1991ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 3
230
کے نتیجہ میں ہے کہ وہ اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں تا کہ آخری سانس تک خدمت کا موقع ملے تو ان سے بھی
فائدہ اٹھانا چاہئے۔سُلطناً نَّصِيرًا پیدا کرنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ان کے لئے بھی یہ نصرت ہے جن
سے خدمت لی جاتی ہے اور سلطنا نصِيرًا کی یہ دعا دو طرفہ کام کرتی ہے کیونکہ وہ لوگ جن کو پہلے دین کی
خدمت کی عادت نہیں جب رفتہ رفتہ ان سے خدمت کی جاتی ہے تو ان کے اندر سے ایک نیا شعور پیدا ہوتا ہے
وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں تو اب زندگی کا پتہ چلا ہے اس سے پہلے تو غفلت کی حالت میں وقت ضائع کیا اور ان کو
زندگی کا لطف آنے لگ جاتا ہے۔اپنے سے کام لینے والوں کو دعائیں دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ وہ دین کی مدد کر رہے ہوتے ہیں اور دین ان کی مدد کرتا ہے اور ان کے اندر بھی وہ روحانی ترقی کا سفر
شروع ہو جاتا ہے جس کا اس دعا میں ذکر موجود ہے۔تو تبلیغ کرنے کے لئے جب آپ کام شروع کریں
گے۔لٹریچر کے ساتھ جماعت کو متعارف کرائیں گے۔آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ جماعت کو متعارف کرائیں
گے تو لازماً اس کے نتیجہ میں یہ کام بڑھے گا اور کام بڑھے گا تو اس کام کو سمیٹنے کے لئے مددگار بھی چاہئیں اور کچھ
خرچ بھی چاہئے اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پیش آئے گی۔مثلاً میں نے دیکھا ہے جب ہم کہتے ہیں
کہ آڈیو ویڈیو سے جماعت کو متعارف کرایا جائے۔ان کو بار بار بتایا جائے کہ ہمارے پاس کیا نئی چیز آئی ہے
اور کیا پہلی ایسی چیزیں ہیں جن سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں تو طلب شروع ہو جاتی ہے اور اس طلب کو پورا
کرنے کے لئے جو مناسب مشینیں ہیں وہ موجود نہیں ہوتیں۔جب تک آڈیو ویڈیو اچھے طریق پر وسیع پیمانے
پر پیدا کرنے اوران کو بڑھانے کا انتظام نہ ہو اس وقت تک ایک خلا ر ہے گا۔معلومات بھی پہنچیں گی۔طلب
بھی پیدا ہو جائے گی لیکن طلب کو پورا کرنے کے لئے اگلا قدم نہیں اٹھا سکتے۔اس کے لئے الگ ٹیمیں بنانے
کی ضرورت پڑتی ہے۔یو کے میں سلطان نصیر مہیا ہورہے ہیں
چنانچہ یہاں انگلستان کی مثال آپ کے سامنے ہے جب سے میں یہاں آیا ہوں
اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ایک بھی پروفیشنل کو جوفن کا ماہر ہو اس کے وقت کی اجرت دے کر ہمیں اپنے کاموں کو سرانجام دینے
کے لئے رکھنا نہیں پڑا۔ایسے نوجوان آگے آئے جن کا اس شعبہ سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔غلطیاں بھی ہوئیں
مگر رفته رفته سیکھا، رفتہ رفتہ نئے نئے آلے بنی نئی ایجادات ان کو مہیا کی گئیں اور اب خدا کے فضل سے یہ شعبہ
بہت ترقی کر چکا ہے اور بہت ہی اعلیٰ سطح کی صلاحیتیں حاصل کر چکا ہے۔یہاں تک کہ پھر آڈیو کے بعد ویڈیو
کو الگ کیا گیا۔اس کے لئے ایک الگ شعبہ قائم ہوا اور اس نئے شعبہ میں خدا کے فضل سے حیرت انگیز ترقی
ہوئی۔نئے نئے رستے انہوں نے تلاش کئے ، نئے نئے آلے ان کو مہیا کئے گئے یا انہوں نے طلب کئے تو
231
رفتہ رفتہ یہ سب کام بڑھتا چلا جارہا ہے، پھیلتا چلا جارہا ہے۔سلطنًا نَّصِيرًا مہیا ہورہے ہیں۔ان کی
ضرورتیں بھی پوری ہورہی ہیں لیکن جماعت کے اوپر کوئی الگ بوجھ نہیں ہے۔شعبہ کو بناتے وقت تھوڑی سی
محنت کرنی پڑتی ہے۔اس کے بعد انسان بے فکر ہو کر عمومی نگرانی کرتا ہے۔پہلے بھی میں نے بارہا جماعت کو سمجھایا ہے کہ تخلیق کائنات کے متعلق قرآن کریم نے جو مضمون
بیان کیا ہے اس پر غور کرو۔چھ دنوں میں ساری کائنات کو پیدا کر کے اس کو درجہ کمال تک پہنچا دیا اور جب سب
نظام خود کار آلوں کی طرح چل پڑا تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ (الاعراف : 55)
پھر خدا تعالیٰ عرش پر مستوی ہو گیا یعنی جس طرح جائزہ لینے کے لئے ، آفاقی نظر سے دیکھنے کے لئے کوئی بلند
مقام پر فائز ہواور صرف یہ دیکھ رہا ہو کہ کیسے چل رہا ہے یا اگر کہیں کوئی رخنہ پیدا ہوتو اس کے لئے سزا دینے والا
یا روکنے والا یا کمی پوری کرنے والا جو نظام مقرر ہے وہ مستعد ہے کہ نہیں۔وہ کر کے پھر اور آسمانوں کی تخلیق کے
لئے (خدا تعالیٰ کے متعلق یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ وقت مل گیا لیکن ) تو جہات فارغ ہوگئیں اور تو جہات کے فارغ
ہونے کا محاورہ قرآن کریم نے خود بیان فرمایا ہے۔سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَيُّهَ الثَّقَلُنِ (الرحمان:32) اے دو بڑی بڑی وسیع طاقتو اور بھاری
لوگو! ہم تمہارے لئے فارغ ہوں گے۔خدا کے لئے فراغت کے معنی ویسے تو نہیں ہوتے جیسے ہمارے لئے
ہوتے ہیں لیکن بہر حال لفظ فراغت قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کے لئے بھی استعمال فرمایا تم استوای
عَلَى الْعَرْشِ سے مراد میں یہی سمجھتا ہوں کہ ایک اچھا منتظم جب ایک کام کو چلا کر اور جاری کر کے روز
روز کے کاموں کے دھندوں سے نجات حاصل کرلے اور انسانی سطح پر فارغ کے جو معنی ہیں ان معنوں میں نسبتی
طور پر فارغ ہو جائے تو اس کو پھر اور کاموں کی طرف متوجہ ہونے کا وقت مل جاتا ہے اور اس طرح نظام ہمیشہ
ارتقاء پذیر رہتا ہے آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔مومن رسمی طور پر نہیں بلکہ اوامر اور نواہی میں گہرائی میں جا کر حق ادا کرتا ہے
امراء کو بھی اس مضمون کو سمجھنا چاہئے سب عہدیداران کو سمجھنا چاہئے۔بات سن کر اتنی سی بات پر عمل
کر کے رسمی طور پر اس بات کا حق ادا کیا، گہرائی میں جا کر اس بات کا حق ادا نہ کیا ان دو باتوں میں فرق ہے۔مومن وہ ہے جو رسمی طور پر حق ادا نہیں کرتا بلکہ اوامر اور نواہی میں گہرائی میں جا کر حق ادا کرتا ہے اور جو لوگ علم
