1992ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2
249
لے کر دوبارہ آپ کے سامنے آیا ہے۔انصار کا حق ادا کرنے سے سورۃ نصر میں بیان فتوحات جلد ملیں گی
پس اگر آپ انصار ہونے کا حق ادا کریں گے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔جان مال عزت جو
کچھ بھی ہے خدا کے حضور پیش کریں گے اور ایک لگن لگالیں گے ، ایک دھن سر پر سوار کر لیں گے کہ ہم نے
ضرور احمدیت کو فتح یاب کرنا ہے اور دعوت الی اللہ کے ذریعہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں کثرت
سے لوگوں کو داخل کرنا ہے تو پھر نصرت کا وہ وعدہ جس کا سورہ نصر میں ذکر ہے کہ فوج در فوج لوگ داخل ہوں
گے اس وعدے کو آپ اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھیں گے اور اگر ہم ان نصیحتوں
پر عمل کریں جو قرآن
کریم نے ہمارے سامنے رکھی ہیں اور اس خلوص اور وفا کے ساتھ عمل کریں جس کی توقع کی جاتی ہے تو میں سمجھتا
ہوں کہ ہرگز بعید نہیں کہ اس صدی میں ہی تمام دنیا پر اسلام غالب آ جائے۔اس صدی کے آخر تک تو ہم میں
سے شائد ہی کوئی پہنچے یعنی اگر ان میں سے پہنچے تو وہ بچے پہنچیں گے کہ جو میری بات کو سنیں بھی تو سمجھ نہیں سکتے۔لیکن اس صدی میں کیا ہوگا ہم اپنی زندگیوں میں یہ ضرور دیکھ سکتے ہیں اگر ہم اپنی کوشش کو انتہا تک
پہنچادیں اور جیسا کہ اس مضمون کا حق ہے منصوبہ بنا ئیں۔صرف جماعتی منصو بہ نہ بنا ئیں بلکہ انفرادی منصوبے
بنائیں ، دعائیں کریں، جد و جہد کریں، دن رات اس کام میں اپنے دل کو لگائیں اور اپنے ذہنوں کی سب سے
بڑی فکر یہ بنالیں تو مجھے یقین ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہر جگہ عظیم الشان انقلاب رونما ہونے شروع ہو جائیں
گے اور ہم صرف وعدوں پر نہیں جئیں گے بلکہ ان وعدوں کو پورا ہوتے دیکھ لیں گے جیسے بعض دفعہ برسات
آنے سے پہلے ہوائیں چلتی ہیں جو بتا دیتی ہیں کہ برسات آنے والی ہے پس آپ صرف ان ہواؤں کو ہی نہیں
دیکھیں گے بلکہ پھر برسات کے ابتدائی چھینٹوں کو بھی دیکھ لیں گے اور کوئی بعید نہیں کہ بعض جگہ کے ملکوں میں
وہ زور سے برستی ہوئی بارش کو بھی پالیں اور ایسا بعض جگہ ہونا شروع ہو چکا ہے۔پس دنیا کے سب احمد یوں کو
چاہئے کہ وہ اپنے مقام اور مرتبہ کو سمجھیں۔مسیح محمدی کے ذریعہ انصار اللہ کا نیا دور
گزشتہ جمعہ میں ان سعادتوں کا جو میں نے ذکر کیا تھا۔اس کے متعلق مجھے خطوط آرہے ہیں اور
احمدی جائز طور پر خدا کے حضور سر بسجود ہیں کہ ان کا ذکر قرآن کریم میں اس رنگ میں فرمایا گیا اور یہ عظیم
سعادت انہیں نصیب ہوئی کہ دنیا کو جمع کرنے کی بعض نئی صورتیں بھی انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔میں ان کو بتا تا ہوں کہ یہ سعادت تو ہمیں اللہ کی طرف سے نصیب ہو گئی لیکن اس سعادت کے پیچھے جو سعادتیں
کثرت کے ساتھ ہماری منتظر ہیں ان کی طرف چل کر جانا ہوگا۔وہ ایسی سعادتیں نہیں کہ آپ کسی وقت پیدا ہو
250
جائیں اور اتفاقاً وہ سعادتیں آپ تک پہنچ جائیں۔وہ ایسی سعادتیں ہیں کہ جن کی طرف چل کر جانا ہوگا۔کچھ
پھلوں کو لینے کے لئے ہاتھ بڑھانا ہوں گے، کچھ تو کوشش کرنی ہوگی اس کوشش اور جدوجہد کی طرف میں آپ
کو بلاتا ہوں اور آخر پر انہی الفاظ میں بلاتا ہوں جن الفاظ میں مسیح ناصری نے اپنے ماننے والوں کو خدا کی راہ
میں قربانیاں کرنے کے لئے بلایا تھا اور جو دراصل مسیح محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز تھی جو آغاز میں مسیح ناصری
کے ذریعے اٹھائی گئی۔میسیج ناصرٹی کے ذریعہ جو انصار پیدا ہونے تھے ان کو تمام دنیا کو ایک جگہ جمع کرنے کی
سعادت نصیب نہیں ہوئی تھی لیکن مسیح محمدی کے ذریعے انصار اللہ کا جو نیا دور چلنا تھا ان
کو تمام دنیا کی فتوحات
کی بشارتیں دی گئی ہیں۔پس انہی الفاظ میں میں آپ
کو پھر مسیح محمدی یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غلامی
میں اس منصب پر فائز ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے جس پر اللہ تعالیٰ نے مجھے فائز فرمایا ہے اور آپ کو خدا کی
طرف نصرت کے لئے بلاتا ہوں اور یہ اعلان کرتا ہوں۔مَنْ اَنْصَارِی إِلَى اللهِ کون ہے جو میرے
انصار کی جماعت میں داخل ہو اللہ کی خاطر یعنی مسیح موعود علیہ السلام کے انصار کی جماعت میں اللہ کی
خاطر داخل ہو۔اسی اسلوب میں اسی طرز میں ، انہی اداؤں کے ساتھ جن اداؤں کا قرآن کریم میں ذکر فرمایا
گیا ہے۔اگر آپ سچے دل سے اس آواز پر لبیک کہیں گے تو میں آپ کو فتح قریب کی خوشخبری دیتا ہوں
اور کوئی نہیں ہے جو اس خوشخبری کو ٹال سکے۔آمین"
خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 89-103)
تمام افراد جماعت دعوت الی اللہ کے لئے منصوبہ بندی کریں
خطبہ جمعہ 14 فروری 1992ء)
"دعوت الی اللہ کرنے والوں میں بڑی عمر کے لوگ بھی ہیں چھوٹے بچے بھی ہیں، عورتیں بھی
ہیں، مرد بھی ہیں، کالج کی پڑھنے والی لڑکیاں بھی ہیں اور کام کرنے والے لوگ ہیں ، ہر ایک کے حالات مختلف
ہیں ، ہر ایک کا علم مختلف ہے ، ہر ایک کو مختلف وقتوں میں مختلف دنوں میں وقت میسر آتے ہیں اور ان میں سے
بہت سے ایسے ہیں جو کسی مرکزی کلاس میں شامل ہو ہی نہیں سکتے لیکن نیک ارادہ رکھتے ہیں۔ان سب کو میری
نصیحت یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے تو دعا کریں، دو نفل پڑھیں۔اللہ تعالیٰ سے مدد چاہیں اور خدا سے یہ عرض
کریں کہ اے خدا! تو جانتا ہے کہ ہمارے پاس بہت ہی معمولی ذرائع ہیں اور ہمیں ہر لحاظ سے کمزوری کا
احساس ہے اپنی بے بسی کا احساس ہے۔اس لئے آج ہم تیری خاطر منصوبہ بنانے کے لئے بیٹھے ہیں تو ہمیں
روشنی عطا فرما اور ہمیں توفیق عطا فرما کہ جو منصوبہ بنائیں تیری رضا کو حاصل کرنے والا ہو اور جو منصوبہ بنائیں
251
وہ ثمر دار بنے اس کو پھل ملیں اور پھل لگنے تک جو محنت مجھے کرنی چاہئے مجھے اس محنت کی توفیق بھی عطا فرما۔یہ
دعا کر کے دو نفل پڑھ کے اگر کوئی شخص منصوبہ بنانے کے لئے بیٹھے گا تو یقیناً اس کے بعد وہ کام شروع ہو جائے
گا اکثر دعوت الی اللہ کرنے والے جو غافل ہیں وہ اس لئے ہیں کہ نہ وہ دعا کرتے ہیں نہ سنجیدگی سے اپنی ذات
کے لئے کوئی منصوبہ بناتے ہیں۔آپ کے
علم میں مختلف طبقات کے احمدی ہوں گے آپ ان پر نظر ڈال کر دیکھ
لیں، اپنے نفس کا بھی جائزہ لے کر دیکھیں آپ کو معلوم ہوگا کہ دعوت الی اللہ کی خواہش تو پیدا ہوئی لیکن عملاً
ٹھوس کام کرنے کی طرف بہتوں نے پہلا قدم بھی نہیں اُٹھایا۔تعلقات کے دائرے ہیں وسیع سوشل رابطے
موجود ہیں لیکن یہ سمجھ نہیں آتی کہ دعوت الی اللہ کیسے کریں گے؟ سکول جانے والے بچے ہیں ، بچیاں ہیں اگر وہ
چاہیں تو اپنے دائرے میں تبلیغ کی توفیق مل سکتی ہے مگر کیسے کریں اس
کی ان کو سمجھ نہیں آتی اس لئے باہر سے جو
پیغام ان کو ملتے ہیں کہ تبلیغ کرو، وہ کوئی نتیجہ نہیں پیدا کر سکتے۔پس ہر
شخص کو بیٹھ کر جیسا کہ میں نے کہا ہے
دعا کرنے کے بعد اپنا منصو بہ خود بنانا چاہئے مثلاً ایک سکول کی بچی جب کاغذ لے کر بیٹھے گی تو پہلے تو خالی دماغ
کے ساتھ اس کو سمجھ نہیں آئے گی کہ کیا لکھوں، کیسے منصوبہ بناؤں؟ یہ جو بے بسی کا احساس ہے یہ کچھ دیر رہے گا
پھر وہ سوچے گی اور غور کرے گی تو کہے گی اچھا! میری فلاں فلاں سہیلیاں ہیں، فلاں جس ہے اس کے ساتھ
میرے اچھے تعلقات ہیں تو میں ان کو کوئی لٹریچر دے دیتی ہوں ان کو گھر پر دعوت پر بلا لیتی ہوں۔اپنے امام
صاحب کو یا کسی اور بزرگ سے درخواست کرتی ہوں کہ میں اپنی سہیلیوں کو یا اپنی مس وغیرہ کو دعوت پر بلانا
چاہتی ہوں آپ اگر تشریف لا سکیں یا آپ کی بیگم میں یہ صلاحیت ہو کہ ان سے گفتگو کرسکیں تو وہ آجائیں یا پھر
لجنہ سے درخواست کر سکتی ہے غرضیکہ اس کے منصوبے کا آغاز ہو جائے گا۔پھر آگے منصوبہ کیسے بڑھے اس
سلسلہ میں جب میں یہ مضمون آگے بڑھاؤں گا تو اس بچی کو جس کے متعلق میں سوچ رہا ہوں کہ وہ اس طرح
کاغذ لے کر منصوبہ بنانے کیلئے بیٹھے گی اور چھوٹوں بڑوں سب
کو کئی قسم کے اور خیالات، کئی قسم کے ایسے طریق
معلوم ہوں گے جن کے ذریعہ وہ خدا کے فضل سے اپنے لئے چھوٹا سا منصوبہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔"
خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 111-112)
ذیلی تنظیمیں خدا کے واسطے اپنی نسل کو صحیح تلاوت سکھا دیں
خطبہ جمعہ 6 مارچ 1992ء)
" تلاوت کی عادت ڈالنی چاہئے۔ہر بچے کو آپ جب تلاوت کی عادت ڈالنے کی کوشش کریں گے
تو آپ
کو یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ اکثر بچوں کو تلاوت کرنی ہی نہیں آتی اور وہ جو میں کئی سال سے انصار خدام
252
لجنہ کے پیچھے پڑا ہوا ہوں کہ خدا کے لئے اس طرف توجہ کرو۔اس نسل کو کم از کم صحیح تلاوت تو سکھا دور نہ ہم خدا
کے حضور پوچھے جائیں گے اور ہماری اگلی نسلوں کی بے اعمالیاں بھی ہم سے سوال کریں گی۔ان تینوں تنظیموں
