1991ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
206
$1991
انصار اللہ کو صبر اور رحم کی نصیحت باقیوں سے زیادہ زیب دیتی ہے۔انصار ایسی نصیحتیں کریں کہ لوگوں کے دل نرم پڑ جائیں اور وہ ظالمانہ
انتقام کی بجائے رحم کی طرف مائل ہوں
مجلس انصار اللہ اڑیسہ بھارت کے سالانہ اجتماع منعقد 11-12 مئی 1991ء پر پیغام )
محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر
پیارے برادران مجلس انصار اللہ اڑیسہ (بھارت)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ آل اڑیسہ مجلس انصار الله امسال 11-12 مئی کو منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر پہلو سے بہت بابرکت بنائے۔جماعت اُڑیسہ کو ہندوستان کی جماعتوں میں کئی لحاظ سے اہم مقام حاصل ہے۔ایک تو جہاں تک
جماعت میر اعلم ہے تعداد کے لحاظ سے ہندوستان کے تمام صوبوں میں تعداد کے لحاظ سے اول نمبر پر ہے۔اور
ماشاء اللہ دیہات کے دیہات بلکہ بعض قصبات بھی تقریبا پورے کے پورے احمدی ہیں۔علاوہ ازیں دوسرا
پہلو جو بہت ہی دلربا ہے۔اور باقی ہندوستان کی جماعتوں کے لئے ایک نیک نمونہ ہے وہ اس وقت میرے
سامنے آیا جب میں نے اس بات کے تفصیلی جائزے لئے کہ ہندوستان کی جماعتوں میں حسب توفیق جماعتی
چندوں میں کونسی جماعتیں معیار کے مطابق قربانی میں حصہ لے رہی ہیں اور باقاعدہ ہیں تو یہ معلوم کر کے بہت
خوشی ہوئی کہ اگر چہ اڑیسہ کی جماعت بالعموم غرباء اور معمولی نوکری پیشہ لوگوں
پر مشتمل ہے لیکن شرح کے مطابق
اور باقاعدہ چندہ دینے کے لحاظ سے سارے ہندوستان میں اس کے برابر اور کوئی نہیں۔اور بھی بہت سے امور
ہیں جن میں صوبہ اڑیسہ کو اللہ تعالیٰ نے روحانی فضلوں اور انعامات سے نوازا ہے۔صوبے میں جہاں یہ سب
انعامات ہیں وہاں احمدیت کا سب سے زیادہ کٹر اور متعصب معاند بھی صوبے کی بدقسمتی سے صوبے میں
خدا تعالیٰ کے مقدس بندوں کے خلاف زہر افشانی کر رہا ہے اور اب بھی کرتا ہے۔جو واردات آپ ہی کے اس
صوبے میں گزری ہیں اور ہندوستان میں مسلمانوں پر جو بالعموم سخت ابتلاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔اگر
207
آپ غور کریں تو اس کا آغاز انہی مولوی صاحب کے مباہلہ کے متعلق تالیوں اور شیخیوں کے بعد سے ہے۔پس
ایسے علماء نا صرف اپنے صوبے کے لئے مصیبت بن گئے ہیں بلکہ سارے ہندوستان کے لئے خدا تعالیٰ کی
ناراضگی کو بڑھانے کا موجب بن گئے ہیں۔بعض اور صوبوں میں بھی ظالم موجود ہیں۔مگر اڑیسہ والے مخالفوں
کا اپنا ایک مقام ہے۔اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے اور جہالت کی زندگی کور شد کی زندگی میں بدل دے۔اور
جہالت کی ظالم موت سے بچائے۔لیکن اگر ان کے مقدر میں یہ سعادت نہیں تو پھر میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ
ہندوستان کے بے کس اور مظلوم مسلمانوں کو ان کے اعمال اور ظالمانہ رویوں سے نجات بخشے۔جماعت احمد یہ
کو بھی ایسے قومی ابتلا ؤں میں ثابت قدم رکھے جن میں اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کی طرح وہ بھی ضرور
کچھ نہ کچھ تکلیف میں مبتلا کئے جاتے ہیں اور کئے جاتے رہے ہیں۔اسی طرح میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو
صحیح رد عمل کے دکھانے اور صراط مستقیم پر مستحکم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ظلم کے مقابل پر ظلم کرنے والے
نہ ہوں۔جہاں آپ احمدیوں اور دیگر مسلمانوں کی تکالیف سے دکھ محسوس کرتے ہیں وہاں غریب ہندو عوام کی
تکلیفوں سے بھی دکھ محسوس کریں۔صبر اور رحم کرنے والے ہوں اور صبر اور رحم کی تلقین کرنے والے ہوں۔اس
جہت سے مجلس انصار اللہ اڑیسہ ایک بہت ہی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انصار اللہ کو صبر اور رحم کی نصیحت باقیوں
سے زیادہ زیب دیتی ہے اور وہ خدام کی نسبت زیادہ اہلیت رکھتے ہیں کہ صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ غیر
مسلموں میں بھی قیام امن کی کوشش کریں اور ایسی نصیحتیں کریں کہ دل نرم پڑیں اور لوگ ظالمانہ انتقام کی
بجائے رحم کی طرف مائل ہوں اور ہر انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کا خوف پیدا کریں۔آپ میں سے جو
صاحب اثر ہیں وہ صوبہ کے صاحب اثر لوگوں سے مل کر ان کو نیک نصیحت کریں گویا ہر شخص اپنی استطاعت کے
