1993ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 11

389
اس طرح کہ ذہن ان چیزوں کو دیکھ کر خدا کی طرف دوڑتا ہے اور دل اللہ کی طرف اچھلتا ہے اور ہر بات سے
ان کو اللہ یاد آنے لگ جاتا ہے۔پھر راتوں کو سوتے ہوؤں کا نقشہ یہ کھینچا۔تَتَجَافی
جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا (السجدہ : 17 ) کہ ان کے
پہلو نیند کی لذتوں کے باوجود بستروں سے الگ ہو جاتے ہیں۔کس حالت میں الگ ہوتے ہیں يَدْعُونَ
رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا اپنے رب کو وہ پکار رہے ہوتے ہیں ، خوف کے ساتھ بھی اور طمع کے ساتھ بھی۔تو ذکر الہی ساری زندگی پر حاوی ضرور ہے لیکن مراد یہ ہے کہ زندگی کا ہر شغل، زندگی کا ہر مشغلہ،
زندگی کی ہر دلچسپی اللہ کی طرف ذہن کو مائل کر دے اور دل اس طرح اس طرف اچھلے جس طرح بچہ ماں کی
چھاتیوں کی طرف دودھ کے لئے اچھلتا ہے لیکن یہ مراد نہیں ہے کہ یہاں ذکر ختم ہو جائے گا اور یہی ذکر کافی
ہے۔یہ ساری چیزیں نماز کی تیاری کے لئے ہیں اگر یہ ماحول قائم ہوگا تو پھر نماز میں ذکر ہو سکے گا ورنہ نہیں ہوگا
اور نماز میں یوں لگے گا کہ عارضی طور پر ہم ان دنیا کی لذتوں سے چھٹی لے کر آئے ہیں اور یہاں سلام پھیرا
وہاں اللہ میاں کو سلام اور واپس دنیا میں مائل۔لیکن خدا نے جس دنیا کا نقشہ کھینچا ہے وہاں دنیا کا ہر مشغلہ خدا
کی طرف پھینک رہا ہے، انسان کو اس کی طرف کھینچ رہا ہے، اس کی طرف منتقل کر رہا ہے۔ذکر الہی کے معنی
ذکر الہی سے متعلق جو مختلف صوفیا نے سمجھا، یا کہا، یا اس کے مطابق تعلیم دی اس کا مختصر ذکر کرنے
کے بعد پھر میں حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے قرآن میں بیان فرمودہ ذکر کی تعریف
کروں گا اور آپ کو سمجھاؤں گا کہ حقیقی ذکر کیا ہے؟ لیکن اس سے پہلے اہل لغت نے جو قرآن کی مختلف آیات
کو دیکھ کر ذکر کے معانی بیان کئے ہیں وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ذکر کے معنی ہیں شہرت ، نماز، دعا، قرآن کی تلاوت ، تسبیح، شکر ، اطاعت، اللہ کی حمد و ثنا ، شرف اور
عزت۔جیسا کہ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ اِنَّهُ لَذِكْرُ نَكَ وَلِقَوْمِكَ (الزخرف: 45) دیکھ
یہ باتیں تیری قوم کی عزت و شرف کے لئے ہیں وغیرہ وغیرہ۔یہ تو ہیں مختلف تراجم جو ذ کر کے مختلف محل اور موقع کے مطابق کئے گئے ہیں لیکن اس سے بات پوری
طرح سمجھ نہیں آسکتی۔صرف ترجمے سننے سے تو آپ کو کچھ مضمون سمجھ نہیں آئے گا۔اب میں آپ کے سامنے پہلے صوفیاء اور دیگر بزرگان امت کے حوالے سے ذکر کے اس مضمون کو
پیش کرتا ہوں جو انہوں نے سمجھا اور اس پر عمل کیا اور اس پر لوگوں کو عمل کی طرف بلایا لیکن اس سے پہلے میں
آپ کو بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ بہت سے ایسے ذکر کرنے والے فرقے پیدا ہوئے جو ذ کر کے مفہوم کو پوری