کے عہدیداروں کو اس دوران تجربہ ہو جائے گا کہ کس حد تک ہم نے ان نصیحتوں پر عمل کیا ہے اور ہر گھر کو پتا
چل جائے گا کہ کس حد تک انہوں نے ان خدمت کرنے والوں سے خود اپنی بھلائی کی خاطر تعاون کیا ہے لیکن
مجھے افسوس ہے کہ اس پہلو سے بہت سے خلا ہیں۔"
( خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 175)
جماعتی عہدے خوف کا مقام ہیں، وہ خدا کے حضور جواب دہ ہیں
(خطبہ جمعہ 28 اگست 1992 ء )
بعض دفعہ لوگ جب اسی مکر میں مبتلا ہوتے ہیں تو بعض دفعہ نظام جماعت سے بھی مکر شروع
کر دیتے ہیں اور چالاکیوں سے کام لیتے ہیں اور عہدوں کو عزت کا ذریعہ بنا لیتے ہیں حالانکہ جماعتی عہدے جو
ہیں وہ تو خوف کا مقام ہیں، اتنی بڑی ذمہ داری کسی پر عائد ہو جس میں وہ خدا کے سامنے جوابدہ ہو، اس کو خود
آگے بڑھ کر مانگ کر قبول کرنا یا تو انسان کے کردار کی بہت بڑی عظمت ہے یا بہت بڑی بیوقوفی ہے۔عظمت
والی بات تو صرف حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر صادق آتی تھی کہ آپ نے اس امانت کو قبول کر لیا جو خدا
نے نازل فرمائی لیکن مانگی نہیں تھی قبول کرنے میں بھی بڑی عظمت تھی لیکن عہدوں کو لالچ میں مانگ کر سوال
کر کے یا چالاکیاں کر کے عہدے لینا یہ عظمت نہیں ہے یہ انتہائی بیوقوفی ہے۔اس لئے بیوقوفی ہے کہ اگر آپ
کے اوپر ایک ذمہ داری ڈالی جائے تو اس ذمہ داری ڈالنے کی ذمہ داری آپ پر نہیں ہے پھر آپ سے غفلت
ہوتی ہے تو آپ اللہ تعالیٰ سے عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! ہم نے تو تیری خاطر یہ قبول کیا تھا ہمیں تو کوئی
شوق نہیں تھا۔تو نے یہ ذمہ داری ہم پر ڈال دی ہے اب ہم سے مغفرت کا سلوک فرما، ہماری پردہ پوشی فرما،
غلطیاں ہو جاتی ہیں صرف نظر فرما، تو ایسے شخص کی دعا قبول ہوتی ہے خدا اس کی کمزوریوں سے صرف نظر فرماتا
ہے مگر جو شوخی کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور اپنی عزت کی خاطر جو بے معنی بات ہے کیونکہ عہدوں میں کوئی
عزت نہیں لیکن وہ سمجھتا ہے کہ جماعت کا عہدہ ہے میں سیکرٹری مال بن جاؤں یا امیر مقرر ہو جاؤں تو میری
بڑی شان ہو جائے گی جو اس سرسری نظر سے، بیرونی نظر سے عہدوں کو دیکھتا ہے اور آگے بڑھ کر ان کو قبول ہی
نہیں کرتا بلکہ شاطرانہ چالوں کے ذریعہ یہ انتظام کرتا ہے کہ عہدہ اس کو ملے، ایسا شخص سوائے اس کے کہ اپنے
لئے عذاب سہیڑ رہا ہو، عذاب خرید رہا ہو اس کے سوا اس کو کوئی بھی فائدہ نہیں لیکن نظام جماعت میں بعض
253
معاملات ایسے ہیں ، بعض جگہیں ایسی ہیں جو ان باتوں میں دیر سے بدنام ہیں، بعض بستیاں ایسی ہیں جہاں
ہیں ہیں سال سے یہ جھگڑے چلے ہوئے ہیں کہ عہدے پر کون سادھڑ ا قابض ہو اور جتنی تدبیریں چاہیں
آپ اختیار کر لیں جتنے کمیشن چاہیں بھجوا د میں مجال ہے کہ وہ لوگ ٹس سے مس ہوں۔جب انتخاب کرواتے
ہیں دوسرے فریق کی طرف سے شکائتوں کی طومار شروع ہو جاتی ہے اور یہ لکھنے لگ جاتے ہیں کہ جی ! فلاں
نے دھوکہ دیا، فلاں نے دھوکہ دیا ، فلاں نے دھوکہ دیا یہ انتخاب بے معنی ہے اور اگر کوئی لوکل دھو کہ نظر نہ آئے تو
آنے والے پر الزام لگاتے ہیں کہ جی آپ نے جو ناظر بھیجا تھا ناں وہ بڑا حریص تھا۔وہ فلاں کی روٹی کھا گیا
ہے۔اس لئے اس کے حق میں اُس نے یہ انتظام کروایا۔میں نے ایسی جماعتوں کی اصلاح کی بہت کوشش
کر کے دیکھی ہے لیکن میری بس نہیں گئی اس وقت میری نظر اس آیت کریمہ پر پڑی کہ جس کو خدا گمراہ قرار
دے دے ہوتا کون ہے اس کو ٹھیک کرنے والا۔ان کی گمراہی ان کے مکر سے وابستہ ہے۔ان لوگوں نے نظام
جماعت کو کھیل بنایا اور جھوٹی عزتوں کے حصول کا ذریعہ بنایا اور چالبازیوں سے عہدوں کو حاصل کرنے کی
کوشش کی پس ان کے لئے خدا کا فیصلہ یہ ہے کہ ان کے لئے کوئی ہدایت نہیں ہے جب تک یہ اس بدبختی سے
باز
نہیں آتے ، جب تک جماعت کے عہدے کو ایک ذمہ داری نہیں سمجھتے جس کا اُٹھانا بہت بڑی ہمت کا کام
ہے دعا اور خوف اور انکسار کے ساتھ اگر انسان اس لئے قبول کرے کہ اگر میں نہیں کروں
گا تو پھر کون کرے گا
اس وقت ایسا شخص بری الذمہ ہو جاتا ہے۔اس پر کوئی حرف نہیں آتا اس کا کسی جماعتی عہدہ کو قبول کرنا ہی بہت
بڑی قربانی ہے اور اللہ تعالیٰ کے ہاں وہ جزا پائے گا لیکن ووٹوں میں چالاکیاں جیسا کہ بعض رپورٹیں آتی ہیں
کہ کچھ لوگوں نے سارا سال چندہ نہیں دیا لیکن جن کی خواہش کوئی عہدہ قبول کرنے کی ہوتی ہے وہ اپنے
