1993ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 6

329
اور خوف بھی بے انتہا ہو ، خوف کے سارے موجبات دوسری طرف موجود ہوں اور انسان کا دل بیچ سے پہلے یہ
فیصلہ کرے کہ نہ میں خوف سے ڈروں گا نہ میں اپنے ذاتی تعلق کی حرص میں غلط فیصلہ کروں گا میں جس کا ہوں
اسی کا ہو چکا ہوں۔اسی سے مدد مانگتا ہوں اسی کی طرف جھکتا ہوں اور اسی سے چاہتا ہوں کہ وہ مجھے اس
صورت حال سے بچالے۔پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے کسی شان کے ساتھ اس دعا کو قبول فرمایا اور ہر بدی سے
بہتری کی ایک صورت پیدا فرما دی اور ترقیات کا عظیم سلسلہ شروع کیا ہے۔پس اس پہلو پر غور کر کے اپنی بدیوں پر نظر ڈال کر یہ فیصلہ کریں کہ آپ کس حد تک ان سے علیحدہ
ہونے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔جب کشتی نوح کا مطالعہ کرتا ہوں تو بعض دفعہ عبارتوں سے خوف آتا ہے، بعض
دفعہ دل لرزتا ہے کہ ہیں ! یہ بھی ہے اور یہ بھی ہے اور یہ بھی وہ ایسا مقام ہے جس سے کلیۂ علیحدگی کا حکم ہے ورنہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ بھی میری جماعت میں سے نہیں ہے، وہ بھی میری
جماعت میں سے نہیں ہے۔اس تعلیم کو آپ پڑھیں اور پڑھنے کے بعد ہر فقرے پر ٹھہر میں اور غور کریں کہ آپ
کو اس سے ڈرتو نہیں لگ رہا اور آپ کو یہ دو بھر اور بوجھل تو نہیں معلوم ہور ہا اگر ہے تو وہیں خوف کا مقام موجود
ہے۔جولوگ تبتل کر چکے ہیں اور ہر پہلو سے تجل کر چکے ہیں ان کے لئے یہ تحریر آسان ہو چکی ہے وہ پڑھتے
ہوئے بے خوف گزر سکتے ہیں اور ان کے دل میں کوئی خدشہ نہیں ہوگا کہ اوہو! میں تو یہاں بھی مارا جارہا ہوں،
یہاں بھی مارا جا رہا ہوں اور یہاں بھی مارا جارہا ہوں۔میں اس تحریر کے چند نمونے محض اندازہ لگانے کی خاطر
آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ آپ کو اندازہ لگانے میں آسانی ہو کہ تل ہے کیا اور کس حد تک آپ ان
پہلوؤں میں تبتل اختیار کر چکے ہیں فرمایا۔کشتی نوح میں ہماری تعلیم
یہ مت خیال کرو کہ ہم نے ظاہری طور پر بیعت کر لی ہے۔ظاہر کچھ چیز نہیں خدا تمہارے دلوں کو
دیکھتا ہے اور اسی کے موافق تم سے معاملہ کرے گا دیکھو میں یہ کہہ کر فرض تبلیغ سے سبکدوش ہوتا ہوں کہ گناہ ایک
زہر ہے اس کو مت کھاؤ۔خدا کی نافرمانی ایک گندی موت ہے۔اس سے بچو۔۔"
پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآنی محاورہ ہی اختیار فرمایا ہے بچنے کو موت نہیں کہا بلکہ زندگی
کہا ہے۔دوسرے معنوں میں وہ بھی کہا جا سکتا ہے یہ غلط نہیں مگر میں بتارہا ہوں کہ یہاں بعینہ زندگی کی طرف
بلانے کے لئے نافرمانی کوموت قرار دیا ہے۔دعا کرو تا تمہیں طاقت ملے جو شخص دعا کے وقت خدا کو ہر ایک بات پر قادر نہیں سمجھتا بجز وعدہ کی
مستثنیات کے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے جو شخص جھوٹ اور فریب کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں
سے نہیں ہے"

330
کتنے ہیں جو آسانی سے جھوٹ چھوڑ سکتے ہیں؟ یہ سوال ہے جو میں نے پہلے اٹھایا تھا اس کی مثال
دے رہا ہوں بکثرت لوگ جھوٹ کی کسی نہ کسی عادت میں مبتلا ہیں، کوئی بڑا جھوٹ بولتا ہے کوئی چھوٹا جھوٹ
بولتا ہے، کوئی روز مرہ جھوٹ بولتا ہے، کوئی اس وقت جھوٹ بولتا ہے جب بچنے کا کوئی اور ذریعہ دکھائی نہ دے
اور جھوٹ کے سوا کوئی اور سہارا دکھائی نہ دے، کوئی معمولی ابتلاؤں میں جھوٹ بولتا ہے، کوئی انتظار کرتا ہے اور
جب کوئی بہت بڑا ابتلا آ جائے تو وہاں جھوٹ بولتا ہے۔یہ سارے پھسلنے کے مقامات ہیں اور ہر حالت میں
جھوٹ سے پر ہیز یہ تبتل ہے اس کی تمنا پیدا ہو جائے اور پھر انسان یہ فیصلہ کر کے دعا کرے کہ میں نے جھوٹ
نہیں بولنا اور اس کے نتیجہ میں ہر قسم کے بدنتائج قبول کرنے کے لئے تیار بیٹھا ہوں۔یہ یوسفی دعا بنے گی اس
کے سوا اس دعا کی کوئی اہمیت نہیں۔پس جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو جی ! بڑی دعا کرتے ہیں لیکن بدیاں چھٹ
نہیں رہیں۔جھوٹ کی عادت ہے مصیبت ہے بار بار چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر مبتلا ہو جاتے ہیں
وہ اپنے نفس پر غور کریں ان کو وہاں جواب ملے گا کہ وہ اس سے بچنا نہیں چاہتے وہ ادنیٰ حالتوں سے بچنے کی
خواہش رکھتے بھی ہوں تب بھی جب وہ بڑے مقامات پر غور کر کے دیکھیں گے تو اگر وہ بچے ہیں تو ان کا دل
ان کو بتا دے گا کہ تم فلاں جگہ جا کر جھوٹ سے پر ہیز کی طاقت نہیں رکھتے۔اس وقت انسان اپنے ضمیر کو
