1992ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 3
261
ہیں ، کون سے غافل ہیں اور یہ مضمون کسی کوشش کے بغیر خود بخو دنظروں کے سامنے اس طرح اُبھرتا ہے جیسے
کوئی منظر آنکھوں کے سامنے آ جائے اور بغیر کسی خاص کوشش کے اس منظر کے پہلو ، اُن حصوں میں نمایاں
ہوتے ہیں جہاں اُن کو ہونا چاہئے۔جب آپ کسی جگہ سیر کرتے ہوئے کسی منظر پر نگاہ ڈالتے ہیں تو دوہی
چیزیں ہیں جو آپ کی نظر کو پکڑتی ہیں ورنہ بعض اتنے وسیع مناظر ہیں کہ ممکن نہیں ہے کہ اُس کے ہر حصے پر
آپ نظر کو ٹکائیں اور پھر غور کریں کہ یہاں کیا ہے اور وہاں کیا ہے اور وہاں کیا ہے؟ لیکن دو حصے فورا آنکھ پر
از خود روشن ہو جاتے ہیں۔ایک حسن کا حصہ ہے اور ایک بد زیبی کا، بدصورتی کا حصہ ہے۔منظر میں جہاں کوئی
بدصورتی ہوگی یا وہ ایک دم آنکھوں کے سامنے آئے گی، جہاں کوئی غیر معمولی حسن پایا جائے گا وہ ایک دم
آنکھوں کے سامنے آئے گا۔پس جماعتوں کو دیکھتے ہوئے بھی اسی قسم کے تجربے ہوتے ہیں کہ خود بخود
جماعت کے حسن بھی کھل کر آنکھوں کے سامنے آ جاتے ہیں اور خود بخود جماعت کی کمزوریاں بھی بڑی واضح
طور پر آنکھوں کے سامنے آ جاتی ہیں۔جماعت کی کمزوریوں
کا تعلق عہد یدار ان کی امانت سے ہے
جن کمزوریوں کی طرف میں توجہ دلانے لگا ہوں۔یہ اکثر جماعتوں میں موجود ہیں اور بہت کم ایسی
جماعتیں ہیں جو ان کمزوریوں سے صاف پاک ہیں اور ان کمزوریوں
کا تعلق عہد یداروں کی امانت سے ہے۔مثلاً جب میں سفر کرتا ہوں یا کرتا رہا ہوں تو ایک چیز میرے سامنے آتی ہے خصوصیت کے ساتھ کہ جماعت
نے اشاعت کے سلسلے میں جو خدمات سرانجام دی ہیں اُن خدمات کو نہ جماعت کے سامنے لانے کی سچی کوشش
کی گئی ہے، نہ غیروں کے سامنے لانے کی بچی کوشش کی گئی ہے۔دنیا کی جماعتوں کو شاید یہ علم نہیں کہ گزشتہ آٹھ
سال میں جو ہجرت کے آٹھ سال یہاں گزرے ہیں اتنا اس کثرت سے اتنی زبانوں میں لٹریچر شائع ہوا ہے
کہ جماعت کے گزشتہ سو سال میں اس کثرت سے دنیا کی زبانوں میں لٹریچر شائع نہیں ہوا۔یہ کوئی نعوذ باللہ
گزشتہ سو سال پر فضیلت کے رنگ میں بیان نہیں کر رہا۔لٹریچر کی بنیاد تو وہی ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے رکھی ہے اور بعد میں آپ کے خلفاء نے رکھی سلسلے کے بزرگوں نے کام کئے لیکن وہ ذرائع
مہیا نہیں تھے جن ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے ساری دنیا میں مختلف زبانوں میں احمدیت کا پیغام اور
قرآن وسنت کا پیغام پہنچایا جا سکتا ہو۔خدا تعالیٰ نے ہجرت کے انعام کے طور پر ہمیں وہ ذرائع مہیا فرمائے
اور اس کثرت سے جماعت کا لٹریچر دنیا کی مختلف زبانوں میں طبع ہوا ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس کی
کوئی نظیر نہیں ملتی بلکہ گزشتہ سو سال میں سارے عالم اسلام کی کوششوں سے اتنا لٹریچر مختلف زبانوں میں شائع
نہیں ہوا جتنا خدا کے فضل سے چند سالوں میں جماعت احمدیہ کو شائع کرنے کی توفیق ملی ہے مگر اس لٹریچر کی