میں ڈوب کر اس کو سمجھتے ہیں، اس کے تقاضوں
کو سمجھتے ہیں ان کا علم ترقی کرتا ہے اس علم کے ذریعہ ان کو نئے
نئے فوائد حاصل ہوتے رہتے ہیں۔بہر حال یہ مضمون بعض باتوں کے کچھ تھوڑ اسا زیادہ تفصیل میں چلا گیا
ہے۔اصل مضمون کی طرف واپس آتے ہوئے میں عرض کرتا ہوں کہ عہدیداران کو ، خصوصاً امراء کو معلومات
232
مہیا کرنے کے نظام کو بہتر بنانا پڑے گا اور خود دلچسپی لینی ہوگی اور گہری ذاتی دلچسپی لیں گے تو ان کو نئے نئے
خیالات آئیں گے، نئی نئی تجویز میں سوجھیں گی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالآخر ایک نہایت عمدہ خود کار نظام کی
طرح تبلیغ کا یہ شعبہ چل پڑے گا اور پھر وہ دوسری طرف توجہ کر سکیں گے۔معلومات پہنچانے کی طرح حاصل کرنا بھی ضروی ہے
معلومات کے سلسلہ میں معلومات پہنچانے کی طرح معلومات حاصل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔اس سے پہلے میں نے معلومات حاصل کرنے کے متعلق بعض باتیں سامنے رکھی تھیں۔اب ایک عملی مثال آپ
کے سامنے رکھتا ہوں۔جب ہم کہتے ہیں کہ آپ جائزہ لیں کہ کتنے احمدی نو جوان، بوڑھے ، مرد، عورتیں تبلیغ
میں دلچسپی لیتی ہیں تو ہمیں لٹیں آجاتی ہیں اور بڑی بڑی لمبی لسٹیں ہوتی ہیں۔بعض ملکوں سے ہزاروں کی
لسٹیں آتی ہیں۔پاکستان سے ۷۰ ہزار کے قریب ایک لسٹ آئی تھی یا ایک لسٹ کی کئی قسطیں آئی تھیں جس سے
پتہ چلا کہ گویا پاکستان میں اتنے احمدی دعوت الی اللہ کے کام میں دلچپسی رکھ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے نام
بھی لکھوائے ہیں۔افریقہ کے ممالک سے، یورپ کے ممالک سے بھی نسبتا چھوٹی چھوٹی فہرستیں مگر آتی ضرور
ہیں۔اگر یہ فہرستیں واقعہ درست ہیں تو اس کے نتیجہ میں جو نتیجہ خیز کام ہونا چاہئے وہ تو موجودہ نتائج کے مقابل
پر سینکڑوں گنا زیادہ ہونا چاہئے لیکن ایسی بات نہیں ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ معلومات حاصل کرنے کا
انداز بھی سطحی ہے جس طرح معلومات پہنچانے کے انداز میں بھی گہرائی چاہئے معلومات حاصل کرنے کے
انداز میں بھی گہرائی چاہئے اور با مقصد کام ہونا چاہئے۔اب فہرستیں آپ اکٹھی کر لیں اور ان کو کسی جگہ
کاغذوں کے نیچے غرق کر دیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔رسمی طور پر آپ کے سر سے بوجھ اتر گیا۔آپ نے
مرکز کی ہدایت کو پورا کر دیا مگر وہ ہدایت کس کام آئی ہمیشہ اپنے ذہن کو اس بات پر مستعد رکھا کریں کہ وہ نتیجے کی
تلاش کیا کرے۔صرف نتیجہ پیدا کرنے کے ذرائع کی تلاش نہ کرے بلکہ نتیجے پر دھیان رکھے۔اگر نتیجہ نہیں
نکلتا تو پھر قابل فکر بات ہے کوئی نہ کوئی مرض لاحق ہے یا کوشش کرنے والے میں نقص ہے یا اس شخص میں نقص
ہے ان لوگوں میں نقص ہے جن کے لئے کوشش کی جاتی ہے مگر نتیجہ اگر نہیں نکلتا تو تسکین سے بیٹھنے کا کوئی حق
نہیں رہتا۔دعاؤں میں کمی ہے تو اس طرف توجہ دی جائے۔اپنے کام میں طریق کار میں کچھ نقائص موجود ہیں
تو ان کو ڈھونڈا جائے۔یہ معلومات کا جو سلسلہ ہے اس میں معلومات حاصل کرنے کا بھی ایک جز ہے اور اس میں بھی گہرائی
یا سطحی انداز پائے جاتے ہیں۔گہرائی سے میری مراد یہ ہے کہ جب آپ معلوم کرتے ہیں کہ کتنے آدمی تبلیغ میں
دلچسپی لے رہے ہیں یا دلچسپی لینے کا وعدہ کرتے ہیں تو پھر فوری طور پر ان کی اگر روزانہ نہیں تو ہفتہ وار یا پندرہ
روزہ نگرانی کا کام ساتھ ہی شروع کر دیا جائے ، ان سے رابطے ہوں ، ان کے پاس مرکزی عہدیداران
233
پہنچیں یا ان کے نمائندے پہنچیں ، ان سے ملاقاتیں کریں۔ان سے معلوم کریں کہ آپ نے جو یہ وعدہ کیا تھا
اسے پورا کرنے کے کیا انداز ہیں، کیا طریق اختیار کئے گئے ہیں، اب تک کے تجارب کیا کہتے ہیں آپ نے
کس طرح کام کو آگے بڑھایا ہے اگر اس طرز پر وہ چھان بین شروع کریں گے تو معلوم ہوگا کہ فہرست میں جو
اکثر نام درج ہیں وہ فرضی سے ہیں یعنی نام حقیقی تو ہیں لیکن اس حقیقت میں کوئی گہرائی نہیں۔ایک سطحی پن ہے
کاغذ کی سطح پر نام درج ہوئے اور وہیں ٹھہر گئے۔عمل کی دنیا میں ان ناموں نے کوئی روپ نہیں دھارا، کوئی شکل
اختیار نہیں کی ، اس لئے وہ نام سطحی رہ جاتے ہیں۔"
خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 905-916)
عہد یداران دعوت الی اللہ کو اپنی جان سے ایسے لگا ئیں جیسے غم لگ جاتا ہے
خطبہ جمعہ 29 نومبر 1991ء)
" پس دعوت الی اللہ سے متعلق تمام عہدیداران کو خواہ وہ منتظم ہوں ، ناظم ہوں ،سیکرٹری ہوں یا امراء
ہوں ، میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے دل کا پہلے جائزہ لیں کہ کیا آپ نے اس کام کو اپنی جان کے ساتھ اس
طرح لگا لیا ہے جیسے غم لگ جایا کرتے ہیں جیسے لگن لگ جاتی ہے جیسے عاشق کو عشق کھانے لگ جاتا ہے۔کیا
ایسی کیفیت آپ کی اس پروگرام سے متعلق پیدا ہوئی ہے یا نہیں؟ یا کچھ نہ کچھ اس قسم کی کیفیت آپ محسوس
کرتے ہیں یا نہیں اگر نہیں تو پھر ابھی یہ کام آپ کے بس میں نہیں۔آپ
کو اپنا کچھ اور تعلق دین کے کاموں
سے اور دین کے کاموں کے اپنی تکمیل تک پہنچنے کے معاملہ سے بڑھانا پڑے گا۔یہ تعلق بڑھے گا تو کام آگے
چلے گا۔اگر یہ تعلق نہیں بڑھے گا تو سب چیزیں وہیں کی وہیں کھڑی رہ جائیں گی۔جہاں پہلی حالت میں تھیں
اور یہی عموماً ہوتا ہے۔پس لگن کے نتیجہ میں جستجو اور تبع پیدا ہونا چاہئے اور اگر یہ نہیں ہے تو اسی حد تک آپ کے
دل کی لگن میں اور اس کے تعلق میں کمی ہے۔آگے پھر اس کام کو کرنا کس طرح ہے؟ کام تو اتنا زیادہ ہے کہ اس سلسلہ میں فوری طور پر کسی کے
لئے ممکن نہیں ہے کہ ہر دعوت الی اللہ کرنے والے تک پہنچ کر اس کی کیفیات کا جائزہ لے، اس کے پروگراموں
کا جائزہ لے ، وہ پروگرام کس طرح چلا رہا ہے۔ان باتوں کا جائزہ لے۔یہ کام لمبا ہے لیکن اس کا آغاز
ہونا چاہئے اور اگر آغاز درست ہو جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ رفتہ رفتہ یہ کام سنبھالا جائے گا۔“
خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 923-924)
234
عہدیداران اپنے نفوس کا محاسبہ کریں
(خطبہ جمعہ 6 دسمبر 1991ء)
دعوت الی اللہ سے متعلقہ عہد یداران ہر داعی الی اللہ کا کھاتہ بنائیں
انفرادی طور پر نظر رکھنے کا کام چونکہ بہت مشکل کام ہے یعنی اگر کسی کو شوق ہوان کاموں کا تو اس
کے لئے مشکل تو نہیں لیکن وقت کی مجبوری ہے اور ایک سیکرٹری دعوت الی اللہ یا سیکرٹری اصلاح وارشاد جو ایک
بڑے ملک کے مرکزی عہدے پر فائز ہے اس کے لئے الگ الگ ممکن ہی نہیں ہے کہ تفصیلاً ہر ایک کے
معاملات پر اس طرح گہری نظر رکھے جس طرح میں بیان کر رہا ہوں تو اس سلسلے میں میری تجویز یہ ہے کہ مقامی
سیکرٹریان کی تربیت کی جائے ، ان کو سمجھایا جائے اور ان
کو یہ بتایا جائے کہ تم جو ہمیں رپورٹیں بھیجتے ہو کہ ہمیں پتا
لگ جائے اتنے لوگ دعوت الی اللہ کر رہے ہیں یہ کوئی طریق نہیں ہے۔تم ہر دعوت الی اللہ کرنے والے کا
کھاتہ بناؤ، اس کا ایک رجسٹر رکھو اور اس سے ہر ہفتہ رپورٹ لیا کرو اور بوجھ نہ ڈالو بلکہ ہلکے طریق پر پوچھ لیا
کرو کہ کیا اس دفعہ کوئی تجربہ ہوا، کوئی کام ہوا کہ نہیں؟ اگر زیادہ بوجھ ڈالو گے، زیادہ مطالبے شروع کر دو گے تو
وہ بھاگنا شروع ہو جائے گا تم سے اس لئے پیار محبت سے ہلکا ہلکا یاد دہانی کرواتے رہو اور اس کے کوائف کا ہر
ہفتے اندراج کرو اور اس طرح ہر شخص پر باقاعدہ کھا نہ بننا چاہئے کہ اندراج کرنے کے بعد پھر ایک ایسا خانہ رکھو
جس پر یہ درج کرو کہ ان معلومات سے میں نے کیا فائدہ اٹھایا ہے یا ان معلومات کو حاصل کرنے کے بعد شخص
متعلقہ کو کیا فائدہ پہنچایا ہے؟ اگر یہ نہیں کرو گے تو پھر ان کاغذی اندراجات کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہوگی۔ایسے
اندراجات سے دفتر کے دفتر سیاہ ہو جایا کرتے ہیں اور ایسے اندراجات فائلوں میں دب کر نظر سے اوجھل ہو
جاتے ہیں۔لکھنے والا سمجھتا ہے کہ میں نے فرض ادا کر دیا مگر اس فرض کی ادائیگی کا فائدہ کوئی نہیں پہنچتا۔پس مومن کے وقت کی بڑی قیمت ہے۔فضول کاموں سے اس کو بچنا چاہئے یعنی اپنے کاموں کو
فضول نہیں ہونے دینا چاہئے۔یہ بھی تو اس کا مطلب ہے۔پس ہر کام کی زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کرنی
چاہئے۔میرے ذہن میں جو نقشہ ہے وہ یہ ہے کہ مثلاً اگر میرے سپرد کئے جائیں چند دا عین الی اللہ۔میں ان
سے ہر ہفتے رابطہ رکھوں گا ان سے پوچھوں گا کہ بتاؤ تم نے کیا کیا ؟ کچھ نہیں کیا تو ان کو بعض مشورے دے دوں
گا کہ اچھا یہ کر کے دیکھ لیں، فلاں چیز آزما لیں۔یہ پوچھ لوں گا مثلا کہ آپ کے کوئی دوست آپ کے پاس
آتے جاتے ہیں، ان کے پتے مجھے دے دیں میں ان
کو کچھ لڑ پچر بھجوا دیتا ہوں۔ہوسکتا ہے آپ کے اور ان
کے درمیان ایک شرم حائل ہو لیکن جب میں بھیجوں گا تو وہ شرم ٹوٹ جائے گی وہ خود آپ سے پوچھنا شروع کر
دیں گے۔یہ ایک مثال ہے ایسی اور بہت سی باتیں سوچی جاسکتی ہیں اور ہر شخص کے حالات کے مطابق الگ
الگ بات ذہن میں آسکتی ہے۔تو پہلی بات تو یہ کہ رابطے کے معاً بعد سیکرٹری کو یہ بتانا چاہئے کہ اسے اس
235
رابطے کے نتیجے پر غور کرنا چاہئے۔اس کے اندراجات کرنے چاہئیں اور یہ سوچنا چاہئے کہ میں اب اس سے کیا
فائدہ اٹھاؤں گا اور کس طرح کسی کو فائدہ پہنچاؤں گا۔پھر اس اندارج کے بعد اپنا لائحہ عمل درج کریں کہ فلاں
داعی الی اللہ ہے اس کی یہ رپورٹ ہے یا چند ہفتوں سے میں دیکھ رہا ہوں یہ حالت ہے۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ
اس طریق پر اسے عملاً بیدار کیا جا سکتا ہے اور فعال بنایا جا سکتا ہے۔پھر اس کا فرض ہے کہ اس کے متعلق اپنے
بالا افسر کو بھی رپورٹ کرے۔بجائے اس کے کہ یہ کہے کہ جی دعوت الی اللہ کا کام ہو رہا ہے اس کو تفصیل سے
بتائے کہ میں نے اس اس رنگ میں فلاں فلاں شخص میں دلچسپی لی ہے اب تک جو مجھے وقت مل سکا ہے اس میں
میں انفرادی طور پر اتنوں کی طرف توجہ کر چکا ہوں اور یہ مسائل میرے سامنے آئے ہیں، اس طرح میں نے
ان کا حل تجویز کیا ہے۔اگر آپ اس سے بہتر مجھے کوئی طریق بتا سکتے ہیں تو میری راہنمائی کریں۔غرضیکہ
انفرادی رابطہ اور انفرادی رابطے کے نتیجے میں معلومات جو حاصل ہوں ان پر مزید غور اور معین لائحہ عمل بنانا یہ
سیکرٹری اصلاح وارشاد کا کام ہے اور اس رنگ میں میں سمجھتا ہوں کام کرنے والے شاید دنیا میں ہی کوئی نہ
ہوں کیونکہ جہاں تک میری معلومات ہیں مجھے ایک لمبا عرصہ تجربہ ہوا ہے مختلف عہدوں میں سلسلے کی خدمت
کرنے کا اور تبلیغ کے متعلق میں ہمیشہ گہری نظر سے جائزہ لیتارہا ہوں۔میں نے کبھی آج تک اپنی زندگی میں
کسی سیکرٹری تبلیغ کو اس طرح فعال نہیں دیکھا۔سیکرٹری مال بہت فعال ہوتے ہیں۔انہوں نے تو ساری
جماعت کا بوجھ سر پہ اٹھایا ہوتا ہے ، دوڑے پھرتے ہیں ان کو تو ہوش ہی نہیں رہتی۔بعض ایسے ہیں جو صبح دفتر
سے جا کر سیدھا اپنے مال کے دفتر پہنچتے ہیں اور بعض دفعہ گھر بارہ بارہ بجے تک نہیں آئے تو اس لئے کہ انہوں
نے اپنی ذمہ داری کو سمجھ لیا ہے۔اپنی جان سے لپٹا لیا ہے اس ذمہ داری کو۔ان کو چین نہیں مل سکتا جب تک اس
کو ادا نہ کریں۔دعوت الی اللہ کے کام میں ابتدائی کام کی ابھی بہت ضرورت ہے۔ابھی زمین تیار کرنے کی
ضرورت ہے جس طرح زمین کے اوپر ہل چلائے جاتے ہیں، اس کو نرم کیا جاتا ہے ، گھاس پھوس سے اس کو
پاک کیا جاتا ہے،سہاگے پھیرے جاتے ہیں سو کام ہیں کرنے والے۔ابھی جماعت کی دعوت الی اللہ کی زمین
پر اس طرح محنت کی ضرورت ہے۔اگر ایک دفعہ امراء اور متعلقہ عہدیداران اس رنگ میں محنت کر لیں گے تو
بعد میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس زمین میں بہت پیداوار ہوگی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
جماعت کو اللہ تعالیٰ نے بڑی صلاحیتیں عطا فرمائی ہیں۔ان کو کام کا طریقہ سکھاؤ ایک دفعہ رستہ چلنا بتا دو۔تھوڑا
سا انگلی پکڑ کے ساتھ لے جانا پڑے گا۔ایک دفعہ وہ چل پڑے تو پھر دوڑنے لگیں گے انشاء اللہ۔پھر وہ آپ کی
انگلیاں اس لئے نہیں پکڑیں گے کہ آپ ان کو چلائیں ہو سکتا ہے کہ اس لئے پکڑیں کہ آپ ان کے ساتھ تیز
چلیں اور میں نے دیکھا ہے کہ جب بیداری پیدا ہوتی ہے تو جماعت میں اس قسم کے عظیم الشان نمونے ظاہر
ہوتے ہیں۔"
خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 954-957)
236
اپنے دل میں حشر برپا کریں تا اس میں صوراسرافیل پھونکا جاسکے
( خطاب اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی 12 مئی 1991ء)
" پس خدام الاحمدیہ ہو یا انصار اللہ ہو یا لجنہ اماء الله ، ان کے ناصحین ، ان کے عہد یداریا
جماعت کے عمومی عہد یدار ہوں آپ کو اس وقت بُرے لگتے رہیں گے جب تک آپ کے دل میں
بُرے بُرے نام موجود ہیں۔اپنے دل کے بُرے ناموں کو مٹادیں، اپنے دلوں کے بتوں کو پاش پاش
کردیں، اپنے اندر عاجزی پیدا کریں، اپنے اندر نیکی کی محبت پیدا کریں ، اپنے دل سے ایک ناصح
اٹھائیں ، دل میں ایک حشر برپا کریں جس میں صور اسرافیل پھونکا جائے۔وہ صور پھونکا جائے جس
کے نتیجے میں نئی زندگی عطا ہوتی ہے۔تب خدا تعالیٰ آپ کو اپنے اندر ایک عظیم روحانی انقلاب پیدا
کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔اس کے بغیر آپ دنیا کی اصلاح نہیں کر سکتے۔کیسے دنیا کی پولیوشن
دور کریں گے جبکہ آپ گندی رسمیں، بیہودہ باتیں ، گھٹیا کمینی با تیں ( جن سے عام انسانیت کو بھی شرم
آتی ہے ) سمیٹے اور سنبھالے ہوئے جہازوں میں سفر کرتے اور کہیں جائز اور کہیں ناجائز بارڈر
پار کرتے ہوئے آپ ایک ملک میں داخل ہوتے ہیں اور ان کی فضا کو گندہ کرنے لگتے ہیں۔یہ کون سی
شرافت ؟ اس کا کس نے آپ کو حق دیا ہے؟ یہ حرکتیں کر کے آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
کیسے منسوب ہو سکتے ہیں۔ہرگز نہیں۔خدا کا خوف کریں ، سوچیں! یہ اچھی باتیں نہیں ہیں۔خصوصاً
گھروں میں جو گھٹیا باتیں ہو کر ، کمینے جھگڑتے چلتے ہیں اس کے نتیجے میں ماحول پر بہت بُرا اثر پڑتا
ہے۔کئی سوشل ورکرز ہیں جو واقعی سچی انسانی ہمدردی کے ساتھ آنے والوں کی مدد کرتے ہیں۔ان
میں سے ایک خاتون ایک دفعہ مجھے ملیں۔بہت بے چین تھیں کہ عجیب قسم کے کچھ لوگوں سے پالا پڑتا
ہے۔بہت چھوٹی چھوٹی باتوں میں ملوث ہوتے ہیں اور دل کو تکلیف پہنچتی ہے کہ کیوں یہ اپنے لئے بھی
ایک آزار بنائے بیٹھے ہیں اور دنیا کے لئے بھی آزار بنے ہوئے ہیں۔"
مشعل راه جلد 3 صفحه 495-496)