1993ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 9

365
وہ 2 لاکھ 44 ہزار 440 تک پہنچ گئے ہیں۔اللہ کرے کہ پاکستان کو اور زیادہ آگے بڑھنے کی توفیق ملے اور
جرمنی کو اپنی پوری صلاحیتیں استعمال کرنے کی توفیق ملے اور پاکستان کی جو صلاحیتیں استعمال نہیں ہوئیں
اللہ تعالیٰ ان
کو بھی بروئے کار لانے کی توفیق عطا فرمائے۔امریکہ مالی قربانی میں مسلسل آگے آرہا ہے اگر چہ
مجھے یہ یقین ہے اور امیر صاحب امریکہ گفتگو کے دوران مجھ سے اس معاملہ میں متفق رہتے ہیں کہ ابھی امریکہ
کی بہت سی ایسی صلاحیتیں ہیں جو خوابیدہ حالت میں ہیں اور اگر وہ ساری بروئے کار آ جائیں اور جاگ اٹھیں
تو ہوسکتا ہے کہ امریکہ دنیا میں سب سے آگے نکل جائے مگر سر دست امریکہ کو تیسرا درجہ حاصل ہے۔اگر چہ
وقف جدید میں یہ اول آچکا ہے لیکن تحریک جدید میں 1 لاکھ 35 ہزار 704 پاؤنڈ چندہ دے کر یہ تیسرے نمبر
پر ہے۔یو کے جماعت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ قربانیوں میں مسلسل ترقی کر رہی ہے اور بڑا متوازن
قدم ہے۔ان کا چندہ 1 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ تھا اور یہ چوتھے نمبر پر ہیں۔کینیڈا بھی اپنی پانچویں پوزیشن کو
برقرار رکھے ہوئے ہے۔73 ہزار 14 7 پاؤنڈ ان کا چندہ تھا۔انڈونیشیا میں اللہ کے فضل سے جلد جلد ترقی ہو
رہی ہے اور خدا کے فضل سے وہ مختلف چندوں میں بڑی باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں اور مسابقت کی رو سے وہ
پہلے سے زیادہ اپنے سے اگلوں کے قریب ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ان کا چندہ 53 ہزار 119 پاؤنڈ ہے۔جاپان کی جماعت بہت چھوٹی ہے لیکن مالی قربانیوں میں ماشاء اللہ بہت ہی نمایاں کردار ادا کرنے والی ہے۔ان کا چندہ 22 ہزار 544 تھا اور ساتویں پوزیشن ہے۔ماریشس کی جماعت بھی بڑی ہوشمندی کے ساتھ
آگے قدم بڑھا رہی ہے۔19 ہزار 190 پاؤنڈ چندہ دے کر آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ہندوستان میں غربت بہت ہے اور اگر چہ جماعت کی تعداد کینیڈا ، انڈونیشیا، جاپان وغیرہ سے
بہت زیادہ ہے لیکن غربت کی وجہ سے ان کا چندہ صرف 17 ہزار 536 پاؤنڈ تھا اور یہ بھی ان کے حالات کے
لحاظ سے اللہ کے فضل سے بہت کافی ہے۔سوئٹزر لینڈ چھوٹی جماعت ہونے کے باوجود تحریک جدید کے
چندے میں غیر معمولی مقام رکھتی ہے۔کل عالمی چندے کے لحاظ سے ان کی دسویں پوزیشن ہے یعنی 16 ہزار
628 پاؤنڈ لیکن جب فی کس قربانی کی بات کریں تو سوئٹزر لینڈ کی جماعت دنیا میں سب سے آگے نکل گئی
ہے۔سوئٹزر لینڈ میں 5,16,628 پاؤنڈ صرف 102 چندہ دہندگان نے دیئے ہیں۔مجھے اس پر یہ شبہ پڑا تھا
کہ شاید انہوں نے بچوں کو شامل نہ کیا ہوتا کہ ان کا فی کس چندہ بڑھ جائے۔اس لئے فون پر اچھی طرح تسلی
کروائی اور امیر جماعت سے تصدیق کی ہے کہ اس چندے میں عورتیں بچے ، نہ کمانے والے سارے شامل
ہیں۔اس پہلو سے 102 حصہ لینے والوں کی اوسط 163 پاؤنڈ فی کس چندہ دہندہ بنتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے حیرت
انگیز طور پر غیر معمولی اونچا مرتبہ رکھتی ہے۔جاپان جو پہلے اول ہوا کرتا تھا اس دفعہ سوئٹزر لینڈ نے کوشش کر کے انہیں پیچھے چھوڑا ہے۔گزشتہ

366
سال جب میں نے جاپان کے متعلق اعلان کیا تھا تو سوئٹزرلینڈ کی طرف سے احتجاج آئے تھے کہ نہیں ہم سمجھتے
ہیں کہ ہم آگے ہیں لیکن تحقیق کر کے یہی پتا چلا تھا کہ سوئٹزر لینڈ پیچھے رہ گیا ہے تو اس دفعہ انہوں نے کچھ زیادہ
ہی غیرت دکھائی ہے اور زور لگا کر جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جاپان کے اوپر اور بھی بہت سارے چندوں کی
ذمہ داریاں ہیں جو سوئٹزرلینڈ پر نہیں ہیں۔ہر چندے میں وہ اپنی تعداد کے لحاظ سے زیادہ قربانی کرنے والے
ہیں۔اس لئے میں
سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر ان
کو چشم پوشی سے کام لینا چاہئے اور سوئٹزرلینڈ کو بے شک آگے
رہنے دیں کیونکہ اس دفعہ مسجد کی تعمیر کا جو چندہ ان پر ڈالا گیا ہے وہ بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔اگر انہوں نے
سوئٹزر لینڈ کو پیچھے چھوڑنے کی خاطر وہاں توفیق سے بڑھ کر حصہ لیا تو دوسرے چندے متاثر ہو جائیں گے۔اس لئے قربانی کا جو معیار اب ہے اسے بے شک اتنا ہی قائم رکھیں لیکن مسجد کی تعمیر کے لئے وہ خصوصیت سے
توجہ دیں۔وہاں زمین سب سے مہنگی ہوتی ہے لیکن اللہ کے فضل کے ساتھ ٹوکیو کے پاس ایک بہت اچھی زمین
مل گئی ہے اور ان کو فوری طور پر جتنا قرض درکار تھا وہ مہیا کر دیا گیا ہے۔امید ہے خدا کے فضل سے وہ سودا ہو