اشاعت کا کیا فائدہ؟
262
شعبہ اشاعت کے نگرانوں کو جماعت کے تمام لٹریچر کا علم ہونا چاہئے
اگر آج بھی جس دور میں لٹریچر تیار ہو رہا ہے آج کے احمدیوں کو بھی پورا علم نہ ہو کہ کیا ہے؟ اور
جہاں تک غیروں کا تعلق ہے جن سے اُس لٹریچر کا تعلق ہے اُن تک وہ نہ پہنچے۔اس سلسلے میں سب سے بڑی
غفلت اُس سیکرٹری کی ہے جس کے سپر داشاعت کا کام ہے۔جب بھی مجھے موقع ملا ہے میں نے یہ اندازہ لگایا
ہے کہ سیکرٹریوں کو پتا ہی نہیں کہ اُن کا کام کیا ہے؟ ایک ٹیسٹ ہے جو میں آپ سب امراء کے سامنے رکھتا ہوں
جو دنیا میں میری آواز سن رہے ہیں، بعد میں سنیں گے یا پڑھیں گے کہ وہ کسی وقت اپنے سیکرٹری اشاعت کو بلا
کر اس سے پہلے کہ وہ تیاری کرلے موجودہ حالت کا اندازہ کرنے کی کوشش کرے تو اُن پر بات کھل جائے
گی۔ان سے وہ پوچھیں کہ بتاؤ کہ جماعت کا کون کون سا لٹریچر، کن کن زبانوں میں شائع ہوا ہے، تمہارے
پاس کچھ فہرست ہے اُس کی۔تمہارے علم میں ہے کہ کیا ہے اور تمہارے پاس وہ کہاں ہے اور کتنا ہے، کتنے
رسائل شائع ہوتے ہیں، کتنا لٹریچر ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب اور نظام سلسلہ کی
کتب سے تعلق رکھتا ہے، اُس کے تراجم کس زبان میں ہے اور اُن کو جماعت میں اور غیروں میں رائج کرنے
کے لئے تم نے کیا کوشش کی ہے۔کیا تمہیں پتا ہے کہ یہاں ہمارے ملک میں کتنی زبانیں بولنے والے موجود
ہیں؟ کبھی تم نے سوچا ہے کہ آج میرے پاس کوئی احمدی آئے اور کہے کہ مجھے بوسنیا کا ایک نمائندہ ملا ہے میں
اُس کو کچھ پیش کرنا چاہتا ہوں تو میں کیا پیش کروں گا۔کیا تم نے کبھی سوچا ہے کہ اگر کوئی آ کر یہ کہے کہ اٹلی کا
باشنده میرا دوست بنا ہے مجھے بتاؤ کہ میں اُس کو کیا دوں۔تم نے غور کیا ہے کوئی شخص تمہارے پاس آئے کہ
میں کوریا کے دوست کو لے کر آیا ہوں اُس کو پیش کرنے کے لئے بتائیے آپ کے پاس کیا ہے غرضیکہ دنیا کی
بڑی بڑی قومیں اور بڑی بڑی مختلف زبانیں ایسی ہیں جن کو تبلیغ کے سلسلے میں استعمال کرنا ضروری ہے ورنہ
زبانوں کے بغیر کس طرح آپ پیغام پہنچا سکتے ہیں۔اور ان زبانوں میں اگر بول چال کی اہمیت نہیں ہے تو کم
سے کم تحریر ہی پیش کر سکیں۔اگر گفتگو نہیں ہے تو تحریر بہت سی باتیں ہو جاتی ہیں کئی گونگے ہیں جو بیچارے بول
نہیں سکتے لیکن لکھنا سیکھ لیتے ہیں۔تو زبان نہیں تو تحریر ہی سہی لیکن تبلیغ کا بہر حال کام ہونا ضروری ہے، پیغام
پہنچانا ضروری ہے مگر اکثر لٹریچر ایسا ہے جن کے متعلق سیکرٹری اشاعت کو پتا ہی نہیں ہے۔وہ ہے کیا اور کہاں
پڑا ہوا ہے اور کب سے آیا ہوا ہے، کس نے چھپوایا تھا؟ اُس کی جو قیمت ہم نے دینی ہے یا دے دی ہے کہ
نہیں۔جب چھ مہینے سال کے بعد دو تین دفعہ امراء کو لکھا جاتا ہے تو پھر اطلاع ملتی ہے کہ یہ اتنا لٹریچر ہمیں ملا
تھا ، فروخت اتنا ہوا ہے اور باقی اتنا پڑا ہوا ہے۔یہ بھی نہیں پتا کہ کہاں پڑا ہوتا ہے۔جب ایک چیز کسی کے سپرد