390
طرح سمجھ نہ سکے یا آغاز میں خالصہ اللہ کے ذکر کا ایک سلسلہ جاری کیا گیا لیکن بعد میں آنے والے اس مضمون
سے غافل ہو کر رسم و رواج کے پابند ہو کے رہ گئے اور ذکر کا حلیہ بگاڑ دیا گیا۔ان سب فرقوں پر اسی آیت
وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَرُ کا اثر معلوم ہوتا ہے۔آیت کریمہ میں جوفر مایا گیا ہے وَلَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ کہ
اللہ کا ذکر اکبر ہے تو اس سے بعض صوفیاء نے یہ سمجھ لیا کہ نماز جو ہے وہ نسبتا معمولی حیثیت کی چیز ہے اگر ذکر
میں مشغول ہو جاؤ تو پھر نماز کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔چنانچہ ظلم کی حد ہے کہ ایسے فرقے بھی ایجاد ہوئے
جنہوں نے امت کو نمازوں سے تائب ہونے کی تلقین کی اور کہا کہ دن رات ذکر میں مصروف رہو نماز کی کوئی
ضرورت نہیں یعنی حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر ذکر ایجاد کرنے کی کوششیں کی گئیں اور
وہی مضمون ان پر صادق آیا کہ ماں سے زیادہ چاہے پیچھے کٹنی کہلائے۔“
آنحضرت سے ذکر سیکھیں
ذکر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھنا ہے جن کو اللہ نے مجسم ذکر قرار دیا ہے یعنی ایسا وجود
ہے جس کے وجود میں اور ذکر میں فرق کوئی نہیں رہا۔ایک ہی چیز کے دو نام بن گئے ہیں جس طرح لوہا
مقناطیس بن جاتا ہے اسے لوہا بھی کہہ سکتے ہیں اور مقناطیس بھی کہہ سکتے ہیں۔لوہا جب آگ میں پڑ کر سرخ
ہو جاتا ہے اور آگ کی حرارت کو اپنا لیتا ہے تو آگ اور لو ہے میں فرق کوئی نہیں رہتا۔پس قرآن کریم سے پتا
چلتا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جسم ذکر الہی تھے۔پس ذکر سیکھنا ہے تو آپ سے سیکھیں اور
آپ نے قیام نماز پر اتنا زور دیا ہے کہ احادیث سے پتا چلتا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا
دل ہمیشہ نماز میں اٹکا رہتا تھا ایک نماز اور دوسری نماز کے درمیان ہر وقت دل میں یہ تمنا تھی کہ پھر میں دوبارہ
مسجد میں با قاعدہ نماز کے لئے جاؤں اور اسی کیفیت میں راتوں کو اٹھتے تھے اور بعض دفعہ راتیں اس طرح
جاگ کر گزاری ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حکماً آپ کو روکا کہ اتنی عبادت نہ کیا کرو کچھ کم کر لو اور بدلتے ہوئے وقتوں
کے لحاظ سے
کبھی کچھ زیادہ کر لی لیکن آرام کے لئے بھی وقت رکھو۔پس حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو چھوڑ کر اس کے حوالے کے بغیر جب بھی
قرآن کریم پر غور ہوگا تو وہاں دھو کے کا امکان ہے جو بعض دفعہ واضح اور بعض دفعہ یقینی ہو جایا کرتا ہے پس میں
جو مثالیں دوں گا اس سے یہ مراد نہیں کہ قرآن کریم نے یہ ذکر پیش کئے تھے۔قرآن کریم نے وہی ذکر پیش
