1990ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 4

198
اور وہ یہ ہے۔کہ قرآن کریم فرماتا ہے۔وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرہ: 4) خدا سے تعلق رکھنے
والے جو متقی ہیں ( تقویٰ کی تعریف ہی ہو رہی ہے کہ وہ کیا ہے؟) فرمایا : متقی وہ لوگ ہیں کہ خدا جو ان کو
دیتا ہے وہ خدا کی راہ میں آگے جاری کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود کے صحابہ کا نمونہ
پس وہ بزرگ جن کا میں نے ذکر کیا جو بچے بزرگ تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
پروردہ تھے ان کو ایک ہاتھ سے ملتا تھا تو وہ دوسرے ہاتھ سے لوگوں پر خرچ کیا کرتے تھے۔ایک ہاتھ سے ملتا
تھا تو دوسرے ہاتھ سے وہ جماعت پر خرچ کیا کرتے تھے۔اور ضرورتمندوں کی ضرورت پورا کرنے پر نگران
اور مستعد رہا کرتے تھے اور یہ وہ بات تھی جو ان کو عام لوگوں سے جولوگوں کی دولتیں بٹورنے کی خاطر بزرگ
بنتے ہیں ان سے ممتاز اور الگ کر دیا کرتی تھی۔یہ جو نیک بیبیوں کے اڈے بعض دفعہ بن جاتے ہیں اور غیر
احمدیوں میں تو کثرت سے یہ رواج ہے ان میں بھی آپ یہ بات دیکھیں گے کہ یہ نیک بیبیاں چندوں
میں پیچھے ہوں گی بلکہ شاید نہ ہی دیتی ہوں اور غریبوں پر خرچ کرنے والی نہیں ہوں گی بلکہ اپنے تقویٰ کا
ڈھنڈورا پیٹ کر اپنا ایک بلند مقام بنا کر گدی بنانے کی کوشش کرتی ہیں اور ایسے نیک مرد بھی ہوتے ہیں یعنی
بظاہر نیک مرد اور پھر بعضوں کے ملے جلے حالات بھی ہوتے ہیں۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا حال ہے، کچھ خرچ
کرنے والے بھی ہیں لیکن بعض دفعہ ریا کاری ان کو نقصان پہنچا رہی ہوتی ہے۔نیک بنے کا شوق اس طرح
ظاہر ہوتا ہے کہ جب کوئی ان سے جھک کر سلام کرتا ہے۔ان کے ہاتھوں کو بوسہ دیتا ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ
ہمارا حق ہے اور بڑے مزے سے ہاتھوں کو لمبا کر کے اس پہ بوسہ وصول کرتے ہیں اور متقی وہ ہے جو شرم سے
غرق ہو جاتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میرا کوئی حق نہیں ہے اگر یہ شخص میری بدیوں پر نظر ڈالے تو متنفر ہوکر مجھے
پیٹھ دکھا کر چلا جائے اور اب ان دونوں کے دل کے معاملات ہیں۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ کون متقی ہے اور کون
نہیں مگر وہ لوگ جن کوخدا اپنا نور عطا کرتا ہے وہ ظاہری طور پر ثبوت نہ ہونے کے باوجود جانتے ہیں کہ کن میں
بچے تقویٰ کی روح ہے اور کن میں بچے تقویٰ کی روح نہیں ہے۔اس دوسرے پہلو سے تقویٰ کا معیار بڑھانے
کے لئے انکسار کا معیار بڑھانا ضروری ہے۔تقویٰ کی جڑیں جتنی گہری ہوں اتنا ہی زیادہ تقویٰ کا درخت نشو و نما پاتا ہے
یاد رکھیں کہ تقوی کی جڑیں بھی گہری ہوں اتحادی زیادہ تقوی کا درخت نشو نما پاتا ہے اور تقوی کی
