1993ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم)
269
$1993
نمازوں کی حفاظت پر تمام تنظیمیں اپنے اپنے ہاں نگران ہوں اور بیدار ہوں
(خطبہ جمعہ 23 اپریل 1993ء)
"نماز کی حفاظت سب سے بڑی اور اہم نصیحت ہے جو میں آپ کو کر سکتا ہوں۔مجلس خدام الاحمدیہ
پاکستان ہو یا تمام دنیا کی مجالس خدام الاحمدیہ ہوں، مجالس انصار اللہ ہوں، لجنہ اماءاللہ ہوں یا جماعت کا نظام،
وہ سارے اس وقت میرے مخاطب ہیں اور اس تربیتی کلاس کو سامنے رکھ کر اس سے استفادہ کرتے ہوئے میں
سب کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سب سے زیادہ زور نمازوں کی حفاظت پر دیں، سب تنظیمیں اپنے اپنے ہاں
نگران ہوں اور بیدار ہوں۔نماز کی حفاظت کا تعلق ذیلی تنظیموں کے ساتھ
حفظوا میں ایک اور پیغام بھی ہے یہ اجتماعی حکم ہے اور حفظوا کا مطلب ہے ایک دوسرے
کی بھی حفاظت کر و صرف اپنی نماز کی حفاظت نہ کرو اور اپنی نماز سے حفاظت طلب نہ کرو بلکہ بحیثیت جماعت تم
ایک دوسرے کی نماز کے معاملے میں حفاظت کرو۔یہ وہ مضمون ہے جس کا براہ راست تعلق تنظیموں کے ساتھ
بھی ہے اور انفرادی طور پر بھی ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ہمسائے کی ، اپنے اردگرد، اپنے ماحول کی
حفاظت کر۔۔۔۔تنظیمیں نماز بارے خطبات کی آڈیو یا ویڈیو کیسٹس مساجد میں سنائیں
بچہ
پس اس پہلو سے ایک نماز کے تعلق میں میں ایک اور بات کہنی چاہتا ہوں کہ نماز کی نصیحت بھی
کریں اور جن کو آپ نصیحت کرتے ہیں اُن پر زیادہ اثر پیدا کرنے کے لئے کوشش کریں کہ خلیفہ وقت کی
براه راست
آواز میں ہی یہ نصیحتیں اُن کو پہنچیں۔اس سلسلے میں جو نمازوں پر خطبات دیئے گئے ہیں مختلف وقتوں
میں اگر اُن کی آڈیو یا وڈیو کیسٹس حاصل کر کے تنظیموں کے ذریعے انتظام ہو کہ محض مسجد میں ہی اُن کو بلا کر نہ
سنائی جائیں بلکہ کوشش کی جائے کہ مختلف ایسا گھروں میں انتظام ہو اور اُن کے سپرد یہ کام ہو کہ اپنے ماحول
میں رہنے والے احمدیوں کو وہاں بلائیں اور اُن کو وہ دکھا دیں۔اگر سلیقے اور ترتیب کے ساتھ یہ کام ہو اور یہ تسلی
ہو جائے کہ جماعت کی بھاری اکثریت ایک دفعہ خود خلیفہ وقت کی آواز میں نماز کی اہمیت کے متعلق خطبات کو
سنتی ہے، اُن نصیحتوں سے واقف ہوتی ہے تو وہ دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اُس کا ایک بہت نمایاں اثر ہوگا
270
اور اُن کے کام آسان ہو جائیں گے۔نصیحت والی باتیں عہدیداران پہلے اپنی ذات میں پیدا کریں
دوسری بات اسی تعلق میں یہ ہے کہ خود اپنی ذات میں وہ باتیں پیدا کریں جن سے آپ کی نصیحت
میں زیادہ طاقت پیدا ہو۔تمام تفصیلی محرکات تو میں بیان نہیں کرسکتا، وجوہات جن سے یہ طاقت پیدا ہوتی
ہے۔لیکن ایک چیز جو میں بارہ بیان کر چکا ہوں اور وہ مرکزی نقطے کی حیثیت رکھتی ہے۔وہ حضرت اقدس محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا رحمۃ للعلمین ہونا نصیحت کے لئے رحمت ضروری ہے کوئی نصیحت جو رحمت
سے عاری ہوگی۔وہ اثر نہیں دکھا سکتی ہے۔بعض دفعہ قرآن کریم کی آیت پڑھتے ہوئے بعض لوگ سمجھتے ہیں
کہ خدا کا کلام ہے مان تو لیتے ہیں مگر یہ بات ٹھیک دکھائی نہیں دیتی۔وہ بات یہ ہے کہ فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ
الذكرى ( الاعلى : 10) نصیحت کر ضرور نصیحت فائدہ دے گی۔پس بعض لوگ سوچتے بھی ہوں گے مگر مجھ
سے بھی کئی دفعہ پوچھتے ہیں کہ قرآن کریم نے لکھا ہے سر ادب سے جھکتا ہے ضر ور صحیح ہو گا مگر ہم تو نصیحتیں کرتے
ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ایک دفعہ میں نے پہلے بھی ایسے لوگوں
کو سمجھایا تھا یعنی خطبے کے ذریعے ، اب میں پھر سمجھتا ہوں کہ
فَذَكِّرُ انْ نَفَعَتِ الذِکری میں خصوصیت سے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب فرمایا
گیا۔عام نصیحت نہیں ، مطلب یہ کہ ہر شخص کی نصیحت اثر نہیں دکھاتی۔بعض نصیحتوں سے لوگ بد کتے ہیں اور
بھاگتے ہیں اور الٹی منافرت پیدا ہوتی ہے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا اے محمد ،
اے میرے بندے! جس نے مجھ سے تربیت کے انداز سیکھے ہیں، تو نصیحت کر میں تجھے یقین دلاتا ہوں کہ
تیری نصیحت
کبھی بیکا نہیں جائے گی۔اس لئے حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت کا منبع رحمت تھی۔وہ نصیحت جو رحمت کے منبع سے پھوٹتی ہو وہ کبھی بیکار نہیں جاسکتی۔وقتی طور پر اگر بے اثر دکھائی بھی دے تو کچھ
