1996ء

سبیل الرّشاد (جلد سوم)

437
$1996
قائدین اور زعماء کو اطاعت کا اپنے منصب کے لحاظ سے ایک حق حاصل ہو
گیا ہے اور اس میں ان کی ذات کا کوئی دخل نہیں
خطبہ جمعہ 14 جون 1996 ء)
" گزشتہ خطبات میں جرمنی کے سفر کے دوران بھی اور بعد ازاں بھی میں نے جماعت کو امارت کی
عزت اور احترام کی طرف توجہ دلائی اور جماعت کو نصیحت کی کہ اپنی اطاعت میں محبت اور خلوص کا رنگ پیدا
کریں کیونکہ یہی کچی اور حقیقی اطاعت ہے جو انسان کو ابتلاؤں سے بچاتی ہے۔اگر محض میکانیکی یعنی میکینیکل
اطاعت ہو تو ایسی اطاعت بعض دفعہ ٹھوکر کے مقام پر انسان کو سہارا نہیں دے سکتی اور معمولی عذر پر بھی انسان
اپنی اطاعت کا تعلق توڑ کر خودسری کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔یعنی جہاں محبت اور ادب کے رشتے ہوں وہاں
یہ دونوں رشتے اطاعت کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کے اندر ایک وارفتگی سی پیدا کر دیتے ہیں ، ایک ایسا
رجمان جس کے بعد انسان اطاعت کی سختیوں کو برداشت کرنے کا اہل ہو جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ماں کو جو
تربیت میں مرتبہ اور مقام حاصل ہے اتنا کسی اور رشتے کو نہیں کیونکہ ماں کی سختیاں بسا اوقات رد عمل کے بغیر بچہ
جھیلتا ہے۔اور جہاں ردعمل دکھاتا ہے وہاں ماں کا کوئی قصور ہوا کرتا ہے۔وہ ماں جو فطری تقاضے پورے کرتی
ہے، بچوں سے پیارا اور محبت کے تعلق قائم رکھتے ہوئے ان کی اصلاح کا خیال رکھتی ہے اس ماں کے بچے تختی
کے وقت بھی دکھ تو محسوس کریں گے، بغاوت نہیں کریں گے۔پس جہاں جماعت کو میں نے توجہ دلائی ہے وہاں اب بھی امراء کونصیحت کرنا چاہتا ہوں بلکہ ہر
جماعتی عہد یدار کو کہ اس نے اگر خدمت لینی ہے اور اطاعت کے اعلیٰ نمونے دیکھنے ہیں تو خود اس کے لئے
لازم ہے کہ اول وہ اطاعت کا اعلیٰ نمونہ بنے۔یعنی اپنے سے بالا پر اس کی نظر رہے اور وہ بہترین اطاعت
کا ایک نمونہ بن جائے۔اور دوسرے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اطاعت کا حکم ہے آپ
کے لئے اگر ہے تو اس کے تابع ہی ہے مگر اس کے ہم مرتبہ نہیں ہوسکتا۔گو منطقی نقطہ نگاہ سے ہم کہہ دیتے ہیں کہ
چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں آپ کے مقرر کردہ امراء کی اور غلاموں کی اطاعت بھی داخل
فرما دی گئی ہے۔اس لئے ان سب امراء کو جو نظام جماعت کے نمائندہ ہیں یا صدر ہیں یا قائدین ہیں یا زعماء
ہیں بالجنہ کی صدرات ہیں ان سب کو اطاعت کا اپنے منصب کے لحاظ سے ایک حق حاصل ہو گیا ہے اور اس

438
میں ان کی ذات کا کوئی عمل دخل نہیں۔یہ نصیحت جہاں میں کر رہا ہوں وہاں یہ بھی سمجھانا چاہتا ہوں کہ باوجود
اس کے کہ سب سے زیادہ اہم ترین اطاعت کا حکم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے لئے ہے اور آپ کی ذات
کے حوالے سے پھر آگے یہ حکم پھیلا ہے۔مگر آپ کے متعلق بھی قرآن کریم نے متنبہ فرمایا کہ اگر تجھے وہ رحمت
کا دل نہ دیتے جو ہر وقت ان پر جھکا رہتا ہے، ہر وقت ان کے خیال میں مگن رہتا ہے ، ان کی تکلیف تجھ پر
مصیبت بن جاتی ہے ” عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ “ جو دکھ اٹھاتے ہیں تجھے بھی مصیبت پڑ جاتی ہے۔اگر یہ نہ
ہوتا اس قسم کی کیفیات تو تیرکی اعلیٰ عظمت اور تیرے متعلق خدا تعالیٰ کے اعلیٰ فرمان بھی ان کو اکٹھے نہ رکھ سکتے۔اس لئے کہ تو تو صحت مند ہے یہ سارے صحت مند نہیں۔اور جو اعلیٰ صحت اطاعت کے لئے درکار ہے جو ہر
ٹھوکر سے بالا ہو جاتی ہے، ہر ابتلاء سے ثابت قدم گزرتی ہے وہ ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی۔اور وہ صحابہ اکرام
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں قریب تر رہتے تھے ان کا ایک الگ مرتبہ تھا۔ان کے متعلق اس آیت
میں ہرگز یہ نہیں فرمایا گیا کہ لَوْ كُنتُ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ (آل
عمران: 160 ) انہوں نے تو رہنا ہی تھا ساتھ۔ان پر تو یہ مضمون صادق آتا تھا کہ ”ہمیں تو راہرووں کی ٹھوکریں
کھانا مگر جانا، یعنی محبوب کی گلیوں میں۔اس لئے قرآن کریم کی ہر آیت کو اس کے موقع محل کے مطابق چسپاں
کرنا چاہئے۔لیکن ایک بڑی جماعت ایسی تھی جو تربیت میں وہ مرتبہ نہیں رکھتی تھی۔وہ ہر لمحہ دلداری کے محتاج
تھے اور دلداری کے رستوں سے وہ رفتہ رفتہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آتے رہے، قریب تر ہوتے چلے گئے
یہاں تک کہ پھر اس مرتبے اور مقام پر پہنچے کہ جس کے متعلق قرآن کریم نے ان کے ثبات قدم کی گواہیاں
دیں۔پس وہ جو مضمون ہے وہ عمومی تربیت کا مضمون ہے کہ جو امیر مقرر ہو اور خاص طور پر جو خدا تعالیٰ کی طرف