جھنجھوڑے اور فیصلہ کرے کہ میں جو دعا کے لئے ہاتھ پھیلا رہا ہوں اور میرا دل مجھے کسی اور طرف لے کر جارہا
ہے یہ کونسی دعا ہے۔اس میں کوئی سچائی نہیں وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ (فاطر: 11 ) وہ عمل صالح جو
دعا کوقوت بخشا ہے اور کلام کو اونچا کرتا ہے وہ پہلا عمل یہ نیت کا عمل ہے۔اپنے اندرونے کو قطعی طور پر اپنے
سامنے رکھ کر انصاف اور تقویٰ سے فیصلہ کریں کہ آپ اس بدی کو چھوڑنا چاہتے ہیں کہ نہیں چاہتے اور پھر دعا
کریں پھر دیکھیں وہ دعا کس طرح قبول ہوتی ہے۔کوئی تیر ایسا نشانے پر نہیں لگ سکتا جس طرح اس شخص کی
د عالگتی ہے جو اپنے نفس کو صاف اور ستھرا کر کے کلیۂ خدا کے لئے ہو کہ اللہ ہوکر قبلہ رخ ہو جائے اور اپنا رخ خدا
کی طرف پھیر دے اور پھر یہ کہے کہ اے خدا! میں تیرا ہو چکا ہوں مگر میں مجبور ہوں میں خوفزدہ ہوں کہ کہیں غیر
مجھے اچک نہ لے غیر مجھے اپنا نہ لے، یہ دعا جب آپ کریں گے تو ہو نہیں سکتا کہ وہ نا مقبول ہو
کبھی ایسی دعانا
مقبول نہیں ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔"۔۔۔۔۔اور فریب کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔۔۔۔۔۔"
کتنے ہیں جو فریب دہی سے کلیۂ پاک ہیں ہر حالت میں، ہر مشکل کے وقت انسان کا دماغ فریب
کی طرف ضرور جاتا ہے۔ایک ٹیکس کی چوری ہے ایک تجارت کے معاملہ میں نفع کی تمنا ہے۔ایک مکان بیچنے
کی خواہش ہے ایک لڑکی جو بیمار ہے اس کی شادی کرنے کی تمنا ہے۔ہرایسی حالت میں جس میں انسان کی

331
زندگی روز مرہ آزمائشوں میں پڑتی ہے وہاں آپ کو فریب کا ایک درندہ چھپا ہوا دکھائی دے گا ہر ایسے گوشے
میں وہ ” پلنگ“ ہے۔جن کا میں نے پچھلی دفعہ ذکر کیا تھا کہ ”شاید که پلنگ خفته باشد ، غور
کرنا یہاں حملہ کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی چیتا تیار بیٹھا ہے اور وہاں دماغ ضرور فریب کی طرف مائل ہوتا
ہے۔یہ خیال کہ وہ اس طرف جاتا نہیں ہے۔یہ درست نہیں ہے۔نیک کا دماغ بھی کسی نہ کسی عذر کی طرف
جاتا ہے اور بد کا دماغ بھی جاتا ہے نیک کا دماغ جب جاتا ہے تو پھر وہ اپنے آپ
کوٹو لتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے
کہ نہیں۔میں نے یہ کام نہیں کرنا اور بد فریب دہی کی وہ باتیں لذت کے ساتھ سوچتا ہے اور اس لذت میں گم
ہو کر اپنے آپ کو یہ Compliments دے رہا ہوتا ہے، اپنی یہ تعریف کر رہا ہوتا ہے کہ مجھ سے زیادہ کون
ہوشیار ہوگا۔میں نے یہ ترکیب سوچ لی ہے اور یہ ترکیب سوچ لی ہے۔یہی فریب کا ایک فطری رجحان ہے
جو تمام گناہوں سے پہلے انسان کے دل میں جنم لے چکا ہوتا ہے۔جتنے بھی گناہ ہیں ان کی تعریف آپ جو
چاہے کر لیں لیکن ہر انسان گناہ کے وقت دل میں جانتا ہے کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے کہ جسے میں کھلم کھلا منظر عام پر
پیش کروں اور اس پر فخر کروں۔یا سزا کا خوف مانع ہو جائے گا یا اپنی Reputation یعنی دنیا کے سامنے جو
اپنی شان بنا رکھی ہے اس کے داغدار ہونے کا خیال مانع ہو جائے گا۔پس اس وقت انسان ضرور فریب کی بات
سوچتا ہے کہ میں اس طرح بچوں گا اور اس طرح بچوں گا۔یہ طریق اختیار کروں گا اور یہ طریق اختیار کروں گا
اگر پکڑا گیا تو یہ کہوں گا اور یہ ساری باتیں فریب کے مضمون سے تعلق رکھتی ہیں یعنی ہر جگہ ایک ایسا بندھن ہے
جس کو توڑے بغیر آپ خدا کی طرف جاہی نہیں سکتے۔تو دعا کس طرح کریں گے کہ اے اللہ ! مجھے فریب سے
بیچا اور وہ دعا کام کیا آئے گی جہاں اپنے آپ کو آپ نے فریب سے باندھ رکھا ہے، ہر ابتلا کے وقت ایک
جھوٹے خدا کی پناہ مانگ رہے ہوتے ہیں اور دعا کر رہے ہیں اور کردار ہے ہیں کہ اے اللہ ! ہم فریب سے
نجات چاہتے ہیں ہمیں بخش دے۔دعا کا مضمون
دعا کا مضمون کوشش کے بعد یا کوشش کے ساتھ شروع ہوتا ہے اس کے بغیر نہیں ہر وہ کوشش جو دعا
کے برعکس سمت میں جارہی ہے آپ کی دعا کو نا کام کر دیتی ہے سوائے اس کے کہ ایک اور لطیف مقام تک
انسان پہنچ جائے جہاں خوب دل کو ٹول کر دیکھے کہ مجھے برائی سے نفرت بھی ہے اور میں واقعۂ فیصلہ کر رہا ہوں
کہ میں اس سے بچنا چاہتا ہوں اس وقت عجز کی ایک اور کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور انسان خدا کے حضور عرض
کرتا ہے کہ اے اللہ ! معاملہ میری کوشش کی حد سے آگے جاچکا ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ اگر مجھے میرے حال پر
چھوڑ دیا جائے تو میں اس برائی میں ہمیشہ مبتلا رہوں گا۔میں عادی بن گیا ہوں ایسے ہی گناہوں میں ملوث
