1993ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 10
377
میں اور جلسوں میں عورتوں کو سکھائیں کہ انہوں نے کیا حقوق ادا کرنے ہیں اور اس طرح ایک بہترین معاشرہ
پیدا ہو جائے گا۔حقوق کی طلب ایک نفسیاتی رجحان پیدا کر دیتی ہے اس سے جھگڑے بھی پیدا ہوتے ہیں اس
سے سرکشیاں بھی پیدا ہوتی ہیں اور اس کے نتیجے میں بعض دفعہ انسان اپنے جائز حقوق سے زیادہ مانگنے لگ جاتا
ہے۔تا کہ گفت وشنید میں کچھ تو ہاتھ آئے اور جھوٹ شامل ہو جاتا ہے مطالبوں میں لیکن جہاں حسن و احسان کا
اظہار کرتے ہوئے ادا ئیگی کی باتیں کی جائیں۔مالک خود یہ کہے کہ میں تمہیں یہ بھی دینا چاہتا ہوں، یہ بھی دینا
چاہتا ہوں، یہ بھی دینا چاہتا ہوں۔اس کے نتیجے میں کوئی جھوٹ شامل نہیں ہوسکتا۔وہ اتنا ہی دینے کی باتیں
کرے گا جتنا دل آمادہ ہے اور مد مقابل پھر یہ نہیں سمجھتا کہ میر احق کم دیا گیا ہے۔وہ احسان کے نیچے دیتا ہے
اور کہتا ہے کہ نہیں اتنا نہ کریں مجھے اتنا ہی کافی ہے۔اور یہ روز مرہ کی زندگی میں ہم مشاہدہ کرتے ہیں۔وہ مالک یا کام لینے والے جو حسن ہوتے ہیں
ان کے تابع جن لوگوں کو کیا گیا ہے وہ ہمیشہ کوشش کر کے ان کے حق سے زیادہ ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اور جو ان کو دیا جاتا ہے وہ سمجھتے ہیں یہ بہت زیادہ ہے یہ احسان ہے۔تو یہ بہترین رشتہ جو ایک نظام میں ایسا
حسن پیدا کر سکتا ہے جو دنیاوی نظام میں متصور ہی نہیں ہو سکتا، سوچا ہی نہیں جاسکتا۔یہ اسلام کے اندر ممکن ہے
کیونکہ اسلامی تعلیم اس کی گنجائش رکھتی ہے۔عدل کے لحاظ سے بھی پوری ہے اور احسان کے لحاظ سے بھی پوری
ہے اور ایتاء ذی القربی کے لحاظ سے بھی پوری اور کامل ہے۔تو یہ بھی مجھے خیال آیا کہ اس حوالے سے بھی یعنی
لجنہ اماء اللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے مشترکہ حوالے سے آئندہ ایسے بھی مضامین زیر نظر رہنے چاہئیں۔جن
میں عورتیں مردوں کے حقوق کی باتیں کریں اور مرد عورتوں کے حقوق کی۔ذکر الہی ، اطمینان قلب کا ذریعہ ہوتا ہے۔۔۔آیات کریمہ جو میں نے تلاوت کی ہیں۔وہ سورۃ الرعد سے آیت 29 اور 30 لی گئی ہے۔اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَبِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللهِ " وہ لوگ جو ایمان
لائے اور جن کے دل اللہ کے ذکر پر طمانیت پا گئے۔یعنی تسکین مل گئی۔آلَا بِذِكْرِ
اللهِ تَطْمَبِنُ القُلُوبُ خبر دار سنو۔اللہ ہی کے ذکر سے دل تسلی پایا کرتے ہیں۔الَّذِینَ
أمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلحت وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے۔طوبی لھم ان کے لئے
بہت ہی قابلِ رشک مقام ہے ایسا مقام جو ممتاز کر دیتا ہے ان کو دوسروں سے خوبی جن معنوں میں جس
طرح بولا جاتا ہے اس سے بعض دفعہ یہ شبہ پڑتا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ خوشخبری لیکن خوشخبری کے مقام پر
بولا جاتا ہے۔لیکن لفظ کا مطلب خوشخبری نہیں۔طاب کہتے ہیں ایک چیز نتھر کر اوپر صاف ستھری ہو جائے۔تو
378
ایسا مقام جو بالا ہو اور نظر کے نمایاں اور ممتاز ہو جائے اور قابل رشک ہو۔بہت پاکیزہ ہو۔اس مقام، اس
مرتبے، اس شان کو طوبی کہا جاتا ہے۔وَحُسْنُ مَابِ اور بہت ہی خوب صورت دکش جگہ لوٹنے کی ہے۔پہلی بات ان آیات میں یہ قابل غور ہے کہ ان دونوں آیات کا تعلق کیا ہے۔جہاں تَطْمَين
القُلُوبُ والی بات فرمائی گئی۔وہاں اس کے سوا کوئی جزا بیان نہیں ہوئی۔جہاں عَمِلُوا الصّلِحُتِ کی
بات ہوئی وہاں ایک جزا بیان ہوئی ہے۔جو لگتا ہے کہ بہت ہی شان دار جزاء ہے تو ان دونوں کا آپس میں
تعلق کیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ الَّذِینَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمُ کی جو آیت ہے۔دوسری
آیت اس کے بدل کی حیثیت رکھتی ہے یعنی آمَنُوا دونوں میں مشترک ہے اور ذکر اللہ اور عمل صالح یہ دوا لگ
الگ چیزیں اُمَنُوا کے تعلق سے بیان ہوئیں ہیں۔اس میں بہت سے مضامین بیان ہوئے ہیں۔ایک آپ کی توجہ کے لئے میں خصوصیت سے یہ ذکر کرنا چاہتا ہوں کہ ذکر کا ایک جھوٹا تصور جو
مسلمان صوفیاء میں رواج پا گیا۔اس کی یہ آیت نفی کرتی ہے۔بعض صوفیاء یہ مجھتے ہیں یا سمجھتے رہے مختلف