کی جاتی ہے تو اُس کے مختلف پہلو ہیں جو اس کے ذہن میں فوراً ابھرنے چاہئیں۔مثلاً ایک اشاعت کا سیکرٹری
جس کو بنایا جاتا ہے اُس کو فوری طور پر یہ پتا کرنا چاہئے کہ کتنی کتا بیں ہیں جن کا میں ذمہ دار ہوں، کتنے رسائل
263
ہیں جن کا میں ذمہ دار ہوں ، وہ جگہ میرے پاس کون سی ہیں جہاں میں ان کو رکھوں گا کس سلیقے سے مجھے اُن کو
ترتیب دینا چاہئے۔یہ سوچ آتے ہی سب سے پہلے وہ ان کاموں میں مصروف ہو جائے گا۔ایک شخص کو
سیکرٹری اشاعت بنایا ہے اس کے بعد ہو سکتا ہے اس کے بعد مہینہ بھران محنتوں میں لگ جائے۔یہ معلوم کرے
کہ نہ کوئی ہمارا کمرہ ہے جہاں اسٹاک رکھا جاسکتا ہے، نہ کتابوں کو خوبصورتی کے ساتھ دکھانے کا کوئی انتظام
موجود ہے، نہ کوئی اسٹاک رجسٹر ہے جس میں درج ہو یہ کتا بیں کب، کہاں سے آئی تھیں اور ہم نے اُس کی
قیمت کسی کو ادا کرنی بھی ہے کہ نہیں ، نہ اُس کو یہ پتا ہو کہ ان کتابوں کو آگے پھر شائع کرنے کا طریق کیا ہے؟
بہت وسیع کام ہے لیکن اکثر سیکرٹری اشاعت بالکل غافل ہیں اُن
کو علم ہی کوئی نہیں اور نہ امراء ان کو اس طرح
بلا کر جواب طلبی کرتے ہیں، نہ اُن سے وہ پوچھتے ہیں، اس لحاظ سے امیر بھی اپنی امانت کا حق ادا نہیں کرتے۔میں نے ایک مثال جو رکھی ہے اس کو اور زیادہ آگے بڑھا کر دکھاتا ہوں پھر آپ کو پتا چلے گا کہ کتنے کام ہیں جو
جماعت میں ہونے والے ہیں اور ایک ایک کام کو جب آپ نظر کے سامنے رکھتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کتنی
بڑی ذمہ داری ہے دنیا میں ایسی جماعت سے تعلق رکھنا جسے قرآن کریم میں اخَرِيْنَ (الجمعہ: 4) قرار دیا
جسے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو تمام دنیا میں دوسرے ادیان پر غالب کرنا ہے۔یہ کوئی
معمولی ذمہ داری نہیں ہے۔یہی وہ مضمون ہے جس کے پیش نظر خدا تعالیٰ نے سارے مسلمانوں کو بحیثیت
ایک جماعت کے خلیفہ قرار دیا ہوا ہے۔"
خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 843-850)
عہدہ امانت ہے اور عہدیدار جب اس امانت کا بوجھ محسوس کرے تو
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا کی دعا کرے
خطبہ جمعہ 27 نومبر 1992ء)
ہر عہد یدار کو اس خیال سے محنت کرنی چاہئے کہ میری ذمہ داری ہے اور کوئی دن مجھ پر ایسا نہ
گزرے کہ میں اس ذمہ داری کے کسی ایک حصے کو ادا نہ کر رہا ہوں۔اس لگن سے جب عہد یدار کام شروع کر
دیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کام آسان ہو جاتے ہیں۔ایک دن کا بوجھ ہلکا ہو جائے گا پھر دوسرے دن کا بوجھ
ہلکا ہو گا، پھر تیسرے دن کا بوجھ ہلکا ہوگا رات کو جب وہ تہجد کے لئے اٹھے گا تو یہ دعا کرے گا کہ
وقفة
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا
وقفت
264
قلة
وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقره: 287) اے خدا ! ہم