عرصے کے بعد اُس کا اثر ضرور ظاہر ہوگا۔مائیں جب بچوں کو نصیحت کرتی ہیں اُس کا اور اثر ہوا کرتا ہے۔مقابلہ ایسے باپ جواکثر باہر رہتے
ہیں اور بچوں سے براہ راست تعلق نہیں اُن کی نصیحت کا اور اثر ہوتا ہے، دوسرے رشتہ داروں کی نصیحت کا اور
ہے
، گلی میں چلتے پھرتے کسی شخص کی نصیحت کا اور اثر ہے اور اثر میں
کمی یا زیادتی کا مرکزی نقطہ رحمت میں کمی یا
زیادتی ہے۔اگر ایک شخص میں محبت پائی جاتی ہو، پیار پایا جا تا ہو، جوکسی شخص کو نصیحت کرے در ددل کے ساتھ
یہ محسوس کرتے ہوئے کہ اس شخص کو نقصان پہنچ رہا ہے۔اس کی تکلیف میں شامل ہو تو ایسا شخص اگر بُرائی میں
اس طرح گھیرا گیا ہے کہ اُس کی نصیحت کو نہیں مان سکتا۔تب بھی اُس کے دل میں ایک زخم سا لگ جائے گا۔اُس کو ایک پریشانی سی لاحق ہو جائے گی کہ اُس نے مجھ سے نیک بات کہی تھی اور میں عمل نہیں کر سکتا۔یہ دکھ
271
خود اس کے لئے نصیحت بن جایا کرتا ہے۔آج نہیں تو کل اُس کے دل میں ضمیر کے کچو کے اتنا زخم پہنچا دیتے
ہیں کہ وہ مزید برداشت نہیں کر سکتا اور اُس کو لازماً ان سے بچنے کے لئے اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنی پڑتی ہے۔ذیلی تنظیموں کے نمائندے خشک نصیحت نہ کریں۔یہ فائدہ کی بجائے نقصان پہنچاتی ہے
پس خدام الاحمدیہ کے عہدیدار ہوں یا دوسرے جماعتی عہد یدار یا دوسری ذیلی تنظیموں کے
نمائندے یاد رکھیں خشک نصیحت بریکار چیز ہے اور خشک نصیحت بعض دفعہ فائدے کی بجائے نقصان پہنچا دیتی
ہے، نفرتیں پیدا کر دیتی ہے۔اپنی نصیحت کو پہلے پہچانیں۔اُس کا تجزیہ کریں اور غور کریں کہ آپ کیوں کر رہے
ہیں؟ مجھے بھی خدام الاحمدیہ کے مختلف عہدوں پر خدمت کرنے کا موقع ملا ہے مجھے یاد ہے
کئی دفعہ مجھ سے بھی
غلطی ہوا کرتی تھی۔کسی ایسے کو نصیحت کی خدام الاحمدیہ کی نمائندگی میں جو مر تبہے اور مقام میں اور عمر میں ،
میرے رشتہ داروں میں یا دوسرے، مجھ سے بڑا ہوتا تھا اور وہ اگر تحقیر سے دیکھ کر اُس کو ر ڈ کر دیتا تھا تو یہ احساس
ہوتا تھا کہ اس کا میں تو کچھ بھی نہیں کر سکتا اور بعض دفعہ خیال آتا تھا کہ اُس کو نیچا دکھایا جائے۔پکڑ کے کسی
بڑے سے شکایت کر کے مجبور کیا جائے۔یہ خیال ایک باطل خیال ہوا کرتا تھا۔جوں جوں تجر بہ بڑھا اور عمر
بڑھی تو یہ احساس نمایاں طور پر پیدا ہونے لگا کہ وہ حالت ایک غفلت اور گناہ کی حالت تھی جس میں انسان نے
اپنی نصیحت نہ سننے والے کے خلاف ایک قسم کی رعونت اختیار کی بظاہر اس کو رعونت کا طعنہ دیا مگر جب دل میں
یہ جذ بہ پیدا ہوا کہ میں اس کا سر نیچا کر کے دکھاؤں گا۔یہ کون ہوتا ہے؟ نظام جماعت کی بات نہ مانے۔میں
نمائندہ ہوں نظام کا ، اسے میری عزت کرنی چاہئے تھی۔وہیں نصیحت اثر سے بریکار ہو جائے گی اور آئندہ بھی
اس میں کوئی پھل نہیں لگے گا کیونکہ وہاں اپنے نفس کی رعونت نے سراٹھا لیا اور اُس نصیحت پر قبضہ کر لیا ہے۔نصیحت رحمت سے بندھی ہونی چاہئے
پس نصیحت رحمت سے باندھی جانی چاہئے ، اس کی جڑیں رحمت میں پیوستہ ہونی چاہئیں۔رحمت کا
مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی نصیحت سے تو غم پیدا ہو، غصہ پیدا نہ ہو اور قرآن کریم کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں، سیرت
نبوی کا مطالعہ ہر پہلو سے کر کے دیکھیں ، اشارہ بھی کہیں آپ کو ایک جگہ بھی حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کا عمل یہ نظر نہیں آئے گا کہ آپ نے غصے اور تحقیر کے ساتھ نصیحت نہ سنے والوں کا بدلہ اتارنے کی
تمنا کی ہو، اُن
کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہو۔گہرے غم کا ذکر ملتا ہے اور اتنے گہرے غم کا قرآن کریم میں اللہ
تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے:
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: 4) اے محمد! تو اپنے وجود کو
ہلاک کر لے گا کہ اس غم میں کہ وہ ایمان نہیں لا ر ہے یہ ظالم۔
272
پس نصیحت غیروں پر جن کی آنکھیں بند ہوں ، جن کے دلوں پر ، کانوں وغیرہ پر مہریں لگ چکی ہوں۔وہ بعض
دفعہ نصیحت نہیں سنتے مگر اس لئے کہ نصیحت کے دروازے بند ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کی نصیحت کی
کمزوری کی طرف اشارہ نہیں ہے۔بلکہ خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمُ (البقرہ:8) کے مضمون نے ہمیں
یہ سمجھا دیا کہ بعض کان نصیحت سننے کے لئے بند ہیں، بعض دل انہیں قبول کرنے کے لئے اندر سے اس طرح
بند ہو گئے ہیں کہ آمْ عَلَى قُلُوبِ اقْفَالُهَا ( محمد :25) گویا اُن کے دلوں کے اندر کچھ تالے تھے، جو
اُنہوں نے اوپر ڈال رکھے ہیں۔تو ایسی کیفیت والے لوگ مستثنی ہوں گے لیکن مراد یہ نہیں ہے کہ نصیحت کا اثر
نہیں۔نصیحت اُن رستوں سے داخل نہیں ہونے دی جاتی جو رستے نصیحت کے لئے مقرر فرمائے گئے ہیں۔پس نصیحت کا کوئی قصور نہیں مگر بنیادی بات جو میں سمجھانی چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں پر بھی نظر ڈالتے
ہوئے بھی حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طیش میں نہیں آتے تھے۔نصیحت کی ہے، مقابل پر صرف یہ نہیں
کہ اُس کو رد کیا گیا ہے بلکہ سخت سزا دی گئی ہے، سخت اذیتیں پہنچائی گئی ہیں۔زبان سے بھی ، ہاتھ سے بھی اور
دیگر ذرائع سے بھی شدید اذیت میں مبتلا کیا گیا ہے۔اس جرم میں کہ ہمیں کیوں نصیحت کی اور ہر ایسے موقع پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا رد عمل رحمت کا رد عمل تھا اور طائف کا واقعہ دیکھ لیجئے کہ طائف کے ایک سنگلاخ
پہاڑی علاقے میں ، جہاں تک میں سمجھتا ہوں جو چٹانوں کا پہاڑی علاقہ تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نصیحت کے لئے گئے اور جواب میں اُس علاقے کے سردار نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے گلیوں کے
چھو کرے لونڈے لگا دیئے۔اُن کی جھولیوں میں پتھر تھے، زبانوں میں گندی گالیاں تھیں، حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حالت میں اپنے شہر سے ایسے نکالا ہے کہ سر سے پاؤں تک لہولہان ہو چکے تھے اور دل
زخموں سے بھرا ہوا تھا۔بیان کرنے والے بیان کرتے ہیں کہ چلنا اس لئے مشکل تھا کہ جوتی میں اپنے ہی خون
کا کیچڑ سا بن گیا تھا۔چلتے ہوئے پاؤں پھسلتا تھا۔ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ نے آپ کے پاس فرشتے بھیجے اور
فرمایا کہ اگر تو چاہتا ہے تو خدا غضبناک ہے ان کی حالت پر اور اگر تو چاہے تو وہ فرشتے جو اس پہاڑ کے فرشتے
ہیں ان دو پہاڑوں کے درمیان وادی سی ایک جگہ میں واقعہ تھا شہر۔ان پہاڑوں کو اکٹھا کر دیں گے اور ہمیشہ
کے لئے یہ بستی نابود ہو جائے گی یعنی مراد ہے کہ ایسا خوفناک زلزلہ آ سکتا ہے خدا کے ایسے فرشتے جو زلزلے کی
طاقتوں پر مامور ہیں اُن
کو اللہ اجازت دے تو ہمیشہ کے لئے یہ بستی نابود ہو جائے گی۔اگر آنحضور صلی اللہ علیہ
وسلم کے دل میں ذرا بھی غصے کا رد عمل ہوتا تو اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ اے اللہ ! ان کو ہلاک
کر دے، زندہ رہنے کے لائق نہیں۔بعض روایات میں ایک لمبی دعا ملتی ہے۔ایک یہ بھی دعا ملتی ہے کہ
اللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُون بعض روایات میں اس دعا کا تعلق بدر یا احد کے ساتھ بیان کیا
جاتا ہے۔مجھے اس وقت بھی یاد نہیں لیکن ایک اور جنگ کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے۔لیکن حضرت مصلح موعودؓ
273
نے اس تعلق میں بھی اس دعا کا ذ کر کیا تھا۔چنانچہ میں نے تحقیق کروائی تو پتا چلا کہ یہی دعا اس طائف کے موقع
پر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی یعنی اے خدا یہ جانتے نہیں ہیں اس لئے ان کو معاف فرما، اس لئے
درگز رفر مالیکن میری التجا یہ ہے کہ احد قومی میری قوم کو ہدایت دے دے، ہلاک نہ کر۔پس ایسے غم کی
حالت میں جبکہ انسان کے دل کی کیفیت پر نظر ڈال کر اُس کی خاطر خدا غضبناک ہو رہا ہو۔اُس وقت بندے کا
رحم، بندے کے عفو کا سلوک اللہ تعالیٰ کے غضب کو رحمت میں تبدیل فرما دیتا ہے۔اُس وقت جو دعا اٹھتی
ہے وہ اُس قوم کے لئے رحمت بن جایا کرتی ہے۔پس نصیحت اس جذبے سے کریں کہ جس کے لئے آپ
نصیحت کرتے ہیں اگر وہ نہیں سنتا تو آپ کو دکھ محسوس ہو، آپ کا دل غم سے بھر جائے۔پس اس موقع کے لئے
قرآن کریم کی وہ آیت سامنے آکھڑی ہوتی ہے۔وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة که مدد مانگو
صبر کے ساتھ اور صلوۃ کے ساتھ۔پس آپ نے اگر نصیحتیں کرنی ہیں اور نصیحتوں کے ذریعے دنیا میں ایک عوض
انقلاب بر پا کرنا ہے۔تو پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے رحمت کے ساتھ
نصیحت کریں جب بھی نصیحت میں غصہ شامل ہو جایا کرے اپنی نصیحت تھوک دیا کریں کیونکہ وہ نصیحت زہریلی
نصیحت ہے۔کوئی اثر نہیں دکھائے گی۔اُس سے سوسائٹی اور بھی گندی ہو جائے گی یہ ایسی نصیحت ہوگی جیسے کسی
کو کہا جائے او چل چھوکری اب حیا کر۔بے حیاؤں کی طرح پھر رہی ہے۔دو پٹہ تو سر پر رکھ، ایک یہ کہنے کا
