1993ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2

281
رکھ رہے ہیں جو گویا نہ ہونے کے برابر ہے لیکن جب بھی ان سے رابطہ ہوا ہے اُن کے آبا ؤ اجداد کے ذکر سے
ان کو واپس آنے کی نصیحت کی ہے تو خدا کے فضل سے نیک اثر پیدا ہوا ہے یوگنڈا کے دورہ کے وقت بھی ، کینیڈا
کے دورہ کے وقت بھی ایسے خاندان مجھے ملے کہ جب ان کے آباء کا ذکر کیا گیا تو ایک دم آنکھیں چمک اُٹھیں
اور ایک ذاتی تعلق پیدا ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا اور پھر احمدیت کے ساتھ تعلق ساتھ ساتھ قائم ہوتا چلا گیا تو یہ
ایک گر ہے جو قرآن نے ہمیں سکھایا ہے اسے استعمال کریں پھر دیکھیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی آئندہ نسلوں
کی اعلیٰ اقدار کی حفاظت ہوگی اور وہ اقدار جو مٹ چکی ہیں انہیں از سرنو زندہ کیا جا سکے گا۔مثال کے طور پر میں نے صوبہ سرحد کے بعض بزرگوں کے نام پیش نظر رکھے ہیں۔حضرت مصلح
موعودؓ نے ایک دفعہ صوبہ سرحد کے بزرگوں کا خصوصیت سے ذکر فرمایا اور یہ بیان کیا کہ ان کے علم کے مطابق
کوئی اور ایسا صوبہ، کوئی اور ایسا ملک نہیں جس میں صوبہ سرحد کی طرح بڑے لوگوں نے احمدیت کی طرف توجہ کی
ہو اور جس کثرت کے ساتھ صوبہ سرحد میں بڑے بڑے لوگوں نے احمدیت کی طرف توجہ کی ہے اور خدمت
دین میں اعلیٰ نمونے قائم کیے ہیں حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں کہ اس کی کوئی اور مثال دکھائی نہیں دیتی۔اس
مضمون کو پکڑتے ہوئے میں آج بعض مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ خصوصیت سے صوبہ سرحد جہاں
یہ اجتماع ہورہا ہے ان کو اپنے آباء کا ذکر سن کو خوشی ہو اور طبیعت میں ولولہ پیدا ہو اور وہ اپنی آئندہ نسلوں کو
بتائیں کہ ہم کون تھے اور ہماری زندگی کا پانی کن پاک چشموں سے پھوٹا تھا جو رفتہ رفتہ اب دریا بنتا چلا جارہا
ہے۔بعض چھوٹے چھوٹے خاندان پھیلتے پھیلتے اب اس طرح پھیل چکے ہیں کہ سب دنیا میں پھیل چکے ہیں
اور مستحکم ہو چکے ہیں۔تو اس رنگ میں اس ذکر خیر سے میں امید رکھتا ہو کہ ان کے اندر ایک نئی زندگی پیدا ہوگی
اور آج میں نے یہ جو گاؤن پہنا ہوا ہے یہ بھی خصوصیت سے اس وجہ سے پہنا ہے کہ یہ صوبہ سرحد کا گاؤن ہے۔میں نے سوچا کہ ان کو سرحد کی تاریخ یاد کراتے ہوئے گاؤن بھی وہ بہنوں جو ان کو دکھائی دے کہ یہ ہمارے
ملک کا ہے اور زیادہ اپنائیت محسوس ہو۔اب میں حضرت مصلح موعود " کا یہ اقتباس آپ کے سامنے پڑھ کر سناتا ہوں آپ فرماتے ہیں۔اس صوبہ میں ( یعنی صوبہ سرحد میں ) بڑے بڑے خاندانوں کے لوگ احمدی ہوئے ہیں۔پنجاب
کے احمدیوں میں اس قسم کا اثر ورسوخ رکھنے والے ہزار میں سے ایک بھی نہیں ( یہ دیکھیں، کتنا فرق نمایاں آپ
نے دکھایا ) لیکن صوبہ سرحد میں ہر سواحمد یوں میں سے ایک دوا ایسے ہیں جو چوٹی کے خاندانوں میں سے ہیں۔پنجاب میں تو کوئی ایک دو ہو گئے جیسے نواب محمد علی خان صاحب رئیس یا ملک عمر علی صاحب ہیں مگر صوبہ سرحد
میں خاندانی وجاہت اور اثر و رسوخ رکھنے والے کئی ہیں۔مثلاً صاحبزادہ عبدالقیوم صاحب کے بھائی بہت
بڑے خاندان میں سے ہیں ( مراد حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب سے ہے جو صاحبزادہ عبدالحمید

282
صاحب، صاحبزادہ عبدالسلام صاحب، صاحبزادہ عبدالرشید صاحب کے اور ان کے بہنوں بھائیوں کے والد
تھے اور صوبہ سرحد کا بہت ہی معزز خاندان تھا اور ان کے نیک اثرات بڑی مدت تک سارے علاقے پر قائم
رہے اور اس خاندان کی عزتیں رہیں۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ پھر کیوں اور کیا ادبار آیا کہ بظاہر بچے مخلص بھی ہیں
لیکن پھر بھی وہ اثر ورسوخ باقی نہیں رہا کوئی اندرونی کمزوری ایسی ہوگئی جس کے نتیجہ میں یہ رسوخ مٹ گئے
ورنہ اللہ تعالیٰ نیک اثرات کو مٹنے نہیں دیا کرتا جب تک انسان کے اندر کوئی خامیاں نہ پیدا ہو جائیں اللہ تعالیٰ
بہتر جانتا ہے کہ کیا ہوا لیکن ان کو کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے بزرگ نیک آباء کی اعلیٰ رسموں کو مضبوطی۔دوبارہ اختیار کریں اور زندہ کریں اور پھر دیکھیں کہ دنیوی اثر خود بخود غلاموں کی طرح پیچھے چلا آئے گا۔دنیا وی اثر کی خاطر نہیں کرنا بلکہ قرآنی بیان کے مطابق اُن آباء کے ذکر کو زندہ کرنا ہے جن کا ذکر قرآن زندہ
فرماتا ہے وہ ذکر زندہ کرنا ہے جو ذکر الہی کی طرف لے جاتا ہے اور پھر أَشَدَّ ذِكْرًا بن کر خدا کی یاد میں
منتقل ہو جاتا ہے۔دنیا کے اثرات اور دنیا کے رسوخ تو پھر غلاموں اور لونڈیوں کی طرح پیچھے پیچھے چلتے ہیں
