1994ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم), حصہ 3

419
کرتی تھیں کہ اب ہم دوبارہ آئیں گی تو پرات الٹ کے پھر تمہیں باقی گالیاں دیں گی۔ہمارے ملک خدا بخش
صاحب جو ملک عطاء الرحمن صاحب کے والد ہیں ان کے ہاں میں گیا تھا ایک دفعہ بچپن میں ، جب میں کالج
میں پڑھتا تھا تو ان کے پڑوس میں یہ قصے چل رہے تھے میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھے تو میں حیران رہ گیا
میں نے کہا یہ کیا ہو گیا انہوں نے کہا یہ تو روز مرہ کی بات ہے یہ تو کوئی حیرانی کی بات ہی نہیں سارا محلہ اس طرح
چل رہا ہے، تو یہ بدیاں بھی ہیں۔حسن سلوک کرنے کا جو مادہ ہے اگر وہ نہ رہے تو بدی میں تبدیل ہو جایا کرتا ہے۔بے تعلقی بے تعلقی
میں ہی رہتی ہے اس لئے نہ حسن نہ قبیح۔نہ خوبی نہ برائی۔مگر وہ تو میں جو اپنی خوبیوں کی حفاظت نہیں کرتیں وہ
خوبیاں پھر بدیوں میں تبدیل ہو جایا کرتی ہیں۔پس اگر آپ نے حسن سلوک نہ کیا تو اس حدیث کی نصیحت
کے یا انذار کے نیچے آپ آئیں گے۔فرمایا وہ مومن نہیں خدا کی قسم وہ مومن نہیں۔پوچھا گیا کون؟ تو فرمایا وہ
جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں اور اچانک حملوں سے محفوظ نہ ہو۔حضرت انس سے روایت ہے صحیح بخاری کتاب الایمان میں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے
فرمایا۔تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک حقیقی مومن نہیں بن سکتا جب تک اپنے بھائی کے لئے وہی پسند نہ
کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔احادیث میں بیان اقرباء کے حقوق
جس طرح قرآن کریم کا مضمون اقرباء سے شروع ہو کر پھر پھیلتا چلا جا رہا ہے احادیث میں بھی
اقرباء کے ذکر بڑی عمدگی اور گہرائی اور تفصیل کے ساتھ ہیں اور پھر درجہ بدرجہ تعلقات کے پھیلاؤ کے ساتھ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی نصیحتوں کا فیض بھی پھیلتا چلا جاتا ہے۔فرمایا کوئی مومن حقیقی مومن نہیں
بن سکتا۔اس مرتبہ اس کی یہ تشریح فرمائی جب تک اپنے بھائی کے لئے وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے پسند کرتا
ہے۔یہ ایک ایسی چھوٹی سی نصیحت ہے جس سے بڑی نصیحت ممکن ہی نہیں ہے۔انسانی تعلقات کو درست
کرنے کے لئے اس چھوٹی سی بات میں تمام انسانی مصالح بیان فرما دئیے گئے ہیں ایک طرز فکر کا ذکر ہے اگر تم
اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرو جو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو تو اس کی عزتیں تم سے محفوظ ہوگئیں اس کے مال
تم سے محفوظ ہو گئے اس کے تمام حقوق تمہارے ہاتھوں میں اسی طرح محفوظ ہوں گے جس طرح اس کے اپنے
ہاتھوں میں ہیں۔اتنی عظیم الشان تعلیم ہے کہ تمام دنیا کے انسانی روابط میں خواہ وہ انفرادی سطح پر ہوں یا ملکی اور
تمدنی سطح پر ہوں تمام دنیا کے مسائل کا حل اس اصلاحی مشورے میں داخل ہے کہ تم دوسروں کے لئے وہی چیز
پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو اب تمام دنیا میں جوملکی سیاست چل رہی ہے اس میں کہاں اس بات کو داخل
ہونے کی گنجائش ہے وہ اپنے لئے کچھ اور پسند کرتے ہیں دوسرے کے لئے کچھ اور پسند کرتے ہیں۔

420
رشتے داروں میں بھی یہی حال ہو رہا ہے یہاں تک کہ بعض دفعہ مشورہ بھی مانگا جائے تو مشورہ دینے والا امین
نہیں رہتا۔ایسا مشورہ دیتا ہے کہ جو کسی اپنے عزیز کو نہیں دے سکتا اور ایسی نگا ہیں دوسروں پر ڈالتا ہے جو اپنے
کسی عزیز پر نہیں ڈال سکتا۔پس یہ وہ نصیحت ہے کہ گہرائی کے ساتھ اس کے مضمون کو سمجھنے کے بعد اپنانے سے
ہمارا معاشرہ حقیقتا جنت کا نشان بن سکتا ہے۔ہماری تمام بداخلاقیوں کو دور کرنے کا راز اس نصیحت میں ہے تمام
حسن خلق اختیار کرنے کا راز اس نصیحت میں ہے کہ جو اپنے لئے پسند کرتے ہو وہی اپنے بھائی کے لئے پسند کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے متعلق حضرت عبداللہ بن ابی طوفہ بیان کرتے ہیں کہ آپ کا
اپنا ملنے جلنے کا انداز کیا تھا۔فرماتے ہیں کہ تکبر نام کو بھی نہیں تھا نہ آپ ناک چڑھاتے نہ اس بات سے برا
مناتے اور بچتے کہ آپ بیواؤں اور مسکینوں کے ساتھ چلیں۔بعض لوگوں میں یہ عادت ہوتی ہے کہ کوئی غریب ساتھ چل رہا ہو تو اس سے کچھ فاصلہ رکھتے ہیں
اور کئی دفعہ روزہ مرہ زندگی میں ہم نے دیکھا ہے ہمیشہ سے ہی ایسے واقعات دیکھنے میں آتے رہتے ہیں کہ
بھرے بازار میں اگر کوئی امیر چل رہا ہو اور غریب اس کے ساتھ چل پڑے تو وہ اپنی اداؤں سے، اپنے انداز
سے ایک فاصلہ بناتا ہے تا کہ دیکھنے والا محسوس کرے کہ ہم ایک نہیں ہیں اور اس طرح اس سے بات کرتا ہے
کہ وقتی طور پر بات کرے اور کسی طرح پیچھا چھوٹے یہ اپنی راہ لے اور یہ جو فاصلے ہیں یہ ضروری نہیں کہ دور
ہٹ کر بنائے جائیں انسانی انداز میں یہ فاصلے پائے جاتے ہیں اور دیکھنے والے صاحب فہم انسان کو دکھائی
دیتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا مرتبہ اور مقام دیکھیں اور ایک صحابی کا جس نے بڑی باریک نظر
سے آپ کے معاملات کو دیکھا ہے یہ بیان سنیں فرماتے ہیں آپ بیواؤں اور مسکینوں کے ساتھ اس طرح چلتے
تھے کہ ان کے ساتھ چلنے کو کبھی آپ نے اپنی شان کے منافی نہیں سمجھا۔مل جل کر ان کے ساتھ چلا کرتے تھے
ایک ہو کر چلا کرتے تھے اور ان کے کام آتے تھے اور ان کی مدد کرتے تھے بے سہارا عورتوں اور مسکینوں اور
غریبوں کی مدد کے لئے ہر وقت کمر بستہ رہتے اور اس میں خوشی محسوس کرتے تھے۔اب یہ جو آخری پہلو ہے اس حدیث کا یہ بہت ہی اہم ہے۔نیکیاں یا اس قسم کے اخلاق جن کا ذکر
کیا جا رہا ہے یہ دو طرح سے اختیار ہو سکتے ہیں اول چونکہ خدا نے فرمایا چونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم نے ایسا کیا اس لئے ہمیں کرنا چاہئے لیکن طبیعت پر باررہتا ہے۔اگر طبیعت پر بارہتا ہے تو پھر آپ نے سنت پوری نہیں کی اگر محمدرسول اللہ کی سنت پر چلنا ہے تو پھر
اپنے کمزور بھائیوں سے ایسا ذاتی تعلق پیدا کریں کہ ان کی مدد سے آپ کے دلوں میں خوشی پیدا ہوتی ہو اور
اس سے لطف آتا ہو اور اگر یہ ہو جائے تو آپ کی نیکی کی حفاظت کے لئے اس سے بڑا ضامن اور کوئی نہیں۔ہر وہ نیکی جو کوفت پیدا کرتی ہے جس سے تھکاوٹ ہو یا بیزاری ہو وہ نیکی نہ افراد میں زندہ رہتی ہے نہ قوموں

