1994ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم)

395
$1994
اپنی طبیعت کے تجستات پر نفرت کی نگاہ ڈالیں
( دنیا بھر کے جماعتی و ذیلی تنظیموں کے اجتماعات کی مناسبت سے نادر اور قیمتی نصائح)
(خطبہ جمعہ 8 اپریل 1994ء)
" آج کے خطبے کے ساتھ بعض اجتماعات کا اعلان بھی کرنا ہے جو مختلف دنیا کے ممالک میں اس وقت
منعقد ہورہے ہیں۔سب سے پہلے تو مجلس خدام الاحمدیہ ضلع میر پور آزاد کشمیر کی طرف سے اطلاع ہے کہ ان کا
خدام کا اجتماع اور مجلس اطفال الاحمدیہ ضلع سرگودھا اور مجلس انصار اللہ ضلع جھنگ کا سالانہ اجتماع کل یعنی گزشتہ
روز سے شروع ہے اور آج انشاء اللہ بروز جمعہ اختتام پذیر ہو گا۔مجلس خدام الاحمدیہ فرانس کا آٹھواں سالانہ
اجتماع آج 8 را پریل سے شروع ہو رہا ہے اور انشاء اللہ دو دن جاری رہے گا اسی طرح مجلس انصار اللہ فرانس کا
اجتماع بھی خدام ہی کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ کا ( Cote
De lvore اس کو کہتے ہیں ) ان کا تین روزہ سالانہ جلسہ آج 8 اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور دس اپریل
تک جاری رہے گا۔چونکہ آج فرانسیسی بولنے والے ممالک کے اجتماعات کی اکثریت ہے اس لئے انہیں اپنی
ٹوٹی پھوٹی فرانسیسی زبان ہی میں میں مبارک باد دیتا ہوں۔Je vous souhaite beaucoup de succes a l'occasion de votre Jalsa۔اس کے بعد گوئٹے مالا ہے۔گوئٹے مالا میں ایک بہت ہی عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے جس
کا تعلق چاند سورج گرہن کی پیش گوئی سے ہے۔اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت عمدہ ملک گیر انتظامات کئے
ہیں کہ کثرت کے ساتھ نمائندگان وہاں پہنچیں اور سارے گوئٹے مالا کو اطلاع ہو جائے کہ آج سے سوسال
پہلے ایک عظیم الشان پیش گوئی اپنی انتہائی شان اور غیر معمولی چمک دمک کے ساتھ پوری ہوئی، جو پیش گوئی
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اس وقت سے تیرہ سو سال پہلے اپنے مہدی کی نشانیوں
کے طور پر بیان
فرمائی تھیں۔پس ان سب اجتماعات کو میں اپنی طرف سے اور عالمگیر جماعت احمدیہ کی طرف
سے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکا تہ اور مبارک باد کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔

396
حضرت مسیح موعود کی بعثت کے چار مقاصد
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے ایک موقع پر فرمایا اور یہ آپ کا ارشاد الحکم جلد نمبر 6
نمبر 29 صفحہ 5۔17 /اگست 1902 ء سے لیا گیا ہے۔آپ نے فرمایا:
”ہماری جماعت کی ترقی بھی تدریجی اور گزرے یعنی کھیتی کی طرح ہوگی اور وہ
مقاصد اور مطالب اس پیج کی طرح ہیں جو زمین میں بویا جاتا ہے اور وہ مراتب اور
مقاصد عالیہ جن پر اللہ تعالیٰ اس کو پہنچانا چاہتا ہے ابھی بہت دور ہیں۔وہ حاصل نہیں
ہو سکتے جب تک وہ خصوصیت پیدا نہ ہو جو اس سلسلہ کے قیام سے خدا کا منشاء ہے۔توحید کے اقرار میں بھی خاص رنگ ہو۔تبتل الی اللہ ایک خاص رنگ کا ہو۔ذکر الہی
میں ایک خاص رنگ ہو اور حقوق اخوان میں خاص رنگ ہو۔“
اس میں وہ چار مقاصد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائے ہیں جن کے
حصول کے بغیر جماعت احمد یہ اپنی بعثت کی غرض کو پورا نہیں کر سکتی اور ان میں سے پہلے تین مقاصد کو ایک ایک
احمدیہ
کر کے میں نے اپنے خطبات کا موضوع بنایا۔سب سے پہلے ایک سلسلہ توحید باری تعالیٰ“ کے موضوع پر
خطبات کا شروع ہوا۔پھر اس کے بعد اسی ترتیب سے تبتل الی اللہ کی باری آئی۔اور تبتل الی اللہ کے
موضوع پر بھی ایک سلسلہ خطبات کا جاری رہا۔پھر آج سے پہلے تیسرے نمبر پر ذکر الہی میں ایک خاص رنگ
ہو کے موضوع پر میں نے جماعت کو مخاطب کیا اور جس حد تک بن پڑا بڑی تفصیل سے اور گہرائی میں جا کر
ذکر الہی کے موضوع کو جماعت پر خوب روشن کیا۔حقوق اخوان
آج اب آخری سلسلے کی باری آئی ہے یعنی حقوق اخوان ، میں بھی خاص رنگ ہو۔یعنی یہ تمام باتیں
جب پوری ہو جائیں۔توحید کا خالص اقرار ہی نہیں بلکہ تو حید کو اپنے رگ و پے میں سمو دیا جائے اور ہماری
زندگی میں توحید سرایت کر جائے پھر اللہ کی طرف تبتل ہو اور دنیا سے انقطاع کر کے خالصہ خدائے واحد کی
طرف رجوع ہو پھر اس کے نتیجے میں ذکر الہی میں انسان بہت ترقی کرے۔جب یہ تینوں منازل طے کر لے
تب وہ اس قابل ہوتا ہے کہ بنی نوع انسان کے حقوق ادا کر سکے۔اس کے بغیر بنی نوع انسان کے حقوق ادا