ساتھیوں کے چندے اکٹھے کرتے پھرتے ہیں اور انتخاب سے کچھ دیر پہلے وہ سارے سال کا بقایا اکٹھا کر کے
سارے روپے سیکرٹری مال کے حضور پیش کر دئیے جاتے ہیں۔اس سے رسید لی جاتی ہے۔پھر انتخاب کا وقت
آتا ہے اس وقت وہ رسید صدر انتخاب کے حضور پیش کر دیتے ہیں کہ دیکھ لیجئے چندہ پورا ہو گیا۔شروع سے آخر
تک ساری کارروائی ہی شرارت ہے، ظلم ہے وہ چندہ کیسا جو خدا کے نام پر دیا جارہا ہے اور دیا بتوں کو جا رہا
ہے
ایسا ذلیل اور مکروہ چندہ تو اُن لوگوں کے لئے عذاب کا موجب بنے گا نہ کہ اُن کے لئے کسی ثواب کا باعث ہوگا
اور بُت اُن کا وہ شخص ہے جس کی خاطر انہوں نے ووٹ بنوانے کے لئے سارے سال
کا بقایا پیش کیا اور اس
میں بھی بہت سی مخفی چالاکیاں ہیں جن پر میری نظر پڑتی ہے تو میں حیران رہ جاتا ہوں لیکن مجبوری ہے۔اس کی
زیادہ تفصیل سے چھان بین کی نہیں جاسکتی۔بعض ایسے آدمی میرے علم میں ہوتے ہیں جن کو بہت زیادہ چندہ
دینا چاہئے اگر وہ خدا کی خاطر چندہ دیتے تو اُن کا بقایا دس ہزار بنتا لیکن انہوں نے جس بت کی خاطر چندہ دیا
ہے وہ تو ہر بیان کو قبول کرے گا وہ تو یہ چاہے گا ووٹر بن جائے سہی، کم سے کم دے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ
254
وہ خدا کی خاطر تو دیا ہی نہیں جارہا، نقصان اگر ہے تو جماعت کا ہے۔اس کو کیا فرق پڑتا ہے اس کو تو صرف
ووٹ ملتا ہے۔پھر وہ اس بات میں بھی بعض دفعہ مدد کرتا ہے کہ جی ! تمہارا بنتا ہی اتنا ہے اور اگر سیکرٹری مال کہے کہ
تمہارا زیادہ بنتا تھا تو اُس کے ساتھ جھگڑا کریں گے کہ تم انکم ٹیکس کے انسپکٹر لگے ہو تمہیں کیا پتا۔جھوٹ کا الزام
لگاتے ہو چپ کر کے لے لوجو دیا جاتا ہے یہی تھا جو بنتا تھا یہی دیا جارہا ہے۔شروع سے آخر تک دھوکہ ہی
دھوکہ اور فساد ہی فساد Exercise ہے اور یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ کسی کو پتا نہیں چل رہا۔جب رپورٹیں آتی
ہیں تو چاہے وہ امریکہ سے آرہی ہو یا پاکستان کے کسی گاؤں سے آرہی ہو ان رپورٹوں پر پتلی سے جھلی ہے فلم
ہے دھوکوں کی اس کے آر پار صاف دھوکہ دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔جب فہرستیں دیکھتا ہوں تو حیران ہو جاتا
ہوں کہ ان لوگوں نے کتنا ظلم کا سودا کیا ہے۔پیسے ضائع کر دیئے اور شیطان کے حضور ڈالے نام خدا کا لیا۔پھر
دوسرے لوگ ہیں وہ یہ شکوے شروع کر دیتے ہیں کہ جناب آپ لوگوں کے نزدیک مال کی قیمت ہے تقویٰ کی
کوئی قیمت نہیں ہے۔یہ نظام جماعت ہے جس میں چندے لے کر ووٹ بنتے ہوں، پیسے وصول کر کے ووٹ
بنتے ہیں خواہ کوئی نماز پڑھتا ہے یا نہیں پڑھتا۔اُن کا اعتراض اگر بنیادی طور پر فی ذاتہ درست بھی ہو تب بھی
اُن کی طرف سے دراصل یہ دھوکہ بازی ہے کیونکہ سارا سال جس بھائی نے نماز نہیں پڑھی اس کے لئے اُن کا
دل بے چین نہیں ہوا۔سارا سال جس بھائی نے تقویٰ کے اوپر قدم نہیں مار اس کے لئے ان کو کوئی تکلیف نہیں
پہنچی، کوئی کوشش نہیں کی نظام جماعت کو اس وقت اطلاع نہیں کی جب ان کی اصلاح کا وقت تھا اب الیکشن
کے موقع پر ان کے تقویٰ کی راہ سے ہٹ جانے کا خیال ان کو کیسے آگیا؟ الیکشن کے موقع پر ان کی بے نمازیاں
کیوں اُن کو چھنے لگیں صاف ظاہر ہے کہ تکلیف اپنے منتخب نہ ہونے کی یا اپنے کسی ساتھی کے منتخب نہ ہونے کی
ہے نہ کہ کسی کی بے راہ روی کی تو تقویٰ کی راہیں بڑی باریک ہیں اور یہ مکر جو ہے یہ ہر چیز میں چلتا ہے نیکی کے
نام پر بھی چلتا ہے۔کھلی کھلی بدی کے طور پر تو مکر چلتا ہی ہے لیکن بڑے بڑے نیک ناموں پر مکر چل رہا ہوتا
ہے۔پس جماعت کے عہدوں کو ، جماعت کے نظام کو جو لوگ جھوٹی عزتوں کا ذریعہ بناتے ہیں ان کے لئے
میں قرآن کریم کے الفاظ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ من كَانَ يُرِيْدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا
(فاطر: 11) یادرکھو جس کو عزت چاہئے ، اللہ ہی کے پاس عزت ہے اس کے سوا آپ کو کوئی عزت نصیب نہیں
ہوسکتی۔خدا کے نظام سے دھوکہ کر کے ، فریب کاریوں کے ذریعہ ، نظام کی جڑیں کھوکھلی کر کے اور
مسلسل دھڑے بازیوں میں مبتلا ہو کر اگر آپ عزت چاہتے ہیں تو کوئی عزت نہیں ملے گی۔عزت
کیسے ملے گی؟ فرمایا اِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ (فاطر : 11)
255
کتنا پیارا صاف ستھرا پاکیزہ بیان ہے اور عزتیں حاصل کرنے کا کیسا عمدہ طریق بیان فرمایا۔فرمایا۔اِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ اب پہلے تو اپنی نیتوں کو پاک صاف کر کے بات کرو۔وہی بات خدا
