1993ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 5
317
سے دعا کرتا ہوں کہ تو مجھے تو فیق بخش مجھے ہرگز یہ طاقت نہیں لیکن تو کل رکھتا ہوں، یقین کرتا ہوں اگر تو نے مجھے
پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے تو درست ڈالی ہوگی لیکن میں اپنے نفس پر خود غالب نہیں آسکا، میں خود کمزور ہوں، مجھے
خود اپنی صلاحیتوں کو تیرے حضور مسخر کرنے کا طریقہ معلوم نہیں۔تو میری نصرت فرما اپنی جناب سے تو سلطانِ
نصیر عطا فرما۔پس ساری جماعت کو اس طرح بیدار کر دے، اِس طرح ولولے اُن کے دلوں میں پیدا کر دے
کہ ارتعاش پیدا ہو جائے۔یہ عظیم پانی جو سب دنیا میں جگہ جگہ جھیلوں کی صورت میں موجود ہے، بحرمواج کی
صورت میں موجیں مارنے لگے اور عظیم انقلاب دنیا میں برپا کرنے کا موجب بنے۔اس وقت انقلابات کے
آثار بڑی تیزی سے ظاہر ہو رہے ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ عنقریب انشاء اللہ لاکھوں کی تعداد میں ہر سال
جماعت میں لوگ داخل ہوں گے ، اُن کو سنبھالنا کیسے ہے؟ اُن کی تربیتی ضرورتوں کو کیسے پورا کرنا ہے؟ اُن کو
باخدا کیسے بنانا ہے؟ یہ وہ کام ہیں جو سب سے زیادہ جماعت احمدیہ کے لئے چیلنج بنے ہوئے ہیں اور جب تک
ہر فرد کی ہم تربیت نہ کریں اُس وقت تک اس ذمہ داری کو ادا نہیں کر سکتے۔ہماری تعداد اتنی تھوڑی ہے کہ ایک
ایک آدمی کے سپرد آنے والوں میں سے اگر سوسو بھی کئے جائیں تب بھی یہ نسبت شائد کم ہو اس سے زیادہ بھی
ہوسکتی ہے۔پس آنے والوں کی تربیت کے لئے اپنے نفوس کو تیار کریں، اپنے گھر صاف کریں، اپنے گھروں
کو صفات الہی اور ذکر الہی سے سجائیں اور ہر شخص اپنا جائزہ لے کہ مجھ پر جو ذمہ داریاں عائد ہونے والی ہیں
جن آنے والوں کو میں نے سنبھالنا ہے، جن کی میں نے تربیت کرنی ہے۔جن کو آگے نشو ونما کے طریق
سکھانے ہیں، جن کو بڑھنا، پھولنا اور پھلنا بتانا ہے کہ کیسے ہوا کرتا ہے؟ مجھے اگر یہ باتیں معلوم نہیں ہوں گی تو یہ
میں کیسے کروں گا ؟ اپنے گھر پر نظر رکھے، اُن نسلوں پر نظر رکھے، جو وہ آگے بھیجنے والا ہے تا کہ آئندہ نسلوں کی
ضرورتیں بھی اسی گھر سے پوری ہوں یہ وہ کام ہیں جن کا تصور کر کے بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے
ہیں اور یہ وہ کام ہے جس میں مجالس نے للہی سلطان نصیر بن کر میری مدد کرنی ہے اور ساری مجالس دراصل
جماعت ہی ہے۔اگر جماعت من حیث الجماعت اُن ذمہ داریوں کو پورا کرے جن کی طرف میں نے نشاندہی کی
ہے۔اس سلیقے سے کام کریں جس کا میں نے تذکرہ کیا ہے تو وہ کام جو آپ کو مشکل دکھائی دیتے ہیں۔آسان
ہونے شروع ہو جائیں گے، دن بدن آسان سے آسان تر ہوتے چلے جائیں گے میں نے بار ہا تجربہ کیا ہے
کہ ایک کام جوا چانک لگتا ہے کہ سر پر پہاڑ آپڑا ہے اور ایک نہیں دو تین مختلف سمتوں سے بعض پہاڑ لگتے ہیں،
سر پر آپڑنے کے لئے تیار۔جب دعا کرتا ہوں اور عاجزی سے خدا کے حضور اپنے آپ کو پیش کر دیتا ہوں تو وہ
سارے پہاڑ روئی کے دھنکے ہوئے پہاڑ دکھائی دیتے ہیں جن کا کوئی وزن نہیں۔خود بخود ہلکے ہو جاتے ہیں
اللہ کے فرشتے ان کو اٹھاتے ہیں اور سارے کام سلیقے سے خود بخود ہونے لگتے ہیں۔ساری دنیا میں جو نظام
318
جماعت از خود پانی کی طرح بہہ رہا ہے خاموشی سے جاری وساری ہے۔وہ نظام کی خوبیاں جو آپ جماعت
جرمنی میں ملاحظہ کر رہے ہیں ، جماعت یو کے میں ملاحظہ کر رہے ہیں، یونائیٹڈ سٹیٹس میں ملاحظہ کر رہے ہیں
جو کینیڈا میں ملاحظہ کر رہے ہیں، جو پاکستان اور بنگلہ دیش اور برما اور دیگر ممالک میں اور جاپان وغیرہ میں
ملاحظہ کر رہے ہیں۔یہ محض اللہ کا احسان ہے، خدا کا فضل ہے، دعاؤں کے نتیجے میں کاموں کو آسان کر کے
جاری فرما دیتا ہے اور جاری کام یوں لگتا ہے کہ از خود چل رہے ہیں حالانکہ خدا کے فرشتے اُن کے پیچھے لگے
ہوتے ہیں، خدا کے فرشتے اُن کو جاری وساری رکھنے کے ذمہ دار بن جاتے ہیں۔پس اس طرح اگر آپ دعا ئیں کر کے ہسلیقے سے اپنے کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ
کے درخت وجود کو بے انتہا برکتوں والے پھل لگیں گے۔ہر سال کثرت کے ساتھ آپ میں اللہ کا تقویٰ
رکھنے والے ایسے بزرگ اولیاء پیدا ہونے لگیں گے جن کی دعائیں جماعت کے لئے مزید مددگار بنیں گی ، جن
کے وجود خدا نما ہو جائیں گے۔جن کو دیکھنا صداقت کو قبول کرنے کے مترادف ہوگا۔اُن کی نیکی کی برکت
سے آپ کو بہت سے پھل لگیں گے جن سے آج آپ محروم ہیں۔مہینے میں ایک آدمی کو بہتر انسان بنا دیں تو آپ نے نجات پالی