انداز ہے اور ایک کہنے کا یہ انداز ہے کہ کسی ایسی بچی کی حالت پر انسان کا دل کڑھے اور اُس میں رحم کا جذ بہ پیدا
ہو، اُسے سلیقے اور پیار کے ساتھ سمجھایا جائے کہ بی بی یہ اچھی چیز ہے کہ انسان اپنے سر کو ڈھانپ کر رہے یہ
ہمارے معاشرے کی اچھی خوبی ہے۔ان کی حفاظت کرو۔"
خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 311-318)
دنیا بھر کے جماعتی وذیلی تنظیموں کے اجتماعات پر انصار کو قیمتی نصائح
(خطبہ جمعہ 30 اپریل 1993ء)
" آج خدا کے فضل کے ساتھ دنیا کی بعض جماعتوں میں یا اجتماعات منعقد ہورہے ہیں یا مجالس
شوری اور ایک مجلس شوری کل بھی ہوگی۔اس سلسلہ میں مجھے متعلقہ جماعتوں کی طرف سے خصوصیت سے یہ
پیغام ملا ہے کہ اگر آج کے جمعہ میں ہمارا ذکر کرتے ہوئے کچھ نصائح ہو جا ئیں تو ہم ممنون ہوں گے۔ان
میں سے ایک تو صوبہ سرحد ہے جس کا سب سے پہلے پیغام ملا تھا پھر یوگنڈا ہے۔ان دونوں جگہوں میں
274
جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے ، صوبہ سرحد کی جماعتوں کا تو چوتھا جلسہ سالانہ ہے اور یوگنڈا میں بھی جلسہ سالانہ
ہے۔جماعت جرمنی میں مجلس شوری ہورہی ہے اور مجلس اطفال الاحمدیہ ضلع اٹک کا سالانہ تربیتی اجتماع ہورہا
ہے۔کل سے جماعت سپین کی مجلس شوری پیدر و آباد میں شروع ہوگی۔تو دوحصے ہیں ایک اجتماعات کا اور ایک
شوری کا۔سب سے پہلے میں اجتماعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بعض نصیحتیں اُن احباب اور خواتین اور بچوں کو
کرنی چاہتا ہوں جو ان اجتماعات پر جمع ہوئے ہیں اور اسی حوالے سے دنیا بھر کی جماعتوں
کو بھی وہی نصیحتیں
ہیں اور اس کے بعد انشاء اللہ مجلس شوری سے متعلق چند اہم بنیادی امور پیش کروں گا۔جن آیات کی (مریم 60-66) میں نے تلاوت کی ہے ان کا تعلق تربیت سے ہے اور تربیت کے
ایک ایسے حصہ سے ہے جس کا قوموں کی زندگی اور بقا سے تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَخَلَفَ
مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفَ أَضَاعُوا الصَّلوةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوتِ وہ نیک لوگ تھے
جنہوں نے اپنے پیچھے بعض ایسی اولادیں چھوڑیں۔جنہوں نے نماز کو ضائع کر دیا۔وَاتَّبَعُوا الشَّهَوتِ
اور شہوات کی اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرنے لگے۔فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا پس وہ عنقریب
ضرور اس کا بد نتیجہ یا کی صورت میں دیکھیں گے۔ہاں وہ لوگ مستثنیٰ ہیں جو نیک لوگوں کی اولاد ہوئے اور
پھر خود بھی تو به کی یعنی از سرنو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو تازہ کیا۔وَعَمِلَ صَالِحًا اور نیک اعمال
کرتے ہوئے زندگی گزاری۔فَأُولَبِكَ يَدْخُلُونَ الجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ شَيْئًا یہ لوگ جنت
میں داخل کئے جائیں گے اور ان کے اعمال میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی یعنی اعمال کی جزا میں کوئی کمی نہیں کی
جائے گی۔جَنَّتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدَ الرَّحْمَنُ عِبَادَهُ بِالْغَيْبِ۔یہ پیشگی کی جنتیں ہیں ان
جنتوں کا وعدہ رحمن خدا نے غیب سے اپنے بندوں سے فرمایا ہے۔اِنَّهُ كَانَ وَعْدُهُ مَاتِيًّا۔اور یقیناً
اللہ کا وعدہ ضرور لایا جاتا ہے۔مراد یہ ہے کہ جب خدا ایک وعدہ کر لیتا ہے تو جس سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ اس
معاملہ میں بے اختیار اور بے بس ہو جاتا ہے اور خدا نے ضرور وعدہ پورا کر کے اس کے سامنے حاضر کر دینا
ہے۔پس یہ جنتیں ایسی ہیں گویا ز بر دستی ان میں داخل کیا جائے گا۔یعنی خواہش تو ہر انسان کی ہوگی لیکن خواہش
کرنے والے سے زیادہ اللہ کو ان کو جنتوں میں داخل کرنے کا شوق ہوگا۔یہ مضمون ہے جو ماتا کے ذریعہ
بیان فرما دیا گیا یعنی میزبان کو مہمان سے بڑھ کر مہمان کی عزت افزائی کا شوق ہے اور تمنا ہے اور وہ ضرور اس
تمنا کو پورا کر کے رہے گا۔اس سلسلہ میں لفظ یا خاص توجہ کا محتاج ہے اس لئے میں نے وہاں اس کا ترجمہ نہیں کیا بلکہ یہ ذکر کیا کہ ایسے
275
لوگ جو نیک لوگوں کی اولاد ہوں مگر نمازوں کو ضائع کر دیں اور اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی شروع کر دیں
وہ ضرور بالآخر غیا تک پہنچتے ہیں۔غیا کا ایک ترجمہ ”الضلال“ ہے یعنی گمراہی گویا ان کا گمراہی کی
طرف سفر شروع ہو جاتا ہے پھر ہے ” الخیب“ وہ ضرور نا کامی کا منہ دیکھتے ہیں۔پھر اس کا ترجمہ ہے