مطابق امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے عظیم جہاد میں شامل ہوں۔آخر پر میں انصار اللہ اریسہ کو یاد دلاتا ہوں
کہ سب تدبیروں سے بڑھ کر موثر تدبیر دعا ہے پس دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے نصرت طلب کرتے
رہیں۔اور اپنے صوبہ کے لئے بالخصوص مغفرت اور رحم کی دُعا مانگیں۔انسان کا انسان سے لڑنا اور ایک
دوسرے پر ظلم کرنا اور ایک دوسرے کی تکلیف اور دکھ پر خوشی محسوس کرنا ایک ایسی انسانیت سے گری ہوئی چیز
ہے کہ دنیا کا کوئی سچا مذ ہب بھی ایسے لوگوں کو سینے سے نہیں لگا سکتا۔صرف یہی نہیں بلکہ جانور بھی دوسرے
جانور کی تکلیف سے لذت محسوس نہیں کرتے۔پس دعاؤں اور نیک نصیحتوں کے ذریعہ فساد کو امن میں بدلنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں۔اس
علاقہ میں مذہب، قوم ، ملت ، اور انسانیت کا آج سب سے بڑا تقاضا یہی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ
ہو۔دکھوں کو راحت میں بدل دے اور اندھیروں کو روشنی میں بدل دے۔جس طرح اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کویہ تو فیق عطا فرماتا ہے کہ اپنے مظلوم بھائیوں کو حتی المقدور مدد
208
کرتی ہے اور انہیں بے سہارا نہیں چھوڑتی۔کاش نفرت کی تعلیم دینے والے ملاں بھی کم سے کم اپنے ساتھ
منسلک ہونے والے بھائیوں کی ہی ایسے موقعہ پر مدد کیا کریں۔اور ان کو بے سہارا اور بے یار و مددگار نہ چھوڑا
کریں۔تاکہ ان کے ماننے والے عامتہ المسلمین پر اس آیت کریمہ کا اطلاق ہو جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے
بچے متبعین کے بارہ میں نازل ہوئی : ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا (محمد:12) کہ اللہ مومنوں کو
بے یار و مددگار نہیں چھوڑتا اور مشکلات کے وقت اُن کی نصرت فرمائی جاتی ہے۔کاش مذہبی رہنما عامتہ المسلمین کو قومی تکلیفوں اور مصائب میں اس طرح بے یارو مددگار نہ چھوڑ میں
تا کہ ان پر آیت کریمہ کا یہ حصہ اطلاق پاتا ہوا دکھائی دینے لگے کہ:
خدا کرے کہ ہمارے سب مسلمان بھائی اللہ کی ولایت میں آجائیں اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی ان
سے وہ سلوک نہ کرے جس کا آیت کے دوسرے حصہ میں ذکر ہے۔“
والسلام
خاکسار
( دستخط ) مرزا طاہر احمد
خلیفہ ایسیح الرابع
هفت روزه بدر قادیان 3 اکتوبر 1991ء)
عہدے، ذمہ داریاں ہیں۔اپنی برتری ظاہر کرنے کے لئے اسے استعمال نہ کریں
(خطبہ جمعہ 6 ستمبر 1991ء)
الہی جماعت ایک پاکیزہ جماعت ہے۔اس کے سارے معاملات خدا کی خاطر ہوتے ہیں۔عہدے ذمہ داریاں ہیں نہ کہ اپنی برتری کو ثابت کرنے کے لئے کوئی شخص انہیں استعمال کرتا ہے۔عہد یداری
تو ایک بہت ہی بڑا بوجھ ہے۔جن لوگوں نے الہی جماعتوں میں مناصب کی حقیقت کو سمجھا ان میں ایسے بھی
پیدا ہوئے جیسا کہ حضرت امام مالک جن کو عہدہ قبول نہ کرنے کی سزا کے طور پر کوڑے مارے گئے اور ایسی
تکلیفیں دی گئیں کہ بعد میں ان کے ہاتھ شل ہو گئے اور وہ اٹھ نہیں سکتے تھے۔اور بھی بہت سے عالم اسلام کے
پہلے دور میں جبکہ تقویٰ کا معیار بہت بلند تھا ایسے واقعات نظر آتے ہیں کہ ایک شخص عہدے سے ڈرتے ہوئے
تو بہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اس عہدے کے لائق نہیں ہوں میرے سپرد نہ کرو اور بادشاہ وقت زبردستی
سزادے کر ، بعضوں کو قید کیا گیا ، بعضوں پر کوڑے برسائے گئے ، بعضوں کو اور سزائیں دی گئیں، اور حکماً ان کو
مجبور کیا جاتا رہا کہ تم یہ عہدہ قبول کرو۔
209
کہاں یہ نظام اسلام جہاں عہدے سے خوف پیدا ہوتا ہے اور دل ڈرتے ہیں کہ میں ان
ذمہ داریوں کو ادا کر سکوں گا کہ نہیں ، کہاں ان عہدوں کو ڈکٹیٹر شپ قرار دے دینا اور یہ سمجھنا کہ یہ بھی دنیا کے
مناصب ہیں جن میں سے ایک منصب پر یہ
پر ہ شخص فائز ہو گیا ہے جو مجھے پسند نہیں۔یہ باتیں تقویٰ کی روح سے
خالی ہیں اور ان کو نظام جماعت میں اب کسی طرح بھی مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ایک دو ہوں اور اس
وقت پکڑا جائے تو بہت بہتر ہے بجائے اس کے کہ یہ عام بیماریاں بن جائیں۔اس سلسلے میں میں آپ کو بتاتا
ہوں کہ خلیفہ وقت کبھی بھی کسی امیر کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنے منصب سے ناجائز فائدہ اٹھاتے