سے امیر مقرر ہو اس کے اوپر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔انسانی فطرت کو نظر انداز کر کے محض اس وجہ سے
کہ اللہ نے اسے مامور بنا دیا ہے وہ یہ سمجھے کہ اب ہر شخص کا فرض ہے میری اطاعت کرے اور اطاعت میں
حد کمال کو پہنچ جائے مگر میں بس صرف ما مور بن کر بیٹھا رہوں گا میرا کام اطاعت قبول کرنا ہے اس سے بڑھ کر
نہیں۔یہ درست نہیں ہے۔یہ فطرت انسانی کے خلاف بات ہے۔اور قرآن فطرت کے مطابق ہے۔ایک زعیم انصار اللہ بھی محدود پیمانے پر مامور ہے جس کی اطاعت کرنالازمی ہے
اور قرآن یہ بھی بتانا چاہتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خدام میں جو اطاعت کے بے مثال
نمونے تم دیکھتے ہو اس میں تم ان کے لئے جتنی بھی دعائیں کرو بے شک کر دمگر یا درکھو کہ اس کا اصل کریڈیٹ ،
اس کا اصل سہرا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر ہے۔کیونکہ آپ نے اپنے پیار، محبت ،مغفرت عفو اوران
کی خاطر تکلیفیں اٹھا کر خود ایک مقام پیدا کر لیا۔اور ایک ایسا مقام پیدا کیا ہے کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی یہ صفات نہیں ہوتیں تو ان میں جو نمونے تم دیکھتے ہو وہ نظر نہ آتے۔پس یہ ان کی ذاتی خوبی نہیں۔یہ

439
اطاعت بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن کا ہی ایک عکس ہے۔تو یہ آیت کریمہ ہمیں اس طرف بھی
متوجہ کر رہی ہے کہ ہر وہ شخص جو مامور ہے کسی پہلو سے خواہ محدود دائرے میں ہو، ایک زعیم بھی جو انصاراللہ کا
زعیم ہے وہ بھی محدود دائرے میں ایک مامور ہے، ایک زعیم بھی جو خدام الاحمدیہ کا زعیم ہے وہ بھی تو اپنے
دائرے میں اور محدود دائرے میں ایک مامور ہے۔تو ہر شخص جس کا حکم مانا جائے اسے مامور کہا جاتا ہے یعنی
اس کی بات مانی جائے گی۔ان معنوں میں نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کوئی منصب ماموریت عطا فرمایا ہے جو
انبیاء کو دیا جاتا ہے، یہ الگ مضمون ہے۔مگر مامور کا عام معنی یہی ہے کہ اپنے دائرے میں صاحب اختیار ہو،
صاحب امر ہو۔اس پہلو سے خواہ چھوٹا ہو یا بڑا ہوا سے یا درکھنا ہوگا کہ جن لوگوں پر مامور ہے ان کے دل جیتنے
میں لازماً محنت کرنی ہوگی اور ان کے طبعی فطری تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔پس وہ امیر جو امیر بن کر یہ
اہم اور بنیادی نکتہ نظر انداز کر دیتا ہے وہ بے وقوف بھی ہوگا اور ایک قسم کا اس میں تکبر بھی پایا جائے گا۔بیوقوف
اس لئے کہ جو مرکزی نکتہ قرآن کریم نے بار بار سمجھایا جس کے بغیر امارت مکمل ہو ہی نہیں سکتی اسے نظر انداز کر
بیٹھا ہے۔اور تکبر ان معنوں میں کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قرآن یہ فرماتا ہے کہ اگر یہ صفات
تجھ میں نہ ہوتیں تو انہوں نے بھاگ جانا تھا، اپنے متعلق وہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ مجھ میں بھی نہ ہوں تو فرق کوئی
نہیں پڑتا انہوں نے مانی ہی ماننی ہے۔اگر وہ مانتے ہیں تو پھر تمہاری وجہ سے نہیں بلکہ عمومی نظام جماعت کی
برکت سے مانتے ہیں اور وہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر مانتے ہیں۔وہ دہرے ثواب کماتے ہیں
اور تم مجرم بن جاتے ہو۔کسی عہدے پر فائز ہونا معمولی امر نہیں اس کے گہرے تقاضے ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہے
پس
کسی امارت پر فائز ہونا کوئی معمولی امر نہیں ہے، اس کے بہت گہرے تقاضے ہیں ، انہیں لازماً
پورا کرنا ہوگا۔مگر جہاں تک نافرمانی والے کا تعلق ہے اس کا یہ عذر کبھی قبول نہیں ہوسکتا کہ چونکہ اس نے مجھے
سے حسن سلوک نہیں کیا تھا اس لئے میں نافرمانی کا حق رکھتا ہوں۔یہ بات بھی یا درکھیں۔قرآن کریم نے ان کو
جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اگر سختی کی وجہ سے دور ہٹے ہوں ہرگز یہ حق تسلیم نہیں کیا کہ ان کو ہٹنے کا حق تھا۔ان کی ایک نفسیاتی کمزوری بیان فرمائی ہے۔ورنہ جو اطاعت کا اعلیٰ حق ہے اس میں کسی شخص کی ذاتی کمزوری یا
ذاتی صفات کا کوئی بھی دخل نہیں ہونا چاہئے۔اطاعت کے زاویے سے دیکھیں یعنی مطیع کے زاویے سے
دیکھیں تو پھر یہ مضمون یوں نکلے گا کہ مطیع کو اگر اس کا مطاع یعنی جس کو امر کا اختیار دیا گیا ہے باوجود اس کے کہ
اس کے ساتھ حسن سلوک نہیں کرتا اپنے دائرہ اختیار میں حکم دیتا ہے تو مطیع کا فرض ہے کہ لازما قبول
کرے۔اور یہ عذر نہیں رکھے کہ چونکہ اس نے مجھ سے حسن سلوک نہیں کیا اس لئے میں حق رکھتا ہوں کہ اس کی
اطاعت سے باہر چلا جاؤں۔یہ حق قرآن کریم نے کہیں بھی کسی کو نہیں دیا۔

440