الانهماك في الجہل بے وقوفی اور جہالت میں وہ اپنا وجود کھو دیتے ہیں یعنی کامل طور پر بے وقوفی اور
جہالت کے ہو رہتے ہیں ، جہالتوں میں غرق ہو جاتے ہیں۔پھر ہے الہلاک اور ہلاک ہو جاتے ہیں۔پس
وہ قومیں جن کا آغاز مذہبی ہو اور جن کا آغاز اللہ کے حضور تقویٰ کے ساتھ شروع ہوا ہو۔ان لوگوں کی اولادیں
اگر نماز سے ہٹ جائیں اور نفسانی خواہشات کی پیروی شروع کر دیں تو یہ وہ انجام ہیں ، جن تک وہ ضرور
پہنچیں گے۔اگر ہم آئندہ نسلوں کے نگران بنے تو پھر ہمیں کوئی خطرہ نہیں
اس دور میں یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہم نے جماعتوں کے حالات کا
جہاں تک مطالعہ کیا ہے اور غور کیا ہے۔یہ آیت ہر پہلو سے بلا شبہ صادق آتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔واقعہ یہ
ہے کہ نیک لوگ جو خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ خود ایمان لاتے ہیں اور سچائی کو قبول کرتے ہیں وہ
شاذ و نادر کے طور پر ضائع ہوتے ہیں ورنہ ان کی بھاری اکثریت کامل وفا کے ساتھ آخر تک اس پیغام کے
ساتھ چمٹی رہتی ہیں اور وہ ہرلحہ نیکیوں اور تقویٰ میں ترقی کرتے چلے جاتے ہیں ان کے ضائع ہونے کا کوئی
خطرہ نہیں کبھی آپ نے نہیں دیکھا ہوگا کہ انبیاء کی جماعتیں خود ضائع ہو گئی ہوں۔ہاں جب انبیاء کی جماعتیں
گزر جاتی ہیں اور ان کی جگہ نئی نسلیں آجاتی ہیں تو وہاں سے خطرات شروع ہوتے ہیں۔پس قرآن کریم نے
یہاں قومی بقا کا فلسفہ بیان فرمایا ہے اور ان خطروں سے متنبہ کیا ہے جن کے نتیجہ میں قومیں بالآخر تنزل،
جہالت، گمراہی اور جہل اور ہلاکت کا شکار ہو جایا کرتی ہیں۔پس وہ تمام جماعتیں جو آج ان اجتماعات میں تربیت کی غرض سے حاضر ہورہی ہیں جن کا میں نے
ذکر کیا ہے اور وہ تمام جماعتیں بھی جو اس خطبہ کو سن رہی ہیں، ان کو میں خصوصیت کے ساتھ اس آیت کے
مضمون کی طرف متوجہ کرتا ہوں، ہمیں یعنی اس صدی کے سر پر کھڑے ہوئے لوگوں کو ایک نئے زمانے کے پہینچ
کا سامنا ہے۔ہم ایسے جوڑ پر کھڑے ہیں جہاں ایک نسل ہی نہیں بلکہ ایک نسل کے بعد دوسری نسل بھی تقریباً
گزر چکی ہے۔صحابہ کا زمانہ ختم ہوا اور شاذ کے طور پر برکت کے لئے دیکھنے کو ملتے ہیں اور وہ کبار تابعین جو
صحابہ کے تربیت یافتہ تھے وہ بھی اکثر گزرچکے ہیں اور تابعین کا وہ گروہ باقی ہے جو چھوٹی عمر کا تھا اور ابھی اللہ
کے فضل سے تابعین کا ایک طبقہ دنیا کی تمام جماعتوں میں نہیں تو بہت سی جماعتوں میں پھیلا ہوا دکھائی دیتا ہے
اور ان سے بڑی توقع اور امید ہے کہ انشاء اللہ وہ نیکی کی اعلیٰ روایات کو اگلی نسلوں میں جاری کریں گے۔یہ وہ
276
خطرناک جوڑ ہے جو دوصدیوں کا بھی جوڑ ہے اور نسلاً بعد نسل تیسرا جوڑ بنتا ہے اور اس جوڑ کی اگر ہم
نے حفاظت کی اور ان آیات کے مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم اپنی آئندہ نسلوں کے نگران ہوئے تو
انشاء اللہ تعالیٰ پھر ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔صلوۃ کی حفاظت کے متعلق بھی میں ذکر کر چکا ہوں۔آئندہ بھی انشاء اللہ اس مضمون پر روشنی
ڈالوں گا۔شہوات کے مضمون کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ آئندہ انشاء اللہ تربیتی خطبات دوں
گا۔آج محض یہ ذکر ہی کافی ہے کہ یہ دو خطرات کے نشان ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر ہمارے سامنے
کھول کر بیان فرما دیا ہے اور تنبیہ کر دی ، اب آگے ہم پر ہے کہ ہم چاہیں تو تنبیہ کو نظر انداز کر کے اپنے لئے
ہلاکت کی راہ اختیار کر لیں خواہ اس تنبیہ سے فائدہ اٹھائیں اور راہ راست پر قائم رہیں۔اس ضمن میں بہت سی
ایسی نصیحتیں کی جاسکتی ہیں جن کے پیش نظر جماعتیں اپنی نسلوں کی حفاظت کرتی ہیں اور سارا قرآن کریم اس
مضمون سے بھرا پڑا ہے لیکن میں نے آج خصوصیت کے ساتھ ایک آیت کو چنا ہے تا کہ اس مضمون کو کچھ آگے
بڑھاتے ہوئے اس آیت کی روشنی میں آپ کو نصیحت کروں کہ کیسے نئی نسلوں کی حفاظت کی جاتی ہے۔تربیت کی جان صفات الہیہ ہیں
قرآن کریم نے جو بہت سے ذرائع بیان فرمائے ہیں ان میں سے ایک ذریعہ ذکر کا ہے۔وہ لوگ
جو اپنے آبا و اجداد کا ذکر زندہ رکھتے ہیں ان کے آباؤ اجداد کی عظیم خوبیاں نسلاً بعد نسل قوموں میں زندہ رہتی ہیں
اور لوگ جو اللہ کا ذکر زندہ رکھتے ہیں صفات الہیہ قوموں میں منتقل ہوتی رہتی ہیں اور تربیت کی جان صفات الہیہ
ہے۔پس اس پہلو سے اگر ہم اپنی آئندہ نسلوں کی ویسی ہی تربیت کرنا چاہتے ہیں جیسی پہلی نسلوں کی ہم نے