نے تیرے لئے بوجھ اٹھائے ہیں ہم پر جو تو بوجھ ڈالتا ہے ایسے بوجھ نہ ہوں جن کو اٹھانے کی ہم میں طاقت نہ
ہو۔اس مضمون کی دعا کو دل کی گہرائی سے کرنے کے نتیجہ میں انسان سمجھ سکتا ہے اُس کے بغیر نہیں سمجھ سکتا۔وہ
شخص جس نے دن بھر محنت کی ہو اور پھر رات کو یہ دعا کرتا ہے اُس پر دعا کا حقیقی مضمون روشن ہوتا ہے۔وہ یہ
نہیں سمجھ رہا ہوتا کہ خدا مجھ پر ایسی ذمہ داری ڈال دے گا جس کی مجھ میں طاقت ہی نہیں ہے۔وہ اس رنگ میں
اس دعا کا مفہوم سمجھتا ہے کہ اے خدا میرے بوجھ تو نے ہلکے کرنے ہیں مجھ میں تو کوئی طاقت نہیں ہے۔جو
تو نے بوجھ ڈالے ہیں اُس کی طاقت بھی عطا کر۔یہ مراد ہے اس دعا سے۔ج
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جو میں کام نہیں کرتا
وہ میرے سر سے ٹالتا چلا جا۔اگر یہ مطلب ہوتو ہر انسان دنیا کا سب سے نکما انسان بن کر مرے گا کیونکہ انسان
کو عادت ہے کام کو ٹالنے کی۔مراد یہ ہے کہ اے خدا میں نے کر کے دیکھا ہے یعنی جان ماری ہے اور میں جانتا
ہوں کہ مجھ میں طاقت نہیں ہے پس تو تو طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈالنے والا نہیں ہے، میری طاقت بڑھا، یہ اس
دعا کا مفہوم ہے اللہ تعالیٰ پھر طاقت بڑھاتا چلا جاتا ہے اور میرا تجربہ ہے ساری زندگی کا کہ کبھی یہ دعا نا مقبول
نہیں ہوتی ، رونہیں کی جاتی ہے۔اگر اس کے مضمون کا حق ادا کرتے ہوئے اس کو سمجھتے ہوئے آپ یہ دعا
کرتے ہیں تو خدا دعا ضرور سنتا ہے، ضرور آپ کو طاقت عطا فرماتا ہے آپ کے مدد گار مہیا کرتا ہے۔دنیا کے
حالات میں تبدیلیاں پیدا کرتا ہے، آپ کی وہ دلی خواہشات جو اُس کی خاطر دل میں پیدا ہوئی ہیں اُن کو پورا
کرنے کی کوشش فرماتا ہے۔پس ایک عہد یدار جب اپنی امانت کا حق ادا کرنا چاہے تو دو ہی رستے ہیں۔ایک یہ کہ وہ اپنی امانت
کو سمجھے کہ ہے کیا؟ اُس کا احاطہ کرے۔اُس کی تفاصیل کا اُس کو علم ہونا چاہئے اور پھر وہ ہر اس چیز پر ہاتھ
ڈالے جس کی اُس میں طاقت ہے۔خواہ تدریجا ڈالے مگر چھوڑے نہ رکھے۔ایک بھی پہلو اُس کی امانت کا ایسا
نہ ہو جسے وہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے۔ایک دم میں نہیں اٹھتی تو رفتہ رفتہ اٹھائے لیکن اٹھائے ضرور۔جب کوئی
امانت کا حق ادا کرنے کی کوشش کرے اُس کا بوجھ محسوس ہوتا ہو اُس وقت یہ دعا کرے کیونکہ بغیر بوجھ محسوس
کئے جو دعا کی جاتی ہے۔اے خدا! ہمارے بوجھ ٹال دے ہم میں طاقت سے بڑھ کر بوجھ ہے، یہ فرضی اور
خیالی باتیں ہیں اس دعا کا حقیقت سے ، خدا کی قبولیت سے تعلق قائم نہیں ہوتا۔جب بھوکا روٹی مانگتا ہے تو اُس
کی آواز اور ہوتی ہے اور بغیر بھوک کے آپ روٹی کی طلب کریں آواز میں فرق ہوگا زمین آسمان کا فرق ہو
گا تبھی خدا تعالیٰ نے دعا کے ساتھ مضطر کی شرط لگادی ہے کہ جب میں مضطر کی آواز سنتا ہوں تو اُس کی آواز کو
قبول کرتا ہوں۔ایک عہدے کا اضطراب یہ ہے کہ وہ کام پر ہاتھ ڈالے اُس کا بوجھ محسوس کرے جانتا ہو کہ اکیلا
265
اُس سے یہ کام ہونا نہیں ہے اور کوشش ضرور کرے تب وہ خدا کے حضور عاجزانہ گرے اور کہے کہ اے خدا تو
طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈالنے والا نہیں ہے اور مجھ پر بھی وہ بوجھ ڈال جس کی طاقت عطا فرما تا چلا جائے۔جب اس طرح محسوس کر کے دعا کی جائے گی تو غائب سے ایسے ہاتھ تو دیکھے گا جو غائب کا ہاتھ نہیں رہے گا بلکہ
ظاہر ہو گا اور اُس کے بوجھ اٹھائے گا اور اُس کے بوجھوں کو ہلکا کر دے گا اور وہ اپنے کاموں کو پہلے سے زیادہ
بڑھ کر روانی اور عمدگی کے ساتھ اور سلاست کے ساتھ ادا کرنے کی اہلیت اختیار کرتا چلا جائے گا۔"
خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 856-858)
ہر ناصر اپنی ذات میں خود مربی بنے اور دوسروں کو اس طرف ترغیب بھی دلائے
خطبات جمعہ 29 مئی 1992 ء )
" اب ضرورت ہے کہ اس جماعت کو خود اپنی تربیت کی طرف توجہ کرنے پر آمادہ کیا جائے۔اس
بارے میں ان
کو سمجھایا جائے کہ سب سے اچھی تربیت وہی ہوتی ہے جو انسان خود کرے۔جس کے دل میں
ایک مربی پیدا ہو جائے ، جس شخص کو یہ محسوس ہو کہ میرے سپر د بڑے بڑے کام ہو چکے ہیں اور میں کرنا شروع
کر چکا ہوں لیکن میرے اندر پوری استطاعت نہیں ہے، میں پوری طرح ان کا موں کا اہل نہیں ہوں تبلیغ کرتا
ہوں
لیکن میرا دینی علم کمزور ہے، نیکی کی تعلیم دیتا ہوں لیکن بنیادی کمزوریاں ہیں۔عبادت کی طرف سے غافل
ہوں یا نماز پڑھتا ہوں تو ترجمہ نہیں جانتا۔لوگ مجھ سے پوچھیں گے کہ نماز کیا ہے تو میں کیا سمجھاؤں گا۔یہ وہ
سوالات ہیں جو خود بخود ایک مبلغ کے دل میں پیدا ہوتے رہتے ہیں اور اس سفر کا ایک لازمی حصہ ہیں۔پس اب ضرورت ہے کہ جماعت کو اس اہم شعبے کی طرف متوجہ کیا جائے یعنی خود اپنی تربیت کا شعبہ
اور جماعت کو سمجھایا جائے کہ باہر کا مربی ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک انسان کے اپنے دل میں ایک
مربی نہ پیدا ہو جائے۔اپنی علمی کمزوری کی طرف توجہ ہو اور دل اس بات پر بار بارز ور لگائے اور اپنی ذات میں
آپ سے احتجاج کرے اور کہے کہ مجھے کچھ بتاؤ میں کیا کروں۔میرے لئے کچھ کرو کیونکہ مجھے موجودہ حالت
پر چین نہیں آتا۔دل کا یہ کام ہے، دل کی زبان بظاہر گونگی ہے علمی لحاظ سے تفاصیل میں نہیں جاتا لیکن بہت ہی
پیارا کام ہے جو یہ کرتا ہے۔مچلتا ہے، بیقراری کا اظہار کرتا ہے، مطالبے کرتا ہے خواہ وہ بالکل سادہ ستھرے،
خواہ معمولی زبان میں مطالبے ہوں یا زبان نہ بھی ہو تو ان کے مطالبوں کا مطلب سمجھ آ جاتا ہے۔چھوٹے بچے
جن کو بولنا نہیں آتا جب وہ اپنی ماؤں سے مطالبے کرتے ہیں تو زبان سے تو نہیں کیا کرتے وہ اپنے چھوٹے
سے بستر پہ تڑپتے ہیں، ٹانگیں مارتے ہیں، روتے ہیں، چیتے ہیں۔ماں کا کام ہے سمجھے اور جب تک وہ سمجھ نہ
266
جائے وہ بچے اپنی ضد نہیں چھوڑتے اپنا مطالبہ نہیں چھوڑتے۔پس دل کا یہی حال ہے۔عقل اگر ماں باپ کا مقام رکھتی ہے، عقل زبان رکھتی ہے، عقل سمجھتی ہے