ہوئے جماعت پر کسی قسم کا ظلم کرے۔اگر ایک فرد کی شکایت بھی پہنچے تو اس کی پوری تحقیق کی جاتی ہے اور امیر کو
اس بات کے لئے جواب دہ بنایا جاتا ہے اور ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جن میں ایک شخص نے جب مجھ تک
شکایت پہنچائی کہ فلاں عہدیدار کی طرف سے خواہ وہ امیر تھا یا وکیل تھا یا ناظر تھا مجھے یہ تکلیف پہنچی ہے تو بلا تاخیر
میں نے اپنی تحقیق کروائی ہے جو کالیہ آزاد تحقیق تھی اور بعض لوگوں کو شک ہوتا ہے کہ شاید اس تحقیق میں بھی کسی
نے اثر ڈال دیا ہوگا ایسے لوگوں کو بعض دفعہ میں یہاں تک کہتا رہا ہوں کہ تم اپنے نمائندے مقرر کرو جو ساتھ
بیٹھیں اور پھر اپنے نمائندوں سے سن کر مجھے بتاؤ کہ کیا ناجائز حرکت ہوئی ہے۔جس عہدیدار کے سر پر ایسا
زبر دست نظام موجود ہو کہ وہ ذرا بھی راہ راست سے ہے تو اس کی نگرانی کی جائے ، اس کے متعلق تحقیقاتی
کمیشن بیٹھیں اور اگر وہ غلطی کرتا ہے تو اس کی پاداش میں اس کو عہدے سے معطل یا معزول کرنا پڑے تو
پھر ایسے شخص کوڈ کٹیر کہہ دینا بڑا ظلم ہے۔نظام جماعت میں تو کوئی ڈکٹیرا ہو ہی نہیں سکتا۔خدمت کرنے والے
لوگ ہیں۔ایک بے چارہ سیکرٹری مال ہے سوائے اس کے اس کو مشغلہ ہی کوئی نہیں کہ وہ خدا کی خاطر پیسے اکٹھا
کرتا پھرے۔دنیا جب اپنے پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف ہوتی ہے وہ گھر گھر پھرتا ہے ، دروازے کھٹکھٹاتا
ہے اور رات کو اپنے حساب کتاب لے کر بیٹھ جاتا ہے۔بعض کے بیوی بچے مجھے شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے
لئے بھی تو اس کا کچھ رہنے دیں۔یہ تو دن رات جماعت کے کاموں میں ہے۔بعض ایسے امراء ہیں جن کے
بیوی بچے مجھے بتاتے ہیں کہ مدتیں ہو گئیں ہیں ہمارے بچوں نے ان
کو نہیں دیکھا۔رات کو کام کر کے دیر سے
آتے ہیں، صبح جلدی چلے جاتے ہیں اور سوائے نظام جماعت کے ان کا ہے ہی کچھ نہیں۔ہمارے تو کسی کام
کے نہیں رہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ وہ ان کے اتنے کام کے ہیں کہ ان
کو اندازہ ہی نہیں۔ان کی برکتیں وہ نسل
ہی نہیں بلکہ نسلاً بعد نسل ان کی اولا د پاتی رہے گی اور آسمان سے یہ برکتیں بارش کی طرح ان پر نازل ہوں گی
ایسے وفاداروں کو خد اکبھی تنہا نہیں چھوڑا کرتا کبھی بے جزا کے نہیں چھوڑ ا کرتا۔"
(خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 727-729)
210
میرے بوجھ کی فکر نہ کریں اگر کسی کے خلاف شکایت ہے تو مجھے ضرور لکھیں
(خطبہ جمعہ 6 ستمبر 1991ء)
"نظام جماعت تو ایک لاثانی نظام ہے اس کی کوئی مثال دنیا میں نہیں ہے۔اس کو چھوٹی ادنی ادنیٰ
باتوں سے ذلیل ورسوا نہ کریں۔اگر آپ نے اس نظام کی قدر نہ کی تو یہ سوچیں کہ یہ نظام پہلے بھی ایک دفعہ
ناقدری کے نتیجے میں اٹھا لیا گیا تھا اب دوبارہ خدا نے آپ
کو نعمت دی ہے اور الحمد للہ اس وعدہ کے ساتھ دی
ہے کہ یہ نظام اب ہمیشہ رہے گا مگر ناقدری کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی اس لئے احتیاط سے کام لیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔آپ کو نظام جماعت کے تابع رہتے ہوئے امیر ہی کا سوال نہیں کسی بھی
عہدیدار سے کوئی شکایت ہوتو وہ مجھے لکھ سکتا ہے۔خواہ وہ چھوٹا عہد یدار ہو خواہ وہ بڑا عہدیدار ہواور میں
جماعت کو پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میرے بوجھ کی فکر نہ کریں۔اگر مجھ تک تکلیف دہ باتیں نہ پہنچیں تو مجھے
تکلیف ہوگی لیکن ہوں کچی یہ شرط ہے اگر تقویٰ کے خلاف کوئی جھوٹی باتیں پہنچیں گی تو پھر لازماً ایسے شخص کو سزا
دی جائے گی۔وہ دہرا جرم کرتا ہے۔خلیفہ وقت کو دھوکا دیتا ہے اور خدا کے نظام سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی
کوشش کرتا ہے۔کچی شکایت ہو۔بچے طریق پر پہنچے جس کے خلاف شکایت ہے اس کی معرفت بھجوائی جائے
اس
کی نقل مجھے بھجوادی جائے۔پھر دیکھیں لازماً کارروائی ہوگی لیکن کارروائی وہ ہوگی جو تقویٰ تقاضا کرتا ہے
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے حق میں ضرور ہوگی حالانکہ بالکل غلط بات ہے۔بعض دفعہ ایسے ایسے ظالمانہ الزام عہدیداروں پر لگائے جاتے ہیں کہ پہلا خط پڑھ کر تو پاؤں تلے
سے زمین نکل جاتی ہے کہ اچھا جماعت میں ایسے ایسے خوفناک عہدیدار بھی ہیں۔جب تحقیق کی جاتی ہے تو