انہوں نے تو آنا ہی ہے۔"
پھر فرماتے ہیں کہ
" اسی طرح دلاور خان صاحب ہیں، محمد ا کرم صاحب ہیں، محمد اکبر صاحب ہیں، احیاء الدین
صاحب ہیں (یہاں جنرل احیاء الدین مراد ہیں)، محمد علی خان صاحب ہیں، ملک عادل شاہ صاحب ہیں،
امیر اللہ خان صاحب ہیں، عبدالحمید صاحب والے ہیں۔گویا چند سواحمدیوں میں سے ایک درجن کے قریب
ایسے احمدی ہیں جو بھاری اثر و رسوخ رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اس نسبت کے لحاظ سے
باقی ہندوستان میں با اثر خاندانوں میں سے کم احمدی ہوئے ہیں۔"
(الفضل قادیان 9 دسمبر 1944 ء)
احمدیت کی صوبہ سرحد میں تاریخ، جماعت احمدیہ کے آغاز کے ساتھ اکٹھی شروع ہوتی ہے پہلے
صحابی جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر 1889ء میں بیعت کی اور لدھیانہ کی
بیعت میں شامل ہوئے ان کا نام حضرت مولوی ابوالخیر عبداللہ صاحب تنگے براہ تھا۔یہ تنگے براہ جگہ کا نام
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کی نہ صرف بیعت لی بلکہ ان کو آگے بیعت لینے کی اجازت
دی اور اپنا نمائندہ مقررفرمایا کہ میں تمہیں اجازت دیتا ہوں کہ میری نمائندگی میں میری بیعت لوگوں سے لیا
کرو۔ان کے آگے کوئی اولاد نہیں تھی اور اس میں یہ بھی اللہ تعالیٰ کا خاص احسان تھا کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے
روحانی اولا د کثرت سے عطا فرما دی اور جسمانی اولاد کی کمی اس طرح پوری ہوگئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ و السلام اور آپ کی روحانی اولاد کے درمیان ایک واسطہ بن گئے۔دیگر صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ

283
الصلوۃ والسلام میں خان بہادر قاضی عبد القادر خان صاحب پشاور شہر کا ذکر بھی اہمیت رکھتا ہے۔آپ نے
25 اگست 1889ء میں بیعت کی۔بیعت لدھیانہ میں تو شامل نہیں ہوئے لیکن اسی سال بیعت کر لی۔قاضی
محمد حسن صاحب ” خان العلماء جو پشاور شہر کے رئیس تھے اور وزیر افغانستان رہے ہیں ان کے یہ پوتے تھے۔خان بہادر قاضی عبد القادر خان ان کی اولاد کے متعلق ہمیں علم نہیں کہ کہاں گئی ، کیا ہوا؟ یہ سرحد کی جماعتوں کا
کام ہے کہ ان کو تلاش کریں۔پھر حضرت مولانا غلام حسن خان صاحب پشاوری ہیں جو حضرت مرزا بشیر احمد
صاحب کے خسر تھے۔حضرت قاضی عبد الرحمن صاحب محلہ باقر شاہ پشاور ، حضرت مولانا غلام حسین خان
صاحب کی بیعت 18 مئی 1890ء کی ہے اور حضرت قاضی عبد الرحمن کی بیعت 28 دسمبر 1890 ء کی ہے۔پھر حضرت سید احمد شاہ صاحب میر بادشاہ صاحب پشاور ہیں۔انہوں نے 20 فروری 1892 ء کو بیعت کی۔پھر سید الشہداء حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔آپ نے دسمبر 1900ء میں
بیعت کی۔پھر حضرت مولوی حبیب اللہ صاحب بانڈی ڈھونڈاں ایبٹ آباد بیعت اکتوبر 1901ء پھر
حضرت مولوی محمد یحیی صاحب دیپ گراں ہزارہ بیعت 1902 ء ، یہ ڈاکٹر سعید احمد صاحب جو لاہوری
جماعت کے موجودہ امیر ہیں ان کے والد تھے۔پھر قاضی محمد یوسف صاحب فاروقی ، ڈاکٹر قاضی مسعود احمد
صاحب جو آج کل شکاگو میں ہیں ان کے والد ہیں اور ان کی نسل بھی اللہ کے فضل سے احمدیت پر مضبوطی سے
قائم ہے اور اکثر نیکیوں میں آگے آگے ہے۔پھر حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب ہیں جن کو شیر خدا
کا لقب عطا ہوا۔انہوں نے مئی 1902ء میں بیعت کی تھی۔پھر مکرم امیر اللہ خان صاحب صحابی آف
اسماعیلہ۔ان کی اولاد میں ایک کے سوا باقی سب خدا کے فضل سے مخلص احمدی ہیں۔ہمارے بشیر احمد خان
رفیق صاحب جو امام صاحب کہلاتے ہیں ان کی بیگم کے دادا تھے۔دیگر بزرگان جن کی اولاد مخلص احمدی ہے یا اکثریت اللہ کے فضل سے اچھی مخلص احمدی ہے ان
میں قاضی محمد شفیق صاحب ہیں، حضرت مولوی محمد الیاس صاحب ہیں جو ڈاکٹر حامد اللہ خاں صاحب کے دادا
اور بشیر احمد خان رفیق صاحب کے نانا تھے ، خان بہادر دلاور خان صاحب کا ذکر ہو چکا ہے، صاحبزادہ ہاشم
جان صاحب مجد دی ان کی ایک ہی بیٹی ہے وہ خدا کے فضل سے زندہ ہیں اور بڑی مخلص احمدی ہیں۔مرزا غلام
حید ر صاحب ہمارے مرزا مقصود احمد صاحب وغیرہ کے والد تھے، یہ مشہور خاندان ہے۔کرنل صاحبزادہ احمد
خانصاحب ساکن مٹھا ضلع مردان، صاحبزادہ سیف الرحمن صاحب بازید خیل منشی محمد دانش مند خانصاحب جو
بشیر رفیق خان صاحب کے والد تھے ( فوت ہو چکے ہیں )، مکرم محمد اکرم خان صاحب درانی ، ان کے بیٹے محمد
باشم خان صاحب کے بیٹے کی شادی چوہدری فتح محمد صاحب سیال
کی بیٹی سے ہوئی تھی۔فقیر محمد خان صاحب
ایگزیکٹیو انجینئر خان بہادر محد علی خان صاحب بنگش آف کو ہاٹ ، مکرم محمد خواص خانصاحب آف رشکی جو ڈاکٹر