چکا ہوگا۔بقیہ تین سال انہوں نے قرض بھی واپس کرنا ہے اور مسجد اور مشن کی عمارت بھی خود بنانی ہے۔بیلجیئم کی جماعت بھی اللہ کے فضل سے تیز قدموں سے آگے بڑھ رہی ہے۔تبلیغ کے میدان
میں بھی جیسا کہ میں نے پہلے اعلان کیا تھا ماشاء اللہ انہوں نے توقع سے بڑھ کر چابک دستی دکھائی ہے اور
ہوشیاری سے کام کیا ہے، دعاؤں سے کام لیا ہے اور خدا نے پھل بھی خوب دیئے۔مالی لحاظ سے بھی یہ
جماعت ترقی کر رہی ہے۔ان کی اوسط 129 فی کس ہے اور پیجیم کے حالات کے لحاظ سے یہ بہت اچھی اوسط
ہے۔ان کا تیسرا نمبر ہے۔امریکہ کی اوسط 68 پاؤنڈ بنتی ہے اور ان کا نمبر چوتھا ہے۔فرانس کی اوسط 60 پاؤنڈ
ہے اور ان
کا پانچواں نمبر ہے۔ان کے علاوہ جو چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں جن میں چندہ دہندگان تھوڑے ہیں
اس لئے ان کو شامل نہیں کیا گیا۔ان میں سے تھائی لینڈ ، فلسطین، کوریا، گوئٹے مالا، لیتھوانیہ کی اوسطیں بھی اللہ
تعالیٰ کے فضل سے بہت بہتر ہیں۔افریقہ کی قربانیاں
موازنے کی فہرستوں میں اب تک آپ نے شاید سوچا ہو کہ افریقہ کا نام نہیں آیا۔افریقہ میں
غربت بہت زیادہ ہے اور بہت سے ممالک ایسے ہیں جو شدید اقتصادی بدحالی کا شکار ہیں لیکن اخلاص میں کمی
نہیں ہے۔اگر ان کا نام ان فہرستوں میں نہیں آیا جن فہرستوں میں بڑے بڑے چندے دینے والے ملکوں کا
ذکر ہوا ہے تو اس میں افریقہ کا قصور نہیں لیکن مالی قربانی کی طرف توجہ کا جہاں تک تعلق ہے اس کا اندازہ آپ کو
اس بات سے ہو جائے گا کہ اپنی قربانی میں فی صد اضافہ کرنے کے لحاظ سے دنیا بھر میں سب سے آگے زیمبیا
ہے جو افریقہ کا ملک ہے اور تیسرے نمبر پر غانا ہے، یہ بھی افریقہ کا ملک ہے، پھر ساتویں نمبر پر گیمبیا آتا ہے اور

367
دسویں نمبر پر تنزانیہ۔پس وہ پہلی دس جماعتیں جنہوں نے سال گزشتہ میں جواب ختم ہو رہا ہے، اپنے پچھلے
چندے سے غیر معمولی اضافے کے ساتھ حصہ لیا تھا ان میں چارا فریقین ممالک کو خدا کے فضل سے جگہ ملی ہے
اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس امتیاز کو وہ آئندہ بھی قائم رکھیں گے اور باقی افریقن ممالک جن کا
ذکر نہیں ملا وہ بھی انشاء اللہ تعالی ، اللہ کے فضل کے ساتھ کم سے کم تناسب کے لحاظ سے آگے بڑھنے کی فہرستوں
میں شامل ہو جائیں گے۔میں یہاں دعا کا یہ اعلان بھی کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ افریقہ کے اقتصادی
حالات کو بہتر بنانے کے لئے حسب توفیق کوشش کر رہی ہے اور مختلف قسم کی ایسی سکیمیں جاری ہیں جن کے
ذریعہ افریقہ کی اقتصادی حالت کو اس نقطۂ نگاہ سے بہتر بنایا جا رہا ہے کہ وہاں کا پیسہ وہاں سے نکل کر باہر نہ
جائے بلکہ باہر سے پیسہ وہاں خرچ ہو اور پھر وہیں استعمال ہوا اور جو کچھ منافعے ملیں ان کو دوبارہ افریقہ کی بہبود
کے لئے ہی استعمال کیا جائے۔جب میں افریقہ کے دورہ پر گیا تھا تو میں نے جماعت کی طرف سے ان سے یہ وعدہ کیا تھا اور کہا تھا
کہ میں جماعت عالمگیر کی طرف سے آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ دور جو آپ کے خون چوسنے کا دور تھا
جماعت احمد یہ اس کا رخ پلٹے گی اور کم سے کم ایک عالمگیر جماعت ضرور ایسی پیدا ہو چکی ہے جو آپ کی خدمت
کے لئے آگے آ رہی ہے اور جو باہر سے پیسہ افریقہ میں بھیجے گی بجائے اس کے کہ افریقہ کا پیسہ نکال کر باہر
بھجوائے تو دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پہلے سے بڑھ کر ان کی اقتصادی حالت کو بھی بہتر بنانے کی توفیق ملے،
ہزار لاکھ دوسرے ایسے ذرائع ہیں جن تک ہماری دسترس نہیں ، ہم پہنچ ہی نہیں سکتے انہیں خدا تعالیٰ اپنے فضل
سے افریقہ کے لئے مسخر فرمادے اور ان ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے ان کی اقتصادی حالت کو بہتر کر دے۔اب میں ان آیات کا ترجمہ کرتا ہوں جن کی میں نے تلاوت کی تھی کیونکہ اس میں مالی قربانیوں کا فلسفہ بیان ہوا
ہے اور مالی قربانیوں سے متعلق نصیحتیں فرمائی گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الشَّيْطَنُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ
وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ وَاللَّهُ يَعِدُكُمْ مَّغْفِرَةٌ مِّنْهُ وَفَضْلاً
کہ دیکھو! شیطان تمہیں غربت سے ڈراتا ہے اور فحشاء کا حکم دیتا ہے۔ان دو چیزوں کا کیا تعلق ہے پہلے اس پر
غور فرمائیں۔جب حضرت مصلح موعودؓ نے تحریک جدید کا اعلان فرمایا تو ایک طرف یہ اعلان فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی
خاطر مالی قربانی میں ایک دوسرے سے بڑھ کر حصہ لو۔ساری دنیا میں تبلیغ کا جال پھیلانا مقصود ہے اس لئے
تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو اور ساتھ ہی فرمایا کہ ہر قسم کی فحشاء سے بچو، دنیا کے ہر قسم کے عیش وطرب
کے سامانوں سے احتراز کرنے کی کوشش کرو۔یہاں تک کہ جو تم پر جائز ہے اس میں بھی محض اس حد تک حصہ لو
جتنا بہت ضروری ہو۔حلال کو حرام تو نہیں فرمایا لیکن فرمایا کہ حلال سے پورا استفادہ نہ کرو کیونکہ تمہیں خدا کی

368
خاطر روپے کی ضرورت ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ جو قو میں فحشاء میں مبتلا ہوں ان سے مالی قربانی کی توفیق
چھین لی جاتی ہے۔فحشاء کا مطلب ہے دنیا کی لذتوں میں حصہ لینے کی دوڑ میں انسان ایسی بدرسمیں اختیار کر
جائے جو پھیلنا شروع ہو جائیں جو وبائی رنگ اختیار کر لیں اور کھلم کھلا بدیوں کی دوڑ شروع ہو جائے۔اب
آپ دیکھیں کہ جہاں کھلم کھلا بدیوں کی دوڑ ہو وہاں الا ما شاء اللہ ہمیشہ انسان کی کمائی اس کی ضرورتیں پوری
کرنے سے پیچھے رہ جاتی ہے۔دل چاہتا ہے کہ میں اس ماڈل کی کارلوں ، دل چاہتا ہے کہ میں اس قسم کے نئے
وڈیوز خریدوں۔اس قسم کے عیش و عشرت میں حصہ لوں اور ایسی ایسی سیر میں کروں وغیرہ وغیرہ۔اور
شراب و کباب اور ناچ گانے کی تو کوئی حد ہی نہیں ہے۔جتنا بھی زیادہ ہو اتنا ہی یہ لوگ اس میں مزید
مبتلا ہوتے چلے جاتے ہیں۔تو جن قوموں کو یہ نتیں پڑ جائیں اور ان کے ہاں ان باتوں کو زیادہ اہمیت دی جائے ان کے بجٹ
ہمیشہ ان کی ضرورت سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔پھر وہاں چوری چکاری ہوتی ہے، ڈاکے ڈالے جاتے ہیں۔Drug Addiction کے ذریعہ Crime بڑھتے ہیں اور ساری سوسائٹی دکھوں میں مبتلا رہتی ہے۔قرض
لے لے کر اپنا مستقبل تباہ کرتے ہیں اور اپنے حال کو اچھا بنانے کے لئے اپنے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔پس یہ وہ مضمون ہے جس کو قرآن کریم نے ایک فقرے کے اندر بیان فرمایا ہے کہ شیطان تمہیں فقر سے ڈراتا
ہے لیکن فحشاء کی دعوت دیتا ہے۔کتنی بڑی منافقت ہے، کتنی بڑی شیطانی ہے، جب تم خدا کی راہ میں خرچ
کرنے لگتے ہو تو ایک طرف تمہیں فقر سے ڈراتا ہے لیکن دوسری طرف فحشاء کی دعوت دے کر تمہارے فقر کا
انتظام کرتا ہے اور اس بات کو پکا کر دیتا ہے کہ تم ہمیشہ اقتصادی لحاظ سے بد سے بدتر حال تک پہنچتے چلے جاؤ۔پس فحشاء اور فقر کا یہ رشتہ قرآن کریم نے حیرت انگیز باریک نظر سے بیان فرمایا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے جب مالی قربانی کی تحریک فرمائی تو فحشاء کی ہر قسم سے بچنے کی تلقین کے علاوہ زندگی کے جو جائز
مزے تھے ان میں بھی کمی کرنے کی تلقین فرمائی۔عورتوں سے کہا زیور پہننا تمہاری ضرورت ہے تمہیں اجازت
ہے مگر خدا کی خاطر زیور بنانا اگر کم کر دو اور چندے بڑھا دو تو اور بھی اچھی بات ہے۔امیروں سے کہا کہ تم
نعمتیں استعمال کرو مگر خدا کی خاطر اپنے کھانوں میں تکلفات کم کر دو، اپنے کپڑوں میں تکلفات کم کردو، اپنی
روز مرہ کی سیر و تفریح میں تکلفات کم کر دو، ہر جگہ سے بچت کرو تا کہ خدا کی راہ میں خرچ کیا جائے اور جہاں تک
خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے کے ساتھ غربت کا خوف ہے اس کی اللہ تعالیٰ نفی فرماتا ہے۔فرماتا ہے
شیطان جھوٹ بولتا ہے۔جن باتوں کی شیطان تعلیم دیتا ہے ان میں غربت کا حقیقی خطرہ ہے لیکن خدا جس جگہ
خرچ کرنے کی طرف تمہیں بلاتا ہے۔اس میں خدا اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ تم غریب نہیں ہو گے، پہلے
سے بہتر حال میں جاؤ گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يَعِدُكُمْ مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَفَضْلًا الله تم

369
سے مغفرت کا بھی وعدہ فرما رہا ہے اور فضل کا وعدہ بھی۔اس تعلق میں فضل کا مطلب یہ ہے کہ جتنا تم کما کر
حاصل کرنے کے حقدار بنے ہو تو اس سے زیادہ تمہیں دے گا۔اللہ تعالیٰ جب فضل فرماتا ہے تو عام حالات
میں جتنا کمانا ہوتا ہے اس کی توقع سے بڑھ کر تمہیں عطا فرما دیتا ہے۔مغفرت کا مفہوم
مغفرت کا تعلق فحشاء سے ہے۔فرمایا جو کچھ کمزوریاں تم سے لاحق ہوگئی ہیں اگر تم خدا کی خاطران
سے بچو گے تو خدا مغفرت کا وعدہ فرماتا ہے۔ان کا نقصان تمہیں نہیں پہنچے گا اور جہاں تک مالی قربانی کا تعلق
ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا کی راہ میں خرچ کرو میں مالوں میں
کمی نہیں کروں گا بلکہ اضافہ کروں گا اور یہ ایک
گہری حکمت کی بات ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے فقر اور فحشاء کی نسبت اگر آپ غور کریں تو یہ بہت ہی