لوگوں کی مثال Drug Addicts کی سی ہے۔وہ لوگ جو Drugs وغیرہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں

332
بسا اوقات کچھ عرصہ کے بعد ان کی اس Drug Addiction کے بدنتائج ان کو دکھائی دے رہے ہوتے
ہیں۔محسوس ہورہے ہوتے ہیں اور بار بار بھنا بھنا کر وہ کوشش کرتے ہیں کہ نجات مل جائے لیکن پوری طرح
اس کے غلام بن چکے ہوتے ہیں۔ایسی صورت میں اگر واقعہ یہ دعا کی جائے کہ اے خدا مجھے نجات بخش دے
تو ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا فرمادے کہ اس کی کوشش میں طاقت پیدا ہو جائے۔اس کو ایسے ذرائع
میسر آجائیں کہ وہ واقعہ Drug Addiction سے دور ہٹ کر کسی اور طرف رخ اختیار کرے یا واقعہ اس
سے وہ ذرائع چھین لئے جائیں جن کے ذریعے وہ Drug Addiction میں مبتلا ہوتا ہے۔دونوں
صورتیں ہیں۔دعا کے نتیجہ میں بعض دفعہ ایک بدی پر آمادہ انسان جو بدی پر تیار بیٹھا ہولیکن دل کی آخری گہرائی
میں خلوص کی کوئی رمق باقی ہو اور خدا سے یہ دعا کرے کہ اے خدا! میں ارادہ کئے بیٹھا ہوں لیکن دل نہیں چاہتا
کہ تیری رضا کے خلاف کوئی لذت حاصل کروں۔اس لئے تو میری مددفر ما اور اس بدی کو مجھ سے ٹال دے تو
بسا اوقات ایسا ہوگا کہ خدا تعالیٰ اس کے رستے میں اور گناہ کے رستے میں کوئی طبعی روک پیدا کر دے گا۔چاہتے
ہوئے بھی مجبور ہو جائے گا۔پس نیتوں کا خلوص ہے جہاں سے تبتل کا مضمون شروع ہوتا ہے پہلے دل کے
تعلقات کو بدیوں سے توڑیں یا توڑنے کا قطعی ارادہ کرلیں پھر اللہ سے دعا مانگیں تو پھر انشاء اللہ تعالٰی آپ کو ہر
برائی سے تبتل اختیار کرنے یعنی علیحدگی اختیار کرنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔دنیا کی خواہش حقیقتاً غیر اللہ کی محبت بن جاتی ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
" جو شخص دنیا کے لالچ میں پھنسا ہوا ہے اور آخرت کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا وہ میری
جماعت میں سے نہیں ہے"
یعنی ہر وقت اس پر دنیا سوار ہے یہ بھی ملے وہ بھی ملے۔اکیلا اس
کو غیر اللہ کی محبت نہیں قرار دیا لیکن
ساتھ ایک اور علامت بیان فرما دی جس کے نتیجہ میں دنیا کی خواہش حقیقتا غیر اللہ کی محبت بن جاتی ہے فرمایا
" اور آخرت کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا"
جو شخص دنیا کی خواہش رکھتا ہے کہ جو ایک فطری چیز ہے اور ساتھ آخرت کا مضمون بار بار اس کے
سامنے آتا ہے وہ آخرت کا تصور اس کی دنیا کی خواہش کو معتدل کر دیتا ہے۔بعض دفعہ آخرت کا تصور دنیا کی
خواہش کو اس حد تک معتدل کر دیتا ہے کہ انسان میں ایک استغناء پیدا ہو جاتا ہے میری خواہش تو ہے کہ یہ چیز
مل جائے گناہ نہیں ہے لیکن آخرت کے تصور کے بعد پھر انسان یہ بھی کہتا ہے کہ میری خواہش تو ہے مگر نہ ملے تو
کوئی بات نہیں۔اللہ ملے تو بہت ہے اللہ کی رضا چاہئے اگر رضا کے مطابق ہے تو ملے ورنہ نہ ملے۔یہ بھی ایک
قسم کا تل ہے۔یعنی دنیا سے تعلق رکھنے کے باوجود بے تعلقی کا ایک ایسا انداز جو انسان کو غنی کر دے، بے پروا

333
کر دے، ہو جائے تو ٹھیک ہے نہ ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔اللہ راضی رہے یہ وہ مقام ہے جہاں سے پھر خدا کی
طرف حرکت مثبت طور پر شروع ہو جاتی ہے پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیسا متوازن بیان
فرمایا ہے کہ
و شخص جو دنیا کی لالچ میں پھنسا ہوا ہے اور آخرت کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتاوہ میری جماعت
میں سے نہیں ہے، جو شخص در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم نہیں رکھتا۔وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔۔۔"
ہر ایسا موقع جہاں دین کا ایک مفاد ہو اور اس کے مقابل پر دنیا کا کوئی مفاد ہو وہاں انسان بار یک
نظر سے غور کرے کہ دین کے مفاد کو ترجیح دے گا یا دنیا کے مفاد کو ترجیح دے گا۔یہ بہت ہی مشکل مضمون ہے
کیونکہ بڑے بڑے سمجھدار اور بڑے بڑے عالم لوگ بھی اس مضمون پر ضرور ٹھوکر کھا جاتے ہیں کیونکہ ہمیشہ
کیلئے ایک گہری نظر کے ساتھ اپنے نفس کے محاسبے کی عادت ڈالنا حقیقت کو پانے کے لئے ضروری ہے۔بعض
دفعہ بعض ایسے لوگ جنہوں نے زندگیاں وقف کی ہوئی ہوتی ہیں ان کے افسران کی طرف سے ان سے کوئی سختی
کا معاملہ کیا جاتا ہے یا جس جگہ ان کی تقرری ہوئی ہوتی ہے ان کی بے اعتنائی کی وجہ سے وہ دل برداشتہ ہوتے
ہیں۔ایسی صورت میں جب وہ ایسے لوگوں سے نظام کے متعلق باتیں کرتے ہیں جن کا نظام کے ساتھ
براہ راست تعلق نہیں ہے وہ اپنے دل کے دکھ ان کے سامنے بیان کرتے ہیں اور اس طرح کچھ تسکین پاتے
ہیں۔تو وہ اس وقت یہ نہیں سوچ رہے ہوتے کہ ہم نے دین کو دنیا پر نہیں بلکہ دنیا کودین پر مقدم کر لیا ہے کیونکہ
جب کسی شخص کے سامنے ایک ایسی بات بیان کی جائے جس کے نتیجہ میں ان لوگوں کے متعلق بُرا اثر پڑے جو
دین کو چلانے پر مامور کئے گئے ہیں تو لازماً اسی حد تک دین سے دل برداشتہ ہو جاتا ہے انسان کے دل میں
دین کا احترام اٹھ جاتا ہے اور رفتہ رفتہ انسان دین اور دین والوں سے دل برداشتہ ہونے لگتا ہے لیکن اس کے
مقابل پر جو شخص بیان کر رہا ہے اس کے لئے ہمدردی پیدا ہوتی ہے، اس سے تعلق بڑھتا ہے۔اس کے گرد ایک
گروہ بننا شروع ہو جاتا ہے اور ایک چھوٹا سا جھوٹا خدا وہاں جنم لے لیتا ہے۔اب یہ جو مضمون ہے اس کو اگر آپ گہرائی سے سمجھیں اور جماعت احمدیہ میں اٹھنے والے فتنوں کی
تاریخ پر اس کو چسپاں کر کے دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ یہ مضمون کس حد تک بار بار اطلاق پاتا ہے اور
بڑے بڑے ہوشمند ٹھوکر کھاتے رہتے ہیں۔کسی سے شکوہ ہے اور اگر وہ شکوہ دین کے معاملہ میں ہے تو اس کے
لئے قرآن کریم نے ایک ہی رستہ بتایا ہے کہ إِنَّمَا اَشْكُوا بَنِی وَ حُزنِي إِلَى اللهِ (يوسف : 87)
تنبل کا مضمون بہت ہی باریک مضمون ہے
یہ دعا یہاں بھی بہت زور کے ساتھ صادق آتی ہے۔ایسا شخص جو اپنے آپ کو خدا کی خاطر پیش کئے
ہوئے ہے اگر دنیا کی ہمدردی سے اس لئے باز رہتا ہے کہ وہ ڈرتا ہے کہ ان لوگوں کے دین کو نقصان نہ پہنچے

334
جائے تو ایسا شخص لازماً خدا کی طرف جھکے گا اور اس کا دنیا سے تبتل ہوگا اور تعلق کا قدم اللہ کی طرف آگے بڑھے گا۔پس تبتل کا مضمون بہت ہی باریک مضمون ہے۔بڑی لطافت کے ساتھ ، گہری نظر کے ساتھ
اتر کر دیکھنا پڑتا ہے۔مثالیں سامنے رکھ کر ان پر غور کریں تو پھر آپ کو سمجھ آئے گی کہ کس طرح بار بار آپ نے
اللہ سے تتل کیا ہے اور غیر اللہ کی طرف جھک گئے ہیں۔جب ہمیشہ دین غالب رہے گا اور دین کے مفادات
غالب رہیں گے تو سچا مظلوم بھی دین سے بددل کرنے کے خیال سے ایسی نفرت کرے گا جیسے اس کو آگ میں
پھینکا جا رہا ہو۔وہ اپنی ذات میں ان باتوں کو دیا جائے گا تاکہ خدانخواستہ کوئی اور بھی ہلاک نہ
ہو جائے۔ایسا شخص پھر ہلاک نہیں ہوا کرتا جو دوسروں کی ہلاکت کا موجب نہ بنے وہ خود کبھی ہلاک نہیں کیا
جاتا۔جو دوسروں کو ہلاکت سے بچانے کیلئے اپنے نفس پر ایک ہلاکت طاری کر لیتا ہے اللہ کے فضل کا ہاتھ
ضرور اس کی طرف بڑھتا ہے اور اسے ضرور اٹھاتا ہے اور بلند مقامات کی طرف لے کر جاتا ہے۔مگر دنیا کی
ہمدردیاں لینے کی خاطر دنیا سے اپنے دکھ پھولنے والے نہ ادھر کے رہتے ہیں نہ ادھر کے رہتے ہیں اور ان کی
وجہ سے بہت لوگ ٹھو کر کھاتے ہیں اور بہت بہت ابتلا اور فتنے بنتے ہیں اور جب ان کو سمجھایا جائے تو کہتے ہیں
کہ واقعہ درست ہے۔میں درست واقعات کی بات کر رہا ہوں۔جھوٹ کی بات نہیں کر رہا، بہتان کی بات نہیں
کر رہا۔جھوٹ اور بہتان باندھ کر دین اور دین والوں سے متنفر کرنا تو بہت بڑا گناہ ہے اور بہت بڑے عذاب
کا تقاضا کرتا ہے۔میں نفس کے دھوکے میں مبتلا ہونے والوں کی بات کر رہا ہوں جو بیچ دیکھتے ہیں، واقعہ
درست ہے جس کے خلاف ان کو شکایات ہے لیکن یہ نہیں سوچتے کہ میری دین کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ میں
آپ نقصان اٹھا جاؤں اور کسی اور کی ٹھوکر کا موجب نہ بنوں۔یہ کچی مامتا جس کی مثال حضرت سلیمان کے
فیصلے کی صورت میں ہمیں دکھائی دیتی ہے۔سچی ممتا
دوعورتوں کا آپس میں جھگڑا ہوا۔دو عورتوں کے بہت پیارے دو بچے تھے۔ایک کا بچہ مر گیا تو وہ
مامتا میں ایسی پاگل ہوئی کہ اس نے کہا کہ میں تو بچے کے بغیر رہ نہیں سکتی۔چنانچہ اس نے دوسری عورت کا بچہ
اس سے چھین لیا اور اسے اپنا بنا لیا۔دونوں عورتیں جھگڑ رہی تھیں اور کسی کو سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیسے فیصلہ کریں۔حضرت سلیمان کی عدالت میں ان کو پہنچایا گیا۔بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان نے جب دونوں طرف کی
باتیں سنیں تو فیصلہ فرمایا کہ آسان بات تو یہی ہے کہ اس بچے کے دوٹکڑے کر دیئے جائیں۔آدھا ایک کو دے
دیا جائے اور آدھا دوسری کو دے دیا جائے۔کیونکہ ہم تو عالم الغیب نہیں۔ہمیں نہیں پتا کہ کس کا ہے۔پس یہ
ناممکن ہے کہ ایک کو محروم کر کے دوسری کو دیا جائے۔ہوسکتا ہے کہ وہ جسے محروم کیا جائے وہی کچی ماں ہواس