زمانوں میں کہ اللہ کے ذکر کے بعد انسان دوسرے اعمال سے بے نیاز ہوتا چلا جاتا ہے۔یہاں تک کہ بعض
صوفی فرقوں میں یہ تصور بھی جگہ پا گیا کہ ذکر اللہ کرو اور نمازوں سے مستثنی ، ذکر اللہ کرو اور بنی نوع انسان کی
خدمت سے مستی ، ذکر اللہ کر ومختلف گوشوں میں چلے جاؤ اور دنیا سے تعلق کاٹ لو یہی ذکر اللہ کا مفہوم ہے۔قرآن کریم نے ان دو آیتوں کو اوپر نیچے رکھ کر ایک خاص ترتیب سے اس مضمون کی کلیپ نفی فرما دی۔فرمایا ہم
جس ذکر اللہ کی بات کر رہے ہیں کہ وہ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ عطا کرتا ہے وہی ذکر اعمالِ صالحہ میں ڈھلتا
ہے اور یہ ناممکن ہے کہ ذکر سچا ہو اور اعمال صالحہ نہ رہیں یا اعمالِ صالحہ سے انسان مستغنی ہو سکے تو تکرار کے
ساتھ فرمایا الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بذِكْرِ الله اور الذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
یہ عملاً ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔اور ذکر الہی سے ایک مزید بات یہ بیان فرما دی۔اعمالِ صالحہ کا تو ہر جگہ ذکر
ملتا ہے قرآن کریم میں، ایمان کے بعد ذکر کے بعد جب اعمال صالحہ کا ذکر ملا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ ذکر اعمالِ
صالحہ کو ایک نیا حسن عطا کر دیتے ہیں ذکر کے بغیر جو اعمال صالحہ ہیں ان میں وہ جان نہیں پڑتی وہ غیر معمولی
حسن پیدا نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں خو بی لَهُمُ انہیں کہا جا سکے۔تو یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ تم ایمان لاؤ
اور اللہ کا ذکر کرو پھر تمہیں طمانیت نصیب ہوگی اور طمانیت کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر جاؤ۔طمانیت کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دنیا کی جدوجہد سے آزاد ہو جاؤ گے جہاد سے مستغنی ہو جاؤ گے۔اس کے
با وجود تمہیں ضرور جہاد کرنا ہو گا اس کے باوجود تمہیں دنیا کے تمام مشاغل میں حصہ لینا ہو گا لیکن ہر دنیا کے تعلق
میں ذکر الہی دلوں پر غالب رہے گا اور جب ذکر الہی غالب رہے گا تو تمہارے اعمالِ صالحہ کو ایک نیا حسن عطا
379
ہو جائے گا۔ایک نئی شان عطا ہو جائے گی اور اس کے نتیجے میں طوبٰی لَهُمْ ایک ایسا مرتبہ عطا ہوگا جو سب
دوسرے مرتبوں سے ممتاز ہے۔ایک قابلِ رشک حالت عطا ہو جائے گی۔وَحُسْنُ مَابِ اور تم واپس
جس ٹھکانے کی طرف لوٹو گے وہ بہت ہی حسین ٹھکانہ ہے۔بہت ہی خوب صورت مقام ہے۔یعنی مرنے کے
بعد جس کی طرف تمہیں لوٹا یا جائے گا۔ذکر اللہ کو انسانی زندگی کے تمام اعمال میں ایک غیر معمولی فوقیت حاصل ہے
تو ذکر اللہ کو ایک غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ذکر اللہ کو ایک انسانی زندگی میں تمام اعمالِ صالحہ
میں ایک غیر معمولی فوقیت حاصل ہے اور اسی مضمون کو قرآن کریم ایک دوسرے رنگ میں بیان فرماتا ہے۔عبادت کا ذکر کرنے کے بعد فرماتا ہے کہ وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَرُ اللہ کا ذکر اَكْبَرُ ہے۔حالانکہ
عبادت بھی تو ذکر ہے اور یہ خیال کر لینا کہ عبادت کم تر ہے اور عبادت کے باہر ذکر زیادہ ہے۔یہ اس کا مطلب
درست نہیں ہے۔اس کے بہت سے اور بھی معنی ممکن ہیں لیکن اس موقع پر میں یہ سمجھنا چاہتا ہوں۔کہ
وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَر کہہ کے یاد کرایا کہ خالی عبادت کا ظاہر کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔عبادت کرو اور
ظاہری طور پر تمام ارکان ادا کرو اور عبادت کا خیال رکھو۔تمام الفاظ جو پڑھے جاتے ہیں وہ پڑھے جائیں ، تمام
دعائیں جو کی جاتی ہیں کی جائیں لیکن اگر ذکر اللہ اس پر غالب نہ رہا تو عبادت میں وہ شان پیدا نہ ہوگی۔پس
جب آپ سورۃ فاتحہ پڑھتے ہیں تو اس طرح بھی مضمون کو ادا کر سکتے ہیں۔جس طرح ایک قاری کسی مضمون کو
پڑھ رہا ہے اور اس کے ذہن میں وہ مطلب آ رہا ہے ساتھ ساتھ اور اس طرح بھی ادا کر سکتے ہیں کہ اس
مطلب کے ساتھ ساتھ کہ دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی لہریں دوڑنے لگیں۔دل ان لہروں کے نتیجہ میں یا
جھومنے لگیں یا بعض دفعہ تھر تھرانے لگتے ہیں خدا کے رعب سے اور خدا کے عشق سے۔تو اگر دلوں میں تموج
پیدا نہیں ہوتا اور آپ نماز پڑھتے چلے جاتے ہیں۔تو وہ نماز یقینا نسبتا کم درجہ کی ہے لیکن وہ نماز جس پر ذکر اللہ