حکمت کا کلام ہے۔اسی طرف اللہ تعالیٰ اس میں توجہ دلاتا ہے کہ يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَّشَاءُ
دیکھو! خدا جس کو چاہے حکمت عطا کرتا ہے۔میں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوحکمت کے لئے چن لیا
ہے- يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ (الجمع : 3) یہ ان کو تعلیم بھی دیتا ہے اور حکمت بھی بتا تا ہے تو
دیکھو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ کیسی پیاری پیاری حکمت کی باتیں تم تک پہنچائی جا رہی ہیں۔وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبَابِ لیکن ہم جانتے ہیں کہ عقل والوں کے سوا کسی نے نصیحت نہیں
پکڑنی۔عقل اور حکمت کا کیا تعلق ہے صاحب عقل ہی حکمت سے فائدہ اٹھایا کرتے ہیں۔جن کو عقل نہ ہو
ان کے لئے تو حکمت کی باتیں کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتیں۔وہ اس سے منہ موڑ کر دوسری طرف چلے جاتے
ہیں۔ایک عقل ہے جو انسان کی اندرونی صفت ہے اور ایک حکمت ہے جو باہر سے پیغام بن کر اس کے ذہن
پر یا دل پر اترتی ہے تو فرمایا کہ جس طرح آنکھ اگر روشنی دیکھنے کی اہلیت رکھے تو روشنی اس کو فائدہ پہنچاتی ہے،
ایک اندھے کو تو روشنی فائدہ نہیں پہنچایا کرتی ، اس طرح حکمت سے استفادہ کے لئے جومحمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے وسیلے سے تمہیں عطا کی جارہی ہے۔تمہارے اندر بھی عقل کا ایک نور ہونا چاہئے۔وہ ہے تو تم
حکمت سے فائدہ اٹھاؤ گے۔فرمایا:
وَمَا اَنْفَقْتُمْ مِنْ نَفَقَةٍ أَو نَذَرْتُمْ مِنْ نَذْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُهُ وَمَا
لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارِ
کہ دیکھو ! تم جو خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہو یا خرچ نہیں بھی کر سکتے مگر خرچ کی تمنا رکھتے ہو، نذرمان رکھی ہے
کہ مجھے توفیق ملے تو میں یہ بھی خدا کی راہ میں خرچ کروں۔اس کی کیا جزاء ہے؟ یہاں یہ
نہیں فرمایا کہ تمہارے

370
مال بڑھائے گا۔یہاں سب سے اعلیٰ سب سے افضل اور سب سے پاکیزہ جزا بیان فرمائی ہے۔فرمایا ہے:
فَاِنَّ اللهَ يَعْلَمُہ یاد رکھو! اللہ جانتا ہے۔جس محبوب کی خاطر ،جس پیارے کی خاطر تم قربانی دے رہے ہو
اس کی اس پر نظر ہے اس سے زیادہ اور اس سے بڑھ کر اور جزاء ہو ہی نہیں سکتی۔آپ اگر کسی پیارے کے لئے
کچھ خرچ کریں اور اس کو پتا نہ لگے تو بے چین رہتے ہیں جب تک کہ اس کی نظر میں بات نہ آ جائے۔پنجابی
میں کہتے ہیں کہ دستے پتر دامنہ کیہ چمنا مائیں بھی کہتی ہیں کہ اگر بیٹے کو پتا ہی نہیں لگا کہ کس نے منہ چوما ہے
تو کیا فائدہ چومنے کا۔جہاں تک اپنے اظہار محبت کا تعلق ہے چومنا ایک طبعی فعل ہے لیکن اس کے مقابل پر بھی
تو ایک جواب چاہئے۔پس اللہ فرماتا ہے کہ تم اگر خدا کی خاطر کرو گے تو تمہارے لئے سب سے بڑی خوشخبری
یہ ہے کہ اللہ کو پتا ہے۔کوئی قربانی کسی اندھیرے میں کسی وقت رات کو دنیا کی نظر سے الگ ہو کر ، چھپ کر تم
خدا کی راہ میں کرتے ہو اور کرتے خدا کی خاطر ہو تو اسے پتا لگ گیا ہے تمہیں پھر اور کیا چاہئے۔وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارِ میں انصار کا کردار
پس چندہ دینے والے کے لئے سب سے بڑی جزاء اللہ کی رضا ہے جو اس کے علم سے حاصل ہوتی
ہے۔فرمایا وہ تو اللہ جانتا ہے وَ مَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ اَنْصَارٍ لیکن جو لوگ ظلم کرنے والے ہیں ان کے
لئے کوئی مددگار نہیں۔اب یہ بھی ٹھہر کر غور کرنے والی بات ہے۔یہاں ظلم کرنے والے اور مددگار کا کیا تعلق
تھا؟ بات یہ ہے کہ وہ لوگ جو خدا کی راہ میں چندہ دینے سے ڈرتے ہیں وہ اپنے نفسوں پر ظلم کرنے والے
ہوتے ہیں اور بظاہر اپنا پیسہ بچارہے ہیں لیکن کسی مشکل اور کسی مصیبت کے وقت کوئی ان کے کام نہیں آئے گا
لیکن جو خدا کی خاطر خرچ کرنے سے ڈرتے نہیں ہیں اور اپنی جانوں پر ظلم نہیں کرتے بلکہ اپنی جانوں پر رحم
کرتے ہوئے خدا کی خاطر خرچ کرتے ہیں ان کو ضرور انصار مہیا ہوں گے۔پس یہ ایک خوشخبری ہے جو بظاہر
نفی کے رنگ میں بیان
فرمائی گئی ہے۔مطلب ہے کہ وہ لوگ جو ظلم کرتے ہیں اور خدا کی راہ میں خرچ نہیں
کرتے ان کو پھر خدا کی طرف سے کوئی مددگار نصیب نہیں ہوگا۔لیکن تم جو کرتے ہواس کی ایک جزا تو یہ بیان کر
دی گئی کہ اللہ جانتا ہے۔وہ تمہیں پیار سے دیکھ رہا ہے۔دوسرے اس کی یہ جزا بیان کر دی گئی کہ جب بھی تم
مشکل میں پڑو گے۔جب بھی کوئی مصیبت واقع ہوگی یا تمہیں کسی مدد کی ضرورت ہوگی تو اللہ جو جانتا ہے کہ تم
نے اس کی خاطر قربانیاں دی تھیں وہ تمہارے لئے انصار پیدا فرمائے گا۔ایسے انصار بھی بعض دفعہ مقرر ہو جاتے ہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا
کہ جن پر خدا الہام کرتا ہے وحی کے ذریعہ ان کو بتاتا ہے کہ فلاں کو ایک مدد کی ضرورت ہے۔چنانچہ آج بھی
میں دیکھتا ہوں کہ کئی دفعہ کسی ضرورت مند کے لئے جو کسی اور کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا اللہ تعالیٰ رویا میں کسی

371
کو ہدایت فرماتا ہے کہ اس کو ایک چیز کی ضرورت ہے اور بعض دفعہ پھر مجھے وہ خطوط پہنچتے ہیں کہ ایک شخص ایسی
رؤیا دیکھتا ہے کہ فلاں شخص کو فلاں چیز کی ضرورت ہے اور واقعہ وہ ضرورت مند ہوتا ہے اور اس طرح خدا تعالیٰ
اس کی ضرورت کو پورا کرنے کا سامان فرما دیتا ہے تو انصار کا مضمون جو ہے وہ محض اتفاقاً دنیا میں مددگار کا
مضمون نہیں ہے بلکہ ایسے مددگار کا مضمون بیان ہو رہا ہے جو اللہ کی طرف سے مقرر فرمائے جاتے ہیں اور بعض
دفعہ ان
کو الہاما اور وحی کے ذریعہ آپ
کی تائید پر کھڑا کیا جاتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی مدد پر بھی سینکڑوں ہزاروں ایسے افراد مامور فرمائے گئے جن کو خدا نے وحی کے ذریعہ فرمایا کہ اس شخص کی
مدد کے لئے اٹھ کھڑے ہو۔پس وَ مَا لِلظَّلِمِيْنَ مِنْ اَنْصَارِ اپنی جان پر ظلم کرنے والے وہ بیچارے
ظالم ہی ہیں جن کے لئے کوئی انصار مہیا نہیں کئے جاتے۔اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَتِ فَنِعِمَّا هِيَ اگر تم کھل کر صدقات دو تو یہ بھی اچھی بات ہے
کیونکہ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرُتِ (البقرہ:149) کے مضمون کے ساتھ اس کا تعلق ہے۔جب تم اعلان
کرتے ہو کہ فلاں آگے نکل گیا اور فلاں آگے نکل گیا تو یہ اعلان تبھی کر سکتے ہو کہ اس نے بتایا ہو کہ میں ہوں
اور میں نے اتنا دیا ہے تو یہ کھلم کھلا اعلانیہ دینے والی بات ہے۔فرمایا یہ بھی بہت اچھی بات ہے۔وَإِنْ تُخْفُوْهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ۔لیکن اگر تم چھپاؤ اور خدا کے محتاج
بندوں پر مخفی ہاتھ سے خرچ کرو تو یہ خود تمہارے لئے بہتر ہے پہلی بات فَنِعما کہہ کر یہ بیان فرمائی کہ ساری
سوسائٹی کے لئے ، ساری قوم کے لئے ، سارے نظام کے لئے یہ بات بہتر ہے کہ کھلم کھلا بھی نیکیاں کی جائیں
تا کہ دوسروں
کو تحریک ہو لیکن جہاں فرمایا مخفی ہاتھ سے دو وہاں فرمایا تمہارے لئے بہتر ہے۔خطرہ ہے کہ اگر تم
اعلانیہ ہی خرچ کرتے رہے تو تمہارے دلوں پر زنگ لگ جائیں گے، خطرہ ہے کہ تمہاری نیتوں میں فتور آ
جائے گا۔تم خدا کی خاطر خرچ کرنے کی بجائے اپنی انا کو مطمئن کرنے کے لئے ، اپنی ریاء کی خاطر خرچ کرنے
لگو گے، کیسی مکمل تعلیم ہے۔اگر صرف خرچ کی تعلیم ہی میں ان چند آیات کا موازنہ ساری دنیا کے مذاہب کی
تعلیم سے کر کے دیکھ لیں تو آپ کو اسلام سے بہتر بلکہ اس کے قریب آتی ہوئی بھی کوئی اور تعلیم دکھائی نہیں
دے گی۔نہایت کامل، ہر پہلو پر نہایت باریک نظر ڈالنے والی تعلیم ہے۔فرمایا
وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَأْتِكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَيْرٌ
اس کی جزا جیسا کہ ظاہر ہے یہی ہونی چاہئے تھی اور یہی بیان ہوئی ہے کہ تمہارے نفس کے اندر مخفی
بدیاں ہیں۔اگر تم چھپا کر صرف خدا کے علم میں لا کر کوئی نیکی کرتے ہو تو وہ ان مخفی بدیوں کو کاٹتی ہے، اس کا
گہرا تعلق ان بدیوں سے ہے۔پس ایک انسان جس کو اپنی نیکی کی کہیں سے کوئی جزاء نہ ملے یہاں تک کہ

372
Recognition ہی کوئی نہ ہو، کوئی پہچانے ہی نہ تو اس کا دل لازماً خدا کی طرف دیکھے گا، خدا ہی کی طرف
نظر ر کھے گا اور اس کی ایک جزا اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ تمہارے اندر جومخفی بدیاں پلتی رہتی ہیں اللہ
ان بدیوں کو نیکی کی اس ادا کے ذریعہ دور فرما دے گا۔فرمایا۔وَ اللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ اللہ ان سب
باتوں سے واقف ہے جو تم کرتے ہو۔لَيْسَ عَلَيْكَ هُدُهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ تَشَاءُ
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تم پر ان کو ہدایت دینا ان معنوں میں فرض نہیں ہے کہ زبردستی ان کو ہدایت
پہنچا کر چھوڑ اور نہ تم اپنا فرض ادا نہیں کر سکتے۔تمہارا کام ہے ہدایت پہنچاؤ اور بہترین رنگ میں پہنچا نا تم نے
اگر یہ کام مکمل کر دیا تو تمہارا فرض ختم ہو جاتا ہے۔وَلكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ۔حقیقت یہ ہے
کہ انسان کا کام صرف پہنچانا ہی ہوتا ہے۔اصل ہدایت اللہ تعالیٰ عطا فرمایا کرتا ہے۔آپ اچھی سے اچھی
بات اچھے سے اچھے رنگ میں کسی کے سامنے پیش کر دیں۔اگر خدا اس مخاطب کو اس لائق نہ سمجھے کہ وہ ہدایت پا
جائے تو آپ کی ساری باتیں بریکار جائیں گی۔ایک پتھر پر جتنی مرضی موسلا دھار بارش بر سے، وہ بنجر کا بنجر
رہے گا۔پس یہ خدا فیصلہ کرتا ہے کہ کون ہدایت سے فائدہ اٹھائے گا اور کون نہیں اٹھائے گا۔فرمایا : اے محمد صلی
اللہ علیہ وسلم ! تیرا کام اتنا ہے کہ تو ان کو ہدایت دیتا چلا جا۔وَلكِنَّ اللَّهَ يَهْدِى مَنْ تَشَاءُ اور اللہ
تعالیٰ جس کو چاہے گا ہدایت عطا فرمائے گا وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِانْفُسِكُمْ یا د رکھو تم ان
نصیحتوں پر عمل کرتے ہوئے جو خرچ کرتے ہو یا خرچ کرو گے تو عملاً خدا کو فائدہ نہیں پہنچار ہے۔خدا پر احسان
نہیں رکھ رہے، لِاَنفُسِكُم امر واقعہ یہ ہے کہ یہ ہر حال میں تمہارے اپنے لئے ہی ہے۔غریب کی مدد کو احسان نہ سمجھیں
اس میں یہ مضمون بھی بیان ہو گیا ہے کہ جب تم کسی غریب کو بھی دیتے ہو تو یہ نہ سمجھا کرو کہ تم نے بڑا
بھاری احسان کر دیا ہے کہ اس کی ضرورت پوری کی۔خدا نے جو یہ وعدہ فرما دیا کہ جب تم غریب کو دو گے اس
کے بدلے تمہاری برائیاں دور کی جائیں گی تو عملاً تم نے اپنے اوپر احسان کیا ہے۔غریب کی تو ایک مادی
ضرورت پوری ہوئی ہے تمہاری ایک روحانی اور دائمی ضرورت پوری کی گئی ہے۔پس اس پہلو سے دیکھو تو خدا
کا احسان ہے کہ اس نے اس نیکی کو قبول فرمالیا ہے اور اس کے نتیجہ میں تم نے غریب کو جتنا فائدہ پہنچایا اس سے
بڑھ کر اپنی جان
کو پہنچایا۔جماعت کا چندہ دیا ہے تو تب بھی جو برکتیں دنیا اور آخرت میں چندہ دینے والے کو
عطا ہوتی ہیں وہ اتنی زیادہ ہیں کہ اس کے مقابل پر اس چندے کا فائدہ کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتا۔

373
چنانچہ اس مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے فرماتا ہے کہ وَمَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ که
اے محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے غلامو! آپ کے تربیت یافتہ لوگو! ہم جانتے ہیں کہ تم کسی اور مقصد کے
لئے نہیں، کسی فائدہ کے لئے نہیں محض اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے خرچ کرتے ہو۔کیسی عمدہ یاد دہانی
فرمائی گئی، ساتھ ساتھ فائدے بھی بیان فرما رہا ہے، ساتھ یہ بھی فکر ہے کہ کہیں فائدے ہی ان کا متاع ، ان کا
مقصد، ان کا مطمع نظر نہ بن جائیں۔جو فائدے بیان کئے جاتے ہیں کہیں دل ان فائدوں میں نہ اٹک
جائے۔فرمایا یہ فائدے زائد فائدے ہیں۔جو سچے مومن بندے ہیں جن کی تربیت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمائی ہے ان کی ہرگز ان فائدوں پر نظر نہیں ہے۔یہ اللہ کی طرف سے فضل کے طور پر عطا ہونے کے
وعدے ہیں۔ان کی نظر صرف اللہ کی رضا پر ہے اور اس توقع کے ساتھ کہ تم ایسے ہی رہو گے ہم تم سے مزید یہ
وعدہ کرتے ہیں کہ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرِ يُوَفَ اِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ کہ جو کچھ
تم خرچ کرو گے وہ سارا تمہیں واپس کر دیا جائے گا۔وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ تم پر اس معاملہ میں ظلم یعنی
کمی نہیں کی جائے گی۔جب عربی میں منفی مضمون اس طرح بیان ہوتا ہے تو یہ مراد نہیں ہوتا کہ جتنا تم نے خرچ کیا ہے پورا
پورا دے دیا جائے گا وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ کا مطلب ہے
کہ اتنا زیادہ دیا جائے گا کہ کسی ظلم کا سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا۔جتنا تم خرچ کرتے ہو وہ تمہیں لوٹایا جائے گا اور اس سے زیادہ دیا جائے گا، اس سے زیادہ دیا
جائے گا، یہاں تک کہ کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔یہ جو عربی محاورہ ہے کہ نفی کے رنگ میں احسان یا مثبت پہلو کو
بیان کیا جاتا ہے۔اس کی روشنی میں اس کا یہ مطلب بنے گا کہ وَاَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ تمہارے لئے یہ
وہم و گمان کرنا بھی مشکل ہو جائے گا کہ گویا کسی پہلو سے تم سے کمی کی گئی ہے۔ہر پہلو سے تمہیں توقع سے بڑھ
کر عطا ہوگا۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ دنیا میں جماعت کے مالی نظام میں حصہ لینے والے بھی ان نصیحتوں کو
پیش نظر رکھیں گے اور وہ جو اس مالی نظام میں کارندے بنے ہوئے ہیں ، خدمت گار ہیں وہ بھی ان باتوں کو
پیش نظر رکھتے ہوئے خدمتیں کریں گے اور جن کو اس معاملہ میں خدمت کی تو فیق ملتی ہے ان کے حق میں تو ان