421
میں زندہ رہا کرتی ہے۔نیکی وہی زندہ رہتی ہے جس کے ساتھ ایسا ذاتی تعلق ہو کہ نیکی کے بعد لطف آئے۔پس ہرانسان اس پہلو سے خود غرض ہے۔وہ غرض کے بغیر کوئی چیز نہ اختیار کرسکتا ہے نہ کسی چیز کو ہمیشہ کے لئے
اپنا سکتا ہے۔وقتی طور پر بعض مجبوریوں کے پیش نظر ، بعض اصولوں کی خاطر ایک انسان طبیعت کے خلاف کام
بھی کر لیتا ہے مگر ہمیشہ وہ نیکیاں اس کے ساتھ نہیں رہتیں جب تک اس کے دل کا جزو نہ بن جائیں جب تک
ان نیکیوں سے پیار نہ پیدا ہو جائے اور ان نیکیوں کے کرنے سے دلوں میں ایک طبعی بشاشت پیدا نہ ہو۔پس یہ
صحابی بڑے ہی زیرک انسان تھے جنہوں نے سیرت کو بیان کیا ہے اور گہرائی سے بیان کیا ہے۔محسوس کیا کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جب خدمت کرتے تھے تو کوئی طبیعت پر بوجھ نہیں ہوتا تھا بلکہ خوشی کا
احساس نمایاں تھا۔اس سے لطف آ رہا ہے کہ آہا کتنا اچھا موقع ملا میں اپنے غریب بھائی کے کام آ رہا ہوں۔شادی کی بدترین دعوت
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے متعلق حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
بیان کیا کہ آپ نے ایک موقع پر فرمایا کہ شادی کی بدترین دعوت وہ ہے جس میں امراء کو بلایا جائے
اور غرباء کو چھوڑ دیا جائے۔اب ہمارے ملک میں بھی میں نے دیکھا ہے کہ دن بدن یعنی پاکستان کی بات میں کر رہا ہوں اور
اس طرح اور بھی بہت سے ملکوں میں یہ رواج ہے اور یورپ میں تو اس بات کا تصور ہی نہیں کہ اپنے تعلقات
کے دائرے سے ہٹ کر بھی کسی کو دعوتوں میں بلایا جائے مگر ہمارے ملکوں میں بھی یعنی نسبتا غریب ملکوں میں یہ
رواج اب زور پکڑ رہا ہے کہ امراء کی دعوتیں اتنی اونچی سطح پر اٹھتی ہیں کہ وہاں کسی غریب کو چہرہ دکھانے کی بھی
مجال
نہیں۔اور اگر غریب رشتہ دار بھی ہوں تو ان سے انحراف کیا جاتا ہے کہ کہیں ہمارے لئے شرمندگی کا
موجب نہ بنیں اور امیروں کی دعوتیں الگ ہیں ان کے اندر ہی عیش وعشرت کے الگ ہیں اور غریبوں کی
دعوتیں الگ ہیں غریبوں کی دعوتوں میں امیر نہیں جاتے اور امیروں کی دعوت میں غریبوں کو بلایا نہیں جاتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم فرماتے ہیں " شادی کی بدترین دعوت " اور اکثر ایسا شادی بیاہ کے موقع پر
ہوتا ہے فرمایا شادی کی بدترین دعوت وہ ہے جس میں امراء کو تو بلایا جائے اور غریبوں کو چھوڑ دیا جائے اور اس
کے ساتھ ایک عجیب بات فرمائی اور " جو شادی کی دعوت کو قبول نہ کرے وہ اللہ اور اس کے رسول کا نافرمان
ہے " اب یہ ایک وسیع مضمون کا ایک ٹکڑا ہے اور اگر اس کو پہلے مضمون کے تعلق کے ساتھ جوڑ کر نہ سمجھیں تو بات
سمجھ میں نہیں آئے گی۔بیسیوں مرتبہ آپ نے بھی شادی کی دعوت کو کسی مجبوری سے قبول نہیں کیا ہوگا اور جہاں
تک اپنے قریبیوں ، دوستوں، عزیزوں کی شادی کی دعوت
کا تعلق ہے وہ تو آپ شوق سے جاتے ہیں انتظار
کرتے ہیں کہ آپ کو دعوت نامہ آئے بعض دفعہ نہ بھی آئے تو چلے جاتے ہیں۔پھر کن دعوتوں کا ذکر ہے یہ