غالب آجائے وہی اکبر ہے وہ سب سے بڑی عبادت ہے۔پس اور معنی ہیں لیکن یہ معانی لازم ہیں اس کے ساتھ اس لئے ہرگز یہ مراد نہیں ہے کہ عبادت جو
با قاعدہ کی جاتی ہے اس کو چھوڑ دو اس سے بہتر باہر کا ذکر ہے۔اس عبادت کے اندر ذکر الہی نہایت ضروری
اس عبادت کو زندہ کرنے کے لئے ضروری ہے۔لغت میں ذکر کے معنی
اب ذکر کے تعلق میں چند اور باتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں پہلے تو میں ابتدائی طور پر جو مختلف
380
اہل علم نے ذکر کے متعلق اپنے تصور پیش کئے ہیں یا صوفیاء اولیاء اللہ نے جن کو ذکر کے تجارب ہوئے انہوں
نے اپنے تجربہ کی رو سے ذکر کا ایک مضمون سمجھا ہے۔اہل لغت نے ذکر کے کیا معنی لئے کیا کیا معانی سمجھے یہ
باتیں میں ابتداء آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔پھر انشاء اللہ تعالیٰ آیات قرآنی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی سیرت طیبہ کے حوالے سے ذکر کے مضمون کو واضح کرتا چلا جاؤں گا۔اہل لغت لکھتے ہیں ذَكَرَ الشَّيْءَ ذِكْرًا وَ ذكرًا وَ ذِكْرًا وَتَذْكَارًا ، حَفِظَهُ یعنی
ذَكَرَ کا ایک مطلب ہے کسی چیز کو یاد کرنایا گھوٹہ لگا کر حفظ کرتے ہیں۔اس کے لئے عرب لفظ ذكر استعمال
کرتے ہیں۔اس نے ایک چیز کو یاد کر لیا جس طرح قرآن کریم یاد کیا جاتا ہے جس طرح بچے کتابیں یاد
کرتے ہیں۔تو ذکر اللہ اس حوالے سے کیا معنی رکھے گا۔اس حوالے سے ذکر اللہ کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی صفات کو اس طرح بار بار ذہن نشین کرتے چلے جاؤ کہ جہاں بھی ان سے ملتا جلتا مضمون ہو از خود وہ یاد آ
جائیں۔جو حافظ قرآن ہوں جن کو اچھی طرح قرآن کریم حفظ ہو جب بھی کوئی آیت سے ملتا جلتا مضمون
سامنے آتا ہے اچانک وہ آیت ذہن میں ابھر آتی ہے یہ حفظ ہے تو اللہ کو حفظ کرنے کا کیا مطلب ہے۔اللہ کو
حفظ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات حسنہ پر ایسا غور ہو کہ موقع اور محل کے مطابق جس صفت کا کسی
ایسی چیز سے تعلق ہو کہ آپ مشاہدہ کر رہے ہوں یا سن رہے ہیں یا دیکھ رہے ہیں یا محسوس کر رہے ہیں۔اچانک اللہ تعالیٰ کی صفت کا وہ پہلو آپ کے سامنے ابھر آئے۔ان معنوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے
اللہ کا ذکر کیا ہے۔پھر ذکر کا مطلب ہے جَرَى الشَّى عَلى لِسَانِكَ یعنی ذکر اس بات کو کہتے ہیں جو زبان پر
جاری ہو۔ذکر اللہ کا مطلب یہ ہے کہ صرف یاد آ جانا کافی نہیں بلکہ اس یاد کو بیان کرنا ضروری ہے اور جگہ جگہ
آپ کی مجالس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر چلنا چاہئے تبھی وہ ذکر بنے گا۔یعنی خاموش ذکر بھی ذکر ہی ہے لیکن زبان
سے جاری ہونا بھی ذکر کے مضمون میں داخل ہے۔پس اللہ اگر ذہن میں ہے اللہ اگر دل میں ہے تو اس کا
زبان پر جاری ہونا ایک طبعی اور ضروری امر ہے۔پس اپنی مجالس میں اپنی روز مرہ کی گفتگو میں اللہ تعالیٰ کا ذکر
ضرور کیا کریں اور یہ وہ ذکر ہے جو نماز کے باہر کا ذکر ہے۔کیونکہ نماز میں تو آپ جاتے ہی خدا تعالیٰ سے
باتیں کرنے کے لئے ہیں۔اپنے گھروں میں ہر وقت مختلف مواقع پر، سیر و تفریح میں یا گھر میں بیٹھے ہوئے یا
دفتر یا دنیا کے کاموں میں یا تجارتی گفتگو میں یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اگر اللہ آپ کو یاد ہو تو زندگی کے کسی موقعے
میں ایسا اتفاق ہو کہ خدا سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو یعنی اس موقع پر خدا کی کوئی خاص صفت یاد نہ آسکے، ہو ہی
نہیں سکتا اس لئے ساری زندگی ذکر سے بھری ہوئی ہے۔اگر آپ محسوس کریں اور اس حوالے سے تلاش کیا
کریں اور تلاش تبھی آپ کر سکیں گے اگر ذہن میں موجود ہے۔
381
ذکر کے معنی صفات باری تعالیٰ کو یاد کرنا ہے
پس صفات باری تعالیٰ پر غور کرنا اور اسے یاد کرنا اور قرآن اور حدیث کے حوالے سے اس
مفہوم کو سمجھنا یہ ذکر کے پہلے معنی ہوں گے یعنی حفظ کرنا اللہ کو اور اس کے طبعی نتیجے کے طور پر پھر خدا تعالیٰ
زبانوں پر جاری ہونا شروع ہو جائے گا اور ایسے لوگ جن کو خدا حفظ ہو جائے۔وہ لازما اس کا ذکر
کرتے ہی رہتے ہیں۔حافظ قرآن دیکھ لیں جہاں اچھے حافظ قرآن ہوتے ہیں۔بات بات پر ان کو