جڑیں گہری ہونے کا مطلب انکسار کا بڑھنا ہے۔جتنازیادہ کسی شخص میں عارفانہ انکسار ہوگا اتنا ہی زیادہ اس کی
جڑیں زمین میں گہری پیوست ہوں گی اور اتنا ہی زیادہ صحیح معنوں میں اس کا تقویٰ کا درخت نشو ونما پائے

199
گا۔اس مضمون کو قرآن کریم نے یوں بیان فرمایا: اَصْلُهَا ثَابِتُ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ
(ابراہیم : 25 ) کہ وہ کلمات طیبہ جو خدا کے کلام کا مظہر ہوا کرتے ہیں ان کی مثال ایسے درختوں کی ہے جن کی
جڑیں ثابت ہوں اور جن کی شاخیں آسمان سے باتیں کرنے والی ہوں۔یہاں لفظ ثابت استعمال کیا
گیا۔یہ نہیں فرمایا گیا کہ جڑیں گہریں ہو لیکن اس ایک لفظ ثابت نے دو مضامین بیان کر دیئے کیونکہ بعض
درخت جن کی جڑیں گہری ہوں اور کھوکھلی ہوں یعنی اندرونی طور پر بیماریوں کی شکار بھی ہوں وہ ثابت
نہیں ہو سکتے اور بعض دفعہ اپنے مادے کے مزاج کے لحاظ سے یعنی قدرت نے مادے کو جو صفت بخشی ہے اس
پہلو سے بعضوں کی جڑیں ویسے ہی کمزور ہوتی ہیں۔گہری ہوتی ہیں مگر جب آندھی چلتی ہے تو وہ درخت یوں
جڑوں سے ٹوٹ کے گر جاتے ہیں اور اگر گہری نہ ہوں اور مضبوط ہوں اور زمین کی سطح پر پھیلی ہوں جیسا کہ عموماً
یورپین درختوں میں یہ بات پائی جاتی ہے۔تو بڑے بڑے تناور درخت بہت اچھے لہلہاتے ہوئے نشو ونما پاتے
ہوئے ہر موسم میں ترقی کرتے ہوئے درخت آندھی کے مقابل پر اس طرح منہدم ہو جاتے ہیں جس طرح
بعض دفعہ کھوکھلی جڑوں والے درخت گر جاتے ہیں۔پیچھے جب آندھیاں آئیں تو جن پارکوں میں کبھی کسی
میں، کبھی کسی میں، ہم سیر پر جاتے رہے ہیں۔ان میں جب سیر پہ جانے کا موقعہ ملا تو میں نے تعجب سے دیکھا
کہ بہت ہی عظیم الشان درخت جن کا بہت رعب پیدا ہوتا تھا ان کی جڑیں سطحی تھیں اور اکثر درخت جڑوں سے
اکھڑے ہوئے ہیں۔ان کی جڑیں بھی ساتھ اکھڑی ہوئی ہیں۔ان کے او پر لفظ ثابت کا اطلاق نہیں
ہوسکتا۔کیونکہ ثابت لفظ میں دونوں خوبیاں آجاتی ہیں۔ایسی جڑیں جو مضبوط ہوں اور درخت کو تحفظ
دیں اور ایسی جڑیں جو گہری ہوں کیونکہ ابتلاء کے وقت اگر وہ گہری نہیں ہوں گی تو ثابت نہیں رہ سکیں
گی۔اس لئے مضبوط بھی ہوں تو کافی نہیں۔پس قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت کا یہ کمال ہے کہ اس نے تقویٰ کے درخت کی مثال ایسے
جڑوں والے درخت کی مثال سے دی ہے جس کی جڑیں ثابت ہوں یعنی مضبوط بھی ہوں اور گہری بھی
ہوں اور ابتلاء کی کوئی آندھی انہیں ہلا نہ سکے اور ہر حال میں نشو ونما پانے والے ہوں۔جتنی ان کی جڑیں
ثابت ہوں گی یعنی مضبوط اور گہری ہوں گی اتنا ہی ان کا تقویٰ مضبوط ہوگا۔دراصل یہ تقویٰ کی تعریف
ہے یعنی انکساری وہ جو حقیقی اور عارفانہ انکساری ہے اور چھپی ہوئی نیکیاں وہ جو جراثیم کے اثر سے پاک ہیں اور
ان کے نتیجے میں ان کے درخت وجود کو ایک مضبوطی اور طاقت ملتی ہے۔یہ تقویٰ کی بہترین مثال دی گئی ہے