اور سمجھانا جانتی ہے۔تو دل بھی اپنی زبان رکھتا ہے اور اپنے طور طریق ہیں جن کے ذریعہ یہ دوسرے کو بات سمجھا
دیا کرتا ہے۔اور دل کے سمجھانے کے طریق ایک معصوم بچے کی طرح اس کی بے چینی اور بیقراری ہے۔پس
ایک انسان جسے اپنی کمزوری کا احساس ہو اور وہ احساس بے چینی میں بدل جائے۔اس احساس کے نتیجے میں
وہ نہ دن کو چین پائے نہ رات کو چین پائے وہ ضرور کچھ نہ کچھ دماغ کو آمادہ کر کے چھوڑے گا کہ وہ اس کے لئے
کچھ کرے۔پس وہ لوگ جو علمی ترقی کرتے ہیں ضروری نہیں ہے کہ وہ کسی مدرسے میں تعلیم پائیں۔بہت سے
ایسے احمدی میرے علم میں ہیں جنہوں نے خود اپنی تربیت کی ہے اس لئے کہ ان کا دل پہلے تڑپا تھا، ان کے دل
نے اس بات کو محسوس کیا تھا کہ جو مقام اور مرتبہ مجھے عطا ہوا ہے اس کے مطابق مجھے علم نہیں ہے اور اس لحاظ
سے میں پیچھے رہ گیا ہوں۔چنانچہ اس وجہ سے ان کے دلوں میں شوق پیدا ہوئے انہوں نے از خود منتیں کیں،
خود پڑھنا شروع کیا ، اپنی کمزوریوں کو دور کیا ، اگر دلائل میں کمزور تھے تو دلائل کی طرف توجہ کی غرضیکہ مربی دل
میں پہلے پیدا ہوتا ہے۔تب انسان حقیقت میں علمی اور دینی تربیت حاصل کرتا ہے۔اگر دل سے وہ مطالبہ نہ پیدا ہو
دل سے کسی چیز کی تڑپ کی آواز سنائی نہ دے تو باہر سے لاکھ کوشش کی جائے ایسے شخص پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔انصار کی تربیتی کلاسز میں حاضری کم ہونے کی وجوہات معلوم کریں
خدام الاحمدیہ کی تربیتی کلاسز لگا کرتی ہیں، انصار اللہ بھی کرتے ہیں، لجنہ بھی ، کتنے ہیں جوان میں
آتے ہیں؟ کتنے فائدہ اٹھاتے ہیں؟ وہ چند گنتی کے لوگ جن کے دل میں پہلے سے ہی احساس ہوتا ہے کہ
ضرورت ہے۔جب آواز پہنچتی ہے کہ ایسا انتظام ہو گیا ہے تو وہ شوق سے مزے سے اس میں حصہ لیتے ہیں
لیکن وہ لوگ جن کے دل میں مربی پیدا نہیں ہوتا ان تک لاکھ آواز میں پہنچائی جائیں ، ہر خطبے میں اعلان ہو بلکہ
ہر نماز میں بھی اعلان کیا جائے تو ایسے لوگ جن کے دل کے اندر سے طلب پیدا نہیں ہوتی وہ سنی ان سنی کر کے
وہاں سے گزر جاتے ہیں اور ان کو کوئی پیغام نہیں ملتا۔کوئی فیض ان
کو نہیں ملتا۔پس میں جب کہتا ہوں کہ جماعت سپین کو اب یہ احساس دلانے کی ضرورت ہے کہ اپنے اندر مربی
پیدا کرو۔تبلیغ کے جو کام شروع کئے ہیں اس کے دوران جو خامیاں ہمیں نظر آئی ہیں کسی باہر سے آنے والے
نے وہ خامیاں تمہیں نہیں بتانی تبلیغ کے دوران
تمہیں خود معلوم ہوگا تم سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ کس علمی کمی کو تم
نے محسوس کیا ہے، کس دینی تربیت
کی کمی کو تم نے محسوس کیا ہے۔یہ احساس ایک ایسا احساس ہے جسے ان مٹ
بنانا ضروری ہے کیونکہ ایسا احساس تو ہر شخص کو کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ بعضوں کے احساس
آئے اور مٹ گئے جیسے ریت پر لکھی ہوئی تحریریں ہوا کرتی ہیں۔آج آندھی ایک طرف سے چلی ہے ایک