کرنے کا کسی انسان سے کوئی تصور نہیں باندھا جاسکتا، کوئی امید وابستہ نہیں کی جاسکتی۔پس اب میں حقوق اخوان سے متعلق آپ کے سامنے بعض بنیادی امور رکھتا ہوں لیکن اس سلسلے
میں جو ذہنی ترتیب میں نے دی ہے وہ یہ ہے کہ سب سے پہلے جماعت احمدیہ کو آپس میں ایک دوسرے

397
محبت اختیار کرنے کی تلقین کی جائے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔کیونکہ
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی یہی تعلیم ہے کہ اسلام پہلے گھر سے شروع ہوتا ہے۔اسلام
جو حقوق مسلمانوں کے دوسرے مسلمان بھائیوں کے لئے مقرر فرماتا ہے ان حقوق کی ادائیگی کے بغیر بنی نوع
انسان کی بھلائی کا دعوی کرنا بالکل بے سود اور بے معنی ہوگا۔پس حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم نے جو رحمۃ للعالمین تھے جہاں تمام بنی نوع انسان کے لئے اور تمام جہانوں کے لئے مبنی بر رحمت تعلیم دی
اسی طرح آپ نے بلکہ اس سے پہلے تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کے حقوق کی طرف متوجہ فرمایا اور دراصل
اس طرح امت مسلمہ کو تمام بنی نوع انسان کے حقوق ادا کرنے کے لئے تیار کرنا مقصود تھا۔پس اس سنت کے
مطابق میں نے پہلے ایسی احادیث چھنی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایسے اقتباسات چنے
ہیں جن میں جماعت کو آپس کے تعلقات سے متعلق نصیحتیں ہیں اور ان کو بتایا گیا ہے کہ کون کون سے امور ہیں
جن کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔کون کون سے تعلقات کے مقاصد ہیں جنہیں وہ حرز جان بنائے رکھیں یعنی اپنی
جان کی طرح اپنے سینے سے لگائے رکھیں۔یہ مقصد اگر جماعت کے اندر حاصل ہو جائے تو پھر تمام بنی نوع
انسان کو جماعت کا فیض خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بلا تمیز مذہب وملت ، قوم اور رنگ و نسل عام طور پر پہنچے گا
اور اس ذریعے سے ہم انشاء اللہ تعالیٰ اپنے اعلیٰ مقاصد یعنی تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانے میں
کامیاب ہو جائیں گے۔عمومی تعلقات اور باہمی معاملات
عمومی تعلقات اور باہمی معاملات میں اخلاق سے متعلق جیسی پیاری تعلیم حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنے غلاموں کو عطا فرمائی ہے آپ تمام بنی نوع انسان کے مذاہب پر نظر ڈال کر
دیکھ لیں، اول سے آخر تک نظر دوڑائیں، آپ کو حقیقت میں ایسی پیاری تعلیم اتنے حسین انداز میں کوئی اور نبی
دیتا ہوا دکھائی نہیں دے گا۔حالانکہ یہ امر واقعہ ہے کہ ہر نبی نے ویسی ہی تعلیم دی ، اس سے ملتی جلتی تعلیم دی اور
سب کے مقاصد بنیادی طور پر ایک تھے مگر جیسا کہ آپ اس تعلیم کو خود حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کے الفاظ میں سنیں گے ، آپ کا دل گواہی دے گا کہ سب تعلیم دینے والوں میں سب سے آگے حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہیں۔آپ کا انداز بیان بہت ہی دلنشین ہے۔آپ کی بات تقویٰ کی گہرائی
سے اٹھتی ہے اور گہرا دل پر اثر کر جاتی ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا اور یہ ابو موسیٰ اشعری کی روایت ہے کہ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے تھے مومن دوسرے مومن کے لئے مضبوط عمارت کی طرح ہے جس
کا ایک حصہ دوسرے کو تقویت دیتا ہے اور مستحکم بناتا ہے آپ نے اس مفہوم کو واضح کرنے کے لئے اپنی

398
انگلیوں کی کنگھی بنائی اور اس طرح اس عمارت کی گرفت کے مضبوط ہونے کی طرف اشارہ فرمایا۔(یوں کنگھی
بنائی اور مضبوط ہاتھوں سے یوں تھام کر بتایا کہ مومن اس طرح ایک دوسرے میں پیوستہ ہوتے ہیں اور اس
طرح ان کے اندر باہمی طاقت پیدا ہوتی ہے )۔پس تمام کامیابیوں کی جڑ یہ اتحاد ہے جس کی طرف حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے زبان سے بھی نصیحت فرمائی اور ہاتھ کے اشارے سے بھی مضمون
کو خوب کھول دیا۔(بخاری کتاب الصلوۃ باب تشبيك الاصابع في المسجد)
ہر وہ مومن جو ایک دوسرے سے تعلقات میں ایسی مضبوطی رکھتا ہے جیسے ایک ہی انسان کے دو
ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں وہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
مقاصد کی پیروی کرنے والا ہے۔جو ایسی طرز اختیار کرتا ہے کہ انگلیاں باہم پیوست ہونے کی بجائے ایک
دوسرے کو کاٹنے لگیں اور ایک دوسرے کے مخالف ہو جائیں اس کا حقیقت میں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم سے تعلق کاٹا جاتا ہے۔پس ہر وہ حرکت جو جماعت کی اجتماعیت کو طاقت بخشے، اجتماعیت کو مضبوط تر