جتنی نیکیاں ان کی چھپی ہوئی ہیں اتنا ہی ان کے درخت کو اللہ تعالیٰ رفعتیں عطا کرتا ہے۔ان کی نیکیاں جتنی

200
ہے
صحت مند ہیں اتنا ہی وہ آزمائشوں کے مقابل پر ثابت قدم ہونے کی استطاعت رکھتے ہیں اور طاقت پاتے
ہیں۔ایسے درختوں کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر حال میں پھل لگتے رہتے ہیں اور ان کے پھل دائمی ہوتے ہیں۔آسمان سے ان کو پھل ملتے ہیں لیکن جڑیں ان کی ان کے انکسار کی وجہ سے چھپی ہوئی ہوتی ہیں اور زمین کے
اندر گہری داخل ہو جاتی ہیں اور ان کی گہرائی کا تناسب ان کی بلندی کے ساتھ
ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاء (ابراہیم: 25) یہ دو متقابل تصویر یں ہیں جن کا ایک دوسرے سے گہرا
تعلق ہے۔جتنی ثابت ہوں گی جتنی مضبوط اور گہری ہوں گی اتنا ہی درخت بلند تر ہوتا چلا جائے گا۔امراء کو اپنے عہدیداران کی تربیت کرنی چاہئے
پس اس پہلو سے ان صفات کی پرورش کرنے کی ضرورت ہے یعنی جس طرح ماں بچوں کی پرورش
کرتی ہے۔جس طرح ایک زمیندار اپنے درختوں کی پرورش کرتا ہے اور ہر ایسا ذریعہ استعمال کرتا ہے جس
سے یہ صفات پیدا ہوں جو میں نے آپ کے سامنے رکھی ہیں، اسی طرح امراء اور عہدیداران کو اپنے ماتحت
عہدیداران کی تربیت کرنی چاہئے اور ان سے معاملات کے درمیان جب ایسی باتیں دکھائی دیں جن سے
معلوم ہو کہ بعض پہلوؤں سے ان کے تقویٰ میں کمزوری ہے۔بعض دفعہ جذبات سے مغلوب ہو جاتے ہیں،
بعض دفعہ کسی شخص سے اس بنا پر حسد کرنے لگتے ہیں کہ اس کو امیر کا زیادہ قرب حاصل ہے اور اس کی کمزوریوں
کی تلاش شروع کر دیتے ہیں۔بعض دفعہ اپنے مزاج کے اختلاف کی وجہ سے دوسرے کی اچھی بات بھی ان کو
بری لگنے لگ جاتی ہے اور مجلس عاملہ میں اس بنا پر پارٹی بازی شروع ہو جاتی ہے بعض دفعہ گروہی تعلقات کی
بنا پر مشورے غلط دیئے جاتے ہیں اور جس کے ساتھ زیادہ دوستی ہو اس کی ضرور تائید کرنی ہے۔اگر ضرور نہیں تو
اکثر صورتوں میں تائید کرنی ہے۔اس قسم کی بہت سی بیماریاں ہیں جو جڑوں کو کھانے والی ہیں۔ایسے درختوں کی
جڑیں بظاہر گہری بھی ہوں تو ثابت نہیں کہلا سکتیں۔پس ایک امیر کے لئے ایک صدر کے لئے یا دوسرے منتظم کے لئے اگر وہ اپنا تقویٰ کا معیار بڑھا
لے اور خدا کے نور سے دیکھنے لگ جائے یہ باتیں معلوم کرنا ہر گز مشکل نہیں ہے۔اس لئے ان باتوں پر وہ جنگی
محسوس کرنے کی بجائے ایسے لوگوں کے لئے گہری ہمدردی کے جذبات رکھے ان کی خاطر دکھ محسوس
کرے۔ینگی اور چیز ہے اور دکھ اور چیز ہے ان دونوں باتوں میں فرق ہے۔تنگی کے نتیجے میں بعض امراء پھر
بیزار ہونے لگتے ہیں۔کہتے ہیں کیا بکواس ہے۔کس قسم کے بیہودہ لوگ ہیں اور ان کے دل اچاٹ ہونے لگ
جاتا ہے۔دکھ کے نتیجے میں ان کے لئے زیادہ فکر ، ان سے زیادہ گہرا تعلق ہونے لگ جاتا ہے۔پس تنگی محسوس