267
سمت کی لہریں ڈال گئی ہے۔دوسری دن دوسری سمت سے چلی ہے ان لہروں کو بدل کر اس نے ان کا رُخ بدل
دیا نئی سمت کی لہریں بن گئیں۔کبھی جھکڑ اس طرح چلتے ہیں کہ کچھ بھی باقی نہیں رہتا کھڑی سی بن جاتی ہے۔تو
ایسا شخص جو نیک نصیحتوں کو اس طرح قبول کرتا ہے جیسے ریت ہواؤں کے اثر کو قبول کرتی ہے اس کی قبول
کرنے کی صلاحیت کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا ، وہ بغیر شک کے مٹ جایا کرتی ہے لیکن بعض ایسے لوگ ہیں
جن کو ایک چھوٹی سی بات بھی اس طرح گہرا اثر کر جاتی ہے کہ ان کے دل کی ان مٹ تحریر بن جایا کرتی ہے۔ان کی زندگیاں اس پیغام سے پھر ہمیشہ فائدہ اٹھاتی رہتی ہیں اور ہمیشہ تبلیغ ہوتی رہتی ہے۔بڑے لوگوں کے واقعات پڑھیں
بڑے لوگوں کے واقعات آپ پڑھیں ، ان کی زندگیوں کے سرگزشت خواہ خود انہوں نے لکھی ہو یا
کسی نے لکھی ہو ان کو پڑھ کر دیکھیں آپ کو بسا اوقات یہ معلوم ہوگا کہ ایک انسان جس کو اللہ تعالیٰ نے بڑا
مرتبہ عطا کیا جب اس سے پوچھا جائے کہ بتاؤ کس چیز نے تمہیں اتنی لمبی اور اتنی مسلسل ایک ہی سمت میں
جاری و ساری محنت پر آمادہ کیا۔تو وہ سوچ کر تمہیں یہ بتائے گا کہ فلاں وقت یہ واقعہ ہوا تھا، میں بچہ تھایا میری
اتنی عمر تھی ، میں نے یہ نظارہ دیکھا تھا اور وہ پیغام ایسا میرے دل پر نقش ہوا کہ پتھر کی لکیر بن گیا اور ہمیشہ اس نے
مجھے آئندہ میرے نشو و نما کے زمانے میں میرا مقصد یاد کرایا، میرا رخ معین کیا اور مجھے اس محنت پر آمادہ کرتا رہا
اس کی طاقت بخشتار ہا جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل کے ساتھ اس مقام پر پہنچایا ہے۔پس ایسے دل پہلے بنا ئیں جو ان تحریکات کو جو وقتا فوقتاً آپ کے دل میں ضرور اٹھتی ہیں اور ہر مبلغ
کے دل میں اٹھتی ہیں ، ان کو مستقل کر دے، ان کو دائمی بنا دے، اس بات کی ضمانت دے کہ یہ نیک تحریکات جو
آپ کے دل میں اٹھتی ہیں وہ ضائع نہیں جائیں گی۔چنانچہ فرشتوں کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
جو مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے اُن میں ایک یہ بات بھی ہے کہ فرشتے جب نیکی کی تحریک کرتے ہیں تو
بعض دل ہیں جو ان کو قبول کر لیتے ہیں اور پھر ہمیشہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔بعض دل ہیں جو متاثر ہوتے
ہیں اور پھر ان کو بھول جاتے ہیں۔اور وہ وقتی طور پر ایک لذت کو محسوس کرتے ہیں لیکن وہ دائمی لذت نہیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ جہاں اللہ تعالیٰ نے آپ کو نیکی کی طرف کئی ٹھوس اقدام کرنے کی توفیق بخشی ہے وہاں
اس ضروری قدم کی طرف بھی آپ متوجہ ہوں گے۔آپ میں سے ہر ایک خودا اپنی تربیت کی کوشش کرے گا اور
اپنی تربیت کی کوشش میں وہ جماعت سے جس حد تک مدد ممکن ہے طلب کرے گا۔یہ نہیں ہوگا کہ مربی پیچھے
پھرتا رہے کہ تم اس سے یہ بات حاصل کرو، وہ بات حاصل کرو بلکہ شاگر دمر بی کے پیچھے پھرے اور کہے مجھے