کرے، وہی حرکت ہے جو سنت نبوی کے تابع ہے۔ہر وہ حرکت خواہ وہ قول ہو یا فعل ہو اس مضمون کے مخالف
ہو، وہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت کے مخالف بات ہے۔پس اب سے اس بات کو سننے کے بعد
اپنی زبانوں پر بھی نگاہ رکھیں ، اپنے اعمال اور افعال پر بھی نگاہ رکھیں ، اپنے تعلقات کو اس حدیث کے تابع کر
دیں تا کہ جماعت احمد یہ متحد ہو کر پھر تمام بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ یعنی حمد مصطفیٰ کے ہاتھ پر اکٹھا کرنے کی
سعی کر سکے۔ایک اور حدیث مسلم کتاب البر سے لی گئی ہے یہ حضرت نعمان بن بشیر کی روایت ہے، فرماتے
ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا۔مومنوں کی مثال ایک دوسرے سے محبت کرنے میں،
ایک دوسرے پر رحم کرنے اور ایک دوسرے سے مہربانی سے پیش آنے میں ایک جسم کی سی ہے۔جس کا ایک
حصہ اگر بیمار ہو تو اس کی وجہ سے سارا جسم بیداری اور بے چینی اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔(مسلم کتاب
البر والصلة باب تراحم المومنين وتعاطفهم وتعاضدهم)
بہت ہی پیاری مثال ہے اور ایک ایسی مثال ہے، جسے ہر انسان اپنی ذات کے حوالے سے بہترین
رنگ میں سمجھ سکتا ہے۔ایک انسان کے پاؤں کی انگلی کے کنارے پر بھی درد ہو، ناخن کا آخری حصہ بھی بے
چین ہو، تو سارا جسم بے چین ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ ایسے مریض میں نے دیکھے ہیں، جن کے پاؤں کی انگلی
کے ایک کونے میں کوئی گہرا زخم ہے، وہاں ٹیں اٹھتی ہے، بعض دفعہ بغیر زخم کے بھی ٹیس اٹھتی ہے اور ساری
رات وہ سو نہیں سکتے۔وہ بے قرار ہو کر آتے ہیں کہ اس بیماری نے ہمیں مصیبت میں ڈال رکھا ہے حالانکہ وہ
پاؤں کی انگلی کا ایک کنارہ ہے۔اور اگر ایسا ناسور ہو جائے کہ اسے کاٹ پھینکنا پڑے تو ساری روح بے چین ہو

399
جاتی ہے اور انسان ہزار کوشش کرتا ہے، لاکھ جتن کرتا ہے کہ کسی طرح کوئی ایسا حکیم، کوئی ایسا ڈاکٹر ، کوئی ایسا
قابل طبیب میسر آ جائے جو ہماری انگلی کو کاٹنے سے بچالے۔پس یہ وہ کیفیات ہیں جو ہر انسان جانتا ہے،
روز مرہ کے تجربے میں داخل ہے۔اور اس سے اچھی مثال مسلمانوں کو ایک دوسرے سے ہمدردی کی دی جاہی
نہیں سکتی اس سے اچھی مثال کسی انسان کے تصور میں آہی نہیں سکتی۔زیادہ سے زیادہ لوگ مثالیں دیتے ہیں
بچوں کے پیار کی یا دوسرے محبت کے رشتوں کی۔مگر امر واقعہ یہ ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کوئی مناسب
حال مثال مسلمانوں کی اجتماعی شکل کے اوپر چسپاں ہونے والی نہیں دی جاسکتی۔پاکستانی احمدیوں پر ظلم ہونے کی وجہ سے دنیا کی جماعتوں میں بے چینی پھیل جاتی ہے
اس پہلو سے میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا جماعت احمد یہ عالمگیر پر ایک احسان ہے اور اس احسان
میں وہ تمام دنیا کی دوسری جماعتوں سے ممتاز ہے اور وہ لوگ جو فراست رکھتے ہیں ان کے لئے حق کی پہچان
کے لئے ایک بڑی دلیل ہے کہ اگر پاکستان میں کسی ایک جگہ بھی کسی احمدی پر ظلم ہوتا ہے تو تمام دنیا کی
جماعتوں میں بے چینی پھیل جاتی ہے۔افریقہ کی ایسی دور دراز جماعتیں جہاں جدید ذرائع کی سہولتیں بھی نہیں
پہنچیں۔نہ سڑکیں ہیں، نہ تار ہے، نہ ٹیلیفون ہے، نہ دیگر آرام ہیں۔جنگل کی بے آرامی میں وہ لوگ زندگی
بسر کرتے ہیں مگر جب ان کو یہ اطلاع ملتی ہے کہ ہمارے بھائیوں میں سے کسی پر کسی ملک میں کہیں ظلم ہوا ہے تو
شدید بے چین ہو جاتے ہیں اور پھر ان کی طرف سے مجھے خط آنے لگتے ہیں، مجھ سے ہمدردیاں کرتے ہیں،
دعائیں دیتے ہیں۔کہتے ہیں اللہ کرے کہ جلد جماعت کے ان مظلوموں کی تکلیف دور ہو۔جب کسی تکلیف
کے دور ہونے کی خبر ملتی ہے تو بجلی کی لہروں کی طرح خوشیوں کی ایک برقی روسی دوڑ جاتی ہے اور ہر طرف سے
ایک مسرت کا احساس ہونے کی اطلاعیں بھی ملنے لگتی ہیں چنانچہ ہمارے اسیرانِ راہِ مولا جب آزاد ہوئے ہیں
تو میں نے تو شروع میں اشارہ ہی ٹیلی ویژن پر اس کا اعلان کیا تھا مگر جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے فر است
عطا فرمائی ہے وہ خاص انداز کو دیکھ کر سمجھ گئے کہ یہی خوشخبری ہو گی کہ جماعت احمدیہ کے پرانے اسیر آزاد
ہوئے ہوں گے۔اس کا دکھ ان کو زیادہ تھا اور یہ ان کا دریافت کر لینا اس پہلی بات پر بھی روشنی ڈال رہا ہے کہ
ان کی گہری محبت تھی ، گہرا تعلق تھا، اس غم میں مبتلا رہتے تھے۔جب دیکھا کہ میں نے کہا کہ ایک بہت بڑی
خوشخبری میں جماعت کو دینے والا ہوں تو انہوں نے یقین کر لیا کہ یہ وہی خوشخبری ہوگی اور پھر اس پر ایسی
مسرت کا اظہار کیا ہے کہ اپنے قریبیوں ، عزیزوں، رشتے داروں کی بعض خوشیوں پر بھی اس طرح عالم گیر
مسرت کا اظہار نہیں ہوا، نہ ہو سکتا ہے بلکہ چھوٹے گاؤں میں بھی خوشیاں جب پہنچتی ہیں تو اس قدر مسرت نہیں
ہوتی۔بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ ہم نے تو عیدیں منائی ہیں آپ تو کہتے تھے کہ عید کے بعد ایک عید بعد میں
آئے گی دو مہینے دس دن کے بعد۔ہم نے تو یہ عید دیکھ لی اور عید پر عید یہ ہر روز عید بن چکی ہے۔ایسا نشہ ہے

400
اس خوشی کا کہ بچے بڑے سب اس میں مگن ہیں۔ایک مستی کا عالم طاری ہے۔پس یہ ثبوت ہے کہ آج حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سچی غلام آپ کی طرف منسوب ہونے کا حق رکھنے والی جماعت اگر
ہے تو وہ عالمگیر جماعت احمد یہ ہے کیونکہ یہ نشانی جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنے
غلاموں کی اور سچے مومنوں کی بیان فرمائی ہے یہ آج جماعت احمدیہ کے سوا دنیا کی کسی اور جماعت پر اس طرح
چسپاں نہیں ہوتی۔تمام مسلمانوں کی مثال ایک مومن کی ذات سے ہے
بوسنیا کے مظلوموں کا جیسا م جماعت احمدیہ نے کیا ہے وہ یہ بتاتا ہے کہ یہ اندرونی تربیت اس پختگی
کو پہنچ چکی ہے کہ جماعت کے دائرے سے چھلک کر عام مسلمانان عالم کی ہمدردی میں تبدیل ہو چکی ہے اور
یہی وہ رخ ہے جس کی طرف جماعت کو میں بہت کوشش کے ساتھ دن بدن آگے بڑھا رہا ہوں تا کہ یہ چار
مقاصد جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائے ہیں، یہ پورے ہوں تو ہم اس بات کے لئے پوری طرح
مستعد اور تیار ہو جائیں گے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا فیض آج ہمارے ہاتھوں
تمام دنیا میں بانٹا جائے اور تمام دنیا کو ہم ایک امتِ واحدہ میں تبدیل کر دیں، اور یہ ضروری تھا کہ ہم پہلے خود
ایک ہو جاتے اور مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ آثار ظاہر ہو چکے ہیں کہ ہم ایک امت واحدہ بن
چکے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وہ گہری ہمدردی رکھتے ہیں جس کا ذکر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
نے فرمایا۔ایک اور حدیث ہے جو بخارى كتاب المظالم باب لا يظلم المسلم المسلم -
لی گئی ہے۔حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا۔مسلمان دوسرے
مسلمان کا بھائی ہے۔نہ تو وہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے بے یارو مددگار چھوڑتا ہے۔یعنی اس کی مدد کے لئے
ہمیشہ تیار رہتا ہے۔جو شخص اپنے بھائی کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت کا خیال رکھتا
ہے۔جو شخص کسی مسلمان کی تکلیف اور بے چینی کو دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی تکلیف اور بے چینی کو دور کرتا
ہے۔جو شخص کسی کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے دن پر وہ پوشی فرمائے گا۔یہ حدیث ترتیب میں پہلی حدیث کے بعد ہی آنی چاہئے تھی اور اس کا ایک طبعی نتیجہ ہے۔وہ شخص جو
خود تکلیف میں مبتلا ہو وہ چین پاہی نہیں سکتا جب تک اس تکلیف کو دور نہ کرے۔اور کوئی شخص اپنے وجود کے
کسی حصے پر خود ظلم نہیں کر سکتا۔اس کے لئے بہت مشکل ہے کہ بعض دفعہ ضرورت کے وقت بھی اپنے جسم کو
تکلیف پہنچائے۔اگر کانٹا نکالنا ہو اور اس کے لئے سوئی چھوٹی پڑے تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں اور اکثر ہم
میں سے جانتے ہیں کہ انسان کتنی کتنی احتیاطوں سے اس سوئی کی نوک کو زخم کے منہ میں داخل کرتا ہے تا کہ اس

401
کی نوک پر آ جائے اور بغیر تکلیف کے وہ باہر نکل آئے۔اور ذراسی بے احتیاطی ہو تو انسان تڑپ اٹھتا ہے۔پس مومن کو جب یہ ذاتی تجربہ حاصل ہو گیا اور تمام مسلمانوں کی جماعت کی مثال ایک مومن کی ذات سے
دے دی گئی تو اس کا طبعی نتیجہ یہ ہے کہ دوسرے مومن پر انسان ظلم کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔جیسے اپنے بدن کو
انسان تکلیف نہیں پہنچا سکتا اسی طرح اپنے بھائی کو اگر وہ تکلیف پہنچائے تو وہ سچا مومن نہیں ہوسکتا۔وہ اس
مثال کی حدوں سے باہر جاپڑے گا جو مثال حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے مومنوں کی جماعت
یعنی اپنے بچے حقیقی غلاموں کی جماعت کے متعلق دی ہے۔پس یا درکھیں اول تو یہ توقع ہے، یعنی محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو آپ سے توقع ہے کہ آپ اپنے کسی بھائی کو کسی نوع کا دکھ نہیں پہنچا ئیں گے۔پہنچائیں گے“ کی نصیحت میں ایک اور بات ہے، آپ کو یہ توقع ہے کہ ” پہنچا سکتے نہیں ہیں کیونکہ اس