دیکھی اور پہلی نسلوں نے ہماری کرنے کی کوشش کی، تو ایک مرکزی نصیحت کا نکتہ جو قرآن کریم نے بیان فرمایا
ہے اس کو پلے باندھ لیں اور اس پر دل و جان سے عمل کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
فَإِذَا قَضَيْتُمْ مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ أَبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا
(البقره: 201)
کہ جب تم مناسک حج سے فارغ ہو جایا کرو تو فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَ كُمْ پھر تم اللہ کا
ویسے ہی ذکر کیا کرو جیسے تم اپنے آباء کا کرتے ہو او أَشَدَّ ذِكْرًا بلکہ اس سے بھی بہت بڑھ کر ذکر۔حج کے وقت یوں معلوم ہوتا ہے جیسے انسان خدا کی گود میں ہے اور ہر طرف سے نیکیوں نے اس کو
گھیرا ہوتا ہے۔حج سے فارغ ہونے کے بعد پھر دنیا میں واپس لوٹتا ہے اور اس وقت خطرات درپیش ہوتے
ہیں، ان خطرات سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ نصیحت فرمائی ہے کہ ذکر الہی پر زور دو اسی طرح ذکر کرو جس
277
طرح تم اپنے آباء کا ذکر کرتے ہو۔جب ایک نسل جو صحابہ کی نسل ہے وہ گزر جاتی ہے تو اگلی نسل میں ایک قسم کا
ویسا ہی ماحول پیدا ہوتا ہے جیسے حج سے باہر آگئے ہوں ، جیسے دوبارہ زمانے کے خطرات کے سامنے ان نسلوں کو
پیش کر دیا گیا ہو۔اس وقت بھی یہی مضمون کارفرما ہوگا اور حفاظت کا یہی ایک طریق ہے جو کارآمد ثابت ہوسکتا
ہے کہ ذکر میں پناہ لو۔ذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ کا مضمون سمجھنے کے لائق ہے۔دنیا میں جتنی قو میں ہیں وہ اپنی اعلیٰ
روایات کی حفاظت اپنے قومی ہیروز اور بزرگوں کا ذکر کر کے کیا کرتی ہیں۔اگر قوموں کی تاریخ سے ان کے
آباء کا ذکر مٹا دیا جائے اور فراموش کر دیا جائے تو وہ قو میں اپنی تمام روایات کو بھول کر ان رستوں کو کھو دیں گی
جن روایات پر چلتے ہوئے ان کے آباء نے بعض رستوں پر قدم مارے تھے اور ترقیات ان کو نصیب ہوئی
تھیں۔پس ذکر کا مضمون آئندہ نسل کی تربیت کے ساتھ ایک بہت گہرا تعلق رکھتا ہے یہاں جو
ذِكْرِكُمْ بَاءَ كُھ فرمایا گیا ہے۔اس میں مثال تو دنیا کے ذکر کی دی ہے لیکن مذہبی تعلق میں نصیحت
ہے اس لئے ہمیں ذکرِ كُمْ آبَاءَكُمْ کی وہ تشریح کرنی ہوگی جو قرآنی آیات کے مطابق ہے اگر دنیا
کی قوموں سے کہا جائے کہ تم اس طرح ذکر کرو جس طرح تم اپنے آباء کا ذکر کرتے ہو تو اُن کے ذہن میں
مختلف قومی ہیرو ابھریں گے مگر جب مذہبی دنیا میں گفتگو ہو تو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب
فرمایا گیا ہو اور آپ کے غلاموں کو مخاطب فرمایا گیا ہو تو ذِكرِكُمْ آبَاءَكُمْ کا مضمون ایک اور رنگ
اختیار کر جاتا ہے یہ ذکر ہمیں قرآن کریم میں ملتا ہے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آباء کا ذکر ملتا
ہے، ابراہیم کا ذکر ماتا ہے، نوح کا ذکر ملتا ہے۔آدم کا ذکر ملتا ہے اور ابراہیم کے بعد نسلاً بعد نسل ان اولا دوں
کا ذکر ملتا ہے جنہوں نے اپنے آباء کے ذکر کی حفاظت کی تھی۔اپنے بزرگ آباء کے حوالے سے اپنی اعلیٰ روایات زندہ رکھو
پس یہ ذکر اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ساتھ اس طرح مل جاتا ہے جیسے دو چیزیں ایک دوسرے میں
پیوست ہو کر یک جان ہو جائیں اور ایک کا دوسرے سے فرق نہ رہے تو اپنے بزرگ آباء کے حوالے سے اپنی
اعلیٰ روایات کو زندہ رکھو اور ذکر الہی میں اور بھی زیادہ شدت اختیار کر جاؤ۔چنانچہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نصیحت کا یہی طریق تھا۔بزرگوں کے حوالے سے، نیک
لوگوں کے حوالے سے نصیحت فرمایا کرتے تھے اور بزرگ آباء کے ذکر کو تفاخر میں شمار نہیں فرماتے تھے بلکہ
پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے تھے۔چنانچہ ایک موقع پر جب آپ کی دوازواج مطہرات میں کچھ اختلاف ہوا اور
ایک نے دوسری کو طعنہ دیا کہ تم تو یہو دن ہو، یہودی نسل سے ہو۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور
278
جب شکایت کی گئی تو آپ نے فرمایا۔تم کیوں غم کرتی ہو تمہیں یہ جواب دینا چاہئے تھا کہ میرا خاوند بھی خدا کا
رسول ہے اور میرے باپ دادے بھی خدا کے رسول تھے، ( ترمذی کتاب المناقب حدیث نمبر : 3829 ) تم
مجھے کیا طعنہ دیتی ہو۔یہ ذِکرِكُمْ آبَاءَكُمْ کی ایک مثال ہے یعنی بزرگوں کا ذکر جن کا تعلق خدا سے
باندھا گیا ہو۔تفاخر میں داخل نہیں ہے اور مومنوں کو یہی زیب دیتا ہے کہ ایسا ہی ذکر کیا کریں اور وہ ذکر
خود بخود خدا کی طرف لے جاتا ہے۔پس حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کے انداز میں آپ کو بڑے بڑے نامور عرب
لوگوں کا کہیں کوئی ذکر دکھائی نہیں دے گا، کہیں کوئی ذکر نہیں ملے گا۔وہ بڑے بڑے عرب را ہنما اور ہیرواور
بڑے بڑے سردار جن کے ذکر سے عربی شاعری آئی پڑی ہے ان کا کوئی ذکر آپ کو حضرت محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی زبان سے آپ
کو نہیں ملتا۔اُن آباء کا ذکر ملتا ہے جن کا قرآن کریم میں ذکر موجود ہے جن کا خدا
سے تعلق تھا اور وہ ذکر لازما اللہ کے ذکر کی طرف لے جاتا ہے اَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا بن جاتا ہے۔چنانچہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب خدا تعالیٰ کے ذکر پر خطاب فرمایا کرتے تھے تو بعض دفعہ اتنا جوش پیدا ہو جاتا
تھا کہ ایک موقع پر جبکہ خدا تعالیٰ کی صفات جلال و جمال کا ذکر فرمارہے تھے تو منبر کانپنے لگا جس پر آپ
کھڑے تھے اور روایت کرنے والے روایت کرتے ہیں کہ ہمیں ڈر تھا کہ یہ منبر اس جوش کے ساتھ ٹوٹ
جائے گا لرزتے لرزتے یہ منبر ٹوٹ کر زمین پر جاپڑے گا اور ہمیں ڈر تھا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو گر کر چوٹ
(مسند احمد حدیث نمبر : 5351)
نہ آجائے۔تو یہ آشَدَّ ذِكْرًا کا مضمون ہے جو حدیث سے ہمیں سمجھ آتا ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی سیرت سے سمجھ آتا ہے کہ جب خدا کا ذکر آئے تو وہ ساری روح پر قبضہ کرلے اور انسان کے وجود میں ایک
غیر معمولی شان اور جلال پیدا ہو جائے۔اس کا وجود خدا کے ذکر سے لرزنے لگے اور ماحول کولرزہ براندام
کرے۔ایسی ریڈیائی لہریں پھیلا دے کہ جن تک وہ لہریں پہنچیں وہ بھی ان سے غیر معمولی طور پر متاثر ہوکر
اسی ذکر کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں۔یہ ہے جو آشَدَّ ذِكْرًا کا مضمون ہے۔اس کا جماعت احمدیہ کی
موجودہ نسلوں کی تربیت کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔اپنے بزرگ آبا واجداد کا ذکر اگلی نسلوں کے سامنے کرتے رہوتا اگلی نسلیں اس معیار پر قائم ہوسکیں
میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے ایسے بزرگ آباؤ اجداد جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے زمانہ میں یا آپ کے بعد خلافت اولی یا خلافت ثانیہ میں بیعتیں کی تھیں اور غیر معمولی دینی ترقیات
حاصل کیں ، غیر معمولی قربانیاں دیں اور ان
کا ذکر اگلی نسلیں بھول رہی ہیں اور ان کے ماں باپ بھی اس ذکر کو
279
زندہ نہیں رکھتے نیچے وہ کتابوں کے پھول بنتے جارہے ہیں اور کتابیں بھی ایسی جن کو کم لوگ پڑھتے ہیں۔پس
یہ انداز جو ہے زندہ رہنے کا انداز نہیں ہے قرآن کریم نے ہمیں زندگی کا جو راز سمجھایا ہے اس کی رو سے آپ کو
اپنے آباؤ اجداد کے ذکر کو لاز مازندہ رکھنا ہوگا۔چنانچہ گزشتہ چند سالوں میں میں نے جماعتوں کو بار بار نصیحت
کی کہ وہ سارے خاندان جن کے آباؤ اجداد میں صحابہ یا بزرگ تابعین تھے، اُن کو چاہئے کہ وہ اپنے خاندان
کا ذکر خیر اپنی آئندہ نسلوں میں جاری کریں مگر افسوس ہے کہ ابھی تک کما حقہ توجہ نہیں دی گئی۔مجھے سے جو
خاندان ملنے آتے ہیں۔ان بچوں سے جب میں پیار کی باتیں کرتا ہوں تو بسا اوقات یہ بھی پوچھا کرتا ہوں کہ
تمہارے دادا کا نام کیا ہے؟ تمہارے نانا کا نام کیا ہے؟ پس وہ ابوامی یا ممی ڈیڈی تک ہی رہتے ہیں اور آگے
نہیں چلتے۔یہ بہت ہی خطرناک بات ہے۔ماں باپ بھی سنتے ہیں تو اُن کے چہرے پر ہوائیاں نہیں اڑتیں
بلکہ ہنس پڑتے ہیں کہ دیکھو جی اس کو تو اپنے نانا کا نام نہیں پتا ، اپنے دادا کا نام نہیں پتا۔یہ کوئی لطیفہ تو نہیں۔یہ تو
المیہ ہے یہ تو بہت ہی درد ناک بات ہے ان کو تو یہ بات دیکھ کر لرز جانا چاہئے تھا کہ جن کے ذکر کو زندہ رکھنا
حقیقت میں ضروری ہے جو آئندہ اُن کے اخلاق کی حفاظت کرے گا ان کے ذکر سے تو یہ لوگ غافل ہیں ان
کو پتا ہی نہیں کہ ہمارے آباؤ اجداد کون تھے، کیا ہوئے۔انہوں نے دین کی خاطر کیا کیا قربانیاں کیں؟ پس
پہلے ذِكْرِكُمْ آبَاءَ كُھ کے مضمون سے بات شروع کریں اور ان نیک لوگوں کے ذکر کو اپنی اپنی
مجالس میں زندہ کریں۔اپنی اپنی قوموں میں اُن کے ذکر کو زندہ کریں اور پھر ہر خاندان میں اس ذکر کو زندہ
کریں۔پھر جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے یہ ذکر لاز ما ذکر الہی میں تبدیل ہوگا کیونکہ ان کے ذکر کی تو جان
ہی اللہ کے تعلق میں ہے۔یہ وہ پاک نسلیں ہیں جو خدا کی ہو چکی تھیں ان کا خدا کے ساتھ کوئی تشخص دکھائی نہیں دیتا۔اب حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کی بات کریں تو ان کے آباؤ اجداد ، خاندان،
قومیت کا کسی قسم کا کوئی تصور ذہن میں نہیں آتا۔ایک ایسا پاک آسمانی شہر راہ دکھائی دیتا ہے جو کلیۂ خدا کا ہو چکا
تھا اور اُس نے اپنے خون کے ایک ایک قطرہ سے اپنی وفا ثابت کی ہے۔اس کو ذِكُرِكُمْ آبَاءَكُم
کہتے ہیں یعنی مذہبی اصطلاح میں آباء کا ذکر کرنا اور یہ ذکر تو خدا پر ختم ہوتا ہے اور خدا کے علاوہ اس ذکر کی
حقیقت کوئی نہیں رہتی ، ذکر بنتا ہی نہیں۔ان بزرگوں کا ذکر کر کے ناممکن ہے کہ خدا یاد نہ آئے۔پس ان معنوں میں آپ اپنی اگلی نسلوں کی تربیت کریں مجھے پتا ہے کہ تربیت کے لئے بہت سی
تقریریں ہوں گی ، مضامین لکھے جائیں گے نصیحتیں ہوں گی مگر ایسی تقریریں اور ایسی نصیحتیں جو علمی لحاظ سے
کوشش کر کے تیار کی گئی ہوں اگر ان میں دل نہ ہو تو بے اثر ہوتی ہیں، کوئی اثر پیدا نہیں کرتیں۔تقریر میں اثر
پیدا کرنے کے لئے ایک لگن چاہئے جس میں ایک انسان کا سارا وجود اس مضمون میں شامل ہو جائے جو وہ
پیش کر رہا ہے اس کے بغیر زبان میں اثر پیدا نہیں ہوسکتا اور یہ وہ ذکر ہے جو میں بتا رہا ہوں کہ اس ذکر کے
280
ساتھ کوئی زبان بھی اثر کے بغیر باقی نہیں رہ سکتی۔کسی لمبی چوڑی تیاری اور محنت کی ضرورت نہیں ہے۔صرف
تاریخ کے اپنے ان اوراق کو کھولیں اور دیکھیں تو سہی کہ پہلے لوگ کیسے تھے اور کیا تھے؟ کن کن خاندانوں کے
بزرگ کن کن قربانیوں کے بعد احمدیت میں داخل ہوئے اور احمدیت میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے کیا
کیا قربانیاں دیں، کس طرح وفا کے اعلیٰ نمونے دکھائے ، کس طرح آخری سانس تک وہ خدا کے ہور ہے اور
خدا ہی کی خاطر وہ جیئے اور خدا ہی کی خاطر مرے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے ذکر کو زندہ کرنا ضروری ہے۔یہ وہ
لوگ ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے جو بے وفائی نہیں کیا کرتے۔شاذ کے طور پر بہت ہی کم ارتداد کے کچھ
نمو نے ان نسلوں میں ملتے ہیں اور وہ بھی اس وجہ سے کہ ان کے اندر دین داخل ہی نہیں ہوا تھا۔دنیا کی خاطر یا
کسی اور دھو کے میں آکر وہ دین میں داخل ہوئے ، خالی آئے اور خالی واپس چلے گئے لیکن بہت کم مثالیں
ہیں۔بھاری مثالیں وہ ہیں جو آخر وقت تک باوفا ر ہے اور ثابت قدم رہے لیکن آگے نسلوں میں آپ کو وہ
بات یا دکھائی نہیں دیتی یا بعض نسلیں دین سے سرک کر دور ہٹ چکی ہیں اور کوئی رابطہ نہیں رہا۔پس آج ضرورت ہے کہ ان
کو کھینچ کر واپس لایا جائے اور ان کو خدا کی طرف واپس لانے کے لئے
بہترین طریق اللہ تعالیٰ نے ہمیں سمجھا دیا ہے ان سے خالی خدا کی بات کر کے دیکھیں ان میں کوئی دلچسپی نہ
ہوگی۔کئی ایسے لوگ ہیں جن سے میرا رابطہ ہو چکا ہے یعنی صوبہ سرحد کے دورے کرتا رہا ہوں، بنگلہ دیش کے
دورے کرتا رہا ہوں اور سیالکوٹ وغیرہ کی ایسی کئی دیہاتی جماعتیں ہیں وہاں دوروں پر میں نے رابطہ کر کے
دیکھا ہے کہ جو خشک سے ہو چکے ہوں، جن کے دل بجھ چکے ہوں، جن میں ولولہ باقی نہ رہا ہو۔ان سے براہ
راست خدا کے متعلق باتیں کریں، نصیحت کریں کوئی اثر نہیں پڑتا لیکن اگر ان
کو یہ بتائیں کہ تمہارا باپ فلاں تھا
اور یہ یہ کیا کیا کرتا تھا۔تمہارے باپ نے احمدیت کے لئے یہ قربانیاں دیں تو ان کی آنکھوں میں ایک شمع سی
جلنے لگتی ہے، اچانک ایک جان پیدا ہو جاتی ہے، انہاک پیدا ہو جاتا ہے اور اس ذکر کے ساتھ پھر اللہ کے ذکر
کی طرف ان کو منتقل کریں تو وہ بڑے شوق اور ذوق کے ساتھ آپ کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے ان مردہ دلوں کو زندہ کرنے کا ایک راز ہمیں سکھا دیا ہے۔صوبہ سرحد میں احمدیت
صوبہ سرحد میں خصوصیت کے ساتھ ایسی بہت سی نسلیں پھیلی پڑی ہیں اور پنجاب میں اور بنگال میں
اور اس طرح بعض دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیں مثلاً یوگنڈا ہے جس میں آج اجتماع ہو رہا ہے وہاں
بڑے بڑے، دین کے لئے عظیم الشان قربانی کرنے والے، خدمت دین میں منہمک رہ کر زندگی گزارنے
والے وجود تھے اور ان کی تاریخ سے یوگنڈا کی تاریخ روشن ہے لیکن آگے اولا دیں یا ٹھنڈی پڑ گئیں یا کسی وجہ
سے پیچھے ہٹ گئیں اور بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے جماعت سے تعلق کلیۂ تو ڑ لیا، بعض ایسے ہیں جو ایسا تعلق