پس سارا زور اس بات پر دیں کہ متقی اللہ سے تعلق رکھنے والے انسان پیدا کریں اور یہ پیدا کرنا
بہت محنت چاہتا ہے، بہت صبر چاہتا ہے، سلیقہ چاہتا ہے، دعاؤں کا تقاضا کرتا ہے، محنت کے ساتھ ایک ایک
کر کے کام کرنا شروع کریں اگر آپ مہینے میں ایک آدمی کو بہتر انسان بنا دیتے ہیں ،اگر اُس کی کمزوریاں
دور کرتے ہیں، اُس کے لئے خیرات اور نیکیوں کی دعائیں کرتے ہیں اور ہر کمزوری کے بجائے ایک خوبی
اُس کے دل میں سجا دیتے ہیں۔تو سمجھیں کہ آپ نے نجات پالی۔آپ خدا کے حضور نجات یافتہ شمار کئے
جائیں گے لیکن ایک نہیں ، دو نہیں آپ نے تو لاکھوں کو تبدیل کرنا ہے ، اُن لاکھوں نے پھر کروڑوں ،
اربوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں۔یہ وہ بڑا کام ہے جو اس صدی کے آغاز میں ہم نے اس سلیقے
سے کرنا ہے کہ آنے والی صدی ہمیں نمونے کے طور پر دیکھے اور ہمارے بتائے ہوئے رستوں پر ہماری
چال کے ساتھ ، ہماری اداؤں کے ساتھ چلے اور ہر چلنے والا عملاً آپ کو دعائیں دے رہا ہو۔جنہوں نے
پہلے آکر ان کو چلنے کے سلیقے سکھائے۔کارکنان کو درود پڑھنے کی تلقین
یہی وہ مضمون ہے جو درود شریف میں دراصل کار فرما ہے۔حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے لئے جب بھی ہم دل کی گہرائیوں سے درود پڑھتے ہیں تو اس درود کا تعلق کسی ایسی نیکی سے ہوتا ہے جو
319
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے نتیجے میں آپ کو عطا ہوتی ہے۔اگر اس درود کا تعلق کسی نیکی سے
نہ ہو تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ درود محض منہ کی باتیں ہیں کوئی حقیقت نہیں۔سارا دن کوئی درود رشتا
رہے اگر جذ بہ احسان کے ساتھ یہ درود زبان سے نہ اٹھے اگر اس کا تعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی
ایسے احسان کے ساتھ نہ ہو جو حسن بن کر اُس کی ذات میں جاری ہو گیا ہو۔تو یہ درود ایک فرضی بات ہے اور
یہی وہ درود ہے جو آپ کے لئے آگے آنے والی نسلیں پڑھا کریں گی اگر آپ حضرت اقدس محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات پر نظر رکھتے ہوئے اپنی ذات پر اُن کو جاری کرتے ہوئے محسوس کرتے ہوئے
یہ دیکھ کر کہ اس ازلی و ابدی آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہمیں بطور احسان ہمیں نیکی ملی ہے
اگر وہ نہ ہوتے تو ہم میں یہ بات نہ ہوتی۔پھر درود پڑھیں گے تو وہ درود ایسا درود ہوگا جو آپ کی ذات میں
آئندہ جاری ہو جائے گا۔آپ کی نیکیاں اسی طرح اگلی آنے والی نسلیں دیکھیں گی اور حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل جو پاک تبدیلیاں کرنے کی صلاحیتیں آپ کو عطا ہوئی ہیں۔تبدیلیاں جب جہاں
بھی کہیں بھی دنیا میں واقع ہوں گی۔وہ تبدیلیاں اُن تبدیلیوں کا فیض پانے والا خواہ زبان سے کہے یا نہ کہے۔عملاً اُس کے اعمال آپ پر درود بھیج رہے ہوں گے۔دعاؤں سے بوجھل کام بھی آسان ہو جاتے ہیں
پس یہ وہ کام ہیں جو ہم نے کرنے ہیں بوجھل سہی ، بھاری سہی مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر
دعائیں کرتے ہوئے عجز وانکساری کے ساتھ ، حوصلہ اور توکل رکھتے ہوئے بڑے سے بڑے کام پر بھی آپ
ہاتھ ڈالیں گے تو آسان کر دیا جائے گا۔حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے غلاموں کو بتایا تھا تم میرے کاموں پر
تعجب کرتے ہومگر میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر رائی کے برابر بھی تم میں ایمان ہو تم پہاڑوں کو اپنی طرف
بلاؤ گے تو دیکھو گے پہاڑ تمہاری طرف چلے آتے ہیں۔مسیح کی قوم اُن پہاڑوں کو اپنی طرف بلانے میں ناکام
رہی۔اے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلامو! اے عاشق محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلامو! تم آپ
کے بھیجے ہوئے آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق آئے ہوئے مسیح کی غلامی کا دعوی کرتے ہو خدا کی قسم اگر تم
تو کل رکھتے ہوئے اور ایمان کے جذبے کے ساتھ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے پہاڑوں کو اپنی طرف
بلاؤ گے تو ضرور پہاڑ تمہاری طرف آئیں گے۔تم دنیا میں عظیم انقلاب بر پا کر سکتے ہو تم بڑی سی بڑی روکوں
کو خاک کی طرح رستوں سے اڑا سکتے ہو لیکن اپنی صلاحیتوں کو پہچانو۔جانو کہ تم کون ہو؟ کن سے وابستگی سے
تم کو طاقت نصیب ہوگی۔کس سلیقے اور حکمت کے ساتھ، مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرنے ہوں گے ایسا کرو
گے تو تمہارے کام آسان ہو جائیں گے، تمہارے کام بو جھل محسوس نہیں ہوں گے۔ایسے کام جو دعا کے ساتھ ،
تو کل کے ساتھ، اللہ اور رسول کی محبت میں کئے جاتے ہیں، وہ بوجھ نہیں بنا کرتے ، بوجھ محسوس ہوتے ہیں اُن
320
لوگوں کو جو باہر سے دیکھتے ہیں ، جو وہ کام کرتے ہیں اُن کے لئے کام آسان ہوتے چلے جاتے ہیں۔وہ سارا
دن کام کرتے ہیں اور نہیں تھکتے ، دیکھنے والے حیران ہوتے ہیں کہ کیوں نہیں تھکتے۔اس لئے کہ وہ کام اپنی
ذات میں لمحہ بہ لحہ اُن کو جزا دے رہے ہوتے ہیں ، اُن کو طاقت بخش رہے ہوتے ہیں۔پس میں جب کاموں کی تفصیل بیان کرتا ہوں تو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔میں تجربے سے
آپ
کو بتا تا ہوں کہ دعا اور حکمت اور سلیقے کے ساتھ آپ ہر جگہ اپنی اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش کریں
گے تو مشکل سے مشکل کام بھی آپ کے لئے آسان کر دئیے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے
اور آپ کی وساطت سے یہ پیغام تمام دنیا کی جماعتوں اور مجالس کو پہنچ رہا ہے جن جن کانوں تک یہ آواز
جائے دوسروں سے سننے والوں سے سنیں اُن کو میں خدا اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر کہتا ہوں
کہ ان باتوں کو ضائع نہ کریں اپنے پلے باندھیں۔ان پر عمل شروع کریں اور دعا کرتے ہوئے آگے قدم
بڑھا ئیں۔بہت سے پھل ہیں جو آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔خدا کی رحمت نے اُن کو پکا دیا ہے۔آپ نے
جھولیاں آگے کرنی ہیں وہ پھل ٹوٹ ٹوٹ کر آپ کی جھولیوں میں گریں گے۔جھولیاں تو آگے کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دعا ہے۔ہاں میں بھول گیا تھا۔یہ افتتاح کے مضمون کی وجہ سے مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ خطبہ ہورہا
ہے آج ، اور خطبہ ثانیہ بھی ہو گا۔اس لئے کسی اور دعا کی ضرورت نہیں۔خطبہ کے بعد نماز جمعہ ہوگی اُس میں
انشاء اللہ تعالیٰ سب دعا ئیں ہو جائیں گی۔"
خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 401-423)
ذیلی تنظیموں کو اجتماعات کے لئے حقیقت پسندانہ پروگرام بنانے کی تلقین
خطبہ جمعہ 13 اگست 1993ء)
" ان تمام اجتماعات سے متعلق میں ایک مرکزی بات جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں یہ سب
تربیتی اجتماعات ہیں اور آج کل جبکہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت دنیا میں بکثرت پھیل رہی ہے اور
رفتار تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے تربیت کی طرف پہلے سے زیادہ گہری نظر کے ساتھ اور مستقل مزاجی کے ساتھ
توجہ دینی ہوگی۔مجھے بچپن سے مختلف قسم کے تربیتی اجتماعات میں شامل ہونے کی بھی توفیق ملتی رہی اور وہ اجتماعات
منعقد کروانے کی بھی توفیق ملتی رہی۔مختلف جماعتی ذمہ داریوں میں یہ تجربے اطفال الاحمدیہ سے لے کر انصار
321
اللہ تک کی عمر تک دراز ہیں۔میں نے ایک بات جو ہمیشہ محسوس کی اور اس کی وجہ سے طبیعت میں اطمینان نہیں
ہو سکا کہ اجتماعات پوری طرح فائدہ مند ہیں بھی کہ نہیں، وہ یہ تھی کہ اجتماعات میں ضرورت سے زیادہ پروگرام
بھر دیئے جاتے تھے اور کوشش کی جاتی تھی کہ تین دن میں سب کچھ پڑھا دیں۔قرآن کریم کا کورس،حدیث
کا کورس، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کا کورس ، نماز میں یاد کروانا، تبلیغ کے گر بتانا تبلیغ کی
مرکزی آیات بتانا، اعتراضات کے جواب سکھانا ، یہ ناممکن ہے۔ہو ہی نہیں سکتا کہ تین دن یا پندرہ دن کے
اجتماع میں بھی یہ ساری باتیں اچھی طرح بچوں کے ذہن نشین کرادی جائیں۔پھر وہ سرسری سے امتحان ہوتے
تھے اور پھر انعامات تقسیم ہو گئے اور سب نے جبّذا کہا اور چھٹی ہو گئی۔کچھ دن کے بعد جب آپ ان بچوں
سے جا کر پوچھیں کہ کچھ یاد بھی ہے تو شاید ہی کوئی ہوگا جسے یاد ہوگا اور وہی ہو گا جسے پہلے ہی یاد تھا۔اجتماع کے بعد اس تین دن کے تیزی کے ساتھ گھوٹنے والے پروگراموں میں بچوں
کو کچھ بھی یاد
نہیں رہتا۔ہاں ایک روحانی لذت ضرور ہوتی ہے۔اجتماع میں شمولیت کی برکت ضرور عطا ہوتی ہیں۔اس
لئے اجتماع کو بے فائدہ کہنا تو یقیناً غلط ہے مگر پروگرام اس ذہانت سے ترتیب نہیں دیئے جاتے کہ تھوڑے
وقت میں زیادہ سے زیادہ استفادہ ہو سکے۔تھوڑے وقت میں زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے زیادہ
سے زیادہ پروگرام نہیں بلکہ کم سے کم پروگرام رکھنے چاہئیں۔یہ دو چیزیں ایک دوسرے سے ضد رکھتی ہیں
تھوڑے وقت میں زیادہ سے زیادہ پروگرام کم سے کم افادہ کریں گے یعنی فائدہ پہنچائیں گے اور کم سے کم
پروگرام جن کو بڑی محنت کے ساتھ اور عقل کے ساتھ تیار کیا گیا ہو اور بار بار رواں کروایا جائے تو یہ پروگرام
بہت گہرا فائدہ پہنچا سکتے ہیں لیکن اس شرط کے ساتھ کہ ان کو سال بھر کا Home Task دیا جائے۔ہمارے
ہاں سکولوں میں بھی استاد سمجھتے تھے کہ ایک گھنٹے کی پڑھائی یا چالیس منٹ
کی پڑھائی کافی نہیں ہے۔اس لئے وہ
گھر کا کام دیا کرتے تھے۔یورپ میں یہ رواج بہت زیادہ ہے۔جتنا کام وہاں دیا جا تا تھا اس سے بہت زیادہ
کام یورپ میں گھر پر دیا جاتا ہے۔تمام یو نیورسٹیاں یہی کرتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جب تک بچہ گھر جا کر
خود ذمہ داری اور توجہ سے ان باتوں کو سمجھنے اور پڑھنے کی کوشش نہیں کرے گا۔اس وقت تک محض کلاس کا پڑھا
ہوا کافی نہیں ہے۔ساری دنیا کے اجتماعات کو حکمت سے بھر دیں عقل کے مطابق کام کریں
تین دن کے جو اجتماعات ہیں ان میں تو بچے کو زائد وقت ملتا ہی نہیں۔ناممکن ہے کہ وہ رات گیارہ
بجے تک مصروف رہے اور پھر صبح چار بجے اس کو تہجد پر بھی اٹھانا ہوا اور بیچ میں وہ گھر کے کام کی تیاری بھی کرے
اس لئے حقیقت پسندی بہت ہی ضروری چیز ہے۔ساری دنیا کے اجتماعات کو حکمت سے بھر دیں، عقل کے
مطابق کام کریں، یہ بات یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
322
(البقرہ: 287) اللہ تعالیٰ کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔اس لئے آپ اگر اجتماع میں
شامل ہونے والے یا تربیتی کلاسز پر آنے والے بچوں پر یا بڑوں پر ان کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈالیں گے تو
ایک قسم کی خدائی کا دعوی کرنے والی بات ہے۔جو جھوٹی خدائی ہے کیونکہ سچا خدا تو بوجھ نہیں ڈالتا۔یہ جھوٹے
خدا ہی ہیں جو اپنی بے وقوفی سے بوجھ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔میں نے لفظ تو بہت سخت بولالیکن جو آخری
تجزیہ ہے وہ یہی بنتا ہے۔انسان جب بھی خدا کی صفات سے ہٹ کر قدم اٹھاتا ہے تو عملاً ایک قسم کا جھوٹا خدا
ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اگر چہ وہ بالا رادہ نہ بھی ہو اگر بالا رادہ ہوتو وہ شرک ہے اور بہت بڑا گناہ ہے لیکن اگر
غفلت کی حالت میں نا سمجھی میں کیا جائے تو شرک تو نہیں مگر شرک کے نقصانات ضرور رکھتا ہے کیونکہ انسان کو
غیر اللہ سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔صفات باری تعالیٰ سے ہٹ کر آپ جو بھی کام کریں گے اس میں فائدے
سے محروم رہ جائیں گے۔اس لئے تربیتی اجتماعات کو اس رنگ میں ترتیب دیں کہ جو کچھ وہاں پڑھائیں اس میں صرف نمونہ
دیں اور وہ نمونے اتنے پکا دیں اور اس محبت سے پڑھائیں کہ وہ نمونے ذہن نشین بھی ہوں اور دلنشین بھی
ہوں۔ان سے پیار ہو جائے۔مثلاً اگر آپ ساری نماز نہیں پڑھا سکتے تو سورہ فاتحہ پڑھائیں اور اتنا پڑھائیں
اور اس طرح بار بار پڑھائیں کہ اس کے معانی سے محبت ہو جائے اور اس کا مضمون ذہن میں نقش ہو جائے وہ
یاد ہو اور اس طرح یاد ہو کہ پڑھنے کے ساتھ ذہن کو ترجمہ نہ کرنا پڑے بلکہ عربی الفاظ کے ساتھ ساتھ ہی وہ
ترجمہ ذہن میں نقش ہو۔ایک انسان کو جب سورۃ فاتحہ سے محبت پیدا ہو جاتی ہے تو باقی نماز کے لئے سورۃ فاتحہ
رستہ صاف کرتی ہے اور صراط مستقیم کا ایک یہ مطلب ہے۔سورہ فاتحہ میں وہ صراط مستقیم ہے جس پر ایک دفعہ
ڈالا جائے تو انسان کے قدم وہاں رکتے نہیں ہیں کہ جہاں تک ہاتھ پکڑ کر لے گئے وہاں جا کر کھڑے ہو گئے
بلکہ صراط مستقیم وہ صراط ہے جس کا سلسلہ انبیاء" تک چلتا ہے۔صِرَاطَ الَّذِيْنَ
أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحہ : 7) حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک دراز ہیں۔وہ سارے
سفر جو آپ نے صراط مستقیم میں روحانیت کے طے کئے ہیں اور جن کا ذکر اس آیت کریمہ میں بھی آیا ہے جو
میں نے ابھی پڑھ کر سنائی ہے۔وہ صراط مستقیم وہی ہے جس کا سورہ فاتحہ میں ذکر ملتا ہے۔اجتماعات پر تین دن پڑھانے کے بعد مجالس کو اس سے آگے Take Over کرنے کا کہیں
پس سورۃ فاتحہ پر زور دیں اور بہت محنت کے ساتھ، عقل کے ساتھ ، محبت کے ساتھ ذہن نشیں
کرائیں ، دل نشین کرائیں تو پھر عبادت کے جو باقی حصے ہیں وہ سورہ فاتحہ ہاتھ پکڑ کر آپ ہی آگے چلا دے
گی۔پھر Home Task کے طور پر ان کو دیں۔ان کو کہیں کہ یہ ہم نے تمہیں یہاں سکھایا ہے۔باقی
323
نماز تمہیں نہیں آتی اب تم گھروں کو جاؤ، تو جہاں جہاں بھی خدام الاحمدیہ کی تنظیم ہے یا انصار اللہ کی تنظیم ہے یا
جماعتی تنظیم ہے ( اس کے تابع اگر انتظام ہو رہا ہے تو ان کو وہ ہدایت کریں کہ ان کو Take Over کرلو۔ہم نے اتنا پڑھا کر بھیج دیا ہے آگے تم سنبھا لو اور اس سے آگے نگرانی میں پڑھانا یہ مقامی طور پر تمہارا کام ہوگا۔اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تین دن کا جو پروگرام ہے وہ ایک سال تک بھی ممتد ہو سکتا ہے وہ
تخم ریزی ہے جو آپ ان تربیتی اجتماعات میں کر سکتے ہیں جس سے آگے نشو ونما ہوسکتی ہے مگر آپ نے اگر چند
دنوں میں درخت کھڑے کرنے کی کوشش کی تو سارے درخت مر جائیں گے۔وہ جڑ نہیں پکڑ سکتے ، بیج لگانے
کی کوشش کریں اور تربیتی نقطہ نگاہ سے بھی بیج کی حد تک رہیں۔عبادتوں کے قیام سے متعلق ایسی تلقین
اور عبادت کے آداب سے متعلق ایسی تلقین کہ اس سے محبت پیدا ہو اور زبردستی نماز پر بلانے کی ضرورت نہ
پڑے بلکہ اجتماع میں شوق پیدا ہو جائے اور خود بخو دلوگ نمازوں پر قائم ہو جائیں۔تھوڑا حصہ اپنے پیش نظر
رکھیں اور اس تھوڑے کو دائمی بنانے کی کوشش کریں۔اگر آپ دعا کے ساتھ یہ کام کریں گے اور دعا کی اہمیت
بھی دلوں میں جاگزیں کریں گے تو یہ جو چند دنوں کے پروگرام ہیں یہ اللہ کے فضل کے ساتھ ان کی ساری
نسل کے پروگرام بن سکتے ہیں، اس پوری صدی کا پروگرام بن سکتا ہے۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ
ان سارے اجتماعات کے لئے اگر پہلے لمبے چوڑے پروگرام مقرر کئے بھی جاچکے ہوں تو میری اس مختصر
ہدایت کی روشنی میں حقیقت پسندانہ پروگرام بنائیں اور جیسا کہ میں نے کہا ہے وہی کوشش کریں کہ یہ
پروگرام جاری ہو جائیں، سارے سال کے لئے شامل ہونے والوں کو فائدے پہنچا ئیں اور جب یہ آئندہ
کلاس میں آئیں تو ان کی کیفیت بدل چکی ہو۔اس سے بھی اگلے درجے کے طالب علم آپ تک پہنچیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں معنی خیز پروگراموں کو خدا کی عطا کردہ توفیق کے مطابق بہت ہی زیادہ فائدہ مند بنانے کی
ہمت عطا فرمائے۔(آمین)"
( خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 609-612)
دنیا بھر کے جماعتی و ذیلی تنظیموں کے اجتماعات پر اجتماعی نصائح
(خطبہ جمعہ 15 اکتوبر 1993)
" گزشتہ جمعہ پر تل کا مضمون بیان کرتے ہوئے میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ مرنا ہی مشکل نہیں۔زندہ
ہونا بھی بہت مشکل ہے بلکہ مرنے سے زیادہ مشکل ہے۔اس سلسلہ میں مضمون کو آگے بڑھانے سے پہلے آج
پھر کچھ اجتماعات کا اعلان کرنا ہے۔
324
جو اجتماعات کل سے شروع ہو چکے ہیں اور آج بھی جاری ہیں غالباً میرے آج کے اس خطبہ کے
بعد جو وہاں شام کے قریب کسی وقت سنا جائے گا یہ اجتماع ختم ہوں گے ان میں مجلس انصاراللہ کے اجتماعات،
بہاول نگر، رحیم یارخان، اوکاڑہ ، جہلم اور نواب شاہ ضلع کے ہیں۔یہ سب کل 14 اکتوبر سے شروع ہوئے ہیں
اور آج ختم ہوں گے۔یہ ساری وہ مجالس ہیں جن میں مختلف وقتوں میں دوروں کی توفیق ملتی رہی بہت سے
ایسے چہرے ہوں گے جو ابھی بھی انصار اللہ کے مختلف عہدوں پر فائز ہوں گے۔وہ مقامات جہاں پر اجتماعات
ہور ہے ہیں وہ بھی اکثر میری نظر میں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنے فضل کے ساتھ ان مقاصد کو پورا کر نے
کی توفیق عطا فرمائے جن مقاصد کے پیش نظر یہ اجتماعات ہوتے ہیں۔خدام الاحمدیہ کے اجتماعات جو کل سے شروع ہوئے ان میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال، گجرات،
راولپنڈی ،لودھراں، پشاور کے اجتماعات ہیں۔پشاور کا اجتماع اگر چہ ضلعی ہے لیکن دوسرے اضلاع سے بھی
خدام شرکت کر رہے ہیں اس لئے عملاً یہ صوبائی بھی بن گیا ہے۔جو اجتماع آج سے شروع ہو رہے ہیں ان میں مجلس انصار اللہ ضلع اٹک، خدام الاحمدیہ ضلع نواب شاہ
اور ڈرگ روڈ کراچی کے اجتماعات ہیں۔اسی طرح مجلس خدام الاحمدیہ ضلع نوشہرو فیروز کا اجتماع بھی 15 اکتوبر
سے ہی شروع ہو رہا ہے اور کل ختم ہوگا۔جو اجتماع کل سے شروع ہوں گے ان کے ذکر کے متعلق بھی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اس میں
مجلس انصار اللہ ضلع بدین اور گجرات (پاکستان) کے اجتماع ہیں اور اسی طرح مجالس انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ،
اطفال الاحمدیہ آل آندھر اہندوستان کے سالانہ اجتماعات 16 سے شروع ہو کر 17 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ساری جماعت کو نصائح میں خدام ، انصار ، لجنات اور اطفال پیش نظر ہوتے ہیں
جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا ہر اجتماع پر الگ الگ نصیحتوں کی نہ تو ضرورت ہے نہ عملاً ان کا
کوئی فائدہ ہے کیونکہ جو نصیحتیں ساری جماعت کو کی جاتی ہیں ان میں خدام، انصار، لبنات ، اطفال سب پیش
نظر ہوتے ہیں۔ان نصیحتوں پر کان نہ دھرنا اور الگ نصیحتوں کا مطالبہ کرنا یہ تو ایک بے معنی سی بات ہے۔اس
پر تو وہی لطیفہ صادق آتا ہے جیسا کہ شاید پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ ایک میراثی اپنی بہن سے ملنے گیا اور
پنجاب میں یہ رواج ہے کہ جو بھائی اپنی بہن سے ملنے جاتا ہے وہ پنیاں لے کر جاتا ہے وہ بے چارہ کبڑا تھا اور
بہن کے گلہڑ نکلے ہوئے تھے۔گٹھلیاں سی دونوں طرف تھیں بہن نے جب دیکھا کہ بھائی خالی ہاتھ آیا ہے تو
مذاق کے طور پر اس نے کہا کہ بھائی اپنیوں کی یہ گھڑی جو تم نے اٹھا رکھی ہے اتار کر مجھے پکڑا دو یعنی اس کے
کبڑا ہونے کی طرف اشارہ تھا اور مذاق تھا کہ تم خالی ہاتھ آئے ہو ، ہاتھ میں تو کچھ نہیں ہے۔شاید تم نے پیٹھ
کے اوپر یہ پنیوں کی گٹھڑی اٹھا رکھی ہے۔بھائی میراثی تھا اس نے فوراً جواب دیا کہ ”پہلے اگلیاں تے لنگائے“
325
یعنی جو پہلے گلے میں انکی ہوئی ہیں وہ تو پہلے کھاؤ پھر دوسری پنیوں کا مطالبہ کرنا تو جب بھی مجھ سے بار
بار
نصیحتوں کا مطالبہ ہوتا ہے تو ذہن اس لطیفے کی طرف چلا جاتا ہے۔وہ لطیفہ تو محض مذاق ہے لیکن جو میں کہ رہا ہوں یہ حقیقت ہے وہ نصیحتیں جو پہلے کی جائیں اگر وہ
گلے میں انکی رہ جائیں اور دل تک نہ اتریں یا کانوں میں پھنس جائیں اور ذہن میں نہ جائیں تو ایسی نصیحتوں کا
فائدہ کوئی نہیں اور ایسی نصیحتیں سننے والا مزید کے مطالبے کا حق نہیں رکھتا۔پس میں خطبات میں جو کچھ کہتا ہوں
وہ بہت ہے بلکہ بعض دفعہ دل پر یہ بوجھ پڑتا ہے کہ اتنا زیادہ کہہ دیا گیا ہے کہ ابھی شاید جماعت میں اس یہ
سب کچھ کو اٹھانے کی طاقت نہیں ہے لیکن بار بار دہرا کر کچھ تسلی ہوتی ہے کہ جو باتیں ضرورت سے زیادہ محسوس
ہوئی ہوں، بار بار کہنے سے دل نشین ہو جائیں گی اور اس سے رفتہ رفتہ جماعت کو ان باتوں پر عمل کرنے کی
توفیق ملے گی۔مرنے سے پہلے مرجاؤ
میں زندگی اور موت سے متعلق جو مضمون بیان کر رہا تھا اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے۔امر واقعہ یہ ہے
کہ موت سے زندگی زیادہ مشکل ہے اور روحانی زندگی کے متعلق تو یہ سو فیصد درست ہے کہ زندہ ہونا زیادہ
مشکل ہے، زندہ ہونے کی تمنا بھی مشکل ہے اور یہ خیال کہ ہر انسان یہی چاہتا ہے کہ میں بدیوں سے چھٹکارا
حاصل کروں اور نیکیوں کی طرف حرکت کروں۔یہ محض ایک خوش فہمی ہے۔ایک روحانی کیفیت کا نام ہے،اس
میں حقیقت نہیں ہے۔عملاً جب میں نے غور کیا تو صوفیاء کا ایک مقولہ میرے ذہن میں آیا جو صوفیاء کو بہت پسند
ہے کہ مُوْتُوا قَبْلَ أَن تَمُوتُوا کہ مرنے سے پہلے مر جاؤ۔اس سلسلہ میں مجھے خیال آیا کہ احادیث میں
مجھے یاد نہیں کہ کبھی حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہو جہاں تک میں نے تلاش کیا
ہے یا کروایا ہے مجھے ایسی کوئی حدیث دکھائی نہیں دی لیکن قرآن کریم میں یہ ذکر ضرور ملتا ہے کہ جب خدا اور
اس کے رسول تمہیں زندہ کرنے کے لئے بلائیں تو استجیبوا (الانفال: 25) اللہ اور اس کے رسول کی
باتوں کا جواب دو اور زندہ ہونے کے لئے آگے بڑھو۔پس موت کا نہیں زندگی کا ذکر ہے اور انبیاء موت سے زندہ کرنے کے لئے آتے ہیں اور اس زندگی
کو دراصل دوسرے صوفیاء نے موت کا نام دے دیا ہے کیونکہ وہ زندگی موت سے بھی زیادہ دوبھر ہے جن
باتوں کی طرف بلایا جاتا ہے وہ گویا مرجانے کے مترادف ہے۔پس اپنے اپنے ان تعلقات پر اگر آپ غور
کریں جن تعلقات نے آپ کو خدا کے مقابل پر کسی اور بدی کا غلام بنا رکھا ہے تو پھر آپ کو بات کی کچھ سمجھ
آئے گی کہ ان تعلقات سے چھٹکارا حاصل کرنا تو الگ رہا ان تعلقات سے چھٹکارے کی گہری تمنا کا پیدا ہونا
بہت مشکل کام ہے۔
326
حضرت یوسف کی مثال
قرآن کریم نے اسی لئے حضرت یوسف کو ایک عظیم الشان مثال کے طور پر پیش فرمایا ہے۔حضرت
یوسف کی طرح کے واقعات لاکھوں، کروڑوں اربوں دنیا میں ہورہے ہیں اور بہت سے ایسے بھی ہوں گے
جو چاہتے ہوں گے کہ اس بدی میں مبتلا نہ ہوں جس بدی کی طرف ان
کو بلایا جاتا ہے اور سمجھتے ہیں کہ بدی ہے