بات برعکس نکلتی ہے۔شکایت کنندہ ظالم نکلتا ہے۔اب میں نے اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر فیصلے کرنے ہیں۔شکایت کنندہ کے دل کی حالت کو دیکھ کر تو فیصلے نہیں کرنے جب میں فیصلہ کرتا ہوں تو پھر بعض دفعہ وہ کہہ دیتا
ہے۔بعض دفعہ دل میں رکھتا ہوگا کہ لو جی خلیفہ کے پاس بھی انصاف نہیں لیکن میں آپ کو ایک اور بات بتا تا
ہوں کہ خلیفہ کوئی ڈکٹیرہ نہیں ہے کیونکہ خلیفہ کے اوپر سب سے زیادہ مقتدر اور طاقتور ہستی بیٹھی ہوئی ہے جو ہر
وقت اس کی نگرانی کرتی ہے۔"
(خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 730-731)
211
مشتمل ہو
مجلس عامله با اخلاق، با ادب، با تمیز افراد پرمش
(خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1991ء)
ایک اور ہدایت ساری دنیا کی جماعتوں کو یہ دینی چاہتا ہوں کہ جہاں تک میں نے جھگڑوں
اور فتنوں کی تاریخ کا گہری نظر سے مطالعہ کیا ہے ایک سبب ہر جگہ موجود دکھائی دیا ہے کہ جب بھی کوئی بدا خلاق
آدمی مجلس عاملہ میں آجائے تو اس سے ضرور فتنے پیدا ہوتے ہیں۔ایسا شخص جس کی زبان میں تیزی ہے جو
طبعا بدخلق آدمی ہے اور پرواہ نہیں کرتا کہ اس کی بات سے کسی کا دل کہتا ہے۔اپنے ساتھی کے ساتھ ادب
اور احترام سے گفتگو کرنے کی بجائے کڑوی بات پتھر کی طرح مارتا ہے۔بعض لوگ اس کا نام سچائی قرار دیتے
ہیں کہ دیکھو جی ! ہم تو سچی بات کریں گے۔ہم تو رکھیں گے نہیں۔یہ سچی بات نہیں ہے یہ بد تمیزی ہے۔سچ
بولنے میں اور سچ بولنے میں فرق ہوا کرتا ہے۔ایک با اخلاق انسان سچ بات کہتا ہے مگر حتی المقدور کوشش کے
ساتھ کہ کسی کو دکھ نہ پہنچے اور جو بچ کے نام پر بد تمیزیاں کرتے ہیں وہ بچے ہوتے بھی نہیں ہیں۔یہ بھی میں آپ کو
یقین دلاتا ہوں کہ جب ان کا جائزہ لیا جاتا ہے تو بیچ کے نام پر بڑے بڑے جھوٹ بول جایا کرتے
ہیں۔بدخلق انسان سے بچیں اور چونکہ مجالس عاملہ کا انتخاب جماعت کرتی ہے اس لئے جماعت کو اپنے
انتخاب کے وقت اس بات
کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔جو شخص اپنی روزمرہ کی گفتگو میں با ادب نہیں ہے اور زبان کا
کرخت ہے اور چھوٹی چھوٹی بات پر بھڑک اٹھتا ہے ایسے شخص کو اگر آپ مجلس عاملہ میں منتخب کر کے لائیں گے
تو اس مجلس عاملہ کا تقدس باقی نہیں رہے گا اور اس کے نتیجے میں صدر یا امیر یا دوسرے عہد یداروں کے لئے بھی
شرمندگی کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں اور ساری جماعت کو بھی وہ فتنوں میں ملوث کر سکتا ہے۔امرائے جماعت کو
میری یہ نصیحت ہے کہ وہ جائزہ لیں اگر ان کی عاملہ میں یا ان کے ماتحت جماعتوں کی عاملہ میں کوئی بدخلق لوگ
داخل ہو گئے ہیں تو مجھے لکھیں تا کہ پیشتر اس سے کہ کوئی فتنہ پیدا ہو، وہ خودا ابتلاء میں پڑیں یا دوسروں کو ابتلاء
میں ڈالیں ان کو ان عہدوں سے سبکدوش کر دیا جائے۔اگر مجالس عامله با اخلاق ، با ادب با تمیز افراد جماعت
پر مشتمل ہوگی تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایسی مجالس کوفتوں
کا ڈر نہیں ہوا کرتا۔"
(خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 809-810)
212
عہدیداران، اپنا، اپنے کاموں کا اور اپنے طریق کار کا محاسبہ کریں
خطبہ جمعہ 15 نومبر 1991ء)
اب میں اس مضمون کی طرف لوٹتا ہوں جو میں نے گزشتہ جمعہ میں شروع کیا تھا یعنی دعوت الی اللہ
کے سلسلہ میں حکمت عملی کو اختیار کرنا کیونکہ قرآن کریم نے ہمیشہ دعوت الی اللہ کے مضمون کے ساتھ حکمت
پر زور دیا ہے اور اس کے علاوہ صبر پر زور دیا ہے۔میں نے گزشتہ خطبہ میں یہ عرض کیا تھا کہ میں آئندہ انشاء اللہ
عہدیداران منتظمین اور امراء کو مخاطب کرتے ہوئے ان کو سمجھانے کی کوشش کروں گا کہ قرآن کریم کی تعلیم کی
رو سے ان پر کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔پس دُعا کے بعد سب سے بڑی ذمہ داری ہے اور حکمت
کا خلاصہ اور حکمت کی روح ہے کہ دعا کے ذریعہ کام شروع کیا جائے تمام امراء اور عہد یداران جن کا اس
دعوت الی اللہ کے کام سے تعلق ہے ان کو میں دوبارہ تاکید کرتا ہوں کہ بہت دُعائیں کیا کریں اپنے لئے بھی
اور اپنے تابع دوسرے خدمت دین کرنے والوں کے لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو حکمت کے اعلی گوہر عطا
فرمائے اور قرآن کریم ایک مومن سے جیسی حکمت کا تقاضا کرتا ہے ویسی حکمت اپنے فضل سے خود آپ کو عطا
فرمائے اور آپ
کی تبلیغ کارگر ہو، ثمر دار ہو، اور محض ایک کوشش نہ ہو بلکہ ایک نتیجہ خیز کوشش ہو۔اس سلسلہ میں
حضرت مسیح علیہ السلام کا یہ قول ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔اس کے مختلف
معانی ہیں۔بہت ہی عارفانہ کلام ہے لیکن ایک معنی یہ بھی تو ہے کہ جو درخت پھل نہ دے وہ بنجر ہی کہلائے گا
خواہ آپ اس کی کیسی ہی خدمت کریں۔کیسی اس کی آبیاری کریں۔دیکھنے میں وہ سرسبز وشاداب ہی کیوں نہ
دکھائی دے لیکن اگر پھل سے عاری ہے تو وہ درخت کاٹے جانے کے لائق ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔پس اپنے تبلیغی کاموں کو حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ پھلوں سے جانچیں اور پھلوں سے جانچنے کے لئے
ایک تو پھلوں کی مقدار، تعداد دیکھنی ضروری ہے۔اگر کوششیں بڑھتی چلی جارہی ہیں ،خرچ بڑھ رہے ہیں،
آپ محنت کر رہے ہیں ، ساری جماعت بظاہر مستعد دکھائی دیتی ہے، فائلوں کے منہ بھرے ہوئے ہیں،
رپورٹوں میں صفحات کے صفحات تبلیغی کارروائیوں پر مشتمل ہیں لیکن جب نتیجہ تک پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ
وہی گنتی کے چند آدمی جو پہلے تھے ویسے ہی اس سال بھی ہیں ویسے ہی اس سے پہلے تھے تو درخت کو پھل سے
پہچاننے کی کیوں کوشش نہیں کرتے۔عہدیداران اپنا محاسبہ کریں
پس سب سے پہلا کام عہدیداران کا یہ ہے کہ اپنا اور اپنے کاموں کا اور طریق کار کا محاسبہ کریں
اور بڑی گہری اور تفصیلی نظر سے دیکھیں کہ وہ اب تک کیا کیا ذرائع استعمال کر چکے ہیں اور کب سے وہ ذرائع
213
استعمال کر رہے ہیں اور ان ذرائع کے نتیجہ میں کہیں کوئی پھل بھی لگا ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں تو ضروری نہیں کہ وہ
ذرائع بریکار سمجھے جائیں بلکہ استعمال کرنے والوں پر بھی نظر کرنی پڑے گی اور بھی بہت سے ایسے اسباب ہیں
جن کا ذرائع کے استعمال سے تعلق ہے اور ہر سطح پر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ جو ان ذرائع کو استعمال کر رہا ہے وہ ذاتی
طور پر خود کیا ہے وہ دعا گو ہے بھی کہ نہیں اور اس کی ذاتی توجہ پورے اخلاص کے ساتھ اور انہماک کے ساتھ ان
کاموں کی طرف ہے بھی کہ نہیں؟ پس ذرائع کی چھان بین ان کی جانچ پڑتال، ذرائع کو استعمال کرنے والوں
کے حالات اور ان کی جانچ پڑتال پھر ان کی اپنی صلاحیتوں کا جائزہ اور یہ دیکھنا کہ ہر شخص اپنی صلاحیت کے
مطابق ہتھیار استعمال کر رہا ہے کہ نہیں۔یہ ایک اتنا وسیع مضمون ہے کہ اسی پر اگر عہدیداران توجہ دیں تو ان کو
معلوم ہوگا کہ یہ ایک دو دن کی بات نہیں ہے۔مسلسل توجہ اور محنت کا تقاضا کرنے والا معاملہ ہے لیکن اس
معاملہ میں میں کچھ باتیں مزید وضاحت سے رکھنی چاہتا ہوں کیونکہ اس قسم کی نصیحتیں میں بار ہا کر چکا ہوں
اور وہ پیسٹس بھی سب جماعتوں میں پہنچائی گئی ہیں لیکن چونکہ اکثر ممالک پر اثر نہیں پڑا اس لئے میرا بھی تو یہ
کام ہے کہ میں محاسبہ کروں اور دیکھوں کہ میرے اختیار کردہ ذرائع میں کیا نقص رہ گئے تھے اور دوبارہ میں پیش
کروں تو کیا نئی بات پیدا کر کے پیش کروں کہ وہ باتیں جو پہلے پھل نہ لا سکی تھیں اب پھل لے آئیں۔جماعت احمدیہ کی زمین الحمد لله زرخیز ہے
یہ تو اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جماعت کی زمین بحیثیت مجموعی زرخیز ہے اور گزشتہ چند سالوں میں
جماعت نے مجموعی حیثیت سے تبلیغ میں جو نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ اس بات پر تو گواہ ہیں کہ اللہ
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ نصیحتیں سب بے کار نہیں گئیں اور محنت ضائع نہیں گئی بلکہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل
کے ساتھ ان کوششوں کو پھل ضرور لگایا ہے لیکن کتنی زمینیں ایسی ہیں جنہوں نے بیج کو بڑھا کر واپس کیا ہے یہ
دیکھنا بھی ضروری ہے۔مجموعی طور پر اضافہ تو ہوا ہے اور غیر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن ہر جگہ نہیں ہوا۔بہت سے
ایسے علاقے ہیں جو مثلا ترقی یافتہ ہیں۔یورپ اور امریکہ اور اسی طرح کے ترقی یافتہ ممالک جاپان ہے اور ان
ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ کے درمیان کے ممالک جو کچھ تیسری دنیا سے تعلق رکھتے ہیں، کچھ دوسری دنیا سے
