1993ء
سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 8
353
ملی۔توقع تو عموماً اچھی چیز کی لگائی جاتی ہے مگر وہاں خدام الاحمدیہ کو بھی اور دیگر جلسہ یا اجتماع کرنے والی
مرکزی تنظیموں کو اب عادت پڑ چکی ہے کہ انکار میں جواب آئے گا۔اس لئے توقع امید کی شکل میں نہیں بلکہ
مایوسی کی شکل میں ہوتی ہے اور معلوم ہے کہ وہ کیا جواب دیں گے؟ اس سلسلے میں میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں
که مجلس خدام
الاحمدیہ پاکستان ہو یا انصار الله بالجنہ اماءاللہ انکو اپنی مسلسل کوششوں میں ناکامی سے مایوس نہیں
ہونا چاہئے۔امر واقعہ یہ ہے کہ جلسہ سالانہ جب سے انہوں نے بند کیا اور ساتھ ہی ذیلی تنظیموں کے اجتماعات
بند کئے۔یہ انہی پابندیوں کا فیض ہے جو ساری دنیا اب
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ عالمی اجتماعات اور عالمی
جلسوں کی صورت میں دیکھ رہی ہے اس لئے یہ قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ ایک انسان
کو ایک ایسی نیکی کا پھل ملتا ہے جسے کرنے کی توفیق ملتی ہے بعض دفعہ ایک نیکی نہ کرنا اس درد کی وجہ سے بہت
بڑا ثواب بن جاتا ہے جس نیکی کی راہ میں کوئی مجبوری حائل ہو اور انسان کا دل بے قرار ہو کہ میں وہ نیکی کروں
لیکن مجبور نہ کر سکے بعض ایسی بھی صورتیں ہوتی ہیں کہ ایسی نیکیوں کا ثواب کی ہوئی نیکیوں سے بہت زیادہ بڑھ
جاتا ہے۔چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ایک الہی اشارے کے تابع عمرے اور حج کی نیت
سے مکے کی طرف روانہ ہوئے ، ساتھ آپ کے جاں نثاروں کا ایک بڑا قافلہ تھا اور حدیبیہ کے میدان پر جا کر
آپ کو روک دیا گیا۔وہ واقعہ بار بار جماعت کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے۔اس کی تفصیل میں میں نہیں جاتا
لیکن یہ یاد دلاتا ہوں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ عنہم کی رائے اور
اجتماعی رائے کے خلاف اللہ کی رائے کو ترجیح دی یعنی اللہ کے منشاء کو ترجیح دی اور باوجود اس کے کہ بشدت
صحابہ کا اصرار تھا کہ ہم جانیں فدا کر دیں گے مگر یہ حج ضرور ہو گا یا یہ عمرہ ضرور ہو گا لیکن آنحضور نے
رضائے باری تعالیٰ کو فوقیت دی اور یہی ہونا تھا۔آپ سے اس کے سوا کوئی کسی قسم کی توقع رکھی نہیں جاسکتی اور
تمام صحابہ کی رائے کو رد کر دیا۔اس کے نتیجے میں وہ عمرہ اور حج جو نہیں ہو سکے تھے ان کی جزا قرآن کریم میں
ایسی بیان ہوئی ہے کہ جب سے دنیا بنی ہے کسی مقبول حج کسی مقبول زیارت کی ایسی جزاء نہیں دی گئی۔فرمایا کہ
لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا
تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا (الفتح: 3) - اے محمد صلی
اللہ علیہ وسلم ! ہم تیرے اس فعل سے ایسا راضی ہوئے ہیں کہ تو نے ہماری خاطر ایک نیکی سے محرومی اختیار کر لی
یعنی نیکی کا فلسفہ یہ ہے کہ خدا کی خاطر کوئی چیز کی جائے اور اسی فلسفے کی طرف دراصل توجہ دلائی گئی ہے خدا کی
خاطر کسی نیکی سے رک جانا بعض دفعہ اس سے بھی بڑی نیکی بن جاتی ہے چنانچہ فرمایا کہ ہم تجھ سے یہ سلوک
کرتے ہیں کہ تیسر ا صرف ماضی کی غلطیاں ہی یا بشری کمزوریوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ایسی صورتیں
354
جن سے تجھے تکلیف پہنچی ہو وہی معاف نہیں کی جاتی بلکہ آئندہ ہمیشہ کے لئے تمام غلطیاں معاف کی جارہی
ہیں۔اتنی بڑی جزا ایک ایسی نیکی کی ہے کہ جو کی نہ جاسکی۔لیکن دنیا کی نظر میں جو نیکی نہ کی جاسکی اگر نیتوں میں
خدا ہی خدا ہو اور اس نیکی سے روکنا بھی خدا ہی کی خاطر ہو تو عملا یہ نیکی شمار ہو جاتی ہے۔درد کا فیض ساری دنیا میں عام ہو رہا ہے
پس مجلس خدام الاحمدیہ ہو یا انصار الله یا دوسری ذیلی تنظیمیں یا صدر انجمن جو اپنے جلسوں کی
درخواستیں دیتی چلی جارہی ہے اور ہر دفعہ مایوسی ہوتی ہے۔پاکستان کی ایسی تمام مرکزی تنظیموں کو میں متوجہ کرتا
ہوں آپ
کی نیکی رائیگاں نہیں گئی۔آپ جن جلسوں اور اجتماعات سے محروم کئے گئے ہیں یہ آپ کے محرومی
کے نتیجے میں درد کا فیض ہی ہے جو ساری دنیا میں عام ہورہا ہے۔ایک جلسہ سالانہ پر کتنے احمدیوں کو توفیق ملا
کرتی تھی حاضر ہونے کی اور ایک اجتماع پر کتنے احمدیوں کو حاضر ہونے کی توفیق ملا کرتی تھی۔اب دیکھیں ہر
جمعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سے آٹھ دس گنا زیادہ احمدیوں کو بیک وقت مرکزی خطابات سنے کا موقع مل
رہا ہے اور اسی طرح دیگر اجتماعات کا حال ہے لیکن ساتھ ہی مجھے یہ خیال آیا کہ میں ان کو ایک ترکیب