سب چندہ دہندگان کی جزا لکھ دی جاتی ہے جو ان کی تحریک سے چندے ادا کرتے ہیں۔پس ایک سیکرٹری مال
اپنے آپ کو مظلوم نہ سمجھے کہ مجھے دھکے کھانے پڑتے ہیں، جگہ جگہ دروازے کھٹکھٹانے پڑتے ہیں۔دن رات
مصیبت پڑتی ہے اور پھر لوگ آگے سے باتیں کرتے ہیں۔ان
کو یا درکھنا چاہئے کہ ان کی جزا بھی تو بہت زیادہ
ہے۔جتنے لوگ ان کی تحریکات کو سن کر محض رضائے باری تعالیٰ کی خاطر انفاق کرتے ہیں۔خدا کی راہ میں خرچ

374
کرتے ہیں ان سب کا چندہ ان کے لئے بھی جزا بن جاتی ہے جن کی تحریک پر دیا جاتا ہے اور دینے والے کی
جزاء کم نہیں کی جاتی۔وَاَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ کا ایک یہ بھی مفہوم ہے۔کسی کی جزا بھی کم نہیں کی جائے
گی۔دینے والے کو توقع سے بھی بہت بڑھ کر دیا جائے گا اور تحریک کرنے والے کو بھی اس سب ثواب میں شریک
کر دیا جائے گا۔پس اللہ تعالیٰ ہمارے مالی نظام کو اسی طرح پاک اور شفاف رکھے۔ہمیشہ رضائے باری تعالیٰ کی
خاطر خرچ کریں اور اللہ کی طرف سے فضل کے طور پر جو وعدے ہیں وہ ہم پر اسی طرح نازل ہوتے رہیں۔ہم
سے پہلوں نے جو خرچ کئے تھے ان کا پھل ہم کھا رہے ہیں اور مالی لحاظ سے وہ خاندان جن کے آباء واجداد
نے قربانیاں دی تھیں کہیں سے کہیں پہنچ گئے ہیں۔پس یا درکھیں کہ آج جو خرچ کریں گے کل ان کی نسلیں بھی
اسی طرح خدا کے فضلوں کی وارث بنائی جائیں گی مگر خدا کے لئے اس خاطر نہ کریں۔محض رضائے باری تعالیٰ
کی خاطر خرچ کریں۔اسی میں ساری برکتیں ہیں اور یہی سب سے بڑی جزا ہے۔"
خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 843-862)
جماعتی وذیلی تنظیموں کے اجتماعات پر ذکر اللہ کے مضمون کو جاری رکھیں
خطبہ جمعہ 19 نومبر 1993ء)
" آج چونکہ ذکر کے موضوع پر انشاء اللہ تعالیٰ خطبات کا آغاز ہوگا۔گزشتہ کچھ جمعہ میں بھی میرا یہی
ارادہ تھا لیکن وقت نہیں مل سکا دوسری باتوں میں سارا خطبے کا وقت گزر گیا۔اس سے پہلے کہ میں اس مضمون کو
شروع کروں۔جس کے عنوان کے طور پر یہ آیت کریمہ میں نے پڑھی ہے۔میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ
جماعت احمدیہ بیلجیئم کا دوسرا جلسہ سالانہ کل 20 نومبر سے شروع ہو رہا ہے اور دودن جاری رہ کر 21
کو اختتام پذیر ہو گا۔اسی طرح مجالس انصار اللہ ویسٹ کوسٹ ریجن یونائیٹڈ سٹیٹ کا امریکہ کا سالانہ اجتماع
بھی کل سے شروع ہو رہا ہے اور 21 نومبر تک جاری رہے گا۔مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ گوئٹے مالا 20
اور 21 نومبر کو عورتوں کے حقوق پر اجتماع منعقد کر رہے ہیں۔یہ ایک نیا انداز اختیار کیا ہے انہوں نے ، جو برا
نہیں کہ اپنے اجتماعات کا ایک عنوان بھی رکھ لیا ہے، جو خصوصیت کے ساتھ اس موضوع پر تقریریں ہوں گی یا
نیک نمونے دکھائے جائیں گے۔جماعت ہائے احمد یہ ہندوستان بھی 21 نومبر کو دوسرا نیشنل یوم تبلیغ منارہی
ہیں۔مکرم ناظر صاحب دعوت و تبلیغ نے خصوصیت سے اس موقع پر کچھ کہنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔چونکہ ذکر کا مضمون چل رہا ہے اس لئے ذکر کے حوالے سے جو نصیحتیں ہوں گی وہ ساری آپ سب کو
جن کا میں نے نام لیا ہے اسی طرح ہیں جس طرح باقی دنیا کی جماعتوں کو ہیں۔لیکن ان مواقع پر جبکہ مختلف

375
لوگ مرد و خواتین اکٹھے ہوں گے تو خصوصیت سے ذکر سے متعلق ان کو تربیت دینا بھی آپ کا فرض ہے۔یعنی
ذکر کا مضمون سن کر جو طبیعتوں میں طبعی طور ایک پر شوق پیدا ہو گا۔دلوں میں ہیجان پیدا ہوں گے۔ان کوطریقہ
سکھانا اور یہ بتانا کہ کس طرح ذکر کے مضمون کو آپ بعد میں جاری رکھیں اور آگے جا کے دوسروں کو بھی
سمجھا ئیں۔یہ موضوع ان اجتماعات کا خاص طور پر مقرر کر لیں۔۔۔۔۔مجلس انصاراللہ ویسٹ کوسٹ یو کے کو پیغام۔۔۔۔مجلس انصار اللہ ویسٹ کوسٹ ریجن یو ایس اے کو خصوصیت سے یہ پیغام ہے کہ جیسا کہ آیت
کریمہ میں آپ نے سن لیا ہے اَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَيِنُ الْقُلُوبُ تو خبر دار ذکر الہی سے ہی دل
اطمینان پاسکتے ہیں اس کے سوا کوئی صورت نہیں ہے۔آپ امریکہ ، ایک ایسے ملک میں کام کر رہے ہیں، یارہ
رہے ہیں۔جہاں اس کے بالکل برعکس ایک نعرہ ہے جو بلند کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام کوششیں
اس نعرہ کو سچا ثابت کرنے کے لئے وقف ہیں کہ خبردار دنیا کی پیروی ہی میں تمہیں سکون ملے گا اور ساری
طمانیتیں دنیا کمانے میں ہیں اور دنیا کی لذتیں حاصل کرنے میں ہیں۔تو ان دونوں نعروں کا کتنا فرق ہے۔ایک قرآن کا نعرہ ہے وہ آسمان کا نعرہ ہے اور جو امریکہ کا نعرہ ہے وہ زمین کا نعرہ ہے۔لیکن یہ نعرہ ایسا ہے جس
کے جھوٹ سارے ملک میں ظاہر وباہر ہیں۔کوئی دل نہیں ہے جو وہاں طمانیت پاسکا ہو۔دولتوں کے انبار لگے
پڑے ہیں۔عیش وعشرت کے سارے سامان مہیا ہیں۔جتنے بھی انسان سوچ سکتا تھا یا بنا سکتا تھا۔وہ امریکہ
کے قدموں میں پڑے ہیں لیکن ہر دل بے قرار ہے، ہر دل بے چین ہے جتنے زیادہ ڈرگ میں چین ڈھونڈ نے
والے امریکہ میں ہوں گے شاید کسی ملک میں اتنے کم ہوں۔جتنے پاگل خانے ان لوگوں سے بھرے پڑے
ہیں جو بے اطمینانی کے نتیجے میں پاگل ہوئے ہیں۔یعنی ساری زندگی کی بے چینیوں نے ان کو پاگل بنا دیا
ہے۔جتنے پاگل خانے امریکہ میں آباد ہیں ساری دنیا میں کہیں آباد نہیں۔اتنے زیادہ کہ ان پاگل خانوں میں
چونکہ وہ سمانہیں سکتے ان سے زائد بچے ہوئے پاگل وہ (Old People Home) میں بھی چلے گئے،
آرام گاہوں میں بھی پہنچ گئے۔اور ابھی تک پاگل زیادہ ہیں اور جگہیں کم ہیں۔اور نفسیات کے ماہرین نے جو
تجزیہ کیا ہے وہ بتاتے ہیں کہ یہ سارے پاگل وہ ہیں جو زندگی کی بے اطمینانی سے پاگل ہوئے ہیں۔جو دنیا کا
سب سے زیادہ امیر ملک، جو دنیا کو امن دینے کا دعویٰ کر رہا ہے۔اس کے اپنے گھر امن سے خالی پڑے ہیں۔اپنے سینے اجڑے ہوئے ہیں۔تو آپ ان کو بتا ئیں اور خصوصیت سے ان اقوام کو جو صدیوں سے مظلوم ہیں
اور اب وہ کسی طرح طمانیت کی تلاش کر رہی ہیں۔ان کو سمجھائیں کہ Infriorty Complex یعنی
احساس کمتری میں کہیں طمانیت نہیں ملے گی آپ کو۔انتقام میں کوئی طمانیت نہیں ہے۔دنیا کی لذتوں کی

376
پیروی میں کوئی طمانیت نہیں ہے اگر طمانیت ہے تو ذکر اللہ میں ہے۔یہ مضمون جوں جوں آگے بڑھے گا اور کھلتا
چلا جائے گا آپ کو نہ صرف سمجھ آئے گی بلکہ دل کی گہرائیوں تک یہ یقین اتر جائے گا کہ قرآن کا یہ دعویٰ سب
دعوؤں سے سچا ہے کہ اس دنیا میں طمانیت سوائے ذکر الہی کے اور کسی طرح نصیب نہیں ہو سکتی۔اجتماعات پر عورتوں کے حقوق پر بھی تقاریر ہوں
مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ گوئٹے مالا نے جو عورتوں کے حقوق پر اجتماع رکھا ہے۔یہ مشترکہ
اجتماع ہونے کے لحاظ سے اس میں ایک خاص، ایک دلچسپی کی بات پیدا ہوگئی ہے۔یعنی عورتیں ہی صرف
عورتوں کے حقوق کی بات نہ کریں بلکہ مرد بھی عورتوں کے حقوق کی بات کریں۔اس کا اگلا قدم پھر یہ ہونا
چاہئے کہ مردوں کے حقوق پر بھی دونوں اجتماع اکٹھے ہوں یعنی صرف ایک طرف کی باتیں نہ ہوں ، دوسری
طرف کی بھی باتیں ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے کئی مرتبہ بیان کیا ہے۔دنیا کی تاریخ میں وہ پہلا مرد جس نے
عورتوں کے حقوق کی باتیں کی ہیں وہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور وہ باتیں فرمائی جو آپ سے
پہلے کبھی کسی نے نہیں فرمائیں اور نہ آئندہ زمانوں میں کبھی کوئی پیدا ہوسکتا ہے جو عورتوں کے حقوق کے متعلق
ایسی پیاری تعلیم دے سکے۔تعلیم تو آسمان سے اتری اللہ نے نازل فرمائی لیکن جس دل پر نازل فرمائی وہ دل
پہلے ہی عورتوں کے لئے ایک حسین اسلوب رکھتا تھا۔ایک حسین انداز تھا۔پس حضرت خدیجہ سے جو آپ
کو حسن سلوک تھا وہ تعلیم کے بعد کب ہوا ہے، وہ تو پہلے کا تھا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ
سے وحی کے نزول سے بہت پہلے شادی کی اور وہ سارا دور جو آپ کے حسن سلوک کا ہے اس دور میں اور تعلیم
کے بعد کے دور میں کوئی فرق نہیں ہے۔یہ ایک حیرت انگیز ثبوت اس بات کا ہے کہ وہ دل جس پر آسمان سے
نور اُترا تھا وہ مجسم نور تھا اور کوئی ایک ذرہ بھی عورت کے حقوق کی ادائیگی میں آپ نے کمی نہیں فرمائی۔ورنہ
حضرت خدیجہ اس حوالے میں بعد میں بات کرتیں کہ اللہ نے یہ فرمایا اب مجھے یہ حقوق دو، وہ حقوق دو، زیادہ
کرو، وہ تو ہمیشہ ممنون رہیں کہ اس سے زیادہ احسان کرنے والا خاوند دنیا میں کسی کو عطا نہیں ہوسکتا۔پس وہ
وجود جس نے عورتوں کے لئے نا صرف تعلیم دی بلکہ اس کا دل مجسم عورت کے حقوق کے لئے ایک تعلیم تھا۔الہی تعلیم نے اس کے حسن کو اور ابھارا ہے لیکن کردار کے لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار عورت
کے لئے پہلے بھی ویسا ہی نمونہ تھا۔پس اس پہلو پر غور کرتے ہوئے مردوں کو چاہئے ، جیسا کہ خدام الاحمدیہ گوئٹے مالا کو بہت اچھا خیال
آیا ہے کہ عورتوں کے حقوق کی باتیں اپنی مجالس میں کیا کریں۔اپنے اجتماعات میں، اپنے جلسوں میں یہ نہ ہو
کہ عورتوں کی طرف سے مطالبے ہوں کہ ہمارے حقوق غصب کئے جار ہے ہوں اور پھر آپ کو اس کے اوپر
کچھ کہنا پڑے اور عورتوں کو چاہئے کہ وہ مردوں کے حقوق کی باتیں اپنی مجالس میں کیا کریں اور اپنے اجتماعات

·

آج 10 میں سے 10 باقی