کچھ پہلی دنیا سے یعنی ان کے مختلف طبقات مختلف زمانوں میں بس رہے ہیں ان کے حالات کا بھی آپ جائزہ
لیں تو آپ دیکھیں گے کہ اکثر ممالک میں ابھی تک ان ذرائع کے نتیجہ میں کوئی نمایاں کامیابی نہیں ہوئی لیکن
جہاں ہوئی ہے ان کا میں نے جائزہ لیا ہے تو معلوم ہوا ہے کہ جہاں اخلاص اور محنت کے ساتھ امیر اور اس کے
ساتھ شامل ٹیم نے واقعہ پوری لگن سے کام کیا ہے وہاں یہ بیان کردہ ذرائع کارگر ثابت ہوئے ہیں۔اس لئے
ذرائع کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔بار بار ان کو یاد کرانے کی ضرورت ہے بار بار مختلف ذرائع
استعمال کرنے کے طریق سمجھانے کی ضرورت ہے۔ان خامیوں پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جن کے نتیجہ میں
214
بعض دفعہ محنتیں بے کار چلی جاتی ہیں اور درخت ثمر دار نہیں ہوتے۔عہدیداران، دبے ہوئے مضامین کو نکال کر خود بھی سنیں اور دوسروں کو بھی سنائیں
یہ جونشو ونما کا مضمون ہے یہ ساری کائنات کی ترقی کا خلاصہ ہے اور کائنات پر غور کرنے سے خواہ وہ
زندگی کے وجود سے پہلے کی کائنات ہو یا زندگی کے وجود کے بعد کی کائنات ہو، انسان کو بہت سے حکمتوں کے
موتی ملتے ہیں اور انسان کو اپنی روحانی انفرادی اور جماعتی ترقی کے لئے بہت سے گر ہاتھ آتے ہیں۔پس ان
سب مضامین پر غور کے نتیجہ میں جو باتیں اللہ تعالیٰ مجھے عطا فرما تا رہتا ہے مختلف مواقع پر میں انہیں بیان کرتا
رہا ہوں اور بلاشبہ یوں گھنٹے کی وہ نصیحتیں ہیں جو مختلف کیسٹس میں یا ویڈیوز وغیرہ میں موجود ہیں لیکن دیتی چلی
جارہی ہیں۔وہ باتیں کہی جاتی ہیں لیکن جماعت کی بھاری اکثریت کے سامنے وہ نہیں آتیں اور ان کے اندر
جو نشو و نما کی صلاحیتیں ہیں انہیں تحریک نہیں ملتی۔اس لئے میں یہ زور دیتارہا ہوں کہ جو عہد یداران ہیں وہ
صرف اس بات پر اکتفا نہ کریں کہ میری باتیں سمجھ کر آگے دوستوں تک پہنچا ئیں بلکہ یہ کوشش کریں کہ ان دبے
ہوئے مضامین کو نکالیں اور حتی المقدور کوشش کریں کہ وہ احمدی احباب جو دعوت الی اللہ کا جذبہ رکھتے ہیں ان کو
یہ چیزیں سنائی جائیں۔مجلس عاملہ کے ممبران بھی سنیں اور بار بار سنیں کیونکہ سننے کے نتیجہ میں کچھ تو ان کو
اللہ تعالیٰ کے فضل سے نئے طریق کار معلوم ہوں گے اور کچھ ان کے اند رخود تحریک پیدا ہوگی۔ہرانسان
جو ایک کام کا ارادہ کرتا ہے اور کسی مضمون کو پڑھتا ہے نئے علم کے نتیجہ میں اُسے روشنی کا احساس ہوتا ہے اور وہ
سمجھتا ہے کہ مجھے روشنی مل گئی مگر یہ نہیں جانتا کہ روشنی کا سفر لا متناہی ہے۔ایک روشنی کے بعد آگے بھی روشنی
ہوا کرتی ہے اس روشنی کے بعد پھر اور بھی روشنی ہوتی ہے۔وہ لوگ جو خوابوں میں جاگتے ہیں ان کو بھی جاگنے کا
ایک احساس تو ضرور ملتا ہے اور وہ شعور حاصل کرتے ہیں کہ جا گنا اس کو کہتے ہیں لیکن جب سچ مچ جاگتے ہیں
تو وہ کوئی اور قسم کا شعور ہوا کرتا ہے اور جاگنے کے بعد کچھ عرصے تک آنکھیں ملتے رہنے کے وقت جو جاگ کی
کیفیت ہے وہ تبدیل ہو جاتی ہے۔جب پانی کے چھینٹے پڑتے ہیں اور مستعدی کے ساتھ انسان باہر آتا ہے۔پھر جب گھر سے نکل کر باہر دھوپ میں قدم اُٹھاتا ہے تو اس کی جاگنے کی کیفیت میں ایک نیا نور پیدا ہو جاتا
ہے۔پھر روزمرہ کی زندگی میں حصہ لیتے ہوئے بہت سی باتیں غفلت کی حالت میں دیکھی جاتی ہیں اور جب
انسان کو اندرونی طور پر جاگنے کی توفیق ملتی ہے تو ہر قدم پر اس کو ایک نئی روشنی محسوس ہوتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ
اب میں جاگا ہوں اور جب انسان معرفت کے مزید درجے حاصل کرتا ہے تو بعض اوقات بڑے بڑے صوفیاء
نے آخر وقت یہی محسوس کیا کہ ہم جاگے ہی نہیں تھے بلکہ ایک نسبتی کیفیت تھی۔چنانچہ میر درد نے ایک شعر میں
بڑی حسرت سے اس معرفت کا یوں اعلان کیا کہ :
وائے نادانی کہ وقت مرگ یہ ثابت ہوا خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا
215
تو خواب اور افسانوں کی حقیقتیں فی ذاتہ تو یہ حقیقتیں نہیں ہیں لیکن اکثر ہماری حقیقتیں جن کو ہم حقیقت سمجھ
رہے ہوتے ہیں ان کی اپنی حیثیت خواب اور افسانے کی ہوتی ہے۔یہ عمومی کیفیت ہے اس لئے انسان کو کسی
مقام اور کسی مرتبے پر جا کر پورے یقین اور وثوق کے ساتھ یہ نہیں سمجھ لینا چاہئے کہ میرا روشنیوں کا سفر تمام