کے ہاں قبول ہوگی اور اس کی درگاہ میں قبولیت پائے گی جو طیب ہو۔طیب ایسی بات کو کہتے ہیں جس
میں جھوٹ کی دور کی بھی ملونی نہ ہو۔ادنی سی بھی ملونی نہ ہو صاف نیت سے بات کی گئی ، پاک لفظوں
میں بیان کی گئی نہایت ہی خوبصورت مہکتے ہوئے انداز میں سچائی کے ساتھ وہ بات پیش کی گئی نیت بھی
پاک تھی ، طرز بیان بھی پاک اور بالآخر اس کا انجام بھی پاک تھا اس کو کہتے ہیں کلمہ طیبہ۔فرمایا
طیبہ ہے جو خدا تک پہنچتا ہے عزت کے حصول کے لئے وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ اور اس
کلمہ کو اونچا کرنے کے لئے عمل صالح کی ضرورت ہے صرف منہ کی پاک با تیں نہ ہوں بلکہ نیک
اعمال ان باتوں کو تقویت دے رہے ہوں ان پروں
کو توانائی بخشیں کہ وہ پر چل تو سکیں۔پروں میں
طاقت ہی نہ ہو تو وہ کیسے پرواز کریں گے۔پس کلام کو جو پاکیزہ ہو ایک پرندے کی طرح پیش فرمانا
جس میں اُڑنے کی سکت ہے مگر وہ نیک اعمال سے طاقت لیتا ہے۔اگر نیک اعمال نہیں ہیں تو کلمہ طیبہ
میں اڑنے کی طاقت نہیں ہوگی۔فرمایا یہی وہ طریق ہے جس کے ذریعہ تم عزتیں حاصل کرتے ہو۔عزتیں ساری اللہ کے پاس ہیں اور عزت کا سوال وہاں تک کیسے پہنچتا ہے فرمایا۔نیک باتوں کے
ذریعہ، پاکیزہ باتوں کے ذریعہ ، ایسی پاک باتوں کے ذریعہ جن کو اعمال صالحہ طاقت بخشتے ہوں۔پس
اگر جماعت کا کوئی عہدیدار اپنی سچائی اور پاکیزگی کی وجہ سے ہر دلعزیز بنا ہو ، اگر اُس کے نیک اعمال
انتخاب کے وقت پیش نظر ہوں تو یقیناً جو وہ مقام پا گیا ہے وہ عزت کا مقام ہے وہ یقیناً ایسا مرتبہ ہے
جو اُس کے لئے آسمان سے نازل ہوا ہے۔"
خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 601-605)
ذیلی تنظیموں کا کوئی ممبر بے نمازی نہ رہے
(خطبہ جمعہ 11 ستمبر 1992ء)
اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا تصور اگر صحیح ہو تو انسان کے دل و دماغ پر اتنی قوت کے ساتھ قبضہ جمائے
گا کہ اس کی کوئی اور مثال دنیا میں دکھائی نہیں دے گی اور یہ ایک ایسی چیز ہے جو اگر عارف باللہ کے حالات پر
غور کیا جائے تو عارف باللہ کے آئینے سے دکھائی دے سکتی ہے۔روز مرہ کی زندگی میں عام انسان اس حقیقت
کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ بتایا جاتا ہے، احادیث میں لکھا
256
ہے کہ جب آپ نماز نہیں بھی پڑھ رہے ہوتے تھے تو دل نماز میں اٹکا ہوتا تھا۔یہ وہی کیفیت ہے جو میں نے بیان کی ہے کہ خدا کے حضور با قاعدہ حاضری دینے کا تصور اتنا پیارا
لگتا تھا اور اس سوچ میں آپ گم رہتے تھے کہ کب میں جاؤں گا اور کیا کیا با تیں اُس با قاعدہ نماز کی حالت میں
کروں
گا اور پانچ وقت نہیں پانچ وقت سے زیادہ مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے حضور با قاعدہ حاضر ہوتے
تھے لیکن تعلق کا یہ عالم تھا اور خدا کی عظمت کا وہ ایک عظیم اثر آپ کے دل پر ایسا متسلط تھا، قائم ہو چکا تھا کہ ہر
روز کی بار بار کی ملاقات بھی اُس اثر میں کمی پیدا نہیں ہونے دیتی تھی ، اس جذبے کو ہلکا نہیں کر سکتی تھی بلکہ
دن بہ دن جہاں تک آپ کی عبادات کا حال درج ہے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تعلق بڑھتا ہی گیا اور دل نمازوں
میں ہی انکا رہا۔پس یہ ایک ایسی چیز نہیں ہے جو صرف بیان کرنے سے آ جائے یہ دل کے اندرونی تجربے کا
نام ہے اور دل کا اندرونی تجربہ حاصل کرنے کے لئے محنت کرنی پڑے گی اور صحیح طریق پر صحیح رخ پر قدم
اٹھانے پڑیں گے۔اسی لئے میں کوشش کرتا ہوں کہ جیسے بچے کو ہاتھ پکڑ کر چلایا جاتا ہے، جماعت کو بار بار نماز
کے متعلق ہاتھ پکڑ پکڑ کر چند قدم چلا کر دکھاؤں کہ اس طرف نماز کا رُخ ہے، ایسی نماز جہاں نصیب ہوتی ہے
اور اس طرح ادا کی جاتی ہے۔پس وہ لوگ جو نمازوں میں سست ہیں ، بہت بڑے محروم ہیں۔اُنہوں نے اپنی
زندگیاں ضائع کر دیں اور آئندہ کے لئے بھی اُن کو کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔خصوصیت کے ساتھ جماعت جرمنی کو اس امر کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور تمام ذیلی تنظیموں کو بھی
اس بات پر مستعد ہو جانا چاہئے کہ اُن کا کوئی ممبر بھی بے نمازی نہ رہے اور جہاں تک افراد کا تعلق ہے جیسا کہ
میں نے آپ کے سامنے یہ بات رکھی ہے۔نماز کے وقت آپ اگر صرف یہ کوشش کر لیں کہ نماز میں کوئی ایک
حالت آپ کو ایسی نصیب ہو جائے کہ خدا تعالیٰ سے بات کرتے ہوئے آپ کے دل میں تموج پیدا ہو، ایک
تحریک پیدا ہو جیسے کسی پیارے سے جب آپ ملتے ہیں تو اُس کی بعض باتیں یا درہ جاتی ہیں۔اُن ملاقاتوں
کے بعض لمحات ایسے دل پر نقش ہو جاتے ہیں کہ ہمیشہ انسان اُن کی سوچوں سے ہی لطف اندوز ہوتا رہتا ہے۔نماز میں بھی کچھ اسی قسم کی کیفیات پیدا ہونی ضروری ہیں۔وہی نماز میں زندہ ہیں جو دل میں حرکت پیدا
کردیں، جو ایک ایسا تموج پیدا کر دیں جس کی لہریں دیر تک باقی رہیں اور آپ کے دل و دماغ میں اُن کے
نغمگی گونجتی رہے، اُن کا ترنم آپ کو لطف پہنچاتا رہے۔"
(خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 640-641)
257
جس عہدیدار کو جماعت نے چنا اور خلیفہ وقت نے صاد کیا وہ عہد یدار ضرور
تائید یافتہ ہے
(خطبہ جمعہ 27 نومبر 1982ء)
" تیسرے درجے پر وہ امراء ہیں جن کی سپر د جماعتوں کی ذمہ داری کی جاتی ہے۔جہاں تک امراء
کا تعلق ہے اُن کی حیثیت دو طرح سے ہے۔ایک حیثیت وہ ہے جس میں اُس علاقے کے عوام نے اس خیال
سے اُن کو منتخب کیا کہ وہ امین ہیں اور ایک اس لحاظ سے کہ اُس انتخاب پر خلیفہ وقت نے صاد کر دیا۔پس
اگر چہ خدا تعالیٰ کے تقرر کے لحاظ سے واسطہ در واسطہ پڑ چکا لیکن جس خلیفہ کو خدا نے عملاً منتخب فرمایا اُس کا بھی
صاد ہو گیا اور پوری عوام کا صاد بھی ہو گیا جن کی نمائندگی نے پہلے خلیفہ چنا تھا اس لئے امارت کو بھی ایک غیر
معمولی اہمیت حاصل ہے اور امین پر جو امانت کا بوجھ ڈالا جاتا ہے بڑا مقدس بوجھ ہے اور اسی تقدس کو پیش نظر
رکھتے ہوئے ہمیشہ امراء کو اپنے فرائض سرانجام دینے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔بعض دفعہ بعض جاہل علاقوں میں عہدوں کو براہ راست عزت کا ذریعہ سمجھا جانے لگتا ہے اور جس
طرح سیاست میں کسی منصب کو عزت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اسی طرح اُن جماعتی اور دینی عہدوں کو بھی بعض
لوگ عزت کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور عزت کے حصول کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور عزت کے حصول کی خاطر
عہدے سنبھالتے ہیں اور ان کے پیچھے بعض دفعہ اُن کے خاندان کے، اُن کے تعلق والوں کے جتھے بن جاتے
ہیں۔اگر چہ جماعت احمدیہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسلسل اس بات پر نگاہ رہتی ہے کہ کسی قسم کا کوئی
پروپیگینڈا عہدوں کے انتخاب کے وقت نہ ہولیکن بعض دفعہ بغیر پرو پیگنڈے کے بھی یعنی ایسے پروپیگنڈے
کے بغیر بھی جو ذمہ دار عہدیداران کو سنائی دے عملاً پروپیگنڈے کا رنگ ہوتا ہے۔بعض برادریاں بعض عہدوں
پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، بعض دوستوں کے جتھے بعض عہدوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور
بظاہر ایک ایسے شخص کو امین بنایا جاتا ہے جس کو خدا کی جماعت نے منتخب کیا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جہاں
نیتیں بھی بگڑ جائیں وہاں خواہ وہ انتخاب جماعت کا ہو یا خواہ اُس پر خلیفہ وقت صاد کر دے،اسے خدا کی تائید
حاصل نہیں رہتی۔پس یہاں پہنچ کر مضمون ایک اور فضاء میں داخل ہو جاتا ہے۔یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہر عہدے دار
جس کو جماعت نے چنا اور جس پر خلیفہ وقت نے صاد کیا ، وہ عہرے دار ضرور تائید یافتہ ہے اور ضرور امین ہو
گا۔جہاں تک خلیفہ وقت کا تعلق ہے اس مضمون پر حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بہت عمدہ
روشنی ڈالی ہے۔جب یہ سوال اٹھایا گیا کہ ایک خلیفہ بھی تو غلطی کر سکتا ہے اور بھی کچھ باتیں اُس زمانے میں کی
گئیں جو دراصل اہل پیغام کی طرف سے ایک مخفی پرو پیگنڈے کی صورت میں جاری وساری تھیں اور سوسائٹی
258
میں پیشگوئیاں کی جارہی تھیں۔حضرت خلیفہ امسیح الاول نے اس مضمون پر جو خطبات دیئے اُن میں اس حصے
پر روشنی ڈالی۔آپ نے فرمایا دیکھو میں خدا کو جواب دہ ہوں اور تم لوگ مجھے جواب دہ ہو۔جب میرے علم میں
تمہاری غلطی آتی ہے تو میں پکڑوں گا اور یہ نہ سمجھو کہ میں کسی پکڑ سے بالا ہوں۔جب خدا نے یہ سمجھا کہ میں اس
لائق نہیں رہا تو وہ مجھے اٹھا سکتا ہے۔پس خدا کا عدل دنیا سے واپس بلا لینا ہے نا کہ اس دنیا میں کسی کو اختیار دینا
کہ وہ خلیفہ وقت کو منصب سے ہٹا دے۔پس جہاں خدا تعالی کی پکڑ ہے وہاں اور بھی امور ہیں جو کارفرما ہیں۔خدا تعالیٰ ضروری نہیں کہ ہر غلطی پر ایسی پکڑ کرے تو اُس کے نزدیک ایسے شخص کا بلانا ضروری
ہو جائے۔نہ یہ مطلب ہے کہ ہر خلیفہ وقت جس کی موت واقع ہو اُس نے کوئی غلطی کی تھی جو اللہ تعالیٰ نے
واپس بلا لیا اس لئے یہاں غلطی سے اس مضمون میں اپنے دماغ میں الجھنیں نہ پیدا کر دیں۔ہر شخص نے مرنا
ہے۔موت غلطی کی علامت نہیں ہے مگر یہ مضمون حضرت خلیفہ مسیح الاول بیان فرمار ہے ہیں۔وہ یہ ہے کہ تم
کسی خلیفہ کو معزول نہیں کر سکتے صرف خدا ہے جو معزول کر سکتا ہے اور خدا کا عدل یہ ہے کہ وہ اُس کو واپس
بلانے کا فیصلہ کر لے گا۔پھر یہ معاملہ اس کے ہاتھ میں ہے کیوں بلایا گیا ہے؟ دوسرے یہ کہ خدا تعالیٰ کی نظر
صرف کمزوریوں پر نہیں ہوتی بعض دوسرے پہلوؤں پر بھی ہوتی ہے اور بعض دفعہ وہ مہلت بھی دیتا ہے، بخشش
کا بھی سلوک فرماتا ہے اس لئے نہ بلانے کا بھی یہ مطلب نہیں بنتا کہ وہ شخص غلطی سے پاک ہے۔غلطیاں ہو
سکتی ہیں اور استغفار کا مضمون بھی جاری رہتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی نظر جہاں کمزوریوں پر پڑتی ہے وہاں بعض
خوبیوں پر بھی پڑتی ہے۔اُن کے امتزاج کے نتیجے میں کچھ فیصلے ہور ہے ہوتے ہیں اور کچھ بخشش اور کچی تو بہ
کے نتیجے میں بھی خدا تعالیٰ کی تقدیر بن رہی ہوتی ہے یا کسی کے خلاف بگڑ رہی ہوتی ہے۔یہ مضامین وہ ہیں جن
کا ملاء اعلیٰ سے تعلق ہے۔بندے اور اللہ کے درمیان جو قصے چلتے ہیں، جو رشتے بنتے ہیں یا بگڑتے ہیں اُن پر
انسان کی نظر نہیں پڑ سکتی اس لئے اس کو خدا تعالیٰ پر ہی رہنے دینا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے فیصلہ پر توکل رکھنا
چاہئے۔جو بھی فیصلہ ہو گا وہ درست ہو گا لیکن جہاں بندوں کے رشتے آپس میں بن جائیں وہاں بہت سی
باتیں کھل کر سامنے آ جاتی ہیں۔بعض دفعہ ایک بخشش کا معاملہ سامنے آتا ہے لیکن انسان کو یہ اختیار ہوتا ہے
کیونکہ جس سے بخشش کی توقع ہے وہ امین ہے وہ مالک نہیں ہے۔خلیفہ وقت پر اعتما درکھیں وہ خدا کی طرف سے حفاظت یافتہ ہے
پس اس پہلو سے میرا تعلق جو جماعت میں عہدیداروں سے ہے اس میں بعض دفعہ جب مجھے تختی
کرنی پڑتی ہے تو اس سختی سے بھی درگزر کرنی چاہئے کیونکہ وہ میری بے اختیاری کی علامت ہے۔میرے دل کی
سختی کی علامت نہیں وہ بے اختیاری یہ ہے کہ میں مالک نہیں ہوں امین ہوں۔اللہ تعالیٰ نے کچھ ذمہ داریاں
ڈالی ہیں اُن کو جس حد تک میں سمجھتا ہوں جس طرح ادا ہونی چاہئے اسی طرح ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
259
غلطیاں ہیں تو خدا کی پکڑ کے نیچے ہوں اور اُسی سے معافی کا طلب گار ہوں۔درست فیصلے ہیں تو خدا ہی کی
خاطر ہیں اس لئے جہاں تک جماعت کے زاویے سے دیکھنے کا تعلق ہے اُس کو خلیفہ وقت پر اعتماد رکھنا چاہئے
اور توکل رکھنا چاہئے کہ وہ خدا کی طرف سے اس حد تک ضرور حفاظت یافتہ ہے کہ کوئی ایسی بڑی غلطیاں نہیں
کرے گا جنہیں خدا درست نہ فرمادے جن کا جماعت کو نقصان پہنچے کیونکہ اگر ایسا ہو تو پھر خدا تعالیٰ پر بھی اُس کا
حرف آتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جس شخص کو مہلت دی ہوئی ہے اور اپنی حفاظت کے تابع رکھتے ہوئے خدمت کا
موقع دیا ہے اُس سے ایسی غلطیاں نہیں ہونے دیتا جو اس کے نظام کو بگاڑ دیں۔پس ایسے وہ وقت ہیں جن کے متعلق حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روشنی ڈالی کہ
اگر خدانخواستہ ایسا خطرہ ہو تو خدا تعالیٰ جب چاہے واپس بلا سکتا ہے مگر جماعت کو خلافت کی چھتری کے نیچے یہ
حفاظت ضرور ہے کہ ایسی غلطیاں جو عارضی یا معمولی نوعیت کی ہوں جن سے نظام کے بگڑنے کا خدشہ نہ ہو
ایسی غلطیوں سے اللہ تعالیٰ چاہے تو درگز رفرمائے لیکن ایسی غلطیاں جو نظام کو بگاڑنے کے خطرہ رکھتی ہوں اُن
کو یا تو خدا تعالیٰ ضرور اُن کی اصلاح فرمادے گا اور خود سمجھا دے گا اُس شخص کو جس سے غلطی ہوئی اور وہ اپنے
غلط فعل کو کالعدم کر دے گا۔یا پھر اللہ تعالیٰ ایسے شخص کے متعلق یہ فیصلہ فرمائے کہ مزید اس امانت کا اہل نہیں رہا
تو اسے واپس بلا سکتا ہے مگر جیسا کہ میں نے بیان کیا امارتوں اور دیگر امین داروں کی نگرانی میں میں چونکہ مالک
نہیں ہوں یا کوئی بھی خلیفہ مالک نہیں ہے اس لئے اُس کے اختیارات محدود ہیں انہی محدود اختیارات کے
تابع وہ فیصلے کرتا ہے لیکن اُس کے سامنے جواب دہ نہیں۔جس طرح وہ ہر لمحہ خدا کے سامنے جواب دہ رہتا ہے
جو اُن کی جواب طلبی کرتا ہے یعنی خلیفہ وقت۔ہر وقت خدا کے سامنے جوابدہ ہے۔جماعت خلیفہ وقت کے