سوجھاؤں کہ اگر مجلس خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، لجنہ اماءاللہ پاکستان
کو یہ توفیق ہو تو جس طرح جرمنی کے خدام
نے اپنے خرچ پر اپنے اجتماع کو ساری دنیا کا اجتماع بنایا تھا اس طرح آپ بھی کوشش کر لیں۔اگر توفیق ہوان
دنوں میں ہم یہاں آپ کی طرف سے سالانہ اجتماع بنا دیا کریں گے اور آپ ویڈیو بنا کر اپنے ان مقررین کی
جن کو آپ کو شامل کرنا چاہتے ہیں، خواتین تو نہیں ہوسکیں گی مگر باقی ہو سکتے ہیں۔وہ بھیج دیا کریں، چند ویڈیو
آپ کی چلیں گی ایک مرکزی تقریر میں کر دیا کروں گا۔اس طرح آپ کا سالانہ اجتماع بجائے اس کے کہ آپ
کو ہر دفعہ یہ خیال ہو کہ نہیں ہوا، ڈپٹی کمشنر نے روک دیا ہے، پھر یہ کہنے کی بجائے آپ کہیں گے کہ ایک ڈپٹی
کمشنر کیا ہزار ڈ پٹی کمشنر بھی اس اجتماع کو روک نہیں سکتے جو خدا کی اجازت سے کیا جارہا ہو جسے اللہ کی تائید
حاصل ہو۔وہ ایک شہر کا، ایک ملک کا اجتماع نہ ہو بلکہ ساری دنیا کا اجتماع بن جائے۔پس آپ کے اجتماع اس
طرح ساری دنیا میں عام ہو جائیں گے اور ابھی بھی اللہ کے فضل سے دیگر اجتماعات کے ذکر میں، میں نے
آپ کا ذکر بھی کر دیا ہے تو میرے نزدیک آپ بھی ان اجتماعات کی فہرست میں شامل ہیں دیگر انصار اللہ اور
لجنہ بھی اسی طرح شامل ہیں۔عالمی بیعت کے بعد تین ماہ نو مبائعین کی تربیت کی طرف بھر پور توجہ دیں
ان سب کو میری ایک نصیحت یہ ہے کہ اس دفعہ جلسہ سالانہ پر عالمی بیعت کے بعد میں نے نصیحت
کی تھی کہ آپ اگلے تین ماہ تربیت کی طرف توجہ دیں۔میرے خیال میں مجھے نہیں یاد کہ اس سے پہلے کبھی
355
جماعت کی طرف سے بیعت کرنے والوں کے لئے اس قسم کی سکیم کا آغاز کیا گیا ہو۔تمام دنیا میں مسلسل
با قاعدہ منصوبے بنا کر ساری جماعتیں نو مبائعین کو اپنے اندر جذب کرنے اور ان کی تألیف قلب کے لئے
پروگرام بنائیں اور ان کی تربیت کریں۔اب جبکہ یہ وقت تقریبا ختم ہو چکا ہے۔جور پورٹیں مل رہی ہیں ان
سے اندازہ ہوا ہے کہ اس طرح عالمی بیعت کی تحریک ایک الہی تحریک تھی خدا کے فضل سے یہ تحریک بھی غیر
معمولی طور پر برکت پاگئی ہے اور محسوس ہوا ہے کہ اس کی شدید ضرورت تھی۔اس لئے یقینا یہ اللہ تعالی کی تائید
سے ہی دل میں تحریک ڈالی گئی اور از خود پیدا ہونے والا کوئی خیال نہیں ہے۔جن تجربات کی اطلاعیں ملی ہیں
ان کو پڑھ کر جہاں بے حد خوشی ہوئی وہاں افسوس بھی ہوا کہ کاش پہلے ہم اس طرف توجہ کرتے تو بہت سے
لاکھوں میں احمدی ہونے والی جماعتیں رفتہ رفتہ ضائع نہ ہو جاتیں۔شدّت سے محسوس ہوا کہ جو بیعت کرتے
ہیں ان کی تربیت کا تو آغاز ہوتا ہے۔یہ سمجھ کر کے احمدی ہو گئے ان کو اپنے حال پر چھوڑ دینا بہت بڑا ظلم ہے
کیونکہ ہر ملک میں مختلف قسم کی رسوم رائج ہیں، مختلف قسم کی مذہبی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، چھوٹے چھوٹے
مسائل میں بھی اور بڑے بڑے مسائل میں بھی جب تک با قاعدہ مستقل رابطہ کر کے ان کی تربیت کا انتظام نہ
کیا جائے، بعض غلطیاں ایسی جڑ پکڑ جاتی ہیں کہ پھر ان کا اکھیڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔چنانچہ جب میں غانا
دورے پر گیا تھا تو بعض پرانی جماعتوں میں جہاں پیدائشی طور پر کثرت سے احمدی موجود تھے۔وہاں بھی ایسی
پرانی بعض بدر سمیں پائی گئیں جن کے متعلق مجھے حیرت ہوئی کہ پہلے کیوں نہیں ان کو اکھیڑا گیا لیکن اس طرح وہ
گہری ان کے اندر داخل ہو چکی تھیں اور احمدیت میں رہتے ہوئے ان کی جڑوں کو قائم رہنے دیا گیا جس کا
نقصان یہ ہوا کہ ان کے ساتھ مجھے بھی بہت سرکھپائی کرنی پڑی، بہت سمجھانا پڑا اور بڑی مشکل سے پھر آخر وہ
پرانے فرسودہ خیال ان کے دلوں سے نکالے۔تو ابھی جو دورے کئے گئے ہیں ان کی طرف سے رپورٹیں مل رہی ہیں کہ ہم تو لرز گئے یہ دیکھ کر کہ
اگر ہم ان کو چھوڑ دیتے تو ان جماعتوں بے چاروں کا بنا کیا تھا؟ ایمان تو لے آئے لیکن بعض بدر میں ، بعض
بیوقوفوں والے خیالات ، بعض چھوٹی چھوٹی باتوں کو دین میں ایسی اہمیت دینا، جن کی دین میں گنجائش ہی کوئی
نہیں۔وہ ابھی تک اسی طرح تھے یعنی یہ خیالات ، یہ بدر سمیں، یہ پست چھوٹی چھوٹی باتوں کو اہمیت دینے کے
رجحان ، یہ اسی طرح موجود تھے۔چنانچہ ان مہمات کے نتیجے میں اللہ کے فضل سے حیرت انگیز کامیابیاں ہوئی
ہیں ان علاقوں کی کایا پلٹ گئی ہے۔پھر میں نے یہ تحریک کی تھی کہ آئمہ کو اور ان کے لیڈروں کو اپنے پاس بلائیں اور ان کو سکھا ئیں۔اس
کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم نے یہی طریق تربیت کا سکھایا ہے کہ کیوں نہیں ہر علاقے سے جہاں اسلام پھیلتا
ہے ایک فرقہ مرکز میں نہیں پہنچتا۔پہنچنا چاہئے ، وہاں پہنچیں۔تفقہ فی الدین حاصل کریں اور پھر واپس
356
لوٹیں۔ظاہر ہے کہ یہ ایمان لانے والوں پر صادق آنے والا کلام ہے، غیروں سے تو خطاب نہیں کیا جا رہا۔قرآن کریم نے تو چودہ سو سال پہلے خوب کھول کر سمجھا دیا تھا۔جہاں جہاں اسلام پھیلے گا اس پر اطمینان نہ کر
لینا ، لازم ہے کہ ان کے نمائندے مرکز میں پہنچیں اور تربیت حاصل کریں اور پھر واپس جا کر اپنی قوم کو دین
سکھائیں۔اس پہلو سے یہ سلسلہ بھی اللہ کے فضل سے بہت سے ممالک میں جاری ہوا اور بہت ہی نیک نتائج
اس کے ظاہر ہوئے لیکن جہاں جہاں ابھی یہ کام نہیں ہو سکے۔ذیلی تنظیمیں تربیت کے معاملے میں جماعتوں
کا ہاتھ بٹائیں
میں ذیلی تنظیموں کو خصوصیت سے متوجہ کرتا ہوں کہ وہ تربیت کے معاملے میں جماعتوں کا ہاتھ
بٹائیں اور اپنے امراء کو پیشکش کریں اور جو حصہ امراء تربیت کے سلسلے میں ان کے سپرد کریں اس میں وہ آگے
بڑھ کر شوق سے حصہ لیں اور اپنے اجتماعات میں لازماً نو مبائعین کو ضرور شامل کیا کریں اور ان کی تربیت کے
لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ان کے اوپر ذمہ داریوں کے بوجھ ڈالنے شروع کریں۔جو شروع میں شائد بوجھ لگیں
پھر بہت ہلکے محسوس ہوں گے اور ان کو نظام کا با قاعدہ حصہ بنائیں اگر اس طرح آپ انجذاب کا کام کریں
گے یعنی جذب کرنے کا انتظام کریں تو دیکھتے دیکھتے یہ ایک صالح خون کی طرح آپ کے پاک وجود کا حصہ
بن جائیں گے۔اگر ایسا نہیں کریں گے تو نظام از خود ان کو دھکا دے کر باہر نکالے گا جو وجو د نظام میں ہضم نہ ہو
سکے، جذب نہ ہو سکے۔اگر اسے نظام باہر نہ نکالے تو وہ نظام فاسد ہو جاتا ہے۔یہی قرآن کریم سے روحانی
نظام سے متعلق پتا چلتا ہے اور یہی جسمانی نظام کا حال ہے جو سب دنیا ویسے ہی جانتی ہے۔ہم جو چیز کھاتے
ہیں اس کا صالح حصہ ہمارے خون میں جاتا ہے، جذب ہوتا ہے، ہمارے وجود کا حصہ بنتا جاتا ہے، جو چیز فساد
کا موجب بن سکتی ہے نظام جسمانی کے لئے خلل کا موجب بن سکتی ہے، اس میں خرابی پیدا کر سکتی ہو، اس کو وہ
تمام اعضاء جو خدا تعالیٰ نے اس غرض کے لئے قائم فرمائے ہیں۔باہر نکال دیتے ہیں اور اگر وہ باہر نکالنے کا
سلسله از خود نہ ہو تو سارا نظام جسمانی فساد ہو جاتا ہے۔پس یہ بھی ضروری ہے کہ جب آپ تربیت کرتے ہیں
ان میں سے جو صالح اور قائم رہنے والے اور پاک طینت لوگ ہیں وہ از خود آپ کے وجود کا مستقل حصہ بنتے
چلے جائیں گے اور وہ جو کجی رکھتے ہیں اور غلطی سے جلد بازی میں آگئے ، وہ اسی تربیت کے دوران آپ سے
آرام سے الگ ہو جائیں گے اور آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ کون آپ کا ہے اور کون آپ کا نہیں ہے اور جتنے
الگ ہوں گے ان کے بدلے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ان سے بہتر زیادہ صالح ، ان سے زیادہ پیار کرنے والے
اور زیادہ قربانی کرنے والے لوگ میں تمہیں دوں گا اور کثرت سے دوں گا۔
357
نو مبائعین کو نظام جماعت کا حصہ بنا کر دم لیں۔پس اس تربیت کے نظام کو اگر پوری طرح عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تو یہ نہ سمجھیں کہ تین مہینے ہو چکے
ہیں اس لئے بات آئی گئی ہوگی۔یہ بات اس وقت تک آئی گئی نہیں ہوگی جب تک کہ سب نو مبائعین کی تربیت
کا کام اس حد تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ جاتا کہ وہ با قاعدہ نظام کا حصہ بن جائیں اور اس ضمن میں ، میں یہ
جماعتوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ جیسے کہ میں نے کہا ہے کہ ذیلی تنظیموں سے استفادہ کریں اور کچھ ان پر
ذمہ داریاں ڈالیں اور پھر وہ مستقل اس کام کو جاری رکھیں۔اس کے لئے ایک مرکزی ٹیم الگ بنادیں جو تبلیغی
کاموں سے علاوہ خالصہ اسی کام کے لئے وقف رہے کیونکہ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ جن لوگوں کو تربیت
کے لئے خدا تعالیٰ مقرر فرمانا چاہتا ہے ان کا ایک الگ گروہ کے طور پر ذکر فرمایا ہے۔کیوں نہ ہر قوم سے ایک
ایسا فرقہ مرکز میں نہیں آتا جو خالصہ تربیت کے کام کرتا ہے یا کرے گا۔پس میں سمجھتا ہوں کہ تربیت کا نظام
تین مہینے کے لئے تو ہنگامی نظام تھا، تین مہینے کے بعد سارا سال بلکہ سالہا سال ہمیشہ کے لئے یہ قرآن کا بیان
فرمودہ جاری نظام بن جائے جس کو ہم اس طرح اختیار کر لیں کہ نظام جماعت کا ایک اٹوٹ انگ ہو جائے ،
نا قابل جدا حصہ بن جائے۔نظام جماعت میں نئے آنے والوں کی تربیت کے لئے ایک الگ شعبہ اس رنگ کا قائم ہو جائے
جو پہلے نہیں تھا۔اصلاح و ارشاد تو ہے تربیت کے سیکرٹری بھی ہیں ، تربیت کے مختلف عہدے موجود ہیں لیکن
میں جس بات کا ذکر کر رہا ہوں وہ خصوصیت سے نو مبائعین کے حوالے سے کر رہا ہوں اور اس پہلو سے ہمیں
اب مستقلاً ایسے شعبے کے قیام کی ضرورت ہے اور اعلیٰ پیمانے پر اس نظام کو جاری کرنا ضروری ہے کیونکہ میں
دیکھ رہا ہوں کہ اللہ کے فضل کے ساتھ اب ہماری تبلیغی کوششوں کو کثرت سے پھل لگنے والے ہیں۔یہ گزشتہ
سال جو واقعہ ہوا ہے کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہے۔یہاں آئندہ زمانوں کے حالات کا ایک پیش خیمہ ہے، آئندہ
کیا ہونے والا ہے اس کی خوشخبری دینے والا واقعہ تھا۔پس اللہ کی تائید کی ہوائیں لوگوں کو احمدیت میں داخل
کرنے کے لئے چل پڑی ہیں۔انہیں سنبھالنے کی تیاری کرنا انتہائی ضروری ہے ورنہ یہ لوگ خود بھی نقصان
اٹھائیں گے جو بغیر تربیت کے پڑے رہیں گے اور آپ کو بھی نقصان پہنچائیں گے اور آپ کے اندر بھی غلط
رسمیں جاری کریں گے ، اسلام سے ہٹی ہوئی عادات اپنے ساتھ لے کر آئیں گے اور کئی قسم کی بدیاں ہیں جو
ان کے ساتھ داخل ہو جائیں گی۔اس لئے لازم ہے کہ نئے آنے والوں کو پہلے Quarantine میں رکھا
جائے ان کی تربیت کی جائے ، ان کے جراثیم دھوئیں جائیں ان کو ہر قسم کے گند سے صاف کیا جائے اور پاک
صالح وجود بنا کر نظام جماعت کا حصہ بنایا جائے۔خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 823-829)
358
تحریک جدید کے دفتر اول اور دفتر چہارم کی ذمہ دارانصار اللہ ہے
خطبہ جمعہ 5 نومبر 1993)
" آج میں تحریک جدید کے سالِ نو کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔1934 ء سے جب سے تحریک
جدید قائم ہوئی ہے آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس پر 59 سال پورے ہوتے ہیں اور اب تحریک جدید
ساٹھویں سال میں داخل ہو رہی ہے اور اسی حساب سے آج ہم دفتر اول کے ساٹھویں سال میں داخل ہوں
گے۔دفتر دوم میں 49 سال پورے ہو چکے ہیں اور دفتر دوم اب خدا تعالیٰ کے فضل سے پہچاسویں سال میں
داخل ہو گا۔دفتر سوم کے 28 سال پورے ہو چکے ہیں اور انتیسویں میں داخل ہورہا ہے دفتر چہارم کے آٹھ
سال پورے ہو چکے ہیں اور اب خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نویں سال میں داخل ہورہا ہے۔1946 ء سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کے مختلف دفاتر خصوصیت کے
ساتھ مختلف تنظیموں کے سپر د کئے تھے۔چنانچہ 1946 ء میں دفتر اول کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
نے انصار اللہ کے سپر دفرمایا اور بعد ازاں دفتر دوم کو 18 / جنوری 1950ء کو خدام الاحمدیہ کے سپرد
کیا۔آپ کے الفاظ یہ تھے :
تحریک جدید دفتر دوم کی مضبوطی کا کام اس سال میں نے خدام الاحمدیہ کے سپرد کیا ہے۔“
دفتر سوم کے متعلق میں نے 1982ء میں یہ اعلان کیا تھا کہ یہ کام میں خصوصیت سے لجنہ اماءاللہ
کے سپر د کرتا ہوں اور دفتر چہارم کو کسی اور ذیلی تنظیم کی خصوصی تحویل میں دینے کا تو کوئی اعلان نہیں ہوا لیکن
چونکہ یہ آخری دفتر تھا اور اس میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔اس لئے یہ خود بخودانصار اللہ کے ساتھ ہی منسلک ہو
گیا کیونکہ انصار اللہ کی تربیت میں بچوں کی تربیت بھی خصوصیت سے داخل ہے۔بہر حال اگر پہلے با قاعدہ
اعلان نہیں بھی ہوا تو اس اعلان کے ذریعہ میں اسے بھی انصار اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔نو مبائعین کو تحریک جدید کے چندے میں شامل کرنے کی ذمہ داری متعلقہ ذیلی تنظیموں کی ہے
1970 ء میں حضرت خلیفتہ امسح الثالث نے ایک اور بھی تحریک فرمائی اور وہ یہ تھی کہ نومبائعین کو
تحریک جدید میں شامل کرنے کی ذمہ داری انصار اللہ پر ہوگی۔اس پہلو سے یہ اعلان آج کے حالات میں تو
ایک غیر معمولی اہمیت اختیار کر جاتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت بڑی تعداد میں نئے احمدی بن
رہے ہیں۔لاکھوں کی تعداد میں غیر قوموں سے غیر مذاہب سے احمدیت میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ رفتار
آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ اور بھی زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کرے گی اور بڑھتی چلی جائے گی۔اس پہلو سے میں
سمجھتا ہوں کہ انصار اللہ پر یہ ساری ذمہ داری عائد کرنا شاید ان کی طاقت سے بڑھ کر ہو۔اس لئے مناسب
359
یہی ہوگا کہ اس میں اتنی ترمیم کر لی جائے کہ آئندہ سے نو مبائعین کو تحریک جدید کے چندے میں شامل کرنے
کی ذمہ داری ان تنظیموں کی ہوگی جن تنظیموں کے افراد جماعت میں داخل ہوتے ہیں مثلاً اگر خواتین اور بچیاں
داخل ہو رہی ہیں تو لجنہ کا کام ہوگا کہ ان کو تحریک جدید میں شامل کرے۔اگر 40 سال سے اوپر کے دوست
شامل ہو رہے ہیں تو انصار کا کام ہوگا اور اگر 15 اور 40 کے درمیان ہیں تو وہ خدام الاحمدیہ کا کام ہو گا۔اطفال الاحمدیہ کو حسب سابق بے شک انصار اپنے ساتھ رکھیں لیکن اس میں ایک فرق ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ
بچے جو اطفال الاحمدیہ کی تنظیم میں با قاعدہ داخل نہیں ہوتے۔وہ لڑکے ہوں تو خدام الاحمدیہ کے سپر د ہوتے
ہیں اور اگر بچیاں ہوں
تو لجنہ کے سپر د ہوتی ہیں۔انصاار اللہ کے سپر دوہ بچے ہیں جو ابھی اطفال الاحمدیہ میں شامل نہیں ہوئے
اس لئے اس تفریق کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ وضاحت کر دینی ضروری ہے کہ
انصار اللہ کے سپر دوہ بچے ہوں گے جو اطفال الاحمدیہ کی تنظیم سے کم عمر کے بچے ہیں یعنی پیدائش کے بعد سے
لے کر سات سال کی عمر تک جب تک کہ وہ اطفال الاحمدیہ کی تنظیم میں داخل نہیں ہو جاتے۔اطفال الاحمدیہ کی
تنظیم میں داخل ہونے کے بعد وہ با قاعدہ مجلس خدام الاحمدیہ کے سپر د ہو جاتے ہیں۔اس لئے اگر پہلے کوئی ایسا
اعلان ہوا تھا جس سے غلط فہمی ہو گئی ہو تو اسے کالعدم سمجھیں نئی صورتحال یہ بنی ہے کہ دفتر اول جیسا کہ حضرت
مصلح موعودؓ نے فرمایا تھا۔مجلس انصار اللہ کی ہی خصوصی ذمہ داری رہے گی۔اسی طرح دفتر دوم مجلس
خدام الاحمدیہ کی ذمہ داری رہے گی اور دفتر سوم لجنہ اماءاللہ کی خصوصی ذمہ داری رہے گی۔جہاں تک دفتر
چہارم کا تعلق ہے یہ انصار اللہ کے سپرد ہے لیکن اس کے ساتھ یہ وضاحتیں کی جارہی ہیں کہ جو چھوٹے بچے ہیں
وہ انصار اللہ کے سپر د اور جو باقاعدہ اطفال کی تنظیم میں داخل ہو چکے ہیں۔وہ مجلس خدام الاحمدیہ کے سپر داور
تمام نو مبائعین جو لاکھوں کی تعداد میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ داخل ہورہے ہیں اور ہوتے چلے جائیں
گے۔وہ اپنی اپنی عمر کے لحاظ سے متعلقہ تنظیم کا حصہ ہوں گے اور ان کے سپر دہوں گے۔یہ بہت وسیع کام ہے
اور بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔جماعتی و ذیلی اجتماعات کی تفصیل
اس سلسلہ میں کچھ بیان کرنے سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج بھی خدا تعالیٰ کے فضل
سے دنیا بھر میں مختلف اجتماعات ہورہے ہیں اور جو شروع ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں ، آج ہورہے ہیں یا
پہلے سے شروع ہیں یا کل شروع ہوں گے ان سب کو ان کے زمانے کے لحاظ سے اکٹھا کر کے میں آج ان کے
متعلق اعلان کرتا ہوں کیونکہ ان سارے اجتماعات میں شمولیت کرنے والے اس بات کا شوق سے انتظار
360
کرتے ہیں کہ ان کا نام میری زبان پر جاری ہو اور ساری دنیا کے احمدی اس نام کو سن کر ان کو اپنی دعا میں شامل
کرلیں۔سب سے پہلے کل سے شروع ہونے والے وہ اجتماع جو آج تک جاری ہیں اور آج غالبا اس خطبہ
کوسن کر وہ اختتام پذیر ہوں گے ان میں جماعت احمدیہ ضلع اوکاڑہ کا جلسہ سالانہ ہے جو کل سے شروع ہوا
ہے۔مجلس انصار اللہ ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور کے سالانہ اجتماعات بھی کل سے شروع ہوئے
ہیں۔یہ تینوں آج انشاء اللہ تعالیٰ اختتام پذیر ہوں گے۔آج مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کا اجتماع شروع ہو رہا ہے۔اسی طرح لجنہ اماء اللہ ضلع سرگودھا کا
اجتماع ہو رہا ہے۔یہ آج اس رنگ میں ہمارے ساتھ افتتاح میں شامل ہو جائیں گے یا ہم ان کے ساتھ شامل
ہو جا ئیں گے۔Brong Ahafo یہ غانا کا ایک ریجن ہے۔وہاں کی تمام جماعتوں کا جلسہ سالانہ آج 5 نومبر
سے شروع ہو رہا ہے اور کل اختتام پذیر ہوگا۔اڑیسہ ہندوستان کی بجنات کا صوبائی اجتماع آج 5 / نومبر سے
شروع ہو رہا ہے، یہ ے نومبر تک جاری رہے گا۔مجالس انصار اللہ کولون ریجن جوسن کا سالانہ اجتماع کل 6 رنومبر
کو منعقد ہوگا اور Wanwal Ovu (ونوالیوو) جزیرہ نجی کی جماعتوں کا جلسہ سالانہ 6 نومبر سے شروع
ہو رہا ہے۔دو دن جاری رہے گا اور 7 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ان تمام اجتماعات کے لئے آج کا خطبہ ہی پیغام ہے
ان سب نے اپنے اپنے لئے خصوصی پیغام کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ان کا پیغام وہی ہے جو