جہاں تک مومن کا تعلق ہے ان کی ایک ہی آواز بیان فرمائی ہے جو حضرت محمد رسول اللہ کی آواز کے
تابع اٹھی اور یک جان ہو کر اٹھی ہے اور یہ آواز تھی سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ
المصير (البقره:286) ہمیں تو اس کے سوا کچھ نہیں پتہ۔ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی۔جوسنا اس پر
عمل کیا۔"سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ “ اور سننے اور اطاعت ہی میں اے رب
ہمیں تیری غفران کی حرص ہے۔ہم جو سنتے ہیں اور اطاعت کرتے ہیں تو اس غرض سے نہیں کہ جس کی اطاعت
کرتے ہیں اس سے کوئی فیض ہمیں پہنچے گایا اس کی محبت بذات خود ہمارا مطبع نظر ہے۔یہ سب کچھ تو اس لئے
ہے کہ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا تا کہ تو ہم سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔وَالَيْكَ الْمَصِير ہم نے آخر تیرے حضور
پہنچنا ہے۔سارا حساب کتاب تیرے حضور پیش ہوگا۔تو سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا کا مضمون ایک وہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے خدا تعالیٰ کی
جانب رخ سے ہمیں معلوم ہوا۔جب خدا کی طرف اپنا رخ فرمایا تو ہر وہ شخص جو اللہ کی طرف سے تھا اس کے
متعلق یہ اعلان ہوا ہے سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ہمارا اور کوئی کام نہیں ہے۔لیکن جہاں جس کو مامور بنایا گیا ہے
اس کے رخ سے دیکھیں تو اسے سمع اور اطاعت کی روح پیدا کرنے کے لئے اپنی جان کی قربانی کرنی پڑتی ہے۔اپنے آرام
کو قربان
کرنا پڑتا ہے۔وہ تمام نفسیاتی تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں جن کے نتیجے میں پھر یہ ایسی
جماعت پیدا ہو۔تو ایک طرف سے مضمون کو دیکھا جائے تو مضمون بعض دفعہ بگڑ جاتے ہیں اور غلط استدلال
پیدا ہو جاتے ہیں اور لوگ غلط استدلال کے نتیجے میں خود اپنی ہلاکت کا موجب بن جاتے ہیں۔اب یہی
صورت حال اگر آج کل کے حالات پر جو جماعتوں میں رونما ہوتے رہتے ہیں چسپاں کر کے تفصیل سے
دیکھیں تو آپ کے سامنے یہ مسئلہ خوب کھل کے آجائے گا۔ایک امیر ہے جو اپنی رحمت اور شفقت کے تقاضے
پورے نہیں کرتا۔ذاتی تعلقات کو محض اس لئے نہیں بڑھا تا کہ خدا کی خاطر اب وہ مجبور ہے اور برداشت اور
حوصلہ پیدا نہیں کرتا اور اس فکر میں نہیں رہتا کہ جس طرح بھی ممکن ہے مجھ سے محبت اور احسان کے رشتوں میں
یہ لوگ باندھے جائیں۔وہ امیر اپنی جماعت میں ویسی اطاعت کے نمونے نہیں دیکھ سکتا۔ناممکن ہے۔بلکہ بسا
اوقات وہاں ٹھوکر کے واقعات کثرت سے دکھائی دیں گے۔چھوٹی سی بات ہوئی اور لوگ ناراض ہو کے
بھاگ گئے۔امیر سے نہیں بھاگے اپنی عاقبت سے بھاگ گئے۔اپنی آخرت تباہ کر لی۔لیکن اس صورت میں
دونوں یکساں ذمہ دار نہیں ہیں تو کم سے کم کچھ نہ کچھ ذمہ داری دونوں پر عائد ہوتی ہے۔برابر کا لفظ کہنا مشکل
ہے اللہ بہتر جانتا ہے۔بعض دفعہ ایک ذمہ داری کسی پر کم کسی پر زیادہ مگر ذمہ دار دونوں ہیں اس میں کوئی شک
نہیں ہے۔ان لوگوں کی بدنصیبی ہے جو ایسے امیر کی امارت میں ہیں جو ان سے رحمت اور شفقت کا سلوک نہیں
کرتا۔اور اس امیر کی بھی بدنصیبی ہے جو کرتا بھی ہو تو کچھ خودسروں کا امیر بنایا گیا ہے کیونکہ بعض دفعہ یہ امیر کے

441
قصور کی وجہ سے خودسری نہیں آتی بعض جماعتوں میں کچھ گٹھلیاں بن جاتی ہیں۔کچھ شریروں کی گٹھلیاں جن کا
شغل ہی یہ رہتا ہے کہ کچھ ایک گروہ یہاں بنالیا ایک گروہ وہاں بنالیا اور تاک میں رہتے ہیں کہ امیر سے جو بھی
ہو جب بھی کوئی غلطی ہو اس کو پکڑیں اور بلند آواز سے کہیں کہ یہ دیکھو یہ حرکتیں کر رہا ہے ہم اس کے ساتھ نہیں
چل سکتے۔موقع ملے تو دھمکیاں بھی اس کو دیں۔ایسے ظالموں کی کینسر کی گٹھلیاں بھی کئی جگہ موجود ہیں اور
جہاں یہ موجود ہیں وہاں امیر کو ہم نے بدل بدل کے دیکھ لیا۔انتہائی رافت کرنے والا ، شفقت کرنے والا امیر
بھی بھیجیں تو اس کے ساتھ وہی بدتمیزی کا سلوک ہوگا بلکہ بعض دفعہ نسبتاً سخت امیر کے سامنے یہ لوگ جھک
جاتے ہیں۔اور بعض دفعہ اس نیت سے سخت امیر مقرر کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ لوگ نیکی اور شفقت اور رحمت کی
زبان سے بالکل نابلد ہو جاتے ہیں۔ان
کو پتہ ہی نہیں یہ زبان ہوتی کیا ہے۔وہ دوسری زبان کسی حد تک سمجھتے
ہیں۔کوئی مضبوط امیر کو جو بد تمیزیاں برداشت نہ کرے اور آگے سے اسی طرح دوٹوک جواب دے سکے تو وہ
ماحول تو نہیں ہے جو اسلامی ماحول ہے اس کو تو میں ہرگز یہ نہیں کہہ سکتا۔مگر بیماروں کی دنیا میں صحت مند قانون
چلا بھی تو نہیں کرتے۔وہاں پر یہ مضمون صادق آتا ہے جیسی روح دیسے فرشتے۔روح ہی بد ہے تو فرشتے بھی تو