بے اختیار ہو جاتے ہیں اور ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم مجبور ہیں، بے اختیار ہیں ہم کوشش تو کرتے ہیں مگر
چھٹکارا نصیب نہیں ہوتا۔قرآن کریم نے اس نفسیاتی بیماری کو خوب کھول کر ایک مثال کی صورت پیش فرما دیا۔فرمایا ایک
یوسف بھی تو تھا جس کے پیچھے ایک ایسی عورت پڑی تھی جس میں خود ذاتی طور پر رعنائیاں تھیں ،حسن کا کمال
تھا، جذب تھا اور یہی مضمون ہے جس کی طرف اس میں اشارہ ملتا ہے کہ اس نے بھی ارادہ کیا اور اس نے بھی
ارادہ کیا یا خواہش کی۔حضرت یوسف کے متعلق فرمایا کہ خواہش کی یا کر لیتے اگر اللہ تعالیٰ یہ نہ کر دیتا۔تو
حضرت یوسف کی خواہش کے متعلق یہ شرط پیش کر دی کہ خواہش ہو سکتی تھی۔بھاری امکان تھا طبعی تقاضے تھے
مگر اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو گیا۔میں نے جو یہ کہا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ زلیخا کو ایک خوبصورت، دلکش
عورت کے طور پر پیش کرتا ہے۔اس کا استنباط اسی سے ہوتا ہے کہ حضرت یوسف“ کے دل میں اس کی طرف
جھکنے کا طبعی طور پر امکان موجود تھا اور بڑا قوی امکان موجود تھا۔اتنا قوی کہ جس کے متعلق کہا جاسکتا ہے کہ
گویا ارادہ کر لیا لیکن اللہ کا فضل حائل ہوا اور اللہ کے فضل نے حضرت یوسف کو اس ظلم کا شکار ہونے سے
بچالیا۔وہ کیوں ہوا؟ اس مضمون کو کھولتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے
اللہ تعالیٰ سے ایک دعا کی۔پہلے اپنے نفس پر غور کیا اور غور کرنے کے بعد یہ دعا کی کہ اے خدا! جس طرف یہ
عورتیں مجھے بلا رہی ہیں میں نفس کے تجزیہ کے بعد اس یقین تک پہنچا ہوں کہ مجھے قید ہونا زیادہ محبوب ہے یہ
نسبت اس کے کہ میں اس بدی کا شکار ہو جاؤں۔اس سے یہ مزید استنباط بھی ہوتا ہے کہ یہ ترجمہ کرنا درست
نہیں ہے کہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے ارادہ کر لیا تھا۔مراد یہ ہے کہ ارادے کے تمام محرکات
موجود تھے۔اگر خدا کا خاص فضل اس شخص پر نازل نہ ہوا ہوتا اور اللہ کی خاص قدرت نے اس کو پاک نہ کیا ہوتا
تو وہ ضرور ارادہ کر لیتا لیکن یہ دعا حائل ہوگئی ہے اور یہ دعا بتاتی ہے کہ ارادہ نہیں تھا کیونکہ فرماتے ہیں کہ مجھے
تو قید ہونا زیادہ منظور ہے۔اب یہ عجیب بات ہے کہ خدا تعالیٰ سے یہ دعا مانگی جائے کہ اے اللہ مجھے قید زیادہ منظور ہے عام
حالات میں تو انسان کہتا ہے کہ اے اللہ مجھے بچالے۔یہ کیوں مطالبہ کرے کہ مجھے ایک اور مشکل میں ڈال
دے۔اس مضمون پر غور کرنے سے کچھ اور باتیں سامنے آتی ہیں۔اول یہ کہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام
327
کی یہ دعا اس وقت کی دعا ہے جبکہ ان کی شرارت بڑھتے بڑھتے ایک ایسی سازش میں تبدیل ہو چکی تھی جس
کے نتیجہ میں آپ کو جیل سامنے دکھائی دے رہی تھی اور جانتے تھے کہ انہوں نے مجرم بنا کر مجھے جیل خانے
بھجوادینا ہے۔یہ ایک احتمال تھا۔اس احتمال کی صورت میں آپ نے اپنے دل کو ٹو لا ایک طرف وہ کشش تھی
جو ایک طبعی کشش تھی اور دوسری طرف خوف حائل تھا کہ اگر میں اس گناہ میں مبتلا نہ ہوا تو پھر یہ سزا ملے گی۔ان
دونوں متفرق سمتوں کے دباؤ کے نیچے آکر پھر دل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں بچنا چاہتا ہوں اس وقت کی دعانا
مقبول ہو ہی نہیں سکتی۔پس وہ لوگ جو تبتل چاہتے ہیں ان کے لئے یہ ایک عظیم مثال ہے۔تقتل سے پہلے نفس
کا تنبل ہونا ضروری ہے۔تقبل کا اصل مطلب بدیوں سے نجات حاصل کرنا ہے
ور نہ ظاہری تبتل ممکن نہیں ہے اور جہاں تک دوسری حکمتوں کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ
اے میرے بندے! تو تو قربانی کے لئے تیار ہے میں تجھے جیل سے بھی بچاتا ہوں لیکن بعد کے حالات نے
ثابت کیا کہ اس بدی کے پیچھے ایک بہت بڑا حسن پوشیدہ تھا۔جیل میں جانے سے ہی ترقیات کے وہ تمام
دروازے کھلے ہیں جن کے متعلق ویسے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔لیکن اس مشکل کے رستے سے اللہ تعالیٰ
نے فراخی کے رستے کھول دئے اور حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو اس عظیم مقام تک پہنچایا جہاں پہنچانا
مقدر تھا لیکن حضرت یوسف کی دعا اس میں مددگار بن گئی۔پس اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو مثالیں محفوظ
فرمائی ہیں ان کی دنیا پر آپ غور کر کے دیکھیں انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔عظیم کلام ہے جس کے اندر
اپنی سی ایک دنیا ہے، اپنے قانون چل رہے ہیں اور ایک بات کو دوسری بات سے گہرا ربط ہے۔پس تبتل کا مضمون ہم پر ظاہر ہو گیا کہ اگر تبتل کرنا ہے تو تجمل بہت مشکل کام ہے۔مرنے سے بھی
زیادہ خطرناک ہے کیونکہ انسان جس چیز سے چمٹارہتا ہے اس سے علیحد گی عملاً موت دکھائی دیتی ہے۔پس یہ
ایک ایسا فیصلہ ہے جہاں زندگی کی ہر تمنا موت دکھائی دے رہی ہے۔ایک دفعہ کا مرنا نہیں ہے۔بار بار کا مرنا
ہے لیکن زندہ ہونے کی خاطر اور زندہ ہونے کی تمنا کے رستے میں یہ باتیں روک ہیں۔تو تمنا ہی نہیں اٹھتی۔یہ
تمنا دعا سے اٹھ سکتی ہے دعا کے نتیجے میں بیدار ہو سکتی ہے ورنہ سوئی پڑی رہے گی۔اس حصے کی طرف میں بعد
میں آؤں گا پہلے میں آپ کو یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ تبتل کہاں سے کہاں ہوگا جیسا کہ میں پہلے بھی بیان کر چکا
ہوں کہ تقبل کا اصل میں مطلب ہے بدیوں سے نجات حاصل کرنا۔بدیوں سے تعلق توڑنا ، یہ تعلق دو طرح سے
ٹوٹ سکتا ہے ایک یہ کہ بدیاں دھکا دے دیں۔حالات ایسے پیدا ہوجائیں کہ انسان مجبور اور بے اختیار
ہو جائے کوئی رستہ باقی نہ رہے ایسی صورت مثلا یوں پیدا ہوتی ہے کہ کسی کا محبوب مرجائے تو ایسا سخت دھکا لگتا
ہے کہ انسان دنیا سے ہی بیزار ہو جاتا ہے۔کسی ماں کا پیارا بیٹا فوت ہو جاتا ہے، کسی کی ساری جائیداد بر باد
328
ہو جاتی ہے گھر بار کو آگ لگ جاتی ہے یا ڈا کولوٹ کر لے جاتے ہیں۔ساری عمر کی کمائی ہاتھ سے جاتی رہتی
ہے۔ایسے موقع پر تجل کے لئے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں لیکن یہ تبتل اصل میں وہ تجل نہیں ہے جس کی
طرف قرآن کریم بلا رہا ہے۔اس تبتل کے نتیجہ میں کئی قسم کی باتیں ہوسکتی ہیں۔مثلاً جب انسان کو ایک دھکا لگتا
ہے گہرا صدمہ پہنچتا ہے تو بعض دفعہ انسان ایسی صورت میں خدا کی طرف جانے کی بجائے انسانوں کی طرف
مائل ہوتا ہے۔ضروری نہیں کہ دنیا کے اس دھکے کے نتیجہ میں ضرور خدا ہی کا خیال آئے وہ اور زیادہ دنیا کی
چیزوں کی طرف گرتا ہے۔بعض دفعہ ایسا آدمی ہوش گنوا بیٹھتا ہے، پاگل ہو جاتا ہے۔اس طرح اپنا تعلق توڑتا
ہے کہ ہوش بھی جاتے رہتے ہیں۔اس مضمون میں ایک اندرونی ربط ہے اصل میں وہ تعلق جو ٹوٹ نہ سکے وہ
غالب آچکا ہو اس کو انسان بھلائے تو بھول سکتا ہے ورنہ ٹوٹ نہیں سکتا۔تبتل ان لوگوں کے دل میں پیدا ہوتا ہے جو غیر اللہ سے منہ موڑتے ہیں
پس ایسا شخص جو کسی ایسی چیز سے محبت کرتا ہے گویا وہ اس کا معبود بن چکی ہے اس سے علیحد گی ممکن
نہیں۔ایسی مائیں جو عملاً اولاد کی پرستش کر رہی ہوتی ہیں جب وہ اولاد ہاتھ سے جاتی رہتی ہے تو اس لئے
پاگل ہوتی ہیں کہ ہوش اور اولاد کی یاد اور اولاد کا تعلق ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے ہیں۔موت کے سوا
علیحدگی ممکن نہیں پس ذہن میں موت آجاتی ہے اور اسی کو پاگل پن کہتے ہیں۔پس یہ تبتل جو دنیا کے دھکے کے
نتیجے میں پیدا ہو لازم نہیں کہ خدا کی طرف دھکیلے مگر خدا کی طرف بھی دھکیل سکتا ہے۔اس لئے بعض لوگ جو کہتے
ہیں فلاں شخص کو صدمہ پہنچا اور وہ بہت بزرگ بن گیا ہے۔درویش بن گیا ہے لوگ اس کے پاس دعاؤں کے
لئے جاتے ہیں لیکن وہ جو درویش ہے اس کی کیفیت میں اور اس درویش کی کیفیت میں جس نے خدا کی خاطر
تعلق توڑے ہوں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔بعض دفعہ لوگ اس کو بت تو بنا لیتے ہیں لیکن وہ بت حقیقت
میں خدا کے حضور سجدہ ریز نہیں ہوتا۔دنیا سے مجبوری کا تعلق کاٹنے کے بعد جو دھکے کھا کر آتا ہے اس کو اگر اللہ
تعالیٰ اپنی درگاہ میں جگہ دے دے تو احسان ہے لیکن اس سے وہ محبت پیدا نہیں ہوسکتی جواللہ تبتل کے نتیجہ میں
پیدا ہوتی ہے اور للہی تبتل انہی لوگوں کے دل میں پیدا ہوتا ہے جو ہر موقع پر خدا کوترجیح دے کر غیر اللہ سے منہ
موڑتے ہیں اور تعلق قطع کرتے ہیں۔اس سلسلہ میں حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کی مثال میں نے آپ کے سامنے رکھی ہے اسے
احسن القصص بیان فرمایا۔میں شروع میں جب پڑھا کرتا تھا تو حیران رہ جاتا تھا کہ یہ قصہ آخر ایسا احسن کیا ہے
لیکن جوں جوں غور کیا تو اس بات کی سمجھ آتی گئی کہ تبتل کے مضمون میں ایک عظیم الشان قصہ ہے۔قرآن کریم
جب قصہ کہتا ہے تو حقیقت کو قصہ بتاتا ہے پس قرآنی اصطلاح میں ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس پر جتنا غور
کریں انسان حیران ہوتا چلا جاتا ہے۔پس بے انتہا تعلق ہو اور بے انتہا تعلق کے سارے محرکات موجود ہوں