معاملے میں آپ بے اختیار ہیں۔ہر بھائی آپ کے بدن کا جزو بن چکا ہے جو تکلیف آپ اس کو پہنچائیں
گے وہ آپ کو محسوس ہوگی اور جو تکلیف مجبورا پہنچانی پڑے وہ ضرور محسوس ہوتی ہے۔مثلا بعض دفعہ انگلی کاٹنی
پڑتی ہے اور میں ذاتی تجربے سے اس بات کا گواہ ہوں کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا یہ قول
سو فیصد بعینہ سچا ہے کیونکہ بعض دفعہ جب ایسی کاروائی کرنی پڑے کہ ایک شخص کو اس کے مسلسل ظلم کی وجہ سے
جماعت سے کاٹ کر الگ پھینکنا پڑے تو اسی طرح تکلیف پہنچتی ہے جیسے اپنے بدن کے کسی عضو کو کاٹ کر باہر
پھینکنا پڑے۔پس سیہ وہ مثال ہے جو آپ کے اوپر کامل طور پر صادق آنی چاہئے اور پہلی توقع یہ ہے کہ آپ اپنے
بھائی پر ظلم کر ہی نہیں سکتے کیونکہ وہ تو آپ کا جزو بدن بن چکا ہے۔دوسری یہ کہ اگر وہ تکلیف میں مبتلا ہو تو اس
سے بے نیاز ہو کر آرام نہیں کر سکتے۔جہاں جو تکلیف آپ کے سامنے آئے اور دور کرنے کے لحاظ سے آپ
کی حد میں ہو، آپ
کی پہنچ میں ہو، آپ ضرور کوشش کریں۔اور اس پہلو سے بھی میں بہت مطمئن ہوں۔اگر چہ بعض ایسے لوگ بھی ہیں جماعت میں جو ظلم کرتے ہیں اور دوسروں کے حق بھی چھینتے ہیں ،اگر چہ ایسے
لوگ بھی ہیں جو تکلیف دور کرنے کی بجائے تکلیف پہنچانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، ان کے شر سے
جماعت محفوظ نہیں رہتی مگر ایسے لوگ وہ ہیں جن کو رفتہ رفتہ تقدیر الہی نتھار کر ایک طرف کرتی چلی جارہی ہے اور
رفتہ رفتہ وہ ننگے ہو کر جب سامنے آتے ہیں تو وہ اپریشن کرنا پڑتا ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔مگر اس اپریشن
کی دو قسمیں ہیں یہ میں آپ کو اچھی طرح سمجھا دوں۔ایک قسم یہ ہے کہ اپنا جزو بدن کانا جارہا ہے، ایک قسم یہ
ہے کہ غیر آپ کے بدن میں داخل ہے اور اس حد تک غیر اور تکلیف دہ ہے کہ آپ اسے نکال باہر پھینکنے میں
راحت محسوس کرتے ہیں، دکھ محسوس نہیں کرتے۔

402
جماعت میں جراحی کا عمل
پس دو قسم کے لوگ ہیں جن کو بالآخر جماعت سے باہر نکالنا پڑتا ہے۔ایک وہ جو شریر ہیں جو فساد
رکھتے ہیں اور فساد کرتے ہیں وہ لوگ جن کا حقیقت میں حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور
آپ کی جماعت یعنی جماعت احمدیہ سے کوئی تعلق نہیں رہتا بلکہ وہ بیرونی شریر ہیں جو جماعت میں گھس کر
:
فتنہ پردازیوں سے کام لیتے ہیں اور محض ایک لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ایسے لوگوں کو نکالنے کا دکھ نہیں ہوتا بلکہ
جماعت، جس کو وہ تکلیف پہنچارہے ہوتے ہیں ان کی راحت کے خیال سے دل کو راحت پہنچتی ہے اس لئے
فرضی طور پر ایک بات اس رنگ میں نہیں کہنی چاہئے کہ گویا بہت اچھی بات کہی جارہی ہے خواہ حقیقت سے اس
کا تعلق نہ ہو۔پس میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ بات کرتے وقت احتیاط کی جائے کہ حقیقت کے دائرے سے
وہ بات باہر نہ نکلے۔پس ہرا اپریشن کا دکھ نہیں پہنچتا۔بعض جراحی کے عمل ایسے ہیں جن سے حقیقتاً راحت محسوس
ہوتی ہے اور اس راحت کو محسوس کرنے میں مجھے بھی کوئی شرم محسوس نہیں ہوئی۔کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ فتنہ
پرداز اس جرم کی حد کو پہنچ چکا ہے کہ جس کے بعد یہ ہمارا جزو بدن نہیں رہا بلکہ غیر ہے جو اندر داخل ہو کر ان کو جو
جزو بدن ہیں تکلیف پہنچا رہا ہے۔پس جب ایک شیشے کا ٹکڑا پاؤں میں سے
کھینچ کر باہر نکالا جائے، جب کہ
ایک کانٹا نکالا جائے ، جب کوئی دبی ، چھپی ہوئی گولی اندر سے نکال کر باہر کی جائے تو کبھی تکلیف نہیں پہنچتی۔یہ جھوٹ ہوگا اگر آپ یہ کہیں کہ ہمارے بدن سے ایک چیز نکلی اور ہمیں بڑا دکھ پہنچا۔راحت محسوس ہوتی ہے
کیونکہ اس سارے ماؤف حصے کو چین آجاتا ہے جہاں اس بیرونی چیز نے ایک مصیبت بپا کر رکھی تھی۔دکھ ان
کا ہوتا ہے جو بعض دفعہ غلطیوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔بنیادی طور پر وہ جماعت احمدیہ کا ہی جزو ر ہتے ہیں۔جماعت سے نکالنا ان کو بے قرار کر دیتا ہے، ان کی زندگیاں ان پر اجیرن ہو جاتی ہیں وہ جزو بدن ہی ہیں۔لیکن بعض مجبوریوں کے پیش نظر بعض ایسی غلطیوں کے پیش نظر جن کو نظام جماعت نظر انداز نہیں کر سکتا۔کیونکہ وہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہوتا ہے، انہیں جب نکالنا پڑتا ہے یا انہیں جب سزا دینی پڑتی ہے تو
حقیقتا ایسی ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے جیسے اپنے کسی بدن کے حصے کو انسان سزا دینے پر مجبور ہو جائے۔ضرورت مندوں کو سنبھالیں اور ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے ہیں، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اور اسے بے یارومددگار
نہیں چھوڑتا۔تکلیف دور کرنا ایک الگ بات ہے۔بے یار و مددگار نہ چھوڑنا ایک اور بات ہے۔یعنی کئی
لوگ آپ
کو اپنی سوسائٹی میں ایسے دکھائی دیں گے جن کے پاس کوئی کام نہیں ہے، جو کئی قسم کی روز مرہ کی زندگی

403
کی بقا کی جدوجہد میں تکلیفیں اٹھا رہے ہیں اور بظاہر وہ آپ سے الگ ہیں۔لیکن اگر ساری جماعت کو ان کی
تکلیف کا احساس نہ ہو اور اپنے بے یار و مددگار بھائیوں کی مدد کے لئے ذہن بے چین نہ ہو اور بے قرار نہ ہو تو
پھر اس حدیث کا پورا اطلاق ان پر نہیں ہو گا۔مسلمانوں کا حصہ تو ہیں کیونکہ وہ دکھ نہیں پہنچاتے اور واضح کھلا کھلا
دکھ اگر کسی کو پہنچ جائے تو مدد بھی کرتے ہیں، ایکسیڈ مٹھو جائے یا اور بیماری کی تکلیف ہو تو کوشش کرتے ہیں کہ وہ
دور کی جائے لیکن میں اس سے اگلے مقام کی بات کر رہا ہوں جس کی طرف حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم نے اشارہ فرمایا ہے، وہ یہ ہے کہ تم میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کا کوئی ناصر، کوئی معین ،
کوئی مددگار نہیں ہے۔وہ اکیلے اپنی زندگی کی جدو جہد میں مخالف طاقتوں سے لڑ رہے ہیں اور مدد چاہتے ہیں۔مگر ہو سکتا ہے ان کی غیرت کا تقاضا ہو وہ آپ کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں۔تلاش کریں ایسے لوگوں کو ، نظر
رکھیں ان پر ، اور جو خدا تعالیٰ نے آپ کو صلاحتیں بخشی ہیں، ان صلاحیتوں سے ان کو بھی حصہ دیں۔اگر ایک
ہے جو تجارت کرنا نہیں جانتا اور آپ میں سے ایسا ہے جو تجارت کے فن سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے
مالا مال کیا گیا ہے، خوب اچھی طرح اسے تجارت کے داؤ پیچ آتے ہیں اور وہ اللہ کے فضل سے ان سے بہترین
استفادہ کر رہا ہے تو اس کا اس حدیث کی رو سے یہ فرض ہو گا کہ وہ نظر دوڑائے ، ایسے لوگ جو ان باتوں سے
نا آشنا ہیں اور ضرورت مند ہیں، نہ ان کو نوکریاں مل رہی ہیں ، نہ کوئی اور کام میسر ہیں، ان کو اپنے ساتھ
لگائیں، پیار کے ساتھ رفتہ رفتہ ان کو سنبھالیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا کریں۔یہ جو نصیحت ہے اس ضمن میں ایک احتیاط کی بھی ضرورت ہے اور ضروری ہے کہ آپ کو جس راہ پر
چلایا جائے اس کے گڑھوں سے بھی واقف کیا جائے۔اس راہ پر چلتے ہوئے جو چورا چکے ان راہوں پر ڈا کے
ڈالتے ہیں ان سے بھی واقفیت کرائی جائے ورنہ آپ آنکھیں بند کر کے یہ قدم اٹھا ئیں تو نقصان کا بھی خطرہ
ہے۔بعض لوگ اپنی بعض بد عادتوں کی وجہ سے اس حالت کو پہنچتے ہیں کہ ان کی مدد کرنا بھی نقصان کا سودا ہے۔اور ان کو اگر آپ اپنی تجارت میں شامل کریں گے تو ہر گز بعید نہیں کہ آپ کو شدید نقصان پہنچا دیں۔بعض
لوگوں کو آرام سے زندگی بسر کرنے کی عادت ہو چکی ہوتی ہے۔قرض لے کر وہ بے تکلفی سے کھاتے ہیں اور
ان کو احساس نہیں ہوتا کہ جس بھائی سے وہ قرض لیا ہے اس کی بھی ضرورتیں ہیں۔بعض تو بے حد مجبور ہیں،
معمولی ضرورت کا قرض لیتے ہیں اور بے اختیار ہیں کہ واپس نہیں کر سکتے۔ایسے بھائیوں کا فرض ہے جنہوں
نے ان کو قرض دیا ہو کہ حتی المقدور ان سے نرمی کریں اور کوشش کریں کہ وہ خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر ان
کے بوجھ اتارسکیں ، ان کے قرض اتار سکیں۔لیکن اگر نہیں ، تو معاف کرنے کا بھی سوچیں۔لیکن یہ اور طبقہ ہے۔ایک ایسا طبقہ ہے جس کا ہاتھ قرض میں کھلا ہوتا ہے اس کی روز مرہ کی زندگی کی ضرورت جس قناعت کے طریق
سے پوری ہو سکتی ہے وہ نہیں پورا کرتے۔وہ ایسا کھلا ہاتھ رکھتے ہیں جس کا خدا تعالیٰ نے ان کو حق نہیں دیا ہوا۔

404
ان کی معاشی حالت کا تقاضا ہوتا ہے کہ وہ ہاتھ روک کر جنگی ترشی کے ساتھ گزارہ کریں، اپنے بچوں کا خیال
ھیں، اپنے مستقبل بنانے کی کوشش کریں۔اس کی بجائے وہ کھلے ہاتھ خرچ کر کے یوں لگتا ہے جیسے بہت امیر
کبیر لوگ ہیں ایسے لوگ تجارت کے لائق نہیں ہوتے۔ایسے لوگوں کی جب تک اصلاح نہ کی جائے اس وقت
تک اگر ان
کو تجارتوں میں آپ شامل کریں گے تو یہ آپ کو بھی نقصان پہنچائیں گے اس لئے جو کھلے دل کے
تاجر ہیں ان کو یہ احتیاط لازم ہے کہ اگر کسی بھائی کی مدد کریں تو اس کی اخلاقی قدروں پر نظر ڈالیں۔اس کی
صلاحیتوں پر نظر ڈالیں اور اس ضمن میں قرآن کریم کا ایک راہنما اصول ہمارے سامنے رہنا چاہئے۔قرآن کریم نے جہاں یتامی کی خبر گیری کی تعلیم دی ہے وہاں یہ بھی فرمایا ہے کہ اگر ایسے یتامی ہوں جن کا مال
بحیثیت قوم کے تمہارے سپرد ہو یعنی ان کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں ، وہ چھوٹی عمر کے ہیں اور ان کے
اموال ہیں جو قوم کے قبضے میں ہیں یعنی قوم کی طرف سے جو بھی نگران مقرر کئے گئے ہیں ان کے قبضے میں ہیں
فرمایا وہ مال ان کو اس وقت تک نہیں لوٹا نا جب تک ان میں رشد کے آثار نہ دیکھو، جب تک انہیں یہ سلیقہ نہ
آجائے کہ خود اپنے مال کی کیسے حفاظت کی جاتی ہے۔بہت ہی عظیم الشان گہرا اقتصادی بقا کا اصول ہے جو
قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے۔مراد یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ مال ان کا ہے وہ کہہ سکتے ہیں تم کون ہوتے
ہو ہمارے مال پر تسلط سے ہمیں روکنے والے۔فرمایا کہ تم ان کو کہہ سکتے ہو کہ ہم تو کچھ نہیں لیکن ہمارا خدا تمہیں
اس تصرف سے اس لئے روکتا ہے کہ تم اس بات کے اہل نہیں ہو۔اس لئے قوم کو یہ حق دے دیا ہے کہ اپنے
بے وقوفوں کے مال پر ، ان کے اپنے مال پر بھی ان کو تصرف نہ کرنے دو جب تک رشد کے یعنی عقل اور فہم کے
آثاران میں نہ دیکھو۔جب تک تربیت کر کے ان کو اس لائق نہ بنا دو کہ وہ خود اپنے مال کی حفاظت کر سکیں۔پس اگر وہاں یہ اصول ہے تو جہاں آپ اپنا مال دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ نے کا ارادہ رکھتے ہوں، خواہ وہ
نیک نیتی سے رکھتے ہوں، وہاں یہ احتیاطیں بدرجہ اولی لازم ہیں اگر ان احتیاطوں میں آپ نے پورے
انہماک سے کام نہ لیا تو ایسے لوگ پھر نقصان بھی پہنچادیں گے اور پھر ا کثر ایسے لوگ ناشکرے بھی رہتے ہیں۔آپ ان کی مدد کریں گے، آپ ان کے سپرد کام کریں گے، کچھ پیسے کھا جائیں گے، کچھ تجارت کے مال کا
نقصان پہنچا جا ئیں گے اور بعد میں باتیں بنائیں گے کہ ہمارا اس نے کھا لیا ہے۔ہم نے اس کی خاطر اتنی
محنت کی ، ہم نے اس کے لئے ایسے ایسے ٹھیکے حاصل کئے اور آخر پر نتیجہ نکلا یہ کہ ہمیں دھکے دے کر باہر نکال
دیا۔عمر بھر کی بدنامی آپ کے ساتھ لگی رہے گی۔یہ تو درست ہے کہ اگر خدا کی خاطر آپ ایسا کریں گے، گرے
پڑوں کو سہارا دینے کے لئے ایسا کریں گے تو آخرت کا اجر تو آپ کا یقینی ہے لیکن مومن کو تو ” في الدُّنْيَا
حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ “ کی دعا کی تعلیم دی گئی ہے۔یہ سکھایا گیا ہے کہ محض ایسے کام نہ کرو
کہ آخرت میں جن کا اجر دیکھو، ایسے کام کرو اور ایسے نیک پھلوں کی دعائیں کرو کہ اس دنیا میں بھی تمہیں

405
حاصل ہوں اور تمہارے لئے فائدہ مند ہوں اور آخرت میں تو بہر حال اس سے بہت زیادہ فوائد تمہارے
انتظار میں تمہاری امانت رکھیں گے۔وہ کام گویا آپ کے نیک اجر کے امین بن جاتے ہیں۔گرے پڑے لوگوں کی بحالی کے لئے کوشاں ہوں
تو ان معنوں میں میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے میں سے گرے پڑے ایسے لوگوں کی بحالی
کے لئے کوشاں ہوں جو کسی بد عادت کی وجہ سے نہیں بلکہ بعض ایسی مجبوریوں یا حادثات کے نتیجے میں ایک حال
کو پہنچ گئے ہیں۔محض کچھ کچھ پیسے دے کر ان کو زندہ رکھنا ان کی عزت نفس کے خلاف ہے۔حقیقت یہ ہے کہ
جب تک آپ ان کو خود اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کر لیتے وہ سوسائٹی کا ایک معزز جزو نہیں بن سکتے۔آپ کے
نزدیک معزز ہو بھی جائیں تو ان کا اپنا ضمیر ان کو ہمیشہ ملامت کرتا رہے گا۔اس لئے ان کے وقار اور ان کی
عزت نفس کی حفاظت کی خاطر کوشش کریں کہ وہ کسی رنگ میں اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں لیکن اس رنگ
میں کوشش نہ کریں کہ خود تو کھڑے نہ ہوسکیں ، آپ کو بھی لے ڈوبیں اور آپ کو بھی اس حال
کو پہنچادیں جس
حال کو وہ بدنصیب آپ پہنچے ہوئے ہیں۔پس ان تمام باتوں کو پیش نظر رکھ کر جس حد تک ممکن ہے
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اس نصیحت پر عمل کرنے کی کوشش کریں کہ آپ اپنے
بے یارومددگار بھائی کو بے یار و مددگار نہ چھوڑیں۔۔بھائی کی ضروریات کا خیال رکھنے والے کی ضروریات کا اللہ تعالی کفیل ہو جاتا ہے
پھر حضوراکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے بھائی کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے
اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت کا خیال رکھتا ہے۔" اور یہ بھی ایک ایسا ارشاد ہے جو سو فیصدی قطعیت کے ساتھ
تجربے میں درست دکھائی دیتا ہے۔اگر کوئی شخص محض اپنی ضروریات کی تکلیف میں مبتلا رہتا ہے اور ہر وقت
اس کے ذہن پر یہ دباؤ ہے کہ میری فلاں ضرورت پوری نہیں ہوئی ،فلاں ضرورت پوری نہیں ہوئی، وہ خود بھی
دعائیں کرتا ہے نیک ہونے کی وجہ سے، اور بسا اوقات مجھے بھی دعاؤں کے لئے لکھتا ہے، اور اس کی تمام
شخصیت کھل کر میری آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے کیونکہ اس کا فکر اس کا ہم و غم صرف اپنی ذات کے لئے
ہے۔ایک اور قسم کا احمدی بھی ہے جو اپنے لئے بھی دعا کے لئے لکھتا ہے،اپنے بعض دوسرے مجبور بھائیوں کے
لئے بھی دعا کے لئے لکھتا ہے اور فکر کرتا ہے کہ اس کو یہ تکلیف ہے، اس کو یہ تکلیف ہے اس کے لئے بھی دعا
کریں، اس کے لئے بھی دعا کریں۔اس کی شخصیت بھی کھل کر میرے سامنے آ جاتی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ
وہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی غلامی کے دائرے میں شمار ہونے کے زیادہ لائق ہے
کیونکہ وہ دوسروں کی فکر میں رہتا ہے۔اور بعض ایسے ہیں جو پھر اس فکر کو بھی بڑھا کر دین کی فکر کو اتنا اپنے اوپر

406
غالب کر لیتے ہیں کہ بعض دفعہ ان کے خطوں میں کسی اپنی ذاتی کسی دوست کی ضرورت کا بھی کوئی ذکر نہیں
ملتا۔ہر وقت یہ فکر ہے کہ دین کی یہ ضرورت پوری ہو، دین کی وہ ضرورت پوری ہو، جماعت کی تربیت میں
کمزوری ہے، اللہ تعالیٰ توفیق بخشے کہ ہم اس کمزوری کو دور کرسکیں۔تبلیغ میں یہ کمزوری ہے اور دیگر مسائل
جماعت کے یہ ہیں پس ایسے لوگوں کے خط ان مشکلات کے ذکر سے بھر پور ہوتے ہیں جو ان کی ذات سے
تعلق نہیں رکھتیں۔ایسے لوگ کیا گھانا کھانے والے ہیں؟ کیا ان کا سودا نقصان کا سودا ہے؟ جن کو اپنی ہوش
نہیں باقی ہر چیز کی گویا ہوش ہے۔اپنے بھائیوں کی ہے، دین کے کاموں کی ہے، دین پر پڑنے والی مصیبتوں
کی ہے، گویا اپنی ذات پر، اپنے عزیزوں پر مصیبت ہی کوئی نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ایسے لوگ گھانا کھانے
والے نہیں ہیں۔کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی مسلمان کی
تکلیف اور بے چینی دور کرتا ہے بلکہ جوشخص اپنے بھائی کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے وہاں سے بات شروع
فرمائی ہے، اس کی ضرورت کا خیال رکھتا ہے، جو شخص اپنے بھائی کی تکلیف اور بے چینی کو دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ
اس کی تکلیف اور بے چینی کو دور کرتا ہے۔تو یہ امر واقعہ ہے اور میں اپنے ذاتی وسیع تجربے سے آپ کو بتاتا
ہوں یعنی جماعت احمدیہ کے ساتھ جو میرا وسیع تعلق ہے اور ساری دنیا کے جماعت کے حالات پر کسی نہ کسی
رنگ میں نظر رکھتا ہوں کہ ایسے لوگ جو اپنے بھائی کی ضرورت میں مگن رہتے ہیں ، ان کا خیال رکھتے ہیں، جو
جماعتی ضروریات کی خاطر اپنی ضروریات کو بھلا بیٹھتے ہیں اللہ تعالیٰ کبھی ان کو بھلاتا نہیں۔ان کی سب
ضروریات کا خود خیال رکھتا ہے اور بسا اوقات دعا کے لئے ہاتھ اٹھنے سے پہلے وہ ان کی ضروریات کو دعا سمجھ کر
قبول فرمالیتا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کر دیتا ہے۔پس بہت ہی محفوظ زندگی ہے ایسے مومن کی جس کا نقشہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم نے اس نصیحت میں کھینچا ہے اس سے بہتر اور کیا تصور ہو سکتا ہے کہ آپ خدا کے بندوں کی ضرورتوں میں
مگن رہیں۔آپ کی طاقت تو کم ہے آپ تو وہ سب ضرورتیں پوری نہیں کر سکتے لیکن آپ کی ضرورتیں پوری
کرنے کے لئے آپ کی پشت پر وہ دنیا کا خالق و مالک کھڑا ہو جائے جس کی طاقت میں ہر چیز ہے اس سے
اچھا بھی کوئی سودا ہوسکتا ہے؟ کتنا عمدہ، کیسا پیارا، کیسا نفع بخش سودا ہے کہ اپنی ادنی طاقتوں کو آپ نے خدا کے
بندوں کے لئے وقف کر دیا یا خدا کی جماعت کی ضروریات کے لئے وقف کر دیا اور اس کی طاقتیں حاصل کر
لیں جو تمام طاقتوں کا سر چشمہ ہے۔پس بہت ہی عظیم الشان نصیحت ہے یہ۔اس پر کان دھر میں اور اس سے
فائدہ اٹھا ئیں کیونکہ یہ سو فیصدی سچی بات ہے آپ کی ساری تکلیفوں کے حل ہونے کا راز اس میں پوشیدہ
ہے۔فرماتے ہیں جو شخص کسی مسلمان کی تکلیف اور بے چینی کو دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی تکلیف اور بے چینی کو
دور کر دیتا ہے۔جو شخص کسی کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے دن پردہ پوشی کرے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی