1991ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2

218
بلکہ واقعہ جانچنا ہے، دیکھنا ہے، پرکھنا ہے کہ جو کچھ ہونا چاہئے وہ ہو بھی رہا ہے کہ نہیں اور کتنا ہورہا ہے۔اب
کہنے کو تو سب کام کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ جو جو ذرائع ہمارے اختیار میں تھے ہم نے پورے کر لئے ہم نے
خطوط لکھے ہم نے تمام احباب جماعت کو بار بار متوجہ کیا ، ان کو بتایا کہ لٹریچر کے ذریعے ، دوسرے ذرائع سے
تعلقات بڑھا کر، دعوتیں کر کے، ویڈیو دکھا کر ، آڈیوسنا کر اس طرح تم تبلیغ کر وہم سب کچھ کر چکے ہیں لیکن
نتیجہ ابھی نہیں نکلا۔تو جو سب کچھ کر چکے ہیں ان میں پہلے دیکھنا یہ ہے کہ وہ کر بھی چکے ہیں کہ نہیں۔اس چیز نے
آگے جا کر عملی جامہ پہنا بھی ہے کہ نہیں لیکن جو سیکرٹری تبلیغ ہے جب وہ یہ لکھ دیتا ہے تو اپنی رپورٹ میں ہمیں
مطلع کر دیتا ہے کہ ہم نے سب ذرائع اختیار کر لئے حالانکہ یہ درست بات نہیں ہے۔اگر سیکرٹری
تبلیغ کھیت
کے کنارے پر جا کر دیکھے کہ وہاں پانی پہنچا بھی تھا کہ نہیں تو اس کو معلوم ہوگا کہ وہ سب زبانی جمع خرچ
تھا۔جہاں یہ باتیں عمل میں ڈھلنی چاہئیں وہاں یہ باتیں ہی رہیں اور عملاً کچھ بھی نہیں ہوایا ہوا تو ایک دو کے سوا
کسی نے کچھ نہیں کیا اور پھر جس نے جس طرح کیا اس پر نظر رکھنا یہ ایک بہت وسیع مضمون ہے۔آج کے خطبہ
میں تو اس کو بیان
کرنا ممکن نہیں ہوگا۔لیکن آئندہ انشاء اللہ اگر کوئی اور مضمون ایسا نہ ہوا جس کو پہلے بیان کرنا
ضروری ہو تو میں اس کو مزید تفصیل سے آپ کے سامنے رکھوں گا۔دعوت الی اللہ کے لئے بار بار مجلس عاملہ کا اجلاس بلا میں
سر دست میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ امراء کو ان باتوں کی روشنی میں اور جومزید باتیں میں ان
کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں ، نئے سرے سے اس سارے کام کو ترتیب دینا چاہئے۔مجلس عاملہ کی ایک میٹنگ
کافی نہیں ہے۔بار بار ایسی میٹنگز بلانی پڑیں گی۔اگر ہنگامی طور پر چند دن کی رخصتیں لے کر بھی سب کو اکٹھا
دن رات بیٹھنا پڑے تو ایسا کریں لیکن مقصود یہ پیش نظر ہوگا کہ ہم نے اپنی گزشتہ حالت پر راضی نہیں رہنا
کیونکہ بہت بڑا کام ہے جو ہمیں کرنا ہے اور اگر ہم نہیں کریں گے تو ہم خوابوں میں بس رہے ہوں گے اور اگر
اس حالت میں ہم نے جان دے دی تو پھر میر درد کا یہ شعر ہم پر بھی صادق آئے گا۔وائے نادانی کہ وقت مرگ یہ ثابت ہوا خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا
پس اس خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے۔یہ مقصد ہے اس کے لئے عزم کی ضرورت ہے۔اس کے لئے ایک چیلنج
کو قبول کرنے کی ضرورت ہے اس فیصلے کی ضرورت ہے کہ ہم نے بہر حال تبدیلی کرنی ہے اور اس یقین کی
ضرورت ہے کہ جو جماعت آپ کو میسر ہے اس میں اس بات کی صلاحیت موجود ہے، ہر احمدی میں یہ صلاحیت
موجود ہے کہ وہ ایک سے دو اور دو سے چار ہو۔بیج خراب نہیں ہیں۔بیج صحیح استعمال نہیں ہور ہے یا جس طرح
ان میں بعض دفعہ پڑے پڑے بوسیدگی سی پیدا ہو جاتی ہے۔ایسی کیفیت ہوگی لیکن بیجوں میں اُگنے کی
صلاحیت ضرور موجود ہے۔

219
دعوت الی اللہ کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔۔۔۔اس لئے جاگئیں اور بیدار ہوں اور یقین کریں کہ خدا تعالیٰ نے جیسے دنیا کے نظام میں اکثر
بیجوں میں پھولنے پھلنے کی صلاحیت رکھی ہوتی ہے، اکثر انسانوں کو یہ صلاحیت بخشی ہے کہ وہ صحیح طریق اختیار
کریں تو خدا ان کو اولاد عطا کرے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت بھی گزشتہ انبیاء
کی جماعتوں کی طرح بالعموم یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ پھولے پھلے اور دنیا میں ایک انقلاب عظیم برپا کر دے
اور اتنے وقت میں کرے کہ اس انقلاب کے دوران وہ آپ بیمار نہ ہو چکی ہو۔وہ امتیں جن کو پھل دیر سے لگتے
ہیں ، بہت لمبے عرصے بعد لگتے ہیں ان کی نشو و نما بعض دفعہ ایسے ذرائع سے ہوتی ہے جو ان کے اختیار میں ہی
نہیں ہوتے۔خدا کی تقدیر کا وعدہ ہے کہ میں غالب آؤں گا اور غالب کروں گا تو زمانے کے حالات ایسے
ہو جاتے ہیں کہ اکثریت ان کے ساتھ ہو جاتی ہے مگر ضروری نہیں کہ ان کے اندر صلاحیتیں باقی رہی ہوں۔ضروری نہیں کہ وہ صالح لوگ رہیں۔بہت سی فتوحات ایسی بھی ہوتی ہیں جبکہ امتیں بیمار ہو چکی ہوں اور پھر فتح
-
نصیب ہوتی ہے۔حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم جب تک کمزور اور محدود تھی با صلاحیت تھی۔اس میں ایسے
لوگ تھے اور بڑی کثرت سے تھے جنہوں نے وحدانیت کو ہمیشہ زندہ رکھا، وحدانیت سے چمٹے رہے،
وحدانیت کا علم بلند رکھا اس کی خاطر قربانیاں دیں ، خدا کی توحید پر قائم رہے۔ان کا ذکر سورہ کہف میں
اصحاب الکہف کے ذکر میں ملتا ہے لیکن جب عیسائیت سے روم فتح ہوگیا تو ایسی حالت میں فتح ہوا کہ تثلیث
پھیل چکی تھی۔اب سوال یہ ہے کہ فتح کا وعدہ تو خدا نے پورا کر دیا کیونکہ وہ مسیح سے وعدہ تھالیکن وہ ایک بیمار فتح
تھی۔اس کے نتیجہ میں یہ نہیں کہ دنیا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔میں پہلے بھی اس مضمون پر روشنی ڈال چکا ہوں کہ
کچے مذاہب بگڑنے کے باوجود بھی بہت سی صلاحیتیں زندہ رکھتے ہیں اور کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ بچے مذاہب
خواہ بگڑ چکے ہوں ان کے غلبے سے دنیا کو فائدہ نہ پہنچا ہو۔ایک جہت سے نہ ہو دوسری جہت سے پہنچ جاتا ہے
مگر مذہب کا جو اصل اعلیٰ مقصد ہے وہ حاصل نہیں ہوتا اور ہر مذہب کا اعلیٰ مقصد تو حید کا قیام ہے۔پس عیسائیت کی بڑی بدنصیبی ہے کہ ایسی حالت میں فتح پائی جبکہ تو حید بالعموم ہاتھ سے جاتی رہی تھی
اور بہت تھوڑے تھے جو تو حید پر قائم تھے۔پس صرف یہ بحث نہیں ہے کہ آپ میں بڑھنے اور پھلنے پھولنے کی
صلاحیت ہے بلکہ اس صلاحیت کو اس تیزی سے استعمال کریں کہ آپ کی روحانی صلاحیتیں ، ابھی زندہ ہوں
اور ان میں نقص نہ پیدا ہو چکے ہوں۔اگر بیمار حالت میں آپ کو ترقی نصیب ہو تو اس ترقی کا کوئی نمایاں فائدہ
نہیں ہے۔کچھ نہ کچھ فائدہ تو ضرور ہوگا لیکن اعلیٰ مقاصد میں آپ نا کام ہو چکے ہوں گے اس لئے میں آپ کو
یقین دلاتا ہوں کہ ترقی کی رفتار کا اقدار کی حفاظت سے ایک گہرا تعلق ہے۔بہت دیر تک اگر قوموں کو ترقی نہ

220
ملے تو بعض دفعہ آہستہ آہستہ زنگ لگنے شروع ہو جاتے ہیں اور غیر معاشروں سے وہ مغلوب ہونے لگ جاتے
ہیں۔اس لئے معاشرے کے اندر ایک طاقت پیدا ہونی چاہئے اور وہ تعداد کے بڑھتے رہنے سے ہوتی ہے۔وہ طاقت جواس یقین کے ساتھ پیدا ہوتی ہے کہ ہم غالب آرہے ہیں اسکے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
اقدار کی بھی حفاظت ہوتی ہے ورنہ دیر تک ترقی نہ ملنے کے نتیجہ میں یا سست روی کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ جو کچھ
انسان نے حاصل کیا ہے وہ بھی ہاتھ سے جانے لگتا ہے اور قومیں روحانی لحاظ سے تنزل اختیار کرنا شروع
کر دیتی ہیں۔آج روحانی بقا کے لئے تیزی سے آگے بڑھنا ضروری ہے
پس بہت سے ایسے محرکات ہیں، بہت سی ایسی وجوہات ہیں جن پر نظر رکھتے ہوئے میں یقین
رکھتا ہوں کہ ہماری روحانی بقا کے لئے آج تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ضروری ہے۔آج ہمیں ایسے ممالک
چاہئیں جہاں جماعت احمدیہ غالب آکر ایک غالب معاشرہ دنیا کے سامنے پیش کر سکے ورنہ اپنے معاشرے کی
صحت پر ہی نئی نسلوں کو یقین نہیں رہے گا۔بہت سے ایسے لوگ ہیں جن سے گفتگو ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں ٹھیک
ہے احمدیت اچھی ہوگی مگر وہ کون سی جگہ ہے جہاں احمدیت نے دنیا کی حالت تبدیل کر کے ایک پُرامن
معاشرہ پیش کیا ہو جس کے نتیجہ میں ہم کہہ سکیں کہ ہاں یہ تجر بہ باقی دنیا کے لئے بھی لائق تقلید ہے۔ایسا کوئی
ملک ہمیں نظر نہیں آتا۔بستیاں کچھ دکھائی دیں گی مگر ایسی بستیاں جن پر غیر معاشرے کے غلبہ کی وجہ سے اچھی
چیز میں بُری چیز کی ملاوٹ ہے اور کوئی بھی ایسی بستی نہیں دکھائی جاسکتی جس کو ہم کہہ سکیں کہ ہاں یہ خالصہ احمدی
معاشرے کی نمائندہ ہے کیونکہ اس پر احمدیت ہی اثر انداز ہوئی ہے اور باقی اثرات سے اس بستی کو بچایا
گیا ہے۔یہ غلبہ کے نتیجہ میں ہوا کرتا ہے۔پس مجھے ایک کوڑی کی بھی دلچپسی سیاسی غلبہ میں نہیں مگر اس بات
میں دلچسپی ہے کہ احمدیت کو تمدنی اور معاشرتی غلبہ نصیب ہو اور اس کا ایک تعلق سیاسی غلبہ سے ضرور ہے خواہ
سیاست کی آپ کو ایک کوڑی کی بھی پرواہ نہ ہو۔آپ کو ملکوں میں تمدنی غلبے حاصل کرنے کی ضرورت ہے
اور عددی اکثریت کے بغیر یہ غلبہ حاصل ہو نہیں سکتا۔اس لئے اور باتوں کے علاوہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم تیزی کے ساتھ پھیلنا ، پھولنا، پھلنا بڑھنا
شروع کر دیں اور ہر ملک میں ایک انقلابی تبدیلی واقع ہو۔پس امراء کو چاہئے اور ان کے ساتھ دوسرے
خدمت کرنے والوں کو چاہئے کہ اس مضمون کی اہمیت کو تو سمجھیں۔بہت ہی اہم مضمون ہے۔امریکہ
ہو یا یورپ کے دیگر ممالک وہاں اس کثرت سے اسلام کی دشمن قدریں بڑھ رہی ہیں اور نئے عزائم لے کر
اسلام پر حملہ کرنے کے لئے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ایسی حالت میں کہ جب آپ کمزور ہیں اتنے کمزور
ہیں کہ آپ کا معاشرہ اپنی ذات میں اپنی حفاظت کی اندورنی طاقت بھی نہیں رکھتا تو کہاں تک آپ یہ مقابلہ

221
کر سکتے ہیں۔دعاؤں اور مسلسل محنت کے ذریعہ کچھ نسلوں کو آپ سنبھال سکتے ہیں مگر آپ کے ماحول میں
اردگرد جو لوگ رہتے ہیں وہ آپ سے بحیثیت قوم متاثر نہیں ہو سکتے۔انفرادی طور پر ہو سکتے ہیں مگر کونسا ملک
ہے جہاں یہ کہا جا سکے کہ احمدی معاشرہ غالب آ گیا ہے اور وہ ایک مثال بن گیا ہے اور تمام ملک کے باشندوں
کی نظریں اس معاشرے کی طرف اٹھ رہی ہوں جب تک یہ واقعہ نہیں ہوتا ہماری تمدنی اور معاشرتی قدروں کی
کوئی ضمانت نہیں ہے۔اس لئے یورپ کے ممالک میں خصوصیت کے ساتھ احمدیت کو ایک جھرجھری لے کر بیدار ہونا چاہئے
اور سوچنا چاہئے کہ بظاہر وہ بیدار ہیں لیکن ابھی خواب میں ہیں۔نئے ارادوں کے ساتھ اٹھنا چاہئے اور نئے
عزم کے ساتھ نئے منصوبے بنانے چاہئیں اور دعائیں کرتے ہوئے اس سفر کا آغاز کرنا چاہئے جس کا اکثر
جگہ آغاز بھی نہیں ہوا۔بہت ہی طمانیت کے ساتھ اور بہت ہی خود اعتمادی کے ساتھ بعض یورپ کے امراء مجھے
لکھتے ہیں کہ الحمد للہ خدا کے فضل سے آپ کی دعاؤں سے اس سال ہمیں 70 بیعتیں ملی ہیں جبکہ گزشتہ
سال مثلاً 55 تھیں اور میں کہتا ہوں اللہ رحم کرے میری دعائیں اگر ایسی ہی ہیں تو اللہ میرے اوپر بھی رحم
کرے۔میں تو دعائیں کرتا ہوں کہ ہزاروں لاکھوں میں تبدیل ہوں اور مجھے یہ کہہ رہے ہیں کہ تمہاری
دعاؤں سے 70 ملی ہیں۔میں کہتا ہوں اللہ مجھے معاف کرے یہ کیسی دعائیں ہیں جو نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ
ذلِكَ ایسی نا مقبول ہیں مگر دعائیں بھی اس وقت قبول ہوتی ہیں جب دعا ئیں جن کے لئے کی جاتیں ہیں وہ
صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔یہ یاد رکھیں کہ اولاد کے حق میں بھی دعائیں نہیں لگا کرتیں اگر اولا دان
کو قبول کرنے کی صلاحیت نہ رکھتی ہو اور اسے تمنا ہی نہ ہو۔یہ خدا تعالیٰ کی تقدیر کا ایک عجیب مضمون ہے جس میں فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِنْ وَمَنْ
شَاءَ فَلْيَكْفُرُ (الکہف: 30) کا مضمون خدا کی تقدیر میں ہر جگہ صادق آتا ہے۔ہر شخص کی اپنی تمنا
اور خواہش کا اس کی زندگی کا رخ ڈھالنے میں ایک گہرا تعلق ہے اور محض دوسرے کی دعا ئیں کارگر ثابت نہیں
ہوتیں جب تک وہ خود ان دعاؤں کے رخ پر چلنے کی تمنا پیدا نہ کرے۔ہوائیں ضرور سفر میں محمد ہو جایا کرتی
ہیں۔سمندری سفروں میں بھی اور دنیا کے عام سفروں میں بھی ہوائی جہازوں کی بھی ہوائیں مدد کرتی ہیں۔اور
موٹروں کی بھی مدد کرتی ہیں۔پیدل چلنے والوں کو بھی مدد کرتی ہیں لیکن جو ہوا کے مخالف چل رہا ہو اس کی کیسے
مدد کر سکتی ہیں۔اس لئے دعاؤں کا مضمون بھی ہواؤں سے ایک نسبت رکھتا ہے۔دعاؤں کی قبولیت کے لئے دعاؤں کے رخ پر سفر کرنا ضروری ہے
پس یا درکھیں کہ آپ کے حق میں آپ کی اپنی دعائیں یا میری دعائیں یا ان بزرگوں کی دعائیں

222
جو ہم سے پہلے گزر گئے اور بعد میں آنے والی نسلوں کے لئے دعائیں کرتے کرتے انہوں نے جان دی تبھی
مقبول ہوں گی جب آپ ان دعاؤں کے رخ پر سفر کرنے کے ارادے کریں گے اور ارادے بھی نہیں کریں
گے بلکہ جب ان ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشش کریں گے تو پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
آپ کی رفتار کو کس طرح غیر معمولی الہی تائید حاصل ہوتی ہے۔پس یہ ستر اسی ، سو دو سو یورپ اور امریکہ اور کینیڈا کی اطلاعات ایسی تکلیف دہ ہیں کہ دل حیران
ہو جاتا ہے کہ ان کو کیا ہو گیا ہے؟ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ کوئی حیثیت ہی نہیں ہے اور کیوں یہ یقین نہیں کرتے
کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے چند افراد چند اور آدمی پیدا کر رہے ہیں تو باقی
افراد کیوں بانجھ پڑے ہیں۔وہ بانجھ نہیں ہیں آپ نے ان کیلئے وہ ماحول نہیں پیدا کیا جس میں وہ
نشو و نما پا سکتے ہیں ان کی اتنی تربیت نہیں کی ، ان کی مدد نہیں کی ، ان کے مسائل پر پورا غور نہیں کیا۔یہ جائزہ نہیں
لیا کہ آپ کس طرح تبلیغ کر رہے ہیں، اس میں کیا کیا نقص رہ گئے ہیں؟ کون سے ذرائع اختیار کرنے چاہئیں
تھے جو نہیں کئے ، کون سے ذرائع ہیں جن کا ذکر کاغذوں میں تو ملتا ہے لیکن عمل کی دنیا میں ناپید ہیں۔ان سے
جائزوں کے بغیر جس کو میں محاسبہ کا نام دے رہا ہوں آپ کے سفر کا آغاز ہو ہی نہیں سکتا۔آخری نصیحت
پس آج کے خطبہ میں آخری نصیحت یہی ہے کہ آپ محاسبہ کریں اور منصوبہ بنانے سے پہلے خوب
اچھی طرح معلوم کر لیں کہ ساری جماعت میں کہاں کہاں کیا کیا کیفیت ہے، کس صلاحیت کے لوگ ہیں؟
کون سے ایسے ہیں جو تبلیغی لحاظ سے نشو و نما کی صلاحیت اس حد تک رکھتے ہیں کہ آپ
انکو تھوڑ اسا بھی سمجھا ئیں
اور ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھائیں تو وہ چل سکتے ہیں؟ کتنے ایسے ہیں جو بھی اس معیار سے نیچے ہیں اور ان کی
صلاحیتیں مخفی ہیں ابھی ان پر زیادہ محنت اور کام کی ضرورت ہے۔ہر پہلو سے یہ جائزے لے کر جب آپ مکمل
طور پر اپنی پہچان کر لیں گے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں تو اس کا نام محاسبہ ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ
محاسبہ ہی کا دوسرا نام روشنی ہے۔ہر سفر کے آغاز سے پہلے اگر اندھیروں کا سفر ہو تو روشنی کی ضرورت ہے
اور محاسبہ آپ کو روشنی عطا کرتا ہے۔اگر اپنا محاسبہ کئے بغیر آپ سفر کریں گے تو آپ ٹھوکریں کھائیں گے۔آپ
کو پتہ نہیں چلے گا کہ کس رخ پر جانا ہے اور وہ سفر اگر طے بھی ہو تو بڑی مصیبت اور مشکل سے طے ہوگا لیکن
تیز رفتاری سے ہرگز نہیں۔روشنی مل جائے تو اندھیروں کا سینہ چیرتے ہوئے وہ آگے آگے بڑھتی ہے اور آپ
کو ساتھ لئے لئے جس رفتار سے آپ چاہیں آپ کو آگے بھگائے پھرتی ہے اور بہت قوت اور یقین اور حو صلے
کے ساتھ آپ پر خطر را ہوں کے بھی سفر کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کو خطرات دور سے دکھائی دیتے ہیں۔پتا لگتا ہے
کہاں کوئی جانور ہے، کہاں کوئی پتھر ہے، کہاں کوئی گڑھا ہے، کہاں سٹرک کا کنارہ ہے، کہاں جھاڑیاں

223
ہیں ، کہاں قدم رکھتے ہیں کہاں نہیں رکھنے؟ یہ باتیں محاسبہ سے ملتی ہیں۔پس دعا کے بعد جو ہمیشہ اولیت رکھتی ہے اور ہمیشہ اولیت رکھے گی اور پھر ساتھ ساتھ چلے گی آپ کو
تبلیغ کا سفر کرنے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔جن جن باتوں کی میں نے نشاندہی کی ہے ان میں بھی محاسبہ
کریں اور پھر اس محاسبہ کے بعد منصوبہ بنانے میں اگلا قدم کیا ہونا چاہئے اس کی کچھ تفاصیل انشاء اللہ میں
آئندہ خطبہ میں بیان کرونگا اور میں امید رکھتا ہوں کہ تمام ممالک کے امراء اور ان کے ساتھی ، ان کی مجالس
عاملہ خواہ ان کا شعبہ اصلاح وارشاد سے تعلق ہو یا نہ ہو وہ سارے اپنی زندگی کا اعلیٰ مقصد یہ بنالیں گے کہ ہم
نے تبلیغی نقطہ نگاہ سے جماعت میں ایک انقلاب برپا کر دینا ہے ایک نئی فضا پیدا کرنی ہے، نئی زمین بنانی
ہے، نیا آسمان بنانا ہے کیونکہ اس بوسیدہ زمین اور بوسیدہ آسمان میں تو ہمارے سفر طے نہیں ہو سکتے جس میں
آج ہم سانس لے رہے ہیں۔ہماری صلاحیتوں کی اکثریت بریکار بیٹھی ہوئی ہے۔ہم کو خدا تعالیٰ نے نشو و نما کی
جو طاقتیں دی ہوئی ہیں ان کو پنپنے کے لئے جس ماحول کی ضرورت ہے ابھی وہ میسر نہیں ہے۔"
خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 889-903)
دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں جماعتی و ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کو نصائح
خطبہ جمعہ 22 نومبر 1991ء)
" گزشتہ خطبہ میں میں نے ذکر کیا تھا کہ آئندہ انشاء اللہ دعوت الی اللہ کے مضمون کو آگے بڑھاتے
ہوئے نسبتاً زیادہ تفصیل کے ساتھ امرائے جماعت ، صدران اور عہدیداران کو ہدایات دوں گا۔اس مضمون کا
براہ راست تعلق تو عہد یداران سے ہی ہے کہ انہیں کس طرح کام کروانا چاہئے۔خطبہ کے لئے میں نے اسے
اس لئے چنا ہے کہ یہ کام تو میں بڑی دیر سے کرتا چلا آ رہا ہوں اور جہاں جہاں جس جس ملک میں دورے پر گیا
ہوں وہاں ہمیشہ اس موضوع پر کسی نہ کسی جگہ ضرور خطاب کیا ہے اور عہدیداران کو بٹھا کر تفصیل سے سمجھانے کی
کوشش کی ہے، جماعتی عہد یداران کو بھی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کو بھی کہ انہیں دعوت الی اللہ کا کام
کیسے کرنا چاہئے لیکن اس کے باوجود وہ نتیجہ پیدا نہیں ہوا جس کی مجھے لازماً توقع تھی۔ہر ملک کا ایک حال
نہیں۔بعض ممالک میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری توقعات سے بھی بڑھ کر نتیجے ظاہر ہوئے کیونکہ جن
لوگوں
کو مخاطب کر کے میں نے بات کی انہوں نے تقویٰ کے ساتھ انکساری کے ساتھ ، اپنے آپ کو بڑا اور عظمند
سمجھتے ہوئے نہیں بلکہ عاجز بندوں کی طرح نصیحت کو سنا اور اس پر دیانتداری سے عمل کی کوشش کی اور اپنی انا کو

224
بیچ میں حائل نہیں ہونے دیا۔میں جب یہ کہتا ہوں تو مراد یہ نہیں کہ باقی سب نے ایسا کیا ہے بلکہ امر واقعہ یہ
ہے کہ خدا کے فضل سے اگر جماعت کے تمام عہدیداران نہیں تو بھاری اکثریت متقی ہے اور ان کی انا کچلی جاتی
ہے تو وہ خدمت کے لئے آگے آتے ہیں لیکن اس کے باوجود انا کے بہت سے مخفی پہلو ہیں جو کسی نہ کسی رنگ
میں انسان کے کاموں میں بھی اور اس کی سوچوں میں بھی حائل ہوتے رہتے ہیں اور جہاں تک میں نے غور کیا
ہے سوائے انبیاء کے کسی کی انا ہمیشہ کے لئے کلیۂ کچلی نہیں جاتی اس لئے میں جب یہ کہتا ہوں تو اس کا مطلب
یہ نہیں کہ میں ان کو نعوذ باللہ ادنی سمجھتا ہوں یا تقویٰ کے خلاف باتوں میں ملوث دیکھتا ہوں بلکہ یہ ساری
جماعت کے لئے ایک عام نصیحت ہے کہ اپنی انا سے ہمیشہ خبر دار ہیں۔وہ دب جاتی ہے لیکن مٹتی نہیں اور موقع
کی تلاش میں رہتی ہے۔اس کا حال جراثیم کی طرح ہے صحت مند انسان کے جسم میں بھی وہ جراثیم اس کے خون
میں دوڑ رہے ہوتے ہیں لیکن انہیں موقعہ نہیں ملتا کہ وہ نشو نما پاسکیں کیونکہ صحت مند جسم ان کو دبا کر رکھتا ہے
اور اجازت نہیں دیتا کہ وہ سراٹھائیں لیکن حقیقت میں کامل طور پر اگر کسی کی انا مری ہے تو حضرت اقدس محمد
مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کی ہی انا ہے کیونکہ آپ نے انا کا نام ہی شیطان رکھا ہے اور شیطان کے متعلق فرمایا کہ
ہر انسان کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔اس کی نسوں میں دوڑ رہا ہے۔اس کے وجود کے اندر شامل ہے۔اس پر کسی
نے سوال کیا کہ یارسول اللہ آپ کے اندر بھی شیطان ہے۔آپ نے فرمایا ہاں ہے لیکن مسلمان ہو چکا
ہے ( ترمذی کتاب الرضاع حدیث نمبر : 1091)
تو انسانی فطرت کے اندر یہ جو سر اٹھانے کا اور کسی نہ کسی رنگ میں اپنے آپ کو بڑا سمجھنے کا فطری
جذ بہ ہے اسی کا نام حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطان رکھا ہے اور آپ کا یہ فیصلہ قرآن پر مبنی
ہے کیونکہ قرآن نے سب سے پہلے شیطان کا جو تعارف کرایا ہے وانا نیت کے سر اٹھانے والے ایک وجود کے
طور پر پیش فرمایا ہے اَنا خَيْرٌ مِّنْهُ (الاعراف : 13 ) کی آواز شیطان کی طرف منسوب فرمائی تو در حقیقت
ایک ہی چیز کے دو نام ہیں بیرونی شیطان بھی ہوں گے اور ہوتے ہیں۔انسانی شکلوں میں بھی اور اس کے
علاوہ بھی ممکن ہیں لیکن ایک شیطان جو محقق ہو چکا ہے جس کے متعلق ہمیں آخری دربار سے آخری فیصلہ مل گیا
ہے وہ انسانی فطرت کے اندر اس کی انانیت ہے۔انا نیت سے پاک عہدیداران نصیحتوں سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں
پس وہ عہدیداران جوانا نیت کو کچلنے میں زیادہ اعلیٰ مقامات پر فائز ہوتے ہیں وہ ہمیشہ فصیحتوں سے
زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن صرف یہی ایک روک نہیں ہے جو حائل ہے۔انسانی فطرت کے اندر بات سن کر
اثر کو قبول کرنے کا مادہ بھی ہے اور بات سننے کے کچھ عرصہ بعد اس کو بھلا دینے کا مادہ بھی ہے اسی لئے قرآن
کریم نے بار بار اور بار بار اور بار بار نصیحت کا حکم دیا ہے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو مذکر کہنے کا

225
مطلب یہ ہے کہ یہ ان کی مستقل صفت بن چکی تھی یعنی آج یا کل یا کبھی کبھی اتفاقی نصیحت کرنے والے نہیں تھے
بلکہ ہمیشہ کی زندگی میں ہر مشغلے میں نصیحت ان کے وجود کا حصہ بن گئی تھی اور آپ کی ذات میں وہ نصیحت ایسی
شامل ہو چکی تھی کہ خدا نے خود آپ کا مذکر ہمیشہ کا دائمی نصیحت کرنے والا نام رکھ دیا۔پس اس لئے بھی نصیحت کی ضرورت پڑتی ہے۔ضروری نہیں کہ انا نیت کا ہی کوئی شعبہ سراٹھارہا ہو۔انسانی غفلت ہے، کمزوریاں ہیں جو نصیحت کو سن کر ان کو بھلا دینے کی طرف انسان کو مائل کر دیتی ہیں۔پس
اس پہلو سے جب میں عہد یدار ان کو نصیحت کرتا ہوں یا ان کے متعلق بعض دفعہ یہ تبصرے کرتا ہوں تو ان کی دل
آزاری ہرگز مقصود نہیں۔میں امید رکھتا ہوں وہ تمل سے سنیں گے اور یہ واقعاتی تبصرے ہیں۔ان سے مفر نہیں
یعنی ان کو بیان کئے بغیر بات پوری کھلے گی نہیں۔واقعہ یہی ہے کہ میں کہتا چلا جاتا ہوں اور پیچھے سے باتیں
بھلائی چلی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ بڑی دیر سے جاری ہے۔چنانچہ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ساری جماعت کو وہ
باتیں سمجھاؤں کیونکہ ساری جماعت کو اگر علم ہو کہ ہمارے متعلق یہ توقعات ہیں۔یہ ہمیں لائحہ عمل دیا جارہا ہے تو
اگر عہدیداران
کبھی غافل بھی ہوں تو جماعت ان کو بیدار کرے گی اور جماعت کے علم میں براہ راست آئے گا
کہ ہم سے کیا توقعات ہیں اور ہمیں ان توقعات کو پورا کرنے کے لئے کیا مدددی جارہی ہے یا کی مدددی جانی چاہیئے۔عہدیداران کو جماعتی معلومات کا ہونا بہت ضروری ہے
اس ضمن میں پہلی بات تو میں یہ سمجھانی چاہتا ہوں کہ معلومات کی کمی خود بہت بڑے نقصان کا
موجب بنتی ہے۔اب جو خطبے میں دوں گا مجھے امید ہے کہ اس کے نتیجہ میں فائدہ پہنچے گا کیونکہ معلومات عام
ہوں گی لیکن جو نصیحتیں میں کرتا رہا ہوں ان کو جماعت تک پہنچایا نہیں گیا اور جماعت کی بھاری اکثریت ان
سے غافل ہے۔ان
کو علم ہی نہیں کہ کیا توقعات تھیں ، کس طرح ان توقعات کو پورا کرنے کے لئے میرے ذہن
نے نقشے بنائے اور کس طرح میں نے احباب جماعت کو عہدیداران کو سمجھانے کی کوشش کی؟ معلومات کی کمی کا
یہ حال ہے کہ اکثر احباب جماعت کو جو ترقی یافتہ ممالک میں رہتے ہیں اور مستعد ہیں اور جہاں ذرائع ابلاغ
بہت ہی اعلیٰ درجے کے اور ہر شخص کو مہیا ہیں ، وہاں بھی عام باتوں کا بھی احباب جماعت کو علم نہیں ہے۔مثلاً
ان کا اگر کوئی دوست بنتا ہے جو بلغارین زبان بولنے والا ہے تو وہ گھبرا کر مجھے خط لکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا
بلغارین زبان میں بھی کوئی لٹریچر موجود ہے۔بعض دفعہ عربی کے متعلق پوچھتے ہیں کہ کوئی کیسٹ ہو، کوئی
ابتدائی معلومات کی کتابیں ہوں تو ہمیں بتائی جائیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو یہ پتہ ہی نہیں کہ جماعت
اس وقت تک لٹریچر کی تیاری میں اور آڈیو ویڈیو سامانوں کی تیاری میں کس حد تک آگے جا چکی ہے اور کیا کیا
چیزیں مہیا ہو چکی ہیں؟ اگر کثرت کے ساتھ یہ معلومات بہم پہنچائی جائیں اور جماعت کے اخبارات ورسائل
میں بار بار یہ بیان کی جائیں اور عہدیداران کے ذریعہ بھی اعلان کروائے جائیں۔کبھی کبھی چھوٹے چھوٹے

226
بروشرز ، چھوٹے چھوٹے خوبصورت پمفلٹ شائع کر کے ان میں بھی تمام احباب جماعت کو مخاطب کرتے
ہوئے بتایا جائے کہ ہمارے پاس یہ یہ چیزیں بھی ہیں۔کبھی آپ کو ضرورت ہو تو ان کو استعمال کر کے دیکھیں
اور اس کے نتیجہ میں آپ کے لئے تبلیغ کی راہیں آسان ہوں گی۔خدا کے فضل سے اس وقت تک اتنی زبانوں میں لٹریچر تیار ہو چکا ہے کہ خود وہ لوگ جن کی زبانوں
میں لٹریچر ہے وہ جب دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں اور بعض ایسے مخالفین جو اس سے پہلے جماعت کے
شدید مخالف تھے انہوں نے جب جماعت کی بعض نمائشوں میں اس لٹریچر کو دیکھا تو بڑے زور کے ساتھ گواہی
دی کہ وہ سب جھوٹے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ تم مسلمان نہیں ہو کیونکہ اسلام کی اتنی خدمت اور ایسے احسن رنگ میں
اسلام کی خدمت کبھی کسی کو دنیا میں اس کی توفیق نہیں ملی۔ان کی مراد اس زمانہ سے ہے نعوذ باللہ وہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کو شامل کر کے تو یہ نہیں کہتے، تو کبھی کا لفظ جب بھی کبھی بولتے ہیں تو مراد یہ ہے کہ
ہمارے علم میں ہمارے موجودہ زمانہ میں ہم نے کسی اور کو نہیں دیکھا کہ ایسی خدمت کرتا ہو۔اسی طرح
مختلف Embassies ہیں ان کے نمائندے مختلف ممالک میں جا کر احمدی لٹریچر کو دیکھتے ہیں تو غیر معمولی
طور پر دلچسپی لینے لگ جاتے ہیں۔لیکن اس سلسلہ میں لاعلمی کی جو کوتاہیاں ہیں ان کا آغاز خود امیر جماعت یا عہدیداران سے ہے
مثلاً ان کو سرسری علم تو ہے کہ ہمارے پاس رشین زبان میں قرآن کریم کے تراجم موجود ہیں لیکن یہ نہیں پتہ کہ
ایک ہیں دو ہیں، تین یا چار ہیں کسی کو دے بھی سکتے ہیں کہ نہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جو پارسل گئے وہ کھل
کر کسی جگہ لگ گئے اور مزید تفصیل سے دلچسپی نہیں لی گئی کہ ان کو آگے استعمال بھی کرنا ہے کہ نہیں۔پس
معلومات سرسری بھی ہوا کرتی ہیں اور گہری بھی اور گہری معلومات کا تعلق ذاتی دلچسپی سے ہے۔مثلاً اگر مجھے
کوئی کتاب آئے تو بعض دفعہ میرا دل چاہتا ہے کہ فوراً جماعت کے صائب الرائے لوگوں کو، دانشوروں کو یہ
کتاب ضرور پہنچائی جائے۔ایسی صورت میں بعض دفعہ ان کی فوٹو کا پیز کروا کر امراء کو بھجوائی جاتی ہیں۔بعض
اور دانشوروں
کو بھجوائی جاتی ہیں کیونکہ مجھے اس میں دلچسپی ہے اور اس بات میں دلچسپی ہے کہ جماعت کے زیادہ
سے زیادہ دوستوں کو بعض امور کا علم ہو اور ان کے اندر جستجو کا شوق ہو لیکن اگر ایک امیر اس میں دلچسپی نہیں لیتا تو
اس کی معلومات سرسری رہیں گی۔اگر وہ دلچسپی لے گا تو مثلاً جب اس کو پتہ چلا کہ آج ہمارے پاس روسی زبان
میں قرآن کریم کا تحفہ آیا ہے تو وہ کہے گا کہ کتنے ہیں۔اس سے فائدہ کس طرح اٹھانا ہے۔بعض
Russians کی تلاش کی جائے وہ ہیں کہاں؟ ان کو پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔معلوم کیا جائے کہ ان پر کیا
تاثرات پیدا ہوتے ہیں لیکن چونکہ بات وہیں ختم کر دی گئی اس لئے مزید معلومات حاصل نہیں کی گئیں۔پھر اچانک مجھے خط ملا ( میں مثالیں دے رہا ہوں نام نہیں لوں گا) کہ آپ نے ہدایت کی تھی کہ

227
Embassador کو بلاؤ دعوت دے کر اور نمائش دکھاؤ اور ان سے رابطے پیدا کرو ہم نے روسی ایمبسڈ رکو
بلایا اس نے بہت خوشی سے دعوت کو قبول کیا لیکن ہمیں بہت شرمندگی ہوئی کہ جب اس نے قرآن کریم
خریدنے کی خواہش ظاہر کی اور ہم نے دیکھا تو ایک ہی نسخہ تھا جو لائبریری کے لئے تھا اور اس کے سٹاف نے
بھی بڑی دلچسپی لی لیکن ہم نے ان کو پتے لکھ دیئے ہیں کہ کہاں سے منگوائے جاسکتے ہیں۔اب یہ تو کوئی بات ہی نہیں۔بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ جب آپ دعوت دیتے ہیں تو آپ کو
کم سے کم یہ توقع تو کرنی چاہئے کہ جو چیز دکھا ئیں گے جس کی وہ زبان ہے اس میں وہ اگر کسی لٹریچر میں دلچسپی
لے گا کسی کتاب میں دلچسپی لے گا تو مانگے گا بھی تو سہی اور اگر نہ بھی مانگے تو کچھ نہ کچھ تو اس کی خدمت میں
پیش کرنے کے لئے آپ کو زائد ضرور رکھنا چاہئے تو معلومات کی کمی اور معلومات میں دلچسپی کی کمی دونوں عملاً
ایک ہی نتیجہ پیدا کرتے ہیں اور وقت کے اوپر وہ ضرورت کی چیز کام نہیں آسکتی۔پس معلومات پہنچانی ہیں مگر
اس طرح نہیں جیسے سر سے بوجھ اتارا جائے ایک دفعہ ایک لسٹ شائع کر کے اگر آپ ساری جماعت میں تقسیم
کرا دیں تو یہ معلومات پہنچانا میرے نزدیک نہیں ہے کیونکہ میں معلومات ان باتوں کو کہتا ہوں جن میں وہ
دلچسپی پیدا ہو، جن کو انسان استعمال کر سکتا ہو ورنہ وہ معلومات جو عمل کی سطح پر ذہن کے سامنے حاضر نہ رہیں وہ
رفتہ رفتہ لاشعور میں دینی شروع ہو جاتی ہیں اور ایسے ہی ہے جیسے نہ ہوں پس معلومات پہنچانا اور بیدار مغزی
کے ساتھ ان کو لوگوں کے پیش نظر رکھنا اور اس طریق پر الٹتے پلٹتے رہنا کہ انسانی ذہن جو نیند کا عادی ہے وہ کچھ
دیر کے لئے تو بیدار ہو اور اتنی چیز اس کے سامنے ہو جتنی اس کے اندر سمجھنے کی صلاحیت ہے۔پس ٹکڑوں ٹکڑوں میں معلومات پہنچانا اور پھر ان کی پیروی کرنا ، ان کا تتبع کرنا اور معلوم کرنا کہ اس
سے کیا فائدہ ہوا۔کسی نے ان چیزوں کو استعمال بھی کیا کہ نہیں۔یہ ایک مسلسل نظام ہے جو باقاعدہ منصوبے
کے تحت چلنا چاہئے اور اگر سیکرٹری تبلیغ کو خود اس بات کی استطاعت نہیں ہے۔بعض دفعہ جماعتیں ایسا آدمی
چن دیتی ہیں جس کو واقعہ اس شعبہ کے لئے کوئی خاص استطاعت نہیں ہوتی۔تو اول تو امراء کا کام ہے کہ وہ
خود ساتھ مل کر اسے سمجھا کر تربیت دیں اور رفتہ رفتہ ان باتوں کے قابل بنائیں اور اگر یہ نہیں کر سکتے تو ان کے
ساتھ بعض خصوصی کاموں کے لئے سپیشلسٹ یعنی تخصیص کے ماہر نائبین مقرر کر دیں ، مددگار مقرر کر دیں اور
کسی کے سپرد ایک کام کر دیا جائے کسی کے سپر د دوسرا کام کر دیا جائے۔جماعتوں کی مجبوریاں بھی ہیں۔انتخاب کے وقت محض کسی خاص شعبے کی صلاحیت کو مد نظر نہیں رکھا جا سکتا اس شخص کی دلچسپی کو بھی تو پیش نظر رکھنا
پڑے
گا اور اس کا تقویٰ کے ساتھ تعلق ہے۔جس شخص کواللہ تعالیٰ کا زیادہ خوف ہے، خدا کے لئے دل میں
زیادہ محبت ہے۔جماعتی کاموں میں زیادہ دلچسپی لیتا ہے۔اس کی ذہنی اور قلبی صلاحیتیں تو اس کے اختیار کی بات
نہیں لیکن جماعت دیکھتی ہے کہ یہ لوگ ہیں جو خدمت کرنے والے ہیں ان کے نام وہ چنتی ہے اور یہی ہے جو

228
قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ ذمہ داریاں سپرد کرتے وقت تقویٰ دیکھا کرو۔لیکن ان کے نیچے ایسی ٹیم بنائی
جاسکتی ہے جو پہلے مستعد نہیں لیکن ان کو مستعد بنانا مقصود ہو اور ان کی صلاحیتوں سے پورا پورا استفادہ کرنا مقصود
ہو۔ایسے لوگ مہیا کر کے ان کے سپرد کئے جاسکتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ عہد یداران میں
براہ راست یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ ٹیم بنائیں۔میں ان کے لئے بعض نو جوانوں کو تلاش کرتا ہوں۔ذاتی
طور پر ان کو سمجھاتا ہوں ،سکھاتا ہوں اور پھر ان کے سپر د کر دیتا ہوں اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ ان کو ٹیم ملتی ہے جس سے پھر وہ بہت عمدہ کام لینا شروع کر دیتے ہیں۔شعبہ اصلاح وارشاد کو معلومات اکٹھی کرنے کے لئے نائبین بنانے چاہئیں
پس معلومات کے سلسلہ میں سیکرٹری اصلاح وارشاد کو ایسے Specialist نائبین مہیا کرنے
چاہئیں جن کے سپر د مختلف شعبے ہوں مثلاً معلومات مہیا کرنا اور معلومات کو گردش میں رکھنا اور معلومات کے
سلسلہ میں وسعت نظر پیدا کرنا صرف یہ
نہیں دیکھنا کہ فلاں اعداد و شمار مہیا ہو گئے اور ہم نے پہنچا دیئے ہیں
بلکہ آگے بڑھ کر یہ سوچنا کہ ان باتوں کو پہنچانے کا مقصد کیا ہے اگر ہمارے پاس Bulk of stock نہیں
ہے۔اگر ہم دلچسپی پیدا ہونے کے نتیجہ میں ان کی طلب کو پورا نہیں کر سکتے تو ان معلومات کو مہیا کرنے کا کیا
فائدہ ؟ اس لئے طلب بیدار کرنا اور طلب کو پورا کرنے کے سامان مہیا کرنا یہ اس مخصوص نائب کا کام ہے جو
سیکرٹری کے ساتھ اس کام کے لئے متعلق ہو۔اس کو مرکز سے بار بار خط و کتابت کرنی پڑے گی۔مرکز سے کر تو
سکتا ہے لیکن اصل طریق یہ ہے کہ اپنے ہیڈ کوارٹر سے اپنے ملک کے متعلقہ شعبہ سے وہ تعلق قائم کرے اور جو
ملک کا سیکرٹری ہے وہ مرکز سے براہ راست تعلق قائم کرے اور ان سے کہے کہ ہم نے یہ یہ معلومات مہیا کی
ہیں۔فلاں فلاں کتب کے بارہ میں تعارف کرایا ہے۔ان کو استعمال کرنے کے ڈھنگ سکھائے ہیں
اور ہمارے پاس صرف دو موجود ہیں۔اب طلب شروع ہوگی تو ہم کیا کریں گے اس لئے ہمیں اتنی
ضرور بھجوا دیجئے۔اسی طرح رفتہ رفتہ ان کے لئے جگہیں بھی مہیا کرنی ہونگی۔کہاں کتا بیں رکھی جائیں کس
طرح ان کو سلیقے سے رکھا جائے کہ وقت کے اوپر آسانی سے نکالا جا سکے۔کام شروع کیا جائے تو جتنا کام سمٹتا
ہے اتنا آگے بھی بڑھتا ہے اور معاشرے اسی طرح ہمیشہ ارتقا پذیر ہوتے ہیں۔جتنا زیادہ آپ کام سمیٹنے کی
کوشش کریں گے آپ فارغ نہیں ہوں گے بلکہ کام بڑھے گا اور کام بڑھے گا تو پھر آپ کو اور آدمیوں کی
ضرورت ہوگی اسی لئے میں نے پہلے خطبہ میں ہی یا دوسرے میں یہ نصیحت کی تھی کہ ایک بہت اہم دعا قرآن
کریم نے ہمیں سکھائی ہے اس کو ہرگز نہ بھولیں۔خود بھی کرتے رہیں اور اپنے نائین کو یا متعلقہ عہد یداران کو
بھی سمجھاتے رہیں کہ رَبِّ اَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَ أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ

229
وَاجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطنًا نَّصِيرًا (بنی اسرائیل :81)
اس کا مطلب یہ ہے کہ اے خدا! ہم جب تیرے نزدیک اس لائق ہوں کہ اعلیٰ مرتبے تک پہنچیں
اور تو ہمیں اس اعلیٰ مرتبے میں داخل فرما دے تو وہاں ٹھہرائے رکھنا تو مقصود نہیں ہے۔ہم تجھ سے یہی توقع
رکھتے ہیں کہ تو مزید اگلے درجے کی طرف ہمارے قدم بڑھائے گا اور ایک ہی مرتبے پر نہیں ٹھہرے رہیں
گے۔اَدْخِلْنِی مُدْخَلَ صِدْقٍ کے ساتھ ہی یہ عرض کیا وَ أَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ
سچائی کے ساتھ اس مقام پر پہنچا اور سچائی کے ساتھ اس سے نکال لے اور ایک اور اعلیٰ مقام تک پہنچا دے اس
کے لئے مددگار کی ضرورت ہے۔یہ وہ مضمون ہے جو قرآن کریم نے سمجھایا ہے۔وَ اجْعَلْ لِي مِن لَّدُنْكَ سُلْطنًا نَّصِيرًا - روحانی مراتب ہوں یا علمی مراتب ہوں یا
دنیاوی کوششوں کے ذریعہ حاصل ہونے والے مراتب ہوں سب جگہ ایک سُلْطنًا نَّصِيرًا کی ضرورت
ہے جو ہر شخص کو پیش آتی ہے۔انبیاء کو بھی پیش آتی ہے۔انبیاء کے روحانی مراتب کے لئے ان کو جبرائیل
سُلْطنًا نَّصِيرًا کے طور پر عطا کیا جاتا ہے روح القدس عطا کی جاتی ہے اور دین کے دیگر مشاغل ہیں
اور دیگر مقاصد کو پورا کرنے کے لئے فرشتوں کے علاوہ انسانی فرشتے بھی مہیا کئے جاتے ہیں اور ان کے لئے
ابو بکر اور عمر اور عثمان علی پیدا کئے جاتے ہیں۔تو آپ کو بھی سُلطنًا نَّصِيرًا کی بہر حال ضرورت ہے اور
سُلْطنًا نَّصِيرًا اندرونی بھی ہوتا ہے اور بیرونی بھی۔اندرونی طور پر تو چند مثالیں میں نے دیں۔بیرونی
طور پر خدا تعالیٰ غیروں کے دلوں میں بھی اپنے پاک بندوں کی مدد کے لئے تحریک فرما دیتا ہے اور اچانک
ضرورت کے وقت ایسی جگہ سے مدد گار مہیا ہو جاتے ہیں جن کے متعلق انسان وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا تو اس
مضمون کو صرف دعا کے طور پر ادا نہیں کرنا بلکہ اس کی حکمت کو سمجھ کر اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔عہدیداران کو بھی سلطان نصیر مہیا کریں
پس آپ جب کسی عہدیدار کو تیار کرتے ہیں تو رفتہ رفتہ اس کو سُلْطنًا نَّصِيرًا مہیا کریں یا اس
میں یہ صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کریں کہ نو جوانوں میں سے بعض دفعہ ایسے بوڑھوں میں سے بھی بہت
بڑے مددگار مل جاتے ہیں جو ریٹائر ہو گئے ہیں، اپنے کاموں سے فارغ ہوگئے ہیں اور ان کو زندگی کا کوئی
اور مشغلہ در پیش نہیں اور اگر جماعت ان سے فائدہ نہ اٹھائے تو وہ ضائع ہوکر رفتہ رفتہ ایک بیکاری کی زندگی
میں خدا کے حضور حاضر ہوں گے اور کوئی مومن پسند نہیں کرتا کہ یہ بے کاری کی حالت میں اپنے رب کے پاس
جائے۔پس ایسے بوڑھے جو فارغ ہوں ان میں بعض دفعہ خدا تعالیٰ یہ تحریک پیدا فرماتا ہے اور یہ بھی دعاؤں

·

آج 10 میں سے 10 باقی