کرنے کی بجائے ان کے لئے دکھ محسوس کرنا چاہئے۔تنگی کو خدا تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح

01
201
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہا ما فرمايا: وَلَا تَسْتَمْ عَن النَّاس۔(تذکرہ: 197) یہاں تَسْتَم کا جو مضمون
ہے یہ تنگی کا مضمون ہے۔تکلیف تو تجھے لوگوں کے کثرت سے آنے کے نتیجے میں پہنچے گی۔بے وقت تجھ سے
مطالبات کرنے کے نتیجے میں لیکن دل میں تنگی نہ پیدا کرنا۔ہاں تکلیف کے نتیجے میں جو دوسرے لوازمات ہیں
ان سے تو انسان کو مفر نہیں ہے۔ان میں دعا کی طرف متوجہ ہونا قربانی کی روح اختیار کرنا، زیادہ انکسار اختیار
کرنا اور بہت سی خوبیاں ہیں جو خدا کی خاطر تکلیف اٹھانے کے نتیجے میں خود بخود پیدا ہوتی ہیں۔تو اگر تنگی نہ ہو
تو وہ خوبیاں پیدا ہوں گی اگر تنگی ہوگی تو وہ خوبیاں ضائع ہو جائیں گی۔درخت کی مثال
پس جب میں تنگی کہتا ہوں تو اس وسیع مضمون کو پیش نظر رکھ کر یہ الفاظ استعمال کر رہا ہوں کہ امراء کو
اور عہدیداران کو چاہئے کہ ماتحتوں میں جب اس قسم کی خامیاں دیکھیں تو تنگی محسوس کرنے کی بجائے ان کے
لئے درد محسوس کریں اور ان کو نصیحت کریں اور ان کو اس طرح پرورش دیں کہ گویا ان کے اپنے وجود کی بناءان
پر ہے۔اس پہلو سے عہد یدار اور امیر درخت کا وہ حصہ بن جاتا ہے جو باہر نکلا ہوا ہے جس کی شاخیں آسمان پر
ہیں اور یہ تمام عہدیداران اور کارکن اس کی جڑیں بن جاتے ہیں۔پس ایک اور منظر ہمارے سامنے ابھرتا ہے
اور وہ یہ ہے کہ ہر عہدیدار کو یہ سمجھنا چاہئے کہ اس کے ماحصل کی بلندی اور جو کچھ وہ خدا کی نظر میں حاصل کرتا
ہے اس کی رفعت اس بات پر منحصر ہے یعنی اس بات پر بھی بہت حد تک منحصر ہے کہ ان کے ماتحتوں کا تقویٰ کیسا
ہے۔اگر وہ متقی ہوں گے اگر وہ پیوستہ ہوں گے اور گہرے ہوں گے اور ثابت کہلا سکتے ہوں گے تو ایسے
امیر کا درخت بہت رفعتیں اختیار کرے گا اور اس کے کاموں کو بہترین پھل لگیں گے۔پس اس نئی تعریف کی رو سے ، اس نئے زاویہ کی رو سے پھلوں کی تعریف بدل جاتی ہے۔یہاں
پھلوں سے مراد ہے جماعت کی اجتماعی کوششوں کا پھل جتنا زیادہ جڑیں اچھی ہوں گی اور ان کے تقویٰ پر امیر
کی یا دیگر عہدیداران کی نظر ہوگی اسی حد تک ان لوگوں کی اجتماعی کوششیں پھل لائیں گی اور اس کے نتیجے میں
امیر چونکہ ان کا نمائندہ ہے اور ان کا ایک Symbol بن جاتا ہے اس لئے اس کی رفعتیں یعنی امیر کی سر
بلندی اور اس کی ترقی در اصل ساری جماعت کی سر بلندی اور ساری جماعت کی ترقی ہے۔تو اس پہلو سے گہری نظر رکھتے ہوئے اپنے ماحول کی نگرانی کرنی چاہئے۔کمزوریوں پر بھی نگاہ رکھنی
چاہئے۔تقویٰ سے وابستہ ان فتنوں پر بھی نگاہ رکھنی چاہئے جن میں سے بعض کی مثال میں نے دی ہے لیکن اور
بھی بہت سے فتنے ہیں جو نیکی کا روپ دھار کر جماعتوں کو شیطانی وساوس میں بھی مبتلا کرتے ہیں اور شیطانی
تحریکات کو پھیلانے میں مدد دیتے ہیں ان سب پر نگاہ رکھتے ہوئے اور استغفار کرتے ہوئے اور دعا کرتے
ہوئے اگر تمام جماعتی عہدیداران اپنے کام کے معیار کو بڑھانے کی کوشش کریں گے تو میں ان کو یقین دلاتا

202
ہوں کہ کام دراصل خدا ہی نے کرنے ہیں اور وہی بات ہے جس سے میں نے اس خطبے کا آغاز کیا تھا کہ کام
خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا خدا کی طرف سے توفیق مل جائے تو ہر بات آسان ہو جاتی ہے۔ہر بات پہاڑی ندیوں کی
طرح خودرو بڑی طاقت سے بہنے لگتی ہے اور اس کو چلانے کے لئے اس کو جاری کرنے کے لئے بظاہر کسی محنت
کی ضرورت نہیں پڑتی۔جو محنت اس میں داخل ہوتی ہے وہ ایک طبعی قانون کے طور پر خود بخود اس کام کو آگے
بڑھانے میں جذب ہو جاتی ہے اور دیکھنے والا یہی محسوس کرتا ہے کہ خود بہنے والی ایک طاقتور پہاڑی ندی ہے
لیکن ان دو باتوں پر اس کا انحصار ہے جو میں نے بیان کی ہیں۔اپنے تقویٰ کا معیار بڑھاتے ہوئے خدا پر انحصار کریں اور دعاؤں پر زور دیں اور دعاؤں پر اپنے
سب کاموں کی بناء کریں اور پھر اپنے ماتحتوں کے تقویٰ کو بڑھائیں اور ہمیشہ کوشش کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ
اگر ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے کام آج جس رفتار سے چل رہے ہیں ان
سے سینکڑوں گنا زیادہ رفتار سے اور زیادہ قوت کے ساتھ اور شان کے ساتھ آگے بڑھنا شروع ہوں گے اور
آئندہ نسلوں کو ہم ورثے میں جو تقویٰ دیں گے اس کی جزاء ہمیں نصیب ہوتی رہے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی
توفیق عطا فرمائے۔"
( خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 547-566)
ربوہ میں ذیلی تنظیموں کے اجتماعات منسوخ کرنے پر تبصرہ
خطبہ جمعہ 9 نومبر 1990ء)
" جہاں تک پاکستان کی موجودہ حکومت کا تعلق ہے بہت سے احمدی اس خیال میں پریشان دکھائی
دیتے ہیں اور مجھے خطوط بھی ملتے ہیں کہ یہ وہ حکومت ہے جس میں وہ عناصرا و پر آ گئے ہیں جواحمدیت کے دشمن
تھے اور ہیں لیکن جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو حکومت کے سر براہ ہیں اور جو اقتدار پر قابض ہوئے ہیں
ان کے اور دعاوی ہمارے سامنے آرہے ہیں لیکن اس سے پہلے کہ میں اس مضمون کو مختصر بیان کروں، پاکستان
کی ذیلی مجالس کے ربوہ میں ہونے والے اجتماعات سے متعلق تازہ صورتحال سے آپ کو مطلع کرتا ہوں۔تین چار دن پہلے کی بات ہے کہ Fax کے ذریعے اطلاع ملی کہ ہمارے ضلع کا ڈپٹی کمشنر کوئی غیر
معمولی طور پر شریف معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس نے ہماری درخواست پر پہلی دفعہ نہ صرف بغیر کسی تردد کے لجنہ
کے اجتماع میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت دی بلکہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں بھی لاؤڈ سپیکر کے
استعمال کی اجازت دے دی جو عجیب بات تھی اور بظاہر انہونی تھی اور انصار اللہ کے اجتماع میں بھی لاؤڈ سپیکر

203
کے استعمال کی اجازت دے دی تو اس لئے ہم فوری طور پر یہ تیاریاں کر رہے ہیں۔اس پر مجھے خیال آیا کہ
اللہ اس ڈپٹی کمشنر پر رحم کرے، شریف بھی ہے اور سادہ بھی ہے۔نہیں جانتا کہ کن حالات میں یہ اجازت دے
رہا ہے مگر بہر حال یہ بھی کہا جا سکتا تھا کہ شریف بھی ہے اور بہادر بھی ہے اور خدا کرے یہی بات درست ہو۔بہر حال انہوں نے اجازت دیتے وقت اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ اب اگر کوئی تبدیلی ہو تو میں ذمہ دار نہیں
ہوں۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ محض سادگی نہیں تھی بلکہ جانتے تھے کہ اس حکم کو تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔چنا نچہ علماء فوری طور پر سیکرٹری وزارت مذہبی امور مرکزیہ سے ملے اور اس نے ان کو تعجب سے کہا کہ ہیں؟ ایک
ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو یہ جرأت کہ احمدیوں کو اپنے اجتماع کے لئے لاؤڈ سپیکر کی اجازت دے دے یہ تو ہو ہی نہیں
سکتا ، آپ بھول جائیں اس بات
کو ، یہ ناممکن ہے۔چنانچہ دو دن بعد ہی جماعت کو تحریری حکم مل گیا کہ ڈپٹی کمشنر
صاحب معذرت کے ساتھ اطلاع کرتے ہیں کہ ان کو اپنا پہلا اجازت نامہ منسوخ کرنا پڑ رہا ہے اور اس کے
نتیجے میں پہلے لجنہ کا اجتماع ، انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ اجتماع منعقد نہ کیا جائے اور پھر یہ فیصلہ کیا کہ بغیر لاؤڈ
سپیکر کے ہی خدام الاحمدیہ کا اجتماع منعقد کیا جائے۔مگر آج ہی Fax ملی ہے کہ دوسرا حکم نامہ یہ ملا ہے کہ صرف
لاؤڈ سپیکر کی اجازت ہی منسوخ نہیں کی جاتی بلکہ اجتماع منعقد کرنے کی اجازت بھی منسوخ کی جاتی ہے۔اس
وجہ سے ربوہ میں بہت ہی بے چینی ہے، تکلیف ہے اور صاف معلوم ہوتا ہے Fax کے انداز سے ہی کہ احمدی
نوجوان جو مقامی ہیں یا باہر سے آئے ہیں، اس وقت بہت کرب کی حالت میں ہیں۔ان کو میں سمجھانا چاہتا
ہوں کہ ہمارے لمبے سفر ہیں۔یہ اس قسم کے جو واقعات احمدیت کی تاریخ میں ہورہے ہیں یہ بعض منازل سے
تعلق رکھتے ہیں لیکن ہمارا قیام ان منازل پر نہیں ہے۔جو قافلے لمبے سفر پر روانہ ہوتے ہیں انہیں رستے میں
مختلف قسم کے ڈاکوؤں ، چوروں ، اُچکوں، بھیڑیوں اور دیگر مخلوقات سے خطرات پہنچتے رہتے ہیں اور تکلیف
پہنچتی رہتی ہے لیکن قافلوں کے قدم تو نہیں رُک جایا کرتے۔ان کے گزرتے ہوئے قدموں کی گردان چہروں
پر پڑ جاتی ہے جو ان کے خلاف غوغا آرائی کرتے ہیں اور شور مچاتے ہیں اور کچھ کاٹنے کی بھی کوشش کرتے ہیں
اور تاریخ کی اس گرد میں ڈوب کر وہ ہمیشہ کے لئے نظروں سے غائب ہو جاتے ہیں۔ہاں ان مدفون جگہوں
کے نشانات باقی رہ جاتے ہیں تو آپ تو لمبے سفر والی قوم ہیں۔ایسے لمبے سفر والی قوم ہیں جن کی آخری منزل
قیامت سے ملی ہوئی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے جب یہ فرمایا کہ مسیح اور قیامت آپس میں ملے ہوئے ہیں تو
بعض علماء نے یہ سمجھا کہ اس کا مطلب ہے کہ مسیح کے آتے ہی قیامت آجائے گی۔بڑی ہی جہالت والی بات
ہے۔مراد یہ تھی کہ مسیح کا زمانہ قیامت تک ممتد ہوگا۔بیچ میں اور کوئی زمانہ نہیں آئے گا۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنی مثال بھی قیامت کے ساتھ اسی طرح دی اور اپنی اور مسیح کی مثال بھی اسی

204
طرح دی کہ ہم دونوں اس طرح اکٹھے ہیں جس طرح اُنگلیاں جڑی ہوئی ہیں تو یہ مطلب تو نہیں تھا کہ بیچ میں
زمانہ کوئی نہیں آتا۔مطلب یہ ہے کہ یہ زمانہ اس وقت تک ممتد ہوگا اور بیچ میں کوئی روک ایسی نہیں جو اس
زمانے کو منقطع کر سکے اور پہلے کو دوسرے سے کاٹ سکے تو جس قوم کے اتنے لمبے سفر ہیں وہ ایسی چھوٹی چھوٹی
باتوں پر تکلیف محسوس کرنے لگے اور دل چھوڑنے لگے یہ بات تو کوئی آپ کو زیب نہیں دیتی۔بات یہ ہے کہ اس نئی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا اور ان کے ہاتھ میں اقتدار کی تلوار آئی تو کئی
طرف سے خوف اور خطرہ کا اظہار کیا گیا لیکن اس حکومت کے سربراہوں نے یہ اعلان کیا کہ ہم شریف نواز
لوگ ہیں ، ہم شرافت کو نواز نے والے ہیں اور شرفاء کو ہم سے ہر گز کوئی خطرہ لاحق نہیں۔غالبا ان ہی اعلانات
کے اثر میں ایک شریف النفس ڈپٹی کمشنر نے وہ قدم اٹھایا جو اس نے اٹھایا لیکن دوسری طرف احمدیوں کے
کانوں میں ایک اور آواز آرہی ہے اور وہ ملانوں کی آواز ہے۔وہ کہتے ہیں تم اس آواز سے دھوکہ نہ
کھانا، اقتدار کسی کے قبضے میں ہو، ظلم اور تعدی کی تلوار ہمارے ہاتھوں میں ہے اور ہم جب چاہیں جس گردن
پر چاہیں یہ تلوار اس پر گرا کر اس کو تن سے جدا کر سکتی ہے تو تم دیکھو کہ یہ تلوار ہمارے ہاتھوں میں آ گئی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ احمدیوں نے اس آواز کو سنا اور اس کی وجہ سے ان کے دلوں پر کئی قسم کے اندیشے
قبضہ کر گئے، کئی قسم کے توہمات میں وہ مبتلا ہو گئے اور اس وقت ایسی ہی کیفیت دکھائی دے رہی ہے۔میں ان کو
اسی مضمون کی ایک اور بات یاد کرانا چاہتا ہوں جس میں جو کچھ بھی میں نصیحت کر سکتا تھا اس کا بہترین خلاصہ
بیان ہو گیا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ایک غزوہ کے موقع پر اپنے غلاموں سے بچھڑ
کرا کیلے ایک درخت کے سائے میں آرام فرمارہے تھے کہ آپ کی آنکھ ایک للکار کی آواز سے کھلی۔ایک
دشمن مسلمانوں سے نظر بچا کر آپ تک پہنچا اور آپ ہی کی تلوار اٹھا کر اس نے آپ کے سر پر سونتی اور کہا کہ
اے محمد ابتا اب تجھے میرے ہاتھوں سے اور میری اس تلوار سے کون بچا سکتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اسی طرح اطمینان سے لیٹے رہے اور فرمایا: میرا خدا۔(ترمذى كتاب صفة القيامه حدیث نمبر: 2441)
کتنی عظیم بات ہے۔تمام دنیا میں قیامت تک مومنوں پر آنے والے ابتلاؤں کا ایک ہی جواب
ہے جو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اس وقت اس ظالم کو دیا اور ہمیشہ ہر مؤمن ہر ظالم کو یہی
جواب دیتارہے گا اور اگر یہ جواب نہیں دے گا تو اس کے بچنے کی کوئی ضمانت دنیا میں نہیں ہے۔پس تم یہ نہ
دیکھو کہ آج تلوار کس کے ہاتھ میں ہے تم یہ دیکھو کہ وہ ہاتھ کس خدا کے قبضے میں ہے۔وہ باز و کس قدرت کے
تابع ہیں جنہوں نے آج تمہارے سر کے اوپر ایک تلوار سونتی ہوئی ہے۔یہ سمجھتے ہیں کہ یہ تلوار پہلے گرے گی مگر
ہمارا خدا جانتا ہے اور وہ گواہ ہے کہ تلوار گرانے والوں پر اس کے غضب کی بجلی پہلے نازل ہوگی اور وہ ہاتھ شل کر

205
دیئے جائیں گے جو احمدیت کو دنیا سے مٹانے کے لئے آج اٹھے ہیں یا کل اٹھائے جائیں گے۔اس تقدیر کو
دنیا کی کوئی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی۔گزند پہنچیں گے تکلیفیں پہنچیں گی۔قرآن فرماتا ہے کہ ایسا ہو گا۔روحانی
اور جذباتی طور پر تم کئی قسم کی اذیتیں پاؤ گے لیکن اگر تم ثابت قدم رہو اور اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم کے جواب
پر ہمیشہ پوری وفا اور توکل کے ساتھ چھٹے رہو کہ اسے تلوار اٹھانے والے دشمن ! جس طرح کل
میرے خدا نے خدا والوں کو تیری تلوار سے نجات بخشی تھی اور اپنی حفاظت میں رکھا تھا، آج بھی وہی زندہ خدا
ہے۔اسی کی جبروت کی قسم کھا کر ہم کہتے ہیں کہ وہی خدا آج ہمیں تمہارے ظلم وستم سے بچائے گا۔پس آپ کو اگر ان دعاوی سے تکلیف ہے تو مجھے ان احمدیوں کے اس رد عمل سے تکلیف پہنچی ہے جو
یہ سمجھتے ہیں کہ نعوذ باللہ من ذلك یہ تلوار اب ان ہاتھوں میں آئی ہے کہ جو ضر ور احمدیت کا سرکاٹ کے
رہیں گے۔خدا کی قسم ایسا نہیں ہو گا۔ہمیشہ ان ظالموں کی مخالفت نے احمدیت کی ترقی کے سامان پیدا کئے
ہیں، نئے راستے کھولے ہیں۔گزشتہ ابتلاؤں میں ضیاء کے گیارہ سال اس طرح کئے کہ ہر لمحہ اس کی چھاتی پر
سانپ لوٹتے رہے مگر احمدیت کی ترقی کو وہ دنیا میں روک نہیں سکا اور آخر انتہائی ذلت کے ساتھ نامراد اور
نا کام اس دنیا سے رخصت ہوا۔پس تلواروں کے بدلنے سے تمہارے ایمان کیسے بدل سکتے ہیں۔اپنے
ایمانوں کی حفاظت کرو اور ثابت قدمی دکھاؤ اور اللہ پر توکل رکھو اور یقین کرو کہ وہ خدا جس نے یہ وعدہ کیا ہے
کہ میں اور میرے رسول ضرور غالب رہیں گے وہ خدا اور اس کے رسول ضرور غالب رہیں گے اور ضر و ر غالب
رہیں گے اور ضرور غالب رہیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ"
( خطبات طاہر جلد 9 صفحہ 674-676)

آج 10 میں سے 10 باقی