لئے ایک ہی علاج ہے کہ اس کو دوٹکڑے کر دیا جائے۔جس کا بچہ تھا اس کی چھینیں نکل گئیں۔اس نے واویلا

335
شروع کر دیا اور کہا کہ میں جھوٹی تھی یہ بچہ اس کا ہے اس کو دے دو۔وہ برداشت نہیں کر سکتی تھی کہ اس کے بچے
کے دوٹکڑے کئے جائیں اور حضرت سلیمان" کی یہی حکمت تھی جس کی وجہ سے وہ غیر معمولی طور پر صاحب
حکمت مشہور ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھ گیا ہوں کہ کس کا بچہ ہے۔جو رورہی تھی کہ میرا بچہ نہیں ہے اس کو
بچہ پکڑا دیا۔پس وہ جو سچی محبت کرنے والے ہیں وہ برداشت نہیں کر سکتے کہ جس چیز سے محبت ہے۔اس کو
نقصان پہنچے۔” میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا“ کا یہ مضمون ہے۔ہر فیصلے کے وقت میں یہ سوچوں گا کہ
میرے دین کو نقصان ہورہا ہے یا مجھے نقصان ہورہا ہے۔اگر دین کو نقصان ہو رہا ہے تو اپناہ نقصان انسان خوشی
سے قبول کر لے یہ تبتل ہے اور یہ تبتل لازماً اسے خدا کی گود تک پہنچائے گا۔یہ ناممکن ہے کہ ایسا انسان خدا کی
محبت کے بغیر پھر زندہ رہ سکے یا خدا کی محبت اسے قبول نہ کرے اور خدا کی محبت کی حالت میں جان نہ دے۔پس یہ مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرما ر ہے ہیں کہ ” جو شخص در حقیقت
دین کو دنیا پر مقدم نہیں رکھتا اب دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کاکلام کتنا گہرا اور کتا محتاط اور کتا
فصیح و بلیغ ہے۔اس موقع پر در حقیقت کا لفظ عمد أسوچ کر داخل کیا گیا ہے محاورۃ نہیں فرمایا میری بیعت کرتے
وقت سب کہتے ہیں کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا لیکن در حقیقت کتنے ہیں جو ر کھتے ہیں یار رکھنے کی تمنا
رکھتے ہیں۔پس فرمایا جو شخص در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم نہیں رکھتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔جو
شخص پورے طور پر ہر ایک بدی سے اور ہر ایک بد عملی سے یعنی شراب سے اور قمار بازی سے ( یعنی جوئے
سے ) بدنظری سے اور خیانت سے، رشوت سے اور ہر ایک ناجائز تصرف سے تو بہ نہیں کرتا وہ میری جماعت
میں سے نہیں ہے“۔نیتوں کو پاک صاف کرو
اب یہ تو تحریر اکثر دلوں پر بہت بوجھل ہے کیونکہ ہر بدی اگر اپنی انتہا میں نہیں تو کسی نہ کسی صورت
میں ، کسی نہ کسی شکل میں انسان کے اعمال میں نہیں تو اس کے دل میں پنپ رہی ہوتی ہے، اس کی نیتوں
میں داخل ہوتی ہے، تمنا بن چکی ہوتی ہے اور اگر کوئی چیز انسان کے اور اس کی بدی کی راہ میں حائل ہے تو
خواہش کی کمی نہیں ، بے اختیاری حائل ہوتی ہے۔بہت سے معصوم ایسے ہیں جو مجبور ہیں، بے اختیار ہیں ، ان
کی بدی تک پہنچ نہیں ہوتی۔پہنچ ہو اور پھر نہ کریں تو یہ نیکی ہے اور اسی مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام بیان فرماتے ہیں۔یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ اگر تمہاری نیتوں میں داخل رہیں تو تم کبھی تبجبل اختیار نہیں
کر سکتے۔نیتوں کو پاک صاف کرو، نیتوں کی گہرائیوں سے جڑوں کو اکھیڑ کر پھینک دو۔پھر دعا کروتو پھر دیکھو

336
کہ کس طرح نیکی اسی سرزمین میں جڑیں پکڑتی ہے جہاں پہلے بدیاں پنپ رہی تھیں۔فرمایا:
" ہر ایک مرد جو بیوی سے یا بیوی خاوند سے خیانت سے پیش آتی ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے"
ہمارے کتنے جوڑے ہیں جن کی زندگیاں اسی لئے برباد ہوئیں کہ کہیں خاوند بیوی سے خیانت
کر رہا ہے کہیں بیوی خاوند سے خیانت کر رہی ہے اور یہ خیانت کئی طرح سے ہو سکتی ہے۔حقوق کی ادائیگی میں
کمی ، چوری چھپے کچھ تعلقات قائم رکھنا یا ایک ملکیت کو دوسرے کے سپرد کر دینا۔یہ تفاصیل بیان کرنے کا موقع
نہیں مگر انسان کے زندگی کے دائروں میں میاں بیوی کے تعلقات کا دائرہ بھی بہت وسیع دائرہ ہے اور اس
دائرہ میں ہر قسم کی خیانت کے مضمون بار ہا جگہ پا جاتے ہیں۔ان موقعوں پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا یہ قول پیش نظر رکھ کر غور کریں کہ:
ہر ایک مرد جو بیوی سے یا بیوی خاوند سے خیانت سے پیش آتی ہے وہ میری جماعت میں سے
نہیں ہے"
جب دین کی تخفیف دیکھو تو اس مجلس سے الگ ہو جاؤ
پھر بعض لوگ اپنے تعلقات کو نہیں توڑ سکتے۔ایک شخص ایسی مجلسوں میں بیٹھتا ہے جہاں دین پر
طعن آمیزی ہورہی ہوتی ہے تخفیف کی نظر سے فیصلوں کو دیکھا جاتا ہے۔کبھی خلیفہ وقت کے کبھی امیر کے،
کبھی کسی اور عہدیدار کے کبھی صدر مجلس خدام الاحمدیہ کے فیصلہ کو، کبھی دوسرے عہدیداران کے فیصلوں کو
تخفیف کی نظر سے دیکھا جاتا ہے یعنی اس پر مذاق اڑایا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ جی! دیکھو یہ باتیں ہورہی
ہیں۔کیا فضول بات ہے، کیا معنی رکھتی ہے، کئی قسم کے تمسخر کے فقرے کسے جارہے ہوتے ہیں اور ایسی مجلس
میں بعض لوگ جا کر بیٹھتے ہیں اور اس مجلس سے علیحدہ نہیں ہوتے۔قرآن کریم نے یہ اصول بیان فرمایا ہے کہ
جب دین کی تخفیف کو دیکھتے ہو تفصیل بیان نہیں فرمائی ، ہر قسم کی تخفیف اس میں شامل ہے تو اس وقت تک اس
مجلس سے الگ ہو جایا کرو جس وقت تک یہ مضمون جاری ہے۔یہ بہت ہی وسیع حو صلے کی تعلیم ہے۔یہ نہیں
فرمایا کہ مستقلاً ان سے قطع تعلق کر لو۔کیونکہ اگر ہر بدی پر فورا پورا قطع تعلق اختیار کر لیا جائے تو پھر ایسے لوگوں کی
اصلاح کیسے ممکن ہوگی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ نیک ہیں وہ کلیہ ایک مکمل الگ سوسائٹی بن جائیں
اور ان کا بدوں کے ساتھ کسی قسم کا اٹھنا بیٹھنا نہ ہو۔قرآن کریم نے کس حکمت کے ساتھ اس مضمون کو بیان فرمایا
کہ جب تک وہ مجلس بد ہے اس مجلس میں تم نے نہیں بیٹھنا۔اگر اس میں بیٹھو گے تو تم بے غیرت ہو گے اور اگر تم
بیٹھو گے تو تمہیں نقصان پہنچ سکتا ہے، ہاں جب وہ مجلس بدیوں سے پاک ہو چکی ہو اور رنگ اختیار کر چکی ہو پھر
بے شک ان میں واپس جایا کرو اور ملا کر تا کہ تمہاری نیکی کا اثر ان پر پڑے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں:۔۔وشخص مخالفوں کی جماعت میں بیٹھتا ہے اور ہاں میں ہاں ملاتا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے

337
اب صرف بیٹھنے کو منع نہیں فرمایا۔فرمایا ایسی حالت میں بیٹھتا ہے کہ بے غیرت بنتا ہے۔ہاں میں
ہاں ملانا لفظا ہی نہیں بلکہ خاموش رہنے کے نتیجہ میں بھی ہوا کرتا ہے۔اسے حدیث تقریری کہتے ہیں یعنی ایک
انسان ایک بد بات کو سن رہا ہے اور اس کے خلاف کھل کر یا اپنے ماضی الضمیر کو، اپنے دل کی بات
کو بیان نہیں
کرتا یا چپ کر کے بیٹھا رہتا ہے تو ایسا شخص عملاً اس میں شامل ہو جاتا ہے۔پس ہاں میں ہاں ملانے سے مراد یہ
ہے کہ ایسی مجالس میں جہاں دین کو تخفیف یعنی حقارت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہو اور دین پر مذاق اڑائے
جار ہے ہوں تو ایسا شخص جو وہاں سے نہیں اٹھتا اور عملاً ان کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے۔فرمایاوہ میری جماعت
میں سے نہیں ہے۔پھر فرمایا
" ہر ایک زانی، فاسق ، شرابی ، خونی چور، قمار باز ، خائن، مرتشی ، غاصب، ظالم، دروغ گو، جعلساز اور ان کا ہمنشین "
یعنی ایسے لوگوں کے ساتھ جو عملاً موید بن چکا ہوتا ہے۔یہ جانتے ہوئے کہ یہ بدیاں ہیں پھر بھی ان
کے ساتھ تعلقات ایسے بڑھا لیتا ہے کہ دراصل ان سے استفادہ کر رہا ہوتا ہے۔یہاں ہم نشین سے مرادا تفاقایا
کچھ دیر کیلئے کہیں بیٹھنے والا یا ساتھ پھرنے والا مراد نہیں ہے۔ہم نشین ایک محاورہ ہے جیسے شرابیوں کے ہم نشین
ہوتے ہیں وہ ان کے ساتھ کچھ کھا پی بھی لیتے ہیں اگر نہ بھی پیتے ہوں تو اس مجلس کا لطف اٹھارہے ہوتے ہیں تو
ہم نشین کا مطلب ہے کہ جو ان کی ان سب بدیوں میں کسی نہ کسی رنگ میں یا مؤید ہوتے ہیں یا ان کا لطف
اٹھارہے ہوتے ہیں، یہ مجلسیں ان کو اچھی لگ رہی ہوتی ہیں۔تبھی وہ ان میں اٹھنا بیٹھنا اپنا ایک مستقل شعار بنا
لیتے ہیں۔زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔فرمایا وہ سب میری جماعت میں سے نہیں ہیں۔پھر فرمایا:
اور اپنے بھائیوں اور بہنوں پر تہمتیں لگانے والا جو اپنے افعال شنیعہ سے تو بہ نہیں کرتا اور
"
خراب مجلسوں کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے"
یہاں اس پہلے مضمون کے ساتھ تہمتیں لگانے کا جوذ کر ملا دیا ہے یہ قابل غور بات ہے کیونکہ میں نے
تہمتیں لگانے والوں کے حالات پر جہاں تک غور کیا ہے اور کافی مختلف قسم کے ایسے حالات سامنے آتے ہیں تو
ان پر غور کا موقع ملتا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ ہر تہمت لگانے والا خود کسی بدی میں مبتلا ہوتا ہے اور تہمت لگانا
اس بدی کو چھپانے یا اس بدی کا جواز ڈھونڈنے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ایک آدمی جو کسی خاص گناہ میں ملوث
ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ کوئی اور شخص ایسا پاکباز ہے جس کی سوسائٹی میں عزت اور قدر ہے تو وہ اگر دیکھتا ہے