آج خطبہ کا موضوع ہے اور میں پہلے ہی اعلان کر چکا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے تمام افراد جو کسی نہ کسی تنظیم
سے منسلک ہیں ان کے سپر دتحریک جدید کے چندوں کی خصوصی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، یہ سب اس وقت
میرے مخاطب ہیں، ان اجتماعات میں شامل ہونے والے اور ان مجالس سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر کے
سارے احمدی افراد اس وقت میرے مخاطب ہیں اور آپ سب کے لئے پیغام یہ ہے کہ امسال تحریک جدید کو
ہر پہلو سے کامیاب بنانے کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا فرما ئیں اور دعا کریں کہ اللہ
تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین توفیق عطا فرمائے۔جہاں تک مالی رپورٹ کا تعلق ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ 61 ملکوں کی جور پورٹس آ چکی ہیں ان
کے مطابق جماعت احمد یہ عالمگیر کے وعدہ جات سال 93-92ء میں 4 کروڑ 85 لاکھ 39 ہزار 242
روپے تھے اور وصولی 4 کروڑ 87 لاکھ 21 ہزار 425 روپے ہے۔یہ رپورٹ پاکستانی روپوں میں مرتب
ہوئی تھی جس کا اسٹرلنگ پاؤنڈ میں متبادل یہ ہے کہ تمام دنیا کے چندہ دہندگان جو 61 عالمی جماعتوں سے تعلق
361
رکھتے ہیں ان کی طرف سے 10 لاکھ 87 ہزار 836 پاؤنڈ کے وعدے موصول ہوئے تھے اور وصولی اللہ
کے فضل سے 10 لاکھ 91 ہزار 919 پاؤنڈ ہوئی ہے۔اس ضمن میں میں یہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے اب ملکوں کے لحاظ سے جماعتوں کی
تعداد بہت بڑھ چکی ہے اور گزشتہ سال 135 ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی تھیں۔بہت سے ایسے ممالک
ہیں جہاں چندوں کے لحاظ سے ابھی تربیت مکمل نہیں ہوئی۔تربیت تو کبھی کسی لحاظ سے
مکمل نہیں ہوا کرتی لیکن
مطلب یہ ہے کہ اتنا آغاز بھی نہیں ہوا کہ وہ ہر چندے کو پہچان لیں اور اس میں شمولیت اختیار کریں۔اس لئے
نئے ممالک میں اس وقت تک میری ہدایات یہی تھیں کہ چندہ عام کی طرف ان کو لایا جائے اور شرح بھی بے
شک نسبتاً ہلکی رکھی جائے۔عام طور پر وہ احمدی جو خدا کے فضل سے احمدیت میں جذب ہو جاتے ہیں اور ثبات
قدم اختیار کر جاتے ہیں ان کو کم از کم 1/16 ہر مہینے دینا ہوتا ہے یا جب بھی آمد ہو اس کا 1/16 دینا ہوتا ہے
لیکن جو کمزور ہیں یا مالی لحاظ سے جن پر ذمہ داریاں ہیں اگر وہ مجھے لکھیں تو میں نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ اپنی توفیق
کے مطابق جتنا بھی وہ خوشی سے دے سکتے ہیں وہ قبول کیا جائے گا۔آغاز میں نو مبائعین کو صرف چندے کی عادت ڈالیں
نئے ملکوں کی جماعتوں کے متعلق یہ عمومی ہدایت ہے کہ جو لوگ ان کی تربیت پر مامور ہیں وہ شروع
میں ان کو صرف چندے کی عادت ڈالیں اور شرح پر زیادہ زور نہ دیں کیونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے جب چندوں کا آغاز فرمایا تھا تو اس وقت کوئی شرح مقرر نہیں فرمائی تھی بلکہ یہ اعلان فرمایا تھا ہر
شخص اپنے اخلاص اور توفیق کے مطابق جس حد تک کوشش کر سکتا ہے مالی جہاد میں شمولیت کی کوشش کرے اور
اپنے اوپر کچھ فرض ضرور کر لے لیکن جب فرض کرے تو اس میں پابندی ضرور اختیار کرے۔یہی پالیسی نئی
جماعتوں کے لئے تھی اور ہے یعنی جہاں ابھی پوری طرح نظام جماعت گہرے طور پر مستحکم نہیں ہوا، وہاں کی
جماعتیں جن لوگوں کے سپرد ہیں وہ وہاں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اسی نصیحت کے مطابق
ان سے چندہ ضرور لیں لیکن شرح مقرر نہ کریں اور حسب توفیق جس نے جو چندہ دینا ہو خواہ وہ ایک پیسہ ہو وہ
اپنے اوپر فرض کر لے اور پھر وہ ضرور ادا کرے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی ساری جماعتوں کا بجٹ لازماً
بن جائے گا اور ساتھ ہی تحریک جدید کے متعلق ان
کو کچھ نہ کچھ سنانا شروع کر دیں کیونکہ چندہ عام کے بعد سب
سے زیادہ اہم تحریک جو عمومی طور پر جماعت کے لئے جاری فرمائی گئی ہے وہ تحریک جدید کا چندہ ہے۔کیونکہ
اس کا تعلق ساری دنیا میں اشاعت اسلام سے ہے اور خالصہ اس اعلیٰ مقصد کے لئے وقف ہے پس آج جو
میں یہ نئی ہدایت دے رہا ہوں اسے دنیا بھر کی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں۔جہاں پہلے چندے کے معاملہ
میں نرم روی اختیار کرتے ہوئے آہستہ آہستہ دل موہ کر نئے احمدیوں کو چندوں سے واقفیت کرائی جاتی تھی اور
362
ان کو آہستہ آہستہ ان باتوں کا عادی بنایا جاتا تھا ان کے لئے یہ نئی ہدایت ہے کہ تحریک جدید کے چندے کو بھی
اب وہ اس میں شامل کر لیں اور چاہے کوئی کتنی تھوڑی رقم بھی ادا کرنا چاہے اس کو اس طرح قبول کر لیں کہ
تحریک جدید کے لئے جو کم سے کم معیار ہم نے مقرر کیا ہوا ہے۔مثلاً پاکستان میں اگر وہ 24 روپے ہے پا12
روپے (مجھے یاد نہیں) لیکن جتنا بھی ہے، کم سے کم جو معیار مقرر کیا ہوا ہے اس کے متبادل اگر کوئی ایک شخص
چندہ نہیں دے سکتا تو دو تین چار پانچ کو، پورے خاندان کو اس چندے میں شامل کر لیں۔سال میں ایک دفعہ
دینا ہے اگر اس طرح ایک دفعہ دینے کی عادت پڑ جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سے آئندہ بہت برکت
پڑتی ہے۔تحریک جدید کی وجہ سے جماعت کے دوسرے چندوں میں بھی اضافہ ہوا ہے
مجھے یاد ہے کہ تحریک جدید کے چندے کے آغاز کے بعد جماعت کے دوسرے چندوں پر بھی غیر
معمولی اثر پڑا تھا کیونکہ اس سے پہلے کوئی ایسی تحریک نہیں تھی کہ چھوٹے بچے کم سنی میں چندوں میں شامل
ہوتے۔ہر کمانے والا چندہ دیتا تھا اور بسا اوقات اس چندے سے ان کی بیویاں بھی ناواقف رہتی تھیں بچے بھی
ناواقف رہتے تھے بلکہ جہاں تربیت کی کمی تھی وہاں بیویاں چونکہ خود قربانی نہیں کرتی تھیں اس لئے بعض
بیویاں خاوندوں کی قربانیوں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتی تھیں اور اپنی اولاد کے دل میں بھی اس سلسلہ میں
وسو سے پیدا کیا کرتی تھیں، نتیجہ یہ نکلتا تھا کہ اس کا بعض علاقوں میں بھاری نقصان پہنچا اور اچھے مخلص قربانی
کرنے والے والد کے بچے ماں کے اس اثر کے نیچے رفتہ رفتہ سرکتے ہوئے جماعت سے دور ہونے لگے کہ
بیوی کی پیار کی نظر اس پیسے پر ہوتی تھی جو خاوند اس کے ہاتھ پر رکھتا تھا اور پریشانی اور گھبراہٹ کی نظر اس پیسے
پر ہوتی تھی جو وہ جماعت کو پیش کرتا تھا۔چونکہ بیوی کو شامل کرنے کی کبھی کوئی کوشش ہی نہیں کی جاتی تھی اس
لئے چندہ دینے سے جو لطف حاصل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت بڑھتی ہے اس سے وہ بیویاں بیچاری محروم
رہیں اور اس زمانہ میں یہ نقصان سب سے زیادہ ہوا ہے۔پھر بچے بھی ہاتھ سے نکل گئے لیکن تحریک جدید کے
آنے کے بعد حیرت انگیز طور پر جماعت کے مالی نظام کو تقویت ملی کیونکہ خواتین اس میں شامل ہونا شروع
ہوئیں اور ایک دفعہ اگر خدا کی راہ میں خرچ کیا جائے تو اس سے اتنا لطف آتا ہے اور آئندہ مالی قربانی کے لئے
انسان کو اس طرح طاقت ملتی ہے کہ جتنا دیتا ہے آئندہ اس سے زیادہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ایک چندہ دیتا
ہے تو دوسرے چندوں میں بھی ادا ئیگی کی تمنا پیدا ہو جاتی ہے پس اس پہلو سے تحریک جدید نے ایک غیر معمولی
اہم خدمت سر انجام دی ہے اور اسی لئے میں دنیا کی ساری جماعتوں میں تحریک جدید کو رائج کرنے کی ہدایت
دے رہا ہوں۔نئی جماعتوں میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی اللہ کی راہ میں چندہ دینے کی عادت پڑے گی خواہ
وہ بالکل معمولی رقم ہو۔یہ بحث نہیں ہے کہ کتنی ہے، اتنی معمولی بھی ہو کہ عام دنیا کی نظر میں اس کی کوئی قیمت نہ
363
ہو لیکن جو شخص معمولی رقم سے بھی قربانی شروع کرتا ہے یہ ہمارا تجربہ ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا دستور ہے کہ اسے
مزید قربانی کی توفیق ضرور ملتی ہے اور مزید نیکیوں کے لئے اس کا حوصلہ بڑھتا ہے۔پس اس پہلو سے
تحریک جدید کو جو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ ساری دنیا کی
جماعتوں کی طرف سے رپورٹیں آنی ضروری ہیں اور کچھ نہ کچھ شامل کرنے کی کوشش شروع ہو جانی چاہئے۔ہمارے مال کا جو مرکزی نظام ہے اس کا فرض ہے کہ 1 6 جماعتوں کے علاوہ ، وہ جماعتیں جن کی
رپورٹیں نہیں آئیں لیکن وہاں نظام جماعت قائم ہے ان
کو بار بار توجہ دلائیں اور ان سے کہیں کہ آپ کی وجہ
سے ایک خفت ہوئی ہے۔وہ رپورٹ جو شامل نہیں ہوئی اس کا ذکر بھی نہیں آیا اور قربانی کے لحاظ سے جماعت
کا عمومی تاثر مجروح ہوا ہے۔پس آپ کو چاہئے کہ وقت کے اوپر اپنی رپورٹیں بھجوایا کریں اور وہ ممالک جن
کی جماعتیں ابھی تک شامل نہیں ہوئیں ان کو شامل کرنے کے لئے ابھی سے با قاعدہ یاد دہانی کی جدوجہد
شروع کر دیں اور جو بھی نظام وہاں مقرر ہے اس کو استعمال کریں اگر وہ ممالک ابھی بعض دوسرے ممالک کے
پروں کے نیچے ہیں اور ان سے تربیت حاصل کر رہے ہیں تو ان ممالک کو توجہ دلائیں کہ وہ ان نئے ممالک میں
خصوصیت سے قربانی کی روح پیدا کرنے اور اسے بڑھانے کی کوشش کریں۔سبقت فی الخیرات کے معنی
جہاں تک آپس کی دوڑ کا تعلق ہے میں اس کا اس لئے ذکر کیا کرتا ہوں کہ استباق ف
الخيرات ، قرآن کریم نے ہمارا نصب العین مقرر فرمایا ہوا ہے۔سبقت فی الخیرات کا مطلب
ہے۔اچھی چیزوں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کرنا، یہ بہت اہم پہلو آپ کے
پیش نظر رہنا چاہئے کہ دنیا کے تمام مذاہب میں سے کبھی کسی مذہب نے اپنے متبعین کے لئے یہ نصب العین
مقررنہیں کیا۔اس پہلو سے اسلام ایک حیرت انگیز استثنائی شان رکھتا ہے۔جس میں دنیا کا کوئی اور مذہب
شریک نہیں۔اچھے سے اچھے مختلف نصب العین یعنی Mottos مقرر کئے جاسکتے ہیں کہ ہم تمہارے سامنے یہ
مقصد رکھتے ہیں اسے حاصل کرنے کیلئے دوڑ لگاؤ اور کوشش کرو۔یہ نصب العین ! سوچیں کہ زندگی کے ہر
دائرے پر حاوی ہو گیا ہے۔ہر اچھی بات میں ہر نیکی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کر و۔حیرت انگیز
دوڑ ہر وقت جاری ہے، ہر گھر میں ہے، ہر وجود کے اندر اس کا احساس موجود ہے اور انسانی زندگی نیکیوں کے
لحاظ سے سینکڑوں ہزاروں حصوں میں تقسیم کی جاسکتی ہے۔پس کوئی بھی نیکی ہو جہاں کسی اور شخص کو آپ ایک
اچھا کام کرتا دیکھیں وہاں یہ تحریک دل میں پیدا ہونی چاہئے کہ میں اس معاملہ میں اس سے آگے بڑھوں اور
یہ انفرادی تحریک جب اجتماعی تحریک میں بدلتی ہے تو نیکیوں کا ایک سمندر بلکہ مو اج سمندر بن جاتا ہے یعنی اس
جوش کے ساتھ لہریں اٹھتی ہیں اور اتنا حیرت انگیز ہیجان پیدا ہو جاتا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہر ہر ایک
364
دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ خوبصورتی آپ کو اسلام کے سوا اور کہیں دکھائی نہیں
دے گی۔جماعتوں کا نام لینے کا مقصد دوسروں میں مسابقت کی روح پیدا کرنا اور ان کے لئے دعا کی
درخواست ہوتا ہے
پس اس معاملہ میں بھی آپ کو یہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ جب میں اعلان کرتا ہوں کہ فلاں جماعت
فلاں سے آگے نکل گئی یا اس وقت بڑی جماعتوں کا یہ حال ہے تو اس کا ایک بڑا مقصد یہ ہے کہ باقی جماعتوں کو
تحریک ہو کہ وہ ان سے آگے نکلنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرا بڑا مقصد یہ ہے کہ ان کے لئے دعا کی تحریک
ہو اور دعا کی تحریک بھی دو پہلو رکھتی ہے۔جو سبقت لے گئے ہیں ان کے لئے یہ دعا ہو کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی
نیکیوں کی سبقتیں قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔جو پیچھے رہ گئے ہیں ان کے لئے یہ دعا کہ اگر ان کی پوری
صلاحیتیں استعمال نہیں ہو ئیں تو اللہ تعالیٰ انہیں پوری صلاحیتیں استعمال کرنے کی توفیق بخشے۔پھر وہ اگلوں سے
آگے نکل جائیں تو پھر اللہ کا فضل ہے۔پس میں نے یہ دعا نہیں کہی کہ ان کے لئے یہ دعا کرو کہ پہلوں سے
آگے نکل جائیں کیونکہ ان کے لئے تو پہلے آپ یہ دعا کر چکے ہیں کہ اللہ انہیں سبقتیں قائم رکھنے کی توفیق
بخشے۔اس طرح تو دعا میں تضاد پیدا ہو جائے گا۔میں نے یہ دعا کہی ہے کہ باقیوں کے لئے یہ دعا کریں کہ اللہ
تعالیٰ انہیں اپنی پوری صلاحیتیں کماحقہ استعمال کرنے کی توفیق بخشے۔ہر ایک کے اندر Potentials ہوتے
ہیں جو ا بھی استعمال نہیں ہوئے ہوتے۔پھر اللہ کی شان ہے، اللہ کا فضل ہے جس کو چاہے وہ سبقت عطا فرما
دے۔پھر وہ آگے نکل جائیں تو وہ بھی آپ کی دعا کا فیض پانے والی ہوں گے۔پہلے اگر اپنی سبقت کو
سلامت رکھیں اور محفوظ رکھیں تو وہ بھی آپ کی دعا کا فیض پانے والے ہوں گے۔اللہ کرے کہ اس پہلو سے یہ
اعلان جو میں کرنے لگا ہوں یہ جماعت میں نیکیوں کو بڑھانے اور نیکیوں کو ہر طرف فروغ دینے کا سبب بنے۔جماعتوں میں سبقت لے جانے کا ذکر
گزشتہ مرتبہ جب میں نے اعلان کیا کہ عام چندوں میں جرمنی پاکستان کو پیچھے چھوڑ گیا ہے تو
پاکستان کو بہت تکلیف پہنچی تھی لیکن اب میں اہلِ پاکستان کو خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ کے فضل کے ساتھ
خدا تعالیٰ نے ان کو تحریک جدید میں حسب سابق دنیا میں سب سے آگے رہنے کی توفیق عطا فرمائی ہے اور کوئی
ملک ان سے یہ جھنڈا نہیں چھین سکا۔ان کے چندوں کا کل مجموعہ 2 لاکھ 91 ہزار 199 پاؤنڈ بنتا ہے۔جرمنی
کی جماعت دوسرے درجہ پر کچھ عرصہ سے چلی آرہی ہے لیکن فاصلہ کم کر رہی ہے اس لئے میں پاکستان کی
جماعتوں کو پھر متنبہ کر دیتا ہوں کہ پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہیں دی گئی۔یادرکھ لینا کہ ان کا فاصلہ بہت تھوڑا رہ گیا ہے