ہوا اور مجھے سب کچھ حاصل ہو گیا۔یہ بجز کا مقام ہے جو انسان کی تعلیم و تربیت کرتا ہے۔دُنیا میں کوئی سفر بھی حقیقی بجز کے بغیر ممکن نہیں
اور کوئی سفر بھی روشنی کے بغیر ممکن نہیں ، تو میں عہدیداران سے عاجزانہ طور پر یہ درخواست کرتا ہوں کہ جو کچھ
اس مضمون پر ان
کو سمجھایا گیا ہے وہ خود بھی سنیں اور توجہ سے سنہیں اور پھر اپنے نفس کا محاسبہ کریں اور اسی طرح
جن لوگوں کو وہ اس کام میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔جن لوگوں کے دلوں میں تحریک پیدا کرنا چاہتے ہیں انہیں
اپنی زبان میں سُنانے کی بجائے میری زبان میں سُنائیں۔یہ کوئی بے وجہ تفاخر کے نتیجہ میں میں ہر گز نہیں کہہ
رہا۔ایک ایسی حقیقت ہے جس کو کہنا میرے لئے دشوار ہے کیونکہ میری ذات سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کے
باوجود اپنے حیاء کے جذبات کو قابو کر کے ایک فرض ادا کرنے کے طور پر کہہ رہا ہوں کہ خلیفہ وقت کو جو باتیں
خدا تعالیٰ دینی کاموں سے متعلق سمجھاتا ہے ان کو کہنے کے انداز بھی عطا کرتا ہے اور ان باتوں میں جیسی گہری
سچائی ہوتی ہے ویسی دوسرے کی باتوں میں جگہ جگہ کہیں کہیں تو ہوسکتی ہے مگر بالعموم ساری باتوں میں ویسی
سچائی نہیں آسکتی اور ویسا اثر نہیں پیدا ہو سکتا۔دوسرے سننے والا ہمیشہ بات کے نتیجہ میں اثر قبول نہیں کیا کرتا
بلکہ بسا اوقات کہنے والے کے اثر کے نتیجہ میں اثر قبول کیا کرتا ہے اور یہ ایک ایسا انسانی فطرت کا راز ہے جسے
سمجھے بغیر آپ خدمت دین کا حق ادا نہیں کر سکتے۔خلیفہ وقت کی نصیحت دوسری نصیحتوں سے زیادہ مؤثر ہوتی ہے
کلام الہی کا اپنا ایک اثر ہے۔اُسے لاکھ اپنی زبان میں سمجھانے کی آپ کوشش کریں جب تک کلام
الہی کے حوالے سے وہ بات نہ سمجھائی جائے وہ اثر نہیں پیدا ہو سکتا۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
کے کلام کا ایک اثر ہے جو 1400 سال سے زائد عرصہ گزرا وہ کم ہونے میں ہی نہیں آتا وہ ایسی طاقت ہے جو
ہمیشہ کی زندگی رکھتی ہے اور ایسا کلام ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ہے۔اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ قرآن کریم
کے بعد اگر کوئی زندہ کلام ہے تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے اور آپ کی برکت سے اور آپ کی
غلامی میں پھر یہ طاقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نصیب ہوئی اور اسی لئے میں ہمیشہ زوردیتا رہا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام خصوصاً ملفوظات کی طرف جماعت کو توجہ کرنی چاہئے۔جیسی زندگی بخش
طاقت اس زمانے کے مریضوں کے لئے اور کمزوروں اور حیفوں کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
نصیحت میں ہے ویسی کہیں اور نہیں دیکھی گئی۔چند فقرے پڑھنے کے بعد ہی انسان جھر جھری لے
216
کر بیدار ہو جاتا ہے اور ان مضامین کو پڑھنے کے باوجود جن کے متعلق پہلے علم ہوتا ہے کہ کیا ہیں پھر بھی ہمیشہ
نئی روشنی ملتی ہے، ہمیشہ نئی روحانی لذتیں عطا ہوتی ہیں۔تو کہنے والے کی بات کس نے کہی یہ اس لئے بھی اثر
کرتی ہے کہ اس کا ایک مرتبہ اور مقام ہے جو اپنے دل کو بھاتا ہے۔اپنے دل کو پیارا لگتا ہے اور پیار کے نتیجہ
میں بات میں زیادہ اثر پیدا ہو جاتا ہے اور دوسرے یہ کہ جو کہنے والے خدا کے زیادہ قریب ہیں ان کی باتیں بھی
خدا کے زیادہ قریب ہوتی ہیں اور ان میں اثر بھی نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔پس ہر خلیفہ کے وقت میں جو اس زمانے
کے حالات ہیں ان کے متعلق جو خلیفہ وقت کی نصیحت ہے وہ لازماً دوسری نصیحتوں سے زیادہ مؤثر ہوگی۔اس
تعلق کی بناء پر بھی اور اس وجہ سے بھی کہ خدا تعالیٰ نے جو ذمہ داری اس کے سپرد کی ہوتی ہے خود اس کے نتیجہ
میں اس کو روشنی عطا کرتا ہے۔خلیفہ وقت کی باتوں کو تخفیف کی نظر سے نہ دیکھیں
پس پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ ان حکمت کی باتوں کو سمجھیں اور انہیں تخفیف کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ
حتی المقدور کوشش کریں کہ پرانے دبے ہوئے ریکارڈ سے ان ٹیسٹس کو یا ویڈیوز کو یا تحریروں کو نکالیں
اور اگر ساری جماعت کو یکدفعہ ان باتوں سے روشناس نہیں کرا سکتے کیونکہ یہ بہت مشکل کام ہے میں
جانتا ہوں، میں نے ہر میدان میں عملی کام کر کے دیکھے ہوئے ہیں کہنا آسان ہے کرنا اتنا آسان نہیں ہوا کرتا
مگر یہ ضروری ہے کہ ہر مشکل سے مشکل کام بھی کچھ نہ کچھ ضرور کیا جاسکتا ہے۔پس میں یہ تقاضا نہیں کرتا کہ یہ
ساری باتیں آنا فانا کر دکھائیں مگر آپ کے پروگرام میں ان کو ایک اہمیت حاصل ہونی چاہئے۔آپ کے
پروگرام میں ان کو ایک اولیت نصیب ہونی چاہئے اور اس کے نتیجہ میں پھر ہر وقت جائزہ لیتے رہنا چاہئے کہ
کتنے احباب جماعت تک جو تبلیغ کے کاموں میں متعلق ہو رہے ہیں یہ باتیں خلیفہ وقت کی آواز میں اسی کی
زبان سے پہنچائی جا چکی ہیں۔اب اس کے لئے ایک نظام مقرر کرنا پڑے گا امیر کے لئے ممکن ہی نہیں ہے کہ
تمام ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ ہر وقت اس قسم کے تفصیلی مضامین کی بھی نگرانی کرے لیکن آخری نگرانی
بہر حال اُسے کرنی ہے۔جہاں امیر کی آنکھ غافل ہوئی وہاں ہر طرف اندھیرا ہو جائے گا اس لئے امیر کے لئے
ضروری ہے کہ ایسا نظام مقرر کرے کہ اس کے مددگار اور اس کے نصیر پید اہوں اور جب میں یہ کہتا ہوں تو
معا قرآن کریم کی وہ آیت پھر ذہن میں اُبھرتی ہے کہ وہ دعا اس موقعہ پر بہت ہی ضروری ہے۔عہد یداران اس دعا کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کریں
رَبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي
مِنْ لَدُنْكَ سُلْطنًا نَصِيرًا (بنی اسرائیل : 81) کیونکہ اس دُعا کا تعلق ظاہری سفر سے بہت زیادہ
217
روحانی سفر سے ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کور وحانی سفر میں جو مدارج عطا ہونے تھے ان
مدارج سے تعلق ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ہر مرحلہ جو طے ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصیر کے ذریعہ
طے ہوتا ہے اور محض اپنی کوشش سے طے نہیں ہوتا۔پس اس دُعا کے ساتھ جب امراء اور دیگر عہدیداران اپنے کام کا آغاز کریں گے اور منصوبہ بندی کریں گے تو
مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ان کونئی روشنی نصیب ہوگی۔ان کو نئے مددگار ملیں گے اور یہ محض ایک عقلی
استدلال نہیں ہے بلکہ تجربے کی بات ہے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر دعا پر اخلاص کے ساتھ پورا
انحصار ہو، یقین کے ساتھ انحصار ہو تو روزمرہ کے صرف طبعی مددگار نہیں ملتے بلکہ ایسے مددگار ملتے ہیں جن کے
متعلق خدا تعالیٰ یقین دلاتا ہے کہ یہ دعا کا نتیجہ ہیں۔ایسے مددگار جو پہلے غافل تھے وہ جاگ اُٹھتے ہیں۔ایسے
لوگ مد دکو آ جاتے ہیں جن کے متعلق انسان کو توقع ہی نہیں تھی اور نصیر کا مضمون دن بدن شہادت کی دنیا میں
ظاہر ہوتا ہے۔گویا اللہ تعالیٰ کے فیض اور اس کا فضل نصیر کا روپ دھار دھار کر غیب سے وجود میں آجاتا ہے
اور واقعہ آپ ان مددگاروں کو دیکھتے ہیں اور پھر وہ مددگار جو خدا کی طرف سے عطا ہوتے ہیں ان میں
سلطانیت پائی جاتی ہے۔یہ ایک بہت ہی گہرا اور عظیم مضمون ہے جو قرآن کریم کی اس دعا نے ہمیں سمجھایا کہ دنیا کے
مددگار ضروری نہیں کہ اپنی مدد میں طاقت بھی رکھتے ہوں اور ان کی مدد کو غلبے کی ضمانت نصیب ہومگر اس دعا کے
نتیجہ میں جو مددگار ملتے ہیں ان کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ تم نے سُلْطَنَّا نَصِيرًا مانگے تھے
اور تمہیں سُلْطنًا نَصِيرًا ہی عطا ہوئے ہیں اور اس طرح تم پہچان لو کہ جو کچھ تمہیں ملا ہے تمہیں دعا کے
نتیجہ میں ملا ہے۔سلطان کا مطلب ہے غالب، بادشاہ کو بھی سلطان کہتے ہیں جس میں طاقت ہو، جو کرنا چاہے
وہ کر دکھائے ، جس میں دلیل بھی ہو معقولیت بھی ہو۔سلطان بہت عظیم لفظ ہے۔پس ایسے نصیر ملیں گے جو
استدلال کی قوت رکھتے ہوں گے۔جن میں غلبے کی صلاحیت موجود ہوگی جو جیسا چاہیں وہ کر کے دکھا سکتے ہوں
گے۔ایسے مددگار اگر حاصل کرنے ہیں تو اس سفر کے آغاز میں بھی یہ دعا کریں اس سفر کے دوران بھی یہ
دعائیں کیا کریں۔محاسبہ کرنے کا طریق
محاسبہ کرتے وقت بہت سی باتوں کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔مثلا سفر سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ اس
وقت آپ کس مقام پر کھڑے ہیں تمام حالات کا جائزہ لینا اور اور یہ دیکھنا کہ ہم کون کون سے ذرائع استعمال کر
رہے ہیں یہ محاسبے کے لئے ضروری ہے لیکن اس کو حقیقت کی نظر سے دیکھنا ہوگار پورٹوں کی زبان میں نہیں پڑنا