آیتیں یاد آتی ہیں۔بات بات پر وہ بیان کرتے ہیں دیکھو فلاں آیت میں یہ لکھا ہوا ہے۔پس اس پہلو
سے خدا کو حفظ کریں اور خدا کا ذکر کیا کریں۔پھر ذَكَرَ الشَّيْءَ اسْتَحْضَرَهُ یعنی کوشش کر کے ذہن میں کسی چیز کولانا یہ بھی ذکر کہلاتا ہے۔کوئی چیز آپ کو یاد آ رہی ہوتی ہے جیسے کوئی چیز آپ کے ذہن میں تھی اس وقت اچانک سامنے نہیں آتی۔تو
آپ سوچتے ہیں بعض دفعہ آپ ما تھا بجاتے ہیں۔ٹھہر ٹھہر وایک بات مجھے یاد آ رہی ہے۔کوشش کر کے اس کو
کھینچ کر لے آتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا تعلق کہ اگر خود بخود بھی وہ ذہن میں نہ ابھرے تو چونکہ دل
اٹکا ہوا ہو اس لئے دل چاہے کہ وہ بات آپ کو یاد آئے جو اللہ سے اس تعلق کو جوڑ دے اور کوشش کر کے خدا
کے ذکر میں ان باتوں کو تلاش کرنا جو موقع اور محل کے مطابق ہوں یہ بھی ذکر الہی ہے اور اس میں محنت کرنی
پڑتی ہے۔بعض لوگ بھول جاتے ہیں وہ بعض دفعہ علامتیں بنا لیا کرتے ہیں یادر کھنے کے لئے اور اس لئے ذکر
کے معنوں میں وہ گانٹھ بھی آتی ہے جو لوگ رو مال میں دے لیتے ہیں یا کپڑے میں دے لیتے ہیں تا کہ اس
گانٹھ سے وہ بات یاد آ جائے جس کی خاطر وہ گانٹھ دی گئی تھی۔لیکن وہ بات بھی ان کو یاد آتی ہے جن کے ذہن
میں گانٹھ کے ساتھ اس کا تعلق قائم رہتا ہے اور نہ بعض لوگ تو گانٹھوں پر گانٹھیں دیتے جاتے ہیں۔ایک شخص تھا اس کو کسی نے دیکھا اس کا رومال سارا گانٹھوں سے بھرا پڑا تھا۔ایک کنارے سے
دوسرے کنارے تک گانٹھیں ہی گانٹھیں چل رہی تھیں۔اس نے کہا تمہیں کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا یہ جو گانٹھ میں
نے جو دی ہے ناں پہلی اس لئے دی تھی کہ ایک میں بات بھول جاتا ہوں میری بیوی نے مجھے کچھ کہا تھا تو میں
نے گانٹھ دے دی کہ مجھے یاد آ جائے تو اس نے کہا پھر وہ دوسری گانٹھ اس نے کہا مجھے گانٹھ کا یاد نہیں رہتا کہ
کیوں دی تھی۔تو وہ دوسری گانٹھ میں نے اس لئے دی تھی کہ پہلی گانٹھ یاد آ جائے۔اور اسی طرح تیسری اور
چوتھی اور پانچویں۔تو اگر اللہ سے تعلق نہ ہو اور خدا سے اتنی واقفیت نہ ہو کہ فورابات یاد آ جائے تو آپ جتنی
مرضی گانٹھیں دے لیں تو وہ گانٹھیں ہی رہ جائیں گی۔مگر یہ ذکر کا آخری مقام ہے۔اگر اور کچھ نہیں تو کچھ
گانٹھیں ہی دے لیا کریں یا درکھنے کے لئے۔کچھ فیصلے کر لئے کریں کہ فلاں بات جب ہوگی تو میں اللہ کو یاد
کروں گا۔مثلاً کھانا کھانا ہے، پانی پینا ہے، اچھی مزے کی چیز حاصل کرنا ہے۔آرام کے وقت اور کوئی نعمت کا
382
میسر آ جانا ، تجارت میں کامیابی وغیرہ وغیرہ۔یہ گانٹھیں ہیں۔ان لوگوں کے لئے گانٹھیں ہیں جو عام طور پر ان
چیزوں سے گزرتے ہیں اور خدا کو یاد نہیں کرتے کچھ تو ہیں جن کو یاد آتا ہی چلا جاتا ہے۔تو آغاز اس سے کریں
کہ ان چیزوں
کو گانٹھیں بنائیں اور خدا کے ذکر کے لئے بہانے بنالیں اور پھر روزانہ دیکھا کریں کہ گانٹھ کر وہ
بات یاد آئی بھی تھی کہ نہیں اس طرح کوشش کر کے آپ دوسرے حصے میں داخل ہو جائیں گے جس کا میں نے
ذکر کیا ہے کہ کوشش کر کے بات یاد کرنا اور یہ اہلیت رکھنا کہ یاد آ جائے۔اس سے پھر اللہ تعالی نسبتا زیادہ یاد آنا
شروع ہوگا اور پھر اس مقام میں داخل ہو جائیں گے کہ جہاں خدا حفظ ہونا شروع ہو جائے گا یعنی از بر ہو
جائے گا۔خود بخود بغیر کوشش کے اور جب اس مقام پر پہنچتے ہیں تو پھر آپ کثرت سے اللہ کا زبان سے بھی ذکر
کرنے لگتے ہیں اور دل سے یہ پھوٹتا ہے اور خود بخود ظاہر ہوتا ہے اور تمام ماحول اس ذکر سے لذت یاب ہوتا
ہے۔کیونکہ آپ کو جو دل کی کیفیات ہیں وہ بیان کرنے کے لئے دل ہی سے طاقت ملتی ہے۔ایک جذبہ پیدا
ہوتا ہے اور وہ ذکر جو ہے وہ لوگوں کے لئے پسندیدہ ہوتا ہے۔اس کے بغیر جوذ کر الہی ہے۔وہ کسی پر اثر نہیں کرسکتا۔چنانچہ آپ تجربہ کر کے دیکھ لیں اگر ان تجارب سے آپ نہ گزرے ہوں اور آپ
کسی دہریہ کو کہیں
کہ خدا ہے تو آپ کی آواز میں بھی جان ہی نہیں ہوگی۔اس بے چارے نے کہاں سے قبول کرنا ہے۔کہتے
ہوئے ڈرتے ہیں کہ اگر دلیل مانگی تو کیا دوں گا از خود فطری جوش سے بات نہیں نکلتی اور چونکہ خدا حفظ نہیں ہوتا
اس لئے اس کی تائید میں کوئی دلیل بھی یاد نہیں رہتی۔جن تجارب کا میں نے ذکر کیا ہے اس میں سے آپ
گزریں تو ہر تجربہ جس میں خدا تعالیٰ کی کوئی صفت آپ نے سوچی آپ کے حالات پر صادق آئی آپ نے
اس سے لطف اٹھایا۔خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت بن جاتی ہے۔آپ کی زندگی کا ہر واقعہ جس نے خدا یاد دلایا وہ
اللہ کے حق میں ایک دلیل ہے۔اور آپ کو اس معاملے میں پھر دنیا میں کوئی شکست نہیں دے سکتا تو ذکر کوزبان
سے جاری کرنے سے پہلے جو تمام مرحلے ہیں۔ان کی طرف آپ کو متوجہ رہنا چاہئے۔ذکر کے تعلق میں بزرگوں کے اقوال
اب میں بعض ذکر کے تعلق میں بعض دوسرے بزرگوں کے اقوال پیش کرتا ہوں۔کچھ نئے پہلو اس
سے آپ کے ذہن میں آجائیں گے۔علامہ قشیری نے ذکر کے متعلق اپنی ایک کتاب میں مختلف بزرگوں کے،
صوفیاء کے حوالے اکٹھے کئے ہیں۔اور وہ مختلف بزرگوں کے حوالے سے ذکر کرتے ہیں اور اپنے تجربوں کے
لحاظ سے بھی ذکر کے مختلف پہلو بیان کرتے ہیں۔"سئل الواسطي عن ذكر فقال الخروج من ميدان الغفلة الى فضاء
المشاهدة على غلبة الخوف و شدة الحب"
یہاں لفظ میں نے فَضَاءُ پڑھا ہے فضاء بھی پڑھا جاسکتا ہے۔فضاء کا مطلب ہے کھلی ہوا اور
383
فضاء کا مطلب ہے وہ کھلی جگہ جو جنگلوں اور جھاڑیوں کے درمیان اچانک ایک کھلے سے میدان کے طور پر
ابھرتی ہے تو چونکہ اس پر کوئی اعراب نہیں ہیں اس لئے دونوں طرح مضمون بہر حال ٹھیک سمجھ آ جاسکتا ہے۔واسطی سے جب پوچھا گیا کہ ذکر کیا ہے تو کہتے ہیں انہوں نے جواب دیا الخروج من میدان
الغفلة۔انسان غفلت کے میدان میں پڑا رہتا ہے۔وہاں سے نکل کر اگر وہ مشاہدہ کے میدان میں آ جائے یا
مشاہدہ کی فضا میں داخل ہو جائے۔تو اس کے نتیجے میں، مگر اس کے ساتھ شرطیں ہیں کچھ عـــلـــى غلبة
الخوف و شدة الحب۔یہ واقعہ اس طرح ہو کہ دل پر اللہ کا خوف غالب ہو اور دل پر اللہ کی محبت بھی
غالب ہو۔بیک وقت خوف اور محبت دل پر غلبہ کر جائیں اس حالت میں جب وہ غفلت کے میدان سے نکل کر
مشاہدہ کے میدان میں یا مشاہدہ کی فضا میں داخل ہوتا ہے اس کا نام ذکر ہے۔تو یہ زبان آپ سمجھے کہ نہیں کیا
کہنا چاہتے ہیں۔اس پر غور کریں اور سمجھیں کہ یہ بزرگ صوفی کہ جنہوں نے زندگیاں گزاری ہیں۔ذکر الہی کو
سمجھنے میں ، اس پر غور کرنے میں، اس میں مصروف رہ کر۔انہوں نے اپنی زندگیوں کے خلاصے کچھ نہ کچھ بیان
کئے ہیں۔اور یہ باتیں قابل غور ہیں۔غفلت کے میدان سے مراد یہ ہے کہ میدان تو دونوں زندگی کے میدان
ہی دراصل ہیں۔دوالگ الگ میدان نہیں ہیں۔زندگی کے میدان میں آپ غفلت کی حالت میں بھی آپ
وقت گزار سکتے ہیں۔آپ
کو کچھ پتہ نہیں کہ گردو پیش میں کیا ہورہا ہے کیوں ہورہا ہے آپ تنہا ہیں اس میدان
میں کہ اچانک اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو شعور عطا ہوتا ہے۔اور آپ مشاہدہ کے میدان میں داخل ہوتے
ہیں۔جو باتیں ابھی میں نے پہلے آپ سے کیں تھیں وہ دراصل مشاہدہ کے میدان کی باتیں تھیں۔کھانا تو
آپ روز کھاتے ہیں۔ذکر کے بعد بھی کھائیں گے تو میدان تو وہی رہا مگر ایک غفلت کی حالت میں کھانا تھا اور
ایک شعور کی حالت میں۔جب شعور کی حالت میں کھاتے ہیں تو کھانے کے ساتھ ایک اور تعلق پیدا ہو جاتا ہے
اور وہاں
اللہ تعالیٰ یاد بھی آتا ہے اللہ تعالیٰ کا خوف بھی دل میں بڑھتا ہے اور اس کے نتیجے میں
کئی قسم کے آپ
انسانیت کے راز سیکھ لیتے ہیں۔ایک بزرگ کے متعلق آتا ہے۔کہ ان کے پاس کچھ مرید بیٹھے ہوئے تھے۔اتنے میں ایک لڈوؤں
کا ٹوکرا آیا تو ٹوکرا ان کو پیش کیا گیا تو انہوں نے سب میں وہ لڈو بانٹے اور ایک لڈو خود بھی اٹھالیا۔مریدوں
نے مزے سے جلدی جلدی سے وہ لڈو کھا لئے۔ختم ہو گئے سارے، ٹوکرا ہی ختم ہو گیا اور ان کے ہاتھ میں وہ
لڈو اسی طرح پکڑا ہوا تھا اور وہ ایک ایک دانہ کھا رہے تھے اور کھاتے تھے اور پھر غور میں مبتلا ہو جاتے تھے۔یہ
مراد نہیں ہے کہ ہر کھانے والا اسی طرح کھائے مگر بعض دفعہ بعض خاص کیفیتیں تعلق باللہ کی انسان پر اس طرح
غالب آ جاتی ہیں کہ اس طرح کھانے میں بھی مزہ آتا ہے۔اور ایک خاص مزہ آتا ہے۔تو ایک شاگرد نے
عرض کیا ہم تو لڈو کھا گئے ، مزے کئے ، آپ ایک ہی کو پکڑ کے بیٹھے ہوئے ہیں۔دانہ دانہ کھا رہے ہیں یہ کیا ہو
384
رہا ہے۔تو انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں ساتھ ساتھ کہ یہ جو لڈو ہے اس میں جو میدا استعمال ہوا تھا۔وہ
کیسے بنا تھا؟ مجھے خیال آتا ہے کہ او ہوا ایک کوئی زمیندار کسی جگہ علی السویرے اٹھ کے جبکہ ابھی دنیا آرام کر
رہی تھی۔موسم سردی کا تھا یا گرمی کا نکلا۔اور اس نے ایک بل اٹھایا ساتھ اپنے بیلوں کو جوتا اور دیگر آلات لے
کر وہ کھیتوں کی طرف روانہ ہوا۔اس نے وہاں محنت کی گندی جڑی بوٹیوں کو اکھاڑ کر باہر پھینکا اور اس محنت
کے وقت اس کو کیا پتا تھا کہ خدا تعالیٰ اس سے یہ کام کیوں لے رہا ہے اس کو کیا پتہ تھا کہ اس محنت کے پھل کا
ایک دانہ میرے منہ میں بھی آئے گا لیکن وہ ایک غفلت کی حالت میں کام کر رہا تھا۔لیکن میں نے سوچا کہ او ہو
یہ تو خدا تعالیٰ نے جو تسخیر کائنات کی ہے وہ اس طرح کی ہوئی ہے کہ بے تعلق دور دراز کے لوگ کچھ کام کر رہے
ہیں اور انسان کو پتا ہی نہیں کہ دراصل وہ اس کی خدمت کر رہے ہیں۔چنانچہ اس نے محنت کی اور پھر میں نے
سوچا کہ او ہو یہ ہل تو لکڑی سے بنا ہو گا اور ساتھ اس کے لوہے کا پھل بھی ہوگا اور بیل بھی آخر کہیں سے آئے
ہیں۔ان پر بھی محنتیں ہوئی ہیں۔تو اس سے پہلے ایک ترکھان تھا جو محنت کر رہا تھا۔اس نے لکڑی کو خاص طور
سے کاٹا اور پھر مجھے خیال آیا کہ او ہو اس لکڑی سے پہلے ایک لکڑ ہارا بھی تو ہوگا۔اس نے جا کے جنگل سے وہ
لکڑی کائی ہوگی اور وہ پھر جنگل کیسے ہوگا۔کہتے ہیں ایک دانہ تو ختم ہو گیا لیکن یہ مضمون تو جاری تھا پھر ایک اور
دانہ پھر اور دانہ اور اس طرح مضمون سے مضمون نکلتا چلا گیا اور پھر میٹھا بھی بنا
ہے اس کے بعد، پھر گھی بھی آیا
ہے کہیں سے، پھر وہ کڑاہ ، جس میں حلوائی نے وہ لڈو بنائے اور پھر وہ نظام تجارت جس کے ذریعے چیزیں
بکیں اور دوکان دار تک پہنچی اور پھر آگے آئیں اور پھر وہ کاغذ جن میں لیٹے گئے یا ٹوکرے جنہوں نے
بنائے۔تو کہتے ہیں یہ مضمون تو ایک لا متناہی مضمون تھا۔اور اس مضمون کا جو مجھے مزہ آ رہا تھا وہ اس لڈو
میں کہاں ہے۔تو لڈو کا مزہ تو جب اللہ کی یاد میں تبدیل ہوا ہے تو ایک حیرت انگیز لطف اس میں پیدا ہو گیا تو یہ ہے
مشاہدے کی فضا یعنی جب صوفیاء بات کرتے ہیں کہ غفلت کی فضاء سے ، میدان سے نکلو اور مشاہدے کے
میدان میں داخل ہو تو مراد یہ ہے کہ میدان تو وہی ہے یہ دو میدان نہیں ہیں۔اسی میدان میں ہوش آ جاتی ہے
اور ہوش آتے آتے انسان وہ چیزیں دیکھنے لگتا ہے جو پہلے ہی موجود تھیں اس کو نظر نہیں آرہیں تھیں۔اور پھر
غلبہ خوف اور شدت حب اس کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔بظاہر یہ لگتا ہے کہ عبارت کا مطلب ہے کہ اس کے
ساتھ دوسرے میدان میں داخل ہو حالانکہ امر واقعہ یہ ہے کہ ہوش آنے کا نتیجہ ہی خوف ہے۔جس چیز کو
خطروں سے آگا ہی نہ ہو۔وہ بے خوف ہوتا ہے۔اس کو کیا پتا کہ آگے میرے لئے کیا پڑا ہوا ہے۔جب اس کو
بتایا جائے کہ کیا ہے اور کیا کیا ہلاکتوں کے سامان اس کا انتظار کر رہے ہیں تو ہوش اڑ جاتے ہیں۔تو لاعلمی بھی
ایک قسم کی بہادری پیدا کرتی ہے جو جہالت کی بہادری ہے وہ بچی بہادری نہیں ہے۔تبھی بعض تو میں شراب پی
385
کر لڑا کرتی ہیں اور ویسا نہیں لڑا جاتا۔ہمارے ہندوستان میں بعض غیر مسلم قو میں لڑائی سے پہلے ضرور شراب
پیا کرتی تھیں۔کیونکہ شراب کے نشے میں آکر ان کو اپنے خطروں
کا پتہ نہیں لگتا تھا کہ خطرے کیا کیا ہیں اور وہ
بس ایک دھکے کے ساتھ زور سے داخل ہو جاتے تھے میدانِ جنگ میں جتنے مارے گئے مارے گئے۔بعد میں
ہوش آتی تھی کہ کیا واقعہ ہو گیا ہے۔تو اس لئے علم کے نتیجے میں خوف پیدا ہوتا ہے تو جب آپ ذکر کریں گے تو
پھر پتا لگے تو کہ او ہو ان باتوں سے میں تو غافل رہا ہوں۔ان میں مجھ سے کوتاہیاں ہوئی ہیں اور ان
معاملوں میں میں مجرم بن رہا ہوں اور دوسری طرف علم محبت پیدا کرتا ہے۔جب اللہ کے حوالے سے آپ
زندگی گزارتے ہیں۔تو آپ کے دل میں بے پناہ محبت اس وجود کی پیدا ہوتی ہے جس نے آپ کی خاطر یہ
سب کچھ کیا ہے۔تو جب واسطی نے یہ کہا کہ غفلت کے میدان سے مشاہدے کے میدان میں نکلو تو بالکل درست کہا
ہے۔اور یہ ایک محض سہانا ایسا کلام نہیں جس طرح صوفی اپنے دکھاوے کے لئے بنالیتے ہیں گھڑ لیتے ہیں ایک
صاحب تجر بہ صاحب مشاہدہ کا کلام ہے۔ذوالنون مصری کہتے ہیں:۔مَنْ ذَكَرَ اللهَ تَعَالَى ذِكْرًا عَلَى الْحَقِيقَةِ نَسِيَ فِي جَنْبِ ذِكْرِهِ كُلَّ شَيْءٍ وَ حَفِظَ اللَّهِ
تَعَالَى عَلَيْهِ كُلَّ شَيْءٍ وَ كَانَ لَهُ حِفْظًا عَنْ كُلَّ شَيْءٍ
اس کا ترجمہ اب میں پڑھ دیتا ہوں لیکن اس مضمون کو انشاء اللہ آئندہ خطبے میں بیان
کروں گا۔وقت نہیں رہا۔ذوالنون مصری کہتے ہیں کہ جس نے اللہ تعالیٰ کو یا دکیا فی الحقیقت ذکر کیا۔وہ
ذکر ہر دوسری یا د کو مٹادیتا، یعنی لا الہ کا مضمون اس کو تب سمجھ آتا ہے جب الا اللہ کی حقیقت پر غور
کرے اور جب اللہ کی حقیقت پر فی الواقعہ غور کرتا ہے تو تب وہ محسوس کرتا ہے کہ ارد گرد کوئی بھی باقی
نہیں رہا۔سب مٹ گئے وہ اکیلا وہی اور خدا رہ گیا ہے اور اللہ اس کے لئے ہر چیز پر اس کا محافظ بن
جاتا ہے۔جب غیر اللہ کے سہارے ٹوٹ گئے ، کوئی رہا ہی نہیں میدان میں جس کو پکارے جس کو آواز
دے تو پھر اس کی حفاظت کا سارا ذمہ خدا تعالیٰ کے اوپر ہو جاتا ہے۔"
خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 883-901)
386
دنیا بھر کے جماعتی و ذیلی تنظیموں کے اجتماعات کی مناسبت سے احباب
جماعت کو نصائح
خطبہ جمعہ 26 نومبر 1993ء)
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :۔"ذکر کے مضمون میں جہاں میں نے گزشتہ خطبہ کو ختم کیا تھا اس سے آگے آج انشاء اللہ مضمون کو
چلاؤں گا لیکن اب جیسا کہ روز مرہ کا ایک رواج بن چکا ہے اور ایک مجبوری بھی ہے کیونکہ دنیا میں جو مختلف
اجتماعات ہو رہے ہوتے ہیں ان کی طرف سے ایسی خواہش کے اظہار ملتے ہیں کہ ہمارا ذکر خیر بھی اس مجلس
میں چلے تا کہ سب دنیا سے ہمیں دعائیں ملیں۔پس اس پہلو سے اگر تھوڑا سا وقت ہر جمعے پر ان کے ذکر میں
خرچ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب اجتماعات کو جن کی میں آگے فہرست پڑھتا ہوں اور ان کی
تفصیل بیان کروں گا اپنے فضل کے ساتھ اپنے ذکر کی آماجگاہ بنادے۔آج خصوصیت سے ان اجتماعات کے
لئے یہ دعا کرنی چاہئے کہ یہ ساری مجلسیں اللہ کے ذکر کی مجلسیں بن جائیں اور آئندہ بھی ہمارے اجتماعات
ہمیشہ ذکر کے لئے خالص ہو جایا کریں۔ذکر کے سلسلہ میں میں خصوصیت سے یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں اور یہی مضمون میرے خطبے کا ہو گا کہ
سب سے اہم ذکر عبادت کا قیام ہے یعنی اس نماز کا قیام ہے جس کو قرآن کریم نے بیان فرمایا اور جس کو
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پاک سیرت میں جاری کر کے دکھایا ہے۔سب سے اعلیٰ ،
سب سے افضل ، سب سے بہتر ذکر وہی ہے اور اگر یہ نہ ہو تو باقی ذکر کی پھر کوئی قیمت نہیں رہتی، کوئی اہمیت نہیں
رہتی پس نمازوں پر بہت زور دیں۔اجتماعات کے لئے دعا
وہ اجتماعات جو آج ہونے ہیں یا کل شروع ہوں گے۔ان سے پہلے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب
نے ایک یادداشت دی ہے کہ گزشتہ خطبے پر تین اجتماعات کا ذکر نہیں ہو سکا تھا چونکہ ان کی طرف سے شکوہ آتا
ہے اس لئے بہتر ہے کہ ان کا نام آج لے دیا جائے خواہ اجتماعات پہلے ہو چکے ہوں۔پس مجالس انصاراللہ ضلع
سکھر ، قصور اور ساہیوال کے یہ تین سالانہ اجتماعات تھے جن کا ذکر رہ گیا تھا۔مجلس انصار اللہ ضلع مظفر گڑھ کا ایک روزہ سالانہ اجتماع آج 26 نومبر کو منعقد ہورہا ہے۔مجلس
انصار اللہ ہیمبرگ کار یجنل سالانہ اجتماع کل منعقد ہوگا۔مجلس خدام الاحمدیہ سری لنکا کا سالانہ اجتماع پرسوں 28
نومبر کو منعقد ہو گا۔اس کے علاوہ آج مانچسٹر میں لجنہ اماءاللہ کی بھی کوئی میٹنگ ہے یا اجتماع ہے انہوں نے بھی
387
اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کو بھی دعا میں یا درکھیں۔نماز کے فوائد
جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبے میں بیان کیا تھا کہ جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ” وَلَذِكْرُ
:
اللهِ اَكْبَرُ (ط : 46) کہ اللہ کا ذکر اکبر ہے۔اس سے بعض صوفیاء نے اور بعض مفسرین نے یہ مطلب
بھی نکالا ہے کہ نماز کے مقابل پر اللہ کا ذکر جو ساری زندگی پر پھیلا پڑا ہو وہ اکبر ہے حالانکہ یہ بات درست نہیں
ہے۔یہ آیت میں آپ کے سامنے دوبارہ پڑھ کر سناتا ہوں اور اس کی ترتیب سے آپ خود ہی سمجھ جائیں یا
سمجھ جانا چاہئے کہ یہاں نماز کے ذکر کا تذکرہ چل رہا ہے نماز سے باہر کا نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتُبِ وَاَقِمِ الصَّلوةَ ( : 46)
اس میں سے پڑھ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ جو تجھ پر وحی کی جا رہی ہے مِنَ الْكِتُبِ وَاَقِمِ
الصَّلوةَ اور سب سے اہم مضمون کتاب میں نماز کے قیام کا مضمون ہے۔اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَرُ۔نماز کے فوائد میں سے یہ دو فوائد ہیں کہ نماز
فحشاء سے روکتی ہے اور منکر سے روکتی ہے۔اب یہ دو منفی صفات ہیں جن کا ذکر ہے اگر یہیں بات ختم سمجھی جائے
اور نماز کے علاوہ کسی اور بات کا ذکر شروع ہو جائے تو گویا نماز کا مقصد صرف بعض چیزوں سے روکنا ہے بعض
فوائد عطا کرنا نہیں ہے۔نماز تمہیں ذکر عطاء کرتی ہے
یہ غلط نہی پیدا ہونی ہی نہیں چاہئے کیونکہ قرآن کے بیان کا انداز یہ ہے کہ نماز فحشاء سے روکتی ہمنکر
سے روکتی ہے۔وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَرُ لیکن سب سے بڑا فائدہ نماز کا یہ ہے کہ تمہیں ذکر عطا کرتی ہے
اور ذکر ان سب چیزوں سے بڑا ہے۔اس میں ایسی ترتیب ہے جس کا تعلق اسی مضمون سے ہے جو میں پہلے
بیان کرتا آیا ہوں یعنی پہلے تبتل الی اللہ ہوتا ہے پھر ذکر چلتا ہے۔فحشاء کے ساتھ اگر تعلق جڑا رہے اور
ناپسندیدہ باتیں دل میں جمی رہیں تو پھر ذکر اللہ کا کیا سوال پیدا ہو گا ؟ پس فرمایا کہ نماز پہلے تمہیں پاک صاف
کرتی ہے تمہارے زنگ دھوتی ہے جس طرح قلعی گر کو برتن دیئے جاتے ہیں تو پہلے وہ تیزاب سے اس کے گند
اُتارتا ہے اور جب وہ اس قابل ہو جائیں کہ قلعی کو قبول کریں تو پھر قلعی کا رنگ جمایا جاتا ہے۔پس یہ قرآن
کریم کا طر ز بیان ہے اس سے یہ معنی نکالنا کہ گویا نماز کے ذکر کو چھوڑ کر نماز سے باہر کے ذکر کی بات شروع ہو
گئی ہے اور وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَر کہہ کر بیان
فرمایا کہ نماز تو بری باتوں سے روکے گی لیکن جب نماز
388
سے فارغ ہو جاؤ گے اور پھر ذکر کرو گے تو وہ بہت بڑی بات ہے۔قرآن کریم کی جو آیات میں نے آپ کے
سامنے پڑھ کر سنائی ہیں ان میں بھی یہی مضمون ہے کہ ذکر کا تعلق نماز سے ہے۔حضرت موسیٰ علیہ الصلواۃ
والسلام کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوحَى )
تجھے میں نے چن لیا ہے۔پس غور سے اس بات کو سن جو تجھ پر وحی کی جارہی ہے۔لا
إِنَّنِي أَنَا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي وَأَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِى
یقیناً میں ہی وہ خدا ہوں جو ایک ہی ہے لَا إِلَهَ إِلَّا آنا میرے سوا اور کوئی خدا نہیں کوئی
معبود نہیں ” فَاعْبُدُني “ پس میری عبادت کر۔وَاَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِی اور نماز کو قائم کر۔میری
عبادت کر اور نماز کو میرے ذکر کے لئے قائم کر۔پس عبادت کا تو مقصد ہی ذکر کا قیام ہے اور اگر ذکر نہ ہو تو عبادت ایک خالی کھوکھلا برتن رہ جاتا
ہے۔پس وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَرُ کا تعلق قیام صلوۃ سے ہے اور جملہ عبادات سے ہے لیکن ذکر الہی نماز
میں تب نصیب ہو گا اگر پہلے اپنے دل کو فحشاء اور منکر سے پاک کر لیں۔یہ وہ مضمون ہے جس کی بہت زیادہ
اہمیت ہے اور اسے خوب غور سے سمجھ کر پھر نماز کو قائم کرنا چاہئے۔ذکر الہی کیسے قائم ہوتا ہے
اب آپ دیکھیں کہ اگر نماز پڑھتے وقت ایک انسان
کا قلبی تعلق بے ہودہ باتوں سے جڑا رہا ہو۔وہ
کہیں سے دامن چھڑا کر آیا ہے لیکن دل وہیں انکا ہوا ہے تو عبادت میں ذکر الہی کیسے قائم ہوسکتا ہے۔چند
فقرے منہ سے وہ نکالے گا تو پھر ذہن ان چیزوں کی طرف لوٹ جائے گا جہاں دل اٹکا پڑا ہے۔کہیں پیاروں
کی یاد آئے گی، کہیں تجارت کے مسائل اس کے ذہن کو اپنی طرف کھینچ لیں گے، کہیں کوئی ٹیلی ویژن کے
پروگرام اس کو اپنی طرف مائل کر لیں گے، کہیں کوئی کھیلیں یا اور دلچسپیوں کے مشاغل، سیر و تفریح کی باتیں
اسے اپنی طرف مائل کر لیں گی اور کھینچ لیں گی۔تو ذکر الہی کا بیچارے کو کہاں سے موقع ملے گا۔ذکر الہی کا مضمون تو یہ ہے کہ ہر حالت میں انسان کا دماغ اس حالت سے چھلانگ لگا کر اللہ کے
ذکر کی طرف مائل ہو جائے اور قرآن کریم نے ذکر کا مضمون اسی طرح بیان فرمایا ہے۔الَّذِيْنَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيْمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ
السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (ال عمران : 192)
وہ زمین و آسمان کو دیکھتے ہیں اس کی سیر کرتے ہیں اس کے حسن سے لذت یاب ہوتے ہیں لیکن