کہ ایسے شخص پر تہمت کا موقع مل گیا ہے یعنی حالات کے نتیجہ میں ممکن ہے کہ لوگ اس بات کو قبول کر لیں کہ یہ
شخص تبھی اس بدی میں مبتلا ہے تو وہ ضرور وہاں تہمت لگائے گا اور عملاً اس سے یہ بتانا ہوتا ہے کہ دیکھو جی ! یہ
لوگ سب یہ کر رہے ہیں اور ہم پر باتیں کر رہے ہیں۔عورتیں کہہ دیتی ہیں کہ وہ دیکھو جی پر دے میں کیا کیا
کرتی ہے اور میری بے پردگی پر اعتراض ہے اور اس کی اپنی ادا ئیں دیکھو کیا ہیں۔ہر تہمت کے پیچھے ایک

338
احساس کمتری ضرور ہوتا ہے۔ہر تہمت کے پیچھے احساس کمتری ہوتا ہے
ی ناممکن ہے کہ کوئی شخص احساس کمتری سے پاک ہواور تہمتیں لگانے کا عادی ہو۔میرے اس بیان
کو آپ اپنے تجربہ پر اطلاق کر کے دیکھ لیں۔آپ کو ہر تجربہ کی روشنی میں ان تہمت لگانے والوں میں کوئی نہ
کوئی ایسی کمزوری نظر آئے گی جس پر عملا پردہ ڈالنے کے لئے اور جواز مہیا کرنے کی خاطر وہ معصوموں کو
الزامات سے چھیدتے ہیں اور ان کے دل زخمی کرتے ہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان
تمام بدیوں کا ذکر کرنے کے بعد جو یہ فرمایا کہ
"
اپنے بھائیوں اور بہنوں پر تہمتیں لگانے والا جو اپنے افعال شنیعہ سے تو بہ نہیں کرتا اور خراب
مجلسوں کو نہیں چھوڑتا۔وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔یہ سب زہریں ہیں تم ان زہروں کو کھا کر کسی طرح
بچ نہیں سکتے اور تاریکی اور روشنی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی۔۔۔کیا ہی خوش قسمت وہ لوگ ہیں جو اپنے دلوں کو
صاف کرتے ہیں اور اپنے دلوں کر ہر ایک آلودگی سے پاک کر لیتے ہیں اور اپنے خدا سے وفاداری کا عہد
باندھتے ہیں ( وفاداری کا یہ عہد تبتل کے بعد ہے اس سے پہلے نہیں ہوسکتا ) کیونکہ وہ ہرگز ضائع نہیں کئے
جائیں گے ممکن نہیں کہ خدا ان کو رسوا کرے کیونکہ وہ خدا کے ہیں اور خدا ان کا وہ ہر ایک بلا کے وقت بچائے
جائیں گے "
کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ : 18-20)
خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 787-804)
دنیا بھر میں منعقد ہونے والے مختلف اجتماعات کا اعلان اور نصائح
خطبہ جمعہ 22 اکتوبر 1992ء)
حسب سابق اس خطبہ کا آغاز بھی مختلف ممالک میں مختلف جماعتی اجتماعات کے ذکر سے کرتا
ہوں۔مجلس انصار اللہ ضلع اسلام آباد (پاکستان) کا تربیتی اجلاس کل سے شروع ہے اور آج اختتام پذیر ہوگا۔مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کا سالانہ اجتماع بھی شروع ہے جو 22 سے 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔آج
مجلس انصار اللہ ضلع سیالکوٹ اور ضلع لودھراں مجلس انصار اللہ بیت التوحید لاہور کے سالانہ اجتماعات ہورہے
ہیں۔آج اور کل لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ یاد گیر (ہندوستان) اور لجنہ اماءاللہ کیرالہ کا صوبائی اجتماع اور

339
اسی طرح مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کا سولہواں اور اطفال الاحمدیہ بھارت کا پندرھواں سالانہ اجتماع آج 22
اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔خدام الاحمد یہ بھارت کا سالانہ اجتماع تو دراصل بہت پرانا ہے۔جب سے خدام الاحمدیہ کا آغاز ہوا
ہے وہ قادیان بھارت ہی سے ہوا تھا۔اس لئے تعجب ہے کہ انہوں نے اپنا سلسلہ کیوں کاٹ لیا جبکہ پاکستان
کی جماعتوں نے یہ گنتی اسی وقت سے شروع کر رکھی ہے جب سے کہ خدام الاحمدیہ کا آغاز ہوا تھا۔بھارت کا
جو اجتماع ہے وہ بہر حال اسی وقت سے شروع ہونا چاہئے جب سے کہ خدام الاحمدیہ کا اعلان کیا گیا تھا۔اگر وہ
یہ سمجھتے ہوں کہ بھارت ملک کا الگ اجتماع اب ہو رہا ہے تو وہ پھر چند سال کی گنتی ہے۔جب میں نے یہ اعلان
کیا کہ ایک مرکزی صدر کی بجائے مختلف ممالک کے اپنے اپنے صدران ہوں گے تو اس حساب سے پھر ان کا
یہ اجتماع اس وقت سے شمار ہونا چاہئے۔بہر حال یہ سولہواں نہیں ہے اس سے بہت پرانا یہ اجتماع چل رہا ہے۔لجنہ اماءاللہ پنجاب ( ہندوستان ) کا سالانہ اجتماع کل بروز ہفتہ شروع ہوگا جماعت احمد یہ ٹرینیڈاڈ ٹوباگو کا جلسہ
سالانہ پرسوں 124اکتوبر کومنعقد ہورہا ہے۔اس سلسلہ میں صرف ایک دو باتیں خاص طور پر کہنا چاہتا ہوں اول تو مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت ہی فعال مجلس ہے اور میری توقعات سے بہت بڑھ کر مخلص اور فدائی خدام
اس مجلس میں ہیں۔بہت سخت گھمبیر حالات میں جبکہ ہر طرف سے خطرات نے ان
کو گھیر رکھا تھا اور تعداد بہت
تھوڑی تھی انہوں نے بڑی جوانمردی کے ساتھ اور بڑی ہمت اور اخلاص اور توکل کے ساتھ وقت گزارے
ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ نے ساتھ ساتھ اس کے پھل بھی عطا کئے۔اللہ تعالیٰ ان کی روایات کو بھی ہمیشہ زندہ رکھے
اور پہلے سے بڑھ کر ان کو خوبیوں میں بڑھائے اور دنیا بھر کے خدام کو اس پہلو سے اپنے اپنے ملک میں بھی اور
دنیا میں بھی مثالی بنادے۔سیالکوٹ کو دنیا بھر میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے
جہاں تک مجلس انصار اللہ سیالکوٹ (پاکستان) کا تعلق ہے۔میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سیالکوٹ کو
دنیا بھر میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔جماعت احمدیہ کے آغاز پر گورداسپور کے علاوہ جس ضلع نے سب
سے زیادہ احمدیت کی خدمت کی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہا ہے وہ ضلع سیالکوٹ تھا
اور اس پہلو سے خدا تعالیٰ نے بھی اس ضلع کے احمدیوں پر اتنے فضل نازل فرمائے کہ آج ساری دنیا میں ان
بزرگوں کی اولادیں اپنے باپ دادا کی خدمات کا وہ پھل کھا رہی ہیں اور ان خاندانوں کو اتنی حیرت انگیز
ترقیات ہوئی ہیں کہ انسان حیرت سے دیکھتا ہے کہ کس ضلع سے لوگ اٹھے ہیں اور کس طرح ساری
دنیا پر پھیل
گئے اور دینی دنیاوی ہر لحاظ سے بڑی بڑی عظمتیں حاصل کیں۔بڑے بڑے مقامات حاصل کئے اور آئندہ

340
ان خاندانوں نے دوسری جگہ پر پھیل کر خدمت کے جھنڈے بلند کئے اور ابھی بھی دنیا کی اجتماعی خدمات میں
سیالکوٹ کے احمدیوں کی نسلوں کی خدمات کو ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے اس کے بعد کیا ہوا۔اللہ تعالیٰ بہتر
جانتا ہے کہ کیا بنی اور کیا بگڑی کہ انہوں نے دین کی ان خدمات میں دلچسپی کم کر دی ( میں منہ موڑنے کا لفظ
استعمال نہیں کرنا چاہتا ) دنیا کے دھندوں میں زیادہ مشغول ہو گئے دین پر سیاست کو ترجیح دینے لگے۔خاندانی
رقابتوں اور شراکتوں میں مبتلا ہو گئے اور دنیا کی ذلیل ذلیل نمبر داریوں میں اپنی عزتیں شمار کرنے لگے اور
چوہدراہٹ کا وہ بگڑا ہوا تصور جس نے ایک لمبا عرصہ تک پنجاب پر قبضہ کئے رکھا تھا وہ ان خاندانوں کے سروں
میں سما گیا اور اس کے بعد پھر وہ سارا وقار کھو بیٹھے۔سیالکوٹ کی جماعتیں صف اول میں شمار ہونے کی بجائے
ب سے پیچھے جا پڑیں اور اب وہ ماضی کی یادگار میں ہی رہ گئی ہیں جیسے کھنڈرات رہ جایا کرتے ہیں۔ان میں
کم ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان پرانی اقدار کو زندہ رکھنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔اب کچھ عرصہ سے
یہ احساس بیدار ہو رہا ہے
انصار اللہ سے میں خصوصیت سے مخاطب ہوں
انصار اللہ سے میں خصوصیت سے مخاطب ہوتا ہوں کہ آپ کے اس دنیا میں تھوڑے دن رہ گئے ہیں
اگر چہ خدام انصار سے پہلے بھی مر سکتے ہیں، اطفال بھی خدام سے پہلے مر جاتے ہیں لیکن بالعموم جب ہم ایک
گروہ کی بات کرتے ہیں تو انصار کے اس دنیا میں رہنے کے دن خدام اور اطفال کے مقابل پر تھوڑے
ہیں۔ان تھوڑے دنوں میں خدمت کی جتنی توفیق ہے وہ حاصل کرلیں۔کھوئی ہوئی روحانی اقدار کو از سرنو
حاصل کرنے کی جس حد تک کوشش ہے آپ اگر یہ کوشش کریں تو آپ کے نیک اثرات آپ کی نوجوان نسل پر
بھی اور چھوٹی نسلوں پر بھی پڑیں گے اور میری ہمیشہ سے یہ دعا رہی ہے اور تمنا رہی ہے اب بھی ہے اور آئندہ
بھی رہے گی کہ سیالکوٹ کو اللہ تعالیٰ وہ مرتبہ اور مقام عطا فرمائے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے
زمانے میں ان کو عطا ہوا تھا۔پس ان کھوئی ہوئی اقدار کو از سر نو حاصل کریں اور پھر چھٹ جائیں۔حرز جان بنا
لیں اور نہ چھوڑیں جب تک کہ خدا کا بلاوانہ آجائے۔یعنی اس دنیا میں رہتے ہوئے جب تک زندہ ہیں ان اعلیٰ
اور بزرگ اقدار سے چمٹے رہیں۔اسی میں ان کی زندگی ہے اسی میں ان کی دنیا ہے۔اسی میں دین ہے۔جب سے وہ وباپڑی ہے جس کا میں نے ذکر کیا۔سیالکوٹ کی جماعتوں کا نہ دین رہا نہ دنیا
رہی ، آپس میں پھٹ گئے ،عزتیں اور وقار مٹ گئے۔اس ضلع میں وہ لوگ جو پہلے جماعت احمدیہ پر زبانیں
دراز کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے جن پر جماعت کا ایک عظیم رعب طاری تھا ان لوگوں نے اٹھ اٹھ کے
ان لوگوں کو بھی گالیاں دیں۔مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف بھی زبانیں دراز کیں اور ہر طرح سے گند
اچھالے تو یہ کوئی زندہ رہنے کے آثار نہیں ہیں۔زندہ رہنے کے اسلوب نہیں ہیں اگر زندہ رہنا ہے تو شان کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی