1994ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 2

407
جس طرح اپنی پردہ پوشی کرتے ہو غیر کی بھی پردہ پوشی کرو
پردہ پوشی کا مضمون بھی اسی طرح بدن سے تعلق رکھتا ہے جیسا کہ باقی سب امور جو میں نے بیان
کئے ہیں ایک بدن کی مثال سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک انسان جب دیکھتا ہے کہ کسی جگہ سے وہ بے پرد ہو رہا
ہے تو فورا بے اختیار اس کا ہاتھ اپنے اس قمیص کی طرف یا اس کپڑے کی طرف جائے گا جو ننگے بدن کو ڈھانپ
نے اور بعض دفعہ بجلی کی سرعت سے، بغیر سوچے سمجھے، از خود ہاتھ حرکت کرتا ہے۔احساس ہو سہی کہ کہیں سے
میں نگا ہو رہا ہوں اور اپنے جرموں پر بھی اور اپنی کمزوریوں پر بھی پردہ ڈالنے کے لئے تو انسان اتنی اتنی
کوششیں کرتا ہے کہ بعض دفعہ وہ کوششیں دھوکہ دہی تک پہنچ جاتی ہیں۔شرم سے اپنی کمزوریوں کو دور کرنا اور ان
پر پردہ ڈالنا اور بات ہے لیکن دھو کہ وہی کی خاطر، جو نہیں ہے، وہ دکھانا وہ اور چیز ہے۔تو پردہ پوشی بعض دفعہ
بے احتیاطی کے ساتھ کی جائے، اور انسان
کا ضمیر عموما اس معاملے میں انسان کو بے احتیاطی پر مجبور کر ہی دیتا
ہے، تو وہ دکھاوے پر منتج ہو جاتی ہے، وہ منافقت پر منتج ہو جاتی ہے، اتنا گہرا مادہ انسان کے اندر اپنے ننگ اور
عیوب کو ڈھانپنے کا فطر تا ودیعت کیا گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب میں نے تمہیں ایک بدن قرار دے دیا،
جب تم سے مجھے یہ توقعات ہیں کہ ایک جسم کی طرح اپنے تمام بھائیوں سے سلوک کرو گے جس طرح ایک جسم
کے ہر عضو سے تمہاری روح تمہارا دماغ، تمہارا شعور سلوک کرتا ہے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ بھی ہے کہ جس طرح
اپنی پردہ پوشی کرتے ہو غیر کی بھی پردہ پوشی کرو۔اور پردہ پوشی کے مضمون میں اس دنیا کا ذکر نہیں فرمایا بلکہ
قیامت کا ذکر فرمایا ہے۔ضرورتیں پوری کرنے کے مضمون کا جہاں تک تعلق ہے وہاں یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ
تمہاری ضرورتیں پوری کر دیے گا۔پردہ پوشی کے تعلق میں اس دنیا کا ذکر ہی کوئی نہیں قیامت تک بات پہنچا
دی۔یہ اس بات کی گہری اور قطعی دلیل ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ، اللہ کے نور
سے کلام کرتے تھے اور یہ حدیث یقیناً کچی حدیث ہے۔کیونکہ ایک عام باتیں کرنے والا انسان، عام نصیحت
کرنے والا انسان از خود اس موقع پر یہی کہے گا کہ تم کسی کی پردہ پوشی کر و خدا تمہاری یہاں پردہ پوشی کرے گا۔اچانک اس بات کو اٹھا کر قیامت تک پہنچا دینا اس میں ایک گہری حکمت ہے۔باقی تمام ضرورتوں کا تعلق دنیا
سے ہے اور قیامت کی پردہ پوشی کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا کی پردہ پوشی اس میں شامل ہے لیکن بہت سے
ایسے ہیں جن کے عیوب اس دنیا میں نگے نہیں ہوں گے مگر قیامت کے دن ضرور ننگے کئے جائیں گے۔پس
آخری پردہ پوشی وہی ہے جو قیامت کے دن ہوگی اور قیامت کے ذکر میں دنیا کی پردہ پوشی کو حضرت اکرم صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بھلا نہیں دیا، نظر انداز نہیں فرمایا ، بلکہ فرمایا ہے کہ وہ دن جب کہ دنیا میں سب ڈھکے

408
ہوئے پر دے اگر خدا چاہیئے گا تو اتار دیے جائیں گے اور ہر ڈھکے ہوئے بدن کو نگا بدن دکھایا جائے گا اس
دن تمہاری بھائی کی پردہ پوشی تمہارے کام آئے گی۔اور خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہارے عیوب کا پردہ بن کر
تمہاری کمزوریوں کے سامنے آکھڑی ہوگی۔اگر وہاں پردہ پوشی ہے تو اس دنیا میں لازما ء ہے یہ اس کے اندر
شامل بات ہے۔کیونکہ وہ دنیا جس نے یہاں کسی کا ننگ دیکھ لیا، قیامت کے دن دوبارہ دیکھے نہ دیکھے ، باخبر تو
ہو گی مگر وہ پردہ پوشی اس مضمون کا انتہائی مقام ہے۔تم نہ یہاں ننگے کئے جاؤ گے۔نہ وہاں ننگے کئے جاؤ
گے۔اتنی عظیم الشان خوشخبری ہے اور سب سے زیادہ دنیا اس بات سے غافل ہے۔اپنے بھائی کے عیوب کو
تلاش کرنا جس کے خلاف قرآن کریم کی واضح نصیحت موجود ہے، ہدایت ہے وَلَا تَجَسَّسُوا “ ہرگز
تجسس اختیار کر کے اپنے بھائیوں کی کمزوریاں نہ پکڑا کرو اس سے کلیۂ غافل بلکہ آگے بڑھ کر کمز ور یاں تلاش
کرتے ، ان کے متعلق باتیں کرتے ،سوسائٹی میں وہ خبریں پھیلاتے اور خاص طور پر عورتوں میں یہ بیماری ہے
اور مردوں میں بھی ہے۔کسی کا خط نہ پڑھو
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے پردہ پوشی کے مضمون
کو تو درجہ کمال تک پہنچا دیا
ہے۔جب میں نے یہ ذکر کیا کہ باقی انبیاء کی نصیحتیں دیکھ لیں اور مقابلہ کر کے دیکھیں تو بعض غیر مذاہب
والے جب بات کو سنتے ہیں یا سنیں گے تو وہ سمجھتے ہوں گے کہ شاید اپنے نبی کی تعریفیں تو ہر ایک کرتا ہی ہے۔مگر
جب میں مضمون بیان کر رہا ہوں اس پر دیانتداری سے غور تو کر کے دیکھیں کوئی ایسی مثال تو نکال کے دکھائیں
کہ کسی دنیا کے نمی نے پردہ پوشی کے مضمون کو اس شان سے بیان کیا ہو اور اس تفصیل سے بیان کیا ہو اور اس
گہری حکمت اور فراست سے بیان کیا ہو۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر جوتعلیم اتری ہے
اس نے اس کے سارے پہلوؤں کو ڈھانپ لیا ہے۔”۔لَا تَجَسَّسُوا فرمایا کہ ذکر کرنا تو بعد کی بات
ہے
، نظر ہی نہ ڈالو، تلاش ہی نہ کرو۔تمہارے سامنے اگر کسی کی کمزوری آ جاتی ہے تو اس سے بھی آنکھیں بند
کرنے کی کوشش کرو۔بعض معاملات میں اس کی اجازت نہیں ہے اس کا ذکر بھی ضروری ہے لیکن وہ میں بعد
میں کروں گا۔عام طور پر جو بھائیوں کی کمزوریاں ہیں ان کے متعلق یہ تعلیم ہے اور اس ضمن میں حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے تعلیم کو اس حد تک آگے بڑھا دیا ہے کہ وہ زمانہ جب کہ خط وکتابت کا
رواج ہی نہیں تھا، شاذ کے طور پر لوگ خط لکھا کرتے تھے، اس وقت یہ تعلیم دی کہ کسی کا خط نہ پڑھو۔حالانکہ یہ
مضمون آج کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے اور آج بھی بہت بے وقوف اور متجسس لوگ ایسے ہیں جو چوری
ایک دوسرے کے خط پڑھتے ، پھر ان کو احتیاط سے کھولتے اور اسی طرح بند کرتے ہیں اور بتاتے ہیں گویا ہمیں

409
پتہ نہیں لگا اور گھر میں بہو بیٹیوں کے ساتھ یہ سلوک کرتے ہیں۔بعض لوگ گھر میں کسی کی بیٹی آ جائے تو یہ
دیکھنے کے لئے کہ اپنے ماں باپ کو کیا لکھتی ہے یا اس کے ماں باپ اس کو کیا لکھتے ہیں وہ اس کے خطوں کو اس
طرح خفیہ خفیہ کھولتے اور اس کے ارادوں کو معلوم کرتے ہیں حالانکہ یہ شدید گناہ ہے۔ایسی بات ہے جیسے جہنم
کی آگ اپنی آنکھوں کے لئے مانگی جائے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بڑی تنبیہ کے ساتھ
اس بات سے منع فرمایا ہے۔آج کل ایک ایسی چیز بھی ایجاد ہو چکی ہے جو اس زمانے میں نہیں تھی مگر خط کا مضمون اس پر بھی
حاوی ہے اور وہ ٹیلیفون ہے۔بعض لوگ بڑی عمر کو پہنچ جاتے ہیں لیکن ایسے بیوقوف اور بیمار ہوتے ہیں کہ ان کو
مزہ ہی اس بات میں آتا ہے، یہی چسکا بنایا ہوا ہے زندگی کا ، کہ گھر میں بیٹھے لوگوں کے فون سن رہے ہیں اور
یورپ میں تو ایسے لوگ ہیں جن کا پیشہ ہی یہ بن چکا ہے کہ بعض آلات کے ذریعہ وہ لوگوں کے ٹیلیفون سنتے
ہیں۔چنانچہ انگلستان میں ایک مشہور واقعہ ہوا جس کے ساتھ سارے ملک میں بڑی دیر تک شور پڑا رہا کہ ایک
شہزادی کے ٹیلی فون کو ایک ظالم آدمی نے اسی طرح بعض خاص آلات کے ذریعے سننا شروع کیا، اس کی
ریکارڈنگ کی، اس ریکارڈنگ کو اخبارات کے سامنے بیچا اور اس بے چاری کی ، اس طرح اس کی بدی اور
فطری کمزوری کی تشہیر کی اور انہوں نے ٹیلیفون کال کی بڑی قیمت مقرر کر دی کہ یہ پیسے دو گے تو پھر تمہیں ہمارا
وہ ٹیلیفون نمبر ملے گا جہاں تم کچھ دیر کے لئے وہ ریکارڈنگ سن سکو گے جو اس شہزادی نے اپنے طور پر کسی سے
کی تھی۔اور پتہ لگا کہ اتنا زیادہ کالوں کا رجحان تھا کہ وہ فون بار بار ” ڈراپ کر جاتا تھا۔اور بڑی بڑی رقمیں
خرچ کر کے ، لوگ چسکے لینے کے لئے ، اس پرائیویٹ گفتگو کو سنتے تھے۔تو دیکھیں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم نے انسان کے ذاتی امور کی حرمت کو کس شان سے بیان فرمایا ہے۔کیسی پاکیزہ سوسائٹی کو جنم
دیا ہے جس کا تصور آج چودہ سو سال بعد بھی ، ایسے ملک میں بھی موجود نہیں جو اپنے آپ کو سویلائزیشن کے
بلند ترین مقام پر بیان کرتا ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ ڈیما کریسی اور انسان کے ذاتی حقوق کے جیسے ہم علم بردار
ہیں ایسے دنیا میں اور کوئی نہیں اور امر واقعہ بھی یہ ہے کہ دنیا کی نسبتوں سے جیسا انگلستان کو ڈیما کریسی کے
او پر فخر کاحق ہے ویسا دنیا میں اور کسی قوم کو نہیں ہو سکتا۔لیکن اس کے باوجود نفسی آزادی اور نفسی حق کی حفاظت کا
وہ تصور وہاں نہیں ملتا جو چودہ سو سال پہلے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہمارے سامنے
پیش فرمایا اور اس میں جیسا کہ میں نے خط کے تعلق سے بیان کیا ہے ٹیلیفون کال ، الگ بیٹھ کر باتیں کرنا یہ
ساری چیزیں شامل ہو جاتی ہیں۔ہر تجسس سے آپ کو روکا گیا ہے اور ساتھ یہ نصیحت فرمائی گئی ہے کہ اگر سن لوتو