وقت دو میں نے یہ بھی تم سے سیکھنا ہے اور یہ بھی سیکھنا ہے۔" خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 367-370)
268
اصلاحی کمیٹیوں میں تینوں تنظیموں کو بیک وقت مل کر کوشش کرنی چاہئے
(خطبہ جمعہ 1 مئی 1992 ء)
" تربیت کا جہاد بھی اور تبلیغ کا جہاد بھی اور تبلیغ کے جہاد کا معیار براہ راست تربیت کے جہاد کے
معیار سے متعلق ہے۔جتنا تربیت کا جہاد بلند معیار کا ہو گا اتنا ہی تبلیغ کا معیار از خود بلند ہوتا چلا جائے گا اس
لئے ہر ملک میں نظام جماعت کی طرف سے اور طرز کی اصلاحی کمیٹیاں بنی چاہئیں۔یعنی اس بات کا انتظار
کرنے والی نہیں کہ جیسے مکڑی جالے میں بیٹھ کر انتظار کرتی ہے کہ کوئی بے وقوف مکھی پھنسے تو اس کے مارنے کا
انتظام کیا جائے صرف ایسے بیماروں کو ان کی طرف منتقل نہ کیا جائے کہ جن کے متعلق فیصلہ ہو کہ ان کو اب کیا
سزادی جائے بلکہ کمیٹی کا فرض ہو کہ وہ یہ نظر رکھے کہ آثار کے لحاظ سے کس خاندان میں کمزوریاں آ رہی
ہیں۔کن کی بچیاں بے پرواہ ہوتی چلی جارہی ہیں، کن کے لڑکے باہر کی طرف رُخ کر چکے ہیں اور جماعت
سے محبت کی بجائے ان کا تعلق رفتہ رفتہ کٹ کر غیروں سے محبت کی طرف منتقل ہورہا ہے، ان لوگوں پر نظر رکھ کر
ان کو پیار اور محبت سے واپس لانا بہت زیادہ آسان ہے بہ نسبت اس کے کہ جب معاملہ حد سے گزر جائے اور
بدیاں کسی میں سرایت کر جائیں اس وقت ان بدیوں کو نوچ کر جسم سے باہر نکال پھینکنا بڑا مشکل ہے۔تو اس
آیت پر غور کرتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ اب ضروری ہے کہ تمام دنیا میں جماعتیں اس غرض سے اصلاحی
کمیٹیاں قائم کریں کہ جو بیماریوں کی پیش بندیاں کرنے والی ہوں۔اس سلسلہ میں ایک مرکزی اصلاحی کمیٹی ہر امیر کے تابع کام کرے گی اور ان کو اختیار ہے اور حق ہے
اپنے اپنے دائرے میں مجلس خدام الاحمدیہ مجلس انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ سے وہ پورا پورا فائدہ
اُٹھا ئیں۔وہ اگر مناسب سمجھیں تو بعض معاملات کو خدام کی معرفت طے کریں، بعض کو لجنات کی معرفت طے
کریں بعض جگہ تینوں کو بیک وقت کوشش کرنی پڑے گی۔ایک خاندان کا معاملہ ہے وہاں نیک اثر ڈالنے کے
لئے خدام
کو بھی حرکت دینی ہوگی، انصار کو بھی اور لجنات کو بھی اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ اگر آپ یہ کام شروع
کریں گے تو اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ آپ کے حق میں ضرور پورا ہو گا کہ آپ کی وجہ سے تو میں بچائی جائیں گی۔آپ
کی وجہ سے اگر جماعتیں بچائی جائیں گی تو یہی جماعتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک قوموں کو بچانے کی اہل
قرار دی جائیں گی اور جب تک وَاَهْلُهَا مُصْلِحُونَ کا عمل جاری ہے خدا تعالیٰ کے عذاب کی تقدیر
نہیں اُترے گی۔"
خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 310-311)