سامنے جوابدہ ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے جو امانت خلیفہ وقت کے سپر دفرمائی ہے وہ آگے مختلف دائروں میں
جماعت کے مختلف عہد یداروں کے سپرد کی جاتی ہے اور اُن سے جو جواب طلبی ہے وہ دوانسانوں کے درمیان
ہے اور اُس میں محدود علم کی بنا پر کئی لوگ بچ جاتے ہیں اور محدود علم کی بنا پر کئی لوگ سزا پاتے ہیں اور ہوسکتا ہے
کہ وہ سزاوار نہ ہوں۔انسانی معاملات میں اس قسم کی غلطیوں کی گنجائشیں رہتی ہے مگر نگرانی ضروری ہے اور اسی نگرانی کی
طرف میں آج آپ کو اس لئے متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ
فرمایا کہ امین اگر خیانت کرے تو اُس کی خیانت سب سے زیادہ خطر ناک خیانت ہے اور اُس سے سب سے
زیادہ باز پرس ہوگی۔پس جتنے جماعت میں امیر ہیں وہ بھی اس حدیث کے تابع ہیں اور جتنے دوسرے عہدے دار
ہیں جو امراء کے تابع ہیں وہ بھی اس حدیث کے تابع ہیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے
فرمودات سے پتا چلتا ہے کہ اس مضمون کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ انسانی زندگی کے ہر شعبے پر حاوی ہے کوئی ایک
260
بھی ایسا پہلو نہیں جو اس سے بچ گیا ہو۔چھوٹے سے چھوٹا عہدیدار بھی دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے فرمان کے تابع اپنی زندگی گزارتا ہے جو امین بنایا گیا ہے اور اس لحاظ سے امانت کا حق ادا کرنا ضروری ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عہدیدار امین بنیں
جماعت کو جب میں بعض ہدایتیں دیتا ہوں، نصیحتیں کرتا ہوں تو ان نصیحتوں کو سن کر اُن پر کیسے عمل
کیا جاتا ہے یہ عمل کا انداز ہر شخص کی امانت کا آئینہ بن جاتا ہے۔بہت سے امراء ہیں جب وہ اس نصیحت کو
سنتے ہیں وہ اُس کو اپنی جماعت میں جاری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔نصیحت سے مراد نظام جماعت سے
تعلق میں جو نصیحتیں ہیں جاری کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پوری دیانت داری سے وہ چاہتے ہیں کہ اُس
ہدایت کا حق ادا ہو جائے بعض ایسے ہیں جو سنتے ہیں اور غفلت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور پوری توجہ نہیں کرتے
اور بعض ایسے ہیں جو کچھ دیر کے وقت توجہ کرتے ہیں اُس کے بعد چھوڑ دیتے ہیں مختلف حالتوں میں جماعت
پائی جاتی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ اگر ساری جماعت کے تمام عہدیداران اس حد تک امین بن جائیں جس حد تک
اللہ تعالیٰ امانت کا تصور ہمارے سامنے پیش فرماتا ہے اور امانت کے مضمون کو قرآن اور احادیث کھول رہے
ہیں۔اس حد تک امین بن جائیں جس حد تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک نمونے سے ہمیں امانت کا
مضمون سمجھ آتا ہے تو دنیا میں اس دور میں جماعت احمدیہ کی ترقی سینکڑوں گنا تیز رفتار سے چل سکتی ہے۔وہ
انقلاب جو صدیوں دور دکھائی دیتے ہیں وہ ہمیں دروازے پر کھڑے دکھائی دینے لگیں گے۔ضرورت اس
بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عہدیدار امین بنیں۔اس پہلو سے امانت کی ذمہ داری بہت بڑی ہے اور اس
پہلو سے ہماری امانت در اصل تمام بنی نوع انسان سے تعلق رکھتی ہے۔اگر ہم جماعت کے عہدیداران جن پر
کسی پہلو سے بھی کوئی ذمہ داری ڈالی گئی ہے اگر حقیقہ امین بن جائیں۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ انقلاب جو
دوسو سال کے بعد دکھائی دے رہا ہے وہ دیکھتے دیکھتے ہماری زندگیوں کے محدود دائروں میں ہی آسکتا ہے۔پس تمام بنی نوع انسان جو اُس روحانی انقلاب سے پہلے مرجاتے ہیں وہ ساری نسلیں جو دنیا میں ضائع ہو جاتی
ہیں اُن کی امانت کا گویا ہم نے حق ادا نہ کیا۔پس یہ وہ اہم پہلو ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں بعض ایسی
باتوں کا اعادہ کرتا ہوں جن کو میں بار بار بیان کر چکا ہوں اور میں دوبارہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ آپ
امانت کا حق ادا کریں۔سفروں کے دوران بہت سے ایسے نمونے دکھائی دیتے ہیں۔میں جماعتوں سے ملتا
ہوں دوست وہاں بعض اپنے مہمانوں
کو بھی لے کر آتے ہیں، ملاقاتیں ہوتی ہیں تبلیغ کی باتیں ہوتی ہیں دیگر
دنیا کے مسائل پر گفتگو ہوتی ہے تو ساتھ ساتھ جماعت کا نقشہ بھی سامنے اُبھرتا رہتا ہے۔ساتھ ساتھ یہ بھی پتا
چلتا چلا جاتا ہے کہ کس جماعت میں کون امیر کتناذ مہ دار ہے؟ کون سے عہد یدار اپنے کام کی طرف توجہ کر رہے