422
اصل میں غریب دعوتوں کا ذکر ہے امراء کے مقابل پر غریبوں کا ذکر چلا ہے فرمایا ہے بدنصیب اور بد بخت ہیں
وہ شادیاں جن میں بلانے والے غریبوں
کو نہ بلائیں اور صرف امیروں
کو بلائیں اور پھر جب غریب اپنی
شادیوں پر ان کو بلائیں تو یہ وہاں نہ جائیں کہ یہ غریبوں کی شادی ہے اس لئے شادی بیاہ کے موقع پر میں نے
جماعت کو نصیحت کی تھی اور اب وہ غالباً چھپ کر تمام دنیا میں پہنچ چکی ہوگی اس میں یہ بات بطور خاص داخل کی
تھی کہ امیروں کو خاص طور پر غریبوں کی شادی میں پہنچنا چاہئے بلکہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اور ان کی بچیاں جو
بھی اس بات کے لئے وقت نکال سکیں وقت سے پہلے وہاں جائیں اور ان کے گھروں کو صاف ستھرا کریں ان
کو تیار کریں ان کی کمیاں دور کریں کھانا پکانے وغیرہ میں ان کی مدد کی جائے اور جو چیزیں وہ نہیں خرید سکتے وہ
اپنی طرف سے خرید کر ان میں داخل کریں اور یہ بھی ممکن ہے کہ اگر وہ جائیں اور ان کی غربت کو دیکھیں کیونکہ
محض نصیحت سے انسان کا دل حقیقت میں پگھل نہیں سکتا لیکن آنکھیں جب دیکھتی ہیں ایک حالت کو تو پھر
ضرور پکھاتا ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے جو نصیحتیں فرمائی ہیں بہت ہی گہری، بہت ہی
دیر پا اور دور کا اثر رکھنے والی ہیں کیونکہ حقیقت ہے کہ جب ایک غریب آپ کی شادیوں میں آئے گا اس کے
کپڑوں کو آپ دیکھیں گے اور پھر اگر کوئی انسانیت ہو اور وہ عورتیں جو آپس میں پہلے یہ جھگڑ رہی تھیں کہ
میرے کپڑے ایسے تھے اور تیرے کیسے ہو گئے جو گھر میں بچیاں شکوے کرتی ہیں کہ میری فلاں بہن کے تم نے
اچھے بنادیے اور مجھے کیوں نسبتا خراب بنا کے دیے وغیرہ وغیرہ یہ جاہلانہ سطحی با تیں ہیں سب مٹ جائیں گی
کیونکہ جب ایک غریب کو پرانے کپڑوں میں دیکھیں گی اگر انسانیت ہے تو دل پگھلیں گے اور شرمندگی کا
احساس ہوگا اور اپنے آپ
کو وہ لوگ مجرم سمجھیں گے کہ ہمارے اتنے تعلقات تو تھے واقفیت تو تھی کہ ہم نے ان
کو بلایا ہے لیکن کیوں یہ خیال نہ کیا کہ ان کے لئے بھی اچھے کپڑے بنادیے جاتے۔اور پھر جب غریب کی
شادی پر آپ جائیں گے تو پھر آپ کو محسوس ہوگا کہ کیا کیا مسائل ہیں شادیوں کے۔کہاں اپنے حال میں
ڈوبے ہوئے امراء جن کے دماغ میں صرف یہ ہے کہ تین لاکھ سے کم میں شادی نہیں ہوتی پانچ لاکھ سے کم میں
شادی نہیں ہوتی دس لاکھ سے کم میں شادی نہیں ہوتی کہاں وہ جو دو چار ہزار میں شادی کی کوشش کر رہے ہیں
اس نے بچوں کے لئے بھی غریبانہ کچھ بنا کے دینا ہے جو مہمان آنے والے ہیں ان کے لئے بھی کچھ پیش کرنا
ہے
تو یہ مسائل سوائے اس کے حل نہیں ہو سکتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے آپ کے اخلاق سیکھے
جائیں۔کسی دوسرے سے نہیں خود آپ سے آپ کے اخلاق سیکھے جائیں اور وہ یہ حدیثیں ہیں جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی زبانی بھی اور آپ کے کردار کی زبانی بھی آپ کے اخلاق ہمارے سامنے رکھتی
ہیں۔فرمایا شادی کی بدترین وہ مثال ہے کہ غریبوں کو نہ بلا ؤ اور جب غریب تمہیں بلائیں تو تم اگر نہ جاؤ گے تو
خدا اور رسول کی نافرمانی ہوگی۔

423
غلاموں سے سلوک
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا اپنے غلاموں سے سلوک ، غلاموں سے مراد یہ ہے ادنیٰ
غریب بندوں سے سلوک ایک ایسے معاشرے میں جس کے اخلاق آپ نے درست فرما دیئے تھے۔اس معاشرے میں بھی وہ ایک تعجب انگیز سلوک تھا حیرت سے نگاہیں اس پہ اٹھ رہی تھی اور اس سے
میری مراد وہ واقعہ ہے جو ظاہر بن حرام کے ساتھ پیش آیا۔ظاہر بن حرام ایک دیہاتی تھا جو نہایت ہی بدصورت
اور مکر وہ صورت اور اس کے علاوہ اس کے کپڑے بھی گندے، دیہاتی کھیتوں میں کام کرنے والے کے جسم
میں سے پسینے کی بدبو بھی آتی تھی اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے بہت پیار تھا جب بھی آتا تھا کوئی
تھوڑی سی سبزی، کوئی ایک گاؤں گا پھل تحفہ اٹھا کر لے آیا کرتا تھا۔ایک دفعہ وہ کھڑا تھا کہ اچانک اس نے
دیکھا کہ کسی نے پیار سے اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیئے ہیں اور اس نے حیرت سے پوچھا اور اس نے اپنا
جسم ساتھ رگڑنا شروع کیا پہچاننے کی غرض سے گویا پہچان پارہا ہے کہ کون ہے اور ساتھ ساتھ باتیں کرتا جاتا تھا
کہ یہ ہو گا وہ ہو گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اسی طرح اپنے ہاتھوں سے اس کی آنکھیں بند کئے
پاس کھڑے رہے اور وہ منہ سے بولا نہیں جسم رگڑ تا رہا گویا پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اور مقابلہ پیار کا اظہار
جس طرح بعض دفعہ آپ نے دیکھا ہو گا بچے ماؤں سے لپٹ کے رگڑتے ہیں اپنے آپ کو۔بعض دفعہ بلی
کے بچوں کو آپ نے پیار سے دیکھا ہوگا بستر میں گھس کے وہ اپنے بدن کو خوب رگڑتے ہیں پیار سے۔یہ اس
نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ساتھ شروع کیا ہوا تھا اور آپ خاموش کھڑے اس کے نخرے
برداشت کرتے رہے یہاں تک کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے یہ اعلان کیا کہ ہے کوئی غلام خرید نے
والا۔میں ایک غلام بیچتا ہوں۔تب اس نے آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے عجز کے ساتھ یہ کہا یا رسول
اللہ ! اس بدصورت، بے قیمت انسان کو کون خریدے گا۔آپ نے فرمایا دیکھو میرا خدا، آسمان کا خدا تمہارا
خریدار ہے۔محمد بیچ رہا ہے یہ غلام۔ان بندوں کو کیا پتہ کہ تمہاری کیا قیمت ہے میرے اللہ کے نزدیک تمہاری
بہت قیمت ہے اور پھر اس نے بتایا۔یا رسول اللہ یہ کیسے ممکن تھا کہ میں آپ
کو پہچان نہ لیتا۔مجھ سے یہ پیار کا
سلوک اور کر کون سکتا تھا۔ایک ہی تھا اور وہ محمد مصطفی تھے۔پس میں جانتا تھا اور میں سوچتا تھا کہ اس سے بہتر
اور کون سا موقع مجھے میسر آئے گا کہ اپنے بدن کو آپ کے پاک بدن سے رگڑوں۔پس ایک طرف غربت تھی جس میں سے بدبو بھی اٹھ رہی تھی جو بدصورتی کا مظہر تھی ہر دنیا کے لحاظ
سے برائی اس میں پائی جاتی تھی ایک طرف حسن و خوبی کا وہ پیکر کہ اس سا کوئی پیکر کبھی ایسا حسین پیدا نہیں ہوا
تھا یہ امتزاج تھا اعلیٰ اور ادنی کا۔اس طرح خدائی بندوں سے ملتی ہے۔اس طرح خدا کے مظہر دنیا میں خدا کے
پیار اور محبت کو خدا کے بندوں میں منتقل کیا کرتے ہیں۔آپ ایسا ہونے کی کوشش کریں اگر اپنے اخلاق آپ

424
نے محمد رسول اللہ سے سیکھے اور ویسے بنانے کی کوشش کی تو آپ تو کیا آپ کے غلاموں کا بھی خدا خریدار بن
جائے گا، تمام دنیا پر آپ کے دل حکومت کریں گے یعنی محمد مصطفیٰ کی حکومت جاری ہوگی۔اور یہی ایک ذریعہ
ہے اپنے معاشرے کو درست کرنے کا۔اپنے شہروں کی گلیوں کو۔اپنے شہروں کو ، اپنے علاقوں اور اپنے ملکوں
کو۔تمام دنیا کا حسن آج اس ایک بات سے وابستہ ہے کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے غلام محمد رسول
اللہ کے بچے اور حقیقی غلام بن جائیں اور آپ کے احسان کا جادوسب دنیا کے دلوں پر چلنے لگے۔خدا کرے کہ
الفضل انٹر نیشنل 10 جون 1994 ء)
ایسا ہی ہو۔آمین۔"
ذیلی تنظیموں کے افراد اپنے اپنے اجتماعات میں خدا کو راضی کرنے کے لئے
دینی اغراض کی خاطر ا کٹھے ہوا کریں
(خطبہ جمعہ 4 نومبر 1994ء)
" میں آج مجلس انصاراللہ یو۔کے کے تین روزہ سالانہ اجتماع سے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔آج اللہ
تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ یو کے کا تین روزہ سالانہ اجتماع اسلام آبادیوں کے سے شروع ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں تو میں عرض کر رہا تھا کہ آج مجلس انصاراللہ یو کے کا تین روزہ سالانہ اجتماع اسلام آباد
میں ہو رہا ہے اور ان کی طرف سے یعنی صدر صاحب انصار اللہ کی طرف سے گذشتہ ہفتہ دس دن سے مسلسل مجھ
پر دباؤ رہا ہے کہ میں اسلام آباد جا کر وہ افتتاح کروں اور مسلسل میں اس کا انکار کرتا رہا ہوں۔لیکن وہ بھی
ماشاء اللہ دھت کے پکے ہیں۔اچھے دعا گو ثابت ہوں گے۔مگر میں نے واضح طور پر عرض کیا بار بار کہ یہ
نہیں ہو گا پھر بھی ماشاء اللہ انہوں نے اپنی اس نیک کوشش کو ترک نہیں کیا اور یہ جو انہوں نے ضد لگائی تھی
دراصل وہی وجہ ہے جو میں خصوصیت سے ان کی بات کا انکار کرتارہا ہوں۔میرا سابقہ دستور ہے جو سب مجالس کے علم میں ہے کہ یو۔کے میں جتنے بھی ذیلی مجالس کے
اجتماعات ہوتے ہیں انکا افتتاح میں امیر صاحب یو کے سے کرواتا ہوں اور اگر وہ نہ ہوں تو ہمارے امام
صاحب جو نائب امیر بھی ہیں۔اور دوسری تقریبات میں حصہ لیتا ہوں۔تو اول تو میں کسی وجہ سے اس دستور کو
بدلنا نہیں چاہتا تھا ورنہ ہر مجلس کی طرف سے مجھ پر یہی دباؤ ہوگا اور یہی مطالبہ ہوگا کہ انصار اللہ کے اجتماع میں
آپ نے اس دستور کو بدلا ہے تو ہمارے معاملہ میں کیوں یہ سوتیلے پن کا سلوک ہے۔ایک تو یہ وجہ تھی۔

425
دوسرے یہ کہ ان کا اصرار اس لئے تھا کہ وہ مجھ سے زیادہ اپنے اجتماع کی حاضری بڑھانا چاہتے تھے۔اور یہ
اطلاع دے بیٹھے تھے سب کو کہ ضرور جمعہ سے پہلے پہنچ جائیں کیونکہ خلیفہ ایسے افتتاح کریں گے۔یہ درست
ہے کہ اگر کسی مجلس میں خلیفہ اسح شامل ہوں پہلے بھی یہی رہا ہے آئندہ بھی یہی رہے گا تو ظاہر بات ہے کہ
اس اجتماع کی حاضری بڑھ جاتی ہے۔لیکن اسے حاضری کو بڑھانے کا ذریعہ بنا کر سالانہ رپورٹ کا معیار
بڑھانا یہ جائز نہیں ہے۔خدام کی حاضری ہو، لجنات کی ہو یا انصار کی ہو وہ سال بھر کی کوششوں کا آئینہ دار ہونی
چاہئے۔اگر تمام سال کوشش کر کے مجلس انصاراللہ میں ایک مستعدی پیدا کر دی جائے اور جماعت کے کاموں
میں حصہ لینے کا ذوق شوق بڑھایا جائے اور اس طبعی جوش اور ولولے کے نتیجے میں لوگ کثرت سے اجتماعات
میں شامل ہوں تو اچھی بابرکت بات ہے اور قابل تحسین ہے۔مگر یہ نہ ہو تو خلیفہ وقت کو ذریعہ بنا کر اس دن کی
حاضری بڑھانا یہ کوئی نیک ، اچھی بات نہیں ہے۔اس لئے وہ سمجھیں یا نہ سمجھیں یہ بات میں اشارہ ان کی دل
آزاری کئے بغیر سمجھانے کی کوشش کرتا رہا مگر وہ بات پہنچی نہیں۔اس لئے اب میں ساری دنیا کو یہ سمجھانا
چاہتا ہوں کہ یہ ایک طبعی بات ہے کہ اگر کوئی شخص جو کسی بڑے علاقے سے تعلق رکھتا ہو کہ اس کی خاطر لوگ
آئیں اس کے آنے پر لوگوں کا آنا ایک طبعی بات ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔مگر کسی ایک دن اس کو
بہانہ بنا کر اپنی حاضری بڑھا لینا یہ اچھی کارکردگی کی علامت نہیں ہے۔اس لئے انصار ہوں یا لجنات ہوں یا
خدام ہوں ہمیشہ اس بات کو پیش نظر رکھیں کہ سالانہ تربیت کے معیار کو بڑھا ئیں یہاں تک کہ کسی ایک شخص
کی خاطر نہیں بلکہ روزمرہ کی تربیت کے نتیجے میں، دینی اغراض کی خاطر، تمام ذیلی تنظیموں کے ممبر خدا کو
راضی کرنے کے لئے دینی اغراض کی خاطر ا کٹھے ہوا کریں۔یہ جو خلیفہ وقت کے ساتھ تعلق ہے یہ بھی ایک
دینی غرض ہے مگر ان دونوں باتوں میں فرق ہے۔روز مرہ کی تربیت کے نتیجے میں جو دین سے وابستگی پیدا
ہوتی ہے وہ پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس بات کی محتاج نہیں رہتی کہ کون آ رہا ہے اور کون نہیں آ رہا۔اس وقت تو حالت یہ ہو جاتی ہے کہ ہم تو بن بلائے بھی جانے کی کوشش کریں گے اور واقعہ ایسا ہوتا ہے
جیسا کہ ایک مصرعہ میں یہ کہا گیا ہے کہ :
ان پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے
بلانے کا محتاج نہ رہے انسان۔جب دینی مقصد کا کوئی اجتماع ہو تو اس میں ذوق وشوق سے لوگوں کا
حاضر ہونا ایک دینی تقاضا ہے۔پس یہ وجہ ہے میں وضاحت کر رہا ہوں۔انہوں نے جو وعدہ کیا تھا انصار سے،
ان کی طرف سے عہد شکنی کوئی نہیں ہوئی ان کو اس بات پر ملزم نہ کیا جائے۔اپنی طرف سے جیسا کہ میں نے
بیان کیا ہے آخر وقت تک جو ممکن تھا انہوں نے کوشش کر دیکھی مگر یہ میری مجبوری تھی جس کی وجہ سے وہ کوشش
کامیاب نہیں ہوسکی۔

426
مجلس انصار اللہ یو۔کے میں عمومی طور پر مجھے توقع ہے کہ بیداری پیدا ہوئی ہے۔اور اس بیداری کا
ایک اظہار اس اجتماع میں ایک مجلس سوال و جواب کو داخل کر کے جس میں غیر از جماعت اور غیر مسلموں کو بلایا
جارہا ہے یہ اس نیک طریق پر کیا جارہا ہے اس توقع پر کہ انشاء اللہ اس کے نتیجے میں بیعتیں بھی ہوں گی۔اور اس
معاملے میں اللہ تعالیٰ جماعت جرمنی کو جزا دے سارے یورپ کے لئے وہ نمونہ بنی ہوئی ہے۔چنانچہ صدر
صاحب انصار اللہ نے جب اس خصوصی اجلاس کو عام دستور سے ہٹ کر، جو یہاں کا دستور تھا ، انصار اللہ کے
اس اجتماع میں شامل کرنے کی درخواست کی تو خود ہی یہ کہا کہ جرمنی کو دیکھ کر ہمارے دل میں بھی جوش پیدا ہوا
ہے کہ ہم بھی ایسے اجتماعات اپنے سالانہ اجتماع کا ایک مستقل جزو بنا لیں۔تو اچھی بات ہے اللہ تعالیٰ ان کو اس
کی جزاء دے اور زیادہ سے زیادہ غیر مسلموں کو خصوصیت سے اور غیر احمدی مہمانوں کو بھی اس میں شامل
ہونے کی توفیق بخشے۔انصار اللہ کی ذمہ داریاں باقی تنظیموں سے زیادہ ہیں
انصار اللہ کی جو ذمہ داریاں ہیں وہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں باقی ساری مجالس سے زیادہ ہیں۔اس کے متعلق میں تفصیلی گفتگو نہیں کرنا چاہتا کیونکہ آج تحریک جدید کے نئے سال کے آغاز کے اعلان کا دن
ہے۔صرف دو تین نکتے جو پہلے بھی عرض کر چکا ہوں وہ آپ کو یاد دلاتا ہوں۔انصار کی عمر وہ عمر ہے جس کے
بعد کسی اور مجلس میں شامل نہیں ہونا بلکہ دوسری دنیا کی طرف رخصت ہونا ہے۔اس لئے جو دینی کاموں میں
کمزوریاں رہ گئی ہیں ان
کو دور کرنا اور ان کا ازالہ کرنا جس حد تک ممکن ہے انصار کو کرنا چاہئے کیونکہ پھر اس کے
بعد دوبارہ یہاں واپس نہیں آنا۔اور اس پہلو سے خدام اور دوسرے ذیلی شعبوں سے مجلس انصار اللہ کو زیادہ
مستعد ہونا چاہئے اور زیادہ ان کے دل پر بوجھ پڑنا چاہئے۔انبیاء کا سب کا یہی حال رہا ہے۔جوں جوں عمر
بڑھتی ہے اور بڑھاپے کی عمر میں وہ داخل ہوتے ہیں کام کی ذمہ داریاں ان پر بڑھتی چلی جاتی ہیں اور پہلے
سے زیادہ محنت اٹھاتے ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے متعلق بھی یہی روایتیں ہیں کہ
آخری ایام میں تو یوں لگتا ہے جیسے کوئی شخص غروب ہوتے ہوئے سورج پر نظر کرتے ہوئے جب کہ ابھی منزل
دور ہو بہت تیزی سے قدم اٹھاتا ہے اور بار بار توجہ کرتا ہے کہ کہیں دن غروب نہ ہو جائے۔اس کیفیت سے
آپ نے آخری عمر میں کاموں کے بوجھ زیادہ بڑھالئے اور زیادہ اس احساس کے ساتھ کہ جو کچھ بھی اب مجھ
سے ممکن ہے میں کرلوں ، ان کی ذمہ داریاں ادا فرمائیں۔پس انصار کا ایک یہ پہلو ہے جو پیش نظر رہنا چاہئے۔انصار اللہ کی ذمہ داریوں میں نیلی تمام نسلوں کی تربیت کی ذمہ داری ہے
دوسرا یہ کہ انصار کی ذمہ داریوں میں طبعی طور پر ان سے پہلی تمام نسلوں کی ذمہ داریاں داخل ہیں۔

427
بچوں کی تربیت میں بھی انصار سب سے اچھا کردار ادا کر سکتے ہیں، خواتین کی تربیت میں بھی انصار سب سے
اچھا کردار ادا کر سکتے ہیں اس میں بالعموم نفس کی ملونی کا خطرہ باقی نہیں رہتا۔اس پہلو سے مجلس انصار اللہ کو
مستعد بھی ہونا چاہئے اور اپنی ذیلی تنظیموں کی تربیت پر بھی نظر رکھنی چاہئے۔تربیت کے لحاظ سے ذمہ داری ادا
کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ خدام الاحمدیہ کے انتظام میں دخل دیں ، لجنہ کے انتظام میں دخل دیں۔بلکہ گھر
کے بڑوں کے طور پر، ایک معزز شہری کے طور پر جس حد تک نیک نصیحت کے ذریعے وہ اپنی سے نچلی نسلوں کی
تربیت کے کام سرانجام دے سکتے ہیں ان کو دینے چاہئیں۔"
الفضل انٹر نیشنل 23 دسمبر 1994 ء)

آج 10 میں سے 10 باقی