پھر اپنے تک رکھو پھر پردہ دری نہ کرنا۔جہاں یہ خوشخبری دی ہے کہ اگر تم پردہ پوشی کرو گے تو اللہ قیامت کے دن
تمہاری پردہ پوشی فرمائے گا وہاں اس میں یہ تنبیہ بھی شامل ہے کہ اگر پردہ دری کرو گے تو قیامت کے دن

410
تمہاری پردہ پوشی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔اور جس کی قیامت کے دن پردہ دری ہوگی اس کی دنیا میں بھی
پردہ دری ہوتی ہے۔اپنی طبیعت کے مجسات پر نفرت کی نگاہ ڈالیں
پس اس بہت ہی پاک اور گہری نصیحت کو اپنے معاشرے کی اصلاح کے لئے غیر معمولی اہمیت
دیتے ہوئے اختیار کریں اگر آپ ان چند نصیحتوں کو اختیار کریں جن کا میں نے ذکر کیا ہے اور ایسی بہت سی
ہیں جن کا بعد میں انشاء اللہ اس خطبات کے سلسلے میں ذکر آتا رہے گا تو آپ اپنے معاشرے کو جنت نشان
معاشرہ بنا سکتے ہیں۔اپنی طبیعت کے تجسّسات پر نفرت کی نگاہ ڈالیں۔ان کو چھوڑ دیں، یہ کمپنی لذتیں ہیں،
ان سے کوئی فائدہ نہیں ، ان سے گھروں کے امن اٹھ جاتے ہیں، ایک بھائی کو اپنے بھائی پر اعتماد باقی نہیں
رہتا، ایک بہو کو اپنے خسر یا اپنی ساس پر اعتماد نہیں رہتا۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سارے میری جستجو میں ہیں، اس
طرف لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح میری کوئی مخفی بات کسی کے علم میں آ جائے۔چنانچہ یہ ہوتا ہے اور اس حد تک
ہوتا ہے کہ بعد میں جب مقدمات چلتے ہیں تو بعض دفعہ مجھے لکھا جاتا ہے کہ ہم نے خود اس بہو کا خط پکڑا ہوا ہے
اس میں یہ بات
لکھی ہوئی تھی اب بتائیں ہمارا رویہ درست ہے کہ نہیں۔ان
کو میں کہتا ہوں تمہارا رویہ تم جو کچھ
کہو ایک شیطانی رویہ تھا۔تمہیں کوئی حق نہیں تھا کہ اپنی بہو کے ایسے خط کو پڑھو اور کوئی حق نہیں ہے کہ اب اسے
عدالتوں میں یا میرے سامنے پیش کرو۔پس حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی نصیحتوں کو غیر معمولی اہمیت دیں آپ کی چھوٹی
چھوٹی نصیحتوں میں بھی قیامت تک کے لئے بنی نوع انسان کی امن کی ضمانتیں دی گئی ہیں اس ضمانت کے
نیچے آجائیں، اسی کا سایہ ہے جو امن بخشے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔"
(الفضل انٹر نیشنل 6 مئی 1994ء)
تمام دنیا کی فتح حسن خلق پر مبنی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھوں میں دعا کے بعد سب سے زیادہ قوی ہتھیار حسن خلق کا ہتھیار تھا
مجلس انصار اللہ یوایس اے کے اجتماع میں شاملین کو نصائح )
(خطبہ جمعہ 13 مئی 1994ء)
ایک اجتماع مجلس انصار اللہ یوایس اے کا ہے جو تیرھواں سالانہ اجتماع ہے۔کل چودہ مئی سے
شروع ہو رہا ہے اور پندرہ مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔اور ایک جماعت احمدیہ ملتان کے واقفین نو کی تربیتی کلاس

411
ہے۔ان سب کو عمومی طور پر میرا پیغام وہی ہے جو میں خطبے میں سب جماعت کو دے رہا ہوں اور اس خطبے میں
بھی اسی سلسلے میں چند اور باتیں کروں گا۔جن آیات کی میں نے تلاوت کا ہے ان کو ترجمہ یہ ہے کہ اور اللہ کی عبادت کرو اور
لَا تُشْرِكُوْابِه شَيْئًا اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ ٹھہراؤ۔وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا اور
والدین کے ساتھ احسان کا سلوک کرو۔و بِذِي الْقُرْبی اور اقرباء کے ساتھ بھی، اپنے رشتہ داروں
کے ساتھ بھی اور یتیموں کے ساتھ بھی اور مسکینوں کے ساتھ بھی وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبى اور وہ پڑوی جو
قرب میں رہتے ہوں۔اس کے مختلف معانی کئے گئے ہیں مگر ایک معنی یہ میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں
وَالْجَارِ ذِي الْقُربى اور وہ پڑوسی جو قریب میں رہتے ہوں۔وَالْجَارِ الْجُنُبِ اور وہ پڑوسی
جو پہلو میں رہتے ہیں مگر ویسے رشتہ دار نہیں وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ اور ساتھ اٹھنے بیٹھنے والے لوگوں
کے لئے وَابْنِ السَّبِیلِ اور رستہ چلتے یعنی مسافروں کے لئے وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ اور جن پر
تمہارے ہاتھوں
کو غلبہ عطا ہوا ہو۔ان سب سے حسن سلوک کرو إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا
فَخُوْر یاد رکھو اللہ تعالیٰ تکبر کرنے والے اور اترانے والے شخص کو پسند نہیں فرما تا۔اترانے والا اس کو کہتے
ہیں جو چھوٹی سی بات پر اچھلنے لگ جائے اور فخر کے ساتھ دکھاوا کرنے لگے۔فرمایا فَخُورَ فخر کرنے والے
اور اترانے والے شخص کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرما تا الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ
وہ لوگ جو بخل سے کام لیتے ہیں اور بخل ہی کا حکم بھی دیتے ہیں۔وَيَكْتُمُونَ مَا اشْهُمُ اللهُ
مِنْ فَضْلِیہ اور جو خدا نے ان پر فضل فرمائے ہوئے ہیں وہ انہیں لوگوں سے چھپاتے ہیں تاکہ کہیں
مانگ نہ بیٹھے۔بتاتے نہیں ہیں کہ انہیں خدا نے کیا کچھ عطا کیا ہوا ہے۔انکساری کی بناء پر نہیں بلکہ اس خوف کی
وجہ سے نہیں بتاتے کہ لوگوں کو پتہ لگا کہ ہمارے پاس کیا کچھ ہے تو کہیں مانگ نہ بیٹھیں۔وَاعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا اور کافروں کے لئے ہم نے ایک ذلت والا عذات مقرر کر رکھا
ہے یا تیار کر رکھا ہے۔یہ جو آیات ہیں ان کے مضمون پر میں احادیث کے حوالے سے روشنی ڈالوں گا۔عبادت خالصہ اللہ کے لئے ہو
عمومی طور پر ان کا تعارف یہ کرواتا ہوں کہ اللہ کی عبادت جس میں شرک کا شائبہ بھی نہ ہو یہ بنیادی
تعلیم ہے۔وہ عبادت جو خالصہ اللہ کے لئے ہو اور شرک سے کلیۂ پاک اور صاف ہو وہ انسانی تعلقات کو قائم

412
کرنے کی تلقین کرتی ہے۔پس وہ عبادت گزار جو دنیا سے تعلقات کاٹ کر ایک طرف ہو جائیں وہ حقیقت
میں واحد خدا کی عبادت کرنے والے نہیں بلکہ کسی اور ذات کی عبادت کرتے ہوں گے اللہ کی عبادت کرنے
والا جو شرک سے پاک ہو اس کی یہ صفات ہیں اور ان صفات سے اس کی عبادت کا خلوص پہچانا جائے گا کیونکہ
جو عبادت انسان خدا کے حضور کرتا ہے اس پر دنیا تو گواہ نہیں ہے اس کے دل کی کیفیت ہے۔وہ خالصتا اللہ کے
لئے ہے کہ نہیں ، شرک سے پاک ہے کہ نہیں۔یہ سارے وہ معاملات ہیں جن کا رخ خدا کی طرف ہے اور اللہ
دیکھ رہا ہے اور بندے کو کچھ پتہ نہیں کہ کیا ہورہا ہے لیکن ایسے لوگوں کی کچھ علامات ایسی ہیں جو بندے بھی دیکھ
سکتے ہیں۔اور ان علامتوں کو دیکھ کر ان کو معلوم ہو سکتا ہے کہ یہ خالص عبادت کرنے والا غیر مشرک ہے جس
نے اپنے وجود کو تمام تر اللہ کے لئے کر دیا یہ وہ لوگ ہیں جن کی صفات بیان ہو رہی ہیں۔والدین سے احسان کا سلوک کریں
سب سے پہلے فرمایا وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا کہ والدین سے احسان کا سلوک کرو۔والدین ایک قسم کے رب بن جاتے ہیں کیونکہ والدین کے ذریعے انسان دنیا میں آتا ہے اور خدا تعالیٰ کے بعد
سب سے پہلے والدین ہی کا ذکر ضروری تھا اور یہی کیا گیا ہے لیکن والدین کو ایسے مرتبے پر رکھا ہے جہاں فرمایا
ان کے ساتھ احسان کا سلوک کرو۔خدا تعالیٰ کا جہاں تک معاملہ ہے خدا تعالیٰ کے ساتھ احسان کا سلوک ہو ہی
نہیں سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ کے احسان ہم پر حاوی ہیں اور اس میں ایک بہت لطیف مضمون یہ بیان
فرمایا گیا ہے
کہ اگر چہ ماں باپ تمہیں پیدا کرتے ہیں مگر احسان اللہ کا ہے جب تم ان کے ساتھ حسن سلوک کرو تو ایسا کرو
کہ تمہاری طرف سے وہ احسان ان کی طرف رواں ہونے والا ہو۔ایک اور موقع پر اللہ تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے
کہ دعا کرو ان کے لئے کہ اے خدا! ان سے یہ سلوک فرما اور یہ سلوک فرما: كَمَا رَبَّيْنِي صَغِيرًا
جس طرح انہوں نے بچپن میں میری تربیت فرمائی اور میری پرورش کی۔لیکن وہاں
بھی یہ نہیں فرمایا کہ والدین
کا احسان ہے۔احسان تو ہے اس کا انکار نہیں یہ نہ غلطی سے سمجھیں کہ نعوذ بالله من ذلك قرآن كريم
والدین کے احسان کی نفی فرمارہا ہے۔جس سیاق و سباق میں بات ہو رہی ہے وہاں مضمون ہے کہ احسان اللہ
ہی کا ہے اور تخلیق کے جو ذرائع اس نے پیدا فرمائے ہیں ان کے ذریعے ایک چیز پیدا ہوتی ہے اور وہ احسان
کی خاطر ماں باپ ایسا نہیں کرتے۔اب آپ دیکھ لیں جو آج کل کی دنیا میں ماں باپ کے سامنے بچے سر
اٹھاتے ہیں اور بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ان میں ایک یہ بات بھی ہوتی ہے کہ تم نے کون سا ہم پر احسان کیا
ہے۔تم نے شادی کی تھی اپنی لذتوں کی خاطر ، اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے۔ہم نے تو پیدا ہونا ہی تھانہ
ہوتے تو پھر تمہیں تکلیف پہنچتی۔ہم پر کوئی احسان نہیں۔یہ ایک ایسی بات ہے جو حقیقی ہے۔میرے سامنے

413
بعض دفعہ مغربی دنیا میں بعض لوگوں نے ذکر کیا کہ یہاں بچے ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں اور بعض دفعہ خطوں
میں مشرق سے بھی بعض احمدی لکھتے ہیں کہ ہمارے بچوں کے سر پھر گئے ہیں وہ بدتمیزی سے باتیں بھی کرتے
ہیں کہ تم نے ہمیں پیدا کیا تمہارا کیا احسان ہے۔یہ جو مضمون ہے یہ پھر آگے بڑھتا ہے۔پھر ایسے سرکش خدا پر
بھی ایسی ایسی باتیں کرنے لگ جاتے ہیں مگر واقعہ یہ ہے کہ ماں باپ کو پیدا کرتے ہیں تو احسان کی نیت سے
پیدا نہیں کرتے اس میں کوئی شک نہیں لیکن اللہ جب پیدا فرماتا ہے تو احسان کے ساتھ پیدا فرماتا ہے۔ماں
باپ مستغنی نہیں ہیں یعنی اگر ان کے بچے نہ ہوں تو ان میں کمزوری واقع ہوتی ہے لیکن خدا مستغنی ہے اگر وہ
بندوں کو پیدا نہ کرے یا یکسر مٹا دے تب بھی وہ اپنی حمد میں، اپنی ذات میں ہر دوسری چیز سے مستغنی رہے گا۔پس یہ وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا لازما احسان ہے اپنی مخلوق پر لیکن دوسرے لوگ جو چیزیں پیدا کرتے ہیں ان کا
ان پر ان معنوں میں احسان نہیں جیسے خالق کا مخلوق پر احسان ہوا کرتا ہے تو فرمایا مگر تم نے ان سے احسان کا
سلوک کرنا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جو نسل پیچھے رہ رہی ہے وہ اس سے جو آنے والی نسل ہے مستغنی ہو جایا
کرتی ہے اور احسان کے بغیر اس سے تعلقات کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ماں باپ
کبھی بھی بچوں سے مستغنی نہیں ہو سکتے لیکن بچے ماں باپ سے مستغنی ہو سکتے ہیں۔وہ سمجھتے
ہیں اگلے وقتوں کے ہیں یہ لوگ ، پیچھے رہ گئے چھوڑ و پرے، ہماری زندگیاں ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں اور
ان کو بوجھ محسوس کرتے ہیں۔پس وہ لوگ جو ماں باپ کی ان قربانیوں کو بھول جاتے ہیں جو چاہے وہ اپنے
نفس کی تسکین کی خاطر ہی کرتے ہیں۔مگر بہر حال قربانیاں ہیں اور بعد کی خدمتوں کو بھول جاتے ہیں ان کو توجہ
دلائی کہ تم اگر احسان مند نہیں ہونا چاہتے تو احسان کرو کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے تمہاری خاطر تکلیفیں
بہر حال اٹھائی ہیں۔چنانچہ ماں کے ذکر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دیکھو کتالمبا عرصہ وَهُنَّا عَلَى وَهْنٍ ایک
تکلیف کے بعد دوسری تکلیف اٹھاتے ہوئے تمہیں ماؤں نے اپنے بیٹوں میں پالا ہے اور یہاں تک کہ
تمہاری پیدائش ہوئی پھر اس کے بعد تمہارے لئے تکلیفیں اٹھاتی رہیں تو اللہ احسان
کا انکار نہیں فرما رہا مگر ایک
نفسیاتی انداز ہے گفتگو کا جو بہت ہی گہرا اور انسانی فطرت سے مطابقت رکھتا ہے۔بجائے یہ کہنے کے کہ اے
بچے ، اے لڑکے تو اپنے ماں باپ کا احسان یاد کر اور وہ بدلے اتار۔امر واقع یہ ہے کہ ماں باپ کے احسان
کے بدلے اتر ہی نہیں سکتے نہ خدا کے احسان کے اتر سکتے ہیں فرمایا اگر تو بوجھ محسوس کرتا ہے تو احسان کر کیونکہ
اسی میں تیری بہتری اور تیری بھلائی ہے اور یہ سارے احسانات جن کا بعد میں ذکر آئے گا یہ اللہ کے احسان کی
یاد میں ہی کئے جار ہے ہیں۔اللہ کے بے شمار احسانات ہیں ان کا بدلہ خدا سے تو آپ اتار نہیں سکتے۔اللہ فرماتا
ہے کہ میرے بندوں پر احسان کرو اگر تم احسان مند ہو اور یہ ہمیں خدا کا احسان اتارنے کی کوشش کرنے میں

414
ایک رستہ بتا دیا۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے پوچھے گا
یہ بات جو میں بیان کر رہا ہوں یہ حقیقت ہے یہ کوئی ملمع کاری نہیں بلکہ حضرت اقدس محمد مصطفی اصلی
اللہ علیہ وسلم نے انہی معنوں میں اس مضمون کو کھول کر ہمارے سامنے رکھا۔جب کہ فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اپنے بعض بندوں سے ناراضگی کا اظہار فرمائے گا اور اس
رنگ میں ان سے باتیں کرے گا کہ دیکھو جب میں بھوکا تھا تو نے مجھے کھانا نہیں کھلایا، جب میں گھر میں مجھے
گھر مہیا نہ کیا۔ہر دفعہ بندہ یہ سن کر کہے گا کہ اے خالق و مالک ! میں محتاج ہوں تو محتاج نہیں۔تو کب پیا سا تھا
جب کہ میں نے تجھے پانی نہیں پلایا تو کب بھوکا تھا جب میں نے تجھے کھانا نہیں کھلایا۔تو ہر دفعہ اللہ یہ جواب
دے گا جب میرا ایک بندہ پیاسا تھا اور تو نے اسے پانی نہیں پلایا تو تو نے مجھے پانی نہیں پلایا۔جب میرا ایک
غریب بندہ بھوکا تھا اور تو نے اسے کھانا نہیں کھلایا تو گویا تو نے مجھے کھانا نہیں کھلایا۔اللہ کی عظمتوں کا کوئی
حساب نہیں ہے وہ بھی اپنے لئے عاجزی کے رنگ ڈھونڈھ لیتا ہے حالانکہ ہر قسم کے عجز سے پاک ہے۔تو اس آیت میں یہی مضمون ہے کہ اصل تو خدا کا احسان ہے مگر خدا کا احسان تم خدا پر اتار نہیں
سکتے۔خدا کے احسان کی یاد میں میرے بندوں سے احسان کا سلوک کرو اور ان میں سب سے پہلے ماں باپ کا
حق ہے۔سب سے پہلے سر فہرست ماں باپ کو بیان فرمایا۔اب ماں باپ سے متعلق بد قسمتی سے آج کل جو نیا
زمانہ ہے اس میں ان کی طرف کم سے کم توجہ رہ گئی ہے۔مشرق میں بہت سی جگہوں پر ابھی تک یہ قدریں باقی
ہیں لیکن مغرب میں تو تیزی سے یہ اعلیٰ قدریں ملتی جارہی ہیں اور مشرق میں بھی ایسے درناک اور تکلیف دہ
واقعات سامنے آتے رہتے ہیں کہ نئی نسلیں اپنے ماں باپ کے تقاضے پورے نہیں کرتیں۔یہ وہ مسائل ہیں جو
جماعت احمدیہ کے سامنے بھی وقتا فوقتا آتے رہتے ہیں اور یہ مسائل ایسے ہیں جو ایک طرف کے نہیں دوسرے
طرف کے بھی ہیں اور ان دونوں کے درمیان توازن رکھنا بے حد ضروری ہے۔یہ بات سمجھا کر پھر میں چند
احادیث آپ کے سامنے رکھوں گا۔تو ازن اس لئے کہ ماں باپ کے احسان کے نام پر بعض دفعہ بچے ماں
باپ کی طرف اتنا جھکتے ہیں کہ بیوی بچوں سے انصاف کے تقاضے بھول جاتے ہیں مگر ان کو یہ یاد نہیں رہتا کہ
اللہ تعالیٰ نے احسان کا لفظ استعمال فرمایا ہے اور احسان نا انصافی پرمبنی ہو ہی نہیں سکتا۔اس راز کو سمجھیں کہ خدا
تعالیٰ فرماتا ہے ماں باپ سے احسان کرو لیکن ماں باپ سے احسان یہ اجازت نہیں دیتا کہ کسی اور سے
نا انصافی کرو کیونکہ کوئی احسان نا انصافی کی بنیاد پر قائم نہیں ہوسکتا۔اگر بیوی سے نا انصافی کی بنیاد پر ماں باپ
کا احسان قائم ہوتا ہے تو اس آیت کریمہ کے مضمون کو جھٹلانے کے بعد رد کرنے کے بعد ایسا ہوسکتا ہے اس
کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

415
عدل کا حکم پہلے ہے پھر احسان کا
یا درکھیں احسان اور عدل کا یہ جو تعلق ہے یہ قرآن کریم نے بار ہا کھولا ہے اور تمام تعلیمات میں یہ
تعلق بہت نمایاں ہو کر دکھائی دیتا ہے۔اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي
الْقُرْبى اللہ پہلے عدل کا حکم دیتا ہے پھر احسان
کا حکم دیتا ہے۔جس نے عدل نہیں کیا اس نے احسان نہیں
کیا اور احسان کے بعد پھر ایتاء ذی القربیٰ کا مقام ہے یعنی اس طرح دو جیسے وہ تمہارے اپنے ہوں اور وہاں
احسان کا لفظ ہی بے تعلق دکھائی دینے لگے۔تو اس لئے میں سمجھا رہا ہوں کہ اکثر مجھے اس قسم کے خط ملتے رہتے
ہیں کبھی بچیوں کی طرف سے، کبھی ماں باپ کی طرف سے، کبھی لڑکوں کی طرف سے اور وہ پھر چھتے ہیں کہ ماں
باپ کے حق میں کیا بات داخل ہے۔ابھی پاکستان سے ایک نواحمدی خاتون کا خط بھی ملا ہے وہ بھتی ہے کہ ماں
باپ کے احسان پر قرآن کریم نے بہت زور دیا ہے یعنی ان کے حقوق ادا کرنے پر بہت زور دیا ہے اور میری
احمدیت ان پر اتنی شاق گزر رہی ہے کہ بعض دفعہ مجھے لگتا ہے کہ شاید ماں باپ کا حق ادا نہیں کر رہی اور گناہ کر
رہی ہوں۔ان کو تو میں نے سمجھانے کا خط لکھا ہے تاریخ کے حوالے سے۔اس ماں کے حوالے سے جس نے
اپنے بچے کے اسلام پر اتنی تکلیف محسوس کی تھی کہ ایک موقع پر اس نے کہا اے بیٹے میں تجھے اپنا دودھ نہیں
بخشوں گی۔میں حسرت کے ساتھ مروں گی اور ہمیشہ ہمیش کے لئے ترے دل پر یہ داغ لگا ر ہے گا کہ میں نے
ماں سے بدسلوکی کی تھی اور مجھ سے ناراض گئی۔الفاظ یہ نہیں تھے مگر مضمون یہی تھا جو ماں نے ادا کیا۔اس وقت
اس کے بیٹے نے کیسی حکمت کی بات کی اور کیسی عقل کی اور کیسی عارفانہ بات کی۔اس نے کہا تو مجھے بہت
پیاری ہے کوئی اور چیز دنیا میں مجھے اتنی پیاری نہیں مگر ایک یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میرا خدا۔پس
اگر تو کہتی ہے کہ اللہ اور رسول کو تیری خاطر چھوڑ دوں اور یہ ڈراوادیتی ہے کہ میں اس حالت میں مروں گی کہ
تیرے گناہ نہیں بخشوں گی تو پھر اے ماں ! میرے سامنے سو جانیں تیری سسکتی ہوئی نکل جائیں مگر میں خدا کی
قسم محمد رسول اللہ اور اپنے خدا کو نہیں چھوڑوں گا۔یہ ہے حفظ مراتب کا معاملہ۔اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ
پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا اللہ کی عبادت کرو اور
اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔ہر دوسرا تعلق اس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔وبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا اب جو کچھ کر واللہ کی خاطر کرو کیوں کہ ہر شریک کی نفی ہو چکی ہے۔ہر خاطر کی
نفی ہو چکی ہے۔اللہ کی خاطر کرو اور سب سے پہلے یاد رکھو کہ اللہ تمہیں والدین سے احسان کے سلوک کی

416
ہدایت فرماتا ہے۔اب احسان کا سلوک جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے حقوق کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا
اور بہت ہی بار یک توازن ہے جو آپ کو لازما اختیار کرنا ہو گا۔اگر ماں اس بات پر راضی ہے کہ آپ دوسروں
سے عدل کا سلوک نہ کریں تو پھر آپ کا ماں سے راضی ہونا یا ماں کو راضی رکھنا فرض نہیں ہے بلکہ اگر آپ عدل
کو قربان کر کے ایسا کریں گے تو خدا سے بے وفائی کر کے ایسا کریں گے۔لیکن دوسری طرف یہ بھی حکم ہے کہ
ماں باپ چاہے زیادتیاں کرتے چلے جائیں ان کے سامنے اُف نہیں کرنی۔ایسی صورت میں ماں باپ کی
زیادتیاں برادشت کریں۔وہ جتنے طعنے دیں، جس قدر سخت کلامی کریں آپ اف نہ کریں کیونکہ خدا کی خاطر
آپ یہ برداشت کر رہے ہیں لیکن کسی کی حق تلفی نہیں کرنی۔اس کے برعکس دوسری صورت بھی ہے کہ ماں باپ
کو ایک ردی کی چیز کے طور پر پھینک دیا جاتا ہے اور بیوی بچوں کے ساتھ ایک انسان عیش وعشرت کی زندگی
بسر کرتا ہے۔یہ بھی نہ صرف عدل کے تقاضوں کے بالکل مخالف ہے بلکہ ایک بہت بڑا گناہ بن جاتا ہے۔یہ
صورت حال ہے اس کو باریک توازن کے ذریعے درست حالت میں رکھنا ایک بڑامشکل کام ہے۔لیکن اگر آپ غور کریں تو معلوم ہو جائے گا کہ اصل معاملہ حسنِ خلق یا بداخلاقی کا ہے۔وہ لوگ جن
کے اخلاق درست ہوں وہاں یہ مسائل اٹھتے ہی نہیں ہیں۔جن کے اعلیٰ اخلاق ہوں وہاں تو اس بات کا کوئی
واہمہ بھی پیدا نہیں ہوسکتا کہ کوئی بیٹا ماں اور بیوی کے حقوق کے درمیان یہ جنگ لڑ رہا ہو کہ کس کو کیا دوں اور کس
سے کیسا سلوک کروں۔وہاں تو ہر آدمی ایک دوسرے پر فدا ہورہا ہوتا ہے، ایک دوسرے کے لئے قربانی کر رہا
ہوتا ہے۔چنانچہ ماں باپ کے علاوہ ایک دوسری لسٹ لمبی سی ہے ان کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔مائیں، بہوئیں با اخلاق ہوں تو ان کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں
پس میں نے جہاں تک ان حالات کا جائزہ لیا ہے مجھے ہر دفعہ بنیادی بیماری اخلاق کی کمزوری
دکھائی دیتی ہے جہاں مائیں مثلاً اچھے اخلاق کی ہوں اور بہوئیں بھی اچھے اخلاق کی وہاں مل جائیں وہاں
دونوں طرف سے ایسے ایسے پیارے فدائیت کے خط آتے ہیں کہ دل کی گہرائیوں سے از خود دعائیں اٹھتی
ہیں اور ایک عجیب کیفیت طاری ہو جاتی ہے کہ سبحان
اللہ کیسی پیاری بہو اور کیسی پیاری ساس ہے کہ اپنے خطوں
میں الگ الگ ایک دوسرے کی تعریفیں ، ان کے لئے دعائیں، انہوں نے ہمارا دل راضی کر دیا۔بہوئیں لکھتی
ہیں کہ ہمیں تو بعض دفعہ لگتا ہے وہ ہماری ماں سے زیادہ پیار کرنے والی ہے اور ساسیں لکھتی ہیں کہ ہماری
بیٹیوں نے کب ہماری ایسی خدمت کی تھی جیسی یہ بہو کر رہی ہے۔یہ تو بیٹیوں سے بڑھ گئی ہے۔پس جہاں
حسن خلق ہو وہاں نا انصافیوں
کا تو وہم و گمان بھی باقی نہیں رہتا۔احسان سے معاملہ ایتاء ذی القربیٰ میں داخل
ہو جاتا ہے اور دنیا میں انسان کو جنت مل جاتی ہے۔پس میری یہ کوشش ہے اور میں لمبے عرصے سے یہ کوشش کر
رہا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے بنیادی اخلاق درست ہو جائیں تو ہمارے تمام معاشرتی اور باہمی لین دین کے

417
مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔بنیادی طور پر حق خلق ہے جو حقیقت میں قوموں کو زندہ کیا کرتا ہے اور حق
خلق ہی ہے جو دنیا پر غالب آیا کرتا ہے دلائل اور مسائل سے دنیا نہیں جیتی جاتی۔دلائل اور مسائل سے تو بعض
دفعہ فساد بڑھتے ہیں۔لیکن حسن خلق سے گھر بھی جیتے جاتے ہیں اور گلیاں بھی جیتی جاتی ہیں اور شہر بھی جیتے
جاتے ہیں اور ملک بھی جیتے جاتے ہیں۔تمام دنیا کی فتح حسن خلق پر مبنی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھوں میں دعا کے بعد سب سے زیادہ قوی ہتھیار حسن خلق کا ہتھیار تھا۔پس گھریلو مسائل ہوں یا تمدنی مسائل ہوں یا مذہبی مسائل ہوں جماعت احمدیہ کو ایسے اعلیٰ اخلاق
اختیار کرنے چاہئیں کہ جن کے نتیجے میں جن کو لوگ مسائل کہتے ہیں وہ دکھائی نہ دیں، مسائل اٹھیں ہی نہ۔کیونکہ اعلیٰ اخلاق کے آدمی کے سامنے مسائل گھلتے رہتے ہیں جیسے غالب کہتا ہے۔پر تو خلد سے ہے شبنم کی فنا کی تعلیم
اس طرح بد ا خلاقیاں اور مسائل ایک اعلیٰ اخلاق کے چہرے کے سامنے از خود گھل جاتے
ہیں پس وہ اعلیٰ اخلاق ہیں جن کو محمد رسواللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے حوالے سے میں آپ کے
سامنے رکھ رہا ہوں۔پڑوسی کے حقوق
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بخاری میں حضرت ابن عمرؓ کی یہ حدیث درج
ہے۔ابن عمرؓ، حضرت عائشہ سے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جبریل ہمیشہ مجھے
پڑوسی سے حسن سلوک کی تائید کرتا آرہا ہے یہاں تک کہ مجھے خیال ہوا کہ کہیں وہ اسے وارث ہی نہ بنادے۔پڑوسی کے ساتھ اتنا حسن سلوک کہ فرمایا مجھے یہ خیال ہوا کہ شاید آئندہ کبھی آئے تو وارث ہونے کی تعلیم بھی
دے دے کہ پڑوسی کو خدا تعالیٰ نے تمہارے اموال میں وارث قرار دے دیا ہے اور یہ وہ رشتہ ہے جس میں
مذہب کا اور خون
کا کوئی تعلق نہیں ہے۔قرآن کریم میں فرمایا وَ الْجَارِ ذِي الْقُرْبى جو قریبی ہیں اقرباء
پڑوسی ہیں ان کا بھی خیال رکھنا ہے۔لیکن جو بے تعلق ہیں ان کے ساتھ بھی برا برحسن سلوک کرنا ہے۔پس یہ وہ
مضمون ہے جس کو مغرب میں بہت کم سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں پڑوسی بعض دفعہ اس طرح ساتھ ساتھ رہتے
ہیں کہ سالہا سال گزر جاتے ہیں اور کسی کو یہ بھی خبر نہیں ہوتی۔وہ کون ہے کہاں سے آیا۔پھر چلا گیا تو کہاں چلا
گیا اور لوگ یہ بات پسند بھی نہیں کرتے۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جس رنگ میں پڑوسی سے تعلق
کی ہدایت فرمائی ہے اس کے پیش نظر یہ تعلقات اجنبی ہونے کی بجائے پسندیدہ ہو سکتے ہیں اور ان پڑوسیوں
میں بھی جو اسلام کی روح سے نا آشنا ہیں ان میں بھی اسلام کے حسن کے ذریعہ ان کے دلوں کو فتح کیا جا سکتا
ہے۔آنحضور نے ایک موقعہ پر ہدایت فرمائی کہ بہتر ہے کہ ایک عورت اپنے شور بے کو ذرا لمبا کر لے یعنی کھانا

418
پکارہی ہے تو تھوڑ اسا اور پانی ڈال لے تاکہ ہمسائے کو بھی کچھ پہنچا سکے۔اب یہ ایک فطری بات ہے کہ اگر
آپ پڑوسی کے معاملات میں ویسے دخل دیں اور کھڑے ہو کے اس سے باتیں کرنا شروع کریں تو کم سے کم
انگریز مزاج تو اس کے خلاف بھڑ کے گا اور بالکل پسند نہیں کرتا کہ آپ جاتے اس کو چھیڑیں، اسے سلام دعا
کریں اور کھڑے ہو کر بعض دفعہ باتیں کرنے کی کوشش کریں یا پوچھنے لگ جائیں تم کون ہو لیکن اگر اسے کوئی
تحفہ پہنچا دیں کہ آج ہمارے گھر میں یہ پکا ہے اور ہم نے چاہا کہ تمہیں بھی شریک کریں تو ہر گز اس کے خلاف
کوئی بدرد عمل نہیں ہوگا۔بلکہ غیر معمولی طور پر ایسے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔پڑوسی سے تعلقات قائم کرنے کی مثال
مجھے جرمنی سے ایک خاتون نے خط لکھا جن کے ہمسایوں سے بہت اچھے قریبی مراسم مضبوط ہونے
لگ گئے ، قرار پا گئے اور اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ ایک موقع پر کوئی چیز انہوں نے پکائی تو اپنے ہمسائے کو
بھیجوا دی یہ کہہ کر کہ یہ ہمارا پاکستانی طرز کا کھانا ہے۔میں نے سوچا کہ آپ کو بھی کھلائیں۔اتنا متاثر ہوا۔وہ کبھی
سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسے واقعات بھی اس دنیا میں ہو سکتے ہیں۔یہ خود گھر پر چل کر شکر یہ ادا کرنے کے لئے
آیا اور پھر تبلیغ کی ساری باتیں سنیں ، دلچسپی لی ، کتابیں مانگیں اور اب پورا تبلیغ کا سلسلہ اس کے ساتھ شروع ہو
چکا ہے۔تو جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا گھر بھی اعلیٰ خلق سے جیتے جائیں گے۔دنیا بھی اعلیٰ خلق سے ہی جیتی
ہے جائے گی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو طریق ہمیں سمجھائے ہیں وہ ضرور دلوں کو فتح کرنے والے ہیں۔پھر حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا کی قسم وہ شخص
مومن نہیں ہے، خدا کی قسم وہ شخص مومن نہیں ہے۔آپ سے پوچھا گیا یا رسول اللہ ! کون مومن نہیں ہے۔آپ نے
فرمایا وہ جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں اور اس کے اچانک واروں سے محفوظ نہ ہو۔اب یہ جو بات ہے
یہ آج کل ایک بیماری بن گئی ہے کہ پڑوسیوں سے جھگڑے اور یہ بیماری مغرب میں زیادہ نہیں پائی جاتی،
مشرق میں زیادہ پائی جاتی ہے اور یہاں بھی جو پڑوسیوں کے جھگڑے ہیں الا ما شاء اللہ کبھی کبھی دوسرے
پڑوسیوں سے بھی جھگڑے چلتے ہیں مگر اس کی وجہ کچھ اور تعصبات ہوتے ہیں روز مرہ کی زندگی میں انگلستان
میں یا جرمنی میں پڑوسی پڑوسی سے جھگڑتا نہیں کوئی واسطہ ہی نہیں رکھتا اس کی اپنی دنیا ہے اس کی اپنی دنیا ہے۔جہاں جھگڑے چلیں گے وہاں عام طور پر ریس ازم یا اس قسم کے بعض دوسرے عناصر ہیں جو عمل دخل
دکھاتے ہیں ورنہ عام طور پر جھگڑے نہیں چلتے۔ہمارے ملک میں جہاں پڑوسی سے حسن سلوک کا رجحان بھی
پایا جاتا ہے وہاں جھگڑنے کا بھی رجحان پایا جاتا ہے اور بعض دفعہ پڑوسیوں میں بڑی سخت تو تو ، میں میں ہوتی
ہے۔لاہور میں تو ایک دفعہ ایک محلے میں میں گیا تھا بچپن میں ، تو وہاں پتہ چلا کہ پڑوسیوں کے جھگڑے کئی کئی
دن بعض دفعہ مہینوں چلتے ہیں اور وہ گالیاں دے دے کر ایک دوسرے کو پھر پرات الٹ کے عورتیں چلی جایا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی