عطا کرنے والی نسل بنے اور یہ سرمایہ ان کے ہاتھوں میں چھوڑ کر جانے والی
نسل بنے۔اس پہلو سے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا بعض خطرات بھی ہوتے ہیں یا ریا کاری بھی بعض دفعہ
شروع ہو جاتی ہیں اور تصنعات بھی آجاتے ہیں ، بعض اور بھی کئی قسم کے ایسے خطرات اُبھرتے ہیں جن کی
نشاندہی ضروری ہے لیکن اس سے پہلے میں مختصراً آپ
کو بتا تا ہوں کہ قادیان کا معاشرہ تھا کیا؟
سشمس الدین کی مثال
ایک ایسا عجیب معاشرہ تھا جس کی کوئی مثال دنیا میں نہیں۔وہاں ایک غریب مزدور جو سارا دن
محنت کر کے اپنا پیٹ پالتا تھا، بچے تھے تو ان کی نگرانی بھی اسی محنت سے کرتا تھا، وہ بعض دفعہ اپنی نیکی کی وجہ سے
ایسی عزت کے مقام پاتا تھا کہ بڑے بڑے دنیاوی طبقات سے تعلق رکھنے والے جھک کر اس سے ملتے تھے ،
اس کو محبت اور پیار اور اکرام کی نظر سے دیکھتے تھے۔مصافحہ کرتے وقت عزت کے ساتھ مصافحہ کیا کرتے تھے
اور دعا کی درخواست کرتے تھے۔ایسے فقیر بھی وہاں تھے جن کی بے حد عزت کی جاتی تھی۔مجھے یاد آیا ہماری
مسجد مبارک کے نیچے سیڑھیاں اترتے ہی بائیں طرف ایک چبوترے کے اوپر شمس الدین مرحوم ایک درویش
تھے جو مفلوج تھے اور ان کا گزارا بھیک پر تھا لیکن شاید کم ہی دنیا کے کسی بھکاری نے اتنی عزت پائی ہو جتنی بھائی
شمس الدین کی عزت کی جاتی تھی کیونکہ یہ بھی ہمارے معاشرہ کا ورثہ تھا کہ چونکہ وہ نیک انسان تھے اور خدا سے
تعلق رکھنے والے انسان تھے اور بھکاری اس رنگ کے نہیں تھے کہ بھیک کی خاطر بیٹھے ہوں۔ایک مفلوج
196
آدمی بیٹھا تھا جو آئے کبھی عزت اور محبت کے ساتھ کچھ دے جائے تو اس کو دعا دے کر قبول کرتے تھے اور اسی
سے چندے بھی دیا کرتے تھے۔ان کے اس مقام کا ایک احترام قائم تھا اور بچے بھی جب گزرتے تھے تو بھائی
شمس الدین کہہ کے ، سلام کر کے ادب سے جھک کر وہاں سے گزرا کرتے تھے۔وہاں بعض پاگلوں کی بھی
عزت کی جاتی تھی کیونکہ وہ نیکی کی حالت میں پاگل ہوئے اور پاگل پن کی حالت میں بھی نیکی ساتھ چل رہی
تھی اور ان کے ساتھ بھی بڑی محبت اور احترام کا سلوک کیا جاتا تھا۔چنانچہ ایک ایسے ہی پاگل تھے جو مجھے یاد
ہے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے مردانے میں بڑے حق کے ساتھ داخل ہوا کرتے تھے ، ان کا جو مطالبہ ہو
وہ وہاں پورا کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔مجلس میں بیٹھتے تھے اپنے رنگ
کی باتیں کر کے چلے جایا کرتے تھے
اور پاگل پن تو تھالیکن پاگل پن کے ساتھ کچھ نیکی کی حکمت بھی ہوتی تھی۔وہ جو ہمارے معاشرے میں
مجذوب کا تصور پیدا ہوا ہے وہ غالباً اسی وجہ سے ہوا ہے جو بیرونی معاشروں میں نہیں ملتا۔مجذوب کے بعض دفعہ بہت ہی عارفانہ کلمات جاری ہوتے رہتے ہیں
مجذوب ایسے پاگل کو کہتے ہیں جو غالباً پاگل ہونے سے پہلے خدا سے تعلق رکھنے والا ہوتا تھا اور اس
کی وجہ سے پاگل پن میں بھی اس تعلق کی جزاء اس کو ملتی رہتی ہے اور اس کے منہ سے بعض دفعہ بہت سے
عارفانہ کلمات جاری ہوتے رہتے ہیں۔جہاں جاہل سوسائٹی ہو وہاں وہ اس نکتے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پاگلوں
کی عزت کرنے لگ جاتے ہیں۔ہر فقیر، پاگل ، بے وقوف خواہ وہ گندہی بکنے والا ہو اس کی بھی عزت کرنے
لگ جاتے ہیں۔کہتے ہیں جی! مجذوب ہے حالانکہ یہ جہالت ہے۔ہر شخص مجذوب نہیں ہوا کرتا۔مجذوب وہ
پاگل ہے جس کے پاگل پن میں بھی خدا کے تعلق کے آثار ظاہر ہوں اور بسا اوقات اس کے منہ سے عرفان کی
باتیں جاری ہوتی ہیں جو قرآن و حدیث اور سنت کے مضامین کے مطابق ہوتی ہیں ان سے
ٹکرانے والی نہیں۔بہر حال جب ایسی سوسائٹی ہو تو جیسے میں نے بیان کیا ہے یہ عزتیں طبقات کے پیش نظر نہیں کی
جاتیں بلکہ تقویٰ کے پیش نظر کی جاتی ہیں۔وہاں ایسے بھی بزرگ تھے جو ہر لحاظ سے بلند مقام اور مراتب رکھتے
تھے، اپنے عہدوں کے لحاظ سے بھی، دنیا کے لحاظ سے بھی۔ان کو اس وجہ سے کہ خدا نے ان کو دنیاوی عزت دی
ہے حسد کا شکار نہیں بنایا جاتا تھا۔تقویٰ کی سوسائٹی کا ایک یہ بھی پہلو ہے جسے پیش نظر رکھنا چاہئے۔بعض جہلاء
تقویٰ کا یہ مطلب سمجھتے ہیں کہ صرف غریب کی عزت کی جائے اور امیر کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جائے لیکن متقی
وہ ہے جو تقویٰ کی عزت کرتا ہے تقویٰ اگر گودڑی میں بھی دکھائی دے تو وہ اس سے محبت کرے گا اور پیار کرے
گا اگر شاہانہ فاخرانہ لباس میں بھی دکھائی دے تب بھی وہ تقوی سے پیار کرے گا نہ گودڑی کے چیتھڑے اسے
تقویٰ کی عزت کرنے سے باز رکھ سکیں گے، نہ فاخرانہ لباس کی چمک دمک اس کی نظر میں شامل ہو سکے گی
کیونکہ اس کی نظر تقویٰ کی عاشق ہوتی ہے۔جہاں بھی دکھائی دے وہ اس کی عزت کرتی ہے۔پس یہ تقویٰ کا وہ
197
اکرام ہے جو ہم نے اس آیت کریمہ سے سیکھا۔جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللهِ
انقكُمْ۔تمہارا خدا تقویٰ کو عزت دیتا ہے
ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ تمہارا خدا تقویٰ کو عزت دیتا ہے۔اگر اس خدا سے تمہیں محبت اور تعلق ہے تو
تم بھی ہمیشہ تقومی کو عزت دینا۔اگر سوسائٹی میں تقویٰ کو عزت دی جائے تو تقوی پنپتا ہے اور بڑی عمدگی سے
نشو و نما پاتا ہے جیسے بہار میں پورے جو پہلے مرجھائے ہوئے دکھائی دیتے ہیں وہ از خود نئی نئی کونپلیں نکالنے
لگتے ہیں۔نئے رنگ ان پر ظاہر ہوتے ہیں اسی طرح تقومی کے لئے ایک ماحول کی ضرورت ہے اور یہ ماحول
جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔یہ تقویٰ کی افزائش میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن اس کے نتیجے میں جیسا
کہ بہار ہو یا برسات ہو تو بعض غلط جڑی بوٹیاں بھی سر نکالنے لگتی ہیں ایسے ماحول میں بعض دفعہ دنیا دار لوگ
بھی نیکی کے لبادے اوڑھ کر ذاتی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان میں نمائش آجاتی ہے اور وہ
تقویٰ کو بعض دفعہ پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا لیتے ہیں۔ایسی عورتیں پیدا ہو جاتی ہیں جو پیر بنتی ہیں اور ان کی
جو ایجنٹس ہیں وہ مشہور کرتی ہیں کہ فلاں بی بی جو ہے وہ بڑی نیک ہے وہ اتنی تہجد پڑھتی ہے اتنی نمازیں
پڑھتی ہے کسی ضرورت کے وقت اس کے دربار میں حاضری دو گے مرادیں پوری ہوں گی۔یہ مرض بڑھ کر پھر
قبر پرستی تک پہنچ جایا کرتی ہے۔ایسے خطرناک اڈوں سے پناہ مانگنی بھی ضروری ہے اور بعض باتیں جو بچے
تقویٰ اور دکھاوے کے تقویٰ میں تفریق کرنے والی ہیں ان کو آپ پیش نظر رکھیں۔مجھے یاد ہے حضرت مصلح موعود اس معاملے میں بڑی ہی باریک اور نگران نظر رکھتے تھے۔اس لئے
بعض لوگ جن کی طرف لوگوں کا رجحان ہوتا تھا اس پر وہ سخت رد عمل دکھایا کرتے تھے اور بعض لوگ جن کی
طرف لوگوں کا رجحان ہوتا تھا اس پر نہ صرف یہ کہ رد عمل نہیں دکھاتے تھے بلکہ خود بھی ان کو دعاؤں کے لئے
لکھتے تھے۔حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی ، حضرت مولوی شیر علی صاحب، حضرت مولوی سرورشاہ
صاحب ، اسی قسم کے کثرت سے اور بزرگ تھے، حضرت مفتی محمد صادق صاحب، جن کو حضرت مصلح موعود ہر
موقعہ پر دعا کے لئے لکھا کرتے تھے اور محبت اور احترام سے پیش آتے تھے اور جہاں تک توفیق ملتی تھی ان کی
خدمت بھی کیا کرتے تھے یعنی عام خدمتوں کے علاوہ بھی ان سے محبت اور ہدیے دینے کا تعلق بھی رکھتے تھے
لیکن بعض لوگ جو نیکی کے نام پر سر اٹھاتے تھے ان پر وہ اس طرح برستے تھے جس طرح آسمان سے بجلی کڑک
کے ٹوٹتی ہے اور بڑے سخت ان کے بارے میں پریشان ہو جاتے تھے۔اس
کی وجہ یہ تھی کہ آپ
کی آنکھ اللہ کے
نور سے دیکھتی تھی اور آپ جانتے تھے کہ کہاں فتنہ پیدا کرنے والی نیکی ہے جو بظاہر نیکی ہے لیکن حقیقت میں
تقویٰ سے عاری ہے اور کہاں سچا تقویٰ ہے۔اس کی ایک اور پہچان بھی جو عام نظر سے بھی سامنے آجاتی ہے