کئے ہیں جو ہمیں سنت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم میں ملتے ہیں۔ان کے سواذ کر کی کوئی حقیقت نہیں ہے
مگر بعض ایسے بزرگ تھے جنہوں نے وقت کی ضرورت کے لحاظ سے بعض دفعہ ذکر کو عام لوگوں کے لئے
آسان بنانے کے لئے کچھ ترکیبیں سوچیں۔میں سمجھتا ہوں ان پر حرف نہیں ہے وہ خود بزرگ تھے۔نیک

391
لوگ تھے اگر سوچ میں یا سمجھ میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے لیکن ان کے
ذہن میں غالباً ایسے ن مسلم تھے جن پر عبادت آسان نہیں تھی۔پس آغاز میں انہوں نے عبادت سے تو نہیں
روکا ہوگا۔میں ہرگز یقین نہیں کر سکتا کہ ان سلسلوں کے جو بانی مبانی تھے انہوں نے عبادت کے مقابل پر ذکر
پیش کیا ہو گا لیکن عبادت کا چسکا پیدا کرنے کے لئے ، عبادت سے تعلق جوڑنے کے لئے ، انہوں نے ذکر کی
بعض ایسی صورتیں پیش کیں جس سے عامۃ الناس کو ذکر میں دلچسپی پیدا ہو جائے اور اس کے نتیجے میں پھر
عبادت میں بھی لذت آنی شروع ہو جائے مگر بعد میں آنے والوں نے ان باتوں
کو بگاڑ لیا۔۔۔۔۔دعا اور ذکر میں فرق۔۔۔۔یعنی بعض لوگ جو مجسم ذکر الہی بن جاتے ہیں ان کے دل کی ہر دھڑکن ، ان کی ہر خواہش دعا بن
جایا کرتی ہے اور دعا اور ذکر میں یہ فرق ہے۔اس فرق کو خاص طور پر پیش نظر رکھنا چاہئے کہ ذکر ہے محبوب کی یاد
اور وہ خالصہ محبت سے تعلق رکھنے والی بات ہے اور سوال سے مراد یہ ہے کہ اپنے قریبی پر جس پر اعتماد ہو، جس
پر انسان
کو یہ بھروسہ ہو کہ ہاں میرا قریبی ہے اس کے پاس انسان مشکل کے وقت جائے اور کہے کہ اب میری
ضرورت پوری کرو اور ایک شخص ایسا بھی ہے جو محبت میں ایسا غرق ہو جاتا ہے کہ کسی چیز کو مانگنے سے عار کرتا
ہے، عار رکھتا ہے یا سمجھتا ہے کہ محبت کے اعلیٰ آداب کے خلاف ہے کہ میں مانگوں۔ایسی سوچ وقتی طور پر تو
درست قرار دی جاسکتی ہے اور فائدہ بھی ہوتا ہے لیکن یہ کہنا کہ یہ اعلیٰ درجہ کا تعلق ہے یہ بھی درست نہیں ہے۔صوفیانہ ٹوٹکے کے طور پر آپ کہہ سکتے ہیں کہ دیکھو اس نے عشق میں ترقی کر لی ہے کہ اب یہ سوال کی حاجت
نہیں رکھتا۔تو ایسے شخص کو اگر آپ نے ہر سوال کرنے والے سے افضل قرار دیا تو تمام انبیاء سے اس کو افضل
ماننا پڑے گا کیونکہ قرآن کریم نے ہر نبی کے ذکر میں اس کی دعا لکھی ہوئی ہے۔پس سب سے زیادہ دعا کرنے
والے اور خدا سے طلب کرنے والے حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تھے۔اس لئے جب اس
قسم کی حدیثیں زیر بحث آئیں تو ان کو ٹوٹکے نہیں بنانا چاہئے۔ان سے ایسے نتیجے نہیں اخذ کرنے چاہئیں جو
قرآن اور سنت انبیاء کے خلاف ہوں۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ ایسا شخص جو ذکر الہی
میں ایسا ڈوب جاتا ہے کہ اس وقت اس کیفیت سے نکل کر کچھ مانگنے کو دل نہیں چاہ رہا ہوتا اور یا دوسرے معنوں
میں یہ کہنا چاہئے کہ وہ شخص جو ہر وقت ذکر الہی میں ڈوبا رہتا ہے خواہ وہ سوال کرے یا نہ کرے اللہ اس کا نگران
بن جاتا ہے لیکن یہ مراد نہیں ہے کہ یہ حدیث دعا کرنے کے خلاف ہے۔قرآن کریم دعا کے مضمون سے بھرا پڑا
ہے۔دعا کے بغیر تو اللہ کی چوکھٹ تک رسائی ممکن نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّ لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : 78)

392
کہ ان سے کہہ دے اللہ کو تمہاری کیا پر واہ ہے اگر تمہاری دعا نہ ہو۔پس دعا کے مضمون کے یہ حدیث مخالف نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ ذکر الہی محبت کے نتیجے میں ان کی
زندگی پر چھا جاتا ہے اور ایسی کیفیت میں اگر ان کو دعا کا وقت میسر نہ بھی آئے اور دعا کی طرف ان کی واضح
توجہ نہ بھی پھرے تب بھی اللہ کے ہاں وہ محفوظ لوگ ہیں۔اللہ خود ان کی نگرانی کرتا ہے خودان کی حاجت روائی
فرماتا ہے۔اسی حدیث کے اسی مضمون کے متعلق ایک اور حدیث بخاری کتاب الرقاق باب التواضع میں ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس
نے میرے دوست سے دشمنی کی میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں یہاں دعا کے بغیر ہی خدا کے تعلق کی ایک
دائمی کیفیت بیان ہو رہی ہے جو ذکر الہی میں مصروف رہتا ہے وہ دوست بن جاتا ہے اور جب دوست ہو
جائے تو ضروری تو نہیں ہوا کرتا کہ دوست مانگے تو دو اس کا تعلق رحمانیت سے ہو جاتا ہے۔چنانچہ عبادالرحمن کا
جو مضمون قرآن کریم میں بیان ہوا ہے یہ وہی ہے جو احادیث میں بیان ہو رہا ہے کہ یہ لوگ رحمن خدا کے
بندے بن جائیں وہ مانگیں تو ضرور ملتا ہے اور بھی ملتا ہے۔لیکن نہ مانگیں تب بھی ملتا ہے یہ مراد ہے۔یہ مراد
نہیں کہ رحمن کے بندے ہو کر رحیم سے اپنا تعلق کاٹ لیتے ہیں بلکہ رحمانیت کی صفت میں ڈوب جاتے ہیں
اس لئے اگر نہ بھی مانگیں تب بھی اللہ تعالیٰ ان کو دے دیتا ہے اور بعض دفعہ تو خود پتا ہی نہیں ہوتا کہ ہم نے مانگنا
کیا ہے۔انسان کو چاروں طرف سے مختلف خطرات درپیش ہوتے ہیں۔ایسی حالت میں اس کو خطرات
در پیش ہیں اس کو پتا ہی نہیں کہ کہاں سے، کس خطرے نے حملہ کرنا ہے، کہاں دشمن چھپا ہوا ہے، کل کی اسے خبر
نہیں۔وہ مانگے گا کیسے؟ تو ذکر الہی کے تعلق میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک راز ، ایک بہت ہی
قیمتی خزانہ عطا کر دیا کہ ضروری نہیں کہ تم مانگو تو تمہیں دیا جائے۔تم اللہ کے ذکر میں ڈوبے رہو، پھر تمہیں یہ بھی
نہیں پتا ہوگا کہ کیا مانگنا ہے اور کب مانگنا ہے تب بھی اللہ تعالیٰ تمہیں دے رہا ہوگا۔پس دعا سے ذکر کا مضمون افضل ہے یہ بات بہر حال قطعی طور پر ثابت ہوتی ہے۔دوسرے جہاں
جہاں بھی قرآن کریم میں دعا کا ذکر ملتا ہے وہاں ہر جگہ مانگنے کے معنوں میں نہیں۔وہاں پیار سے اللہ کے ذکر
کے معنوں میں بھی دعا کا لفظ استعمال ہوا ہے جیسا کہ میں نے آپ کے سامنے آیت پڑھی تھی۔تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا
یہاں جو مضمون ہے وہ عاشق کا مضمون بیان ہوا ہے۔یہ نہیں کہ آنکھ کھلتے ہی مانگنے لگ جاتے ہیں
کہ اے اللہ میاں یہ بھی دے، وہ بھی دے۔مراد یہ ہے کہ اللہ کی محبت میں آنکھیں کھلتی ہیں۔کروٹیں بدلتے
ہوئے بستروں سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ان کے پہلو آرام گاہوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔وہ اللہ کو پکارتے
ہوئے اٹھتے ہیں۔دعا کا معنی صرف مانگنا نہیں پکارنا بھی ہے اور یہ اعلیٰ معنی ہے پس ذکر اور دعا یہاں ایک ہی

393
جگہ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس نے میرے
دوست سے
دشمنی کی میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں میرا بندہ جتنا میرا قرب، اس چیز سے جو مجھے پسند ہے
اور میں نے اس پر فرض کر دی ہے، حاصل کر سکتا ہے اتنا کسی اور چیز سے حاصل نہیں کرسکتا۔اس میں ذکر کے
تمام جھوٹے طریقوں کو ہمیشہ کے لئے
ختم کر دیا گیا۔اللہ فرماتا ہے کہ میں کسی سے محبت اس لئے نہیں کرتا کہ وہ
میرا نام لیتا رہتا ہے میں سب سے زیادہ محبت اس شخص سے کرتا ہوں جو سب سے زیادہ میرے احکامات کی
پیروی کرتا ہے۔شریعت پر چلنے والا ہے۔وہ شریعت جو میں نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی جو محمدصلی اللہ علیہ
وسلم کی سنت بن گئی وہی سچا ذکر ہے اسی میں سب سے زیادہ خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں ملیں گی۔خدا تعالیٰ
کے قرب کے ذریعے حاصل ہوں گے۔پس جو چیز مجھے پسند ہے اور میں نے اس پر فرض کر دی ہے جو وہ کرتا
ہے وہ مجھے سب سے زیادہ پیارا لگتا ہے اور نوافل کے ذریعے سے میرا بندہ میرے قریب ہو جاتا ہے۔فرائض
لازم ہیں اس کے بغیر قرب کا کوئی سوال ہی نہیں ہے نوافل اس قرب کو آگے بڑھانے والے بنتے ہیں۔فرماتا
ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں اور جب میں اس کو اپنا دوست بنالیتا ہوں تو اس کے
کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے۔اس کی آنکھیں بن جاتا ہوں جن سے وہ دیکھتا ہے اس کے ہاتھ بن
جاتا ہوں جن سے وہ پکڑتا ہے اس کے پاؤں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے یعنی میں ہی اس کا کار ساز ہوتا
ہوں اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اس کو دیتا ہوں اور اگر وہ مجھ سے پناہ چاہتا ہے تو میں اسے پناہ دیتا ہوں پس
اس کیفیت میں مانگنے کی نفی نہیں ہے فرمایا نہ بھی مانگے تب بھی میں اس سے یہ سلوک کرتا ہوں لیکن جب مانگتا
ہے تو اور بھی زیادہ پیار سے اس کو دیتا ہوں اور زیادہ بڑھا کر دیتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
یادر ہے کہ بندہ تو حسن معاملہ دکھلا کر اپنے صدق سے بھری ہوئی محبت ظاہر کرتا ہے مگر خدا تعالیٰ
اس کے مقابلہ پر حد ہی کر دیتا ہے اس کی تیز رفتار کے مقابل پر برق کی طرح اس کی طرف دوڑتا چلا آتا ہے
اور زمین و آسمان سے اس کے لئے نشان ظاہر کرتا ہے اور اس کے دوستوں کا دوست اور اس کے دشمنوں کا
دشمن بن جاتا ہے اور اگر پچاس کروڑ انسان بھی اس کی مخالفت پر کھڑا ہو تو ان کو ایسا ذلیل اور بے دست و پا کر
دیتا ہے جیسا کہ ایک مرا ہوا کیڑا اور محض ایک شخص کی خاطر کے لئے ایک دنیا کو ہلاک کر دیتا ہے اور اپنی زمین و
آسمان کو اس کے خادم بنا دیتا ہے اور اس کے کلام میں برکت ڈال دیتا ہے اور اس کے تمام در و دیوار پر نور کی
بارش کرتا ہے اور اس کی پوشاک میں اور اس کی خوراک میں اور اس مٹی میں بھی جس پر اس کا قدم پڑتا ہے ایک
برکت رکھ دیتا ہے اور اس کو نا مراد ہلاک نہیں کرتا اور ہر ایک اعتراض جو اس پر ہواس کا آپ جواب دیتا ہے وہ
اس کی آنکھیں ہو جاتا ہے جن سے وہ دیکھتا ہے اور اس کے کان ہو جاتا ہے جن سے وہ سنتا ہے اور اس کی

394
زبان ہو جاتا ہے جس سے وہ بولتا ہے اور اس کے پاؤں ہو جاتا ہے جن سے وہ چلتا ہے اور اس کے ہاتھ ہو
جاتا ہے جن سے وہ دشمنوں پر حملہ کرتا ہے۔وہ اس کے دشمنوں کے مقابل پر آپ نکلتا ہے اور شریروں پر جو اس
کو دکھ دیتے ہیں آپ تلوار کھینچتا ہے۔ہر میدان میں اس کو فتح دیتا ہے اور اپنی قضا و قدر کے پوشیدہ راز اس کو
بتلاتا ہے۔غرض پہلا خریدار اس کے روحانی حسن و جمال کا جوحسن معاملہ اور محبت ذاتیہ کے بعد پیدا ہوتا ہے۔خدا ہی ہے۔پس کیا ہی بدقسمت وہ لوگ ہیں جو ایسا زمانہ پاویں اور الیسا سورج ان پر طلوع کرے اور وہ تاریکی
میں بیٹھے رہیں۔“
( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 225)
یہ ذکر جیسا کہ واضح ہے حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا ذکر چل رہا ہے جب
فرماتا ہے وہ اس کے ہاتھ ہو جاتا ہے جن سے وہ دشمنوں پر حملہ کرتا ہے تو معاً قرآن کریم کی اس آیت کی طرف
توجہ منتقل ہوتی ہے۔وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلكِنَّ اللهَ رَى (الانفال: 18)
اے محمد ! تو نے دشمن پر کنکریوں کی مٹھی نہیں پھینکی ، جب تو نے پھینکی۔وہ اللہ تھا جس نے پھینکی اور دوسری جگہ
يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ (الفتح: 11) کہ کرصحابہ پر جو ہاتھ تھا اے اللہ کاہاتھ قراردے دیا۔پس ذکر الہی وہی ہے جو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اللہ سے سیکھا اور خدا تعالیٰ
کی ہدایت کے تابع اپنی ذات میں جاری کر کے دکھا دیا اسی ذکر کو پکڑیں اسی میں ساری کامیابی ہے وہی خدا
سے دوستی بنانے کا ایک وسیلہ بنتا ہے اس کے سوا ساری ذکر کی باتیں محض افسانے اور کہانیاں ہیں اور ان میں
کوئی حقیقت نہیں ہے۔"
(خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 903-920)

آج 10 میں سے 10 باقی