ویسے ہی سخت گیر ہوں گے۔چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون
کو جہنم کے تعلق میں بیان
فرمایا ہے۔کہتا ہے جہنم
کے فرشتے بھی بڑے سخت گیر ہیں۔کوئی رحم نہیں جانتے۔وہ جہنمی چیختے چلاتے رہتے ہیں کہ اے جہنم کے
داروغے ہمارے لئے خدا سے کچھ مانگ۔وہ کہتا ہے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اور ان کی سخت گیری جو ہے وہ
اٹل ہے اس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔تو جیسی روح ویسے فرشتے کا مضمون محض محاورہ نہیں۔قرآن سے
ثابت ہے کہ جیسے جیسے لوگ ہوں ویسے ویسے ہی فرشتے ان پر مسلط کئے جاتے ہیں۔چنانچہ مرتے وقت کے
فرشتے آتے ہیں۔جو نیک لوگوں کے فرشتے ہیں وہ ان کے لئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ان کو محبت اور پیار
سے تیار کرتے ہیں اپنے رب کے حضور حاضر ہونے کے لئے۔اور خوش خبریاں دیتے ہیں کہ تم ایک تکلیف
کے مقام سے ایک آرام کے مقام کی طرف منتقل ہورہے ہو۔اور جو سخت گیر فرشتے ہیں وہ ان لوگوں پر آتے
ہیں جو ظالم ہیں۔ساری عمر انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کئے ہوں۔ان
کو کہتے ہیں خود اپنی جانیں نکال کر باہر
لاؤ۔اب اس قسم کا سخت منظر ہے کہ اس کو قرآن کریم میں پڑھتے ہوئے انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے
ہیں۔تو اس لئے کہ کہنا کہ بعض دفعہ لوگ سخت گیر مزاج کے مستحق ہو جاتے ہیں یہ قرآنی مضامین سے مختلف
نہیں مگر اسے مثالی ماحول بہر حال نہیں کہا جا سکتا۔مثالی ماحول تو وہی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو اور آپ نے اپنی تمام زندگی میں
اطاعت کو قائم کرنے میں جو نمونے دکھائے ہیں ان نمونوں کی پیروی کر رہا ہو۔اگر سو فیصد نہیں تو کوشش ضرور
ہو کہ ویسے نمونے پیدا ہوں۔جہاں یہ صورت حال ہو وہاں حضرت مسیح موعود کی جماعت میں یہ خوبی ہے کہ وہ

442
پھر اپنی جان بھی ایسے امیروں سے نچھاور کرنے لگتی ہے۔صدر ہو خدام الاحمدیہ کا، قائدہ ہو، زعیم ہو ان سب
سے قطع نظر اس کے کہ ان کا کوئی رشتہ کوئی دوستی کا تعلق کچھ مزاج میں ہم آہنگی ہے کہ نہیں وہ لوگ گہری محبت کا
سلوک کرتے ہیں۔ان کا خیال رکھتے ہیں۔ان کی ہر بات کو قبول کر کے ہر پہلو سے اس پر عمل درآمد کی کوشش
کرتے ہیں۔پس اس پہلو سے جماعت کی تاریخ میں بہت سی بڑی بڑی جماعتوں کی ایسی مثالیں ہیں جہاں اللہ
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کسی ایک امیر نے ایسا سلوک کیا تو آج تک ان جماعتوں کو اسی امیر کا فیض نصیب
ہو رہا ہے اور اس کی نیکیوں کا پھل آج تک کھا رہے ہیں۔اس کے لئے دعائیں نہ کریں تو ان کی بے پرواہی
ہے، ناشکری ہے۔مگر جو شخص نیک روایات پیچھے چھوڑ جائے ، جس نے عرق ریزی کے ساتھ اور اپنا خون بہا کر
محنت کر کے وہ پاکیزہ ماحول بنایا ہو جو بہترین اسلامی ماحول ہے جس میں امیر اپنے ماتحتوں پر فدا اور ماتحت
اپنے امیر پر فدا ، اس کی رضا پر نظر رکھنے والے ہوں یہ ماحول پھر بعض دفعہ نسلاً بعد نسل ان لوگوں پر احسان کرتا
چلا جاتا ہے یہاں تک کہ بعض شریر اس کو بدلنے کی کوشش کریں ،اس کے مزاج کو بگاڑ دیں۔پس یہ وہ بار یک
باتیں ہیں جن میں سے ہر بات پر نظر رکھنی ہوگی۔اطاعت کیا ہے
جماعت کو سمجھنا چاہئے کہ ہمارا دائرہ اختیار کیا ہے۔اطاعت کہتے کس کو ہیں۔اور یہ یا درکھنا چاہئے
کہ اطاعت تو اصل وہ ہے کہ مرضی کے خلاف ہو اور جان کی قربانی پیش کرنی پڑے۔امیر، بحیثیت امیر
جماعت کے تصور میں نہیں وہ بھی ، جو بھی جس کو خدا نے کسی حکم پر فائز فرمایا ہو، جس دائرے میں بھی ہو ، اس
سے غلطی بھی ہو جاتی ہے تو اس غلطی کو نظر انداز کر کے اپنے اطاعت کے فرائض میں کوئی رخنہ نہ پیدا ہونے
دیں۔اور اس مضمون
کو یا درکھیں کہ میں اپنی جان، مال، عزت اور وقت کو قربان کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں
گا۔یہ اطاعت کا وہ مضمون ہے جس کو حضرت مصلح موعودؓ نے اس عہد کی صورت میں ہمیں سمجھایا کہ اطاعت
محض خشک اطاعت کا نام نہیں ہے کہ مرضی کی بات ہو تو اطاعت کرو، جہاں تکلیفیں اور آزمائشیں سامنے آئیں
وہاں اطاعت سے پیچھے ہٹ جاؤ۔جان ، مال عزت اور وقت کو قربان کرنے کے لئے تیار رہوں گا۔بعض
لوگوں کو تو میں دیکھا ہے کہ یہ بھی لکھتے ہیں اس امیر نے لمبی باتیں کیں ، ہمارا وقت ضائع کیا۔فلاں بات کی
ہمارا وقت ضائع کر دیا۔اگر وہ ٹھیک ہے تو میرا فرض ہے کہ اس امیر کو سمجھاؤں۔اور اگر اس نے جان بوجھ کر ایسا
کیا ہے تو وہ سرزنش کا سزاوار ہو گیا ہے۔لیکن آپ کا یہ کام نہیں کہ امیر پر روز مرہ اٹھ کر ایسی باتیں کریں تم
مجلسوں میں لمبی باتیں کرتے ہو ہمارا وقت ضائع کرتے ہو، بلایا ہے کوئی خاص بات بھی نہیں تھی۔یہ دل کی