284
سعید خانصاحب کے والد تھے، عبد القیوم خان صاحب آف شیخ محمدی ، قاضی محمد جان صاحب آف ہوتی ، آدم
خان صاحب جو سابق امیر ضلع مردان تھے، اب بھی خدا کے فضل سے زندہ اور بہت ہی مخلص فدائی دین کا علم
رکھنے والے بزرگ ہیں۔صوفی غلام محمد صاحب آف ڈیرہ اسماعیل خان صاحب، ان کی اولاد یہاں انگلستان
میں موجود ہے۔صاحبزادہ عبداللطیف صاحب آف ٹوپی جن کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔ان کے علاوہ اور بھی
بہت سے ہیں جن کی اولاد کا تعلق یا خلافت احمدیہ سے کٹ کر لاہوری جماعت سے ہو گیا یا سرکتے سرکتے وہ
جماعت احمدیہ کے دائرہ سے باہر نکل گئے۔ان بزرگوں کی ایک لمبی فہرست ہے اور اس وقت وقت نہیں کہ میں وہ ساری فہرست پیش کر سکوں۔بہت سے ایسے بھی ہیں جن کا ہماری تاریخ میں ذکر نہیں ملتا لیکن صوبہ سرحد کے سفر کے دوران جب میری بڑے
بڑے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں تو انہوں نے خود یہ تسلیم کیا اور بتایا کہ ان کے والد مخلص احمدی تھے۔لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلق ، سیاسی وجوہ کی بناپر مخفی رکھتے تھے اور جہاں تک ان کے عقائد کا
تعلق ہے وہ نہ صرف احمدی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے والہانہ عقیدت رکھتے تھے۔بعض
ایسے بزرگ ہیں جو زندہ ہیں اور بڑے بڑے سیاسی مناصب پر پہنچے ہوئے ہیں ان کا نام لینا مناسب نہیں
کیونکہ ان کے والد اپنی نیکی کے باوجود شرماتے تھے تو وہ تو پھر اور بھی زیادہ خفت محسوس کریں گے اور گھبرائیں
گے کہ ہمیں کیوں احمدیت کی طرف منسوب کر دیا گیا مگر پرائیویٹ مجالس میں ذکر کرنا چاہئے وہی رستہ ہے جو
قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔ساری دنیا میں ذِكُرُكُمْ آبَاءَ كُمُ کا سلسلہ جاری ہو جائے
آباء کے ذکر سے خدا کے ذکر کی طرف ان کو منتقل کر دیں۔آباء کا ذکر کرتے ہوئے ہاتھ پکڑ کر آگے
بڑھیں اور ذکر اللہ میں جا کر اپنی آخری منزل تک پہنچیں اور وہاں اپنے سفر کا اختتام کریں۔یہ وہ طریق ہے
جس سے ہم بہت سی کھوئی ہوئی اعلیٰ اقدار کو واپس لے سکتے ہیں، دوبارہ اختیار کر سکتے ہیں اور قوموں کی زندگی
کا راز اس میں ہے اور قرآن کریم کی اس آیت نے بہت گہرا نفسیاتی نکتہ بیان فرمایا ہے۔جس کا قوموں کے
عروج اور زوال سے بڑا گہرا تعلق ہے۔پس یوگنڈا ہو یا صوبہ سرحد کی جماعتیں ہوں یا پنجاب کی یا بنگلہ دیش کی
جماعتیں ہوں یا ہندوستان وغیرہ دنیا میں اور جہاں جہاں بھی احمد یہ جماعتیں ہیں جن میں پہلی نسل کا تعلق
صحابہ یا تابعین سے تھا وہ خصوصیت سے میرے پیش نظر ہیں ان کے علاوہ بھی جہاں تک میں نے نظر ڈالی ہے
مثلاً افریقہ کے بعض ممالک میں ایسے بزرگ بھی ہیں جنہوں نے نہ صحابی دیکھا نہ تابعی سے تربیت حاصل کی
مگر اخلاص میں غیر معمولی ترقی کر گئے اور اپنے علاقے میں اخلاص اور قربانی کی عظیم الشان مثالیں قائم کر گئے
ہیں جو زندہ جاوید ہوں گی اور ایسے علاقوں میں ان سے بات چلانی چاہئے۔

285
پس تمام دنیا کی جماعتوں کو احمدی بزرگوں کی یادوں کو تازہ کرنے کی مہم چلانی چاہئے اور تمام تربیتی اجلاسوں
میں ان کے ذکر خیر کو ایک لازمی حصہ بنا دینا چاہئے۔سب سے زیادہ زور اس بات پر ہونا چاہئے کہ آنے والی
نسلوں کو اپنے بزرگ آباؤ اجداد کے اعلیٰ کردار اور اعلیٰ اخلاق کا علم ہو۔ان کی قربانیوں کا علم ہو اور ان کا ذکر
کریں تو ان کا دل پچھلے اور ان کی محبت اللہ کی محبت میں تبدیل ہونے لگے۔جن بزرگوں کا میں نے ذکر کیا ہے
ان میں سے بعض ایسے ہیں بلکہ بہت سے ایسے ہیں کہ ان کا ذکر جب آپ پڑھتے ہیں تو خواہ آپ کا ان سے
کوئی خونی رشتہ نہ بھی ہو آپ کا دل ان کی محبت میں اچھلنے لگتا ہے۔پس جن کا خونی رشتہ ہے ان کے اوپر تو ان
کی مثالیں بہت گہرا اثر کریں گی۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ قرآن کریم کے بیان فرمودہ اس اہم
تربیتی نکتہ کو اچھی طرح سمجھ کر ذہن نشین کر کے اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں اور ساری دنیا میں
ذِكُرِكُمْ آبَاءَكُمْ کا ایک سلسلہ جاری وساری ہو جائے جو لازماً أَوْ أَشَدَّ ذِكْرً ا پر ختم ہو یعنی اللہ
کے زیادہ شدید، زیادہ پُر جوش، زیادہ محبت والے ذکر پر اس کا انجام ہو۔"
ہفت روزہ قادیان 3 جون 1993 صفحہ 3 تا 8)
مجلس انصار اللہ کوکوشش کرنی چاہئے کہ احمدی نسلوں میں محنت کا احساس پیدا ہو
(خطبہ جمعہ 7 مئی 1993ء)
اب تو خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں ہر جمعہ کسی نہ کسی جماعت میں کوئی نہ کوئی ایسی تقریب
منعقد ہورہی ہوتی ہے کہ ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس جمعہ پر ہماری تقریب کا بھی یا افتتاح کیا جائے یا اس
کا ذکر ضرور ہو جائے۔شروع شروع میں دل رکھنے کی خاطر مجبوراً ایسا کرنا پڑے گا مگر بالآخر یہ ایک ایسی
ذمہ داری ہے جسے ادا کرنا میری طاقت سے باہر ہو جائے گا۔واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعتیں
روز بروز ترقی کر رہی ہیں چند سال پہلے تک دنیا بھر میں جماعتوں کی جو تعداد تھی اب اس سے تقریباً ڈیڑھ گئی ہو
چکی ہے اور جماعتوں کے بڑھنے کے ساتھ اس قسم کی تقریبات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے پھر جماعتی
تقریبات ہیں۔مجالس کی تقریبات ہیں جو انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ ، اطفال الاحمدیہ وغیرہ وغیرہ
سے تعلق رکھتی ہیں اس لئے شروع میں تو دلداری کی خاطر اور شوق بڑھانے کے لئے ان خواہشات کو ضرور پورا
کرنا ہوگا۔آج مجلس انصاراللہ یوالیس اے کی طرف سے یہ درخواست ملی ہے کہ کل یعنی ہفتہ کے روز سے ہمارا
سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے اور ساتھ ہی مجلس شوریٰ بھی ہوگی اس موقع پر ہمارے لئے خصوصی پیغام

286
دیں۔پہلا خصوصی پیغام تو یہی ہے کہ اللہ مبارک فرمائے اور کثرت کے ساتھ انصار کو اس میں شمولیت کی اور
اس اجتماع سے استفادہ کی توفیق بخشے۔اجتماع میں شمولیت سے ایک رونق سی پیدا ہو جاتی ہے، دلوں میں
ولولے سے اٹھتے ہیں اور انسان دو تین دن کے عرصہ میں ہی وقتا فوقتا بلکہ ساتھ یہ ساتھ ایمان میں ترقی کرتا ہوا
محسوس کرتا ہے اور اجتماع کے دوران دلوں کی جو کیفیت ہوتی ہے اگر وہ سارا سال رہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ جماعت بہت تیزی کے ساتھ ترقی کرے گی۔پس میری نصیحت یہی ہے کہ ان کیفیات کی حفاظت کیا کریں، یہ مقدس امانتیں ہیں جو آپ کو جماعتی
اجتماعات کے موقع پر عطا ہوتی ہیں خواہ وہ جلسہ سالانہ ہو یا دیگر ذیلی تنظیموں کی تقریبات ہوں سب احمدیوں کا
یہ تجربہ ہے کہ دلوں میں غیر معمولی طور پر ایک تموج پیدا ہو جاتا ہے اور انسان اپنے آپ کو پہلے سے بہت زیادہ
جماعت کے قریب پاتا ہے اور نیکیوں کے قریب پاتا ہے تو ان کی حفاظت کے لئے اس تموج کی حفاظت
ضروری ہے۔بعض نیکیاں ایسی ہیں جو انسان کو سنبھال لیتی ہیں اور حفاظت کرتی ہیں ، بعض نیکیاں ایسی ہیں
جن کی حفاظت کرنی پڑتی ہے تب وہ حفاظت کرتی ہیں ایسی نیکیوں میں سے قرآن کریم نے نماز کی مثال دی
ہے جیسا کہ میں نے گذشتہ خطبہ میں بیان کیا تھا کہ حفظوا عَلَى الصَّلَواتِ (البقره: 239) تم
نماز کے ساتھ ایسا سلوک کرو کہ تم نماز کی حفاظت کرو اور نماز تمہاری حفاظت کر رہی ہو۔پس بہت سی ایسی
نیکیاں ہیں جو حفاظت چاہتی ہیں اور مسلسل حفاظت چاہتی ہیں اور اس کے نتیجہ میں آپ کو ان کی طرف سے بھی
مسلسل حفاظت ملے گی اور اس کا آخری تعلق دل کے جذبہ سے ہے اور ولولہ سے ہے اگر ولولہ جھاگ کی طرح
اٹھے اور جھاگ کی طرح بیٹھ جائے۔دو تین دن کے اندر سمٹ کرو ہیں جو لانی دکھائے اور وہیں ختم ہو جائے تو
ایسے ولولہ سے مستقل فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔پس میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر ایسے اجتماع کے وقت ہر فرد کو جو حصہ لے رہا ہو اس کو کچھ نہ کچھ فیصلے
کرنے چاہئیں اور ان فیصلوں کی حفاظت کرنی چاہئے۔ہر اجتماع کے موقع پر ہر شخص اگر یہ سوچے کہ میں نے
جولذت پائی تھی اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے کیا طریق ہے تو ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان
نمازوں میں باقاعدہ ہو جائے۔اجتماع کا نماز کے ساتھ جو تعلق ہے اس پر جتنا بھی زور دیا جائے کم ہے
اجتماع کا نماز کے ساتھ جو یہ تعلق ہے اس پر جتنا بھی زور دیا جائے کم ہے۔واقعہ یہ ہے کہ اگر اجتماع
اللہ کی خاطر نہیں اور جو سرور آپ حاصل کر رہے ہیں وہ خدا کی خاطر نہیں تو اس اجتماع کا ولولہ ایک جھوٹا ولولہ
ہے اس کو زندہ رکھنے کی ضرورت بھی کوئی نہیں ایسے اجتماع کا ولولہ تو ہر میلے پر پیدا ہوتا ہے بلکہ بعض میلوں پر
جانے والے جانتے ہیں کہ ان کو دینی اجتماعات کے مقابل پر میلوں میں شامل ہونے کا بہت زیادہ مزا آرہا

287
ہے۔پس سب سے پہلے میری نصیحت یہ ہے کہ اپنے اس ولولے کا تجزیہ کریں اور دیکھیں کہ آپ کو خدا کے
قرب کی وجہ سے لذت آئی تھی، نیکیوں کے قریب ہونے کے نتیجہ میں لذت ملی تھی یا محض اس لئے کہ ایک
ہنگامہ تھا ایک رونق تھی ، اچھی نظمیں پڑھی گئیں۔اچھی تقریریں ہوئیں اور ایک ذہنی لطف اٹھا کر آپ اپنے
گھروں کو واپس لوٹے اگر قرب الہی کا احساس ہے اگر یہ احساس ہے کہ نیک لوگوں کی مجلس میں بیٹھ کر دن
رات نیکی کی باتیں کر کے بہت مزا آیا ہے تو پھر لازماً اس جذبہ کی حفاظت ہونی چاہیئے اور یہ حفاظت نماز کر سکتی
ہے اور کوئی چیز نہیں کر سکتی کیونکہ نماز میں روزانہ پانچ دفعہ آپ کو بار باران ولولوں کا اعادہ کرنا ہوتا ہے، پانچ
مرتبہ خدا کے حضور حاضر ہونا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو استوار کرنا ہوتا ہے، ان تعلقات کو دن
بدن بہتر بناتے چلے جانا ہے اگر ایسا ہو تو نمازیں زندہ رہتی ہیں۔ایک معنی حفاظت کا یہ بھی ہے کیونکہ حفاظت کا شعور اور توجہ سے گہرا تعلق ہے ،غفلت اگر ہو تو
حفاظت نہیں رہتی۔میرا زندگی بھر کا یہ تجربہ ہے کہ نمازوں میں اگر ہمیشہ کوئی نہ کوئی نئی بات پیدا کرنے کی کوشش
نہ کی جائے تو نمازوں سے انسان پورا فائدہ نہیں اٹھا سکتا کیونکہ پانچ وقت کی نماز جہاں ایک نعمت ہے وہاں
ایک پہلو سے اس میں ایک خطرہ بھی مضمر ہے جو چیز بار بار اسی طرح ویسے ہی جذبات کے ساتھ کی جائے اس
سے طبیعت میں اکتاہٹ پیدا ہو جاتی ہے، اس سے غفلت پیدا ہو جاتی ہے، اس سے نیندسی آنے لگتی ہے اور
انسان کوشش کرتا ہے کہ رسمی طور پر اس چیز سے گزر جاؤں اور پھر اپنے دلچسپ مشاغل کی طرف لوٹوں۔یہ جو
انسانی کیفیت ہے یہ اس بات کی مظہر ہے اور قطعی شہادت دے رہی ہے کہ آپ نے نماز کی حفاظت نہیں کی
کیونکہ آپ نماز سے غافل ہو رہے ہیں اور جب آپ نماز سے غافل ہورہے ہوں تو حفاظت ہو ہی نہیں سکتی۔حفاظت کا مضمون ہمہ وقت بیداری کا مضمون ہے حفاظت کا مضمون بتاتا ہے کہ اپنی نماز میں ہمیشہ ایسا تنوع پیدا
کرتے چلے جائیں کہ اس میں ایک تازگی پیدا ہو، ایک لذت پیدا ہو، نماز سے ایک نیا تعارف حاصل ہو اور وہ
جا گا ہواشعور نماز کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں پھر نماز آپ کی حفاظت کرتی ہے۔اجتماع کے موقع پر
خواہ وہ کیسا ہی اجتماع ہو جماعت کا کہہ لیں یا ذیلی تنظیموں کا، انسان کو ان باتوں پر غور کرنے اور ان تجارب کے
نتیجہ میں کچھ مستقل فیصلے کرنے کا ایک موقع ضر وریل جاتا ہے۔یوالیس اے مغربی تہذیب کی سب سے بلند و بالا چوٹی ہے
میرا یہ مشورہ ہے کہ یونائیٹڈ سٹیٹس میں جو اجتماع ہو رہا ہے وہاں خصوصیت کے ساتھ اس ریزولیوشن
کی ضرورت ہے، یہ عہد باندھنے کی ضرورت ہے کہ ہم روز مرہ خدا کے قریب ہونے کی کوشش کریں گے کیونکہ
خدا کے قریب ہونے کی کوشش تو ہر جگہ ضروری ہے لیکن بعض جگہ یہ زندگی اور موت کا بہت زیادہ مسئلہ بن جاتی
ہے۔ایسے غریب معاشرے جہاں خدا سے بد کانے اور دور ہٹانے کے سامان کم ہیں وہاں غفلت کے نتیجہ میں

288
فوری ہلاکت واقع نہیں ہوا کرتی۔غفلت کی حالت میں آپ رہ بھی سکتے ہیں کیونکہ اتنے لٹیرے نہیں ہیں ، اتنے
ڈا کو نہیں ہیں اس لئے خطرات کم ہیں لیکن یونائٹیڈ سٹیٹس مغربی تہذیب کی سب سے بلند و بالا چوٹی ہے اور
مغربی تہذیب میں مذہب کو نکال کر جو بدیاں پائی جاتی ہیں وہ تمام خدا سے دوری کی بدیاں ہیں۔ان بدیوں
کی پہچان یہ ہے کہ انسان خدا سے جتنا دور ہو اتنا ہی مادیت میں لذت پاتا ہے اور خدا کے قرب سے گھبراتا
ہے۔جتنا وہ اپنی لذت گاہوں کے قریب جاتا ہے خدا کے تصور سے دور ہوتا چلا جاتا ہے اور ان لذتوں کا ایسا
عادی ہو جاتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں پھر خدا کا قرب تکلیف دینے لگتا ہے۔بعض باتیں رفتہ رفتہ ہو رہی ہوتی
ہیں اور آپ کو پتا بھی نہیں لگتا کہ ہم سرکتے سرکتے کہاں جا پہنچے ہیں اور آگے ہمارا رخ کس طرف ہے۔اپنے بچوں پر نظر رکھیں
میں نے پہلے ایک دفعہ مثال دی تھی کہ اپنے بچوں
پر نظر رکھ کر دیکھیں کہ ٹیلی ویژن پر وہ پروگرام
دیکھ رہے ہوں اور ان کے کان میں آواز پڑے کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے نماز پڑھو تو ان کے چہرے پر جور د عمل
ہے اس کا مطالعہ کر کے دیکھیں بعض ایسے ردعمل ہوں گے کہ جو پڑھ کر والدین کے ہوش اڑ جانے چاہئیں
کیونکہ وہ ان کی قطعی ہلاکت کی خبر دے رہے ہوں گے وہ وہاں سے ایسی بیزاری سے اٹھیں گے کہ کیا عذاب ،
کیا مصیبت ڈالی ہوئی ہے۔ہم جب کوئی پروگرام دیکھ رہے ہوتے ہیں تو آواز پڑ جاتی ہے کہ اٹھو جی نماز
پڑھو یہ کرو تو وہ کرو۔یہ رد عمل بعض دفعہ دبا ہوا صرف اداؤں سے معلوم ہوتا ہے بعض دفعہ لفظوں سے ظاہر ہو جاتا
ہے اور ایسے بچے انتظار کرتے ہیں کہ جب بھی ماں باپ کے دائرہ اثر سے باہر جائیں تو پھر اپنی مرضی کے
رستے تلاش کریں اپنی مرضی کی دلچسپیوں میں حصہ لیں اور یہ جو ہلاکت ہے یہ سب سے زیادہ مغرب میں
ہماری نسلوں
کو آنکھوں میں آنکھیں ڈالے دیکھ رہی ہے اور یہ وہ ہلاکت ہے جو سب سے زیادہ امریکہ میں پل
رہی ہے اور وہاں سے پھر باقی ممالک کو ایکسپورٹ ہوتی ہے۔نئی دنیا نے تفتیش کے جتنے ذرائع ایجاد کئے ہیں
ان کی پیداوار کی سب سے بڑی منڈی امریکہ ہے اس منڈی سے یہ مال ہول سیل خرید کر پھر غیر ممالک کو بھیجا
جاتا ہے۔میں نے یہ بات جو چند لفظوں میں بیان کی ہے اس پر آپ غور کر کے دیکھیں تو تمام تفاصیل میں یہ
بات درست نکلے گی۔پس امریکہ جیسے ملک میں رہتے ہوئے جب آپ اجتماعات منعقد کرتے ہیں، انصار کے
ہوں یالجنہ کے یا کسی اور کے تو دیکھنا یہ ہے کہ ان اجتماعات سے آپ کو باقی رہنے والا کیا فائدہ حاصل ہوا۔تمام
دوسری تقریریں جو مختلف موضوعات پر ہیں وہ اچھی ہوں گی لیکن سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ
امریکہ میں رہتے ہوئے اخلاقی قدروں کو جو خطرات درپیش ہیں، ہماری آئندہ نسلوں کو جو خطرات درپیش ہیں
ان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے سب سے زیادہ زیر بحث لایا جائے اور اس کے متعلق ذرائع اختیار

289
کئے جائیں تدبیریں سوچی جائیں ان پر دائما عمل کرنے کے منصوبے بنائے جائیں اور پھر وقتا فوقتا جائزہ لینے
کا انتظام بنایا اور نافذ کیا جائے۔یہ سارے انتظامات جن کا میں ذکر کر رہا ہوں ان کا خلاصہ وہی ہے جو میں
بیان کر چکا ہوں کہ قرب الہی کی کوشش کی جائے اور نمازوں کو قائم کیا جائے اور نمازوں کو قائم کرنے میں جیسا
کہ میں نے بیان کیا تھا نماز میں ایسی لذت پیدا کرنا ضروری ہے یا نماز سے ایسا تعلق باندھنا ضروری ہے کہ
دیگر تعلقات اس کے مقابل پر پیچ ہو جائیں۔یہ اعلیٰ مقصد جب تک حاصل نہیں ہوتا نمازی محفوظ نہیں ہے
کیونکہ اس کی نمازیں محفوظ نہیں ہیں اور یہ اعلیٰ مقصد حاصل کرنے میں بڑی جدو جہد کی ضرورت پڑتی ہے۔اس ضمن میں جو خطرات مغرب کی دنیا میں ہیں وہ مشرقی دنیا سے بہت ہی زیادہ بھیا نک ہیں کیونکہ دو طرح کے
فتنے یہاں بے دھڑک گھر گھر میں داخل ہو چکے ہیں اور ہر گھر میں وہ کھیل کھیل رہے ہیں اور کوئی ان کو روکنے
والا نہیں ہے۔مغربی آزادی کے تصور کا ایک خطر ناک فتنہ
ان
فتنوں میں سے ایک مغربی آزادی کا تصور ہے۔ایسا غیر متوازن تصور ہے کہ اگر آپ اس کا
تجزیہ کر کے دیکھیں تو آپ کو حیرت ہوگی کہ کیسا جاہلانہ خیال ہے لیکن ہماری نسلوں کو اسی جاہلانہ خیال سے
مذہب سے دور پھینکا جاتا ہے۔ان ممالک میں اور خصوصاً امریکہ میں جب بچہ جوان ہورہا ہو یا بیٹی بڑی ہورہی
ہو اور بلوغت کی عمر کو پہنچ رہی ہو تو اس کے سکول کی طرف سے اس کے گرد و پیش کی طرف سے اس کے دوستوں
کی طرف سے اس کو پیغام ملتا ہے کہ مبارک ہو اب تم آزاد ہورہے ہو۔اے بچواب تم آزادی کے قریب پہنچ
رہے ہو اور اس عمر میں داخل ہور ہے ہو کہ تمہیں اپنے ماں باپ کی اقدار کی پیروی کرنے کی ، مذہبی اقدار کی
پیروی کرنے کی اخلاقی قدروں کی پیروی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ ساری فرسودہ باتیں ہیں۔اس وقت
تک یہ تم پر لازم ہیں جب تک تم ماں باپ کے گھر میں رہنے کے پابند ہو جب تک ان کو کچھ اختیار ہے کہ
تمہاری اخلاقی تعمیر میں کچھ کوشش کریں۔اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ گئے اب تم آزاد ہو جس کے ساتھ چاہو راتیں بسر کرو جو چاہو گند کرو جس قسم
کے ٹیکے لگوانے ہیں لگواؤ یہ دنیا چند روزہ ہے جیسے عیش کرنے ہیں عیش کر لو تمہیں اب کوئی پوچھ نہیں سکتا کوئی
روک نہیں سکتا تم مادر پدر آزاد ہو۔اب مادر پدر آزاد ہونے کا جو یہ محاورہ ہے یہ اردو کا محاورہ ہے اور اس زمانہ
میں بنا تھا جب مادر پدر آزاد ہوتا ہی کوئی نہ تھا کوئی قسمت کا مارا کہیں آزاد ہو جا تا ہوگا لیکن یوں لگتا ہے جیسے
پیشگوئی کی گئی تھی اور یہ پیشگوئی سب سے زیادہ امریکہ پر صادق آ رہی ہے۔وہاں پر بچہ بلوغت سے پہلے بھی
مادر پدر آزاد ہونے کی کوشش کرتا ہے، نہ ماں کا اثر رہے نہ باپ کا اثر رہے اور معاشرہ اس کو یہ دھوکہ دیتا ہے
اور شیطان اس کے کانوں میں یہ بات پھونکتا ہے کہ تم آزاد ہو اب تمہیں ان پابندیوں کی کیا ضرورت ہے۔

290
اس آواز کا جھوٹ اور فریب ایک اور آواز سے ظاہر ہوتا ہے جو ساتھ ہی کانوں میں پڑتی ہے اور وہ قانون کی
آواز ہے۔وہ آواز یہ کہتی ہے کہ دیکھو جو بلوغت سے پہلے انسانوں کے بنائے ہوئے قانون تو ڑا کرتے تھے
ان
کی سزا کم ہوا کرتی تھی ان میں تم پوری طرح ذمہ دار نہیں تھے۔لیکن اب تم ایسی عمر کو پہنچ رہے ہو کہ خبر دار جوتم
نے کبھی قانون سے باہر قدم رکھا۔ہمارے بنائے ہوئے قوانین یعنی انسانی قوانین کو اتنی طاقت ہے اتنی
عظمت ہے کہ اب بلوغت کی عمر کے بعد ان کو توڑنے کا بھی کبھی تصور نہ کرنا ورنہ پہلے اگر تمہیں قتل کے الزام
میں وقتی معمولی سزائیں دی جاتی تھیں (اگر قتل ثابت ہو جائے تو ) کیونکہ بالغ عمر کونہیں پہنچے تھے۔لیکن اب اگر
قتل کرو گے تو عمر قید بھی ہو سکتی ہے اور بعض ریاستوں میں پھانسی بھی لگ سکتی ہے تو یہ ایک اور آواز اٹھ رہی ہے
عمر وہی ہے وہی عمر کی ایک لکیر ہے جس سے قدم دوسری طرف جانے والا ہے خدا کے قانون کے مطابق ان
قوموں
کا یہ پیغام ہے کہ اے وہ بچے جو اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ رہے ہو مبارک ہو تم خدا کی خدائی سے آزاد کئے
جاتے ہو۔اخلاقی قیود کے متعلق ان کو پیغام ہے کہ اے بچو! جو اٹھارہ سال
کی عمر کو پہنچ رہے ہو۔تمہیں مبارک
ہو کہ ہر قسم کی اخلاقی قدروں سے ہم تمہیں آزاد کرتے ہیں۔معاشرتی اور تمدنی طور پر ان کو یہ پیغام ملتا ہے کہ
اے بچو! جو اٹھارہ سال
کی عمر کو پہنچ رہے ہو تم ماں باپ رشتے داروں ، پرانی خاندانی اور روایتی قدروں سے
آزاد کئے جاتے ہو۔تو اب ان باتوں کی پیروی کی کوئی ضرورت نہیں ہے جو چاہو کرتے پھرو اور قانون کی
طرف سے یہ پیغام ہے کہ ہاں انسان کے بنائے ہوئے ہمارے ملک کے جو قوانین ہیں خبر دار جو ان کو ٹیڑھی
نظر سے دیکھا۔عمر ایک ہی ہے پیغام دو ہیں اسی کا نام دجل ہے اسی کا نام دھوکہ بازی ہے اگر بلوغت کی عمر کا
تقاضا ذمہ داری تک کی عمر کو پہنچنا ہے۔تو دونوں طرف برابر یہی پیغام ملنا چاہئے تھا دونوں آواز میں یکساں اور
ہم آہنگ ہونی چاہئے تھیں اور ملک کے بڑے بڑے جو با اثر لوگ ہیں یا سکولوں کالجوں میں جو اساتذہ وغیرہ
ہیں اور جو بچوں پر اثر رکھتے ہیں ان سب کو یہی کہنا چاہئے کہ دیکھو تم انسانی قانون کی زد میں آرہے ہو ا خلاقی
قانون کی زد میں بھی پہلے سے بڑھ کر ہو۔مذہبی قانون کی زد میں بھی پہلے سے بھی بڑھ کر ہوا اگر تم سچے ہو تو جس
چیز کو تم سچائی سمجھتے ہو اس پر تمہیں پہلے سے بہت زیادہ ذمہ داری سے عمل کرنا ہو گا اس سے غرض نہیں ہے کہ تم
عیسائی ہو یا مسلمان ہو یا ہندو یا سکھ ہولیکن تم اس سچائی کو جس کو تم نے قبول کر رکھا ہے سچائی سمجھ کر قبول کر رہے
ہو۔پس اعلیٰ انسانی قدروں کا تقاضا ہے، بالغ نظری کا تقاضا ہے کہ تم پہلے سے بڑھ کر ان چیزوں کی قدر کرو
لیکن آپ دیکھتے ہیں کہ اس کے بالکل بر عکس دو الگ الگ پیغام دنیا کو دیے جارہے ہیں۔اجتماع کے موقع پر
آپ کو یہ سوچنا چاہئے کہ آپ کس ملک میں ہیں اور اس ملک کے خطرات کیا کیا ہیں اور ان کی نشاندہی کرنی
چاہئے اور یہ جو پیغام امریکہ کیلئے ہے یہی پیغام ساری مغربی دنیا کے لئے ہے بسا اوقات میں مشرقی ممالک کی
خرابیوں کا ذکر کر کے ان کی اصلاح کی طرف توجہ دلاتا ہوں اب مغربی دنیا میں ہونے والے اجتماع کے حوالے

291
سے میں سمجھتا ہوں کہ آج کے خطبہ کو زیادہ تر اسی دائرہ میں محدود رکھنا چاہئے کہ مغربی دنیا میں اس احمدیت یعنی
حقیقی اسلام کو جو مختلف قسم کے چیلنج مل رہے ہیں، مختلف قسم کے خطرات درپیش ہیں ان کے متعلق ہمیں کس
طرح جوابی کارروائی کرنی چاہئے۔طریقہ کار جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہی ہے کہ خدا کی طرف واپس جانا
ہوگا ، یہی خلاصہ ہے جو میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ اللہ کے بغیر کوئی حفاظت نہیں اور اللہ تک پہنچنے کے لئے
نماز سے بہتر کوئی وسیلہ نہیں ہے۔خدا کو دیکھنے کا اپنے اندراحساس پیدا کرو
ان دو باتوں کے علاوہ اب میں تفصیل سے یہ بتارہا ہوں کہ خطرات کی نشاندہی کریں کیونکہ قرآن
کریم نے ہمیں پہلے سے متنبہ کر رکھا ہے کہ شیطان ایسی اطراف سے، ایسی سمتوں سے ایسے لباس میں حملے
کرتا ہے کہ تم اس کو دیکھ نہیں رہے ہوتے۔پس دو ہی وجود ہیں جن کے متعلق قرآن کریم نے اس قسم کے لفظ
استعمال کئے ہیں کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے اور تم اُسے نہیں دیکھ رہے۔ایک خدا ہے جس کے متعلق بار بار ہمیں بتایا
گیا کہ دیکھوتم نہ بھی دیکھ رہے ہو تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے تم اس سے غافل نہ رہنا اور دوسری طرف انتہا پر یہ بتا دیا
گیا کہ شیطان بھی تمہیں دیکھ رہا ہے اور تم اسے نہیں دیکھ رہے یعنی اکثر آنکھیں بند کر لیتے ہو اس کا یہ مطلب
نہیں ہے کہ اس لئے تم جو مرضی کرتے پھرو، اس کا مطلب یہ ہے کہ شعور پیدا کرو، خدا کو دیکھنے کا اپنے اندر
احساس پیدا کرو، اپنی فکر کی نظر سے، اپنے جذبات کی نظر سے تم بھی خدا کو دیکھنے کی کوشش کرو اور اس پہلو سے
جتنی رؤیت بڑھے گی اتنا زیادہ تم حفاظت میں آتے چلے جاؤ گے۔دوسری طرف شیطان
کو دیکھنے کی کوشش کرو
سمجھو کہ وہ کس طرف سے حملہ آور ہوتا ہے عام دنیاوی زبان میں یہ ایسا ہی مضمون ہے کہ تمہیں پتا ہونا چاہئے کہ
تمہارے حفاظت کے سامان کہاں واقع ہیں، کہاں تمہاری بندوقیں، کہاں تمہارے ہتھیار ، کہاں تمہارے
ساتھ کے مددگار، کون سے مضبوط قلعے ہیں جن میں تم محفوظ ہو سکتے ہو وغیرہ وغیرہ اور دوسری طرف یہ پتا ہونا
چاہئے کہ تمہاری کمزوریاں کون کون سی ہیں ، کہاں سے دشمن حملہ کر سکتا ہے۔نقب کہاں سے لگ سکتی ہے کیسے
ڈا کہ پڑ سکتا ہے کون سے غفلت کے ایسے لمحات ہیں جن میں عام طور پر انسان سو جاتا ہے اور دشمن بیدار ہو جاتا
ہے تو مضمون یہی ہے جو بیان ہوا ہے لیکن مذہبی اصطلاحوں میں وہ باتیں کی گئی ہیں۔پس آپ کو شیطان کے
متعلق نگاہ رکھنی چاہئے کہ کہاں سے حملہ آور ہو گا ان باتوں کی نشان دہی کرتے ہوئے میں نے ایک مثال دی
ہے ایک آپ پر اور آپ کی نسلوں پر حملہ کرے گا کہ تم بالغ ہو چکے ہو آزاد ہو خدا کا قانون اب تمہیں پابند
نہیں کر سکتا تمہاری خاندانی روایات کی اب کوئی قیمت نہیں رہی جو چاہو کرتے پھرو۔یہ جھوٹ ہے جس کے
متعلق بچوں
کو سمجھانا ضروری ہے یہ ایسا جھوٹ ہے جس کے متعلق بہت چھوٹی عمر سے بچوں متنبہ کرنا ضروری
ہے اور سمجھا کر ان کو ہم خیال بنانا ضروری ہے ورنہ اگر پہلے سے ہی ان کی ذہنی تیاری آپ نے نہ کی تو وہ ہاتھ

292
سے نکل چکے ہوں گے پھر وہ ان کی بات مانیں گے اور آپ کی رڈ کردیں گے کیونکہ غیر کی بات میں ان کے
نفس کی تمنائیں ساتھ شامل ہیں۔غیر وہ باتیں کرتا ہے جس کی طرف نفس کا رجحان اور بہاؤ ہے انسان اس
طرف جانا چاہتا ہے جس طرف بلایا جارہا ہے اور دوسری طرف وہ ہے جہاں جانا نہیں چاہتا یعنی مشکل کام
ہے۔بے لذت کام ہے ایک بوجھ ہے طبیعت پر اور جذبات کی کئی قسم کی قربانی کرنی پڑتی ہے۔پس خلاصۂ
ہماری تربیت کے مسائل یہی ہیں ان پر مزید تفصیل کے ساتھ نظر رکھنا اور ہر سوسائٹی کی طرف سے جو خطرات
در پیش ہیں ان کو پیش نظر رکھ کر پیش بندی کرنا اور سوراخوں کو بند کرنا یہ رابطوا (ال عمران : 201) کے
تحت قرآنی تعلیم ہے جس کے بڑے وسیع معنی ہیں۔خطرات کی نشاندہی کرو اور ان کے داخل ہونے کے سوراخوں کو بند کرلو
یہ بھی پیغام ہے کہ جن جن ملکوں میں تم رہتے ہو اور جن جن سوسائٹیوں میں تم بستے ہو وہاں کے
خصوصی خطرات کی نشاندہی کرو اور ان سوراخوں کو بند کر لو جہاں سے وہ خطرات داخل ہوا کرتے ہیں جیسے
چوہوں کے بلوں کو بند کیا جاتا ہے جیسے ان سوراخوں کو بند کیا جاتا ہے جہاں سے سانپ بچھو داخل ہو جایا کرتے
ہیں اسی طرح انسانی اخلاقی دنیا کا حال ہے یہ واقعہ جانور ہیں جو آیا کرتے ہیں۔فرضی باتیں نہیں ہیں اللہ بہتر
جانتا ہے کہ وہ شیطانی نظام کن معنوں میں کس طرح وسعت پذیر ہے۔کہ ہر حال میں کسی نہ کسی طرح انسان
تک پہنچ جاتا ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ کوئی ایسا شیطان ظاہری طور پر الگ وجود ہے بھی یا نہیں یا ہر شیطان
انسان کے نفس میں ہی ہے ان بحثوں سے الگ یہ بات قطعی ہے کہ شیطان ہے ضر ور خواہ وہ خون میں دوڑ رہا
ہو یا با ہر سے حملے کر رہا ہو اس کے حملے دکھائی دیتے ہیں اور نظر آتے ہیں اس کے وسوسے انسان ہر روز سنتا ہے
اور ہر روز اکثر ان کے حق میں جواب بھی دے دیتا ہے، ہر قسم کے وسو سے جو نیکی سے بدی کی طرف کھینچتے ہیں
وہ آنکھ کھلنے سے شروع ہو کر رات آنکھ لگنے تک جاری رہتے ہیں اور پھر آنکھ لگنے کے بعد بھی وہ سلسلہ اسی طرح
چلتا رہتا ہے کہ جو لوگ بد وساوس کا شکار رہتے ہیں بری تمنائیں پالتے ہوئے دن بسر کرتے ہیں آنکھ لگنے کے
بعد نیند کے بعد بھی ان کی خواہیں اسی مضمون کی چلتی ہیں۔وہ جو دن کے وقت کچھ کمی رہ گئی تھی وہ خوابوں کی دنیا
میں پوری ہو جاتی ہے خواہ وہ خواہیں یا در ہیں یا نہ رہیں لیکن یہ ایک طے شدہ مسلمہ حقیقت ہے کہ جیسی سوچیں
لے کر انسان سوتا ہے ویسی ہی اس کو خوا میں بھی آتی رہتی ہیں اور پہلے جو شعوری پیغام ملا کرتے تھے اب وہ
پیغام تحت الشعور میں ملنے شروع ہوتے ہیں اور بعض دفعہ وہ زیادہ خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ تحت الشعور کے
پیغام اور زیادہ پوشیدہ ہو جاتے ہیں۔جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ شیطان وہاں سے حملے کرتا ہے جہاں
سے تم دیکھ نہیں رہے۔پس دن کے جو خیالات ہیں ان میں انسان کسی حد تک واقف ہوتا ہے کہ ہاں مجھے بدی کا پیغام ملا
600

·

آج 10 میں سے 10 باقی