بد تمیزیاں ہیں۔ان کو حقوق قرار نہیں دیا جا سکتا کہ ماتحت کے حقوق ہیں۔ماتحت کا حق ہے تو امیر پر ہے کہ ان

443
کے حقوق کا خیال رکھے لیکن ماتحت اس قسم کی باتیں خود نہیں کہا کرتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے غلاموں کا اتنا خیال تھا کہ نماز سے بڑھ کر اور کون سا لمحہ ہے جو
آپ کے دل کو اپنی طرف
کھینچ رہا ہومگر ایک بچے کے رونے کی آواز آپ کو نماز چھوٹی کرنے پر مجبور کر دیتی
تھی۔اس خیال سے کہ اس کی دردناک آواز اس کی ماں کے دل پر کیا اثر کرتی ہوگی نماز جلدی کر دی۔لیکن
کہیں ہم نے نہیں سنا کہ مائیں چیخ اٹھی ہوں کہ اے خدا کے رسول تجھے نمازوں کی فکر پڑی ہوئی ہے ہمارے
بچے رور ہے ہیں اور تجھے پرواہ ہی کوئی نہیں۔یہ جہالت تھی اگر ہوتی۔لیکن یہ شان محمد مصطفیٰ ہے کہ ایسا موقع
آنے کا سوال ہی نہیں پیدا بھی ہوا۔وہ شخص جو دوسروں سے بڑھ کر ان کی تکلیفوں کا خیال رکھتا ہو اس کے اوپر
جائز حملہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ تم نے بے پرواہی کی ہے۔اور اس پہلو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری
زندگی میں ایک مرتبہ بھی کسی مسلمان کو یہ کہنے کا حق نہیں ملا کہ آپ نے ہم سے بے پرواہی کی اس کے نتیجے میں
ہم سے یہ واقعہ ہو گیا۔کیونکہ آپ سب کی ضرورتوں پر اپنی ضرورتوں قربان کر دیا کرتے تھے اور اس حد تک
کرتے تھے کہ تعجب ہوتا ہے کہ انسان میں اتنی طاقت کیسے ہے، ناممکن دکھائی دیتا ہے۔بعض دفعہ بعض چیزیں اچھی بھی لگتی ہیں لیکن انسان اس حد تک ان پر عمل کر ہی نہیں سکتا جب تک
اس کے سارے نظام کے اندر ، اس کے اندرونی نظام کے اندر گہری تبدیلیاں واقع نہ ہوں۔پس آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض کردار ایسے ہیں جن کو دیکھ کر ان کی عظمت کی وجہ سے سر سے ٹوپی گرتی ہے۔اتنے بلند
ہیں۔مکارم الاخلاق پر آپ کو فائز کیا گیا ہے۔اس لئے یہ بھی درست ہے کہ ہم پر لازم ہے کہ ان کی پیروی
کریں لیکن یہ کہنا بھی جائز نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ کیا تھا تم نے تو بالکل ویسا نہیں کر کے
دکھایا۔اخلاق کے مضمون میں اور انصاف کے مضمون میں ایک فرق ہے۔انصاف کے تقاضے اگر امیر پورا
نہیں کرے گا تو مجھ پر لازم ہے کہ میں اس کو پکڑوں لیکن قربانی کے وہ نمونے نہ دکھا سکے جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے دکھائے ہیں تو صرف یہ نظر ہوگی کہ کوشش کرتا ہے کہ نہیں۔اسے نصیحت تو کی جاسکتی ہے کہ تم یہ بھی
تو کر سکتے تھے۔اس طرح بھی دل جیت سکتے تھے۔یہ قربانی ، اس قربانی کا مظاہرہ کر سکتے تھے مگر یہ نہیں کہا
جاسکتا کہ اسے سرزنش کی جائے اور سختی کی جائے کیونکہ دوالگ الگ مضمون ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صرف فرائض کی دنیا تک نہیں رہے۔آپ کا قدم احسان کی طرف بلند
ہوا ہے اور احسان سے ایتاء ذی القربیٰ میں جا کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ بلندیوں میں آپ کا وجود ہماری نظر کی
رسائی سے بھی آگے نکل چکا ہے۔اس لئے ہر ایسی کوشش جو آپ کی سنت کے مطابق ہے وہ بھی تجزیہ کے لحاظ
سے مختلف مراتب رکھتی ہے۔بعض جگہ وہ کوشش فرض میں داخل ہے۔بعض جگہ وہ کوشش نوافل میں داخل
ہے۔لیکن نوافل کہہ کہ اسے نظر انداز کرنے والا بھی فرض کو نظر انداز کر رہا ہے۔اب بظاہر اس بات میں تضاد

444
ہے لیکن کوئی تضاد نہیں ہے۔ایک فرائض کی دنیا ہے اس میں امیر کا فرض ہے کہ ان سب تقاضوں کو پورا کرے
جو امیر کے اوپر لازماً عائد ہوتے ہیں اور جماعت کے ایک خاص رنگ کا سلوک جس کی تفصیل میں آپ کو
بتاؤں گا اس طرح وہ سلوک کرے اور کسی سے کوئی امتیاز نہ کرے لیکن کس حد تک وہ ان کی بد تمیزیوں
کو برداشت کرے گا ، کس حد تک ان کے دکھوں پر شکوہ نہ کرتے ہوئے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی
مدد چاہے یہ وہ احسان والا مضمون ہے جس کے متعلق ہر شخص کے اپنے اپنے حالات ہیں ، اپنی اپنی صلاحتیں
ہیں۔ان صلاحیتوں کے علاوہ ہر شخص کا پس منظر الگ الگ ہے، اس کا خاندان الگ الگ ہے۔جس خاندان
میں وہ پل کر بڑا ہوا ہے اس کے روز مرہ کے معاملات کے طریق اس پر اثر انداز ہیں، اس کی طبیعت پر ایک
چھاپ لگ گئی ہے۔یہ خیال کر لینا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا حوالہ دے کر اچانک اس کو نرم رو بنا
دو گے یہ ممکن نہیں ہے۔لیکن اگر وہ یہ کہے کہ میں چونکہ سخت رو ہوں اور میں نے اپنے ماں باپ سے یہ سختیاں
سیکھی ہوئی ہیں اس لئے مجھے حوالہ نہ دوسنت کا یہ اس کی فرض ناشناسی ہوگی بلکہ گستاخی اور بدتمیزی ہوگی۔اس کا
صرف یہ کام ہے کہ وہاں میں نے سن لیا ، میں ادب کرتا ہوں ، احترام کرتا ہوں جو تم نے حوالہ دیا ہے بہت بڑا
ہے۔میری مجال نہیں ہے کہ اس کے خلاف کچھ کہہ سکوں مگر تم بھی دعا کرو میں بھی کوشش کروں گا کہ آئندہ اس
پہلو سے بہتر نمونہ دکھاسکوں۔نظام جماعت کی حفاظت اور اس کے استحکام و بقا کے لئے حسن واحسان کے تقاضے پورے
کرنا ضروری ہے
پس جو جو فرائض جس جس پر عائد ہوتے ہیں ، جو جو حسن واحسان کے تقاضے جس جس پر عائد
ہوتے ہیں ان کی کوشش کرنا اور دیانتداری سے کوشش کرنا نظام جماعت کی حفاظت کے لئے اور اس کے
استحکام کے علاوہ اس کی بقاء اور ہمیشہ ہمیش کے لئے جاری رکھنے کے لئے بڑا ضروری ہے، بہت ضروری ہے۔یہ باریک پہلو ہیں جن کے اندر نظام جماعت کی جان مضمر ہے۔ان باریک پہلوؤں سے نظر اٹھائیں گے تو
اسی حد تک نظام جماعت بیمار پڑنا شروع ہو جائے گا۔اس کے اندر ایسی کمزوریوں کی علامتیں ظاہر ہو جائیں گی
جو رفتہ رفتہ پھر ایسے نظاموں کو پارہ پارہ کر دیا کرتی ہیں۔تو میں جن باتوں کی طرف آپ
کو توجہ دلا رہا ہوں ان کو
معمولی نہ سمجھیں۔میری نظر آئندہ لمبے عرصے تک ہے۔میری یہ تمنا ہے کہ جماعت احمد یہ ان اعلیٰ اخلاق پر
اور ان اقدار پر اتنی مضبوطی سے قائم ہو جائے کم سے کم ان اقدار پر جو نظام جماعت کے لئے لازم ہے کہ پھر
ہم اطمینان کی حالت میں اپنی جانیں خدا کے حضور سپر د کر سکیں۔ہم کہہ سکیں کہ اے خدا جہاں تک ہم میں
طاقت تھی ، جہاں تک کوشش تھی ہم نے تیرے نظام کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی زندگیوں کی قربانیاں پیش کر دی
ہیں۔اور ہم خوشی سے تیرے حضور آرہے ہیں یہ کہتے ہوئے ، جانتے ہوئے کہ یہ جماعت اب ایک نسل میں

445
تباہ ہونے والی جماعت نہیں رہی۔نسلاً بعد نسل ان کی خوبیاں تیرے قائم کردہ آسمانی نظام کی حفاظت کے لئے
ہمیشہ قربانیاں پیش کرتی رہیں گی۔یہ وہ روح اور جذبہ ہے جس کی خاطر میں آپ
کو یہ باتیں سمجھا تا ہوں اور ان
کی آزمائش کا وقت آپ پر روزانہ آتا ہے اور اس وقت اگر آپ بیدار مغزی سے اپنے حالات کا جائزہ لیں۔یہ
نہ دیکھیں کہ آپ کتنی دفعہ کامیاب ہوئے ہیں، کتنی دفعہ نا کام ہوئے ہیں تو اس وقت تک آپ کو یہ باتیں سننے
کے باوجود بھی عمل کی توفیق نہیں مل سکتی۔روز مرہ اپنی زندگی سے حالات میں ان کو جاری کر کے دیکھیں۔عہد یدار کسی کے گھیرے میں نہ آئیں۔۔۔۔۔میں مثال دے رہا ہوں کہ یہ جو مضمون ہے کہ ایک صاحب اقتدار کولوگ گھیرے میں لے
لیتے ہیں یہ ایک دائمی مضمون ہے۔تمام دنیا کی تاریخ پر اس کا برابر اطلاق ہوتا ہے اور اس تاریخ کا محض
سیاست سے تعلق نہیں۔اقتصادیات سے بھی تعلق ہے اور دوسرے انسانی زندگی کے دائروں سے بھی تعلق
ہے۔جہاں کسی آدمی کو بڑا ہوتے دیکھیں وہاں پرانے رشتے یاد آجاتے ہیں۔پرانے تعلقات کے حوالے سے
انسان اس کے گردا کٹھا ایک جمگھٹ شروع دیتا ہے۔یہاں تک کہ ایک دفعہ مجھے یاد ہے مجھے اس پہ ہنسی بھی
بہت آئی مگر واقعہ ہے جو انسانی فطرت کی کمزوری کو ظاہر کرنے کے لئے دلچسپ ہے۔ایک احمد نگر کی خاتون
تھیں ان کے بیٹے نے ذکر کیا کہ ضیاء الحق صاحب کا یہ حال ہے دیکھو ذرا اخلاق۔میری ماں نے فون کیا تو
فون ہی نہیں اٹھایا اس پر اور ہونے ہی نہیں دیا حالانکہ وہ بھی ارائیں ہم بھی ارائیں۔اب ارائیں کا رشتہ اور وہ
بھی جالندھر کے نہ بھی جالندھر کے تھے یہ اتنا پکا ہو گیا کہ پہلے ساری عمر تو ضیاء کا خیال آیا ان کو ، وہ حکومت پر آیا
تو آرا ئینت جاگ اٹھی اور اس خیال سے اس کے گردا کٹھے ہونے لگ نہیں گئے۔یہ گر دا کٹھے ہونے والے بعض دفعہ بہت ہی خطرناک نتیجے پیدا کرتے ہیں۔اور جماعت میں یہ نہیں
ہونے دینا چاہئے کسی قیمت پر بھی۔اگر آپ کے گرد کچھ لوگوں نے ایسا گھیراؤ کر لیا جو آپ کو جماعت سے الگ
کردیں ان معنوں میں کہ جماعت کے تمام تاثرات ان سے فلٹر ہوکر آپ تک پہنچیں۔اور براہ راست
جماعت میں یہ اعتماد نہ رہے کہ آپ ان کے اسی طرح برابر ہیں اور ان کے خلاف اسی طرح بات سننے کے لئے
تیار ہیں جیسے ان کی بات سنتے ہیں تو پھر آپ کی امارات اسی حد تک کمزور پڑ جائی گی۔اس لئے بہت ہی احتیاط
کی ضرورت ہے۔کچھ لوگوں نے جنہوں نے خدمتیں کرنی ہیں انہوں نے اکٹھے ہونے ہی ہونا ہے۔لیکن اب
یہ آپ کا کام ہے کس کو اکٹھے کرنا ہے۔کس کو اکٹھے اپنے گرد جمع نہیں ہونے دینا اور اگر ہوتے ہیں تو اس کو اپنے
مرتبے اور مقام پر رکھیں۔ان کی مجال نہیں ہونی چاہئے کہ آپ کے ان معاملات میں دخل انداز ہوں جو اللہ
تعالیٰ نے آپ کے سپر د فرائض منصبی کے طور پر کئے ہیں۔ایسی صورتوں میں صرف یہ جماعت کے دوسرے
افراد کا تعلق نہیں۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ بیویوں کے زیر اثر آجاتے ہیں۔اور فرائض ہیں امارت کے یا

446
صدارت کے اور بیوی کے جو تعلقات ہیں دوسری عورتوں سے وہ تعلقات اس کے فرائض منصبی پر اس طرح اثر
انداز ہوتے ہیں۔وہ یہ بتلاتی ہے فلاں جو عورت ہے نا اس کا خاوند تو بہت بے ہودہ ہے اور وہ ایسا ہے یا فلاں
عورت جو ہے وہ بیچ میں سے آپ کو پسند نہیں کرتی۔فلاں ماحول میں یہ باتیں ہورہی ہیں۔وہ کچے کانوں والا
خاوند ، وہ زنخوں کی طرح اپنے فیصلے پر چلنے کی بجائے اپنی بیوی کے تابع چلتا ہے جب کہ یہ دلداری اور اخلاق
نہیں ہیں۔یہ بزدلی اور نامردی ہے۔اور صرف یہی نہیں بلکہ نظام جماعت سے بے وفائی ہے۔کسی عورت
کا کوئی کام نہیں ہے کہ جس منصب پر اس کا خاوند فائز ہوا ہے اس منصب سے تعلق میں کسی طرح بھی اس پر اثر
انداز ہو۔سوائے مغفرت رحم اور شفقت کے۔یہ الگ مضمون ہے۔شفقت اور رحمت اور مغفرت کی استدعا
کرنا یہ تو بالکل اور بات ہے مگر پولیٹیکل Issue بنا لینا اس کو کہ چونکہ میرا خاوند ایک مامور ہے کسی منصب پر
اس لئے میں اس کو بتاؤں کہ فلاں اچھا ہے، فلاں برا ہے، فلاں یوں کرتا ہے ، فلاں یوں کرتا ہے۔یہ باتیں
بالکل ناجائز ہیں، کسی قیمت پر قبول نہیں ہونی چاہئیں۔اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ میں نے جو اپنی بیوی سے تعلق رکھا ہمیشہ صرف ایک دفعہ
ایک واقعہ ہوا کہ حضرت خلیفتہ اسیح نے کچھ ناراضگی کا اظہار کیا مجھ پر تو میری بیوی کے دل پر چوٹ لگی تو اس
نے کچھ لفظ کہے۔اس دن میں نے ان کو کہہ دیا کہ آج کے بعد پھر یہ نہیں ہوگا۔کبھی ہوا تو تم سے کاٹا جاؤں گا
اور خلیفہ وقت کا ہو کے رہوں گا۔چاہے وہ مجھے جوتیاں ماریں چاہے مجھے غلام رکھیں مجھے تمہاری محبت پسند
نہیں ہے اس غلامی کے بدلے جس پر تمہارے الفاظ کا منفی اثر میں نے دیکھا ہے۔وہ دن اور موت کا دن ایک
دفعہ بھی کبھی ساری عمر انہوں نے میرے فرائض کے تعلق میں کبھی اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔میں صدر
خدام الاحمد یہ رہا، میں وقف جدید میں رہا، میں انصار اللہ میں بھی رہا اشارہ یا کنا یہ بھی انہوں نے مجھے کبھی
کوئی بات نہیں کہی اور یہی حال ہمارے گھر کے ماحول
کا تھا ہمارے نوکروں ، ہمارے بچوں کا۔عہد یدارلوگوں کی باتوں میں نہ آئیں
بعض دفعہ لوگ ایسے بے وقوف ہیں اور ایسے کچی فطرت کے لوگ ہوتے ہیں، کچھی عادتوں کے کہ
وہ اپنی عادتیں دوسرے کی طرف اس طرح منتقل کر دیتے ہیں۔ایک لکھنے والے نے مجھے لکھا کہ وہ جو ساری عمر
آپ کے گھر نو کر رہی ہے وہ آپ کے اوپر چونکہ اثر انداز ہو جاتی ہے باتیں کر کے اس لئے آپ نے بعضوں
کے متعلق اچھی رائے قائم کرلی ہے بعضوں کے متعلق نہیں۔اس بے چاری کا تو یہ حال ہے کہ اس کے داماد کو
میں نے جماعت سے خارج کیا اور مجال نہیں کہ اشارہ بھی کبھی کوئی زبان پہ حرف لائی ہو۔وہ جانتی ہے اس کی
تربیت میرے گھر میں ہوئی ہے اس کو پتہ ہے کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ جماعتی معاملات میں اسے زبان
کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔پس یہ میں اس لئے مثالیں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں کہ میں ان تجربوں

447
سے گزرا ہوا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ یہ کوششیں ہوتی ہیں اور مہلک ہوتی ہیں۔اور جو لوگ پھر قریبی بن
جائیں،مصاحب بن کے رہیں جماعت میں ، وہ سارے تقویٰ کا نظام بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔کیونکہ پھر لوگوں
کی نظر اللہ پر نہیں بلکہ ان کو خوش کرنے پر ہوتی ہے۔یہ کوئی معمولی مصیبت نہیں ہے یہ تو ایک عذاب ہے جو امیر
یا عہدیدار سہیڑ لے گا اگر وہ لوگوں کی باتوں میں آئے اور لوگوں کی باتیں سنے۔یہ درست ہے کہ اگر نہ بھی سنیں
گے تو الزام تو لگنے ہی ہیں جیسا کہ میں نے اپنے متعلق بتایا ہے الزام لگانے والے نے لگا دیا۔مگر اس الزام
تراشی سے تو محمد رسول اللہ کو بھی الگ نہیں رکھا گیا، میری کیا حیثیت ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی لوگ بد تمیزی سے زبانیں دراز کرتے ہیں اذن ہے یہ تو۔یہ تو کان ہے لوگوں کی
باتیں سنتا ، ان پر عمل کرتا۔فرمایا ” اذن خیر لکم اذن تو ہے مگر اچھی باتوں کا اذن ہے۔جہاں تمہاری بھلائی
دیکھتا ہے اس کا کان جھک جاتا ہے اس طرف قبول کر لیتا ہے۔جہاں برائی کا سوال ہے وہاں سوال ہی
نہیں، ہرگز ممکن نہیں کہ آپ اس رسول کو اذن “ کہہ سکیں کسی پہلو سے بھی۔ہر بات کی تحقیق کرتا ہے، جائزہ
لیتا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرتا ہے، پھر تسلیم کرتا ہے ورنہ سنی سنائی باتوں کو نہیں مانتا۔تو خیر کے حق میں
سنی سنائی بھی قبول کر لیتا ہے۔جہاں بھلائی پہنچنی ہو وہاں ضروری نہیں کہ پہلے سو فیصدی ثابت ہو جائے کہ اتنا
اچھا ہے اس لئے اس کو انعام دیا جائے۔کسی نے اچھا کہا تو انعام کے لئے طبیعت کھل گئی اور انعام کا سلسلہ جاری
بھی ہوگیا۔یہ اذن خیر ہے۔کسی نے کسی کی بھلائی کی اچھی بات کہی تو فور ادل پر قبول کر لیا کیونکہ اس سے پہلے ہی
محبت ہے اور تعلق ہے۔یہ نظام جو ہے اذن کا یہ ثبت اور منفی دونوں صورتوں میں انسانی زندگی میں جاری ہے۔تو بعض لوگ اُذُنْ سَيِّئَة ہوتے ہیں أُذُنٌ خَیر کی بجائے۔یعنی برائی کے کان ہو جاتے ہیں
اور بھلائی کے کان نہیں رہتے۔ایسے لوگوں کو پھر جتنی بھی آپ برائیاں پہنچائیں گے وہ قبول کرتے چلے جائیں
گے یہاں تک کہ برائی کی بات سننا ان کا چسکا بن جاتا ہے اور اس عادت نے محض نظام پر بعض دفعہ برے اثر
نہیں ڈالے بلکہ اکثر گھروں کے امن کی تباہی کی یہی وجہ بنتی ہے۔اگر گھر کے بڑے، خاوند یا بیوی یا ساس یا
سر یا ماں باپ جس حیثیت سے بھی آپ ان کو دیکھیں ان کے اندر یہ عادت ہو کہ برائی سنیں اور اسے قبول
کریں اور اسے قبول کرنے میں لطف اٹھا ئیں اور یہ سمجھیں کہ اب ہمیں فلاں کے خلاف ایک بات ہاتھ آگئی
ہے۔یہ جو ہاتھ آنے والا مسئلہ ہے اور یہ مزہ کہ ہمیں پتہ لگ گیا ہے کہ فلاں میں کیا برائی ہے یہی انسانی زندگی
میں ایک تباہی مچادیتی ہے انسانی زندگی کا امن لوٹ لیتی ہے۔مگر نظام جماعت میں تو اگر داخل ہوگی تو اس کے
بہت ہی بداثر پیدا ہوں گے اور دیر تک ، دور تک اس کے اثرات جائیں گے۔اس لئے ہم نے اگر نظام
جماعت کی حفاظت کرنی ہے تو ان باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔" الفضل انٹرنیشنل 26 جولا ئی 1996ء)

448
امیر سے مراد ہر وہ شخص ہے جسے کچھا مر سونیا گیا ہے
وہ اپنے ماتحتوں سے محبت ، شفقت کا سلوک کرے
(خطبہ جمعہ 21 جون 1996ء)
" پس یہ وہ مضمون ہے جو ہر صاحب امر کے لئے سمجھنا ضروری ہے وہ جب کسی سے پیار کرتا ہے
اپنے ماتحتوں پر جھکتا ہے تو اس کے ذہن کے کسی گوشے میں بھی نہیں آنا چاہئے کہ میں ان پر اس لئے جھک رہا
ہوں کہ یہ میری تائید کرنے والے لوگ ہیں۔اس لئے جھک رہا ہوں کہ یہ میرا عشیرہ ہے، میرے اقر بین ہیں
کیونکہ اقربین سے تو بات شروع ہوئی تھی۔فرمایا ان کو تو ڈرادے تو مانیں گے حق پر چلیں گے حق پر قائم رہیں
گے تو پھر تیری رحمت ان پر ہوگی ورنہ تیرا ان سے کوئی تعلق نہیں۔پس وہ امیر جو اس وجہ سے بعض لوگوں سے
تعلق رکھتے ہیں کہ وہ ان کے زیادہ قریب ہیں ان کے حق میں باتیں کرنے والے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ
جو بھی میں کہوں گا اس کی تائید میں اٹھ کھڑے ہوں گے وہ جانتے نہیں کہ توحید کے مضمون کے یہ بات خلاف
ہے۔اور جو بات بھی توحید کے برخلاف ہو وہ خدا تعالیٰ کے نظام میں کہیں بھی کوئی مقام نہیں رکھتی۔وہ نظام
اللہ نے ہمیں عطا فرمایا ہے اس میں ہر پہلو کا توحید سے تعلق ہے۔پس باریک راہیں ہیں مگر ان باریک راہوں
کا اختیار کرنا ضروری ہے کیونکہ جماعت کے تقویٰ کی زندگی ان راہوں سے وابستہ ہوچکی ہے۔ان راہوں کو
چھوڑ دیں گے تو آپ بھی کبھی نیک انجام نہیں ہو سکتے ، آپ کے مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔پس ہرا میر کے لئے ہر آیات سے میں نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہتا ہوں لازم ہے کہ جھکے اور رحمت
کے ساتھ سب لوگوں سے انکساری کے ساتھ ، بجز کے ساتھ تعلق قائم کرے۔اپنے مرتبے کا خیال نہ
کرے۔اس کا مرتبہ بڑا ہے تو محض اس لئے کہ خدا نے اسے ایک مقام پر فائز کیا ہے۔مگر جس مقام پر فائز کیا
ہے اس مقام کا تقاضا یہ ہے کہ وہ خود نیچے اتر آئے۔اب یہ خود نیچے اترنے والا مضمون ہے۔یہ واخفض
جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ“ سے نکلتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ان پر
خوب روشنی ڈال رہی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق روایات اور کثرت سے روایات بتاتی ہیں کہ
آپ مومنوں کے لئے ایسی شفقت رکھتے تھے اور ایسے منکسر المزاج تھے کہ اگر رستہ چلتے کسی عورت نے بھی
آواز دی تو کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔پوری توجہ سے اس کی بات سنتے تھے۔ایک غلام اور بے حیثیت آدمی
کبھی آپ کو مدد کے لئے کہتا تھا تو اٹھ کر اس کے ساتھ چل پڑا کرتے تھے۔ایک یتیم بچہ کبھی آپ
کو بلاتا تھا تو
آپ اس کے ساتھ روانہ ہو جایا کرتے تھے۔حیرت انگیز وجود تھا جس کی نہ رفعتیں ہماری پہنچ میں ہیں نہ اس کی
خدا کے حضور پستیاں ہماری پہنچ میں ہیں۔دونوں طرف کے کنارے ہماری عقل کے دائرے سے باہر ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی